ہاں ہوں . . . مجھ پہ یہ سوٹ بھی کرتا ہے اب اگر اکرم (سلطان ہولڈنگ کا آفس بوائے)سیلف آبسسیسڈ ہونے لگے سوچیں کیسا لگے گا
شمس اب کے زور سے ہنسے تھے وہ باتیں اچھی کر لیتا تھا میں ہیون بیچ رہا ہوں اب کے عمر کے ٹائپ کرتے ہاتھ سست ہوئے تھے مجھے لگتا ہے وہ بچے اب اس غلیظ اور گندے ماحول میں نہیں رہ سکتے انہیں نکال کر کہیں اور شفٹ کروں گا وہ بظاہر فکرمندی سے کہہ رہے تھے لیکن عمر جانتا تھا حقیقت کیا ہے
کسے بیچیں گے؟
فہیم مرزا اسکی برٹش پاکستان ریستوران چین ہے
عمر نے گہری سانس لی
میں آپ کا ملازم نہیں پارٹنر ہوں سو
Be honest
مجھے فرق نہیں پڑتا آپ ہیون بیچ دیں یا پھر رکھ لیں میں آپ کو اچھا مشورہ دینا چاہتا ہوں اگر آپ چاہیں شمس آگے کو ہوئے سنجیدگی سے اسے دیکھا اور آنکھوں سے ہی آگے جاری رکھنے کا اشارہ کیا مرزا آپ کو کتنا دے رہا ہے؟ کوئی پندرہ فیصد اپنے پروجیکٹ میں بس یہی ناں ؟
شمس نے اثبات میں سر ہلایا اور وہ آپ سے مارکیٹ پرائز پہ زمین خریدے گا آپ کو کیا فائدہ ہوا؟
اسکے پراجیکٹ میں سا . . .ری عمر کے لئے میرا حصہ رہے گا اور
غلط اس پراجیکٹ میں تب تک آپ کا حصہ رہے گا جب تک وہ پراجیکٹ مرزا کا ہے کیا آپ کو نہیں لگتا مرزا آپ کو ڈاج دے رہا ہے وہ اگلے ہی ہفتے اس پروجیکٹ کو ڈبل قیمت پہ کسی گورے کو بیچ دے گاا ور وہ ایسا کر سکتا ہے
اب کے بات کچھ کچھ شمس کو سمجھ آ رہی تھی
وہ پراجیکٹ بیچ دے گا اور آپ کے ہاتھ کیا آئے گا؟ اٹھنی بھی نہیں جب آپ کے پاس سونا دینے والی مرغی ہے تو اسے دانے کے لئے کسی اور گھر کیوں بھیجنا دوسری بات فہیم نے آپ کی بھتیجی کو اغوا کیا تھا کیا آپ میں اتنی بھی غیرت نہیں ہے کہ آپ اسے ہی ہیون بیچ دیں گے؟ وہ آپ کے اور میرے گھر کی عورت کی عزت پہ ہاتھ ڈال چکا ہے کیا ہم اتنے گرے پڑے ہیں کہ اسی کے ساتھ ہاتھ ملا لیں ؟
لیکن میں عین وقت پہ اب اسے منع نہیں کر سکتا یہ نا ممکن ہے شمس اب کے پریشان سا ہو کے پیچھے کو ہو بیٹھا عمر کی آنکھیں چمک اٹھیں پرسراار شیطانی چمک
کون کہتا ہے منع کر دیں ؟ گیم مت بدلیں کھیلنے کے اصول بدل لیں
کیسے ؟ شمس کو تعجب ہوا تھا
تین ماہ تک ہیون کا خیال بھی ذہن میں نہ لائیں اسکے بعد یہ کریں کہ ایک نیلامی رکھ لیں وہاں بڑے بڑے انویسٹرز بڑے بڑے کاروباری لوگ لانا میرا کام ہے اصل میں وہاں سب پیادے ہوں گے میں آپ کے لئے ترب کا پتہ لاؤں گا "میر واعظ فرید "شمس بے یقینی سے پیچھے کو ہوا
وہ ملک کا سب سے امیر آدمی ہے میں اسے لاؤں گا وہ سب سے اونچی بولی لگائے گا اور ہم ریٹ بڑھاتے جائیں گے دس مرزا مل بھی جائیں ناں تو میر صاحب کا مقابلہ نہیں کر سکتے
وہ بول نہیں رہا تھا سحر پھونک رہا تھا لالچ کا جال بچھا رہا تھا اور لالچی آدمی زیادہ کے لالچ میں آجا یا کرتے ہیں شمس کی آنکھیں چمک رہی تھیں پھر یکدم انکی چمک مشکوک ہوئی تم میرے لیے اتنا سب کیوں کر و گے؟ اب یہ مت کہنا کہ تم میرے پارٹنر ہو بلا بلا بلا اس نے کوفت سے ہاتھ جھلایا
عمر مسکرا کر آگے کو ہوا گال کے گڑھے بھی سازش میں شامل ہونے لگے
