وہ لرزتے قدموں سے بیڈ کی جانب آیا تکیے کے عین اوپر ایک اسٹیک نوٹ رکھا تھا عمر اس رائٹنگ کو ہزاروں میں بھی پہچانتا تھا
وہاں بس دو سطریں لکھی تھیں "! جہاں چھوڑا تھا وہیں سے آ کر لے جاؤ تم نے کہا تھا میں ضدی عورت ہوں تو اب "!! تم میری ضد دیکھو
مارے بے بسی کے عمر کا دل پھٹنے لگا تھا اس نے آج تک اپنی زندگی میں اتنی بے بسی محسوس نہیں کی تھی آج تک اسے نفیسہ کو ضدی کہنے پہ اتنا پچھتاوا نہیں ہوا تھا
ساری دنیا ریت کی مانند ہاتھوں سے پھسل گئی تھی اور وہ کچھ نہیں کر سکا تھا ماؤں کو اذیت دینے والوں کے حصے میں اتنی اذیت تو آئی تھی
ہا لے سلطان اس وقت اپنے گھر پہ تھی لاؤنج میں رکھے ایل سیب صوفے کی پشت پہ سر رکھے ہاتھوں میں کوئی ناول لئے بیٹھی وہ مطالعے میں غرق تھی حسن آج اپنے گھر تھا اور ہارون کو آنے سے وہ خود منع کر چکی تھی اکیلے رہنا اسے سیکھنا تھا
دفتعا لاؤنج کا دروازہ ہلکی سی آواز کے ساتھ کھلا تھا ہا لے کا دل اچھل کر حلق میں آیا اس نے ڈرتے ڈرتے نظر اٹھا کر دیکھا اور پھر اسکا دل دھک سے رہ گیا سامنے عمر تھا لیکن کیا یہ واقعی عمر تھا؟ اسکی حالت اسکا حلیہ ہا لے کا دل میں ٹیس سی اٹھی تھی وہ دروازے پہ ایستادہ بس اسے دیکھے گیا کتنے دنوں بعد دیکھ رہا تھا وہ اسے اور کتنے دنوں کا کھویا سکون تھا جو اچانک واپس مل رہا تھا
وہ چند پل اسے دیکھتا رہا پھر چھوٹے چوتھے شکستہ قدم لیتا آگے آیا ہا لے سانس روکے پلک جھٹکے بغیر اسے اپنے قریب آتے دیکھتی رہی آہستگی سے اسکے پاسآ کر بیٹھا ہا لے نے سانس روک لیا عمر نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا کیا تھا جو آج اسکی آنکھوں میں نہیں تھا ہا لے چاہ کر بھی اسکی آنکھوں سے نظر نہیں ہٹا سکی عمر نے اسکے ہاتھ میں پکڑی کتاب نرمی سے لے لی
پیر لمبے کئے اور اپنا سر ہا لے کی گود میں رکھ دیا جلتے دل کو اندر تک سکون مل گیا ہا لے اب تک شل تھی وہ سمجھ ہی نہیں سکی یہ کیا ہوا ہے؟
می عمر اب کے چپ ہو کر لیٹا یو کہ اب وو ہا لے کی آنکھوں میں دیکھ سکتا تھا اس نے اپنی اسی پر سے ہا لے کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا
عمر تمھیں کیا ہوا ہے؟ بلاخر وہ بول اٹھی کھوکھلی کھنکتی آواز وہ جسے اب تک یقین کرنا چاہتی تھی کہ اسکے اتنے قریب جو شخص تھا وہ عمر ہی تھا
اس نے بغیر کچھ کہے اسکا ہاتھ اپنے دل کے مقام پہ رکھا اور آنکھیں بند کر لیں
ہا لے کے کانوں سے دھواں نکلا تھا اسکا چہرہ پوری طرح گلابی ہو گیا تھا
میں تین دن سے نہیں سویا پلیز مجھے سونے دو بس اتنا کہا تھا اس نے اور اگلے چند ہی منٹ میں وہ گہری نیند سو گیا تھا ہا لے کئی لمحات اب بھی شل تھی
پھر اس نے عمر کو دیکھا وہ کسی بچے کی طرح سو رہا تھا گہری پر سکون نیند وہ اسے دیکھے گئی اسکی پلکیں ناک اسکی بڑھی ہوئی شیو وہ بگڑا بچا لگ رہا تھا ہا لے نے اب کے گہری سانس لی چاہے کچھ بھی وہ اسکا شوہر تو تھا
وہ دھیرے دھیرے اسکے بالوں کو ماتھے سے ہٹانے لگی پھر نرمی سے آہستہ آہستہ اسکے بالوں میں انگلیاں پھیر نے لگیں وہ نیند میں بھی مزید پر سکون ہو گیا
باہر پھیلی رات اپنی سیاہی سمیٹے اب آگے کو پھیلنے لگی
