Chapter 92: باب 92

میں نہیں روتا کیونکہ میں جانتا ہوں رونا دل کو موم کرتا ہے رو لو تو غم ہلکا ہوجاتا ہے میں اسد نکے واقعے پہ نہیں رویا کیونکہ اگر میرا دل ہلکا ہو گیا تو میں نرم پڑ جاؤں گا میں نرم پڑا تو میری ماں کو میری وجہ سے ایک بار پھر بہت کچھ سہنا ہوگا لیکن میں تھک گیا ہوں ہا لے میں بہت تھک گیا ہوں اب میں لوگوں سے انکی سازشوں سے تھک گیا ہوں مجھے میری اماں چاہیے مجھ بس وہی چاہییں میں اتنا بہادر نہیں ہوں جتنا نظر آتا ہوں

وہ آنسو بہاتا تکلیف سے کہہ رہا تھا شاید وہ واقعی تھک چکا تھا

لیکن میں انکے پاس نہیں جا سکتا وہ بے بسی سے بولا اماں کو سمجھنا چاہیے وہ ماں ہیں انکو قربانی دینی چاہیے انکے لئے انکی آنا بیٹے سے زیادہ اہم کیوں ہے؟ کیا میں انکے لئے اتنا نا قابل اعتبار تھا؟ جو انہوں نے ہارون کے ساتھ مل کر ہسپتال چھوڑ دیا ؟ انکو میرے پاس آجانا چاہیے ہا لے وہ ماں ہیں ماؤں کو قربانی کی عادت ہوتی ہے

اس نے اب اپنی آنکھیں رگڑ کر صاف کیں تھیں اسکی آنکھیں آج ہا لے کو پہلی بار اچھی لگی تھیں بے حد اچھی وہ ضد کر رہی ہیں کیونکہ انکی ضد بنتی ہےوہ بولی تو عمر ذرا سا متعجب ہوا تھا

وہ بوڑھی ہو رہی ہیں عمر بوڑھے لوگ بچوں سے زیادہ بڑے بچے ہوتے ہیں انہوں نے ایک عرصہ تمہاری بے جا ضد بے جا غصہ سہا ہے انہوں نے بچپن میں تمھارے لئے کتنی قربانیاں دیں ہیں اس بار اگر وہ نہیں دینا چاہتیں تو تم دی دو ہمیشہ مائیں کیوں قربانی دیں ؟

عمر ٹھہر سا گیا تھا وہ اسے حقیقت کا آئینہ دکھا رہی تھی

یہ وہ وقت نہیں ہے جب وہ تمھیں اپنے پاس بلا لیں گی ماں باپ بوڑھے ہو کر ضدی اور حساس ہو جاتے ہیں وہ چاھتے ہیں بچے انکو سمجھیں جس طرح انہوں نے تمھارے بچپن میں تمھیں سمجھا تھا انکا خیال رکھیں بغیر کہے جس طرح انہوں نے تمہارا رکھا تھا وہ بچی بن رہی ہیں تو تم بڑے بنو وہ ماں نہیں بن رہیں تو تم بیٹے بنو وہ ضد نہیں چھوڑ رہیں تو تم جھک جاؤ تم بیٹے ہو عمر بیٹے بازو ہوتے ہیں تم انہیں معذور کر آئے ہو خدا کو کیا جواب دو گے تم ؟ یکدم جیسے کسی نے عمر کا دل پکڑ کر زور سے دبایا ہو

میں نے اپنا باپ اس طرح کھویا کہ انکی کوئی خدمات نہیں کر سکی میرا بس چلے تو سڑک پہ گزرتے لوگوں کو روک کر کہوں اپنے باپ اپنی ماؤں کے پاس بیٹھو انکے کام کرو انکو سنو انہیں سناؤ وہ ہیں تو سایہ ہے چلے جائیں گے تو تپتی دھوپ میں آ کر کھڑے ہو جاؤ گے مرے بخت میں تو یہ دھوپ لکھی تھی تم کیوں اسے اپنا بخت بنا نے پہ تلے ہو عمر حیات ٹکر ٹکر اسکا چہرہ دیکھے گیا کہنے کو کوئی لفظ ہی نہیں بچا تھا آج تمھارے پاس موقع ہے جاؤ اپنی ماں کو اپنے ساتھ لاؤ لوگوں کو موقع مت دو کہ وہ تمہاری ماں کو تمھارے ہونے کے باوجود نہ ہونے کے طعنے دیں تمہاری گاڑی میں آج پیٹرول فل کروایا ہے حیدر آباد جاؤ اور اماں کو لے کر آؤ ہا لے اسکو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی

زندگی پہ تمہارا حق ہے عمر وہ برا وقت تھا گزر گیا اچھے وقت کو خود پہ حرام کر لینا خود پہ ظلم ہےا للّ ان لوگوں کو معاف نہیں کرتا جو اپنی جانوں پہ ظلم کریں اللہ نے تمھیں تعلقات دئیے ہیں انکی نا شکری مت کرو زندگی جیو کیونکہ اس پہ تمہارا حق ہے وہ زور دے کر بولی عمر کو اپنا دل ہلکا ہوتا محسوس ہوا کندھوں سے سارا بوجھ سرک گیا عمر نے آسمان کو دیکھا سمندر کو دیکھا اور پھر ہا لے کو دیکھا وہ تشکر سے مسکرایا

زندگی پہ واقعی اسکا حق تھا ٹھاٹھیں مارتا سمندر بہتی ہوا اور سیاہی میں ڈھلتا آسمان آج سب کے سب خوش ہوئے تھے

چھوٹے محلے میں اس وقت سارے گھروں کو بتیاں گل تھیں دن میں جتنا شور یہاں سنائی دیتا تھا اس پہر اتنی ہی خاموشی تھی اسی محلے کے ایک پکے گھر میں آؤ تو کھانے کی چھوٹی میر کے آگے نفیسہ بیٹھی تھیں انکے سر پہ پٹی بندھی تھی چہرے پہ اب بھی زخم کے نشان تھے عشاہ کی نماز انہوں نے پڑھ لی تھی کھانا وہ اب کھانے بیٹھی تھیں ملازمہ برتن دھو رہی تھی نفیسہ نے چاولوں کا چمچ منہ میں رکھا اور اگلے ہی لمحے وہ ٹھٹھکی تھیں انکے چہرے پہ سایہ سا لہرایہ تھا ہاتھ لرزے تھے انکی آنکھوں میں بہت کچھ تھا کئی جذ بات شاک .،بے یقینی

کھانا . . . یہ کھانا کس نے بنایا ہے؟ انہوں نے اپنے عقب میں کھڑی ملازمہ سے پوچھا تھا

