لیل چند انیے اسکو دیکھتی رہی یکدم اسکی آنکھیں ہلکی سی نم ہوئیں
جب میں چھوٹی تھی تب میرے بال بہت لمبے ہوا کرتے تھے وہ کھڑکی کو دیکھتے ہوئے یاسین سے کہہ رہی تھی پھر میرے بال گرنا شروع ہو گئے اور معراج بابا نے میرے بال بہت چھوٹے کیو ا دیے وہ ہیون کے ہر بچے کا ہر طرح سے خیال رکھا کرتے تھے میرے بال کاٹنے کے بعد اب انکو انہیں لمبا کرنے کی ٹینشن لگ گئی یوں وہ ہر ہفتے میں دو دن خود سے بیٹھ کر میرے بالوں میں تیل لگاتے تھے
Can you believe it?
وہ مجھے اپنے ہفتے میں دو دن بیس بیس منٹ دیتے تھے مجھے اپنے آپ پر رشک آتا تھا میں خود کو دنیا کی سب سے خوش قسمت بچی سمجھتی تھی
اس نے گردن موڑ کر ہارون کو دیکھا ہر بچے کے اندر کسی نہ کسی تعلق انسان یا چیز کے لئےeedyn اور desperate ہوتا ہے میں معراج سلطان کے لئے ایسی تھی میں انکی محبت کے لئے لالچی تھی پھر کچھ ماہ بعد میرے بال ٹھیک ہونے لگے اور معراج بابا کی توجہ دوسرے بچوں کی طرف لگ گئی وہ رکی اسکی آ نکھوں میں موٹے موٹے آنسو چمکے ہارون اس کو دیکھتا رہا
اس دن میں نے اپنے بال خود سے کاٹے بہت برے اور بے ڈھنگے طریقے سے معراج بابا نے مجھے تھوڑا بہت ڈانٹا لیکن مجھے بدلے میں انکی توجہ مل گئی موٹے موٹے آنسو لڑھک کر گر پڑے سرمئی آنکھوں والے لڑکے کی آنکھوں میں تاسف در آیا
وہ پھر سے مجھے وقت دینے لگے میرے بالوں میں تیل لگانے لگے اور تھوڑا بہت ڈانٹ بھی دیتے پھر یہ میرا معمول بن گیا میں ہر تیسرے چوتھے مہینے اپنے بال کاٹ دیتی تھی اور وہ بغیر کچھ کہے دوبارہ سے انکو لمبا کرنے کی کوشش میں لگ جاتے وہ جانتے تھے میں یہ سب انکی توجہ کے لئے کرتی ہوں لیکن وہ کچھ نہیں کہتے تھے وہ اچھے سلطان تھے ان کو لوگوں کے بھرم رکھنے آتے تھے
تم عمر کو پسند کرتی ہو؟ ہارون نے اسکے چہرے کو دیکھتے ہوئے پوچھا
لیل کے چہرے پہ بیک وقت کچھ آیا تھا کوئی اذیت کوئی درد کوئی بے بسی ح
میں اس سے محبت کرتی ہوں اس نے جھکے سر کے ساتھ اعتراف کیا وہ بالکل معراج بابا کی طر تھا ہر لڑکی اپنے پارٹنر میں اپنا فادر فگر ڈھونڈتی ہے میرے لیے عمر بالکل معراج بابا کی طرح تھا میں اور وہ چو بیس سال کے تھے جب مجھے لگا وہ میرے لئے حد سے زیادہ اہم ہو گیا ہے اس نے گیلی ہوتی آنکھیں اٹھا کر ہارون کو دیکھا
میں نے معراج بابا سے کہا عمر سے میرے لئے بات کریں
اسکے کانوں میں دور کہیں کوئی آواز گونجی
لیل بچے مرد اپنے قریب کی ساری عورتوں کی نظر پہچانتا ہے ایسے میں وہ دو طریقے اپن اتا ہے پہلا وہ عورت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور یا تو اسے زندگی میں شامل کر لیتا ہے یا پھر کم ظرفی دکھاتا ہے دوسرا وہ وہ انجان بن جاتا ہے اپنے قریب کی عورتوں کی نظر پہ اندھا اور آواز پہ گونگا ایسا مرد یا تو مجبور ہوتا ہے یا اسکی زندگی میں کوئی عورت ہوتی ہے تمھیں کیا لگتا ہے عمر کیوں انجان بن رہا ہے؟
آوازوں کا فسوں ٹوٹا وہ حال میں تھی ہارون کے سامنے بیٹھی من و عن معراج سلطان کی باتیں دہراتی ہوئی مجھے یقین تھا عمر کی زندگی میں کوئی ہے پھر میں نے خود کو بے توقیر نہیں کیا میں اسی کی طرح انجان بن گئی تھی میں سلطان نہیں تھی لیکن بھرم رکھنے مجھے بھی آ تے تھے
اس نے آنکھیں ہتھیلی کی پشت سے رگڑیں پھر ہلکے سے مسکرائی
چلو میرے بال لمبے پینٹ کرو سرمئی بلے
ہارون نے اسکو دیکھا پھر دونوں یکدم ہنس پڑے اسی لمحہ کمرے کا دروازہ کھلا اور حسن سلطان اندر دا خل ہوا لیکن پھر وہ چوکھٹ میں ہی رک گیا ان دونوں کو مسکرا تےدیکھ اس کے لب ہلکے وا رہ گئے
