وہ . . میرے کو . بیگ گرمی لگ رہی تھی اس نے گردن پہ ہاتھ پھیرتے انتہائی بھونڈا اور بے کار بہانہ بنایا ساتھ گردن جھکا کر خفت سے آنکھیں میچ لیں
کیا بکواس کر دی پئیں ہا لے لعنت ہے تئیں تے
)(کیا بکواس کر رہو ہو ہا لے لعنت ہو تم پہ
عورت مسکرائی عمر بھی ہلکا سا مسکرایا ،،جی آپ سہی کہہ رہی ہیں لیدر کا بیگ ہے اسے گرمی لگ رہی ہوگی ،،عورت نے اسے مزید شرمندہ ہونے سے بچا لیا اور اگر گزر گئی ہا لے اب عمر کو نہیں دیکھ رہی تھی وو یہاں وہاں دیکھ رہی تھی عمر کیا سوچ رہا ہوگا؟ اف اف کیا کر دیا
رات کے کوئی دس بج رہے تھے سردی بڑھنے لگی تو ہا لے نے اپنے بازوؤں کو ڈھانپ لیا لیکن اسے اب بھی سردی لگ رہی تھی عمر نے اسکو دیکھا پھر اپنی شال شال لمبی کر کے آدھی ہا لے کے اوپر ڈال دی
کمال ہے آپ کے بیگ کو گرمی لگ رہی ہے اور آپ کو سردی وہ اسکے قریب جھک کر بولا لیکن ہا لے نے اسکی آواز نہیں سنی وہ اسکی گود میں رکھے موبائل کو دیکھ رہی تھی جس پہ کوئی میسج چمک رہا تھا
Happy birthday umer sorry for late ساتھ سما ئلی اموجی اس نے گردن اٹھا کر اسے دیکھا وہ اسکے بالکل قریب ہی تو تھا
آج تمہارا برتھ ڈے ہے؟ وہ حیران تھی عمر نےا ثبات میں سر ہلایا
ہا لے فورا اٹھ کھڑی ہوئی عمر متعجب سا اسے دیکھ رہا تھا
اٹھو چلیں وہ اس سے کہہ رہی تھی اور وہ اسکے ساتھ ہی اٹھا تھا اگلے پل لوگوں نے ان دونوں لکو و ہاں سے جاتے دیکھا تھا اور پھر اس سے اگلے کئی پل بعد وہ شہر کی ایک بیکری کے باہر کھڑے تھے عمر سخت کوفت زدہ تھا بچہ تھوڑی ہوں میں چھوڑیں یہ سب لیکن ہا لے اسکی بات سنی ان سنی کرتی اندر چلی گئی وہ باہر ہی کھڑا رہا البتہ وہ گلاس وال سے دیکھ سکتا تھا کہ وہ کس اشتیاق سے کیک نکلوا رہی تھی پھر اسکا فون بجا تھا وہ عمر کی شال کندھوں پہ اؤڑھے فون کان سے لگا گئی
بیکر اسے کیک تھما رہا تھا ہا لے نے اس سے کیک لیا پیسے دئیے موبائل ہنوز کان سے لگا رکھا تھا اور پھر اگلے ہی لمحے عمر نے وہ خوبصورت کیک اسکے ہاتھوں سے چھوٹ کر گرتے دیکھا اس نے ہا لے کی آنکھوں میں تکلیف دیکھی اور پھر اس سے اگلے لمحے اس نے ان آنکھوں کو اپنے لئے اجنبی ہوتے دیکھا
وہ بیکری کے اندر تھی اور وہ سیاہ لباس میں بیکری کے باہر ان دونوں کے درمیان بس گلاس وال تھی
لیکن کیا تمھیں اب بھی لگتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان بس گلاس وال تھی؟
گلاس وال کے پار سے وہ اسے دیکھ رہا تھا وہ آگے نہیں گیا وہ جا ہی نہیں سکا ایک الہام تھا جو اسے اترا تھا ایک وجدان تھا جو اسے ملا تھا کہ اب اسکی کوئی پیش قدمی اسکی کوئی بات گلاس وال کے اندر موجود انسان کی آنکھوں کے اجنبی پن کو دور نہیں کر سکتیں وہ ساکت کھڑا رہا بیکری کے عملے نے اسکے پیروں میں گرا کیک صاف کر لیا تھا وہ اب بھی لتھڑے ہوئے پیروں کے ساتھ وہیں کھڑی تھی لڑکا اسے کچھ کہہ رہا تھا شاید