Chapter 86: باب 86

گھر آ کر وہ اپنے کمرے میں چلا آیا تھا اپنے موبائل میں کچھ ڈھونڈتے ہوئے اسے ایک پرانی تصویر نظر آئی عمر کے لب ہلکی مسکراہٹ میں ڈھلے تھے تصویر میں معراج سلطان بالوں میں ہیئر کلر لگائے بیٹھے تھے ساتھ ناراض سا عمر حیات بیٹھا تھا وہ مسکرا رہے تھے اور عمر انہیں گھور رہا تھا اس نے یاد کرنا چاہا یہ تصو یر انہوں نے کب لی تھی؟ تصورات اسے کئی سال پیچھے لے گئے یہ ان دنوں کی بات ہے جب عمر مقابلے کے پرچے میں فیل ہوا تھا معراج کا رات ہی اسے تھانے سے چھڑوا کر لائے تھے وہ ساری رات اپنے کمرے میں بند رہا تھا معراج اسی کے ساتھ تھےا سکے فلیٹ میں صبح اٹھ کر لاؤنج میں آیا تو لمبے بھدے صوفے پہ معراج بیٹھے تھے عمر کی ہی کوئی پرانی شرٹ پہنے جو انکو با مشکل پوری آ رہی تھی بالوں میں سیاہ رنگ لگائے وہ ٹی وی دیکھ رہے تھے سامنے ہی عمر کے سامان کھلے پڑے تھے وہ انکو دیکھتا آگے آیا یہ ایک ہی ہیئر کلر تھا میرے پاس اسے بھی نہیں بخشا ؟ وہ جلے کٹے لہجے میں کہہ رہا تھا

تم نے کیا کر لینا تھا اسکا فیل ہوئے ہو تمھارے غم منانے کا وقت ہے انہوں نے اسکی بات کو ہوا میں اڑآیا میرا وقت نہیں ہے تو آپ کا بھی نہیں ہے اب کیا اچھے لگ رہے ہیں ان چار بچے کچھے تنکے نما بالوں کو رنگ کر کے اسکے طنز پہ معراج بلبلا ہی اٹھے

خدا کی قسم اگر تم نگین کے بیٹے نہ ہوتے تو آج میں تمہارا قتل کر دیتا

ارے میں تو ڈر گیا دیکھیں مرے ہاتھ کانپ رہے ہیں وہ اب بھی سخت کوفت زدہ تھا معراج نے سنجید گی سے اسکو دیکھا پھر اٹھ کھڑے ہوئے چلو جاؤ تیار ہو کر آؤ ہم کھانا کھانے جا رہے ہیں وہ عمر کو دیکھتے ہوئے بولے تھے تھوڑی دیر بعد وہ ایک اچھے سے ریستوران میں بیٹھے کھانا کھا رہے تھے عمر ایسے کھا رہا تھا جیسے کئی دنوں کا بھوکا ہو اور آج کھانا نصیب ہوا ہو سچ یہی تھا کہ اسے کئی دنوں بعد اچھا کھانا نصیب ہوا تھا

معراج اسے دیکھتے ہوئے کھانا کھاتے رہے ساتھ ساتھ ہیون اور باقی باتیں بھی ہوتی رہیں وہ اچھے سے سیر ہو کر کھا بیٹھا تو معراج نے ویٹر کو اشارہ کیا وہ بل لے آیا معراج نے اپنی جیبیں تھپتھپآئیں سا تھ ساتھ میر پہ نگاہ دوڑ آئی لیکن انکا والٹ نہیں تھا

انہوں نے عمر کو دیکھا عمر نے انکو دیکھا ان دونوں کے انداز میں بے چارگی تھی

نہ کریں جج صاحب اتنا بڑا ریستوران ہے برتن دھو دھو کر بھی ہاتھ گھس جائیں گے عمر انکے قر یب جھکا تھا اب میں اس عمر میں برتن دھوتے اچھا تھوڑی لگوں گا؟ انہوں نے معصومیت سے پوچھا عمرکا دل چاہا تھا دھاڑیں مار مار کر روئے