ہارون نے مسکرا کر اسے پاس بلایا وہ شاکی آنکھوں سے اسکو دیکھتا رہا پھر نظر موڑ کر لیل کود یکھا
آپ کو بس مجھے ہی بھائی بنانا تھا یہ سرمئی بلا کیا لگتا ہے ہاں ؟
اے سرمئی بلا کیا ہوتا ہے ہاں ہارون نے اسے جھڑ کا
لیل مسکراہٹ دبائے اسے دیکھتی رہی حسن ہنہہ کہتا مڑ گیا ہارون تعجب سے اسے دیکھتا رہا اسے کیا ہوا؟
چھوڑو اسے تم پینٹ کرو لیل نے اسکا دھیان واپس کینوس کی طرف دلوایا ہارون سر جھٹک کر دوبارہ پینٹ کرنے لگا
لیل نم آنکھوں سے مسکراتی رہی
وہ اسے لئے سمندر کنارے بنے ایک ریستوران لے آیا لیکن آج شاید اس سیاہ آنکھوں والی لڑکی نے نہ بولنے کی قسم کھا رکھی تھی
ریستوران سمندر کنارے بنا تھا لکڑی کا فرش اور لکڑی ہی کے لمبے ستونوں والا ریستوران ایک شان سے کھڑا تھا وہ دونوں جہاں بیٹھے تھے اس میر سے ٹھاٹھیں مارتا سمندر اور لہروں کا شور آتا تھا
انکا کھانا ٹھنڈا پڑنے لگا تھا لیکن ہا لے بس چہرہ موڑے سمندر کو دیکھتی رہی اسکے بال اڑاڑ کر چہرے پہ آ رہے تھے جنہیں وہ ہٹا نہیں رہی تھی دفتعا اس نے عمر کو پکارا
تمھیں اپنے پیسے سے اتنا عشق کیوں ہے؟ خالی بے تاثر لہجہ
وہ چند لمحہ اسکو دیکھتا رہا پھر دھیمی آواز میں کہنے لگا
کیونکہ میں نے اسے بنایا ہے اپنے زور بازو پہ میں نے اسے کمایا ہے مجھے یہ شان یہ دولت یہ رتبہ ترکے میں نہیں ملا میں نے اسکے لئے دس سال جدوجہد کی ہے وہ سادگی سے کہہ رہا تھا کوئی خود ترسی کوئی غرور اسکے لہجے میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا
میری زندگی میں کئی سال ایسے تھے جب میں اپنی پسند کا کھانا افورڈ نہیں کر سکتا تھا جب میں مہنگے مہنگے ریستوران نہیں جا سکتا تھا یہ برانڈڈ کپڑے گھڑیاں پرفیوم یہ سب لینا کوئی ایک دو سال پہلے شروع کیا ہے میں نے ورنہ اسکے پہلے تو میں بازار میں ڈھونڈ ڈھونڈ کر سستی چیز لیتا تھا
وہ بول رہا تھا اور ہا لے بغور اسکو سن رہی تھی
یہ لائف سٹائل یہ lururiousیہ سب میں نے خود کو گفٹ کی ہیں میں نے انکو کمایا ہے آپ پیسے کی قدر صرف تب جان سکتے ہو جب آپ اسے حلال طریقے سے کماتے ہو مجھے پیسے سے عشق ہے کیونکہ میں نے اسے کمانے میں ایک عمر خرچ کی ہے
وہ بول کر خاموش ہو گیا
تمھیں کیا لگتا ہے میرے بابا اور میرے اکاؤنٹ سے پیسے اور زیور کس نے لیا ہوگا؟ تھوڑی دیر بعد وہ دوبارہ بولی جسے سب سے زیادہ ضرورت ہوگی عمر نے سادگی سے کندھے اچکائے
مطلب شمس . ہا لے نے کراہ کے آنکھیں بند کیں ظاہر ہے اس سے زیادہ اس سب کی ضرورت کسے ہوگی؟ وہی تو ہے جو ہمیں جھکانا چاہتا ہے اسکے لہجے میں نا پسندیدگی تھی
عمر نے جواب نہیں دیا
کھانا اب بھی ان چھوا رکھا تھا جب ہا لے اٹھ کھڑی ہوئی
ہم لیل کے گھر جا رہے ہیں چلو فورا وہ غائب دماغی سے کہہ رہی تھی
عمر نے ایک نظر اسکو دیکھا پھر ان چھوئے کھانے کواور یہ کھانا یہ کون کھائے گا؟ جانتی ہیں کتنا بل آئے گا؟
افف عمر پلیز کوئی بھی کھا لے گا بل دو اور چلو یہاں سے اسے کوفت ہوئی
ہاں چرس بیچتا ہوں ناں میں بل میں دوں اور کھائے کوئی اور وہ بڑبڑایا ساتھ ویٹر کو آواز دی
مودب سا ویٹر بھاگتا ہوا آیا ہا لے تب تک جا چکی تھی
کھانا پیک کرو اور گاڑی میں دے جاؤ فورا وہ کہتا ہوا ہا لے کے پیچھے بھاگا
پس ثابت ہوا پیسہ عمر کا عشق تھا اور وہ عاشقی کے مظاہرے میں خاصا کنجوس واقع ہوا تھا
