کچھ گھنٹے بعد کچھ گھنٹے بعد
رات کے کوئی دو بجے کا وقت تھا جب لیل ہا لے کے گھر پہ آئی تھی اسکی رنگت اڑی ہوئی تھی چہرہ زرد تھا اس نے آتے ساتھ ہا لے کو گلے لگا لیا تھا عمر حیات اسے ہا لے کے ساتھ چھوڑ کر ہارون کے ساتھ شبیر کی لاش لے کر نکلا تھا ہا لے نہیں دیکھ سکی وہ شبیر کو کس طرح لے گیا تھا لیکن اسے یقین تھا اگر عمر کہہ رہا ہے وہ زندہ ہے تو پھر زندہ ہوگا سب سے پہلے وہ اسے ہارون کے فارم ہاؤس لے کر گئے تھے وہاں ایک کمرے میں جعلی ہسپتال کے کمرے جیسا سیٹ اپ تیار تھا یہ کمرہ ہارون کے نانا کی بیماری کے وقت تیار کیا گیا تھا جب نوال اپنے بھائی اور ابا کے ساتھ یہاں رہا کرتی تھیں انکے ابا کسی لاش کی مانند اسی بستر پہ چار ماہ تک پڑے رہے تھے
عمر نے ایک لاش کو ہی اس بستر پہ لٹا دیا تھا چند تصاویر اور ویڈیوز کے بعد وہ کمرے سے باہر نکل آیا تھا اب اسکا رخ لان کی جانب تھا ہارون نے دروازے کی چوکھٹ پہ اسکو کہنی سے پکڑ کر روکا تھا اسکی آنکھیں سرخ تھیں کچھ التجا کرتی ہوئی
قتل گلٹ ہے اسے حق ہے کہ اس گلٹ کو سہے وہ بس اتنا ہی بولا تھا عمر نے آرام سے اپنا بازو چھڑ وایا "اسے اپنے اندھیروں سے نکلنے میں بہت وقت لگا ہے میں دوبارہ اسے گلٹس میں مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتا اسکی آواز ہلکی اور مستحکم تھی
تم جھوٹ بول رہے ہو دھوکہ دے رہے ہو
میں وہی کر رہا ہوں جو مجھے آتا ہے میں فیملی پرسن ہوں اگر میرے ایک جھوٹ سے میرا گھر بچ سکتا ہے تو ہزار بار بولوں گا اور اچھا ہوا اسے ہا لے نے مارا ورنہ ہا لے کی قسم میں اپنے ہاتھوں سے اسے مارتا آخر میں وہ ایسی سختی سے بولا تھا کہ اس سے خوف آیا جائے
میں تمہارا ساتھ نہیں دوں گا میں ہا لے سے جھوٹ نہیں بولوں گا ہارون نے فیصلہ کن لہجے میں کہا تھا
کیا مجھے تمھارے لان میں ایک قبر کی جگہ مل سکتی ہے؟ عمر نے جیسے اسکی بات سنی ہو نہ ہو ہارون کچھ نہیں بولا تھا عمر کو اسکا جواب چاہیے بھی نہیں تھا وہ فیصلے کر کے آیا تھا اور اب وہی ہونا تھا جو وہ چاہتا تھا
کچھ وقت بعد وہ لان کی مٹی کو کھودتا نظر آ رہا تھا اسکے انداز میں جارحیت تھی وہ جیسے کوئی جنونی سا ہو ہارون بس اسے دیکھے گیا نہ مدد کی نہ کچھ کہا بس سینے گھٹنوں سے لگائے اسکے قریب بیٹھا رہا عمر حیات کا چہرہ بے تاثر تھا وہ اب بھی اسی سلک کے نائٹ سوٹ میں تھا ڈھیلی ڈھالی شرٹ اور پاجامہ وہ کھدائی کرتے ہوئے مکمل ھا نپ گیا تھا اسکے سیاہ بال پسینے سے اسکے ماتھے پہ چپک گئے تھے
گڑھا تیار تھا اس نے ایک نظر ہارون کو دیکھا "نماز جنازہ پڑھو گے یا اس میں بھی تکلیف ہے؟ ہارون نے تکان سے اسکو دیکھا تھا اسکی آنکھوں میں اب بھی التجا تھی جیسے وہ روک رہا ہو عمر بیلچا پھینک کر اسکے قریب چلا آیا تھا ہارون نیچے گھاس پہ بیٹھا تھا عمر گھٹنوں پہ ہاتھ رکھے اسکی جانب جھکا تھا
وہ آدمی ایک گینگ سے تعلق رکھتا تھا ہارون ایک ایسا گینگ جو بے سہارا اکیلی عورتوں کے گھروں میں جا کر چند دن نوکری کرتے تھے اور پھر ااسکے چند دن بعد وہ اس عورت کے ساتھ زیادتی کر کے اسکا تمام قیمتی مال لوٹ کر چلے جاتے تھے کیا اب بھی تم چاہتے ہو میں ایسے انسان کا قتل اپنی بیوی پہ ثابت کرواؤں ؟ ۔
تم جانتے ہو پولیس والے اس سے کیسے سوال کریں گے؟ عدالت میں اس سے کیا کیا پو چھا جائے گا؟ ہارون کی آنکھوں میں یکدم سختی اتر آئی تھی
