شہر کے پوش علاقے میں واقع ہا لے سلطان کا گھر اپنی تمکنت سے کھڑا تھا وہ چھوٹا سا بنگلے نما گھر تھا خوبصورت اور پرتعیش حسن اور ہارون نکل چکے تھا ہارون سے اسکی ملاقات یوں بھی کم ہوتی تھی وہ رات دیر سے آیا تھا اور نیلی منزل کے ایک کمرے میں سوج آتا تھا اسے لگتا تھا ہا لے نہیں جانتی وہ روز آتا ہے لیکن وہ جانتی تھی بس چپ رہتی تھی اتنے دنوں سے وہ چپ ہی تو تھی وہ گاڑی نکال کر باہر آئی تو اسکی گاڑی کے ساتھ ایک اور گا ڑی آ کر رکی ہا لے نے اس گاڑی کو دیکھا پھر اپنی گاڑی سے نکل آئی مقابل گاڑی سے بھی ایک عورت نکلی تھی بوڑھی فتنہ ان دونوں کی ملاقات ایک لمبے عرصے بعد ہو رہی تھی
وہ دونوں ایک دوسرے کے سامنے تھیں ہا لے کی آنکھوں کی جوت بجھی ہوئی تھی لیکن گردن کڑا رکھی تھی سنا ہے شوہر نے گھر سے نکال دیا فروا اسے دیکھتے ہوئے تضحیک سے بولی میں یہاں سے گزر رہی تھی سوچا دیکھتی جاؤں گھر سے نکالی ہوئی عورتوں کا کیا حال ہوتا ہے
ہا لے مسکرائی پھر اسکی بھوری آنکھوں میں دیکھا
گھر سے نکال دینے والے شوہر بھی غیرت مند ہوتے ہیں ورنہ میں نے تو اپنی آنکھوں کے سامنے کچھ ایسے شوہر دیکھے ہیں وہ فروا کے کان کے پاس جھکی آواز سرگوشی جتنی دھیمی کر لی اپنی بیوی کو کسی غیر مرد کے ساتھ کمرے میں دیکھ کر بھی خاموش رہتے ہیں وہ صور پھونک کر ہٹی
فروا کی آنکھوں سے چنگاریاں نکلنے لگیں چہرہ ایک لمحے میں سخت ہوا تھا ہا لے مزے سے کہے گئی اور تو اور کچھ بیویاں بھی ہوتی ہیں جو شوہر کی نظر میں گر جانے کے بعد بھی ڈھٹائی سے گھر میں بیٹھی رہتی ہیں انکی بھی مجبوری ہوتی ہوگی بیچاری گولڈ ڈگرز یو نو
آخر میں اسے جیسے افسوس ہوا ہو فروا کی رنگت جو کہ نچڑ چکی تھی دماغ میں کچھ کلک ہونے پہ دوبارہ بحال ہوئی ویسے میں نے سنا ہے تمہارا شوہر اس ریستوران میں لی جانے والی تمہاری اور اسکی تصاو یر لینے والے آدمی کو ڈھونڈ رہا ہے؟ اب کے ہا لے کی آنکھوں میں بے چینی اتری تھی ہسپتال جا کر نرسز سے بھی پوچھ گچھ کر رہا ہے . . . . . آپ کا اس معاملے سے کوئی تعلق ن
میرا ہی تو تعلق ہے کیوں ناں میں تمھیں بتا دوں کہ وہ تمام تصاویر میرے موبائل سے لی گئی تھیں اور یہ کہ وہ نرس اور ہسپتال کے انتظامیہ سے ساری فوٹیج اور اجازت نامہ نکلوانے کے لئے میری طاقت استمعال ہوئی ہے تو ؟ وہ آنکھوں میں حقارت لئے ہا لے کو دیکھ رہی تھی اسکا چہرہ سفید پڑ رہا تھا
لیکن آپ . . . . آپکی کالز ریکارڈ . . . آپ کی فہیم سے ہوئی بات . . وہ سب کیا تھا؟ ہا لے بدقت بول سکی
نرا جھوٹ تھا وہ فروا ایک شان سے بولی فہیم کو اگر پتہ چل جاتا کہ وہ تصاویر اور اجازت نامے کے پیچھے میں تھی تو وہ میرے سر چڑھنے لگتا اسی لئے میں نے سب سے پہلے اسے دباؤ میں ڈالا اب جاؤ اپنے شوہر سے کہو اگر ہے اتنی اوقات تو آئے اور مجھ سے لے انتقام وہ زہر چند لہجے میں بولتی آگے بڑھ گئی ڈرائیور نے دروازہ کھو لا وہ کرو فر سے گاڑی میں بیٹھی کچھ دیر بعد اسکی گاڑی فراٹے بھرتی جا رہی تھی
پیچھے کھڑی ہا لے اب تک شل تھی بے یقینی ہی بے یقینی تھی
***
اگلے ایک گھنٹے میں وہ کیفے چلی آئی اپنے چھوٹے سے آفس میں بیٹھی وہ اس وقت بارستا کو چند ہدایات دے رہی تھی ہارون کہیں باہر تھا
