Chapter 95: باب 95

شام کے سائے سارے کراچی میں پھیل گئے تھے ایسے میں ایک نسبتا پکے گھروں والی کالو نی میں آؤ تو ایک فرہاد غفار (معراج سلطان کا سیکریٹری)اپنے گھر کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہو رہا تھا دو منزلا پکا گھر اپنی شان سے کھڑا تھا نیا تازہ رنگ و روغن کون یقین کر سکتا تھا کہ کچھ وقت قبل تک جس آدمی کے اوپر لا کھوں کا قرضہ ہو اور رہنے کو چھت نہ ہو وہی آدمی چندح ماہ کے اندر اندر اپنے قرضے کیسے اتار گیا؟ اور کس طر یہ کوٹھی نما گھر خرید لیا قصہ مختصر وہ لوہے کا دروازہ کھولتا اندر صحن میں آگیا آج اسکی بیوی اور بیٹی گھر پہ نہیں تھیں ورنہ اب تک تو بچی اپنے باپ کو دیکھ اسکی ٹانگوں سے آ لپٹتی وہ اپنے کمرے میں آیا کندھے پہ ٹنگا بیگ اتار کر ایک طرف کو رکھا ابھی وہ باتھروم کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوا ہی تھی کہ اندر موجود شخص کے زور دار مکے سے اسکے ناک سے خون ابل پڑا تھا وہ شخص نیم اندھیرے میں تھا دراز قد سیاہ آنکھوں والا فرہاد نے باہر بھاگنا چاہا لیکن اسکے قدم جم گئے تھے دراز قد مرد آنکھوں میں سرد تاثر لئے آگے آتا گیا فرہاد کا حلق تک سوکھنے لگا تھا اس نے قریب آ کر ایک زور دار لات اسکے سینے پہ ماری فرہاد پیٹھ کے بل گرا تھا سامنے کھڑے مرد نے اس پہ بس نہیں کی تھی وہ مسلسل اسے ٹھوکروں سے مارے گیا اسکے اندر کوئی جنون نہیں تھا وہ بس برف کی ما نند سرد تھا فرہاد کراہتے ہوئے رحم کی بھیک مانگتے ہوئے مار کھاتا رہا

ہیون کی اصل فائل کہاں ہے؟ اس برف انسان نے ایک ہی سوال کیا تھا

مجھے نہیں پتہ عمر مجھے کچھ نہیں پتہ پلیز خدا کے لئے مجھے چھوڑ دو وہ تکلیف سے کہہ رہا تھا اسکی آنکھوں میں خوف تھا سامنے کھڑے شخص نے چند منٹوں میں اسے ادھ موا کر دیا تھا اب فرہاد نے اس دراز آدمی کو اپنے قریب نیچے بیٹھتے ہوئے دیکھا اسکی آنکھیں خوف سے مزید پھیل گئیں

ہیون کی فائل کہاں ہے؟ سرد سپاٹ آواز میں وہی سوال دہرایا گیا فرہاد مارے بے بسی اور درد کے رونے لگا تھا مجھے نہیں پتہ مجھے کچھ نہیں پتہ میں . . . . . . میں مجبور تھا انہوں نے مجھے اس کام پہ مجبور کر دیا تھا اس نے میری بیوی اور میرے بچوں کو زہر دے دیا تھا عمر مجھے معاف کر دو میں نے معراج صاحب کے لاکر سے وہ فا ئل نکال کر اسے دے دی مجھے معاف کر دو وہ گگھیانے لگا تھا

عمر کے چہرے کے تاثرات یکدم نرم پڑے تھے انہوں نے تمہاری فیملی کو زہر دیا ؟ وو نرمی سے پو چھ رہا تھا فرہاد زور زور سے اثبات میں سر ہلانے لگا تھا

کس تاریخ کا واقعہ ہے یہ ؟

چھبیس . . . چھبیس اپریل کا واقعہ ہے یہ وہ رٹا رٹایا سبق دہرا رہا تھا عمر ایک الٹے ہاتھ کا ایک تھپڑ اسکے منہ پہ دے مارا تھا فرہاد کی آنکھوں کے سامنے دنیا گھوم گئی تھی عمر کے جبڑوں تک میں سختی اتر گئی

میرے سر پہ پاگل لکھا ہے؟ تمھیں لگتا ہے تم مجھے پاگل بناؤ گے؟ وہ سختی سے پوچھ رہا تھا میں نے ساری فوٹیج نکلوائی ہے تم چھبیس نہیں اٹھائیس اپریل کو معراج سلطان کے آفس سے فائل لے کر نکلے تھے اب مجھے صاف . صاف بتاؤ فرہاد غفار فائل کہاں ہے کس کے پاس ہے؟ ورنہ. . عمر نے کہتے ساتھ اپنی پنڈلی میں بندھی پسٹل باہر نکال کر فرہاد کے ماتھے پہ رکھی تھی وہ پورا کا پورا پسینے میں بھیگ گیا زبان تالو سے چپک کر رہ گئی تھی

فائل کہاں ہے فرہاد ؟ سرد برف کے مجسمے نے سوال دہرایا تھا فرہاد نے مردہ ہوتی آنکھوں سے اسے پستول ہٹانے کا اشارہ کیا تھا