اگلی صبح روشن تھی ہا لے صوفے کی پشت سے سر ٹکا ئے سو رہی تھی اسکے بال بکھرے ہوئے تھے دفتعا وہ نیند میں کسمسائی اسے اپنا ہاتھ جلتا محسوس ہوا پھر کبھی اسے اپنی ٹانگ جلتی محسوس ہوئی کافی دیر تک نظر انداز کرنے کے بعد وہ اٹھ بیٹھی مندی مندی آنکھوں سے یہاں وہاں دیکھا پھر اپنی گود میں سوئے عمر حیات کو دیکھا وہ اب تک بے سدھ تھا ایک ہاتھ نیچے لٹک رہا تھا اور دوسرے ہاتھ میں اب بھی ہا لے کا ہاتھ تھا اور اب ہا لے کو احساس ہوا کہ اسے اپنا ہاتھ جلتا ہوا کیوں محسوس ہو رہا تھا عمر حیات بخار میں پھنک رہا تھا اسکے ماتھے پہ ہا تھ رکھ کر ہا لے کو لگا جیسے جلتا توا چھو لیا ہو وہ بے اختیار پریشان ہو گئی اب اسے اندازہ ہوا تھا کہ وہ سو نہیں رہا وہ بے سدھ ہے اسی لمحے اسکا فون بجا نفیسہ کی کال تھی اس نے فورا پک کی اور "آنٹی عمر کو بہت سخت بخار ہے وہ انکی سنے بغیر روانی میں اپنی کہہ گئی دوسری جانب نفیسہ کی ٹھہری ہوئی آواز سنائی دی
"جب جب اسکا دل ٹوٹتا ہے اسے بخار ہو ہی جاتا ہے میں نے بھی اسی لئے کال کی تھی اسکا خیال رکھنا "ساتھ کال کاٹ بھی دی ہا لے حیران رہ گئی خیر وہ گہری سانس بھرتی عمرکے سر کو نرمی سے کشن پہ رکھتی اٹھی بالوں کو گول مول جوڑے میں لپیٹا اور کچن کی طرف آئی تھوڑی دیر بعد جب وہ واپس آئی تو ٹرے ہاتھ میں لے رکھی تھی ایک کپ چائے پانی کا گلاس اور ٹیبلٹ ساتھ چھوٹی پلیٹ میں کچھ بسکٹ رکھے تھے اسے دوائی دینے سے پہلے کچھ کھانا تو ہوگا
وہ لاؤنج میں آئی تو عمر اٹھ بیٹھا تھا اسکی رنگت زرد تھی وہ نڈھال لگتا تھا اس نے گردن صوفے کی پشت پہ ڈھلکا رکھی تھی وہ جو مضبوط ستون کی طرح کھڑا رہتا تھا آج ڈھے رہا تھا تھا اور نہ جانے کیوں وہ ڈھےتا ہوا برا لگ رہا تھا ہا لے اس کے قریب چلی آئی ٹرے کو چھوٹی میر پہ رکھا عمر خود ہی سیدھا ہو بیٹھا
کچھ کھا لو پھر دوا لے لینا ہا لے نرمی سے اسے دیکھتے ہوئے بولی عمر بغیر کچھ کہے آ گے کو ہوا دوا کی پتی اٹھا کر دو گولیاں نکالیں ساتھ پانی کا گلاس اٹھا لیا دو گھونٹ پی کر واپس رکھا
مجھے اتنی پرواہ کی عادت نہیں ہے تم میری عادتیں بگاڑ رہی ہو
وہ" آپ" سے "تم "پہ کیسے آگیا تھا؟
ہا لے نے تاسف سے اسکو دیکھا "کبھی تم مجھے آپ کہا کرتے تھے "اسکے لہجے میں واضح ملا مت تھی عمر نے اسے نہیں دیکھا وہ اپنی جینز کی جیب سے موبائل نکال رہا تھا
کوئی وقت تھا جب تمھیں عمر حیات پہ اعتبار ہوا کرتا تھا اس وقت کو ختم ہوئے ایک مہینہ ہو گیا ہے اب ہم دونوں اجنبی ہیں وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا اسکا لہجہ اسکا انداز روبوٹک تھا کوئی جذبہ کچھ بھی اسے چھو کر نہیں گزرا تھا کیا تم میرا ہاتھ کی چائے کو بھی انکار کرو گے؟ وہ اسکی پشت کو دیکھتے ہوئے بولی عمر جو باہر جا رہا تھا تھم گیا سست روی سے گردن موڑ کر اسکو دیکھا پھر ٹرے میں رکھے چائے کے کپ کو اور پھر وہ واپس آیا
کون کمبخت ہا لے سلطان کے ہاتھ کی چائے کو منع کر سکتا ہے واپس صوفے پہ بیٹھتے ہوئے اسکے ہاتھ میں چائے کا مگ تھا ہا لے نے پلیٹ میں رکھے بسکٹس میں سے ایک اٹھا کر اسکی جانب بڑھایا
ایک لمحے کو منظر بدل گا کوئٹہ کی ٹھنڈی ہوائیں پس منظر میں بجتی موسیقی سبز چائے رنگین میٹھی ٹکیاں سب کچھ منظر پہ غالب آنے لگا
