Chapter 79: باب 79

وہ وا پس مڑ گئے کمرے کا دروازہ کھول کر باہر نکل گئے

عمر بے بسی سے انہیں جاتے ہوئے دیکھتا رہا

وہ ایک دوست کے توسط کوئٹہ چلا آیا بلوچستان کا دارلحکومت پر سکون ٹھنڈا شہر کوئٹہ مختلف تھا کراچی سے بے حد مختلف یہاں کی زندگی ویسی نہیں تھی

وہ روشنی شور گہما گہمی والے شہر سے اچانک اس معصوم اور پر سکون شہر میں آگیا تھا یہاں را تیں کراچی جیسی روشن اور دن شور کرتے نہیں تھے

یہاں آنے کے بعد اسے "اسٹرگل "کے معنی پتہ چلے تھے وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ فلیٹ شیئر کر رہا تھا کرایہ اور باقی کے آخرآجات نے اسے پہلے ہی مہینے دن میں تارے دکھا دئیے تھے ہیون میں اسکا کھانا اور رہائشی مفت تھی کوچنگ اور باقی کے آخرآجات کے لئے اسکے پاس جاب تھی لیکن یہاں نہ جاب تھی نہ پیسے اور سب سے بڑھ کر یہاں معراج سلطان نہیں تھے

وہ دو دو نوکریاں کرنے لگا کوچنگز اور لائبرری جانے لگا لیکن ایک اہم بات جو اسے یہاں آ کر پتہ لگی تھی بلوچستان اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں زمین آسمان کا فرق تھا اسے جو چیزیں یہاں "اب "پڑھائی جا رہی تھیں وہ انہیں کئی سال پہلے پڑھ چکا تھا شاید وہاں کا تعلیم بہت پیچھے تھی کہیں زیادہ پیچھے

وہ فلیٹ کا چھ ماہ کا کرایا ایک ساتھ دے چکا تھا اب وہ یہاں سے جانا افورڈ بھی نہیں کر سکتا تھا عمر کہتا تھا مسائل اپنا حل ساتھ لے کر آتے تھے اور اسکے مسائل بھی اپنا حل ساتھ لائے تھے لیل جو اسکے ساتھ کراچی کے بڑے کوچنگ ادارے میں پڑھ رہی تھی وہ اب اسے نوٹس بھیج دیا کرتی تھی وہ یوں وہ پڑھائی میں پیچھے نہیں رہا لائبرری میں سارا دن وہ کتابوں میں غرق رہتا تھا جب وہ راتوں میں سونے کے لئے لیٹتا تھا تب کوئی تھا جو اسے یاد آیا تھا بغیر اجازت

یہ وو وقت تھا جب عمر اچھا کھانا کھاتے ہوئے ہزار بار سوچتا تھا جب وہ مہنگے کپڑے جوتے اور خاص طور پہ پرفیومز لیتے ہوئے اسے سوچنا نہیں پڑتا تھا وہ فورا خود کو "ناں "کہہ کر آگے بڑھ جایا کرتا تھا خود کو ناں کہنا آپ کو بڑے بڑے مسائل سے بچا لیتا ہے اور اس نے یہ سیکھ لیا تھا وہ نوکریوں سے نکالا جاتا تھا کیونکہ اسکے پاس پڑھنے اور نوکری مینج کرنے کے لئے وقت نہیں ہوتا تھا اس نے کئی بار جوتے سلائی کر کے پہنے تھے شرٹوں کے رنگ بوسیدہ اور پرانے ہوجاتے تھے وہ انہیں تب تک پہنتا تھا جب تک پھٹ نہ جائیں

کوئٹہ کی یخ برف بارساتی راتوں میں وہ اپنے لئے گرم بستر نہیں خرید پاتا تھا انکے فلیٹ میں ایک ہیٹر تھا جسے اسکا دوست اور وہ باری باری استمعال کرتے تھے گو کہ اس کڑ کتے جاڑے میں اس ہیٹر کی کوئی وقعت نہیں تھی لیکن وہ بس خاموشی سے سب سہے چلے جا رہا تھا اگر وہ پیسہ ان چیزوں میں جھونکنے لگ جاتا تو کوچنگ کے پیسے پورے نہ ہو پاتے گھر اور بس کا کرایا کھانا اور باقی کے آخرآجات ان سب کو پورا کرنے کے لئے اسے کافی بار دل مارنا پڑتا تھا

کئی بار سخت سردی اور برف باری میں اسے پیدل کوچنگ جانا پڑتا تھا اورپھر جب تک وہ کلاس میں بیٹھا رہتا اسے اپنی ٹانگیں شل محسوس ہوتیں یہاں آ کر بہت کچھ بدلا تھا یہاں وہ چاہ کر بھی ہا لے کو دیکھنے نہیں جا سکتا تھا لیکن ایک چیز تھی جو نہیں بدلی تھی "اسکا دل "اسے لگتا تھا وہ اسے بھلا چکا ہے لیکن وہ دل کے تخت پہ براجمان تھی پہلے سے زیادہ شان اور حق کے ساتھ

