Chapter 88: باب 88

اگست کاپہلا عشرہ بیت چکا تھا چودہ اگست کی گہما گہمی کے بعد آج وہ کیفے سے ذرا دیر و اپس آئی تھی زندگی بے حد مصروف ہو چکی تھی کیفے سنبھالنا جتنا آسان لگتا تھا اتنا تھا نہیں وہ مینجمنٹ کے مختلف آنلائن کورسز کر رہی تھی ساتھ ساتھ اپنی ذہنی صحت کے لئے وہ بقا عد گی سے غزالہ روحی کے کلینک جا رہی تھی اس وقت وہ لاونج میں بیٹھی تھی صوفے پہ نیم دراز گھر کے ہلکے پھلکے لباس میں بالوں کو گول مول باندھے وہ ٹی وی پہ چینل بدل رہی تھی اسی وقت عمر اندر آتا دکھائی دیا اسکے ہاتھ میں کافی کے مگ تھے وہ سادہ ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس تھا ہا لے کی ساتھ بیٹھتے ہوئے اس نے کافی کا مگ اسے تھمایا

شمس مجھے تین دن کے لئے کوئٹہ بھیج رہا ہے اس نے بات کا آغاز کیا میرا ایک دوست بھی ہے و ہاں اسکی شادی بھی ہے سوچ رہا ہوں چلا جاؤں وہ ہا لے کو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا

ھمم چلے جاؤ اچھا وقت گزرے گا وہ تھکن زدہ تھی عمر نے غور سے اسکو دیکھا وہ کتنی تھکی ہوئی تھی اپنی وسعت سے زیادہ اٹھانے والا بوجھ اسکے لئے بھاری تھا

آپ ساتھ چلیں گی؟ وہ نہیں جانتا تھا اس نے یہ پیشکش کیوں کی ہا لے فورا سیدھی ہو بیٹھی آنکھیں چمک اٹھیں لیکن میں تو انوائٹڈ نہیں ہوں اگلے ہی لمحے اسکی ساری خوشی ماند پڑ گئی تھی عمر کا دل کیا تھا اپنا سر پیٹ لے "بی بی کاغذی ہی سہی میں آپکا شوہر ہوں اگر میں انوائٹڈ ہوں اسکا مطلب ہے آپ بھی انوائٹڈ ہیں "وہ جل کے بولا تو ہا لے کھل کر مسکرائی

سہی کہہ رہے ہو لیکن نہیں وہ ایک بار پھر مایوس ہوئی کیفے کا کیا ہوگا؟

کیفے میں تو جیسے لوگوں کا جم غفیر رہتا ہے ناں گنتی کے چار لوگ تو آتے ہیں اس نے طنز کیا

کل چھ آئے تھے اچھا وہ بھڑک گئی ساتھ وہ دونوں ہنس پڑے اس نے بات ہی ایسی کہی تھی دراصل کیفے کے سامنے والی سڑک پہ کچھ کنسٹرکشن کا کام ہو رہا تھا اور لوگوں کو دو تین دن سے آنے میں دقت ہو رہی تھی پھر کیا خیال ہے چلیں گی؟ صبح فجر کے بعد نکل رہا ہوں میں عمر نے کہتے ساتھ کافی کا مگ ہونٹوں سے لگایا کس حیثیت سے بیوی یا پھر دوست ؟ وہ مسکراہٹ دبا کر بولی

سہیلیاں میری اور بھی بہت ہیں چلنا ہے ہے تو بیوی بن کر چلیں

ہارون اور حسن کو بھی لے چلیں وہ بھی میرے ساتھ گھوم لیں گے وہ آگے کو ہو کر اشتیاق سے پوچھ رہی تھی اتنے دنوں بعد وہ کہیں جائے گی یہ خیال ہی دل خوش کر رہا تھا

ہرگز نہیں عمر فورا سے پہلے بولا تھا وہ ہارون تو پھر بھی برداشت ہو جاتا ہے لیکن آپ کا عذاب بھا ئی ہرگز بھی نہیں وہ بولتے ہوئے اٹھا تھا

تم تو خوامخوا میرے لوگوں سے جلتے ہو اللہ جانے تمھیں اس بچے سے کیا بیر ہے ہا لے خفگی سے بولی تھی عمر نے اسکو ایسے دیکھا جیسے اسکا دماغ چل گیا ہو "جی جی بالکل بچہ ہے وہ میں تو کہتا ہوں اگر اس جیسے دو چار اور بچے پیدا ہو گئے تو دنیا والے بچوں سے خوف کھائیں گے

وہ بڑبڑاتا باہر چلا گیا اسکے پیچھے ہا لے نے فون اٹھا لیا تھا اور اب وہ کوئی نمبر ڈائل کر رہی تھی

کچھ دیر بعد وہ اپنے کمرے میں تھی حسن اور ہارون اسکے بیڈ پہ بیٹھے تھے ہارون اسکا میک اپ اور باقی کاسمیٹیکس کی چیزیں چھوٹے بیگ میں ڈال رہا تھا حسن منہ بسورے بیٹھا تھا ہا لے الماری میں منہ دییے کھڑی تھی

ہا لے مجھے بھی لے جاؤ ناں پلیز وہ منت کرتے ہوئے بولا

اے تمہارا کیا کام وہاں ؟ وہ دونوں جا رہے ہیں تم اچھے لگو گے ساتھ ہارون نے اسکو گھرکا تھا اسی وقت عمر بھی اندر آیا

