ہا لے اب بیڈ پہ آلتی پالتی مارے بیٹھ گئی تھی لیپ ٹاپ گود میں رکھا ہوا تھا
نفیسہ اسے دیکھتی رہیں غور سے جانچتے ہوئے چلو پھر بتاؤ خدا کون ہے؟
ہا لے کے چہرے پہ چمک آئی جیسے اب نفیسہ کو مرعوب کرنے کا موقع مل گیا ہو
اللہ وہ ہے جس نے ہمیں پیدا کیا ہمیں کھانا دیا زبان دی ہاتھ دئیے ہمیں ایک مکمل انسان بنایا وہ جس نے ہمیں آنکھیں دیں جس سے ہم دیکھ سکیں دیکھنے سے بڑی نعمت کیا ہوگی؟ سننے سے بڑا اعزاز کیا ہوگا؟ سیر ہو کر کھانا کھانا اور سب سے بڑی بات زندگی کیا زندگی سے زیادہ حسین کچھ اور ہے؟
موت . . زندگی سے زیادہ حسین چیز ایک ہی ہے موت نفیسہ کے جواب پہ وہ ٹھہر سی گئی آنکھوں کی پتلیوں میں بے یقینی سی در آئی
نفیسہ حیات نے کہنا جاری رکھا
زندگی بے شک نعمت ہے لیکن کیا تمھیں موت کے بارے میں کچھ علم ہے؟ اللہ وہ نہیں جو زند گی دیتا ہے اللہ وہ بھی ہے جو موت دیتا ہے
تم نے کبھی نہ کبھی کہیں نہ کہیں کوئی بوڑھے لاغر وجود دیکھے ہوں گی جو اب نہ بول سکتے ہیں نہ چل سکتے ہیں نہ کھا سکتے ہیں وہ بس چارپائی پہ پڑی ادھ مری لاش ہیں انکے گھر والے ان سے بے زار ہیں معاشرے میں انکا مقام نہیں رہا وہ بس بے بس ہیں تکلیف میں ہیں انکی ایک ہی خواھش ہے موت سوچو اگر خدا انہیں موت بھی نہ دے ؟ ہا لے نے بے اختیار جھرجھری لی تھی
موت نعمت ہے ہا لے اللہ وہ ہے جو زندگی کے ساتھ ساتھ موت بھی دیتا ہے
ہا لے بس ٹکر ٹکر انکا چہرہ دیکھتی رہی اور جب اہل ایمان بولتے ہیں تو انکو سننا چاہیے انہیں وہ سنتا ہے جس کے اندر ذرا بہت ایمان باقی ہو
تم نے کہا اللہ کھانا دیتا ہے نفیسہ نے اضافہ کیا
لیکن کیا تم نے بھوک دیکھی ہے؟ بھوک کیا ہوتی ہے بچے ؟ دن میں کئی بار ہمیں بھوک لگتی ہے اور ہم کھانا کھاتے ہیں کبھی غور کیا ہے جب ہمیں بھوک نہ ہو تب ہم کیسے کیسے کھانے ٹھکرا دیتے ہیں؟ تب نہ گوشت اچھا لگتا ہے نہ دال نہ پیرا اچھا لگتا ہے نہ گھر کے بنے ٹنڈے کیونکہ ہم سیر ہوتے ہیں سوچو اگر ہم ساری زندگی سیر رہتے تو کیا ہوتا؟
زندگی کا سارا مزہ ہی خراب ہوجاتا ہا لے بے اختیار بولی نفیسہ مسکرائیں
بالکل سارہ مزہ خراب ہوجاتا ہر کھانا اپنا ذائقہ اپنی وقعت کھو دیتا ہمیں کھانے کی قدر ہی نہ ہوتی خدا صرف وہ نہیں جو کھانا دیتا ہے خدا وہ بھی ہے جو بھوک دیتا ہے وہ بھوک جو ہمارے کھانے کو ہماری زندگی کو ایک "مزہ "دیتی ہے
تم نے کہا خدا وہ ہے جس نے ہاتھ پیر کان آنکھیں دیں ہمیں مکمل انسان بنایا لیکن خدا نے تو وہ انسان بھی بنائے ہیں جن کے ہاتھ نہیں جنکے پیر نہیں آنکھیں نہیں جو مکمل نہیں ہر کوئی پر فیکٹ تو نہیں ہر کوئی اعلی تو نہیں خدا نے کچھ لوگوں کو ٹانگیں نہیں دیں تاکہ ہمیں چلنے کی نعمت کا اندازہ ہو خدا نے کچھ لوگوں کو آنکھیں نہیں دیں تاکہ بصارت جیسی نعمت کا اندازہ ہو لیکن ہم کیا کرتے ہیں کسی معذور کمزور انسان کو دیکھ کر ترحم کھاتے ہیں حلانکہ انہیں ہمارے ترحم کی ضرورت نہیں ہے وہ خدا کا شاہکار ہیں کیا اب تمھیں پتہ چلا اللہ کون ہے
چند لمحوں کے لئے ہا لے کچھ کہہ ہی نہ سکی پھر جب وہ بولی تو اسکی آواز بہت ہلکی تھی
Can we have a break please?