ہا لے نے سر جھٹکا تھا وہ اسکے ہاتھ سے بسکٹ لے چکا تھا اگلے چند منٹوں میں وہ اسے بسکٹ دیتی رہی اور وہ چپ چاپ کھاتا رہا وہ کھا چکا تو باقی بچی چائے حلق میں انڈیلتا رہا ایک مہینہ ایک مہینہ اس نے چائے کافی کو بس عادت کے تحت پیا تھا یا پھر سنک کی نظر کیا تھا آج ایک ماہ بعد وہ چائے کو "چاہ "کے ساتھ پی رہا تھا ہا لے خاموشی سے اسے ٹھنڈی چائے حلق سے اتارتے دیکھتی رہی اس نے چائے پی کر مگ رکھا پھر ہا لے کو دیکھا اور ہلکا سا مسکرایا اسکی آنکھیں آج اسکے ساتھ نہیں مسکرائیں تھیں
میں چھت پہ رکھے سارے برتن بھر کر رکھتا ہوں اسے دیکھتے ہوئے آہستگی سے بولا چڑیں اب بھی آتی ہیں اور وہ ہڈ حرام کوا بھی
کیا میں یہ مان لوں کہ اب تم اس کوے سے نہیں جلتے ؟
عمر گر دن جھکا کر ہنسا تھا ہا لے بھی مسکرائی
"اب نہیں آتا وہ اسکی اندر کی انا جاگ گئی ہے اب کما کر باگ دوڑ کر کے کھاتا ہوگا "،!! اب کی بار ہا لے زور سے ہنسی تھی
وہ ایک بار پھر گردن اٹھا کر اسے دیکھنے لگا
میرے ہاتھ کا کھانا لان کا صوفہ چائے کافی کے مگ چڑیا کوے مینہ سب تمھیں بہت مس کرتے ہیں وہ اسکی سیاہ آنکھوں میں جھانک کر کہہ رہا تھا ہا لے دلچسپی سے اسے دیکھ رہی تھی سب سے زیادہ کون مس کرتا ہے؟
میں . . . اسکے برجستگی سے کہنےپہ ہا لے ٹھہر سی گئی عمر کی نظریں اب تک اس پہ ٹکی تھیں
تم مجھے مس نہیں کرتیں ؟ وہ بولا تو ہا لے کے چہرے پہ سایہ سا لہرایا "میرا کیفے میرا کیش میری کافی کا بھرا ہوا مگ اور میریcravings تمھیں بہت مس کرتی ہیں وہ فرش پہ نظریں جما کر بولی حلق میں پھندہ سا اٹک رہا تھا سب سے زیادہ کون مس کرتا ہے؟ اس نے سوال کیا تھا
ہا لے نے کچھ کہنے کو منہ کھولا جب عمر کے تاثرات دیکھ ٹھٹھک گئی وہ اپنا گلہ پکڑے بری طرح تکلیف میں لگتا تھا کبھی سینہ مسل رہا تھا تو کبھی گلہ اسکا چہرہ سرخ ہو گیا تھا آنکھیں جیسے باہر ابل رہی ہوں وہ شدید تکلیف میں تھا یوں جیسے کسی نے اسکے گلے میں تیزاب ڈال دیا ہو ہا لے سن سی بیٹھی تھی وہreaction uickq نہیں دیا کرتی تھی
عمر نیچے فرش پہ بیٹھ گیا تھا ہا لے نے دیکھا اسکی آنکھوں سے پانی نکل رہا تھا وہ مرنے و الا ہو رہا تھا
چائے . . ۔۔۔۔ میں . . . اٹھا ؟ وہ فرش پہ گھٹنوں کے بل بیٹھا تکلیف سے پوچھ رہا تھا ہا لے اب تک شل تھی عمر بدقت اٹھا جھک کر اسکے دونوں بازوؤں کو جھنجھوڑا اسکے ہاتھ لرز رہے تھے جان ہوا ہو رہی تھی
کونسے بسکٹ تھے؟ کیا تھا ان میں ؟ وہ مارے تکلیف کے چند الفاظ بھی بڑی دقت سے کہہ رہا تھا
پینٹ بسکٹ تھے میں شہر کی سب سے بڑی بیکری سے لائی تھی عمر نے کراہ کر آنکھیں میچ لی تھیں
مجھےpeanut سے الرجی ہے وہ بولا تو اسکی آواز میں تکلیف واضح تھی یوں لگتا تھا جیسے وہ با مشکل ضبط کئے ہوئے تھا
ہا لے نم ہوتی آنکھوں سے اٹھی عمر کا بازو اپنے کندھے پہ ڈالا وہ کبھی کسی اور وقت میں بھی ح اسکا بازو اسی طر کندھے پہ ڈالے گئی تھی
تم ٹھیک ہو جاؤ گا یہ تسلی نئی نہیں تھی
وہ کب گاڑی تلک آئے کب ہسپتال پہنچے عمر کو سب ٹکڑوں میں یاد تھا اسکے ذہن پہ ایک آخری یاداشت بنی وہ ڈاکٹر سے اسکے لئے لڑ رہی تھی وہ اسے سوسائیڈ کیس کہہ رہے تھے علاج نہ کرنے کا کہہ رہے تھے
"شوہر ہے میرا ایسے کیسے نہیں کریں گے آپ علاج "یہ آخری بات تھی جو اس نے سنی تھی
درد کی شدت جلتا گلہ بخار کی حدت یہ سب اسکے اعصاب پہ بھاری ہونے لگے اور کچھ ہی پل میں سب اندھیرا ہوگیا گھپ گھٹا ٹوپ اندھیرا
