Chapter 94: باب 94

اسی لمحے اسے اپنے سامنے سے سبزہ زار پہ چلتی اپنی طرف آتی ہوئی فروا دکھائی دیں وہ پر سکون ٹھنڈی نظروں سے انکو دیکھتی رہی فروا اسکے قریب رکھی کرسی پہ آ کر بیٹھی چند انیے مہر ماہ کو دیکھتی رہیں

ایسے کیا دیکھ رہی ہیں؟

یہی کہ تم اتنی بڑی کب ہو گئیں کہ تم مجھے ڈاج دینے لگو انکی آواز میں ہلکا سا تاسف تھا میں نے تمھیں پالا مہر میں نے تمھیں بنایا اور آج تم اتنی بڑی ہو گئیں کہ تم مجھے استمال کرنے لگیں ؟ انکی بھوری آنکھوں میں کرب اتر رہا تھا چوٹ روح پہ لگی تھی مہر ماہ البت بے تاثر تھی

تم نے مہر ماہ تم نے میرے دماغ کے ساتھ کھیل کھیلا ہا لے کی شادی کی رات کی تصاویر ریسیوران کی تصاویر اور وہ ایک پل کو رکیں سفیر اور ہا لے کی عمر کو بھیجی جانے والی تصاویر ان سب کے پیچھے تم تھیں تم نے خود کو ان سب میں کیوں پھنسا لیا ہے میری جان وہ تکلیف سے کہہ پا رہی تھیں جیسے مہر پہ اگر ایک آنچ بھی آئی تو وہ برداشت نہیں کر سکیں گی

مہر ماہ اپنی کرسی پہ آگے کو ہوئی محبت سے فروا کو دیکھا

،،!! آپ نے کہا تھا آپ میرے ساتھ رہیں گی سائے کی طرح فرشتے کی طرح گناہوں کی طرح اور شیطان کی طرح اب شیطان بننے کا وقت ہے اور آپ پیچھے ہٹ رہی ہیں؟ وہ گلہ کر رہی تھیں فروا کی آنکھوں میں بے بسی بھرنے لگی

میں تمھارے ساتھ ہوں مہر لیکن عمر وہ اب وکٹم نہیں رہا وہ ولن بن چکا ہے تمھیں چاہیے کہ اس سے خوف کھاؤ وہ ہمارا قہر ہے کھا جائے گا سب وہ ہم پہ ٹوٹے گا اور ہمیں توڑ دے گا ہر شخص بات اور چیز کی وائب ہوتی ہے عمر کی وائب میں انتقام ہے

)مہر ماہ نے مسکرا کر سر جھٹکا تھا ممی (سفیر کی دیکھا دیکھی وہ بھی اب یہی لفظ کہتی تھیآ پنے وہ دیو دیکھا ہے ناں جس کی جان ننھی چڑیا میں ہوتی ہے عمر کی ننھی چڑیا میری قید میں ہے وہ لڑکی جو خود کو ایک عات ب سمجھتی ہے وہ میرے آگے ایک محبت اور توجہ کی بھوکی بچی ہے اگر مہر ماہ کہہ دے تو ہا لے سلطان اگلا سانس بھی نہیں لے گی اس نے فروا کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا

میں کوئی انتقام کوئی نفرت نہیں رکھ رہی میں بس محبت سے رہنا چاہتی ہوں ابا سفیر آپ میں ہم خاندان ہیں اور ہا لے میں اس سے آج بھی بہت محبت کرتی ہوں اسکے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ بس ایک حادثہ سمجھ لیں ورنہ وہ آج بھی مجھے بے حد عزیز ہے وہ میری بیٹی ہے ممی آپ کو لگتا ہے اسکو جو نقصان ہوا وہ اس لئے تھا کیونکہ میں اس سے نفرت کرتی ہوں ؟ وہ فروا کی آنکھوں میں دیکھ کر بولی تھی پھر خود ہی نفی میں سر ہلا دیا

نہیں ممی بالکل نہیں وہ سب بس قربانی تھی ہا لے نے ساری زندگی سب کچھ حاصل کیا وہ شہزادی بن کر رہی لیکن یہ وقت جادو گرنی کا ہے اور اب ہا لے کو تھوڑی مشقت اٹھانی پڑ ہی گئی تو اس میں ایسا کیا ہے؟ کیا ساری زندگی میں رشتوں کے ہوتے ہوئے انکے بغیر نہیں رہی اب ہا لے رہے گی تو کیا ہو جائے گا عمر اس سے محبت نہیں کرتا آپ دیکھئے گا میں اسکی طلاق کرواؤں گی اور ہا لے کی شادی ہارون سے کرواؤں گی وہ ہمیشہ خوش رہے گی آپ دیکھئے گا وہ فروا کو یقین دھانی کروا رہی تھی لیکن وہ اسی کی استاد تھیں انہوں نے آہستگی سے مہر ماہ کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نکالا تھا پھر عجیب سی نظروں سے اسے دیکھا

مجھے لگتا تھا ہا لے سے سب سے زیادہ نفرت میں کرتی ہوں لیکن . . . وہ رکی مہر کی بھوری آنکھوں کو دیکھا تم مہر ماہ تم تو ہا لے کو زندہ بھی جلا سکتی ہو تم نفرت اور حسد کے ایسے مقام پہ ہو جہاں سے واپسی ممکن نہیں یا جل جاؤ یا جلا دو مجھے تم سے خوف آ رہا ہے وہ واقعی خوف کھاتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوئی تھیں پھر دیکھتے ہی دیکھتے لمبے لمبےڈگ بھرتی وہاں سے چلی گئی تھیں

میں واقعی اس سے محبت کرتی ہوں بس میرا طریقہ الگ ہے مہر ماہ ہولے سے بڑبڑائی تھی

بینر بلاسم پہ شام اتر آئی تھی لوگوں کا رش اب کے کم تھا ایسے میں نسبتا کونے والی لمبی میر پہ آؤ تو تمھیں چار لوگ بیٹھے نظر آئیں گے ہارون اور اسکے ساتھ جڑ کر بیٹھی لیل سکندر عمر اور اسکے ساتھ لا تعلق سی ہا لے سلطان وہ دونوں آپس میں بہت کم بات کر رہے تھے بس کام کی بات کہنا زیادہ مناسب ہوگا اس رات کے بعد سے بہت کچھ تھا جو بیچ میں آ چکا تھا اس پہر ان تینوں کی نظریں ہارون شاہد پہجمی تھیں

