Chapter 87: باب 87

ڈاکٹر روحی کے کلینک سے چند کلو میٹر دور عمر حیات کے بنگلے پہ اپنے کمرے میں بیٹھا عمر حیات بار بار غزالہ روحی کو کالز ملا رہا تھا اسکے اندر کا "مجھے سب پتہ ہوتا ہے "والا عمر حیات سخت بے چین تھا معتدد گھنٹیوں کے واپس پلٹ آنے کے بعد بلاخر اس کی اب کے بار جانے والی گھنٹی کو کال پک ہوجانے کی نوید سنائی دی

ہاں بتاؤ کیا کہا اس نے ؟ وہ بے قراری سے پوچھ رہا تھا روحی نے بے اختیار اسے شرم دلانا چاہی

. . . . شرم کرو عمر حیات یہ کانفیڈینشل ہے

اب تم بتا رہی ہو یا نہیں؟ وہ سخت بے زاری سے بولا

روحی نے گہری سانس بھری . . . . اس نے اس ہونے والا واقعہ اچھی طرح بغیر اٹکے بنا کسی دقت کے سنا دیا ایسے جیسے کسی فلم کی کہانی اسکی یاداشت کتنی اچھی ہے ناں

عمر کی گردن اکڑ گئی جیسے اندر تک سرشاری اتری ہو اسکی بیوی کتنے مضبوط اعصاب اور اچھی یا دداشت کی مالک تھی یہ تو اچھی بات ہے ناں مطلب وہ اپنے علاج کے پہلے ہی دن سے اتنا اچھا ریکور کر رہی ہیں

عمر . . . روحی نے سنجیدگی سے اسکو ٹوکا وہ جھوٹ بول رہی ہے نرا جھوٹ اداکاری اور ڈرامہ کر رہی ہے

کیا بکواس کر رہی ہو تم وہ واقعی بیمار ہے عمر کو واضح طور پہ برا لگا تھا

میں نے کب کہا وہ بیمار نہیں ہے لیکن وہ اپنی بیماری میں کچھ نہ کچھ چھپا رہی ہے وہ واقعے کو اپنی طرح سے بتا رہی ہے مجھے لگتا ہے کوئی ہے جسے وہ پروٹیکٹ کر رہی ہے کوئی ہے جسے وہ کور اپ کر رہی ہے عمر حیات وہ اپنی کہانی کے ولن کو جانتی ہے لیکن اسے کور اپ کر رہی ہے آخر میںوہ زور دے کر بولی تھی

مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تم کیا کہنا چاہ رہی ہو عمر نے نا سمجھی ظاہر کی

اب میری بات غور سے سنو جب میں نے ہا لے سے اسکی بیماری کے متعلق سوال کیا تب اسکی آنکھوں میں کوئی خوف نہیں تھا کوئی درد نہیں تھا اس نے میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بغیر اٹکے بغیر کسی دقت کے پوری کہانی سنا دی

عمر مکمل یکسوئی سے اسے سن رہا تھا اس نے سانس تک روک رکھا تھا روحی کہے گئی

کوئی بھی ذہنی مریض چاہے اسے کسی بھی قسم کا ذہنی مرض لاحق ہو اسے واقعہ ایکlowf میں یاد نہیں رہتا ٹراماز انسانی یادداشت کو متاثر کرتے ہیں جب مریض اپنا ٹراما اپنی ٹریجڈی سنا رہا ہوتا ہے وہ خوف زدہ ہوتا ہے وہ حال میں نہیں ہوتا وہ اپنے ماضی میں اپنے ٹراما کے درمیان میں ہوتا ہے اور اسے واقعہ پوری تفصیل کے ساتھ یاد نہیں رہتا اسے کبھی ایک ٹکرا یاد آتا ہے کبھی دوسرا اور کبھی تیسرا یا پھر اسے یاد سب ہوتا ہے لیکن وہ اسے بتاتے وقت ہچکچاہٹ یا دقت کا شکار رہتا ہے اب کے عمر کو کچھ کچھ سمجھ آ رہی تھی اسکے ابر و تفکر سے سکڑ تے جا رہے تھے روحی نے اضافہ کیا

دوسری بات مریض کا دماغ ایک "ڈیفنس سسٹم "بنا لیتا ہے اسے لگتا ہے اس نے کوشش کی تھی خود کو بچانے کی خود کو پروٹیکٹ کرنے کی لیکن وہ کر نہیں سکا وہ مریض کے دماغ کا بنایا جھوٹ ہوتا ہے ہا لے کی کہانی میں وو جھوٹ بھی نہیں ہے اسکی کہانی صاف ستھری جھول سے پاک ہے وہ بہت سیریس کیس ہے عمر اسکی آواز میں اب کے فکر مندی تھی

. . عمر نے ہاتھ جھلایا گہری لمبی سانس لی . . کمال ہے روحی اتنی بات پہ اتنا پریشان کر دیا اس میں کیا ہے اگر وہ "اصل ولن کا نام نہیں بتا رہی تم بیماری کا علاج کرو ناںsymptoms "کو کیوں دیکھ رہی ہو