"ملاذمہ قدرے تعجب سے مڑی تھی "آپ نے بنایا ہوگا بی بی میں نے تو نہیں بنایا

نفیسہ اٹھی تھیں انکا چہرہ وہ نہیں تھا جس کے ساتھ وہ کھانا کھانے بیٹھی تھیں اب کے انکی نظریں بے قرار تھیں وہ بے چینی سے صحن میں تیز تیز چل رہی تھیں

چھوٹے سے ٹی وی لاؤنج میں آ کر وہ رک گئی تھیں انکی آنکھیں جیسے پتھر ہوئی ہوں تنفس تیز ہو گیا تھا آنکھیں بھر رہی تھیں انکی آنکھیں بس ایک ہی شخص کے لئے بھرا کرتی تھیں

لاؤنج میں لگے پردوں کے پیچھے سرسراہٹ ہوئی تھی نفیسہ کا ہاتھ انکے دل کے مقام پہ گیا تھا سانس جیسے رک رک کر چل رہا ہو دل اتنی زور سے دھڑک رہا تھا جیسے پسلیاں توڑ کر باہر آجائے گا

کو . . . کون ہے؟ انہوں نے کانپتی آواز میں پوچھا آنسو تیزی سے کر رہے تھے پردوں کے پیچھے چند پل خاموشی رہی یہ خاموشی جان لیوا تھی نفیسہ کو لگا تا اگر کچھ دیر مزید یہی خاموشی رہی تو پھر وہ کبھی کو ئی آواز نہیں سن سکیں گی اسی لمحے ایک ہلکی سی آواز آئی

،،!! میں . . . عمر

نفیسہ کے دل پہ جیسے ٹھنڈی پھوار پڑی ہو آنکھیں مزید تیزی سے بہنے لگیں جان ہوا ہونے لگی تھی ان سے اپنی ٹانگوں پہ کھڑا ہونا مشکل ہو گیا تھا کاش یہ وقت رک جائے

عمر کون؟ اب کے انہوں نے بلند کانپتی آواز میں پوچھا ہ تھا

عمر آپ کا بیٹا جواب آیا تھا مقابل کی آواز بھی گیلی تھی رنجیدہ تھی لاؤنج میں اب کوئی آواز نہیں آتی تھی وہ دونوں اپنی اپنی جگہ کھڑے تھے روتے ہوئے آزردہ

میرا کوئی بیٹا نہیں ہے جو تھا وہ مجھے ضدی کہہ کر چلا گیا تھا نفیسہ یکدم سخت آواز میں کہتے ہوئے پھٹ پڑی تھیں اب کے وہ پردہ ہٹایا باہر آگیا تھا اسکی آنکھیں سرخ تھیں گیلی تھیں

میرے قریب مت آنا میں تمھیں تھپڑ مار دوں گی عمر وہ اپنی جگہ کھڑے ہو کر چیخی تھیں آنسو ؤں نے انکے چہرے کو گیلا کر دیا تھا تم مجھے چھوڑ کر چلے گئے عمر تم نے مجھے چھوڑ دیا میں تمہاری ماں تھی میں نے تمھیں پالا تم سے محبت کی اور تم کہتے ہو میں ضدی عورت ہوں تمھیں میری محبت ضد لگی تھی عمر آگے بڑھتا رہا گیارہ سالوں کا فاصلہ تھا کسی نہ کسی نے تو طے کرنا ہی تھا

تم گیارہ سال میرے پاس نہیں تھے عمر وہ درد سے پھٹی ہوئی آواز میں بولیں عمر کے دل کو کچھ ہوا تھا میں نے گیارہ سال تمہارا انتظار کیا اور تم نہیں آئے تم اب بھی مت آؤ تم جاؤ یہاں سے عمر تم جاؤ وہ آنسو بہاتے ہوئے چلا رہی تھیں

مجھے تمہاری ضرورت نہیں ہے مجھے تمہاری شکل نہیں دیکھنی تم جاتے کیوں نہیں وہ بے بسی سے دھاڑی تھیں وہ اب انکے روبرو تھا دونوں کی آنکھیں نم تھیں چہرے غمزدہ تھے گیارہ سالوں کے ہجر نے ان دونوں کو کھایا تھا کسی کا ظاہر تو کسی کا اندر

عمر نے آہستگی سے انکے دونوں ہاتھ تھام کر اوپر کئے نفیسہ نے اپنے ہاتھ چھڑوانے چاہے تھے لیکن گرفت ہلکی نہیں تھی وہ اب ان ہاتھوں کو چوم رہا تھا نرمی سے بے قراری سے

دونوں کے آنسو اب شدت سے بہنے لگے تھے اب عمر نے اپنے دونوں بازوؤں میں انکا ہچکیاں لیتا وجود بھر لیا جوان بیٹوں کے سینے ماؤں کے دلوں کی ٹھنڈک ہوتے ہیں سہارا ہوتے ہیں مضبوط سہارا

عمر نے انکے بالوں کو لبوں سے چھوا

"آئی ایم سوری اماں آئی ایم سوری میں آپ کے ساتھ نہیں تھا میں چلا گیا تھا آئی ایم سوری وہ بلند آواز میں انکو اپنے ساتھ لگائے کہہ رہا تھا نفیسہ بس روئے گئیں بے تحاشا روئے گئیں ساتھ ساتھ عمر کے سینے پہ زور زور سے ہاتھ مارتی تھیں

میں آپ کو لینے آیا ہوں اماں میرے ساتھ چلئیں میں آپ کا بیٹا ہوں آپ کا عمر میں آپ کا عمر حیات ہوں میرے ساتھ چلیں مجھ سے غلطی ہو گئی میں نے آپ کو لوگوں کے خوف سے چھوڑ دیا اسکے آنسو نفیسہ حیات کے بالوں میں گرتے جا رہے تھے وہ اسکے سینے سے سر لگائے کھڑی تھیں نہ شکوہ کر رہی تھیں نہ کوس رہی تھیں وہ ماں تھیں مائیں مان جایا کرتی ہیں

تم مجھے چھوڑ کر چلے گئے تھے عمر انکا لہجہ کرب لئے ہوئے تھا

میں واپس آگیا ہوں اماں مجھے بس معاف کر دیں پلیز میں اب کبھی آپ کو نہیں چھوڑوں گا مجھے معاف کر دیں وہ انکے گرد بازو مضبوطی سے پھیلائے بس یہی سطر دہرا رہا تھا

