Chapter 82: باب 82

یاقوت نے جواب نہیں دیا وہ چہرے کے زاویے بگاڑے کھڑا رہا فہیم نے اسکا بازو ہوا میں بلند کیا پھر اسکی شرٹ کے بازو پہ کف لنک لگانے لگے

یاقوت ہنوز خاموش تھا

. . مجھے تمہاری پرواہ ہے بیٹے

بس ڈیڈ پلیز بس کر دیں آپ کو اگر میری پروا ہوتی تو اس طرح میری گردن میں عمر بھر کا طوق نہ ڈالتے وہ برہمی سے بولا فہیم مسکرائے پھر اسکا دوسرا بازو آگے کیا

وہ لڑکی اسکی اتنی اوقات نہیں کہ گلے کا طوق بن سکے وہ پیر کی جوتی ہے ہر وہ عورت جسے اسکا اغوا کار یا ریپسب قبول کر لیتا ہے اسکے پاس جانے کو کوئی اور راستہ نہیں ہو تا نرمی سے اسکا بازو چھوڑا

اسے برداشت کرنی پڑتی ہے صابر رہنا ہوتا ہے اور سب سے بڑی بات اسے پیر کی جوتی بن کر رہنا ہوتا ہے کیونکہ جب لڑکیوں کے مجرم انکے شوہر بن جایا کریں تو انہیں ان سے محبت ہوجایا کرتی ہےا ور لڑکیاں محبت سے دستبرداری نہیں دیا کرتیں جذباتی یو نو

یاقوت خالی خالی آنکھوں سے انھیں دیکھ رہا تھا

ایک بار ہوٹل کے سارے معملات اچھے سے طے ہو جائیں ہیون کی ڈیل کر لوں اور سب سے بڑی بات اپنی پراپرٹی کا سارا چارج نوح سے لے اپنے ہاتھ میں لے لوں اسکے بعد ان دونوں بہن بھائیوں کو جہنم واصل کرنا کیا میرے لئے کوئی بڑی بات ہے؟ وہ مسکرا رہے تھے پھر اسٹینڈ پہ ٹنگا یاقوت کا کوٹ اٹھایا اور اسکے بازووں تک لے گئے

وہ اب بھی نیم رضا مند تھا

اور اگر بعد میں اسکو چھوڑنا نہ چاہوں تو ؟ وہ اس دن بھی بہت نخرے کر رہی تھی شاپنگ والے دن مجھے دیکھ کر رونے لگی اور بکواس الگ کر رہی تھی کیا وہ راضی ہو جائے گی؟

فہیم دل کھول کر ہنسے تھے

لڑکیاں اپنے گنہگاروں کو معاف کر دیا کرتی ہیں بیٹے انہیں گھٹی میں ہی سمجھوتے دئیے جاتے ہیں مرد کے سہارے دئیے جاتے ہیں ہماری عورتیں لنگڑی ہیں اور مرد انکی بے ساکھی وہ اگر تمہارے ساتھ نہیں رہے گی تو اسے کسی اور بے ساکھی کی ضرورت ہوگی اور ایک بات پتہ ہے کیا لڑکیوں کو اپنی پرانی بے سا کھیوں کی عادت ہوتی ہے سو اگر کبھی کسی دور میں تمھیں لگے کہ تم اسے ساتھ رکھنا چاہتے ہو تو بس پائید ار بے ساکھی بن جانا سمجھے ؟

یاقوت نے مسکرا کر سر ہلایا اور بیڈ سے اپنا فون اٹھا لیا اب وہ اپنے گروپ کو میسج کر رہا تھا

وہ خوش تھا سب کو شادی میں آنا چاہیے تھا

ہا لے سلطان کا کمرہ اندھیرے میں ڈوبا تھا وہ بے دھم سی بیڈ پہ لیٹی تھی آنکھیں کھلی تھیں چھت کو تکتی بے تاثر سی وہ کب سے اس پوزیشن میں تھی اسے اندازہ ہی نہیں ہوا اس نے ہاتھ سے ٹوٹل کراپنا موبائل ڈھو نڈنا چاہا جو کہ اسے مل بھی گیا اور پھر بغیر سوچے سمجھے اس نےؤاٹس ایپ پہ مہر ماہ کو کال ملائی اسکی راز دار اسکی مینٹوں اور اسکی اپرول مینجر گھنٹی جارہی تھی تھوڑی دیر بعد اس نے کال اٹینڈ کر لی اسکی آواز نیند میں ڈوبی تھی شاید وہ سو رہی تھی

ہیلو ؟ کیسی ہو ہا لے ؟

ہا لے نے گہری سانس لی ٹھیک ہوں مہر اب کیسی ہیں؟ اس نے با مشکل خود کور ونے سے باز رکھا ہوا تھا مہر ماہ ٹھٹھک گئی ؟ تم روئی ہو ہا لے ؟ یا تم رونا چاہتی ہو؟ آہ ہا لے نے آنکھیں موند لیں وہ کیسے اسے سمجھ لیتی تھی؟