عمر نے گن واپس پیچھے کر لی فرہاد کا سانس بحال ہوا اس کی آنکھوں میں اب بھی بے تحاشا خوف تھا اس نے لبوں پہ زبان پھیر کر با مشکل کچھ کہنے کی کوشش کی تھی

اس نے کہا تھا عمر آئے تو اس سے کہنا جادو اسکی منشاہ نہیں مجبوری تھی اور عمر حیات کو سارے جواب مل گئے تھے ساری کڑیاں جڑتی گئیں

مہر ماہ صرف ہا لے سلطان کی بربادی کے پیچھے نہیں تھی وہ شمس سلطان کی ساتھی بھی تھی

عمر اٹھ کھڑا ہوا ٹھنڈی ٹھار نظروں سے فرش پہ بیٹھے فرہاد کو دیکھا پھر اپنی پستول کو اور پھر کھڑے کھڑے اس نے فرہاد کے دونوں ہاتھوں کا نشانہ لیا تھا وہ بن آب ماہی کی طرح تڑپنے لگا تھا اسکی چیخیں پلٹ پلٹ کر واپس آ رہی تھیں خون فرش پہ بہتا جا رہا تھا چپس کا فرش سرخ سیال میں بدلتا چلا گیا

عمر آگے آیا درد سے تڑپتے فرہاد کے ایک ہاتھ پہ اپنے بوٹ سے زور دیا وہ بلبلا کر رہ گیا درد اتنا شدید تھا کہ اسے لگا وہ مر جائے گا

اسے کہنا میں نے اسکا پھندا تیار کر لیا ہے بس انتظار کرے میرا وہ سر گوشی کرتا آگے بڑھ گیا

فرہاد اب بھی رو رہا تھا چیخ رہا تھا لیکن نہیں تمھیں اس پہ ترس نہیں آئے گا اور کچھ لوگ ہوتے ہیں جن پہ ہم ترس نہیں کھا سکتے ورنہ یہ کہانی میں ہو ئے ظلم کی بے عزتی ہوگی

یہ ایک خوبصورت اور شہانہ سے شادی ہال کا منظر تھا روشنیاں قمقمے خوش گپیاں سلیقے سے سجی میزیں با ادب بیرے اور میوز کا بے ھنگم شور البت اس لمحے میو ز کا شور ذرا دیر کو تھما تھا

ایسی ہی ایک میر کے گرد رکھی کرسی پہ اس وقت سفیر سلطان بیٹھا تھا سر مئی ڈنر سوٹ میں ملبوس بالوں کو جیل سے پیچھے کو جمائے بھوری آنکھوں میں چمک لئے وہ آج بھی ماحول پہ چھایا ہوا تھا اسکے عین سا منے مہر ماہ بیٹھی تھی نیلی ساڑھی میں ملبوس اس نے بالوں کو کھلا چھوڑ رکھا تھا کانوں میں ہیر اور گلہ خالی تھا وہ خوبصورت لگے رہی تھی البت کچھ کچھ مضطرب بھی اسے سفیر کی جانب سے خدشے لاحق تھے ہوتے بھی کیو ناں چھینی ہوئیں محبتیں بے سکونی تو دیتی ہی ہیں

مہر ماہ کیا سوچ رہی ہو؟ سفیر نے اسکو آس پاس دیکھتے ہوئے پوچھا تھا کھانا میر پہ سجا تھا

مہر ماہ کچھ نہیں بولی اب اسکی نظریں سفیر کے ہاتھ پہ تھیں اسکی ایک انگلی میں سفید سونے کی انگوٹھی تھی جسے وہ ہر وقت پہنے رہتا تھا تب سے جب سے اسے ہا لے سلطان نے یہ انگوٹھی پہنائی تھی

آج صبح یہی انگوٹھی گم ہو گئی تھی ناں ؟ جس کے لئے آپ مجھ پہ بھی چیخے تھے ۔؟ وہ اسکے ہاتھ پہ نظر جما کر بولی تھی سفیر کو ذرا حیرت ہوئی تھی اس نے چونک کر انگوٹھی کو دیکھا اور پھر اسکا چہرہ تاریک پڑا تھا

مجھے لگا ہم آگے بڑھ رہے ہیں آپ میرے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں میں آپ کو ہیل کر رہی ہوں لیکن . . . . وہ رکی نظریں اٹھا کر سفیر کو دیکھا اسکی آنکھوں میں اداسی تھی ہم آج بھی وہیں ہیں سفیر اسکوائر ون پہ ہم کبھی آگے بڑھے ہی نہیں ہیں ہا لے ایک امر بیل کی طرح ہم سے چمٹ گئی ہے اور میں چاہ کر بھی اسے دور نہیں کر پا رہی وہ اپنی بھوری آنکھیں سفیر کے چہرے پہ مرکوز کئے تکلیف سے کہہ رہی تھی سفیر نے غیر آرام دہ ہو کر پہلو بدلا تھا

You are getting it wrong

میں بس عادی ہوں اس انگوٹھی کا یہ میری انگلی کی عادت بن گئی ہے اسکے بغیر ہاتھ ادھورا لگتا ہے بس یہی بات ہے

انگوٹھی کے بغیر ہاتھ ادھورا ہے اور دینے والی کے بغیر زندگی مہر ماہ نے تلخی سے سر جھٹکا تھا اب کے سفیر کو واضح طور پہ برا لگا تھا

