Chapter 96: باب 96

ہا لے متذبذب تھی "آنٹی میوزک بزات خود ایک برائی کیسے ہے اس طرح میرے کئی دوست ہیں جو میوزک سنتے ہیں بلکہ مرا ایک دوست ہے وہ سنگر ہے لیکن وہ بہت اچھا قرآن بھی پڑھتا ہے پھر آپ کیسے کہہ سکتی ہیں کہ میرے اور قرآن کے درمیان میوزک ہے

نفیسہ نے نرم نظروں سے اسے دیکھا تھا "تمھارے اس دوست نے قرآن کے لئے کچھ اور چھوڑا ہوگا اس اکا بت کوئی اور چیز ہوگی میوزک سے بڑا اور زیادہ پرستش مانگنے والا بت یاد کرو تمھارے دوست نے کیا چھو ڑا تھا . ہا لے کے ذہن میں یکدم ایک جھماکا سا ہوا تھا ایک بجلی کا کوندا سا تھا جو لپکا تھا " . . وہ. . . پورنوگرافی . . . کا ایڈکٹ تھا . . اسکے لبوں سے پھنسی پھنسی آواز نکلی تھی پھر ایک دن اس نے توبہ کی تھی اور اگلے دن سے وہ قرآن پڑھنے لگا تھا ہا لے کسی خواب کی سی کیفیت میں کہہ رہی تھی مطلب اسے واقعی اب اپنا بت تو ڑنا پڑے گا مطلب واقعی ہر انسان کا خدا تک جانے کے راستے میں ایک بت ضرور ہوتا ہے

نفیسہ اب ہلکی آواز میں کہہ رہی تھیں "دیکھو ہا لے ہر بات ہر جذبے ہر عادت کی ایک وائب ہوتی ہے میو زک کی وائب کیا ہے؟

جب ہم کوئی دکھی گانا سن لیتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے جیسے ساری دنیا کے دکھ ہمارے ہو گئے ہیں جیسے سارے ظلم ہر زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی ہے اور یہ چیز ہمیں خود ترس اور مایوس بنا دیتی ہے تم خود سوچو کیا خود ترسی اور مایوسی اچھی چیز ہے؟ ۔

ہا لے نے بے ساختہ نفی میں سر ہلایا تھا

جب ہم کوئی پارٹی سانگ یا پھر محبت بھرا گانا سنتے ہیں تب ہمارا دل کیا چاہتا ہے؟ ہم چاہتے ہیں ہمارا بھی کوئیح محبوب ہو ہمیں بھی نائٹ کلب اور پارٹی کی اجازت ہو ہمیں بھی شراب حلال ہو کر ملے تاکہ اسی طر جھوم گا کر ساری دنیا کو بھول جائیں کوئی ہو جو ہماری تعریف اسی طرح کرے جیسے گانوں میں ہوتی ہے محرم غیر محرم کا فرق مٹ جائے اور ملے تو بس محبت کیا یہ کوئی اچھی وائب ہے؟

ہا لے کا گلہ سوکھنے لگا تھا آس پاس لوگ آ کر آرڈر نوٹ کروانے لگے تھے لیکن اسے جیسے نفیسہ کی آواز کے علاوہ کوئی آواز سنائی ہی نہیں دے رہی تھی

میوزک بذات خود ایک برائی ہے روح کی غذا نہیں ہے وہ روح کی بے چینی ہے قرآن اگر تھوڑا سا بھی سن لو یا پڑھ لو تو ایسا لگتا ہے جیسے ڈھارس ملی ہو اور میوزک ؟ اسکی پیاس تو ختم ہی نہیں ہوتی جتنا سنے جاؤ اتنا کم وہ لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں اپنے راستے کے بت نظر آ جاتے ہیں تمھیں آ گئے ہیں اب تم پہ ہے تم انہیں ہٹائی ہو یا پھر آگے بھی پرستش کرتی رہتی ہو وہ نرمی سے بول کر خاموش ہو گئی تھیں

ہا لے اب تک انکے الفاظ ذہن میں پراسیس کر رہی تھی آس پاس کافی بینز کی خوشبو پھیلتی جا رہی تھی

***

شیشے کا بنا اسٹوڈیو آج اداس سا تھا کیونکہ آج وہاں موجود تمام لوگوں کی ٹریننگ کا آخری دن تھا ہارون شاہد کھڑکی کے آگے اپنے مخصوص اسٹول کے آگے بیٹھا تھا اسکے بال آج ماتھے پہ گر رہے تھے سانو لی رنگت دھوپ کی تمازت سے دمک رہی تھی اور ہاتھوں پہ سرخ پینٹ لگا تھا اور اگر تم نظر اٹھا کر اسکی پینٹنگ دیکھو تو وہ بھی سرخ تھی نری سرخ کوئی ایک دھبہ بھی کسی اور رنگ کا نہیں تھا

دفتعا ہارون کو کوئی اپنے ساتھ اسٹول کھینچ کر بیٹھتا محسوس ہوا اس نے مسکراتے ہوئے چہرہ موڑا تھا اسکے سامنے داس بیٹھا تھا وہ اداس سا تھا لیکن مسکرا رہا تھا دھوپ اب تر چھی ہو کر ان دونوں کے نیم رخ پہ پڑ رہی تھی کچھ کہنا چاہتے ہو آرٹسٹ ؟ داس نے اسے متذبذب دیکھ کر پوچھا تھا ہارون نے گردن جھکا دی تھی اور خاموش ہو گیا کافی دیر بعد وہ بولا تو اسکی آواز بے حد ہلکی تھی

میرے پیا چاہتے ہیں میں شادی کر لوں کیونکہ مجھے ہیل ہونے کے لئے ایک لڑکی کی ضرورت ہے بلکہ ہر انسان کو ہیل ہونے کے لئے کسی نہ کسی کی دوسرے انسان کی ضرورت ہوتی ہے

تم کیا چاہتے ہو؟ انہوں نے نرمی سے پوچھا تھا ہارون کے دل کو جیسے کسی نے پکڑ کر دبایا ہو

