اسکے بعد وہ بس ہا لے کو ایکسپلائٹ کرنے کی کوشش کرتی رہی تھی عمر سے ہا لے کی طلاق اسکا سب سے بڑا مقصد بن گیا تھا وہ سفیر سے مار کھائے گالیاں کھائے یا پھر وہ نشے میں د ھب ہو کر ہی سہی اسے مہر کے بجائے ہا لے سلطان سمجھ کر ہی نظر التفات لٹائے وہ اسے ہر حال میں قبول تھا
اسے لاغر معذور اور بے چارے یوسف سلطان بھی قبول تھے جو اب اسکے محتاج تھے جنہیں اب اسکی محبت نہیں ضرورت تھی اسے اپنے لوگوں کو غلام بنا کر رکھنا اچھا لگتا تھا
. . وہ گدھ تھی اسے مردار کھانا اچھا لگتا تھا
موجودہ دن موجودہ لمحہ موجودہ دن موجودہ لمحہ
عمر حیات اپنی جگہ پہ ساکن کھڑا اسے دیکھ رہاتھا وہ ہنس رہی تھی مسکرا رہی تھی اپنے شوہر کی کسی تعریف پہ وہ سرخ ہو رہی تھی اسی لمحے سفیر کا فون بجا تھا آوازوں کا مسئلہ تھا اسکا شوہر اسےا "کہتا شارے سے ،،ضروری کال اپنی جگہ سے اٹھ گیا تھا مہر مسکراتے ہوئے پلک جھٹکا کر اسے تسلی دیتے ہوئے اسے جاتے دیکھتی رہی تھی عمر نے اپنے قدم اسکی جانب بڑھائے وہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتا اسکے قریب آ کر رکا اسی لمحے مہر ماہ نے بھی اسے دیکھا آج کچھ تھا جو عمر حیات کی آنکھوں میں بدلہ ہوا تھا کوئی پٹی تھی جو اتر چکی تھی ایک لمحے کو مہر ماہ ٹھٹھکی تھی پھر اگلے ہی لمحے سنبھل بھی گئی تھی
ہیلو عمر وہاج خان وہ جتا تی مسکرا ہٹ کے ساتھ بولی تھی عمر مسکرا بھی نہ سکا
ہیلو مہر ماہ غیاث الدین وہ بے تاثر لہجے میں بولا تھا حقیقت وہ دونوں جان چکے تھے اب چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں تھا عمر آہستگی سے اسکے سامنے کرسی پہ بیٹھا چند پل وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے رہے پھر مہر نے اس خاموشی کو توڑا تھا
کیا میں مان لوں کہ تم اب وہ بھی سب کچھ نہیں جانتے ؟ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتی کس ڈھٹائی سے پوچھ رہی تھی عمر چند پل کچھ کہہ ہی نہ سکا
کیا تم نے جج صاحب ؟ وہ باقی کے الفاظ نہیں کہہ سکا کہنا مشکل تھا مہر اسکی بات پہ چپ سی ہو گئی پھر یکدم اسکی آنکھوں میں افسوس سا ابھرا چہرے پہ ملال پھیلا اس کی آنکھوں کے کنارے نم ہو ئے
میں ایسا نہیں چاہتی تھی عمر وہ بولی تو اسکے لہجے میں دکھ تھا میں مجبور تھی بہت زیادہ مجبور وہ آزردگی سے کہہ رہی تھی اور عمر جیسے اسکے انکشاف پہ گنگ ہو گیا تھا آس پاس دنیا گھومتی ہوئی محسوس ہو رہی تھی اسکی آنکھوں میں کرب اترا تھا کاش وہ اٹھ کر اسکا گلہ دبا سکتا وہ ہاتھ کی مٹھی بھینچے اسے سنے گیا
وہ کہے گئی
!! تم نے جنگل دیکھا ہے عمر ؟ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتی عجیب لہجے میں کہہ رہی تھی
!! ،، جنگل میں کئی جانور اور پرندے ہوتے ہیں چھوٹے بڑے ادنی اعلی وہ سب ساتھ رہتے ہیں کبھی لڑتے ہیں کبھی مرتے ہیں ایک دوسرے کو کھالیتے ہیں نوچ لیتے ہیں لیکن وہ ساتھ رہتے ہیں کوئی ایک دوسرے کو نکال !! ،،نہیں دیتا لیکن ایک پرندہ ہے جسے جنگل سے نکال دیا گیا دیش نکالا سمجھتے ہو؟
عمر بس اپنی آنکھوں میں تپش لئے اسے دیکھے گیا وہ کہتی رہی
جب اسے جنگل سے نکالا گیا تو گدھوں نے آبادی کا رخ کیا گدھ جانوروں کو چھوڑ انسانوں کا مردار گوشت کھانے لگے ہر طرح کا چھوٹا بڑا مردار حلال ہر طرح کا گوشت تمھیں لگتا ہے یہ گدھوں کی سفاکی تھی؟ نہیں عمر یہ گدھوں کی مجبوری تھی وہ زور دے کر بولی
!! ،، وہ مجبور تھے میں بری نہیں ہوں میں بس گدھ ہوں جسے کبھی اپنا سمجھا ہی نہیں گیا جس نے سلطان منزل کے جنگل میں زندگی کے انتیس سال گزار دئیے لیکن کسی نے اسے قبول نہیں کیا اب میں اگر گدھ بن کر مردار کھانے لگ گئی تو اس میں میرا کیا قصور ہے؟
اسی لمحے سفیر انکی طرف آتا دکھائی دیا اسکی کال لمبی ہو گئی تھی لیکن وہ ان سے دو میر دور تھا جب کسی جاننے والے نے نے اسے روک لیا
عمر نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا ایک سخت نظر مہر ماہ پہ ڈالی اور کہنا شروع کیا
تم نے میرا بخت کھایا مہر ماہ عمر اسکو دیکھ کر بول رہا تھا میرے رشتے میرے پیسے میرا حق میری عیا شی تم نے سب کھایا ایک زندگی تھی جو تم نے میری جگہ گزاری اور اب اس نے اپنی آواز دھیمی کر لی اب وقت ہے کہ تم حساب دو
سفیر کو کسی جاننے والے نے روک رکھا تھا اسکی نظریں بے چین سی تھیں وہ جلد از جلد یہاں آ نا چاہتا تھا عمر اب بھی کہہ رہا تھا
