عمر حیات کے بنگلے پہ دھوپ چھن کر کر رہی تھی
وہ دونوں اس وقت بنگلے کے پچھلے احاطے میں تھے یہاں بنگلے کے اندرونی حصے کے مقا بلے چپس کا سادہ فرش تھا یہاں زیادہ سامان نہیں تھا بس کونے میں کپڑے دھونے والی مشین رکھی تھی اور باقی بھی اسی طرح کے سامان یہ جگہ بس کپڑے دھونے کے لئے استمعال ہوا کرتی تھی
اس وقت عمر دونوں ہاتھ کمر پہ رکھے بے بسی سے فرش پہ لگے کپڑوں کے ڈھیر کو دیکھ رہا تھا اسکے انداز میں بے چارگی تھی ہا لے بالوں کا جوڑا بنائے گھر کے سادہ جوڑے میں ملبوس تھی وہ بھاگ بھاگ کر سارے کام کر رہی تھی شاید کپڑے دھونے کی عادی تھی
عمر مشین میں واشنگ پاؤڈر ڈالو ہا لے کپڑے الگ کرتے مصروف سی بولی تھی عمر نے ایک آخری کو شش کرنی چاہی
ہا لے یہ ظلم ہے میں اے ایس پی ہوں میں کپڑے دھوؤں گا؟ وہ سخت بے یقین تھا
تم ہر بار بھول کیوں جاتے ہو تم سسپنڈڈ ہو وہ اب بھی نیچے بیٹھی کپڑے الگ کر رہی تھی دفتعا اس نے سر اٹھایا بت بنے کھڑے عمر کو دیکھا اور پھر اسکے انداز کی نا پسندیدگی کو
اچھا ٹھیک ہے اگر تم نہیں دھونا چاہتے تو ہم لانڈری میں دے دیں گے بس کچھ پیسے دینے پڑیں گے وہ بالکل کوئی سرسری انداز میں بولی تو عمر کے جیسے دل پہ ہاتھ پڑا ہو
پولیس والا جان دے دے گا پیسے نہیں دے گا پیسوں کی بات کر کے میرا بی پی نہ لو کیا کریں وہ یکدم پر جوش ہو گیا تھا میں خود دھوؤں گا اور سارے کپڑے دھو ڈالوں گا وہ اپنی شرٹ کے بازو فو لڈ کرتا مشین کی طرف بڑھا ہا لے پیچھے سے مسکرائی تھی شیطانی مسکراہٹ
تھوڑی دیر بعد وہ دونوں کافی کپڑے دھو چکے تھے عمر ٹب میں اپنی ایک شرٹ لئے بیٹھا تھا اور برش سے اسے رگڑ رہا تھا جب اسکا فون بجنے لگا مشین میں کپڑے ڈالتی ہا لے نے ذرا دور رکھا اسکا موبائل اٹھایا اور عمر کے اشارے پہ اسکے کان کے پاس رکھا اب وہ اس طرح کھڑی تھی کہ موبائل اسکے کان سے لگا رکھا تھا اور وہ کال پہ بات کر رہا تھا
ہاں بولو سردار . . . . اچھا رات کا کھانا ؟ ہم دونوں ؟ اس نے ایک نظر ہا لے کو دیکھا ہاں اوکے ہم آ جائیں گیے آگے سے سردار کچھ کہہ رہا تھا نہیں میں ابھی نہیں آ سکتا مصروف ہوں . . . یار آفس کا کام کر رہا ہوں اس نے چڑ کر بتایا ہا لے نے مسکراہٹ دبائے رکھی
یار سنڈے ہے تو کیا ہوا عمر حیات کام کرتے ہوئے سنڈے منڈے نہیں دیکھتا فخریہ کہتے ہوئے وہ اس وقت کوئی جھوٹوں کا سردار لگ رہا تھا اگر جو سردار اسکے سامنے رکھا کپڑوں کا ٹب اور اسکے جھاگ میں بھرے ہاتھ دیکھ لیتا یقینا گر کر بے ہوش ہو جاتا
عمر جلدی کر لو کتنے کپڑے ابھی دھونے کو رہتے ہیں ہا لے کی آواز اس وقت عمر کو کسی صور کی مانند لگی تھی اس نے کراہ کر آنکھیں میچ لیں ہا لے اب بھی معصومیت سے اسکے کان سے فون لگائے کھڑی تھی وہ جانتی تھی دوسری جانب موجود سردار نے اسکی آواز بخوبی سنی تھی اور اب اسکا قہقہہ یہاں تک سنائی دیتا تھا
نہ نہ نہ . . . میں مان ہی نہیں سکتا ۔۔۔۔۔۔ تیم تم کپڑے دھو رہے ہو وہ ایک بار پھر قہقہہ لگا کر ہنسا تھا
اے بکو مت گھر کے کاموں میں مدد کروانا ایک غیرت مند مرد کا کام ہوتا ہے
دوسری جانب سردار کا قہقہہ مزید بلند ہوا تھا مطلب اب الفا عمر حیات . . . . اوہ میرے خدا .عمر تم کپڑے دھو رہے ہو . . . . کہہ دو یہ جھوٹ ہے اہ میں مان ہی نہیں سکتا وہ پیٹ پکڑے بری طرح ہنستے ہو ئے کہہ رہا تھا عمر ضبط کئے اسے سن رہا تھا ہا لے نے اسکے کان سے موبائل ہٹا کر اپنے کان پہ رکھا
