Chapter 80: باب 80

سلطان ہولڈنگز سے چند کلو میٹر دور ایک کانفرنس ہال میں آؤ تو روشنیوں میں تمہاری آنکھیں چند ھیا جائیں ڈی آئی جی شمشیر میر کے پار کرسی پہ بیٹھا تھا اسی کے بائیں طرف ایس پی وجاہت خان اور دائیں طرف شمس سلطان بیٹھے تھے مائیکس کی بہتات فلیش کی روشنی اور کیمروں کی کھٹا کھٹ کے درمیان ان تین نفوس کے بولنے کا انتظار ہر کوئی کر رہا تھا

ڈی آئی جی شمشیر نے گلہ کھنکھار کر بات کا آغاز کیا

معراج سلطان قتل کیس پچھلے دو تین ماہ سے پورے ملک کے لئے ایک معمہا ور پولیس کی کارکردگی کے اوپر سوالیہ نشان رہا ہے اس نے کہنا شروع کیا تو ہر ایک نے دم سادھ لیا

معراج یوسف سلطان جسے آپ سب نے ایک فرشتہ ایک عظیم انسان اور انسانیت کا رہنما سمجھ رکھا تھا اصل میں حقیقت کچھ اور ہے

(ہا لے پیپر دے کر ابھی باہر نکل رہی تھی جب کسی سٹوڈنٹ کے موبائل سے ابھرتی اس آواز پہ ٹھٹھک کر رکی)سارے سٹوڈنٹ اسے عجیب نظروں سے دیکھ رہے تھے

یکدم ہال میں شور سا مچ گیا بدتمیزی سوال اپنے الفاظ واپس لینے کی باتیں شمشیر نے ہاتھا ٹھا کر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا اور کہنا جاری رکھا

در حقیقت معراج سلطان ہیون کے نام پہ ایک بہت بڑی ڈرگ اسٹاک رکھتے تھے انکے تعلقات ملک می کے نا گرامی منشیات کے اسمگلر اور پولیس کے اشتہاری ملزم شیر علی(ندیم علی کا بھائی) عرف بادشاہ بھائی کے ساتھ تھے

) (کالج کے کینٹین میں برگر کھاتے حسن کے دوست نے جب یہی ویڈ یو اسکے آگے کی تو اسکا رنگ سفید پڑا وہ بے یقینی سے گردن نفی میں ہلانے لگا آس پاس بیٹھے طلباہ شیم شیم کے نعرے لگا رہے تھے حسن سلطان کو لگا تھا) اسکا باپ آج مرا ہے

شمس کا سر جھکا ہوا تھا ہال میں پن ڈراپ سائلنس پھیل گیا تھا لوگوں نے اپنے سانس تک روک رکھے تھے معراج سلطان اصل میں ہیون پروجیکٹ کی آڑ میں کوئی اور کام کر رہے تھے وہ ڈرگز کی ایک بہت بڑی اسٹاک جو کہ شیرعلی کی اسمگل شدہ ہوتی تھی اسے اپنے پاس رکھنے اور ہیون کے بچوں اور ہیون ہسپتال کے مریضوں کو ان جیکٹ کرتے رہنے میں شامل رہے ہیں چونکہ ہیون جانے والی ٹرکس اور گاڑ یوں کو چیک نہیں کیا جاتا تھا سو ہمیں کبھی پتہ نہیں لگ سکا کہ آج تک ہیون کے اندر کیا کالے کاروبار ہو رہے ہیں آج ایک نا معلوم شخص کی اطلاع پہ جب ہم نے ہیون کے گودام پہ چھاپہ مارا تو ہمیں وہاں سے یہ سب ملا اس نے پروجیکٹر کی جا نب اشارہ کیا وہاں ہیون کے گودام کی فوٹیج دکھائی جانے لگی گودام میں چاروں جانب پولیس اہلکار پھیلے ہوئے تھے اٹے کے چھوٹے چھوٹے تھیلے نما پیکٹس سے بھرا ہوا گودام اور ہیون میں کام کرنے والے لوگ جو کہ شاکڈ اور بوکھلا ئے ہوئے لگتے تھے انکے چہرے غمزدہ تھے وہ جیسے مارے بے بسی کے کچھ کر ہی نہ پا رہے ہوں