وقت گزرتا رہا وہ ان حالات کا عادی ہوتا گیا

اسکی واحد عیاشی مندوخیل روڈ کے "کلیجی اور نان "ہوا کرتے تھے وہ جب بھی اداس ہوتا تو نہیں آتا تھا بوڑھا شفیق پٹھان ریڑھی لگائے جب کلیجی اسکے سامنے دھو کر صاف کر کے بناتا تھا اور پھر جب وہ اسے نان کے ساتھ کھاتا تھا تب اسے لگتا تھا "یہ زندگی ہے "یہی زندگی ہے

حالات کی سختی معاشی بری حالت اور ٹوٹا ہوا دل وہ ان حالات میں بھی ڈٹ کر کھڑا تھا کچھ لوگوں کو کھڑا ہونا پڑتا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں اگر وہ گرے تو انہیں اٹھانے کوئی نہیں آئے گا

اور پھر وہ دن اگیا جب اسکا امتحان تھا

وہ سفید شرٹ کے اوپر خاکی پینٹ پہنے امتحان دینے آیا بڑے سے ہال میں قطار نما کرسیاں سجی تھیں لڑکے لڑکیاں پرچوں پہ جھکے پنے سیاہ کرتے جا رہے تھے دو اساتزہ ان تمام طالب علموں کی نگرانی کی خاطر انکے سروں پہ گھوم رہے تھے

یہ لوگ اصل میں استاد نہیں تھے یہ کسی بڑے بڑے عہدوں سے ریٹائرد اعلی عہدے داران تھے خبطی اصول پسند بوڑھے جن کے چہروں سے سختی کا گمان ہوتا تھا جن کے وجود سے پرفیوم کی نہیں رعب و دبدبے کی خوشبو آتی تھی حبکو دیکھ کر ہی سانس حلق میں اٹکنے لگے

ہال کے عین سامنے جہاں طلباہ کی کرسیاں ختم ہوتی تھیں وہیں ذرا سا اونچا اسٹیج بنا تھا جہاں تین لوگ بیٹھے تھے ایک سفید بالوں والی عورت ایک درمیانی عمر کا مرد اور تیسرا کرخت اور سنجیدہ چہرے والا اشوک کوہلی پہلی قطار کو چھوڑ کر دوسری قطار میں آؤ تو سفید شرٹ والا لڑکا پیپر پہ جھکا ہوا تھا اسکے پیچھے بیٹھی لڑکی بار بار اسکی پیٹھ پہ ہلکے سے پین مارتی تھی

شاید وہ اسے سے کچھ پوچھ رہی تھی وہ نظر انداز کرتا رہا ایک بار دو بار تین بار اور پھر وہ مڑا یہ اسکی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی

کیا مسئلہ ہے بی بی ؟ تنگ نہ کریں وہ برہمی سے کہہ کر اپنے پرچے پہ جھکنے لگا لیکن عین اسی وقت اسے اپنا پرچہ ہوا میں اٹھتا ہوا اور پھر اشوک کوہلی کے ہاتھ میں جاتا ہوا نظر آیا

وہ جانتا تھا اب کچھ نہیں ہو سکتا ساری دنیا جیسے جل کر راکھ ہو گئی تھی

آپ کو چیٹنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے آپ کو اب اس امتحاں کا اہل نہیں سمجھا جا سکتا یو مے گو

وہ ٹھنڈی برف جسی آوازمیں جیسے کوئی نوحہ سنا کر گیا ہو (سی ایس ایس ؛پی سی ایس اور اسی طرح کے چند بڑے بڑے امتحانوں میں آپ کو دائیں بائیں دیکھنے یہاں تک کہ زور سے سانس تک لینے کی اجازت نہیں ہوتی عمر سے)غلطی ہو گئی تھی اور اب وہ اس پہ ساری زندگی پچھتانے والا تھا

سر میں چیٹنگ نہیں کر رہا تھا یہ بی بی مجھے بار بار تنگ کر رہی تھیں میں میں بس انہیں روک رہا تھا تھا وہ بوکھلا ہی تو گیا تھا

اسے اپنی ساری دنیا گھومتی محسوس ہو رہی تھی

کوہلی بغیر جواب دئیے اسٹیج پہ واپس چلا گیا عمر دیوانہ وار اسکے پیچھے گیا تھا

سر پلیز ، میرا کیریئر تباہ ہو جائے گا پلیز مجھے میرا پیپر واپس دے دیں وہ منت کرر ہا تھا

لیکن اسکے سامنے موجود تینوں نفوس نے گویا آنکھیں بند کر لی تھیں کان لپیٹ لئے تھے اسکی آنکھیں بھرنے لگی تھیں

سر پلیز میرا پیپر دے دیں سر وہ لڑکی وہ مجھے تنگ کر رہی تھی خدا کی قسم میں نے چیٹنگ نہیں کی سر پلیز سیکورٹی انہیں لے جاؤ کوہلی نے با آواز بلند دروازے پہ کھڑے اہلکاروں کو اشارہ کیا