سردار . . جی جی میں ہا لے بات کر رہی ہوں . . . . اصل میں معذرت لیکن فون رکھنا ہوگا ابھی بہت کپڑے دھونے کو رہتے ہیں عمر نے باقاعدہ اپنا سر پیٹا تھا جی جی بھابی دھلوائیں اس سے کپڑے برتن سب دھلوئیں یہ تو ماہر ہے ان کاموں میں سردار نےبا مشکل اپنے قہقہے کا گلہ گھونٹ رکھا تھا ہا لے نے فون کاٹ دیا عمر اب کے دانت پیستے ہوئے اسے دیکھ رہا تھا
ہا لے نے معصوم کے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے اسکو ایسے دیکھا جیسے کچھ جانتی ہی نہ ہو
انجان بننے کی اداکاری اچھی ہے لیکن میں خود ایوارڈ یافتہ اداکار ہوں وہ ضبط سے کہہ رہا تھا
چہ چہ چہ . . . . کیا ہی ااچھا ہو کہ اس وقت اداکاری کو چھوڑ کر تم کپڑوں پہ دھیان دے دؤ وہ جو لائم کلر و الی بالٹی ہے ناں اس نے ہاتھ کو لمبا کر کے اشارہ کیا وہ کپڑے مشین میں ڈال دینا میں ابھی آتی ہوں وہ ایک شان بے نیازی سے کہتی اندر بڑھ گئی
عمر پیچھے بل کھاتا رہ گیا کیا کرے وہ اس عورت کا ؟
ہا لے واپس آئی تو اسکے ہاتھ میں دو جوس کے گلاس تھے حلق تر ہو گیا تھا اب اسکے اندر مزید تو انائی آگئی تھی ایک گلاس اس نے عمر کی جانب بڑھایا وہ جو ابھی مشین میں کپڑے ڈال کر آیا تھا خاموشی سے گلاس تھام لیا
کہیں زہر تو نہیں ڈالا ؟ وہ مشکوک نظروں سے جوس کے گلاس کو دیکھ رہا تھا ہا لے نے ایک لمبا گھو نٹ بھرا پھر سکون سے اسکو دیکھا
ویسے اگر ڈالا بھی ہو تو کیا ہوگا؟ اینا کونڈا پہ زہر کیا اثر کرے گا؟ ساتھ معصومیت سے آنکھیں پٹپٹائیں اسی لمحے ہا لے کی نظر ذرا فاصلے پہ رکھی بالٹیوں کی قطار پہ پڑی تو اسکا دل اچھل کر حلق میں آیا
یہاں ایک پیلی بالٹی تھی وہ کہاں گئی ؟ اس نے عمر کو دیکھتے ہوئے شاک سے پوچھا
وہ "پیلی" نہیں تھی وو لائم کلر تھا آپ ہی نے تو کہا تھا لائم کلر والی بالٹی کے کپڑے مشین میں ڈال دوں
ہا لے کا منہ شاک اور صدمے کے مارے کھلا کا کھلا رہ گیا وہ آگے گئی پیلی بالٹی اٹھا کر ہوا میں بلند کی اور ضبط سے عمر کو دیکھا
میں نے یہ یہ لائم کلر (وہ نری پیلی بالٹی کو لائم کلر کہہ رہی تھی)والی بالٹی کہی تھی تم نے دھلے ہوئے کپڑے دوبارہ مشین میں ڈال دییے آہ میں تمہارا کیا کروں عمر وہ بے بسی بھری بے چارگی سے بولی
عمر دانت کچکچاتا آگے آیا
مسز ہا لے حیات صاحبہ اگر آپ کو یاد پڑتا ہو تو زرا زہن پہ زور دیں کہ آپ کو رنگوں کی کتنی پہچان ہے؟
اور یہاں ہا لے سلطان کو خود پہ بھی رحم آیا تھا اسکا یہ کلر نہ پہچاننے والا مرض اس سے اور کیاکیا کروائے گا؟
وہ دونوں بے چارگی سے ایک دوسرے کو دیکھتے رہے پھر یکدم ہنس پڑے بلند و بانگ قہقہے
میں بھی کتنا گدھا ہوں مجھے یاد ہی نہیں رہا کہ آپ کو رنگوں کے نام نہیں آتے
اور میں مجھے ضرورت کیا تھی بالٹی کی نشاندہی رنگوں کے حساب سے کرنے کی
وہ دونوں اب ہنستے ہوئے دوبارہ مشین کی طرف جا رہے تھے جوڑے والی لڑکی اور ماتھے پہ گرے با لوں والا لڑکا اب مشین سے کپڑے نکال رہے تھے
وقت کم تھا اور کام بہت زیادہ
شہر کی مہنگی ترین مردانہ بوتیک کی اوپر والے فلور پہ آؤ تو چھوٹا سا فوڈ کورٹ بنا تھا کھانے اور کافی بینز کی اشتہا انگیز خوشبو ناک کے نتھنوں سے ٹکر آتی تھی تو روح تک تازہ دم ہوجایا کرتی تھی ایسے میں اس فوڈ کورٹ کی درمیان والی میر کی طرف آؤ تو وہاج خان اپنے کسی ساتھی کے ساتھ بیٹھا تھا ان دونوں کی میر پہ کھانا رکھا تھا مقابل کھانا کھا رہا تھا جبکہ وہاج بس بے دلی سے کھانا زہر مار کر رہا تھا
پھر کیا ہوا؟ تمہارا بیٹا آج کل نظر نہیں آتا ؟ قدؤس کھانے سے ہاتھ روک کر بیٹھا اس سے پوچھ رہا تھا وہ وہاج کا بچپن کا دوست تھا