اب تو سکون اگیا ناں آپ کو میں یہاں برتن دھو رہا ہوں اور آپ اپنے موبائل پہ لگے ہیں کھانا کھلا ؤں گا یہ کھلایا اپ نے ؟ وہ بڑے بڑے پتیلوں کو مانجھتے ہوئے کہہ رہا تھا معراج موبائل پہ کچھ دیکھ کر ہنستے جا رہے تھے اب ایسا بھی کیا ہے اس موبائل میں جو آپ اتنا ہنس رہے ہیں؟ اس نے دانت کچکچائے میمز دیکھ رہا ہوں میں تم خاموشی سے برتن دھوو انہوں نے ناک سے مکھی اڑائی

ویسے میری ماں آپ کی سگی بہن تھیں ؟ ناں نہیں کنفرم کر دیں کیونکہ اتنا ظلم تو کوئی سوتیلا ماموں بھی نہیں کرتا اسکے ہاتھ بری طرح دکھ رہے تھے لیکن اب اسکا دماغ فریش تھا وہ فیل ہونے کا ٹراما بھول چکا تھا برتن دھونا واقعی تھیراپی ثابت ہو رہی تھی

تم اپنا منہ بند رکھو گے یا میں جاؤں یہاں سے ؟ انہوں نے موبائل سے چہرہ اٹھا کر گویا احسان کرنے والے اندز میں پوچھا تھا

عمر دل مسوس کر رہ گیا کچھ دیر بعد وہ دونوں گاڑی کی طرف آ رہے تھے جب معراج کے کوٹ سے کچھ گرا یا پھر گرایا گیا عمر نے جھک کر دیکھا وہ ؤالٹ تھا اسکی آنکھوں میں صدمہ ابھرا معراج نے لا پرواہی سے کندھے اچکائے ارے . . یہ تھا کیا؟ میں بھول گیا بوڑھا ہو رہا ہوں ناں وہ تپا نے کے انداز میں کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے اگلے دن صبح صبح عمر انہیں اپنے ساتھ لے آیا ناشتہ کئے بغیر یہاں تک کہ چائے پیے بغیر وہ آدھا دن انہیں جگہ جگہ خوار کرواتا رہا اور انہیں دلاسا دیتا رہا کہ گھر میں کھانا تیار ہے وہ دونوں وہی کھانا کھائیں گے ڈھیر ساری شاپنگ گروسری اور باقی کے کچھ کام کر کے وہ دونوں واپس آئے تو معراج کا مارے بھوک کے برا حال تھا وہ دستر خوان پہ بیٹھے عمر کو زور زور سے آوازیں دی رہے تھے عمر اسی لمحے کھانا ٹرے میں رکھے اندر آیا اسکے ہاتھ میں رکھی پلیٹ میں نان تھے کوئٹہ کے نان اگر تم نے کوئٹہ کے نان نہیں کھائے تو تم نے زندگی میں کچھ نہیں کھایا یہ ایسے نرم ایسے ذائقہ دار ہوتے ہیں کہ تم انہیں بغیر کسی سالن کے بھی کھا سکتے ہو

اس نے دسترخوان سجایا کھانا رکھا اور پلیٹ میں انکے لئے سالن نکالا معراج جلدی جلدی نو الا بنا کر منہ تک لے گئے لیکن پھر اگلے ہی لمحے انہوں نے نھایت کڑوا منہ بنا کر نوالا منہ سے نکالا تھا

اس میں تو کوئی نمک نہیں ہے مرچ اتنے کم ہیں کہ کوئی ذائقہ نہیں ہے یہ کیسا کھانا ہے؟ وہ بے چارگی سے کہہ رہے تھے

میرے گھر میں نمک اور مرچ ختم ہو گئے ہیں آپ نہیں کھانا چاہتے تو ٹھیک ہے ہم کسی ریستوران چلتے ہیں وہ سادگی سے آفر کر رہا تھا معراج نے بے بسی سے نفی میں سر ہلایا اب وہ اگر ایک قدم بھی چلتے تو کر ہی جاتے چار و نہ چار وہ پھیکا بغیر ذائقے والا کھانا کھانے لگے ساتھ ساتھ عمر کو بھی دیکھ رہے تھے وہ بھی انہیں ایسی نظروں سے دیکھ رہا تھا جیسے کہہ رہا ہو