ہم نے پچھلے ایک ماہ سے تم سے ایک ہی کام کہہ رکھا ہے کیا بنا اسکا ؟ پوچھنے والا عمر تھا ہار ون شاہد نہ گلہ کھنکھارا اور یاد کرنا چاہا کہ اس کام کا کیا بنا تھا

کچھ عرصہ قبل کچھ عرصہ قبل

شاہد ولا میں ڈنر ٹیبل سجی تھی سربراھی کرسی پہ شاہد براجمان تھے انکی دائیں طرف ہارون اور بائیں جانب نوال بیٹھی تھیں دفتعا ہارون نے انکو محتاط نظروں سے دیکھا پھر الفاظ متجمع کئے

پیا وہ جو آپ کے دوست ہیں اس نے سرسری لہجہ اپنایا تھا وہ میر واعظ فرید انکے ساتھ آپ کے کیسے تعلقات ہیں شاہد نے کھانے سے ہاتھ روک کر اسے دیکھا تھا ،،تمھیں کب سے میرے لوگوں کے ساتھ تعلقات کی فکر ہونے لگی اور وہ بھی اس بد نام زمانہ میر کی؟ نوال کے کان بھی کھڑے ہو چکے تھے انکو ہارون کی ایکٹیو یٹیز پہ پہلے ہی شک تھا

ہارون کا سانس گلے میں اٹکا تھا لیکن وہ بظاہر پر سکون رہا "وہ اصل میں مجھے انکے ساتھ ملاقات چاہیے تھی شاہد حسین کو پانی پیتے پیتے اچھو لگا تھا وہ بے اختیار کھانسنے لگے ہارون سکون سے بیٹھا) رہا (اتنا تو وہ سوچ کر آیا تھا . . .تم . تمہارا ایسا کیا کام اگیا میر واعظ کے ساتھ ہاں ؟ وہ سرخ آنکھوں سے استفسار کر رہے تھے تم سے کتنی بار کہہ چکا ہوں دور رہو اس ہا لے اور عمر سے وہ مرا تو اس کے پیچھے رونے والا کوئی نہیں ہے تمھارے پیچھے دو لوگ ہیں ہم پہ رحم کھاؤ وہ بلند آواز میں کہہ رہے تھا پھر ہارون کے سخت تاثرات کو دیکھ ذرا سا نرم ہوئے

دیکھو ہارون بیٹے میں تمھارے دوست چھوڑنے کو تو نہیں کہہ رہا ناں وہ لڑکی لیل کتنی اچھی لڑکی ہے کل ملا ہوں اس سے گھر پہ جب آئی تھی وہ تم اسکے بارے میں کچھ سوچو ناں

ہارون نے کراہ کر آنکھیں بند کیں تھیں شاہد اب بھی کہہ رہے تھے تم دونوں ایک ساتھ کتنے اچھے لگو گے سوچو تو سہی تم اس لڑکی کو اپروچ کرو اگر بات نہیں بنی تو خیر ہے

پیا آپ مجھے میر واعظ سے ملو ائیں گے یا نہیں؟ ہارون زور دے کر بولا تھا

مطلب تم اس لڑکی سے شادی نہیں کرو گے؟ وہ اس سے زیادہ زور دے کر بولے تھے ٹھیک ہے ابھی تمہارا دماغ درست کرتا ہوں انہوں نے کہتے ساتھ ہارون کے گارڈز کو آواز دی تھی ہارون حق دق سا انکو دیکھ رہا تھا چار ہٹے کٹے گارڈز اب ہاتھ باندھے اطراف میں کھڑے تھے لے جاؤ اس کو اور کمرے میں بند کر دو پہلے صرف نام کا پاگل تھا اب آثار بھی ظاہر ہونے لگے ہیں وہ کوفت سے کہہ رہے تھے نوال تو بس ہیں ہیں کرتی رہ گئیں ان چاروں نے ہارون کو کسی ہلکی سی شے کی اٹھا لیا تھا اور اب انکا رخ اسکے کمرے کی جانب تھا

مطلب تم کچھ نہیں کر سکے ؟ حال میں اسکے سامنے بیٹھا عمر حیات کوفت سے بولا تھا ہارون مسکرایا میں نے ایسا کب کہا؟

اور اب ایک بار پھر کچھ عرصہ پیچھے

وہ کمرے میں بے زاری سے چکر کاٹ رہا تھا گارڈز نے اسکو بند کر دیا تھا اب وہ چلا چلا کر تھک گیا تھا لیکن بے سود سہی مصیبت گلے پڑ گئی تھی بے زاری اور کوفت سے چکر کاٹتے وہ یکدم رکا تھا اسکے ذہن میں بجلی کا کوندا سا لپکا تھا وہ فورا بیڈ تک آیا اور اپنا موبائل اٹھا لیا اب اسکی انگلیاں شاہد کی سیکریٹری کا نمبر ڈائل کر رہی تھیں گھنٹی جا رہی تھی اور پھر ایک آواز نے رابطہ مل جانے کی نوید سنائی ہارون اب بولنے کو تیار تھا

دیبا میں ہارون بات کر رہا ہوں وہ گردن کرائے اعتماد سے بولا تھا سامنے سے دیبا نامی عورت نے کچھ کہا تھا مجھے میر واعظ کا نمبر چاہیے نہیں انکے سیکریٹری کا نہیں انکا اپنا نمبر جو بھی کروں تمہاح را کیا واسطہ ہے؟ وہ بری طر بے زار ہو رہا تھا بیا کو بتاؤں یا نہیں اس سے تمہارا کوئی تعلق نہیں ہے فورا نمبر بھیجو ورنہ کل تک جاب سے فارغ ہو تم اس نے نخوت سے کہہ کر فون کاٹا تھا اور دیبا بیچاری نمبر بھیج کر ہی ہٹی تھی

ہارون شاہد نے ایک نظر نمبر کو دیکھا پھر آئینے میں اپنے عکس کو اگر اس نے اپنا چوتھا کام کر دیا تو ؟ سر جھٹک کر وہ نمبر ملانے لگا تھا گھنٹی بج بج کر خاموش ہوجاتی تھی کوئی دسویں دفع پہ کال اٹھا لی گئی تھی ہارون نے گلہ تر کیا)میں ہارون شاہد بول رہا ہوں میر انکل (شاید وہ بھتیجا سمجھ کر ہی ترس کھا لے