میں آپ کی باتیں ڈائجسٹ نہیں کر پا رہی
نفیسہ نے سنجیدگی سے اسکو دیکھا پھر بغیر برا مانے شیور کہتے ہوئے کال ڈس کنیکٹ کر دی
ہا لے دھم سے بیڈ پہ گر سی گئی
یہ اسکے ساتھ کیا ہو رہا تھا؟
عمر حیات کے گھر کا لان خالی خالی سا تھا خاموش ویران سا نیلے صوفے لان میں بچھے ہوئے تھے انہی میں سے ایک صوفے پہ ہا لے پیر اوپر کئے بیٹھی تھی اس کی آنکھیں خالی تھیں دور کہیں خلا میں تکتی آنکھیں اس کے ہاتھ میں کافی کا مگ تھا لیکن وہ کافی پی نہیں رہی تھی اسی وقت داخلی دروازے سے عمر کی گاڑی اندر داخل ہوئی
چابی عثمان کی جانب اچھالتا وہ ہا لے کو دیکھتا آگے بڑھ آیا وہ جب جب اسے دیکھتا تھا اسے اپنے اندر سکون اترتا محسوس ہوتا ہے ہا لے سلطان عمر حیات کا پسندیدہ نظارہ تھی
وہ اس کے قریب آ کر رکا ہا لے کو دیکھ کر مسکرایا ہا لے نے گردن نہیں موڑی وہ اب بھی گردن موڑے پودوں کو دیکھتی رہی عمر نے اس کے ہاتھ سے کافی کا مگ لے لیا اسکی بچی ہوئی کافی اور چائے پینے کی عادت ہوتی جا رہی تھی
کیا ہوا سرکار ؟ آج کیا گناہ ہو گیا مجھ سے ؟ وہ کچھ شرارتی انداز میں کہتا اسکے ساتھ کرسی کھینچ کر بیٹھا
میکوں مونجھ تھیندی نئی اے (مجھے گھٹن ہور)ہی ہے
وہ ہلکی آواز میں بولی عمر نے نا سمجھی سے اسکو دیکھا اسے گیارہ زبانوں پہ عبور حاصل تھا لیکن وہ اس زبان سے انجان تھا عمر نے بقاعدہ ان گیارہ زبانوں پہ لعنت بھیجی
کیا کہا آپ نے ؟ وہ گلہ کھنکھار کر پوچھ بیٹھا
ہا لے نے جواب نہیں دیا وہ بس اسی طرح بیٹھی رہی
مجھے کچھ رقم چاہیے وہ سپاٹ انداز میں بولی
کتنی ؟
تین لاکھ
بیوی کی حیثیت سے یا ادھار ؟
ہا لے نے اب کے گردن اسکی جانب موڑ دی مجھے ایک ساڑھی پسند آئی ہے لیکن میرے پاس رقم نہیں تھی تم میرے زیور رکھ لو اور انکے عوض مجھے کچھ رقم دے دو
عمر نے سنجیدگی سے اسے دیکھا
اوکے ہم کل ساتھ چل کر وہ ساڑھی لے آئیں گے اس میں ایسا کیا مسئلہ ہے؟ آپ اس لئے اداس تھیں ؟
ہا لے کا چہرہ کھل اٹھا اب اسے عمر کی باتوں پہ اعتبار آجآیا کرتا تھا
کیا واقعی ؟ ہم لے آئیں گے ناں ؟ وہ کسی پانچ سال کے بچے کی طرح پوچھ رہی تھی عمر نے مسکرا کر اثبات میں سرہلایا
ہا لے کی ساری کلفت زائل ہونے لگی یہ شخص اگر ایک تسلی دے دیتا تھا تو اسے سارے مسائل حل ہوتے نظر آتے تھے
تم یہیں بیٹھو میں آتی ہوں وہ مسکراتے ہوئے کہتی اندر کی جانب چلی گئی تھوڑی دیر بعد وہ واپس آئی تو اسکے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا ڈبہ تھا گفٹ پیپر میں لپٹا ہوا اس نے ڈبہ عمر کے آگے کیا
عمر متعجب سا اسکو کھول کر دیکھنے لگا گفٹ پیپر اترا ڈبہ کھلا اندر سے ایک پرفیوم کی شیشی نکلی وہ بے اختیار مسکرایا پھر ہا لے کو دیکھا وہ اسی طرح مسکراتے ہوئے اسے دیکھ رہی تھی
عمر نے اسکو دیکھتے ہوئے شیشی کا ڈھکن اتارا پھر ہلکا سا اسپرے ہا لے کے اوپر کیا وہ بدک کر دور ہٹی