نیا کیک شاید آدھی قیمت پہ لیکن وہ نہیں سن رہی تھی وہ انہی لتھڑے ہوئے پیروں کے ساتھ باہر نکل آئی اسکی آنکھیں خشکل تھیں ان میں کوئی نمی نہیں تھی عمر اسے اپنے قریب آتے دیکھتا رہا وہ آئی اور عمر کے بلک قریب آ کر رکی سیاہ آنکھیں اٹھا کر اسکو دیکھا پھر بغیر کچھ کہے آگے چلی گئی عمر اسکے پیچھےح گیا تھا کافی دور تک وہ دونوں اسی طر خاموشی سے ساتھ چلتے رہے پھر اس نے ہا لے کو کہتے سنا
تم نے کہا تھا بھیڑیے کبھی چھپ کر وار نہیں کرتے اسکی آواز ہلکی تھی دور کہیں سے آتی ہو ئی بھیڑیے وفادار ہوتے ہیں بہادر ہوتے ہیں ریپ نہیں کرتے چوری ڈاکہ نہیں ڈالتے گولیاں نہیں چلاتے دھوکہ نہیں دیتے تم نے کہا تھا ناں ؟ وہ چلتے چلاتے رک گئی مکمل رخ اسکی جانب موڑ کر اسکو دیکھا عمر کے چہرے پہ سٹریٹ پولز کی روشنی پڑ رہی تھی ہا لے کا چہرہ اندھیرے میں تھا
تم نے کہا تم انسان نہیں ہو بھیڑیے ہو اور میں نے یقین کر لیا تھا عمر اسے دیکھ رہا تھا چپ ساکت
وہ دو قدم آگے آئی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا سرسرا کر گزرا دور کہیں کتے بھونکے اس نے چہرہ عمر کے قریب کیا تم ایک بات بتانا بھول گئے عمر تم نے بھیڑیوں کی ایک خصوصیت بھلا دی وہ ایک لمحے کور کی سارے زمانے کا کرب اسکی آنکھوں میں تھا "بھیڑیے غاسب نہیں ہوتے عمر "وہ بے بسی سے بولی اور عمر حیات کو کوئٹہ شہر کے سارے پہاڑ اپنے سر پہ گرتے محسوس ہوئے تھے وہ شاکڈ رہ گیا
یےبھیڑیے کسی کا مال کسی کی زمین کسی کا ذیور غصب نہیں کرتے تم نے کہا تھا تم بھیڑ ہو لیکن تم انسان نکلے عمر تم انسان نکلے وہ بدقت کہہ پا رہی تھی عمر کی گردن اب بھی کھڑی تھی لیکن اسکی آنکھیں ان میںل اب ذرا سی بالک ذرا سی تکلیف تھی
میں نے اس دن بابا کے وارثوں کے خانے میں تمہارا نام دیکھا تھا (بینک میں جب آپ اپنا کوئی ذیور قیمتی چیز یا پھر بھاری رقم راکھواتے ہیں تو وہ لوگ آپ سے آپ کے مرنے کے بعد آپ کے وارث کا نام اور نمبر لکھوا لیتے ہیں میں نے اس نام کو ایسے ان دیکھا کیا جیسے کبھی دیکھا ہی نہ ہو مجھے لگا تم بھیڑیے ہو اور بھیڑ یے غاصب نہیں ہوتے اسکے لہجے میں زمانوں کا کرب تھا تم انسان نکلے عمر تم انسان نکلے وہ تکلیف بے بسی اور کرب سے بولی
دور کہیں کسی گھڑی میں بارہ بجنے کا اشارہ ہوا تھا ہا لے سلطان کی طرح عمر حیات کا برتھ ڈے بھی خراب ہو چکا تھا وہ چند پل سرخ آنکھوں کو ساتھ اسے دیکھتی رہی شاید عمر کچھ کہے شاید وہ جھٹلا دے شاید وہ کو ئی بات کرے اسکی باتوں پہ تو اعتبار آ جایا کرتا تھا شاید وہ روکے اسکے رک جانے پہ تو وہ رک جا یا کرتی تھی
پھر وہ چلی گئی
عمر آنکھوں میں کرچیاں لئے اسے دیکھے گیا نہ کچھ کہنے کو باقی تھا نہ صفائی دینے کو وہ انہی کیک سے لتھڑے پیروں اور ٹوٹے دل کے ساتھ آگے بڑھتی چلی گئی اندھیرے میں گمنامی میں عمر اسےر وک ہی نہیں سکا انسانوں کے پاس روکنے کے اختیار بہت کم ہوا کرتے ہیں