اسکا دل عدالت میں مر جائے گا اندھیرے ساری زندگی کے لئے چمٹ جائیں گے اور اسکے ساتھ سا تھ مریں گے تین اور لوگ تم میں اور حسن ہم غیرت کی موت مر جائیں گے تم چاھتے ہو میں ہا لے کو بتا دوں اس نے کیا کیا ہے ٹھیک ہے میں ابھی بتا دیتا ہوں
اس نے سیدھا ہوتے ہوئے موبائل جیب سے نکالا تھا پھر رکا "صرف ایک بار سوچ لو ہارون کیا چار لوگوں کی اشتہاری موت سے ایک گمنام موت اچھی نہیں ہے؟
اب کے ہارون اٹھا تھا اس نے عمر کے ہاتھ سے موبائل لے کر اسکی جیب میں واپس ڈالا اور اسکے سینے پہ پھیکی دی "کون مرا ہے؟ میں تو اس بارے میں کچھ جانتا ہی نہیں؟ وہ ایسی سفاکی سے بولا تھا کہ روح کانپ جائے عمر نے اسکا کندھا تھپتھپایا تھا اور آگے بڑھ گیا
کچھ وقت بعد وہ دونوں کھڑے ہو کر اسکا نماز جنازہ ادا کر رہے تھے ان دونوں کے چہروں سے پانی ٹپک رہا تھا سفید چادر میں لپٹی لاش آج اپنے انجام کو پہنچ جاتی تھی
اگلے گھنٹے میں وہاں سےاس فارم ہاؤس سے نکلنے کے بعد انکے دل ہلکے تھے لیکن ایسے بھاری بھی کہ جیسے کوئی پتھر کی موٹی سل رکھ دی گئی ہو
سیاہ رات اپنی سیاہی سمیٹے آہستہ آہستہ سرک رہی تھی
صبح ساڑھے چھ بجے صبح ساڑھے چھ بجے
وہ رات کا گیا صبح میں واپس آیا تھا ہارون اسکے ساتھ نہیں آیا تھا وہ جانتا تھا اگر وہ ہا لے کا سامنا کرے گا تو سچ بول دے گا وہ گھر کے اندر آیا تو سیدھا لاؤنج میں چلا آیا تھا وہ رات والے فکر مند عمر سے بے حد مختلف تھا اسکا چہرہ سپاٹ تھا بے تاثر یوں جیسے اسے کبھی کسی جذبے نے چھوا ہی نہ ہو لاؤنج کے صوفے پہ ہا لے بیٹھی تھی رات والے لباس میں پیر صوفے پہ اوپر کئے ناخن چباتی ہوئی عمر کو دیکھا تو فورا اٹھ کر اس تک آ ئی تھی لیل خاموشی سے باہر نکل گئی
وہ کیسا ہے عمر ؟ کیا وہ اب ٹھیک ہے؟ اسے زیادہ گہرے زخم تو نہیں آئے تھے ناں وہ بچ جائے گا ناں ؟ وہ بے قراری سے سوال کر رہی تھی عمر اب بھی اسے خالی خالی نظروں سے دیکھ رہا تھا وہ رات والا عمر نہیں تھا وہ آدمی کوما میں ہے شاید جلد ہوش میں آجائے اور شاید کبھی ہوش میں نہ آئے میں نے اسے ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے فکر مت کرو وہ کھوکھلی آواز میں کہتا آگے آیا تھا اور صوفے پہ ڈھے سا گیا ایک بازو لمبا کر کے صوفے پہ پھیلا دیا اور دوسرے سے اپنے کنپٹی دبانے لگا تھا وہ اب بھی ننگے پیر تھا ہا لے نے وہیں کھڑے ہو کر اسکے پیروں کو دیکھا تھا وہ گرد میں اٹے ہوئے تھے شاید زخمی بھی
تم مجھ سے ناراض ہو؟ وہ نہ جانے کس خوف کے تحت پوچھ رہی تھی عمر کی آنکھیں ہنوز بند تھیں سر ڈھلکا ہوا تھا "تم واحد انسان ہو جس میں ناراض نہیں ہو سکتا وہ عام سے لہجے میں بولا تھا اپنا سامان اٹھا لو تم میرے ساتھ جا رہی ہو اور ہاں اگر ضد کرنی ہے تو ابھی کے ابھی طلاق کے پیپر منگوا لیتے ہیں کیونکہ اگر تم یہاں رہنا چاہتی ہو تو مجھے نہیں لگتا کہ اب میرے اندر اتنی ہمت ہوگی کہ اپنی بیوی کو یہاں اکیلا چھوڑ کر چلا جاؤں میں چلا جاؤں گا تم آزاد ہوگی
اسکے لہجے میں اب بھی ڈھونڈنے سے بھی کچھ نہیں ملتا تھا ہا لے کا دل ڈوب کر ابھرا تھا اسے آج اندازہ ہو رہا تھا کہ پچھلے کئی ماہ تک جب وہ عمر سے کہتی تھی "مجھے نفرت ہے تم سے "تو اسکے دل سے کیسے خون رستا ہوگا یا پھر جب وہ طلاق کی بات کرتی ہوگی تو کیسے اس کے دل میں ناسور بنتا ہوگا
میں نے تمھارے ساتھ چلنے سے انکار تو نہیں کیا اسکی آواز میں گلہ تھا