میں آپ کو بہت زیادہ مس کر رہی ہوں مہر . . . . ہم دونوں کے درمیان بہت فاصلے آ گئے ہیں وہ آہستہ آہستہ کہہ رہی تھی گلہ رندھ گیا تھا مجھے ہماری رات کی کافی اور دیر تک ہونے والی باتیں یاد آ رہی ہیں ایک آنسو گال پہ بہہ گیا

مجھے آپ کی ڈانٹ آپ کی کیئر آپ کی ہر بات یاد آ رہی ہے مجھے میری ماں یاد آ رہی ہے وہ یکدم بلند آواز میں رونے لگی

مہر ماہ خاموشی سے اسے سنتی رہی میں آپ کو تنگ کر رہی ہوں ناں ؟ لیکن میں کیا کروں میری اماں میرا ان سے کبھی ایسا تعلق رہا ہی نہیں کہ کوئی بات کہہ سکوں میرے لئے اماں کا کردار آپ نے ادا کیا تھاا ور اب آپ ہی میرے پاس نہیں ہیں میں کیا کروں کہاں جاؤں ؟ وہ بلند آواز میں ہچکیاں لے لے کر رو رہی تھی

کیا عمر نے کچھ کہا ہے؟ کیا وہ ہاتھ اٹھاتا ہے؟ مہر نرمی سے پوچھ رہی تھی

ہا لے نے آنکھیں رگڑیں عمر سے لاکھ خفگی سہی لیکن اسکے بارے میں یہ بات پسند نہیں آ ئی تھی وہ ایسا نہیں ہے وہ فورا اسکے دفاع میں بولی تھی

پھر ضرور اس نے کوئی ایسی حرکت کی ہوگی یا پھر کوئی ایسی بات کہی ہوگی ہے ناں ؟

ہا لے اب کے خاموش ہو گئی کچھ بولا ہی نہیں گیا

سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں ہا لے کوئی ہاتھوں سے مارتا ہے اور کوئی زبان سے طریقہ مختلف ہو تا ہے لیکن تکلیف ایک جیسی

وہ . . ایسا . . نہیں ہے اب کے لہجہ کمزور تھا

. ہک ہاہ . ڈونٹ ٹیل می تمھیں بھی اس سے محبت ہو گئی ہے

ایسا بالکل بھی نہیں ہے وہ ترکی با ترکی فورا بولی تھی محبت کا تو سوال تب پیدا ہوتا ہے جب وہ مجھ سے محبت کرتا ہوتا اسے بابا نے مجبور کیا تھا اس شادی کے لئے (اگر عمر اسکی یہ بات سن لیتا تو اپنا سر پیٹ کر رہ جاتا)

وہ بس آج مجھے سائیکاٹرسٹ کے پاس لے گیا تھا میری بیماری یو نو ہا لے نے سرسری انداز میں ذکر کیا

اوہ تو آگیا وہ اپنی مردوں والی بات پہ مہر نے استہزاہ سے سر جھٹکا

کیا مطلب ؟ ہا لے

مطلب یہ کہ وہ تمھیں باور کروانا چاہتا ہے کہ تم ایک ماضی کے مسائل میں گھری اورا یک برا بچپن گزارنے والی نقسیاتی بچی ہو جو اگر اپنا علاج نہیں کروائے گی تو وہ اسے ایک نہ ایک دن چھوڑ دے گا

ہم ویسے بھی الگ ہو رہے ہیں بجو اس سب کی کیا ضرورت ہوگی اسے ؟

تم نہیں جانتی ہا لے تمھیں ابھی کچھ پتہ ہی کہاں ہے وہ تمھیں ڈی گریڈ کر رہا ہے وہ تمھیں بتا رہا ہے کہ عمر حیات ایک شاندار مرد ہے اور ہا لے سلطان ایک نقسیاتی مریض ہے وہ یہ سب اس لئے کر رہا ہے تاکہ تمھیں اپنے آگے جھکا کر رکھے تاکہ تم کبھی اسکے آگے سر اٹھا ہی نہ سکو ہمیشہ اس گلٹ اس بوجھ کے نیچے رہو کہ عمر حیات نے تمہیں تمھارے ٹراما سمیت قبول کیا بلکہ وہ قبول نہیں کر رہا مہر کہہ رہی تھی اور ہا لے سلطان سن ہوئی اسے سن رہی تھی

وہ تمھیں قبول نہیں کر رہا ہا لے کیونکہ تم نارمل نہیں ہو اسکی محبت کیسی ہے جو چاند تو چاہتی ہے لیکن داغ قبول نہیں کر پا رہی

وہ مجھ سے محبت نہیں کرتا ہا لے نے ایک بار پھر اسے ٹوکا

یہی تو بات ہے ہا لے وہ واقعی تم سے محبت نہیں کرتا اگر کرتا ہوتا تو کیا تمھیں تمھارے ٹراما سمیت تمہاری شخصیت کے عیوب سمیت قبول نہ کر لیتا وہ تمھیں اب بھی ایک داغ دار عورت سمجھتا ہے کہہ نہیں رہا لیکن کیا وہ تمھیں مردوں اور انکی محفلوں سے دور نہیں رکھتا ؟

