وہ بے ہوش ہو گئی تھی آنکھیں بند جسم ساکت شاید شاک یا خوف کی وجہ سے اسکی بے ہوشی بنتی تھی یاقوت اب بھی اس کے پاس فرش پہ بیٹھا تھا اسکا چہرہ تھپتھپاتا ہوا اسے ہوش میں لانے کی کوشش کرتا ہوا
لیکن اسکا جسم اب برف جیسا ٹھنڈہ تھا بلاخر وہ اٹھ کر اپنے موبائل تک گیا اور کال لوگ کا پہلا نمبر ملایا
نر . . نیرو کو کچھ ہوگیا ہے . . . وہ بات . . بات نہیں کر رہی تم آجاؤ پلیز وہ بدقت خود پہ قابو کئے ہوئے بول رہا تھا سچ یہ تھا کہ زبان لڑکھڑا رہی تھی جان ہوا ہو رہی تھی اس سے پہلے اس نے نر مین کو کبھی ایسے نہیں دیکھا تھا وہ واپس آیا اور ایک بار پھر اسکے قریب فرش پہ بیٹھ گیا اسکے ساکت ہوئے ٹھنڈے وجود کو دیکھا کیا اس سے واقعی غلطی ہوگئی ہے؟
ایسا بھی کچھ گناہ نہیں کیہ ہنہہ بس اسکے بھی ڈرامے ختم نہیں ہوتے اگلے ہی لمحے وہ سر جھٹک گیا
اور ایک بار پھر اسے ہوش میں لانے کی کوشش کرنے لگا اب کے انداز میں لا پرواہی تھی گناہ کی جشٹیقکیسں دینے والوں سے زیادہ برے وہ لوگ ہوتے ہیں جو گناہ کو مانتے ہی نہیں
***
وہ دونوں سردار کے گھر سے نکل آئے تھے ہا لے کی حالت اب قدرے بہتر تھی عمر بظاہر اس سے ہلکی پھلکی بات کر رہا تھا لیکن وہ نارمل نہیں تھا کم از کم اس کے ساتھ اتنا وقت گزارنے کے بعد اسے اتنا تو پتہ لگ ہی گیا تھا (سی ویوsea view) چلیں ؟ ہا لے کی آواز پہ اس نے گردن موڑ کر قدرے حیرت سے اسکو دیکھا اس وقت ؟ ہاں سمندر رات میں بہت خوبصورت لگتا ہے عمر نے بغیر کچھ کہے گاڑی کا روٹ چینج کر دیا اب وہ سمندر جانے کے راستے پہ تھے تھوڑی دیر بعد وہ دونوں ٹھاٹھیں مارتے سمندر کے سامنے تھے دونوں نےا پنے جوتے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے تیز ہوا سے دونوں کے بال اور کپڑے پھڑپھڑا رہے تھے وہ گیلی ریت پہ پیر رکھتے تو پیر اندر دھن سنے لگتے ہا لے کو سمندر سے عشق تھا
کیا تم مجھ پہ اعتبار کرتے ہو عمر ؟ چلتے چلتے ہا لے رک گئی گردن اٹھا کر عمر سے پوچھا تھا وہ بھی ایک لمحے کو رک گیا کیا آپ مجھ پہ اعتبار کرتی ہیں؟ سوال کے بدلے سوال ہا لے نے دھیرے سے اثبات میں سر ہلایا
تمھارے اور میرے درمیان شروع سے ایک تعلق تھا عمر اس رات اس سڑک سے لے کر اس برستی بارش تک میں بس اس تعلق کا سرا نہیں ڈھونڈ پا رہی تھی لیکن اب . . . اب مجھے لگتا ہے وہ سرا مل چکا ہے
اور وہ سرا کیا ہے؟
یہی کہ عمر حیات کو ہا لے سلطان سے باتیں منوانے کے لئے بھیجا گیا ہے وہ ہنس دیا ہلکے سے دھیرے سے وہ آدھی رات میں سڑک پہ زخمی حالت میں بھی بات منوا سکتا ہے وہ ریستوران میں بیٹھ کر بھی باتیں منوا سکتا ہے اور کالج کے گراؤنڈ میں کھڑے ہو کر بھی اپنی چلا سکتا ہے
عمر ہنستا ہی گیا وہ شاید پہلی بار اتنا ہنسا تھا ہا لے اسے دیکھتی رہی
آپ مجھ سے نفرت کرتی تھیں کیا اب بھی کہیں دورآپ کو مجھ سے نفرت ہے؟ تھوڑی دیر بعد و و سنجیدگی سے پوچھ رہا تھا لہروں کا شور پیروں کے نیچے نرم ریت اور سامنے کھڑی یہ لڑکی وہ اس منظر کو کبھی بھول نہیں سکے گا ہا لے گہری سانس لے کر آگے چلنے لگی عمر نے اسکے ساتھ قدم بڑھائے . . . . . . مجھے تم سے نفرت تھی عمر بہت نفرت تھی کیونکہ مجھے لگا کرتا تھا میرے ساتھ جو کچھ بھی ہوا تم نے کیا یا پھر تمہاری وجہ سے ہوا وہ نرم ریت پہ چلتے ہوئے کہے جا رہی تھی دور کہیں ٹھیلے پہ شاید کوئی تکے بنا رہا تھا خوشبو یہاں تک آ تی تھی
