ہا لے نے میکانکی انداز میں اثبات میں سر ہلایا تھا تم اسکے ساتھ زندگی شروع کرنے سے نہیں ڈرتیں تمھیں اسکے ساتھ ٹریجڈکlینڈنگ سے خوف آتا ہے تم فیری ٹیلر پہ یقین رکھنے والی لڑ کی ہو اور تمھیں بری اداس اینڈ نگز رلا دیتی ہیں
ہا لے پلک تک نہ جھپک سکی اسکی سانس جیسے رک گئی ہو کیا سارے ہی سائیکالوجسٹ ایسے ہو تے ہیں؟ روحی کہتی گئی
مجھے لگتا ہے بات کچھ اور ہے ہا لے اس سے بھی زیادہ بڑی یا اس سے زیادہ چھوٹی لیکن کوئی کڑی ہے جو مل نہیں پا رہی روحی ذرا سا الجھ گئی تھی پھر یکدم اسکے ذہن میں بجلی کا کوندا سا لپکا تھا وہ چہرے پہ جوش لئے آگے کو ہوئی دو وجوہات ہوتی ہیں جب انسان کوئی فیصلہ نہیں کر پاتا وہ خواب کی سی کیفیت میں کہہ رہی تھی پہلا گٹ فیلنگر جو اسے روک رہی ہوتی ہیں یا پھر الہام وجدان کی کیفیت دوسرا
اس نے ہا لے سلطان کی آنکھوں میں آنکھیں گاڑ دیں دوسری وجہ اپروول ہے ہا لے سلطان تمھیں اپرو ل چاہیے ہے ناں ؟ وہ آنکھوں میں چمک لیے کہہ رہی تھی بلاخر ڈاکٹر کا ضدی مریض منڈھے چڑھ آیا تھا
ہا لے سلطان نے گیلے چہرے کے ساتھ سر اثبات میں ہلا دیا تھا ہاں اسے چاہیے تھا اپروول
ان دونوں کو وہیں کلینک میں چھوڑ کرہم اب ایک ایلیٹ کلاس کی کٹی پارٹی میں آئیں گے میک اپ سے لدی عورتیں پلیٹ ہاتھ میں لئے تو کوئی گلاس ہاتھ میں لئے کھاتی پیتی نظر آ رہی تھیں یہ پار ٹی ایک فارم ہاؤس کے لان میں دی گئی تھی
چھن کر آتی دھوپ خواتین کے چہروں پہ پڑ رہی تھی کوئی خوش گپیوں میں مصروف تھی تو کوئی کسی فیشن شو یا پھر کسی کی طلاق کو موضوع گفتگو بنائے بیٹھی تھی اسی پارٹی میں ایک جانب سوئمینگ پول کے سامنے رکھے صوفے پہ فروا بیٹھی تھی نارنجی پیروں تک آتا ڈھیلا ڈھالا لباس جسکا گلہ گہرا اور بازو ندارد تھے میک اپ کی نہیں اور بالوں کو ڈھیلے جوڑے میں لپیٹے وہ خوبصورت لگ رہی تھی اسی لمحے اسے کوئی اپنی جانب آ تا دکھائی دیا اس نے بازو میزبان خاتون کے بازو میں ڈال رکھا تھا اور کھل کر مسکرا رہا تھا وہ سیاہ پولو شرٹ اور سیاہiyh پینٹ میں ملبوس تھا میزبان خاتون مسکراتے ہوئے اسے اپنے ساتھ لائیں اور فروا کے عین سامنے آ کرر کیں
ہنی تمہارا داماد تم سے ملنا چاہتا تھا ویسے تو یہ گرلز پارٹی ہے لیکن اگر مرد اتنا ہینڈسم ہو تو ذرا سی چیٹنگ سے کچھ نہیں ہوتا اسکی بات پہ ساری خواتین قہقہہ لگا کر ہنسی تھیں نوجوان بھی مسکرایا تھا وہ مسکراتا تھا تو اس کے گال میں ایک گڑھا بنتا تھا فروا با مشکل مسکراتے ہوئے اپنی جگہ سے اٹھی تھیں عمر کے قریب رک کر اسکا کندھا تھپتھپایا پھر اسی اٹھی ہوئی گردن سے تمام عورتوں کو دیکھا
میرا داماد اتنے ہجوم میں بات نہیںکر سکتا ہمیں کچھ وقت دیجئے گا وہ مسکرا کر بولی تھی پھر اسی طرح کھڑے کھڑے عمر کے بازو میں بازو ڈالا اور اسکے ساتھ آگے بڑھ آئی تھی کئی خواتین نے انہیں رشک سے دیکھا تھا ذرا دور سبزہ زار پہ پہ آ کر فروا نے اپنا بازو جدا کیا تھا اور عین عمر کے سامنے آ کر کھڑی ہو ئی "کیا مجھے جاننے کا حق ہے کہ عمر حیات خان کیا چالیں چل رہا ہے؟ اسکی آنکھوں میں سختی تھی جبکہ عمر اب بھی پر سکون تھا
میں چالیں نہیں چلتا مسز سلطان میں وار کرتا ہوں سیدھا سینے پہ ایسے کے سامنے والا تلملا اٹھے آپ کو ڈیمو دوں ؟ فروا کچھ نہیں بولی وہ اسی طرح سخت نظروں سے اسے گھورتی رہی عمر نے اپنے پاکٹ سے اپنا موبائل نکالا تھا چند بٹن دبائے اور پھر موبائل فروا کے آگے کر دیا وہ انہی چبھتی نظروں سے موبائل کو دیکھے گئی موبائل کی سکرین پہ سلطان ہولڈنگز کی ویڈیو تھی سفیر کا آفس اور اس میں نشے کے لیے تڑپتا سفیر سلطان فروا بے اختیار پیچھے کو ہوئی تھی آنکھوں میں شاک اترا تھا بے یقینی اور کچھ کرب بھی کسی بھی ماں کے لئے اپنی اولاد کو اس حالت میں دیکھنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے
سکرین پہ اب دوسرا منظر ابھرا تھا وہ کسی پرانے محلے کی تنگ تاریک گلیاں تھیں مہر ماہ سلطان وہاں کھڑے ہو کر کسی موٹی خرانٹ عورت سے بات کرتی نظر آ رہی تھی اور پھر اس عورت نے اسکے ہاتھ پہ کچھ رکھا تھا کوئی پڑیا سی تھی فروا سلطان کا دل دھک سے رہ گیا تھا وہ شاکی شل نگاہوں سے فون کو دیکھے گئی
عمر نے اسکے ہاتھ سے موبائل لے لیا اس نے اب چند بٹن دوبارہ دبائے اور اب کے اس نے ایک آڈیو ریکارڈنگ چلا کر موبائل اسکے کان کے قریب کیا تھا فروا اب تک پہلے شاک سے نہیں نکلی تھی جب سے سپیکر سے مہر کیا آواز سنائی دی
وہ اپنے استاد کے قتل کااعتراف کر رہی تھی وہ اسکول کے واچ مین کے قتل کا اعتراف کر رہی تھی فروا کو لگا تھا وہ ڈھے جائے گی اسے کھڑا ہونا مشکل لگا تھا اسکی آنکھیں مارے شاک کے پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھیں اسکا دل ڈوب ڈوب کر ابھر رہا تھا آواز بند ہو گئی تھی عمر نے موبائل واپس کھینچ لیا تھا فروا اب بھی ساکت تھی آسمان سے پڑتی دھوپ اسے اب جھلسا رہی تھی وہ جل کر خاکستر ہونے لگی تھی
مہر . . . . . میری مہر ایسا نہیں کر سکتی وہ ایسی نہیں ہے وہ مارے شاک کے بس یہی کہہ سکی تھی عمر نے چبھتی نظروں سے اسے دیکھا تھا "آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں وہ ایسا نہیں کر سکتی اس سے ایسا کر وانے والی آپ ہیں عمر کے کہنے پہ اس نے بے یقینی سے گردن اٹھا کر اسکو دیکھا تھا آنکھوں کی بے یقینی بڑھ گئی تھی
آپ نے پہلے دن سے اسکے ذہن میں نفرت بھری محتاجی بھری اپنے حصے کا سر بھی اسکے حصے میں بھر دیا وہ آپ سے کہتی تھی اسے اسکی بہن کے خلاف مت کریں لیکن آپ نے کیا اور آپ کی وجہ سے آج وہ قاتل ہے فروا نے کچھ کہنا چاہا کوئی صفائی دینی چاہی لیکن الفاظ دم توڑ گئے تھے
بس ایک بار صرف ایک یہ سوچیں آپ کیا جواب دیں گی اپنے بھائی کو قیامت کے دن ؟ جب وہ آپ سے پوچھیں گے آپنے کیا تربیت کی میری بیٹی کی تب کیا کہیں گی آپ کہ اسے قاتل بنا دیا ؟
فروا کی آنکھوں سے آنسو بہہ نے لگے تھے اسکا جوڑ جوڑ جیسے دکھ رہا ہو عمر اس پہ الفاظوں کے ہتھوڑے برساتا رہا تھا آپ نے ایک معصوم لڑکی کی زندگی تباہ کی مسز شمس اپ نے اسے اغوا کروایا اسے ذلیل کر وایا وہ اندھیروں میں چلی گئی ہے اب کے عمر کی آواز میں کرب تھا وہ بہت معصوم تھی بے حد معصوم آپ نے اسے کیا بنا دیا ہے؟ وہ اپنے لئے کوئی فیصلہ نہیں لے پا رہی اسکے گلٹس اس کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے اور یہ سب آپ کی وجہ سے ہوا ہے اگر آپ اس روز مہر ماہ کی تربیت کر لیتیں تو یہ نہ ہوتا آپ ذمہ دار ہیں عمر نے اپنی انگلی فروا کے ماتھے پہ رکھی تھی
آپ ہر چیز کی ذمہ دار ہیں فروا بیگ آپ ذمہ دار ہیں کہ شمس سلطان ایک جانور بن گیا آپ ذمہ دار ہیں کہ سفیر کھوکھلا بن گیا آپ ذمہ دار ہیں کہ مہر ماہ گدھ بن گئی آپکے اوپر تین لوگوںکو ابلیس بنانے کا الزام ہے اور حد تو یہ ہے کہ آپ اس بات کو مانتی بھی نہیں فروا کی رنگت نچڑ چکی تھی وہ سفید مجسمے کی طرح کھڑی تھی ساکن ڈھے جانے والی