میں آپ کو کوئی فرشتہ لگتا ہوں ؟ وہ پوچھ رہا تھا چہرہ پہ شیطانیت طاری کئے میں نے پہلے ہی دن کہا تھا میں فیملی پرسن ہوں اور اپنی فیملی کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہوں تو بات یہ ہے کہ میری بیوی کو ہیون چاہیے
شمس کا سانس سینے میں اٹک گیا بے اختیار آکسیجن کی کمی سی محسوس ہوئی
ظاہر ہے میں دس دفع پیدا ہو کر آجاؤں تب بھی میں آپ کے اور اس سسٹم کے مقابلے نہیں آ سکتا یا تو مار دیا جاؤں گا یا کچل دیا جاؤں گا اس لئے وہ بازو میر پہ رکھے آگے کو جھکا میں اپنی بیوی کو ایک خواب دکھا ؤں گا ہیون کو خریدنے کا خواب جب نیلامی ہوگی اور وہ وہاں اپنے چند لاکھ کے کارڈز بلند کرے گی تب اسے سب سمجھ آجائے گا اور وہ واپس میری طرف آ جائے گی اپنی فیملی کو بچانے کا ایک یہی طریقہ ہے میر پاس اب آگے آپ دیکھے لیجئے
شمس سوچتی نظروں سے اسے دیکھے گئے اور اگر میں یہ سب کرنے سے منع کر دوں تو ؟
عمر نے کندھے اچکائے تو کوئی بات نہیں ہم کورٹ جائیں گے سو کریں گے پیشیاں ہونگی فیصلہ اٹک جائے گا اور تب تک آپ ہیون بیچ بھی نہیں سکیں گے اور یہاں بھی میں اپنا فائدہ دیکھ رہا ہوں اگر کورٹ کچہری شروع ہوگئی تو پیسہ پانی کی طرح بہے گا آپ کی تو خیر ہے میں فیملی بچانے کے چکر میں سڑک پہ آجاؤں گا اس لئے بیچ کا راستہ اپنا لیتے ہیں آپ کا بھی فائدہ اور میرا بھی
تم جانتے ہو ناں میر واعظ کن کاموں کے لئے مشہور ہے
عمر نے اثبات میں سر ہلایا
پیسہ! طاقت ! غیر قانونی کام
تم جو تھی چیز بھول رہے ہو شمس نے یاد دھانی کروانی چاہی
وہ چھوتا کام تب کرتا ہے جب اسکے ساتھ کیا وعدہ توڑا جائے ہم دونوں میں سے ایسا کون کرے گا؟
شمس مسکرایا اور کوٹ کے بٹن بند کرتا اٹھ کھڑا ہوا
تم فرشتے لگتے تھے لیکن آج یقین ہو گیا تم بھی انسان ہو عمر اور انسان لالچ اور سر سے ہار جایا کرتے ہیں مجھے منظور ہے وہ کہہ کر دروازے کی جانب مڑ گیا پیچھے عمر کے تاثرات سخت ہو گئے
نہ میں فرشتہ ہوں نہ انسان میں کہانی کا وکٹم تھا اور وکٹم ولن بن جائے تو سب جائز ہوجایا کرتا ہے وہ آہستگی سے بڑبڑایا اور دوبارہ لیپ ٹاپ پہ جھک گیا سر مئی پینٹ والی دیواریں اسے کام کرتے دیکھتی رہیں
عمر حیات کے بنگلے پہ مغرب باسی ہو چکی تھی اسے آفس سے آئے تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی فر یش ہو کر کھانا کھانے کے بعد وہ کچن میں چلا آیا تھا آج کل کھانا بخش بناتا تھا روٹی کبھی وہ بنا دیتا تھا کبھی تندور سے آجایا کرتی تھی یہ وقت کھانے کا نہیں تھا سو وہ لان میں چلا آیا جہاں ہا لے اپنا کافی کا مگ لے کر بیٹھی تھی بال الجھے جوڑے میں مقید تھے جن سے لٹیں نکل نکل کر گردن کو چھو رہی تھیں اپنے آگے کئی سارے اخبارات کے تراشے بکھیرے وہ وہ مصروف سی تھی وقتا فوقتا مگ اٹھا کر لبوں سے لگا لیتی تھی وہ اسے دیکھتے ہوئے اسکی جانب چلا آیا
دھپ سے اسکے برابر صوفے پہ بیٹھا اور ہاتھ آگے بڑھا کر اسکا مگ اٹھا لیا ہا لے نے سر نہیں اٹھایا
تمہارے استاد نے تمھیں دوسروں کی چائے کافی پینے سے منع نہیں کیا؟ وہ مصروف سی بولی تھی
نہیں . . وہ کہتے تھے کسی کا جھوٹا پینا ثواب ہے میں تو بس اپنی آخرت سنوار رہا ہوں اس کے جواب پہ ہا لے نے بے اختیار خود کو اس سے بات کرنے پہ کوسا تھا