تم انکار کب کرتی ہو ہا لے سلطان تم تو ضد کرتی ہو دل میں بغض پالتی ہو تمھیں تو مقابلے کر نے آتے ہیں لیکن اب میں تھک گیا ہوں مجھ سے نہیں ہوتے مقابلے میں ہارا تم جیتی اسکی آواز تکان زدہ تھی جیسے اب واقعی اسکی بس ہو گئی ہو ہا لے چھوٹے چھوٹے قدم لیتی اسکے قریب صوفے پہ آ کر بیٹھی تھی آہستگی سے پیر اوپر کر لئے عمر نے جو بازو لمبا کر رکھا تھا ہا لے نے اسکی بھینچی ہوئی مٹھی کھولی وہ بغیر کسی حرکت کے اسی طرح سر گرائے پڑا رہا ہا لے نے اسکی ہتھیلی پہ چہرہ رکھا اور پھر آنکھیں بند کر لیں
مجھے سونا ہے پلیز وہ آنکھیں بند کئے منت کے انداز میں بولی تھی
عمر کے چہرے پہ زخمی سا تاثر آیا تھا لیکن وہ ہاتھ کھینچ نہیں سکا
وہ بس اسی طرح ساکت ساکن نیم دراز پڑا رہا تھا ہا لے تھوڑی ہی دیر میں بھاری سانسیں لینے لگی تھی وہ سو گئی تھی اسکی ہتھیلی پہ سر رکھے سو گئی تھی وہ اسکے بے حد قریب تھی لیکن عمر جانتا تھا آج کے بعد ان دونوں کے درمیان بے حد فاصلے آنے والے تھے
وہ اسکے اتنے قریب تھی لیکن مجال ہے جو عمر نے اسکو ایک بار بھی دیکھا ہو
***
ڈاکٹر نین تارہ کے کلینک میں اس وقت سفیر اور مہر ماہ ساتھ تھے کچھ دن سے اسکی طبیعت خر اب رہنے لگی تھی جسکی وجہ سے سفیر اسے چیک اپ کے لئے لے آیا تھا ان دونوں کو یہاں چھوڑ ڈاکٹر نین تارہ مہر کی رپورٹس لینے گئی تھیں وہ واپس آئیں تو انکے چہرے پہ خوشی کے آثار تھے
مسٹر سفیر کمر کس لیں آپ پہ ذمہ داری پڑنے والی ہے وہ مسکراتے ہوئے کہہ رہی تھیں سفیر نے اچھنبے سے انکو دیکھا تھا پھر مہر ماہ کو وہ بھی اتنی ہی انجان تھی جتنا کہ سفیر
آپ باپ بننے والے ہیں آپ کی بیوی آپ کی نسل میں اضافہ کرنے والی ہیں ڈاکٹر مسکراتے ہوئے کہہ رہی تھیں سفیر کو اب بھی چند لمحات لگے تھے پراسس کرنے میں اور پھر جب اسے سمجھ آئی تو وہ فرط جذبات سے کچھ کہہ ہی نہیں سکا اس نے گردن پھیر کر اپنے ساتھ بیٹھی مہر ماہ کو دیکھ وہ اب تک شاکڈ تھی یا شاید خوف زدہ آئی کانٹ بلیو اٹ وہ بس یہی کہہ سکا تھا تھینکیو مہر تھینکیو سو مچ میں تمہارا یہا حسان کبھی نہیں بھولوں گا میں ساری زندگی تمہارا شکر گزار رہوں گا وہ تشکر سے کہہ رہا تھا وہ خوش تھا بے پناہ خوش
اسکا چہرہ تمتما رہا تھا اسکی آنکھوں سے اسکی خوشی واضح تھی مہر نے اسے اس طرح دیکھا تو تنے اعصاب ڈھیلے پڑنے لگے وہ اب مسکرائی تھی سفیر نے رخ ڈاکٹر کی جانب پھیر لیا تھا
آپ اس خوش خبری کے لئے مجھ سے جو انعام چاہتی ہیں بول دیں آج کے دن سفیر سلطان ساری دنیا لٹا سکتا ہے وہ جذب کے عالم میں کہہ رہا تھا ڈاکٹر مسکراتے ہوئے اس سے فرمائش کر رہی تھیں
سفیر کو جیسے دنیا مل گئی ہو کون ہا لے کہاں کا عشق محبت وہ سب بھول گیا تھا اولاد کی محبت نے ہر شے بھلا دی تھی ہر زخم ہیل کر دیا تھا اسے لگا تھا یہ اسکی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے
ڈاکٹر اس سے کچھ کہہ رہی تھیں وہ مسکرا رہا تھا پھر اسی طرح مسکراتے ہوئے اس نے اپنی ماں کو کال ملا لی تھی وہ اب ہنس ہنس کر ان سے بات کر رہا تھا مہر مسکراتے ہوئے آسودگی سے اسے دیکھتی رہی تھی اسے کل رات ہی پتہ چل گیا تھا ہا لے نے اسکے بھیجے آدمی کو مار دیا تھا وہ اب بھی اسے مورد الزام نہیں ٹھہرا رہی تھی گڈ