عمر نے خود کو مزید کہنے سے روکا اور لمبے لمبےڈگ بھرتا وہاں سے چلا گیا تھا پیچھے فروا جھلستی دھوپ میں تن تنہا کھڑی رہ گئی تھی
ساکت . . شل . . . نمک جیسی
غزالہ روحی کے کلینک میں واپس آؤ تو ہا لے سلطان اب بھی صوفے پہ بیٹھی تھی ڈھیلے ڈھالے کرتے والی روحی اسے سنجیدگی سے دیکھ رہی تھی ہا لے اب تک متعجب تھی اسے گویا یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ اسے بھی کسی کے اپروول کی اجازت ہو سکتی ہے؟
اپروول ؟ . . . کیا مطلب ؟ وہ تعجب سے بولی تھی روحی آگے کو ہو بیٹھی اور کہنا شروع کیا "ہر انسان کی زندگی میں کوئی نہ کوئیapprover
ضرور ہوتا ہے ہا لے سلطان جو اگر آپ کے کام کو آپ کی تیاری کو آپ کے پروجیکٹ کو سبز ٹک لگا دے تو سب ٹھیک ورنہ آپ کو بے چینی ہونے لگتی ہے اینگزائٹی ہونے لگتی ہے تمھارے کیس میں بھی کوئی نہ کوئی اپروور ضرور ہوگا
ہا لے سخت حیرت زدہ تھی گویا اسے یقین ہی نہ آرہا ہو کہ یہ اسکے بارے میں بات ہو رہی ہو "مجھے نہیں لگتا کہ میری زندگی میں کوئی ایسا انسان ہوگا میں ہا لے سلطان ہوں مجھے کسی کے اپروول کی ضرورت کیسے ہو سکتی ہے؟ غزالہ روحی نے چند پل نرم نظروں سے اسے دیکھا تھا پھر گویا ہوئی ہا لے دیکھو اپروورز کا ہماری زند گی میں آنے کا کوئی خاص دن خاص موقع نہیں ہوتا وہ بس "ایسے "ہی بس بغیر کسی وجہ موقعے کے ہماری زندگی میں آجا تے ہیں کبھی کبھی بچپن کے چند واقعات کے باعث جیسے کہ ہم کوئی کام کرتے ہیں اور ہمارے و الدین کو دکھاتے ہیں کہ آیا وہ ہمیں بتائیں کہ ہم نے کیا کیا ہے؟ کیسا کیا ہے؟ غزالہ روحی بول رہی تھی اور ہا لے غور سے سن رہی تھی ہمارے والدین کبھی کبھی خود ہمارا کام اپروو کر دیتے ہیں اور کبھی کبھی وہ ہمیں ہما رے بہن بھائی یا کزن کے پاس بھیج دیتے ہیں ہم بچے ہوتے ہیں ہمیں یہ لگتا ہے کہ جس انسان کے پاس ہمارے والدین یا ٹیچر نے ہمیں بھیجا ہے میوہ ہم سے زیادہ چالاک ہوگا ہم سے زیادہ سمجھدار ہوگا اور یہاں سے شروع ہوتا ہے ایک بچے کی غلا کا دور ہا لے کے دل میں جیسے بہت کچھ بچھا تھا اسے کئی بار اسی طرح مہر کی طرف بھیجا جاتا تھا لیکن وہ یاد نہیں کر پائی اسکی شروعات کہاں سے ہوئی تھی
بچہ غلام بن جاتا ہے ہا لے پھر آگے بڑھ کر چاہے وہ اچھے گریڈز لائے چاہے دنیا فاتح بن جائے لیکن جب تک اسکا اپروور اسکے کام پہ سبز ٹک نہیں لگائے گا وہ اسی طرح بے چین رہے گا جیسے ابھی تم ہو
ہا لے بالکل چپ تھی خاموش گمصم روحی کی آواز گونج رہی تھی
کئی بار ہمارے اپرورز اچھے یا برے نہیں ہوتے مخلص یا غیر مخلص نہیں ہوتے وہ بس انسان ہوتے ہیں غلط فیصلے اور غلط اپروول دے دینا انکی غلطی نہیں ہوتا لیکن اگر شروع سے ہمارے والدین یا ٹیچرز ہمیں ہمارے فیصلے خود لینے دیں تو یہ نوبت نہیں آتی
کیا ہم کبھی اپنے اپروولز کی قید سے آزاد ہو سکتے ہیں؟ ہا لے نے پوچھا تھا یا پھر یہ کہ اگر ہم آزاد ہو کر بھی فیصلہ نہ لے پا رہے ہوں تو ؟
روحی سنجیدگی سے آگے کو ہوئی تھی غور سے ہا لے کی آنکھوں میں دیکھا اور ایک بار پھر کہنے لگی "انسان ہمیشہ گرو کرتا رہتا ہے اگر اسے اندازہ ہو جائے وہ قید ہے تو وہ ضرور آزاد ہو سکتا ہے اگر چاہے دوسری بات انسان کئی بار اپنے اپروورز کی قید سے آزاد ہوجاتا ہے ہمارے اپروورز ہماری زندگی سے چلے جا تے ہیں لیکن وہ ہمارے اندر
Insecureties اورtraumas