***
ہوٹل روم میں وہ کب آئی کیسے آئی کچھ یاد نہیں رہا منظر دھندلے ہو رہے تھے یادداشت گم ہو رہی تھی اس نے کانپتے ہاتھوں سے اپنے چند کپڑے بیگ میں ٹھونسے میک اپ جیولری کونسا سامان کہاں تھا کیوں تھا کچھ یاد نہیں تھا بس ایک عمر حیات تھا جو یاد کے پردے پہ چپک کر رہ گیا تھا اس نے اپنے لئے فلائٹ بک کروا لی تھی صبح چھ بجے کی فلائٹ تھی وہ غائب دماغی سے بیگ میں کپڑے ڈال رہی تھی ڈال ایک چیز رہی تھی گرتی دو تھیں تھک کر بے زاری سے روتے ہوئے اس نے بیگ کو دور پھینکا اور ہوٹل کے ٹھنڈے فرش پہ بیٹھ گئی
عمر کافی دیر سے اسے ہی دیکھ رہا تھا خاموشی سے آگے آیا ایک ایک کر کے سارے کپڑے اندر ڈالے اسکا میک اپ اسکی جیولری جوتے سب سیٹ کر کے رکھا وہ ساکت ہوئی فرش پہ بیٹھی رہی پھر اٹھی اور بالکنی کا دروازہ کھول کر بالکنی میں نیچے آگئی اسے لگا وہ کھڑی نہیں رہ سکے گی وہ دیوار سے لگتی آہستگی سے بیٹھ گئی سرد فرش نے ریڑھ کی ہڈی تک سنسان دی آنکھوں سے اب کے آنسو نکلے تھے ایک دو تین اور پھر اسے گنتی بھول گئی وہ منہ پہ ہاتھ رکھے بری طرح سسک رہی تھی دل پھٹ رہا تھا
می سبز چائے شال کی گرسیاہ لباس میں وجیہ لگتا عمر سب چھوٹ گئے سب دور رہ گئے تو لان کا پتھروں کے اوپر بہتا پانی پیر غیب کے چشمے سبز فیرو زی پانی سب جھوٹ لگا فریب لگا
کمرے میں کھڑا عمر حیات بے بسی سے لب کاٹتا رہ گیا یہ وہ کیفے والی ہا لے نہیں تھی جسکے آنسو پونچھ لیتا یہ وہ ہال والی ہا لے نہیں تھی جس کے اوپر اپنی شال اؤڑھ دیتا یہ وہ نہیں تھی یا پھر عمر اس کے لئے وہ نہیں رہا تھا وہ ساری رات بالکنی میں پڑی رہی اور عمر حیات اسی بالکنی کے دروازے سے ٹیک لگائے بیٹھا رہا فجر کے وقت وہ اندر آئی تھی عمر سے کچھ کہے بغیر وہ باتھروم میں گھس گئی تھوڑی دیر بعد وہ نکلی تو اسکا چہرہ صاف تھا میک اپ اتر چکا تھا آویزے پھینک دیتے تھے لباس اب بھی وہی تھا گلابی کامدار وہ آگے آئی اپنا بیگ اٹھا یا
ہا لے میری بات سن لیں ایک بار اسکے پیچھے کھڑے عمر نے پکارا میں نے کچھ بھی نہیں چھپا یا آپ نے کہا تھا یہ کس نے کیا ہے یاد ہے آپ نے پوچھا تھا؟ وہ ہلکی آواز میں کہہ رہا تھا ہا لے نہیں مڑی وہ دروازے کی طرف منہ کئے کھڑی رہی وہ جانے کا فیصلہ کر چکی تھی
عمر کہہ رہا تھا میں نے آپ سے کہا تھا ،،جس کو اسکی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی ،،آپ کو سوچنا چاہیے تھا اسکی زیادہ ضرورت کسے ہوگی وہ آزردگی سے بول رہا تھا ہا لے اب بھی نہیں مڑی
میں ایک وقت میں اسی طرح بے آسرا بے سہارا معراج سلطان کے پاس آیا تھا مجھے کھڑا کرنے کے لئے انہوں نے مجھ سے میرا سب کچھ لے لیا تھا میری نیند میرا سکون میرے کمقرٹس وہ جلدی جلدی بول رہا تھا