اپنے آفس کی پاور چیئر پہ بیٹھی روحی نے باقاعدہ اپنا سر پیٹا تھا عمر حیات صاحب انسان اتنے سمپل نہیں ہو تے جتنے نظر آتے ہیں انسان کا بیماری سے لڑنے کا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے اسکاill powerv دوسرا بلیم گیم دماغ بہت بڑاegoistic ہوتا ہے وہ کبھی بھی نہیں مانتا کہ اسکے فنکشنز خراب ہوئے وہ کمز ور ہے یا پھر اس نے اپنے مالک کو بیمار کیا دکھ دیا اسٹریس دیا وہ ایسے میں بلیم گیم کھیلتا کسی نہ کسی الزام وجہ یا انسان کو ذمہ دار ٹھہرا دیتا ہے ہا لے کے دماغ نے کبھی بلیم گیم کھیلی ہی نہیں تم نے مجھے بتایا تھا وہ واقعات مکس اپ کرتی ہے لیکن وہ اصل ولن کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا رہی اسکا دماغ جانتا ہے اصل ذمہ دار کون ہے وہ دماغ کے ساتھ گیم کھیل رہی ہے اسے ڈبل کراس کر رہی ہے اس لئے اسکا دماغ الجھ رہا ہے دماغ پریشان ہے کہ اسے کرنا کیا ہے کیاا ب تم سمجھے کہانی کے ولن کا جاننا اتنا ضروری کیوں ہے؟ وہ متانت سے کہہ کر اب اس سے سوال کر رہی تھی عمر نے چند لمحے لئے سوچنے کے لئے غور کرنے کے لئے

کوئی انسان اپنی کہانی کے ولن کو کیوں کور اپ کرے گا؟ وہ اس نقطے پہ اٹک گیا تھا

کوئی محبت کوئی خوف کوئی ڈر یا پھر اسے لگتا ہوگا کوئی اسکا یقین نہیں کرے گا کچھ بھی ہو سکتا ہے

کیا وہ ٹھیک ہو جائے گی؟ اب کے وہ واقعی پریشان ہوا

بیماری کو لا علاج چھوڑنا اتنا برا نہیں ہوتا جتنا اس بیماری کا علاج آدھے میں چھوڑنا برا ہوتا ہے دبی ہوئی خوف زدہ بیماری انسان کو ہانٹ نہیں کرتی کیونکہ وہ ایک عرصے سے اسکے ساتھ رہ رہا ہوتا ہے وہ خود کو اس بیماری کا عادی بنا چکا ہوتا ہے اسے لگتا ہے جیسے وہ اتنا عرصہ اس بیماری کے ساتھ رہا ہے آگے بھی رہ لے گا بیماری اسکو ہانٹ نہیں کرتی کیونکہ ایک چیز ایک واقعہ اگر بار بار آپ کے ساتھ ہوتا رہے تو آپ اسکےsed tou ہو جاتے ہیں ایسا انسان اپنے علاج کے ساتھ سیریس نہیں ہوتا جس طرح ہا لے نہیں ہے اسکا ٹراما اسکی بیماری وہان سب کے ساتھused to ہے اسے لگ رہا ہے وہ ڈاکٹر سے زیادہ جانتی ہے اور جس انسان کو لگے کہ وہ ڈاکٹر سے زیادہ جانتا ہے ایسا انسان کبھی صحت یاب نہیں ہو سکتا

تھا کیا وہ اس ولن کا نام بتا دے گی؟

روحی نے فخر سے سر ہلایا میں نے اس کے جیسے ایک ہزار لوگوں کو ڈیل کیا ہے خدا کی قسم عمر اگر اس سے اسکی کہانی کے ولن کا نام نہ نکلوایا تو میرے نام سے ڈاکٹر ہٹا دینا عمر نے آہستگی سے سر اثبات میں ہلا دیا

مجھے اپ ڈیٹس دیتی رہنا پلیز اس نے کہہ کر کال کاٹ دی اب اگر ڈاکٹر روحی کے آفس میں جا کر اسکے نوٹپیڈ پہ دیکھو تو وہاں تین الفاظ لکھے تھے

جھوٹی . . . . کور اپ ولن . . . . . اداکاری . . . جھوٹے آنسو ہک ہاہ اس نے سر جھٹکا

نیلے صوفے اور کافی میکر اسے خاموشی سے کام کرتے ہوئے دیکھ رہے تھے

***

اگلے دن کیفے میں خاصی گہما گہمی تھی یہ کیفے دو منزلا تھا اور انگریزی طرز پہ بنا تھا باہر سے دیکھو تو گہرا گلابی پینٹ دیواروں کو ڈھکے ہوئے تھا یوں کہ دیوار کے اوپر سے لے کر آدھی دیوار تک گلابی پینٹ تھا پھر بیچ میں تین چار فٹ کا فاصلہ تھا اس فاصلے والی جگہ پہ گلابی چیری بلاسم پینٹ کیے گئے تھے اس چار فٹ کے بعد پھر نیچے تک وہی گلابی پینٹ