کچھ دن پہلے وہ آیا تھا لیکن پھر وہی انداز نہ بات کی نہ کرنے دی بالکل باپ کی طرح غصیل اور ماں کی طرح ضدی ہے اسکو دیکھ کر پہلی نظر میں یقین آجاتا ہے کہ وہاج خان کا بیٹا ہے وہ تکان سے کہہ رہا تھا
ویسے وہاج میں نے آج تک تم سے نہیں پوچھا لیکن آج مجھے بتاؤ آخر تم نے اسے طلاق کیوں دی تھی؟ وہ آگے کو جھکا مخلص سی رازداری سے کہہ رہا تھا وہاج ایک جھٹکے سے سیدھا ہو بیٹھا
میں نے اسے طلاق نہیں دی تھی وہ وثوق سے کہہ رہا تھا اسکی آنکھیں اسکا اندز اسکا لہجہ سب چیخ چیخ کر بتا رہے تھے کہ وہ سچا ہے وہ اپنے بیٹے جیسا جھوٹا اور کہانی گڑھنے والا ہر گز نہیں تھا
کیا بکواس ہے تم نے اسے طلاق نہیں دی تھی؟ کیا کہہ رہے ہو؟ قدؤس سخت حیرتز دہ تھا اور وہاج خان نے ہمیشہ نگین سے الگ ہونے کی بات کی تھی اس نے کبھی نگین کو طلاق دینے کی بات نہیں کی تھی
اس . . .دن کیا . . . ہوا تھا؟ قدؤس بامشکل پوچھ سکا وہاج نے کراہ کر آنکھیں بند کیں یہ ذکر بھی اسکے لئے مشکل تھا
. . . . ماضی . . . . ماضی
نگین نگین اور وہاج چند دن سلطان منزل میں گزار کر واپس اپنے گھر چلے آئے تھے وہاج کی اچھی نو کری لگ گئی تھی اور وہ اب شراب جوے سے بھی دور تھا نگین کو مارنا تو دور اس سے جھگڑنا تک چھوڑ دیا تھا دن اور زندگی سکون سے گزر رہے تھے وہ دونوں روزانہ وہاج کی چھٹی کے بعد قریبی پارک جا یا کر تے تھے اس روز بھی وہ دونوں پارک میں رکھے سمیٹ کے بینچ پہ بیٹھے تھے بچی کو کیری کوٹ میں لٹا رکھا تھا
ارے نگین تم ؟ اس آواز پہ اس نے گردن موڑی اسکے دائیں طرف ڈاکٹر فرحت کھڑی تھیں نگین کیڈ اکٹر مہر کی پیدائش سے قبل وہی نگین کا علاج کرتی رہی تھیں وہ کوئی پینتا لیس کے قریب کی عورت تھیں بال قلموں سے سفید اور چہرہ گورا گلابی وہ اس عمر میں بھی حسین اور با وقار لگا کرتی تھیں
نگین مسکراتے ہوئے اٹھی اور انکے گالوں سے گال ٹکرائے وہ انہیں دیکھ کر خوش ہوئی تھی وہاج سلام کے بعد خاموش ہو گیا تھا وہ دونوں کافی دیر تک کھڑے کھڑے باتیں کرتی رہیں جب ڈاکٹر فرحت کچھ یاد آنے پہ بولیں ارے اپنے بیٹے سے تو ملواو بھئی میں بھی تو دیکھوں کس پہ گیا ہے وہ خلوص سے کہہ رہی تھی نگین کے ابرو تفکر سے سکڑے تھے وہاج سیدھا ہو بیٹھا
ہمارے یہاں . . . بیٹی ہوئی تھی نگین آہستگی سے بولی تو فرحت نے اسے ایسے دیکھا جیسے کوئی مذاق کر رہی ہو Are you kidding me?
تمہاری ڈیلیوری میں نے کروائی ہے تمھارے یہاں بیٹا ہوا تھا وہ تو تمھارے ہوش میں آنے سے پہلے مجھے جانا پڑا تھا میری بیٹی بیمار تھی ڈاکٹر ذیبش نے بعد میں سنبھال لیا تھا وہ ایک پل کو رکیں . . نگین تم مذاق کر رہی ہو ناں ؟ انہوں نے جیسے تائید چاہی تھی
نگین کچھ نہیں کہہ سکی اسکے واہمے اور اندیشے سب سچ ہو رہے تھے وہ کسی کھیل کا حصہ بن گئی تھی اسکے عقب میں سنگی بینچ پہ بیٹھے وہاج کا غصہ حسب عادت عود کر آیا تھا ڈاکٹر کو کوئی کال آگئی تھی وہ آیکسکیوز کرتی آگے بڑھ گئیں پیچھے نگین نمک کا مجسم بن گئی تھی انگلی لگاؤ تو ڈھے کر گرے
یہ عورت کیا کہہ رہی ہے؟ کیا کیا ہے تم نے ہاں ؟ کس کی بچی ہے یہ ؟ ؛نگین مجھے جواب دو وہاج اسکے بازو کو پکڑے برہمی سے کہہ رہا تھا اسکی آنکھیں خوفناک لگتی تھیں ویسی جیسی وہ اسے مارتے وقت ہوجایا کرتی تھیں نگین بس پلک جھٹکے بغیر غائب دماغی سے اسے دیکھ رہی تھی
ڈاکٹر . . . جھوٹ . . . جھوٹی ہے . . وہ اس نے اٹک اٹک کر کہنا شروع کیا . . . یہ میری . . . ہماری بیٹی ہے وہ سفید پڑتے چہرے کے ساتھ با مشکل بول رہی تھی آنکھیں بھیگ رہی تھیں وہاج اب اسے بازو سے پکڑے گھر لے کر جا رہا تھا وہ کھینچتی ہوئی ساتھ جا رہی تھی مہر کو وہاج نے اٹھا رکھا تھا
