Chapter 81: باب 81

رات کتنی بیتی کتنی باقی رہی کوئی کچھ نہیں جانتا تھا فجر کی اذانیں بلند ہوئیں نہ کوئی عمر کے لئے آیا نہ کسی نے ہا لے کے آنسو پونچھے نہ کسی نے ہارون کو موٹی ویٹ کیا نہ کسی نے لیل کو یتیم سمجھ کر ترحم سے دیکھا

فجر کا وقت تھا جب عمر اٹھ کھڑا ہوا اگلے کئی لمحات میں وہ کچن میں کھڑا تھا سبزیاں کاٹی جا رہی تھیں گوشت بھونا جا رہا تھا سلاد بن چکی تھی وہ بس دیوانہ وار ایک کے بعد ایک ڈش بنا رہا تھا اسکے ہاتھ مہارت سے چل رہے تھے آنکھیں خالی سپاٹ تھیں صبح کی پو پھوٹی لیکن اب تک وہ کوئی پندرہ ڈشز بنا چکا تھا گھر کا راشن ختم ہونے کو تھا ہاتھ بے طرح دکھ رہے تھے ٹانگیں جواب دینے لگیں تھیں لیکن جنون تھا کہ ختم نہیں ہوتا تھا آگ تھی کہ بجھتی نہیں تھی اور پھر جب عمر حیات اپنے گھر کی ساری سبزیاں سارا گوشت اور سارے چاول ختم کر چکا تو اسکا جنون ذرا دیر کو تھم گیا جلتی روح پر سکون ہوئی آنکھوں کو قرار آیا وہ کچن کے سنک پہ جھکا اپنے چہرے پہ پانی کے چھینٹے مار رہا تھا پھر ہاتھ بڑھا کر میر پہ رکھا موبائل اٹھا کر آپ کیا لا تعداد کالز ان گنت میسجز وہ باری باری سب کو رپلائے کرتا جا رہا تھا یہاں سے وہاں گھومتے ہوئے فون پہ لوگوں سے بات کرتے ہوئے وہ دہرا رہا تھا

مجھے سب پتہ ہوتا ہے اور جب ایک شیف اور پولیس والا اپنی جون میں واپس آجائے تو تمھیں چاہیے کہ سا سے ڈرو

کچن سے آتی کھیر پٹر کی آوازیں بلند آواز میں فون پہ بات کرتا عمر حیات اور بہتے ہوئے آنسو ہا لے سلطان ان سب کے ساتھ اس گھاس سے اٹھ کھڑی ہوئی ساری رات نہ کوئی عمر آیا نہ کوئی ہارون نہ حسن سب کے اپنے غم تھے سب کے اپنے مسلے وہ اٹھی اور بھاری ہو تے قدموں کے ساتھ اپنے کمرے کی طرف جانے لگی اسکا لباس ملگجا سا تھا آنکھیں سوجھی ہوئی سرخ بال بکھرے ہوئے وہ کسی شاعر کی برباد ہوئی محبت لگ رہی تھی

اپنے کمرے میں آ کر ڈریسنگمرر کے سامنے کھڑے ہو کر اس نے اپنی آنکھیں دیکھیں پھر لباس دیکھا اور پھر اس نے آہستگی سے ہاتھ بڑھا کر اپنی نم آنکھوں کو رگڑا گردن تان لی اور سرخ لپسٹک اٹھا کر ہونٹوں پہ مل لی اسکے چہرے پہ اب کے شیطانی چمک تھی آنکھیں خالی تھیں جیسے کوئی آنسو کبھی یہاں آیا ہی نہ ہو

اور جب کوئی لڑکی سرخ لپسٹک لگا کر اپنے آنسو پونچھ کر گردن تان کر کھڑی ہو جائے تو تمھیں چاہیے کہ اسکے قہر سے ڈرو

اپنے کمرے میں بیڈ پہ اؤندھے منہ گرا ہارون شاہد اسکی آنکھوں میں رت حگے کا خماز تھا موبائل بج بج کر خاموش ہو گیا تھا اس نے موبائل اٹھا کر دیکھا گھنشام داس کے سیکریٹری نے اسے اسٹو ڈیو آنے کا وقت اور جگہ بتا دی تھی یہ اسکا خواب تھا کیا کسی روگ کو یہ حق تھا کہ وہ خوابوں کو نوچ کھائے ؟

وہ اٹھ بیٹھا کئی پل خالی خالی نگاہوں سے کمرے کو دیکھتا رہا اور پھر اسکی نظر اپنے اصلّ پہ پڑی اسکی ادھوری پینٹنگز وہ ٹھنڈے فرش پہ قدم رکھتا ایک پینٹنگ کے سامنے اسٹول رکھ کر بیٹھا ساتھ پڑی چھوٹی میر سے کلرٹیوب اور کلر پلیٹ اٹھائیں اب وہ رنگوں کو آپس میں مکس کر رہا تھا پھر برش کے بالوں نے رنگ کو چھوا اور اگلا لمحہ سب سے خوبصورت تھا ہارون شاہد کا رنگوں سے بھرا برش کینوس پہ اپنی چھاپ چھوڑ رہا تھا

جا چکی رات اور اترتی صبح نے ایک آرٹسٹ کو اپنے اصل کی طرف آتے دیکھا تو آسودگی سے آنکھیں موند لیں اور جب کوئی مصور اپنے رنگوں کی طرف لوٹ آئے تو وہ کسی طرح آپ کی زندگی میں سیاہ رنگ بھرے گا آپ کو اس کا اندازہ بھی نہیں ہوگا