تھوڑی دیر بعد وہ عمر سے الگ ہوئیں وہ واحد انسان تھا جس کے سامنے نفیسہ حیات روتی تھیں عمر انکے گیلے چہرے کو دیکھتا رہا

آپ کو میرے آنے کا کیسے پتہ چلا اماں ؟

نفیسہ مسکرا ئیں "اتنا بد مزہ کھانا تمھارے علاوہ کون بنا سکتا ہے؟ عمر نے خفگی سے انہیں دیکھا تھا "مان لو عمر حیات تم ساری دنیا کے لئے اچھا کھانا بنا سکتے ہو لیکن جب اپنے استاد کی باری آتی ہے تمھارے ہاتھوں کا ذائقہ ڈر جاتا ہے صاف ظاہر تھا وہ اسے چڑا رہی ہیں

کئی پل بعد وہ دونوں لان کی گھاس کے اوپر بیٹھے تھے عمر تنکا تنکا گھاس کو توڑ رہا تھا ساتھ ساتھ نفیسہ کو حسن ہا لے اور ہارون کی باتیں بتا رہا تھا وہ ہنس ہنس کر دوہری ہو رہی تھیں انکا بوڑھا چہرہ چمک رہا تھا

عمر نے کافی کا گھونٹ لیا پھر نفیسہ کو دیکھا سچ بتائیں اماں کھانا واقعی بد مزہ تھا؟ آہ یہ سیقس کی انا

نفیسہ نے مسکراہٹ دبائی تھی شرارت سے عمر کو دیکھا "تم سے محبت ایک طرف لیکن وہ رکیں عمر کے اس لئے چہرے کو دیکھا کھانا بہت بد مزہ تھا بیٹے انہوں نے سیریس انداز میں کہا تو عمر ہنس دیا پھر مگ ایک طرف رکھ کر لمبا لیٹتے ہوئے اپنا سر انکی گود میں رکھ لیا

!!! میں نے آپ کو بہت مس کیا اماں

وہ جواب میں کچھ کہہ رہی تھیں عمر نرمی سے مسکرا رہا تھا منظر مکمل تھا

آج محلے کا یہ چھوٹا سا مکان گھر لگ رہا تھا

اگلے دن وہ نفیسہ کو سارے محلے کے سامنے اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے آیا تھا لوگ ٹھہر ٹھہر کر عمر کی بڑی گاڑی دیکھ رہے تھے اس کے برانڈڈ کپڑے دیکھ رہے تھے اسکی اونچی اٹھان دیکھ رہے تھے کچھ کی آنکھوں میں ستائش تھی کچھ کی آنکھوں میں اتنے سال ان سے ناروا سلوک رکھنے کا دکھ وہ بلاخر اپنے بیٹے کے ساتھ چلی گئی تھیں

عمر حیات کے بنگلے پہ آج رونق تھی نفیسہ کے ویلکم کے لئے آج سردار اسکی بیوی لیل حسن ہارون ہا لے سب آئے ہوئے تھے حسن تو آج سے ہی انکا فیورٹ ہو گیا تھا وہ بیٹھے بیٹھے انکو ایسی باتیں بتا رہا تھا کہ نفیسہ سے اپنی ہنسی ضبط کرنا مشکل ہو رہا تھا عمر ان دونوں کو ساتھ دیکھ دیکھ کر جل بہن بھی رہا تھا وہ اپنے کمرے میں آگیا تھا شمس کو ایک ضروری فائل آی میل کرنی تھی ہا لے کو اس سے کچھ پوچھنا تھا وہ بھی اسکے پیچھے گئی تھی عمر صوفے پہ بیٹھا لیپ ٹاپ آن کر رہا تھا ہا لے اسکے عقب میں کھڑی تھی لیپ ٹاپ کی سکرین پہ ایک تحریر درج تھی

جادو اسکی منشاہ نہیں مجبوری تھی "وہ اس سطر کو دیکھتے ہوئے آگے آئی اس سے پہلے عمر کوئی کام کرتا ہا لے نے اسے روکا

مجھے دکھاؤ یہ کیا لکھا ہے وہ متعجب سی آگے آئی تھی

کچھ نہیں ہے آپ کے کام کا نہیں ہے پہیلی ہے ایک عمر نے بات کو ہوا میں اڑایا ہا لے نے اسکے ہاتھ سے لیپ ٹاپ لے لیا

کس نے کہا؟ مجھے اسکا مطلب پتہ ہے یہ فیریٹیل کی پہیلی ہے میں اسے سمجھ سکتی ہوں وہ لیپ ٹاپ کو لئے گود میں بیٹھ گئی

عمر اسے دیکھتا رہا "اسکا کیا مطلب ہوا "؟

ہا لے نے گردن اٹھا کر اسکو دیکھا پھر مسکرائی

جشٹیفکیسں . . اسکا مطلب ہے جشٹیقکیسں

عمر کی آنکھوں میں اب بھی نا سمجھی تھی ہا لے نے اضافہ کیا

میں سمجھاتی ہوں دیکھو جس طرح ولنز سے سب لوگ نفرت کرتے ہیں ناں اسی طرح کچھ لوگ ہوتے ہیں حبکو ولنز سے نفرت نہیں ہوتی یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو خود بھی

hsilivE

ہوتے ہیں

جو خود بھی برے کام کرتے ہیں انکا ہمیشہ یہی کہنا ہوتا ہے کہ ولن مجبور تھا ولن کے پاس کوئی اور سہارا کوئی آسرا نہیں تھا ایسے لوگ کبھی بھی ولن کو غلط نہیں کہتے حلانکہ انکو سمجھنا چاہیے کہ ولن ہمیشہ اپنے سر کے آگے گھٹنے ٹیک دیتا تھا اپنے اندر کے حسد سے ہار جاتا ہے وہ مجبور نہیں ہوتا جادو ہمیشہ سے اسکی منشاہ رہا ہوتا ہے وہ آنکھوں میں چمک لئے بتا رہی تھی عمر بغور اسے سن رہا تھا

جادو کا اصل زندگی سے کیا تعلق ؟ عمر نے سوال کیا تھا

جادو کا کیا مطلب ہے عمر ؟ کسی سے سچ چھپانا کسی کو دھوکہ دینا کسی کا اعتبار تو ڑنا کسی کے دل میں وقتی محبت یا نفرت ڈالنا اور یہ سب کیا ہوا؟ وہ بول رہی تھی اور عمر غور سےسن رہا تھا