اماں کہتی ہیں انکے زمانے کی بیویاں شوہر کے گھر آتے ہی کونے کھدروں میں چھپ جایا کرتی تھیں مجال ہے جو انکے منہ سے کوئی آواز نکلتی ہو اس نے ہا لے کے علم میں اضافہ کیا
کیوں؟ انکے شوہر تھے یا کچے کے ڈاکو ؟(کچے سندھ کا ایک علاقہ ہے جو کہ اغوا کار ڈاکو اور ہتھیا روں کے لئے)مشہور تھا کوئی عام آدمی اس علاقے کی راکھ بھی نہیں پا سکتا تھا
ویسے کچا میری ڈریم پلیس ہے ایک دن وہاں ضرور چھاپہ ماروں گا وہ حسرت سے کہہ رہا تھا
اماں کے ایک ہی ایک بیٹے ہو کیوں انہیں بڑھا پے میں بے سہارا کرنے کا سوچے بیٹھے ہو؟ اب کے اس نے سر اٹھایا تھا ہاتھ میں پکڑا بال پوانٹ انگلیوں میں گھماتے وہ سنجیدگی سے پوچھ رہی تھی
چھوڑیں وہ سب یہ بتائیں یہ کیا کر رہی ہیں؟ ااس نے اخبار کے تراشوں کی طرف اشارہ کیا تھا ساتھ کافی کا مگ ہونٹوں سے لگایا
نوکری ڈھونڈ رہی ہوں وہ چہرہ اسکی طرف موڑ کر بولی
عمر نے اچھنبے سے اسکو دیکھا آپ کو لگتا ہے آپ یہ چند ہزار کی نوکری کریں گی؟ وہ بھی اپنے اس تعلیمی ریکارڈ کے ساتھ ؟ اسکے لہجے میں طنز نہیں تھا لیکن پھر بھی ہا لے کو اپنے گال دھکتے محسوس ہوئے
میں سب کچھ کر سکتی ہوں مجبوری انسان سے سب کروا لیتی ہے میں خود کو اس سب کے لئے تیار کر لوں گی تم اپنے کام سے کام رکھو اچھا
عمر نے ہاتھ جھلایا تھا جیسے اسکی تقریر کو سر سے ہٹایا ہو
وہ جو لپسٹک اپ لگاتی ہیں ناں چھ ہزار کی ہے جوتے دس پندرہ ہزار کے پہنتی ہیں اور جوڑے انکا تو پوچھیں ہی مت یہ نوکریاں آپ کی ایک مہینے کے میک آپ کا خرچ بھی نہیں نکال سکیں گی خود کو تھک ائیں مت وہ نرمی سے کہہ رہا تھا
!! کچھ لوگ ہوتے ہیں ہا لے جنہیں حکومت کرنے بھیجا جاتا ہے۔ جو حکم دینے کے لئے پیدا ہو ئے ہوتے ہیں جنکا واحد ٹیلنٹ لوگوں سے باتیں منوانا ہوتا ہے۔ جیسے کہ آپ ہا لے رک کر اسے دیکھے گئی آپ نے سننا نہیں سنانا سیکھا ہے بلکہ آپ کو یہی آتا ہے یہ جابز دو دن بھی نہیں ٹک سکیں گی آپ ہمیشہ سے اپنی باس خود رہی ہیں وہ بننے کی کوشش نہ کریں جو آپ ہیں ہی نہیں چھوٹے پیمانے پہ ہی سہی اپنا کام کریں جہاں آپ کو کسی کی سننی نہ پڑے جہاں آپ "سناتی "ہوں
وہ بول کر خاموش ہوگیا اور اب اپنی کافی کے گھونٹ بھرنے لگا تھوڑی دیر تک ہا لے خاموش رہی پھر نظریں اٹھا کر اسکو دیکھا
میرے پاس سرمایا نہیں ہے اسکی آواز ہلکی اور شکستہ تھی اگر میرا ذیور میں نے لاکرز میں نہ رکھوایا ہوتا تو اس وقت میرے پاس ایک خزانہ ہوتا
خیر خزانہ تو آپ کے پاس اب بھی ہے وہ لا پرواہی سے بولا ہا لے کی آنکھیں چمک اٹھیں کیسے ؟ ۔
یہ میں اتنا بڑا خزانہ آپ کو نظر نہیں آ رہا ہوں میں اگر ہاتھ بھی جھاڑوں تو نوٹ گریں گے نوٹ وہ کسی سلطنت کے راجہ کی طرح کہہ رہا تھا اگر آپ اپنا بقایا ذیور میرے پاس گروی رکھوا دیں تو میں آپ کو پیسے دے سکتا ہوں اپ سرمائے کے طور پہ استماال کر لیں
لیکن میرے پاس صرف ایک سیٹ ہے زیادہ سے زیادہ کتنے پیسے ہوں گے وہ مایوس ہوئی تھی عمر نے گہری سانس لی
گو کہ میرا دل بیٹھا جا رہا ہے اور میرا بی پی لو ہو رہا ہی لیکن پھر بھی میں آپ کو قرضہ آفر کر تا ہوں جتنا چاہے لے لیں آپ کوئی بزنس پلان بنائیں اسکے بعد میں آپ کو رقم دے سکتا ہوں