سامان پیک ہو گیا ہے تو دے دیں اس نے ہا لے کو آواز دی حسن نے چمکتی آنکھوں سے اسے دیکھا

عمر . . میں تمہارا بھائی ہوں مجھے بھی لے جاؤ

صبح صبح میرے سر پہ کوئی بھاری پتھر نہیں لگا جو تمھیں ساتھ لے جاؤں عمر نے ہاتھ جھلایا

ہا لے نے بھی اب الماری سے سر نکالا تھا اور دو بیگز جو اس نے الماری کے ساتھ رکھے تھے انکی جانب اشارہ کیا "یہ سامان ہے رکھ دو گاڑی میں "وہ مصروف سی کہہ رہی تھی

حسن کی بے چارگی والی شکل ہارون اور بنگلے کو چھوڑ وہ دونوں فجر کے وقت کوئٹہ کے لئے رو انہ ہو گئے تھے یہ سفر انکے لئے بہترین رہے خدا کرے

***

سفر اچھا گزر رہا تھا شام کے قریب وہ لوگ بولان پہنچ چکے تھے بولان کوئٹہ سے پہلے آنے والا شہر ہے یہاں کے پہاڑ اور یہاں کے راستے جو کہ پہاڑوں کو ہی کاٹ کر بنائے گئے ہیں انسان کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں وادی بولان کے راستے یوں تھے جیسے ایک اونچے پہاڑ پہ سڑک بنا دی گئی ہو صاف ستھری پکی سڑک بل کھاتے روڈ اور پھر روڈ سے اگر نیچے کی جانب گردن جھکا کر دیکھو تو پتھروں کے اوپر بہتا پانی جب اس پانی پہ دھوپ پڑتی تھی تو پتھر نمایاں ہونے لگتے تھے یہ ایسا خوبصورت منظر ہوا کرتا ہے کہ تمہاری آنکھیں اس منظر کو تکتی رہیں وادی بولان کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جب آپ یہاں سے سفر کر رہے ہوں گے تو آپ کو ایسا لگے گا جیسے آپ کے کان سن ہو گئے ہوں جیسے آوازیں ٹھیک طرح سے سنائی نہ دے رہی ہوں اسکی وجہ یہ ہے کہ و ادی بولان اونچائی کی طرف ہے اور یہاں ہوا کا دباؤ بہت زیادہ ہے اگر آپ کسی نارمل ہوا کے دباؤ والی جگہ سے یہاں آ جاتے ہیں تو کچھ پل اپنے کانوں کو سن ہوتا پائیں گے اور آواز وں کا راستہ مکمل طور پہ ختم نہ سہی لیکن دھندلا ضرور ہو جائے گا

اس وقت عمر حیات کی گاڑی بولان کے اونچے راستوں پہ دوڑ رہی تھی ہلکی ہلکی بوندا باندی نے ہوا میں خنکی پیدا کر دی تھی ہا لے نے ہاتھ بڑھا کر میوزک آف کر دیا کیونکہ آواز سہی سے نہیں آ رہی تھی اور عمر نے وجہ بھی بتا رکھی تھی

مغرب میں ابھی خاصہ وقت تھا ایسے میں سورج کی روشنی جب گھاٹی سے نیچے پتھروں والے پا نی پہ پڑ رہی تھی تو ایک سنہری سی روشنی پیدا ہوجاتی تھی ہا لے محو سی اس منظر کو دیکھ رہی تھی یہاں آ کر سگنلز بھی کام کرنا چھوڑ دیتے تھے ذرا آگے جا کر ایک جگہ عمر نے گاڑی روک دی ہا لے نے گردن نیچے کر کے دیکھا دور کہیں سے اسے ایک بورڈ نظر آیا

پیر غیب اس نے اچھنبے سے نام دہرآیا پھر عمر کو دیکھا "ڈونٹ ٹیل می تم منت مر "ادوں پہ یقین رکھتے ہو عمر ہنس دیا صبح سے لے کر اب تک وہ کئی بار ایسے کھل کر ہنسا تھا شاید وہ اس سفر سے خوش تھا

یہاں ایک بہت خوبصورت جگہ ہے آئیں آپ کو دکھاؤں وہ بولتے ہوئے اپنی گاڑی سے اتر آیا ہا لے بھی اتر کر نیچے آئی آوازیں اب ذرا واضح ہونے لگی تھیں کا نوں میں بجتی گھنٹیاں اب کم ہو ئی تھیں وہ اسے لئے آگے بڑھتا گیا بولان میں سڑک سے نیچے اتر کر پانی کی طرف جانا مشکل نہیں ہوتا پہلی وجہ یہ کہ اونچائی زیادہ نہیں ہوتی دوسری وجہ یہ کہ راستہ اتنا مشکل نہیں ہوتا پتھر یوں پھیلے ہوئے ہوتے ہیں کہ انسان با آسانی نیچے گھاٹی تک جا سکتا ہے بس پتھروں پہ چل کر پیر ذرا دکھ جاتے ہیں یہ کوئی چھوٹے چھوٹے نوکیلے پتھر نہیں ہوتے یہ ہتھیلی جتنے موٹے موٹے پتھر ہوتے ہیں بولان سے کر کوئٹہ تک ان پتھروں کی بہتات تھی وہ اسکے ساتھ چلتی ہوئی نیچے آئی پیر تک جانے کا راستہ کہاں تھا وہ نہیں جانتی تھی لیکن جہاں اسے عمر لایا تھا یہ کوئی الگ ہی جگہ تھی بے اختیار اسکے منہ سے . . واہ نکلا تھا منظر کچھ یوں تھا کہ چاروں جانب پہاڑوں ایک گولائی کی صورت تھے پہاڑوں کے اوپر چھوٹے چھوٹے سبز درخت تھے اور ان پہاڑوں سے پانی کا چشمہ پھوٹتا تھا ایک جانب سے نہیں تین مختلف جگہوں سے وہی پانی جب نیچے کرتا تھا تو سبز درختوں کا عکس اس میں پڑتا تھا کو کہ اس پانی کو سبز دکھاتا تھا اور کبھی کبھی نیلا بھی یوں لگتا تھا جیسے پانی سبز اور نیلا سا ہو ایک دائرہ سبز ایک دائرہ نیلا پانی گرنے کا شور سارے میں پھیلا ہوا تھا