مجھے لگتا تھا میں شاید تمھیں کبھی معاف نہیں کر سکوں گی شاید ساری زندگی تم سے نفرت کرتی رہوں گی کیونکہ میں ایسی ہی تھی میں حبکو چھوڑ دیتی ہوں انہیں دفنا دیتی ہوں اورقبروں کو مڑ کر نہیں دیکھا کرتے میں نے کافی دوست کھوئے کئی لوگوں کو چھوڑا کیونکہ میں صفائی کا موقعہ نہیں دیا کرتی یا پھر میری ناک اونچی ہے میں صفائی سن کر انکو "معاف "کر کے خود کو جھکا نہیں سکتی
حلانکہ یہ بہت بری عادت ہے عمر نے لقمہ دیا
ہا لے نے اثبات میں سر ہلایا سہی کہا یہ اچھی عادت نہیں لیکن میں ایسی ہی ہوں میںudgementalj ہوں بہت جلدی رائے قائم کر لیتی ہوں بہت جلدی شک کر لیتی ہوں اور پھر لوگوں سے دور ہوجا تی ہوں بغیر کچھ کہے سنے میں نے کہا ناں میں جنہیں چھوڑ دیتی ہوں انہیں دفنا دیتی ہوں میرے کئی عزیز کئی دوست آج میرے ساتھ اس لئے نہیں ہیں کیونکہ میں نے انکے بارے میں بہت جلدی رائے قائم کر لی اور انہیں صفائی کا موق نہیں دیا بعد میں مجھے پتہ چلا تھا کہ انکا کوئی قصور نہیں تھا لیکن اونچی ناک اور نیگیٹو آیگو تھی کہ میں نے دوبارہ انکو چانس نہیں دیا
وہ چلتے چلتے رک گئی عمر بھی رک گئی فضا میں تکوں کی خوشبو مزید پھیل گئی
تمھیں صفائی کے موقعے ملے عمر تمھیں میں نے کہنے سننے دنیا تمھیں ثبوت لانے کے موقعے ملے اور تمہاری ہر بات اتنی سچی اتنی کھری تھی تھی مجھے سچ ماننا پڑا اور پھر میں تم سے دور نہیں ہوئی ہو ہی نہیںح سکی جس طر باقیوں کو چھوڑا تھا اس طرح تمھیں نہیں چھوڑا میں نہیں جانتی کیوں کیسے لیکن میرا دل تم سے صاف ہوگیا تمھارے لئے دل میں بغض رکھا ہی نہیں گیا ہاں میں نے تم سے بہت نفرت کی تھی لیکن اب میرا دل تم سے صاف ہے تم سوچتے ہو گے اتنی نفرت کے کے بعد اتنی اچھی دوستی ؟
Not so relatable
لیکن میں ایسی ہی ہوں میں بہت کم لوگوں کو دوست بناتی ہوں اور جب میں کسی کو دوست بنا لوں تو اس پہ مکمل اعتبار کرتی ہوں اور مکمل مخلص ہوتی ہوں جب ہا لے معاف کر دے تو قتل بھی معاف کر دیتی ہے جس طرح تم میرے بارے میں بے بس ہو اس طرح میں تمہاری آواز سن کر رک جانے اور تمہاری بات مان لینے کے با رے میں بے بس ہوں اس نے ہلکے سے کندھے اچکا د ییے
ویسے یہ کوئی پہلی اچھی بات کی ہے آپ نے اپنے بارے میں عمر گہری سانس لے کر سارے وقت میں اب بولا تھا ہا لے ہلکا سا مسکرائی
تم نے بتایا نہیں تم مجھ پہ اعتبار کرتے ہو؟ وہ ذرا آگے جا کر گیلی ریت پہ بیٹھ گئی تھی بغیر کپڑوں کی پرواہ کئے عمر اسکے ساتھ آ کر بیٹھا اب لہریں انکے پیروں کو چھو چھو کر واپس جا رہی تھیں ذرا فاصلے پہ کو ئی لڑکا کسی لڑکی کے لئے خاصی تیاری کر کے ایک مکمل خوبصورت سیٹ اپ سجائے روشنی اور سرخ پھولوں کے درمیان اسے پرپوز کر رہا تھا لڑکی خوشی سے اچھل رہی تھی لڑکا اسے والہانہ نظروں سے تک رہا تھا منظر مکمل تھا عمر نہ چاھتے ہوئے بھی انہیں دیکھے گیا اور بولے گیا
میں جب پولیس کی ٹریننگ کر رہا تھا تب میرے استاد نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر تمھیں ایک قابل اعتبار پولیس آفیسر بننا ہے تو ایک چیز کو اپنی زندگی سے نکال دو
"اعتبار "ہا لے اچھنبے سے اسے دیکھے عمر نے اضافہ کیا وہ کہتے تھے اگر اعتبار نامی مادہ ایک بار تمھارے اندرا گیا تو کبھی نکل نہیں سکے گا اعتبار آدمی کو کمزور بناتا ہے اعتبار کرنے لاگو گے تو تمھیں جھوٹے ملزم قاتل مجرم اور جھوٹے آنسو اور قسم کھاتے آشتہاریوں پہ بھی اعتبار آئے گا اور پھر تم کبھی بھی ایک قابل افسر نہیں بن سکتے سو اعتبار نہ کرنا میری فطرت بن چکا ہے کل تو مجھے گھر کی گھاس پہ شک تھا یہ اتنا جلدی کیوں بڑھ رہی ہے؟ ہا لے دھیرے سے ہنسی