نہیں نہیں پلیز پلیز سر میں برباد ہوجاؤں گا میرا فیوچر میرا کیریئر سب ختم ہو جائے گا آپ ایسا نہیں کر سکتے میم پلیز آپپ کچھ بولیں وہ اس عورت کے سامنے گڑگڑا رہا تھا

دو اہلکاروں نے اسے بازوؤں سے پکڑ لیا اب وہ اسے گھسیٹ رہے تھے عمر نے ایک جھٹکے سے خود کو آزاد کروایا سر پلیز آپ ابھی اپنے سامنے مجھ سے دوبارہ لکھوا لیجئے لیکن یہ ظلم نہ کریں خدا کے لئے مجھے میرا پیپر دے دیں میں چیئر نہیں ہوں وہ بے بسی سے چلا رہا تھا منت کر رہا تھا اگلے دس منٹ تک اس نے ہر طرح سے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی منتیں کیں لیکن وہ لوگ ٹس سے مس نہ ہوئے

اسے کمرہ امتحان سے نکال دیا گیا اسکا پیپر لے لیا گیا وہ اس رات پوری رات فلیٹ نہیں گیا فون آف رکھا اور بس سڑک پہ چلتا رہا رات کے آخری پہر سڑک پہ چلتے ہوئے اسے کچھ پولیس والوں نے پکڑ لیا اور تھانے لے آئے وہ اگلا سارا دن بھی تھانے میں رہا

سب کچھ ختم ہو گیا تھا برباد ہو گیا تھا وہ تھانے کی کوٹھڑی میں بیٹھا تھا سر جھکائے بے حال شکستہ

دفتعا اسے اپنے قریب کسی کے شناسا قدموں کی آہٹ محسوس ہوئی اس نے سر نہیں اٹھایا وہ اس سے ناراض تھے وہ کیسے آ سکتے تھے اس نے سر جھٹکا

کوٹھڑی کا دروازہ کھولا گیا اور ایک نفیس سوٹڈ بوٹڈ مہربان سا آدمی اندر آیا

عمر نے گردن اٹھا کر اسکو دیکھا وہ پریشانی سے اسےدیکھ رہے تھے پھر پنجوں کے بل اسکے قریب بیٹھے اس نے بچوں کی طرح اپنے دونوں بازو انکے گرد باندھ لئے اور انکے سینے سے لگ کر سکون سے آنکھیں بند کر لیں آنسو نکلا نہ کوئی شکایت وہ بس خاموشی سے انکے ساتھ لگ کر بیٹھا رہا حلق میں بہت سی گر ہیں اٹک گئی تھیں بہت سا پانی آنکھوں سے باہر آنا چاہتا تھا لیکن وہ بس جبر کئے بیٹھا رہا

وہ اسے نکال کرلے آئے تسلی دی دلاسا دیا واپس لے جانا چاہا لیکن وہ نہیں گیا معراج تھک کر واپس چلے گئے لیکن اب یہ ہوا تھا کہ وہ ہر ہفتے اسے وزٹ کرنے آتے تھے

وہ پہلے کی طرح بولتا نہیں تھا طعنوں کے جواب نہیں دیتا تھا وہ بدل گیا تھا بہت زیادہ بدل گیا تھا یہ وہ وقت تھا جب عمر کے دل سے ہر جذبہ ختم ہو گیا تھا اسے لگا تھا اب اگر کبھی ہا لے سلطان خود بھی اسکے سا منے آگئی تو وہ بے حس بن کر گزر جائے گا اب اسے "جینے "کی خواھش نہیں رہی تھی

اور اسی طرح ایک چمکتی ہوئی صبح اسکے لئے ایک خوش خبری لائی تھی وہ "پاس "ہو گیا تھا اس نے دسواں نمبر حاصل کیا تھا کیونکہ جب اس سے پیپر لیا گیا تھا وہ اسی فیصد حل کر چکا تھا عمر کے پاس جیسے سارے الفاظ ختم ہو گئے تھے وہ کس طرح شکر ادا کرتا

معراج سلطان اسکے دوست اور ہیون سے باقی کئی لوگ اس سے ملنے آئے تھے مبارک باد مٹھائیاں خوشی قہقہے یس زندگی یکدم بدل سی گئی اسے اسلام آباد بھیج دیا گیا ٹریننگ کے لئے چند ماہ بعد وہ اے اپی عمر حیات تھا اس نے یہ نام وردی عہدہ کریڈیبلٹی کمائی تھی اسے پیسے سے عشق تھا اور اپنے کمائے پیسے سے اسے حد سے زیادہ عشق تھا