میرے اکاؤنٹ میں دس لاکھ تھے جج صاحب نے مجھ سے وہ بھی لے لیا وہ مرے استاد تھے میں نے ان سے جو سیکھا وہی آپ کے ساتھ کیا آپ کو اور حسن کو کھڑا کرنے کے لئے میرے پاس اسکے علا وہ کوئی طریقہ نہیں تھا میرا یقین کریں
ہا لے اب بھی نہیں مڑی عورت جب جانے کا فیصلہ کر چکی ہو تو نہیں مڑ تی وہ بھی نہیں مڑی دروازہ کھو لا اور باہر نکل گئی
عمر اب دراز سے اپنا سامان اپنے کارڈز نکال رہا تھا فلائٹ وہ رات ہی بک کروا چکا تھا کونسا بولان کونسا پانی کونسا کوئٹہ اس وقت سب زہر لگ رہا تھا
سچ تھا موسم دل کے ہوتے ہیں شہر چاہے کوئی بھی ہو دل خوش نہیں تو کچھ بھی نہیں
ان دونوں کی فلائٹ ایک ہی تھی عمر ہا لے کی سیٹ سے دو نشست پیچھے بیٹھا تھا کراچی ایئر پورٹ پہ وہ اتری عمر نے ایک مرتبہ پھر اس سے بات کرنا چاہا لیکن سامنے ہارون کو دیکھ خاموش ہو گیا لیکن اب کے ہا لے اسکی جانب مڑی تھی
اسکی آنکھیں ٹھنڈی برف تھیں کوئی آنسو کوئی درد جیسے چھو کر بھی نہ گز را ہو عمر اسکے سامنے کھڑا تھا سادہ لباس میں ملبوس اسکی آنکھیں بے چین تھیں
میرے گھر کے پپرز میرے حوالے کرو وہ عمر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولی تھی میرا زیور میرا پیسہ سب ابھی کے ابھی میرے حوالے کرو ہم گھر نہیں بینک جا رہے ہیں یا پھر وہاں جہاں تم نے میری چیزیں رکھی ہیں اسکا لہجہ بے لچک اجنبی تھا
. . . . . ہا لے ہم بات
عمر ہم کوئی بات نہیں کریں گے وہ حتمی لہجے میں بولی ہم دونوں نے ایک اچھا وقت گزارا ہے ساتھ کیا تم چاہتے ہو ہم ٹاکسک طریقے سے الگ ہوں ؟ لڑیں گالیاں اور الزام دیں ؟ اسکا لہجہ نہ اونچا تھا نہ طنزیہ وہ بس بات کر رہی تھی ہارون ان دونوں سے فاصلے پہ کھڑا تھا
عمر اسے بے چینی سے دیکھ رہا تھا ہا لے کہے جا رہی تھی ہم دونوں اب بھی دوست ہیں ویسے دوست جو ضرورت کے تحت ایک دوسرے کو کال کر سکتے ہیں میں گریسقلی تم سے الگ ہونا چاہتی ہوں میں تمھارے ساتھ چلنے سے انکار کرتی ہوں کیا تمھیں "ناں "سمجھ آتا ہے عمر ؟ وہ رسان سے بولی اور عمر حیات اتنا غیرت مند اور اتنا باوقار ضرور تھا کہ کسی لڑکی کا ناں سمجھے اگلے ایک گھنٹے میں وہ بینک سے تمام دستاویزات لے آیا تھا کراچی کے ایک پوش علاقے میں بنی وہ کوٹھی اب ہا لے کی تھی اسکے باپ کی جاگیر اسکا حصہ جو رقم اسکے باپ کے اکاؤنٹ سے نکلی تھی اس سے ہا لے نے عمر سے لیا قرضہ ادا کر دیا
سارا دن ساری شام ہارون اور حسن اسکے ساتھ سر کھپاتے رہے لیکن اسکی ایک ہی رٹ تھی عمر کے سا تھ نہیں رہنا مطلب نہیں رہنا وہ دونوں گھر سیٹ کروا کے خود بھی ایک کمرے میں سونے چلے گئے تھے ہا لے اوپری منزل پہ ایک کمرے میں تھی
ایک ہی دن میں وہ تمام قرضہ اتار چکی تھی اسکا زیور آزاد تھا اپنا بقایا زیور اور پیسہ بھی اسے مل گیا تھا وہ ایک بار پھر ایلیٹ کلاس کی شہزادی تھی لیکن ان سب کے بدلے ہا تھ سے عمر گیا تھا
یہ خسارہ عمر بھر کا تھا