دوسری جانب لمبی خاموشی چھا گئی تھی جیسے وہ کال کا مقصد جاننا چاہتے ہوں "تم شاہد کے بیٹے ہو لیکن مجھ سے کیا بات کرنی ہے؟ ایک منٹ اگر تم شاہد کے بیٹے ہو تو اسکے نمبر سے کال کیوں نہیں کی؟ کیا تم اپنے باپ سے کچھ چھپا رہے ہو؟ آہ اس نے لمحے کے ہزارویں حصے میں سارا معاملہ ڈی کوڈ کر لیا تھا

اب کے ہارون کو اپنی گردن پہ پھندا تنگ ہوتا محسوس ہوا "جی میں اپنے باپ سے چھپ کر کال کر رہا ہوں لیکن میں نے آپ سے ملاقات کے وقت کے لئے کال کی ہے کیا آپ وقت دیے سکتے ہیں؟

میرا وقت قیمتی ہے ہارون شاہد میں اسے کاروبار پہ لگاتا ہوں یا پھر عورتوں پہ تم ان دونوں میں سے کیا بات کرنے والے ہو؟ دوسری جانب سکون سے پوچھا گیا

میں آپ سے کاروبار کی بات کروں گا بلکہ میں نہیں کوئی ہے جو آپ سے بات کرے گا میں بس ایک بروکر ہوں یہ سمجھ لیجئے اگر آپ تک رسائی آسان ہوتی تو وہ خود ہی رابطہ کر لیتا ہارون اب کے سنجیدگی سے کہہ رہا تھا میر واعظ ہلکا سا مسکرایا تھا !! وعدہ تم کرو گے یا وہ ؟

میں تو ہرگز نہیں ہارون برجستگی سے بولا تھا بلکہ آپ یہ بھی بھول جائیے گا کہ میں نے کبھی آپ کو کال کی بھی تھی اب کے میر قہقہہ مار کر ہنسا تھا اسے یہ لڑکا پسند آ رہا تھا "لڑکے تمھیں تو سیاست میں آجانا چاہیے گھر پہ کیا کر رہے ہو؟

ہارون سادگی سے مسکرایاi am not that type

میں گھر میں ہی اچھا ہوں بلکہ میں گھر میں نہیں ہوں میرا ایک کیفے ہے میں پینٹ بھی کرتا ہوں

پھر بھی اگر کبھی سیاست میں آنے کا خیال آئے تو میرے پاس آیا وہ جانے کیوں مصر ہوا تھا

میرے پیا ایم این اے ہیں اگر کبھی ایساکوئی جنون جاگا بھی تو انکے پاس جاؤں گا ناں

اب کے میر شیطانی انداز میں مسکرایا تھا !! باپ کے کرنے کے کام نہیں ہیں یہ خیر میں تمھیں ایک ہفتے بعد کا . . .وقت دے رہا ہوں وہ بھی صرف اس لئے کیونکہ تم مجھے اچھے لگے ہو اگر اس آدمی نے مجھے ڈاج .

تو آپ وہی کیجئے گا جو آپ کرتے ہیں ہارون نے انکی بات اچک لی تھی لیکن بس یہ بھول جا ئیے گا کہ ہارون شاہد کبھی اس ڈیل کا حصہ رہا ہے اور میرے پیا کے سامنے تو بہت اچھے سے بھول جائیے گا اسکی ہد ایت پہ میر دل کھول کر ہنسا تھا

فکر مت کرو لڑکے تم بھتیجے ہو میرے کام ہو جائے گا اس نے کہتے ساتھ فون کاٹ دیا تھا

***

حال حال

اس بات اس بات کو ایک مہینے سے اوپر ہو گیا ہے اب تک تمہارا ہفتہ نہیں آیا ؟ لیل بگڑ کر بولی تھی

ہارون نے ناک سے مکھی اڑائی تھی !! اس دن کے بعد میر اپنی بیوی کے پاس امریکا چلا گیا تھا وہ بیمار ہے کل واپس آیا ہے اور بزات خود مجھے کال کی ہے تم لوگوں کی طرح فارغ انسان نہیں ہے وہ جل کر بولا تھا

ہم میں سے کون فارغ ہے ہاں اے ایس پی ہوں میں یہاں کا عمر نے فورا اپنا دفاع کیا تھا

سسپنڈڈ ہارون نے جتا کر کہا تو عمر بل کھا کر رہ گیا تھا پھر کوئی بات نہ بنتے دیکھ اس نے ویٹر کو آواز لگائی

!! میری کافی کیا ہمالیہ سے لینے گئے ہو؟ آ بھی چوک وہ سخت بے زار تھا اسی لمحے لیل نے اپنے آگے رکھی کافی اسکی طرف بڑھائی ہا لے نے ایک نظر اس کے مگ کو دیکھا پھر عمر کے بڑھتے ہاتھ کو اور پھر اگلے ہی لمحے اس نے وہ مگ اٹھا لیا اور آہستگی سے اپنا ادھ خالی مگ اسکے آگے رکھ دیا

جانے کیوں دل چاہتا تھا وہ ہا لے کے علاوہ کسی اور کی بچی ہوئی چائے کافی نہ پئے

لیل اور ہارون تو بس دیکھ کر ہی رہ گئے عمر نے البت کچھ ظاہر نہیں کیا وہ اسکی بچی ہوئی کافی حلق میں انڈنلیے لگا تھا سچ تھا جو ذائقہ اسکی بچی ہوئی کافی کا تھا وہ اور کہیں نہیں تھا

بینز بلاسم کی اخبار وں والی دیواریں ان چاروں کو خاموشی سے دیکھتی رہیں

ہا لے سلطان اپنے آفس میں بیٹھی تھی جب کوئی دروازہ کھول کر اندر آیا تھا ہا لے کے آگے لیپ ٹاپ رکھا تھا اس نے سر نہیں اٹھایا وہ جانتی تھی کون ہوگا وہ آیا اور اسکے سامنے رکھی کرسی کھینچ کر بیٹھ گیا گلہ کھنکھارا اور بغیر تمہید کے بات کا آغاز کیا

تم اس دن . . ہسپتال میں یاقوت سے کیا بات کر رہی تھیں ؟ کیا میں پوچھ سکتا ہوں

ہا لے نے سر نہیں اٹھایا وہ اب بھی کھٹا کھٹ ٹائپ کر رہی تھی اسکے آگے چائے کا مگ رکھا تھا عمر کا ہاتھ میر پہ دھرا تھا وہ بس اس مگ تک دسترس چاہتا تھا

وہ خود کو گنہگار نہیں مانتا تھا میں نے بس اسے بتایا ہے کہ اس نے کیا کیا ہے وہ سنجیدگی سے بولی تھی عمر جل کر رہ گیا

