Chapter 78: باب 78

اپنے بیڈ پہ آڑے ترچھے سوئے پڑے حسن نے با مشکل آنکھیں کھول رکھی تھیں

میرا باپ ہیری پوٹر کے سیکوئل کا ڈائریکٹر نہیں تھا بند کرو فون وہ نیند میں بڑبڑایا

اے بکو مت ٹاپر ہو تم اتنے جینئیس ہو اتنی سی بات کا نہیں پتہ ؟ اس نے گھرکا تھا

تم بھی تو خود کو جونیئر نیوٹن کہلواتے ہو باتیں ایسی کرتے ہو کہ ارسطو صدمے سے مر جائے خود حل کیوں نہیں . . . کر لیتے ویسے ہا لے سے پوچھ

ٹوں ٹوں . . . اس آواز کے ساتھ کال کی گئی

سال میں چار سپلیاں لاتی ہے اسکی بہن اس سے پوچھ لو ہنہہ وہ جل کر بولا

اب اسکی انگلیاں کوئی اور نمبر ڈائل کر رہی تھیں گھنٹی بجی اور کال پک کر لی گئی

جادو اسکی منشا نہیں مجبوری تھی اس بات کا کیا مطلب ہوا؟ بے زار لہجہ

ہسپتال کے بیڈ پہ لیٹے ہارون شاہد کی آنکھوں میں استہزا تھا

مدر گوتھل میری ماں تھی ناں ؟ اور ایلسا میری بیوی مجھے کیا پتہ یہ کیا بکواس ہے ہا لے سے پوچھ . . .

عمر نے ایک بار پھر زور سے بٹن دبا کر کال کاٹی

اس کے چہرے پہ برھمی اور بے زاری واضح تھی ایک علم والے کے لئے یہ نری موت تھی کہ اس سے کو ئی سوال نہ حل ہو پا رہا ہو اس نے اپنی چیزیں اٹھائیں اور دروازہ زور سے بند کرتا باہر نکل گیا

لیل اور سردار اسکو جاتے ہوئے دیکھتے رہے

شاید عمر حیات بھول گیا تھا کہ ہرانسان کا علم مختلف ہوتا ہے اگر ریاضی کے طالب علم سے اردو ادب کا سوال پوچھو گے تو یہ نری زیادتی تھی

شاید وہ خود سے اور لوگوں سے غلط وقت پہ غلط سوال پوچھ رہا تھا

لیکن پھر سہی انسان کون تھا؟

ہسپتال کا پرائیویٹ وارڈ اس وقت ایک عجیب سی منحوسیت میں ڈوبا تھا باہر پھیلی سیاہ رات کے برعکس اندر سفید اجلی روشنیاں پھیلی تھیں کھڑکی کے پردے ہٹے ہوئے تھے اور سارا شہر وہاں سے صاف نظر آتا تھا کراچی شہر دن کے آجا لے میں جتنا بھی شور کرتا گندگی سے بھرا ہوا نظر آتا ہو لیکن جسے کراچی کی خوب صورتی دیکھنی تھی وہ رات کے اندھیرے میں اس شہر کے اجالے دیکھے آنکھوں کو خیرہ اور اندر کے اندھیر وں کو مٹا تے آجا لے کھڑ کی کے پاس ایک ستھری آنکھوں والا مرد کھڑا تھا اسکے عقب میں بیڈ پہ تکیوں کے سہارے بیٹھی ہوئی اسکی بہن بھی تھی

آپ چاہتے ہیں میں ایک بار پھر ذلت جھیلوں آپ میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہیں بھائی وہ یاسییت سے کہہ رہی تھی اسکی سبز آنکھیں اندر کو دھنسی ہوئی معلوم ہوتی تھیں بال بے جان خشک اور چہرہ کھنڈر

مرد نے مڑ کر نہیں دیکھا وہ اسی طرح روشنیوں پہ نظریں جمائے کھڑا رہا

میں تمھیں ذلت سے بچا رہا ہوں نیرو تمھیں بھی اور اپنی مری ہوئی ماں کو بھی تم آزاد ہو چاہے اس رشتے کے لئے انکار کر دو لیکن یہ ذلت ڈھکی چھپی تھی آنے والی ذلت ساری دنیا دیکھے گی کیا پھر خود سے نظر ملا سکو گی؟ اسکی آواز ٹھنڈی تھی بے لچک بے تاثر

پیچھے بیٹھی سبز آنکھوں والی لڑکی کی آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہو گئے اسکی ہچکیاں سارے کمرے میں گونج رہی تھیں

میں کیا کروں بھائی کہاں جاؤں میرے پاس اب کچھ نہیں ہے فیصلے کا کوئی اختیار نہیں ہے جانے کو کوئی جگا نہیں ہے منہ چھپانے کو کوئی کپڑا تک نہیں ہے میرے نصیب میں ایسی ذلت کیوں ہے؟ وہ اب بلند آو از میں چیخنے لگی تھی اسکے بھائی نے گویا کان لپیٹ لئے ہوں آنکھیں بند کر لی ہوں اس نے واقعی آنکھیں بند کر رکھی تھیں وہ اپنی بہن کی بات سن رہا تھا یا نہیں لیکن اسکے لب بے آواز ہل رہے تھے

اللہ انہیں غارت کرے

آپ میرے ساتھ ظلم کر رہے ہیں یاقوت نے میرے ساتھ ظلم کیا ہے اسکو جان سے مار دیں اگر ذرا بھی غیرت ہے تو اسکو مار دیں یا پھر مجھے مار دیں لیکن میری اس سے شادی نہ کروائیں یہ ظلم ہے خدا کے لئے یہ مت کریں بھائی وہ بری طرح روتے ہوئے ہچکیوں کے درمیان کہہ رہی تھی