***
لیل کے فلیٹ کا دروازہ ایک دھاڑ سے کھلا تھا سرخ بھبھوکا چہرہ لئے عمر حیات اندر آیا تو اسکا جی چاہا تھا سارے گھر کو آگ لگا دے لیل . . . . کہاں ہو . . . . لیل . . . میں بتا رہا دو منٹ میں یہاں آؤ وہا پنی پوری آواز کے ساتھ چلا رہا تھا لیل ااسکی آواز سن اپنے کمرے سے نکل آئی عمر ایک جست میں اسکے قریب پہنچا تھا اورا سکا بازو پکڑا اگر تم جان ہی گئی تھی اس سب کے پیچھے میں ہوں تو اپنا منہ بند نہیں رکھ سکتی تھی؟ وہ دا نت پیس کر غرآیا تھا لیل نے بس ایک لمحہ لیا تھا بات ڈی کوڈ کرنے میں اور پھر ایک جھٹکے سے اپنا بازو چھڑ وایا
اور میں کب سے تمھیں بتا کر ڈیل کرنے لگی ہوں الفا عمر ؟ اس نے سکون سے پوچھا تھا اسکی آنکھیں سخت تھیں جیسے وہ بخشے گی اسے بھی نہیں
عمر کو مزید طیش چڑھا بکواس بند کرو تم تمھیں آخر کیا ضرورت تھی اسے بتا نے کی کیا تم ایک بار صرف ایک بار مجھے اعتماد میں نہیں لے سکتی تھیں ؟ اسکا غصہ کسی طور کم نہ ہوتا تھا
نہیں مجھے تمھیں اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ یہ میرا کام ہے وہ گردن اٹھائے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بولی اور میں اپنے کام میں اپنے باپ کی ڈینیل بھی دے سکتی ہوں کسی سے پوچھنا کسی کو بتانا یہ میری جاب نہیں ہے
عمر نے بے زاری سے ہاتھ جھلایا لیل نے اسکا ہاتھ پکڑ کر سیدھا کیا جیسے کہہ رہی ہو مجھے سنو عمر حیات
تم نے میری بیسٹ فرینڈ کو اریسٹ کیا کیا میں نے کبھی پوچھا کیوں؟ کیا میں نے کہا تمہیں مجھے اعتماد میں لینا چاہیے تھا؟ میں نے یہ سب نہیں کیا عمر کیونکہ ہماری جاب میں دوستی دشمنی امیری غریب ی کچھ نہیں دیکھا جاتا ہا لے نے مجھے ایک کام کہا اور میں نے کر دیا اگر یہ سب میرے باپ نے کیا ہوتا تو میں اپنے باپ کی ڈینیل بھی دے دیتی سمجھے
عمر نے اب سر پکڑ لیا تھا اور دھم سے آ کر صوفے پہ گرا کچھ سمجھ نہیں آ رہا کیا کروں بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے "وہ اپنے آپ سے بڑبڑا رہا تھا ہا لے کسی اور گھر میں اکیلی رہے گی یہ خیال ہی اسکے لئے سوحان روح تھا وہ چیخنا چلانا چاہتا تھا چیزیں توڑنا چاہتا تھا اسے خود کو ریلیکس کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ تو کرنا تھا
اس نے ایک نظر اوپن کچن کی جانب دیکھا پھر بازو فولڈ کرتے ہوئے اٹھا
اسے یہاں سے بھی برتنوں سے بھرا ہوا سنک نظر آ رہا تھا ،،اپنے گھر کے برتن کیو،،ں نہیں دھوتی تم ؟ میرا گھر ہے میرے برتن ہے نہیں دھوؤں گی کیا کر لو گے وہ تڑخ کر بولی تھی
نہیں دھوو گی تو میں آ کردھوؤں گا میں تم جیسا پھو ہڑ اور گند میں رہنے والا انسان نہیں ہوں
کیا یہ کوئی کہنے والی بات تھی؟ کیا یہ کوئی جھگڑا تھا؟ ۔
وہ اب پانی کی دھار کے نیچے میلے برتنوں کو رگڑ رگڑ کر دھو رہا تھا لیل اب بھی سرخ چہرے اور دبے ہوئے غصے کے ساتھ اپنے صوفے پہ بیٹھی تھی