ہا لے کا چہرہ ایسے چمک رہا تھا جیسے کوئی دو سال کی بچی ہو اسکا دل کیا تھا زور زور سے چیخے عمر آج پہلی بار اسے اتنا اچھا لگا تھا فرط جذبات سے وہ کچھ کہہ ہی نہیں سکی
You are the best man in the intire world
،،،،وہ خوشی جذبات اور احساس تشکر سے بس اتنا ہی کہہ سکی
،،،،نہ کریں میں رونے لگوں گا
عمر جل کر بڑبڑآیا پھر مڑ کر ہا لے کو دیکھا آج میرے کھانے میں نمک زیادہ ڈالئے گا ورنہ بی پی لو ہوجانے کے باعث بے ہوش ہو جاؤں گا
کچھ نہیں ہوتا تمھیں ہا لے بے نیازی سے کہہ کر بکھرے ہوئے کاغذات سمیٹنے لگی
جب سے پیسوں کی بات شروع ہوئی ہے تب سے اب تک مجھے چار ننھے ننھے ہارٹ اٹیک آ چکے ہیں اور آپ کہتی ہیں کچھ نہیں ہوگاو ہ ایسی بے چارگی سے بولا کہ ہا لے نے گھور کر اسکو دیکھا
اب میرے کاروبار کے شروعات میں ہی یہ برے منہ نہ بناؤ ہنہہ کسی کو کامیاب ہوتے دیکھ رہ نہیں سکتے یہ پولیس والے وہ اپنا سامان ہاتھ میں لئے کڑوے منہ بناتی اٹھی اور آگے بڑھ گئی
عمر مسکرا تے ہوئے اسے جاتے دیکھتا رہا
اگلے چند دن مصروف تھے ہا لے کبھی اپنے لئے کوئی کام کوئی ڈھونڈتی رہی کبھی کسی بز نس پلان پہ کام کرتی رہی ہارون اور لیل اسکے ساتھ اس مشن میں جتے ہوئے تھے یہ نہیں تھا کہ اس سے کوئی پلان بنا نہیں تھا بات یہ تھی کہ اسکے "انویسٹر "کو پلان پسند نہیں آتا تھا اور وہ دنیا کا پہلا انویسٹر تھا جسے پلان بھی صرف اور صرف اپنی مرضی کا چاہیے تھا حسن روز کالج سے واپسی پہ نہیں آیا کرتا تھا اور شام تک نہیں رہتا وہ کہتا تھا عمر کا گھر
Land of peace ہے اسے یہاں سکون ملتا ہے
اس شام ہا لے عمر کو پک کرنے اسکے آفس چلی آئی تھی شام ہونے میں ابھی ذرا وقت تھا لیکن اس نے ایک بزنس پلان بنا رکھا تھا آج وہ عمر کو وہی دکھانا چاہتی تھی وہ گاڑی سلطان ہولڈنگز کے باہر روک کر کھڑی تھی سادہ لباس میں بالوں کی پونی ٹیل بنائے بغیر میک اپ کے وہ اچھی لگ رہی تھی
اس نے عمر کو کال کی وہ موبائل کان سے لگائے اسے دیکھتا ہوا آ رہا تھا اسکی آنکھوں میں حیرت تھی ہا لے کی آنکھوں میں بچوں جیسی چمک اور خوشی وہ ابھی اس سے دور تھا لیکن اسی وقت اسکے قریب ایک گا ڑی آ کر رکی سفیر عجلت میں باہر آیا وہ ہا لے کے بالکل قریب تھا ان دونوں کی گاڑیاں آمنے سامنے ٹھہری تھیں عمر اسے دیکھ اپنی جگہ رک گیا جان بوجھ کر
سفیر نے ہا لے کو دیکھا اور دو قدم آگے آیا وہ بدک کر خوف زدہ سی دور ہٹی تھی اسکا چہرہ اب مختلف تھا اسی لمحے سفیر اسکے بالکل قریب آیا اور ہاتھ ہوا میں بلند کیا ہا لے چیخ کر دور ہٹی . . . . تھی عمر فورا اس تک آیا تھا مارنا مت پلیز مارنا مت وہ خوف زدہ سفید چہرے کے ساتھ بولی تھی اسکی آنکھیں بند تھیں اور اسکے قریب کھڑے عمر کی آنکھیں کھلی تھیں اس نے سفیر کے بلند ہوئے ہاتھ کو دیکھا اس میں پانی کی بوتل تھی پھر سامنے دیکھا کوئی ٹین ایجر بچا تھا جس نے بوتل اپنے سے آگے جاتے لڑکے کی جانب پھینکی تھی اور وہی بوتل ہا لے کے چہرے پہ لگ جاتی اگر سفیر ہاتھ آگے کر کے اسے کیچ نہ کر لیتا