ہا لے ایک پل کو سن ہو گئی دل نے دھڑکنا چھوڑ دیا اسکے ذہن میں عمر کی باتیں گونج رہی تھیں عمر کا چہرہ نگاہوں کے سامنے تھا وہ تھانے جانے پہ اس سے لڑ رہا تھا اور اسکے منہ پہ بس ایک ہی بات تھی وہاں بیٹھے مرد وہاں باتیں کرتے مرد

مہر ماہ کہہ رہی تھی کیا وہ تمھیں تمھارے گریڈ اور سستی کی وجہ سے طعنے نہیں دیتا ؟ لگتا یہی ہوگا کہ وہ مذاق ہے لیکن اصل میں پتہ ہے کیا ہا لے وہ تمھیں جھکانا چاہتا ہے

آپ پیپر دیں اور پھر سیلی لے کر آجائیں . . . . اسکے ذہن میں ایک اور آواز گونجی تھی

ہا لے میری جان خود کو اس آدمی کی پر فیکٹ بیوی بننے کے چکر میں مت پھنساؤ تم علاج نہیں چاہتی مت کرواؤ اسے تمہارا ساتھ چاہیے تو اسی ٹراماٹک بیمار بیوی کے ساتھ رہے ورنہ چھوڑ دے آج یہ سب کہہ رہا ہے کل کہہ دے گا بانجھ ہو . . . . . . وہ روانی میں کہہ گئی لیکن ہا لے کو لگا جیسے کسی نے اسکے دل پہ چھری پھیر دی ہو خون رسنے سا لگا تھا

میں بانجھ نہیں ہوں اس نے کانپتی آواز میں کہا چہرہ ہتک سے سرخ پڑ چکا تھا گال آہانت سے دھک رہے تھے سارا جسم مارے شاک کے کانپ رہا تھا

میرا یہ مطلب نہیں تھا ہا لے . . میں تمہارے ساتھ حمخلص ہوں میں تمہاری ماں کی طر . . . . ہوں

میں فون رکھتی ہوں بعد میں بات ہوگی ہا لے نے سختی سے کہہ کر کال کاٹ دی

وہ واقعی اس سے محبت نہیں کرتا ؟ کیا واقعی ؟

یہ میں کیا سوچ رہی ہوں ظاہر ہے وہ مجھ سے محبت نہیں کرتا وہ چونک کر بولی تھی پھر اٹھی کمرے کی کھڑکیاں پوری کھول دیں البتہ نظر جیسے چرا رکھیں ہوں وہ کہتی تھی وہ بیمار نہیں ہے پھر یہ سب کیا تھا؟

وہ واپس بیڈ پہ آئی اور ڈھے سی گئی عمر آخر اس سے کیا چاہتا تھا؟

وہ نہ چاھتے ہوئے بھی اسکے بارے میں سوچے گئی

شادی کا فنکشن عروج پہ تھا سفید بڑے بڑے ستونوں ھپ لگی گلابی پھول لڑ یوں کی صورت نیچے تک آتے تھے شاہانہ طرز کے میر اور انکے گرد رکھی کرسیوں پہ بیٹھے امراہ خوش گپیاں قہقہے موسیقی کھانے کے دور غرض کہ شام ہر تارہ سے بھر پور تھی

مہمانوں کو چھوڑ کر اسٹیج پہ آؤ تو سینٹر صوفے پہ نر مین بیٹھی تھی یاقوت اسکےسا تھ جڑ کر بیٹھا تھا مسکراتا ہوا مبارک بعد وصول کرتا ہوا

سبز آنکھوں والی لڑکی نے سرخ لمبی گھیر دار فراک پہن رکھی تھی جس کے دوپٹے اور بازو کے کناروں پہ زردوسی کا کام ہوا تھا باقی سارے جوڑے پہ منقشے کا بھاری کام تھا گلے میں سونے کا بھاری سیٹ تھا اسکے کپڑوں سے میل کھاتا چہرہ میک اپ کی تہوں کے باوجود ویران اور کھنڈر معلوم ہوتا تھا اسکی آنکھوں میں کو ئی رمک نہیں تھی وہ ایسے بیٹھی تھی جیسے پتھر کا مجسمہ

دفتعا یاقوت مزید قریب ہو کر بیٹھا شاید فوٹو گرافر نے انہیں پوز دینے کو کہا تھا نر مین کے آس پاس گھٹن سی پھیل گئی دل سے خون رسنے لگا اسی اثناہ میں یاقوت کے کچھ دوست اور کوئی دو ایک "سابقہ سہی لیا ں "اسٹیج پہ چڑھ آئیں