!! دیکھو مہر . . . مجھے باتیں دہرانا پسند نہیں ہے اگر میں کہہ رہا ہوں بس یہی بات ہے تو اسکا مطلب ہے بس یہی بات ہے اسکے لہجے میں ذرا سی سختی تھی

ہا لے اب میری زندگی میں نہیں ہے اور میں اسکے بغیر آگے بڑھ رہا ہوں تمھارے ساتھ میں مرد ہوں اگر اسے یاد کرنا اس سے ملنا چاہوں یا پھر اسکے لئے دل میں ایک چور دروازہ بنانا چاہوں تو تمھیں کچھ بھی پتہ نہیں لگ سکے گا لیکن میں . . . اس نے جتا تے ہوئے انگلی سے سینے پہ دستک دی میں سفیر سلطان تمھارے ساتھ مخلص ہوں مہر نے ٹھہر کر اسکو دیکھا تھا اور پھر اسکی نظریں پھسل کر سفیر کے ہاتھ پہ گئیں وہ اپنی انگلی سے انگوٹھی کھینچ کر نکال رہا تھا

میرے لئے اس وقت تم اہم ہو ہمارا تعلق اہم ہے حریص مت بنو حسد چھوڑ دو تم ایک حاسد اور شکی انسان ہو اس لئے تمہارا دل سیر نہیں ہو رہا تمھارے دل میں کوئی کھوٹ ہے اس لئے تمھیں سارے دل زنگ آلود لگتے ہیں مہر سفیر کہہ رہا تھا اور مہر آنکھیں کھولے اسے دیکھے گئی اسے لگا وہ سانس نہیں لے سکے گی

دل اللہ کا گھر ہوتا ہے مہر اگر اس گھر میں اپنا حسد اور سر لے کر جاؤ گی تو وہ تمھارے دل سے سکون نکال دے گا ضروری نہیں ہے ہر گناہ کی سزا قیامت والے دن ملے شر پسند حاسد لوگوں کو زندگی میں ہی سزا مل جا تی ہے انکے دلوں کا سکون چھین لیا جاتا ہے کیا تم بھی ایسے لوگوں کی صف میں آنا چاہتی ہو؟

اس نے پوچھا تو مہر نے دھیرے سے نفی میں سر ہلا دیا سفیر نے اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے اپنے ہاتھ میں پکڑی انگوٹھی نیچے پھینک دی وہ کہیں گھاس میں غائب ہو گئی

مہر ماہ کو لگا تھا انکے تعلق سے ہر تیسری چیز اسی طرح غائب ہو گئی وہ مسکرائی تھی سفیر اسے دیکھ کر مسکرا دیا کندھوں پہ لدا بوجھ ہلکا ہونے لگا تھا انگوٹھی نہیں تھی مطلب ہا لے نہیں تھی زبردست وہ دونوں اب کھانے کے بارے میں ہلکی پھلکی باتیں کر رہے تھے

لیکن اگر تم لوگ نظر جھکا کر دیکھو تو سفید سونے کی انگوٹھی گھاس میں سے اپنی ہلکی سی جھلک دکھا رہی تھی پس ثابت ہوا کہ حاسدوں کے دلوں سے سکون اٹھا دیا جاتا ہے

***

اگلی صبح بے حد روشن تھی بینز بلاسم پہ معمول کی گہما گہمی تھی ہر میر پہ لوگ بیٹھے تھے چائے کافی پیتے لوگ یا پھر گھر سے جلدی نکل کر اب کیفے میں بیٹھ کر ناشتہ کرتے لوگ ہا لے سلطان اپنے مخصوص میر پہ بیٹھی تھی سامنے ہارون بیٹھا تھا وہ دونوں کوئی معاملہ ڈسکس کر رہے تھے ہارون سے چیزیں نہیں می سنبھل رہی تھیں وہ آرٹسٹ آد تھا بے ترتیب سا اسے جو کام دے دیا گیا تھا وہ اس سے کہاں ہو پانا تھا یہی حال ہا لے کا تھا ہاں وہ حکم دینے کے لئے ہی پیدا ہوئی تھی لیکن شہزادیوں کو تخت پہ بٹھانے سے پہلے تربیت دی جاتی ہے اور یہ تربیت کسی آنلائن کلاس سے نہیں ملتی

دفتعا ہا لے نے کسی خیال کے تحت نظر اٹھا کر دیکھا تھا وہ سامنے سے چلا آ رہا تھا سنجیدہ تا ثرات کے ساتھ اسکی آنکھیں خاموش سی تھیں شاید وہ کچھ سوچ رہا تھا یا کسی مسلے میں الجھا تھا ان دونوں کو یہاں بیٹھے دیکھ وہ اسی طرف چلا آیا تھا

ہیلو . . . . . امید ہے آپ ڈسٹرب ہوئے ہوں گے وہ کہتے ہوئے ہا لے کے ساتھ بیٹھ گیا وہ دونوں دور تھے کھنچے کھنچے تھے لیکن اپنی جگہ وہ آج بھی جانتا تھا

چند منٹ کے حال احوال کے بعد وہ اصل موضوع کی طرف آیا تھا !! اصل میں ،میں یہاں حساب دیکھنے آ یا ہوں کیا دیکھ سکتا ہوں اگر تم چاہو ؟ اس نے ہا لے کو دیکھ کر پوچھا تھا (لاڈ صاحب کو ڈیڑھ ماہ بعد حساب دیکھنا یاد آ گیا)؟