مجھے صاف صاف بتاؤ نگین یہ کیا بکواس ہے ورنہ خدا کی قسم تم ابھی مجھے جانتی نہیں ہو وہ گھر آ چکے تھے اور اب وہاج اسکے سر پہ کھڑا تھا نگین بس آنکھیں فرش پہ ٹکآئے بیٹھی تھی اسکے دماغ میں جھکڑ چل رہے تھے
کچھ . . بکو بھی اب وہ دہاڑا تھا نگین نے اب بھی اسکو نہیں دیکھا وہ چہرے پہ ہاتھ پھیر تی اٹھی اور بیڈ پہ پڑے اپنے چھوٹے سے فون کی جانب آئی وہاج ضبط سے اسے دیکھ رہا تھا اسکا غصہ اسکا غصہ ہمیشہ جان لینے والا ہوا کرتا تھا گھنٹی جا رہی تھی اور پھر اگلے ہی لمحے کال اٹینڈ ہوگئی تھی سلام دعا سلامتی آگے سے بہت کچھ کہا گیا لیکن نگین بس اپنے منہ سے چند الفاظ ہی گھسیٹ سکی
مہر ماہ کس کی بیٹی ہے بھابی ؟ آپ میرے ساتھ تھیں مجھ سے جھوٹ مت بولئے گا اسکا لہجہ ہلکا اور بے تاثر تھا ایک لمحے کو فون کے پار خاموشی چھا گئی جیسے دوسری جانب حسینہ نے الفاظ متجمع کئے گئے ہوں
وہ تمہاری بیٹی ہے نگین ظاہر ہے وہ تمہاری بیٹی ہے میں تمھارے ساتھ تھی میرا یقین کرو وہی تمہا ری بیٹی ہے یہ مان یہ وثوق وہ مڑی وہاج اب بھی اسے برہمی سے دیکھ رہا تھا
وہ آگے آئی اب اسکی آنکھیں سخت تھیں ان میں کسی قسم کی رعایت نہیں تھی کسی قسم کی خود ترسی نہیں تھی مہر ماہ میری بیٹی ہے وہاج میری اور تمہاری وہ ہم دونوں کی بیٹی ہے وہ اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے بے خوفی سے کہہ رہی تھی لیکن . . . لیکن اگر تمھیں یقین نہیں آتا . . . . وہ دو قدم مزید آگے آئی ہم ڈی این اے ٹیسٹ کروا ئیں گے
بکو مت وہاج نے گھرکا تھا
اگر تم ٹیسٹ کروانے کو راضی نہیں ہوئے تو آج اور ابھی میں اپنی بیٹی کو لے کر یہاں سے جا رہی ہوں اور آئندہ تم اپنی بیٹی کی شکل بھی نہیں دیکھ پاؤ گے یاد رکھنا وہ انگلی اٹھا کر اسے وارن کر رہی تھی
نگین بات مت بڑھاؤ میرا مطلب یہ . . . . . نہیں تھا میں بس
تم بس مجھ پہ الزام لگا رے تھے وہاج خان تم بس مجھے ذلیل کرنا چاہتے تھے اور تم نے کیا اب اگر تمھیں لگتا ہے کہ میں اس بے عزتی کے بعد بھی تمھارے ساتھ رہوں گی تو تم غلط ہو میں ابھی اور اسی وقت اپنے ابا کے گھر جا رہی ہوں اور طلاق کے کاغذات بہت جلد تمھیں مل جائیں گے وہ سرخ آنکھیں لئے فیصلہ کن لہجے میں کہہ رہی تھی
ہم ٹیسٹ کروائیں گے وہاج کی سنجیدہ آواز ابھری وہ بھی فیصلہ کر چکا تھا لیکن ٹیسٹ کا رزلٹ جو بھی ہوا اسے ہماری زندگی پہ اثر انداز نہیں ہونا چاہیے اوکے ؟ نگین نے جواب نہیں دیا وہ پو ری رات ان دونوں کے درمیان کوئی بات نہ ہوئی نگین مار سہ سکتی تھی لیکن کردار پہ داغ نہیں
***
اگلی صبح وہ دونوں ایک دوسرے سے نظریں ملائے بغیر ہسپتال آئے تھے یہ نگین کی دوست کا ہسپتال تھا وہاج باہر بینچ پہ بیٹھا تھا سادہ سفید قمیض شلوار میں ملبوس ہلکی داڑھی والا و جیہ مرد آج سخت پریشان تھا ہاتھوں میں مہر کو لیا ہوا تھا یہ بچی اسے کبھی اپنے جیسی نہیں لگی تھی کبھی نگین جیسی نہیں لگی تھی لیکن اسکے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ بچی اسکی نہیں ہوگی دفتعا ایک آہٹ ہوئی اس نے سر اٹھا کر دیکھا سامنے نگین تھیا سکے ساتھ ڈاکٹر بھی تھیں
وہ کچھ پوچھ نہیں سکا کیا اسے کچھ پوچھنا چاہیے تھا؟ نگین آہستگی سے اسکے ساتھ بیٹھ گئی
کیا رزلٹ ہے؟ نگین کی آواز آہستہ تھی بے حد آہستہ ڈاکٹر نوین نے اپنا گلہ تر کیا نگین کو ایک محتاط نظر سے . . . .دیکھا "نگین ہم اندر چل کر بات .