جو میں چاہتا ہوں وہ اب کبھی ہو نہیں سکتا وہ آزردگی سے بولا تھا

کیا کسی کو چاہتے تھے؟ سوال ہوا تھا

یہی تو بات ہے اسے اتنا چاہتا ہوں کہ کبھی اس چاہت میں "تھا "یا پھر "تھی "نہیں لگا سکتا وہ میرے لئے آج بھی میری خواھش ہے آج بھی آتی جاتی سانس ہے اسے لگ رہا تھا اسکا دل پھٹ جائے گا اس نے دانتوں پہ دانت جما لئے تھے کرب سا کرب تھا جو ہر جگہ پھیلتا گیا تھا

داس نے گہری سانس لی تھی پھر ہارون کا چہرہ اوپر کیا تھا "محبت کا اعتراف کر نے وقت گردن سیدھی رکھا کرو یہ بتائے گی کہ تم مخلص ہو اور با وقار بھی وہ کچھ جتا رہے تھے ہارون نے گردن سیدھی کر لی تھی لیکن آنکھیں نہیں اٹھا سکا

وہ شادی شدہ ہے آرٹسٹ وہ مجھ سے بہت دور آ چکی ہے میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں اسکی خوشی چاہتا ہوں لیکن سچ یہ ہے کہ میں جب بھی اسے اسکے شوہر کے ساتھ خوش دیکھتا ہوں تو مجھے دکھ ہوتا ہے میں حسد کرنے لگا ہوں اور میں ایسا نہیں کرنا چاہتا وہ رنجیدگی سے کہہ رہا تھا ابھی داس کچھ کہتا کہ ذرا فاصلے پہ اسٹول پہ بیٹھی لڑکی بول اٹھی تھی

حسد محسوس کرنا اتنا برا نہیں ہوتا ہارون جتنا حسد کے زیر اثر آ کر کچھ غلط کر دینا برا ہوتا ہے تمھیں لگتا ہے اس دنیا میں کوئی حسد سے پاک دل لے کر آیا ہوا ہے؟ کوئی ہے جس کے اندر ذرا سا بھی سر نہیں ہے؟ وہ کہہ رہی تھی اور ہارون یک ٹک اسکو دیکھے گیا

نہیں ہارون کوئی ایسا نہیں ہے حسد اور شر ہرانسان کے اندر ہے کوئی انسان پر فیکٹ نہیں ہے حسد تو مومن کے دل میں بھی ہے لیکن جس کام کے لئے ہمیں بھیجا گیا ہے وہ ہے امتحان ہم سب یہاں سٹوڈنٹس ہیں ہم سب کو یہاں امتحان دینا ہے کہ ہم نے اپنے حسد پہ کنٹرول کیا یا پھر اسکے آگے جھک کر گھر تباہ کئے برے کام کئے لوگوں کو ذلیل و خوار کیا تم حسد سے مت ڈرو اس کے حاوی ہونے سے ڈرو وہ بول کر ایک مرتبہ پھر اپنی پینٹنگ کی جانب مڑ گئی تھی داس نے اسے فخریہ نظروں سے دیکھا تھا پھر وہ ہارون کی جانب مڑا تھا

اب آتے ہیں تمھارے دوسرے مسلے کی طرف تو تمھیں لگتا ہے کوئی لڑکی ایک لڑکے کو ہیل کر سکتی ہے؟

ہارون کچھ نہیں بولا وہ واقعی نہیں جانتا تھا داس نے اضافہ کیا "تم نے مجھے بتایا تھا کہ تمہار بچپن کی دوستی تمھیں ہمیشہ گفٹ میں پینٹنگ کا سامان دیتی تھی وہ تمھارے سب سے قریب تھی تمہاری گار جین تھی لیکن کیا اسکے سامان اسکی تسلیاں تم سے پینٹ کروا سکیں ؟

ہارون شل رہ گیا اسکی آنکھیں تحیر سے پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

داس اب بھی کہہ رہا تھا

تم نے سردیوں میں اپنے ہاتھ دیکھے ہوں گے ناں آرٹسٹ وہ کس طرح روکھے بے جان ہوجاتے ہیں جگہ جگہ سے پھٹ رہے ہوتے ہیں ایسے میں کیا کرنا ہوتا ہے؟ ہم سب کے گھروں میں لوشن ہوتا ہے لیکن جب تک ہم اٹھ کر ڈریسنگ تک جا کر لوشن اٹھا کر اپنے ہاتھوں اور چہرے پہ نہیں ملیں گے تو کیا ہم ٹھیک ہوں گے؟ اب ہٹلر کون ہوا وہ پڑا ہوا لوشن یا پھر اٹھ کر محنت کر کے اسے لگانے والے تم خود ؟

انسان لوشن کی طرح ہے ہارون اسکی باتیں اگر تم صرف سنو گے تو کچھ نہیں ہوگا لیکن اگر سمجھ کر اپلائی کرو گے تو ہیل ہو سکتے ہو

آس پاس کی ساری آوازیں بے معنی تھیں ہارون کو یہ الفاظ امرت لگے تھے

دوسرا انسان ہٹلر نہیں ہے اپنے سب سے بڑے ہٹلر آپ خود ہوتے ہیں آج ایک انسان تمھیں ہیل کرے گا لیکن وہ نہیں جانتا لوشن کہاں کہاں لگانا ہے کیا ہاتھ کے ساتھ ساتھ گال بھی خشک اور پھٹے ہوئے ہیں؟ کیا بازو اور پیروں کو بھی ضرورت ہے؟ ہر دوسرا انسان آپ کے لئے آوٹ سائیڈر ہے آپ جانتے ہیں آپ کو کہاں تکلیف ہے آپ جانتے ہیں جسم کہاں سے پھٹ رہا ہے لوشن کی زیادہ ضرورت کہاں ہے اکسی دوسرے انسان کا لگایا ہوا مرہم ہمیشہ کہیں نہ کہیں سے ادھورا رہ ہی جاتا ہے ہارون

مطلب کوئی عورت کسی مرد کو ہیل نہیں کر سکتی ہے ناں ؟ ہارون نے تائید چاہی تھی داس نے سر ہلا یا تھا بے شک کوئی عورت کسی مرد کو اور کوئی مرد کسی عورت کو ہیل نہیں کر سکتا ہے ہر انسان اپنے دم پہ ہیل ہو سکتا ہے ہاں ہمارے پاس کچھ لوگ ہوتے ہیں جنکی باتیں ہمیں تسلی دیتی ہیں جنکا ہونا ہمارے لئے نعمت ہوتا ہے لیکن آپ جب تک اسکی باتیں دل پہ لو گے ہی نہیں تب آپ کیسے ہیل ہوں گے؟ تمہاری دوست کی کئی سالوں کی باتیں اسکے گفٹس تم سے پینٹ نہیں کروا سکے کیونکہ تمھارے دل نے ان باتوں کو لیا ہی نہیں تم نے پینٹ کیا کیونکہ تم چاہتے تھے اگر تمھیں ہیل ہونا ہے تو سب سے پہلے تمھیں یہ "چاہنا "ہوگا