ہسپتال کے کمرے کے آگے رکھی بینچ پہ وہ بیٹھی تھی نیلے جوڑے میں ملبوس دوپٹہ کندھے پہ ڈالے اس نے دونوں ہاتھ گھٹنے پہ رکھے ہوئے تھے گردن جھکائے اسکی آنکھوں سے آنسو ٹوٹ ٹوٹ کر فرش پہ گر رہے تھے اس نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا چاہے لیکن پھر شرم آئی وہ کس منہ سے اللہ سے دعا کرے وہ کس منہ سے مانگے گی؟ کیا اس سے مانگے گی جسے نہ ماننے کا دعوی کرتی تھی
وہ آنکھیں رگڑتی ہوئی اٹھی اور ہسپتال کی ایک جانب جہاں نماز کے لئے جگہ بنی تھی وہاں چلی گئی اسے نہیں پتہ تھا اللہ اسے معاف کرے گا یا نہیں وہ خود کو معاف کرے گی یا نہیں وہ بس جائے نماز بچھا کر بیٹھی دو نفل پڑھے اور پھر دعا کےلئے ہاتھ اٹھا لئے اسکا چہرہ گیلا تھا
اللہ اسکے لبوں سے بدقت نکلا تھا آنسو تواتر سے بہہ رہے تھے
مجھے معاف کر دیں اللہ پلیز مجھے اپنے پاس رکھ لیں مجھے دور نہ کریں پلیز اللہ وہ ہچکیوں کے ساتھ رو رہی تھی مجھ سے غلطیاں ہوئی ہیں کوتاہیاں ہوئی ہیں لیکن میں آج آپ سے ہر چیز کے لئے معافی مانگ رہی ہہوں مجھے معاف کر دیں پلیز
وہ اگلی کتنی دیر روتی رہی کیا کیا مانگتی رہی اسے کچھ یاد نہیں تھا بس دل تھا جو ہلکا ہو گیا تھا سکون تھا جو رگ و پے میں اتر گیا تھا
تھوڑی دیر بعد ڈاکٹر نے اسے عمر کی طبیعت کی بہتری کی اطلاع دی تھی
ہا لے کو اپنا آپ ہوا سے بھی ہلکا لگا تھا
ڈاکٹر اسے عمر کے کامیاب علاج کی اطلاع دے گئے تھے وہ دو تین گھنٹے بعد اس سے مل سکتی تھی باہر بینچ پہ بیٹھی وہ زیر لب کوئی دعا پڑھ رہی تھی
اسی راہداری میں سامنے سے ایک لڑکا چلا آ رہا تھا سرمئی سلک شرٹ کے ساتھ دھاری دار پینٹ پہنے اسکے بال جیل سے جمے تھے پیروں میں چمکتے بوٹ اسے دیکھ کر کئی لوگوں نے سوچا تھا "حسن واقعی اس پہ تمام ہوا "وہ آگے کو جا رہا تھا لیکن پھر بینچ پہ بیٹھی لڑکی کو دیکھ کر تھم گیا لبوں کو شیطانی مسکراہٹ نے چھوا آنکھیں مزید چمک اٹھیں وہ الٹے پیروں واپس آیا وہ اب بھی آنکھیں بند کئے زیر لب کچھ بڑبڑا رہی تھی یاقوت اسکے قریب بینچ پا بیٹھا ہا لے نے پٹ سے آنکھیں کھولیں یاقوت کو دیکھ ایک لمحے کے لئے اسکا دل کانپ گیا تھا لیکن پھر وہ سیل بھ گی وہ اب تک محضوض نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا
ہیلو پیور بیوٹی وہ چہک کر بولا مجھے پہچانا ؟
ہا لے کا رہا سہا ڈر بھی ختم ہو گیا یاقوت کہے گیا ،،میں نے تمھیں تمہاری شادی کی رات دیکھا تھا تم بے حد حسین لگ رہی تھیں وہ مکروہ لہجے میں کہہ رہا تھا کیا بتاؤں تمھیں میری تو تم پر سے نظر ہی نہیں ہٹ رہی تھی
ہا لے اب بھی کچھ نہیں بولی بس ٹھنڈی پر سکون نظروں سے اسکو دیکھتی رہی یاقوت اسے نہ بو لتے دیکھ ایک اور تیر پھینکا
میں نے سنا تھا دلہن ریڈ جوڑے میں حسین لگتی ہیں لیکن تم نے ریکارڈ توڑ دیا تم تو وائٹ میں بھی حسین لگ رہی "تھیں
ہا لے مسکرائی تھی اسکی نم سیاہ آنکھیں اسکے ساتھ مسکرانے لگیں
میں بارہ سال کی تھی
کیا؟
میں بارہ سال کی تھی جب ہم امریکا گئے تھے میں بابا ہارون اماں
میں تم سے تمہاری سیاحت کے قصے نہیں پوچھ رہا یاقوت نے برہمی سے اسے ٹوکا تھا ہا لے س سے بے نیاز کہے گئی وہاں ہم ایک زو گئے زو میں میں نے خنزیر دیکھا سور یو نو
یاقوت کی آنکھوں میں اچھنبا ابھرا ہا لے کہتی رہی