لکڑی کا دروازہ پار کرتے اندر آؤ اور فرش کو دیکھو تو ایسے معلوم ہوتا تھا جیسے لکڑی کا بنا ہو لیکن حقیقت یہ تھی کہ اس کے بنانے کے لئے اس طرح کا میٹریل استمعال کیا گیا تھا کہ بس پیر رکھنے کے بعد ہی پتہ چل جاتا تھا کہ فرش لکڑی کا نہیں ہے دیوار وں پہ پینٹ نہیں تھا ایسا وال پیپر لگا تھا جیسے اخبار کے تراشے کاٹ کر لگائے گئے ہوں یا پھر ایک لمبا تھان نما اخبار خرید کر دیواروں پہ لپیٹ دیا گیا ہو میں ہال کافی وسیع تھا پھیکی اخبار نما دیواروں کے برعکس میزیں اور کرسیاں اتھرنگے رنگوں والی تھیں یوں کے پیلی کرسیاں جامنی سبز اور گہرے نیلے رنگ کے میزوں کے گرد سجی تھیں میر اور کرسیاں بھی کچھ اس قسم کی تھیں کہ پتلی لمبی میرا ونچی ہو کر سینے تک آتی تھی جبکہ کرسیاں نیچے کو جھکی ہوئی تھیں

جہاں ہال میں رکھی کرسیاں ختم ہوتی تھیں وہیں ذرا آگے جاؤ تو کچن بنا وہاں سے سرخ فینسی ینٹوں کی اوپر کیا جانب جانے والی سیڑھیاں بنی تھی اوپر چڑھ کر دیکھو تو یہاں کافی کاٹھ کباڑ تھا پینٹ بھی اکھڑا ہوا اور ٹوٹی پھوٹی کرسیاں بھی دائیں جانب کچن بنا تھا معتدد کافی میکرز اور اور چائے بناتے ہوئے دو لوگ اور سینڈوچ اور باقی بھی کچھ ہلکا پھلکا کھانا بناتے لوگ جو کہ آج نہیں تھے آج اس کچن میں عمر حیات تھا ہا لے سلطان تھی اور لیل سکندر تھی

باہر میر پہ ہارون بیٹھا تھا آج اسکے لئے کچھ غیر معمولی کیا جا رہا تھا حسن بھی باہر اسکے سا تھ والی میر پہ بیٹھا تھا پیر لمبے کئے ہارون کو محضوض نظروں سے دیکھتا ہوا ہارون اچھ۔ نبے سے انہیں بار بار اپنے سامنے آتے اور کبھی کافی کبھی سینڈوچ کبھی ٹشو رکھتے ہوئے دیکھ رہا تھا آخر یہ سب کیا تھا؟

بلاخر وہ تینوں باہر آئے ہا لے کے ہاتھ میں کافی کا مگ تھا عمر کے ہاتھ میں پڑا اور لیل کے ہا تھ میں ایک اور سینڈوچ جبکہ ابھی تو پچھلا سینڈوچ بھی ادھ کھایا رکھا تھا وہ تینوں اسکے قریب رکھے صوفوں پہ آ کر بیٹھے کوئی پزا رکھ رہا تھا کوئی سینڈوچ کوئی کافی ہارون کے گلے میں گلٹی سی ابھری

حسن نے عقب سے پکارا یہ منظر دیکھا دیکھا لگتا ہے وہ موبائل سائیڈ پہ رکھے ہتھیلی تلے ٹھوڑی ٹکا ئے معصومیت سے ہارون کو دیکھ رہا تھا اہم اہم مجھے یاد کرنے دو ارے ہاں یاد آیا ایسا سلوک تو ہم نے اپنے قربانی کے بکرے کے ساتھ کیا تھا ہے ناں ؟ وہ مزے سے کہہ رہا تھا ہا لے کا جی چاہا تھا چپل اتار کر اسکے سر پہ دے مارے

ہارون تم یہ پزا کھاؤ ناں ہا لے نے اسکا دھیان بٹانا چاہا

ارے نہیں ہارون تم یہ کافی پیو میں نے اپنے ہاتھوں سے بنائی ہے اب کی لیل بولی تھی عمر خا موش تھا لیکن آج "اسکی نظریں چیخ چیخ کر کہہ رہی تھیں "کھا لے سرمئی بلے کھا لے

ہارون نے سنجیدگی سے ان تینوں کو دیکھا پھر میر پہ رکھے ہوئے کھانے کی چیزوں کو

صاف صاف بتاؤ اسکے اندر کیا ہے کہیں زہر ہور تو نہیں ڈال دیا دیکھو اگر زہر دے رہے ہو تو میرے پیا تمھیں چھوڑیں گے نہیں میں اکلوتا ہوں وہ انگلی اٹھا کر انہیں وارن کر رہا تھا

اے زیادہ نخرے کرنے کی ضرورت نہیں ہے اب کے عمر بے زاری سے بولا ڈیڑھ ہزار کا پزا ہے کھانا تو پڑے گا اور دوسری بات یہ سب اس لئے ہو رہا ہے کیونکہ تم سے ایک کام ہے سیدھی طرح کر دو

لیل اور ہا لے خاموش ہو بیٹھیں لیکن کیا حسن خاموش ہو سکتا تھا

ضرورت کے وقت گدھے کو باپ بنا لینا آپ سب اس بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ وہ معصومیت کے سارے ریکارڈ توڑتا آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے پوچھ رہا تھا

ان تینوں نے اپنا غصہ با مشکل دبایا تھا

اگر اس کو مار کر جیل نہ جانا پڑتا تو میں آپ کے بھائی کو آج ہی مار دیتا عمر ضبط سے آہستہ آواز میں بولا