لیکن میں آپ سے جھوٹ نہیں کہوں گا جو پوچھنا چاہتی ہیں پوچھیں
وہ کال کس کی تھی؟ ہا لے نے ڈائریکٹ سوال کیا تھا
شمشیر کا اسے جج نہ کیجئے گا جو کچھ اس نے جج صاحب کے بارے میں کہا وہ اسکی جاب کا حصہ ہے پولیس والا اپنے باپ کا بھی نہیں ہوتا خیر اس نے گہری سانس لی
میراsuspension واپس لیا جا رہا ہے
یہ تو خوشی کی بات ہے
میرے لئے یہ عذاب کی بات ہے وہ ترکی با ترکی بولا اس وقت میں یہ آفورڈ نہیں کر سکتا میرے پاس ہزار مسائل ہیں لاکھوں کام پینڈنگ ہیں اور پولیس کی جاب توانائی مانگتی ہے وقت مانگتی ہے ہمارے پاس کو ئی سنڈے منڈے نہیں ہوتا ہر دن ڈیوٹی ڈے ہوتا ہے
عمر تم دونوں کام ایک ساتھ کر لو تم اے ایس پی ہو کوئی حول دار نہیں تمہارا کام اتنا نہیں ہوگا ہا لے نے بیچ میں ٹوکا عمر کے چہرے پہ زخمی مسکراہٹ در آئی آپ نہیں جانتیں ہا لے میں تین ماہ سے گمنام ہوں گمنامی پو لیس والے کے لئے موت ہوتی ہے ہم منظر پہ ہیں تو دنیا ہماری ہے منظر سے غائب ہوئے اور مر گئے اسکا لہجہ اد اس تھا شاید اسے اپنی جاب سے بہت پیار تھا
میں ایک لمبیsuspension کے بعد جب جاؤں گا تو مجھے لوگوں کو بتانا ہوگا کہ میں آ گیا ہوں جب میں کوئٹہ سے یہاں آیا تھا تب میں نے پہلے دن ہی یاقوت مرزا کی پارٹی پہ ریڈ مارا تھا اگلے ہفتے شیر علی کے اڈے سیل کئے تھے میں نے آدھے کراچی کو باور کرا دیا کہ میں آیا ہوں عمر حیات منظر پہ آیا ہے اس نے سینے پہ انگلی سے دستک دی تھی
اور پھر میںsuspend ہوگیا منظر سے ہٹ گیا میری ریپو ٹیشن پہ داغ آگیا میری ساری کریڈیبلٹی خراب ہو گئی منظر اس سب کو بحال کرنے کے لئے مجھے وقت توانائی محنت سب کرنا ہوگا ایک بار پھر پہ آنا ہوگا لیکن یہ ممکن نہیں جج صاحب ہیون اور انکا قتل میرے لئے اہم ہیں میں یہ سب بیچ منجدھار میں نہیں چھوڑ سکتا وہ فیصلہ کر چکا تھا
تم اب کیا کرو گے؟
مستقعی ہوجاؤں گا وہ آرام سے بولا لیکن اسکی آواز اس میں کچھ تھا اداس کرنے والا دل دکھا دینے والا
تم . . . تم ایسا کیسے کر سکتے ہو تمھیں یہ نہیں کرنا چاہیے اپنی ساکھ اپنی ریپو بعد میں بنا لینا ابھی بس ڈیوٹی جوائن کر لو . . . . . تم
میں نے کہا ناں ہا لے گمنامی پولیس والے کے لئے موت ہوتی ہے پولیس والا یا تو منظر پہ رہے گا یا پھر مرے گا میگمنا کی کوئی گنجائش ہی نہیں نکلتی وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا جو تھوڑی بہت روشنی اسکے چہرے نیچے پہ پڑ رہی تھی وہ اب ریت پہ پڑ رہی تھی وہ اندھیرے میں تھا گمنام سا
اور ہا لے کو آج پہلی بار گمنامی واقعی موت لگی تھی
***
شہر کے بہت بڑے ریستوران میں ایک لمبی میر کے گرد اس وقت فروا اپنی کچھ دوستوں کے ساتھ بیٹھی تھی کچھ ملک سے باہر رہتی تھیں اور کچھ ملک سے باہر جانے والی تھیں بنیادی طور پہ یہ ایکarewellf پارٹی تھی مہر ماہ آج شام ہی سفیر کے ساتھ واپس آئی تھی اور اس وقت وہ فروا کے ساتھ والی کرسی پہ بیٹھی تھی مسکرا مسکرا کر عو رتوں سے باتیں کرتی ہوئی
ویسے ہنی مہر تو بالکل بھی نگین کی بیٹی نہیں لگتی کہاں وہ اتنی اکڑ اور تن کر رہنے والی اور کہاں مہر ماہ سویٹ اور پیاری سی فروا کی ایک دوست نے لقمہ دیا تو فروا نزاکت سے مسکرائی جھلملاتی سبز ساڑھی میں اسکا بوڑھا حسن مکروہ لگ رہا تھا مہر ماہ نے اسکی ساڑھی جیسی ہی سبز ساڑھی پہن رکھی تھی وہ دونوں آئیڈیل ساس بہو مشہور تھیں
فروا . . . ویسے نگین اور تمھارے تعلقات . . . . مطلب تم سمجھ رہی ہو ناں پھر نگین نے تمھیں اپنی بیٹی کی ذمہ داری کیسے دے دی یاد ہے ایک بار ہم گھر آئے تھے تمھارے کتنا ہنگامہ کیا تھا اس نے اب کے ایک اور عورت بولی تھی مہر نے جزبز ہو کر پہلو بدلا تھا