ماشاءاللہ ویسے بہت اچھا موقع ملا تھا تمھیں کچھ تو خیال کر لیتیں میں تمہارا شوہر تھا اندر بیمار پڑا تھا اور تمھیں یہی وقت ملا تھا تبلیغ کرنے کو؟ وہ چاہ کر بھی خود کو طنز کرنے سے روک نہیں سکا تھا ساتھ ہی ہا تھ آگے بڑھایا تھا بس ایک بار یہ مگ ہاتھ میں آجائے

ہا لے نے اب کے سر اٹھایا تھا "تمھیں لگتا ہے میں اتنی نیک ہوں کہ وہاں بیٹھ کر تبلیغ کر رہی تھی؟ عمر حیات میں حسن سلطان نہیں ہوں نہ ہی میں معراج سلطان ہوں اگر وہ دونوں یہ کام کرتے تو نیکی کی خاطر کر نے کسی کی اصلاح کی خاطر کرتے لیکن میں وہ دونوں ہاتھوں کو باہمپھنسا کر آگے کو ہوئی

میں نے یہ سب انتقام کے لئے کیا تھا میں نے آج تک اس سے کوئی انتقام نہیں لیا کیونکہ وہ ابھی اپنے گناہ کو گناہ اور غلطی کو غلطی سمجھتا ہی نہیں تھا اب اسے پتہ چل گیا ہے اس نے کیا کیا ہے اور آگہی عذاب ہوتی ہے میں نے بس اپنا انتقام لیا ہے

عمر نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا تھا ہاتھ ایک انچ اور آگے کر لیا تھا اب اسکا مگ سے فاصلہ بس تھوڑا سا تھا ویسے تمہیں کس نے بتایا کہ میری یاقوت سے کوئی بات ہوئی ہے ہا لے ایک بار پھر لیپ ٹاپ پہ جھک گئی تھی اور عمر کے بدن میں گویا اس بات پہ شرارے دوڑ گئے تھے

کسی نے نہیں بتایا تھا مجھے ہی خوش فہمی ہوئی تھی میں دیکھنا چاہتا تھا کہ میری بیماری پہ میری بیوی کتنا روئی ہے لیکن گیس واٹ وہ ڈرامآئی انداز میں جل کر کہہ رہا تھا

میری بیوی تو یاقوت صاحب کو درس دے رہی تھیں خدا کی قسم ایسا منظر دیکھ کر آیا ہوں اب تک آنکھوں سے خون رس رہا ہے پیسے الگ برباد ہوئے

ہا لے نے مسکراہٹ دباتے ہوئے مگ اٹھا لیا تھا عمر کو ایک اور صدمہ لگا تھا

لو جی چائے بھی نہیں ملی آج کا دن ہی خراب تھا

اگلے دن ہا لے سلطان صبح ہی صبح کیفے آگئی تھی کیفے میں اچھا خاصا رش تھا ویٹر بھاگ بھاگ کر آرڈر پورے کرتے نظر آ رہے تھے ہا لے نسبتا ایک کونے والی میر جہاں سے سارا کیفے با آسانی نظر آتا تھا وہاں بیٹھی تھی لیپ ٹاپ آگے کھلا پڑا تھا وہ مینجمنٹ کا آنلائن کورس کر رہی تھی دفتعا اسے اپنے عقب سے شور اٹھتا محسوس ہوا کوئی لڑکی تھی زور زور سے چیخ رہی تھی ہا لے اپنی جگہ سے اٹھی تھی اس نے گر دن اٹھا کر دیکھا اسکے سامنے ہی ذرا فاصلے پہ ایک پچیس چھبیس سالہ گوری گلابی رنگت والی لڑکی ایک ویٹر پہ چیخ رہی تھی یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ تھا پہلی بار ایسا ہی ایک واقعہ عمر دیکھ چکا تھا بلکہ اس نے کیا دیکھا تھا "واقعے "نے اسے دیکھا تھا اور دو چار میٹھی باتوں کے بعد شکایت واپس لے لی تھی اس وقت وہ نہیں تھا اور کم از کم ہا لے سلطان کوان معملات کے لئے عمر حیات کی ضرورت نہیں تھی وہ متوازن چال چلتی اس میر کے قریب پہنچی ویٹر اب اس لڑکی سے معافی مانگ رہا تھا شاید رو بھی رہا تھا

کیاہوا ہے میڈم ؟ آپ مجھے بتا ئیں ؟ میں منیجر ہوں ہا لے نے شائستگی سے پوچھا تھا وہ جو چیخ چلا کر تھک گئی تھی اب ہا لے کی جانب مڑی تھی یہ آپ کا جاہل اسٹاف اس نے میرے اوپر کافی گرا دی ہے اور اب اپنی غلطی بھی نہیں مان رہا میرا گھنٹہ جلا دیا ہے اس نے وہ اب کے پھٹ پڑی تھی ہا لے اب بھی پر سکون تھی اسے پر سکون رہنا آتا تھا

تم بتاؤ محد کیا ہوا تھا؟ ہا لے اب نرمی سے اس ڈرے سہمے ویٹر سے پوچھ رہی تھی اسکا چہرہ پریشان اور گھبرایا ہوا لگتا تھا

جب میں آپ کو بتا رہی ہوں غلطی اسکی تھی تو آپ سن کیوں نہیں رہیں لڑکی کو اب کے تپ چڑھی تھی آہ یہ ایلیٹ کلاس کی مغرور لڑکیاں ہا لے نے ٹھنڈی نظروں سے اسے دیکھا آس پاس بیٹھے لوگ اب انہی کو دیکھ رہے تھے کافی براؤنیز سب بے کار تھا یہ منظر زیادہ دلچسپ تھا

میں نے آپ کی بات مکمل تحمل سے سنی ہے آپ اب اسے بولنے دیں ہا لے اب بھی نرمی اور شائستگی سے کہہ رہی تھی لڑکی کلس کر رہ گئی

بولو محد کیا ہوا تھا؟ ہا لے نے اسکا حوصلہ بڑھایا تو اسے تقویت ہوئی

میم میں نے انکو کافی دی لیکن یہ فون پہ اتنی زور سے چیخ رہی تھیں اور پھر انہوں نے بات کر تے ہوئے ہاتھ اوپر کیا جس سے کافی گر گئی اور انکا گھٹنا کیسے جل سکتا ہے وہ کولڈ کافی تھی میں . . . .سے پہلے وہ کچھ اور کہتا اس لڑکی کا ہاتھ اسکے اوپر اٹھا تھا اور محد کا چہرہ بری طرح سرخ ہوا لمحے کے ہزار ویں حصے میں ایک ایسا ہی تھپڑ لڑکی کے چہرے پہ بھی پڑا تھا اور اب کے یہ ہا لے کی جانب سے تھا