لیل اب بھی اس سولہ سالہ آفت کو دیکھ رہی تھی اگر اس کو پہلے دن بھائی نہ بولا ہوتا تو آج اسکا قتل میں ہی کرتی اور اگر یہ میرا واحد خاندان نہ ہوتا تو میں اسکا گلہ خود دبا دیتی اب کے ہا لے بے بسی سے بولی تھی

یہ کیا باتیں کر رہے ہو تم لوگ ؟ ہارون اب کے بلند آواز میں بولا

عمر اب مزید اس سرمئی بلے کو دی جانے والی فیورٹزم برداشت نہیں کر سکتا تھا جبھی دونوں کنہیا ں میر پہ رکھے آگے کو ہوا اور گویا ہوا

میر واعظ فرید کے ساتھ ایک میٹنگ بس اتنا چاھتے ہیں ہیں وہ سنجیدگی سے بغیر کسی لچک کے بولا تو ہارون متعجب ہوا

لیکن میں اس معاملے میں کیا کر سکتا ہوں ؟

اب کے لیل مسکرا کر آگے آئی ہم نے پتہ لگا لیا ہے میر واعظ فرید تمھارے بابا کے کلاس قیلو اور دوست ہیں وہ کراچی کا سب سے بڑا لینڈ مافیہ ہے اور اب تک تمھارے با با کے ساتھ اسکے تعلقات بہترین نوعیت کے ہیں کام کروا دو پلیز لیل اسے پچکار رہی تھی

ہارون نے انکو ایسے دیکھا جیسے انکا دماغ خراب ہو گیا ہو کل میں نے اپنے باپ سے ایک موٹی رقم لی ہے اس کیفے کا پارٹنر بننے کے لیے اور آج جا کر ان سے کہوں کہ میر واعظ سے ملاقات راکھوا دیں میرا باپ مجھے زندہ گاڑ دے گا اور کیا تم لوگ جانتے نہیں ہو میر کی چار کاموں کے لئے مشہور ہے

پیسہ . . . . . طاقت . . . غیر قانونی کام اور

چھوتا کام وہ تب کرتا ہے جب اسکے ساتھ وعدہ خلافی کی جائے ہم اسکے ساتھ ایسا کیوں کریں گے؟ عمر نے اسے بیچ میں ٹوکا تھا ہا لے چپ تھی وہ ان سب کو بولتے ہوئے سن رہی تھی

ہارون نے بے چار گی سے انکو دیکھا لیل کی آنکھوں میں منت تھی ہا لے اسکو امید سے دیکھ رہی تھی اور عمر وہ بظاہر بے نیاز تھا لیکن اسکی آنکھیں صاف بتا رہی تھیں وہ کیا چاہتا ہے

اوکے . . . . میں کر لوں گا وہ بلاخر مان گیا تھا سب کے چہروں پہ بلاخر سکون دوڑ گیا سوائے ہا لے کے وہ آگے کو ہوئی پریشانی سے ہارون کو دیکھا . . . . . ،،ہارون تم اپنے دل سے اور اپنی مرضی سے یہ کام کرنا چاہتے ہو تو ٹھیک ہے ورنہ کوئی زبردستی کوئی زور نہیں ہے تمھیں میری ناراضگی کے خوف سے یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ،،ہے اوکے ؟

ہارون مسکرایا آہ وہ بدل رہی تھی اس نے ہارون کی حیثیت تسلیم کرنی شروع کر دی تھی وہ غلام سے دوستی کے درجے پہ آ چکا تھا وہ بری تھی لیکن بری رہی نہیں تھی ہارون نے اسکو پلکیں جھٹکا کر تسلی دی وہ آرام دہ سی ہوئی اب کے وہ خود بھی مسکرائی تھی

چلو اب ایسا کرتے ہیں سارے کام بانٹ لیتے ہیں کون کیا کرے گا؟ اب کے ہا لے کھڑی ہو چکی تھی اسکا چہرہ خوشی سے تمتما رہا تھا اپنا کام اپنا پیسہ اپنی خواہشات انکا پورا ہوجانا بھی ایک ہantasyf ہوتی ہے

میں اسٹاف اور کسٹمرز کو مینج کروں گی کچن بھی میں خود دیکھ لوں گی کیا کب کس طرح پیش کرنا ہے یہ آتا ہے مجھے ہا لے نے سب سے پہلے اپنا کام بتا دیا تھا

ہارون نے ٹھوڑی کھجآئی

یہی کام میں شام کے پانچ بجے کے بعد کروں گا تم گھر چلی جایا کرنا باقی کا وقت میں نہیں کسی کونے میں یا روف ٹاپ پہ پینٹنگ کروں گا اور تیسرا یہاں لوگوں کو لانا میرا کام ہے انسٹا پہ تین لاکھ فو لورز ہیں میرے وہ فخر سے کہہ رہا تھا

اب کے لیل کی باری تھی

میں اپنے کسٹمرز سے ڈیل کرنے کے لئے یہاں کا ادریس دونگی دن میں کوئی چار پانچ لوگ تو میں ہی لے آؤں گی اور جب کوئی کسٹمر نہیں ہوگا تب میں ہا لے کی مدد کرواؤں گی وہ اعلان کے انداز میں بولی پھر میر پہ رکھا سینڈوچ اٹھا کر دانتوں سے کترنے لگی