میں عمر حیات آج تمھیں بتا رہا ہوں میں تم سے حساب لوں گا میں تمہاری گردن میں ایسا پھندہ لگاؤں گا کہ تم خود اسے خود پہ کس دو گی اتنا عرصہ اتنا عرصہ میں تمھیں سمجھ نہیں پایا کیونکہ میں وکٹم بن رہا تھا لیکن آج اور ابھی سے عمر حیات کہانی کا ولن ہے یاد رکھنا
مہر ماہ ابرو اوپر کھینچے اسے دیکھ رہی تھی اب کہانی میں اصل مزہ آنے لگا تھا
تمھیں یہ تو پتہ ہے کہ گدھوں کو قبول نہیں کیا گیا لیکن کیا تم یہ جانتی ہو کہ ان گدھوں کو کیوں قبول نہیں کیا گیا؟ مہر کے چہرے پہ الجھن ابھری عمر کہتا رہا
گدھ حریص تھے وہ کھاتے تھے اور بہت کھاتے تھے حلال حرام مردار سب کھاتے تھے لیکن پھر بھی انکا حرص نہیں مرتا تھا یہاں تک کہ انکے منہ سے انکا کھایا قے کی صورت نکل آیا تھا حاضمہ خراب ہوجاتا تھا لیکن وہ پھر بھی کھاتے تھے کیونکہ گدھ حریص تھے وہ اتنا کھا کر قے کر کر پاگل ہونے لگے تھے سا ری ساری رات گدھ سوتے نہیں تھے انکا حرص انکا حسد انہیں سونے نہیں دیتا تھا گدھوں کو نکالا جانا ظلم نہیں جنگل کی صفائی تھی وہ ایک ایک لفظ پہ زور دے کر بولا تھا
تم نے بہت مردار کھایا ہوگا بہت گوشت کے ٹکڑے حلق سے اندر اتارے ہوں گے لیکن میں گوشت کا وہ ٹکرا ہوں جو سات پانیوں سے بھی نہیں گلے گا میں تمھارے حلق میں اٹک جاؤں گا اس طرح کہ تمہاری سانس بند ہونے لگے گی تم اگر گدھ ہو تو میں تم سے بڑا گدھ ہوں شاید تم بھول رہی ہو مہر ماہ ہم دونوں ایک ہیں ہم دونوں ایک ہی دن پیدا ہوئے ہیں ہمارے اندر ایک جیسا شر ہے فرق بس یہ ہے کہ میں نے اپنے سر پہ قا بو پا رکھا ہے لیکن اب اب میں تمھیں بتاؤں گا اصل گدھ کون ہے
مہر ماہ کچھ نہیں بولی وہ بس محضوض سی اسے دیکھ رہی تھی تم فیرےی ٹیلر دیکھتے ہو عمر ؟ وہ مسکراتے ہوئے پوچھ رہی تھی عمر آنکھوں میں طیش لیے اسے دیکھ رہا تھا نہیں دیکھتے ہوگے ہے ناں ؟ مہر ماہ نے اضافہ کیا
میں دیکھتی ہوں بہت زیادہ دیکھتی ہوں اور پتہ ہے کیا مجھے فیری ٹیلر میں ہمیشہ وہ لوگ پسند تھے جوlive تھے مجھے وہ جادو گرنی پسند تھی جس نے راپنزل کو قید کر لیا تھا کچھ عرصہ ہی سہی لیکن وہ خوبصورت زند گی گزارتی رہی مجھے وہ سوتیلی ماں پسند تھی جس نے شہزادی کو محل سے در بدر کر دیا چاہے کچھ عر صہ ہی سہی لیکن شہزادی نے ٹھو کریں تو کھائیں ناں مجھے ہر برا کردار پسند ہے مجھے ہر وہ انسان پسند ہے جو اپنے حق اپنی محبت چھین لیتا ہے اور رہی بات بدلے کی انتقام کی تو وہ تم مجھ سے نہیں لے سکتے عمر تمھارے پاس ایک واحد چیز واحد رشتہ ہا لے ہے اور تم دیکھنا میں اسے تم سے کس طرح الگ کروں گی نہ تم کہانی کی شہزادے ہو نہ نہ وکٹم اب تم کہانی کے دیو ہو اور دیوں کی جان ہمیشہ ایک ننھی چڑیا میں ہوتی ہے میں اس چڑیا کی مالک ہوں تم دیکھنا عمر میں تمھارے بخت سے تمہاری آخری محبت کیسے کھرو چکر مٹاتی ہوں
سفیر قریب آ چکا تھا عمر خاموش ہو کھڑا رہا سپاٹ سرد آنکھوں سے اسے دیکھتا ہوا تم میری بیوی سے کیا بات کر رہے ہو؟ اسکا لہجہ سخت تھا مشکوک سا
عمر اب کے سفیر کی جانب مڑا چہرہ حتی الامکان بے تاثر رکھا چند انیے سفیر کو گھورتا رہا اور پھر مڑ گیا وہ بہت بری طرح ڈسٹرب تھا شاید ہرٹ بھی وہ مڑ گیا تو سفیر نے تندہی سے مہر ماہ کو دیکھا
تمھیں یہی آدمی ملا تھا بات کرنے کو؟ اسکا لہجہ سخت تھا
میں اس سے بس ہا لے کے بارے میں بات کر رہی تھی آپ کو برا لگا ؟ وہ ہلکی آواز میں پوچھ رہی تھی سفیر نرم پڑا اور گھوم کر اپنی جگہ پہ آ کر بیٹھا
چھوڑو اسے تم بتاؤ کھانا کیسا ہے اس نے بات بدل دی تھی مہر ماہ اب اس سے کچھ کہہ رہی تھی سفیر سن رہا تھا یا پھر شاید نہیں سچ تو یہ تھا کہ عمر کو دیکھ کر آج بھی اسکے دل کے زخم ہرے ہوجاتے تھے
شاید وہ واقعی ہا لے سے محبت کرتا تھا کیا پتہ ؟
***
عمر حیات کے بنگلے پہ رات اتر آئی تھی لاؤنج میں اب تک آوازیں آ رہی تھیں حسن اپنی سابقہ جگہ پہ براجمان تھا نفیسہ حیات کا فیورٹ بچہ یو نو لیل جانے کی تیاری میں کھڑی تھی اور اب ہارون سے منت کر رہی تھی کہ وہ اسے گھر چھوڑ آئے ہا لے کچن میں تھی کافی بناتی ہوئی
!! ہارون کیا تکلیف ہے تمھیں چھوڑ آؤ ناں مجھے!! لیل سخت کوفت زدہ تھی ہارون نے نفی میں سر ہلایا
ہر گز نہیں میں نے جو تمہاری پینٹنگ بنائی تھی پہلے اسکی تعریف کرو عجیب ضد تھی بھئی
تم اٹھ رہے ہو یا میں تمہارا سر پھاڑ دوں ؟ وہ ضبط سے پوچھ رہی تھی
تم مجھ پہ ہاتھ اٹھاؤ گی تو کیا میں نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں؟
لیل کو یہاں آ کر صدمہ ہی تو لگا تھا !! تم عورت پہ ہاتھ اٹھاؤ گے؟
ہارون مسکرایا تھا "میں عورت پہ برش اٹھاؤں گا اور ایسے بھیانک طریقے سے تمہارا چہرہ پینٹ کر وں گا کہ تم ساری زندگی یاد رکھو گی