ہا لے کیا ہو گیا ہے ادھر دیکھو سب ٹھیک ہے عمر کی آواز پہ اس نے ہاتھ چہرے سے ہٹائے سفیر کو دیکھ کر چہرے پہ اب بھی کچھ تھا جس نے سفیر کو بے چین کر دیا وہ اس سے خوف زدہ تھی سفیر کا دل اندر تک زخمی ہو گیا میں . . . مار . . نہیں رہا تھا . . میں بچا رہا تھا اس نے ٹوٹے پھوٹے الفاظ ادا کیے ہا لے نے جواب نہیں دیا سفیر نے نوٹ کیا کہ وہ نا محسوس انداز میں اسکے قریب سے ہی گئی تھی اور بس اس سے زیادہ وہ برداشت نہیں کر سکا وہ مڑ گیا لب بھینچے مٹھی بھینچے دل کو ڈپٹی وہ مڑ گیا جاتے جاتے اس نے خود کو ایک ہزار دفع لعنت دی تھی تھوڑی دیر بعد وہ اپنے آفس کی کھڑکی سے نیچے جھانک رہا تھا وہ دونوں اب بھی وہیں کھڑے تھے شاید عمر نے کسی کو اپنا سامان لانے اندر بھیجا تھا
اب کے منظر مختلف تھا عمر اس سے کچھ کہہ رہا تھا وہ ایک پل کو مسکرائی پھیکا سا ڈرا ڈرا پھر اگلے لمحے عمر نے کچھ ایسا کہا کہ وہ گردن پیچھے پھینکے ہنستی چلی گئی وہ اب بھی مسکرا مسکرا کر کچھ بول رہا تھا کوئی بات کوئی لطیفہ وہ ہاتھ سے اسکو چپ رہنے کا اشارہ کرتی ہنس ہنس کر دوہری ہو رہی تھی وہ خوش تھی وہ واقعی خوش تھی اسکی آنکھیں اسکا چہرہ چمک رہا تھا اسکی رنگت سرخ ہو رہی تھی
سفیر اسے مسکراتے دیکھ مسکرادیا وہ واقعی خوش تھی اور آج تک وہ اس طرح خوش کب ہوئی تھی؟ سفیر نے یاد کرنا چاہا وہ اسکے ساتھ اتنی خوش کب ہوئی کوئی واقعہ اسکی یاد داشت کا حصہ نہیں بن سکا لیکن وہ اسکی خوشی چاہتا ہی کب تھا وہ تو اسے رلانا چاہتا تھا اسے ذلت دینا چاہتا تھا اسے تکلیف دینا چاہتا تھا پھر آج کیوں کیوں وہ اسے خوش دیکھ کر اسے تکلیف دینے کا خیال ترک کر رہا تھا؟
صرف اس لئے کہ وہ میرے بڑے پاپا کی بیٹی ہے اس نے دھیرے سے سرگوشی کی اور کھڑکی سے ہٹ گیا معراج سلطان نے اسکے لئے بہت کچھ کیا تھا اسے تب تھاما تھا جب اسکے اپنے باپ نے چھوڑ دیا اسکے لئے تب تالیاں بجائی تھیں جب اسکا اپنا باپ اسے طنز کے تیر دیتا تھاوہ برا تھا گریس لیس تھا لیکن بد نسل نہیں تھا وہ احسان فراموشی نہیں کرے گا یہ طے ہو گیا تھا
ہا لے سلطان کی گاڑی شہر کی مصروف ترین شاہراہ پہ دوڑ رہی تھی وہ دونوں کہیں کافی پینے کے ارا دے سے نکلے تھے ایک چھوٹے اور نسبتا کم رش والے کیفے کے آگے عمر نے گاڑی رو کی وہ دونوں نیچے اتر آئے ابھی وہ کیفے کا رنگین دروازہ پار کرتے اندر جاتے کہ ہا لے ٹھٹھک کر رکی عمر اسے دیکھتے ہوئے رکا پھر اسکی نظروں کی سیدھ میں دیکھا اس کیفے کے ساتھ والے کیفے جو کہ شاید اسی کیفے کی برانچ تھا اسکے آگے for sale کا بورڈ لگا تھا ایسی مصروف شاہراہ پہ یہ کیفے ایک نعمت ثابت ہونے والا تھا ہا لے ہارون کے ساتھ کئی ہزار مرتبہ یہاں آ چکی تھی کیا تم بھی وہی سوچ رہے ہو جو میں سوچ رہی ہوں ؟ ہا لے کھوئی کھوئی آواز میں بولی دونوں کی نظریں اب تک بورڈ پہ ٹکی تھیں
یہ اتنا مہنگا ہے کہ میرے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ہی ختم ہو چکی ہے ہم یہاں کی کافی افورڈ کر سکتے ہیں اسے خرید نا نہیں
فکر مت کرو میں ہارون کے ساتھ پارٹنر شپ کر لوں گی امیر ہونے کا ایک فائدہ ہوتا ہے آپ کے رشتے دار بھی امیر ہوتے ہیں اور امیر رشتے داروں کا ایک فائدہ ہوتا ہے وہ آپ کے ساتھ انویسٹ کر سکتے ہیں اب کے وہ عمر کی طرف پوری کی پوری مڑی تھی آنکھیں پھیلائے چہرے پہ اشتیاق لیے وہ اسے دیکھ رہی تھی عمر اب بھی بورڈ ہی کو دیکھ رہا تھا پھر اس نے اپنا موبائل نکالا اور کچھ ٹائپ کرنے لگا