لاؤنج کے فرش پہ بیٹھی لیل سکندر کی آنکھیں خشک تھیں جیسے وہ اپنے حصے کا رو چکی ہوں بڑی بڑی آنکھوں میں اس وقت کچھ نہیں تھا وہ خالی تھیں سپاٹ سی چھوٹے بال کندھوں پہ گر رہے تھے دفتعا اس نے اپنے فون کو دیکھا کئی لوگ تھے جو اسے پراگریس رپورٹ طلب کر رہے تھے ااس نے تکان سے فونا ٹھایا کئی کالز آ چکی تھیں اس نے سب سے پہلے نمبر پہ کال کی

فون اٹھا لیا گیا تھا

تمہارا شوہر تمھیں چیٹ کر رہا ہے تمھارے دراز سے غائب ہونے والی انگوٹھی تمھارے شوہر نے اسی عو رت کو گفٹ کی تھی اب اسکا ارادہ تمہارا وہ سیٹ چوری کرنے کا ہے جو اس نے تمھیں اینیورسر ی پہ دیا تھا اور بس کھٹاک سے فون بند موبائل کے پار عورت ہیں ہیں کرتی رہ گئی

لیل اسی روبوٹک اندز میں دوسرا نمبر ڈائل کر رہی تھی گھنٹی بجی کسی بیس بائیس سال کے لڑکے نے ادھ سوئے جاگے انداز میں فون اٹھایا تمہارا دوست اس پہ تمہارا شک درست تھا میں نے اسکا انسٹاگر ام ہیک کیا تھا وہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر تمھارے فارم ہاؤس پہ چوری کروائے گا اور تمھارے دادا کے لائے گئے اییییک پیس لے جائے گا اسکی مد میں اسے لاکھوں روپے ملیں گے فارم ہاؤس میں کمیرے لگو او اور اپنے ارد گرد سیکورٹی بڑھاؤ بغیر اس لڑکے کا جواب سنے اسنے کال کاٹ دی اگلے ایک گھنٹے تک وہ مختلف لوگوں سے بات کرتی رہی اور ہر ایک کے ماضی مستقبل کے بخیے ادھیڑ تی رہی پھر اسکے بعد وہ اٹھی تھی گردن سیدھی کئے بالوں کو ہاتھوں سے پیچھے جھٹکا آنکھیں بند کر کے کھولیں اور ایک گہری سانس لی بلاخر وہ مسکرائی ایک شیطانی مسکراہٹ وہ پر سکون تھی اور جب کوئی ہیکر اور انویسٹیگیٹر پر سکون ہو کر شیطانی انداز میں مسکرائے تو تمھیں چاہیے اسکے غضب سے ڈرو

وہ چاروں بلاخر کھڑے ہو چکے تھے کسی نے کسی کو نہیں اٹھایا کسی نے کسی کو تسلی نہیں دی کسی نے کسی کے آنسو نہیں پونچھے ہر ایک اٹھا کھڑا ہوا کیونکہ انہیں خود کو کھڑا کرن آتا تھا آپ کا محبوب شوق آپ کا کام آپ کا عشق ہی آپ کو اٹھا سکتا سکتا ہے کھڑا کر سکتا ہے آپ کا ٹیلنٹ ہی آپ کو ہیل کر سکتا ہے کیونکہ وہی آپ کا اصل ہے اور اپنے سب سے بڑے ہٹلر آپ خود ہوتے ہیں

کچن میں کھڑا عمر حیات پینٹنگ کے آگے بیٹھا ہارون شاہد آئینے کے سامنے کھڑی ہا لے سلطان اور اپنے لاؤنج کے صوفے پہ بیٹھی لیل سکندر ان چاروں کے ہاتھوں میں موبائل تھا اور وہ اپنے واٹس ایپ گروپ میں میسج کر رہے تھے

ٹون گونجی اور بیک وقت چار لوگوں کے میسج واضح ہوئے

ہم کب مل رہے ہیں؟

اور جب چار ایسے ہٹلر لوگ ساتھ جڑ جائیں تو کازبین کو چاہئے کہ مر جائیں

سفید ڈریس شرٹ کے اوپر سیاہ کوٹ پہنے بالوں کو جیل سے جمائے سنجیدہ سپاٹ آنکھوں کے ساتھ وہ آفس جانے کو تیار تھا ہیون کے اسٹاف کے لئے وہ کہیں بندو بست کر چکا تھا کہاں کیسے ؟ یہ سب وہی جانتا تھا

اپنے کمرے سے نکل کر سیڑھیاں اترتا وہ نیچے جا رہا تھا جب ہا لے کی آواز پہ رکا وہ اپنے کمرے سے نکل رہی تھی عمر آخری ذینے پہ تھا اور وہ پہلے

تمہاری وجہ سے کچھ بھی نہیں ہوا عمر وہ بولی تو عمر تھم گیا لیکن مڑا نہیں تم گلٹی نہیں ہو تم جتنا کر سکتے تھے کر رہے ہو خود کو مت تھکاؤ وہ اب بھی نہیں مڑا تم کل سے میری طرف نہیں دیکھ رہے میں جانتی ہوں کیوں تمھیں لگتا ہے ہا لے الزام دے گی لیکن مجھے لگتا ہے یہ وقت کسی کو بھی الزام دینے کا ہے ہی نہیں خود کو بھی نہیں تم نہیں جانتے یہ سب کیسے ہوا کیوں ہوا لیکن جب شام میں تم واپس آؤ تو میں سننا چاہوں گی کہ عمر کو سب پتہ ہوتا ہے کیا میں کچھ زیادہ مانگ رہی ہوں ؟ اب کے وہ مڑا تھا ہا لے گیلی آنکھوں سے اسے دیکھ رہی تھی عمر مسکرایا ہا لے اسے دیکھ کر مسکرا ئی کلفتیں زائل ہونے لگیں غم دور ہوئے