لیل کا سانس جیسے سینے میں اٹک گیا اسکی حسین عربی آنکھیں اس نے فورا پینترا بدلہ تھا
تم تو میرے اچھے دوست ہو ہارون میں تو بس مذاق کر رہی تھی تم اس دنیا کے سب سے بہترین پینٹر ہو میں . . . تمہاری سب سے بڑی فین ہوں . . ۔۔۔ ۔
عمر میں ناں میں ؟ ہاں میں جانتا ہوں تم میری فین لسٹ میں سب سے بڑی عمر کی عورت ہو اور بس یہاں لیل سکندر کی بس ہو چکی تھی وہ اپنا بیگ جھٹلتیے ہوئے اٹھی تھی ہارون پہ جہنم میں جاؤ والی نظر ڈالی اور آگے بڑھ گئی ہارون بھی اٹھ کھڑا ہوا تھا اور مسکراتے ہوئے اسکے پیچھے گیا تھا
اب وہ سارا راستہ اس سے لڑتے ہوئے جائےگی وہ جانتا تھا لیکن وہ بھی کیا کرے جو سکون لیل کو تپا کر ملتا تھا وہ کہیں اور نہیں تھا
وہ چلے گئے تو لاونج خالی ہو گیا نفیسہ بھی اٹھ کر اپنے کمرے میں چلی گئی تھیں حسن کو ہا لے نے بلا لیا تھا وہ کچن میں کھڑی حسن سے اسکے کالج کے متعلق کوئی بات کہہ رہی تھی جب عمر اندر جاتا دکھائی دیا اس نے جاتے جاتے ایک نظر ہا لے کو دیکھا اور پھر اسی طرف آگیا تھا اسکی رنگت نچڑی ہوئی تھی چہرہ عجیب تھا صاف ظاہر تھا وہ ڈسٹرب ہے وہ کچن میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے تھے حسن نا محسوس انداز میں باہر نکل گیا تھا عمر نے ہا لے کو دیکھا کیا وہ اسے بتا دے ؟ کیا وہ یقین کر لے گی؟ کیا اسے کوشش نہیں کرنی چاہیے ؟ اس نے گلہ تر کیا کہنے کو الفاظ جمع کئے
اگر میں کسی دن کوئی ایسی بات کہہ دوں جسے آپ نے اپنے وہم و گمان میں نہ سوچا ہو تو کیا آپ میرا اعتبار کریں گی؟ وہ بڑے دنوں بعد آج پھر سے آپ کہہ رہا تھا الفاظ جوڑ جوڑ کر اسکی آنکھوں میں دیکھ کر سوال کرتا یہ اسکا عمر تھا ہاں یہ وہی تھا
ہا لے نے بازو سینے پہ باندھ کر اسے دیکھا تھا
،،تم خود کو دیکھو عمر تم ہمارا ماضی دیکھو اور پھر خود سے سوال کرو کہ میں کیا کروں گی،، وہ اسکو دیکھتے ہوئے بولی تھی
مجھے معاف کر دو ہا لے میں آج اپنی غلطی مانتا ہوں میں نے جو بھی تمھارے ساتھ کیا وہ غلط تھا لیکن اب میں اپنے عمل پہ شرمندہ ہوں کیا ہم ایک دوسرے کو موقع نہیں دے سکتے ؟ وہ آج مختلف لگ رہا تھا وہ اسے روک رہا تھا شاید وہ خوف زدہ تھا
مجھے جانے دو عمر ہم دونوں کے حق میں .یہ بہتر ہوگا طلاق ایک نہ ایک دن ہونی ہے . . ہ . . . . .
ضروری نہیں ہے کہ ہماری طلاق ہو جائے عمر نے نا گواری سے ٹوکا تھا ہا لے مسکرائی تھی اذیت سے کرب سے کیوں عمر ؟ ہماری طلاق کیوں نہیں ہوگی؟
tBecause i am the women you love with all your hear ?
یا پھر تم میرے ساتھ جینا چاہتے ہو؟ لیکن تم تو کہتے ہو ان میں سے ایک بات مذاق تھی اور ایک بابا کی خواہش عمر کا سر جھکا تھا اسے پیشمانی ہوئی ہا لے تکلیف سے کہہ رہی تھی
تم کہتے ہو تمھارے استاد نے تمھیں جو سکھایا وہ سہی تھا اور تم ویسا ہی کرو گے اور اب تما پنے عمل پہ معافی بھی مانگ رہے ہو ؟؟ تم چاہتے ہو میں تم پہ اعتبار کروں لیکن تم خود ایسا نہیں کرنا چاہتے تمہاری کو ئی بات سچی نہیں ہے عمر تم جھوٹے ہو تم اندر سے ایک شکی آدمی ہو تم ایک سیلف آبسسیسڈ آدمی ہو جسے لگتا ہے اسے سب پتہ ہوتا ہے نہ ہا لے کی آواز اونچی تھی نہ اس میں طنز تھا پھر بھی عمر کو اسکی باتیں چابک جیسی لگی تھیں
تم آج کہیں سے ہماری کہانی کا کوئی نیا سچ جان کر آئے ہو لیکن تم مجھے نہیں بتا رہے بات یہ نہیں ہے کہ میں تم پہ اعتبار نہیں کرتی بات یہ ہے کہ تم وہ آگے آئی عمر کے سینے پہ انگلی سے دستک دی تم مجھ پہ اعتبار نہیں کرتے ورنہ میں تو وہی ہوں جسے آدھی رات میں تم نے کہا تھا کہ میں جینا چاہتا ہوں اور میں نے اعتبار کر لیا تھا
عمر نے ایک جھٹکے سے گردن اٹھا کر اسکو دیکھا تھا اسکی آخری بات اسکی آخری بات میں کچھ تھا کہ ٹھٹھکا جائے کچھ ایسا کہ وہ سچی لگے
وہ اب بھی اسکے سامنے کھڑی تھی اسکی آنکھوں میں اپنی نم ہوتی آنکھیں گاڑے ہوئے ان میں تکلیف تھی واضح تکلیف !! تم چاہتے ہو میں یہاں رہوں لیکن تم پورا ایک ماہ کہاں تھے عمر ؟ تم بس اپنا سوچتے ہو آج تمھیں میری ضرورت ہے تو تم روک رہے ہو ورنہ ہا لے کو چھوڑ دینا تو ہمیشہ تمھارے لئے آ سان رہا ہے
وہ بول کر رکی نہیں تھی شاید اسے اپنے آنسوؤں کے بہہ جانے کا ڈر تھا پیچھے عمر تہی دامن کھڑا رہ گیا
پولیس والا اگر اعتبار کر لے تو نری موت مرے