. .جو بھی بات ہے نہیں کرو وہاج نے کھری کھری کہہ دی نوین نے ایک معذرت خوا نظر نگین پہ ڈالی . یہ بچی وہاج کی نہیں ہے الفاظ تھے کہ زہر نگین نے بے یقینی سے سر اٹھایا وہاج کا چہرہ سرخ ہوا گردن کی نسیں پھولنے لگیں اسکا جی چاہا تھا آج زمین میں گر جائے ہو سکتا ہے بچی بدل گئی ہو ہسپتال میں ایسا ہوتا رہتا ہے تم . . . . نوین کچھ کہہ رہی تھی لیکن ان دونوں نے جیسے کان بند کر لئے تھے وہاج تقریبا نگین کو گھسیٹتا ہوا باہر کی جانب لے جانے لگا اسے گھر لا کر وہ اسے اپنے کمرے میں پھینک کر چلا گیا کتنے دن گزرے کتنی راتیں نگین کو اندازہ نہیں ہو سکا اور پھر چار دن بعد اسے کچھ کاغذات موصول ہوئے تھے وہ طلاق کے کاغذات تھے وہاج نہیں آ سکا لیکن طلاق کے کاغذات آ گئے تھے اس نے چپ چاپ مہر کو ساتھ لیا اور اپنے گھر سے بغیر کچھ لئے وہ نکل آئی یہ وہ دن تھا جب نگین اور وہاج کی کہانی کا انجام لکھا جا چکا تھا اور جن محبتوں کی شروعات ہی بددعاؤں اور گھر کے بڑوں کو ناراض کرنے سے ہو اسکے انجام کچھ خاص نہیں ہوا کرتے سلطان منزل میں اس سے ہزار بار طلاق کی وجہ پوچھی گئی لیکن اس نے منہ نہیں کھولا وہ کسی کو کیا بتا سکتی تھی؟
حال حال
وہاج اپنے سامنے بیٹھے قدوس سے کہہ رہا تھا
میں گھر اس لئے نہیں گیا کیونکہ میرا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا ہاں میں اس دن غصے میں گھر سے نکلا تھا لیکن مجھے بس اس بات کا غصہ تھا کہ میرے بچے کو مجھ سے کون جدا کر سکتا ہے نگین کے کردار پہ تو مجھے تب بھی شک نہیں تھا لیکن میں نے اسے یقین بھی تو نہیں دلایا ناں اعتبار کے چند بول تعلق بچا لیتے ہیں میں یہ نہیں سمجھ سکا
وہ آزردگی سے کہہ رہا تھا اس ایکسیڈنٹ کے بعد میں کوما میں چلا گیا تھا میرا کوما دو سال کا تھا ان دو سالوں کے بعد میں نے نگین کو بہت ڈھونڈا اور پھر میں اسکے گھر گیا میں نے کتنی منتیں کیں کتنا یقین دلایا کتنی قسمیں کھائیں کہ میں نے طلاق نہیں دی لیکن کسی نے میری کوئی بات نہیں سنی یوسف صاحب نے مجھے تین بار تھانے بند کروا دیا لیکن میں ہر بار آجاتا تھا اور پھر نگین سے وہی ایک بات کرتا تھا کہ مجھے اس پہ اعتبار ہے لیکن نگین کو ان جھوٹے کاغذات پہ یقین تھا مجھ پہ نہیں سب کو لگتا تھا میں کہانی کا ولن ہوں لیکن میں وکٹم تھا میرا خاندان تباہ ہو گیا تھا میری بیوی میرا بچہ میری شادی میری صحت میرے پاس تو کچھ بھی نہیں بچا جب تک نگین زندہ تھی میں ہر دفع اسکے لئے جاتا تھا چاہے مجھے ماریں چاہے مجھے تھانے بھجوا دیں میں اس پہ گو اپ نہیں کرتا تھا اور پھر وہ ایک دن مجھ سے ملی تھی وہاج کے چہرے پہ کرب پھیل گیا آنسو آنکھوں کے کناروں سے بہہ نکلے
ہم ہسپتال میں ملے تھے وہ ہا لے کو اپنی بھتیجی کو لے کر آئی تھی وہ بیمار لگتی تھی وہ میری نگین نہیں تھی اس دن میں نے اسے سب سچ بتا دیا میں نے اس سے ایک چانس مانگا اس نے مجھ سے کہا کہ وہ سچ جانتی ہے وہ بس میرے ساتھ نہیں رہ سکی کیونکہ وہ خوف زدہ تھی گلٹی تھی اس نے ہمارے بچے کی حفاظت نہیں کی اس لئے وہ مجھ سے نظر نہیں ملا سکتی تھی میں نے اسے تسلی دی اسکے خدشے دور کئے اور پھر اس نے مجھ سے کہا کہ وہ بہت جلد مجھ سے رابطہ کرے گی
وہاج سانس لینے کو رکا اسکی آنکھیں اب تیزی سے بہہ رہی تھیں اسکا بوڑھا چہرہ مردہ لگتا تھا قد وس اس سنتا رہا خاموشی سے
اور میں نے اسے کھو دیا وہ اس دن کسی روڈ ایکسیڈنٹ میں مر گئی اس نے کہا تھا وہ میرے ساتھ جینا چاہتی ہے لیکن جی نہیں سکی میں نے اسے کہا تھا میں اسکے ساتھ جینا چاہتا ہوں اور میں اسکے بعد جیتے جی مر گیا میں نے نگین کو کھو دیا اور مجھے لگا ساری دنیا مجھ سے کھو گئی ہے میں اس سے بہت محبت کرتا تھا میں نے اسے طلاق نہیں دی تھی بوڑھے وہاج نے شکستگی سے سر جھکا لیا آنسو اب میر پہ گر رہے تھے قدوس اٹھ کر اسکا سر تھنک رہا تھا دلاسا دے رہا تھا لیکن ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ سے وہ اس ملاقات کی روداد کی آڈیو پہ سیو کا بٹن دبا رہا تھا اور پھر اگلے ہی لمحے تم اسے یہی آڈیو وہاٹس ایپ پہ کسی عمر وہاج کا بیٹا