(سفیر کے آفس میں بیٹھے عمر حیات کے چہرے کے سامنے اسکا موبائل تھا اسکے چہرے پہ کوئی تاثر نہیں تھا اسکی آنکھیں ہر گزرتے لمحہ سرخ اور زخمی ہوتی جا رہی تھیں یہ اسکا گھر تھا یہاں کی عورتیں بچے لڑ کیاں اسکا خاندان تھے یہ ڈرگز کسی یتیم خانے سے نہیں اسکے گھر سے نکل رہی تھی وہ خاموش تماشائی کی طرح سب دیکھ رہا تھا ہاتھ کی مٹھی بھینچتی جا رہی تھی دل کا کرب ہر گزر تے لمحے بڑھ رہا تھا یہ جھوٹ تھا سفید کو را جھوٹ یہ ویڈیو اسکے آج صبح ہیون سے نکلنے کے بعد کی تھی

وہ کچھ نہیں کر سکا کیونکہ وہ جگہ اب اسکی نہیں تھی سکرین پہجمی اسکی نظروں میں) قہر تھا

ہال میں بیٹھا شمشیر اب بھی کہہ رہا تھا

معراج سلطان کے قتل کا معمہ بھی حل ہو چکا ہے ہماری قابل پولیس نے اپنی جان کی بازی لگا کر دن رات ایک کر کے بلا خر مجرم کو ڈھونڈ لیا ہے اس نے ہال کی ایک جانب اشارہ کیااہلکامی روں کے نرغے میں کھڑا ایک آد اسکے منہ پہ سیاہ کپڑا چڑھا تھا شمشیر نے اب کے دوبارہ پرا جیکٹر کی جانب اشارہ کیا وہاں ایک ویڈیو چلنے لگی ویڈیو میں معراج سلطان کے کیس کا انچارج آفسر نظر آتا تھا اور اسکے سامنے کمرہ تفشیش میں بیٹھا ایک لمبے تڑنگے قد والا آ دمی یہ وہی آدمی تھا جس نے معراج سلطان کا قتل قبول کیا تھا رفیق ویڈیو میں وہ کہہ رہا تھا

جی صاحب میں نے قتل کیا ہے میں معراج سلطان کے ہسپتال والے کمرے میں اپنے بندوں کو لے کر گھسا تھا ڈاکٹر کو میں نے دھمکایا تھا

کیوں کیا تم نے ایسا تمہارا کیا تعلق تھا معراج سلطان کے ساتھ ؟ سب سچ بتاؤ بالکل سچ افسر سختی سے کہہ رہا تھا رفیق نے چہرے پہ آیا پسینہ صاف کیا اسکے چہرے پہ زخم کے نشان تھے وہ گھبرایا ہوا لگتا تھا

(گاڑی میں بیٹے ہارون شاہد اور نوال بیگم یہی ویڈیو اپنے ٹیب پہ دیکھ رہے تھے آج وہ ڈسچارج ہوا تھا ایک بازو پہ پلستر چڑھا تھا چہرے پہ زخم کے نشان اب مندمل ہو رہے تھے

سکرین کی نیلی روشنی اسکے چہرے کی تاریکی کو ختم نہیں کر پا رہی تھی یکدم اسکے ذہن میں کچھ کلک ہوا

ہا لے . . ہا لے کہاں ہے؟ اس نے نوال کو دیکھا

ہارون بیٹے . . انہوں نے کچھ کہنا چاہا لیکن وہ نہیں سن رہا تھا

گاڑی یونیورسٹی کی طرف موڑو اس نے بے چینی سے حکم صادر کیا

سر شاہد سر نے منع . . . . گارڈ نے کچھ کہنا چاہا

خدا کی قسم اکبر اگر تم نے اپنے منہ سے ایک لفظ اور نکالا تو تمہاری موت میرے ہاتھوں لکھی ہے ہارون ایسی سختی)ایسی قطعیت سے بولا کہ لمحے بھر کو نوال بھی خاموش ہو گئیں

صاحب مجھے مال کی سپلائے کرنی تھی آخری تاریخ تھی لیکن اس بڈھے کی بیٹی بھاگ گی تھی لیکن دھندہ تو دھندہ ہے ناں

اے لمبی بات مت کرو کام کی بات پہ آؤ افسر نے اسکو جھڑ کا تھا رفیق نے ہاتھ اٹھا کر جیسے معافی مانگی ہو

میں نے معراج سلطان سے کہا کہ مال اٹھوا کر دے دے لیکن اسکو غصہ آگیا اس نے کہا آج اسکی بیٹی غائب ہے اور ہمیں مال کی پڑی ہے صاحب اب اپنی بھی گندی زبان تھی میں نے بولا بیٹی بھی تیرے کالے کرتوتوں کی وجہ سے بھاگی ہے تو اسکو غصہ آگیا اس نے اٹھ کر میرے منہ پہ تھپڑ مار دیا