آئندہ کبھی کسی شیف سے پنگا نہ لینا وہ آپ کا کھانا خراب کر دیں گے اور خراب کھانا دل موڈ اور دن سب خراب کر دے گا کھانا کھا کر وہ دونوں چھوٹے سے کچن میں چلے آئے عمر انکے لئے چائے بنا رہا تھا جب معراج کی نظر نمک مرچ کی بھری بھری ڈبیوں پہ پڑی انکا تو مانو خون ہی کھول گیا تم تو کہہ رہے تھے تمھارے گھر میں نمک مرچ نہیں ہیں ہاں ؟ وہ با مشکل ضبط کئے ہوئے تھے

عمر نے ایک نظر ڈبیوں کو دیکھا پھر ایک جتا تی نظر معراج پہ ڈالی . . . . . ارے یہ تھے کیا؟ میں تو بھول گیا تھا اور وہ کیوں بھول گئے تھے کہ وہ ان ہی کا بھانجا ہے

ویسا کوئی بدلہ نہیں لیا میں نے کل سے آپ کا بی پی نمک زیادہ کی وجہ سے ہائی تھا اور معدہ ہوٹل کے کھانوں سے جل رہا تھا آئندہ میں یہ بد پرہیزی نہ دیکھوں وہ چائے میں پتی ڈالتا بھانجا کم باپ زیادہ لگ رہا تھا معراج نرمی سے مسکرائے تھے

آج اس واقعے کے کئی سالوں بعد عمر حیات بھی مسکرا رہا تھا اسکے پاس یاد کرنے کو ایسے ایک ہزار واقعات تھے یہاں سے چل کر اگر ہا لے سلطان کے کمرے میں جاؤ تو اسکے ہاتھ میں معراج سلطان کا موبائل تھا وہ انکی کال لوگ کھولے بیٹھی تھی آنکھیں نم تھیں پچیس اپریل کی کال لوگ پھر رات کے بارہ بجنے کے بعد چھبیس اپریل کی کال لوگ چار نمبر تھے جن پہ سب سے زیادہ کالز کی گئی تھی چاروں نمبر مختلف ناموں سے سیو تھے

چوکیدار "جنگلی لو مڑ "لالچی پولیس والا "ڈمپل والا لڑکا چار مختلف نمبر چار مختلف نام ہا لے نے چو کیدار والے نمبر پہ غیر ارادی طور پہ کال ملا لی اپنے کمرے میں بیٹھے عمر حیات کے ہاتھ میں موجود فون بجا تو وہ چند لمحوں کے لئے اپنی جگہ سے ہل نہیں سکا

جج صاحب کالینگ اس نے سانس تک روک لیا آنکھیں پتھرا گئیں جسم نے جیسے ہر قسم کی جنبش سے انکار کر دیا وہ ساکن شل سا فون کو دیکھے گیا ایک لمحہ دو لمحہ اور پھر اگلے کئی لمحے گھنٹی بج بج کر خاموش ہوگئی جب وہ ہوش میں آیا فورا سیدھا ہو بیٹھا اب اسکی کپکپاتی انگلیاں بے چینی سے بے صبری سے اس نمبر کو ڈائل کرنے لگیں گھنٹی گئی اور اگلے ہی لمحے فون اٹھا لیا گیا

ہیلو ؟ ہا لے کی محتاط سی آواز پہ عمر نے کرب سے آنکھیں بند کیں مرے ہوئے لوگ واپس نہیں آتے وہ کیوں بھول گیا تھا

آئندہ اس نمبر پر کال مت کرنا ورنہ بہت برا پیش آوں گا اس نے سختی سے کہہ کر کال کاٹ دی اور مو بائل بے بسی سے بیڈ پہ پھینک دیا یہ طے تھا کہ آج کی رات وہ سو نہیں سکے گا دوسری طرف ہا لے حیرت سے موبائل کی تاریک ہوئی سکرین دیکھ رہی تھی