میں نے جب اس خنزیر کو دیکھا ناں تو مجھے بہت کراھیت آئی اماں نے میری آنکھوں پہ ہاتھ رکھ لیا اور کہا اسکو مت دیکھو لیکن اسکا وہ چند لمحوں کا دیکھنا مجھے آج بھی یاد ہے مجھے آج بھیا پنے آس پاس سے ویسی بدبو آتی ہے جیسی اس دن اس خنزیر سے آئی تھی آج بھی مجھے ویسی کرا ہیت آتی ہے جیسی اس روز اس خنزیر کود یکھ کر آئی تھی تم جانتے ہو یہ بدبو تعفن یہ کرا ہیت مجھے کب محسوس ہوتی ہے
یاقوت نے بے اختیار نفی میں سر ہلا یا
وہ بدبو وہ تعفن وہ گھن کرا ہیت مجھے تب محسوس ہوتی ہے جب جب میں کسی ریپسٹ کو دیکھتی ہوں
یاقوت کے چہرے پہ جسے کسی نے بھگو کر جوتا مارا تھا وہ اٹھ کھڑا ہوا ہا لے نے اسکی شرٹ کا با زو پکڑ کر اسے واپس بٹھایا اسکا رنگ نچڑ رہا تھا ہا لے کہتی گئی
میں پندرہ سال کی تھی جب مرے دادا کے گاؤں میں چیچک پھیلا تھا یو نو واٹ از چیچک ؟ خیر پتہ ہی ہوگا اس نی لا پرواہی سے کہا
میں اپنے بابا کے ساتھ گاؤں گئی تھی میں نے وہاں کے لوگوں کو دیکھا انکے جسم انکے ہا تھ انکی آنکھوں میں بھی چیچک تھا مجھے کرا ہیت آئی میں سوچتی تھی وہ کس طرح ان چیچک زدہ ہاتھوں سے کھا تے ہوں گے کیسے اس جسم کو آئینے میں دیکھتے ہوں گے؟ مجھے انکو کھانا کھاتے دیکھ ابکآئی آئی تھی تم جانتے ہو مجھے ویسی کرا ہیت دوبارہ کب محسوس ہوتی ہے
اب کے یاقوت سن بیٹھا رہا وہ کچھ نہیں کہہ سکا ہا لے کی گرفت اسکے بازو پہ سخت نہیں تھی لیکن وہ پھر بھی اٹھ نہیں سکا
ہا لے آگے کو ہوئی یاقوت کی مردہ ہوتی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں“ مجھے اب وہ کراحیت تب محسوس ہوتی ہے جب میں کسی ریپسٹ کو دیکھتی ہوں "ی
یاقوت کو لگا اس کا سانس بند ہو جائے گا اسے لگا تھا وہ ابھی مر جائے گا
تمھیں پتہ ہے یاقوت ان لوگوں کا چیچک انکے بس کا نہیں تھا لیکن تمہارا چیچک تمہارے بس میں تھا وہ تمھارے سارے جسم میں پھیل گیا ہے آنکھیں کان ناک بازو اور دل ہاں تمھارے دل میں بھی کیونکہ تمہارا دل چیچک زدہ ہے ہر ریپسٹ کا دل چیچک زدہ ہے پہلے میں سوچتی تھی کوئی اس چیچک زدہ ہاتھوں سے کیسے کھا سکتا ہے لیکن اب میں سوچتی ہوں کوئی ان چیچک زدہ دلوں کے ساتھ کیسے زندہ ہے کیا تمھیں خود سے گھن نہیں آ تی ؟ تمھیں خود سے کرا ہیت نہیں آتی اسکی آواز میں تاسف تھا یاقوت گردن نہیں اٹھا سکا
تم کبھی گھر پہ بیٹھی اپنی بیوی سے پوچھنا وہ تمھیں بتائے گی تم ح سے کتنی بدبو آتی ہے وہ تمھیں بتائے گی کس طر تم کوڑے کا وہ ڈھیر ہو جس سے تعفن اٹھ رہا ہے وہ تمھیں بتائے گی تم کس طرح کے خنزیر ہو ہر ر یپسب تمھارے جیسا خنزیر ہے تمھارے جیسا چیچک زدہ دل ہے انکا اور تم لوگ جتنی چاہے خوشبو لگاؤ جتنے چاہے مہنگے کپڑے پہنو تم سے اٹھتا تعفن ختم نہیں ہوگا تم سے آتی کرا ہیت کم نہیں ہوگی
وہ کہہ رہی تھی اور یاقوت بے جان جسم کے ساتھ سن رہا تھا اسکی آنکھیں اسکی آنکھیں ایسی تھیں جیسے کوئی مردار جانور اسکا چہرہ ایسا سفید تھا جیسے قبر میں لیٹا مردہ
تم لوگ جانتے ہو تم کتنے ظالم ہو؟ تم لوگ قتل سے بھی بڑا گناہ کرتے ہو قاتل مار دیتا ہے ناں تم زندہ چھوڑ دیتے ہو عزت لوٹ کر بے جان کر دیتے ہو زندگی کتنا بڑا عذاب ہی یہ ہر ریپسٹ کو اس لڑکی سے پوچھنا چاہیے جسے وہ اپنی چند منٹوں کی ہوس کے لئے تباہ کر آتا ہے تم شیطان ہو یاقوت نرے شیطان
اب کے یا قوت کی آنکھیں سرخ ہوئیں ان میں زندگی کی رمک جاگی وہاں خوف آیا بے چینی آئی