وہ برتن دھو کر ہٹا اب وہ کافی بہتر تھا لیل پہ غصہ کرنا اپنا ایک فضول عمل لگا اس نے ایک نظر لیل کو دیکھا وہ روٹھی بیٹھی تھی جانتا تھا اب جب تک وہ عمر سے لڑ نہیں لیتی اسکا غصہ ختم نہیں ہوگا عمر نے آس پاس دیکھا سارا گھر آج صاف تھا وہ خاموشی سے کچن میں رکھا کوڑا دان اٹھا لایا اور سارا کا سارا لاؤنج میں پھینک دیا لیل کے خون میں شرارے دوڑ گئے وہ ایک جھٹکے سے اٹھی تھی
تم . . . . . تمہاری جرات کیسے ہوئی؟ جانتے بھی ہو کتنی محنت سے صاف کیا تھا تم ایسا کیسے کر سکتے ہو؟ وہ اسکے سامنے کھڑی غرا رہی تھی عمر اسے چھوڑ دروازے کے پیچھے رکھے سوائپر لے آیا لیل اسکے پیچھے چلا رہی تھی اسے کوس رہی تھی وہ جانتا تھا اب وہ بولتی رہے گی عمر واپس آیا اسکے ہاتھ میںسوائپر تھا جھاڑو بھی اس نے جھاڑو لیل کو تھمایا لیل نے غصے سے جھپٹ کر اسکے ہاتھ سے جھاڑو لیا ،،تم ہو گے گند میں رہنے والے انسان میں نہیں اپنا گھر کب کیسے صاف کرنا ہے میں سب جانتی ہوں وہ غصے سے کہتی نیچے جھک کر جھاڑو لگانے لگی وہ جھاڑو لگاتی جاتی عمر پیچھے سے سوائپر سے بچا کچھا گند بھی صاف کر دیتا تھا کبھی کابھی اسے تپا نے کو کچرا اچھال کر اسکی طرف پھینک دیتا اور پھر لیل اتنا چیختی تھی کہ پوری بلڈنگ سنتی تھی لاؤنج تھا کتنا شروع ہوتے ہی تو ختم ہو جاتا تھا وہ اگلے چند منٹ میں سارا لاؤنج صاف کر چکے تھے
لیل اب صوفے کے نیچے فرش پہ بیٹھی تھی عمر ہاتھ دھوتا آیا اور اسکے ساتھ جڑ کر بیٹھا لیل دور ہو ہوگئی ناراض تھی وہ عمر نے گہری سانس لی
لیل۔ ۔ . ۔۔۔۔۔ وہ آہستگی سے پکارا لیل نے کوئی جواب نہیں دیا لیل . . . . . عمر نے ایک بار پھر پکارا جواب اب بھی نہیں آیا وہ انہی جھاڑو اور مٹی والے ہاتھوں کو دھوئے بغیر بیٹھی تھی
مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا میں غصے میں تھا سوری وہ نرمی سے معذرت کر رہا تھا
میں پھو ہڑ نہیں ہوں عمر وہ چہرہ موڑے ہوئے بولی تو عمر کو اسکی آواز گیلی لگی میں گند میں رہنے والی بھی نہیں ہوں اب کے آواز رندھی ہوئی تھی عمر کو بے اختیار پچھتاوا ہوا وہ لیل کو ہرٹ نہیں کر سکتا تھا
میں اپنا گھر اپنا کچن اس دن گندا رکھتی ہوں جس دن تم آنے واے ہوتے ہو اب کے اسکی سسکی ابھری تھی میں کیا کروں بتاؤ ؟ میرے پاس دوست نہیں ہیں تمہاری طرح میرے پاس چند گنے چنے لوگ ہیں اورتم ان میں سب سے اوپر ہو وہ چہرہ موڑے بری طرح رو رہی تھی عمر بس اسے سنتا گیا میرے پاس تمھارے قریب رہنے کے یہی طریقے ہیں تم میرے دوست ہو عمر میرا خاندان ہو ہم دس سال سے ساتھ ہیں تمھارے علاوہ میرا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے مجھے بتاؤ اگر تم اپنے مسائل اپنے کاموں میں الجھھ کر لیل کو بھول جاؤ تو لیل کیا کرے ؟ اسکے آنسو بھل بھل بہہ رہے تھے آواز بلند نہیں تھی آ زردہ تھی
تم پہgive up کروں ؟ یا تمھیں بلا لوں ؟ کیا اپنے سارے خاندان پہ گو اپ کرنا آسان ہے؟ کیا اپنے دوست کو اپنے قریب رکھنے کے چند برتن گندے رکھنا تھوڑا سا کچرا پھیلا دینا برا ہے؟