دیکھو عمر تم مجھے اتنی ہی رقم دو جتنی پہلے دے رہے تھا اس حساب سے جتنے شیئرز میرے ہوئے باقی کے شیئرز ہارون خرید لے گاi Asure you تم کیا موبائل میں لگے ہوئے ہو وہ جھنجھلائی تھی
اس شاہراہ پہ ایسے شاندار کیفے کا خالی رہنا خطرے سے خالی نہیں میں اسکے اوپر سے بات کر رہا ہوں کوئی لڑکی ہے عائشہ نام ہے وہ موبائل کی سکرین پہ بورڈ پہ لکھے نمبر کی تفصیل کھولے کھڑا تھا ہم ابھی اسی وقت اس سے ملنے جا رہے ہیں چلیں وہ عجلت میں لگتا تھا بغیر کافی پئے وہ گاڑی کی طرف واپس آیا
سرمئی بلے کو کال کر لیں دیکھیں کیا کہتا ہے وہ گاڑی کا دروازہ کھولتے ہوئے کہہ رہا تھا اس نے انگیشن میں چابی گھمائی تو انجن میں حرارت سی دوڑ گئی ہا لے اب ہارون کا نمبر ملا رہی تھی عمر اپنے موبائل پہ عائشہ نامی لڑکی کا نمبر ملا رہا تھا گھنٹی جا رہی تھی اور اگلے ہی لمحے کال پک کر لی گئی تھی
وہ ایک ہاتھ سے ڈرائیو کرتے ہوئے دوسرے ہاتھ سے موبائل کان سے لگائے ہوئے تھال
جی . . جی بالک . . . اوکے آپ لوکیشن بھیج دیجئے ہم پہنچ جائیں گے اس نے کال کاٹی ہا لے اب بھی ہارون سے بات کر رہی تھی عمر نے اسکے ہاتھ سے موبائل لیا
لوکیشن بھیج رہا ہوں وہاں پہنچو فورا اس نے کہہ کر کال کاٹ دی
اب کے گاڑی میں خاموشی تھی ہا لے کا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا جبکہ عمر پر سکون تھا بس اب ایک بار اونر سے بات ہو جائے
ہا لے دھڑکتے دل کے ساتھ سوچ رہی تھی خواب اتنی جلدی پورے ہوں گے اس نے سوچا نہیں تھاا
جو لوکیشن انہیں بھیجی گئی تھی وہ ایک آپارٹمنٹ کی تھی ہارون ان سے پہلے ہی آپارٹمنٹ کی بلڈنگ کے باہر موجود تھا وہ تینوں ایک ساتھ اوپر آئے تھے تھوڑی دیر بعد وہ تینوں اس عائشہ نامی لڑکی کے آپارٹمنٹ میں تھے وہ کوئی پچیس چھبیس سالہ لڑکی تھی لمبے بھورے بال سنہری آنکھیں اور صاف دمکتی رنگت وہ کافی خوش شکل تھی گول یو سیب صوفے پہ اس وقت چار لوگ بیٹھے تھے ہا لے عمر ہارون اور عائشہ ایک اور بھی تھا جو سامنے رکھے سنگل صوفے پہ بیٹھا تھا حمزہ عائشہ کا بھائی انکے مطابق یہ دونوں کیفے انکے والد نے ترکے میں انکے لئے چھوڑے تھے اور عائشہ اپنا کیفے بیچ کر امریکہ جانا چاہتی ہے امریکہ میں پڑھائی کے بعد اسکا یہاں دل نہیں لگا اور اب تو اسے وہاں جاب بھی مل گئی ہے وہ پاکستان کو مستقل طور پہ خیر آباد کہنا چاہتی تھیا ور اسکا بھائی نا خوش تھا ایک اور اہم بات وہ ہارون کی پینٹنگز کی دیوانی تھی اس نے چند دن قبل اسکی پینٹنگ داس کی سٹو ری پہ دیکھی تھی اور اب اسے وہی پینٹنگ چاہیے تھی وہ بہت بڑی آرٹ کلکٹر تھی اور اس وقت ہارون کو اپنے سامنے اپنے گھر میں دیکھ وہ "فین مومنٹ "میں تھی
عمر کافی دیر سے اسکی ایکسٹرا ایفرٹس دیکھ رہا تھا اب کے اس نے گلہ کھنکھار کر عایشہ کو اپنی جانب متوجہ کیا کیا ہم ڈیل فائنل سمجھیں ؟ وہ تمام معملات طے کر چکے تھے اب بس رقم دینا اور کاغذ ات لینا رہ گیا تھا جب عائشہ نے پینترا بدلہ میری ایک شرط ہے وہ ہارون پہ نظریں جمائے ہوئے بولیPAthe T