چھوڑ جاتے ہیں جو ہمیں ساری زندگی برا محسوس کرواتے ہیں چاہے ہم کسی اونچے مقام پہ پہنچ جائیں یا پھر بہت کامیاب ہو جائیں بس ایک لمحہ صرف ایک ایسا لمحہ جس میں ہم اداس ہوں یا ڈپریسڈ ہوں یا پھر کوئی نیا فیصلہ لے رہے ہوں ہماری انسکیورٹیز اور ٹراماز جاگ جاتے ہیں کسی انسان کے اپروول کا مارا دوسرا انسان ایک قیدی کی طرح ہوتا ہے اور قید انسان میں بہت کچھ بدل دیتی ہے
ہا لے کے دل کو دھکا سا لگا تھا اسکی آنکھیں ایک بار پھر بھر آئیں تھیں کیا اب میں ساری زندگی اسی طرح گزار دوں گی؟ کیا قید کے بعد نارمل ہونے کا کوئی آپشن نہیں ہے؟ وہ گیلی آنکھوں کے ساتھ بولی تھی
روحی مسکرائی تھی "ابھی وہ مسئلہ پیدا نہیں ہوا جسکا حل انسانوں نے نہ ڈھونڈا ہو اپروول کی قید سے نکلنے کا ایک ہی حل ہے اپنا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لو اپنے لئے فیصلے لینا شروع کرو شروع شروع میں غلط بھی ہوں گے یا شاید سہی بھی ہوں لیکن صرف ایک چیز ہے کہ آپ نے ہمت نہیں ہارنی بہتر انسان بننے کی اسٹرگل ساری زندگی چلتی رہے گی تم نے بس مضبوط رہنے کی کوشش کرنی ہے وہ نرمی سے بول کر اٹھ گئی تھی اب اسکا رخ کافی میکر کی جانب تھا روحی کے آفس میں اب بس کافی کے کپ میں گرتی دھار کی آواز آتی تھی سارے میں کافی کو خوشبو پھیل گئی
میں اپنا فیصلہ کیسے لوں ؟ ہا لے کی بجھی ہوئی آواز بھی دھار کی آواز کے ساتھ شامل ہوئی تھی مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میرا فیصلہ میرا انتخاب درست ہے؟ وہ صوفے کی پشت پہ سر ٹکا ئے ہوئے تھی آواز کہیں دور سے آتی تھی روحی اب ہاتھ میں مگ لئے واپس آ رہی تھی ساتھ ساتھ کہہ بھی رہی تھی "میری ایک فیورٹ رائیٹر ہیں نمرہ احمد وہ لکھتی ہیں دل کا فتویٰ آخری فتویٰ ہوتا ہے اور خدا کی قسم
this is gossebumps This is not just a line
تم بھی اپنے دل سے فتویٰ لو تمہارا دل کیا کہتا ہے؟
میرا دل کہتا ہے
He is the best man in the intire world
وہ بند آنکھوں سے بڑبڑائی تھی روحی مسکراتے ہوئے اسے دیکھتی رہی "وہ بہت اچھا ہے روحی وہ جب مجھے عقیدت سے دیکھتا ہے ناں تو میرا دل چاہتا ہے وہ ساری عمر مجھے ایسے ہی دیکھے ہا لے خواب کی سی کیفیت میں کہہ رہی تھی
میں ایک فو ڈی لڑکی ہوں میرے کھانا کو ہاتھ لگانا جیسے موت کو ہاتھ لگانا لیکن جب وہ میری کا فی میرے ہاتھ سے لے لیتا ہے تو برا نہیں لگتا کیوں نہیں لگتا ؟ وہ گلابی آنکھوں سے روحی کو دیکھتے ہوئے پوچھ رہی تھی آنسو تواتر سے بہہ رہے تھے
میں جب بولتی ہوں تو سب سنتے ہیں لیکن جب وہ بولتا ہے تو میرا دل سنتا ہے اسکی آواز اس کرہ عرض کا سب سے خوبصورت ساؤنڈ ہےاس نے جیسے اعتراف کیا تھا
آفس میں موجود ہر شے اپنی جگہ دم سادھ گئی تھی غزالہ روحی مسمرائز ہو کر اسکو سن رہی تھی
"وہ ساتھ ہوتا ہے تو لگتا ہے مسلے حل ہو جائیں گے وہ دور جاتا ہے تو دل رک جاتا ہے عمر کہتا ہے وہ میرے معاملے میں بے بس ہے لیکن وہ مجھے اسکے معاملے میں کیوں بے بس کر رہا ہے؟ اس نے روتے ہوئے گر دن جھکا لی تھی بھورے بال چہرے کے اطراف میں کر نے لگے تھے
کافی دیر تک وہ اسی طرح روتی رہی اور روحی اسکی پیٹھ کو تھپکتی رہی کافی دیر بعد وہ سیدھی ہو بیٹھی تھی گیلی آنکھیں رگڑ کر صاف کیں اور سادگی سے روحی کو دیکھا جو آنکھوں میں فکر مندی لئے اسے ہی دیکھ رہی تھی اسے دیکھ کر ہیپی اینڈ نگز اور ٹریجڈک اینڈ گنز کا خیال دل سے نکل جاتا ہے اسے دیکھ کر بس
Together ending
کا خیال آتا ہے وہ مجھے کہتا ہے کہ اب وہ میرے ساتھ جینا نہیں چاہتا لیکن میں کیا کروں اگر میں اسکے بغیر نہ جی سکوں ؟