اللہ انہیں غارت کرے وہ پھر سے بڑ بڑایا

میں یہ شادی نہیں کروں گی میں خود کو مار ڈالوں گی میں ساری دنیا کو آگ لگا دوں گی یہ کیسے لوگ ہیں اللہ اللہ کیسے لوگ ہیں یہ مری ہوئی عورتوں کو بھی نہیں بخشتے وہ ہزیانی انداز میں چلاتے ہوئے اپنے بال نوچ رہی تھی اپنے چہرے پہ زور زور سے تھپڑ مار رہی تھی نوح اب بھی نہیں مڑا وہ کسی برف کے مجسمے کی تارہ ساکن کھڑا رہا آنکھیں بند کئے بڑبڑاتے ہوئے

اللہ انہیں غارت کرے

اب کے وہ اٹھی تھی پاگلوں کی طرح چلا تے ہوئے اس نے اپنا سارا بستر نوچ ڈالا

میں یہ شادی نہیں کروں گی میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گی میں کبھی بھی معاف نہیں کروں گی اس پہ گویا جنون سا طاری ہو چکا تھا

اس نے آج نوح کا لایا ہوا کھانا فرش پہ پھینک دیا ڈرپ اسٹینڈ کو زور سے زمین پہ دے مارا خود فرش پہ ڈھے سی گئی اللہ انہیں غارت کرے سرگوشی اب بھی جاری تھی آنسو اس کی آنکھوں سے بھی بہہ رہے تھے

آپ میرے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے یاقوت میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا ہے میں نے اس سے محبت کی تھی میں نے تو ہمیشہ اسکا اچھا چاہا وہ میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا ہے

وہ اب اپنے ہاتھ زور زور سے زمین پہ مار رہی تھی اپنے بالوں کو مٹھی میں دوبچے وہ آج خود کو ختم کر دینا چاہتی تھی

اس نے اسی جنونی انداز میں فرش پہ گری کھانے کی پلیٹ اٹھائی اور اپنے سر پہ دے ماری پتلا خون ایک لکیر کی مانند اسکے سر سے بہنا شروع ہوااور پھر بھل بھل فرش پہ گرنے لگا نوح مڑا اور اپنی سرخ آ نکھوں سے اس لڑکی کو دیکھا جسے سب سے زیادہ محبت کی تھی جسے سب سے زیادہ چاہا تھا وہ اسکے لئے بیٹیوں کی طرح تھی

وہ فرش پہ بے دھم ہو کر گرپڑی تھی وہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتا ہوا آیا اور اسکے پاس بیٹھ گیا پھر جھک کر اسے اپنے بازوؤں میں اٹھا کر بیڈ تک لایا وہ خود کو چھڑوا رہی تھی اسکی پشت پہ تھپڑ مار رہی تھی لیکن وہ بس چپ تھا اسکے لب سرگوشی کرنا بند کر چکے تھا

نوح نے اسے بیڈ پہ بٹھایا اور پھر اسی خاموشی کے ساتھ اسے سینے سے لگا لیا

اللہ انہیں غارت کرے گا اس نے تسلی دی لیکن وہ نہیں سن سکی وہ بے ہوش ہو چکی تھی

نوح نے اسے نرمی سے واپس لٹا دیا پھر ذرا فاصلے پہ رکھے فرسٹ ایڈ باکس کو لے آیا

اب وہ اسکے سر کا زخم صاف کر رہا تھا اور پھر سے دہراتا جا رہا تھا

اللہ انہیں غارت کرے

باہر پھیلی تاریک رات آج پہلے سے زیادہ تاریک لگی تھی

فجر کی اذانیں باسی ہو چکی تھیں سورج ڈھکا چھپا سا کہیں سے نظر آجاتا تھا اپنا مکمل دیدار فلحال ااس نے ممنوع قرار دے رکھا تھا

ایسے میں عمر حیات کے بنگلے کی چھت پہ آؤ تو ہا لے سلطان گلابی ڈھیلے ڈھالے کرتے شلو ار میں ملبوس بالوں کو کھلا چھوڑے اپنے آگے مٹی کے بڑے بڑے برتن رکھے بیٹھی تھی یوں گویا تھال نما پلیٹ ہو کوئی بھورے بال شانوں سے ڈھلک ڈھلک کر آگے کو کر رہے تھے اسکے آگے پانچ بڑی بڑی مٹی کی پلیٹیں رکھی تھیں ساتھ ایک بڑے سے برتن میں اناج کے دانے اور ٹوٹا چاول (وہ چاول جن کے دانے عام چاول کے دانے کے مقابلے چھوٹے اور بھر بھرے سے یہ چھوٹے چھوٹے پرند وں کے لئے بہترین غذا تھی

دفتعا اسے اپنے عقب میں کسی کے قدموں کی آہٹ محسوس ہوئی اس نے گردن موڑ کر دیکھا اسکے سامنے وہی تھا سیاہ آنکھوں والا مرد اسکی آنکھیں سرخ تھیں وہ سر مئی ٹریکنگ سوٹ میں ملبوس وہ شاید جاگنگ کے لئے جانے والا تھا اسکی تیاری سے یہی لگتا تھا

یہ صبح صبح کس کی خدمات ہو رہی ہیں؟ وہ کہتا ہوا آگے آیا اور پنجوں کے بل اسکے قریب بیٹھا

پرندوں کی . . . میرے گھر میں ہمیشہ میں اور حسن ایسے برتنوں میں پانی اور اناج رکھتے تھے وہ چہرہ پلیٹ پہ جھکائے کہہ رہی تھی ہمیشہ ہمارا مقابلہ ہوتا تھا کہ کس کی پلیٹ سے جلدی ختم ہوجاتی ہے

کس کی؟

حسن کی اسکی پلیٹ ہمیشہ جلدی خالی ہوجایا کرتی تھی اور اسکو بابا سے انعام ملتا تھا میرے اور حسن کے درمیان مقابلہ رہتا تھا کہ کون زیادہ نیکی کرتا ہے

وہ بولتے ہوئے پلیٹ ہاتھ میں لئے اٹھی اور دیوار کی جانب بڑھ گئی

ہر ہفتے بابا ہمارے ساتھ بیٹھتے تھے اور ہماری نیکیاں کاؤنٹ ہوتی تھیں اور جو جیت جاتا تھا اسے انعام ملتا تھا اس نے پلیٹ منڈیر پہ رکھ دی