اور فروا نے یاد کرنا چاہا وہ ہنگامہ کیسا تھا
ماضی ماضی
یہ ان دنوں کا ذکر ہے جب نگین اور وہاج کو مہر کی پیدائش کے بعد اپنے گھر شفٹ ہوئے دوسرا روز تھا نگین کو اپنے کسی ضروری چیک اپ کے لئے ہسپتال جانا تھا وہ حسینہ بیگم کے ساتھ ہسپتال گئی تھی پیچھے مہر ماہ کی دیکھ بھال وہاج کے ذمہ لگا کر گئی تھی اسی روز فروا کی کچھ دوستوں نے سلطان منزل آنا تھا فروا نے ان سے کہہ رکھا تھا وہ انہیں مہر سے ملو ائے گی وہ جتنا بھی خود کو مہر ماہ سے لا تعلق ظاہر کرنے کی کوشش کرتی تھی اتنا ناکام رہا کرتی تھی اسکے لئے یہ بات برداشت کرنا بہت مشکل تھا کہ مہر اسکے ساتھ اس گھر میں نہیں رہ سکے گی وہ کچھ بھی کر کے مہر کو اپنے قریب رکھنا چاہتی تھی
نگین گھر پہ نہیں تھی سو فروا ڈرائیور کے ساتھ اسکے گھر چلی گئی اور مہر کو اپنے ساتھ لے آئی وہاج منع نہیں کر سکا سچ تھا وہ اسے سنبھال نہیں پا رہا تھا وہ مسلسل روئے ہی جا رہی تھی وہ گھر آئی تو اسکی دو ستیں آ چکی تھیں کھانے کے دور چلے باتیں ہوئیں غیبتیں ہوئیں مہر ماہ کبھی ایک تو کبھی دوسری عورت کے ہاتھ میں ہوتی اور فروا فخر سے اسے دیکھتی رہتی اسی اثناہ میں دھاڑ سے لاؤنج کا دروازہ کھلا اور نگین اندر آئی اسکے چہرے پہ سخت غصہ تھا اپنی بیٹی کو ایک عورت کے ہاتھ سے جھپٹنے کے اندر میں چھینا فروا حق دق سی اسے دیکھے گئی
میری بیٹی کو اپنے گھر سے لانے کی جرات کیسے ہوئی تمہاری ؟ وہ غرآئی تھی جانتی بھی ہو اسکی طبیعت کتنی خراب ہے اور تم وہ دو قدم آگے آئی تمہاری تر بیت کتنی خراب ہے طمانچہ تھا جو فروا کے منہ پہ لگا تھا اسے ایک ہجوم کے درمیان ایسی ذلت سہنی ہوگی اس نے تصور بھی نہیں کیا تھا
میری بیٹی کو اپنے سائے سے بھی دور رکھو فروا تم جیسی گولڈ ڈگر نہیں بننا اسے وہ حقارت سے کہتی باہر نکل گئی وہ نگین تھی غصیل جج میںٹل اور باتیں دل میں رکھنے والی باہرجا کر وہ اپنی ہی باتوں پہ پچھتانے والی تھی لیکن تیر کمان سے نکل چکا تھا مہر کو اس گھر اور اپنے قریب رکھنے کے ارادے مزید پختہ ہو چکے تھے اور پھر اس نے وہی کیا اس روز اس ڈاکٹر کو نگین اور وہاج کے پاس بھیجنے والی وہی تھی اسا منصوبہ مختلف تھا وہ وہاج کو نگین اور اپنے بھائی کی کچھ تصاویر بھیج کر شک میں مبتلا کرنا چاہتی تھی لیکن پھر اسکا الٹ ہوا نگین خود ہی غصے اور ضد کے چلتے وہاج اور مہر کا ڈی این اے کروانے چلی گئی اگر وہ اپنا اور بچی کا ڈی این اے کروا لیتی تب بھی شاید اسکی شادی کسی طرح بچ سکتی تھی لیکن جب تک انسان کچھ سمجھ پاتا ہے غصہ اسکا بہت سارا نقصان کر چکا ہوتا ہے وہاج نگین کو گھر چھوڑ کر خود باہر چلا آیا تھا وہ صرف اس بات سے غصہ تھ کہ نگین انکے بچے کی حفاظت نہیں کر سکی اسکے کردار کے بارے میں تو وہ قرآن بھی اٹھا سکتا تھا
ان دونوں کے نصیب میں شاید یہی لکھاتھا وہاج کا ایکسیڈنٹ پلان تھا لیکن وہ جلد ہوش میں آجاتا فروا نے ڈاکٹرز کی مدد سے اسے کچھ ایسا ان جیکٹ کروایا کہ وہ کومہ میں چلا گیا اور پھر اپنی ہی جانب سے طلاق کے جھوٹے کاغذات اسے بھیج دئیے وہ خود سے کہتی رہی کہ وہ یہ سب مہر کے لئے کر رہی ہے لیکن حقیقت یہ تھی کہ اپنی اور شمس کی برباد ہوتی شادی اور نگین کی پھلتی پھولتی شادی اسکے لیے عذاب بن چکی تھی نگین طلاق کے کاغذات لئے گھر چلی آئی تھی یہ وہ دن تھا جب اس نے مہر ماہ کو فروا کی گود میں پھینکنے کے انداز میں ڈالا تھا