ہارون "شیور "کہتے ہوئے اٹھ گیا تھا اور اندر سے لیپ ٹاپ لے آیا یہ پچھلے ڈیڑھ ماہ کا حساب تھا جو کہ ہا لے نے بنایا تھا وہ نمبرز کے قریب ہونے لگی تھی یہ اسکی تھیراپی کا حصہ تھے

عمر نے صرف ایک منٹ صرف ایک منٹ کے لئے سارا حساب دیکھا تھا اور پھر لیپ ٹاپ بند کر کے ہا لے کے !! آگے رکھ دیا سنجیدہ نظروں سے انکو باری باری دیکھا !! چھ لاکھ نقصان میں جا رہے ہیں آپ لوگ اس نے دھماکہ ہی تو کیا تھا ہا لے اور ہارون اپنی جگہ پہ سن رہ گئے تھے

نئی کیٹرنگ نیا پینٹ فری کافی کی افر اور تنخوا کا بونس یہ سب ہے وجہ وہ اب بھی سنجیدہ تھا نہ آپ سے میںجمنب سنبھل رہی ہے اور نہ ہارون سے آرگنائیزیشن کیا بہتر نہیں ہے کہ آپ یہ کام چھوڑ دیں مجھے تو پہلے دن سے پتہ تھا کتنا نقصان ہوگا اور کیا کیا ہو سکتا ہے تم سے وہ بے نیازی سے کہہ رہا تھا

اگر تم جانتے تھے تو ہمیں بھی بتا سکتے تھے ہا لے نے گلہ کیا تھا عمر نے کندھے اچکا ئے تھے !! میں کیوں بتاؤں گا؟ جس طرح مجھے سب پتہ ہوتا ہے اسی طرح آپ کو بھی ہونا چاہیے تھا کاروبار صرف پیسے سے نہیں چلتا بخت اور محنت بھی چاہیے ہوتی ہے آپ دونوں نے وہ کی کی ہے؟

ہا لے نے غیر آرام دہ ہو کر پہلو بدلا تھا "تم کہتے تھے مجھے حکم چلانا آتا ہے کیا اس کے لئے بھی کسی ٹریننگ کی ضرورت تھی؟ ہا لے نے طنز کیا تھا عمر نے برا نہیں منایا

!! میں نے جو کہا اس پہ آج بھی قائم ہوں لیکن اگر کچھ عقل تم بھی استمعال کر لیتیں تو کار دنیا رک نہ جاتا وہ جل کر بولا تھا ہاں آپ ملکہ ہیں لیکن کبھی بھی آپ کو تخت نہیں ملا تھا اب جب ملا تھا تو آپ کو تربیت کی ضرورت تھی پہلے دن سے خود مینیجر بننا ایک انتہائی احمقا نہ فیصلہ تھا

تم بھی تو کیشئر بن کر بیٹھے تھے ہارون کہاں خاموش رہتا عمر نے جتا تے نظروں سے لیپ ٹاپ کو دیکھا "میں اگر بیٹھا تھا تو مجھے میرا کام آتا تھا اٹھارہ سال کی عمر سے کیشئر ہوں حساب دیکھ کر بتا سکتا ہوں کون گھاٹے میں ہے کون نفع میں تم لوگوں کو کیا آ تا ہے وہ معصومیت سے پوچھ رہا تھا

آپ لوگوں کو کیا لگتا تھا آپ کے پاس پیسہ ہے تو سب سیٹ ہے؟ آپ کامیاب ہو؟ کیفے پہ بیٹھ کر راج کرو گے . . . . . . ؟ یہ ڈبل منزلا کیفے

ہا لے اسکی بات پہ جیسے کسی خواب سے جاگی تھی عمر بہت کچھ کہہ رہا تھا لیکن اسکی ہر آواز بند ہو گئی تھی

ڈبل . . . ڈبل . . . ڈبل . . ڈبل بس یہی بس یہی الفاظ اسکے ذہن میں گونجنے لگے تھے اسکی آنکھیں چمک اٹھی تھیں

تم اپنا بھاشن بند کرو اور یہ بتاؤ اب نقصان پورا کیسے کریں گے ہارون اکتا کر عمر کو ٹوک رہا تھا

ڈبل انکم سے جواب ہا لے کی جانب سے آیا تھا ہارون اور عمر نے ٹھہر کر اسے دیکھا تھا وہ آنکھوں میں چمک لئے آگے کو ہو بیٹھی اسکے گال دھک رہے تھے خوشی ہی ایسی تھی

سنگل انکم پہ بس گزارے ہوتے ہیں وہ کہنے لگی تھی ہوٹلنگ . ٹریول لنگ اور تعاشی کے لئے ڈبل انکم چاہیے ہوتی ہے اسی طرح نقصانات کی بھرپائی کے لئے بھی ڈبل انکم چاہیے ہوتی ہے بات اب بھی ان دونوں کو سمجھ نہیں آئی تھی

یہ کیفے اور اسکی سنگل انکم ہارون اور میرے لئے کبھی بھی کافی نہیں ہوگی کجا کہ یہ ہمارے نقصان بھر سکے وہ ایک شان ایک ادا سے کہہ رہی تھی عمر نے ڈھیر سارا "جلنا "اندر دبایا تھا