عمر چند لمحہ اسکے نیم رخ کو دیکھتا رہا پھر گہری سانس لے کر بولا
نہیں کچرا پھیلانا برا نہیں ہے لیکن میری زندگی میں جو کچرے کی ٹرک پھینک دی ہے وہ برا ہے
لیل گیلے چہرے کے ساتھ ہنس دی
خدا کی قسم لیل تم نے میرے ساتھ ایسا ظلم کیا ہے ایسا کچرا پھیلایا ہے کہ اب عمر کیا پوری میو ںسپل کمیٹی بھی صاف نہیں کر سکتی وہ ایک بار پھر زور سے ہنسی عمر اسے دیکھ کر ہنسا اور پھر وہ دونوں ہاتھ پہ ہاتھ مار کے ہنس پڑے میری ساری زندگی خراب ہوگئی وہ ہنستے ہنستے بولا
اور مجھے شروع سے پتہ تھا اس سارے کالے کانڈھ کے پیچھے تم ہو وہ بھی با مشکل بول سکی ہنس ہنس کر انکی آنکھوں سے پانی نکل رہا تھا لیل پیٹ پکڑے ہنس رہی تھی اور عمر گردن کو صوفے پہ پھینکے ہنس رہا تھا
وہ دونوں دس سال اسی طرح کرتے رہے تھے جب بھی انکی مشکلات بڑھ جاتیں تو وہ کہتے تھے "چلو ہنسیں "اور پھر وہ دونوں بیٹھ کر کئی کئی منٹ اسی طرح بے وجہ قہقہے لگاتے تھے
آج اتنے دن بعد تم پہلے والے الفا لگے ہو تمھیں بہت مس کیا میں نے کافی دیر بعد وہ بولی تھی
عمرنے گردن اثبات میں ہلائی ،،وہ وقت اچھا تھا ناں لیل تم میں سردار جج صاحب ہم سب کتنے خو ،،ش تھے سب بدل گیا عمر وہ یاسین سے بولی
اگر کچھ نہیں بدلا تو تمہاری ماسیوں والی شکل
اور یہاں لیل کو لگا تھا وہ عمر کا سر پھاڑ کر کچھ غلط نہیں کرے گی یہ انسان بیٹھے بیٹھے اتنا زہر کیسے اگل لیتا تھا؟
لیل نے کچھ نہیں کہا وہ بس اسے سامنے دیوار کو دیکھتی رہی بلاخر وہ اچھا محسوس کر رہی تھی
تم اب کیا کرو گے؟ لیل نے اسے اٹھتے دیکھ پوچھ لیا
وہ مجھے اپنے پیچھے آنے سے منع کر کے گئی ہے سو میں نہیں جاؤں گا لیکن میں اسے منا لوں گا کچھ وقت بعد وہ دروازے کی طرف جاتے ہوئے بولا
دروازے پہ جا کر وہ رکا لیل کو ایک نظر دیکھا "برتن اور گھر کو گندہ رکھنے کا لا جک سمجھ آتا ہے لیکن تمہارے ہاتھ کیا یہ بھی میں دھلواتا ہوں ؟ وہ طنزیہ انداز میں کہہ رہا تھا لیل کی آنکھوں میں چنگاریاں بھر گئیں
مان لو لیل سکندر تم ایک پھو ہڑ گند میں رہنے والی اور ماسی کی شکل والی لڑکی ہو
دروازہ بند کرتا وہ باہر نکل گیا پیچھے لیل کافی دیر تک اسکی شان میں مغلضات بکتی رہی
وہ تھا ہی ایسا اسکے جانے کے بعد اسکا چرچا ضرور ہوتا تھا اب الفاظ کیسے ہوتے تھے کیا یہ بھی بتانا پڑے گا؟
ایک ماہ بعد ایک ماہ بعد
صبح نکھری نکھری سی سارے شہر پہ اتری تھی ہا لے سلطان اپنے نئے گھر کے کچن میں کھڑی اپنے لئے کافی بنا رہی تھی چار دنوں سے حسن اسکے ساتھ ہی رات میں رہنے آجاتا تھا ہارون نیچے والے پورشن میں رہتا تھا وہ بھی بس رات میں وہ دونوں اسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتے تھے مہر بس ایک بار ملنے آئی تھی اس دفع اس نے طلاق کے متعلق کوئی بات نہیں کی وہ بس ہا لے