کے نمبر پہ بھیجتے ہوئے دیکھو گے وہاج کا سر اب بھی جھکا تھا اور قدوس اب کے مسکرارہا تھا
بلاخر اسکے دوست کے کچھ غم تو ختم ہوں گے کہانی کے وکٹمز کا بھی زندگی پہ تھوڑا بہت حق ہوتا ہی ہے
سردار ولا پہ آج جیسے رونق اتر آئی تھی اسکے گھر میں خاصی چہل پہل محسوس ہوتی تھی ڈائننگ ایریا میں لمبی میر پہ انواع اقسام کے کھانے سجے تھے یہاں سے ذرا فاصلے پہ وہ سب لوگ صوفوں پہ بیٹھے تھے خوش گپیوں میں مصروف ہاتھوں میں پلیٹس لئے ذرا ذرا دیر بعد ملازم انکے لئے کچھ نہ کچھ لا رہا ہوتا تھا ہا لے کے ہاتھ میں پلیٹ تھی اوروہ مسکراتے ہوئے سردار کی بیوی کا کوئی قصہ سن رہی تھی اس نے بھورے شفون کے کر نے کے ساتھ بڑے پائینچوں والا ٹراؤزر پہن رکھا تھا دوپٹہ ندارد بھورے بال کرل کر کے پیچھے کو کھلے چھوڑ رکھے تھے کانوں میں ڈآئمنڈز اور ہلکے میک اپ میں وہ اچھی لگ رہی تھی اس کے ساتھ بیٹھے عمر نے سفید ڈریس شرٹ کے ساتھ خاکی پینٹ پہن رکھی تھی اور سردار سے شوروم کے معملات پہ گفتگو کر رہا تھا
او مائی گاڈ اس بات پہ تو سیلفی بنتی ہے یہ آواز سردار کی بیوی کی تھی وہ کوئی پچیس چھبیس برس کی خوش شکل لڑکی تھی بغیر بازوؤں والے کرتا شلوار میں ملبوس سیاہ کندھے تک آتے بالوں کو کھلا چھوڑے وہ بس ٹھیک لگ رہی تھی اسکے نقوش واجبی تھے لیکن اسکی ہر بات پہ سیلفی لینے کی عادت نے یہاں بیٹھے لوگوں کو سخت بے زار کر رکھا تھاوہ ہر دوسری بات پہ سیلفی لیتی اور انسٹا پہ اپلوڈ کرتی تھی
پاؤٹ کرو عمر . . اس کی آواز پہ عمر نے بے چارگی سے سردار کو دیکھا جو واقعی اپنی بیوی کی آواز پہ پوز کر رہا تھا جب سے آیا ہوں پوز کر کر کے جبڑے دکھ گئے ہیں مجھے تو لگتا ہے پاؤٹ کر کر کے میرے ہو نٹ بطخ جیسے ہو جائیں گے وہ کراہ کر بولا تھا
اور مزے کی بات یہ ہے کہ تم بطخ بن کر بھی اچھے نہیں لگو گے یہ لیل تھی داخلی دروازہ پار کر تی وہ نکسک سے تیار اندر آ رہی تھی گہرے نیلے سلک کے جوڑے میں ملبوس چھوٹے بالوں کو کرل کئے وہ انتہا ئی حسین لگ رہی تھی
دیکھو ذرا اچھے لگنے کی بات کر کون رہا ہے وہ جو تیار ہو کر بھی میرے گھر کی ماسی لگتی ہے عمر کہاں باز آنے والا تھا لیل قریب چلی آئی اسکے قریب لمبے صوفے پہ دھپ سے بیٹھی تمھارے گھر کی ماسی کو پانچ ہزار ادھار چاہیے نکالنا زرا وہ چہرہ ہتھیلی پہ گرائے عمر کو دیکھ کر بولی تھی عمر نے انتہائی کڑوا منہ بنا لیا اندر تک جیسے بے زاری سرایت کر گئی
میں آج ہی اپنی ماسی بدل رہا ہوں وجہ تبدیلی پیسوں کا مانگنا اور میرا بی پی لو کردینا لکھو
اسکی بات پہ لیل کلستی رہ گئی ہا لے سمیت باقی سب مسکرائے تھے لیل اٹھ کر کھانا لینے چلی گئی تو سردار ہا لے کی جانب مڑا
ویسے بھابی یہ عمر کی شرٹ بہت صاف لگ رہی ہے آپ لانڈری کہاں سے کرواتی ہیں؟ وہ بظا ہر سنجیدگی سے پوچھ رہا تھا لیکن ہا لے اسکی بات کا مطلب سمجھتے ہوئے مسکرا دی
ہے ایک بہت ہی ٹیلنٹد دھوبی سردار بھائی راز کی بات ہے واپسی پہ اسکا پتہ دے جاؤں گی عمر ضبط سے ان دونوں کو دیکھے گیا دل کو کیا تھا سردار کی گردن مروڑ دے
اس بات پہ تو سیلفی بنتی ہے نیلم ایک بار پھر چہک کر بولی تو سردار نے تکان سے اسکو دیکھا البتہ عمر اب کے سیدھا ہو بیٹھا