اب کے سب کا رخ عمر کی طرف تھا ہاں تم کیا کرو گے ؟۔ اس نے سب پہ ذرا کی ذرا نظر ڈالی مجھے ایک ہی کام پسند ہے پیسہ مجھے کیشئر بنا دو شام میں آ کر سارا حساب کتاب دیکھ لوں گا اور اگر کسی کسٹمر نے چالاکی دکھانے کی کوشش کی تو اسے بھی دیکھ لوں گا وہ فخر سے بتا رہا تھا اور آخری اور سب سے اہم بات یہ کام میں فری میں کروں گا وہ ایسے کہہ رہا تھا جیسے وہاں بیٹھے تمام لوگوں کی سات پشتوں پہ احسان کیا ہو

ماآب حسن سلطان آپ کیا کریں گے؟ اب کے سب کی توپوں کا رخ اسکی جانب تھا حسن نے گردنکڑا لی میں تم سب کی طرح کا فارغ انسان نہیں ہوں میں ایک ذمہ دار ریگولر سٹوڈنٹ اور جاب پرسن ہوں میں بس اتنا کروں گا کہ جو کھانا کافی بچ جایا کرے گی اسے کچرے میں پھینکنے کی بجائے فو ٹ پاتھ پہ بیٹھے لوگوں کو دے آؤں گا سب نے ٹھہر کر اسکو دیکھا تھا کل جب سب مٹھائی کیکس کھا رہے تھے تب وہ کسی غریب کو صدقے کے پیسے دے رہا تھا آج وہ سب کاروبار کا فائدہ سوچ رہے تھے اور اسے اب بھی نیکی کی فکر تھی وہ واقعی معراج سلطان پرتو تھا

ارے نام تو ہم نے رکھا ہی نہیں ؟؟۔؟؟ اب کے ہا لے کو نئی فکر لاحق ہوئی عمر نے آس پاس نگاہ دوڑائی پھر چیری بلاسم کی پینٹنگ والی چھت کو دیکھا وہ ایک الوزن پینٹ تھا یوں لگتا تھا جیسے ابھی یہ چیر ی بلاسم آپ کے اوپر جھڑنے لگیں گے

بلاسم اسکے منہ سے بے اختیار نکلا

ود بینز

میر کے اوپر رکھا کافی کا مگ اٹھاتے ہا لے نے جملہ مکمل کیا

واہ مجھے یہ نام پسند آیا حسن چہکا تھا beans blossom یہ ایک انتہائی خوبصورت نام ہے

لیل اور ہارون بھی متفق تھے ہارون نے اب کے ریلیکس ہو کر پزا کی طرف ہاتھ بڑھایا جسے اگلے ہی لمحے عمر نے اپنی طرف کھینچ لیا ساتھ دفعان ہونے کا اشارہ کیا

ہارون نے مدد طلب نظروں سے ہا لے کو دیکھا دیکھو ہاری کافی کے معاملے میں تو دوستی اس کے ٹکے سے جواب پہ اس نے اب سینڈوچ کھاتی لیل کو دیکھا

کھانے کے معاملے میں تو میں اپنے باپ کی بھی نہیں اس نے بھی صاف ہری جھنڈی دکھا دی

ہارون نے چار گی سے ان سب کو دیکھتا رہ گیا تاریخ گواہ ہے دوستوں سے بڑا دشمن کوئی نہیں وہ جل کر بڑبڑایا

اسی تازہ صبح میں اگر سلطان منزل کی عمارت میں جاؤ اور پھر راہ داری اور سارا گھر لتاڑ کر سفیر سلطان کے کمرے میں جاؤ تو وہ ابھی ابھی نہا کر باہر نکلا تھا اسکے بھورے بال گیلے ہو کر ماتھے پہ گر رہے تھے وہ آفس جانے کی تیاریوں میں تھا اسی لمحے اسکی نظر ڈریسنگمرر کے سامنے بیٹھی مہر ماہ پہ پڑی وہ آئینے میں سفیر کا عکس دیکھتے ہوئے مسکرا رہی تھی سفیر بھی اسے دیکھ کر مسکرایا پھر اسکے قریب چلا آیا وہ جو بالوں میں برش پھیر رہی تھی اسکا ہاتھ رک گیا سفیر نے اسکے ہاتھ سے برش لے لیا

میں بہت خوش ہوں سفیر وہ اسکے عکس کو دیکھتے ہوئے محبت سے کہہ رہی تھی مجھے لگتا ہے جیسے سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے سب فکس ہو گیا ہے اب کچھ برا نہیں ہوگا کچھ بھی نہیں آپ کی محبت میرے لئے امرت ہے

سفیر اسکی بات سنتے ہوئے اسکے بالوں میں نرمی سے برش پھیرے گیا

لیکن ایک خوف ہے سفیر جو ختم نہیں ہو رہا جو میرے دل سے جا ہی نہیں رہا اس نے گر دن موڑ کر سفیر کو دیکھا وہ ان ہی نرم نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا مجھے لگتا ہے یہ کوئی فیریٹیل کا جادو ہے جو ایک چھنا کے سے ٹوٹ . . . . . جائے گا آپ نے کہا تھا مجھے ہا لے کی طلاق کروانی ہوگی میں نہیں کروا سکی میں

میں اب ایسا کچھ نہیں چاہتا سفیر نے نرمی سے ٹوکا اس وقت میں انتقام چاہتا تھا ہا لے کا برا چاہتا تھا لیکن اب وہ لمحے بھر کو رکا