کوئی ہا لے کو ناں کر سکتا ہے کیا؟ اس نے گردن اٹھا کر پوچھا ہا لے نے بس نفی میں سر ہلایا وہ چند لمحہ اسکو دیکھتا رہا نرمی سے عقیدت سے پھر مڑ گیا وہ کھڑی رہی اسے جاتے دیکھتی رہی

وہ چلا گیا تو وہ بھی اندر آ گئی شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنا عکس دیکھا نیلا گھٹنوں تک آتا لان کا جوڑا کھلے بال سرخ لپسیک لیکن کچھ تھا جس کی کمی تھی اس نے دراز کھولا نیلا زیورات کا ڈبہ باہر نکا لا اسے کھولو تو اسکے اندر رکھے نیلے ہیروں کی روشنی آنکھوں کو خیرہ کرتی تھی ہا لے نے انکو باہر نکالا اور باری باری دونوں کانوں میں پہنا اب اسے مکمل محسوس ہوا تھا ہر انسان کے پاس اسکول لائف سے لے کر بڑھاپے تک مختلف چیزیں ہوتیں ہیں جو اسے تسلی دیتی ہیں اچھا محسوس کرواتی ہیں خوش قسمت تصور کرواتی ہیں یا پھر ڈھارس دیتی ہیں کوئی اسکول بیگ کوئی گھڑی کوئی جیومیٹری کسی کے لئے اونچی ہیل تو کسی کا لکی پونی ٹیل سٹائل یہ اصل میں بس چند چیزیں ہو تی ہیں لیکن ہر انسان کے لئے وہ مختلف ہوتی ہیں ہر انسان کے ان چیزوں کے ساتھ مختلف احساس جڑے ہوتے ہیں ہا لے کے لئے "ہیرے "ڈھارس تھے تسلی تھے خوش قسمتی کی علامت تھے وہ انکے سا تھ مکمل تھی کانوں میں نیلے ہیرے اور پیروں میں اونچی ہیل پہنے وہ باہر آئی گاڑی میں بیٹھی اور یونیورسٹی کی جانب گاڑی موڑ دی اسے کہیں بھی آنے یا جانے کے لئے کسی ہارون شاہد یا عمر حیات کی ضرورت نہیں تھی اگر وہ اپنے مسائل خود حل نہیں کر سکتی تھی تو اسے چاہیے تھا کہ ان مسائل میں جئے

یہاں سے چند کلو میٹر دور شمس کے آفس کی بلڈنگ میں آؤ تو عمر حیاتا پنے آفس میں فائل پہ سر جھکا ئے ہوئے تھا دفتعا ایک ہلکی سی دستک ہوئی عمر نے مٹھی بھینچ لی کنپٹی کی رگ پھڑکنے لگی تھی وہ بس جبرا خود پہ ضبط کئے بیٹھا رہا

وہ آئے عمر کے سامنے والی کرسی کھینچی ٹانگ پہ ٹانگ چڑھا کر بیٹھے پھر عمر کو دیکھا انکے چہرے پہ واضح اضطر اب تھا

کل . . . جو کچھ بھی ہوا تم نے اس بارے میں اب تک کچھ کہا نہیں؟ بے حد کوئی سرسری لہجہ تھا

عمر نے سنجیدگی سے انہیں دیکھا اور آپ کے لئے میرا کچھ کہنا اتنا اہم کیوں ہے؟

لمحے بھر کو شمس گڑبڑ ائے تھے لیکن پھر سنبھل گئے ظاہر ہے تم نے انکے ساتھ اتنا عر صہ کام کیا ہے تمھیں کیا لگتا ہے بھائی جان ایسے تھے؟ وہ نہ جانے کیا سننا چاہتے تھے

عمر نے غور سے ان کو دیکھا اگر آپ یہ جاننے آئے ہیں کہ کل میرے ایکس باس کے خلاف جن الزا مات کی تائید آپ نے کی ہے اس کے بعد میرا رد عمل کیا ہوگا تو میں آپ کو بتا دوں کہ مجھے فرق نہیں پڑ تا

لمحے بھر کو شمس کے پاس الفاظ ختم ہو گئے

اور مجھے فرق اس لئے نہیں پڑتا کیونکہ میں جانتا ہوں معراج صاحب ایسے نہیں تھے چاہے آپ چاہے ساری دنیا انکے خلاف بولے لیکن عمر کو فرق نہیں پڑے گا میرے لئے وہ عظیم تھے اور رہیں گے باقی یہ آپ دونوں بھائیوں کا معاملہ ہے دیکھ لیجئے کیا کرنا ہے وہ لا پرواہی سے کہہ کر دوبارہ فائل پہ جھک گیا

شمس اسے جانچتی نظروں سے دیکھتے رہے کیا وہ کچھ زیادہ سوچ رہے تھے؟ یہ آدمی اگر انتقام یا پھر کسی قسم کے سر کے لئے آیا ہوتا تو کیا اس طرح معراج سلطان کی وکالت کرتا ؟ کیا یہ اداکاری نہ کرتا ؟

تم ایسا کیسے کہہ سکتے ہو ہو سکتا ہے یہ سب سچ ہو؟

عمر نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا پھر چہرہ اٹھا کر انکو دیکھا