وہ اسکا کندھا تھیک کر اٹھ کھڑے ہوئے تھے

ہارون کے کندھوں سے بوجھ سرک گیا تھا وہ ہلکے دل کے ساتھ مسکرایا تھا

بلاخر کلفت زائل ہونے لگی تھی

ایک ہفتہ بعد ایک ہفتہ بعد

ہا لے سلطان کے بنگلے پہ رات اتر آئی تھی آج حسن سلطان منزل میں تھا اماں کی طبیعت خراب تھی اور ہارون کو ہا لے نے خود ہی کچھ دن پہلے منع کر دیا تھا کہ مناسب نہیں لگتا تھا اسکا یہاں رہنا اس وقت وہ گلا بی رنگ کے نائٹ سوٹ میں ملبوس بالوں کا ڈھیلا جوڑا بنائے اپنے کمرے میں بیڈ پہ بیٹھی کوئی کتاب پڑھ رہی تھی جب اسکے فون پہ کوئی کال آنے لگی ہا لے نے ذرا حیرت سے موبائل کو دیکھا تھا کسی غیر شںاسا نمبر سے کال آ رہی تھی اس نے پک کر لی تھی

ہیلو . . . . وہ محتاط سی بولی تھی یہاں سے چند میل دور اپنے کمرے میں فرش پہ بیٹھے یاقوت مرزا کی حالت ابتر تھی اسکی آنکھیں سرخ تھیں اس نے موبائل کان سے لگا رکھا تھا اور آنسو ٹوٹ کر فرش پہ گر رہے تھے

میں . . . میں واپسی چاہتا ہوں اسکی آواز زکام زدہ تھی ہا لے کال کاٹ دینا چاہتی تھی لیکن نہ جا نے کیوں وہ ایسا نہیں کر سکی اسکے ذہن میں کچھ اور چل رہا تھا

میں واپس آنا چاہتی ہوں آنٹی میں تھک گئی ہوں بہت تھک گئی ہوں مجھے اللہ چاہیے مجھے واپس میں واپس آنا چاہتی ہوں آنٹی میں تھک گئی ہوں بہت تھک گئی ہوں مجھے اللہ چاہیے مجھے واپس چاہیے توبہ چاہیے چاہیے توبہ چاہیے وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی

تمھیں میرا نمبر کہاں سے ملا ہا لے نے ہتھیار ڈال دیے تھے یا قوت نے اسکی بات کا جواب نہیں دیا وہ اپنی کہے گیا

میں . . بہت ٹوٹ گیا ہوں ہا لے میرے آس پاس بدبو ہے تعفن ہے گھٹن ہے میرا دل چیچک زدہ ہے میں روز مر رہا ہوں میری چھ سورتیں مجھے میری چھ سورتیں واپس چاہیے میرا قرآن واپس چاہیے وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رہا تھا سارے کمرے میں اسکی سسکیاں گونج رہی تھیں بیڈ پہ لیٹی اسکی بیوی کی آنکھوں سے چند آنسو ٹوٹ کر کنپٹی میں جزب ہوئے تھے بچپن سے جسکی ایک مسکراہٹ کے لئے کئی جتن کئے ہوں اسکی اداسی دل چیر رہی تھی کیا میرے لئے کوئی واپسی کی راہ ہے؟ کیا میرا سوری قبول ہو جائے گا؟ کچھ کہو اللہ کا واسطہ ہے کچھ کہو

(کیا میرے لئے کوئی واپسی کی راہ ہے آنٹی کیا مجھے اللہ معاف کرے گا میں کہاں جاؤں اس گھٹن کیا میرے لئے کوئی واپسی کی راہ ہے آنٹی کیا مجھے اللہ معاف کرے گا میں کہاں جاؤں اس گھٹن اور اس گلٹ کو اور اس گلٹ کو لے کر کہاں جاؤں انٹی وہ روتے ہوئے بول رہی تھی مجھے میری روح سے گھن آ رہی ہے بدبو آ رہی ہے لے کر کہاں جاؤں انٹی وہ روتے ہوئے بول رہی تھی مجھے میری روح سے گھن آ رہی ہے بدبو آ رہی ہے مجھے وہ مجھے وہ راستہ بتا ئیں جو میری واپس کا ہو راستہ بتا ئیں جو میری واپس کا ہو نفیسہ اب ٹھہر ٹھہر کر کچھ کہہ رہی تھیں اپنے بیڈ نفیسہ اب ٹھہر ٹھہر کر کچھ کہہ رہی تھیں اپنے بیڈ پہ بیٹھی ہا لے میکانکی انداز میں پہ بیٹھی ہا لے میکانکی انداز میں)نفیسہ کے الفاظ دہرائے گئی)نفیسہ کے الفاظ دہرائے گئی

جب تک تمھارے جسم میں سانس ہے ہر طرح کی واپس ممکن ہے تم واپس آ سکتے ہو یاقوت تمہارا سوری قبول ہو جائے گا جیسے . . . اسکے حلق میں بہت ساری گرہیں لگی تھیں جیسے سب کا سوری قبول ہوجاتا ہے یاقوت نے آنکھیں بند کر لی تھیں سکون تھا جو سارے دل میں اتر گیا تھا

ہا لے نفیسہ حیات کے الفاظ دہراتی گئی "ہر بدبو ہر تعفن سب ختم ہو جائے گا روح کا غسل توبہ ہے تم ایک بار توبہ کر لو سب ٹھیک ہو جائے گا وہ روبوٹک مشینی انداز میں کہہ رہی تھی دل کا رواں رواں کا نپ رہا تھا