اب میں بس ہم دونوں کا تعلق ہماری خوشی چاہتا ہوں مہر وہ کہیں بہت پیچھے رہ گئی ہے میں نے اسے چھوڑ دیا اسکا سراب چھوڑ دیا ہے میں اسکے بارے میں سوچنا نہیں چاہتا بالکل بھی نہیں میں سمجھ گیا ہوں کہ کچھ لوگ ہمارے لئے نہیں ہوتے انکا نہ ملنا کوئی بدقسمتی کوئی سزا نہیں ہوتا یہ بخت ہوتا ہے میں نے اپنا بخت قبول کر لیا ہے اور اب میں خوش رہنا چاہتا ہوں تمہارے ساتھ اپنے ساتھ

کیا آپ نے اسے معاف کر دیا ؟ مہرنے ہلکی آواز میں پوچھا تھا سفیر نے چند لمحہ اسکو دیکھا

مجھے نہیں پتہ مہر لیکن اب بس میں اسے تکلیف نہیں دینا چاہتا اس دن میں نے اسے عمر کے ساتھ دیکھا تھا وہ خوش تھی بہت زیادہ خوش اور مجھے لگتا ہے میں اسے کبھی اداس نہیں دیکھ پاؤں گا یہ اسکے لئے نہیں ہے اس نے زور زور سے نفی میں سر ہلایا

یہ میرے لئے ہے یہ میرے وقار کے لئے ہے یہ میرے اعلی نسل ہونے کے لئے ہے بڑے پاپا نے میرے لئے ساری زندگی باپ کا کردار ادا کیا ہے اب میں اسکے ساتھ برا کر کے خود کو مزید برا نہیں بنانا چاہتا میں نے اس لڑکی کا باپ قتل کر دیا اب اسکی خوشی میرا کفارہ ہے تم سب بھول جاؤ اور میرے ساتھ آگے بڑھو میں تم سے محبت کرنے کی کوشش کروں گا اوکے ؟

مہر نے نم آنکھوں سے اثبات میں سر ہلا دیا

وہ خوش تھی سفیر خوش تھا زندگی خوش تھی بلاخر مہر ماہ کو اسکی ریاضت اور خود کو بے توقیر کرنے کا صلہ ملنے لگا تھا

شام سر پہ آئی تو بینز بلاسم کی ساری بتیاں روشن کر دی گئیں باہر ہنوز کلوز کا بورڈ لگا تھا عمر لیل اور ہارون جا چکے تھے آخری کے چند کام تھے جو ہا لے دوڑ دوڑ کے کر رہی تھی اس نے اسٹاف نہیں نکالا تھا پرانے اسٹاف کو نئی ہدایت دی گئی تھیں کل ایک نئی اوپننگ تھی وہ بالوں کو جوڑے میں لپیٹے اسٹاف کو احکام جاری کرتی نظر آ رہی تھی تھکن ان حد سے سوا ہونے لگی تھی دفتعا وہ چونک کر رکی اسے اپنے عقب میں کسی کے کھڑے ہونے کا احساس ہوا تھا وہ مڑی اور پھر خوشگوار حیرت میں گھری کھڑی رہ گئی سامنے مہر ماہ کھڑی تھی نکسک سے تیار برانڈڈ کپڑے جوتے بیگ اور سب سے زیادہ جو چیز نمایاں تھی وہ اسکے چہرے کی روشنی تھی چمک تھی

مٹیالے کپڑوں بکھرے بالوں اور عام سے کپڑوں میں کھڑی ہا لے سلطان وہ آج بھی اس سے زیادہ خو بصورت لگ رہی تھی وجہ اسکی رنگت اسکے نقوش نہیں تھے وجہ چہرے اور ذات کا وقار تھا وہاس حالت میں بھی با وقار اور اٹھی ہوئی گردن کے ساتھ کھڑی تھی

مہر ماہ آگے آئی ہا لے کو گلے لگایا پھر مل کر الگ ہوئی یہ کیسی ماسیوں والی حالت بنا رکھی ہے؟ تم مالکن ہو ہا لے ملازم نہیں اس نے ٹو کا تھا

مجھے ملازم یا مالک میرا حلیہ نہیں میرا حکم دینے کا طریقہ بناتا ہے میں پھٹے پرانے کپڑوں میں بھی ان سے باتیں منوا سکتی ہوں اور برانڈڈ کپڑوں میں بھی وہ سادگی سے کہتی اسے لئے آگے چلی آئی اسکے لہجے میں کوئی طنز نہیں تھا البتہ مہر کو واضح برا لگا تھا

کوئی وقت تھا جب تم میری باتیں خاموشی سے سن لیتی تھیں وہ میر کر گرد رکھی کرسی پہ بیٹھتی ہوئی بولی آج تم مجھے جواب دینے لگی ہو ہا لے کہیں عمر حیات کا رنگ تو نہیں چڑھ رہا وہ طنزیہ کہہ رہی تھی ہا لے کو معملات خراب ہوتے دکھے تو اس نے ،،ایسی کوئی بات نہیں آپ کو زیادہ فیل ہو رہا ہے "کہہ کر بات ختم کر دی

مہر ماہ بھی خاموش ہو بیٹھی پھر ایک طائرانہ نظر اطراف میں ڈالی . اچھی جگہ ہے پیسے کہاں سے لائی اس نے بس یہی پوچھا تھا نہ مبارک نہ کوئی حوصلہ افزائی