مجھے نہیں پتہ تھا مجھے ڈچ کرنے کے پیچھے یہ وجہ ہوگی ان میں سے ایک لڑکی بڑی بے با کی سے یاقوت کے کان کے پاس جھکی

یاقوت کی مسکراہٹ میں کوئی فرق نہیں آیا البت اسکا چہرہ سرخ ہوا تھا اسے غصہ بہت آتا تھا

اگر یہ لڑکی میری زندگی میں نہ بھی ہوتی تب بھی تمہاری شکل اس قابل نہیں تھی کہ تم سے شا دی کی جائے وہ مڑے بغیر بولا اور وہ مڑے بغیر بھی بتا سکتا تھا کہ "سہیلی "کے منہ پہ جیسے جوتا لگا تھا وہ آہانت سے سرخ چہرہ لئے اسٹیج سے اتر گئی

اب کے یاقوت کے کچھ دوست اوپر اسٹیج پہ چڑھ آئے تھا فوٹو گرافر انکی جگہ بنا رہے تھا کچھ دوست انکے قدموں کے پاس پنجوں کے بل بیٹھے تھے مختلف کارڈز ہاتھوں میں بلند کئے جن پہ مختلف مضحکہ خیز عبارات لکھی تھیں میم پلیز سمائل کریں اور سر آپ تھوڑا قریب ہو جائیں

فوٹو گرافرنے کہا تو یاقوت مسکرا تے ہوئے قریب ہو کر بیٹھا اور بازو اسکے کندھے پہ پھیلا لیا نر مین نے لوگوں کی پرواہ کئے بغیر ایک جھٹکے سے اسکا بازو جھٹک دیا اسکی یہ حرکت صرف فوٹو گرافر نے دیکھی تھی اسے شدید ذلت محسوس ہوئی لیکن خاموش ہو رہا

یار یاقوت ایسا لگتا ہے زبردستی کی شادی ہے بھابی تو پوز کرتے ہوئے بھی نہیں مسکرائیں یہ جملے اسکے ایک دوست نے اسٹیج سے اترتے ہوئے کہے تھے

یاقوت نے انکو جواب دے کے مطمئین کر دیا تھا سب نیچے چلے گئے اب وہ دونوں اکیلے تھے یا قوت اسکی طرف مڑا تھا

تم اگر ذرا سا مسکرا دو گی تو تمہاری شان میں کچھ کمی نہیں آئے گی آخر ایسا کونسا سوگ ہے جو ختم ہی نہیں ہو رہا ؟ وہ ہلکی آواز میں برہمی سے کہہ رہا تھا

مجھے آپ سے گھن آ رہی ہے وہ بے تاثر انداز میں بولی یہ لوگ مسکرا رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ آپ کا اصل نہیں جانتے میں خاموش ہوں کیونکہ آپ کے اندر کا شیطان مجھ پہ ظاہر ہے

یاقوت کا چہرہ لمحے بھر کو سفید ہوا تھا میں شیطان نہیں ہوں . . . .وہ جیسے اس لفظ پہ ٹرگر ہوا تھا اپنے اپنے الفاظ واپس لو میں شیطان نہیں ہوں اسکے چہرے پہ پسینہ آگیا تھا آنکھیں مردہ ہونے لگیں تھیں یہ لفظ یہ لفظ ہتھوڑے کی مانند کوڑے کی مانند لگا تھا

نر مین سامنے دیکھتی سپاٹ سی بیٹھی رہی ابھی یاقوت کچھ اور کہتا جب نوح اسٹیج کی طرف آ تا دکھائی دیا ساتھ مولوی اور فہیم تھے

وہ خاموش ہو گیا لیکن ذہن اب بھی کہیں دور تھا چہرہ اب بھی مردہ سفید تھا

اس ایک لفظ نے اسے اتنا ٹرگر کیوں کیا تھا؟

اگلی صبح وہ فارغ تھی پیپر ختم ہو چکے تھے آج اتوار تھا عمر بھی گھر پہ تھا وہ نماز پڑھ کر سو یا تھا اور اب صبح کے دس بج چکے تھے لیکن اب تک جاگا نہیں تھا ہا لے نے ناشتہ کیا اور پھر لان میں آ کر بیٹھی اسی وقت وہ بھی اسے لان میں اپنی طرف آتا دکھائی دیا وہ مکمل انجان بن بیٹھی جیسے اسے دیکھا ہی نہ ہو جانتی ہی نہ ہو اسکی ہمت کیسے ہوئی بغیر بتائے مجھے ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی؟

وہ قریب چلا آیا ہا لے کے ہاتھ میں کافی کا مگ دیکھ ہاتھوں میں کھجلی ہوئی کہ کسی طرح یہ مگ اسکے ہاتھ تک کا سفر طے کر لے لیکن اس وقت سرحدیں کشیدگی کا شکار تھیں وہ گلہ کھنکھارتے ہوئے اسکے قریب آ بیٹھا موبائل سامنے رکھی میر پہ رکھا