عمر نے دوسری پلیٹ اٹھائی اور اسکے عقب میں جا کر کھڑا ہوا

آپ جھوٹ بولتی تھیں تاکہ حسن جیت جائے اور اسے انعام ملے وہ پلیٹ کو منڈیر پہ رکھتے ہوئے بولا ایک پل کو ہا لے رک سی گئی

تمھیں کیسے پتہ ؟

اس نے کندھے اچکائے مجھے سب پتہ ہوتا ہے

وہ دونوں ایک ساتھ چلتے ہوئے واپس آئے عمر نے جھک کر دو پلیٹس اٹھائیں ایک ہا لے کے ہاتھ میں دی ہاں میں جان کر ہار جاتی تھی حسن کو جیتتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا تھا مجھے بہت خوش ہوتا تھا وہ مجھے حسن میرا بھائی کم بیٹا زیا دہ لگتا ہے

اور مجھے سالہ کم عذاب زیادہ لگتا ہے وہ ترکی با ترکی بولا تو ہا لے ہنس پڑی

ان دونوں نے مزید دو پلیٹس بھی منڈیر پہ رکھ دیں دھوپ اور گرمی کے مارے پرندوں کے لئے یہ کو ئی نعمت ہی تھی

ویسے آپ غلط کر رہی ہیں ان پرندوں کو کمقرٹس کا عادی بنا دیں گی اللہ نے انکو پر دئیے ہیں آنکھیں دی ہیں اپنا کھانا خود ڈھونڈ سکتے ہیں اس نے اعتراض کیا تھا

ہا لے واپس مڑ گئی پانی کے بڑے بڑے پیالے اٹھائے اور دوبارہ اسکی طرف آنے لگی وہ اسے اپنے قریب آتے دیکھتا رہا

تمھارے پاس پیر ہیں تو پیدل سفر کیوں نہیں کرتے ؟ اس نے پیالہ منڈیر پہ رکھا تمھارے پاس ایک ہزار ایسی چیزیں ہیں جو تمھیں کمقرٹس دیتی ہیں اور تمھارے لئے زیادہ ہیں پھر تم کیوں انہیں اپنے پاس رکھے ہوئے ہو وہ بازو سینے پہ باندھے اسکے سامنے کھڑی تھی

عمر غور سے اسے سن رہا تھا اس نے کئی بار ہیون کی چھت پہ معراج سلطان کو اسی طرح پانی کے پیالے اور دانہ رکھتے ہوئے دیکھا تھا لیکن سوال نہیں کر پایا تھا ہا لے کہہ رہی تھی

کسی کو کوئی کمقرٹ دیتے ہوئے یا اسکے لئے کوئی سہولت پیدا کرتے ہوئے یہ مت سوچو کہ وہ ڈیزرو کرتا بھی ہے یا نہیں ثواب اور نیکی بھی کوئی چیز ہوتی ہے اللہ کے لئے کئے گئے کا موں کے اجر وہ خود دیتا ہے ہم کیوں سوچ سوچ کر خود کو ہلکان کریں ؟

بابا کہتے تھے پرندوں کی دعائوں میں بہت اثر ہوتا ہے میں تو بس دعاؤں کے لئے کر رہی ہوں

عمر نے دیوار سے ٹیک لگا لی اور مسکرایا ہا لے اس کو دیکھ کر مسکرائی

پیارا لگ رہا ہوں ناں ؟ وہ مسکراتے ہو ئے پوچھ رہا تھا

زہر لگ رہے ہو وہ بھی اسی کی طرح مسکراتی رہی

آسمان پہ اترتے پرندوں کے غول اور صبح کی بہتی ہوئی ہوا دلچسپی سے انکو دیکھتی رہی

کوئی وقت تھا جب آپ کو میری آواز پسند نہیں تھی اور میرا چہرہ برا لگتا تھا

وہ وقت برا تھا ورنہ تمہاری آواز نے تو آ دھی رات میں بھی مرے قدم جکڑ دیے تھے

ایک پل کو وقت تھم گیا شہر کی ساری آوازیں تھم گئیں عمر کو لگا کہ اسکا دل بھی تھم گیا

ہا لے اسے دیکھتی رہی یک ٹک پلک جھیلکے بغیر

یہ سرمئی سوٹ اتنا کیوں پسند ہے تمھیں ہر صبح یہی پہن لیتے ہو اس نے پچھلی بات کا اثر زائل کرنا چاہا

اس میں زیادہ گورا لگتا ہوں میں اس لئے وہ مسکراہٹ دبا کر بولا پارک میں آنے والی لڑکیوں کی نظر مجھ پہ ٹھہر ہی جاتی ہے

زہر لگ رہے ہو وہ اسکی باتوں کے جواب میں بس یہی بولی

ہیون چلیں گی میرے ساتھ ؟ اسکی اچانک پیشکش پہ یکدم ہا لے سیدھی کھڑی ہوئی گردن میں گلٹی سی ابھر کر معدوم ہوئی

میرا پیپر ہے صاف ظاہر تھا وہ اسے ٹال رہی تھی

میں پیپر سے پہلے گھر لے آؤں گا

ہا لے نے چند انیے اسکو دیکھا وہ بس سنجیدگی سے اسے دیکھ رہا تھا

تم کیوں ہو ایسے ؟

کیسا ؟ وہ اب بھی سنجیدہ تھا

میرے عزیز میرے لوگ سب مجھے کہتے ہیں کوئی ہا لے کو نہ نہیں کہہ سکتا لیکن ایک ہا لے ہے جو تمھیں ناں نہیں کہہ سکتی مجھے تم سے ڈر لگنے لگا ہے تم مجھے ہپناٹائیز کر رہے ہو وہ جھرجھری لے کر سادگی سے کہتی آگے بڑھ گئی

عمر وہیں کھڑا رہا ساکت شل اسکی آنکھوں کی پتلیوں کی حرکت ساکت ہو گئی تھی دل رک رک کر چل رہا تھا کانوں میں کوئی آواز تھی جو گونج رہی تھی