یہ وجہ تھی جو میں فلائٹ سے نہیں لایا آپ کو ورنہ آپ بولان میں اپنے کان بند ہوتے کیسے محسوس کرتیں ؟

وہ ہا لے کے عقب میں کھڑا پانی پہ نگاہیں جمائے کہہ رہا تھا بی بی نانی کا پانی گرنا کیسے دیکھ پاتیں آپ ؟

تم نے اچھا ہی کیا میں نے بہت انجوائے کیا ہے سارا سفر خوبصورت تھا ہا لے نے تائید کی لیکن وہ رکی پھر نیچے بیٹھ کر پانی میں پیروں کو ڈبو لیا مجھے کانوں کے بند ہونے سے بڑی کوفت ہوئی تھی اس نے برا سا منہ بنایا وہاں کے مقامی لوگ بھی نہیں تھے شاید وہ پیر سے دعا لے کر آ رہے تھے لوگوں کا ہجوم کم تھا البتہ لوگ تھے ضرور عمر اسکے ساتھ بیٹھ گیا مجھے کبھی بھی آوازوں کے بند ہونے سے کوفت نہیں ہوئی وہ پانی کے شور میں ہا لے کے ساتھ بیٹھا کہہ رہا تھا مجھے ہمیشہ رعب سا محسوس ہوا ہے ہا لے نے اس کو اچھنبے سے دیکھا جیسے اسکا مطلب نہ سمجھ پائی ہو عمر نے کہنا جاری رکھا میں سوچتا ہوں یہ پندرہ بیس منٹ کے لئے جب آوازیں ہمارے لئے مس بیلنس ہو جاتی ہیں تب ہمیں کتنا برا لگتا ہے اگر ساری زندگی کے لئے یہی خامی اللہ ہمارے اندر رکھ دیتا تو ؟

لمحے بھر کے لئے تو ہا لے کے رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے اسی لئے میں جب بھی یہاں آتا ہوں تو مجھے خدا سے رعب محسوس ہو تا ہے مجھ اسکی قدرت سے رعب محسوس ہوتا ہے یہاں آکر مجھے محسوس ہوتا ہے نا رمل ہونا کتنا بڑا اعزاز ہے

ہا لے نے سر اثبات میں ہلایا تم سہی کہتے ہو نارمل ہونا بہت بڑا اعزاز ہے وہ ہلکی آواز میں بولی

کچھ دیر تک وہ دونوں وہیں بیٹھے رہے اسکے بعد اٹھ آئے مغرب کااندھیر ا گہرا ہونے لگا تھا اگلے ایک گھنٹے میں وہ کوئٹہ پہنچ چکے تھے پہاڑوں کے درمیان واقع چھوٹا خوبصورت شہر یہاں زیادہ گرمی نہیں پڑتی تھی کراچی جیسی تو بالکل نہیں یہ ٹھنڈا شہر تھا یہاں کی دھوپ بدن جھلساتی نہیں تھی بلکہ اگر گرمی کے دنوں میں بس ایک پنکھا بھی چلتا رہے تو تمھیں اسکی ہوا بھائی کی

ان دونوں کا قیام کوئٹہ کے فائیو اسٹار ہوٹل"سیرینا "میں تھا سبرینا کی لمبی ونچی عمارت مٹیا لے رنگ کی تھی کچا مٹی الا رنگ ساری عمارت کی باہر والی اونچی مضبوط دیواروں پہ مٹیالہ رنگ جیسے لپیٹ دیا گیا ہوس ہوٹل کیا دیواریں عمر کو ہمیشہ ایک قلعے کی سی لگتی تھی اونچی مضبوط موٹی دیواریں

آج یہاں تک آتے آتے رات ہو گئی تھی وہ اپنا سفرکل سے شروع کرنے والے تھے

اگلا دن اپنے ساتھ کئی ساری مصروفیت ساتھ لایا تھا صبح صبح عمر اپنی کسی میٹنگ کا کہہ کر گیا تھا اور اب دوپہر کے بارہ بجے لوٹا تھا آج شام ہی اسکے دوست کی "قوالی نائٹ "بھی تھی ایسا کوئی فنکشن شا دی کے لئے ضروری تو نہیں تھا لیکن امیروں کے چونچلے یو نو

وہ واپس آیا تو ہا لے ہوٹل کی لابی میں ہی بیٹھی تھی منہ پھلا ئے بے زار وہ اسے بہلا کر کسی طرح باہر لے ہی آیا تھا اور پھر وہ ساتھ چلی بھی آئی تھی سب سے پہلے وہ دونوں "گولڈ سٹی مال "گئے تھے یہا یک بہت مہنگا اور کوئٹہ کے آیلیٹ کلاس کے لوگوں کے لئے بنا مال تھا