میں ہیون میں ایک عرصہ تک کام کرتا رہا ہوں ایک عرصہ جج صاحب کے آگے پیچھے رہا ہوں دو منٹ صرف دو منٹ میں ثابت کر سکتا ہوں کہ یہ ڈرگز کا الزام جھوٹا ہے شیر علی بکواس کر رہا ہے اور پولیس بکی ہوئی ہے کیسے ؟ وہ جاننا چا ہتے تھے

عمر آگے کو ہوا انکی آنکھوں میں دیکھا ڈرگز کے پیکٹ دیکھے ہیں آپ نے شمس صاحب ؟ کتنے اجلے صاف اور کورے ہیں؟ لمحے بھر کو شمس سانس نہیں لے سکا عمر کہے گیا

معراج سلطان کی موت کو تین ماہ ہونے والے ہیں ان تین ماہ میں کیا ان پیکٹس پہ ذرا بھی گرد نہیں چڑھی ؟ یا پھر وہ شیر علی اپنا کروڑوں کا مال ہیون میں چھوڑ کر سکون سے بیٹھا رہا ؟ اسکی ماں کا میکہ تھا ہیون ؟

دوسرا میں نے ہیون میں کئی جگہ ایسے ایسے کیمرے لگا رکھے ہیں جو لوگوں کی نگاہوں سے بھی اؤجھل ہیں اگر میں انکی فوٹیج لے آؤں اور کل کی تاریخ میں ڈرگز رکھتے ان بندوں کو میڈ یا کے سامنے لے آوں تو کیا ہوگا؟ وہ سنجیدہ لہجے میں کہہ رہا تھا اور شمس کے مانو شہ رگ پہ پیر رکھ رہا تھا رفیق کہتا ہے کہ وہ ڈرگ تین ماہ پرانی ہے لیکن تین ماہ پہلے میں نے بزات خود شیر علی کے گودام اور سارے اڈوں پہ چھاپہ مار کر اسکی ساری ڈرگز ضبط کر لی تھی وہ کروڑوں کا مال تھا کیا دوبارہ صرف چند دنوں میں شیر علی اتنا ہی مال لا سکتا ہے؟

اسکی ذیرک آنکھیں کچھ باور کر وا رہی تھیں وہ سانس روک دینے کے انداز میں کہے جا رہا تھا

جو لوگ معراج سلطان کے خلاف وکٹمز بن کر آئے ہیں میں انکا اگلا پچھلا یہاں تک کہ انکی چھٹی کے دودھ کا حساب بھی لا سکتا ہوں اور پھر میں دیکھوں کون میرے انگلی سے سینے پہ دستک دی جج صاحب کے بارے میں بکواس کرتا ہے میں انکی کریڈیبلٹی اتنی خراب کر سکتا ہوں کہ جب وہ عدالت میں گواہی دینے آئیں گے جج انکے چہروں پہ باقاعدہ ہاتھ اٹھا کر لعنت بھیجے گا

شمس سفید مردہ ہوتے چہرے کے ساتھ بیٹھے تھے اتنے عرصے کا پلان اس نے دو منٹ میں ہوا کر دیا تھا ایک تیسری بات شمس صاحب وہ آدمی جس نے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے تین ماہ پہلے وہ ایک ڈاکے میں پکڑا گیا تھا اور اسکے سیدھے بازو پہ میں نے اپنے ہاتھوں سے گو لی ما ری تھی جج صاحب کا قتل اس گولی والے واقعے کے چھ دن بعد کا ہے کیا کوئی ایسا آدمی جس کے بازو پہ تین گولیاں لگی ہوں وہ کسی تنو مند سے انسان کا گلہ دبا سکتا ہے؟ کیا میرے لئے اسکی میڈیکل رپورٹس لانا مشکل ہے؟ اسکی آنکھیں برف کی طرح بے تارل تھیں خالی بالک خالی خوف زدہ کر دینے والی

تم کیوں خاموش ہو عمر تم نے کچھ کیا کیوں نہیں؟ وہ سوکھتے گلے کے ساتھ با مشکل پوچھ سکے

عمر نے بے نیازی سے کندھے اچکائے

Once a police officer is always a police officer

اس سب کو آیکسپوز کرنے میں میرا کوئی فائدہ نہیں ہے شمس صاحب پولیس وا لا بغیر فائدے کے اپنی ماں کا کام بھی نہیں کرتا میں کیوں کوئی دشمن بناؤں ؟ آفٹر آل میں ایک فیملی پرسن ہوں میں اپنی بیوی اور اپنی زندگی میں مزید مشکلات کیوں پیدا کروں ؟ وہ سادگی سے کہہ رہا تھا

اسی لمحے وہ مسکرائے یہ وو لمحہ تھا جب انہوں نے سارے خدشے سارے واہمے دور جھٹک کر عمر پہ اعتبار کرنا چاہا یہ وہ نہیں تھا جو دکھتا تھا یہ الگ تھا

تم ٹھیک کہتے ہو تمھیں اس سب میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے اچھی جاب ہے بیوی ہے فیملی بناؤ اور خوش رہو شمس اب ہلکے پھلکے انداز میں کہہ رہا تھا عمر نے بھی سر ہلا دیا

کل بدر الدین حیدر ڈیل فائنل کرنے آ رہا ہے تم نے سارا کام دیکھ لیا ہے ناں ؟

جی سب فائنل ہے اور . . . اب وہ دونوں کاروبار کی باتیں کر رہے تھے دور کہیں عمر کا دل خالی تھا