روحی نے گہری سانس لی اور اسکا ہاتھ پھیکا تھا "اگر نمرہ احمد کہتی ہیں کہ دل کا فتویٰ لے لو تو تمھیں چاہیے کہ لے لو جو تمہارا دل کہے وہ کرو نفع نقصان چھوڑ دو آزادی قید سب کو دور ہٹا کر ایک بار دل سے پوچھو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی
"وہ نرمی سے سمجھا رہی تھی دیکھو ہا لے محبت کبھی بھی اچھی اینڈ نگز کی ضمانت ساتھ نہیں لاتی ہے محبت یہ کبھی نہیں کہتی کہ وہ ہمیشہ خوش رکھے گی لیکن وہ جب تک رہے گی تب تک اپنا کام ضرور کرے گی
اور ہیپی اینڈنگز کا کیا؟ اگر ہم اپنے فیورٹ انسان کے ساتھ ساری زندگی نہ رہ سکے تو ؟ اب کے ہا لے کی آنکھوں میں خوف تھا
ساری زندگی کے لئے کچھ بھی نہیں رہتا ہا لے یا پھر شاید رہتا ہو لیکن ہم اگلے سو سال کی پلا ننگ کیوں کریں ؟ کیوں نہ مستقبل کا غم چھوڑ کر حال میں جیا جائے چاہے ہمارے فیورٹ انسان کے ساتھ ہمیں چند سال ملیں لیکن اس میں محبت ہوگی یقین ہوگا خوشی ہوگی کیا یہ کسی ہیپی اینڈنگ سے بڑھ کر نہیں ہے؟
ہا لے خاموش ہو گئی کچھ نہ بولی غزالہ روحی کی آواز گونجتی رہی
"محبت یقین کا نام ہے ساری عدم یقینی چھوڑ کر ایک ذرا سے مان اور بھروسہ پہ تعلق بنا لینے کا نام ہے نفع نقصان چھوڑ کر بس ساتھ رہنا ہوتا ہے محبت سے بس خوشی اور اچھی اینڈگز مانگنا سودے با زی ہوتی ہے محبت میں !! سودے بازیاں نہیں کرنی چاہیے
ہا لے کو ایک بار پھر بے چینی ہوئی تھی "کیا شہزادیاں ہمیشہ شہزادوں سے الگ ہوجایا کرتی ہیں؟ کیا فیری ٹیلر کا !! انجام اصل میں ہمیشہ مختلف ہوا تھا؟
غزالہ نے چند پل اسکی آنکھوں میں دیکھا پھر کہنا شروع کیا تھا "چاہے شہزادی اپنا قیدی دماغ ساتھ لائی ہو اور اسکے اندر اندھیرے بس چکے ہوں اور انکا تعلق گرو نہ کیا ہو لیکن انہوں نے کوشش تو کی ناں ؟ انہوں نے محبت کے چند سال تو ساتھ گزار لئے ناں ؟ اسکے بعد الگ بھی ہوئے تو کیا؟ کم از کم ایکد وسرے کے لئے ایفرٹس تو کیں ناں تعلق میں کی جانے والی آپ کی کوشش پچھتاووں سے اچھی ہوتی ہے
چاہے یوں ہوا ہو کہ شہزادی کی سوتیلی ماں نے اسکا گھر دوبارہ خراب کر دیا ہو لیکن اس نے چند سال شہز ادے کو دیے ناں ؟ اس نے اپنے حصے کی محبت لے لی ناں ؟ اب اگر شہزادہ اسکو چھوڑ بھی دے تو کم از اسکے پاس پچھتاوے نہیں ہوں گے کم از کم یادیں تو ہونگی محبت میں اینڈ نگز پلان کرنے والے ہمیشہ اکیلے رہ جاتے ہیں ساری فکریں چھوڑ سارے برے خیال چھوڑ بس ایک بھروسے مان اور تحفظ کے ساتھ کسی کی زندگی میں چند سال رہنا ہر اچھی بری اینڈ نگز سے زیا دہ قیمتی اور نوبل ہوتا ہے
ہا لے نے بس سر ہلا دیا پھر وہ اٹھی تھی اپنے پیروں میں رکھا پرس بھی اٹھایا "یہ سیشن ریکارڈ تو نہیں ہوا ناں ؟ یکدم اس نے ٹھہر کر پوچھا تھا روحی برا ہی تو مان گئی
تمھیں لگتا ہے ہر سیشن ریکارڈ کروں گی میں ؟ اور تمھارے پچھلے سیشنز بھی تمہا ری مرضی سے ریکارڈ کر کے عمر حیات کو بھیجے گئے تھے آخر میں اس نے کچھ جتا کر کہا ہا لے اب بھی غائب دماغ تھی
اس نے چند الوداعی کلمات کہے اور باہر نکل آئی دل کا بوجھ ہلکا ہو گیا تھا وہ سرخ آنکھوں کے سا تھ آسمان کو دیکھتے ہوئے مسکرائی تھی اداس غمگین مسکراہٹ دل ہلکا تھا روح ہلکی تھی کسی کو سنانا تھیراپی ہی تو ہے
یہ ایک فائیو اسٹار ریستوران کا منظر تھا جس کے روف ٹاپ اس وقت کئی میزیں سجی تھیں خوش گپیا ں کرتے لوگ کھانا کھاتے اور باتیں بناتے لوگ کچھ کھانوں کی تصاویر بناتے اور کھانے سے زیادہ تصاویر پہ توجہ دیتے لوگ انہی لوگوں کے درمیان ایک میر پہ ایک نیا شادی شدہ جوڑا بیٹھا تھا سبز آ نکھوں والی لڑکی اور اسکے سامنے . . . بیٹھا سیاہ آنکھوں والا لڑکا