عمر حیات یہاں سے وہاں گھماتے ہوئے اسے شہر کے بارے میں معلومات دیتا رہا تھا یہاں سے پھر وہ اسے چوڑی گلی لے آیا تھا یہاں آ کر وہ حقیقتا خوش ہوا تھا یہ جگہ کراچی کے عام مارکیٹس جیسی تھی دونوں اطراف میں دکانیں تنگ گلیاں لیکن کراچی جتنی تانگ ہرگز نہیں ہا لے کو یہ سب بہت نیا لگ رہا تھا سب سے اہم بات یہ تھی کہ یہاں وہی وہ واحد لڑکی تھی جس نے سر سے دوپٹہ اتار رکھا تھا باقی پٹھان اور اردو سپیکنگ عو رتوں نے دوپٹے سر پہ لے رکھے تھے کوئٹہ میں بہت کم ہی ایسی عورتیں دیکھنے کو ملیں گی جنہوں نے دوپٹے اتار رکھے ہوں یا پبلک پلیسز میں جینز شرٹس پہن رکھی ہوں یہاں پردے کا اہتمام تھا پٹھان بلوچ خواتین تو بڑی بڑی چادروں میں خود کو ڈھانپ کر پھرا کرتی تھیں کچھ اردو سپیکنگ اور عیسائی کمیونٹی کی عورتیں تھیں جن کے دوپٹے سروں سے اترے ہوئے یا پھر سرے سے ہوتے ہی نہیں تھے یہاں سب کو اتنے بڑے دوٹلیہے اور نقاب لگائے دیکھ ہا لے نے بھی دوپٹہ اچھے سے سر پہ اؤڑھ لیا عمر اسے اس طرح دیکھ کر مسکرایا تھا

کافی ساری شاپنگ کے بعد وہ اسے ایک اچھے ریستوران لے آیا تھا عمر نے اپنے لئے سبزی اور ہا لے کے لئے بریانی آرڈر کی تھی اسے اسی چیز کی cravingہو رہی تھی عمر نے بس اسکی بات پہ مسکراہٹ دبالی تھی ساتھ بیرے کو "بریانی میں ڈبل مسالحہ ڈالنا "تاکید کر دی تھی ہا لے نے اسے ڈبل مسالحے کی بات پہ ٹوکا تھا "میں اتنا اسپائسی کھانا ناہی کھاتی "جواب میں عمر نے اسے بس دھیرج رکھنے کو کہا تھا کھانا لایا گیا عمر شوق سے اپنی سبزی کھا رہا تھا لیکن ہا لے نے پہلا نوالا لیتے ہی کڑوا منہ بنایا تھا

یہ ہمیں بریانی کہہ کر پلاؤ کیوں دے گیا ہے؟

عمر مسکرایا یہ بریانی ہی ہے یہاں کے لوگ مصالحہ بہت کم کھاتے ہیں میڈم یہاں یہ کناکھیو ں سے اسکی پلیٹ کی جانب اشارہ کیا بھی ٹو مچ ہے وہ ہنوز مسکرا رہا تھا ہا لے کا موڈ خراب ہو چکا تھا وہ کراچی سے آئی مصا لحوں کی شوقین لڑکی تھی وہ ایسے پھیکے کھانے کہاں کھا سکتی تھی عمر نے اسکو ہاتھ روکتے ہوئے دیکھا پھر اٹھ کھڑا ہوا چلیں آپ کو کچھ آپ کے ٹائپ کا کھلا ؤں وہ والٹ سے چند نوٹ میر پہ رکھتا کہہ رہا تھا ہا لے بھی ابھی کچھ دیر بعد وہ اسے کسی مارکیٹ نما جگہ پہ لے آیا تھا ہا لے متعجب سی اسکے ساتھ ساتھ چل رہی تھی

یہاں بڑے بڑے شاپنگ سینٹرز بنے تھے لوگوں کا رش حد سے زیادہ تھا بلاخر وہ ایک شاپنگ سینٹر کے باہر رکے ہا لے گردن اٹھا ئے اسکی عمارت کو دیکھ رہی تھی "داود شاپنگ سینٹر "عمارت کے ماتھے پہ کنندہ تھا یہاں کھانا ملے گا کیا؟ وہ حیرت سے بولی

عمر کا دل چاہا تھا اپنا سر پیٹ لے بی بی یہاں نہیں یہاں دیکھیں اس نے ہا لے کا رخ موڑا عمارت کے عین سامنے ایک چھوٹا سا ڈھابے نما فوڈ کارٹ تھا برگر . . بریانی . تکہ . کباب اور ہر قسم کی چٹنی یہی انکا مینیو تھا وہ اسے لئے آگے بڑھ آیا وہ سٹریٹ فوڈز کا شوقین نہیں تھا لیکن ہا لے تھی گول چکر دار ذینے چڑھتے وہ اوپر آئے چھوٹا سا ہال جہاں گنتی کے ہی چند میر اور کرسیاں رکھی تھیں