اللہ اللہ یہ جینٹس پرفیوم ہے
اللہ اللہ آپ مجھے میری خوشبو میں زیادہ اچھی لگتی ہیں وہ اسی کے انداز میں بولا تو ہا لے گردن پیچھے پھینکے کھلکھلا دی
عمر اسے دیکھتا رہا دیکھتا رہا پھر یکایک مناظر تبدیل ہوئے وہ کئی سال پیچھے چلا گیا
ہیون میں رہتے ہوئے اسے ایک عرصہ گزر چکا تھا آج وہ اٹھارہ سالہ عمر نہیں تھا اب وہ تیئیس برس کا ہو چکا تھا اسکی اٹھان دراز اور مضبوط تھی آنکھیں زہین کے ساتھ ساتھ سنجیدہ بھی ہو گئی تھیں وہ ہیون کا اکاؤنٹنٹ تھا مختلف جابز وہ اب بھی کرتا تھا
وہ اپنے چھوٹے سے آفس میں بیٹھا مختلف فائلز کی ورق گردانی میں مصروف تھا یہاں سے چند کلو میٹر دور ہسپتال کے روم میں کھڑے معراج سلطان کے چہرے پہ ہوائیاں اڑ رہی تھیں وجہ تھی ہا لے سلطان کی بگڑتی حالت اسے بہت براٹائیفیڈ ہوا تھا تین ماہ کے بخار نے اسکی ساری توانائی اور خون خشک کر چھوڑا تھا اسے بلڈ کی سخت ضرورت تھی اور شہر میں کرفیو لگا تھا یہ وہ دور تھا جب کراچی میں آئے دن قتل و غارت گری ہوتی تھی دن دھاڑے ڈاکے پڑتے تھے اور ہر آئے دن "بند کرو کراچی "کا حکم صادر ہوا کرتا تھا
معراج کیا ہوا کچھ بندو بست ہوا خون کا ؟ اپنے پیچھے سے آتی یوسف سلطان کی آواز پہ انہوں نے بے بسی سے نفی میں سر ہلایا
دو لوگ آنے کو تیار تھے بابا لیکن ہنگامی صورتحال کے باعث آ نہیں پائے وہ مسلسل کسی کو کال ملا رہے تھے اس وہاج کی بیٹی کو کیوں نہیں بلو اتے کیا پتہ اپنے باپ کے بجائے ماں کا خون لیا ہو؟ وہ بے زاری سے کہہ رہے تھے
معراج کے ذہن میں ایک جھماکا سا ہوا انکی انگلیاں اب "چوکیدار "کا نمبر ملا رہی تھیں دوسری طرف اپنے آفس میں کام کرتے عمر کا موبائل تھرتھرایا اس نے نمبر دیکھ کر مسکراتے ہوئے کال اٹینڈ کی
تمہارا بلڈ گروپ کیا ہے؟ انہوں نے چھوٹتے ہی پریشانی سے استسقارکیا
اؤ نیگیٹو کیوں؟
میری بیٹی کو تمہارا خون چاہیے عمر وہ بیمار ہے
آپ نے میرا خون کم چوسا ہے جو آپ کی بیٹی بھی میدان میں آگئی اس نے فائلز پہ جھکے ہوئے طنز کیا تھا عمر میری بیٹی بیمار ہے انہوں نے لفظوں پہ زور دیا
اب کے وہ فائل بند کر کے سنجیدگی سے اٹھ کھڑا ہوا ہسپتال کونسا ہے؟ اس نے بس یہی سوال کیا تھا
اگلے ایک گھنٹے میں اسکا بیڈ ہا لے سلطان کے بیڈ کے برابر لگا تھا اسکے بازو میں سرنج لگی تھی اور خون قطرہ قطرہ اسکے جسم سے نکلتا تھیلی میں جمع ہوتا جا رہا تھا اسی تھیلی سے نکلتی ایک اور سرنج سترہ اٹھارہ سالہ ہا لے کے بازو میں لگی تھی
وہ سو رہی تھی اسکی آنکھوں کے نیچے گہرے حلقے تھے گوری گلابی رنگت میں زردیاں گھلی تھیں عمر نے نگین کی تصویر دیکھ رکھی تھی اور اس وقت پچھلے آدھے گھنٹے سے وہ بس محو کر اسے تک رہا تھا اسے بس "عقیدت "محسوس ہو رہی تھی وہ بالکل اسکی ماں کے جیسی تھی ڈاکٹر شاید باہر کہیں تھے عمر نے کر وٹ بدل لی یہاں سے وہ مکمل نظر آتی تھی تیئیس سالہ عمر کی ہا لے سے دوسری ملاقات تھی اور آج اسکی نظر میں عقیدت تھی ہا لے کی آنکھیں بند تھیں عمر کو نہ جانے کیوں شدید خواہش ہوئی کاش وہ ان آنکھوں میں دیکھ پاتا