دوسری جانب یاقوت نے ایک زکام زدہ سانس اندر کھینچی تھی اسکے چہرے پہ ڈھیروں ملال اتر آیا تھا "میں بہت برا ہوں . . . . ہا لے میں بہت برا ہوں اللہ کے سامنے کیسے جاؤں گا میں ؟ وہ مجھ سے ناراض ہے میں ایک ریپسب ہوں میں نے زنا کیا شراب پی ہے ساری زندگی اللّکی نہ فرما نی کی ہے میں اللہ کے پاس کیا لے کر جاؤں ؟ وہ بسی سے ہونٹ کاٹتے ہوئے کہہ رہا تھا

(میں نے اللہ کو اللہ نہیں مانا آنٹی میں نے نمازیں چھوڑیں میں نے قرآن چھوڑا ہے میں اللہ سے)میں نے اللہ کو اللہ نہیں مانا آنٹی میں نے نمازیں چھوڑیں میں نے قرآن چھوڑا ہے میں اللہ سے کیا کہوں گی؟ وہ کیا کہوں گی؟ وہ موبائل کے چوکھٹے میں نفیسہ کو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی وموبائل کے چوکھٹے میں نفیسہ کو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی وہ کوئی ماہ کوئی ما یوس سی لڑکی لگتی تھی گیلی گلابی آنکھوں اور یوس سی لڑکی لگتی تھی گیلی گلابی آنکھوں اور متورم چہرے والی متورم چہرے والی

میں بہت بری ہوں انٹی میں کہاں جاؤں اللہ کے پاس کیا کر جاؤں کوئی نیکی کوئی اچھی بات میر میں بہت بری ہوں انٹی میں کہاں جاؤں اللہ کے پاس کیا کر جاؤں کوئی نیکی کوئی اچھی بات میرے پاس کچھ نہیں ے پاس کچھ نہیں)ہے وہ شکستہ تھی ہاری ہوئی)ہے وہ شکستہ تھی ہاری ہوئی

نفیسہ نے جواب میں کچھ کہا تھا ہا لے اب وہی سب دہرا رہی تھی "تم اللہ کے پاس تین چیزیں لے جاؤ

توبہ . . . معاف کئے جانے کی امید . . . اور وعدہ

یاقوت آنکھوں میں حیرت سموئے اسے سن رہا تھا اس نے اپنے آنسو رگڑ کر صاف کر لئے تھے ہا لے کہے جا رہی تھی "توبہ تمہاری روح کو صاف کر دے گی امید تمھیں جینے اور مزید معافی ما نگنے پہ موٹی ویٹ کرے گی اور وعدہح . . . . . وعدہ تمھیں اللہ سے معافی دلوائے گا تم معافی مانگو اور معاف کرنے کا وعدہ کر لو جس طر میں نے کر لیا تھا تمھارے پاس پچھلی کوئی نیکی نہیں ہے بہت لوگوں کے پاس نہیں ہوتی لیکن تم آگے نیکی کرنے کا وعدہ کر لو جس طرح بہت سے لوگ کر آتے ہیں ہا لے کے آنسو بھی اب تواتر سے بہنے لگے تھے وہ دونوں بے آواز رو رہے تھے ان دونوں کے پاس نیکیاں نہیں تھی لیکن وعدے تھے وہ اللہ کے پاس وعدے لے جائیں گے

ہم نئی نسل ہیں یاقوت ہمارے لئے کوئی نہیں آتا ہمارے بڑے ہمیں مار کر ڈرا دھمکا کر نماز پڑھوا سکتے ہیں یہ انکی غلط فہمی ہوتی ہے کبھی اگر وہ ہمارے پاس بیٹھ کر محبت اور پیار سے بات کریں گے تو ہمیں دین بوجھ نہیں محبت لگے گا لیکن ہم پہ کوئی اپنیefforts ضائع نہیں کرنا چاہتا وہ اب باقاعدہ ہچکیوں کے ساتھ رو رہی تھی

کیا تم مجھے معاف کر سکتی ہو ہا لے ؟ یاقوت کی بات پہ وہ تھم گئی تھی

(کیا اللہ مجھے معاف کرے گا انٹی ؟ وہ گیلی نم آنکھوں سے پوچھ رہی تھی اور اگر کرے گا تو مجھے کیا اللہ مجھے معاف کرے گا انٹی ؟ وہ گیلی نم آنکھوں سے پوچھ رہی تھی اور اگر کرے گا تو مجھے کیسے پتہ چلے گا؟ کیسے پتہ چلے گا؟ نفیسہ مسکرا دی تھیں "جس دن اللہ تمھارے پاس کسی انسان کو سوالی بنا کر بھیجے گا اس دن سمجھ نفیسہ مسکرا دی تھیں "جس دن اللہ تمھارے پاس کسی انسان کو سوالی بنا کر بھیجے گا اس دن سمجھ لینا تمہارا امتحا لینا تمہارا امتحان ن ہے اگر تم نے معاف کر دیا تو خدا بھی معاف کر دے گا نہیں وہ شرطیں نہیں رکھتا لیکن وہ تمہارا ظرہے اگر تم نے معاف کر دیا تو خدا بھی معاف کر دے گا نہیں وہ شرطیں نہیں رکھتا لیکن وہ تمہارا ظرف دیکھتا ہے ف دیکھتا ہے)اللہ معاف کرنے والوں کو معاف کر دیتا ہے تم معاف کرنا سیکھو ہا لے سلطان)اللہ معاف کرنے والوں کو معاف کر دیتا ہے تم معاف کرنا سیکھو ہا لے سلطان

بتاؤ ناں کیا تم مجھے معاف کر سکتی ہو؟ وہ رنجیدگی اور ایک اس کے تحت پوچھ رہاتھا بیڈ پہ لیٹی اسکی بیوی کی آنکھیں زخمی ہوئیں تھیں

ہا لے نے ایک نظر چھت کو دیکھا پرانی ہا لے نے ڈیٹا تھا معاف نہ کرنے کی سو وجوہات بتائی تھیں لیکن وہ ہر خیال ذہن سے جھٹک گئی تھی اور پھر دھیرے سے ہاں میں سر ہلادیا "میں نے تمھیں معاف کیا یاقوت میں نے تمھیںاللّ کے لئے معاف کیا وہ اللہ تمھارے لئے بھلائیاں کرے میں نے معاف کیا اس نے بے بسی بھرے انداز میں کہہ کر کال کاٹ دی تھی آنسو بھل بھل بہہ رہے تھے