وہ دونوں بھی ایک میر کے گرد بیٹھ گئے عمر نے ریشمی کباب اور تکے آرڈر کئے ساتھ انکی اسپیشل مایونیز والی چٹنی یہ چٹنی صرف مایو سے نہیں بنتی اسے بنانے کے لئے گری نڈر میں مایونیز سرخ چھوٹے والے مرچ اورنمک اور سرخ پاؤڈر والے مرچ ڈالے جاتے ہیں ذرا دیر کو گری نڈر میں ان سب کو گھما کر تیار ہونے والی یہ چٹنی آپ کے کانوں سے دھوئیں نکال سکتی تھی تھوڑی دیر تک ویٹر اپنی خاص چٹنی اور کباب لے آیا عمر نے ہا لے کو اشارہ کیا ہا لے نے ریشمی کباب کو کانٹے کی مدد سے توڑا پھر اسی کانٹے کو چٹنی وا لی پلیٹ میں ڈبو کر منہ تک لے گئی اور اگلے ہی لمحے اس نے آنکھیں موند لیں یہ اسکا سٹائل تھا جب بھی اسے پر فیکٹ ٹیسٹ ملا کرتا تھا وہ اسی طرح آنکھیں بند کر اسے محسوس کرتی تھی

اب یہ ہوئے ناں کراچی والے مصالحے وہ مزے لے لے کر کھاتی رہی عمر اسے اس طرح کھاتے دیکھ مسکراتا رہا کھانا کھانے کے بعد وہ واسے مختلف جگہوں پہ گھماتا رہا تھا رات کے کوئی دس بج گئے تھے جب وہ اسے تقریبا گھسیٹتا ہوا گھر لایا تھا اب عمر کے قدم جواب دے چکے تھے ہا لے منہ بسورتی ہوٹل واپس آ گئی تھی

عمر سو گیا تھا اور وہ اب بھی اپنے کپڑے نکال کر دیکھ رہی تھی کل پارک میں وہ یہ پہنے گی ہاں بالکل یہی

رات گہری سے گہری ہوتی جا رہی تھی اور پلاننگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی

اگلی صبح سولہ اگست کی تھی عمر حسب معمول صبح اپنے کام پہ چلا گیا تھا اسکی واپسی دوپہر ایک بجے تک ہوئی آج وہ اسے کئی اور جگہیں گھمانے لے گیا تھا ہنہ اؤڑک ہنہ جھیل اور پھر رات میں عسکری پارک پارک ایک لمبے چوڑے رقبے پہ بنا تھا پھول درخت اور ہری گھاس کی تو جیسے اس پارک میں بہتات تھی جنگلے والا بڑا سا دروازہ پار کرتے اندر آؤ تو لمبی سڑک تھی جس کے دونوں اطراف میں دور دور تک لمبی گھاس بچھی تھی یہ گھاس کے قطعے اتنی دور تک تھے جہاں تک تمہاری نگاہ جاتی ہو درختوں سے لپٹی فیری لائٹس نے پارک کی خو بصورتی کو مزید روشن کر رکھا تھا

عمر اسے لئے آگے آیا تو لوگوں کا بے تحاشا شور اسکے کانوں میں پڑا یہ وہ جگہ تھی جہاں بڑے بڑے جھو لے لگے تھے رائیڈ لیتے لڑکے لڑکیاں چیخ چیخ کر اپنے جوش کا اعلان کر رہے تھے لمبا کشتی نما جھولا جس پہ ایک طرف کو لڑکیاں بیٹھتی تھیں اور دوسری طرف لڑکے اس جھولے کا نام "ڈریگن رائیڈ "تھا

عمر ہم بھی رائیڈ لیں ؟ ہا لے جھولے کو دیکھتے ہوئے اشتیاق سے کہہ رہی تھی

میں ایک عرصہ اس شہر کا اے ایس پی رہ چکا ہوں بچوں کی طرح رائیڈ لیتا اچھا لگوں گا؟ وہ مصنوعی خفگی سے بولا تھا

کیا ہے عمر چلو ناں کتنا مزہ آئے گا اب کے وہ اسرار کرنے لگی تھی اچھا ٹھیک ہے مت آؤ میں خود ٹکٹ لے آتی ہوں وہ ٹکٹ بوتھ کی جانب بڑھی اسی لمحے تین لڑکوں کا گروپ بھی ٹکٹ بو تھ کی جانب اے تھا عمر فورا اس تک گیا تھا یوں کے وہ ہا لے کے دائیں طرف پوری طرح پھیل کر کھڑا تھا لڑکوں کو صاف اشارہ تھا کہ جب تک میری بیوی یہاں ہے میں اسی تطرح آگے کھڑا رہوں گا ہا لے کا دھیان اسکی طرف نہیں تھا عمر نے ٹکٹس لئے اور وہاں سے چلا آیا لڑکے اب بھی مڑ مڑ کر ہا لے اور باقی آتی جاتی لڑکیوں کو دیکھ رہے تھے عسکری پارک میں جھولوں پہ اتنا رش ہوتا ہے کہ آپ کو ٹکٹس لے کر بھی انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ جھولے کی طرف جانے والی ذینے جو کہ ایک جانب مردوں کے لئے اور دوسری جانب سے عورتوں کے لئے تھے وہاں پہلے ہی لوگ کھڑے رہتے ہیں وہ کوئٹہ کا سب سے خوبصورت اور بڑا پارک ہے عمر نے ذرا کی ذرا نظر ان لڑکوں پہ ڈالی اور پھر ہا لے کے ساتھ سے نکل کر عین اسکے سامنے کھڑا ہو گیا لڑکے اسکی پشت کے پیچھے چھپ گئے وہ ہا لے کے سامنے تھا اب وہ اسے دیکھ نہیں سکتے تھے