یٹر سارے کیفے نے دم سادھ لیا و لوگ یہاں تک کہ اخباروں والی دیواروں نے بھی منہ پہ ہاتھ رکھ لیا ہا لے کی آنکھوں میں اس وقت وہی ٹھنڈہ تاثر تھا لڑکی اب تک شاکی نظروں سے اسے دیکھ رہی تھی گویا یقین کرنا چاہتی ہو جو کچھ ہوا وہ اصل تھا

ہا لے نے انگلی اٹھا کر اسکو دیکھتے ہوئے کہنا شروع کیا !! تھپڑ کا بدلہ تھپڑ ہوتا ہے میرا اسٹاف میرا خاندان ہے پچھلے آدھے گھنٹے سے تمہاری اور فون والے تمھارے بوئے فرینڈ کی چخ چخ سن رہی تھی میں میرا کیفے کافی اور چائے کے لئے ہے تمھارے ٹاکسک بوائے فرینڈ کے کبھی نہ ختم ہونے والے مسلوں کے لئے نہیں نہ اسکی آواز اونچی تھی نہ اس وہ جنگل یوں کی طرح چیخ رہی تھی وہ بس تحکم سے کہہ رہی تھی

میں تمھیں دیکھ لوں گی خدا کی قسم میں تمھیں دیکھ لوں گی لڑکی پھنکاری تھی ہا لے کے سکون میں رتی برابر فرق نہیں آیا تھا

لڑکی اب بکتی جھکتی اسے دھمکیاں دیتی جا رہی تھی اپنے بوائے فرینڈ اپنے باپ کید ھمکی اور ہا لے جانتی تھی جس لڑکی کی دھمکی میں بھی وہ خود نہ آئی ہو وہ خاک بدلہ لے گی اس نے سر جھٹک کر باقی لوگوں کو دیکھا پھر مسکرائی !! آپ کا وقت خراب کرنے کے معذرت آپ سب کو کافی کا ایک ایک کپ فری دیا جائے گا انجوئے کر یں اس نے کہہ کر محد کی جانب چہرہ موڑا وہ پیشمان سا کھڑا تھا

!! آئی ایم سوری میڈم میں آئندہ خیال رکھوں گا مجھے جاب سے نہ نکالیں پلیز وہ گیلی آنکھوں سے کہہ رہا تھا اسکے انداز میں منت تھی ہا لے نے سخت نظروں سے اسکو دیکھا اور اپنی آواز ہلکی کر لی

تمھیں وہ لڑکی نوکری سے نکلوائے یا نہیں لیکن تمہار ابے وقار ہونا ضرور نکلو ائے گا تم اسکے پیروں میں ہی بیٹھ گئے تھے کیا یہ تمہارا مقام تھا؟ وہ اسے گھرک رہی تھی محد نم آنکھوں سے سنتا ارہا

تم نے غلطی کی ہے محد تم ایک ہفتے کے لئے کیفے مت آنا اور اس سارے عرصے میں تم کافی دینے کی پریکٹس کرو گے محد کے آنسو اب بہنے لگے تھے ہا لے کہے گئی

تم میرا اسٹاف ہو لوگوں کے سامنے تمھیں ذلیل کرنا مطلب خود کو ذلیل کرنا اور آئندہ اگر تم کبھی بھی کسی کے پیروں میں بیٹھے تو فارغ سمجھنا خود کو آخری تنبیہ میں ذرا سختی تھی

میں نے بھی اس دن یہی کیا تھا ایک آواز پہ ہا لے کو لگا جیسے وہ جم گئی ہو پتھر برف ساکت کئی لمحہ بعد

اس نے آہستگی سے گردن موڑی اسکے سامنے ایک عورت کھڑی تھیں

با وقار سی خوبصورت اور پر سوز سی اسکے پیچھے ہی ایک لڑکا کھڑا تھا سترہ سالہ سیاہ آنکھوں وا لا

ہا لے کے لب بے اختیار پھڑپھڑائے تھے

. . . . اماں

یہ ہیون میں بنے شمس سلطان کے نئے آفس کا منظر تھا بھوری دیواریں کمرے کے عین وسط میں رکھا لکڑی کا میر اور اسکی دونوں اطراف میں رکھی کرسیاں دیوار گیر کھڑکی سے آتی دھوپ اور اگر اسی دھوپ کا تعاقب کرو تو یہ اپنے سامنے بیٹھے شخص کے چہرے پہ پڑتی تھی وہ آدمی کوئی پچاس پچپن کی عمر کا تھا مضبوط اونچی اٹھان معمولی نقوش اور نیلی آنکھیں کچھ تھا اسکی ذات میں جس سے رعب سا آتا تھا

سو میر صاحب آپ میری زمین دیکھ چکے ہیں اور آپ اسکے اصل سے بھی واقف ہیں کیا آپ اب بھی خر دینا چاہیں گے؟ شمس انکے چہرے کو دیکھتا سکون سے پوچھ رہا تھا میر گہرا مسکر ایا تھا

شمس سلطان میں میر واعظ فرید ہوں اور میں چار کاموں کے لئے جانا جاتا ہوں پیسہ طاقت غیر قانونی کا . . . م اور آخری کام آپ تب کرتے ہیں جب کوئی آپ کو زبان دے کر مکر جائے لیکن یہاں کون مکر رہا ہے؟ شمس نے اسکے منہ سے بات اچک لی تھی میر بس اسے گہری نظروں سے دیکھے گیا پھر ذرا آگے کو ہوا شمس کے چہرے کو دیکھتے ہوئے اس نے کہنا شروع کیا

میں ایک پانچویں کام کے لئے بھی مشہور ہوں وہ ٹھہر ٹھہر کر بغوور شمس کا چہرہ دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا !! بربادی !! شمس سلطان میں بربادی سونگھ لیتا ہوں تمھارے آس پاس سے مجھے بربادی کی تو آ رہی ہے چہرے دیکھ کر کسی کا مستقبل بتانا آتا ہے مجھے میرا مشورہ ہے اس کام سے دور رہو آخر میں وہ واقعی مخلص ہوا تھا

شمس کا سانس ایک لمحے کو تو جیسے سینے میں اٹکا تھا لیکن اگلے ہی لمحے وہ خود کو کمپوز کر گیا تھا