میں آپ سے بات کرنے آیا ہوں اس نے آغاز کیا تمہید اس نے پہلے کب باندھی تھی جو اب باندھتا

جواب ندارد . . . . . . ہا لے میں نے جو کچھ بھی کیا آپ کے لئے کیا آپ کی ذہنی صحت میرے لئے بہت اہم ہے لیکن نہ آپ کوئی دو سال کی بچی ہیں اور نہ میں آپ کا گارجین اگلی بار میں ایسا کچھ نہیں کروں گا آپ کا علاج آپ کا مسئلہ ہے لیٹس سارٹ آوٹ وہ کس آرام سے حل پیش کر رہا تھا

ہا لے نے اپنا مگ میر پہ رکھنے کو ہاتھ آگے کیا عمر نے برق رفتاری سے اپنا موبائل اٹھا لیا جیسے آخری لمحے میں کسی کا قتل ہونے سے بچا لیا ہو ہا لے نے ٹھہر کر اسکو دیکھا عمر نے یہ بلا ارادہ کیا تھا لیکن اس وقت ہا لے کو لگا جیسے یہ اسے دکھانے کے لئے کیا گیا ہو اسکے چہرے کے تاثرات یکدم بدل گئے تھے مہر ماہ کی آواز یں ذھن میں گونجنے لگیں تھیں

تمھیں لگتا ہے میں کوئی پاگل کوئی جنونی عورت ہوں جو ہر وقت گھر کی چیزیں توڑتی ہوں تمھیں لگتا ہے بس تم اعلی ہو باقی کوئی کچھ نہیں ہے دنیا میں باقی سب تو بے کار ہیں ناں ؟

وہ بلند آواز میں طنز کر رہی تھی عمر اچھنبے سے اسے دیکھے گیا

ہر وقت تم یہی جتا تے ہو کہ یہ تمہارا گھر ہے تم نفیس ویل مینرڈ ڈیسنٹ انسان ہو اور میں مجھے تو کچھ آتا ہی نہیں تم مجھ پہ شک کرتے ہو عمر اسکی بلند آواز کا نپی تم مجھے دو مردوں کے درمیان دیکھ لو تو تم مجھ پہ شک کرنے لگتے ہو کیونکہ ہوں تو میں وہی لڑکی ناں جس پہ گھر سے بھاگ جانے کا الزام ہے وہ بولتے ہوئے ہا نپ چکی تھی اسکی آنکھیں سرخ ہو گئی تھیں تنفس پھول رہا تھا عمر چپ سنجیدگی سے اسے دیکھتا رہا

اور ؟ اس نے بس یہی لفظ کہا تھا

اور یہ کہ تمھیں ہر وقت مجھے طعنے دے کر سکون ملتا ہے سفیر ہاتھ سے مارتا تھا اور تم زبان سے تم سب مرد ایک جیسے ہوتے ہو کوئی فرق نہیں تم میں وہ پھنکاری

. . . . عمر دو قدم آگے آیا اور ؟

اور یہ کہ . . کہ تم مجھے پاگل سمجھتے ہو تمھیں لگتا ہے میں ماضی کے ٹراما میں پھنسی بیمار ذہن کی لڑکی ہوں اور مجھے یہ ساری باتیں یاد دلا کر تمھیں خوشی محسوس ہوتی ہے

اور ۔ ؟

اور یہ کہ مجھے نفرت ہے تم سے وہ پھٹی ہوئی آواز میں غرائی چہرہ دھک رہا تھا آنکھیں سرخ انگارا ہور ہی تھیں اور لمحے کے ہزارویں حصے میں دل نے اسے ملامت کی تھی شک ؟ عمر شک کرتا تھا اہ لعنت ہو تم پہ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ وہ اسکے عین سامنے کھڑا تھا جانچتی اسکین کرتی نظروں سے اسے دیکھتا ہوا

یہ الفاظ آپ کے نہیں ہیں وہ ٹھنڈے لہجے میں بولا مجھے فورا بتا دیں یہ کون ہے جو آپ کے منہ میں الفاظ ڈال رہا ہے ورنہ خدا کی قسم اگر میں نے اسے ڈھونڈ لیا تو بہت برا ہوگا اسکے لہجے سے نرمی مفقود تھی اب کے وہ سختی سے استفسار کر رہا تھا ایک لمحے کو ہا لے کا سانس حلق میں اٹکا تھا لیکن اگلے ہی پل اس نے گر دن کڑا لی

یہ سب مجھے میری ماں نے کہا ہے بتاؤ اب کیا کر لو گے؟

عمر کی آنکھوں میں اب کے بے چینی ابھری سختی لمحے میں غائب ہو گئی

میں جانتا ہوں آپ جھوٹ بول رہی ہیں لیکن میری بات یاد رکھیں ہر بات اپنی ایک وائب اپنا تاثر رکھتی ہے میری کس بات سے آپ کو یہ تاثر ملا کہ میں آپ پہ شک کر رہا ہوں ؟ میں آپ کو لفظوں سے مار رہا ہوں یا پھر میں آپ کو پاگل سمجھتا ہوں ؟