یاقوت مرزا کا کمرہ آج خاموش سا تھا نر مین آج نوح کے ساتھ تھی شاید وہ تھوڑی دیر تک اسے چھو ڑنے آ بھی جاتا یاقوت مرزا آئینے کے سامنے کھڑا اپنے بالوں میں اسپرے کر رہا تھا وہ کافی بدلہ ہوا سا تھا اسکے چہرے پہ بے چینی سی تھی سنجیدگی بھی شاید کچھ سوال تھے جن کے جواب اسے مل نہیں پا رہے تھے وہ تیار ہو کر لاؤنج میں آیا صوفوں پہ اسکے دوست بیٹھے تھے دیوار گیر ٹی وی پہ خبر چل رہی تھی
ناظم آباد سے خبر شامل کرتے چلیں اطلاع ملی ہے کہ ناظم آباد سے لاپتا ہونے والی اقرا خالد کی زیادتی شدہ لاش . . . پولیس کو مل گئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ اقرا کے ساتھ متعدد افراد نے
یاقوت نے آگے بڑھ کر ری موٹ کی مدد سے رپوٹرکی آواز کا گلہ گھونٹ دیا اسکا چہرہ اب بالکل بھی نارمل نہیں تھا وہ ڈرا ہوا گلٹی سا لگتا تھا اسے اب لگتا تھا جو اس نے کیا ہے وہ گناہ ہے
بند کیوں کردیا یاقوت سننے تو دیتے آخر وہ بے غیرت لوگ پکڑے بھی گئے یا نہیں؟ اسکی ایک دوست بولی تھی یاقوت ایک سنگل صوفےپہ آ کر بیٹھا ہاتھ نا محسوس انداز میں بازو کو کھجا رہا تھا اور کبھی گردن
آس پاس خنزیر وں کی بو پھیلنے لگی تھی جسم سے چپکا نادیدہ چیچک اب نظر آنے لگا تھا
کیا بے غیرت ہے وہ ہاں ؟ اور وہ لڑکی اسکی کوئی غلطی نہیں؟ کیوں نکلی تھی شام میں گھر سے ؟ وہ چڑھ دوڑا تھا پاس بیٹھے شان نے افسوس سے اسکو دیکھا
یاقوت تمvictim blaiming کر رہے ہو؟ اور وہ لڑکی اپنے باپ کی دوائی لینے نکلی تھی اسکا باپ ایک بیٹا نہیں پیدا کر سکا تھا جو آدھی رات کے وقت اسکی دوا لے کر آیا اور ریپ نہ ہوتا وہ تلخی سے بولا یاقوت کو بے اختیار اپنے آس پاس اکسیجن کی کمی محسوس ہوئی تھی
بیٹا ہوتا بھی تو کیا ہوجاتا اب کے نوید بولا تھا کیا لڑکے ریپ نہیں ہو رہے ؟ حمزہ متین کا کیس بھول رہے ہو تم ایک ہفتہ پہلے اسکو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ریپسٹ جینڈر نہیں دیکھتے
یاقوت نے مردہ آنکھوں سے انکو دیکھا اسکے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا وہ جسے گناہ مان ہی نہیں رہا تھا آج وہی عمل گلے کا پھندہ بننے لگا تھا
ایسا بھی تو ہو سکتا ہے اس نے یہ سب کسی مجبوری میں کیا ہو یاقوت کے حلق سے پھنسی پھنسی آواز نکلی تھی اسے لگ رہا تھا وہاں بیٹھے تمام لوگ اس پہ ہنس رہے ہوں جیسے
ریپ کبھی بھی مجبوری نہیں ہوتا یاقوت ریپ ایک بیمار دماغ کرتا ہے ایک ایسا دماغ جسے مرد عورت انسان جانور "سے فرق نہیں پڑتا نوین کہہ رہی تھی اور یاقوت دم سادھے اسکو سنے گیا جو لوگ کہتے ہیں ریپ مرد "نے کیا غلط کہتے ہیں کوئی بھی مرد یا عورت ریپ نہیں کرتی کوئی حوس ریپ نہیں کر تی ریپ ایک بیمار دماغ کرتا ہے جسے قبر میں لیٹی عورت سے بھی فرق نہیں پڑتا جسے نو زائیدہ بچی سے بھی فرق نہیں پڑتا جسے اپنے جیسے جسمانی خدوخال رکھنے والے انسان سے بھی فرق نہیں پڑتا ریپسٹ ایک خنزیر جیسا ہوتا ہے جس طرح خنز یر اپنا فضلہ خود کھا جاتاہے ناں بالکل اسی طرح ریپسٹ مرد کو بھی ریپ کرتا ہے وہ بول کر خاموش ہوئی تو شان نے بولنا شروع کیا کوئی یاقوت کو نہیں دیکھ رہا تھا کوئی یہ نہیں دیکھ رہا تھا کہ وہ الفاظوں کے زہر سے سبز پڑ رہا ہے شان کہہ رہا تھا
تم جانتے ہو یاقوت ریپ کس طرح پورا خاندان توڑ دیتا ہے؟ ریپ قتل سے بھی بڑا جرم ہے اس جرم میں ایک وکٹم نہیں ہوتا بلکہ سارا خاندان سارا سرکل وکٹم بن جاتا ہے لڑکی کا گھر خاندان دوست سب ایفیکٹ ہوتے ہیں اس لڑکی کا بھائی گلی میں گزرتے ہوئے گردن جھکا دیتا ہے کیونکہ اس گلی میں گئی تم جیسے
victim blamers
ہوتے ہیں لڑکی کی بہنوں کے رشتے نہیں آتے کیونکہ خاندان میں تم جیسے لوگ ہوتے ہیں حبکو لگتا ہے کہ شاید ریپسٹ اتنا برا نہیں تھا کچھ قصور لڑکی کا بھی ہوگا
یاقوت کو جیسے وقفے وقفے سے چابک لگ رہے تھے چیچک زدہ جسم سے خون رس رہا تھا
یاقوت مرزا نے گردن اٹھا کر انکو دیکھا تھا اسے سب کی نظروں میں اپنے لئے حقارت محسوس ہوئی تھی اگر یہ لوگ جان لیں کہ ؟؟ اور بس اس سے آگے وہ سوچنا بھی نہیں چاہتا تھا
اصل میں یہ ریپسٹ انسان نہیں ہوتے شیطان ہوتے ہیں کسی ایک دوست نے قلم دیا تھا اور یہاں آ کر ساری باتیں بے معنی ہو گئی تھی یاقوت مرزا سن ہو گیا تھا اسکا دماغ شل تھا اسکے جسم سے روح کھینچ لی گئی تھی
اسکے دوست اب کوئی اور بات کر رہے تھے شاید سسٹم کی کمزوری شاید مجرم کا پکڑا جانا یاقوت بس غائب دماغی سے انہیں سن رہا تھا اسکے دماغ میں جو چل رہا تھا وہ کئی برس پرانے منظر تھے
کئی برس قبل کئی برس قبل