میں شیطان نہیں ہوں وہ کانپتی آواز میں انگلی اٹھا کر بولا ہا لے نے اسے دیکھتے ہوئے آنکھیں بند کر لیں ناک پہ ہاتھ رکھا
میری ساس کہتی ہیں جب تمھارے سامنے یا آس پاس شیطان ہو تو یہ کلمات دہر انا
اعوز باللہ من شیطان الرحیم
میں شیطان نہیں ہوں ہاتھ ہٹاؤ آنکھوں سے مجھے دیکھو وہ بلند آواز میں چلا رہا تھا
اعوز باللہ من شیطان الرحیم وہ بند آنکھوں سے بلند آواز میں دھرا تی رہی
یاقوت چیخ رہا تھا چلا رہا تھا ہاتھ ہٹا رہا تھا کبھی اسکے منہ پہ ہاتھ رکھ کر اسے خاموش کروا رہا تھا لیکن ہا لے نے جیسے آج ان کلمات کو حفظ کر رہا تھا وہ جتنا اونچا چلاتا تھا ہا لے اس سے زیادہ اونچا دھر آتی تھی
اعوز باللہ من شیطان الرحیم
لوگ جمع ہونے لگے تھے اسے گھسیٹ کر لے جایا جا رہا تھا ہا لے کی آنکھیں اب کھلی تھیں وہ اسے انتقامی نظروں سے چیختا چلاتا گھسٹتا ہوا جاتے دیکھتی رہی
شام کی سیاہی سی پھیلی جب اسے عمر حیات سے ملنے دیا گیا وہ ہسپتال کے کمرے کا دروازہ دھکیلتی اندر آئی وہ سامنے ہی بیٹھا تھا بیڈ سے ٹیک لگائے تکیوں کے سہارے اسکی آنکھیں اندر کو دھنسی ہوئی لگتی تھیں اسکی گردن پہ موٹا پٹا باندھا گیا تھا جس سے اسکی گردن اونچی لگ رہی تھی اسکے چہرے پہ تکلیف کے واضح آثار تھے لیکن ہا لے کو دیکھ وہ مسکرایا تھا ہا لے مسکرا بھی نہ سکی وہ دروازے پہجمی رہی اندر کی طرف قدم بڑھایا ہی نہ گیا عمر نے ہاتھ کے اشارے سے اسے قریب بلایا وہ بول نہیں سکتا تھا اسے بولنا منع تھا
ہا لے نے اب بھی کوئی مزاحمت نہیں کی عمر نے نرم نظروں سے اسے دیکھا پھر پلکیں جھٹکا کر اسے تسلی دی اور ہاتھ سے اپنی طرف آنے کا اشارہ کیا ہا لے نے ڈھیر سارے آنسو حلق میں آتا رے تھے
وہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتی اسکے قریب چلی آئی آنکھیں اسے دیکھ کر نم ہو رہی تھیں وہ اسکی وجہ سے تکلیف میں تھا وہ اسکے قریب بیڈ پہ آ کر بیٹھی عمر اب آ لتی پالتی مارے بیٹھ گیا ہسپتال کی شرٹ میں اپنے بالوں کو ماتھے پہ گرائے وہ وجیہ لگ رہا تھا ہا لے نے اسکی آنکھوں کو دیکھا عمر بھی اسے دیکھے گیا کافی دیر بعد اس نے ہا لے کو کہتے سنا
"!!!__"میں نہیں جانتی تھی تمھیں الرجی ہے میرا مقصد تمھیں تکلیف دینا ھرگز نہیں تھا-
عمر چند لمحہ اسکو دیکھتا رہا پھر دائیں جانب سے نوٹپیڈ اور پین اٹھایا
میں اٹھا دیتی ہوں ہا لے کہتے ہوئے اٹھی عمر نے اسکو ایسے دیکھا جیسے کہہ رہا ہو ،،نہ کریں "میں رونے لگوں گا اس نے نوٹپیڈ پہ چند الفاظ گھسیٹے ہا لے کو لگا ان الفاظوں میں کوئی تسلی ہوگی کوئی دلا سا شاید وہ اسکے کہے کہ "آپ کو عمر حیات کا قتل بھی معاف ہے "اس نے نوٹپیڈ ہا لے کے آگے کیا الفا ظوں پہ نظر پڑی
"اتنے مہنگے ہسپتال لانے کی کیا ضرورت تھی؟ بل کون دے گا؟ ہا لے نے کراہ کر آنکھیں میچ لیں وہ کیا کرے اس شخص کا اور اسکے پیسوں کے جنون کا وہ بے بسی سے اسے دیکھنے لگی عمر کی آنکھوں میں سوال تھے
تم فکر نہ کرو بل میں دے دوں گی تمھیں " کہیں درد تو نہیں ہو رہا اس نے ایک بار پھر نارمل "ہونے کی کوشش کی
عمر نے نوٹپیڈ واپس اٹھا لیا اور ایک بار پھر چند الفاظ گھسیٹے ہا لے نے سفید پنے پہ لکھے الفاظوں کو دیکھا "ابھی تو کوئی درد نہیں لیکن ہسپتال کا بل دیکھ کر مجھے ہارٹ اٹیک ضرور آئے گا دیکھو ساری رقم تین حصوں میں "بتانا ورنہ آج کے آج بیوہ ہو جاؤ گی