یہ بچی ایک دن تمہارا اپنا گلہ گھونٹے گی یاد رکھنا بیس ایک سطر بس یہی سطر کہی تھی اس نے اور چلی گئی اس دن کے بعد سے آج کے موجودہ دن تک فروا نے ہر طرح سے مہر ماہ کو اپنے ساتھ رکھتے ہوئے بھی اپنا رنگ نہیں چڑھنے دیا وہ اسکیsanity برقرار رکھنا چاہتی تھی دوسروں کی زندگی میں زہر گھول کر اسے اپنے لئے بھی کبھی تریاق نہیں مل سکے تھے
موجودہ دن موجودہ دن
فروا تمکنت سے کرسی پہ براجمان تھی ساتھ والی کرسی پہ مہر اور سامنے کھڑا فوٹو گرافر وہ دونوں انسٹاگرام کی آئیڈیل ساس بہو تھیں مہر مسکرا رہی تھی عورتیں حسرت سے ان دونوں کو دیکھر ہی تھیں
ایک پر فیکٹ خوشحال فیملی انہیں بھی ایسی بہو چاہیے تھی
اگلے دن عمر حیات آفس چلا آیا سفیر واپس آ چکا تھا ایک ڈیل تھی جو اسکی وجہ سے ڈیلے ہو رہی تھی اور سخت نفرت تھی اسے پیسوں کے معاملے میں کسی رکاوٹ کے پیش آنے کی وہ اپنے آفس سے نکل آیا سفیر کے آفس کا دروازہ دھکیل کر اندر آیا وہ جو کسی فائل کو دیکھ رہا تھا اسے دیکھ کر چونکا اور اگلے ہی لمحے غصے سے اٹھا اسکی رنگت میں سرخیاں گھلنے لگی تھیں عمر کو دیکھ اسکا پارہ چڑھ گیا تھا
تم . . . تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرے آفس آنے کی؟ اس دن تم نے مجھے ڈرگز دی تھی جانتے ہو میں تمہیںsue کر سکتا ہوں
عمر دو قدم آگے آیا اب وہ دونوں ایک دوسرے کے سامنے کھڑے تھے
شوق سے کرو لیکن تمھارے پاس کیا ثبوت ہے کہ میں نے تمھیں ڈرگز دی؟ اسکا لہجہ سنجیدہ تھا
میرے پاس سی سی ٹی وی ہے میرے آفس میں پرندہ پر بھی نہیں مار سکتا تمھیں صاف صاف مجھے ڈرگز لیتے دیکھا جائے گا وہ چبا چبا کر بولا
عمر نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا غور سے مرے ماتھے پہ دیکھو کہیں گدھا لکھا نظر آ رہا ہے کیا؟ وہ حد سے زیادہ سنجیدہ تھا سفیر نے اچھنبے سے اسکو دیکھا نہیں نظر آیا ناں ؟ عمر نے کہنا جاری رکھا ظاہر ہے کیسے نظر آئے گا میں گدھا تھوڑی ہوں تمھارے روم سمیت پورے آفس کی فوٹیج ایک گھنٹے کے اندر اندر ڈیلیٹ کر وا چکا ہوں میں
میں تمھیں . . . . . سفیر غصے سے کہتا آگے آیا
جب جب تمھیں لگے صرفprivlliged انسان کامیاب ہو سکتا ہے تو میرے بیٹے سفیر کو دیکھنا اور انسٹا ئر ہونا سفیر ٹھہر گیا آنکھوں کی پتلیاں ساکت ہو گئیں
جج صاحب کہا کرتے تھے تب تب جب میں داؤن ہوتا تھا جب مجھے لگتا تھا اس ملک میں صرف رشوت اور سفارش چلتی ہے تب تب وہ مجھ سے یہی کہا کرتے تھے سیلف میڈ ٹیلنٹڈ چارمنگ سفیر تم میری فیریٹیل کے پرنس تھے عمر سادگی سے کہہ رہا تھا سفیر کو اپنی ٹانگوں پہ کھڑے رہنا مشکل لگا آنکھیں گلابی پڑنے لگیں گردن جھک گئی
میں تم سے انسپائیر ہوتا تھا تم سے سیکھتا تھا جس طرح اعتماد سے تم اسٹیج پہ کھڑے ہو کر باتیں کرتے تھے میں تمھارے بولنے سے موٹی ویٹ ہوتا تھا تم الگ تھے تب تم بہت الگ تھے آج کا سفیر سلطان ویسا نہیں ہے کیا بڑے پاپا واقعی ایسا کہتے تھے؟ وہ ہلکی شکستہ آواز میں پوچھ رہا تھا
وہ واقعی ایسا کہتے تھے ہیون کے ہر بچے بڑے سب سے کہتے تھے سفیر انکا بیٹا ہے فاتح ہے
میں فاتح نہیں ہوں وہ رنجیدگی سے بولا
تم فاتح ہو عمر نے زور دیا سفیر نے گردن اٹھا کر اسکو دیکھا تم بس کر گئے ہو اور اٹھ نہیں پا رہے اصل فاتح وہ نہیں ہوتا جو کبھی گرتا نہیں ہے فاتح وہ ہوتا ہے جو گر کر اٹھنا جانتا ہے جیسے میں اٹھا تھا سفیر حیرت سے اسے تک رہا تھا تھا اسکی بھوری آنکھیں بے چین تھیں