یہ عمر کا نمبر تھا؟ اور اگر عمر کا نمبر تھا تو وہ غصہ کیوں کر رہا تھا؟

عجیب مخصمے میں الجھ کر اس نے اپنا موبائل ہی سائیڈ پہ رکھ دیا

کیفے کی ڈیل نہ ہونے کا غم ایک بار پھر ستانے لگا

اگلی صبح اگست کی پہلی صبح تھی حبس اور گرمی جوبن پہ تھے ایسے میں شاہد ولا میں چپکے سے دبے پاؤں ہارون کے کمرے میں آؤ تو وہ باتھ رب ملبوس آئینے کے سامنے کھڑا بال بنا رہا تھا دراز پہ پڑے موبائل سے کسی کو کال جا رہی تھی گھنٹیاں پلٹ پلٹ کر واپس آ رہی تھیں لیکن وہ ہر اگلے سیکنڈ دوبارہ کال ملا لیتا تھا بلاخر کال پک کر لی گئی وہ بیڈ پہ آ کر بیٹھا ہیلو عائشہ کی نیند میں بوجھل بھاری آواز سنائی دی

ایک کپ کافی ہارون شاہد کا پورا دن ٹوتھ پیسٹ سے بنی تمہارے چہرے کی پینٹنگ اور اپنے اکاؤنٹ سے لگائی گئی انسٹا کی ایک سٹوری کیا تمہارا کیفے اب بھی نہیں مل سکتا ؟ وہ اعتماد اور سادگی سے کہہ رہا تھا

عائشہ بستر سے اٹھ بیٹھی بھورے لمبے بال جوڑے میں باندھتے ایک ہاتھ سے موبائل کندھے اور کان کے ساتھ لگا رکھا تھا

اگر میں نہ کہوں تو ؟ ۔

تو ہارون شاہد کے پاس کیفیز کی کمی نہیں ہے لیکن یاد رکھنا میرے ساتھ گزارا ہوا دن تمہاری زند گی کا یادگار دن ضرور ہو سکتا ہے

کیوں کر رہے ہو یہ سب ؟

ہارون نے کندھے اچکائے ہم دونوں کو ایک دوسرے کے لئے قربانیاں دینے کی عادت ہے میں نے اس سے کہا تھا جب ساری دنیا اسے اداس کرے گی تب ہارون اسے ہنسا ئے کا وقت اگیا ہے کہ وعدے نبھائے جا ئیں عائشہ مسکرائی تھی گو کہ میں جیلس ہو رہی ہوں لیکن خیر مجھے منظور ہے میں جانتی تھی تم مجھے اپنی پینٹنگ نہیں دو گے لیکن میں یہ بھی جانتی تھی تم آرٹسٹ ہو شرط ری سائیکل کر آؤ گے کیفے آجاؤ ڈیل ڈن اس نے کال کاٹ دی ہارون طمانیت سے مسکرایا

اپنی عزت کرنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ اپنے عزیزوں اور دوستوں کےffortse کرنا اور قربانی دینا چھوڑ دو یہ متکبری اور خود غرض پن ہوتا ہے

ہر انسان کو ان دونوں چیزوں میں فرق سیکھ لینا چاہیے اسکے ہاتھ اب ہا لے سلطان کا نمبر ڈائل کر رہے تھے کچھ گھنٹے بعد شہر کی مصروف شاہراہ پہ واقع چھوٹے سے کیفے میں خوشی کا ما حول تھا دو وکیل تھے کاغذات تھے کیک تھا عمر حیات ہا لے سلطان اور ہارون تھے

سائن کرتی ہا لے کے ہاتھ کانپ رہے تھے اسکے ساتھ بیٹھے حسن نے اسکے کندھے پہ اپنا بازو پھیلا لیا اب کے اسکی آنکھوں سے آنسو نکلے اس نے سائن کئے پھر ہارون کو دیکھا عمر کو دیکھا وہ دونوں بھی مسکرا رہے تھے ان سے ذرا فاصلے پہ بیٹھی لیل ان سب سے بے نیاز بری طرح بے زار بیٹھی تھی کیک کے ٹکڑے ٹکڑے کاٹ کاٹ کر کھاتی وہ اس میلو ڈرامہ کے ختم ہونے کا انتظار کر رہی اسی لمحے داخلی دروازے سے سردار اور اس کی بیوی آتے دکھائی دییے انکے ہاتھ میں بھی سویٹس تھے ہا لے کی آنکھیں بھرنے لگی تھیں اماں بابا مہر دادا سب یاد آ رہے تھے وہ خاندان سے دور تھی اور جو لوگ خاندان سے دور ہوتے ہیں انکا دکھ کوئی چاہ کر بھی سمجھ نہیں پاتا