میں اسکے سامنے بے بس ہوجاتا ہوں اماں وہ مجھے ہیپناٹائز کر دیتی ہے

اس پل اس سارے شہر میں بس دل کے دھڑکنے کی آواز آتی تھی

چار سال قبل چار سال قبل

اسکی پڑھائی کو مکمل ہوئے دو سال کا عرصہ گزر چکا تھا وہ سی ایس ایس کا امتحان دینا چاہتا تھا لیکن اپنی پی ایچ ڈی کی یس وجہ سے نہ دے سکا دو ماہ پہلے اس نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی تھی اور اب وہ مکمل طور پہ خود کو سیا ایس کے امتحان کے لئے تیار کر رہا تھا وہ عمر حیات تھا ٹاپر جینیئیس اورinaryertra ord

وہ اس امتحان کو پہلی ہی دفع پاس کر لینا چاہتا تھا ہسپتال والے واقعے کو آج کوئی آٹھ نو ماہ بیت چکے تھے لیکن وہ یاد اسکے زہن سے کبھی محو نہیں ہو سکی تھی

وہ آدھا دن ہیون میں کام کرتا اور باقی کا آدھا دن مختلف کوچنگز اور لائیبزریر میں جاتا رہتا تھا اس وقت بھی وہ ایک لائبرری میں بیٹھا تھا لمبی میر پہ قطار میں کرسیاں لگی تھیں ان کرسیوں پہ بیٹھے لوگ میر پہ کہنیاں رکھے کتاب پہ سر جھکائے مطالعے میں غرق نظر آتے تھے دفتعا اسے اپنے آگے والی کرسی پہ کو ئی بیٹھتا ہوا محسوس ہوا اس نے بلا ارادہ نظر اٹھا کر دیکھا اور پھر نظر پھیر نہیں سکا

سامنے سیاہ آنکھوں والی لڑکی تھی گلابی رنگ کے سادہ لباس میں ملبوس اسکی رنگت دمک رہی تھی اسکے بال سیاہ تھے چمک دار گھنے سردی کی وجہ سے اسکی ناک سرخ ہو رہی تھی لیکن ان سب سے زیادہ جس چیز نے اسکی توجہ گھیری تھی وہ اسکی آنکھیں تھی عمر کو لگا یہ اسکی اپنی آنکھیں تھیں ان دونوں کے بیچ لمبی میز حائل تھی لیکن ان دونوں کے درمیان بہت کچھ حائل تھا لیکن وہ اس میر کی طرح نظر نہیں آتا تھا

وہ یک ٹک پلک جھیلکے بغیر اسکو دیکھے گیا خود پہ نظروں کا ارتکاز محسوس کرتے ہا لے نے آنکھیں اٹھا کر اسکو دیکھا ایک پل بس ایک پل کے لئے ان دونوں کی ایک جیسی آنکھوں نے ایک دوسرے کو دیکھا اور عمر حیات سانس نہیں لے سکا وہ اپنی کتاب اٹھا ئے چلی گئی شاید وو کتاب لینے ہی آئی تھی لیکن اپنے پیچھے بیٹھے اس لڑکے کو ایک روگ دے گئی تھی یہ انکی تیسری ملاقات تھی اور آج عمر حیات کی نظروں میں "عشق "تھا

اسکے جاتے ہی بے اختیار اسے اپنا دل ڈوبتا محسوس ہوا سانس بند ہونے لگی یہ کیا تھا اوہ خدایا یہ کیا تھا؟

وہ اگلے کئی لمحات تک بس اس داخلی دروازے کو دیکھتا رہا اسکا دل شدت سے چاہ رہا تھا کہ کاش آج اس لائیبر ری کے داخلی دروازے بند کر دئیے جائیں کاش وہ تھوڑی دیر یہاں مزید بیٹھ سکتی لیکن وہ ایسا کیوں چاہ رہا تھا؟

اس لمحے اس ایک نظر نے بہت کچھ تبدیل کر دیا تھا عمر حیات بدل گیا تھا وہ روزانہ لائیبرری آنے لگا تھا وہ اسی میر پہ بیٹھ کر اسکا غائبانہ انتظار کرنے لگا تھا اس نے ہا لے کی روٹین دیکھ لی تھی اب وہ گھنٹوں اسکی یونیورسٹی کے باہر کھڑا رہتا اور جب چھٹی کے وقت وہ اپنے کزن کے ساتھ آئی تو بس اس کی ایک جھلک عمر کے لئے کافی ہوجاتی کبھی وہ کسی کیفے کسی ریستوران میں بے وجہ بیٹھا اسے دیکھتا رہتا وہ صبح جاگنگ کرنے جا تی تو اس دھند میں اٹی صبح میں اسے ہا لے کا چہرہ صاف نظر آتا تھا ہر دھند سے پاک ہر طرح سے حسین اور سکون دینے والا

وہ کسی ٹین ایجر لڑکے کی طرح بن گیا تھا بغیر کچھ کہے خاموشی سے اسے دیکھتے رہنے کی خاطر وہ اپنا وقت پڑھائی ہیون سب بھول گیا تھا کچھ یاد تھا تو ہا لے کوئی آواز سنائی دیتی تھی تو اسکی ایسے میں ایک رات جب وہ ہیون کے گارڈن میں معراج سلطان کے ساتھ بیٹھا تھا تب انہوں نے اس سے سوال کیا تھا

تم اجکل غائب دماغ رہتے ہو کوچنگ جاتے ہو لیکن پڑھتے نہیں کھانا پینا سونا جاگنا تمہاری سا ری روٹین بدل گئی ہے کیا کسی لڑکی کا چکر ہے؟

انکے سنجیدگی سے پوچھنے پہ ایک پل کو وہ گڑبڑایا اور پھر نظر پھیر لی یہ وو وقت تھا جب عمر نے ان کی آنکھوں میں دیکھ کر بات کرنا چھوڑ دیا تھا اسے خدشہ تھا کہ وہ سب جان لیں گے