دوسری جانب یاقوت مرزا کے اندر بھی ایک گہری تقویت اتری تھی وہ بہتے آنسوؤں کے ساتھ اٹھا تھا اگلے کئی لمحوں میں اس نے خود کو باتھ روم میں واش بیسن پہ جھکا ہوا دیکھا تھا آنسوؤں کی وجہ سے منظر دھند لا تھا وہ وضو کرنا بھول چکا تھا اس نے بس منہ ہاتھ دھویا اور باہر آگیا

اب کے ایک نیا مرحلہ تھا اسے قبلہ رخ نہیں پتہ تھا مارے شرمندگی اور بے بسی کے آنکھیں ایک بار پھر بھر رہی تھیں اسکی بیوی اٹھی تھی اس نے سر پہ پہنا دوپٹہ اتار کر زمین پہ بچھا دیا اور پھر اپنے شو ہر کو کہنی سے پکڑ کر قبلہ رخ کھڑا کر دیا

یاقوت کو چھ سورتیں ایک بار پھر یاد آگئی تھیں اسے نہ رکوع کا پتہ تھا نہ قیام کا وہ سید ھا سجدے میں گرا تھا اور پھر اسکی بلند آواز میں رونے کی آوازیں اگلے کئی منٹ تک گونجتی رہیں تھیں

یہاں سے چند میل دور ہا لے سلطان کے کمرے میں ایک آہٹ ہوئی تھی کوئی تھا جو دبے پاؤں اسکے کمرے میں داخل ہوا تھا

. . . . . نہ وہ عمر تھا نہ حسن اور نہ ہارون

***

اسے کوئی آہٹ محسوس ہوئی تھی اور وہ اپنی جگہ سن ہو گئی تھی

Quick reactions

آہ وہ نہیں دیتی تھی کوئیک ری ایکشنز وہ بس اپنی جگہ شل تھی یہ چاپ غیر مانوس تھی اور دل کو جکڑ دینے والی بھی ہا لے سلطان قدموں کی چاپ پہچان لیتی تھی

کوئی تھا جس نے اسکے کمرے کا دروازہ دھکیلا تھا ہا لے کا دل اچھل کر حلق میں آیا تھا اور اب کے اسکے جسم میں ہلکی سی جنبش ہوئی تھی یہ صرف اور صرف ان سیشنز کی بدولت تھا کمرے کا دروازہ مکمل کھلا اور شبیر احمد اندر داخل ہوا اسکے چہرے پہ خباثت تھی وہ غیر انسانی اور ایک بلا کا شیطان چہرہ تھا ہا لے بیڈ سے اتر آئی تھی تم یہاں کیا کر رہے ہو دفع ہوجاو یہاں سے وہ کہنا یہی چاہتی تھی لیکن اسکے حلق سے کوئی آواز نہ نکلی

تمھیں کیا لگا تھا اتنی کم تنخوا پہ تمھارے پاس کام اس لئے کر رہا ہوں کیو نکہ مجھے نوکری کی ضرورت ہے؟ وہ چہرے پہ شیطانیت طاری کئے آگے آیا تھا ہا لے بے اختیار پیچھے ہوتی گئی اسکے دونوں بازو اپنے سینے پہ فویپحی کی صورت جمے تھے

پہلے دن سے مجھے تمہارا حسن چاہیے تھا تم چاہیے تھی تمھارے جیسی بد زبان اور اکھڑ لڑکیاں میرا پہلا وار ہوتی ہیں وہ اسکے بے حد قریب چلا آیا تھا ہا لے سن سی دیوار سے لگی کھڑی تھی بیڈ کے ساتھ والی دیوار جیسے ہی شبیر نے اسکا بازو پکڑنے کی کوشش کی ہا لے سلطان نے نہ جانے کیوں اور کیسا ایک زوردار تھپڑ اسکے چہرے پہ دے مارا تھا شبیر ذرا سا پیچھے کو ہوا تھا ہا لے نے اسے کسی نے بھی قسم کا موقع د بغیر بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پہ پڑا گلدان اٹھایا اور آگے آتے شبیر کے سر پہ دے مارا وہ لڑکھڑا کر نیچے گرا تھا خون کی ایک پتلی لکیر اسکے ماتھے سے بہہ رہی تھی وہ فرش پہ گرا تھا کئی لمحے اسکی آنکھیں بے یقینی سے پھٹی رہیں جسم ہلکی سی جنبش کر تا رہا اور اگلے ہی لمحے اسکی آنکھیں چھت سے جا لگی تھیں اسکی کنپٹی پہ لگنے والا زخم جان لیوا تھا ہا لے سلطان سے قتل ہو گیا تھا اسکی زندگی کا پہلا اور شاید آخری قتل

وہ گلدان ہاتھوں میں لئے پھٹی پھٹی نظروں سے اس ساکت ہوئے وجود کو دیکھے گئی اسکا جسم کانپ رہا تھا آنکھیں سرخ ہو گئی تھیں وہ بس ساکن تھی شل تھی ہا لے سلطان اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کر چکی تھی اسکی آنکھوں میں خوف تھا وہ دھیرے دھیرے زمین پہ بیٹھتی چلی گئی گھٹنے سینے سے لگائے بازو اپنے گرد لپیٹے وہ خوف زدہ لگتی تھی بے یقین اور شاکڈ بھی نہ اسکی آنکھ آنسو بہا رہی تھی نہ اسکے حلق سے آواز نکل رہی تھی وہ بس شاکڈ تھا

کتنی دیر بیتی کتنے لمحے گزرے اسے کوئی حساب نہیں معلوم تھا کافی دیر بعد اس نے اسی طرح بیٹھے بیٹھے بیڈ پہ دھرا اپنا موبائل اٹھایا تھا اسکے ہاتھ کانپ رہے تھے چہرہ سفید تھا وہ مر رہی تھی یا پھر شاید مر چکی تھی قتل آپ کے اندر کچھ نہ کچھ ضرور مار دیتا ہے یا تو دل یا پھر ضمیر

اس نے کانپتی انگلیوں سے عمر حیات کا نمبر ڈائل کیا تھا یہ طے تھا کہ چاہے اسکے ساتھ کچھ بھی ہو جائے پہلی کال عمر حیات کو جائے گی گھنٹی جا جا کر پلٹ رہی تھیں وہ کال نہیں اٹھا رہا تھا ہا لے دھڑادھڑ اسے کال ملاتی رہی وہ بالکل ایک روبوٹ جیسی لگ رہی تھی بے جان بے تاثر اس کا انداز مشینی تھا اب کی بار کال اٹھا لی گئی تھی وہ بستر پہ اؤندھے منہ پڑا سو رہا تھا غائب دماغی سے موبائل کان سے لگا رکھا تھا