نیلم اور سردار انہیں مبارک بعد دے رہے تھے ہا لے مسکرا مسکرا کر سب سے مبارک باد وصول کر رہی تھی اسی بات پہ سب پوز کرو نیلم کی آواز پہ عمر بے اختیار کراھا تھا سردار نے بے چا رگی سے کندھے اچکائے باقی سب واقعی پوز کر رہے تھے خوشی مبارک باد سلامتی مٹھائیاں

ایک نیا مہینہ ایک نئی شروعات اور ایک نئی خوشی

شام تک وہ سب کیفے میں رہے کل سے ایک نئی اوپینینگ ہونی تھی اور کچھ سیٹنگ تھی جو ہا لے نے بدلی تھی جب عمر نے اس سے سیٹنگ بدلنے کے متعلق پوچھا تو اس کی آنکھوں میں ایک ملکہ جیسا رعب آیا تھا

میں اس کیفے کی سیٹنگ میں انیس بیس کا فرق رکھوں گی تاکہ جب بھی کوئی کسٹمر آئے یا پھر اس کیفے کے پرانا اسٹاف آئے تو انہیں پتہ چلے کہ مالک بدل چکا ہے کچھ ایسا ہونا چاہیے جو اسٹاف کو بتائے انکی ملکہ اب کوئی اور ہے اور انکے پرانے اصول جیسے بھی ہوں اب انہیں نئے طرز پہ چلنا ہوگا

اسکی بات پہ عمر مسکرایا تھا وہ واقعی آرڈر دینے کے لئے پیدا ہوئی تھی آرڈر لینے کے لیے نہیں

مجھے ڈاکٹر غزالہ روحی کی کلینک چھوڑ دو اسکی بات پہ عمر بری طرح چونکا تھا اس کی آنکھوں میں حد درجہ نا سمجھی تھی اور ذرا ذرا خوشی بھی ہا لے کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے کہتی رہی

میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب مجھے علاج کروانا چاہیے یہ تمہاری بات کا اثر نہیں ہے یہ میں نے اپنے لئے کیا ہے لوگ کیا کہیں گے کیوں کہیں گے مجھے ان سے فرق نہیں پڑتا وہ ہلکی مستحکم آواز میں کہہ رہی تھی لوگ میرے لئے تب نہیں آئے جب میں اکیلی تھی لوگ تب بھی نہیں آئے جب ہمارا باپ مرا لوگ کبھی مجھے کھانا دینے یا پیسے دینے نہیں آئیں گے لوگوں کا کام "کہنا "ہوتا ہے ہاں میں اب بھی ڈرتی ہوں کہ اگر کسی نے مجھے ماہر نقسیات کے پاس دیکھ لیا تو کیا ہوگا اس نے گردن موڑ کر عمر کو دیکھا وہ ڈرائیو کرتے ہوئے اسے سن رہا تھا لیکن آج جب اس کیفے میں مجھے گھٹن اور پینک اپیکس کا خوف لاحق ہوا تب میں نے سوچا آخر کب تک ؟ کب تک میں ان سب چیزوں سے خوف زدہ رہوں گی اس خوف کے آگے بلی ہونے اور لوگوں کی نظروں میں پا گل سمجھے جانے سے زیادہ بڑا خوف تھا خوف مجھے مارے اس سے پہلے اسے مر جانا چاہیے بات اگر علاج کی ہے تو میں کرواؤں گی دماغ میرے جسم کا حصہ ہے اگر یہ بیمار ہے تو یہ شرم یا کمزوری کی علامت نہیں یہ میرے انسان ہونے کی علامت ہے مجھے اب کوئی شرمندگی نہیں ہے کہ میرا دماغ بیمار ہے اس نے سر نشست کی پشت سے ٹکا دیا آسودگی سی آسودگی تھی

ڈاکٹر غزالہ روحی کا کلینک آچکا تھا عمر نے ایک نظر ہا لے کو دیکھا وہ گھبرائی ہوئی پریشان تھی لیکن گردنکڑا رکھی تھی وہ گاڑی سے نکل آئی عمر اسکے ساتھ باہر آیا تھا کچھ دیر تک وہ شش و پنج میں مبتلا رہی پھر ایک مرتبہ پھر عمر کو دیکھا وہ اندر چلی گئی عمر تب تک کھڑا رہا جب تک وہ شیشے کا دروازہ دھکیل کر اندر نہیں چلی گئی