اب کے ہا لے نے اسے ضبط سے دیکھا جی چاہا تھا اسکا سر پھاڑ دے!! آپ کہو مجھے اچھا!!! ہا لے نے تنبیہ کی تھی عمر نے مسکراتے ہوئے دوبارہ کچھ لکھا
آپ کہتے کہتے میرا منہ دکھنے لگ گیا ہے اب ہم برابری کی سطح پہ آئیں گے
اس نے نوٹپیڈ ایک بار پھر ہا لے کے آگے کیا وہ پڑھ کر مسکرا دی کیا کرتی بھلا عمر نے نوٹپیڈ اسکے ہاتھ سے لے لیا اور اس پہ کچھ لکھا
کیا تم میرے لئے روتی رہی ہو؟ اس نے لکھا اور ہا لے کے آگے پیڈ لہرایا ہا لے نے سر اثبات میں ہلایا "میں تمھارے لئے بہت روئی ہوں عمر تم میری وجہ سے تکلیف میں تھے مجھے بہت برا لگ رہا تھا وہ اسکے چہرے پہ نظریہ جما کر بولی
عمر سر جھکا کر کچھ لکھنے لگا تھا "قصاص ادا کرو ؟
کیسا قصاص ؟
وہ لکھ لکھ کر نوٹپیڈ آگے کرتا جاتا اور ہا لے جواب دئیے جاتی
میرے ساتھ گھر چلو ہاں مجھ سے غلطی ہوئی ہے لیکن جن غلطیوں کے نتائج برے نہ ہوں انکو معاف کر دینا چاہیے میں عمر حیات تم سے معافی مانگتا ہوں میرے ساتھ گھر چلو پلیز آخر میں ایک کیوٹ سا ایموجی بھی تھا ہا لے چند لمحہ نوٹپیڈ پہ لکھے الفاظوں کو دیکھتی رہی پھر دھیرے سے نفی میں سر ہلایا "مجھے کچھ وقت دو عمر سوچنے کے لئے اور پلیز مجھے فورس مت کرنا تمھیں انکار کرنے کے معاملے میں بے بس ہوں میں
عمر نے سمجھ کر سر ہلا دیا آئی ایم سوری تمھیں میری وجہ سے اتنی تکلیفا ٹھانی پڑی ہا لے نے اضافہ کیا
عمر سر جھکا کر کچھ لکھتا گیا پھر نوٹپیڈ اسکے آگے کیا
""بار بار سوری مت کہو تم ہا لے سلطان تمھیں عمر حیات کا قتل بھی معاف ہے
ہا لے پڑھ کر مسکرائی پھر اٹھ کھڑی ہوئی عمر نے اسے اٹھتے دیکھا تو اسکی کلائی پکڑ لی ہا لے ٹھہر کر اسے دیکھنے لگی عمر نے ایک ہاتھ سے کچھ لکھا تھا ہا لے نے جھک کر نوٹپیڈ اٹھایا
میں بیمار ہوں مجھے اپنے گھر لے جاؤ اور میری خدمت کرو اتنا تو حق ہے میرا ہے ناں ؟
ہا لے نے گھور کر اسکو دیکھا تھا پھر اسکے ساتھ بیٹھ گئی
اگلے کئی لمحات تک وہ یہی کاغذی جنگ لڑتے رہے تھے ہسپتال کا کمرہ انکو دیکھ کر مسکراتا رہا
ایک ہفتہ بعدایک ہفتہ بعد
یہ یہ ایک ہفتہ بے حد سکون سے گزرا تھا عمر زیادہ وقت اپنے گھر پہ رہا تھا ہا لے اسے وقتا فوقتا اپنے گھر بلا لیتی اور اسکا پرہیزی کھانا بنا دیتی تھی یہ الگ بات تھی اس کھانے کو آدھے سے زیادہ عمر خود بناتا تھا حسن اور ہارون بھی آتے جاتے رہے تھے کل سے اسکی "زبان "بھی آزاد ہو گئی تھی وہ بولنے لگ گیا تھا اور ہا لے کو بے اختیار اسکے بولنے پہ پچھتاوا ہوا تھا جب تک اسکی زبان بند تھی سب کتنا سکون میں تھے
شام کے وقت وہ اسکے ساتھ سی ویو آگئی تھی دراصل اسے کچھ بات کرنی تھی جو گھر پہ ہارون اور حسن کی موجودگی میں نہ ممکن سی تھی اس وقت وہ دونوں بڑے بڑے پتھروں پہ بیٹھے تھے سامنے ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا ہا لے کے بھورے بال ہوا کے دوش پہ اڑ رہے تھے عمر کبھی اسکے بالوں کو دیکھتا کبھی سمندر کو کون زیادہ خوبصورت ہے فیصلہ کرنا مشکل تھا
مجھے تمہاری اماں کے ایکسیڈنٹ کے بارے میں پتہ چلا بہت دکھ ہوا ہا لے سمندر کو دیکھتے ہو ئے بولی
عمر کے چہرے پہ سایہ سا لہرایہ لیکن اس نے کچھ ظاہر نہیں کیا بس سر کو خم دیا