اس نے سرمئی آنکھوں والے لڑکے کی جانب اشارہ کیا اگر مجھے انکی وہی پینٹنگ مل جائے جو مسٹر داس نے اپنی سٹوری پہ شیئر کی تھی میں اس ڈیل کو تب فائنل کروں گی
اب کے ان سب کے سروں پہ دھماکے ہوئے تھے ہارون حق دق سا تھا ہا لے بھی حیرت سے اسے دیکھ رہی تھی دو لوگ تھے جو پر سکون تھے عمر حیات اور حمزہ اتنا تو وہ سوچے ہی بیٹھے تھے
ہارون نے پہلو بدلا دیکھیں مس وہ پینٹنگ سیل کے لئے نہیں ہے وہ میری سب سے محبوب پینٹنگ ہے آرٹسٹ کی محبوب پینٹنگ اس کے لئے اولاد کی طرح ہوتی ہے آپ کا رویہ انتہائی غیر پروفیشل ہے
عائشہ نے بازو سینے پہ باندھ کر سکون سے اسکو دیکھا میں نے کب کہا کہ یہ پروفیشنل رو یہ ہے؟ میں نے کہا یہ شرط ہے آپ پوری کر دیں کیفے آپ کا ہوا ورنہ میرا بھائی اسے خریدنے کو تیار ہے بھائی نے اپنے فر ضی کالر جھاڑے تھے
اس سے قبل کہ ہارون کچھ کہتا ہا لے بول اٹھی ہارون پینٹنگ نہیں دے گا اسکا لہجہ اٹل تھا کم و بیش ہارون کے خیالات بھی یہی تھے وہ پینٹنگ ہارون کی سب سے محبوب پینٹنگ ہے وہ اسے میرے لئے نہیں دے گا عمر محضوض سا یہ تماشا دیکھ رہا تھا وہ آپ کے لئے یہ پینٹنگ دے سکتا ہے مسز حیات یہ تو ہار ون کا انسٹا دیکھ کر ہی پتہ چلا یہ جا سکتا ہے کہ وہ ہا لے کے لئے کیا کر سکتا ہے ہر پوسٹ ہر ویڈیو میں آپ دونوں ساتھ ہیں ہر ریستوران ہر کیفے ہر نئے ملک میں آپ دونوں ساتھ ہیں آپ کی دوستی کتنی گہری ہے اور آپ دونوں ایک دوسرے کے لئے کیا کر سکتے ہیں مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہے
ہا لے نے اپنا پرس اٹھایا اور اٹھ کھڑی ہوئی وہ میرا دوست ہے ہم دونوں ایک دوسرے کے لئے کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں یہ ہمیں محفل میں بیٹھ کر ڈسکس کرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ پینٹنگ نہیں دے گا میری خاطر تو بالکل بھی نہیں کیونکہ . . . اس نے ہارون کو دیکھا وہ اسے ہی دیکھ رہا تھا ہارون . میرا دوست ہے غلام نہیں اس نے ایک ایک لفظ پہ زور دیا
عائیشہ پہ جیسے کوئی اثر ہی نہیں پڑا اس نے نزاکت سے اپنے بال جھٹکے میں ایک ہفتہ مزید انتظار کروں گی اور یہ سب کچھ صرف ہارون سر کے لئے ہوگا وہ بیٹھے بیٹھے بولی تھی ہا لے بغیر جواب دئیے آگے بڑھ گئی عمر اور ہارون اسکے ساتھ گئے تھے ہا لے کے دل کو ٹھیس پہنچی تھی لیکن وہ ہر بار ہارون کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتی تھی برا ہارون کو بھی لگا تھا اس نے واضح طور پہ ہا لے کے چہرے کو تاریک پڑتے دیکھا تھا لیکن وہ اپنی محبوب اور مشکل وقت میں بنائی گئی پینٹنگ نہیں دے سکتا تھا
ان دونوں میں سے اگر کوئی بے نیاز تھا تو عمر تھا
میلو ڈرامہ ہے کل تک سب سیٹ ہو جائے گا اس نے خود کو تسلی دی ہا لے بوجھل دل کے ساتھ آگے بڑھتی چلی گئی