!! مجھے جس سے خوف تھا اسکے اپنے پیروں میں اب بیڑیاں پڑ چکی ہیں وہ محبت میں پڑ گیا ہے میر صاحب اور محبت اچھے بھلے مرد کو بے کار کر دیتی ہے مرد ایک وقت پہ ایک کام کر سکتا ہے یا پھر انتقام یا محبت دو جذبے ایک دل میں لے کر چلے گا تو دونوں میں سے ایک نہ ایک ٹھنڈہ پڑ جائے گا

اور تمھیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ اسکے دل میں ٹھنڈہ پڑنے والا جذبہ انتقام ہے؟ میر ٹھنڈے لہجے میں بولا تھا ہو سکتا ہے اس نے محبت کو پھیکی دے دی ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے اسکی عورت بہادر ہو جانتے ہو ناں مرد بہادر عورت سے محبت نہیں عشق کر لیتا ہے اور عشق میں کھونے کا خوف نہیں رہتا اسکا لہجہ اب بھی وارننگ دیتا ہوا تھا شمس کھل کر ہنسا تھا !! میر صاحب اگر اسے انتقام لینا ہوتا تو وہ لے چکا ہوتا اصل بات ہے ہے کہ میں اسے زیادہ سوچنے لگا تھا اور اب جب میں نے غور کیا ہے تو مجھے پتہ چل گیا ہے کہ وہ وکٹم نہیں ہے میں اسے فرشتہ سمجھنے لگا تھا لیکن وہ انسان نکلا اور انسانوں سے خوف نہیں کھاتا میں وہ اپنی بات مکمل کر کے آگے کو ہو بیٹھا

یہاں میری بربادی نہیں کامیابی کی ڈیل ہو رہی ہے سو آپ اس پہ دھیان دیں نیلامی کے لئے کیا تا ریخ فائنل کی جائے ؟ وہ دونوں اب اصل موضوع کی طرف آ گئے تھے

آج انتیس ستمبر ہے تین ماہ بعد رکھ لیں کیا خیال ہے تب تک سارے معملات دب جائیں گے شمس نے رائے پیش کی تھی میر کو فرق نہیں پڑتا تھا زمین کس کی ہے کیوں ہے وہ بس خرید لیتا تھا اور اسکے بعد کسی ماں کے بیٹے میں اتنی جرات نہیں ہوتی تھی کہ وہ بس زمین کا دعوی ہیکر سکے

وہ اب زمین کا رقبہ اور باقی کی ساری تفصیلات ڈسکس کر رہے تھے

بھوری دیواریں اپنی جگہ پہ کھڑی اس گھناونے کھیل کو دیکھتی رہیں

کاش دیواروں کے کان کے ساتھ ساتھ پیر بھی ہوتے

کچھ دیر قبل ملنے والا شاک اب یقین میں بدل چکا تھا ہا لے سلطان کے سامنے اسکی ماں بیٹھی تھیں سیاہ چکن کاری کے جوڑے میں ملبوس بالوں کو سادہ سی چٹیا میں گوندھے وہ بالکل معصوم دیسی ماؤں جسی تھیں لڑکیوں کو ہر وقت لگتا ہے فلاں لڑکی خوبصورت ہے فلاں پر کشش ہے لیکن جب جب وہ اپنی ماؤں کو دیکھتی ہیں تو انہیں ساری دنیا کی خوبصورتی اس ایک چہرے میں نظر آنے لگتی ہے لیکن ہا لے سلطان کے لئے وہ چہرہ اجنبی تھا وہ بس میر کی سطح پہ نظریں جمائے بیٹھی تھی اماں کے ساتھ کبھی ایسا تعلق رہا ہی نہیں تھا کہ دل کو بات کی جائے راز کہے جائیں یا پھر کم از کم گردن اٹھا کر انکی آنکھوں میں ہی دیکھ لیا جائے

میں نے بھی اس دن یہی کیا تھا انہوں نے کچھ دیر قبل کہی جانے والی اپنی بات دہرائی تو ہا لے نے اچھنبے سے انکو دیکھا

میں نے اپنے پہلے شوہر کو شادی کے اگلے دن ہی تھپڑ مارا تھا یہ تھی میری طلاق کی وجہ ہا لے دم بخود سی رہ گئی تھی حسینہ اب بھی کہے گئیں اس نے مجھ پہ شادی کے پہلےدن ہاتھ اٹھایا تھا کیو نکہ اسے میرا جوڑا پسند نہیں آیا تھا میں ساری رات سوچتی رہی آخر اس میں میرا کیا قصور تھا؟ وہ اچھا آدمی تھا رات میں ہی مجھ سے معافی مانگی اور میں نے معاف کر بھی دیا وہ ایک لمحے کو رکیں

اگلے دن مجھے اسکا جوڑا نہیں اچھا لگا اور میں بھی اسے تھپڑ دے مارا ساتھ وہ ہنسی تھیں ہے ناں مضحکہ خیز انہوں نے ہنستے ہوئے پوچھا تھا ہا لے کچھ نہیں بولی وہ بس گمصم سی انہیں دیکھے گئی حسینہ کی ہنسی تھمی تو وہ ایک بار پھر گویا ہوئیں

میں نے بھی اس سے معافی مانگی تھی لیکن وہ نہیں مانا اور ایک ہفتے بعد مجھے طلاق دے دی مردوں کے معیار کئی "بار دوہرے ہو جاتے ہیں وہ عورت کو مارنے کو "مردانگی "اور اسی عورت سے مار کھانے کو "بے غیرتی سمجھ لیتے ہیں

آپ یہ سب مجھے کیوں بتا رہی ہیں؟ ہا لے نے پہلو بدلا تھا اسکی ماں اسکے ساتھ اتنے اچھے طر یقے سے بات کر رہی تھی یہ نیا تھا عجیب تھا وہ ان کمقرٹیبل ہو رہی تھی

میں تمھیں یہ سب اس لئے بتا رہی ہوں کیونکہ ہر مرد ایک جیسا نہیں ہوتا سفیر جیسے مردوں کے بیچ میں ایک عمر حیات بھی ہوتا ہے اور جب وہ مل جائے تو اسکی قدر کرنی چاہیے تیسرے انسان کی باتوں میں آ کر تعلق خراب نہیں کرنا چاہیے تم تیسرے کو تعلق سے نکال کیوں نہیں دیتیں ؟ وہ آخر میں جیسے بے بس ہوئی تھیں ہا لے نے زخمی نظروں سے انہیں دیکھا تھادل پہ جیسے خنجر سے چل گئے ہوں