ہم نقصان اٹھا رہے ہیں کیونکہ ہم نے پیسے کو ہی سب سمجھا لیکن اب ہم سارا اسٹاف نیا رکھیں گے میںنیجر ہیڈ شیف اور باقی سب بھی کیونکہ اب ہم اوپر والے پورشن کو بھی استمعال کریں گے ڈبل انکم

ہارون اور عمر نے اسکو یوں دیکھا تھا جیسے اسکا دماغ چل گیا ہو

کیا پاگل ہو گئی ہو؟ جانتی ہو کتنا خرچہ آئے گا اوپر کتنا گند ہے اور کتنے سارے سامان کی ضرل ورت ہوگی؟ یہ بالک ایسا ہوگا جیسے ایک نیا کیفے بنانا کہاں سے آئیں گے پیسے ؟ عمر کو تو واقعتا اسکی دماغی حالت پہ شک ہونے لگا تھا جبکہ ہارون خاموش تھا وہ جانتا تھا ہا لے نے کچھ نہ کچھ تو سوچ ہی رکھا ہوگا

پیسے ہیں میرے پاس کافی ساری سیونگز ہیں میری مجھے بس ٹائم مینج کرنا پڑے گا اور نیا اسٹاف ہائر کرنا پڑے گا تاکہ میں ان سے سیکھ سکوں یہ بالکل ایسا ہوگا جیسے ہم اپنے ہی کیفے میں ملازمت کر رہے ہوں وہ آخر میں ہلکے سے شانے اچکا کر بولی تھی پھر ایک نظر بجھے ہوئے ہارون اور عمر کو دیکھا

اور آج کے بعد تم دونوں بھی کافی اور باقی چیزوں کے لئے پے کرو گے بہت ہوگئی مفت خوری غضب خدا کا چھ لاکھ گھر سے بھرنا پڑیں گے وہ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے اٹھی تھی

میں اپنے ہی کیفے میں بل دوں گا؟ ہارون صدمے سے بولا تھا

اور میں اپنی ہی بیوی کے کیفے میں بل دوں گا؟ لے کر دکھانا ذرا عمر کی تو جیسے انا پہ بات آ گئی تھی ہا لے ہاتھ جھلاتی آگے بڑھ گئی تھی وہ چلی گئی تو عمر نے ہارون کو دیکھا وہ بھی اسے دیکھ رہا تھا

تم بہت اچھے ہو ہارون یکدم وہ نرمی سے بولا تھا ہارون نے بے اختیار آگے بڑھ کر اس کا ماتھا چھوا تھا پھر پیچھے ہو بیٹھا

بخار تو نہیں ہے پھر کیوں ایسی بہکی بہکی باتیں کر رہے ہو؟

عمر ہنس دیا تھا ساتھ جیب سے ایک چیک نکال کر اس کے آگے رکھا تھا !! یہ تمھارے پیسے ہیں جو میری اماں کے علاج پہ خرچ ہوئے میں تمہارا شکر گزار ہوں اگر تم نہ ہوتے تو میری حالت کی وجہ سے مجھے ہسپتال سے نکال باہر کرتے وہ آہستگی سے کہہ رہا تھا ہارون نے چیک کو چھوا تک نہیں تھا

کیا ہم دوست بن سکتے ہیں؟ عمر اسکو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا ہارون نے کچھ لمحات تک اسکی آنکھوں میں دیکھا پھر نفی میں سر ہلا دیا عمر اب تھکے تھکے سے انداز میں مسکرایا تھا

عمر حیات کو آج تک کسی نے ناں نہیں کہا سرمئی بلے وہ جیسے کچھ جتا رہا تھا ہارون اب بھی سا دگی سے اسے دیکھے گیا

میں اگر تم سے دوستی کر لوں گا تو مجھے تم سے مخلص ہونا پڑے گا تمھارے لئے دل سے حسد . ختم کرنا پڑے گا اور . . . . وہ رکا ایک پل کو حلق میں ڈھیر سارا پانی جمع ہوا اور جو تمھارے پاس ہے اسے صرف تمہارا سمجھنا پڑے گا تمھیں اسکے ساتھ خوش دیکھ کر خوش ہونا پڑے گا اور میں یہ نہیں کر سکتا اس نے زور زور سے نفی میں سر ہلایا تھا آنکھیں نم ہو نے لگی تھی دل کے زخم ادھڑ رہے تھے عمر چپ چاپ اسے دیکھے گیا

تم نہیں جانتے عمر میں اتنا اچھا نہیں ہوں جتنا نظر آتا ہوں جب میں تمھارے پاس وہ دیکھتا ہوں جو میرا نہیں ہوا تو میرا دل کرتا ہے تم کسی ٹرک کے نیچے آ کر مرو وہ بے بسی سے بولا تھا اسکے لہجے میں نفرت نہیں تھی غصہ بھی نہیں تھا بس رقابت تھی