لیکن کچھ لوگوں کو کھڑا ہونا پڑتا ہے یہ انکی مضبوطی نہیں مجبوری ہوتی ہے

شام ڈھل چکی تو وہ تھکا ماندہ گھر چلا آیا

گاڑی پارک کر کے وہ لان میں آیا تو یہاں پہلے سے ہی کئی لوگ موجود تھے نیلی شرٹ اور کھلی پینٹ میں ملبوس لیل ٹی شرٹ اور جینز میں ہارون شرٹ اور شارٹس میں بیٹھا حسن اور صبح والے جوڑے میں نکسک سے تیار ہا لے سلطان اسکی چھب ہی نرالی تھی

ہا لے کے ہاتھ میں کافی کا مگ تھا عمر چھوٹے چھوٹے قدم لیتا ہوا آیا اور اسکے قریب بیٹھ گیا کنپٹی کو انگلیوں سے دبایا پھر گردن موڑ کر ہا لے کو دیکھا ہاتھ بڑھا کر نرمی سے اسکے ہاتھ سے مگ لے لیا (لو جی سا رے ڈرامے اسی)مگ کے لئے تھے

وہ سیدھا ہو کر بیٹھا سب کے چہروں کو باری باری دیکھا کافی کا گھونٹ بھرا روح تک تازہ ہو گئی

کل کورٹ میں سماعت ہے فیصلہ جج صاحب کے خلاف آئے گا انکی ساکھ تباہ ہو جائے گی ساری دنیا انکے خلاف باتیں کرے گی آپ سب جانتے ہیں ناں ؟ وہ ان سب کو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا

بیک وقت ہر ایک نے سر ہلایا "اب تم لوگ کیا کرو گے ؟"یہ حسن تھا جو شاہ تاج کے گھر کی کہانی سن چکا تھا اسے اب امید تھی کہ یہ سب ضرور کل تک کوئی نہ کوئی حل نکال ہی لیں گے

ان چاروں نے حسن کو دیکھا پھر ایک دوسرے کو گلہ کھنکھارا ایک عزم ایک جوش ایک مسکرا ہٹ

ہم کریں گے یہ . . . وہ لمحہ بھر کو رکے حسن اشتیاق سے انکو دیکھ رہا تھا

کہ ہم کچھ نہیں کریں گے ایک چھنا کے سے سارا فسوں ٹوٹ گیا امیدوں پہ پانی پھر گیا حسن نے شاکی آنکھیں اٹھا کر باری باری ان سب کو دیکھا

لیل اب کے سبھاؤ سے بولی دیکھو بچے اگر میں نے انکی بینک ٹرانزیکشن یا پھر انکے سیکر یٹس میں گھسنے ب کی کوشش کی تو پکڑی جاؤں گی انکے پاس اس وقت ملک کا سب سے بڑا ہیکر ہے یہ وقت ٹھیک نہیں ہے وہ سب چاک و چوبند ہیں آنکھیں کھولے بندوق اٹھائے گھات لگا کر بیٹھے ہیں ذرا سی کوتاہی ذرا سی بھنک اور پھر ہم سب ختم

عمر نے اسکی بات کی تائید کی نہ ہم اس وقت اپنی عقل استمعال کر سکتے ہیں نہ طاقت اور اگر کر بھی لیا جج صاحب کو اس میس سے نکال بھی دیا تو اگلی بار وہ ایک زیادہ موٹا اور زیادہ بھاری پھندہ ڈالیں گے ایک نئی ذلت اور نیا الزام وہ آگے کو ہوا سنجیدگی اور متانت سے کہہ رہا تھا

پھر کیا ہوگا جانتے ہو ؟"الزام "کی تردید ہو سکتی ہے "الزامات " کی نہیں جھوٹ اگر بار بار بولا جا نے تو سچا لگنے لگتا ہے آج میں اور ہم سب مل کر اس کیس کو کمزور اور بے بنیاد کر دیں گے جج صاحب کی ساکھ واپس آ جائے گی لیکن پھر بھی کچھ ہاتھ نہیں آئے گا لوگ چند ہم شرمندہ ہیں لگا ئیں گے ا # دن ور پھر بھول جائیں گے

وہ لوگ ہماری طاقت جان لیں گے ہمیں پہچان لیں گے دشمن سے جیتنا ہو تو اس سے زیادہ مضبوط نہیں بنا جاتا بلکہ اس سے کمزور بن کر اسکی طاقت کی آخری حد دیکھنی ہوتی ہے اور پھر ایک لائحہ عمل تیار کر نا ہوتا ہے ہم خاموش رہیں گے تاکہ دشمن کھل کر سامنے آ سکیں وہ سکون سے سو سکے تاکہ وہ "چوکنا "نہ ہو اور تب ہمارا وار ہوگا آخری اور کاری وار

لیکن تم لوگ بابا پہ اس طرح الزام لگے رہنے دو گے؟ کیا بابا ڈیفٹد ہونا ڈیزرو نہیں کرتے ؟ حسن کو اب تک انکی منتق سمجھ نہیںا سکی تھی انکے عمر کچھ نہیں بولا آنکھوں سے ہا لے کو اشارہ کیا اس نے کہنا شروع کیا

دیکھو حسن یہ پہلا الزام ہے لوگ ابھی اسکےused to)نہیں ہوئے اگر ہم اسکی تر دید کریں گے تو کل پرسوں ہمارے دشمن ایک نیا الزام لگائیں گے ابھی جو لوگ مشتعل ہیں کل وہ لوگ اس جھوٹ پہ ایمان لے آ ئیں گے ابھی جو لوگ ڈیفٹد کر رہے ہیں کل تھک جائیں گے ہر بار کا الزام کوئی نہیں جھیل سکتا بار بار الزام لگنے سے کریڈبلٹی خراب اور کردار مشکوک ہو جاتے ہیں ہم آج صفائی دیں گے تو کل ایک اور صفائی دینی پڑے گی لوگ ہر بار یقین نہیں کریں گے لوگ کچھ اس طرح کی باتیں " بولیں گے