کیا اب تم سمجھے عمر حیات کو پیسے سے اتنی محبت کیوں تھی؟

چند سال تک وہ کوئٹہ میں سرو کرتا رہا روٹین سخت اور یف تھی وہ بس ایک روبوٹ کی طرح خود کو کام میں جھو ںکے ہوئے تھا اس سارے عرصے میں وہ ایک بار بھی کراچی واپس نہیں گیا تھا معراج سلطان ہر ہفتے دو ہفتے بعد اسکے پاس آجاتے تھے دن میں کوئی دس بارہ دفع ایک دوسرے کو کال کرنا انکا معمول تھاا سکی زندگی میں بس دو لوگ تھے اماں اور اسکے جج صاحب تیسرے انسان کو وہ گنتی میں نہیں لایا تھا اتنے سالوں میں اس نے ہا لے کو پانے کی چاہ ختم کر دی تھی

اسی عرصے معراج سلطان کے اسرار پہ اس نے اپنا ٹرانسفر کراچی کروا لیا وہ کراچی واپس آگیا تھا لیکن جس رات وہ واپس آیا اسی رات کسی نے اس پہ حملہ کر دیا وہ اسکے مخالف تھے اسکی جاب میں ہزار مخالف تھے اسے تین گولیاں لگی تھیں وہ سڑک پہ پڑا کراہ رہا تھا لیکن وہ اٹھنا نہیں چاہتا تھا وہ اب جینا نہیں چاہتا تھا اسی لمحے ایک گاڑی اسے اپنے قریب آتی دکھائی دی اسکی آنکھیں روشنی کے باعث چندھیا گئیں گاڑی سے نکلنے والی ایک لڑکی تھی عمر نے اسکو دیکھا اور پھر وہ سانس نہیں لے سکا

چار سال وو چار سال اس سے دور رہا اسے یاد نہیں کیا اسے دیکھا نہیں اسے سنا نہیں اسے بھولنا چاہا اور اسے لگا وہ بھول چکا ہے لیکن وہ غلط تھا

چار سال سے جو ڈپٹ عمر نے اپنے دل کو دے رکھی تھی وہ جھوٹی تھی جو دلاسا وہ خود کو دیتا تھا وہ بے کار تھا اسے لگا تھا اسکی زندگی میں اب ہا لے نہیں ہے لیکن وہ تھی وہ آج بھی پہلے دن کیطر ح دل کے تخت پہ براجمان تھی چار سال کہیں دور پیچھے رہ گئے وہ تو اسے کبھی بھولا ہی نہیں تھا وہ آج بھی لائیبرری میں اسے بنا تھکے دیکھنے والا عمر تھا وہ آج بھی ویسی تھی اسے دیکھ کر آج بھی دل چاہتا تھا کہ جیا جائے اسکے ساتھ جیا جائے یہ وہ لمحہ تھا جب عمر نے خود کو ایک چانس دیا زندگی پہ تھوڑا حق عمر حیات کا بھی تھا

میں جینا چاہتا ہوں اس نے کہا اور پھر وہ رک گئی عمر نے اسکو رکتے دیکھا پھر اسے اپنے قریب آتے دیکھا وہ سانس روکے ہوئے تھا وہ اس لمحے کو سانس لینے کے وقت جتنا بھی ضائع نہیں کر سکتا تھا

آج اسے اندازہ ہوا تھا کہ اس نے شہر بدلہ تھا لوگ بدلے تھے لیکن وہ اپنا دل نہیں بدل سکا تھا وہ دل جو ہمیشہ سے ہا لے سلطان کے لئے دھڑکتا تھا اس نے آج اپنے دل سے سارے واہمے خدشے نکال کر خود کو حالات کے سپرد کر دیا تھا وہ خود کو چانس دے گا وہ جئے گا

زندگی پہ تھوڑا حق عمر حیات کا بھی تھا

"موجودہ دن "موجودہ دن

سفید سفید محل ہے کے باہر رکی عمر کی گاڑی سے وہ دونوں باہر آئے ہا لے نے سیاہ گھٹنوں تک آتی قمیض کے ساتھ سیاہ ہی بڑے پائنچوں والا ٹراؤزر پہن رکھا تھا عمر اسی سرمئی ٹریک سوٹ میں ملبوس تھا

ہا لے نے گردن اونچی کر کے اس عمارت کو دیکھا کتنی بار اس کے بابا نے اسے یہاں لانے کی کو شش کی تھی کتنی بار ؟ اس نے یاد کرنا چاہا گننا چاہا لیکن اب کوئی فائدہ نہیں تھا وہ بس گلابی گیلی آنکھوں سے اس عمارت کو دیکھتی رہی

اندر چلیں ؟ عمر کے نرمی سے کہنے پہ اس نے رخ موڑا اور پھر غائب دماغی سے اسکے ساتھ چلنے لگی

وہ جگہ جگہ رک جاتا چوکیدار سے لے کر گزرتے بھاگتے دوڑتے بچے انکو اسکول کے لئے تیار کرنے والی انکی آیا ہر ایک ٹھہر کر اس سے بات کرتا تھا وہ مسکرا مسکرا کر جواب دیتا تھا جھک کر بچوں کے گال چو متا تھا