تمھیں پتہ ہے نیلم میری بیوی کی ایک عادت ہے اسے اگر کوئی بات بری لگے تو وہ لوگوں کے موبائل توڑ دیتی ہے مرے تین موبائل توڑ چکی ہے ویسے ہا لے آپ کو سیلفی لینا بھی تو پسند نہیں ہے ناں ؟ !!! آخری بات ہا لے کو دیکھ کر پوچھی نیلم نے نا محسوس انداز میں موبائل پیچھے کر لیا چہرے کی مسکراہٹ بدقت قا ئم رکھی سردار اور ہا لے اسکی چلاکی پہ اسے گھور کر رہ گئے
لیل کھانا لے کر واپس آئی تو اپنی اسی سابقہ جگہ عمر کے قریب بیٹھ گئی ہا لے نے ایک نظر انکو دیکھا ایک لمحے کو بس ایک لمحے کو اسے عمر کے قریب اسکا بیٹھنا برا لگا تھا اگلے ہی لمحے اس نے سر جھٹک دیا اسی لمحے عمر کا موبائل بجا تو وہ معذرت کرتا اٹھ گیا
ملازمہ کافی کے بھرے ہوئے مگ لے آئی تھی اور پھر کچن میں واپس جاتے ہوئے نیلم کی ہدایت پہ ڈآئننگ کا دروازہ بند کرتی چلی گئی
ہا لے نے ایک نظر دروازے کو بند ہوتے دیکھا اور پھر اگلے ہی لمحے اسکا چہرہ سفید ہوا تھا اسے گھٹن محسوس ہوئی عمر باہر تھا سردار اب لیل سے کچھ کہہ رہا تھا نیلم اپنے فون میں کچھ دیکھ رہی تھی اور ایک وہی تھی جسکا دل چاہا تھا یہاں سے اٹھ کر بھاگ جائے
اس نے اضطرابی کیقیب میں اپنی دائیں ٹانگ ہلانی شروع کر دی نہ محسوس انداز میں اپنے بند گلے پہ ہاتھ پھیرا کوئی دوپٹہ نہیں تھا جسے اتارا جاتا کوئی جگہ نہیں تھی جہاں جایا جاتا وہ پینک نہیں کرے گی اس نے خود سے وعدہ کیا لیکن اب اسکا جسم پسینے سے بھیگ رہا تھا
ہا لے کافی لو ناں سردار کی بیوی نے مگ اسکی طرف بڑھایا ہا لے کے ہاتھوں میں سکت نہیں تھی کہ وہ اس مگ کو تھام سکے وہ مٹھی سے صوفے کو بھینچے ہوئے تھی آنکھیں اب سرخ مردہ سی ہونے لگی تھیں
عمر . . . عمر . . .ک کہاں ہے . . .سکے لبوں سے ٹوٹے پھوٹے الفاظ نکلے لیل نے جھٹکے سے گردن موڑ کر اسکو دیکھا اور پھر اسکا دل دھک سے رہ گیا اسے ایک بار پھر پینک اٹیک ہو رہا تھا اگر اسکے بروز مضبوط نہ ہو نے تو اب تک وہ چیخ چلا رہی ہوتی
لیل فورا اٹھ کر دروازے تک گئی اور اسے پوری طرح کھول دیا پھر واپس ہا لے تک آئی اس نے سانو لے چہرے والے لڑکی کو اپنے قریب آتے دیکھا وہ اس سے کچھ کہہ رہی تھی ہا لے غائب دماغی سے اسے سن رہی تھی سردار اور نیلم ہونقوں کی طرح اسے دیکھ رہے تھے وہ اسکی حالت سمجھ ہی نہیں پا رہے تھے ہا لے اٹھی اور باہر کی جانب لپکی لیل تاسف سے اسے دیکھتی رہی باہر آ کر اس نے گہرے سانس لئے اندر لیل نے سردار اور نیلم کو مختصرا سب کہہ سنایا
چند منٹ وہ باہر کھڑی خود کو نارمل کرتی رہی آنکھیں ابل ابل کر آنسو بہانا چاہتی تھیں لیکن وہ ضبط کئے کھڑی رہی اندر جانے میں الگ شرمندگی تھی وہ کیسے ان سب کا مقابلہ کرے گی؟
کچھ دیر بعد وہ اندر آئی خلاف توقع کسی نے کچھ نہیں پوچھا چند منٹ پہلے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا ہا لے کو ذرا تقویت ہوئی اسی پل عمر بھی اندر آیا لیکن اسکا چہرہ مختلف تھا وہ سپاٹ تھا اور بے تاثر بھی سرد ار اٹھ کر اس تک آیا
کیا کچھ ہوا ہے؟ کس کی کال تھی؟ تم پریشان لگ رہے ہو وہ ان دوستوں میں سے تھا جو دوست کم ماں باپ زیادہ بنتے تھے دوست کا چہرہ دیکھ کر سب پہچان لینے والے
کچھ نہیں ہوا کیا ہوتا تھا؟ وہ لا پرواہی سے بولا خیر اب ہم نکل رہے ہیں پھر بات ہوگی اسنے اپنی چیزیں سمیٹتے ہوئے کہا ہا لے اپنی حالت چھوڑ اسکو دیکھے گئی کیا تھا جس نے اسے اتنا ڈسٹرب کر دیا تھا؟
وہ بغیر کسی کی طرف دیکھے باہر نکل گیا تھا یہاں سب اسکے دوست تھے وہ جانتے تھے جب عمر نے کہہ دیا کچھ نہیں ہوا تو وہ بات نہیں بتائے گا وہ اس رویے کے عادی تھے سو نارمل رہے
ہا لے اسکے پیچھے گئی تھی وہ عمر سے پوچھے گی اور اسے بتانا ہوگا کب تک وہ اپنی تکالیف خود تک محدود رکھے گا؟