ڈاکٹر غزالہ روحی تیس کے قریب قریب تھی صاف رنگت سیدھے سیاہ بال اور ڈھیلے ڈھالے کرتے میں ملبوس اسکی کلائیوں میں کئی سارے بینڈز اور گلے میں کئی مال ائیں تھی آنکھوں پہ گہرا اسمؤکی آئیز میک اپ اور سرخ لپسٹک وہ اپنے حلیے سے ڈاکٹر کم کسی نوجوان اتحاد کیfree soul چیئر پرسن زیادہ لگ رہی تھی وہ ہا لے کو اپنے آفس لے آئی اسکا ظاہری حلیہ دیکھ ہا لے کو بے اختیار لگا کہ شاید عمر سے ڈاکٹر منتخب کرنے میں غلطی ہو گئی ہے روحی کا آفس ایک بڑے سے کمرے پہ مشتمل تھا کمرے میں داخل ہو کر اپنی نظروں کی سیدھ میں دیکھو تو شیشے کی میر کے پار پاور چیئر رکھی تھی دائیں طرف والی دیوار دیوار کے ساتھ رکھا کتابوں کا ریک اور کمرے کے بیچ و بیچ رکھے چار نیلے سنگل صوفے وہ ہا لے سے چھوٹی موٹی باتیں اور سوال کرتی اسے آگے لے آئی کمرے میں کوئی کھڑکی نہیں تھی ہا لے کو گھٹن ہونےلگی وہ نیلے صوفے پہ بیٹھی اضطرابی حالت میں گردن کے پیچھے ہاتھ لے جا کر گردن کو دبا رہی تھی اسکے چہرہ پہ پسینہ اور پریشانی تھی شاید وہ پینک کر رہی تھی

ڈاکٹر روحی اسٹینڈ پہ رکھی کافی میکر سے کافی نکال رہی تھی پتلی دھار کپ میں گرتی جا رہی تھی

داروازہ . . دروازہ کھول دیں پلیز ہا لے گھٹی گھٹی آواز میں بولی روحی نے کوئی اثر نہیں لیا اٹھ کر کھول لو تم یہاں مہمان نہیں ہو ہم یہاں دوست ہیں وہ مڑے بغیر بولی ہا لے بغیر کچھ کہے اٹھی اور در وازہ کھول دیا دل کے دھڑکن معمول پہ آنے لگی وہ واپس آئی روحی بھی سامنے سے چلتی آ رہی تھی کافی کے بھرے بھرے مگر لئے مسکراتی ہوئی اس نے کافی کی مگر میر پہ رکھے اور پھر ہا لے کو دیکھا وہ خود پہ قابو رکھنے کی مکمل کوشش کر رہی تھی لیکن کچھ تھا جو اسے خوف زدہ کر رہا تھا

چند چھوٹی چھوٹی باتوں کے بعد وہ موضوع پہ آئی تھی

آج سے ہم باتیں کریں گے تم مجھے اپنی دوست سمجھ کر سب بتاؤ بلکہ دوست نہیں تم مجھے اپنی دائری سمجھو وہ آگے کو ہو بیٹھی سنجیدگی سے کہہ رہی تھی

ہم دوست نہیں ہیں ڈاکٹر مجھے دلاسا مت دیں میں کوئی دس سالہ بچی نہیں ہوں میں اپنی بیماری جانتی ہوں آپ علاج کریں مشورہ نہ دیں ہا لے کا لہجہ بے لچک تھا روحی مسکرائی پھر اپنی کافی کا گھونٹ بھرا

کافی بہت اچھی بناتی ہوں میں اس نے اپنی تعریف کی پھر ہا لے کو دیکھا

جانتی ہو ہا لے دو طرح کے مریض ہوتے ہیں جوکبھی ٹھیک نہیں ہوتے انہیں ساری زندگی اپنی بیماری کے ساتھ رہنا ہوتا ہے وہ ہا لے کو دیکھتے ہوئے بول رہی تھی ایک جو خود ٹھیک نہیں ہونا چاہتے اور دوسرے جنہیں لگتا ہے وہ ڈاکٹر سے زیادہ جانتے ہیں انکو ڈاکٹر خود ہی ٹھیک نہیں کرتا اونچی انا یو نو ہا لے کچھ نہیں بو لی بس چبھتی نظروں سے اسے دیکھتی رہی