اس نے اپنے معدے سے ذرا نیچے ہاتھ رکھا جیسے محسوس کیا ہو کہ وہ کتنی کامل ہے اور پھر اسکے ذہن میں ہا لے سلطان کا خیال آیا تھا دل کو ایک کمینی سی خوشی ہوئی تھی ہا لے سلطان دس بار پیدا ہو کر بھی اسکی برابری نہیں کر سکتی تھی
اس نے میر پہ دھری فائل کی دو تصاویر لیں اور عمر حیات کے نمبر پہ سینڈ کر دیں ساتھ لکھا تھا "تمھیں ایسی فائل کا انتظار کم از کم دس سال تک کرنا پڑے گے
مہر ماہ
سفیر کال ختم کر کے پلٹ آیا تھا وہ اب اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے اٹھا رہا تھا بار بار اسکا مشکور ہو رہا تھا مہر ماہ ایک شہزادی کی طرح سے گردن اٹھائے کھڑی تھی اسکے انداز میں تفاخر تھا
بلاخر جنگل کی حریص گدھ کو اسکا مقام مل گیا تھا
دن چڑھ آیا تھا جب ہا لے سلطان کی آنکھ کھلی تھی وہ اسی طرح اسکی ہتھیلی پہ سر رکھے چند پل غائب دماغی سے پڑی رہی ٹانگیں شل ہو گئی تھیں کمر اکڑ گئی تھی لیکن وہ آج تک شاید اتنی پر سکون نیند نہیں سوئی تھی وہ چند پل اسی طرح خاموشی سے پڑی رہی شاید عمر اسکا جاگنا محسوس کر چکا تھا جب ہی اسکی بھاری آواز اب لاؤنج میں گونج رہی تھی
جب میں نے تمھیں پہلی بار دیکھا تھا وہ رشک کی نگاہ تھی ہا لے گمصم سی اسے سن رہی تھی
(وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پہ معراج سلطان کے ساتھ بیٹھا وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پہ معراج سلطان کے ساتھ بیٹھا تھا انکی دوسری جانب تھا انکی دوسری جانب ہا لے سلطان تھی جو اپنے باپ کے ہا لے سلطان تھی جو اپنے باپ کے)سینے پہ سر رکھے سو رہی تھی عمر کو اس بچی کی نیند پہ رشک آیا تھا)سینے پہ سر رکھے سو رہی تھی عمر کو اس بچی کی نیند پہ رشک آیا تھا
جب میں نے تمھیں دوسری بار دیکھا تھا وہ عقیدت کی نگاہ تھی ہا لے نے چہرہ اب بھی اسکی ہتھیلی پہ ٹکا رکھا تھا عمر کہے گیا
(وہ ہسپتال کے بیڈ(وہ ہسپتال کے بیڈ پہ لیٹا تھا اسکے سامنے ہی بیماری سے زرد پڑتی ہا لے سلطان لیٹی پہ لیٹا تھا اسکے سامنے ہی بیماری سے زرد پڑتی ہا لے سلطان لیٹی تھی اسکی آنکھیں بند تھیں عمر تھی اسکی آنکھیں بند تھیں عمر ٹکٹکی باندھے اسے دیکھے گیا وہ اس کی ماں سے ملتی تھی عمر حیات کو اس سے عقیدت محسو ٹکٹکی باندھے اسے دیکھے گیا وہ اس کی ماں سے ملتی تھی عمر حیات کو اس سے عقیدت محسو)س ہوئی تھی)س ہوئی تھی جب میں نے تمھیں تیسری بار دیکھا تھا وہ ایک لمحے کو رکا ہا لے کا دل بھی رک گیا تھا وہ عشق کی نگاہ تھی اس نے آہستگی سے جملہ مکمل کیا تھا
وہ لائبرری میں بیٹھا تھا اور اسکے سامنے کوئی لڑکی کتاب پا سر رکھے سو رہی تھی پھر اگلے وہ لائبرری میں بیٹھا تھا اور اسکے سامنے کوئی لڑکی کتاب پا سر رکھے سو رہی تھی پھر اگلے چند لمحات میں اس نے چند لمحات میں اس نے آنکھیں کھول لی تھیں عمر نے ان آنکھوں کو دیکھا اور پھر وہ سانس نہیں لے سکا یہ عشق کی نگا آنکھیں کھول لی تھیں عمر نے ان آنکھوں کو دیکھا اور پھر وہ سانس نہیں لے سکا یہ عشق کی نگا)ہ تھی)ہ تھی
ہا لے کو لگا تھا وہ سانس نہیں لے سکے گی وہ کتنا خوبصورت بولتا تھا؟ نیم خوابیدہ آنکھوں سے اسے دیکھنا کتنا اچھا لگ رہا تھا اسے سننا . . آہ راحت تھی
مجھے تم سے محبت ہوگئی تھی چار سال پہلے جب شاید تم مجھے جانتی بھی نہیں تھیں میں تمھارے پیچھے آنے لگا تھا بس تمھیں دیکھنے کے لئے وہ اسکی طرف دیکھے بغیر ہلکی آواز میں کہہ رہا تھا پڑھائی مستقبل سب کہیں دور رہ گیا تھا کچھ یاد تھا تو تم کچھ دکھتا تھا تو بس تم ہا لے سلطان تم مجھے ڈسٹریکٹ کرنے لگی تھیں