ہا لے نے رائیڈ لے لی عمر ساتھ نہیں بیٹھا وہ کم از کم اس رائیڈ کے لئے نہیں جا سکتا تھا اب وہ دونوں پاپ کارن کے پیکٹ ہاتھوں میں لئے یہاں سے وہاں گھوم رہے تھے پھر ایک جگہ عمر خود ہی رکا وہ سائیکل کے پہیے جیسا گول اونچا بلند جھولا تھاوہferris wheel تھا عمر مسکرا تے ہوئے اسکی ٹکٹس لے آیا ہا لے کو یہ رائیڈ کچھ خاص پسند تھی دوسرا یہ جھولے کراچی کے مقابلے کم تیز چلتے تھے لیکن وہ عمر کے ساتھ کافی انجو ائے کر رہی تھی بلاخر وہ فیسر وہیل پہ اسکے ساتھ آ بیٹھا وہ دونوں جیسے پنجرے میں بند ہو گئے ہوں پہلے پہل تو ہا لے کو کچھ خاص مزا نہیں آیا لیکن جب رائیڈ اوپر جا کر ایک لمحے کو رکی تو ایک لمحے کے لئےسب رک سا گیا عمر کے اشارے پہ اس نے گردن موڑ کر دیکھا یہاں سے سارا کوئٹہ شہر نظر آتا تھا اس رائیڈ کی سب سے خاص بات یہی تھی تین سے چار سیکنڈ کے لئے ہر دفع رائیڈ اسی طرح رک جایا کرتی اور وہ پھر سے بے تابی سے اس منظر کو دیکھتی وہ اتنا خوبصورت منظر تھا کہ آنکھیں نہیں بھرتی تھیں

وہ دونوں دو بار رائیڈ لے کر اب اتر آئے تھے اور پارک سے بھی نکل آئے ہوٹل کی طرف جاتے راستے میں وہ ایک جگہ رکے تھے یہ ایک مصروف شاہراہ تھی قطار در قطار بنے ریستورانآئس کریم شاپس کیفے پزا ہٹ یہ شاہراہ اور اسکی روشنیاں آنکھوں کو خیرہ کرتی تھیں وہ دونوں چائے کی غرض سے ایک چھوٹے سے کیفے "چائے کدہ "چلے آئے تھے چائے پینے اور کچھ وقت وہاں گزارنے کے بعد اب کے عمر اسے جناح روڈ لے آیا تھا رات کافی ہو گئی تھی لیکن وہ ہوٹل اب تک نہیں گئے تھے سڑکیں اب سنسان ہونے لگی تھیں جناح روڈ ڈبل روڈ تھا بیچ میں بنی جگہ روڈ سے ذرا اونچی جگہ پہ گملے اور چھوٹے چھوٹے پودے لگائے گئے تھے چودہ اگست کے لئے کی جانے والی سجاوٹ اب بھی عمارتوں پہ واضح تھی سفید اور سبز بتیاں ماحول میں ایک الگ طرح کی چھاپ چھوڑے ہوئے تھیں

وہ عمر کے ساتھ اس سڑک کے کنارے پیدل چل رہی تھی وہ دونوں گاڑی کی طرف جا رہے تھے جو کہ ابھی کافی دور تھی دفتعا عمر رکا ہا لے بھی رک گئی یہاں نیم اندھیرا تھا وہ ہا لے کے سامنے کھڑا تھا اسے دیکھتا ہوا دور کسی عمارت کی ہلکی ہلکی روشنی یہاں بھی آئی تھی اس نے ہاتھ ہا لے کے آگے پھیلادیا ہا لے نے کچھ جھجھکتے ہوئے اپنا ہاتھ اسکے ہاتھ میں رکھا لیکن عمر نے بس دو انگلیاں ہی تھام لیں اور پھر انہی دو انگلیوں سے پکڑے اسے گول گول گھمانے لگا ہا لے کو جب سمجھ آئی تو وہ ہنستے ہوئے خود بھی گھومتی گئی

عمر مسکراتے ہوئے اسے دیکھتا رہا وہ گول گول گھومتے ہوئے زور زور سے ہنس رہی تھی اسکے بال اسکی فراک سب ہوا کے دوش پہ گھوم رہے تھا