دفتعا ایک آہٹ ہوئی وہ چونک کر سیدھا ہو کر لیٹ گیا معراج سلطان نے اسکی حرکت نوٹ کی تھی وہ خاموشی سے آئے اور اسکے قریب بیڈ پہ بیٹھ گئے
میں تمہارا یہ احسان کبھی نہیں بھولوں گا عمر تم آج مجھے پہلے سے زیادہ عزیز ہو گئے ہو معراج اسکو دیکھتے ہوئے کہہ رہے تھے عمر نے محض اثبات میں سر ہلا دیا
میری بیٹی بہت با وقار ہے وہ ایک دن تمہارا یہ احسان خود اتارے گی
)عمر نے بس مسکرا کر انکو دیکھا (یہ لڑکی کیا احسان اتارے گی
معراج باہر چلے گئے عمر ایک بار پھر کروٹ کے بل لیٹ گیا اب وہ ایک بار پھر اسے دیکھ رہا تھا مکمل یکسوئی کے ساتھ
دروازے کی اوٹ میں کھڑے معراج نے مسکرا کر سر جھٹکا تھا
آج حال میں وہ اسکے سامنے کھڑی تھی ہنستی ہوئی کھل کھلاتی ہوئی وہ عمر کا پسندیدہ نظارہ تھی اس میں کوئی شک نہیں تھا
ویسے یہ شانو کو کس خوشی میں چھٹی دے دی آپ نے ؟
اس نے بات بدلی تو ہا لے نے اسکو دیکھا
کیونکہ مجھے تم شانو کے روپ میں زیادہ اچھے لگتے ہو وہ مسکراہٹ دبا کر بولی
صاف صاف کہیں ناں اپنے چٹورے پن کی وجہ سے چھٹی دی ہے
تم بھی صاف صاف کہو ناں کہ اسے چھٹی کرنے سے نہیں اسے پوری تنخوا دینے سے جان جا رہی ہے
وہ بھی حساب بے باک کر گئی
اگر آپ نے میری جان نہ بچا ئی ہوتی تو دیکھ لیتا آپ کو وہ خفگی سے بولا
اوہ میں تو ڈر گئی دیکھو میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں وہ اس انداز سے بولی کہ دونوں ایک ساتھ ہنس دئیے اونچا بنگلہ مسکرا کر انہیں دیکھتا رہا
ریستوران میں زرد بتیاں روشن تھیں اونچے لمبے ستونوں اور شاہی میزوں والا ریسیو ران اس وقت مدھم موسیقی کے زیر اثر تھا کونے والی میر کی طرف جاؤ تو سفیر سلطان سرمئی ڈنر سوٹ میں ملبوس تھا اسکے سامنے والی کرسی پہ مہر ماہ بیٹھی تھی گہرے گلابی رنگ کے سلک کے جوڑے میں ملبوس اس کے بھورے بال جوڑے میں گندھے تھے کانوں میں ڈائمنڈ ایر رنگز اور ہلکا پھلکا میک اپ وہ حقیقتا خوبصو رت لگ رہی تھی
ویٹر نے آ کر کھانا سرو کیا سفیر مہر ماہ کو دیکھتے ہوئے کھاتا رہا
تم کیوں نہیں کھا رہیں ؟ اس نے اسکو نہ کھاتے ہوئے دیکھ ہاتھ روک لیا تھا
موڈ نہیں . . وہ بے زاری سے بولی
سفیر چند لمحہ اسکو دیکھتا رہا پھر اسکا میر پہ دھرا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا مہر نے سانس تک روک لی اسکی بھوری آنکھوں میں اس وقت حیرت تھی
آئی ایم سوری جو کچھ . . . بھی . . . . میں نے کیا . . میں اس سب کی تلافی کرنا چاہتا ہوں اس نے ٹھہر ٹھہر کر سارے لفظ ادا کئے