چند پل ایک بار پھر خاموشی رہی ہا لے نے ایک بار پھر بولنے کی کوشش کی
"کل میری بات ہو ئی آنٹی سے وہ ٹھیک نہیں ہیں عمر تمھیں ایک بار ان سے ملنا چاہیے تم دونوں کے درمیان کچھ بھی ہو کسی ناراضگی کو تعلق سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہیے موت سے پہلے ناراضگیوں کو ختم کر ،، لینا چاہیے عمر کچھ نہیں بولا لیکن وہ بے چین ہوا تھا اپنی ماں کا نیل زدہ چہرہ پٹیوں میں جکڑا وجود ایک بار پھر یاد آیا تھا تم اتنے ضدی کیوں ہو عمر ؟ آخر اتنی ضد کس بات کی؟ تم ان آنسوؤں پہ بھی اپنا کنٹرول چاہتے ہو کیوں آخر تم ایک نارمل انسان کی طرح بیہیو نہیں کرتے کس بات کا زعم ہے تمھیں ؟
عمر اب بھی کچھ نہیں بولا وہ اٹھنے لگا جب ہا لے نے اسکا بازو پکڑا عمر کی آنکھوں میں التجا تھی وہ جانا چاہتا تھا لیکن جس کی گرفت میں اسکا بازو تھا وہ اس سے دور نہیں جا سکا وہ سست روی سے واپس بیٹھا
تم رو لو عمر ہا لے نرمی سے بولی تمھیں رونے کی بہت ضرورت ہے تمھیں لگتا ہے وہ لوگ کمزور ہو تے ہیں جو روتے ہیں؟
عمر نے کچھ نہیں کہا وہ بس دانت پہ دانت جمائے ضبط کئے بیٹھا رہا ہا لے کہتی رہی
ہمارے نبی محمد صَلَّی اللُّٰ عَلَیِ وَسلمََّ سے زیادہ بہادر کوئی نہیں تھا عمر لیکن وہ بھی روتے تھے اپنی امی کی محبت میں اپنے اللہ کی محبت میں روتے تھے انہوں نے رو کر ثابت کیا کہ رونا کمز وری نہیں ہے رونا انسان ہونے کی نشانی ہے تم کیوں خود کو انسانوں سے اعلی سمجھ رہے ہو؟ تم کیوں ہو اتنے ضدی ؟
میں ضدی نہیں ہوں وہ بولا تو اسکی آواز میں لرزش تھی میں کبھی بھی ضدی نہیں تھا اب کے اس نے اپنے لفظوں پہ زور دیا جج صاحب کہتے تھے عمر ڈھیٹ ہے اسی لئے اپنی ماں سے نہیں ملتا اماں کہتی ہیں عمر ہٹ دھرم ہے آپ کہتی ہیں عمر ضدی ہے اس نے بے بسی سے ہا لے کو دیکھا اسکی آنکھیں بھر رہی تھیں ہا لے کو بے اختیار اس سے ھمدردی ہوئی
عمر نہ غصہ ہے نہ ضد میں ہے کوئی یہ کیوں نہیں سمجھتا عمر "غیرت "میں ہے اس نے کہا تو دو آنسو ٹوٹ کر گر پڑے شاید آج وہ انہیں روکنا نہیں چاہتا تھا
ہا لے نرم نظروں سے اسے دیکھتی رہی
میں غیرت میں ہوں ہا لے مجھے میری اماں بہت یاد آتی ہیں مجھے میرا گھر میرا محلہ سب یاد آتا ہے لیکن میں وہاں واپس نہیں جا سکتا اس گھر اس گلی میں میری ماں کو گالی دی گئی تھی میں وہاں جاؤں گا تو وہ گالی مجھے دوبارہ سنائی دے گی
آنسو اسکی آنکھوں سے ٹوٹ ٹوٹ کر گر رہے تھے وہ چہرہ جھکائے گیلی آواز میں کہتا رہا
میں وہاں جاؤں گا تو مجھے وو لوگ نظر آئیں گے جنہوں نے میرے سامنے میری اماں کو گالی دی جنہوں نے میرے گھر میں گھسنے کی کوشش کی میں وہاں چلا گیا تو پھر مر جاؤں گا یا مار آوں گا میں خود کو کھونے سے ڈرتا ہوں ہا لے مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب ان لوگوں نے مجھے اور میری ماں کو گالیاں دیں تھیں اور میں نے اپنی انسانیت کھو دی تھی میں کسی پاگل کی طرح ایک آدمی کو اتنا مارا کہ وہ دو ماہ ہسپتال رہا کیا یہ میں تھا؟ یا پھر میرا جنون
ہا لے نے اپنے بیگ سے ٹشو نکالا اور نرمی سے اسکے گالوں کو صاف کرنے لگی وہ روتا ح گیا روتا گیا کسی بچے کی طر جو باتیں دل میں رکھ رکھ کر تھک چکا تھا
آپ کو لگتا ہے میں نہیں روتا کیونکہ میں خود کو اعلی سمجھتا ہوں ایسا نہیں ہے اس نے روتے رو نے نفی میں سر ہلایا !!