لیل کے فلیٹ پہ پہنچتے ہی وہ ایک دھاڑ سے دروازہ کھولتی اندر داخل ہوئی لیل سامنے والے کمرے سے باہر آ رہی تھی گیلے بال تولیے میں لپیٹے ڈھیلے ڈھالے کرتے ٹراؤزر میں ملبوس اسکے چہرے پہ ان دونوں کو دیکھ حیرت آئی تھی
ہاں مانا کہ میرا ظرف بڑا ہے لیکن کیا ضروری ہے تم دونوں ہر وقت میرے سامنے آ کر میرا دل جلاتے رہو وہ صوفے پہ کشن ٹھیک کرتے ہوئے نارمل آواز میں بولی ہا لے نے نہیں سنا عمر نے سن کر ان سنا کیا اسکی توجہ کا مرکز اس وقت چھت پہ لگے "جا لے "تھے
ووں اندر اسٹور کی طرف بڑھ گیا (جا لے والا ڈنڈا یو نو)اب بول بھی چوک زوجہ ؟ لیل کوفت سے بولی
آپ کماتی کیوں ہیں؟ اس نے کھڑے کھڑے پوچھا اسکا انداز عجیب تھا روبوٹک سا
لیل جو نارمل تھی یکدم اسکے چہرے پہ جیسے کسی نے چابک دے مارا ہو
)(اسی وقت عمر جا لے کا بڑا سا ڈنڈا لے کر آتا ہوا دکھائی دیا
لیل اٹھ کھڑی ہوئی اسکی آنکھیں یکدم سرخ ہو گئی تھیں مٹھیاں ضبط سے بھینچ گئیں
میں آٹھ سال کی تھی جب ابا کو جوے اور شراب کی لت لگ گئی ایک ہی سال میں شراب انکو کھا گیا کاروبار ٹھپ ہو گیا اور ابا کا دیوالیہ نکل آیا
وہ ہا لے کے روبرو کھڑی زخمی سرخ آنکھوں کیے ساتھ کہہ رہی تھی
(عمر سر پہ ڈاکٹروں والا ماسک پہنے جا لے والے ڈنڈے کو لمبا کئے چھت کے ایک کونے سے جا لے صاف کر رہا)تھا
لیل کہہ رہی تھی
ایک دن ابا نے جوا میں سب ہار دیا اور نشے کی حالت میں خودکشی کر لی دادی نے اماں اور مجھے گھر سے نکال دیا آدھی رات کے وقت میں اور اماں اکیلے سڑک پہ بیٹھے تھے کیونکہ اماں کے پاس جانے کو کوئی "گھر "نہیں تھا انکا کوئی بھائی کوئی باپ کوئی اپنا نہیں تھا یتیم تھیں
(وہ ان دونوں سے ایسے بے نیاز تھا جیسے ان دونوں کا کوئی وجود ہی نہ ہو جا لے آہ یہ جا لے اتنے کیوں بڑھ گئے)تھے؟
صبح ہونے والی تھی جب کچھ لوگ آئے اماں سے بد تمیزی کی اور پھر اور اماں کو لے گئے اماں نے مجھے چھپا دیا تھا میں خوف سے وہیں چھپی بیٹھی رہی وہ لوگ میری ماں کو لے گئے اوراسی رات مجھے معراج بابا اپنے پاس لے آئے دو دن بعد کسی کچرے کے ڈھیر سے میری اماں کی لاش ملی زیادتی شدہ اور مسخ شدہ اس دن مجھے اندازہ ہوا کہ اگر عورت کے پاس اپنا گھر نہ ہو تو اسے کیا کیا جھیلنا پڑتا ہے اگر اماں کے پاس اپنا گھر ہوتا تو . . وہ رکی آواز خوف سے کا نپی آنسو ٹوٹ کر گالوں پہ گر پڑے
اماں کے پاس گھر ہوتا تو انکے ساتھ زیادتی نہ ہوتی انکی لاش اس طرح مسخ شدہ نہ ہوتی اس رات مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ عورت کے پاس اپنا کچھ نہ کچھ ہونا کتنا ضروری ہے میں اس لئے کماتی ہوں تاکہ جب کبھی میرا شوہر میرا بیٹا یا میرے گھر کا کوئی بھی مرد مجھے گھر سے نکالے تو میرے پاس جانے کے لئے اپنا گھر ہو کھا نے کے لئے اپنے پیسے ہوں اور پہننے کے لئے اپنے کپڑے ہوں
میں گھر بنانے کے لئے کماتی ہوں ہر عورت کو اپنے لئے کمانا چاہیے تاکہ جب کبھی اسے کو ئی گھر سے نکالے تو اسکے پاس جانے کے لئے اپنا گھر ہو وہ بے بسی سے کہتی صوفے پہ ڈھے سی گئی ٹاول نوچ کر بالوں سے اتارا گیلے چھوٹے بال چہرے کے اطراف میں گرنے لگے
(وہ چاروں کونوں)کے جا لے اتار چکا تھا اور اب جا لے والا ڈنڈا واپس اسٹور میں رکھنے جا رہا تھا
ہا لے خاموشی سے اسکے ساتھ بیٹھ گئی ان دونوں کے پاس کہنے کو کچھ نہ ہیں تھا دلاسا دینے کو کوئی الفاظ نہیں تھے عمر واپس آیا ایک نظر لیل کو دیکھا پھر جا لے گرنے کی وجہ سے خراب ہوئے فرش کو
آہ اب اسکو صاف کون کرے ؟