میں تم سے محبت نہیں کرتا شاید کبھی کر بھی نہ سکوں مہر نے ہاتھ چھڑانا چاہا سفیر نے گر فت سخت کر دی میں نے ہا لے سے محبت کی ہے بے حد بے تحاشا محبت وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا مہر کی آنکھیں زخمی ہونے لگیں اسکے دل میں ٹیس سی اٹھی وہ مجھے نہیں ملی اور تم مجھے مل گئیں میں تمھارے اور اپنے رشتے کو ایک چانس دینا چاہتا ہوں وہ مسکرایا تھا
مہر ماہ کا دل رک گیا آس پاس پھیلی موسیقی رک گئی اسے لگا ساری دنیا ایک پل کو رک گئی وہ شاکی آنکھوں سے اسے دیکھے گئی
میں تمہارے ساتھ ایک نئی زندگی شروع کرنا چاہتا ہوں میں . . . تم . . سے . محبت کرنا . . . چاہتا . . ہوں بھوری آنکھوں والا مرد کہہ رہا تھا اور اسکے سامنے بیٹھی لڑکی سانس روکے اسے سن رہی تھی کتنے سال اس نے ان الفاظوں کا انتظار کیا تھا
لیکن میری ایک شرط ہے لمحات کی فسوں خیزی چھناکے سے ٹوٹ گئی مہر کے ہاتھ پہ اسکی گر فت جذبات سے عاری ہوگئی
مجھے ہا لے کی طلاق چاہیے وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ کر بولا مہر کے چہرے پہ کوئی تاثر نہ آیا مجھے وہ ٹوٹی ہوئی مفلس حال اور برباد چاہیے میں چاہتا ہوں وہ روئے اسکی وہ جو اٹھی ہوئی گردن ہے میں اسے جھکانا چاہتا ہوں اسکی آنکھوں کا غرور اسکا ذعم توڑنا چاہتا ہوں اسکی لہجے میں نفرت تھی آنکھوں سے چنگاریاں نکل رہی تھیں اگر تم میرے لئے یہ کر سکتی ہو تو میں تمھارے ساتھ ایک نئی زندگی گزاروں گا تمھیں تمھارے سارے حق دوں گا . . . اور شاید محبت بھی وہ بول کر خاموش ہوا پھر مہر کے کچھ کہنے کا انتظار کرنے لگا
مہر چند انیے اسے ٹھنڈی نظروں سے دیکھتی رہی
آپ کو کیوں ایسا لگتا ہے کہ میں یہ ایسا کچھ بھی کر سکتی ہوں اور کروں گی بھی اسکا لہجہ بے لچک تھا یہ کوئی عام میاں بیوی کی گفتگو نہیں تھی یہ ایک کاروباری ڈیل لگ رہی تھی
سفیر محضوض ہوا
اؤہ ہ مہر
Dont pretend to be innocent
اس نے ناک سے مکھی اڑائی
تمھیں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا تم ساری زندگی اسے ایکسپلائٹ کرتی رہی ہو ساری زندگی اس سے اپنی مرضی کے فیصلے کروائے ہیں وہ تمھارے اپرول کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہےا سے کبھی اپنی ماں کا وہ پیار نہیں ملا وہ تمھارے معاملے میںneedy اورdesperate ہے وہ تمھیں ناں نہیں کہہ سکتی وہ بول رہا تھا اور مہر اسکو سنتی رہی
ہر انسان کسی نہ کسی تعلق یا شخص کے معاملے میں لالچیneedy اورatedesper سا ہو تا ہے ہا لے تمھارے معاملے میں ایسی ہے کیونکہ تم اسکے لیے بہن نہیں ماں جیسی ہو اور تم نے ہمیشہ اس بات کا فائدہ اٹھا یا ہے ساری زندگی تم نے یہ سب اپنے لئے کیا اب ایک بار میرے لئے کرو
اس نے بات ختم کرتے ہوئے پانی کا گلاس منہ سے لگایا