ہا لے نے سر اٹھا لیا تھا وہ آنکھوں میں نرمی لئے اسے دیکھ رہی تھی عمر کہے گیا "پھر ایک دن میں تم سے تھک گیا اور یہ شہر چھوڑ دیا اسکی آواز میں تکان خود با خود شامل ہو گئی تھی میں نے شہر چھوڑا لوگ بدلے تمھیں نہیں دیکھا نہیں سنا مجھے لگا تھا میں تمھیں بھول جاؤں گالیکن میں اس معاملے میں بھی بے بس نکلا
چار سال تم سے دور رہنے کے بعد ہم اس دن اس سڑک پہ ملے تھے اور تمھیں دیکھ کر میں نے ایک بار پھر اپنے دل کو رکتا محسوس کیا تھا مجھے لگا میں تمھیں بھول گیا ہوں لیکن تم وہیں تھیں اس نی گردن موڑ کر ہا لے کو دیکھا اور پھر اپنے دل کے مقام پہ ہاتھ رکھا "تم یہاں تھیں ہا لے بالکل یہاں اور اس دن میں سمجھ گیا تھا عمر حیات ہا لے سلطان کے معاملے میں بے بس ہے اس دن میں نے محبت کے آگے گھٹنے ٹیک دے تھے اسد ن عمر حیات نے خود کو چانس دینے کا وعدہ کیا تھا
وہ بول کر چند لمحوں کے لئے خاموش ہو گیا تھا ہا لے کو آج اسکی خاموشی زہر سے زیادہ بری لگی تھی
لیکن میں غلط تھا زندگی پہ عمر حیات کا کوئی حق نہیں یہ بھول گیا تھا اسکی آواز میں گہرا رنج تھا جیسے وہ بدقت بول پا رہا ہو
ہا لے نے بے یقینی سے اسے دیکھا تھا دل یکدم جیسے خالی ہو گیا تھا
کل رات تمہاری تکلیف تمہاری اذیت دیکھ کر میں اب خود کو معاف نہیں کر پا رہا تم نے میری ضد میں آ کر ایک گھٹیا شخص کو اپنے قریب رہنے دیا وہ گردن جھکا کر کہہ رہا تھا اسکی آواز میں آج سے پہلے کبھی اتنی تکلیف نہیں تھی ہا لے کا دل ڈوبنے لگا تھا وہ مزید اسے سننا نہیں چاہتی تھی لیکن عمر کہے گیا
میں آج تک کبھی اتنا ہرٹ نہیں ہوا ہا لے . . . . . تب بھی نہیں جب میرا دل محبت میں ٹوٹا تھا تب بھی نہیں جب معراج سلطان قتل ہوئے تھےکل رات . کل رات سے اب تک میں کئی ہزار بار مر چکا ہوں کل رات سے میرا دل ایک ہزار بار ٹوٹ چکا ہے ہا لے اس نے گردن اٹھا کر ہا لے کو دیکھا تھا اسکی آنکھیں نم تھیں گلابی پڑتی ہوئی ہا لے کو اپنا دل کٹتا محسوس ہوا تھا
تم میرے لئے ضروری ہو ہا لے ہر تعلق ہر چیز سے زیادہ ضروری میں تم سے اتنی محبت کرتا ہوں کہ آج میں تمھیں تمہاری خاطر چھوڑ رہا ہوں وہ نہ جانے کی دقت سے کہہ پایا تھا ہا لے کا دل ایک پل کو تھم گیا تھا دھڑکن بند شور بند سب ساکت خاموش
تم میری وجہ سے اتنی تکلیف جھیل چکی ہو کہ اب مجھے محبت کا دعوی کرتے ہوئے شرم محسوس ہو رہی ہے تم میری ضد میری نفرت میں اتنا آگے نکل جاؤ گی میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا میں تو رات سے یہ سوچ سوچ کر مر رہا ہوں کہ اگر وہ آدمی اپنے ساتھ کسی اور کو بھی لایا ہوتا تو ؟ ۔ . . . . . وہ ایسے درد ایسے کرب سے بولا تھا کہ ایک لمحے کو تمہارا دل چاہے گا کہ عمر حیات کے سب غم خود پہ لے لو
آج کے بعد عمر حیات تمہاری خواھش نہیں کرے گا وہ ایک عزم سے بولا تھا آج کے بعد تم اگر خود بھی میرے ساتھ جینا چاہو گی تو میں انکار کر دوں گا تم میرے لئے ضروری ہو تم اتنی اہم ہو کہ میں تمھیں اپنی ضد اپنی آنا میں بھی نہیں گنوا سکتا میں تمھیں چھوڑ رہا ہوں کیونکہ میں تمہارا بھلا چاہنے پہ بے بس ہوں تم اتنی قیمتی ہو کہ میں تمھیں اپنے
Needy اورdesperatness
میں نہیں گنوا سکتا