انہی دنوں اسکے امتحان کی تاریخ آگئی لیکن اسکی روٹین نہ بدل سکی وہ صبح میں اسے دیکھنے یونیورسٹی جاتا اور پھر شام میں کسی کیفے کسی شوٹنگ کلب کسی ریستوران وہ بس اسے دیکھتے رہنا چاہتا تھا بغیر دقت کے بغیر تھکے امتحان ہوا اور پھر رزلٹ آیا لیکن پھر ایک جھٹکا تھا جو عمر حیات کو لگا تھا عمر حیات زندگی میں پہلی بار "فیل "ہو گیا تھا اور بہت بری طرح قلی

وہ آج بھی معراج سلطان کے سامنے تھا انکے آفس میں چکر کاٹتا ہوا بے یقین شاکڈ اور تھوڑا سا ہرٹ بھی I can't believe it i just can't وہ انکے سامنے بے یقینی سے چکر کاٹتے ہوئے کہہ رہا تھا

میں فیل نہیں ہو سکتا میں سب کوsue کروں گا ایک ایک کو دیکھ لوں گا میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے میں میں کیسے فیل ہوگا

معراج سنجیدگی سے اسے دیکھ رہے تھے

میں میں فیل نہیں ہو سکتا میں کبھی کبھی ساری زندگی فیل نہیں ہوا میں نے ہمیشہ ٹاپ کیا ہے میں نے پی ایچ ڈی میں ٹاپ کیا ہے میں اس ملک کے زہین ترین لوگوں میں سے ہوں میں فیل کیسے ہو سکتا ہوں ؟

Can you believe it?

وہ چکر کاٹتے ہوئے وہ ایک لمحے کو رک گیا تھا

کون ہے وہ لڑکی ؟ معراج سلطان کے سوال پہ وہ ششدر رہ گیا الفاظ منہ میں رہ گئے اسکے چہرے پہ جیسے کسی نے بیلچہ دے مارا ہو وہ شل رہ گیا

معراج اپنی جگا سے اٹھ کر آئے اسکے سامنے آ کر کھڑے ہوئے . . تم آج تک فیل نہیں ہوئے کیو نکہ تمھارے لئے تم سے زیادہ ضروری کوئی نہیں رہا اب کوئی ہے جو تمھارے لئے تم سے زیادہ ضروری ہے

insecure d or and please don't you dare to call it love it's a obsession you're obsesse

کوئی ہے جس کے کھو جانے کا تمھیں ڈر ہے جو تمہارا جنون بن گئی ہے کیا کوئی ہے؟ انکی نظریں اسکین کر رہی تھیں

عمر نے شکستگی سے سر جھکا دیا کافی دیر تک اسکے حلق سے کوئی آواز نہ نکلی کافی دیر بعد بعد وہ بولا اسکے حلق سے پھنسی ہوئی آواز نکلی

مجھےنہیں پتہ یہ محبت ہے یا کیا لیکن اگر میں اسے نہیں دیکھوں گا تو سانس نہیں لے سکوں گا وہ کہنا یہی چاہتا تھا لیکن

ایسا کچھ نہیں ہے کہہ کر بات ختم کر دی

معراج سلطان نے زیادہ کریدہ نہیں انہوں نے اسکا کندھا پھیکا کوئی بات نہیں چلو "ڈنر سوگ "کر تے ہیں وہ بڑے آرام سے اسے پیش کش کر رہے تھے عمر نے نہ سمجھی سے انہیں دیکھا

Its my daughter thing

چلو بتاتا ہوں وہ اسے اپنے ساتھ لئے آگے بڑھ گئے

اگلے ایک گھنٹے میںوہ ایک ریستوران میں بیٹھے تھے انکے سامنے کھانا رکھا تھا جسے ابھی تک ان دونوں نے چھوا بھی نہیں تھا معراج سلطان نے چند پل اسے دیکھا پھر کہنا شروع کیا تھا

دیکھو عمر ہارنا برا نہیں ہوتا ہارنے کے بعد کی مایوسی بری ہوتی ہے گرنا برا نہیں ہوتا گرنے کے خود کو اٹھنے کے قابل نہ سمجھنا برا ہوتا ہے وہ اسے سمجھا رہے تھے عمر بس پلیٹ کو گھور رہا تھا ہر منظر بے کار تھا ہر بات بے تاثیر وہ اسے دو دنوں سے دیکھ نہیں سکا تھا کوئی اس سے پوچھتا اسے کیا چاہیے

تم فیل ہوئے کوئی بات نہیں زندگی ایک امتحان کے گرد نہیں گھومتی کرنے کو اب بھی بہت کچھ ہے دوبارہ تیاری کرو اور امتحان دو تمہاری کریڈیبلٹی ہوگی تمہارا مقام ہوگا تو اس لڑکی کا باپ مان ہی جائے گا عمر نے تکان سے سر اٹھایا

مطلب وہ اس لڑکی کا ذکر نہیں بھول سکتے آہ کیا کرے وہ انکا ؟

کیا وہ لڑکی مجھ سے شادی کر لے گی؟ اس نے تھکی تھکی آنکھوں سے معراج کو دیکھا

کوئی عمر کو ناں کر سکتا ہے کیا؟

میں اس سے بہت محبت کرتا ہوں جج صاحب اس نے دقت کے ساتھ کہنا چاہا وہ بہت اہم ہے بہت زیادہ مجھے اس سے محبت ہے عقیدت ہے میں اسکے ساتھ جینا چاہتا ہوں وہ ہلکی آواز میں بولا بے حد ہلکی شکستہ آواز