عمر . . . . . اس نے بے بسی سے پکاراا تھا عمر تم آجاؤ پلیز . . . .اچانک رونے لگی تھی مجھ سے قتل ہوگیا ہے عمر آجاؤ پلیز آجاؤ عمر اور اب کے عمر کو اپنے سارے جسم سے سانس نکلتی محسوس ہوئی تھی وہ ایک جھٹکے سے اٹھ بیٹھا تھا ہا لے کی سسکیاں اب بھی گونج رہی تھیں عمر کو بس قتل کا لفظ سنائی دے رہاتھا اس نے پیر بستر سے نیچے اتارے تھے

کون تھا؟ بس دو لفظ بس یہی دو لفظ پوچھے تھے اس نے موبائل پہ اسکا ہاتھ کانپا تھا اس نے پیر نیچے رکھ کر اٹھنا چاہا لیکن اسے اپنے آگے اندھیرا سا پھیلتا محسوس ہوا نہ جانے ککیوں اسکا سارا جسم کانپ رہا تھا

. . . . شبیر میں . . نے . . میں نے شبیر کو . . مار دیا ہے . . . . وہ اٹک اٹک کر کہہ رہی تھی وہ مرے کمرے عمر اس نے مجھے ہاتھ لگانے کی . . . . عمر میں نے مار دیا وہ پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے بے ربط الفاظ ادا کر رہی تھی اور ہا لے کو اندازہ نہیں ہوا کہ اسکی بات پہ عمر بھی مر گیا تھا

اس کے پیروں میں چپل نہیں تھے وہ اندھا دھند باہر بھاگا تھا کوئی اسکی بیوی کے کمرے میں گھسا تھا کسی نے اسے ہاتھ لگانے کی کوشش کی تھی عمر کو آج پتہ چلا تھا موت کیا ہوتی ہے

وہ اپنے گھر میں نہیں تھا وہ کہیں دور آیا ہوا تھا کسی کام سے اور یہاں سے ہا لے کا گھر ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پہ تھا اس نے موبائل کان سے لگا رکھا تھا ننگے پیر وہ ھوٹل کی راہ داریوں میں بھاگتا نظر آ رہا تھا

میری بات سنو ہا لے . . . . . تم دوسرے کمرے میں جاؤ اور کمرہ لاک کرو اندر سے

)(وہ اب پارکنگ ایریا کی طرف جا رہا تھا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا اگر وہ آدمی مرا نہ ہوا تو ؟

میں کچھ نہیں کروں گی عمر میں کہیں نہیں جاؤں گی بس تم آجاؤ تم پلیز آجاؤ وہ ضدی بچے کی طرح روتے ہوئے کہہ رہی تھی عمر نے اپنے چہرے کو گیلا ہوتا محسوس کیا تھا وہ رو رہا تھا؟ کیا وہ واقعی رو رہا تھا؟ کوئی موت کے بعد کیسے رو سکتا ہے

ہا لے پلیز میرا صبر مت آزماو یہاں سے اٹھو اور کہیں چھپ جاؤ کوئی شور کوئی آواز مت کرنا لائٹ بند کر دو اور دروازے اچھے سے اٹھ کر بند کرو اس آدمی کے ساتھ کوئی اور بھی ہو سکتا ہے وہ مارے بے بسی کے اسکی منت کر رہا تھا

(وہ گاڑی میں بیٹھ چکا تھا اور اب بھی موبائل کان سے لگا رکھا تھا چہرہ اب بھی گیلا تھا اور گلہ بھاری ہوتا جا رہا تھا یہ)موت کے بعد قبر کے عذاب جیسا لمحہ تھا

ہا لے اسکی بات پہ سن رہ گئی تھی اگر اس کے ساتھ واقعی کوئی اور بھی ہوا تو ؟ اس نے کال کاٹ دی تھی وو یہاں سے اٹھی تھی اور مرے مرے قدموں سے باتھ روم کی جانب بڑھ گئی اگلے ہی لمحے زور سے چٹخنی چڑھانے کی آواز آئی تھی اور پھر وہ فرش پہ بیٹھتی چلی گئی موبائل کہیں باہر گر گیا تھا

.(وہ گاڑی کو انتہائی سپیڈ سے چلا رہا تھا وہ ایسا نہیں کرتا تھا کبھی نہیں کرتا تھا لیکن آج . . . اس نے موبائل پہ کال کٹتے ہوئے دیکھی تھی اگر ہا لے کا شور یا پھر اس آدمی کی چیخ سن کر کوئی آگیا ہو تو ؟ اگر محلے میں سے کسی نے آوازیں سن لی ہوں تو ؟ اسکا دماغ اب کام کر رہا تھا وہ ایک ڈیڑھ گھنٹے کے لئے اپنی بیوی کو اس طرح چھوڑ نہیں)سکتا تھا لیکن وہ کیا کر سکتا تھا؟

اسکی انگلیوں نے اب ہارون شاہد کا نمبر ملانا شروع کیا تھا وہ واحد آدمی تھا جس پہ بھروسہ ہوجایا کر تا تھا جسے وہ اپنی غیر موجودگی میں اپنی بیوی کے پاس اپنے گھر میں چھوڑ سکتا تھا اس نے کال ملائی تھی گھنٹی بج رہی تھی شاید وہ جاگ رہا تھا اس نے فورا کال اٹینڈ کر لی تھی

کیا میں تم پہ بھروسہ کر سکتا ہوں ہارون ؟ یہ وہ لفظ تھے جو عمر حیات نے بغیر کسی تمہید کے ادا کئے تھے ہارون نے اپنے بیڈ سے پیر اتارے تھے

تم کر سکتے ہو وہ ایک مان سے بولا تھا دور کہیں اسکا ذہن خطرے کی گھنٹی بجا رہا تھا لیکن اس نے دل سے دعا کی تھی بس ہا لے ٹھیک ہو چاہے دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے بس ہا لے ٹھیک رہے