!! نقصان !! یہ نقصان ہوا عمر جادو سے لوگوں کا نقصان ہوگا اور جان بوجھ کر کسی کا نقصان صرف ولن کرتے ہیں اور پھر انکو لگتا ہے کہ یہ تو انکا حق تھا مجبوری تھی انھیں تو یہ سب کرنے پہ مجبور کیا گیا تھا یا پھر وہ اپنے پسندیدہ live کردار اکے بارے میں جشٹیفکیسں دیتے ہیں کہ جادو اسکی منشاہ نہیں مجبوری تھی کیا اب تم سمجھے اس پہیلی کا مطلب کیا ہے؟

عمر نے سمجھتے ہوئے سر ھلایا پھر یکدم اسکے ذہن میں کچھ کلک ہوا کوئی ادھوری ملاقات کوئی ادھورا قصہ وہ سائیڈ ٹیبل سے گاڑی کی چابی اٹھا کر باہر بھاگا تھا اسکے ذہن میں کچھ تھا ہا لے اسے آوازیں دیتی رہ گئی لیکن وہ کچھ نہیں سن رہا تھا

وہ گاڑی میں بیٹھا تھا اسکا رخ ڈاکٹر روحی کے کلینک کی جانب تھا ذہن کہیں اٹکا ہوا تھا وہ کو ئی اور منظر تھا

(سینما گھر کے اندر پچھلی نشستوں میں سے ایک پہ وہ بیٹھا تھا اسے معراج یہاں لائے تھے(سینما گھر کے اندر پچھلی نشستوں میں سے ایک پہ وہ بیٹھا تھا اسے معراج یہاں لائے تھے اور اور اب خود نہیں اب خود نہیں آئے تھے وہ کسی اچھی فلم کا سوچ کر آیا تھا لیکن یہاں تو کوئی فیریٹیل چل رہی تھی آہ اسے آئے تھے وہ کسی اچھی فلم کا سوچ کر آیا تھا لیکن یہاں تو کوئی فیریٹیل چل رہی تھی آہ اسے ڈھیروں شرمند گی ڈھیروں شرمند گی)ہوئی تھی)ہوئی تھی

وہ ڈاکٹر روحی کے سامنے بیٹھا تھا لیپ ٹاپ پہ ہا لے کے سیشن کی ویڈیو چل رہی تھی ڈاکٹر روحی اس چیختی چلاتی لڑکی سے کچھ پوچھ رہی تھیں وہ بار بار سر نفی میں ہلا رہی تھی رو رہی تھی اور بلاخر اس نے چیختے ہوئے ایک نام لیا تھا

اس نام پہ عمر نے اپنا دل رکتا محسوس کیا تھا

(وہ یہاں سے اٹھ جانا چاہتا تھا لیکن وہ رک گیا اسکے آگے والی نشست پہ دو لڑکیاں آ کر بیٹھی(وہ یہاں سے اٹھ جانا چاہتا تھا لیکن وہ رک گیا اسکے آگے والی نشست پہ دو لڑکیاں آ کر بیٹھی تھیں وہ فلم کو دیکھ تھیں وہ فلم کو دیکھ رہی تھیں اور رہی تھیں اور)عمر ان میں سے ایک کے پشت پہ پھیلے بال)عمر ان میں سے ایک کے پشت پہ پھیلے بال

ہسپتال میں نرس کے سامنے بیٹھا عمر حیات اب بھی ایک اس لئے ہوئے تھا شاید اس نے غلط سنا ہو شاید کچھ تھا جو ٹھیک نہیں تھا شاید اب بھی کچھ بدل جائے

آپ سے کس نے ہسپتال کا اجازت نامہ اور باقی کی ساری چیزیں مانگی تھیں پورا نام بتائیں ؟

نرس نے اب کے پورا نام بتایا تھا اور عمر حیات اب شل تھا اسے یقین نہیں آتا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے وہ شاکڈ تھا اتنا کہ حد نہیں

ریستوران کے مینیجر نے اپنے یہاں ریکارڈ ہونے والی پندرہ اپریل کی کال لسٹ کھولی تھی وہیں عمر حیات نے ہا لے سلطان کا نمبر دیکھا اسکے کانوں میں ایئر بڈز لگے تھے وہ اس دن ہونے والی کال کو سنے گیا

!! ،،میں ہا لے سلطان بات کر رہی ہوں!! ،، اور عمر اسکی آواز کو لاکھوں میں بھی پہچانتا تھا وہ ہا لے نہیں تھی (فلم ختم ہو چکی تھی اب وہ دونوں لڑکیاں آپس میں بحث کر رہی تھیں)فلم ختم ہو چکی تھی اب وہ دونوں لڑکیاں آپس میں بحث کر رہی تھیں

دیکھیں آپ اس دیکھیں آپ اس چڑیل کو جسٹیقائی کر رہی ہیں اس نے شہزادی کو قلعے میں قید کیا اسے اسکے چڑیل کو جسٹیقائی کر رہی ہیں اس نے شہزادی کو قلعے میں قید کیا اسے اسکے خاندان سے دور کیا خاندان سے دور کیا اسکی زندگی کو ایک مذاق بنا کر رکھ دیا اور آپ کہتی ہیں وہ مجبور تھی؟ اسکی زندگی کو ایک مذاق بنا کر رکھ دیا اور آپ کہتی ہیں وہ مجبور تھی؟

دوسری لڑکی نے نرمی سے کہنا شروع کیا دوسری لڑکی نے نرمی سے کہنا شروع کیا

دیکھو بچے اگر ایک شہزادی کے اپنے خاندان سے دور رہنے پہ کسی کا دیکھو بچے اگر ایک شہزادی کے اپنے خاندان سے دور رہنے پہ کسی کا حسن حسن کسی کی خوبصورتی کسی کی زندگی سنور کسی کی خوبصورتی کسی کی زندگی سنور سکتی ہے تو اس میں حرج ہی کیا ہے ہر دفع شہزادیاں ہی کیوں خوش رہیں ؟ کیا کبھی چڑیل بری پریاسکتی ہے تو اس میں حرج ہی کیا ہے ہر دفع شہزادیاں ہی کیوں خوش رہیں ؟ کیا کبھی چڑیل بری پریا ں جادوگر نیاں ں جادوگر نیاں خوش نہیں رہ سکتیں ؟ خوش نہیں رہ سکتیں ؟

اس نے جو کچھ بھی کیا وہ اسکی مجبوری تھی چڑیل نے سہی کیا جادو اسکی منشاہ نہیں تھا مجبور اس نے جو کچھ بھی کیا وہ اسکی مجبوری تھی چڑیل نے سہی کیا جادو اسکی منشاہ نہیں تھا مجبوری تھی آخریی تھی آخری لائن اس لائن اس کی آخری لائن پہلی لڑکی نہیں سن سکی تھی وہ ساتھ والی سیٹ پہ کسی سے بات کرنے لگی تھی کی آخری لائن پہلی لڑکی نہیں سن سکی تھی وہ ساتھ والی سیٹ پہ کسی سے بات کرنے لگی تھی لیکن عمر نے نے لیکن عمر نے نے)واضح طور پہ سنی تھی)واضح طور پہ سنی تھی