ہا لے نے نوٹ کیا تھا اسے وہاں ہر گزرتے بچے اور بڑوں نے عمر کہہ کر پکارا تھا نہ کوئی سا بقہ نہ لاحقہ وہ سب کے لئے بس "عمر "تھا وہ عمر کی معیت میں راہداریاں پار کرتی آگے چلتی جا رہی تھی وہ ہر ایک سے اسکا تعارف کرواتا جاتا تھا "یہ ہا لے سلطان ہیں معراج بابا کی بیٹی "یہ تعارف سن کر اس نے ہر بچے بڑے کی آنکھوں میں اپنے لئے عقیدت دیکھی تھی وہ اسے محبت سے تک رہے تھے اس سے دوبارہ آنے کا کہہ رہے تھے وہ بس سر ہلا رہی تھی کہنے کو کچھ تھا ہی نہیں دور کہیں سے بچوں کے قرآن پڑھنے کی آوازیں آ رہی تھیں عمر کے قدم اس آواز کے پیچھے تھے وہ ن راستوں سے واقف تھا یہاں آ کر اسکے چہرے پہ سکون تھا اطمینان تھا حا اب وہ دونوں بڑے سے ہال کے دروازے پہ کھڑے تھے سفید ستونوں سے کھڑا ہال کسی مسجد کی طر نیچے تھا موٹے موٹے کارپٹ بچھے تھے بچیاں دوپٹے اؤڑھے اور بچے سر پہ جالی دار ٹوپی پہنے سبق پڑھ رہے تھے ہا لے کو بے اختیار اس ماحول سے رعب سا آنے لگا عمر کو دیکھ ان سب نے مشترکہ سلام کیا تھا وہ ان سب کے سامنے ذرا سی اونچی بنی جگہ پہ جا بیٹھا جالی دار ٹوپی اب اسکے سر پہ تھی ہا لے کو اب اندازہ ہوا تھا کہ وہ یہاں قرآن پڑھاتا ہے

اللہ نور سموت ولارض

اس نے اپنی خوبصورت آواز میں آیت سنائی آج ہم اس آیت پہ تدبر کریں گے وہ بچوں کو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا پھر اسکی نظر ہا لے پہ پڑی وہ گمصم سی اسے دیکھ رہی تھی دوپٹہ ڈھلکا ہوا تھا عمر نے ہاتھ کے اشارے سے اسے دوپٹہ سر پہ لینے کو کہا تو وہ گڑبڑ آئی اور فورا سے دوپٹے کو سر پہ اچھے سے اؤڑھ لیا وہ دوبارہ بچوں کی جانب متوجہ ہو چکا تھا ہال میں بیٹھے بچوں میں چودہ پندرہ سال کے بچوں سے لے کر کوئی تین چار سال کے بچے بھی تھے وہ اس تدبر کو نہیں سمجھ سکتے تھے پھر عمر نے انہیں کیوں بٹھا رکھا تھا؟

وہ بول رہا تھا سنا رہا تھا اور ہالےمسمرائز ہو کر اسے سن رہی تھی یہ عمر کتنا مختلف تھا یہ کون تھا؟

وہ کافی دیر تک بولتا رہا بچے اپنی کاپیوں میں اہم نکات نوٹ کرتے رہے اور پھر وہ نیچے اتر آ یا ہا لے کی طرف آتے ہوئے وہ مسکرا راہا تھا اسکے قریب پہنچ کر اس نے تمام بچوں کو اپنی جانب متوجہ کیا

ان سے ملو یہ ہا لے سلطان ہیں معراج بابا کی بیٹی

اور عمر کی بیوی بچوں میں سے کسی نے لقمہ دیا تو وہ ہنس پڑا ہا لے اسکو ہنستے ہوئے دیکھتی رہی

بچے اب اشتیاق سے اس سے کچھ پوچھ رہے تھے کچھ بتا رہے تھے وہ انکو مسکرا کر جواب دیتی رہی مجمع چھٹ گیا بچے اپنے اپنے اسکول کو تیار ہونے چلے گئے بس ایک بچی تھی جو عمر کی ٹانگوں سے لپٹی تو ہٹی نہیں وہ چار سالہ ام رباب تھی اسکی ضد تھی کہ وہ عمر کے ساتھ رہے گی ہا لے مسکراتے ہوئے عمر کو اس بچی کے لاڈ اٹھاتے دیکھتی رہی یہ الگ دنیا تھی ہا لے کا دل چاہا تھا وہ نہیں رہ جائے یہ بچے انکے معصوم سوال جواب انکے چہروں کا اشتیاق یوں لگتا تھا وہ ہا لے کو پہلے سے جانتے ہیں پہچانتے ہیں وہ انکے لئے نئی نہیں تھی ہیون کو چچا کے قبضے سے آزاد کروانے کا عزم دل میں پختہ سا ہو گیا

تھوڑی دیر بعد وہ دونوں باہر نکل آئے بچے اب یونیفارم پہنے ساتھ والی بلڈنگ کی جا نب دوڑیں لگا رہے تھے کچھ عجلت میں تھے کچھ بے زار اور کچھ پیٹ پکڑے ڈرامہ کرتے نظر آ رہے تھے عمر کوئی ایک سود فع رکا تھا اور ایک ایک بچے سے بات کی تھی سوال جواب کئے تھے اور انکے کان میں کچھ کہا تھا کہ وہ کھلکھلا دیتے تھے