وہ تیسرا انسان میری محرومی پوری کرتا ہے اماں میری لالچ پوری کرتا وہ جو میری توجہ اور محبت کی بھوک ہے ناں اسکا پیٹ بھرتا ہے میں نے ساری زندگی اسکے اشاروں پہ گزاری ہے اور کامیاب بھی ہوئی ہوں جتنا مجھے وہ سمجھ سکتی ہے اور کوئی نہیں سمجھ سکتا وہ اپنی ماں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کہے گئی میں ایک کٹھ پتلی جیسی ہوں جسکی ڈور کسی کے ہاتھ میں ہے جب تک ڈور چلے گی تب تک تماشا چلے گا ڈور ٹوٹ جائے تو کٹھ پتلیاں سڑک پہ یا کسی کچرے کے ڈھیر پہ نظر آتی ہیں آپ کیا چاہتی ہیں اماں میں سڑک پہ آجاؤں ؟ یا پھر کچرے کے ڈھیر پہ ؟ اسکی آواز میں کوئی طنز نہیں تھا ہا لے بس "کہہ "رہی تھی

حسینہ نے بس نرم نظروں سے اسے دیکھا تھا ہا لے نے ایک بار پھر چہرہ موڑ لیا آہ اسے نہیں عادت می تھی اس پر کی

!! بچے کٹھ پتلی ہمیشہ سڑک یہ کچرے کا ڈھیر کی نظر نہیں ہوتیں کچھ ہوتی ہیں جنہیں قدر دان مل جاتے ہیںا ور وہ کئی سالوں تک اچھی حالت میں رہتی ہیں بس فرق یہ ہے کہ کوئی اپنا بخت سمجھ لیتی ہے اور کو ئی کچرے کا ڈھیر اپنا سمجھ لیتی ہے

انکی بات پہ ہا لے چپ سی ہو گئی کہنے کو کچھ نہیں تھا اسکے پاس ویسے بھی اپنی ماں سے کرنے کو باتیں نہیں ہوا کرتی تھیں اماں بس اسکی غلطیوں پہ سرزنش کرتی تھیں ہا لے سن لیتی تھی اسکے باہر کے کھانے پہ ٹوکتی تھیں ہا لے دو ایک جواب دے دیتی تھی اور بس یہ تھا انکا تعلق کافی دیر کی خاموشی کے بعد حسینہ نے خود ہی کہنا شروع کیا تھا مجھ سے ناراض ہو ناں ؟ اب کے وہ پیشمان تھیں جانتی ہوں میں نے تمھارے حق میں بہت کوتاہی کی ہے ہا لے لیکن میں معافی مانگ رہی ہوں تمہاری ماں تم سے شرمندہ ہے پلیز مجھے معاف کر دو . . . . میں

اماں پلیز . . . . ہا لے نے انکی بات کاٹی تھی آپ مجھے شرمندہ کر رہی ہیں میری ماں ہیں آپ مجھ سےح اس طر معافی مت مانگیں کیوں میری آخرت خراب کرتی ہیں وہ نرمی سے کہہ رہی تھی حسینہ کی آنکھیں نم ہونے لگیں تھیں

میں آپ کو کس بات کے لئے معاف کروں ؟ کیا تعلق ہے ہمارا ؟ جب اس دن میں ساری رات گھر سے با ہر رہ کر آئی تھی تب مجھے واپسی پہ آپ سے کوئی امید تھی ہی نہیں ہمارے تعلق میں امید محبت ان چیزوں کی تو کبھی گنجائش ہی نہیں نکلی تھی

اسکا لہجہ دھیما تھا بغیر کسی طنز کے تیر میں ڈوبا حسینہ کو اپنے دل پہ چھریاں چلتی محسوس ہوئیں

آپ نے دیکھا تھا ناں اس دن مجمعے میں ،میں نے آپی کو گلے لگایا تھا آپ کو نہیں یاد کریں آپ نے مجھے آخری بار گلے کب لگایا تھا؟ وہ بے تاثر لہجے میں بولی تھی اور سچ تھا کہ حسینہ کو وہ آخری دفع یاد نہیں تھا

آپ نے کبھی مجھے اپنے قریب نہیں کیا اماں آپ کبھی میری ماں بنی ہی نہیں

تم بیٹی بن سکتی تھیں ہا لے تم کہہ سکتی تھیں تمھیں میری ضرورت ہے وہ گیلی آواز میں شکوہ کر گئیں ہا لے نے سادگی سے گردن جھٹ کی تھی

میں سلطان تھی اماں مجھے بھرم رکھنے آتے تھے آپ مجھے نہیں جانتیں لیکن کچھ ہے جو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں میرے نزدیک میرے لوگوں کی بے حد اہمیت ہے لیکن میں کبھی بھی کسی کے پیچھے نہیں بھاگتی چاہے میرا دل اسکے لئے روئے چیخے لیکن میں اسے نہیں بتاؤں گی میں کیوں بتاؤں کیا اسے نظر نہیں آیا ؟ اور اگر نظر نہیں آیا تو میں اس سے بڑی اندھی بن جاؤں گی آپ ماں تھیں اور میں بیٹی ہمارا تعلق آپ نے جوڑے رکھنا تھا نہیں جوڑ سکیں وہ ایک پل کو رکی سیاہ آنکھیں اٹھا کر اپنی ماں کو دیکھا

تعلق سڑ گیا اماں اب مجھے آپ کی اور آپ کو میری ضرورت نہیں ہے مجھ سے معافی مانگ کر مجھے گنہگار نہ کریں معافی وہاں مانگی جاتی ہے جہاں کوئی تعلق ہو اور تعلق سے جڑی امیدیں ہم دونوں کو ایک دوسرے سے کوئی امید نہیں ہے وہ نرمی سے کہتے ہوئے اٹھی حسینہ گردن جھکائے بیٹھی رہیں ہا لے کے دل کو کچھ ہوا تھا لیکن وہ ڈھیٹ بنی رہی

بیٹی کے کیفے پہلی بار آئی ہیں میں آپ کے لئے کافی بنا کر لاتی ہوں وہ کہتے ہوئے راہد اری میں مڑ گئی تھی آنکھیں اب نم ہوئی تھیں جنہیں وہ بے دردی سے رگڑ گئی تھی

وہ کچن میں آئی لیکن کافی نہیں بنائی دو منٹ وہ وہیں پہ کھڑی رہی پھر باہر نکل آئی اب حسینہ والی میر خالی تھی وہ کافی کے لئے بھی نہیں رکی تھیں