تمہارا مقصد تو یہی ہوتا ہے ناں وہ ڈھٹائی سے بولی

عمر نے سمجھنے والے انداز میں سرہلایا جی جی اور پھر آپ کو کوئی پندرہ دن بعد یاد آگیا کہ میرا مقصد کیا تھا ماشاءاللہ کتنی زہین ہیں آپ ؟ اب کے اسکے لہجے میں طنز تھا

تم مجھ سے اس طرح بات نہیں کر سکتے عمر

یہی بات اگر آپ اس تیسرے سے کہہ دیتیں تو اس وقت ہم یہاں لڑ نہ رہے ہوتے یادر کھیں ہا لے ہر دو انسانوں کے رشتے میں کوئی بھی آوٹ سائیڈ ر "تیسرا "ہوتا ہے اور تیس روں نے ہمیشہ رشتے خراب ہی گئے ہیں چاہے اس تیسرے کی نیت صاف ہو یا خراب تیسرا انسان کیا کرتا ہے جانتی ہیں؟ وہ سنجیدگی سے اسکی آنکھوں میں دیکھتا پوچھ رہا تھا ہا لے نے جواب نہیں دیا اس نے کہنا جاری رکھا

تیسرا انسان اندازے لگاتا ہے تکے لگاتا ہے اور رسک لیتا ہے وہ نہ تعلق کی نوعیت سے واقف ہوتا ہے نہ دو لوگوں کی آپس میں اٹیچمنٹ سے کیونکہ وہ "تیسرا "ہوتا ہے وہ اپنے حساب سے مشورے دیتا ہے رسک لیتا ہے اندازے لگاتا ہے اور پھر پتہ ہے کیا ہوتا ہے؟

ہا لے نے غیر ارادی طور پہ سر نفی میں ہلایا مشورے غلط ہو جاتے ہیں اندازے ٹھیک نہیں نکلتے رسک تعلق کھا جاتا ہے کیا ہمارے تعلق میں اندازے رسک اور تکوں کی گنجائش ہے؟

ہا لے دھیمی پڑی تھی لیکن ظاہر نہیں ہونے دیا

میری بات بری لگے مجھ سے کہیں میرا عمل برا لگے مجھ سے کہیں لوگوں کے درمیان ہم دونوں کو ڈسکس کریں گی تو کیا ہوگا؟ مختلف رائے مختلف پیش گوئیاں ؟ ہم دونوں کا تعلق نیا ہے ہم دونوں ایک دوسرے کے لئے نئے ہیں شادی رہے نہ رہے ہم دونوں اچھے دوست رہیں گے اور اچھے دوستوں کو اپنے مسا ئل لوگوں کے سامنے ڈسکس نہیں کرنے چاہیے وہ اپنی بات ختم کر چکا تو ہا لے نے خفت سے دائیں بائیں گردن گھما ئی

لیکن میں تمھیں کل ڈاکٹر والی بات پہ معاف نہیں کروں گی یکدم اس نے گردن موڑ کر اسے دیکھتے ہوئے کہا پھر سزا دے دیں اس نے بازو سینے پہ باندھ لئے

ہا لے چند لمحہ اسے دیکھتی رہی سزا کے نام پہ بس ایک ہی چیز ذہن میں آتی تھی وہی سزا جو اسکے باپ کی فیورٹ تھی اسکی آنکھیں چمک اٹھیں

. . . . . . چلو پھر میرے ساتھ کپڑے دھلواو

وہااااٹ . . . . . . .یکدم چلایا اس وقت عمر حیات کے چہرے پہ مسکین شوہروں والا تاثر تھا

شادی دنیا کہ سب سے بڑی جھک ہے اس نے ایک بار پھر اس بات کی تائید کی تھی

***

شہر کے ایک پوش علاقے میں صاف ستھری پکی سڑکیں پھلانگ کر کئی خوبصورت اونچے بڑے محلوں کو چھوڑ کے ایک چھوٹے سے بنگلے نما گھر میں آؤ تو تمھیں ہر دیوار پہ مختلف پینٹنگز نظر آئیں گی