بارستا چلا گیا تو اس نے گردن موڑ کر کیشئر کی کرسی کی طرف دیکھا وہ اسی کے آفس میں ذرا فا صلے پہ بیٹھتا تھا اپنا میر اور کرسی رکھے وہ جب بھی آتا تھا ہا لے اس سے پوچھتی تھی "تمہاری پسندیدہ خوشبو کونسی ہے "؟ پھر عمر ہر دفع ہی مسکراتا تھا اور میر کے دراز سے نوٹوں کآئ گڈی نکال کر سوںگھتا پھر مسکراتی نظروں سے ہا لے کو دیکھتا "آپ کو کیا لگتا ہے "؟ وہ ہر دفع یہی پوچھتا تھا اور ہا لے ہر دفع ہنس پڑتی تھی ظاہر ہے پیسہ صاف ظاہر تھا پیسہ ہی اسکی میر کو دیکھ وہ ایک بار پھر یاد آیا تھا کل ہارون کسی لڑکے کو لایا تھا اس کام کو دیکھنے کے لئے لیکن ہا لے نے اسے رکھنے سے انکار کر دیا "عمر نہیں تو اسکی جگہ بھی کوئی نہیں "بس
وہ یاسین سے اسکی کرسی کو دیکھ رہی تھی جب ہارون ناک کرتا اندر آیا ہا لے سیدھی ہو بیٹھی ہارون نے سیاہ بٹنوں والی شرٹ کے ساتھ سیاہ ہی جینز پہن رکھی تھی سرمئی آنکھوں میں تفکر لئے وہ آگے آیا ہا لے کے سامنے کرسی کھینچ کر بیٹھا
یہ سب کب تک چلے گا؟ وہ سیدھا معدے پہ آیا تھا تم عمر سے بات تو کر کے دیکھ سکتی ہو اس طرح اس سے ناراض ہو کر بد گمان ہو کر بیٹھ جانا آخر تم یہ سب کب چھوڑو گی
ہا لے نے تکان سے اسکو دیکھا ،،تم سے کس نے کہا میں اس سے ناراض یا پھر بد گمان ہوں ؟ اسکا لہجہ ٹھنڈہ تھا؟ ہارون شاہد حسین میں لوگوں کیgreyness پہ ناراض نہیں ہوا کرتی جج نہیں کرتی بد گمان نہیں ہوتی کیونکہ میں انکی جگہ خود کو رکھ لیتی ہوں اور ہا لے سلطان سے زیادہ گرے کون ہے؟
ہارون متعجب سا اسے دیکھے گیا ہا لے کہہ رہی تھی ،،ساری دنیا چاہتی تھی عمر مجھے چھوڑ دے میں عمر کو چھوڑ دوں دور کہیں میں بھی یہی چاہتی تھی اور اب بھی چاہتی ہوں اس نے اپنے لفظوں پہ زور دیا
لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسے چھوڑنا مشکل ہوتا گیا اسکے لہجے میں اداسی گھلنے لگی ہارون وہ بہت اچھا ہے شاندار ہے میں اسے ڈیزرو نہیں کرتی اسکو چھوڑنا بد گمانی نہیں ناراضگی نہیں ہے "بہانہ "ہے مجھے اسے چھوڑنے کے لئے بہانہ چاہیے تھا جو کہ مجھے مل گیا اور اب میں اس بہانے کو لے کر ساری زندگی اسکے بغیر رہ سکتی ہوں جس تعلق نے ٹوٹنا ہی ہو اسکے لئے کیا محنت کرنا اور میں جان گئی ہوں ہیپی انڈینگز بس کہانیوں میں ہوتی ہیں اس نے سر جھٹکا تھا
یہ وہ وقت تھا جب ہارون خود غرض ہو سکتا تھا لالچی ہو سکتا تھا اپنے لئے بس اپنے لیے سوچ سکتا تھا عمر کے بعد ہا لے اسی کو ملتی لیکن اس نے ایک نظر ہا لے کی آنکھوں کی اداسی دیکھی کیا وہ ان آنکھوں کو سا ری زندگی اداس دیکھ سکتا تھا؟ اسی لمحے سارے فیصلے ہو گئے تھے
تم عمر کو ایک چانس دو ہا لے اسے معراج انکل نے تمھارے لئے چنا تھا وہ اسکی آنکھوں میں جھانک کر بولا تھا اور جو با وقار ہوں جو مخلص ہوں انہیں بات کرتے وقت نظر جھک انی نہیں پڑتی
ہا لے چند انیے اسے دیکھتی رہی پھر کرسی سے ٹیک لگا لی تھک کر ہار کر
اسے بابا نے میرے لئے تب چنا تھا جب ہا لے کی زندگی میں ہیرے کھانا اور فیشن تھاا ب کی ہا لے گھر سے بھاگی ہوئی داغدار اور ٹراماٹک ہے عمر کے ساتھ چلتے ہوئے شرمندگی ہوتی ہے مجھے وہ کون ہے اور میں کون؟
اسکی آواز مغموم تھی میں کوئیlow self esteem کی عورت نہیں ہوں لیکن اپنا مقام میں جانتی ہوں آج وہ میرے ساتھ خوش ہے کل بے زار ہو جائے گا کہانی کی ٹریجک اینڈ نگز ہمیشہ میرا دل توڑ دیتی ہیں اب کی بار دل نہیں تڑوانا
وہ کچھ اور بھی کہہ رہی تھی لیکن ان دونوں کو یہاں چھوڑ کر اگر ہم عمر حیات کی طرف آ ئیں تو وہ کراچی کے ایک مشہور ہسپتال کی راہ داریوں میں دیوانہ وار بھاگ رہا تھا اسکی آنکھیں سرخ بے جان تھی جسم لرز رہا تھا بلاخر وہ آئی سی یو نمبر چار کے باہر رکا اسی لمحے اندر سے سفید کوٹ پہنے پینتیس چھتیس برس کی ڈاکٹر با ہر آئی عمر کو دیکھ کے اس نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا
آپ کی مدر کی کنڈیشن بہت خراب ہے ہمیں سرجری کرنی ہوگی آپ پپرز سائن کر دیں وہ عجلت میں لگتی تھی عمر کو لگا تھا کوئی اسکی روح کھینچ رہا تھا اتنی تکلیف آج تک نہیں ہوئی تھی
وہ خود کو گھسیٹتے ہوئے انکے ساتھ گیا تھا کس پیپر پہ کیا لکھا تھا سائن کہاں کرنا تھا اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا اسکے ہاتھ لرز رہے تھے دل بند ہو رہا تھا اسے لگا تھا وہ اپنی اسی بھاری جسامت سمیت بے ہوش ہو کر کرے گا ڈاکٹر نے سائن لئے اور جب وہ جانے کے لئے مڑیں تو عمر حیات نے آہستگی سے انکے دونوں ہاتھ پکڑ لئے نہ اس وقت وہ عورت تھی نہ وہ مرد وہ بس ڈاکٹر تھی اور عمر مریض کا واحد خاندان
میری اماں . . . . اسکے لبوں سے بدقت نکلا تھا . . . . . میں نے . انکے غلط کیا ہے بہت غلط وہ انکے ہاتھ پکڑے سر جھکا کر کہہ رہا تھا آنکھیں رونا چاہتی تھیں لیکن وہ نہیں رویا سارے آنسو دل پہ گر رہے تھے
پلیز انکو مرنے مت دینا ڈاکٹر وہ نے بسی بے چارگی سے بولا حلق دکھ رہا تھا ٹانگیں شل تھیں
انکو زندہ رکھ لینا پلیز ڈاکٹر نے اسکے ہاتھ تھیلکے اور باہر نکل گئیں اب کے کوئی اور ڈاکٹر اندر آیا تھا وہ عمر سے بل کے متعلق بات کر رہا تھا عمر نے غائب دماغی سے اسے دیکھا
اسے کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا کان سن تھے کوئی آواز سماعت کا حصہ نہیں بن رہی تھی وہ بس ٹکر ٹکر ڈاکٹر کا چہرہ دیکھے گیا
سر میں آپ سے کہہ رہا ہوں بل جمع کرا دیں تاکہ ہم ٹریٹمنٹ شروع کر سکیں اب کے آواز یں واضح ہوئیں عمر کا می چہرہ خون چھلک انے لگا اس نے راہ داری میں ہی آس پاس گزرتے ڈاکٹرز کی پرواہ کئے بغیر اس آد کا گریبان پکڑ کر اسے دیوار سے لگایا ،،پیسے لوگے پہلے ہاں تاکہ میں یہاں سے جاؤں اور تم میرے پیچھے میری ماں کو مار دو وہ دبی دبی آواز میں غرایا تھا وہ اپنے حواسوں میں نہیں لگتا تھا
ڈاکٹر کھانسنے لگا تھا لیکن عمر اسے چھوڑنے پہ تیار تھا کہاں
تم لوگ یہی کرتے ہو پہلے مجھے بھیج کر میرے جج صاحب کو مار دیا اور اب میری ماں کو مارنا چاہتے ہو میں نہیں جاؤں گا یہاں سے ایک انچ بھی نہیں ہلوں گا میری اماں کو مارنے نہیں دوں گا تمھیں وہ اب بلند آواز میں چیخ رہا تھا چلا رہا تھا
کئی لوگوں نے اسے تھام رکھا تھا ورنہ اب تک وہ ڈاکٹر کے ٹکڑے کر چکا ہوتا کافی تگ و دو کے بعد وہ اسے ڈاکٹر سے دور ہٹا چکے تھے عمر کی آنکھیں اب بھی سرخ تھیں وہ زخمی شیر کی تارہ سب کو گھور رہا تھا اسی اثناہ میں ایک عمر رسیدہ ڈاکٹر آتے دکھائی دئیے شاید کوئی انہیں بلا لایا تھا وہ عمر کے قریب آ کر رکے پھر ترحم سے اسکو دیکھا وہ ڈسٹرب اور ڈرا ہوا لگتا تھا
وہ عمر کے بالکل قریب آ کر رکے اسکے کندھے پہ ہاتھ رکھا پھر نرمی سے گویا ہوئے "دیکھیں سر جس طرح آپ پولیس والے بغیر ایف آئی آر کے کام نہیں کرتے اسی طرح ہم بغیر پے منٹ کے کام نہیں کر نے
لیکن میں یہاں سے گیا تو یہ میری ماں کو مار دیں گے وہ بے بسی سے بولا
ڈاکٹر نے اسکے گردن میں ہاتھ ڈالا "آپ مت جاؤ لیکن کسی کو بلا تو سکتے ہو ناں تب تک آپ کی ماں کا علاج میری گارنٹی پہ ہوگا اب کے عمر کی آنکھوں کی بے چینی کم ہوئی تنے اعصاب ڈھیلے پڑے اس نے سر اثبات میں ہلادیا میں انتظام کرواتا ہوں بس میری ماں کو بچا لیجئے
بوڑھے ڈاکٹر نے اسکا کندھا پھیکا اب کے عمر آئی سی یو کے باہر ٹہلتے ہوئے ایک نمبر ڈائل کر رہا تھا ہسپتال کی ٹھنڈی راہداریوں کو چھوڑ بینز بلاسم کے کونے والی میر کی طرف جاؤ تو ہارون شاہد کا فون تھر تھر ایا تھا اس نے کال پک کی