وہ یہاں اسکی لوکیشن فالو کرتا ہوا آیا تھا اس نے اپنی نظروں کی سیدھ میں دیکھا وہ لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ ریستوران کے اوپن ایریا میں چھوٹی سی میر کے گرد بیٹھی تھی

عمر شل سا کھڑا اسکو دیکھ رہا تھا ذہن میں مختلف آوازیں گونج رہی تھیں

چیخ کر "مہر ماہ "نے بند کیا تھا پکارتی ہوئی ہا لے

مجھے مسز سفیر سلطان نے اس اجازت نامے اور باقی کی ساری چیزوں کا کہا تھا کہتی ہوئی نرس

میں ہا لے سلطان بات کر رہی ہوں یہ آواز مہر ماہ کی تھی

اور اب عمر کے ذہن کے پردے پہ سینما ہال کا منظر تھا وہ جشٹیفکیسں دیتی لڑکی مہر ماہ غیاث تھی اور حق کے لئے لڑتی لڑکی ہا لے سلطان تھی ریستوران کی روشنیوں میں اسکی بھوری آنکھیں کسی شیطان کی آ نکھیں لگتی تھیں مہر ماہ

کیا تمھیں بھوری آنکھوں سے کچھ یاد آیا ؟

اب ہم کچھ وقت کے لئے تمھیں کہانی میں چند ماہ پیچھے لے جائیں گے یہ اؤپن ایریا کیفے تھاجہاں میزوں کے اوپر چھتری نما سایہ کیا گیا تھا فروا اور مہر ماہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھی تھیں فروا اپنے سامنے بیٹھی مہر سے کہہ رہی تھی

اور اگر میں تمھیں کہوں کہ تمھارے والدین کی طلاق حسینہ بھابھی کی وجہ سے ہوئی تھی؟ مہر ماہ انکو گنگ سی دیکھے گئی فروا اب بھی کہہ رہی تھیں

بلکہ اگر میں یہ کہوں کہ نگین اور وہاج تمھارے والدین ہی نہیں ہیں؟ تو ؟ وہ پے در پے اسکے سر پہ دھماکے کر رہی تھیں

اب کے مہر کی آنکھیں شاک سے پھیل گئی تھیں چہرہ بے یقین تھا فروا کہے گئیں

!! تم مہر ماہ وہاج نہیں ہو مہر ماہ غیاث ہو یہ راز آج تک میں نے اپنے دل میں رکھا تھا لیکن آج مجھے لگتا ہے آج وہ وقت آگیا ہے جب تم جان لو کہ تمہارا باپ وہاج نہیں میرا بھائی تھا غیاث الدین !!

مہر کے کاٹو تو لہو نہیں بدن میں وہ سن تھی ساکت تھی

حسینہ بھابھی نے تمھیں اپنی بیٹی سمجھا کیونکہ انکے اپنے یہاں اولاد نہیں تھی تم انکا کھلونا تھی اور بعد میں انکا گلٹ تم مہر ماہ تم کبھی بھی انکی محبت نہیں بن سکی اگر تم سے کوئی محبت کرتا ہے تو میں ہوں وہ اپنے سینے پہ انگلی سے دستک دے رہی تھیں

اگر کوئی تمھیں چاہتا ہے تو میں ہوں اگر کوئی تمھارے لئے ساری دنیا سے لڑے گا مر جائے گا یا مار دے گا تو وہ بھی بس میں ہی ہوں مہر چپ رہی کچھ کہہ ہی نہ سکی سارے الفاظ ختم ہو گئے تھے اسے اپنی ساری زندگی جھوٹ لگ رہی تھی

نگین نے تمھیں مجھ سے دور کرنے کی کوشش کی تھی میں نے اسکی زندگی کو جہنم بنا دیا اب ہا لے تم سے تمہاری خوشیاں چھین رہی ہے مہر ماہ میں اسے بھی نہیں چھوڑوں گی وہ آگے کو ہوئی مہر ماہ کے ساکت ہوئی ہاتھ پہ اپنا ہاتھ رکھا آنکھوں میں ڈھیروں فکرمندی اور محبت لئے وہ اسے تک رہی تھی مہر ماہ خالی خالی آنکھوں سے اسے دیکھے گئی

میں تم سے محبت کرتی ہوں مہر ساری دنیا سے زیادہ سارے انسانوں سے زیادہ سارے جہاں سے زیادہ تم میرے لئے ضروری ہو میں تمہاری ماں باپ تمہارا خاندان ہوں اور اب میں تمھیں سفیر دوں گی جس طرح ساری زندگی تمھیں تمہاری من پسند چیزیں دیں وہ ایک مان ایک بھروسے سے کہہ رہی تھی مہر ماہ اب تک شاکڈ تھی اگلے کئی لمحات میں فروا اسے الف سے ے تک تمام کہانی کہہ چکی تھیں جو انہوں نے نگین کے ساتھ کیا جو مہر کی حقیقت تھی مہر ماہ سفید پڑتے چہرے اور پھٹتے ہوئے دل کے ساتھ سب سنے گئی اسکا دماغ سا ئیں سائیں کر رہا تھا وہ بدقت اٹھی تھی اپنا پرس اٹھایا فروا اسکو دیکھتے ہوئے فکر مندی سے اسکے ساتھ اٹھی تھیں مہر چلی گئی تھی بغیر کچھ کہے سنے بس وہ چلتی گئی تھی

کئی گھنٹے بے چینی میں گزرے بے کلی حد سے سوا تھی شاک کم ہوا تو انتقام نے سر اٹھایا تھا اس ریستوران کی ریزرویشن اس نے گھر آ کر کروائی تھی وہ بس سفیر کو ہا لے کے ساتھ دیکھ کر دل مضبوط کرنا چاہتی تھی لیکن سارا کھیل تب بدلہ تھا جب ریستوران میں عمر حیات آیا تھا مہر نے نہ جانے کیوں کس خیال کے تحت انکی تصاویر لی تھیں اور گھر چلی آئی اس نے وہی تصاویر کسی دوسرے نمبر سے فروا کے نمبر پہ سینڈ کی تھیں اس نے یہ کیوں کیا وہ نہیں جانتی تھی جو ایک چیز وہ جانتی تھی وہ یہ تھی کہ مہر ماہ مر کر بھی سفیر اور ہا لے کی شا دی نہیں دیکھ سکتی تھی بات اگر سفیر کی ہوتی تو شاید وہ صبر کر بھی جاتی لیکن یہاں بات یوسف سلطان کی بھی تھی اور یہاں۔ یہاں۔ آ کر مہر ماہ کے سارے حواس کام کرنا چھوڑ دیتے تھے