میرے گھر جاؤ ہارون اسے عمر کی آواز ایک بار پھر سنائی دی میری بیوی سے کچھ غلط ہو گیا ہے تم اسے کور اپ کرو گے یاد رکھنا وہ میرا گھر ہے اس نے میرا پہ زور دیا تھا اور یہ بھی یاد رکھنا کہ میں تم پہ بھروسہ کر تا ہوں

"اس نے کچھ جتا کر یہ الفاظ ادا کئے تھے اسکا ایک ایک لفظ ہارون سمجھ رہا تھا وہ بچہ نہیں تھا میں ہارون شاہد ہوں جو واحد چیز میرے پاس ہے وہ وقار ہے فکر مت کرو میں "تمھارے "گھر اور "تمہاری "بیوی کی حفاظت کر وں گا جب تک تم آجاؤ

اس نے کہہ کر کال کاٹ دی تھی اور باہر کی جانب لپکا تھا بس ہا لے ٹھیک ہو اسکے دل سے ایک ہی آواز نکل رہی تھی

ایک گھنٹہ بعد ایک گھنٹہ بعد

عمر حیات نے گاڑی گھر کے باہر کھڑی کی تھی اور اندر کی جانب لپکا تھا دروازے پہ کو ئی پتھر پڑا تھا یا شیشہ وہ اسکے پیر میں کھب گیا تھا لیکن یہاں پرواہ کسے تھی؟ وہ اندھا دھند بھاگتے ہوئے اوپری منزل پہ آیا تھا ہارون شاہد ہا لے سلطان کے کمرے کے باہر بیٹھا تھا ٹھنڈے فرش پہ بے حس ساکن سا عمرا سے دیکھ کر رک گیا دل ڈوب کر ابھرا تھا قدم زنجیر ہوئے تھے ہارون نے آہستگی سے گردن اٹھا کر اسکو دیکھا تھا ہارون کی آنکھیں بے رونق تھیں مردہ اور سفید سی عمر ٹھہر کر اسے دیکھے گیا پیر کا زخم درد کر رہا تھا بری طرح جل رہا تھا لیکن اسے پرواہ نہیں تھی ہارون نے اسکی خوف زدہ آنکھوں میں دیکھا

میں نے . . .لاشیں . . دیکھی ہیں وہ ایسی ہی ہوتی ہیں ٹھنڈی بے جان ہارون بولا تو اسکی آواز میں گہرا رنج تھا میں نے قتل غلطی سے کیا تھا اور آج تک میرے دل کا ایک حصہ مردہ ہے اس نے سیلف ڈیفنس میں کیا ہے نہ جانے اسکے دل کا کتنا حصہ مرے گا کیا تم قتل کے بعد کے گلٹ کا حل بتا سکتے ہو؟ وہ کسی نہ سمجھ بچے کی طرح پوچھ رہا تھا عمر کو لگا تھا جیسے قبر کے عذاب کے طور پہ اسکے جسم پہ سانپ بچھو چھوڑ دیے گئے ہوں وہ گہرا سبز پڑ رہا تھا ہا لے . . . کہاں . . ہے؟ اس نے الفاظ توڑ توڑ کر ادا کئے تھے ہارون نے ہاتھ لمبا کر کے اندر کی جانب اشارہ کر دیا تھا اور پھر سر کو گھٹنوں پہ گرا دیا وہ جانتا تھا قتل کا گلٹ کیا ہوتا ہے عمر اندر کمرے میں چلا آیا تھا وہاں لاش نہیں تھی شاید ہارون اسے کہیں اور پھینک آیا تھا وہ محتاط قدم اٹھاتا آگے بڑھ رہا تھا دفتعا وہ رکا تھا باتھ روم کے دروازے کی چٹخنی کھلنے کی آواز آئی تھی اندر موجود لڑکی نے اسکے قدموں کی چاپ کو پہچانتے ہوئے دروازہ کھول دیا تھا وہ باہر نکل آئی تھی کمرے میں موجود ہلکی سی روشنی میں اسکی روئی روئی آنکھیں

عمر نے اسکو دیکھا اور پھر وہ سانس نہیں لے سکا اسکی آنکھیں وہ ان آنکھوں میں تا ریکی نہیں دیکھ سکتا تھا وہ اسے اندھیروں سے نکالنے کی تگ و دو میں تھا اور اب تو اس نے خود کو ایک گہری کھائی میں دھکیل دیا تھا تاریک گپت اندھیری

کئی لمحات وہ دونوں اپنی اپنی جگہ پہ کھڑے رہے ہا لے مردہ آنکھوں سے اسے دیکھر ہی تھی اور عمر اسکی آنکھوں میں بس فکر تھی گلٹ تھا شاید غصہ بھی لیکن بے بسی ان سب پہ بھاری تھی

اس نے ہا لے کی جانب قدم بڑھائے تھے ایک . . . دو . . . تین وہ ہر بڑھتے قدم کے ساتھ اپنی دھڑ کی کو تیز ہوتا محسوس کر رہی تھی عمر اسکے بالکل قریب آ کر رکا اسکے چہرے کو ہاتھوں میں بھرا اور نرمی سے اسکا ماتھا چوما تھا اس لمس میں محبت تھی فکر تھی اسکی خیریت کی نوید ملنے کی خوشی تھی ہا لے اسی طرح شل سی اسکے سامنے کھڑی رہی عمر ذرا سا دور ہوا تھا اب وہ اس سے کچھ پوچھ رہا تھا کچھ کہہ رہا تھا ہا لے نہیں سن رہی تھی ہاتھ اب بھی اسکے چہرے پہ تھے وہ دو قدم آگے آئی اور پھر آہستگی سے اپنے دونوں بازو اس کے گرد پھیلا لئے اور سر کو اسکے سینے پہ رکھ دیا اگلے ہی لمحے وہ بلند آواز کے ساتھ رونے لگی تھی عمر نے اپنے پہلو میں گرے ہا تھ اب مضبوطی سے اسکے گرد باندھ لئے تھے وہ اس سے اونچا تھا ہا لے کا سر عین اسکے دل کی جگہ پہ تھا وہ اسکی دھڑکن سن پا رہی تھی وہ بے ترتیب تھی کچھ خوف زدہ سی کچھ بے بس سی

عمر نے ایک بار پھر اسکے بالوں کو اپنے لبوں سے چھوا تھا اور اسکے گرد حصار کو مزید مضبوط کیا تھا ہا لے مزید تیزی سے رونے لگی تھی آج تک اسے کبھی اتنا مضبوط سہارا نہیں ملا تھا