کو دلاسا دیتی رہی اور چلی گئی اب کے وہ اسکے لئے واقعتا فکر مند ہوئی تھی کافی بنا کر اس نے مگ دیکھا وہ لبالب بھرا ہوا تھا ایک اداس مسکراہٹ اسکے لبوں کو چھو گئی اتنے عرصے میں اسے زیادہ کافی بنانے کی عادت ہو چکی تھی کیونکہ کوئی تھا جسے اسکے ہاتھ سے کافی اور چائے لے کر پینے کی عادت ہو چکی تھی وہ ہر گزرتے دن زیادہ شدت سے یاد آنے لگا تھا ہا لے چند لمحہ مگ کو دیکھتی رہی پھر اسی بھرے ہو ئے مگ کو سنک میں پھینک دیا آنکھیں کناروں سے گیلی ہو گئیں تھیں پھر یکایک پانی سے بھر گئیں وہ کیوں یاد آ رہا تھا آخر کیوں؟
وہ دھیرے دھیرے نیچے بیٹھتی چلی گئی آنسو آنکھوں سے بہہ نکلے اپنے گرد بازوؤں کا دائرہ بنائے وہ بے آواز روئے گئی
کچن کی چوکھٹ پہ کھڑا حسن اسے بے بسی سے دیکھتا رہا
یہاں سے چند کلو میٹر دور عمر حیات کے بنگلے پہ آؤ تو وہ چھت پہ اپنی شرٹ لینے آیا تھا (شانو اب تک واپس نہیں آئی تھی)اس نے شرٹ تار سے اتاری اور پھر جونہی جانے کو مڑا ذرا دیر کو تھم گیا آہستگی سے گر دن موڑ کر اس نے منڈیر پہ رکھے مٹی کے برتن دیکھے وہ ہوتی تھی تو روز انکو بھر دیتی تھی وہ کتنا بولتا تھا ناں ؟
میرے گھر کا سارا راشن ان ناکارہ چڑ یوں کو کھلا دیں کام چور نکمی ہڈ حرام چڑیا بلکہ چڑیا کیا میں نے کل خود دیکھا اتنے بڑے قد کے ساتھ کوا بھی بیٹھا تھا
الل اللہ عمر تم نے پرندوں سے بھی بیر پال رکھا ہے وہ بدلے میں بس یہی کہتی تھی عمر آزردگی سے مسکرا یا اسے دیکھنے اسے سننے کی ایک عادت تھی اور عادتیں جان لیوا ہوا کرتی ہیں
وہ واپس کچن میں آیا کیبنٹ کھولتے ہوئے اسے کچھ سامان دکھا کچھ پیکٹس کچھ چیزیں وہا داسی سے انہیں دیکھے گیا اسے یاد تھا یہ کیوں لائے گئے تھے
"عمر میں لزانیہ کا سامان لے آئی ہوں اس سنڈے تم بنانا اور میں سیکھوں گی پھر اگلے سنڈے "میں بتاؤں گی عمر کے گلے میں گلٹی سی ابھر کر معدوم ہوئی اس نے سامان رکھا چو لہے کے پاس رکھا اپنی کا فی کا مگ اٹھایا اور سارا کا سارا مائع سنک میں انڈیل دیا
کافی اور چائے تو بس اسکی بچی ہوئی اچھی لگا کرتی تھی اب نہ کافی لطف دیتی تھی نہ چائے تازہ دم کرتی تھی وہ اپنے ساتھ عمر کے سارے ذائقے بھی لے گئی تھی نیچے
پانی کی دو بوتلیں لیں اور ساتھ کچھ کچے چاول لئے وہ ایک بار پھر چھت پہ چلا آیا اب وہ بیٹھا تھا کسی برتن میں پانی بھرتا تو کسی برتن میں چاول ڈالتا منڈیر پہ کوے بھی تھے چڑیا بھی تھیں اور راشن بھی وہ ذرا فاصلے پہ کھڑا انہیں دیکھ رہا تھا وہ نہیں تھی اور اسکا نہ ہونا اذیت دیتا تھا عمر خود کو اس اذیت کا عادی نہیں بنانا چاہتا تھا
کمرے میں آ کر اس نے لباس بدلا پھر باہر آیا اور آفس جانے کو گاڑی میں آ کر بیٹھا جب ہی اسکا فون تھرتھرآیا عمر نے اچھنبے سے موبائل کو دیکھا
اماں کالنگ اس نے فون کان سے لگایا آگے جو کچھ بولا گیا وہ عمر حیات کی روح کھینچ لینے کو کافی تھا