میں نے بادشاہی دیکھی تھی محلے کا سب سے امیر بچا تھا تھا میں لیکن پھر کچھ ہوا کہ مجھے اپنا گھر چھوڑنا پڑا اپنے آسائیشات چھوڑنی پڑیں تھیں میں بھی تمھارے جیسا زہین تھا لیکن میں سی ایس ایس کے پرچے میں فیل ہوا تھا میں بھی گرا تھا سفیر لیکن میں اٹھا کیونکہ میں اصل فاتح تھا کیونکہ میں می نا قابل تسخیر تھا ٹوٹی شادی پیپر میں ناکا دل کا ٹوٹنا یہ سب آپ کی زندگی میں آتے ہیں آپ کو گرا دیتے ہیں لیکن آپ میں اتنے گیس ہونے چاہیے کہ آپ اٹھنا جانتے ہوں
تم میرے لئے اتنے فکر مند کیوں ہو کیا یہ کوئی نئی چال ہے تمہاری وہ استہزاسے کہہ رہا تھا
عمر نے ایک لا پرواہ نظر اس پہ ڈالی مجھے تمھیں گرانے کے لئے ان اؤچھے ہتھکنڈوں کی ضرورت نہیں ہے نہ میں تمھارے لئے فکر مند ہوں تم مجھے آج بھی اپنے ہی نا پسند ہو جتنے پہلے دن لیکن تم میرے جج صاحب کے فیورٹ تھے اور انکے فیورٹ لوگوں کو گرتے ہوئے دیکھنا مجھے اچھا نہیں لگتا تم ڈر گز کو اس طرح کھینچ کر خود سے نہیں نکال سکتے خود پہ کام کرو خود کو وقت دو اپنا علاج کرواؤ وہ دو قدم آگے آیا اور . . . . اپنی . . . کہا نی . . . کے . ولن کو ڈھونڈو تم ڈرگز نہیں لیتے تھے کوئی تمھیں ڈرگز دے رہا ہے اسے ڈھونڈھو اسکی گردن دبوچو وہ بول کر مڑ گیا سفیر حیرتوں میں گھرا اسے دیکھے گیا
وہ دروازے پہ پہنچ کر مڑا سفیر کو دیکھا اور کہنا شروع کیا اپنی شادی کو چانس دو سفیر اگر تمھیں لگتا ہے تم کل جا کر فلاں فلاں انسان کے ساتھ خوش رہو گے تو یہ تمہاری غلط فہمی ہے اگر کوئی انسان اپنے "آج "اپنی "موجودہ حالت "میں خوش نہیں ہے تو وہ ساری زندگی خوش نہیں ہو سکتا
سفیر نے طنزیہ سر جھٹکا اگر ایسا ہوتا تو مزدور اپنی مزدوری میں خوش رہتا آگے جانے کے جواب نہ دیکھتا سٹوڈنٹ اپنی موجودہ اسٹر گلنگ حالت میں خوش رہتا آگے جا کر اعلی عہدے حاصل کرنے کی خواھش نہ کرتا میری خوشی جس کے ساتھ ہے تم جانتے ہو
عمر نے دروازے سے ٹیک لگا کر بوٹوں کی فویپحی بنا لی چند انیے اسکو دیکھا مزدور اگر یہ سوچ کر زیادہ مزدوری کرتا ہے کہ وہ زیادہ پیسوں سے خوش ہوگا تو وہ غلط ہے وہ زیادہ پیسوں اچھا کھا سکتا ہے اچھا پہن سکتا ہے خوشی ایک مختلف چیز ہے وہ پیسے یا مقام سے نہیں ملتی وہ آپ کے اندر ہوتی آپ کو موجودہ حالت ہوتی ہے وہ سفیر کو دیکھتے ہوئے سنجیدگی سے کہہ رہا تھا جس انسان کے ساتھ تمہاری خوشی ہے اسکی خوشی اس نے سینے پہ دستک دی میرے ساتھ ہے وہ میرے ساتھ خوش ہے تم دونوں نے منگنی کے بعد ایک عرصہ ساتھ گزارا تھا کیا تم خوش تھے کیا وہ خوش تھی؟
سفیر کے دل پہ جیسے گھونسہ لگا تھا اس نے کتنے جتن کئے تھے لیکن کیا واقعی وہ کبھی اسکے ساتھ خوش ہوئی تھی؟ ۔ اسے بھولو اور آگے بڑھو تمھارے لئے خوشی تمہاری موجو دہ حالت ہے انسان کبھی بھی آپ کو خوشی نہیں دے سکتے خوشی آپ خود ہیں آپ کا اصل ہے وہ متانت سے کہہ کر دروازہ کھولے باہر نکل گیا
سفیر کی گلابی پڑتی آنکھوں میں اب کے واضح بے بسی تھی
سلطان منزل میں حسینہ کے کمرے میں آؤ تو وہ ظہر کی نماز پڑھ کر سلام پھیر رہی تھیں پھر دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے مہر ماہ دروازے کی چوکھٹ پہ کھڑے ہو کر انہیں دیکھے گئی بھورے بال پشت پہ پھیلائے جامنی رنگ کے سادہ جوڑے میں ملبوس وہ یاسین سے انہیں دیکھ رہی تھی حسینہ سلام پھیر کر اٹھیں جائے نماز ہاتھوں میں لئے بیڈ کی طرف آئیں تب ہی انکی نظر دروازے پہ کھڑی مہر پہ پڑی ایک نظر اسکو دیکھا پھر رخ موڑ لیا اور اپنے بیڈ پہ پیر لمبے کئے بیٹھ گئیں سر بیڈ کراؤن سے ٹکا دیا مہر ماہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتی انکے پاس بیڈ تک چلی آئی اور پھر انکے قریب بیٹھ گئی کافی دیر دونوں کے درمیان خاموشی رہی