وہاں اپنے چھوٹے چھوٹے بچے بیٹھے تھے انکو تو تدبر کا مطلب بھی نہیں پتہ ہوگا تم نے انہیں کیوں بٹھا رکھا تھا؟ وہ اسکے ساتھ چلتے ہوئے پوچھ رہی تھی

وہ بچے ہیں لیکن کچھ سالوں میں بڑے ہو جائیں گے اگر تب ایک دم سے انکو تدبر کی کلاس میں بٹھا دوں گا تو انکو بوجھ لگے گا میں انہیں عادی بنا رہا ہوں قرآن پہ غور و فکر کرنے کی عادت بچپن سے ہونی چاہیے عمر نے سادگی سے جواب دیا

تم نے وہاں مجھے اپنی بیوی کیوں نہیں بتایا ؟ پتھریلیروش پہ چلتے ہوئے ہا لے نے اس سے دوبارہ سوال پوچھا تھا عمر نے کندھے اچکائے میں آپ کو ان کمقرٹیبل نہیں کرنا چاہتا تھا ویسے بھی آپ اسر شتے کو ختم کرنا چاہتی ہیں تو اسکا بار بار تزکرہ مجھے مناسب نہیں لگتا

ایک لمحے کو بس ایک لمحے کو ہا لے کا دل ڈوب کر ابھرا تھا لیکن پھر اگلے ہی لمحے جب سامنے سے پیر پیر چلتے ہوئے بچے کو اٹھاتے ہوئے عمر کو دیکھا تو اس نے تلخی سے سر جھٹکا

میرا فیصلہ سہی ہے عمر میرے ساتھ رہو گے تو ادھوری زندگی گزارنی پڑے گی اسکے لہجے میں کچھ تھا کہ عمر چو نک سا گیا اور پھر اگلے ہی لمحے وہ اسکی بات کا مطلب سمجھ گیا تھا بچے کو آیا کے حوالے کر تے ہوئے وہ ہا لے کے قریب آ کر رکا

اولاد . عزت . . . . اور مال یہ تین چیزیں ہیں جس پہ اللہ نے کسی انسان کو ذرا سا بھی اختیار نہیں دیا یہ اللہ کے ہاتھ میں ہیں اسکا فیصلہ ہیں وہ اسکے قریب کھڑا کہہ رہا تھا ہا لے اس کو سنے گئی

اگر یہ فیصلے انسانوں کے ہاتھ میں ہوتے تو ہر دوسرا انسان بے اولاد اور ہر تیسرا انسان بے عزت برہنہ اور ہر ایک انسان مفلس نادار ہوتا جن باتوں کو سوچ کر آپ خود کو ہلکان کر رہی ہیں میرے ذہن میں ایسا خیال بھی نہیں آیا شادی میں اولاد کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوتا ہےوہ نرمی اور سادگی سے کہہ کر آگے بڑھ گیا

ہا لے جیسے لا جواب ہو گئی تھی کہنے کو کچھ رہا ہی نہیں تھا

ویسے اگر میرے یہاں اولاد نہ ہوئی تو میں اپنے جیسا حسین دو ڈمپل والا اور گورے رنگ والا بچہ ایڈاپٹ کر لوں گا وہ اپنی جگہ سے بولا انکے درمیان زیادہ فاصلہ نہیں تھا ہا لے نے سر جھٹکا

می آہ یہ سیلف ابسسیسڈ آد

لیکن اگلے ہی لمحے وہ رکی آنکھیں مشکوک انداز میں سڑکیں اور اس نے ایک جھٹکے سے گردن اٹھا کر اسے دیکھا وہ سامنے کھڑا تھا مسکراتا ہوا ہشاش بشاش

تم ایسے نہیں ہو وہ شاکی انداز میں کہتی آگے بڑھنے لگی

کیسا دو ڈمپل والا گورا یا حسین ؟

تم نے کہا تھا تم نے پھٹے ہوئے جوتے پہنے ہیں پرانی سلائی کروائی ہوئی شرٹس پہنی ہیں وہ بولتی ہوئی آگے آ رہی تھی اور عمر کا چہرہ تاریک پڑ رہا تھا

میٹم مہنگے پرفیومز اور اچھے کھانے کو ناں کر کے آگے چلے جاتے تھے سیلف آبسسیڈ آد ایسا نہیں ہوتا وہ اسکے بالکل سامنے آ کر رکی وہ اونچا تھا اسے گردن اٹھا کر دیکھنا پڑتا تھا اپنی تعریف وہ انسان کرتا ہے جو احساس کمتری کا شکار ہو یا پھر وہ کسی کو یقین دلانا چاہتا ہو کہ وہ ایسا ہے وہ اداکاری کرنا چاہتا ہو خود کو اور دوسرے کو باور کرانا چاہتا ہو کہ وہ اچھا ہے وہ ایسا ہے وہ ویسا ہے

وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی اور عمر کے منہ پہ جیسے کسی نے کھولتا ہوا تیل ڈال دیا ہو

تم احساس کمتری کا شکار ہرگز نہیں ہو دو لوگ ہوتے ہیں جو کسی کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ "ایسے "ہیں ایک جنہیں خود پہ شک ہوتا ہے یا پھر کسی دوسرے انسان کی نظر التفات کا شوق اور دوسرے

عمر نے سانس بھی روک لیا ہر شے تھم گئی

. . گلٹی انسان گلٹی انسان سب کو یقین دلانا چاہتا ہوتا ہے کہ وہ ایسا ہے وہ خوش ہے ٹھیک ہے مذاق کر رہا ہے ہنس بول رہا ہے اوہ میرے خدایا عمر تم گلٹی ہو؟

وہ مارے شاک کے جیسے بول ہی نہ پا رہی ہو تمھیں کس بات کا گلٹ ہے؟

آپ کو میری ذات پہ تبصرہ کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے مجھ اپنے بارے میں بات کرنا نہیں پسند چلیں وہ نہ گواری سے کہہ رہا تھا

تم کیوں گلٹی ہو عمر کیا ہوا ہے؟ ہا لے نے جیسے اسکو سنا ہی نہیں اب کے عمر مڑ ااسکے تاثرات میں سختی تھی مٹھی بھینچ رکھی تھی

میں اگر اس دن آپ کے چکر میں جج صاحب کو چھوڑ کر نہیں آیا تو وہ نہ مرتے وہ بے بسی بھری خفگی سے بولا کہتا میری وجہ سے آپ لیل حسن اور سارا ہیون سفر کر رہا ہے مجھے لگتا ہے میں ذمہ دار ہوں کوئی کچھ نہیں لیکن جب جب میں آپ سب کو اداس یا مصیبت میں دیکھتا ہوں میرا گلٹ مزید گہرا ہوجاتا ہہے میں ذمہ دار ہوں اس نے ایک ایک لفظ پہ زور دیا آپ کے باپ کی موت آپ کے اغوا آپ کی ذلت اور ہیون کے بچوں کو ایک بار پھر یتیم کرنے کا ذمہ دار عمر ہے

وہ ایک حادثہ تھا عمر ہا لے کے لب بے یقینی سے پھڑپھڑائے

عمر گلٹی تھا؟

اوہ پلیز عمر نے بے زاری سے اسے ٹوکا میں کوئی دس سال کا بچہ نہیں ہوں جسے آپ دلاسا دے رہی ہیں میں جانتا ہوں سب میری وجہ سے ہوا ہے میں ذمہ دار ہوں اور جس جس نے یہ سب کیا ہے

I am going to make them pay

وہ سرد آواز میں کہہ کر چلا گیا ہا لے اب بھی بے یقین تھی

کیا عمر بھی گلٹی ہو سکتا ہے کیا عمر کے ساتھ بھی مسائل ہو سکتے ہیں؟

بے یقینی سی بے یقینی تھی

ہا لے کو یونیورسٹی ڈراپ کرنے کے بعد وہ آفس چلا آیا تھا لیکن یہاں آ کر اسے پتہ چلا تھا کہ شمس آفس میں نہیں ہیں اسے حیرت ہوئی تھی اسے شمس کا آفس بھی چیک کرنا تھا لیکن وہ اتنی جلدی موقع دے دے گا یہ اس نے سوچا نہیں تھا

وہ فائلز میں سر دیے کام میں غرق تھا جب اسے کچھ آوازیں سنائی دیں اس نے غور کرنا چاہا اور پھر ندازہ ہوا کہا وہ سفیر کی آواز تھی اسٹینڈ پہ سے اپنا کوٹ اٹھاتے ہوئے وہ باہر نکل آیا سفیر کا آفس اسکے آفس کے ساتھ ہی تھا دروازہ ہلکا سا کھلا ہونے کے باعث آوازوں کاراستہ کلیئر تھا اس نے قریب آ کر دروا زہ دھکیلا تو کھلتا ہی چلا گیا اندر سفیر تھا اور اسکی حالت ایسی تھی کہ ایک پل کو عمر تھم سا گیا لیکن اگلے ہی لمحے اسکے پولیس والے دماغ نے ساری صورت حال ڈی کوڈ کر لی

سفیر پاگلوں کی طرح لگ رہا تھا اسکی آنکھیں گلابی تھیں ٹانگیں اضطر ابی کیقیب میں جھلا رہا تھا وہ اپنی پاور چیئر چھوڑ کونے میں رکھے صوفے پہ بیٹھا تھا بالوں کو ہاتھوں میں جکڑے وہ جیسے کسی سے کا طلب گار تھااور کیا عمر کو جاننے کی ضرورت تھی وہ کیا سے ہے؟