ہا لے بس یک ٹک پلک جھیلکے بغیر اسے دیکھے گئی وہ کہہ رہا تھا کہ آج کے بعد تم پہ سانس لینا حرام ہے اور ہا لے نے اپنے جسم سے واقعی جان جاتی محسوس کی تھی یہ کیا ہو رہا تھا؟
میرے ساتھ چلو وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا نظریں اب زمین پہ تھیں کچھ وقت کے لئے میرے ساتھ اسی گھر چلو جہاں مرنے سے پہلے تمھارے باپ نے بھیجا تھا وہ الفاظ جوڑ جوڑ کر کہہ رہا تھا وہ واقعی آج سے پہلے کبھی اتنی تکلیف میں نہیں آیا تھا
جب تم مجھے چھوڑنے ہی والے ہو تو یہ عارضی سہارا کیوں دے رہے ہو؟ ہا لے زخمی لہجے میں بو لی تھی دل چاہا تھا اسکا گریبان پکڑ کر پوچھے تم ہوتے کون ہو؟ وصل تو کبھی ہجر کی نوید سنانے والے ؟
عمر نے گردن اٹھا کر چند لمحہ اسکو دیکھا تھا پھر دھیرے سے نفی میں سر ہلا دیا "میں واقعی نہیں جانتا میں تمھیں کیوں ساتھ لے کر جا رہا ہوں لیکن پلیز میں تم سے منت کرتا ہوں میرے ساتھ چلو اگر تم نہیں گئیں تو میں یہاں رہ جاؤں گا لیکن تمھیں اکیلا چھوڑ کر نہیں جا سکتا میں تمھارے معاملے میں بے بس ہوں وہ واقعی بے بسی سے بولا تھا
ہا لے نے چند انیے اسے دیکھا تھا پھر اٹھ کھڑی ہوئی تھی وہ اسکے قریب سے گزر کر باہر نکل گئی تھی اس نے انکار نہیں کیا تھا مطلب وہ ساتھ جا رہی تھی
کیا عمر حیات کو خوش نہیں ہونا چاہیے ؟
دو دن بعد دو دن بعد
یہ دو دن بغیر کسی بد مذگی کے گزر گے تھے عمر صبح میں آفس جاتا اور شام میں شوروم وہ رات گئے واپس آ تا تھا ہا لے صبح میں کیفے جاتی تھی اسکے علاوہ اسنے مینجمنٹ کورس کے لئے بھی داخلہ لیا تھا جس کی کلاسز دو دن بعد شروع ہوئی تھیں کیفے کی اوپری منزل پہ رینو و یشن کا کام شروع ہو چکا تھا وہ سر سے پیر تک کام میں ڈوبی ہوئی تھی لیکن ان سب میں بس ایک دل کا درد تھا جو نہ مصروفیت دیکھتا تھا نہ وقت اور نہ ہی سہنے کی استطاعت وہ بس ہوتا تھا اور پھر ختم نہیں ہوتا تھا آج صبح سے ہی وہ خود کو بے حد چڑچڑا اور بے مول سا محسوس کرر ہی تھی یوں تو ساری باتیں مہر کو بتا دیا کرتی تھی لیکن اب اس حالات میں وہ اسے بھی تنگ نہیں کرنا چاہتی تھی وہ کیفے سے باہر نکل آئی تھی اور اب اپنی گاڑی میں بیٹھی نہ جانے کس منزل کو جا رہی تھی اگلے کئی گھنٹے وہ سڑکوں پہ گاڑی دوڑاتی رہی تھی لیکن پھر جب اس نے ایک جگہ گاڑی روکی تو اسکا پورا وجود تھکن زدہ تھا جیسے وہ بے حد تھک کر بے حد زور آزمائی کے بعد ہار کر یہاں آئی تھی
(عمر حیات کی گاڑی قبرستان کے باہر آ کر رکی تھی وہ سیاہ پولو شرٹ کے ساتھ سیاہ جینز پہنے(عمر حیات کی گاڑی قبرستان کے باہر آ کر رکی تھی وہ سیاہ پولو شرٹ کے ساتھ سیاہ جینز پہنے ہوئے تھا ہاتھوں میں ہوئے تھا ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ تھا آنکھیں اداس سی تھیں چہرہ تھکا تھکا وہ شاید میلوں کا سفر طے کر آیا پھولوں کا گلدستہ تھا آنکھیں اداس سی تھیں چہرہ تھکا تھکا وہ شاید میلوں کا سفر طے کر آیا)تھا)تھا
وہ ڈاکٹر غزالہ روحی کا کلینک تھا وہ ڈاکٹر غزالہ کے کمرے کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی تھی سامنے ہی غزالہ روحی کسی پیشنٹ کی بات سن رہی تھی ہا لے کو دیکھ کر اس کے چہرے پہ فاتحانہ مسکراہٹ آئی تھی ہا لے متذبذب سی دروازے پہ کھڑی تھی اسکی آنکھیں گیلی تھیں چہرہ تھکان زدہ تھا