یہ ان دنوں کی بات ہے جب فہیم مرزا نے اپنا کاروبار برطانیہ میں پھیلا لیا تھا انہیں وہاں رہنا پڑ تا تھا اور یاقوت اپنی ماں کے ساتھ پاکستان میں کیونکہ مسکان (فہیم مرزا کی بیوی)کو پاکستان پسند تھا دو ماہ قبل جب انکی وفات ہوئی تب یاقوت یہاں سے نہ جانے پہ بضد تھا بلا خر مجبور ہو کر فہیم مرزا کو اسے نوح کی ماں کے پاس چھوڑا وہ مخلص اور اچھی عورت تھیں اپنے ساتھ ہونے والے مضالم کا بدلہ اس بچے سے نہیں لیا وہ پچھلے تین ماہ سے انکے گھر رہ رہا تھا صبح میں نوح اور نر مین کے ساتھ اسکول جاتا تھا اور شام میں قاری صاحب کے گھر ہما ری کہانی اور یاقوت کا اصل قاری صاحب کے گھر سے جڑا ہے
پکی اینٹوں والی بیٹھک میں اس وقت کئی بچے سر ہلا ہلا کر قرآن پڑھ رہے تھے انکے سروں پہ جالی دار ٹوپیاں تھیں قاری صاحب کے دائیں طرف ایک بچا بیٹھا تھا سیاہ آنکھیں صاف ستھرا لباس اور امیروں والے ٹھا ٹھ وہ بچہ بہت خوبصورت تھا اور اس وقت بیٹھک میں بیٹھے تمام بچوں سے اچھا پڑھنے والا اسے قرآن پڑھنے کا بہت شوق تھا اس نے صرف ایک ہفتے میں ہی چھ چھوٹی چھوٹی سورتیں حفظ کر لی تھیں وہ جب پڑھتا تھا تو ساری دنیا سے بے خبر ہوتا تھا ایک وہ اور ایک اسکا قرآن تمام بچوں کا دھیان سپارے کی جانب تھا جب یاقوت کو اپنی پشت پہ کچھ سرکتاہوا محسوس ہوا وہ بدک کر دور ہٹا تھا اسکی آنکھوں میں خوف اور نا پسندیدگی تھی یہ لمس اسے پسند نہیں تھا جانے کیوں یہ بے چین کردیتا تھا
وہ ایک بار پھر لہک لہک کر سبق پڑھنے لگا تھا جب اسے وہی لمس اپنے ٹانگ پہ رینگتا محسوس ہوا یاقوت نے گردن اٹھا کر دیکھا قاری کی نظریں اسے آج عجیب لگی تھی وہ بے اختیار دور ہو بیٹھا وہ بچہ تھا لیکن قاری صاحب کی بائیں جانب بیٹھا نوح مرزا بچہ نہیں تھا کم از کم اس معاملے کو تو وہ سمجھ سکتا تھا لیکن وہ دیکھ کر یوں نظر انداز کر دیتا تھا جیسے دیکھا ہی نہ ہو
کئی دن بیتے لیکن وہ گندہ برا اور بے چین کر دینے والا لمس آہ وہ لمس نہیں بدل سکا تھا یاقوت اب بے طرح بے چین ہونے لگا تھا وہ قاری صاحب سے دور جا کر بیٹھتا تھا لیکن پھر وہی ہوتا جسکا اسے ڈر رہتا قا ری اسکے معصوم ہاتھ سرخ کر دیتا تھا قاری نے مشہور کر رکھا تھا کہ وہ ایک نہ پڑھنے والا اور بہانے بنانے والا بچہ ہے اسی لئے وہ قاری کے ساتھ نہیں بیٹھتا ایسے ہی ایک دن میں جب وہ سارے بچے بیٹھک سے چھٹی کر کے چلے گئے تھے تب وہاں ایک بچہ تھا جسے جانے نہیں دیا جا رہا تھا
یاقوت مرزا وہ ہر بار سبق یاد کر کے سناتا تھا اور ہر بار ہی مار کھاتا تھا کیونکہ اسےآ یات نہیں آتی تھیں وہ ہر مرتبہ آیات کو الٹا پڑھتا تھا
شیطان کی اولاد سبق کو سہی سے پڑھ قاری اسے مارے جاتا اور یہی سطر دہرائے جاتا تھا وہ خود سے نہیں پڑھ پاتا تھا اسی لئے قاری نے نوح کے سر اسکی ذمہ داری لگا رکھی تھی نوح جتنی ہی مرتبہ اسے سبق یاد کروا دیتا لیکن وہی ڈھکا کے تین پات وہ ہر دفع آیات کو غلط پڑھتا تھا یہ اسکے لئے نیا تھا پہلے تو کبھی ایسا نہیں ہوا تھا وہ زہین تھا اور اسے قرآن سے محبت تھی وہ تو نوح اور نر مین سے پہلے تیار ہوجایا کرتا تھا لیکن جب سے وہ قا ری صاحب کے لمس سے چڑنے لگا تھا تب سے یہی سب ہونے لگا تھا اس شام بھی وہ روئی روئی معصوم آنکھوں سے سبق دیکھ رہا تھا اسکی آنکھیں سوجھ گئی تھیں ہاتھ جل رہے تھے لیکن وہ پڑھے گیا اسی لمحے ایک بار پھر اسے قاری کا ہاتھ اپنی ران پہ محسوس ہوا اور بس یہ ایک حد تھی وہ غصے سے اسکا ہاتھ جھٹکتے ہوئے اٹھا تھا اور قاری کے منہ پہ تھوک دیا اسکے بعد ایک قہر تھا جو اس پہ ٹوٹ پڑا تھا قاری نے کسی جانور کی طرح اسکی رانوں پہ ڈنڈے بر سائے تھے وہ چیخ رہا تھا کسی کو مدد کے لئے پکار رہا تھا لیکن کوئی اسکے لئے نہیں آیا باہر بیٹھا سنہری آنکھوں والا لڑکا بھی نہیں وہ بس آنکھیں موندے اندر سے آتی آوازوں پہ تسکین لے رہا تھا اسکے چہرے پہ انتقام تھا
رات کے وقت اربیل (نوح کی ماں)نے یاقوت کی ٹانگوں پہ مرہم لگا دیا تھا وہ بے حد تکلیف میں لگتا تھا بار بار کراہتا رہتا اربیل کئی بار کہہ چکی تھیں کہ وہ اپنے باپ کو سب بتا دے لیکن وہ جانتا تھا اگر اسکے باپ کو پتہ چل گیا تو وہ اسے قرآن نہیں پڑھنے دیں گے اور اسے چھ سور توں سے آگے بھی یاد کرنا تھا اربیل اسکی مرہم پٹی کرچکی تھیں وہ انکا بھانجا تھا بالکل بیٹوں جیسا اب وہ اسکے پاس بیٹھی تھی یاقوت معصومیت سے انکو دیکھ رہا تھا اسکی آنکھیں روئی روئی سی تھیں اربیل نے پیار سے اسکے بالوں پہ ہاتھ پھیرا
تم فکر مت کرو یاقوت اللہ ہے ناں وہ تم پہ رحم کرے گا تم بالکل ٹھیک ہو جاؤ گے وہ اسے دلاسا دے رہی تھیں نوح ایک طرف بیٹھا کان لگا کر انکی باتیں سن رہا تھا