تمھارے پاس جتنے بھی پیسے ہیں سب ایک بیگ میں ڈالو اور دس منٹ کے اندر اندر سٹی ہسپتال آؤ خالص روبوٹک انداز
ہارون شاہد کی بھنویں سڑکیں تھی ،،میں . . . . . . . تمہارا
میری اماں آئی سی یو میں ہیں ہارون اب کے اسکی آواز میں کچھ تھا کہ ٹھٹھکا جائے ہاروںن شاہد نے اب کے کچھ بھی کہے بغیر فون کاٹا تھا
رات کا آخری پہر ہو یا دن کا جلتا اجالا ہارون شاہد خود کو پکارنے والوں کو "ناں "نہیں کیا کرتا
***
فہیم مرزا کے گھر میں آج ملازمین کی خاصی چہل پہل تھی وجہ آج شام ہونے والی ایک خاص پارٹی تھی ایسے میں اگر ہم لان میں کام کرتے لوگوں کو چھوڑ اوپری منزل کی طرف آئیں تو دائیں جانب یاقوت مرزا کا کمرہ تھا جسکا دروازہ دھکیل کر وہ ابھی ابھی اندر داخل ہوا تھا اسکی آنکھیں سرخ تھیں چال میں لڑ کھڑ اہٹ وہ ساری ساری رات گھر نہیں آیا کرتا تھا کبھی دوپہر کے ایک بجے آتا کبھی دو بجے اور پھر شام تک پڑا سوتا رہتا پھر آٹھ بجے کے قریب اٹھ جاتا اور کہیں چلا جاتا نر مین کمرے میں کسی بے ضرر سامان کی طرح پڑی رہتی وہ جب بھی اسے بات کرنےکی یا اسکے پاس بیٹھنے کی کوشش کرتا اسے دورے پڑتے تھے تنگ آ کر یاقوت نے اس سے بات تک کرنا چھوڑ رکھا تھا
اس وقت بھی وہ اپنے کمرے میں آیا تو نر مین بیڈ پہ کروٹ کے بل لیٹی تھی اے سی آن تھا اور ہلکا اندھیرا یاقوت نے ہاتھ مار کر سارے کمرے کو روشن کیا وہ ہمیشہ کی طرح وجیہ لگ رہا تھا چند پل وہ اسی طرح کھڑے ہو کر نر مین کو دیکھتا رہا جانے ایسا کیا تھا اس لڑکی میں کہ دل چاہتا تھا اس سے باتیں کی جائیں اسکے قر یب بیٹھا جائے اسکی سنی جائے اور اپنی سنائی جائے لیکن ایک وہ تھی وہ گہری سانس بھرتا چوتھے چھوٹے قدم لیتا اس کے قر یب آ بیٹھا تمہارا کیا پرابلم ہے نیرو ؟ وہ نرمی سے استفسار کر رہا تھا میں تمھارے ساتھ جتنا اچھا رہنے کی کوشش کرتا ہوں تم اتنا روڈ ہوتی ہو تمھیں کیا لگتا ہے مجھے لڑکیوں کی کمی ہے؟
اب کے وہ کہنی کے بل اٹھ بیٹھی سبز ویران آنکھوں سے یاقوت کو دیکھا اور پھر اسکی آ نکھوں سے چند آنسو ٹوٹ کر گرے وہ اسے دیکھے گئی بغیر کچھ کہے دیکھے گئی
اب کچھ بولو بھی ؟ تم مجھے بتاؤ نیرو اگر تمھیں کچھ چاہیے کچھ کہنا ہے آفٹر آل یو آر مائی و ایف اسکی آواز بے حد نرم تھی آنکھوں میں تفکر شاید ہی کسی نے یاقوت کو اتنا نرم پہلے کبھی دیکھا ہو نر مین سیدھی ہو بیٹھی کھنڈر زرد چہرہ اندر کو دھنسی آنکھیں وہ پر مثر دہ لگتی تھی
میرا قصور کیا تھا یاقوت ؟ وہ بولی تو اسکی آواز کھوکھلی تھی بے جان سی میں نے تمہارا کیا بگا ڑا تھا؟ کیا میں بھائی اور تمھارے درمیان آئی تھی؟ کیا میں نے کبھی تمھارے ساتھ کچھ برا کیاتھا ؟ کیا میں وہی نہیں ہوں جو بچپن سے تمھارے زخموں پہ مرہم رکھا کرتی تھی؟ میں نے تو کبھی تمھیں ہرٹ نہیں کیا کیا کبھی کیا؟
یاقوت کی گردن بے اختیار نفی میں ہلی تھی
میں وہ ہوں جو تمھارے ہوم ورک کر دیا کرتی تھی میں وہ ہوں جو اسکول میں اپنا لنچ بھی تمھیں کھلا دیا کرتی تھی تمھارے لئے جھوٹ بولتی تھی تمھارے لئے سچ بولتی تھی لیکن میں ہر دفع تمھیں ہرٹ ہونے سے بچا لیتی تھی کیا میں ایسا نہیں کرتی تھی؟ وہ بہتے آنسوؤں اور دکھتے ہوئے حلق کے ساتھ بول رہی تھی اسکا چہرہ گیلا تھا یاقوت نے نظریں چرا ئیں
تمھیں پتہ ہے میرا قصور کیا ہے یاقوت ؟ وہ اپنی آنکھیں اسکی آنکھوں میں ڈالے پوچھ رہی تھی
چند پل خاموشی سے بیتے سرخ اینٹوں والی دیواریں اسکے بولنے کی منتظر رہیں "میرا قصور یہ تھا کہ میں نے تم سے !!!! ،،محبت کی