ہر کسی کے کمانے کا مقصد الگ ہوتا ہے ہا لے میرا الگ ہے عمر کا الگ لیل نے کہنا شروع کیا
)(عمر اب سوائپر سے چھت سے گرنے والا چونا صاف کر رہا تھا
کوئی شوق سے کماتا ہے کوئی مجبوری سے کسی کی عادت ہوتی ہے کسی کی انا میرے لئے کمانا مقصد ہے مجھے کمانا ہے تاکہ اپنا گھر بنا سکوں عمر کماتا ہے کیونکہ اسے مقام چاہیے کریڈبیلیی چاہیے میرے کچھ اور دوست ہیں انکے لئے کمائی شوق ہے تم اپنے ارد گرد دیکھو اپنی ضرورت اپنے شوق دیکھو پھر فیصلہ کرو تمھیں اپنی "وجہ "خود ڈھونڈنی ہوگی
(وہ اب سارا کچرا ڈسٹبن میں ڈال کر اٹھ کھڑا ہوا تھا اور کچن میں لگے سنک کے سامنے کھڑا ہاتھ اور چہرہ دھو رہا تھا زندگی میں آپ کے پاس ایک عمر حیات ہونا چاہیے جو بنا کہے بنا جتائے آپ کا گھر صاف کر دیا)کرے
عمر چہرہ دھو کر آیا تو تو ہا لے اسکو دیکھے بغیر اٹھ کھڑی ہوئی تھی اسکے دماغ میں اب بھی مختلف سوچیں تھیں اب بھی کوئی جواب تسلی بخش نہیں تھا اب بھی اسکے پالس ایک تسلی تھی لیکن ماں کے پاس باپ بھائی شوہر نہیں تھا ہا لے کے پاس حسن تھا عمر تھا ہارون تھا اسکے پاس اسکے باپ کے پیسے تھے لیکن ہر تسلی ایک جگہ آ کر دم توڑ دیتی تھی اسکے پاس اپنا کیا تھا؟ ان سارے مردوں کے ہوتے ہوئے وہ سرخ ساڑھی نہیں خرید سکی اگر اسکے پاس اپنا کچھ ہوتا تو آج وہ ساڑھی اسکے پاس ہوتی
وہ سارے خیال جھٹک کر دروازے کے پاس چلی آئی عمر اسکے پیچھے ہی آیا تھا
برتن دھو کر جاؤ الفا . . لیل پیچھے سے غرائی تھی
میں تمہارا نوکر نہیں ہوں اپنی مرضی کے کام کروں گا
وہ ہاتھ جھلاتا باہر چلا گیا
پیچھے ایک اذیت تھی جس نے ایک بار پھر لیل کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا
اگر اسکی ماں کے پاس "اپنا "گھر ہوتا تو وہ کبھی اس طرح نہ مرتیں
آنسو اسکی آنکھوں سے ٹوٹ ٹوٹ کر گر رہے تھے وہ اتنی مضبوط نہیں تھی جتنی نظر آتی تھی
عمر حیات کے بنگلے پہ اس لمحہ گہری رات اتری ہوئی تھی عمر گھر سے باہر گیا ہوا تھا نہ جانے اسکے کونسے کام تھے جو ختم نہیں ہوتے تھے ہا لے سلطان رات کے اس پہر بھی لان میں رکھے صوفوں پہ بیٹھی تھی اس کے بھورے بال بکھرے ہوئے تھے خشک اور بے جان اس نے ہاتھ پھیر کر محسوس کیا کتنے عرصے سے اس نے اپنے بالوں کے لئے کوئی ٹریٹمنٹ نہیں لی تھی؟ کتنے عرصے سے اس نے کسی پارلر کا کوئی چکر نہیں لگایا تھا کیا تھا جس نے اسے یہ سب کرنے سے روک رکھا تھا؟
"پیسہ "اور اسکا نہ ہونا ذہن کے ایک کونے سے آواز گونجی
اسکا خاموش موبائل سامنے پڑا تھا ہا لے نے موبائل اٹھا کر چہرے کے آگے کیا پھر اسکی انگلیوں نے میکانکی انداز میں "نفیسہ حیات "کا نمبر ڈائل کیا گھنٹی جا رہی تھی وہ آسمان کو دیکھتے ہوئے جاتی ہوئی گھنٹی کو سنتی رہی
تھوڑی دیر بعد کال پک ہو گئی تھی
ہیلو . . نفیسہ کی نیند سے بوجھل آواز سنائی دی ہا لے کو کوئی شرمندگی نہ ہوئی وہ آدھی رات کو لوگوں کو اپنے لئے جگانے کی عادی تھی
آپ کماتی کیوں ہیں؟ وہی روبوٹک مشینی انداز
نفیسہ نے گہری سانس لی
شکر کرو ہا لے سلطان میں روایتی ساس نہیں ہوں ورنہ رات کے اس پہر میں تمھیں بتاتی میں کماتی کیوں ہوں وہ نارمل انداز میں کہہ رہی تھیں وہ عمر کی ماں تھیں باتوں کے اپنی طرف سے جواب دینا جانتی تھیں
آپ کو رات کے ایک بجے کال کر رہی ہوں اس لئے کیونکہ آپ کوئی روایتی ساس نہیں ہیں مجھے بتا ئیں آپ کماتی کیوں ہیں اس نے سوال دہرایا