ہا لے ٹھیک ہی تو کہتی تھی ان دونوں کو ایک دوسرے سے امیدیں نہیں تھیں

یاقوت مرزا کا کمرہ اس وقت روشن تھا نر مین آئینے کے آگے بیٹھی بال بنا رہی تھی اسکے عقب میں یاقوت بیٹھا تھا بے ترتیب حلیہ اجڑےبکھرے بال آج کہیں سے بھی نہیں لگتا تھا کہ "حسن اس پہ تمام ہوا "وہ پر مثردہ تھا اسے دیکھ کر دل کٹتا تھا وہ شیشے میں ابھرنے والا نر مین کا عکس دیکھ رہا تھا سبز آنکھیں خوبصو رت بال لیکن اسکا چہرہ وہ کیوں کھنڈر جیسا تھا کیوں اس پہ کوئی رونق نہیں تھی

. .نیرو . یاقوت نے نرمی سے پکارا اس کی آواز گیلی لگتی تھی نر مین نے جواب نہیں دیا وہ شاید جواب چاہتا بھی نہیں تھا تمھیں پتہ ہے میں تم سے اپنا ہوم ورک کیوں کرواتا تھا؟ نر مین کا برش کرتا ہاتھ ایک لمحے کو تھما تھا لیکن جواب اس نے اب بھی نہیں دیا یاقوت ٹھہر ٹھہر کر کہہ رہا تھا

میں اگر ہوم ورک کرتا ناں تو وقت ضائع ہوتا میں ناں قرآن پڑھنا چاہتا تھا

اب کے نر مین نے گردن موڑ کر بے یقینی سے اسے دیکھا تھا میں ہوم ورک تم سے کرواتا تھا اور خود قرآن پڑھتا تھا مجھے قرآن پسند تھا نیرو بہت پسند تھا اسکی آنکھوں میں نہ جانے کہاں سے چند آنسو آ گئے تھا میں بس ہر وقت قرآن پڑھتے رہنا چاہتا تھا جس طرح نوح پڑھتا تھا میں نے بہت کوشش کی ماریں کھائیں

Bad touches

برداشت کئے رحم کا انتظار کیا لیکن میرے اوپر شیطان ہونے کا لیبل لگا دیا گیا اس نے ہچکی لی تھی نر مین کا دل دہل گیا تھا میں وہی یاد کرتا تھا جو مجھے نوح بتاتا تھا وہ میرا استاد تھا ناں استادوں کو تو مخلص ہونا چاہیے تھا ناں ؟ وہ میرے ساتھ مخلص کیوں نہیں تھا؟ وہ بہتے ہوئے آنسوؤں میں ہچکیوں کے درمیان کہہ رہا تھا

ایک دن میں نے شیطان کا مطلب پوچھا تھا آنٹی سے انہوں نے کہا شیطان وہ ہے جس پہ ا للّ رحم نہیں کرتا ہے اس نے مجھ پہ بھی رحم نہیں کیا تھا میں تھک گیا تھا نیرو بہت تھک گیا تھا وہ گردن جھکا ئے شکستگی سے اعتراف کر رہا تھا

میں اللہ سے ناراض ہو گیا میں نے سنا تھا اللہ ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے وہ مجھے منا لے گا میں غلط تھا ناراض ہونے کا حق میرا نہیں تھا انسان کے حصے میں تو آزمائش ہوتی ہے قرآن تک آنے کے لئے میری آزمائش نوح تھا اور وہ قاری تھا لیکن میں اللہ سے ناراض ہو گیا اس کے آنسو تھم گئے تھے وہ اب گردن اٹھا کر گیلی گلابی پڑتی آنکھوں سے نر مین کو دیکھ رہا تھا وہ بھی اسے دیکھ رہی تھی ساکن شل

اللہ کو ہماری ضرورت نہیں ہوتی لیکن ہمیں اللہ کی ضرورت ہر دور میں ہوتی ہے میں منکر بن گیا تھا میں سرکش بن گیا تھا وہ پیشمان تھا میں نے ہر وہ کام کیا جو غلط تھا میں نے شراب پی جوا کھیلی زنا کیا لیکن جانتی ہو ہر رات میری چھ سورتیں مجھے یاد ضرور آتی تھیں اسنے دہرانے کی کوشش کی لیکن الفاظ ٹوٹ گئے

اللہ نے مجھے اپنے پاس بلایا تھا وہ ہر دفع بلاتا تھا لیکن سرکشی بڑھتی گئی میں ابلیس بنتا گیا میں واقعی شیطان بن گیا تھا نیرو اس دن جب میں تمھارے پاس آیا تھا وہ آخری دن تھا جب مجھے میری سورتیں یاد آئیں وہ میرے ذہن میں زور زور سے گردش کر رہی تھیں اسکی آواز رندھی ہوئی تھی بے بس شکستہ نر مین کی آنکھوں میں کرب اترنے لگا تھا

اس دن کے بعد سے آج تک کوئی سورت یاد نہیں آتی ذہن کورا ہے خالی اللہ نے مجھے چھوڑ دیا ہے نیر و اب مکمل اندھیرا ہے اب میں ہوں میرے اندر کا شر ہے اور میری سرکشی کی سزا ہے میں خالی ہاتھ ہوں اس نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر دکھائے تھے اسے دیکھ کر رونا آتا تھا

میں واپس آنا چاہتا ہوں میں ابلیس سے عزازیل بننا چاہتا ہوں کیا مجھے معافی مل سکتی ہے؟ کیا میرے دل پہ لگا چیچک ختم ہوگا؟ کیا مجھے خنزیر بننے سے بچا سکتی ہو؟ مجھے اپنے آس پاس بدبو آتی ہے تعفن اٹھتا محسوس ہوتا ہے مجھے واپسی چاہیے نر مین خدا کے لئے میری مدد کرو وہ اب زور زور سے رونے لگا تھا بچوں کی طرح چہرہ ہاتھوں میں چھپائے اسکے رونے کی آواز پورے کمرے میں گونج رہی تھی وہ گہرے کرب کا شکار تھا انسان چھوڑ دیں بس کبھی کسی دور میں اللہ انسان کو نہ چھوڑے

نر مین اپنی جگہ سے نہیں ابھی وہ اسکو روتے ہوئے سنے گئی اور سوچے گئی ؟ کیا کبھی کسی دور میں اگر ابلیس واپس عزازیل بننا چاہے تو ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.