آئی ایم سوری ماما . . . . اس نے ہلکی آواز میں کہنا شروع کیا میں آپ کے لئے ہا لے کے لئے اور حسن کے لئے کچھ نہیں کر سکی کچھ نہیں بول سکی میں نیوٹرل رہی کیونکہ یہ میری مجبوری تھی
یہ تمہاری چوائس تھی انہوں نے نرمی سے ٹوکا
میں کیا کرتی ماما میرے سسرال کا معاملہ تھا میں فروا مامی کو ناں نہیں کہہ سکتی میں شمس انکل کو کچھ نہیں کہہ سکتی ورنہ سفیر مجھ سے ناراض ہوجاتے وہ بے بسی سے کہہ رہی تھی
. . آپ میری شیچؤینسں سمجھیں پلیز . . . میں
مہر ماہ تم کبھی بھی کسی بھی دور میں مجبور نہیں تھی تم نے ہر چیز اپنی مرضی اپنی منشاہ سے کی ہے تم ہا لے کے لئے نہیں بولیں کیونکہ تم واقعی چاہتی تھیں کہ ہا لے اس گھر سے چلی جائے
مہر کے چہرے پہ جیسے کسی نے کھولتا تیل ڈال دیا ہو جلن سی جلن تھی
میں سمجھ سکتی ہوں تم تب کیوں نہیں بولیں تم حسن کے لئے اس لئے نہیں بولیں کیونکہ تم اپنے شوہر کی نظروں میں عظیم بننا چاہتی تھیں
کیا تم نے کبھی منہ پہ جوتا کھانے والا آدمی دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو تمھیں چاہیے تھا مہر کود یکھو
میں ان دونوں جگہوں پہ کچھ نہیں بولی کیونکہ میں تمہاری محبت میں لالچ کی حد دیکھنا چاہتی تھی میں تمھیں اپنے مقام سے مکمل کر تے ہوئے دیکھنا چاہتی تھی مجھے دیکھنا تھا کہ تمہاری پستی کی حد کیا ہے؟
ماما . . . آئی . . کین . . . . اکسپلین مہر نے بدقت کہنا چاہا
You can't erplain now the only thing you can do is lying
انہوں نے ٹھنڈے ٹھار لہجے میں کہا تھا تم حسن اور ہا لے کے لئے نہیں بولیں میں چپ رہی لیکن اس دن تمھیں میرے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا میرے لئے بولنا چاہیے تھا کیونکہ میں وہ عورت ہوں جس نے تمھیں تب پالا جب تمہاری اپنی ماں نے تمھیں ڈساون کر دیا تھا لیکن تم نے ثابت کر دیا کہ تم لا لچی عورت ہو تمھارے اندر محبت کے لئے لالچ ہے حریص اور حاسد ہو تم اپنا شر تم سے کنٹرول نہیں ہوتا اور میں ہا لے کی ماں ہوں ایک بار جسے چھوڑ دیا اسے دفنا دیا میرے سامنے مت آیا کرو انکے لہجے میں سختی نہیں تھی وہ بس عام انداز میں کہہ رہی تھیں
مہر کی آنکھوں سے آنسو ٹپ ٹپ بہنے لگے
آپ وہ عورت ہیں جسے میری ماں نے مرتے وقت میری ذمہ داری دی تھی کیا آپ میرے ساتھ ایسا کریں گی؟ اسکے لہجے میں دکھ تھا حسینہ سیدھی ہو بیٹھیں بے تاثر خالی آنکھوں سے اسے دیکھا
میں نے اس رات تمھیں ہا لے سے بات کرتے سنا تھا مہر وہ جہاں تھی وہیں سن رہ گئی
تم میری بیٹی کو اسکے شوہر کے خلاف کر رہی تھیں خود پہ آئی معاف کر دی جاتی ہے اپنی اولاد پہ آئی کوئی ماں معاف نہیں کرتی اور یہ تو تمھیں میں بتاؤں گی ناں کہ تمہاری ماں نے مرتے وقت تمھارے بارے میں کیا کہا تھا؟ مہر ماہ لرز تی ہوئی ٹانگوں سے اٹھی اسے یہاں اپنے آس پاس آکسیجن کی شدید کمی محسوس ہوئی اسے یہ عورت اجنبی لگی تھی وہ جو ماں لگا کرتی تھی آج وہ غیر تھی بلکہ غیروں سے بھی الگ
اس کے باہر نکلتے ہی حسینہ نے آنکھیں بند کر لیں نگین نے آخری وقت میں ان سے جو کہا تھا وہ ساری زندگی نہیں بھول سکتی تھیں
ماما ضی ضی
نگین کو ایمبولینس میں ڈالے وہ ہسپتال کی طرف جا رہے تھے آنسو بھل بھل انکی آنکھوں سے بہہ رہے تھے جب نگین نے اکھڑتی سانسوں کے درمیان کہنا شروع کیا
آپ ہمیشہ مجھ سے پوچھا کرتی تھیں ناں وہاج نے مجھ طلاق کیوں دی وہ با مشکل بول رہی تھی اسکا سانس ٹوٹ رہا تھا زخم کراہنے پہ مجبور کر رہے تھے لیکن شاید آج وہ آخری بار بولنے والی تھی