ہاں بھائی ہر دفع ان پہ ہی الزام لگ جاتا ہے آخر کچھ کیا ہوگا تب ہی تو اتنے الزام لگے ہیں کیا تم یہ سب جھیل سکو گے؟

بار بار بولا جانے والا سچ جھوٹا لگنے لگتا ہہے ہم ایک ہی بار سچ بولیں گے سہی وقت پہ سہی جگہ پہ فلحال ہمارے دشمنوں کو سمجھنے دو کہ معراج سلطان لا وارث تھا انکی اولاد بے مراد تھی اور ہیون میں رہنے والے بچے بے حس سمجھ آئی ؟ اس نے بات ختم کر کے حسن کو دیکھا وہ بس اثبات میں سر ہلا رہا تھا

تمھارے پاس کوئی پلان ہے عمر ؟ اب کے ہارون نے سوال کیا تھا

عمر نے سر ہلایا میں نے جس دن وردی پہنی تھی اس دن مجھ سے میرے سینئر نے کہا تھا کہ پولیس قانون بھی ہے قانون توڑنے والی بھی اور بنانے والی بھی لوگ کہتے ہیں پولیس والے کی دشمنی اچھی نہیں ہوتی میں کہتا ہوں پولیس کی دوستی بھی اچھی نہیں ہوتی اس نے آنکھیں اٹھا کر ان سب کو دیکھا سنجیدہ برف آنکھیں

میں کہانی کا وکٹم بنتے بنتے تھک گا ہوں اب میں کہانی کا ولن ہوں مسکراتے ہوئے وہ اٹھا یہ عام مسکراہٹ نہیں تھی یہ سازش تھی انتقام تھی

چلو چل کر کھانا کھاتے ہیں اسکے بعد میٹنگ کریں گے

کہیں ہم خواب تو نہیں دیکھ رہے ؟ تم ہم پہ اپنے پیسے خرچ کرو گے؟ صدمہ دماغ پہ چڑھ گیا ہے کیا؟ لیل اسکو دیکھتے ہوئے اٹھی ہارون بھی کھڑا ہوا

آج صبح اپنا دماغ ٹھیک کرنے کو جو میں نے اپنے گھر کا آدھا راشن ختم کیا ہے اسے ٹھکانے بھی تو لگانا ہوگا ناں مجھے تو حیرت ہو رہی تھی اتنے خرچے کے بعد بھی تم بے ہوش نہیں ہوئے ؟ ہا لے کہتے ہوئے اٹھی

اب وہ پانچ لوگ اندر جا رہے تھے عمر جواب میں کچھ کہہ رہا تھا حسن مسکرا رہا تھا

بلاخر سب کچھ نارمل ہو رہا تھا

چند روز بعد

معراج سلطان کو کورٹ نے گلٹی قرار دے دیا تھا ہیون اب شمس کا تھا وہ عوام کی نظر میں ہیرو بن چکا تھا سارا اسٹاف بدل چکا تھا نئے اسٹاف کے ساتھ ایک سال کے بچے سے لے کر اٹھارہ سال کے بچوں تک کوئی مانوس نہیں تھا عمر اب بھی بقا عد گی سے ہیون جاتا تھا اور وہاں کے بچوں اور بڑوں کو اب اسی کا سہارا تھا شمس کی کمپنی کو عمر کی ڈیل سے فائدے ہو رہے تھے سفیر اس دن کے بعد سے مہر ماہ کے ساتھ کسی غیر ملکی سفر پہ تھا عمر اور اسکی کوئی ملاقات نہیں ہو سکی تھی ہا لے کے پیپر ختم ہونے کو تھے حسن بھی مارے باندھے کالج جانے لگا تھا زندگی دوبارہ ڈگر پہ چل نکلی تھی لیکن کچھ تھا جو ادھورا اور چھوٹ سا گیا تھا کوئی بے بسی تھی کہ معراج سلطان کو گناہگار سن کر محسوس ہوتی تھی

موجودہ دن میں عمر حیات ہا لے کی یونیورسٹی کے باہر گاڑی روکے کھڑا تھا سفید ڈریس شرٹ کے سا تھ نیلی دھاری دار پینٹ پہنے بالوں کو حسب عادت ماتھے پہ گرائے وہ گاڑی سے ٹیک لگائے کھڑا تھا گلا بی پرنٹڈ سوٹ میں ملبوس ہا لے سلطان کو دیکھ کر اس نے ہاتھ ہلایا وہ اسے دیکھتی حیران سی چلی آئی

مجھے لگا تھا عثمان لینے آئے گا وہ اسکے قریب آ کر بولی

اصل میں کیا ہے میں ہارون شاہد نہیں ہوں لیکن مجھے بھی گاڑی سے ٹیک لگا کر آپ کا انتظار کر نا اچھا لگتا ہے اس نے ہا لے کی طرف کا دروازہ کھولتے ہوئے کہا

ہا لے بس مسکرا دی تھوڑی دیر تک دونوں کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی بلاخر عمر نے کہنا شروع کیا

. . . . . میں دوبارہ اس مال میں گیا تھا ویسی ہی ایک ساڑھی اب بھی مل رہی ہے اگر آپ

نہیں عمر ہا لے نے قطعیت سے اسکی بات کاٹی مجھے اب وہ نہیں تمھارے پیسوں سے نہیں چاہیے