رات گہری ہو کر سارے میں پھیل گئی تھی ہر طرف ہو کا عالم تھا کراچی شہر کی روشنیاں آنکھوں کو چندھیا رہی تھیں ایسے میں سلطان منزل کے اوپری حصے پہ بنا سفیر سلطان کا کمرہ اندھیرے میں ڈوبا تھا مہر ماہ آنکھوں پہ بازو رکھے بیڈ پہ لیٹی تھی سفیر اسٹڈی میں تھا دفتعا مہر کو اسٹڈی کا دروازہ کھلنے کی آواز آئی وہ اسی طرح پڑی رہی اس کے جسم میں کوئی جنبش نہ ہوئی سفیر سادہ سی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس تھا جیل سے جمے بال اس وقت بکھر کر ماتھے پہ گر رہے تھے اسکی آنکھیں سرخ تھیں وہ ابھی اپنی دوائی کھا کر آیا تھا آج اس نے ڈرنک بھی نہیں کیا تھا ہا لے اب اسکے ساتھ نہیں تھی وہ شاید اس بات کو قبول کر لینا چاہتا تھا خود کو ایک چانس دینا ہر انسان ڈیزرو کرتا ہے وہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتا بیڈ تک آیا مہر نے اسکی آہٹ محسوس کر رخ دوسری طرف موڑ لیا نہ جانے کیوں اسکی اس طرح بچوں جیسی حرکت پہ وہ ہلکا سا مسکرایا تھا وہ بیڈ پہ اسکے قریب آ کر بیٹھا
مہر . . . اس نے دھیرے سے پکارا جواب ندارد مہر . . . . اس نے ایک بار پھر کوشش کی جواب اب بھی نہیں آیا جانتا ہوں تم جاگ رہی ہو فورا سیدھی ہوجاؤ اس نے دھمکی دی جسکا اب بھی کوئی اثر نہیں ہوا وہ ذرا دیر کو خاموش ہو گیا
میں نے آج نہیں پی اس نے آہستگی سے کہا اب کے مہر ماہ نے آنکھوں سے بازو ہٹا لیا لیکن مڑ یاب بھی نہیں میں نے آج دوائی بھی لی ہے اور میں اسٹڈی میںاس لئے تھا تاکہ خود کو وقت دے سکوں تم سے بات کرنے کی ہمت نہیں تھی مجھ میں میں نے بہت دل دکھایا ہے ناں تمہارا وہ بے چارگی سے کہہ رہا تھا اب کے وہ اٹھ بیٹھی گلابی نائٹ سوٹ میں ملبوس بال جوڑے میں لپیٹے وہ اس وقت سفیر کو اچھی لگی تھی
وہ اٹھ کر بیٹھی تو سفیر نے دھیرے سے اسکا گود میں پڑا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا مہر ماہ کسی جادوئی لمحے کے زیر اثر بیٹھی رہی سفیر نے اسی طرح بیٹھے بیٹھے اسکا ہاتھ ذرا سا بلند کر کے لبوں سے چھوا
مہر ماہ کو لگا تھا جیسے یہ اسکی زندگی کا سب سے حسین لمحہ تھا وہ سانس تک نہیں لے سکی
آئی ایم سوری مہر آئی ایم سو سوری میں نے تمھیں بہت ہرٹ کیا ہے بہت تکلیف دی ہے لیکن اب اب بس میں سمجھ گیا ہوں اصل فاتح میں ہی ہوں بس آخری وقت پہ میرا انعام بدل گیا تھا وہ نرمی سے آہستگی سے کہہ رہا تھا مہر کو اسکا لفظ لفظ اپنے دل پہ اترتا محسوس ہوا تھا وہ سانس روکے شل سی بیٹھی رہی سفیر کہے گیا
. . . . . . . . . . میں آج سے ہمارے تعلق کو چانس دینا چاہتا ہوں
اور ہا لے مہر مہر نے کسی خوف کے زیر اثر فورا پوچھا تھا سفیر کے گلے میں گلٹی سی ابھر کر معدوم ہوئی
وہ ماضی تھی وہیں رہ گئی اس نے مہر سے زیادہ خود کو یقین دلایا دل نہ جانے کیوں ڈوب کر ابھر تھا میرا حال تم ہوا ہم ہیں اب کوئی ہا لے ہمارے درمیان نہیں ہوگی میں تمھیں اور خود کو چانس دینا چاہتا ہوں زندگی پہ میرا بھی حق ہے ہے ناں ؟
اس نے اپنی بھوری آنکھوں سے مہر کو دیکھا وہ اسےنم ہوتی آنکھوں سے دیکھا رہی تھی لمحے بھر کو مہر کی بھوری آنکھوں کے آگے اسے کسی کی سیاہ آنکھیں دکھائی دیں پھر اس نے سر جھٹکا سفیر زیادہ دیر اسکی آنکھوں میں دیکھ نہیں سکا اس نے چہرہ مہر کے ہاتھ پہ گرا دیا
آج سے ہم نئی شروعات کریں گے اس نے یقین دھانی کروائی اور اسکے جھکے سر کو آہستگی سے تھنلکیے لگی
آج کی رات نئی زندگی کے نام سفیر نے آسود گی سے آنکھیں موند لیں