میں اپنی "سیلف ریسپیکٹ "کے لئے کماتی ہوں میری آنا شروع سے بہت اونچی رہی ہے مجھے اپنے گھر کے مردوں سے پیسے مانگنا پسند نہیں تھا میری ناک آڑے آتی تھی اس لئے میں نے خود کمانا شروع کیا انکا لہجہ دھیما تھا
ہا لے کے ابرو سکڑے
لیکن گھر کے مردوں سے مانگنے میں برائی کیا ہے؟ باپ بھائی شوہر وہ سب کس لئے ہوتے ہیں اگر وہ ہمیں کما کر کھلا نہ سکیں تو ایسے مردوں کا کیا فائدہ ؟ وہ جھنجھلا ہی گئی تھی
Mans are not providers
مرد صرف ہمیں خرچہ دینے کے لئے نہیں پیدا ہوئے جب مرد آپ سے گھر کا چو لہا اور صفائی سنبھالنے کو کہیں تب تو فورا ہم عورتوں کے اندر کیfeminist جاگ جاتی ہے ہم فورا کہہ دیتی ہیں بھئی ہم صرف چو لہا دیکھنے اور صفائی کے لئے پیدا نہیں ہوئیں ہم بچے سنبھالنے اور برتن دھونے کے لئے پیدا نہیں ہوئیں لیکن جب ہم مردوں کو اپناATM سمجھ لیتے ہیں تب ہمارے معیار دوہرے کیوں ہوجاتے ہیں؟
ہا لے کا سانس تک رک گیا وہ دم سادھے سنتی رہی
جب عورت اپنے رنگ قد اور شکل کی وجہ سے ریجیکٹ ہوجاتی ہے تب تو ہم لوگ خوب واویلا کرتے ہیں لیکن جب مرد بڑا گھر گاڑی اور بھاری بھرکم بینک بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ریجیکٹ ہو جاتے ہیں تب ہم کیوں خاموش رہ جاتے ہیں؟ ہا لے سلطان جس طرح عورت چو لہا سنبھالنے اور بچے پیدا کرنے والی مشین نہیں ہے اسی طرح مرد پیسہ دینے والی مشین نہیں ہے
لیکن اگر ہمارے مرد ہمارے لئے کما رہے ہیں تو اس میں آخر کیا برا ہے؟ اس نے ایک آخری تسلی چاہی سپیکر کے پار نفیسہ حیات تک اسکی آواز دوڑتی ہوئی گئی
بالکل کوئی برائی نہیں ہے اگر آپ کے مرد آپ کے لئے کما رہے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے لیکن پھر آپ کو کمپرو مائز کرنے پڑیں گے کئی بار کئی چیزوں کے لئے دل مارنا پڑے گا کئی بار شوکیس میں رکھی انچی ہیل اور سرخ سا ڑھیاں بس دیکھنے پہ اکتفا کرنا پڑے گا
سرخ ساڑھی کے نام پہ دل میں ایک ہوک سی اٹھی تھی دل زخم زخم ہوا تھا
ہوٹلنگ اور ڈھیر ساری '، ٹریولنگ 'سنگل انکم پہ آج کے دور میں بس گزارے ہو سکتے ہیں خواہشات شاپنگ کے لئے ہمیشہ ڈبل انکم چاہیے ہوتی ہے مردوں کی کمائی پہ رہنا ہے تو دل مارنا اور کمپر و مائز کرنا سیکھنا ہوگا کیا تم اپنا دل مار سکتی ہو؟
اور یہ ایسا سوال تھا جسکا جواب ہا لے کے لئے ہمیشہ "ناں "رہے گا
اس نے چند الوداعی کلمات کہہ کر کال کاٹ دی
دل بوجھل تھا سانس بھاری تھی خواھشات کا بوجھ کمر توڑ رہا تھا
کیا اچھانہیں تھا ہا لے سلطان دل مارنا اور کمپرو مائز کرنا سیکھ لے ؟
سلطان منزل میں اس وقت شمس سلطان کے کمرے میں جاؤ تو ایک حشر برپا تھا سفیر سلطان سادہ ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں کھڑا اپنے باپ کے سامنے چیخ چلا رہا تھا فروا بے چینی سے ان دونوں کو دیکھ رہی تھیں مہر کسی خاموش تماشائی کی طرح کونے میں کھڑی تھی
مجھے یقین نہیں آ رہابا خدا مجھے یقین نہیں آ رہا آپ نے اس عمر حیات کو میرے مقابلے میں کھڑا کردیا اسکی اتنی اوقات ہے؟ اسکی اتنی جرات ؟
شمس کوئی جواب دئیے بغیر اپنے موبائل کی سکرین کو انگوٹھے سے اوپر نیچے کر رہے تھے یوں جیسے سفیر کی ساری بکواس غیر اہم تھی
میں آپ سے بات کر رہا ہوں ڈیڈ مجھے جواب دیجئے آپ نے اسے میرے مقابل کیسے کھڑا کیا وہ پہلے سے زیادہ بلند آواز میں پھنکارہ