میں نے آپ کو کال کی تھی میں نے آپ سے پوچھا تھا وہ کس کی بیٹی ہے وہ لمبے لمبے سانس لیتی چند آخری باتیں کہہ لینا چاہ رہی تھی حسینہ کا سانس رک گیا آس پاس کی گردشیں رک گئیں
آپ نے کہا وہ میری بیٹی ہے اور میں نے مان لیا آپ نے جھوٹ کہا تھا میں نے جھوٹ آگے بڑ ھایا اور وہ جھوٹ پھیل کر ہمارا رشتہ نگل گیا اسکے الفاظ ٹوٹے پھوٹے تھے آواز آہستہ لیکن اتنی بلند ضر ور تھی کہ اگلے کئی سال حسینہ معراج کو کوڑوں کی صورت لگتی رہتی
میں کسی کو کیا بتاتی کہ آپ نے فروا کے ساتھ مل کر میرے رشتے میں جھوٹ ڈالا تھا میں اگر بتا دیتی تو ابا اسی دن آپ کو طلاق دلوا دیتے میں نے خاموشی چن لی اور آپ کو بچا لیا آج جب مجھے پتہ چلا کہ وہاج نے مجھے طلاق نہیں دی تھیخسییہ بس بت بنی اسے سن رہی تھیں
آپ نے جھوٹ بولا تھا بھابی وہ نہیں تھی میری بیٹی اور اس طرح انکے آخری الفاظ تھے میری بیٹی
وہ بے ہوش ہو گئی تھی یا پھر مر گئی تھی اس دن وہ اکیلی نہیں مری تھیں اس دن حسینہ اندر سے مر گئی تھیں نگین کی موت اور طلاق کا گلٹ انہیں اندر سے کھائے جا رہا تھا ایسے میں انہیں مہر پہ بھی ترس آیا کرتا تھا وہ بچی انکی وجہ سے یوسف سلطان کی نا قدری سہہ رہی تھی اگر اس دن انہوں نے مہر کے بارے میں جھوٹ نہ کہا ہوتا تو شاید وہ بچی اچھی زندگی گزار رہی ہوتی سب انکی وجہ سے ہوا تھا ہر چیز کی ذمہ داری انہوں نے اپنے سر لے رکھی تھی ایسے میں انکا رجحان خود بخود مہر ماہ کی طرف بڑھ گیا وہ اسے اچھی تربیت دینا چاہتی تھیں اچھی زندگی اور اچھی ماں گلٹ انہیں راتوں کو جگآتا تھا اپنی اولاد شوہر گھر بہت پیچھے رہ گیا تھا اگر کچھ باقی تھا تو یہ فکر کہ اگر قیامت کے روز مہر کی ماں نے ان سے پوچھا کہ تم نے میری بیٹی کو ساتھ کیا معاملہ کیا تو انکے پاس کیا جواب ہوگا
حال حال
تسبیح انکے ہاتھ میں تھی ماضی کو یاد کر کے انکی آنکھیں آج بھی پہلے دن کی طرح نم تھیں بیڈ کی سائیڈ دراز سے اپنا موبائل اٹھا کر انہوں نے موبائل سکرین پہ لگی ہا لے کی تصویر کھول لی
میں نے تمھارے ساتھ بہت نا انصافی کی . . . انکی آواز بے حد ہلکی تھی مجھے بہت دکھ ہے کہ تم ماں کی محبت کے لئےneedy اورdesprate بن گئیں میں تمھارے حق ادا نہیں کر سکی مجھے معاف کرنا انکی آنکھیں نم تھیں دل پسیج رہا تھا
اولاد کی جدائی اندر ہی اندر کھوکھلا کر رہی تھی لیکن کچھ جرائم ہوتے ہیں جنکی سزا بھگتنی پڑتی ہے انہیں بھی بھگتنی تھی
اپنے آفس کے کمرے میں بیٹھا عمر حیات خود کو لیپ ٹاپ کی چلتی سکرین میں گم کیے بیٹھا تھا کوٹ اسٹینڈ پہ لٹکا تھا سفید ڈریس شرٹ کے بازو موڑ رکھے تھے ماتھے پہ گرتے بالوں سے بے نیاز وہ بس سنجیدگی سے ٹائپ کر رہا تھا دفتعا دروازے پہ ہلکی سی دستک ہوئی
عمر نے "کم ان "کہہ کر نوارد کو اندر آنے کی اجازت دی نوارد شمس سلطان تھے سرمئی سوٹ میں ملبوس بالوں کو سلیقے سے جمائے وہ نکسک سے تیار تھے
وہ آئے عمر کے سامنے والی کرسی کھینچ کر بیٹھے اور پھر دلچسپی سے اسے کام کرتے ہوئے دیکھے گئے
تم جانتے ہو تمہارے آنے سے مجھے کتنے فائدے ہوئے ہیں؟ جب سے آئے ہو ایک بار بھی کوئی کپ ٹوٹنے جتنا نقصان بھی نہیں ہوا
میں جانتا ہوں میں خوش بخت ہوں مجھے کاروبار میں گھاٹے نہیں ہوتے اماں کہتی ہیں میں جس کام میں ہاتھ ڈالوں اللہ اس میں برکت دیتا ہے وہ بے نیازی سے سر جھکائے ٹائپ کرتے ہوئے بولا
شمس دھیرے سے ہنسا تم کتنے سیلف آبسیسڈ ہو نہیں؟