میں بہت ڈر گئی تھی عمر میں بہت ڈر گئی تھی مجھے لگا تم نہیں آؤ گے وہ بری طرح روتے ہوئے ہچکیاں لیتے ہوئے کہہ رہی تھی اسکی شرٹ کو اب بھی مٹھی میں جکڑ رکھا تھا

میں نے تم سے کہا تھا اب مت آنا مجھے لگا تم واقعی نہیں آؤ گے میں ڈر گئی تھی عمر میں بہت ڈر گئی تھی اسکی آواز بلند ہونے لگی تھی اسکا پورا جسم ہچکولے کھا رہا تھا عمر ہولے ہولے سے اس کے بالوں کو تھنک رہا تھا

میں نے تم سے کہا تھا ناں میں تمھیں کبھی نہیں چھوڑوں گا تمہاری پکار پہ کان لپیٹ لینے کے لئے عمر کو دوسری بار پیدا ہو کر آنا پڑے گا وہ آہستگی سے بولا تھا ساتھ ساتھ اسے نرمی سے تھیک رہا تھا اسی لمحے ہا لے اس سے جدا ہوئی تھی اسکی آنکھیں سرخ تھیں متورم سی

تم کیوں آئے ہو عمر ؟ وہ زکام زدہ آواز میں بولی تھی

کیونکہ مجھے آنا ہی تھا

تمھیں کیوں آیا تھا؟ وہ بضد ہوئی

چند ساعتیں بیتیںچند پل خاموشی سے گزر گئے عمر آگے آیا اسکے دونوں ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لیا وہ اس کے چہرے کو دیکھ رہا تھا مدھم روشنی میں بھی وہ چہرہ بغیر دقت کے کئی گھنٹوں دیکھا جا سکتا تھا

مجھے آنا ہی پڑا کیونکہ تمہاری آواز کو نظر انداز کرنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے مجھے آنا پڑا کیونکہ میں تم سے محبت کرتا ہوں آس پاس ساری دنیا رک گئی تھی ہا لے نے اپنے دل کو سکڑ کر پھیلتا محسوس کیا میں تم سے محبت کرتا ہوں اتنی کہ تمھیں میرا قتل بھی معاف ہے وہ دھیمی نرم آواز میں بول کر اسے خاموش کر گیا تھا ہا لے ٹکٹکی باندھے اسے دیکھے گئی تھی

مجھے آنا پڑا کیونکہ میں تمھارے ساتھ جینا چاہتا ہوں اس لئے نہیں کہ تم جج صاحب کی بیٹی ہو اس لئے بھی نہیں کہ تمہارا چہرہ میرے کسی عزیز سے ملتا ہے وہ رکا تھا اس نے ہا لے سلطان کی آنکھوں میں دیکھا تھا . . اس . . لئے .کیونکہ . . میں . . تم سے . محبت کرتا ہوں اس نے ایک ایک لفظ پہ زور دیا تھا

مجھے آنا پڑا

Because you are the women i love with all my heart

کیا اب بھی کسی سوال کی گنجائش ہے؟ وہ اس کے ہاتھوں کو تھامے اسکی آنکھوں میں دیکھتے اسے مسمرائز کر گیا تھا ہا لے سانس تک نہ لے سکی پلک تک نہ جھپک سکی

مجھ سے قتل ہو گیا ہے عمر وہ بولی تو اسکی آواز میں جیسے پچھتاوے تھے جیسے وہ بھی ساتھ جینا چاہتی تھی لیکن دیر ہو چکی تھی آنکھیں ایک بار پھر بھیگ رہی تھیں

وہ آدمی زندہ ہے عمر نہیں جانتا تھا اس نے یہ جھوٹ کیوں بولا ہے لیکن ایک چیز تھی جو وہ نہیں کر سکتا تھا وہ ہا لے کو تاریکیوں میں نہیں دھکیل سکتا تھا

کیا تم سچ کہہ رہے ہو؟ ہا لے کی آنکھوں میں امید چمکی تھی اس نے عمر کے ہاتھ مضبوطی سے تھام لئے تھے "کیا وہ کیا واقعی ؟ تم نے دیکھا تم نے خود دیکھا عمر ؟ وہ زندہ ہے ناں ؟ وہ بڑی بے قراری اور بے چینی سے پوچھ رہی تھی

عمر نے سر ہلایا دل پہ بوجھ بڑھ گیا تھا وہ قاتل نہ سہی قتل چھپانے والوں میں شمار ہو رہا تھا اسے نے نہیں بننا تھا لیکن . . . شاید وہ سہی کہتا تھا ہا لے کے معاملے میں وہ بے بس ہے وہ زندہ ہے ہا لے میں نے یہاں آتے ہوئے اسکو دیکھا ہے وہ بس بے ہوش ہوا ہے ہارون نے اسکو دوسرے کمرے میں پھینک دیا ہے میں سب فکس کر لوں گا تمھیں مجھ پہ یقین ہے ناں ؟ وہا سکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے یقین دھانی چاہتا تھا ہا لے نے گیلی نم آنکھوں سے گردن اثبات میں ہلا دی تھی

اسی لمحے چوکھٹ پہ ہارون نمودار ہوا وہ شاید باہر بیٹھا ساری باتیں سن چکا تھا اس نے عمر کو دیکھا اسکی آنکھوں میں ملامت تھی عمر نے دھیرے سے اثبات میں گردن ہلا دی جسے کہہ رہا ہو ہارون کہہ دو وہ زندہ ہے

ہارون کے گلے میں کچھ اٹکا تھا نمکین پانی یا پھر شاید گلٹ اس نے نفی میں سر ہلایا تھا جیسے کہہ رہا ہو نہیں عمر نے اس سے رخ پھیر لیا تھا اب وہ ہا لے سے کچھ کہہ رہا تھا کچھ تسلی بخش کچھ اچھا نرم سا

ہارون چوکھٹ میں کھڑا رہ گیا پہلے بس قتل کرنے کا گلٹ تھا آج کے بعد اسکے اعمال ناموں میں قتل چھپانے کا گلٹ بھی شامل ہونے والا تھا وہ ایسا نہیں چاہتا تھا کیا کرے کہاں جائے ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.