رحم کیا ہوتا ہے آنٹی ؟ وہ انکو دیکھ کر پوچھ رہا تھا اربیل نے الفاظ جوڑنے چا ہے اب وہ اس بچے کو کیا سمجھاتیں یاقوت ہمیشہ مثال مانگتا تھا اربیل نے ایک نظر اسکی شارٹس والی ٹانگوں کو دیکھا پھر نرمی سے کہنے لگیں
رحم وہ ہوتا ہے جب آپ پہ کوئی بہت زیادہ ظلم کر رہا ہو اور پھر اللہ آپ کو بچا لے تمھارے کیس میں رحم یہ ہوگا کہ آج تمہارے زخم درد نہیں کریں گے نہ جلیں گے اور نہ ہی تمہاری نیند خراب کریں گے تم دیکھنا اللہ تم پہ رحم کرے گا وہ بول کر اٹھ گئیں یاقوت خوش ہو گیا تھا وہ بہت جلدی خوش ہو جایا کرتا تھا اسے اللہ کا ذکر اسکی حکمت فیسییٹب کرتی تھی وہ جلد ایمان لانے والوں میں سے تھا
کچھ دیر بعد یاقوت اور نوح ایک ہی بیڈ پہ بیٹھے تھے ان دونوں کے ہاتھوں میں نوڈلز کے باؤل تھے یاقوت کا نارمل اور نوح کے تیز مصالحوں والے نوڈلز وہ بس غور سے یاقوت کو دیکھ رہا تھا نہ جانے کیوں اسے لگتا تھا جو کچھ یاقوت کا باپ اسکی ماں کے ساتھ کرتا ہے اسکی سزا یاقوت کو ملنی چاہیے قرآن یاقوت کی خوشی تھی اور نوح اسے برداشت نہیں کر پاتا تھا
تم قاری صاحب کے پاس جانا چھوڑ کیوں نہیں دیتے وو تمھیں اتنا مارتے ہیں نوح اسے دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا یاقوت کھل کر مسکرایا
وہ چاہے مارے یا نکال دیں آنٹی نے کہا ہے اللہ مجھ پہ رحم کرے گا وہ اس اتنی سی بات پہ اتنا خوش تھا نوح کو حسد ہونے لگا تھا رحم کیا ہے تم جانتے ہو؟
یاقوت نے زور زور سے اثبات میں سر ہلایا آج میرے زخم ہرٹ نہیں کریں گے یہ رحم ہے اور پھر نہ جانے کیوں کس خیال کے تحت نوح مرزا نے اپنے مرچوں والے نوڈلز کا پیالا یاقوت کی ٹانگوں کے قریب کیا اور پھر جان بوجھ کر گرا دیا مرچوں والا پتلا پانی تازہ زخموں پہ لگا تو یاقوت کی روح تک کانپ گئی وہ درد سے چیخ رہا تھا اسکے زخم ابھی کچے تھے اور ان پہ یہ نوڈلز کا سوپ نما پانی آہ یہ موت تھا وہ بیڈ پہ کھڑے ہو کر چیخ رہا تھا رو رہا تھا تکلیف حد سے سوا ہونے لگی تھی نوح کو اندر ہی اندر تسکین ملنے لگی تھی وہ اسے خوش نہیں دیکھنا چاہتا تھا
اللہ پلیز رحم کر دو پلیز اللہ یاقوت روتے ہوئے فریاد کر رہا تھا اسکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے ٹانگیں شدید جلن کا شکار تھیں لیکن وہ بس ایک ہی سطر پکار رہا تھا
اللہ پلیز رحم کر دیں پلیز
چند دن بعد اسکے زخم بہتر ہو گئے تھے اربیل خود قاری صاحب کے پاس چل کر آئیں تھیں کچھ سنی اور کچھ انکو سنائی لیکن قاری کا بس یہی کہنا تھا کہ وہ شیطان ہے اور پڑھ نہیں سکتا وہ آیتوں کو اپنی مرضی کے زیر زبر دیتا ہے جس سے آیت کے مطلب بدل جاتے ہیں خیر کافی لمبی بحث کے بعد وہ ایک بار پھر یاقوت کوا سکی خواھش پہ قاری کے پاس چھوڑ کر چلی گئی تھیں
نوح اسے سبق یاد کروا رہا تھا وہ مکمل دلجمعی کے ساتھ یاد کر رہا تھا اور پھر وہ اپنا قاعدہ لے کر استاد کے آگے گیا لیکن جو آیات اسنے پڑھیں ان میں ایک بار پھر زیر زبر کی غلطی تھی قاری صاحب نے اسے ایک بار پھر بہت مارا یاقوت کو انکا مارنا برا نہیں لگتا تھا اسے وہ لفظ "شیطان "برا لگتا تھا وہ جب بھی اسے شیطان کہتے تھے سارے بچے اسے حقارت سے دیکھتے تھے قاری کی آواز میں اسے شیطان کہتے ہوئے اتنی ذلت ہوتی تھی کہ یاقوت کو مار سے زیادہ یہ لفظ چبھنے لگ گیا تھا وہ ہر روز پہلے سے زیادہ تیاری کرتا اور کوشش کرتا تھا کہ آج وہ کوئی غلطی نہیں کرے گا آج اس سے شیطان کا ٹیگ ہٹ جائے گا لیکن ہر دن یہ ذلت اسکے ساتھ مزید تیزی سے لپٹتی جاتی تھی ایک دن بلاخر ڈرتے ڈرتے اس نے قاری سے کچھ کہنے کی کوشش کی تھی
قاری صاحب مجھے سبق آپ یاد کروا دیں کیا پتہ نوح کو خود بھی ایسا ہی پڑھنا آتا ہو جیسے میں پڑ تھا ہوں وہ بہت دقت سے خوف سے کہہ رہا تھا کیونکہ اسے یقین ہونے لگا تھا کہ وہ نوح کا پڑھایا گیا سبق ہی یاد کرتا ہے
چودہ سیپاروں کا حافظ ہے نوح اور تجھے غلط پڑھاتا ہے؟ چھ سورتیں گنتی کی چھ سورتیں آتی ہیں تجھے بے غیرت تو ہے ہی شیطان تیرے اندر شیطان ہے وہ بولتا جاتا اور اسکے ہاتھوں کو ڈنڈے سے سرخ کرتا جاتا اسکے عقب میں بیٹھے سنہری آنکھوں والے لڑکے کے دل میں ایک طمانیت سے اترتی تھی ایک یہی طریقہ تھا جس سے وہ اپنی ماں کا حساب لے سکتا تھا
چند دن بعد کا ذکر ہے یاقوت مرزا اسی بیٹھک میں قاری صاحب کے آگے بیٹھا تھا اسے ابھی ابھی نوح نے سارا سبق یاد کروا دیا تھا آج وہ پر جوش تھا آج وہ بس اپنے اوپر سے شیطان کا ٹیگ ہٹا لے گا آج کے بعد قا ری اسے حقارت سے نہیں دیکھے گا