اگلی رات وہ فروا سلطان کے کمرے کے باہر کھڑی تھی اسکی آنکھیں اسکا چہرہ غیر انسانی تھا وہ کسی ہارے ہوئے انسان کی مانند تھی بلکہ انسان نہیں وہ ایک گدھ تھی جو بھوک کے ہاتھوں اپنے ہی ساتھی کو مارنا چاہتی تھی اسی کا کچا گوشت کھا لینا چاہتی تھی دروازہ کھلا تو فروا باہر نکلی مہر کو یوں کھڑے دیکھ اسے ذرا بھی حیرت نہیں ہوئی تھی وہ جانتی تھی یہ ہوتا ہے

آپ کیا کرنے والی ہیں؟ وہ کافی دیرتک فروا کے سامنے کھڑے رہنے کے بعد بولی تو اسکا لہجہ بے تاثر تھا فروا مسکرا ائی تھیں انکی آنکھیں چمک رہی تھیں

میں نے سب پلان کر لیا ہے مہر سب طےہے میں بس تمہاری رائے جاننا چاہتی ہوں کیا تم میرے ساتھ ہو؟ وہ ذرا ذرا سی بے چین تھیں مہر نے بھوری بے تاثر آنکھوں سے انکو دیکھا

میں کیوں کچھ کہوں گی؟ میں نیوٹرل رہوں گی آنٹی اگر میرے بغیر کچھ کئے اور کرے مجھے سفیر اور ابا مل جائیں گے تو اس میں غلط کیا ہے؟ لیکن ایک بات یاد رکھیے گا ہا لے کو نقصان نہیں ہونا چاہیے میں اس سے بہت محبت کرتی ہوں آخر میں اس نے یقین دھانی چاہی تھی

فروا فورا مسکرائی تھیں تم بے فکر رہو مہر بس صرف ایک رات صرف ایک رات کی بات ہوگی اور اسکے اگلے دن ہا لے گھر واپس آجائے گی سفیر سے تمہارا نکاح ہو جائے گا اور ہا لے کے لئے ہارون تو ہے ہی وہ تو اسے ہر حال میں قبول کرلے گا وہ ہا لے پہ گو اپ نہیں کرے گا تم بس خوش رہو باقی سب میں دیکھ لوں گی میر جانی مہر انکی بات پہ بس سر ہلا کر رہ گئی تھی اگلے دن اسکے کسی دوست کی عیادت کے لئے جب وہ ہسپتال آئی تب اسے وہی نرس دکھائی دی جس نے ہا لے کے سامنے اسکے شوہر کی بات کی تھی اور پھر نہ جانے کیوں کس خیال کے تحت مہر ماہ نے اس سے اجازت نامہ اور ہسپتال کے انتظامیہ سے فوٹیج نکلوا لی تھی فوٹیج میں عمر اور ہا لے تھے کچھ وقت بعد ہارون بھی تھا لیکن مہر ماہ نے خودکو ہارون کی فوٹیج ڈیلیٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سنا اس نے ان سب کے لئے سفیر کے تعلقات استمعال کیے تھے لیکن کچھ یوں کہ سفیر کو اندازہ نہیں ہو سکا وہ اصل میں کیا کیا کرنا چاہ رہی ہے اگلے منظر میں وہ ہارون کو فون کرتی نظر آ رہی تھی

ہارون تم اس رات اس لڑکے کو ہا لے کے ساتھ ہسپتال لائے تھے؟ وہ ہسپتال کی راہداریوں میں چلتے ہوئے پوچھ رہی تھی آگے سے ہارون نے شاید بات کور کرنی چاہی تھی جب مہر ماہ نے اسے سختی سے ڈپٹ دیا تھا

آج کے بعد اگر کبھی بھی کوئی بھی گھر والا تم سے اس بارے میں پوچھے گا تو صاف صاف مکر جانا ہارون وہ اسے ہدایت دے رہی تھی تم نہیں جانتے ہا لے نہیں جانتی یہ کتنی بڑی مصیبت ہے اگر سفیر کو پتہ لگ گیا تو وہ ایک منٹ نہیں لگائے گا ہا لے کو چھوڑنے میں کیا تم ایسا چاہتے ہو؟

ہارون نے بے اختیار ناں کہا تھا مہر نے گہری سانس لی اور فون بند کر دیا

اگلے چند دنوں میں نکاح تھا وہ دونوں پارلر میں بیٹھی تھیں ہا لے تیار تھی آف وائٹ جو ڑے میں ملبوس وہ خود کو آئینے میں دیکھ رہی تھی جب مہر ماہ نے اپنے موبائل کی دوسری سم جسکا نمبر کسی کے پاس سیو نہیں تھا اس سے ہا لے کے موبائل پہ کال کی اور پھر اسے ہارون کی کال بتایا وہ کبھی بھی تیر نہیں مارا کرتی تھی وہ بس لوگوں کو نشانے پہ لے آیا کرتی تھی اور وہ زخمی خود بخود ہوجاتے تھے وہ سائیکالوجی میں گولڈ میڈلسٹ تھی اسے لوگوں کے دماغوں پہ حکومت کرنا اور انکے اندر اپنی بات ڈالنا آتا تھا لوگ اسے جینئیس کہتے تھے لیکن وہ evil genius تھی

اس نے ہا لے کو دروازے سے جاتے دیکھا وہ جانتی تھی باہر کیا ہوگا اسے سب پتہ تھا لیکن اس نے روکا نہیں ایک لمحے کو ضمیر نے ملامت کی تھی لیکن وہ نیوٹرل تھی اور وہی رہی

کچھ وقت بعد سفیر ہا لے کو لینے آیا تھا لیکن ہا لے نہیں تھی یہ وہ وقت تھا جب مہر ماہ کا ضمیر چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا وقار محبت سے زیادہ ضروری ہے اسے رکھ لو لیکن اسکے سامنے سفیر تھا بھوری آنکھوں والا خوبصو رت مرد اور جب بھکاری کے آگے بھیک رکھ دو تب وہ ہر قسم کے وقار اور عزت کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے

اگلے منظر اب تم کو ٹوٹے بکھرے دکھائی دیں گے وہ ہال میں کھڑی تھی رو رہی تھی حسینہ کی آنکھیں بھی بہہ رہی تھی گھر کے سارے مردوں کے کندھے جھک ہوئے تھے آنکھیں شرمندہ تھیں یوسف سلطان بار بارے فروا کو اس طرح دیکھتے تھے جیسے انہوں نے سب کیا ہو یہ وہ وقت تھا جب مہر ماہ نے نئی چالیں چلیں وہ فروا سے لڑ رہی تھی وہ روتے ہوئے اس سے کہہ رہی تھی کہ اسی نے ہا لے کو اغوا کروایا ہے جواب میں فروا بھی کچھ سخت سست سنا رہی تھیں

سفیر اور یوسف سلطان انکی باتیں سن رہے تھے مہر

Non guilty prove ہو چکی تھی اب یہاں اس نے ایک گہری سانس لی تھی سفیر اب بھی کچھ ماننے کو تیار نہیں تھا اسے اب بھی ہا لے کی واپسی کا انتظار تھا اسکی آنکھوں میں بے بسی بھری تکلیف تھی مہر ماہ نے چند انیے اسکو دیکھا تھا کئی آوازیں تھیں جو سماعت کا حصہ بن رہی تھیں کئی رکاوٹیں تھیں جو اسے شیطان بننے سے روک رہی تھی یہ لمحہ تھا جب شر کو سر سے پھینک کر اتار دینا تھا جب حسد کو پیروں تلے روند دینا تھا یہ وہ وقت تھا جب جادوگرنی کو اپنا جادو اچھے کاموں کے لئے استمال کرنا تھا وہ موبائل گیلری کھولے کھڑی تھی اسکی آنکھیں سپاٹ تھیں دل خالی اس نے چند ویڈیوز اور تصاویر پہ کلک کیا اور انکو سفیر کے نمبر پہ بھیج دیا اسکے ہاتھ ایک لمحے کو بھی نہیں کا نپے تھے اس نے اپنے سر کے آگے گھٹنے ٹیک دیے تھے حسد سر چڑھ کر ناچا تھا اسکے کندھوں پہ بیٹھے فرشتوں نے باقاعدہ ہاتھ اٹھا کر اس پہ لعنت بھیجی تھی وہ جادو کر چکی تھی اور جادو کبھی بھی مجبوری نہیں ہوتا اس نے سفیر کی آنکھوں میں شاک دیکھا پھر صدمہ دیکھا وہ ڈھے گیا تھا لیکن مہر کو کوئی فرق نہیں پڑا

اسے سفیر کے ساتھ بٹھا یا گیا نکاح ہوا مبارک باد ملی ابا نے شفقت والا ہاتھ اسکے سر پہر کھا پھر اس نے دیکھا کہ کچھ شور ہوا ہے سفیر معراج سے کچھ کہہ رہا ہے اس نے معراج کو گرتے دیکھا اس نے سفیر کو پر یشان ہوتے دیکھا آس پاس بھگدڑ مچتے دیکھا

مناظر بدلے رات کا اندھیرا چھٹا تھا وہ صبح کا پیلا اجالا تھا ہا لے گھر آ گئی تھی وہ سفیر سے مار کھا رہی تھی گالیاں کھا رہی تھی مہر ماہ نے اپنے دل میں تقویت اترتی محسوس کی تھی ہارون اسکا ساتھ چھوڑ چکا تھا اور جب دنیا ہاتھ سے چلی جائے تو باقی کچھ نہیں رہتا اسے لگتا تھا وہ مجبور ہے لیکن وہ مجبور ہرگز نہیں تھی

وہ اگلے گھنٹے ہسپتال آئی تھی سفیر کے پیچھے اسے لگتا تھا سفیر خود کو یا پھر معراج سلطان کو نقصان دے گا وہ جب آئی اسی وقت شمس سلطان معراج سلطان کے کمرے سے نکل رہے تھے انکے چہرے پہ پسینہ تھا پریشانی تھی ڈاکٹر عبدالحفیظ پیرزادہ اندر کمرے میں گئے تھے مہر ماہ راھداری کے سرے پہ کھڑی سب دیکھ رہی تھی اور پھر وہ اندر داخل ہوئی تھی قدم من من بھر کے تھے دل گالیاں دے رہا تھا کوس رہا تھا ضمیر نے لا کھ ملامت کی تھی لیکن اسکے قدم نہیں رکے تھے وہ اندر آگئی تھی ڈاکٹر نے اسے روکنا چاہا تھا لیکن پیسا بولتا ہے اور ایسا بولتا ہے کہ ہر ایک کو خاموش کروا دیتا ہے

وہ کافی دیر وہاں کھڑی رہی تھی خاموشی سے ڈاکٹرز کو علاج کرتے دیکھتی رہی پھر ڈاکٹر عبدالحفیظ پیرزادہ باہر چلے گئے تھے جاتے وقت انکی گردن جھکی ہوئی تھی اور دل پہ بوجھ تھا معراج سلطان آرام دہ دوائیوں کے زیر اثر سو رہے تھے مہر ماہ چند لمحے انکے سر پہ کھڑی انہیں گھورتی رہی دیکھتی رہی پھر اس نے آہستگی سے کہنا شروع کیا تھا آپ آدھے مر چکے ہیں بابا اسکی آواز ہلکی اور سفاک تھی ذلت آپ کو آدھا کھا گئی ہے اب آپ کو چاہیے کہ پورے مر جائیں

وہ انسان سے حیوان بنتی جا رہی تھی اور اسے اندازہ بھی نہیں تھا

میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں بابا بہت زیادہ محبت لیکن آپ جنگل کے بادشاہ ہیں آپ واپس آگئے تو گدھ ایک بار پھر دیش نکالا کا حکم سنیں گے ایک بار پھر انہیں مردار کھانا پڑے گا اور اپنے ہی گھر سے بے گھر ہونا پڑے گا آخر کب تک گدھ بن باس سہیں ؟ اسکی آواز میں تاسف تھا وہ کہیں سے بھی نارمل نہیں لگ رہی تھی اسکا چہرہ غیر انسانی تھا سفید اور گدھوں جیسا

میں آپ کو یہاں چھوڑ جاؤں گی اور آپ واپس آ جائیں گے آپ اکیلے واپس آتے تو مجھے کوئی دکھ نہ ہوتا آپ ہا لے کو ساتھ لائیں گے اور اسکے ہوتے ہوئے نہ ابا میرے نہ سفیر میرا اسکی آواز میں کرب شامل ہوا تھا میں مجبور ہوں بابا بے حد مجبور آپ کو جانا ہوگا یہاں سے دور بے حد دور جہاں ایک اچھی زندگی آپ کی منتظر ہے اس نے کہتے ساتھ انکے سر کے نیچے رکھا تکیہ کھینچ کر نکالا تھا معراج بے دھم تھے انکی سانسیں بے ترتیب تھیں بیماری نے انہیں مار گرا دیا تھا