عمر نے گہری سانس لی دیکھیں ہا لے ہر چیز ہر ایک کے لئے نہیں ہوتی کچھ چیزیں ہوتی ہیں جن پہ کمپرومائز کیا جاتا ہے جن پہ دل مارا جاتا ہے جن کے بغیر رہنا سیکھنا ہوتا ہے اب آپ ایلیٹ کلاس کی وہ مغرور لڑکی نہیں ہیں اب آپ کو کئی چیزوں پہ دل مارنا ہوگا اچھے کھانے بڑے بڑے ریستوران لاکھوں روپوں کی شاپنگ یہ سب اب آپ . . . . افورڈ نہیں کر سکتیں اگر میرے پیسے چاہیے

تم نے میری پوری بات نہیں سنی عمر حیات ہا لے نے اسکے چہرے پہ نظر جمائے مستحکم لہجے میں کہنا شروع کیا میں نے کہا مجھے اب وہ ساڑھی "تمھارے "پیسوں سے نہیں چاہیے کیونکہ میں اسے اپنے پیسوں سے خریدوں گی میں کماؤں گی اور یہاں عمر کے چودہ تبق روشن ہوئے تھے اس کی آنکھیں حیرت کی زیادتی سے ابلنے کو تھیں آپ . . آپ کمائیں گی؟ . . . آپ جاب کریں گی؟ وہ شاکڈ سا پوچھ رہا تھا ہا لے نے اثبات میں سر ہلا یا

میں نے زندگی میں کبھی سمجھوتا نہیں کیا کبھی دل نہیں مارا میں کیوں یہ عادا ت اپنے اندر ڈالوں صرف اس لئے کیونکہ میرے پاس اپنے کارڈز نہیں ہیں تو میں شاپنگ مال سے خالی ہاتھ آؤں ؟ اونچی ہیل کو بس شوکیس سے دیکھتی رہوں ؟ یہ میں نہیں ہوں ایلیٹ کلاس کی مغرور لڑکی نے کبھی دل مارنا سیکھا ہی نہیں کبھی کم پہ گزارے کئے ہی نہیں وہ گردن اٹھائے زعم سے کہہ رہی تھی

میں تین لاکھ کی ساڑھی بھی خریدوں گی اور بڑے بڑے ریستوران بھی جاؤں گی کیونکہ میرے پاس بھی وہی ہاتھ ہیں جو تمھارے پاس وہی دماغ ہے جو لیل کے پاس اور اتنی ہی سیلف ریسپیکٹ جتنی نفیسہ حیات کے پاس عمر چونکا نہیں ظاہر ہے اسے سب پتہ ہوتا ہے

میرے لئے کمانے کی وجہ میری آسائشات ہوں گی میرا لائف سٹائل ہوگا میری شاپنگ ہوگی عورتوں کو کمانا چاہیے اپنے لئے ضرور کمانا چاہیے تاکہ جب انکو سرخ ساڑھی اور ونچی ہیل کے لئے دل نہ مارنے پڑیں ٹریول اور ریستوران کے بلز کے لئے اپنے گھر کے مردوں کے کارڈز کا انتظار نہ کرنا پڑے

وہ خاموش ہوئی تو سارے میں خاموشی چھا گئی عمر چپ تھا شاید وہ کچھ سوچ رہا تھا تھوڑی دیر بعد اس نے گاڑی ایک مصروف سی شاہراہ پہ لا کر روکی آس پاس عمارت بڑے بڑے دکان اور یہیں سے اگر نظر اٹھا کر دیکھو تو گاڑی جہاں رکی تھی اسکے سامنے پھولوں سے ڈھکی چھوٹی سی عمارت پہ لکھا تھا "ڈاکٹر غز الہ روحی "ماہر نفسیات ہم یہاں کیوں آئے ہیں؟ ہا لے نے موبائل سے نگاہ اٹھا کر سامنے دیکھا اور پھر اگلے ہی لمحے اسے اپنا سانس رکتا محسوس ہوا چہرے پہ خوف سا پھیل گیا

میں نے آپ کے لئے آپائٹمنبلی ہے یہ ضروری ہے ہا لے اس نے کہتے ہوئے نرمی سے اسکا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا

یہاں سے چلو ابھی کے ابھی میرا دم گھٹ رہا ہے چلو جلدی . . . . وہ سفید پڑتے چہرے کے ساتھ بول رہی تھی ساتھ عمر سے ہاتھ چھڑوانے کی کوشش بھی کی جسے اس نے گرفت سخت کر کے ناکام کر دیا

وہ بس سنجیدگی سے اسے دیکھ رہا تھا اسکی آنکھوں میں فکر تھی نرمی تھی یہ ضروری ہے ہا لے بیماری کا علاج . . . ضروری ہوتا ہے آپ

تم سمجھ کیوں نہیں رہے میں پاگل نہیں ہوں وہ مارے بے بسی کے رو دی

آپ پاگل نہیں ہیں بس الجھی ہوئی ہیں اپنے ماضی میں کہیں یاشاید حال میں اندر بیٹھی عورت آپ کے ساتھ مل کر اس الجھن کو سلجھائے گی اور بس

ہا لے مسلسل نفی میں سر ہلا رہی تھی آنسو اسکی آنکھوں سے ٹپ ٹپ بہہ رہے تھے چہرہ لٹھے کی مانند سفید ہو گیا تھا میں نہیں جا سکتی میں نہیں ہوں بیمار پلیز یہاں سے چلو پلیز عمر لوگ دیکھیں گے لوگ مجھے پاگل کہیں گے سب مجھے ڈس ٹاؤن کر دیں گے پلیز یہاں سے چلو وہ روتے ہوئے اسکی منت کرر ہی تھی