خیر مجھے یہ بتاؤ اس دن کیا ہوا تھا ہا لے اب بھی کچھ نہیں بولی روحی نے گہری سانس لی اور بولنے لگی دیکھو ہا لے تمھارے اپنے بعد اس ساری دنیا میں صرف میں ھوں جو چاہتی ہوں تم ٹھیک ہو جاؤ صرف میں ہوں جو تمھارے بعد تمہاری مسیحا ہوں ڈاکٹر سے دشمنی کرنے والا انسان در حقیقت اپنے آپ سے دشمنی کر رہا ہوتا ہے میں . . . . تمہاری . . . . دشمن نہیں . . . . ہوں اس نے ایک ایک لفظ پہ زور دیا ہا لے سلطان کے تنے ہوئے اعصاب ڈھیلے پڑے آنکھوں کی چبھن کم ہونے لگی تم مجھے بتاؤ اس دن اس کلاس روم میں کیا ہوا تھا مجھے اپنی مدد کرنے دو وہ نرمی سے کہہ رہی تھی ہا لے اب بہتر تھی اس نے گہری سانس لی خود کو کمپوز کیا اور کہنا شروع کیا

وہ لفظ با لفظ اسے سب کچھ بتاتی گئی نہ وہ اٹکی نہ وہ رکی ہاں آخر میں روئی ضرور تھی ڈاکٹر روحی نے چند الفاظ اپنے نوٹپیڈ پہ گھسیٹے اور پین کو کان کے پیچھے اڑسا لیا ہا لے بول چکی تو روحی نے اسے پا نی کا گلاس دیا جسے وہ ایک ہی لمحے میں غٹاغٹ پی گئی

آر یو شیور بس یہی ہوا تھا؟ روحی کے نرم استفسار پہ اس نے گردن اثبات میں ہلائی اوکے آج کا سیشن ختم ہوا ہم کل پھر بات کریں گے کچھ دن تک صرف بات ہوگی اسکے بعد ہم شایدrivypareht laut بھی کریں تم تیار ہو ناں ؟ ۔

جی میں تیار ہوں وہ اب کے اعتماد سے بولی

تم بلا جھجھک مجھ سے کچھ بھی کہہ سکتی ہو ہماری باتیں سیکرٹ ہیں صرف ہم دونوں کے درمیان میں رہیں گی وہ اسے اعتماد دلا رہی تھی

کیا عمر آپ سے نہیں پوچھے گا ہمارے درمیان کیا بات ہوئی؟ ہا لے کے اتنے ڈائریکٹ سوال پہ وہ گڑ بڑائی تھی پھر خفت زدہ ہوئی ذرا آگے کو جھک کر آواز آہستہ کر لی

تین بار میسج کر کے پوچھ چکا ہے کیا ہو رہا ہے اور وہ دونوں دھیرے سے ہنس دیں

اسے جنون ہے سب پتہ رکھنے کاڈاکٹر روحی اپنے نوٹپیڈ پہ لکھے الفاظ کو دیکھتی کہہ رہی تھی لیکن تم فکر مت کرو میں اسے نہیں بتاؤں گی یہ ایک ڈاکٹر کی جاب ہے وہ اپنے مریض کے راز رکھتا ہے

آپ اسے بتا دیا کریں میں اجازت دے رہی ہوں ہا لے سہولت سے بولی آپ نہیں بتائیں گی تو وہ مجھ سے پوچھے گا اور اگر مجھ سے پوچھے گا تو میں بتا ہی دوں گی اسے سب پتہ رکھنے کا بہت شوق ہے آپ اسکا شوق سلامت رکھیں وہ کہتے ہوئی اٹھ کھڑی ہوئی روحی اسے نرم نظروں سے دیکھ رہی تھی

چند الوداعی کلمات کے بعد وہ باہر نکل گئی ڈاکٹر روحی ایک بار پھر اپنے نوٹپیڈ پہ لکھے الفاظ دیکھنے لگیں

کیس اتنا آسان نہیں تھا جتنا وہ سمجھے بیٹھی تھیں

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.