(اپنے فلیٹ میں ٹی وی کے آگے بیٹھی لیل کی آنکھوں میں نفرت تھی اس نے اپنے سامنے رکھا کافی کا مگ اٹھا کر زور سے ٹی وی پہ دے مارا کانچ کے ٹکڑے سارے میں پھیل گئے

جھوٹ بولتے ہو تم سب مرے بابا ایسے نہیں تھے جھوٹے ہو تم وہ ہزیانی انداز میں چلا رہی تھی

اندر سے نشا اسکی پکار پہ بھاگتی ہوئی باہر آئی تھی اور اب اسے سنبھال رہی تھی

آنسو اسکی آنکھوں سے لڑھک لڑھک کر گر رہے تھے

)میرے بابا ایسے نہیں تھے اسکی زبان سے بس یہی الفاظ نکل رہے تھے

بس پھر کیا تھا مجھے بھی غصہ آگیا اور میں نے اسکا گلہ دبا دیا میرا مقصد اسکو جان سے مارنا نہیں تھا میں بس غصے میں تھا

ویڈیو بند ہو گئی ہال میں بیٹھے لوگ شل اور ساکن تھے کوئی کچھ نہیں کہتا تھا کوئی کچھ نہیں سنتا تھا

شمشیر کہہ رہا تھا

معراج سلطان کے بینک اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن سے ہمیں باقی سارے ثبوت بھی مل گئے ہیں معراج سلطان کے اکاؤنٹ میں کئی بار شیر علی کی جانب سے ایک خطیر رقم ڈلوائی گئی ہے ہیون ہسپتال سے بھی ایک بہت بڑی مقدار میں ڈرگز کا اسٹاک ہمیں ملا ہے ساری تفصیلات اور کاغذات ہم میڈیا کو دینے کے لئے تیار ہیں لیکن آخر میں میں آپ سب سے بس یہی کہوں گا کہ معراج سلطان وہ نہیں تھے جو ہم سب نے سمجھ رکھا تھا انکی وجہ سے کئی جانیں گئی ہیں انہوں نے کئی لوگوں کو زبردستی ان کاموں پہ لگا رکھا تھا تمام ثبوت اور گواہیاں اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ اصل قاتل رفیق ہے اور معراج سلطان بلاخر اپنے سیاہ عمال ناموں کی وجہ سے اپنے انجام کو پہنچے پولیس اپنا کام کر چکی ہے اب عدالت کے فیصلے کا انتظار رہے گا

شمشیر بول کر خاموش ہوا مائیکس کا رخ اب کے شمس کی جانب موڑدیا گیا سیاہ ٹوپیس سوٹ میں ملبوس شمس خاموش سا تھا رپورٹر اب اس سے دھڑا دھڑ سوال کر رہے تھے

سر آپ نے جو ڈاکومنٹس میڈیا کو دیے ہیں انکے حساب سے ہیون ایک سال پہلے آپ خرید چکے ہیں تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ یہ اسٹاک معراج سلطان کا تھا آپ کا نہیں؟

شمس نے گہری سانس لی گلہ کھنکھار کر گردن سیدھی کی

ہیون پراجیکٹ سے میری وابیستگی بس ملکیت کی حد تک تھی میرے بھائی کی موت کے آخری دن تک میرا ہیون سے کوئی تعلق نہیں رہا اور میرے پاس اس بات کے ثبوت ہیں اس نے ایک فائل اٹھا کر بلند کی

لیکن آج سے ہیون کا ہر معاملہ میرا معاملہ ہے

وہ یونی ورسٹی کے گیٹ کے قریب تھی جب کچھ طلبا نے اسکے گرد ایک دائرہ سا بنا لیا انکے چہروں پہ تضحیک تھی باتوں میں استہزا وہ حقارت سے ہا لے کو دیکھ رہے تھے اسے لگا وہ سانس نہیں لے سکے گی یہ نو جوان یونی کے بد)نام زمانہ طالب علم تھے

میں آج ہیون کے سارے پرانے آسٹاف کو نکالنے کا حکم دیتا ہوں میں آج سے ہیون کے ہر بچے کا باپ ہوں آج سے ہیون معراج سلطان سے نہیں مجھ سے تعلق رکھے گا وہ میرا ایمپائر ہوگا اور میں اسے بس اپنے خدا کے لئے چلاؤں گا میں اسے ان بچوں کے لئے چلاؤں گا جنکا اس دنیا میں خدا کے علاوہ کوئی نہیں میں اس بددیانت اسٹاف کے ساتھ کام نہیں کر سکتا نہ ہی میں اس اسٹاف کے ان سیاہ عمال کو معاف کر سکتا ہوں