لڑکی نے سفید لباس پہن رکھا تھا کندھوں پہ پشمینا شال گرائے بالوں کو نفیس جوڑے میں قید کئے وہ اچھی لگ رہی تھی لیکن اسکا چہرہ اسکا چہرہ بے تاثر تھے کھنڈر سا جبکہ اسکے سامنے ایش گرے ڈنر سوٹ میں بیٹھا لڑکا ہشاش بشاش سا تھا اسکے چہرے پہ رونق تھی وہ کافی ہلکا پھلکا لگتا تھا یوں جیسے اللہ نےا سکے سینے سے ڈھیروں بوجھ سرکا دیا ہو وہ مسکرا مسکرا کر اپنی بیوی سے بات کر رہا تھا جو با مشکل ہی اسے جواب دے رہی تھی دفتعا اس نے اپنی جیب سے کچھ نکالا تھا وہ ایک سرخ رنگ کا جیولری کیس تھا یاقوت نے اسکو کھولا تو اسکے اندر سے ایک بھاری موٹے ہیرے والی انگوٹھی نے اپنی جھلک دکھائی تھی نر مین ٹکر ٹکر اس انگوٹھی کو دیکھے گئی یاقوت نے میر پہ دھرا اس کا ہاتھ تھاما تھا نر مین کی آنکھوں میں بے تحاشا خوف در آیا اس نے اپنا ہاتھ کھینچنے کی کوشش کی تھی یاقوت حتہ الم کان خود کو نارمل دکھا رہا تھا اس نے نر مین کی آنکھوں میں دیکھا
کیا تم میرے ساتھ ایک نئی زندگی شروع کرنا چاہو گی؟ وہ نرمی سے پوچھ رہا تھا اسکی آنکھوں میں چمک تھی میں مانتا ہوں نر مین میں نے بہت غلطیاں کی ہیں گناہ کئے ہیں لیکن اب میں واپس آنا چاہتا ہوں ایک اچھی زندگی کی طرف جس میں تم میرے ساتھ ہوگی وہ ایک پل کو رکا تھا نر مین دم سادھے اسے دیکھے گئی
تم وہ لڑکی ہو نیرو جسے میں اپنی جان سے زیادہ محبت کرتا ہوں میرے لئے تم بے حد انمول ہو اب میں سب چھوڑ کر ساری برائی چھوڑ کر بس تمھارے ساتھ رہنا چاہتا ہوں میں نے بہت غلط کیا ہے تمھارے ساتھ میں مانتا ہوں وہ سر جھکا کر شکستگی سے بولا تھا اسکا لہجہ واقعی پیشمان تھا
میں نہیں جانتا اللہ مجھے معاف کرے گا یا نہیں لیکن اگر تم معاف کر دو گی تو وہ بھی کر دے گا پلیز نر مین مجھے معاف کر دو اس نے نظریں اٹھا کر التجا کی تھی نر مین چند پل اسے دیکھتی رہی تھی وہ انسان اس کے لئے کیا کیا نہیں تھا؟
کمقرٹ . . محبت . . . زندگی کیا وہ اس انسان کو ناں کہہ سکتی تھی؟
یوں بھی تو جب لڑکیوں کے ریپسٹ یا اغوا کار شوہر بن جائیں تو لڑکیوں کو ان سے محبت ہو جایا کرتی ہے اور لڑکیاں محبت سے دستبرداری نہیں دیا کرتیں
وہ یاقوت کو دیکھ رہی تھی یاقوت بھی آنکھوں میں نرمی محبت اور امید لئے اسے ہی دیکھ رہا تھا اسکے ہاتھ میں نر مین کا ہاتھ اب بھی تھا وہ پیشمان بھی تھا . . . اور نر مین کی محبت بھی یاقوت کا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا ذہن میں بار بار اپنے باپ کے الفاظ گونج رہے تھے
لڑکیاں محبت سے دستبرداری نہیں دیا کرتیں جذباتی یو نو لڑکیاں محبت سے دستبرداری نہیں دیا کرتیں جذباتی یو نو
نر مین ہولے سے مسکرائی تھی یاقوت کے ہاتھ کو اپنے دوسرے ہاتھ سے پھیکا اور سر کو اثبات میں ہلا دیا میں تمھیں لاکھوں بار بھی معا !!! فکر سکتی ہوں یاقوت
وہ نرمی سے بولی تھی یاقوت کھل کر مسکرایا تھا اندیشے دور ہونے لگے تھے دنیا مکمل تھی آہ اگر کسی کو بخت چاہیے تو یاقوت جیسا ہو
مردانہ بوتیک کی اوپری منزل پہ بنے فوڈ کورٹ میں اس وقت رش نہیں تھا اسی فوڈ کورٹ میں ایک جا نب گیسٹ روم بنا تھا جہاں ورکرز اگر رات میں ایکسٹرا کام کرتے تھے تو انہیں ریسٹ کرنے دیا جاتا تھا
اس وقت اسی گیسٹ روم کے پلنگ پہ وہاج خان سو رہا تھا بلکہ سو کیا رہا تھا بری طرح بخار میں نے سدھ پڑا تھا لحاف سر تک اوڑھے اسے جیسے کسی چیز کا ہوش نہیں تھا وہ پچھلے ایک ہفتے سے بیمار تھا کئی ڈاکٹرز کو دکھا دیا لیکن کوئی فرق پڑتا ہی نہیں تھا اسی حالت سے خوف کھاتے ہوئے وہاج کے ایک دوست نے عمر حیات کو کال کر کے بلا لیا تھا