بس اللہ نے کرم کر دیا وہ چھوڑ یں آپ بتائیں کیا لیں گی اس نے کہتے ساتھ ایک لڑکے کو آو از دی وہ دوڑا چلا آیا بارسیتا سے کہو دو اسپیرسو ڈبل شاٹ لڑکے سے کہہ کر وہ دوبارہ مہر کی جانب متوجہ ہوئی تھوڑی دیر تک وہ دونوں مختلف باتیں کرتے رہے اس کے بعد مہر ماہ اصل موضوع پہ آئی تھی

تم عمر سے طلاق نہیں لے رہیں ؟ وہ اپنے کافی کے مگ پہ انگلی پھیرتے ہوئے پوچھ رہی تھی

ایک لمحے کے لئے ہا لے سے کوئی جواب نہ بن سکا

ہم . . . . ہم بہت الگ ہو جائیں گے وہ سنبھل کر بولی ماتھے پہ پسینے کی ننھی بوندیں چمکی تھیں صاف ظاہر تھا وہ جھوٹ بول رہی ہے

مہر ماہ نے بغور اسکا چہرہ دیکھا کیا تم دونوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے؟

نہیں ایسا نہیں ہے وہ فورا بولی ہم بس کچھ عرصہ ساتھ رہیں گے اور پھر بہت جلد میں اس سے طلاق لے لوں گی میں جانتی ہوں میں اسکے قابل نہیں ہوں آخر میں اسکا لہجہ ہلکا ہوا تھا

تم مجھے پاگل سمجھ رہی ہو؟ یا پھر دو سال کی بچی ؟ ہا لے تم اسکے ساتھ گھومتی پھرتی ہو تما سے کمپنی سے پک اینڈ ڈراپ دیتی ہو تم اس سے پیسے لے کر کیفے کھول لیتی ہو تم اسے چھوڑنے کی بات پہ سن ہو جا تی ہو تمہارا چہرہ ایسے ہوجاتا ہے جیسے کسی نے تمہاری سب سے قیمتی چیز چھین لی ہو مہر ماہ دبی دبی بلند آواز میں کہہ رہی تھی ہا لے اسے کہنا چاہتی تھی کہ خاموش ہوجاؤ لیکن کہہ نہیں سکی

وہ آدمی تم پہ کبھی گو اپ نہیں کرے گا وہ تمھیں کبھی نہیں چھوڑے گا تم اس آسرے میں مت رہنا کہ وہ ایک دن تمھیں چھوڑ دے گا تم میرے ساتھ چلو ہم خلع کا کیس دائر کریں گے تم گھر و اپس آجانا ہا لے تمہارے پاس اب بھی آپشن ہیں ہارون تم سے شادی کر لے گا

میں شادی شدہ ہوں آپ کیسی باتیں کر رہی ہیں یکدم ہا لے نے اسے بے حد ناگواری سے ٹوکا تھا مہر کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی ساکت رہ گئی چند لمحہ وہ دونوں کچھ نہیں کہہ سکیں ایک آکو رڈ سی خاموشی تھی جو انکے درمیان تھی تھوڑی دیر بعد مہر ماہ نے خود ہی کہنا شروع کیا

دیکھو . . . . میں تمھارے ساتھ مخلص ہوں وہ آدمی تم سے محبت کرتا ہے لیکن تم اس کے لائق نہیں ہو تم دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے اگر یہ شادی رہے گی تو تمھارے حق میں بس اذیت آ ئے گی بچے . . . مینٹل اسٹیبلٹی . . . کردار یہ سب محبت سے زیادہ اہم زیادہ ضروری ہوا کرتے ہیں وہ فکر مندی سے کہہ رہی تھی اور ہا لے خا لی خالی نظروں سے اسے دیکھے گئی

آج تم اس سے محبت نہیں کرتیں کل تمھیں اس سے محبت ہو جائے گی پھر کیا کرو گی؟ کیا تب اسے چھوڑنا آسان ہوگا؟ محبت نرا سحر ہے میں تمھیں سحر زدہ ہونے سے بچا رہی ہوں اگر تمھیں اس سے محبت ہو گئی تو تم آفت زدہ ہو جاؤ گی میں نے ساری زندگی تمہاری بھلائی چاہی ہی تم میرے لئے بیٹی جیسی ہو اگر تم اپنی زندگی میں خوش رہنا چاہتی ہو تو عمر سے دور رہو وہ ساحر ہے تم پہ اپنا سحر پھونک دے گا اور تم جانتی ہو ناں جادو شہز ادیوں کی زندگی ??کس طرح خراب کر دیتا ہے

ہا لے کچھ نہیں بولی بس سر اثبات میں ہلا دیا ایک پل کو اس نے سوچنے چاہا کہ وہ عمر سے الگ ہو جائے گی اسی پل اسے اپنا دل خالی ہوتا محسوس ہوا مہر کو لگتا تھا وہ سحر کر دے گا ہا لے کو لگتا تھا وہ سحر زدہ ہو چکی ہے

مہر جس طرح آئی تھی اسی طرح چلی بھی گئی کتنی دیر بیتی کیا ہوا اسے کچھ پتہ نہیں چل سکا بارستا بیرے سب جا چکے تھے کیفے میں اب مدھم بتیاں جل رہی تھیں دفتعا کیفے کا دروازہ کھلا اور وہ آتا دکھائی دیا ہا لے سر کو میر پہ گرائے پڑی رہی رہی