(آج کتنے سالوں بعد عمر حیات کو اپنی آنکھیں گیلی ہوتی محسوس ہوئی تھیں سب کچھ ہاتھ سے پھسل رہا تھا بھرح بھری ریت کی طر

وہ ہیون جسے معراج سلطان نے بس اللہ کے لئے چلایا تھا آج اسی ہیون کے حوالے سے ان پہ کیسے کیسے الزام لگ رہے تھے یہ کیسا انصاف تھا یہ شر کیسی چیز تھا یہ حسد کس طرح سگے رشتوں کو چاٹ رہا تھا؟

اسکا موبائل بج رہا تھا ہیون کی عورتیں بچے سب شاید اسے کال کر رہے تھے وہ انکا عمر تھا وہ انکا حیات تھا لیکن اسکے ہاتھ خالی تھے اس مضبوط اور بکا و سسٹم کے آگے وہ خالی ہاتھ اور اکیلا تھا

وہ دھیرے دھیرے فرش پہ بیٹھتا چلا گیا ٹھنڈہ سفید ماربل اسے اپنی ہڈیاں جمتی محسوس ہوئیں بازو گھٹنوں کے گرد لپیٹے وہ کوئی ڈرا ہوا ہارا ہوا خوف زدہ بچہ لگ رہا تھا

اور پھر کئی آنسو ایک ساتھ اسکی آنکھوں سے نکل کر بے توقیر ہوئے

میرے جج صاحب ایسے نہیں)تھے اسکے لب ہولے سے پھڑپھڑائے

مائیکس اور فلیش کی چمکتی روشنیوں میں وہ مکروہ شخص اب بھی بول رہا تھا

میں اپنے بھائی کے تمام عمال کی ذمہ داری لیتا ہوں میں انکی طرف سے اللہ اور اسکے رسول سے معا فی مانگتا ہوں میں اس سسٹم پولیس اور ہماری عدلیہ سے بھی معافی مانگتا ہوں میرا بھائی ایک عظیم انسان نہیں تھا میں آج قبول کرتا ہوں

(لاؤنج میں اپنی وہیل چیئر پہ بیٹھے یوسف سلطان آنکھوں میں بے پناہ درد لئے ٹی وی کو دیکھ رہے تھے انکی آنکھیں بھل بھل آنسو بہا رہی تھیں

مہر ماہ انکے پاسس بیٹھی انکا ہاتھ تھنک رہی تھی

حسد تمھیں کھا گیا شمس شر تم پہ غالب آگیا وہ روتے ہوئے بولے تھے تم ایک بار پھر ماس نوچنے والے گدھ بن گئے ہو

تمھیں خدا غرق کرے میرا معراج ایسا نہیں تھا تمھیں اللہ غرق کرے تم نے میرے بیٹے پہ ایسے الزام کیسے لگائے تم مردار ہو کر مرو وہ اپنے ایک بیٹے کے لئے دوسرے بیٹے کو بد دعائیں دے رہے تھے

انکے عقب میں صوفے پہ بیٹھی حسینہ بیگم کے ہونٹ مقفل تھے آنکھیں خاموش چپ جیسے ان میں کبھی پانی آیا ہی نہ ہو

)اللہ تمھارے بخت میں ذلت لکھے شمس انہوں نے آنکھیں موند لیں

آج کے بعد ہیون جانے والی ہر ٹرک ہر گاڑی کی چیکنگ ہوگی اور سب سے بڑی بات میں ہیون کو یہاں سے شفٹ کروں گا یہ ماحول یہ جگہ اب ان بچوں کے لئے درست نہیں ہے میں ان بچوں کو اس گھٹن سے نکال کر شہر کے ایک پر سکون حصے میں لے جاؤں گا اپنے بھائی کے تمام گناہوں اور غلطیوں کے لئے ایک بار پھر معافی چاہوں گا اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو وہ اٹھ کھڑا ہوا لیکن وہ ملک کو چند نئے ہیش ٹیگ اور چند ٹاک شوز کو ایک نئے موضوع دے کر جا رہا تھا وہ ہا لے سلطان حسن اور عمر کی زندگی میں ایک نیا بھونچال لے آیا تھا اسکی شکل اس وقت اتنی مکر وہ تھی کہ دیکھنے کا جی نہیں چاہتا تھا