کون ہے وہ ؟ دور کہیں شاید معراج جانتے تھے وہ کون ہے انہوں نے عمر کو کئی بار ایسی جگہوں پہ دیکھا تھا جہاں ہا لے جاتی تھی اور عمر کا وہاں ہونا حیران کن تھا وہ بیٹی کے باپ تھے عمر کی حوصلہ افزائی کر سکتے تھے رشتہ نہیں ڈال سکتے تھے عمر نے کچھ کہنے کو لب کھولے لیکن . اسی وقت معراج سلطان کا فون بجا کال اہم تھی وہ ہیلو ہیلو کرتے اٹھ گئے یہی وقت تھا جب عمر کے عین عقب میں کسی میر پہ دو لوگ آ کر بیٹھے سیاہ آ نکھوں والی لڑکی اور سرمئی آنکھوں والا لڑکا وہ لڑکے سے کچھ کہہ رہی تھی عمر نے اسکی آواز سن کر آنکھیں موند لیں سکون سا سکون تھا جو اطراف میں پھیل گیا

اس نے فیصلہ کر لیا تھا اب وہ اس لڑکی کے بغیر نہیں رہ سکتا وہ ضروری تھی سانس لینے جتنی ضروری وہ معراج کو سب سچ بتا دے گا اور پھر محنت کر کے کیریئر بنا لے گا اسکے نام سے وہاج کا نام ہٹے یا نہیں لیکن وہ خود کو اس قابل کر لے گا کہ سلطان خاندان اسے اس نام کے ساتھ قبول کرنے پہ مجبور ہو جائے ہاں وہ یہی کرے گا

تم مہر کی وجہ سے مجھ سے کیوں لڑ رہی ہو؟ ان دونوں کی باتوں کی آواز یہاں تک آتی تھی

میں مہر آپی کی وجہ سے غصہ نہیں ہوں میں دادا پہ غصہ ہوں اور ان سے بھی زیادہ اس گھٹیا خبیث انسان وہاج خان پہ غصہ ہوں

کوئی تھپڑ تھا جو عمر حیات کے دل اور چہرے دونوں پہ لگا تھا وہ اپنی جگہ ساکت رہ گیا

دادا آپی سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ انکے باپ نے پھپو کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا مجھے جتنی نفرت اس وہاج سے ہے اتنی آج تک کسی سے نہیں ہو سکی وہ میرے سامنے آئے تو میں اسے اپنے ہاتھوں سے مار دوں

عمر کے دل کو جیسے کسی نے مٹھی میں پکڑ کر دبایا ہو اتنا زور سے کہ خون رسنے لگا خواب ٹوٹ کر کرچی کرچی ہوئے دل بہت بری طرح ٹوٹا تھا

ہا لے کہے جا رہی تھی

پھپھو نے انکو محبت دی اولاد دی پیسہ دیا لیکن وہ گھٹیا انسان گھٹیا ہیر ہا سہی کہتی تھیں پھپھو سانپوں کےبل سے سانپ ہی نکلتے ہیں میرا بس چلے تو اسکے سارے خاندان کو مار دوں جان لے لوں سب کی گھٹیا لالچی انسان وہ ہا لے کو دیکھ نہیں سکتا تھا لیکن اسے حقارت محسوس ہوئی اسے لگا اسکے منہ پہ تھوکا گیا تھا

وہ لٹھے کی مانند سفید چہرہ لئے اٹھا اس نے دائیں بائیں کہیں نہیں دیکھا اسے اپنا سانس رکتا محسوس ہو رہا تھا دل بند ہو رہا تھا ایسی اذیت ایسی اذیت پہلے کی ہوئی تھی؟

وہ چاہے زم زم سے دھل کر آجاتا لیکن وہ وہاج خان کا بیٹا رہتا اور وہاج خان کے بیٹے کے لئے سلطا نز کے دل میں نفرت ہی تھی

اسکا دل بری طرح ٹوٹا تھا اور اسے لگا تھا اب وہ اسے جوڑ نہیں سکے گا وہ سفید پڑتا چہرہ اور ٹوٹا دل لئے وہاں سے نکل گیا تھا

یہ اس ریستوران والے واقعے کے چند دن بعد کا ذکر ہے وہ ہیون میں اپنے کمرے میں بیٹھا تھا ان چند دنوں میں نہ وہ کوچنگ گیا تھا نہ کچھ پڑھا تھا اور نہ ہیون کا کوئی کام دیکھا تھا سب کو لگتا تھا وہ فیل ہوجانے کی وجہ سے صدمے میں تھا کوئی نہیں جانتا تھا وہ دل ٹوٹنے کے صدمے میں تھا

اس روز اس ریستو ران والے واقعے کے بعد وہ دوبارہ نہ لائبرری گیا تھا نہ یونیورسٹی اور نہ ہی اسے فا لو کیا تھا اس نے خود پہ بند بٹھا رکھے تھے اپنے بیڈ پہ لیٹا وہ پر مثر دہ سا تھا کافی دیر اسی طرح لیٹے رہنے کے بعد وہ اٹھا تھا اب مزید صبر وہ نہیں کر سکتا تھا اسے طلب ہو رہی تھی وہ فورا ہا لے کو دیکھنا چاہتا تھا

کچھ دیر بعد ہی

خاکی پینٹ کے اوپر سیاہ بٹنوں والی شرٹ پہنے بڑھی ہوئی شیو اور بکھرے بالوں کے ساتھ وہ یونیورسٹی کے باہر گاڑی میں بیٹھا تھا اسے یہاں بیٹھے ہوئے ایک گھنٹہ ہو گیا تھااسی لمحے اسکا فون بجا بغیر دیکھے اس نے کال اٹینڈ کر لی تم فیل ہو گئے؟ دوسری طرف اسکی ماں نے چھوٹتے ہی سوال کیا تھا

عمر نے جواب نہیں دیا شاید مقا بل کو جواب کی ضرورت بھی نہیں تھی کافی دیر دوسری جا نب بھی خاموشی رہی اور پھر ایک مستحکم آواز سنائی دی

تم نے محبت کو آ بشیسن بنا لیا ہے عمر اس سے نکل آؤ نفیسہ کی نرم آواز پہ اس نے سر سیٹ کی پشت سے ٹکا دیا آنکھیں جلنے لگی تھیں

میں جب تک اسے دیکھ نہیں لیتا مجھے سکون نہیں ملتا مجھے ہر وقت اسے کھونے کا خوف رہتا ہے مجھے لگتا ہے کسی دن میں اسے فالو نہیں کروں گا اور پھر اگلے دن وہ مجھے نظر نہیں آئے گی وہ بے حد ہلکی آواز میں شکستگی سے کہہ رہا تھا