یاقوت نے کرنٹ کھا کر اسکو دیکھا تھا نر مین نے پلکیں جھٹکا کر اسکی یقیند ھانی کروائی ،،ہاں میں نے تم سے محبت کی تھی ساری دنیا سے زیادہ ہر شخص سے زیادہ بچپن سے لے کر آج تک تم میرے واحد دوست رہے ہو اور میں نے بس تم سے محبت کی ہے وہ اب پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی اسکے الفاظ غیر واضح ہونے لگے تھے یاقوت اب تک سن تھا شل تھا
نر مین نے روتے ہوئے اسکے بازو پہ سر رکھ دیا اسکا پورا وجود ہچکولے کھا رہا تھا آج یاقوت کو لگا تھا شاید کچھ غلط ہو گیا ہے کچھ تھا جو فکس نہیں ہو سکتا
میں تم سے آج بھی محبت کرتی ہوں لیکن میں تمہاری عزت نہیں کرتی میں خود سے نفرت کرتی ہوں کیونکہ میں نے تم سے محبت کی میں ساری زندگی اس گلٹ میں رہوں گی کہ میں نے تم سے محبت کی میں ساری زندگی تمہاری عزت نہیں کروں گی میں ساری زندگی تمہاری وفادار نہیں بن سکوں گی تم نے میرے ساتھ کیا کر دیا یاقوت تم نے میرے ساتھ بہت ظلم کیا ہے میں تمھیں معاف نہیں کروں گی
اب کے وہ بے بسی سے رو رہی تھی آنکھیں اسکے بازو پہ رکھے وہ بری طرح رو رہی چند پل یاقوت شش و پنج میں مبتلا رہا پھر اس نے آہستگی سے نر مین کو خود سے دور کیا اسکی آنکھیں اب کے فرش پہ مرکوز تھیں صاف ظاہر تھا کہ وہ نظر نہیں ملا رہا تھا
اگر تمہارا بھائی میرے ساتھ وہ سب کچھ نہ کرتا تو یہ سب نہ ہوتا وہ تلخی سے کہہ کر باتھ روم میں گھس گیا شاید وہ منظر سے بھاگ جانا چاہتا تھا
پیچھے نر مین بے بسی اور نفرت سے باتھ روم کے دروازے کو دیکھتی رہ گئی
***
ہسپتال کا ٹھنڈہ بے رحم فرش آج عمر کو بے جان محسوس ہو رہا تھا وہ بس بے قرار نظریں آئی سی یو کے درو ازے پہ جمائے بیٹھا تھا ساتھ ایک سفری بیگ میں پسوں کی گڈ یاں تھیں جو کہ ہارون لایا تھا عمر کے بال بکھرے تھے آنکھیں سرخ ٹانگ اضطرابی کیفیت میں جھلاتے ہوئے وہ کوئی پاگل لگ رہا تھا ہر آتے جاتے سے لڑتا ہوا وہ کسی کو بھی آئی سی یو کے اندر جانے نہیں دے رہا تھا نہ کو ئی نرس نہ کوئی دوسرا ڈاکٹر وہ خوف زدہ تھا بے چین تھا صبح سے اب تک ہارون ہی باہر کی بھاگ دوڑ کر رہا تھا اسی لمحے آئی سی یو کا دروازہ کھلا اور ایک میل نرس باہر آیا وہ شاید کوئی ااوزار یا کوئی ادویات لینے گیا تھا چند لمحوں بعد وہ واپس آتا دکھائی دیا عمر جھپٹے کے انداز میں اٹھا تھا اور اسکا کالر جکڑ لیا راہ داری میں ذرا فاصلے پہ کھڑے ہارون نے اسکو دیکھا تھا وہ دوڑتا ہوا اسکے قریب آیا
کون ہو تم کس نے بھیجا ہے تمھیں ؟ وہ نرس کا گریبان جکڑے جنونی سا بنا ہوا تھا قوی امکان یہی تھا اسے مریض سمیت ہسپتال سے نکال دیا جا تا ہارون نے با مشکل نرس کو چھڑوایا تھا
کیا کر رہے ہو پاگل ہو گئے ہو کیا؟ اب وہ اسے جھڑک رہا تھا عمر اسے نہیں دیکھ رہا تھا وہ بس دروازے کو دیکھ رہا تھا وہ ایک سیکنڈ کے لئے بھی اس دروازے سے نظر نہیں ہٹا سکتا تھا یہ کیسی بے بسی تھی کیسا جنون تھا؟
عمر اگر تم یہی حرکتیں کرتے رہے تو ہسپتال والے ہمیں نکال دیں گے وہ پولیس بلوا لیں گے ہارون فکرمندی سے کہہ رہا تھا