عمر اب بھی ہلکی اور نرم آواز میں کہے جا رہا تھا

آپ پاگل نہیں ہیں جس طرح بخار زکام اور سر درد جسم کی بیماریاں ہیں اسی طرح دماغ بھی جسم کا ایک حصہ ہے اور بیمار ہے جب کسی اور جسمانی بیماری پہ کوئی شرم کوئی عار نہیں محسوس ہوتی تو دماغ کی با ری پہ سوسائٹی سٹینڈرڈز کیوں ہا لے ؟ وہ ایسے سمجھا رہا تھا جیسے سامنے کوئی پانچ سالہ بچی ہو

ہا لے کے آنسو مزید روانگی سے بہنے لگے . . . مجھے نہیں پتہ مجھے کچھ نہیں پتہ بس یہاں سے لے چلو پلیز پلیز یہاں سے چلو وہ عمر کے ہاتھ کو بلند کئے روتے ہوئے کہہ رہی تھی پھر یکدم اسکی آنکھیں چمک اٹھیں

تم ایسا کرو تم میرا علاج کر لو تم کتنی اچھی اور سمجھداروں والی باتیں کرتے ہو ہاں یہ ٹھیک ہے تم مجھ سے بات کرو ڈاکٹر بھی تو یہی کرتا ہے ناں پلیز تم مجھ سے بات کر لینا

عمر نے تاسف سے اسکو دیکھا اسکے ہاتھ کو نرمی سے ایک بار پھر تھام لیا انسان زمین پہ اللہ کی طرف سے بھیجا گیا نائب ہے ہر انسان کے ذمے اللہ نے مختلف کام لگا رکھے ہیں وہ ہا لے کی آنسوؤں سے بھری آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا

میرا کام مختلف ہے جس کام کے لئے مجھے بھیجا گیا ہے میں وہ کر رہا ہوں یہ میرا کام نہیں ہے اللہ کی تفریق مختلف ہے ڈاکٹر کو اسکا کام کرنا ہوتا ہے ہا لے کوئی اسکا کام نہیں کر سکتا میں کیسے کروں ؟ ہا لے نے اب کے ایک جھٹکے سے ہاتھ چھڑوایا اسکی آنکھیں اجنبی ہونے لگیں

تم نے مجھے ایک بار پھر دھوکا دیا ہے یہاں لانا . . . . دھوکہ تھا میری بیماری جان کر اسکا اس طرح اشتہار لگانا برے دوستوں کی نشانی ہے تم مجھے دھوکہ دینا کب چھوڑو گے عمر ؟ وہ یاسین سے کہتی گاڑی کا دروازہ کھو لتی باہر نکل گئی عمر اسکے پیچھے ہی باہر آیا تھا

میں پاگل نہیں ہوں وہ خود سے بڑبڑائی تھی

ہا لے رک جائیں میری بات سن لیں

میں پاگل نہیں ہوں اب کے وہ بے بسی سے خود کو باور کروا رہی تھی

ہا لے آگے اندھیرا ہے سٹریٹ پولز نہیں ہیں میری بات سنیں رک جائیں وہ اسکے ساتھ ساتھ قدم اٹھاتا فکر مندی سے کہہ رہا تھا

وہ ٹھہر گئی پھر مڑی عمر کی آنکھوں میں دیکھا لوگ انہیں دیکھنے لگے تھے کئی لوگ انکو دیکھ کر رک گئے تھے میں پاگل نہیں ہوں عمر . . . وہ آہستگی سے اسکو دیکھ کر بے بسی سے بولی عمر نے کندھے ڈھیلے چھوڑ دئیے جیسا آپ کہیں جو آپ چاہیں گی وہی ہوگا اب پلیز میرے ساتھ چلیں وہ سبھاؤ سے بولا

کئی لمحہ وہ خالی خالی نظروں سے اسے دیکھتی رہی پھر اسکے ساتھ قدم جوڑ لئے البت بڑبڑاہٹ اب بھی جاری تھی میں پاگل نہیں ہوں

سرخ آینٹوں والا کمرہ آج بھی ویسا تھا پر تعیش ٹھنڈا اور کچھ کچھ با رعب سا بھی بیڈ کے عین اوپر لکھی عبارت پوری شان سے کھڑی تھی

حسن مجھ پہ تمام ہوا

کمرے کا مالک قد آدم آئینے کے سامنے کھڑا تھا سفید ڈریس شرٹ میں ملبوس بالوں کو سلیقے سے جمائے ہلکی بڑھی ہوئی شیو اور چمک دار سیاہ آنکھیں وہ سچ ہی تو کہتا تھا حسن واقعی اس پہ تمام ہوتا تھا آئینے کے آگے رکھی چھوٹی میر سے اس نے ہاتھ بڑھا کر اپنے ڈائمنڈ کف لنکس اٹھانا چاہے لیکن اسکا ہاتھ ہوا میں معلق رہ گیا کسی کے ہاتھوں نے انہیں اچک لیا تھا یاقوت نے چہرہ اٹھا کر انہیں دیکھا وہ ایک دوسرے کا عکس ہی تو تھے وہی سیاہ آنکھیں وہی وجاہت وہی آنکھوں میں پھیلی رعونت اور وہی اٹھی گردن

تمہاری شادی ہے آج اور تم نے خود کو اسپیشل محسوس کروانے کے لئے اپنے دوستوں کو بلانا چاہیے تھا نہیں؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.