کیا تم مجھے سن سکتی ہو؟ وہ ہلکی آواز میں شکستگی سے کہہ رہی تھی غزالہ نے سر ہلا کر اسے اندر بلایا تھا اپنے سامنے بیٹھی لڑکی سے چند الوداعی کلمات کہے تھے ہا لے اسکو دیکھتی ہوئی آگے بڑھ آئی تھی رو حی اسکو دیکھتے ہوئے اٹھ آئی تھی ہا لے چھوٹی میر کے گرد رکھے صوفے پہ بیٹھ گئی تھی پیر اوپر کر لئے
روحی عین اسکے سامنے آ کر بیٹھی تھی فکر مند سی اسکو دیکھتی ہوئی اسکے بولنے کی منتظر "کیا تم علاج کے لئے آئی ہو؟
ہا لے نے نفی میں سر ہلایا تھا "میں تم جیسی غیر پروفیشنل ڈاکٹر سے علاج نہیں کرواؤں گی وہ گیلی گلابی آنکھوں کے ساتھ گردنکڑا کر بولی تھی میں بس تمہیں سنانا چاہتی ہوں کیا تم سنو گی؟
روحی نے اسکو جانچتی نظروں سے دیکھا تھا ایلیٹ کلاس کی مغرور لڑکی کو میری ضرورت کیوں ہے؟ تمھارے دوست کتنے دوست ہوں گے تمھارے ؟ اتنے جتنے میرے ساری دنیا میں رشتے دار
ہا لے اسکی بات پہ ٹھہر گئی تھی آنکھوں میں اداسی درآئی چہرے پہ کرب اترا تھا ،،جو لوگ زیادہ لائم لائٹ میں رہتے ہیں ناں انکا اصل اندھیرا ہوتا ہے تمھیں پتہ ہے میں اپنے تمام دوستوں کے لئے کیا ہوں ؟
روحی کچھ نہیں بولی وہ یہاں بولنے کے لئے نہیں بیٹھی تھی اسے صرف سننا تھا ہا لے خود ہی کہے گئی
میں ڈائری ھوں روحی . . . . .ڈائری میرے کسی دوست کی گرل فرینڈ ناراض ہے وہ مجھ سے دکھ با نئے گا کسی کا شوہر یا اسکی فیملی ٹاکسک ہے تو وہ مجھ میں اپنی شکایات درج کرے گی کسی کو پیسے چاہیے وہ ہا لے کی ڈائری میں اپنی خواھش لکھ لیں گے یون یونی میں کوئی مسئلہ ہو یا پھر گھر کے برا ماحول ہا لے سب سنتی ہے اسکے سینے پہ سب لکھ دو وہ کچھ نہیں کہتی ڈائری جو ہے
اسکی گلابی آنکھوں سے نمی چھلکی تھی چند آنسو ٹوٹ کر گرے تھے
کیا تم انہیں چھوڑنا چاہتی ہو کیا تمھیں لگتا ہے وہ ٹاکسک ہیں تمھیں انکے ساتھ نہیں رہنا روحی کے نرمی سے پوچھنے پہ اس نے دھیرے سے نفی میں سر ہلایا تھا "اونہوں . . . ان میں سے کوئی بھی ٹاکسک نہیں ہے وہ مجھے ڈائری سمجھتے ہیں کیونکہ ہم نے پہلے دن کوئی باونڈری ہی نہیں بنائی انہوں نے مجھے آئرن لیڈی سمجھا اور میں نے بھی انکار نہیں کیا تم نہیں سمجھ سکتی ہم کھوکھلے بہادر لوگوں کا دکھ وہ تلخی سے مسکرائی تھی ہم مر جاتے ہیں لیکن اپنا اوپر چڑھا ہوا بہادری کا خول نہیں اتارتے یہ نہیں ہے کہ ہم انا پرست یا ضدی ہیں بات یہ ہے کہ اگر ہم ڈھے گئے تو ہمارے ساتھ اور بہت لوگ ڈھے جائیں گے ہا لے نے آہستگی سے بات مکمل کی تھی
(وہ معراج سلطان کی قبر کے پاس نیچے مٹی پہ بیٹھا تھا آنکھیں کسی غیر مرئی نقطے پہ جما وہ معراج سلطان کی قبر کے پاس نیچے مٹی پہ بیٹھا تھا آنکھیں کسی غیر مرئی نقطے پہ جما ئے وہ اداس لگتا تھا ئے وہ اداس لگتا تھا !! میں آپ کو بہت مس کرتا ہوں جج صاحب !! وہ یاسین سے کہہ رہا!! میں آپ کو بہت مس کرتا ہوں جج صاحب !! وہ یاسین سے کہہ رہا تھا تھا
،،میرے دوست میرے بھائی میری فیملی سب آپ تھے آپ کے بغیر سب ادھورا ہے جج صاحب میرا دل بہت،،میرے دوست میرے بھائی میری فیملی سب آپ تھے آپ کے بغیر سب ادھورا ہے جج صاحب میرا دل بہت بھاری ہے میں عمر حیات ہوں مجھے سب پتہ ہوتا ہے لیکن آج پہلی بار لگتا ہے مجھے اتنا سب کیو بھاری ہے میں عمر حیات ہوں مجھے سب پتہ ہوتا ہے لیکن آج پہلی بار لگتا ہے مجھے اتنا سب کیوں پتہ ہے؟ ں پتہ ہے؟
وہ رک گیا تھا چند پل خاموشی کی نظر ہوئے !! میں بہت اکیلا ہو گیا ہووہ رک گیا تھا چند پل خاموشی کی نظر ہوئے !! میں بہت اکیلا ہو گیا ہوں یار !! وہ بےں یار !! وہ بے بسی سے بولا بسی سے بولا