میرے لئے تم کل کے مرتے آج مرو بلکہ اگر ہا لے کی خوشی کا خیال نہ ہوتا تو میں اپنے ہاتھوں سے تمہارا گلہ گھونٹتا اب بتاؤ کیا میں ایسا حاسد دل لے کر تمہارا دوست بن سکتا ہوں ؟ . . . . . ہم دوست نہیں بن سکتے عمر کبھی نہیں وہ کہتے ہوئے اٹھا تھا سانس بند ہونے لگا تھا اب مزید وہ اس شخص کو برداشت نہیں کر سکتا تھا عمر کے چہرے پہ کوئی بھی تاثر نہیں آیا

تم چاہے مجھے دوست مانو یا نہ مانو میں تمہارا یکطرفہ دوست ہوں آج سے عمر نے پیچھے سے ہانک لگا ئی تھی کئی لوگوں نے مڑ مڑ کر اسکو دیکھا تھا ہارون سنی ان سنی کرتا باہر نکل گیا تھا

ہنہہ میری موت چاہتا ہے غضب خدا کا ایسے حاسدوں کی وجہ سے تو اپنا صدقہ اتارتا رہتا ہوں

وہ ہولے سے بڑ بڑایا تھا اور اگر ہا لے یہاں ہوتی تو کیا کہتی ؟

فہیم مرزا کا آفس اے سی کی ٹھنڈک کی وجہ سے یخ تھا کھڑکی کے بلائنڈز سے آتی روشنی پا ور سیٹ پہ بیٹھے فہیم کے چہرے پہ پڑ رہی تھی اسکے آگے لکڑی کی میر تھی میر کے اس پار شمس سلطان بیٹھا تھا

ان دونوں کے چہرے بزنس ملاقات جیسے تھے بس اپنا اپنا فائدہ سوچتے چہرے بس کسی نہ کسی طرح اپنا ہوتا نقصان کسی اور کے سر ڈالتے چہرے وہ دونوں ایک دوسرے کو گہری نظروں سے دیکھ رہے تھے بلاخر فہیم نے کہنے کا ارادہ کر ہی لیا تھا

آخر تمھیں کیا ضرورت تھی شمس یہ نیلامی والا شوشا چھوڑنے کی جب ہم دونوں کے درمیان ایک معاہدہ ہو چکا تھا سب طے تھا تو پھر آخر کیوں؟ فہیم نہ خوش لگتا تھا شمس نے گہری سانس بھری

فہیم تحمل سے کام لو اس جگہ پہ میر کی نظر تھی اگر میں تمھیں بیچ دیتا تو کیا جانتے نہیں ہو وہ ہم دونوں کے ساتھ کیا کرتا ؟ نہ ہم رہتے نہ ہی وہ جگہ

پھر اب تم آخر کیا کرو گے شمس میر کے ہوتے ہوئے میری تو اتنی اوقات نہیں ہے کہ اس زمین کو خرید سکوں فہیم جھنجھلایا تھا

شمس نے اسے دھیرج رکھنے کو کہا تھا "تم اکیلے کبھی بھی اس زمین کو خرید نہیں سکتے تھے سو اب تم یہ کرو کہ چار اور لوگوں کو اپنے ساتھ ملا لو اور ایک ٹیم بن کر نیلامی میں آؤ تم ریٹ بڑھاتے جانا اور میر واعظ کبھی بھی گھاٹے کا سودا نہیں کرتا جب وہ دیکھ لے گا کہ یہ زمین اسکے لئے موزوں نہیں ہے تو وہ خود ہی ہی جائے گا

فہیم اب بھی تذبذک کا شکار لگ رہا تھا کچھ تھا جو اب بھی برا لگ رہا تھا لیکن وہ کچھ کہہ نہیں سکتا تھا

میر واعظ فرید کے آگے اسکی اتنی اوقات نہیں تھی وہ دونوں اب کسی دوسرے معاملے کو ڈسکس کرنے لگے تھے دیوار پہ لگا اے سی اپنی ٹھنڈک میں اضافہ کرتا چلا گیا

شام کو کوئی چھ بجے کا وقت تھا جب ہا لے سلطان کی گاڑی اسکے گھر کے باہر آ کر رکی چوکید ار نے دروازہ کھولا تھا لیکن وہ گاڑی اندر نہیں لے کر جاسکی وجہ اسکے ساتھ آ کر رکنے والی عمر کی گاڑی تھی

وہ اچھنبے سے گاڑی سے اتر آئی وہ بھی سامنے سے چلا آیا تھا اسکے ہاتھ میں ہا لے کا پرس تھا وہ اسکے قریب آ کر رکا اپنا پرس بھول گئی تھیں آپ ویٹر نے مجھے دیا چیک کر لیں رقم پوری ہے وہ پرس اسکے آگے کرتا ہوا بولا تھا ہا لے نے پرس نہیں کھولا وہ جوابا کچھ کہہ رہی تھی لیکن عمر نے نہیں سنا وہ چوکیدار کو دیکھتا ہوا آگے آیا تھا اسکی نظریں مشکوک تھیں اور زبان جیسے مچل کر کہنا چاہتی تھی

مجھے سب پتہ ہوتا ہے

وہ عین اسکے آگے آ کر رکا تھا کرخت چہرے اور بڑی بڑی مونچھوں والا کوئی چالیس پینتا لیس برس کا شبیر احمد نام کیا ہے تمہارا ؟ عمر اس وقت ایک تقشیشی افسر کی مانند لگ رہا تھا اسکی آنکھیں ایکسرے کر رہی تھی اور ایک مرد کی آنکھیں دوسرے مرد کی آنکھوں کا ایکسرے بخوبی کر لیتی ہیں