) ممیرے بابا ایسے نہیں تھے ہجوم سے کہتے ہوئے اسکی آنکھیں گلابی تھیں گلہ دکھ رہا تھا لیکن وہ رو نہیں سکتی تھی وہ کیسے ان بے حس لوگوں کے آگے روتی ؟

لڑکے اب اسکی ویڈیو بنا رہے تھے وہ ایک ایک سے لڑ رہی تھی انکے ہاتھوں سے موبائل چھین رہی تھی وہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن آج شاید یہ دنیا کا سب سے مشکل کام تھا

مارے بے بسی کے اسکی آنکھیں بھیگ رہی تھیں

لڑکے لڑکیاں اب قریب آتے جا رہے تھے گھیرا تنگ ہو رہا تھا وہ کسی اچھوت کی تارہ انہیں خود سے ہٹا رہی تھی معنی خیز باتیں مکروہ قہقہے گھٹیا لمس اور ان سب کے درمیان ایک شخص آیا تھا وہ جو کہتا تھا وہ دنیا ہے وہ واقعی دنیا تھا

اسکے بھاری جسامت والے گارڈ لوگوں کےدرمیان راستہ بنا رہے تھے اور وہ انکے بیچ سے گزر کر ہا لے کے قریب آ رہا تھا یکدم ساری آوازیں بند ہو گئیں جملے کتے لوگ خاموش نظر آنے لگے ہر آواز ہر جملہ بے معنی ہو گیا ایک آواز تھی جو سکون کی طرح دل میں اتر رہی تھی

ساری دنیا بھی اگر تمھیں چھوڑ دے تو ہارون شاہد وہ واحد آدمی ہوگا جو تمھارے ساتھ ہوگا

وہ ساتھ تھا وہ واقعی ساری دنیا کے چھوڑ نے پہ ساتھ تھا اس نے بت ہوئی ہا لے کا ہاتھ پکڑا اسکے گارڈز نے ان دونوں کے درمیان گھیرا بنا لیا وہ اسے لئے اس ہجوم میں سے گزر رہا تھا اسکے ٹوٹے ہوئے بازو میں رش کے باعث کئی کہنیاں کئی دھکے لگے تھے لیکن وہ اسکا ہاتھ پکڑے بس اس حجوم اس ذلت سے نکال رہا تھا ہا لے سلطان نم آنکھوں اور ساکن ہوئے وجود کے ساتھ اسکے ساتھ چلتی جا رہی تھی

زندگی میں آپ کے پاس ایک ہارون شاہد ہونا چاہیے جو ساری دنیا کے چھوڑ دینے پہ آپ کے ساتھ کھڑا ہو سکے ملک بھر میں ایک ہلچل سی مچ گئی تھی کئی نامور سیاست دان کئی امراہ اور ملک کا ہر انسان انسٹا گرام اور ٹویٹر پہ بیان دیتا نظر آ رہا تھا

ہیش ٹیگ شیم آن یو معراج سلطان سارے ملک میں گردش کر رہا تھا ایسے میں کچھ لوگ تھے جو انکے حق میں بیان دے رہے تھے یہ وہ لوگ تھے جنکا ہیون سے معراج سلطان سے تعلق تھا ہیون کے سارے پرانے اسٹاف کو دھکے دے کر نکالا گیا تھا اسٹاف بدل گیا تھا لیکن عمر کی جگہ وہی تھی وہ آج بھی اکاؤیییب تھا یہ شاید شمس کی ایک یقین دھانی تھی کہ وہ عمر پہ اعتبار کرتا ہے

عمر حیات کا بنگلہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا کوئی بتی آج روشن نہیں تھی وہ سفید ڈریس شرٹ میں ملبوس اپنے کمرے میں اندھیرا کئے بیٹھا تھا بازو گھٹنوں سے لپیٹے بجتے فون سے بے نیاز ہارا ہوا کمز ور عمر یہ وہ عمر نہیں تھا لیل کے فلیٹ کی حالت ابتر تھی کانچ کے ٹکڑے جوں کے توں پڑے تھے اسکے چھوٹے بال بکھرے ہوئے تھے آنکھیں شدت گریہ سے سرخ پڑ رہی تھیں لیپ ٹاپ موبائل سب آف تھا کوئی کام ہوا ہی نہیں تھا وہ ٹھنڈے فرش پہ بیٹھی تھی ساکت غمزدہ