یہ لوگ میری ماں کو مارنا چاہتے ہیں ہارون شمس آئے گا فروا بھی آئے گی اور وہ مار دیں گے عمر اسکی آنکھوں میں دیکھتا کہہ رہا تھا عمر نے اسکو عجیب سی آنکھوں کے ساتھ دیکھا پھر یکدم اس نے جیسے سارا معاملہ سمجھ لیا ہو تم ملے ہوئے ہو وہ ہارون کی طرف انگلی کیے عجیب لہجے میں بول رہا تھا ہارون نے اسے اچھنبے سے دیکھا تم ان سب کے ساتھ ملے ہوئے ہو تم چاہتے ہو میری اماں مر جائیں اور عمر اکیلا رہ جائے تم میری اما کو مارنا چاہتے ہوں ہارون نے ایک قہر آلود نگاہ اس پہ ڈالی دو موٹی موٹی گالیاں بلند آواز میں نکالیں اور وہاں سے واک آؤٹ کر گیا پیچھے عمر کو جیسے فرق ہی نہ پاڑا ہو وہ ایک بار پھر سے اسی بکھری حالت میں ایک بار پھر بینچ پہ بیٹھ گیا نظریں گویا آئی سی یو کے در وازے پہ گاڑ دیں اور خود کو انتظار کی سولی پہ ٹانگ دیا
انتظار کی کئی قسمیں ہوتی ہیں لیکن ہسپتال کے بینچ پہ بیٹھ کر اندر سے آنے والی اطلاع کا انتظار دنیا کا سب سے بے رحم انتظار ہوتا ہے
***
دوپہر کے کوئی تین بج رہے تھے جب ہا لے سلطان نے اپنی گاڑی ڈاکٹر روحی کے کلینک کے باہر پارک کی وہ کیفے حسن اور لیل کے حوالے کر آئی تھی
ڈاکٹر روحی کا آفس اس پہر خاموش پڑا تھا شاید وہ ہا لے کا ہی انتظار کر رہی تھی دروازہ ناک کرتی وہ اندر آئی اندر داخل ہو کر آج اس نے دروازہ ہلکا سا کھلا رہنے دیا یہ اسکی مشق تھی وہ روز ایک ایک انچ آگے لاتے لاتے دروازہ بند کرتی جاتی تھی ہا لے کو اس دن سے خوف آیا جب یہ دروازہ پورا بند ہوجاتا وہ آج ایک مرتبہ پھرا سی نیلے صوفے پہ بیٹھی تھی روحی اسکے سامنے بیٹھی تھی آج کرتا نیلا تھا بازو اور گلے کی چین اور بینڈز ویسے ہی تھے سو آج ہمvirtual therapy کے لئے جائیں گے اوکے ؟
virtual therapy)
میں مریض کی آنکھوں کے آگے ایک ایسا ایک جدید قسم کا چشمہ لگایا جاتا ہے ویسا ماسک جیسا تم نے کبھی کسی سوئمر کی آنکھوں پہ لگے ہوئے دیکھا ہوگا جب وہ سمندر میں تیرتا ہے اس چشمے کے دہانے پہ موبائل میں ایک ویڈیو چلا کر رکھی جاتی ہے اگر مریض اندھیرے سے خوف زدہ ہے تو ویڈیو میں پہلے ہلکا اندھیرا آئے گا پھر ذرا گہرا اور پھر گھٹا ٹوپ اندھیرا جب مریض گھٹا ٹوپ اندھیرے تک کا سفر طے کر لیتا ہے تب وہ ٹھیک ہونے لگتا ہے ہا)لے کے کیس میں ایک بند جگہوں والی ویڈیو چلائی جانی تھی
ڈاکٹر روحی اپنی جگہ سے اٹھیں اور اپنے میر تک گئیں میر کی اوپری سطح پہ رکھا ڈبا اٹھایا اور ہا لے تک واپس آئیں ہا لے کے تاثرات میں خوف گھلتا جا رہا تھا گردن اور چہرہ پسینے سے تر ہوتا جا رہا تھا ڈاکٹر روحی نے چشمہ نکالا ہا لے کی ہتھیلیاں پسینے سے بھرنے لگیں روحی نے چشمہ اسکی آنکھوں پہ لگایا اور اسکے بالوں کے اوپر چپ بند کر دی میں آپ کو ٹروتھ سرم دوں گی کیونکہ آپ اپنے پچھلے سیشنز میں جھوٹ بولتی رہی ہیں وہ ہا لے کے سامنے کھڑی کہہ رہی تھیں
اب کی بار کوئی جھوٹ مت بولنا جہاں دم گھٹے جہاں ڈر لگے فورا بتانا اوکے ؟
اوکے ہا لے نے آہستہ سے کہا اسکا چہرہ زرد پڑ رہا تھا روحی اب ہا لے کے سامنے آ کر بیٹھی ویڈیو چل رہی تھی اسی لمحے غزالہ روحی نے ایک انجکشن ہا لے کے بازو میں لگا دیا وہ ویڈیو دیکھتے وقت اتنی ڈری اور خوف زدہ تھی کہ سوئی کی چبھن محسوس ہی نہ کر سکی
وہ ٹروتھ سرم تھا جو اسے ان جیکٹ کیا جا چکا تھا یہ کیا انتہائی غیر پروفیشنل تھا کیا سرم کا ان جیکٹ ہونا ؟ اوںہوں ڈو ڈوز کا ہیوی ہونا لیکن ڈاکٹرز کے لئے انکے مریض کی جان سے زیادہ اہم کچھ نہیں ہوتا سو یہ جسٹیقائیڈ تھا سکرین پہ منظر ابھر ابھر کر آ رہے تھے سب سے پہلے ایک بڑا گھر آیا پھر ویڈیو میں گھر کے اندر کے منا ظر تھے وہ بے حد تنگ جگہ تھی جہاں ویڈیو میں دکھایا جا سکتا تھا کہ کوئی اندر کمرے میں گیا ہے اور پھر کمرے کا دروازہ بند ہوا ہا لے کا سانس اب کے اکھڑنے لگا تھا وہ پینک کرنے لگی تھی
اس دن اس کلاس میں تمھیں کس نے بند کیا تھا ہا لے ؟ اس نے ٹروتھ سرم کی اجازت دی تھی لیکن یہاں سوال بدلے جا چکے تھے