سر شبیر احمد وہ بولا تو اسکی آواز ہلکی تھی اور عمر دعوے کے ساتھ کہہ سکتا تھا وہ اداکاری کر رہا تھا اسکی آواز اسکا لہجہ اسکے چہرے کے ساتھ میل نہیں کھاتا تھا

شناختی کارڈ دو اپنا اور گھر کہاں ہے تمہارا پہلے کیا کرتے تھے؟ عمر تو مانو اسکے حلق میں ہا تھ ڈال کر سب اگلوا لینا چاہتا تھا

شبیر نے اپنا کارڈ نکال کر عمر کے آگے کیا سر پہلے خیر پور میں رہتا تھا اب میرے بیوی بچوں کے ساتھ یہیں کراچی میں رہتا ہوں وہ اب بھی ہلکی با ادب آواز میں بول رہا تھا ہا لے بس چپ چاپ کھڑی رہی

عمر نے اسکے کارڈ کو دونوں جانب سے دیکھا اور پھر کارڈ اسکے حوالے کیا

"تم خیر پور سے ہو پھر یہاں مستقل پتے کی جگہ پہ نواب شاہ کیوں لکھا ہے؟ کراچی میں رہتے ہو تو عارضی پتے کی جگہ پہ حیدر آباد کیوں لکھا ہے پاگل بنا رہے ہو مجھے ہاں ؟ وہ سختی سے استسقار کر رہا تھا شبیر احمد کا حلق تک سوکھ گیا تھا اب ہا لے کی برداشت ختم ہو چکی تھی اس نے عمر کا ہاتھ پکڑا اور اندر کی طرف جانے لگی وہ اسکے ساتھ کھنچتا چلا گیا تھا

ہا لے نے پورچ میں آ کر اسکا ہاتھ چوڑا اسکے چہرے پہ برھمی تھی ؛ابھی وہ خود کچھ کہتی کہ عمر بول پڑا

یہ آدمی جھوٹا ہے ہا لے فراڈ ہے میں لکھ کر دے سکتا ہوں اسکو نکالو بلکہ تم رکو میں اسے خود نکال کر آتا ہوں کس حق سے ؟ عمر کے بڑھتے قدم تھم گئے تھے وہ بے یقینی سے مڑا تھا ہا لے عجیب سے لہجے میں کہتی آگے آئی تھی کیا اس حق سے کہ میں تمھارے جج صاحب کی بیٹی ہوں یا پھر اس حق سے کہ میرا چہرہ تمھارے کسی عزیز سے ملتا ہے

اس حق سے کہ مجھے تم سے عقیدت ہے وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ کر بولا تھا ہا لے نے گیلی ہوتی آنکھوں کے ساتھ نفی میں گردن ہلائی تھی

تمھیں مجھ سے عقیدت کیوں ہے؟ اب کے عمر کچھ نہیں بولا تھا تم کہتے ہو میں اعتبار کروں لیکن تم سچ نہیں بولتے تم مجھے میری شادی کے دن کہتے ہو کہ یہ شادی ٹوٹ جائے اور پھر کہتے ہو تمھیں مجھ سے محبت نہیں ہے تم کون ہو عمر تم کیا چاہتے ہو وہ اسکے قریب کھڑی گیلی گلابی آنکھوں سے کہہ رہی تھی عمر لب بھینچے اسے دیکھے گیا اسے یہ آنسو برے لگتے تھے وہ انکا کیا کرے ؟ ۔

تم ہمیشہ کہتے ہو تمھیں سب پتہ ہے کبھی یہ کیوں نہیں کہتے کہ کچھ ہے جو تمھیں پتہ نہیں ہو سکتا تم ہمیشہ خود کو اعلی اور مجھے کم سمجھتے ہو تم جھوٹے ہو عمر تم انسان ہو دھوکے باز انسان وہ آدمی یہاں رہے گا اس نے دروازے کی جانب اشارہ کیا تھا

کیونکہ اب یہ میری ضد ہے تمھارے علم سے ضد ہے یہ اور تم . . . یہاں سے جاؤ عمر

عمر کی آنکھوں میں اب کے واضح کرب تھا

تم ہمیشہ ہم دونوں میں مقابلہ کرتی ہو ہا لے وہ دکھ سے بولا تھا حلانکہ میں تو ہمیشہ تمھیں اپنے برابر سمجھتا ہوں بلکہ میں تو تمھیں ملکہ کہتا ہوں تم مجھے ذیرک وزیر سمجھ لو تم میری حیثیت تسلیم کیوں نہیں کرتیں ؟ کبھی تو مقابلے چھوڑ کر میرے برابر آجاؤ پھر میں بتاؤں گا عمر نے کیوں کہا تھا کہ وہ جینا چاہتا ہے وہ کہہ کر رکا نہیں مڑ گیا تھا ہا لے نے روکا بھی نہیں البت پیچھے سے آواز ضرور لگائی تھی

جاؤ عمر ہمیشہ کے لئے چلے جاؤ اب واپس مت آنا میں پکاروں تب بھی نہیں

عمر کے قدم ایک لمحے کو تھمے تھے لیکن پھر وہ آگے بڑھ گیا تھا پیچھے ہا لے نے بے بسی سے اپنے آنسو رگڑ کر صاف کئے تھے