سفیر نے عمر کو دیکھا وہ اٹھ کر اسکے پاس آیا اس نے عمر کو دھکا دینا چاہا لیکن یہ نہیں ہو سکا اسکے جسم میں توانائی نہیں تھی اسکے ہاتھ جسم کانپ رہے تھے اسکی آنکھیں جیسے بہنے والی تھیں

دفع . . . ہوجاؤ جہنم میں . . . . جاؤ وہ لفظ توڑ توڑ کر کہہ رہا تھا میں مار . . دوں . . گا جاؤ . . . جہنم میں . . جاؤ اس نے ایک بار پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے عمر کو دھکا دینا چاہا اب کے وہ گر گیا اسکی ٹانگیں اسکا بوجھ نہیں سہ سکیں

عمر نے اسے گرے رہنے دیا اور انٹر کام تک گیا

(ہاں ظہیر بات سنو غور سے اجمل چچا جو بیک ڈور پہ ڈیوٹی دیتا ہے اسکے پاس جاؤ اور کہو سفید مو تی ڈر گز) دے دے آگے سے کچھ بولا گیا

ٹر ٹر کرے گا بول دینا صاحب نے کہا ہے ورنہ وہ خود نیچے آ رہے ہیں ہاں جلدی پہنچو اس نے حکم صا در کیا اور سفیر تک پلٹ آیا سفیر کے جسم میں اب جیسے کوئی جان باقی نہیں رہی تھی وہ بن آب مچھلی کی طرح تڑپ رہا تھا عمر لب بھینچے اسے اٹھانے لگا وہ خود کو چھڑا رہا تھا عمر کے ہاتھ دور ہٹا رہا تھا جب عمر نے ایک زوردار مکا سیدھا اسکے جبڑے پہ دے مارا سفیر کو ساری دنیا گھومتی محسوس ہوئی

اٹھو خاموشی سے تم میرے باپ نہیں ہو جسکے نخرے برداشت کروں گا سرد سی سرگوشی کرتے ہو ئے وہ اسے دوبارہ اٹھانے کی کوشش کرنے لگا اب کے سفیر نے مزاحمت نہیں کی عمر اسکا بازو کندھے پہ ڈالے اسکی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے صوفے تک لایا اور پھر پھینکنے کے انداز میں اسے صوفے پہ ڈال دیا

اسی لمحے دروازے سے ایک نوجوان اندر داخل ہوا سفیر کو اس حالت میں دیکھ ذرا سا شاکڈ ہوا لیکن پھر آگے بڑھ آیا

سر کو کیا ہوا ہے؟ وہ واقعتا پریشان ہوا ساتھ ایک چھوٹا سا ساشے اسکی جانب بڑھایا اس میں سفید ذ رات قید تھے کچھ نہیں ہوا چلو نکلو . . . عمر نے اسکو گھرکا اور ہاں اگر تمھارے منہ سے بھاپ بھی نکلی تو کھو پڑی کھول دوں گا بے زاری اور سختی سے کہہ کر لڑکے کو دفعان ہونے کا اشارہ کیا

بیچارہ ورکر اس عزت افزائی کی تاب نہ لاتے ہوئے باہر نکل گیا

عمر واپس مڑا صوفے کے سامنے رکھی شیشے کی میر پہ ان ذرات کو پھیلا دیا پھر چابی سے انکو پیس لیا سفیر بے چینی سے اپنا سینہ ہاتھ اور کبھی چہرہ مسل رہا تھا صاف ظاہر تھا وہ خود کو نوچ لینا چاہتا ہے لیکن صد شکر اسکے اعصاب مضبوط تھے

عمر نے اسکو سیدھا کر کے بٹھایا اور میر کی جانب اشارہ کیا سفیر دیوانہ وار میر پہ جھکا اور ناک کی مدد سے اس سفید ذرات کو اندر اتارا پھر سیدھا ہوا سکون سرور آہ یہ کیا تھا یہ کیسی دنیا تھی یکدم اسے اپنا آپ ہلکا لگنے لگا ہوا سے بھی ہلکا

عمر نا گواری سے اسے دیکھتا رہا کچھ بھی ہو چاہے کچھ بھی ہو وہ اس ٹیلنٹڈ آدمی اور قوم کےح سرمایا کو اس طر ڈرگز کی نظر ہوتے نہیں دیکھ سکتا تھا اسے نہ جانے کیوں سفیر پہ ترس سا آیا

سفیر اب خود کو پیچھے صوفے پہ ڈالے سرور میں تھا وہ ایک الگ دنیا میں تھا جہاں نہ سوچیں تھیں نہ ہا لے تھی نہ شمس تھا نہ اسکا قاتل ہونے کا گلٹ وہ آزاد تھا ہلکا تھا پر سکون تھا

اسکی ناک سے خون ایک لکیر کی صورت نکل رہا تھا

ذرا فاصلے پہ کھڑا عمر حیات بس اسے دیکھے گیا سفیر سے جتنی نفرت سہی وہ اسے اس طرح خود کو ضائع کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا تھا

باہر پھیلی دھوپ یاسین سے عمارت کی دیواروں پہ کرتی رہی خاموش . . . لب سیئے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.