میں تھک رہا ہوں اسکی محبت مجھے تھکا رہی ہے میرا کرئیر تباہ ہو رہا ہے اور مجھے لگتا ہے میں کچھ نہیں کر پا رہا سب کچھ ریت کی طرح ہاتھوں سے پھسل رہا ہے اماں میں کیا کرو کہاں جاؤں ؟ وہ بے بسی سے بولا حلق دکھ رہا تھا آنکھیں جل رہی تھیں

تم تھک رہے ہو کیونکہ تم وہ بن رہے ہو جو تم نہیں ہو تم کوئی اسٹالکر یا پھر محبت میں لالچی انسان نہیں ہو وہ بولیں تو عمر نے دم سادھ لیا

تم اسے فالو اس لئے نہیں کرتے کیونکہ تمھیں لگتا ہے تم اسے کھو دو گے یا پھر تم اسے دیکھنا چاہتے ہو تم اسے فالو کرتے ہو کیونکہ دور کہیں تمھیں خوف ہے کہ کسی دن وہ جان لے گی تم وہاج خان کے بیٹے ہو اور پھر وہ تم سے نفرت کرے گی تم اس نفرت سے پہلے کی محبت دیکھ لینا چاھتے ہو

کیا تم نے کبھی کھولتے ہوئے سچ سے جلا چہرہ دیکھا ہے؟ عمر کا چہرہ آج ویسا تھا

تم فیل اس لئے نہیں ہوئے کہ کسی نے تمھارے ساتھ زیادتی کی کسی نے ظلم کیا یا پھر اس لڑ کی کی یاد نے تمھیں پڑھنے نہیں دیا تم فیل ہوئے کیونکہ تم تمہارا دماغ تمہاری قلم خوف زدہ تھی فیل ہونے کا خوف انسان کو فیل کرواتا ہے

وہ سیٹ کی پشت سے ٹیک لگائے پڑا رہا سچ کا مکا ایسی زور سے لگا تھا کہ اسکے جسم میں اٹھنے کی سکت ہی نہیں رہی تھی

تم نے پڑھائی سی ایس ایس سب کو اس لڑکی سے جوڑ لیا تھا تم پڑھنا چاہتے تھے مقام بنانا چاہتے تھے تاکہ وہ لڑکی تمھیں چھوڑ نہ دے لیکن دور کہیں تم ڈرے ہوئے تھے کہ اگر تم فیل ہو گئے تو ؟ اگر تم معاشرے میں اپنا مقام اپنی کریڈیبلٹی نہ بنا سکے تو ؟ میں پھر کہہ رہی ہوں تمھارے فیل ہونے کے خوف نے تمھیں فیل کروایا ہے میں اسے کھونا نہیں چاہتا اماں

She is the women i love with all my heart

وہ آہستگی بے حد آہستگی سے بولا

میں واقعی یہ سب نہیں چاہتا یہ کسی ٹین ایجر کی طرح اسکا تعاقب کرنا اسے فالو کرنا اسکے خوف اسکی محبت سے پڑھنا میں ایسا نہیں ہوں لیکن میں کیا کروں کہ اس خوف کو خود سے نکال سکوں وہاج خان جیسا بھی ہے میرا باپ ہے میں اسکا نام اپنے ساتھ لگا کر رہنا چاہتا ہوں لیکن اگر وہ مجھے اس نام کی و جہ سے چھوڑ دے گی تو میرا دل بہت دکھےگا بھی میں کیا کروں مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا وہ یونیورسٹی کے گیٹ پہ نظر جمائے کہہ رہا تھا

آزاد . . . محبت کو آزاد کرو ہر خوف ہر لالچ سے آزاد محبت گرو کرتی ہے ہیل کرتی ہے سکون دیتی ہی بندھی ہوئی خوف زدہ لالچی محبت بے توقیر کرتی ہے بے سکون کرتی ہے دل کے زخم ادھیڑ تی رہتی ہے یہی محبت ہوتی ہے جو لوگوں کو کچرے کے ڈھیروں پہ بیٹھ کر نشہ کرواتی ہے جو آپ کو سکون سے سونے نہیں دیتی جو آپ کا مستقبل حال ماضی سب خراب کر دیتی ہے کیا تمھیں ایسی محبت چاہیے ؟ کیا تمہارا اصل یہی ہے؟

وہ خاموش ہو گئیں عمر بھی خاموش تھا کافی دیر تک وہ اسکے بولنے کا انتظار کرتی رہیں لیکن وہ نہ بولا اور جب عمر خاموش ہو جایا کرے تو سمجھ جاؤ وہ قائل ہو گیا زہین لوگوں کی ناک اونچی ہوتی ہے وہ کبھی بھی آپ کے سامنے ظاہر نہیں کرتے کہ آپ کی بات مان چکے ہیں آپ کی ذہانت آپ کا پائنٹ تسلیم کر چکے ہیں وہ بس اپنے عمل اپنی خاموشی سے سب سمجھا دیتے ہیں

اسی پل وہ باہر نکلی ہارون کے ساتھ ہنستی کھل کھلاتی ہوئی

وہ اسے دیکھتا رہا ایک سکون تھا جو رگ و پے میں اتر رہا تھا وہ دونوں گاڑی تک جا رہے تھے وہ باربار رک جاتی ہارون کی کسی بات پہ گردن پیچھے پھینکے کھلکھلا تی جاتی اور پھر وہ چلی وہ چلی گئی لیکن یہ فجر والا لمحہ تھا اسکے جاتے ہی وہ جیسے ایک خواب سے جاگا تھا