وہ آتے ہی تمام لوگوں پہ چیخا چلایا تھا دھمکیاں دی تھیں ایک بوڑھے انسان کا خیال نہ رکھنے پہ ہزار باتیں سنائی تھیں" اگر بات اتنا پیارا ہے تو ساتھ گھر کیوں نہیں لے جاتے "اس ' لیکن پھر بس ایک بات بات پہ وہ تھم گیا تھا کہنے کو کچھ بچا ہی نہیں تھا وہ اوپر چلا آیا ریسٹ روم کے دروازے پہ چند پل بے مقصد سا کھڑا رہا اس آدمی کے سامنے ہوتے ہی وہ جذباتی ہوجاتا تھا کچھ تھا کہ یہاں اسکا پتھر دل موم کی طرح پگھلنے لگتا تھا گیسٹ روم زیادہ بڑا نہیں تھا وہ ایک درمیانے سائز کا کمرہ تھا جہاں تین سنگل بیڈ رکھے تھے بیڈ کے سامنے والی دیوار میں ٹی وی نصب تھا دائیں جانب باتھ روم بنا تھا عمر چھوٹے چھوٹے قدم لیتا آگے چلا آیا تھا بیڈ کے پاس پہنچ کر اس نے لحاف اوڑھے شخص کا لحاف ذرا سا سر کایا اب اسکا بخار سے پیتا سرخ چہرہ نظرآیا تھا عمر کے دل کو کچھ ہوا تھا عمر نے آگے جھک کر انکو کندھے سے ہلایا تھا وہاج نیم خوابیدہ آنکھوں سے اسے تکے گیا
عمر نے انکی کمر میں ہاتھ ڈال کر انہیں سیدھا کر کے بٹھایا تھا وہ اس تنو مند سے آدمی کو بغیر کسی دقت کے بٹھا گیا تھا وہ مرد تھا بیٹے انہی دنوں کے لئے مانگے جاتے ہیں وہاج شاید کچھ مانگ رہا تھا لیکن بول نہیں پا رہا تھا عمر نے غور کیا تو وہ پانی مانگ رہا تھا وہ واپس نیچے گیا تھا کچھ دیر بعد وہ واپس آیا تو اسکے ہاتھ میںبہت کچھ تھا منرل واٹر کی بو تلیں اچھی غذا اورساتھ ایک ڈاکٹر جس نے وہاج کا چیک اپ کیا تھا دوائی دی اور چلا گیا کچھ وقت بعد عمر نے اسے کھانا بھی کھلایا اسکا بخار کافی حد تک اتر گیا تھا عمر اس سے نظریں ملائے بغیر اسکے سارے کام کرتا دکھائی دے رہا تھا اس نے ایک نظر اپنے باپ کے کپڑوں کو دیکھا وہ میلے سے لگے تھے عمر کے دل کو دھکا لگا تھا اپنے باپ کو تکلیف میں دیکھنا ہر اولاد کے لئے موت کا مقام ہوتا ہے
وہ الماری تک گیا تھا اور صاف کپڑے نکال کر لایا تھا وہاج نقاہت زدہ سا اسے دیکھ رہا تھا چند منٹ بعد عمر خود ہی اسکے کپڑے تبدیل کر چکا تھا وہ بیٹا کم باپ زیادہ لگ رہا تھا سارے کام کر لینے کے بعد وہ واپس اسکے سرہانے آ کر بیٹھا تھا وہاج چند لمحہ گردن موڑے اسے دیکھتا رہا اسکی آنکھیں نم ہو رہی تھیں پھر اس نے دھیرے سے اپنا سر عمر کے کندھے پہ رکھ دیا عمر نے کچھ نہیں کہا وہ بس خاموشی سے بیٹھا رہا شاید وہ تھک چکا تھا اب لڑنا شکایات کرنا اسکے بس کی بات نہیں رہی تھی
کافی دیر تک وہ اسی طرح اسکے کندھے سے لگا بیٹھا رہا اسکے آنسو بہتے رہے اولاد کی جدائی اسے مار رہی تھی "مجھے معاف کر دو عمر پلیز مجھے معاف کر دو وہ بہت دیر بعد بولا تھا
عمر نے لب بھینچ لئے تھے کم از کم وہاج خان وہ انسان نہیں تھا جسے عمر رلانا چاہتا تھا "میں نے بہت غلط کیا ہے مجھے تمھارے اسکول کے وقت تمھارے ساتھ نہ ہونے کے لئے معاف کر دو
عمر کی آنکھوں کے آگے بہت سارے منظر ابھرے تھے محروم ادھورا بچپن گالیاں دیتے جھڑ کتے لوگ وہ بس ساکن بیٹھا رہا تھا وہاج روتا جاتا اور کہے جاتا تھا
میں تمہاری جوانی کے دنوں میں تمھارے ساتھ نہیں تھا میں نے تمہاری کامیابیاں نہیں دیکھیں میں نے تمہاری شادی نہیں دیکھی مجھے اس سب کے لئے معاف کر دو عمر پلیز مجھے معاف کر دو
عمر کی آنکھوں سے چند آنسو ٹوٹ کر گرے تھے جنہیں وہ بے دردی سے رگڑ گیا تھا نہ جانے اسے رف یف رہنے کا کیا جنون سوار تھا