وہ پڑھ رہا تھا لیکن اگلے ہی لمحے قاری صاحب کے بھاری ہاتھ نے اسکے چہرے پہ اپنی چھاپ چھوڑ دی تھی اب کے یاقوت کو غصہ آیا تھا بلکہ اسے غصہ بھی نہیں آیا وہ بس تھک چکا تھا اسکی ہمت جواب دے گئی تھی قاری نے ایک بار پھر اسے شیطان کا لقب دیا تھا وہ کہتا تھا یاقوت شیطان ہے جب ہی اسکے دل میں قرآن نہیں اترتا اس رات وہ اربیل کے سامنے بیٹھا تھا وہ اسکے ہاتھوں کو دیکھ رہی تھیں یاقوت نہ اداس تھا نہ خوش وہ بس تھکا ہوا تھا یوں لگتا تھا جیسے وہ بچہ ایک لمبی نیند سونا چاہتا تھا
آنٹی شیطان کیا ہوتا ہے؟ وہ اربیل کو دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا چند لمحوں تک اربیل اسے دیکھتی رہیں وہ ایک بچے کو کیا جواب دیں بس یہی سوچتی رہیں پھر نرمی سے اسکے بالوں میں ہاتھ پھیرتے ہوئے کہنے لگیں
بچے شیطان وہ ہوتا ہے جسے اللہ نے نا پسند کر دیا ہو جسے اللہ نے خود سے دور کرد یا ہو اور وہ جس پہ اللہ رحم نہ کرتا . . . . ہو جسے
مطلب وہ شیطان ہے جس پہ اللہ رحم نہ کرتا ہو یاقوت نے انکی بات کاٹی تھی اسکی تھکی تھکی آنکھوں میں اب "بس "کا اشارہ تھا وہ تھک گیا تھا اور اب مزید نہیں جھیل سکتا تھا اربیل نے اور بھی بہت باتیں کہی تھیں لیکن یاقوت کو کچھ یاد نہیں رہا اسکی سماعت میں بس چند ہی جملے ٹھہر سکے تھے اگلے دن بہت کچھ بدل گیا تھا یاقوت نے اپنے باپ کے ساتھ جانے کی حامی بھر لی تھی وہ ان سسب سے دور جانا چاہتا تھا
سچ یہ تھا کہ وہ آیات غلط نہیں پڑھتا تھا سچ یہ تھا کہ اسے غلط پڑھایا جاتا تھا اسکا استاد اسکے ساتھ مخلص نہیں تھا اسکے استاد نے اسکے ساتھ بیر باندھ لیا تھا اور جب آپ کا استاد آپ کے ساتھ بیر باندھ لے تو دو چیزیں ضرور خراب ہوجاتی ہیں یا تو حال یا پھر مستقبل
اس دن کے بعد سے نوح نے کسی بچے کو سبق یاد نہیں کروایا تھا کیونکہ اس دن کے بعد سے نوح کو قرآن بھول گیا تھا وہ پڑھنے بیٹھتا تھا تواسکے سر میں شدید درد اور آنکھیں دھندلی ہوجاتیں اگر جبر کر کے بھی وہ پڑھتا رہتا تو اسکے ذہن میں کچھ بیٹھتا نہیں تھا
اس دن کے بعد سے یاقوت نے کبھی قرآن کھول کر نہیں دیکھا تھا اس نے تسلیم کر لیا تھا کہ وہ شیطان ہے اور اللہ اس پہ رحم نہیں کرے گا وہ خدا سے ناراض تھا اسے گلے تھے لیکن وہ کیسا گنہگار تھا جسے آج بھی بچپن کی وہ چھ سورتیں یاد تھیں
اپنے دوستوں کی آواز پہ وہ ہوش میں آیا تھا موضوع بحث اب بدل چکا تھا لیکن ایک چیز تھی جسے وہ بدل نہیں پا رہا تھا
اپنا چیچک زدہ دل اسے چیچک کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی تھیں اور سچ یہ تھا کہ اب اسے خود سے تعفن اٹھتا بھی محسوس ہوتا تھا
ڈاکٹر روحی کا کلینک آج ذرا خاموش سا تھا ہا لے سلطان انکے آفس میں بیٹھی انکا انتظار کر رہی تھی اس نے گہرے نیلے رنگ کا کرتا شلوار پہن رکھا تھا ہونٹوں پہ گہرا سرخ رنگ ملے ہوئے وہ آج اس آفس میں رکھی سب چیزوں سے نمایاں لگ رہی تھی اسکے انداز میں بے چینی تھی شاید وہ جلد از جلد یہاں سے جانا چاہتی تھی اسکے انداز میں حسرت بھی تھی کاش وہ یہاں ٹھہر پاتی کاش وہ ہارون کی طرح عام ہوتی کھوکھلے بہادر لوگوں کو اپنا کور ٹوٹ جانے سے بہت خوف آتا ہے وہ اس کور کو بچاتے بچاتے خود ٹوٹ جاتے ہیں
اسی لمحے دروازہ کھلا جامنی ڈھیلے ڈھالے کرتے گلے میں مال ائیں اور ہاتھوں میں بینڈز پہنے غز الہ روحی اندر آئیں وہ کتنی اچھی تھیں ناںfree soul سی وہ آپ پہ ایک ٹھ۔ نڈا میٹھا نرم سا تاثر چھوڑ دیتی تھیں
وہ آئیں تو ہا لے کے اعصاب تن سے گئے البت روحی مسکراتے ہوئے آگے آ بیٹھیں "کمال ہے آج تو مسز حیات صاحبہ خود تشریف لائی ہیں کیا کہنے بھئی ؟ وہ ہلکے پھلکے دوستانہ لہجے میں کہہ رہی تھیں ہا لے کی گرفت اپنے گود میں رکھے پرس پہ سخت ہوتی گئی اس نے حلق تر کیا اور گردنکڑا لی
"میں یہاں آپ کو یہ بتانے آئی ہوں کہ اس دن کے آپ کے غیر سنجیدہ اور غیر پروفیشنل رو نے کی وجہ سے آج کے بعد میں آپ سے کوئی سیشن نہیں لوں گی آج کے بعد سے آپ میری تھیراپسٹ نہیں ہیں وہ ایک ایک ،،!! لفظ پہ زور دے کر بولی تھی روحی اب بھی مسکراتی رہیں