اس نے میری منگیتر کے ساتھ فائر چلایا اسے ایکسپلاایٹ کیا شادی کے دن اسے لے کر غائب ہوگیا میں سارے شہر میں ذلیل بدنام ہو گیا اسکی وجہ سے ہماری ساری فیملی سفر کر رہی ہے اور آپ نے اسے ہمارے آفس میں جگہ دے دی؟ اسکا چہرہ سرخ تھا اور تنفس تیز وہ بولتے بولتے ھانپ گیا تھا لیکن شمس کے سکون میں رتی برابر فرق نہیں آیا
آپ مجھے جواب نہیں دیں گے ہے ناں ؟ لیکن یاد رکھیے گا سفیر سلطان کو اپنے انتقام لینے آتے ہیں میں اسے کل صبح دھکے دے کر آفس سے نکال دوں گا اور آپ یہ تماشا دیکھئے گا وہ انگلی اٹھا کر ان کو وارن کرتے ہوئے بولا پھر مہر کا ہاتھ پکڑا اور دروازے سے باہر جانے لگا جب شمس کی آواز پہ وہ جیسے برف کا مجسم بن گیا
تم ایسا نہیں کرو گے سفیر سلطان اور اگر کیا تو ساری دنیا جان جائے گی کہا پنے سگے تایا کو قتل کرنے والے تم خود ہو
سفیر کے ہاتھ سے مہر کا ہاتھ چھوٹ گیا فروا نے منہ پہ ہاتھ رکھ لیا مہر نے آگے بڑھ کر فورا دروازہ بند کیا
اسکے لب بے یقینی سے وا ہوئے وہ شاکی آنکھوں اور لرزتے جسم کے ساتھ مڑا
میں جانتا ہوں اس روز تم ہسپتال گئے تھے اور تم میرے بھائی کے اوپر چیخے چلائے اور اسکے بعد تم نے نہ جانے کیا کیا کہ میرے بھائی کو دوبارہ ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ مر گئے کہہ دو یہ جھوٹ ہے جھٹلا دو میری بات وہ اسکے مردہ چہرے پہ نظریں گاڑے استہزا سے کہہ ریے تھے
سفیر کے جسم میں کوئی حرکت نہ ہوئی وہ بس ساکت سن سا کھڑا رہا شمس آگے اے اپنے دونوں با زو سفیر کے کندھے پہ رکھے
میں یہ سب تمھارے لئے کر رہا ہوں سفیر میں تمھیں پروٹیکٹ کرنا چاہتا ہوں وہ آدمی عمر وہ مجھے وکٹم کم ولن زیادہ لگتا ہے وہ جتنا زمین کے باہر ہے اتنا ہی اندر ہے اسکی آنکھوں میں ہمارے لئے شک ہے وہ مجھے بھائی کا پرتو لگتا ہے وہ فارغ رہے گا تو اسکا دماغ ہمارے خلاف چلے گا میں نے اسے مصروف کر دیا ہے تاکہ اسکا دماغ ہمارے حق میں چلے وہ سنجیدہ لہجے میں کہہ رہے تھے نرمی اب بھی مفقود تھی
سفیر ایسے کھڑا تھا جیسے کو ئی برف کا مجسمہ سفید بے جان
تم ایک قتل کرو یا ایک ہزار لیکن میں تمھیں ہر دفعہ بچاؤں گا کیونکہ تم میرے بیٹے ہو ہمارے درمیان اختلافات ہیں نفرت ہے لیکن تعلق بھی ہے میں تمھیں بچاؤں گا اور تمھیں مجھے ایسا کرنے دینا ہوگا کیونکہ دور کہیں مجھے لگتا ہے عمر ہمارا قہر ہے وہ زندہ ہے تو ہمیں مارے گا وہ . . وہ . وہ
شمس کچھ کہہ رہے تھے سفیر کچھ سن رہا تھا لیکن فروا کو شمس کے آخری الفاظ کسی اور وقت کسی اور دور میں لے گئے تھے
یہ ان دنوں کی بات ہے جب نگین سلطان کی طلاق کو ایک ماہ ہو چکا تھا ن وہ کسی سے ملتی تھی نہ بات کرتی تھی مہر مکمل طور پہ فروا اور حسینہ کے رحم و کرم پہ آ چکی تھی
اس وقت بھی فروا مہر کو اپنے کمرے میں اپنے بیڈ پہ سلائے بیٹھی تھی گلابی رنگ کے لمبے پیروں تک آتے لان کے جوڑے میں ملبوس بالوں کو چہرے کے اطراف میں گرائے وہ مہر کے ننھے ہاتھوں سے کھیل رہی تھی جب اسکے کمرے کی چوکھٹ میں نگین آ کر کھڑی ہوئی نیلے سادہ کاٹن کے سوٹ میں ملبوس بالوں کی سادہ چٹیا بنائے اسکا حسن سوگوار تھا وہ ایسی حسین عورت تھی جسے دیکھنے کے چند دنوں بعد بھی تم اسکے سحر سے نہیں نکل سکو گے
فروا نے ذرا کی ذرا نظر اٹھا کر اسکو دیکھا پھر واپس اپنے شغل میں مشغول ہو گئی نگین چھوٹے چھوٹے قدم لیتی اسکے قریب آ کر رکی
میرا بیٹا کیسا تھا فروا ؟ اس نے ایک عجیب لہجے میں سوال کیا بے قراری بے بسی کیا تھا جو اسکے لہجے میں نہیں تھا وہ بالکل تمھارے جیسا تھا بلند بخت والا وہ مٹی کو چھو کر سونا کر سکتا تھا فروا سر اٹھائے بغیر بولی اس نے مجھے پہلے ہی دن خوف زدہ کر دیا تھا ساحر تھا وہ سحر کرتا تھا