زندگی مکمل تھی حسین تھی لیکن بس کل رات تلک

اگلا دن وہ سارا دن باہر رہا تھا کچھ پرانے دوست کچھ مصروفیات کچھ کام وہ ان سب میں الجھا رہا ہا لے کو اس نے اپنے دوست کے گھر ڈراپ کر دیا تھا وہ لوگ خالص پٹھان تھے انکی اردو میں بھی گاڑھی پشتو کا عنصر تھا پٹھان بہت ہی مہمان نواز اور سادہ پر خلوص ہوتے ہیں کوئٹہ کے پٹھانوں کے پاس اگر آپ مہمان بن کر چلے جائیں تو انکا بس نہیں چلتا کہ آپ کو پلکوں پہ بٹھا لیں ہا لے انکے گھر میں کچھ وقت تک تو جھحھکتی رہی اسکے بعد اسکی جھجھک یوں ختم ہوئی جیسے وہ اسی گھر کی فرد ہو دولہا امان خان کی دو بہنیں تھی جو ہا لے کو اپنے ساتھ لے لے کر گھوم رہی تھیں اس نے ایک مکمل دن اس گھر میں گزارا اب کے اسے ہوٹل میں رہنے پہ پچھتاوا ہوا تھا یہ لوگ کتنے اچھے اور ملنسار تھے شام کے وقت وہ امان خان کی امان ذیتون خالہ کے پاس بیٹھی تھی وہ اپنے کچن میں کھڑی مہمانوں کے لئے اپنا خصوصی کھانا تیار کر رہی تھی دو اور عورتیں بھی تھیں جو انکے ساتھ کا منظر م میں جیت تھیں کچھ یوں تھا کہ کچن میں ایک بڑا سا تھال فرش پہ رکھا تھا دو عورتیں روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اس تھال میں ڈال رہی تھیں تھال روٹی سے بھر گیا تو ایک عورت نے دیگچی میں چڑھایا ہوا بڑے کا گوشت کا سالن سارے تھال میں پھیلا دیا وہ خشک سالن تھانہ زیادہ شوربہ نہ کم بوٹیاں ہاتھوں سے چھوٹی چھوٹی کر کے اس تھال میں ڈال دی گئیں اور اب کے کالے مرچ جو کہ پسے ہوئے تھے وہ ڈالے گئے پھر ذیتون خالہ نے اٹھ کر اچھے طریقے سے اپنے ہاتھوں کو دھویا ہا لے محو سی انکی ساری کاروائی دیکھ رہی تھی اب ذی تون خالہ نیچے بیٹھی تھال میں رکھے آمیزے کو ہاتھوں سے مکس کر رہی تھیں سب کچھ مکس ہوا تو انہوں نے ایک پلیٹ میں ذرا سا کھا نا نکال کر ہا لے کے آگے کیا وہ جو موڑھے پہ بیٹھی حیرت سے انہیں دیکھ رہی تھی انکی پیش کش پہ مسکراتے ہوئے پلیٹ تھام لی انہیں اردو نہیں آتی تھی وہ خالص گاؤں والی پٹھان تھیں اپنے بیٹے کی شا دی کے لئے کوئٹہ آئیں تھی ہا لے نے ذرا سی روٹی اٹھا کر منہ میں ڈالی اور پھر آنکھیں بند کر لیں وہ ذائقہ مکمل تھا آہ وہ ذائقہ یہ کھانا کو ئٹہ کے مشہور کھانوں میں سے ایک تھا وہ ساری پلیٹ کھا گئی ذیتون خالہ اسے محبت سے دیکھتی رہیں

کچھ دیر بعد عمر اسے لینے آگیا تھا وہ بڑی روانی سے سارے گھر والوں سے پشتومیں بات کر رہا تھا ہا لے تو بس اسے "دیکھ کر رہ گئی "ساری دنیا کی زبانیں سیکھ لیں بس ایک میری سرائیکی نہیں سیکھ سکا

)بھا لگس میکوں کییھڑی ماہی لوڑ اے (آگ لگے مجھے کیا فرق پڑتا ہے

ذیتون خالہ نے اسے کئی سارے تحفے اور سر پہ چادر چڑھاکر بھیج تھاآہ یہ پٹھانوں کا خلوص وہ دونوں امان کے گھر سے نکل آئے

اگلے ایک گھنٹے تک وہ ہوٹل آ چکے تھے ہا لے کواب ایک نئی فکر ستا رہی تھی وہ کیا پہنے ؟ اپنے ساتھ لائے ہوئے اٹھارہ جوڑے وہ ریجیکٹ کر چکی تھی اور اب ہر لڑکی کی طرح "اسکے پاس کپڑے نہیں تھے "عمر بیڈ پہ بیٹھا بظاہر ٹی وی دیکھ رہا تھا لیکن وہ ہا لے کی ساری کاروائی نوٹ کر رہا تھا

ویسے میرے پاس ایک حل ہے اگر آپ پوچھنا چاہیں ؟ وہ اسکی طرف نظریں موڑ کر بولا تھا وہ جو اپنے بیگ میں منہ دئیے بیٹھی تھی اسکی بات پہ تپ گئی

دماغ نہ خراب کرو میرا تمھیں یہاں بھی مذاق سوجھ رہا ہے

عمر خاموشی سے اٹھا اپنے بیگ کی طرف گیا اور آرام سے ایک جوڑا نکال لایا وہ کوئی لیڈیز جوڑا تھا گلابی رنگ کا کامدار جوڑا کیا تمھیں کچھ یاد آیا ؟

ہا لے نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا پھر اسکے ہاتھ میں موجود اس جوڑے کو دیکھا ایک پل کے لئے مال میں ہونے والی ملاقات تازہ ہو گئی وہ آگے آیا جوڑا ہا لے کے آگے رکھ دیا خود پنجوں کے بل اسکے پاس بیٹھا وہ خاموشی سے اسے تک رہی تھی اب عمر کوئی جذباتی بات کہے گا اب شاید پچھلا وقت یاد کرے گا لیکن وہ جب بولا تو ہا لے بے اختیار اسکے بولنے پہ پچھتائی تھی

،،اسے پہن لیں پلیز میرے دس ہزار لگے ہیں اس پہ،،وہ بے چارگی سے کہہ رہا تھا ہا لے کلس کر رہ گئی

نہیں پہننا لے جاؤ اتنی پرواہ ہے اپنے دس ہزار کی وہ ایک بار پھر اپنے بیگ میں منہ دے بیٹھ گئی

اگر نہیں پہننا تو مجھے واپس کریں یہاں بہت سہیلیاں ہیں میری دے دوں گا کسی کو

میں نیلا تھوتھا کھلا کر ماروں گی تمھیں بھی اور تمہاری سہیلیوں کو بھی وہ غرا کر بولی ساتھ جو ڑا جھپٹ کر اٹھایا اور باتھروم کی جانب بڑھ گئی