وہ چیخنے لگی تھی دروازے کھولنے کی دھائی دے رہی تھی ڈاکٹر روحی اسکے سامنے ٹانگ پہ ٹا نگ چڑھائے ایک ہی سوال کر رہی تھی ،،اس دن وہاں اس کلاس میں تمھیں بند کرنے والا کون تھا؟
ویڈیو میں تنگ جگہ مزید تنگ ہوتی جا رہی تھی ہا لے کا حلق خشک ہو رہا تھا
تمہاری کہانی کا ولن کون ہے ہا لے ؟ پر سکون ٹھنڈہ لہجہ
اسکو ہٹاؤ نکالو اسے دروازہ کھولو باہر نکالو وہ چیخ رہی تھی
اس دن دروازہ کس نے بند کیا تھا ہا لے ؟
اور ہا لے نے چیخ کر جواب دے دیا تھا اگلے لمحے روحی نے اسکی آنکھوں سے موبائل ہٹا لیا ہا لے گردن جھکائے زور زور سے رونے لگی تھی
وہ نام جو اپنے منہ سے نہ نکالنے کا وعدہ کر چکی تھی وہ آج کیسے نکل گیا
تین راتیں تین دن بعد تین راتیں تین دن بعد
ہسپتال کی سفید سیاہ راہداریاں سنسان تھیں عمر حیات اسی بینچ پہ بیٹھا تھا اسکی ح آنکھیں سوجھ گئی تھیں بری طر سرخ بھی تھیں ہارون اسکے ساتھ بینچ پہ بیٹھا تھا وہ تین راتوں سے صرف کافی کے کپ اور سینڈ و چز کھا رہا تھا وہ تین دنوں سے یہاں سے ہلا تک نہیں تھا ہارون کوئی لاکھ مرتبہ سے زیادہ اس سے کہہ چکا تھا کہ وہ گھر جائے کپڑے بدلے آرام کرے لیکن اسکی ایک ہی رٹ تھی میں چلا گیا تو یہی لوگ اماں کو مار دیں گے
نفیسہ کراچی آتے ہوئے ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا جس کی چوٹیں گہری تھیں لیکن اب انکی حالت قدرے بہتر تھی آج انکو مکمل ہوش بھی آگیا تھا عمر کی اب بھی ہمّب نہیں تھی کہ وہ انکا سامنا کرتا ہارون نے ایک نظر اسے دیکھا پھر اسکے گھٹنے پہ ہاتھ رکھا
میں نہیں جانتا تمہارے اور تم ہری ماں کے درمیان کیا مسئلہ ہے اس نے ہلکی آواز میں کہنا شروع کیا لیکن وہ بار بار تمہارا نام لیتی ہیں میں کل رات انکے پاس بیٹھا تھا وہ مسلسل تمہارا نام لیتی رہیں ابھی تھوڑی دیر پہلے وہ مجھے کسی گیم کا بتا رہی تھیں جو وہ تمھارے ساتھ کھیلا کرتی تھیں
عمر ان حالات میں بھی مسکرایا تھا اسے وہ کھیل اچھی طرح یاد تھا وہ گھر کے جالی دار پردوں کے پیچھے چھپ جاتا تھا اور نفیسہ اسے ڈھونڈتی تھیں پھر جب وہ اسے ڈھونڈ کر پردے کے پاس پہنچ جاتیں تب عمر کھانستا تھا وہ پوچھتی تھیں کون ہے؟
"جواب آیا تھا "میں عمر
عمر کون؟ وہ ایک بار پھر پوچھتیں
"آپ کا بیٹا " اور پھر عمر پردہ کھول کر باہر نکل آتا نفیسہ ہر دفع اسے گلے لگا لیتی تھیں دس سال کی عمر تک وہ یہ کھیل کھیلتا رہا تھا
لیکن وہ ماضی تھا حال میں ہارون کہہ رہا تھا ان کے ذہن پہ زور پڑ رہا ہے عمر تم ایک بار صرف ایک بار انکو اپنا چہرہ تو دکھا ہی سکتے ہو ماؤں کے دل نرم ہوتے ہیں وہ معاف کر دیا کرتی ہیں خود کو ایک چانس دو ہارون نر می سے کہہ کر اٹھ گیا اسے نفیسہ کی کچھ دوائیں لانی تھی عمر کے لئے کچھ کھانے کو لایا تھا وہ چلا گیا تو عمر نے سر ہاتھوں میں گرا دیا گیارہ سال گزر گئے تھے ان دونوں کے درمیان گیارہ سال آ گئے تھے کیا وہ انکا سامنا کر سکتا تھا؟ کافی دیر تک وہ اسی طرح سر گرائے بیٹھا رہا باہر پھیلی رات گہری ہوتی جا رہی تھی بلاخر وہ اٹھا تھا لرزتے قدم دروازے کی جانب موڑے پس منظر میں کئی آوازیں گونجیں جنہیں وہ نظر انداز کر گیا
وہ دروازہ دھکیل کر اندر آیا پاؤں من من بھر کے ہو رہے تھے اس نے نظر اٹھا کر سامنے دیکھا اور اسکا دل دھک سے رہ گیا گیارہ سال گیارہ سال میں اسکا ہجر اسکی ماں کو کھا گیا تھا وہ بو ڑھی ہو گئی تھیں بال کنپٹیوں سے سفید چہرہ جھریوں زدہ عمر کا دل کیا تھا دھاڑیں مار مار کر روئے یہ اس نے کیا کر دیا تھا؟