کیفے سے اتنا پیار ہو گیا ہے کہ اب گھر بھی نہیں آیا ؟ وہ کہتا ہوا آگے آیا اور دھپ سے اسکے سا منے بیٹھا ہا لے کے آنسو نہ جانے کیوں بہنے لگے

کیا ہوا ہے ادھر تو دیکھ لیں موڈ خراب ہے کیا؟ وہ مسلسل سوال کر رہا تھا ہلکا پھلکا روح کے اندر تک اترتا لہجہ وہ کتنا پیارا بولتا تھا ناں ؟

مجھے دیکھ لیں ایک بار میرا حسن دیکھ لیں سب اچھا ہو جائے گا یقین کریں بہت سی لڑکیوں کا موڈ مجھے دیکھ کر اچھا ہوجاتا ہے

اسکے آنسو مزید تیزی سے بہنے لگے اب کے اس کی سسکی گونجی نیم اندھیرے اور مکمل خامو شی میں اسکی سسکیاں جیسے سارے کیفے میں گونج گئیں عمر بے اختیار پریشان ہو اٹھا وہ اپنی جگہ سے اٹھ کر اسکے ساتھ لمبی بینچ نما کرسی پہ آ بیٹھا ہا لے اب سر اٹھا ئے چہرہ ہاتھوں میں چھپائے بری طرح رو رہی تھی

اب آپ رو کیوں رہی ہیں؟ . . . کسی نے کچھ کہا ہے کیا ؟. . . کیا پیسے چاہیے . ؟ ہا لے پلیز بتاؤ مجھے تکلیف ہو رہی ہے . . . وہ فکر مندی سے اسکے ہاتھ چہرے سے ہٹاتے ہوئے کہہ رہا تھا

میں . . . . میں . . تمھیں . . میں تمھیں چھوڑنا نہیں چاہتی وہ سسکیوں کے درمیان با مشکل بول سکی میں چاہتی ہوں چاہے ہماری طلاق بھی ہو جائے تب بھی تم میری زندگی سے نہ جاؤ تم میرے دوست بن کر میرے سا تھ رہو وہ بلند آواز میں روتے ہوئے با مشکل بول رہی تھی عمر لمحے بھر کو ٹھہر گیا کچھ کہہ ہی نہیں سکا

پھر اس نے نرمی سے ہا لے کے دونوں ہاتھ تھام لئے وہ گردن جھکائے بے آواز روئے گئی اس کے آنسو عمر کے ہاتھوں پہ گر رہے تھے

میں آپ کو کبھی نہیں چھوڑوں گا اس نے ایک ایک لفظ پہ زور دیا آپ ہمیشہ میری زندگی کا ایک حصہ بن کر میرے ساتھ رہیں گی چاہے ہماری طلاق ہو یا نہ ہو میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا آپ کا دوست بن کرا وکے ہا لے نے نم آنکھوں سے اسکو دیکھا چند لمحہ وہ اسے دیکھتی ہی رہی اور تم ایسا کیوں کر و گے؟ وو بھیگے چہرے کے ساتھ بولی

مدھم روشنیوں میں وہ دونوں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے تھے ہا لے کی آنکھیں نم تھیں سرخ تھیں عمر کی آنکھیں کچھ بول رہی تھیں کچھ تکلیف زدہ تھیں

i love with all my heart Because you are the women

وہ بے حد آہستگی سے اسکی آنکھوں میں دیکھ کر بولا ایک لمحے کو ساری دنیا کی گردشیں رک گئیں ہر آواز رک گئی ہر حرکت رک گئی ہا لے کا دل رک گیا

اسی لمحے وہ زور سے ہنسا سیریس نہ لیں فلم کا ڈائیلوگ ہے آج ہی دیکھی ہے میں نے بہت اچھی فلم ہے

لمحوں کی فسوں خیزی ٹوٹ گئی ہا لے نے خفت سے رخ موڑ لیا پھر کھنچ کر اسکے ہاتھوں سے ہا تھ نکال لئے میرے ساتھ ایسے مذاق نہ کیا کرو سر پھاڑ دوں گی وہ اٹھتے ہوئے خشک لہجے میں بولی عمر گہری سانس بھرتا اسکے ساتھ اٹھا

ویسے تھوڑی دیر پہلے آپ کہہ رہی تھیں آپ مجھے چھوڑنا نہیں چاہتیں میں اسکا کیا مطلب لوں ؟ صاف ظاہر تھا وہ اسے تنگ کر رہا تھا

مجھے ذہنی مریض سمجھ کر بھول جاؤ سب یہ سمجھ لو کہ آج دورہ پڑا تھا وہ اپنا سامان سمیٹ رہی تھی

عمر اسے اس طرح تپتے ہوئے دیکھ محضوض ہو رہا تھا

ویسے میری کچھ دیر قبل کہی گئی بات سے سیریس نہ ہو جائیے گا ورنہ میں ذمہ دار نہیں وہ مسکراہٹ دبا کر بولا میں پاگل ہوں لیکن اتنی بھی نہیں وہ پھاڑ کھانے والے لہجے میں کہتی باہر نکل گئی عمر حیات ہنستے ہوئے اس کے پیچھے گیا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.