کاش میں نے کچھ ایسے دوست بنا لئے ہوتے جن سے میں کچھ پاتا کاش میں نے آپ کے علاوکاش میں نے کچھ ایسے دوست بنا لئے ہوتے جن سے میں کچھ پاتا کاش میں نے آپ کے علاوہ بھی کوئی دوست ہ بھی کوئی دوست !! بنایا ہوتا !! بنایا ہوتا
)اسکا ایسا اداس ایسا مایوس لہجہ یہ دل چیر دیتا تھا)اسکا ایسا اداس ایسا مایوس لہجہ یہ دل چیر دیتا تھا
چند پل دونوں کے درمیان خاموشی رہی تھی ہا لے نے ایک بار پھر کہنا شروع کیا تھا
میری زندگی میں بہت مسلے ہیں ڈاکٹر . . . لیکن وہ بہت کم لگتے ہیں جب ایک انسان میرے سا تھ ہوتا ہے روحی نہیں چونکی وہ سنے گئی ہا لے گیلی آواز میں بدقت کہہ رہی تھی وہ دھوپ چھاؤں جیسا ہے کبھی میرے لئے جان دینے کو تیار ہوجاتا ہے اور کبھی . . . وہ رکی حلق میں بہت سی گرہیں اٹکیں کبھی وہ اپنے لفظوں سے ہی میری جان لے لیتا ہے کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے اسے بہت دیکھوں ہر وقت دیکھوں اور کبھی بھی نہ تھوک ں اور کبھی کبھی میں اسکو دیکھنے سے ڈرتی ہوں یہاں میں نے آنکھ جھپکی اور یہاں وہ آنکھ سے ااوجھل ہوا وہ رک رک کر لفظ توڑ توڑ کر کہہ رہی تھی
بہادر لوگوں کے لئے اپنی تکلیف کسی کو بتانا نری موت ہوتی ہے
(میں بہت تھک گا ہوں جج صاحب سوچتا ہوں آپ ہوتے تو بتاتے کیا کرنا ہے وہ مٹی کو اپنی انگلی میں بہت تھک گا ہوں جج صاحب سوچتا ہوں آپ ہوتے تو بتاتے کیا کرنا ہے وہ مٹی کو اپنی انگلی سے کھو سے کھود رہا تھا د رہا تھا سناٹا ہر سو پھیلا ہوا تھا سناٹا ہر سو پھیلا ہوا تھا
!! میں اتنے دن آپ کے پاس نہیں آ سکا میں شرمندہ تھا میں ہا لے کی حفاظت نہیں کر سکا جج صا!! میں اتنے دن آپ کے پاس نہیں آ سکا میں شرمندہ تھا میں ہا لے کی حفاظت نہیں کر سکا جج صا حب میں آپ کی جب میں آپ کی امیدوں پہ پورا نہیں اتر سکا مجھے معاف کر دیجئے گا وہ اتنا پیشمان تھا کہ حد نہیں امیدوں پہ پورا نہیں اتر سکا مجھے معاف کر دیجئے گا وہ اتنا پیشمان تھا کہ حد نہیں
اسی لمحے اسکے موبائل پہ کسی کی کال آنے اسی لمحے اسکے موبائل پہ کسی کی کال آنے لگی وہ گہری سانس بھرتے ہوئے اگلی وہ گہری سانس بھرتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوا ایک نظر قبر کو دیکھا ٹھ کھڑا ہوا ایک نظر قبر کو دیکھا آنکھیں دل روح بری طرح زخمی ہوئے تھے آنکھیں دل روح بری طرح زخمی ہوئے تھے
!! میں اسے کہہ آیا ہوں کہ میں اسکے ساتھ جینا نہیں چاہتا اور اب مجھے واقعی لگتا ہے کہ جی نہیں!! میں اسے کہہ آیا ہوں کہ میں اسکے ساتھ جینا نہیں چاہتا اور اب مجھے واقعی لگتا ہے کہ جی نہیں پاؤں گا !! ،،وہ پاؤں گا !! ،،وہ آزردگی سے کہہ کر رکا نہیں تھا اب بس مزید یہاں نہیں آز رد گی سے کہہ کر رکا نہیں تھا اب بس مزید یہاں نہیں رک سکتا تھا لمبے لمبے رک سکتا تھا لمبے لمبےڈگ بھرتا وہ باہر کی جانب بڑھ گیا ڈگ بھرتا وہ باہر کی جانب بڑھ گیا)دل کا کرب تھا کہ ساتھ چلا جاتا تھا)دل کا کرب تھا کہ ساتھ چلا جاتا تھا
کیا تم اسے کھونے سے ڈرتی ہو؟ روحی بغور اسے دیکھ رہی تھی بلکہ تم نہیں ڈرتی اب کے ہا لے چونکی تھی تم اس بات سے ڈرتی ہو کہ ایک دن تمھارے اور اسکے درمیان وہ تعلق نہیں رہے گا جسکی تمھیں خواھش ہے وہ انڈر اسٹینڈنگ وہ محبت کہیں کھو جائے گی جو اب ہے کیا میں ٹھیک کہہ رہی ہوں ؟