اب تو طے تھا کہ وہ یہی جوڑا پہنے گی

ہال برقی قمقموں سے سجا تھا ایک جانب اسٹیج لگا تھا جس پہ کچھ موسیقار بیٹھے تھے اسٹیج سے نیچے نرم قالین بچھے تھے جن پہ قطار در قطار لوگ بیٹھے تھے شام میں خوب بارش ہوئی تھی اور بارش کوئٹہ کو یخ برف بنا دیتی ہے تیز ہوا اگست میں بھی دسمبر جیسی لگ رہی تھی کچھ دیر قبل وہ لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے تھے لیکن اب چاروں طرف ٹینٹ لگا دیا گیا تھا سردی ذرا کم ہوئی تھی لیکن ٹھنڈی ہوا اب بھی کپکپانے پہ مجبور کر دیتی تھی

موسیقار کی آواز سب کو سر دھنننے پہ مجبور کئے ہوئے تھی مردوں نے شالیں پہن رکھی تھیں عو رتوں نے اپنے دوپٹے اپنے گرد اؤڑھ لئے لیکن محفل برخاست نہ کر سکے عمر حیات سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس تھا کندھے پہ آف وائٹ شال ڈال رکھی تھی ہا لے نے اسے پہلی مرتبہ ان کپڑوں میں دیکھا تھا وہ حقیقتا بہت اچھا لگ رہا تھا یا پھر اب وہ اسے اچھا لگنے پہ مجبور کر چکا تھا؟ وہ اسکے ساتھ ہی بیٹھا تھا ہا لے نے گلابی جوڑا پہن رکھا تھا کامدار اور بھاری جوڑا کانوں میں آویزے بھورے بال کرل کر کے پشت پہ کھلے چھوڑ دئیے تھے وہ اچھی لگ رہی تھی عمر اسکے ساتھ بیٹھا مؤسیقار کے لجوں پہ سر دھن رہا تھا شاید وہ محضوض ہو رہا تھا ہا لے گردن موڑ کرا سے دیکھے گئی وہ ہلکی بڑھی شیو اور سیاہ آنکھوں والا مرد یکدم اتنا قریبی کیوں ہونے لگا تھا کیوں اسے دیکھ کر جی چاہتا تھا کہ زندگی کو ایک چانس دیا جائے ہیپی اینڈنگ ٹریجک اینڈنگ ان سب کو ذہن سے نکال کر بسogether t ending پہ یقین کیا جائے آج یہاں بیٹھے ہوئے اسنے فیصلہ کیا تھا کہ اگر اب کی بار عمر نے کوئی پیش قدمی کی تو وہ انکار نہیں کرے گی

اسی پہر چائے کا دور چلا سبز چائے اور ساتھ چھوٹی پیالی میں رنگ برنگی ٹکیاں ایک چھوٹے سے ٹرے میں ڈال کر سب مہمانوں کے آگے رکھی جا رہی تھیں ہا لے اور عمر کے آگے بھی ٹرے رکھا گیا عمر ٹھنڈی چائے پیتا تھا سو اس نے چائے کو ہاتھ نہیں لگایا ہا لے نے اپنا کپ اٹھا لیا اور منہ تک لے گئی لیکن اگلے ہی لمحے اس نے بری شکل بنا کر کپ دور ہٹایا تھا

یہ پھیکی ہے وہ عمر کے کان کے پاس جھکی عمر نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا پھر ٹرے میں رکھی رنگ برنگی ٹکیوں میں سے ایک اٹھا کر اسکے ہاتھ پہ رکھی میوزک کے شور میں آوازیں واضح نہیں تھی وہ اسکے کان کے پاس جھکا ح پہلے اسکو منہ میں رکھیں پھر چائے کا گھونٹ لیں میٹھی ہو جائے گی یہاں کی چائے اسی طر ہوتی ہے وہ اسکے قریب زور سے بول رہا تھا

ہا لے نے سمجھنے کے انداز میں سر ہلادیا آہ وہ پہلے کیوں نہیں سمجھی ساتھ اس نے ایک پیلی ٹکی اٹھا کر منہ میں رکھی اور سبز چائے کا گھونٹ لیا اب کے وہ واقعی میٹھی لگی تھی

رات گزرتی جا رہی تھی اور ٹھ۔ نڈ بڑھ رہی تھی کوئٹہ میں ویسے بھی اگست کی راتیں ٹھنڈی ہوتی ہیں لیکن ایسی بارش کے بعد تو پھر کیا کہنا

اسی پہر ایک نوارد عورت چلتی ہوئی آئی اسے عمر کے قریب جگہ خالی دکھی تھی ہا لے نے اسے قریب آتے دیکھا وہ عمر کے پاس آ کر رکی شاید وہ عمر سے یہاں بیٹھنے کی اجازت مانگ رہی تھی ہا لے کو نہ جانے کیوں یہ عورت بری لگی تھی بلکہ بہت زیادہ بری کوئی عمر کے قریب نہ آئے بس اور پھر اس نے نہ جا نے کس خیال کے تحت اپنا پرس اٹھایا اور عمر کے آگے سے گزار کر اس خالی جگہ پہ رکھ دیا

اس عورت کے ساتھ ساتھ عمر بھی چونکا تھا بلکہ بھونچکا ہی رہ گیا ہا لے خود بھی چونک گئی اس نے کیا سوچ کر یہ حرکت کی تھی؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.