حسینہ معراج کے کمرے میں بیڈ پہ اپنی ماں کی گود میں لیٹے حسن کی آنکھوں میں خوف تھا وہ بے چین ڈرا ہوا تھا لوگوں کی حقارت زدہ آواز تضحیک بھرے جملے اب بھی کانوں میں پڑ رہے تھے اسکا فون بج رہا تھا شاید دوستوں کی کالز تھیں اس نے ہاتھ بڑھا کر موبائل اٹھایا اور پھر پاور آف کر دیا میں کالج نہیں جاؤں گا اماں میں گھر سے باہر نہیں جاؤں گا پلیز مجھے کہیں چھپا دیں پلیز میں کہیں نہیں جاناچا ہتا کسی سے بات نہیں کرنا چاہتا وہ انکی گود میں اپنے سر کو رکھے خوف سے بڑبڑا رہا تھا

نارمل زندگی ایک بار پھر کوئی خواب لگ رہی تھی

عمر حیات ہی کے بنگلے میں اگر لان کی طرف آؤ تو ہا لے سلطان گھاس پہ لمبی لیٹی تھی اسکی آنکھوں میں آنسو تھے ناک سرخ تھی اور گلہ بھاری اسے لگا تھا وہ سب فکس کر لے گی اسے لگا تھا اب اسے اللہ سے معافی مانگ کر ایک نئی زندگی شروع کرنی چاہیے لیکن یہ کیا تھا وہ آدمی جس نے اللہ کے لئے جس نے اسکے بند وں کے لئے اپنے بچوں تک کو پیچھے کر دیا وہ آج ایک ڈرگ ڈیلر کہلایا جا رہا تھا سارا ملک اس پہ لعنت بھیج رہا تھا اسکی شکل کے پوسٹر جلائے جا رہے تھے نیکی گلے کا طوق بن گئی تھی اور اب اسی آدمی کے خاندان کا گلہ گھونٹ رہی تھی اسے لگا تھا آج کے بعد وہ کچھ نہیں کر سکے گی انتقام اپنا حق اپنے پیروں پہ کھڑا ہونا سب بے کار تھا بے معنی تھا

اپنے کمرے میں بیٹھا ہارون شاہد اداس تھا بے چین تھا یہاں سے وہاں چکر کاٹتے اسکی ٹانگیں شل ہو چکی تھیں ہا لے کی تکلیف حسن کا خوف لیل کے آنسو عمر کا پیچھے ہٹ جانا سب برا لگ رہا تھا سب برا تھا دوست خاندان رشتے اسکے پاس تو ان سب کے نام پہ بس یہی لوگ تھے اور وہ آدمی جس نے اسکے قاتل ہونے پر بھی اسے کوئی سزا نہیں دی کوئی تضحیک بھرا جملہ نہیں کہا اس آدمی کے کردار پہ کیچڑ اچھالی جا رہی تھی

کمرے میں رکھے کینوس پہ کئی پینٹنگز ادھوری تھیں گھنشام داس کا سیکریٹری اسے کئی کالز کر چکا تھا لیکن ساری دنیا بے کار تھی اگر ہا لے اداس تھی وہ تھک کر بیڈ پہ گر گیا

ایک آرٹسٹ کے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا

کمرے میں بیٹھا عمر فرش پہ بیٹھی لیل گھاس پہ بیٹھی ہا لے سلطان اور ادھوری پینٹنگز کو نظر انداز کرتا ہارون سب اداس تھے غم زدہ تھے شاکڈ تھے

ان سب کو اپنے لئے کسی نہ کسی مسیحا کے آنے کا انتظار تھا کیا انکے لئے کوئی مسیحا آئے گا؟

سلطان منزل کا لاؤنج کا ماحول اس وقت ہلکا پھلکا تھا صبح والی لباس میں ملبوس شمس سلطان نے ٹائی کی ناٹ ڈھیلی کر رکھی تھی اور صوفے پہ ٹیک لگائے بیٹھا تھا اسکے ساتھ ہی فروا بیٹھی تھی ٹی وو پہ چلتی خبروں سے معراج سلطان کو ملتی ذلت سے محضوض ہوتی مہر ماہ وہاں نہیں تھی وہ یوسف سلطان کے کمرے میں تھی سفیر اپنے کمرے میں بتیاں بجھائے سوگ میں تھا دفتعا لاونج کے دھانے پہ کوئی آ کر کھڑا ہوا شمس نے ذرا کی ذرا نظر اٹھا کر اسکو دیکھا وہ اب تک کالج کی وردی میں تھا البتہ آنکھیں سرخ سوجی ہوئی تھیں

آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ وہ زخمی آواز میں پوچھ رہا تھا آپ اچھے سے جانتے تھے وہ سب کچھ ایک الزام ہے آپ اس سب کی تائید کیسے کر سکتے ہیں وہ آپ کے بھائی تھے اپنے بھائی کے ساتھ ایسا کون کرتا ہے؟ اسکی آواز آخر میں پھٹ پڑی تھی بے بسی سے غم سے یا پھر غصے سے

فروا نے ایک بے زار نظر اس پہ ڈالی شمس بازو سینے پہ لپیٹے سیدھا ہو بیٹھا

تمہارا باپ کرپٹ تھا ڈرگ ڈیلر تھا اسکی وجہ سے کئی لوگوں نے اپنی جان کھوئی ہے اور کئی لوگوں نے اپنے عزیز کھوئے ہیں اگر تم چاہتے ہو کہ میں ان پہ لگنے والے اس کیچڑ سے پاؤں بچا کر گزر جاتا تو میں ایسا نہیں کر سکتا میں تمہارے باپ کی طرح کرپٹ اور گھٹیا نہیں ہوں

میرے باپ کے بارے میں اس طرح مت بولیں وہ پوری قوت سے دھاڑا آواز سن کر حسینہ اپنے کمرے سے نکل آئی تھیں مہر بھی شور شرابے کا سن کر اسی طرف آ رہی تھی

یہاں آ کر ہمارے سامنے بکواس کرنے سے بہتر ہے کہ کوئی ثبوت لاؤ فروا نے حقارت سے کہا تھا اس وقت تمہارا باپ ملکی ناسور کے نام پہ ٹرینڈ کر رہا ہے اگر غیرت ہے تو جاؤ لوگوں کا منہ بند کرو وہ اپنی جگہ سے اٹھ آئی تھیں اور اب اسکے سامنے کھڑی تھی شمس بھی اسکے پیچھے کھڑا تھا

میرے باپ سے زیادہ گھٹیا آپ ہیں اور ان . . . . اس سے زیادہ وہ بول نہیں سکا شمس کے بھاری ہاتھ کا تھپڑ اسکے چودہ تبق روشن کر گیا تھا وہ ابھی ایک اور تھپڑ مارتا جب اسکا ہاتھ کسی نے پکڑا تھا شمس نے غصے سے بھری سرخ آنکھوں کے ساتھ اسکو دیکھا وہ حسینہ تھیں سرخ شیرنی جیسی آنکھیں چہرے پہ غضب لئے اسے دیکھ رہی تھیں اور پھر اگلے ہی لمحے انکا ہاتھ اٹھا تھا اور شمس کے رخسار پہ چھاپ چھوڑ گیا

شمس حقا بقا رہ گیا اسکے جسم میں جیسے کوئی جنبش ہی نہ ہوتی ہو

فروا طیش سے آگے بڑھی کہ حسن کو مار سکے یا دھکا دے سکیں لیکن اگلے ہی لمحے حسینہ نے ایک بھاری تھپڑ اسکے گال کی زینت بنایا تھا وہ شیرنی کی طرح کھڑی تھیں حسن کو اپنے پیچھے کئے اسکے سامنے ڈھال بن کر جیسے کوئی انہیں روکے تو اسکی ماں اسے روئے

جرات کیسے ہوئی میرے بچوں پہ ہاتھ اٹھانے کی؟ وہ غرآئی تھیں اگر میرے بچوں کو ہا تھ لگایا تو چیر دوں گی میں میرا شوہر مرا ہے میں ابھی زندہ ہوں یہ گھر جتنا تمہارا ہے اتنا میرا ہے میرے بچوں کو ہاتھ لگانے کا سوچنا بھی نہیں شمس وہ انگلی اٹھا کر ان دونوں کو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھیں بلکہ کہہ کیا رہی تھیں دھاڑ رہی تھیں شمس فروا اور انکے پیچھے کھڑی مہر سب ساکن تھے ساکت تھے

میں آپ کوبھی اور اسی وقت اس گھر سے نکال سکتا ہوں تمیز سے بات کریں جرات کیسے ہوئی آپ کی مجھے پہ ہاتھ اٹھانے کی؟ شمس ابھی تو شاک سے نکلا تھا