میں نے آپ کو کبھی قصور دیا ہی نہیں ابا وہ ہلکی آواز میں بولا تھا اسکے منہ سے اپنے لئے "اح با "سن کر وہاج کی رو تک پر سکون ہو گئی تھی عمر سامنے دیوار کو دیکھتے ہوئے کہتا رہا
میں شاید آپ سے کبھی ناراض بھی نہیں تھا لیکن میں نگین سلطان کا بیٹا ہوں مجھے خود کو سزا دینے میں مزہ آتا ہے میں بس خود کو سزا دے رہا تھا لیکن اب بس وہ بولتے بولتے روکا تھا
لیکن آج جب آپ کے دوست نے مجھے کال کر کے بتایا کہ آپکا سانس رک رہا ہے اور آپ بے ہوش ہو گئے ہیں جھوٹ مت بولو اس نے کہا تھا میں مر گیا ہوں وہاج نے اسے ٹوکا تھا عمر نے کرب سے آنکھیں بند کر لیں جیسے یہ بات بے حد تکلیف دیتی ہو میں ڈر گیا تھا ابا وہ دھیمی آواز میں کہہ رہا تھا
میں بہت ڈر گیا تھا مجھے لگا تھا میں آپ کی معافی کے بغیر آپ کو کھو دوں گا مجھے لگا تھا قیامت کے دن مجھے نا فرمان اور والدین کو ستانے والی اولاد میں شامل ہونا پڑے گا لیکن مجھے بچا لیا گیا ہے آج میں آپ کو اپنے تمام حق معاف کرتا ہوں اور آپ سے آپ کی حق تلفی کی معافی مانگتا ہوں عمر نے چہرے موڑ کر وہاج کو دیکھا تھا وہاج حیران رہ گیا تھا
مجھے معاف کر دیں ابا تاکہ میں قیامت کے دن اپنی ماں کے سامنے اپنے اللہ کے سامنے سر خرو ہو سکوں اس نے اپنے دونوں ہاتھ اپنے باپ کے سامنے باندھ لئے تھے وہاج نے ہول کر اسکے دونوں ہاتھ تھام کر چومے تھے اور پھر اسے خود ہی ذرا سا اٹھ کر سینے سے لگا لیا تھا
اب وہ دونوں رو رہے تھے عمر آج اپنی محرومیاں ختم ہونے پہ رو رہا تھا اور وہاج خان کو آج اپنا بیٹا مل گیا تھا بخت نے اب عمر کے ساتھ انصاف کرنا شروع کر دیا تھا
میں آپ کو معاف کرتی ہوں لیکن میری ایک شرط ہے لمحے کی فسوں خیزی ایک چھناکے سے ٹوٹی تھی یاقوت کے دل میں دور کہیں وجدان اترا تھا آس پاس چلتی ہوا نے دل ٹوٹنے کی نوید سنا دی تھی آسمان نے یاقوت کو دیکھ تمسخر سے سر جھٹکا تھا سفید لباس والی لڑکی کہہ رہی تھی
میں تمھیں ہر زیادتی ہر تکلیف کے لئے معاف کرتی ہوں لیکن بس ایک شرط ہے میری مان لو اور لے لو معافی اسکی آنکھوں میں زخمی سا تاثر تھا یاقوت نے بے ساختہ اپنے دل کے مقام پہ ہاتھ رکھا تھا خشک ہوتے لبوں پہ زبان پھیری "کیا شرط ہے تمہاری ؟ وہ بدقت بول پایا تھا
طلاق . . . . نر مین نے بس ایک ہی لفظ کہا تھا لیکن یاقوت کو لگا تھا جیسے اسکا دل ایک ہزار بار ٹوٹا ہو "مجھے طلاق دے دو یاقوت کیونکہ میں تمھارے ساتھ ساری زندگی وفادار نہیں رہ سکوں گی میں ساری زندگی تمھارے چھونے کو غلازت اور قریب رہنے کو تعفن سمجھوں گی اور یاد رکھنا جب تک مظلوم معاف نہ کرے تو یہ تو خدا بھی قبول نہیں کرے گا
یاقوت یک ٹک پلک جھپکائے بغیر اسے دیکھے گیا سارے الفاظ حلق میں دم توڑ گئے تھے سانس بند ہونے لگا تھا اسکے لئے اس لڑکی کو کھونے کی بات ہی سوہان روح تھی
میں . . . میں تمھیں طلاق نہیں دے سکتا کیا . . . تم کیا پاگل ہو گئی ہو؟ کیسی باتیں کر رہی ہو؟ یاقوت لفظ جوڑ کر بول رہا تھا شاکڈ وہ اب تک تھا دیکھو نیرو میری جان بات سمجھنے کی کوشش کرو میں تم سے بے حد محبت کرنے لگا ہوں تم جو چاہو گی میں کروں گا جیسا چاہو گی ویسا کروں گا لیکن پلیز مجھے یہ سزا مت دو یار مر جاؤں گا میں وہ آخر میں بے بسی سے بولا تھا دل جیسے بند ہو رہا ہو
نر مین نے استہزاہ سے سر جھٹکا تھا "میں کوئی ضد نہیں کر رہی یاقوت تم سے دور جانا یا طلاق لینا میرے بس کی بات ہے ہی نہیں میں ایک کمزور عورت ہوں لیکن تم خدا کو کیا منہ دکھاؤ گے؟