وہ چلا جاتا تھا تو ساری دنیا اندھیر کر دیتا تھا لیکن وہ اسے ساتھ رکھ کر بھی اندھیرا نہیں چاہتی تھی

اگلی صبح وہ جلدی کیفے آگئی تھی ابھی اتنا رش نہیں تھا صبح تازہ اور خوبصورت تھی وہ خود ہی کچن میں چلی آئی دو کپ کافی بنائی پھر باہر لے آئی آج کام کافی زیادہ تھا نئے اسٹاف کا انٹرویو کرنا تھا اوپری منزل کی صفائی کرنی تھی لیکن وہ دو مگ صرف اسکے لئے نہیں تھے ان میں سے ایک مگ کسی خاص مہمان کا تھا وہ جس کے بیٹے سے نہیں بنتی تھی لیکن ماں سے خوب گاڑھی چھنتی تھی وہ مگ لئے دیوار کے ساتھ لگی میر کی طرف چلی آئی تھی سادہ سے سیاہ جوڑے میں بالوں کو کھولے وہ خوبصورت لگ رہی تھی

اس نے دونوں مگ میر پہ رکھے نفیسہ نے مسکراکر اسے شکریہ کہا تھا انکے چہرے پہ اب بھی زخم کے ہلکے ہلکے نشان تھا ہاتھوں اور بازؤں پہ کہیں کہیں بینڈج لگی تھی وہ اپنے موبائل میں قرآن ایپ کھولے بیٹھی تھیں ہا لے کے آنے کے بعد چند آخری آیات پڑھیں اور پھر ایپ بند کر دیا ہا لے پیر اوپر کئے بیٹھی تھی آزاد سی بے فکر سی لیکن اب کے اسکے چہرے پہ ہلکی سی فکر مندی آگئی تھی

آپ کو پتہ ہے آنٹی میں اب نمازیں پوری پڑھنے لگی ہوں لیکن قرآن . . . . مجھ سے قرآن نہیں پڑ ھا جاتا جب جب پڑھنے بیٹھتی ہوں نیند آنے لگتی ہے یا پھر بور ہو جاتی ہوں وہ آرام سے اپنا مسئلہ بتا رہی تھی کوئی جھجھک کوئی عار نہیں

میں نے کئی بار کئی قرآن کورسز جوائن کئے ہیں کئی بار تفسیر کلاسز لی ہیں لیکن میرے دل پہ قرآن اترتا ہی نہیں نفیسہ یک ٹک غور سے اسے دیکھ رہی تھیں "تمھارے اور قرآن کے بیچ کیا آتا ہے؟ انہوں نے ڈائر یکٹ سوال کیا تھا ہا لے ایک پل کو گڑبڑائی تھی اسکے اور قرآن کے بیچ ؟

ہر انسان کو قرآن تک آنے کے لئے اپنے کسی نہ کسی بت کو توڑنا ہوتا ہے ہا لے قرآن کیا ہے کلام اللہ مطلب اللہ سے کلام اللہ سے بات چیت ہے ناں ؟

ہا لے نے میکانکی انداز میں سر ہلایا تھا نفیسہ اپنے ازلی نرم لہجے میں کہہ رہی تھیں "جب ہم کسی بڑے آدمی سے ملنے جاتے ہیں یا بات کرنے جاتے ہیں تو کیا کیا چیزیں ہوتی ہیں جو ہمیں قربان کرنی پڑتی ہیں؟ نیند . . . کبھی کبھی کمقرٹ کبھی ادھورا کھانا کبھی کچھ کبھی کچھ اللہ سے بات اللہ سے میٹنگ کرنے کے لئے کیا قربان کیا ہا لے سلطان ؟ اور یہاں ہا لے گنگ رہ گئی تھی کہنے کو کچھ بچا ہی نہیں

شیطان نمازوں کو روکنے پہ اتنا زور نہیں لگاتا جتنا قرآن نہ پڑھنے پہ لگاتا ہے وہ کیوں چاہے گا کہ تم اپنے اللہ سے بات کرو وہ کوئی نہ کوئی موٹا لذت والا گناہ یا پھر تمھارے ساتھ ایسے بت کو جوڑ دے گا جسے تم توڑ نہ پاؤ خواھشوں اور گناہوں کا اللہ اور تمھارے بیچ آنا بھی تاکہ تم جب جب قرآن پڑھو شیطان تمھارے اس بت کو تمھارے لئے نہ قابل شکن بنا دے گا تاکہ تم اسے توڑ نہ سکو وہ تمھارے گناہ میں ایسی لزت دے گا کہ جب بھی قرآن پڑھو گے وہی چیز تمھارے ذہن میں آئے تمھارے لئے تمہارا بت کیا ہے ہا لے ؟ آخر میں انہوں نے ہا لے سے پوچھا تھا

اور ایک سیکنڈ کے اندر ہی ہا لے کے حلق سے پھنسی پھنسی سی آواز نکلی تھی

""میوزک

اور پھر وہ خاموش ہو گئی نفیسہ بھی کچھ نہیں بولیں

جواب تو تمھارے پاس ہے ہا لے سلطان لیکن کیا تم اسے رکاوٹ سمجھتی بھی ہو؟ ۔

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.