وہ بیڈ کے تک یوں پہ سر گرائے گردن موڑے اسے دیکھ رہی تھیں یک ٹک پلک جھیلکے بغیر نکی آنکھیں بھی نما ہوئیں تھیں لیکن مجال ہے جو آنسو گرا ہو انکے آگے کھڑا یہ نوجوان لڑکا آنکھوں کی نمی کے باعث دھندلا نظر آ رہا تھا نفیسہ نے پلکیں جھپکیں ایک آنسو کنپٹی میں جزب ہوگیا وہ واضح نظر آنے لگا کتنے سالوں سے وہ اسے نہیں دیکھ سکی تھیں کتنے سال وہ اسے محسوس نہیں کر سکی تھیں انکی آنکھوں سے آ نسو گرتے جا رہے تھے لیکن انہوں نے ایک لمحے کو بھی اس بت بنے شخص سے نظر نہیں ہٹائی وہ غائب ہین ہو جائے
برف کے مجسمے نے اپنے قدم بڑھائے چھوٹے چھوٹے پیشمان قدم نفیسہ سانس روکے اسے اپنے قریب آتے دیکھتی رہیں وہ انکے بالکل قریب آ کر رکا انکو لگا تھا وہ اب سانس نہیں لے سکیں گی وہ اسے گلے لگا کر محسوس کرنا چاہتی تھیں عمر کے ہاتھ پکڑ کر انہیں چومنا چاہتی تھیں لیکن انکے بیچ گیارہ سال آ چکے تھے وہ اس فاصلے کو طے نہیں کر سکیں شاید وہ واقعی ضدی عورت تھیں
عمر انکے قریب بیڈ پہ بیٹھ گیا کچھ پل بیتے کچھ گھڑیاں گزریں
آپ ٹھیک ہیں؟ وہ بدقت کہہ سکا اسے معافی مانگنی چاہیے تھی اسے شرمندہ ہونا چاہیے تھا لیکن اسے حق نہیں تھا انکے بیچ واقعی گیارہ سال آ چکے تھے
میں اب ٹھیک ہوں وہ بولیں تو انکی آواز زکام زدہ تھی عمر گردن جھکائے بیٹھا رہا گردنیں اٹھانے کو ہمت چاہیے ہوتی ہے
دونوں کے درمیان ایک بار پھر خاموشی چھا گئی نفیسہ نے انتظار کیا کہ وہ معافی مانگے عمر نے انتظار کیا کہ وہ اس پہ طنز کریں کافی دیر کی خاموشی کے بعد عمر نے دوبارہ ہمت کی تھی
آپ میرے ساتھ میرے گھر چلیں گی . . . پلیز
نفیسہ چند انیے اسکے جھکے ہوئے سر کو دیکھتی رہیں "میں تمھارے کہنے پہ تمھارے ساتھ کہیں بھی جا سکتی ہوں بیٹے
اب کے عمر نے سر اٹھایا اسکی آنکھوں میں ممنو نیت تھی تشکر تھا نفیسہ نے ایک بھرپور نظر اس پہ ڈالی سیاہ سلوٹ زدہ شرٹ بکھرے ہوئے سیاہ بال سوجھی آنکھیں بڑھی ہوئی شیو صاف ظاہر تھا وہ کافی دن سے نہ اچھا کھا سکا تھا نہ سو سکا تھا شدت سے انکا دل چاہا تھا کہ اسکے ماتھے پہ بکھرے بالوں کو ہٹائیں لیکن گیا رہ سال کوئی چھوٹا عرصہ نہیں ہوتا
تم جاؤ فریش ہوجاؤ میرے ڈاکٹر سے مل لو پھر آنا جاؤ بچے وہ انہیں ناں نہیں بول سکتا تھا وہ عمر حیات تھا تو وہ بھی اسکی ماں تھیں اسی لمحے ہارون اندر آیا اسکے ہاتھ میں کئی شاپرزتھے
عمر ڈاکٹر طارق تمھیں اپنے کیبن میں بلا رہے ہیں ہارون مصروف سا بولا عمر نے ٹھہر کر اسکو دیکھا وہ کتنا بے ریا تھا تین دن سے وہ بس چند گھنٹوں کے لئے اپنے گھر گیا تھا بل دوائیاں عمر اس نے سب سنبھال رکھا تھا اگر وہ نہ ہوتا تو ہسپتال کا انتظامیہ عمر کو اٹھا کر باہر پھینکتا
اب جاؤ بھی کارڈ لاؤں کیا؟ وہ تپا ہوا تھا عمر اٹھا اسکا دل ہلکا تھا نفیسہ اسکے ساتھ جا رہی تھیں اب اور کیا چاہیے تھا وہ ہسپتال کے باتھ روم گیا منہ ہاتھ دھویا بال سیدھے کئے اب وہ بہتر لگ رہا تھا لیکن سوجی سرخ آنکھوں کا اب بھی کچھ نہ ہو سکا تھا
ڈاکٹر طارق کے کیبن میں اسے کوئی بیس منٹ لگے تھے وہ اسے نفیسہ کے متعلق چند ہدایات دے رہے تھے عمر غور سے سنتا رہا پھر وہ اٹھ آیا نفیسہ کے کمرے کی طرف جاتے ہوئے اب کے وہ سر شار تھا اس نے دروازہ دھکیلا ا . . . . . . ور اندر آیا لیکن
وہاں نہ بندہ تھا نہ بندے کی ذات نفیسہ وہاں نہیں تھیں وہ پاگل سا ہونے لگا اس کا دل رک رک کر چل رہا تھا جیسے ابھی بند ہوجائے گا کیا اس نے نفیسہ کو کھو دیا ؟