ابھی تو صرف تھپڑ مارا ہے شمس اگلی بار ہاتھ کاٹ دوں گی بلکہ اس ہاتھ کو اسی وقت کاٹ دینا چاہیے تھا جب یہ ہاتھ میری بیٹی پہ اٹھا تھا یا پھر تب جب یہ پہلی بار میرے بیٹے پہ اٹھا تھا لیکن اب بھی دیر نہیں ہوئی ایک ایک کو سڑک پہ گھسیٹوں گی چوراہے پہ لٹک اؤں گی اگرکسی نے میرے بچوں کو ہاتھ لگا یا تو میں ایک ایک کی جان کو آوںح گی انکی آواز بلند تھی شیرنی کی طرح ایک ماں کی طر

ماما آپ اندر چلیں . . . مہر نے انکو کندھوں سے تھام کر لے جانا چاہا لیکن حسینہ نے بری طرح اسکو خود سے دور جھٹکا

تم آج یا تو میری طرف رہو یا پھر اپنے سسرال کی طرف مجھے اندر لے جا کر میری آواز مت دبا و انہوں نے تو گویا آج سب کو حیران کرنے کی قسم کھا رکھی تھی فروا اور مہر ٹکر ٹکر انکا چہرہ دیکھے گئیں

. . . ماما میں . . میں کیا کہہ سکتی ہوں میں نیوٹرل ہوں یہ آپ لوگوں کا مسئلہ ہے میں

تم نیوٹرل نہیں لالچی اور حریص ہو تم بے غیرت ہو مہر ماہ

اور یہاں سلطان منزل کے مکینوں پہ پورا آسمان گرا تھا مہر ماہ مارے شاک کے دو قدم پیچھے ہوئی فر وا نے منہ پہ ہاتھ رکھ لیا شمس کی زبان تالو سے چپک گئی اور حسن وہ تو پہلے شاک سے بھی باہر نہیں آیا تھا

حسینہ اب بھی کہہ رہی تھیں میں نے تم جیسی خود غرض لالچی حریص اور بے وقار عورت نہیں دیکھی تم نیوٹرل نہیں ہو بے غیرت ہو جب تمہاری بہن پٹ رہی تھی تم تب بھی یہی تھیں جب حسن مار کھا رہا تھا تم تب بھی یہی تھی اور آج جب یہاں میں کھڑی ہو کر اپنے بچوں کے لئے لڑ رہی ہوں تم آج بھی بے غیرت ہو

ماما میں . . . اس نے کچھ کہنا چاہا

مامی . . . ماما نہ ہیں مامی کہو انہوں نے ایک ایک لفظ پہ زور دیا آج تم نے میری تربیت میری پرورش اور میرا پیار ہر ایک کا صلہ جس طرح دیا ہے اسکے بعد مجھے ماں مت کہو میری اپنی بیٹی ہے ہا لے سلطان میری بیٹی ہے

مہر کی آنکھوں سے آج آنسو بہہ نکلے تھے باقی تمام لوگ ساکت ہوئے انہیں سن رہے تھے

نگین ٹھیک کہتی تھی سانپوں کے بل سے سانپ نکلتے ہیں تم بھی ویسا ہی ایک سانپ ہو سا پنوں کو دودھ تب تک پلاؤ جب تک نقصان نہ دیں جس دن انکا زہر جسم کو سبز کرنے لگے اس دن انکا سر کچل دینا چاہیے تم جیسی سانپ کے ساتھ تو پہلے دن ہی یہی ہونا چاہیے تھا وہ پھنکار رہی تھیں مہر ماہ شل تھی اسکی زبان گنگ تھی ہر لفظ جیسے مر گیا تھا

تم میری بیٹی کو ایکسپلائٹ کرتی رہی میری بیٹی کو ہمیشہ کمتر محسوس کرواتی رہی لیکن میں خاموش رہی میں اندھی نہیں تھی مہر ماہ مجھے سب دکھتا تھا میں بس گلٹی تھی اور آج انہوں نے سرخ آنکھیں اسکی بھو ری آنکھوں میں گاڑ دیں آج میں گلٹی بھی نہیں ہوں میرے بچوں کی طرف جو کوئی بھی آنکھ اٹھا کر دیکھے گا میں آنکھیں نوچ لوں گی یاد رکھنا وہ انگلی اٹھا کر وارن کرتی حسن کو اپنے ساتھ لئے آگے بڑھ گئیں

اور جب کوئی ماں اپنے بچوں کے لئے اٹھ کھڑی ہو تو تمھیں چاہیے کہ اس سے خوف کھاؤ

سلطان منزل میں قبروں جیسا سناٹا چھا گیا تھا

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.