یہ میں کیا کر رہا ہوں ؟ وہ بے آواز بڑبڑایا

سارا دن کسی گلی کے عاشق کی طرح اسے فالو کرنا محبت کو نشے کی طرح ایک سمجھ لینا ایک جنون کی طرح اسکا تعاقب کرنا ہر وقت اسے کھونے اس سے دور جانے کے خوف میں مبتلا رہنا یہ کیسی محبت تھی؟ کیوں اسکا دیدار سیراب نہیں کر رہا تھا؟ کیوں وہ محبت میں لالچی ہو رہا تھا؟ محبت میں پڑ کر کیر یئر تباہ کرنا یہromanticism نہیں تھا یہ محبت نہیں تھی

اس نے گاڑی واپس موڑدی اب کے اسکا چہرہ کچھ اور تھا ہر دفع ہا لے کو دیکھ لینے پہ بھی وہ اسے کھو نے کا خوف دل سے نکال نہیں سکا تھا لیکن آج وہ پر سکون تھا یہ محبت نہیں تھی جو وہ کر رہا تھا یہ جنون تھا اور جنون کو ختم ہوجانا چاہیے ورنہ وہ آپ کو ختم کر دے گا

اسکا کیریئر اسکا مقام اسکی کریڈیبلٹی اہم تھی ہر محبت سے زیادہ اہم ہر ہا لے سلطان سے زیادہ اہم محبت کو کوئی حق نہیں کہ وہ کیریئر کھا جائے نشوں پہ لگا دے یا پھر ایک جنونی اسٹالکر بنا دے ازل سے ابد تک محبت کو بس ہیل کرنے تحفظ دینے اور سکون دینے کا حق ہے اور اگر وہ اپنا کام نہیں کر پا رہی تو بہتر ہے راستہ بدل لیا جائے آج اس نے راستہ بدل لیا تھا عمر حیات ایک اسٹالکر نہیں تھا کوئی جنونی نہیں تھا وہ یہاں کریڈبیلیی مقام بنانے آیا تھا خود کو ذہنی مر یض بنانے نہیں

واپس جاتے ہوئے وہ مسکرا رہا تھا وہ بلاخر آزاد تھا

اگلے دن وہ کو چنگ جانے لگا تھا ہیون کے معملات سنبھل گئے تھے معراج سلطان نے اس سے دوبارہ اس لڑکی کے متعلق بات کرنے کی کوشش نہیں کی تھی شاید پرانا عمر واپس آ چکا تھا اور اس عمر سے بات کرنا مانو اپنے پیر پہ کلہاڑی مارنا سب کچھ معمول پہ آنے لگا تھا لیکن شاید دور کہیں کچھ تھا جو ادھورا تھا ٹوٹا ہوا تھا

اسی طرح ایک شام وہ لائبرری سے نکل رہا تھا ہاتھ میں ایک کتاب لئے وہ جونہی مڑا ایک پل کو ٹھہر گیا وہ سیاہ جوڑے میں ملبوس میر کے اوپر رکھی کتاب پہ وہ سر جھکائے ہوئے تھی سرمئے آنکھوں والا لڑکا بھی اسکے ساتھ بیٹھا تھا وہ دونوں آہستہ آہستہ سرگوشی میں باتیں کر رہے تھے

عمر اسے دیکھتا رہا وہ خود کو اسے دیکھنے سے روک نہیں پایا یہ لڑکا یہ نہ جانے کیوں برا لگ رہا تھا بہت برا اسکا دل چاہ رہا تھا اسے اٹھا کر لائبرری کی کھڑکی سے باہر پھینک دے

وہ کتابوں کے ریکس کے پار کھڑا ہو گیا اس طرح کہ ہا لے اسے دیکھ نہ سکے اور پھر اگلے ایک گھنٹے تک وہ وہیں کھڑا رہا جب تک وہ دونوں وہاں سے چلے نہیں گئے عمر وہیں کھڑا رہا وہ چلی گئی اور تب وہ بھی ہیون چلا آیا لیکن آج یہ کوئی اور عمر تھا

وہ اپنے کمرے میں آیا معراج سلطان جوکسی کام کے سلسلے میں اسے بلانے آئے تھے اسے اپنے بیگ میں کپڑے ٹھونستے دیکھ دھک سے رہ گئے عمر بس غائب دماغی سے بیگ میں اپنے سامان ٹھوںس رہا تھا چند لمحے وہ چوکھٹ پہ کھڑے بے یقین اور شاکڈ سے اسے دیکھتے رہے اورپھر آگے بڑھے جھپٹ کرا سکے ہاتھ سے بیگ لیا

کہاں جا رہے ہو تم ؟ وہ سختی سے پوچھ رہے تھے

شہر چھوڑ رہا ہوں کہیں دور جا رہا ہوں وہ ہٹ دھرمی سے انکی آنکھوں میں دیکھ کر بولا

میں یہاں ڈسٹریکٹ ہو رہا ہوں لوگ بدلیں گے شہر بدلے گا . . وہ رکا ایک پل کو جیسے دل کوکسی نے جکڑ لیا ہو اور پھر میں اسے بھول جاؤں گاا سنے بلاخر کہہ دیا میں اسے دل سے نکال دوں گا لیکن اسکے لئے یہاں سے جانا ضروری ہے

وہ مڑ گیا الماری سے اب اپنے باقی سامان نکالنے لگا

تم مجھے چھوڑ دو گے؟ تم میرے وارث ہو میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہو انکی آواز ما رے بے بسی کے کا نپی تھی عمر کا دل پسیجا تھا آنکھیں گلابی ہوئیں لیکن وہ مڑا نہیں وہ جب جانے کا فیصلہ کر لیتا تھا تو مڑ تا نہیں تھا

میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں میں واپس آجاؤں گا اس نے یقین دہانی کروائی میں بہت جلد واپس آؤں گا اور ایک مقام ایک کریڈیبلٹی کے ساتھ آوں گا فلحال مجھے جانے دیں پلیز مجھے مت روکیں ورنہ میں رک جاؤں گا اور اگر میں رک گیا تو میں نہ جانے کیا کر دوں گا وہ مڑے بغیر بولا

سارے حوالے ساری باتیں ساری دلیلیں سب ختم ہو گئیں وہ جا رہا تھا اور وہ اسے روک بھی نہیں سکتے تھے یہ کیسی بے بسی تھی؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.