نگین کی آنکھوں سے آنسو ٹوٹ کر گرنے لگے
تم نے اسکے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ وہ آنسوؤں کے درمیان بولی
میں مجبور تھی نگین وہ یہاں رہتا تو غالب رہتا سب کچھ اسکا ہوتا تخت بخت محبت چاہت میں کیسے اسکو سب کچھ لینے دیتی ؟ وہ خالی کھوکھلی آنکھوں سے نگین کو دیکھ رہی تھی
وہ اب کہاں ہو گا؟ . . . . کیا وہ زندہ ہوگا؟
وہ مر گیا ہوگا اب تک تو مر ہی چکا ہوگا
نگین کے دل کو کوئی مٹھی میں جکڑ رہا تھا
اس نے آنکھیں خشک کیں اب ان میں کوئی آنسو نہیں تھا
وہ میرا بیٹا تھا فروا جسے تم نے کچرے پہ پھینک دیا اسکا لہجہ ہلکا تھا بالکل ہلکا تم نے کہا وہ شیطان ہے میں نے اسے نو ماہ قرآن سنایا تھا وہ شیطان کیسے ہو سکتا تھا؟
میں نے نو ماہ اسکی بلند بختی کی دعائیں کیں تھیں اوہ جہاں رہے گا حکومت کرے گا تم دیکھنا تم کہتی ہو وہ مر گیا ہے؟ اب کے نگین کا لہجہ بھاری تھا ضرب لگانے جیسا
پھر دعا کرنا وہ مر ہی گیا ہو کیونکہ اگر وہ زندہ رہا تو تمھیں جینے نہیں دے گا خدا اسے توفیق دے کہ وہ اپنے ہاتھوں سے تمہارا گلہ گھونٹے وہ حقارت سے کہتی واپس چلی گئی
پیچھے فر وا نے نخوت سے سر جھٹکا تھا
ہنہہ حکومت کرے گا وہ بھی اس قرآن پڑھانے والی کے گھر اس نے اپنا دھیان دوبارہ مہر ماہ کی جانب مبذول کر لیا
یہاں حال میں اسکے سامنے اسکا شوہر اور بیٹا کھڑا تھا ان دونوں کو الگ الگ طریقوں سے جان کا خوف لاحق تھا وہ ایک کو خوف کی موت مار رہا تھا اور دوسرے کو ذلت کی وہ فروا کو اپنے عزیزوں کی بے چینی کی موت مار رہا تھا وہ واپس آگیا تھا اور اب واقعی جینے نہیں دے رہا تھا
عمر حیات رات کے اس پہر ایک بلڈنگ کے بو سیدہ فلیٹ کے کمرے میں بیٹھا تھا اسکے سامنے ایک نرس بیٹھی تھی وہی مسیح نرس جس نے عمر کے ایکسیڈنٹ کی رات ہا لے کو انجکشن لگایا تھا اور وہی نرس جس نے فروا اور مہر کے سامنے ہا لے سے اسکے شوہر کے متلعق پوچھا تھا اسکے آنسو بہہ رہے تھے وہ گھبرآئی ہو ئی اور پریشان معلوم ہوتی تھی
میں سچ کہہ رہی ہوں عمر صاحب مجھے مسز سلطان نے کہا تھا وہ فوٹیج اور ہسپتال کا اجازت نامہ میں انکو دے دوں ورنہ وہ مجھے کہیں کا نہیں چھوڑیں گی
وہ ہزار دفع بولی گئی بات ایک بار پھر دہرا رہی تھی
عمر نے کنپٹی کو انگلیوں سے مسلا کوئی ایک سرا نہیں تھا جو ہاتھ آتا ہو وہ اٹھا اور باہر نکل آ یا اگلے کچھ وقت میں وہ لیل کے گھر پہ تھا لمبے صوفے پہ لیل اور سردار بیٹھے تھے انکی دائیں طرف رکھے سنگل صوفے پہ نشا بیٹھی تھی صوفوں کی سیدھ میں ذرا فاصلے پہ ایک اسٹینڈ پہ وائٹ بورڈ لگا تھا جس پہ عمر حیات کچھ اہم نکات لکھ رہا تھا وہ کچھ سوچ رہا تھا کچھ سمجھا رہا تھا لیکن اسکے سامنے بیٹھے دونوں لوگ اس وقت غور کرنے کے با وجود کچھ سمجھ نہیں پا رہے تھے
بورڈ پہ ایک سطر لکھی تھی
جادو اسکی منشا نہیں مجبوری تھی
تم دونوں کواس لائن کا کیا مطلب سمجھ آتا ہے؟
اس نے باری باری ان دونوں کو دیکھا نشا ان سب سے بے نیاز تھی جیسے یہاں موجود ہی نہ ہو
سردار نے نہایت کڑوا منہ بنا کر عمر کو دیکھا
بھائی مجھ سے یہ پوچھ کہ گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کہاں سے کتنے میں ملیں گے انجن کیسا ہو اور گاڑی میں کونسا فیول ڈالو تو گاڑی اچھی صحت مند رہے گی یہ مجھ سے جادو ٹونے کی باتیں کیوں کر رہا ہے؟
عمر نے باقاعدہ ہاتھ اٹھا کر اسکو لعنت دی تھی جسے سردار نے سر کے خم سے وصول کیا تھا