یہ میری زندگی کا پہلا قتل نہیں ہے بابا اس نے کہتے ساتھ تکیہ انکے منہ پہ رکھا تھاا سی لمحے معراج ہوش میں آگئے تھے لیکن کچھ سمجھ نہیں سکے تھے وہ نقاھت زدہ تھے اور کچھ کچھ غائب دماغ مہر کی آوازیں انکے کان میں پڑ رہی تھیں لیکن وہ انکو پراسیس نہیں کر پا رہے تھے

میرا پہلا قتل ہمارے کالج کا چپڑاسی تھا جس نے مجھے ہا لے کو کلاس میں بند کرتے دیکھ لیا تھا میں نے بابا میں نے اسکی چائے میں جو ہے مار ملا دیا تھا اسکی آواز اسکا انداز مشینی تھا ح

آوازیں پراسس ہونے لگیں تھیں لیکن اسی لمحے مہر نے تکیے کا زور بڑھایا تھا معراج بری طر ہاتھ پاؤں مارنے لگے تھے مہر ماہ زور بڑھاتے ہوئے کہتی رہی

میرا دوسرا قتل وہ کالج کا پروفیسر تھا جس نے مجھے ہا لے کو ایکسپلائٹ کرتے ہوئے دیکھا تھا جس نے مجھے دن کے وقت ہا لے سلطان کے پیپر کی جگہ اپنا لکھا ہوا ہا لے کے رول نمبر سے اپنا لکھا ہوا غلط پیپر آفس میں رکھتے ہوئے دیکھا تھا

تکیے کا زور بڑھتا جا رہا تھا سانسیں رکنے لگیں تھیں مزاحمت دم توڑ رہی تھی لیکن الفاظوں کا زہر ختم نہیں ہورہا تھا پروفیسر نے نیند کی گولیاں کھا کر خود کشی نہیں کی تھی میں نے انکے کھانے میں گولیاں پیس کر ڈال دی تھیں میں ایسا نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن میں مجبور تھی بابا میں بہت مجبور تھی وہ عجیب سے لہجے میں کہہ رہی تھی تکیوں کے نیچے پڑے آدمی کی

مزاحمت ختم ہو گئی تھی وہ فرشتہ صفت آدمی اب نہیں رہا تھا وہ جا چکا تھا مہر نے تکیہ ہٹا لیا تھا اسکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے وہ معراج کو اس طرح ساکت دیکھ گہری اذیت میں لگتی تھی

آئی ایم سوری بابا آئی ایم ریلی سوری مجھے گدھ بننے پہ آپ ہی لوگوں نے مجبور کیا ہے آئی ایم سوری وہ بلند آواز میں رو رہی تھی

اسی لمحے اس نے قدموں کی چاپ سنی تھی کوئی تھا جو قریب آ رہا تھا اور مہر ماہ قدموں کی چاپ پہچا نتی تھی وہ فورا سے دیوار پہ لگے پردے کی اوٹ میں ہو گئی تھی نوارد دروازہ دھکیل کر اندر آیا تھا وہ سفیر تھا

سرخ آنکھوں اور بلند آواز میں وہ چیخ رہا تھا چلا رہا تھا ان سے انکی بیٹی کا پوچھ رہا تھا پھر عمر سے نکاح کروانے پہ غرا رہا تھا اسکے منہ سے کف نکل رہا تھا پھر دفتعا وہ رکا تھا وہ آگے گیا تھا اس نے معراج سلطان کا ساکن وجود دیکھا اور پھر انکے دل کے مقام پہ ہاتھ رکھا تھا اگلے ہی لمحے وہ کرنٹ کھاکر دور ہٹا تھا بلکہ وہ فرش پہ بیٹھ گیا تھا اور بری طرح خوف زدہ تھا اسکی آنکھیں ایک جگہ جم سی گئی تھیں وہ ساکت تھا بے سانس چہرہ سفید پڑ چکا تھا اسے لگا تھا وہ اسکی باتیں سن کر مرے ہیں اگلے لمحات تمھیں ٹوٹے بکھرے نظر آئیں گے ڈاکٹرز کی ٹیم سفیر کو باہر نکال رہی تھی وہ ایک لاش کی مانند انکے ساتھ چلتا گیا تھا اس دن سفیر سلطان کے گلٹی ہونے کا سفر شروع ہوا تھا

مہر ماہ باہر نکل آئی تھی اس نے جھپٹ کر دونوں ننھے کیمرے اتارے تھے اب وہ ان میں اپنی مرضی کی فوٹیج رکھنے والی تھی

اگلے منظر میں وہ لان میں بیٹھی تھی فروا ہا لے کے بارے میں کچھ کہہ رہی تھیں اور مہر بدلے میں ہا لے کی یاد کا ذکر کر رہی تھی لیکن اگر تم ذرا جھک کر میر پہ رکھا موبائل دیکھو تو اس پہ کال چل رہی تھی اور اس کال پہ ہا لے سلطان کا نمبر لکھا تھا

اس سے اگلے منظر میں وہ یوسف سلطان کے ڈاکٹر کے سامنے بیٹھی تھی وہ اس سے کہہ رہے تھے کہ اب یوسف سلطان کو خاص توجہ اور خاص کیر کی ضرورت ہے انہیں ٹینشن نہ دی جائے ورنہ وہ پیرالائز ہو سکتے ہیں یا پھر انہیں فالج کا اٹیک بھی ہو سکتا ہے اگلے ہی دن مہر ماہ نے جان بوجھ کر انکے سامنے جھگڑا شروع کر دیا تھا اسے وہ ایسے ہی چاہیے تھے لا چار بے بس ہا لے سے دور

اگلے منظر میں وہ سفیر کی ڈرنک میں ڈرگز ملاتی نظر آ رہی تھی وہ زیادہ پی لیتا تھا تو اسے ہا لے سمجھ لیتا تھا اگر ڈرگز لے گا تو اس سے محبت کی باتیں بھی کرے گا بس یہی بس یہی تو تھا اسکے ذہن میں سفیر کی گن لے کر برو نو کو مارنے والی بھی وہ خود تھی عمر اسے اپنا زوال لگتا تھا وہ ہا لے اور حسن کو اسکے قریب کیسے دیکھ سکتی تھی؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.