آج یاقوت اور نر مین کا ولیمہ تھا کل وہ نر مین مغل سے آفیشلی نر مین مرزا بن چکی تھی ولیمے تقر یب جلدی ختم ہوا گئی تھی سو وہ گھر چلے آئے نر مین یاقوت کے کمرے میں تھی کل ساری رات وہ اپنے دوستوں کے ساتھ رہا تھا اور نر مین اپنے فلیٹ پہ آج وہ اسے گھر لے آیا تھا نوح کی ہزار دھمکیوں اور تاکیدوں کے بعد اسکا کمرہ کسی بھی سجاوٹ سے عاری تھا گرے ڈنر سوٹ میں ملبوس وہ اپنے اپنے کمرے میں آیا تو نر مین سا منے ہی بیٹھی تھی سنگھار میر کے سامنے وہ لباس تبدیل کر چکی تھی اور اس وقت سادہ کپڑوں میں تھی
یاقوت نے اندر آ کر کوٹ اتارا اور نر مین کی طرف ذرا کی ذرا نظر ڈالی پھر آگے بڑھ آیا خود کو بیڈ پہ پھینکنے کے انداز میں گرا دیا نر مین کا دل اچھل کر حلق میں آیا تھا سچ تھا کہ وہ اب بھی اس سے خوف زدہ تھی کچھ دیر اسی طرح پڑے رہنے کے بعد وہ سیدھا ہوا کہنی کے بل لیٹ کر فرصت سے نر مین کی پشت کو دیکھا
وہ تمہارا کلاس قیلو اسد وہ کیوں آیا تھا آج ؟ ہلکے سرسری لہجے میں اس نے بات کا آغاز کیا (اچھا ٹھیک ہے غلطی ہو گئی اب ایسا بھی کیا) ہے جو بات ہی نہیں کر رہی
نر مین جواب دئیے بغیر اٹھی اور صوفے کی طرف بڑھ آئی اور آنکھوں پہ ہاتھ رکھے لیٹ گئی
آئندہ میں اسے آس پاس نہ دیکھوں تمھارے اور فون بھی نہ آئے اسکا اس لڑکے سے اچھی وآئبز نہیں آتیں اس نے ایک بار پھر تنبیہ کی
فکر مت کرو تمھارے جیسا نہیں ہے وہ ریپ نہیں کرے گا بے تاثر اور روبوٹک انداز میں کہا گیا یاقوت کے مانو پورے بدن میں شرارے دوڑ گئے وہ اپنی جگہ سے اٹھا اور ایک ہی جست میں نر مین تک آیا اسکا بازو پکڑ کر کھینچ کر سیدھا کر کے بٹھایا نر مین کا سانس حلق میں اٹک گیا وہ بے اختیار پیچھے کو ہوئی اسے یاقوت سے خوف آتا تھا وہ سرخ ہوتی آنکھیں اسکے چہرے پہ مرکوز کئے سختی سے اسکا بازو جکڑے ہوئے تھا
کیا بکواس کی ہے ہاں ؟ وہ برھمی سے بولا شرافت سے پیش آ رہا ہوں اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ سر پہ چڑھ جاؤ میرے اپنی اوقات مت بھولو تم
نر مین سفید پڑتے چہرے کے ساتھ اسے دیکھے گئی وہ آج پھر سے وہی یاقوت لگا تھا خوف زدہ کرنے والا ڈرانے والا وہ سن ہوئی اسکے سامنے بیٹھی تھی جسم جیسے ہلنے سے انکاری ہو
جب میں کہہ رہا ہوں وہ لڑکا مجھے تمھارے آس پاس نہیں چاہیے تو مطلب نہیں چاہیے ایک بات تمھارے دماغ میں کیوں نہیں گھستی ؟ اسکا لہجہ بلند نہیں تھا سخت تھا بالکل ویسا جیسا اس رات اسکے لمس میں آج بھی حقارت تھی ذلت تھی
آج پہلی اور آخری بار کہہ رہا ہوں اب بیوی ہو میری ڈیڈ کے کہنے پہ شادی ضرور کی ہے لیکن اب آزاد نہیں کروں گا اس لئے وہ آگے کو جھکا نر مین کے کان کے پاس اب میری باتوں پہ ہاں کہنے کی عادت ڈالو اور جو کچھ بھی ماضی میں ہوا بھول جاؤ ایسا کوئی گناہ بھی نہیں ہو مجھ سے آخر میں وہ لا پرواہی سے کہتے اٹھا تھا اور اپنے بیڈ کی جانب بڑھ آیا لیکن اگلے ہی لمحے نر مین دھپ کی آواز پہ اؤ ندھے منہ فرش پہ گر پڑی تھی یاقوت کی جان اچھل کر حلق میں آئی وہ بے اختیار پیچھے مڑا تھا اور اب کے واقعی اسکے پسینے چھوٹ گئے نر مین کے ہاتھ پاؤں مڑ رہے تھے آہ اسے دورہ پڑا تھا ڈاکٹر نے اسے اب کسی بھی قسم کی ٹینشن نہ لینے دینے کو کہا تھا اور یاقوت اس کام میں برا ثابت ہوا تھا
وہ فورا اس تک آیا اسکا چہرہ تھپتھپاتے وہ اس سے کچھ کہہ رہا تھا نر مین نے اس حالت میں بھی اسکا ہاتھ بری طرح جھٹکا اسکے انداز میں حقارت تھی
نیرو . . . تم . . تم ٹھیک ہو کیا ہو رہا ہے تمھیں ؟ وہ ایک بار پھر کچھ پوچھنے کی کوشش کرنے لگا اسکے چہرے پہ ہوائیاں اڑرہی تھیں
نر مین فرش پہ بن آب کی مچھلی کی طرح تڑپ رہی تھی اسکا چہرہ خطرناک حد تک سفید پڑ گیا تھا آنکھیں اوپر کو ہو گئیں اور پھر دیکھتے دیکھتے اسکا جسم حرکت سے عاری ہو گیا ح
نیرو . . . کیا ہو رہا ہے مجھے بتاؤ تو . . .نیرو مجھے دیکھو پلیز . . . . میں نوکو کال کروں کیا؟