نہیں سے سیڑھیاں چڑھ کر اوپر بنگلے کی چھت پہ آؤ تو شیشوں سے ڈھکا سٹوڈیو تھا چھوٹے چھو ٹے قدم لیتے اندر آؤ تو تمھیں معلوم ہوگا کہ سٹوڈیو اصل میں شیشے کا نہیں تھا اسکی دیواروں پہ جو وال پیپر لگا تھا وہ شیشے کے ڈیزائن کا تھا اندر کا ماحول خوشگوار تھا رنگین دیواروں والے سٹوڈیو میں لمبی میر بچھی تھی جس پہ پینٹنگ کے مختلف سامان رکھے تھے ذرا ذرا سے فاصلے پہ اسٹول رکھے تھے اور انکے سامنے ایزل اور کینوس رکھے تھے اس کمرے میں اگر کسی چیز کی بہتات تھی تو وہ کھڑکیاں تھیں چھت سے جھانکتی نیچے کو جھکی کھڑ کیاں دیوار میں لٹکی کھڑکیاں ایسی ہی ایک کھڑکی کے آگے ہارون شاہد بیٹھا تھا باہر سے آتی ہوا سے اسکے بال اڑ رہے تھے سر مئی سنجیدہ آنکھیں پینٹنگ پہجمی تھیں سفید شرٹ پہ رنگوں کے دھبے تھے انگلیوں پہ بھی ذرا ذرا سا رنگ لگا تھا آرٹسٹ تمہاری پینٹنگ میں ایک چیز کی کمی ہے اپنے عقب سے آتی آواز پہ وہ ٹھٹھکا تھا اسکے پیچھے گھنشام داس تھا پینتالیس کے قریب کی عمر ڈھیلی ڈھالی شرٹ اور پینٹ میں ملبوس اس کےگھنگھریا لے بال ماتھے پہ گر رہے تھے وہ مناسب نقوش کا مالک تھا ہارون پچھلے کئی دنوں سےاس سے مل رہا تھا لیکن فین مومنٹ تھا کہ ختم ہی نہیں ہوتا تھا

کس چیز کی کمی ہے آرٹسٹ ؟ وہ سب یہاں ایک دوسرے کو اسی نام سے بلاتے تھے داس کا کہنا تھا کہ انسان کو اسکے نام سے زیادہ اسکا پیشہ محبوب ہوتا تھا ایک ڈاکٹر کو اگر ڈاکٹر کے بجائے اسکے نام سے بلاو گے تو اسے علاج میں خوش نہیں آئے گا ایک رائیٹر کو اگر لکھا ری کے بجائے اسکے نام سے بلاو گے تو اسے تو اسکا موڈ خراب ہو جائے گا اور رائیٹر کا موڈ خراب ہونے سے بچنا چاہیے ورنہ وہ آپ کے پسندیدہ کردار کو مار بھی سکتا ہے

تمہاری پینٹنگ میں نیلا سبز پیلا سب رنگ استمعال ہوئے ہیں . . . یہاں کہیں بھی سرخ رنگ نہیں ہے دل کا رنگ دل سے خون رسنے کا رنگ ٹوٹے دل کا رنگ اور جب تک دل نہیں ٹوٹے گا تم بس "کام "کر سکتے ہو آرٹ بنانے کے لئے دلوں کا ٹوٹنا ضروری ہوتا ہے

ہارون نے عقیدت سے سر ہلایا تھینکیو سو مچ آرٹسٹ میں سمجھ گیا ہوں اگلی بار آپکو شکایت نہیں ہوگی

داس مسکرایا تھا ہارون کی آنکھوں میں جھانکا پھر پینٹنگ کو دیکھا وہاں سرخ رنگ کا بس ایک بس ایک دھبا تھا شاید وہ یہ رنگ لگاتے لگاتے رہ گیا تھا اس نے اب کے ہارون کو دیکھا تو اسکی آنکھوں میں ڈھیر وں فکر مندی تھی وہ ایک چھوٹا سا اسٹول کھینچ کر پاس اسکے سامنے بیٹھ گیا ہارون کے ہاتھ کانپ رہے تھے استادوں سے جتنی محبتح سہی لیکن وہ جب سنجیدہ چہرہ بنا کر بات کرنے آتے ہیں تو دل جیسے چوری پکڑے جانے کی طر ڈر جاتا ہے تم نے سرخ رنگ لگایا تھا ہے ناں ؟ لیکن پھر چھوڑ دیا شاید تم رنگ سے خوف زدہ ہو گئے یا پھر تم ٹوٹے دل سے ڈر گئے وہ سوچ سوچ کر بول رہا تھا ہارون کا رنگ تاریک پڑتا جا رہا تھا پینٹ کرتے اسکے ہاتھ کانپ رہے تھے آرٹسٹ تم جانتے ہو ناں سرخ رنگ درد کا کرب کا رنگ ہوتا ہے کیا تم ڈرتے ہو کہ لوگوں کو تمہاری پینٹنگ کے زریعے تمہارا ٹوٹا دل نہ نظر آجائے کیا یہی بات ہے؟ وہ سنجیدگی سے استفسار کر رہا تھا ھارون نے گردن جھکا دی حلق کو تر کیا

آس پاس بیٹھے دوسرے تین پینٹر ان دونوں سے بے نیاز اپنا کام کرتے رہے وہ چند دنوں میں ہی داس کا فیورٹ ہو گیا تھا یہ بات سب جانتے تھے اور ہارون کو اس میں کوئی حیرت نہیں ہوئی وہ دلوں میں جگہ بنانے کا ہنر رکھتا تھا کافی دیر تک وہ کچھ نہیں بول سکا پھر اس نے آہستہ آہستہ کہنا شروع کیا