اب کے اس نے لیل کو ایک امید سے دیکھا
لیل نے کندھے اچکائے
الفا مجھ سے پوچھو کہ کس منسٹر کی کتنی بیویاں اور کتنی گرل فرینڈز ہیں شہر میں کون کس کی جاسوسی کروا رہا ہے کس کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں کون اپنی بیوی اور کون اپنے شوہر کو چیٹ کر رہے ہیں یہ مجھے کن کاموں میں گھسیٹ رہے ہو؟ میرا باپ بان گلہ دیش سے بس آیا ہی تھا وہاں سے کوئی جا دو گری کی ڈگری نہیں لی تھی عمر نے گہرا سانس لے کر رخ موڑ لیا کافی دیر تک خاموشی چھائی رہی تھوڑی دیر بعد لیل کی آواز سما عتوں سے ٹکرائی
عمر ہو سکتا ہے فروا نے ہی وہ ساری تصاویر لی ہوں اور بھیجی بھی ہوں لیل اسکو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی (یہ ان تصاویر کی بابت)بات ہو رہی ہے جو سفیر کو اسکے نکاح والے دن موصول ہوئیں
میں نے فروا کی کال ریکارڈنگز نکلوائی ہیں وہ فہیم سے کہہ رہی تھی کہ اس نے وہ تصاویر نہیں بھیجیں عمر بورڈ پہ لکھی سطر پہ نظریں جمائے کہہ رہا تھا
جیسے فروا تو حافظ قرآن ہے ناں وہ جھوٹ تو بول ہی نہیں سکتی سردار نے ناک سے مکھی اڑائی
عمر نے جواب نہیں دیا وہ سنجیدہ تھا اور پر سوچ بھی جب لیل کچھ یاد آنے پہ بول اٹھی
وہ ریستوران وہ تو کافی مہنگا ہے ناں ظاہر ہے وہاں جانے کے لئے پہلے سے ریزرویشن کروانی پڑتی ہوگی کیا تم نے پندرہ اپریل کی لسٹ دیکھی ؟
دیکھ چکا ہوں اس میں کچھ خاص نہیں ہے ایک ریزرویشن سفیرکی جانب سے ہے اور دوسری ہا لے کی جانب سے وہ اب بھی اس سطر کو گھور رہا تھا
لیکن ہا لے بھابی تو سفیر کے ساتھ ہی گئی تھی ناں تو اس نے الگ ریزرویشن کیوں کروائی ؟
اب کے سردار نے سوال کیا تھا
پوچھا تھا میں نے وہ کہتی ہیں انہوں نے نہیں کروائی یہ حسن کی شرآرت ہوگی وہ اکثر اسکے نام سے ریزروشن کرواتا رہتا تھا پھر اپنے دوستوں کو کھانا کھلانے لے جاتا تھا اگر سی سی ٹی وی مل جاتا تو شا یدکام آسان ہو جاتا لیکن اس ریستوران کے سی سی ٹی وی میں کوئی وائرس آگیا تھا اور انہوں نے ساری فو ٹیج ڈیلیٹ کر دی ہے میں نے آس پاس کی بلڈنگ سے بھی پتہ کیا ہے اور انکی فوٹیج دیکھی ہے وہ فوٹیج بس داخلی دروازے کی ہے لیکن کچھ بھی قابل غور نہیں لگا سب نارمل ہے
تم اس سب کے پیچھے کیوں پڑ رہے ہو عمر تم ہسپتال جاؤ وہاں سے کوئی سراغ ڈھونڈو ہمیں معراج سلطان کا مرڈر کیس حل کرنا ہے ہا لے کا اغوا نہیں لیل جھنجھلا گئی عمر نے ایک نظر اسکو دیکھا پھر واپس اپنی جگا پہ آ کر بیٹھا چیزیں وہیں سے ٹھیک ہوتی ہیں جہاں سے خراب ہوئی ہوں یہ تیسرا انسان جو مسنگ ہے جو ساری گیم الٹ رہا ہے اور جو کھلم کھلا مجھے چیلنج کر رہا ہے(اس نے کناکھیوں سے بورڈ پہ لکھی سطر کی جانب اشارہ کیا) میں اسکی گردن تک پہنچے بغیر جج صاحب کے قتل کا معمہ حل نہیں کر سکتا وہ اپنے موبائل پہ کچھ ٹا ئپ کرتے ہوئے بولا تھا اگر تمہیں اس معممے کو حل کرنا ہے تو اس کہانی کے "وکٹم "کو ساتھ بٹھا کر کرنا ہوگا کیونکہ کہا نی کو جتنا وکٹم سمجھ سکتا ہے اتنا کوئی نہیں سمجھ سکتا اور اس کہانی کی وکٹم ہا لے ہے سردار نے ہر لفظ پہ زور دے کر کہا تھا
اس کہانی کا سب سے بڑا وکٹم میں ہوں اور مجھ سے زیادہ اس کہانی کو ئی نہیں سمجھ سکتا وو بے زاری سے کہہ کر موبائل کان سے لگائے دوسری جانب جاتی گھنٹی سنے گیا کال اٹینڈ ہو گئی تھی اس نے چھوٹتے ہی سوال کیا جادو اسکی منشا نہیں مجبوری تھی اس بات کا مطلب کیا ہوا؟