واقعی ایسا ہے کیا؟ وہ نظروں سے اسکے دماغ کا اسکین کر رہی ہوں گویا انہوں نے ایک بھرپور نظر ہا لے کے سراپے پہ ڈالی اور مسکرا ئیں گہری مسکرا ہٹ "یا پھر ایسا ہے کہ تم آج پھر اپنے دماغ کو ڈاج دینے آئی ہو؟ ہا لے کا رنگ پھیکا پڑا تھا روحی کہتی رہیں گہرا نیلا رنگ سرخ لپسٹک اور اچھی خاصی تیاری تم خود کو نمایاں کرنے آئی ہو تم مجھے دکھانے آئی ہو کہ تم ٹھیک ہو لیکن میں تمھیں نہیں دیکھ رہی میں تمھارے چہرے سے تمہارا دماغ دیکھ رہی ہوں وہ بول رہی تھیں اور ہا لے کی رنگت نچڑتی جا رہی تھی تم خود سے بھاگ رہی ہو ہا لے سلطان اس بار تمہارا دماغ تمہاری بیماری نے ایک نیا بہا نہ ڈھونڈ لیا ہے مرے غیر پروفیشنل ہونے کا بہانہ کب تک ہا لے کب تک یہ گہرا سرخ رنگ اور نیلا رنگ اؤڑھ کر خود کو چھپا ؤ گی یاد رکھنا یہ تمہاری خام خیالی ہے دماغ ان رنگوں میں نہیں چھپتا تم اسکے ساتھ غلط کر رہی ہو وہ فکر مندی سے کہتی آگے کو ہوئیں ہا لے کا ٹھنڈا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا
"دیکھو ہا لے میں نے جو کچھ بھی اس دن کیا وہ تمھارے لئے تھا تمھارے دماغ کے لئے تھا تم مسلسل مجھ سے جھوٹ بول رہی تھیں اور تمہارا دماغ ٹرگر ہو رہا تھا میں نے تمھیں ٹروتھ سرم دیا تاکہ تم سچ بولو اور تمہارا دماغ آزاد محسوس کرے وہ بول رہی تھیں اور ہا لے ٹکر ٹکر انکا چہرہ دیکھتی رہی لیکن تم نے کیا کیا ہا لے ؟ تم دماغ کو ڈبل کراس کرنے لگیں تم نے خود کو اس سے زیادہ عقل مند سمجھ لیا کیا تم نہیں جانیں دماغ کتنا بڑا
Egoistic
ہے جب تم اسے دھوکہ دینے لگیں تب اس نے تمھیں نقصان پہنچانا چاہا وہ ہمیشہ تمہارا بھلا چاہتا ہے اگر تم اسے ڈاج مت دو تمہارا دماغ چاہتا تھا اصل ولن کا نام ظاہر ہوسکے تاکہ وہ آزاد ہوسکے وہ بلیم گیم کھیلے اور صحت مند رہے تم سمجھ رہی ہو ناں ؟ انہوں نے دہرآیا تو ہا لے نے میکانکی انداز میں سر اثبات میں ہلا دیا
جب تم دماغ پہ زور دینے لگیں تو وہ بوکھلا گیا اسے نہیں پتہ تھا کہ ٹروتھ سرم کی وجہ سے سچ کہنا ہے یا پھر تمھارے والا کور جاری رکھنا ہے ایسے میں جب میں نے دماغ پہ پریشر ڈالا تو اس نے نام اگل دیا کیو نکہ دماغ ایک پر سکون پرزہ ہے اگر اسکے مزاج کے خلاف کچھ بھی ہونے لگے تو اسے اچھا نہیں لگتا
ہا لے کو نہیں پتہ تھا وہ اسے کیوں سن رہی تھی لیکن وہ جانتی تھی اگر وہ اسے نہیں سنے گی تو شاید مر ہی جائے گی غزالہ روحی نرمی سے کہہ رہی تھیں
ہا لے دماغ بہت بڑا egoistہوتا ہے بہت ضدی اور اپنی غلطی نہ ماننے والا تمھارے کیس میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ تم سے علاج مانگ رہا ہے اور تم اسے ڈاج دے رہی ہو تم اسے دھوکہ نہیں دے سکتی ہا لے تمھارے اعصاب مضبوط ہیں لیکن تمھارے جسم کو چلانے کا اختیار اللہ نے اسے دے رکھا ہے تم یہ اختیار اپنے ہاتھ میں لو گی تو سارا سسٹم خراب ہو جائے گا
ہا لے نے اپنے ہاتھ چھڑوا لئے وہ سحر کر رہی تھی وہ تو پہلے ہی سحر زدہ تھیا یک اور بار ہونا نہیں چاہتی تھی مجھے آپ سے علاج کروانا ہی نہیں ہے آپ اچھی ڈاکٹر نہیں ہیں آپ مجھے ان کمقرٹیبل کر رہی ہیں وہ کہتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوئی
. . .میں اپنا علاج کرواؤں گی لیکن کم از کم آپ سے نہیں میں
کیونکہ میں تمہاری کہانی کے ولن کو جان گئی ہوں ہے ناں ؟ روحی کی آواز پہ وہ تھم گئی تھی لیکن مڑی نہیں تم اسے پروٹیکٹ کرنا چاہتی ہو لیکن تمہارا دماغ نہیں وہ سچ بتانا چاہتا ہے تم اسے ڈاج دے رہی ہو ڈرو اس دن سے جب وہ تمھیں ڈاج دینے لگے گا انکی آواز میں کوئی طنز نہیں تھا ہا لے نے اپنا پرس سینے سے لگا لیا کوئی انسان کسی دوسرے انسان کو اتنا کیسے جان سکتا تھا؟ اسے غزالہ روحی سے خوف آنے لگا تھا
میں کوئی بھکاری نہیں ہوں ہا لے سلطان میں تمھارے پیچھے نہیں آؤں گی گی تمھیں آنا ہوگا تمھارے بعد تمہاری مسیحا بس میں ہوں خود کےساتھ کھیل کھیلنا بند کر دو جب تب آنا ہم علاج کر یں گے کیونکہ اس بار بھی تم علاج کے لئے نہیں آئیں تھی اس بار تمھیں لوگوں کا خوف یہاں لایا تھا جب یہاں تمھیں تمہارا سیلف لو یہاں لائے
ہوگا علاج وہ اسکی پشت کو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھیں ہا لے کا سانس رک رک کر چل رہا تھا وہ چند پل وہیں جمی رہی شاید وہ اسے روک لیں شاید کچھ کہہ دیں لیکن جب کافی دیر تک وہ خاموش رہیں تو ہا لے باہر نکل آئی پیچھے غزالہ روحی تاسف سے بیٹھی رہ گئیں ڈاکٹر کا ضدی مریض اسکا پسندیدہ مریض ہوتا ہے آہ وو اسکا علاج کر کے خود کو فیسییٹب کرنا چاہتی تھیں
ہک ہاہ ڈاکٹرز کے ادھورے خواب
سلطان منزل کے لان میں بچھی کرسیوں پہ اس وقت بس مہر ماہ بیٹھی تھی سیاہ جوڑے میں ملبوس اسکے بھورے لمبے بال پشت پہ پھیلے تھے سوچے پپوٹوں والی آنکھوں میں اس وقت ایک زعم سا تھا وہ گر دن سیدھی کئے بیٹھی تھی ابھی ابھی وہ یوسف سلطان کے ساتھ چائے پی کر آئی تھی وہ اسکے ساتھ خوش تھے ہا لے کی باتیں کم ہونے لگیں تھیں انکو لاچار کر کے اب اسے محبت مل رہی تھی تو اس میں غلط کیا تھا؟