مجھے بہت ڈر لگتا ہے ہاں ڈرتا ہوں میں اس بات سے کہ کسی کو میرے دکھ یا غم کی پہچان ہو گئی تو کیا ہوگا؟ اگر کسی کو پتہ چل گیا میرا دل ٹوٹا ہوا ہے تو کیا ہوگا لوگوں کو پینٹنگ میں ناول میں فلموں میں صرف خوشی اور امید چاہیے میں اگر پینٹنگ میں اپنے درد اور ٹوٹا دل بھرنے لگا تو مجھے لگتا ہے لوگ مجھ سے بے زار ہو جائیں گے اس نے گردن اٹھائی اسکی آنکھوں میں ہلکی ہلکی سی نمی تیر رہی تھی وہ ہرٹ نظر آتا تھا اورجو کہتا ہے یکطرفہ محبت کا مارا انسان ایک نہ دن بے حس ہوجاتا ہے وہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا ہوتا ہے

داس نے چند انیے اسکی سرمئی آنکھوں کو دیکھا پھر ہلکی آواز میں اسکے پاس بیٹھ کر کہنے لگا

ایسا کوئی انسان نہیں ہوگا جس کی زندگی میں کبھی دکھ نہیں آیا ہوگا لڑکے اسکی آواز ہلکی اور نرم تھی لوگوں کو امید پسند ہے لیکن اسکے پہلے کی نا امیدی اس سے بھی زیادہ پسند ہے ہارون نے جھٹکے سے جھکی گردن اٹھائی لوگوں کو دلوں کا ہیل ہونا پسند ہے لیکن دل کے ہیل ہونے سے پہلے کا جو "پراسیس "ہوتا ہے وہ اس سے بھی زیادہ پسند ہے کیا تم نے کبھی کسی لکھاری کا ایسا مسودہ دیکھا ہے جس میں انسان کا دل ایک دن ٹوٹے اور اگلے دن جڑ جائے ؟ اور لوگ اس لکھاری کو پسند کرنے لگیں ؟ ہارون نے نفی میں سر ہلایا

جب تک دل کو جوڑنے کی وجہ نہیں ملے گی جب تک دل ایک پروسیس سے نہیں گزرے گا وہ جڑ نہیں سکتا اور لوگ اس پراسیس کوجس غور سے جس انہماک سے پڑھتے ہیں ناں اتنا غور سے کچھ نہیں پڑھا ہوگا

ہارون یک ٹک پلک جھپکائے بغیر انہیں سن رہا تھا سارے جواب خود بخود مل رہے تھے

لوگوں کو ٹوٹے دل برے نہیں لگتے لوگوں کو مزاحیہ ناول اور ڈرامے ہی اچھے نہیں لگتے لوگوں کو ہر دفع "سبق "اچھا لگتا ہے اگر تم اپنی کہانی اپنی پینٹنگ اپنی فلم میں دل ٹوٹنے کے بعد کا سبق نہیں دے سکے تب تم فلاپ ہو تب تم بے کار ہو دلوں کا ٹوٹنا برا نہیں ہوتا پینٹنگ میں درد برا نہیں ہوتا تکالیف اور غم کے بعد بھی کسی امید کسی روشنی کا نظر نہ آنا برا ہوتا ہے

ہارون ممنو نیت سے اسے دیکھتا رہا داس اٹھا اسکے کندھے کو تھپکا . . . . . ٹوٹے دل برے نہیں ہوتے سبق ہوتے ہیں گرو کرنے اور ہیل ہونے کا اشارہ ہوتے ہیں وہ کہہ کر آگے بڑھ گئے پھر رکے شرارتی آنکھوں سے ہارون کی پشت کو دیکھا

ویسے آرٹسٹ اگر سب لکھاری ٹوٹے دل کے قصے اور درد بھری کہانی لکھنا چھوڑ دیں تو کیا ہوگا؟

سارے کے سارے خود کو گولی مار دیں گے یا پھر کم از کم پھانسی تو ضرور چڑھ جائیں گے وہ مڑے بغیر بولا اور اگر لکھاری کرداروں کو مارنا چھوڑ دیں تو تو نیلا تھو تھا کھا کر مر جائیں گے پاس بیٹھی لڑکی نے لقمہ دیا تھا سارے اسٹوڈیو میں بھرپور ہنسی کی آوازیں گونجی تھی

ویسے آہستہ بولو اگر کسی لکھاری نے سن لیا تو تمھیں اپنی کہانی میں ڈال کے ایک المناک موت دے گا داس نے ہلکی سر گوشی کی تو سارے اپنی پینٹنگز کی طرف متوجہ ہو گئے

لکھاری سے پنگا مطلب اپنے اگلے پچھلے بخیے ادھیڑ نا نہ بھئی آرٹسٹ باز آئے ایسے ظالموں سے

رنگین اسٹوڈیو اپنے ہو نہار آرٹسٹس کو دیکھتا فخر سے گردن کرائے کھڑا رہا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.