مہر ماہ کچھ نہیں بولی سفیر جانتا تھا وہ راضی ہو چکی ہے مہر ماہ کو سفیر سے زیادہ کوئی نہیں جانتا تھا
وہ پیپر دے کر یونیورسٹی سے باہر نکلی تو اسے اپنے سامنے عمر حیات کھڑا نظر آیا وہ مسکرا رہا تھا ہا لے اسکو دیکھ کر مسکرائی دفتعا وہ اپنے پیچھے سے آتی آواز پہ وہ ٹھٹھکی تھی
پہلے ہارون پھر سفیر اور اب یہ اے ایس پی آہ ہا لے تم مردوں کے معاملے میں کتنی اچھی ہو ناں یہ آواز سونیا اور اسکی کچھ "چیلیوں "کی تھی اسکی کلاس میٹ اور حریف وہ اسی طرح کے جملے یونیورسٹی میں سنتی رہتی تھی لیکن کچھ کہتی نہیں تھی شاید اسے اپنا آپ ساری یونیورسٹی کے سامنے کمز ور لگا کرتا تھا
اس نے ایک نظر سامنے کھڑے عمر کو دیکھا اسکی آنکھیں اسکا وجود وہ پورا کا پورا ڈھارس تھا وہ اگر اس کے ساتھ کھڑا رہتا تو ہا لے ساری دنیا سے لڑ سکتی تھی وہ مڑی اپنے پیچھے کھڑی لڑکیوں کے ٹولے کو دیکھا
پہلے سیگریٹ پھر شراب اور اب ڈرگز آہہ سونیا تم نشے کے معاملے میں کتنی اچھی ہو ناں ؟
سامنے کھڑی لڑکی کا چہرہ لمحے بھر میں دھواں دھواں ہوا تھا اب کے وو دوسری لڑکی کی طرف اشارہ کیا پہلے پروفیسر اکرم پھر پروفیسر جمال اور پھر پرنسپل ریحان خان تک آہ کشف تم ٹاپ کرنے کے معاملے میں کتنی اچھی ہو ناں ؟ کیا لگتا ہے میں نہیں جانتی تم انکے آفس میں کیا کیا کرتی رہی ہو؟ وہ آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے معصومیت سے کہہ رہی تھی آہانت سے اس لڑکی کے گال سرخ ہوئے تھے
یکدم سونیا آگے بڑھی اور ہا لے کو تھپڑ مارنا چاہا لیکن اگلے ہی لمحے ایک زوردار تھپڑ پڑنے سے لڑکھڑا کر گرپڑی ہا لے کے پیچھے کھڑی لیل اب اپنے ہاتھوں سے نادیدہ گرد صاف کر رہی تھی جیسے کہہ رہی ہو "خس کم جہاں "پاک
ان دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا اور ہنس پڑیں ان سے ذرا فاصلے پہ کھڑا عمر حیات بھی ہنس دیا
وہ لڑکی اب نیچے گری بک جھک رہی تھی اسکی "چیلیاں "اسے اٹھا رہی تھی
ہا لے عمر کی جانب بڑھ آئی تھوڑی دیر بعد وہ تینوں ہارون کے ہسپتال والے کمرے کے باہر کھڑے تھے دو گارڈ اب بھی باہر پہرہ دے رہے تھے وہ تینوں اندر جانے لگے جب ان میں سے ایک گارڈ نے عمر کے سینے پہ ہاتھ رکھ کر اسے اندر جانے سے روکا
آپ نہیں جا سکتے آپ کا آئی ڈی کنفرم نہیں ہے کرخت چہرے اور بڑی مونچھوں والا گال رڈ اس سے کہہ رہا تھا لی اندر چلی گئی تھی ہا لے مسکراہٹ دبائے اسکے ساتھ کھڑی تھی
تم اب مجھے روکو گے؟ میری آئی ڈی سارا شہر جانتا ہے ہٹو دماغ نہ گھماو وہ بے زاری سے کہتا اندر جا نے لگا اب کے ان دونوں گارڈز نے اسکو بازو سے پکڑ لیا تھا
عمر نے اگلے ہی لمحے خود کو جھٹکا دے کر چھڑوایا وہ یہاں جھگڑا نہیں کر سکتا تھا تب ہی مدد طلب نظروں سے ہا لے کو دیکھا
اگر ڈنر میں اپنے ہاتھ کاچا ئینیز کھلا و گے تو کچھ سوچ سکتی ہوں وہ اسکے قریب کھڑی آہستہ آواز میں کہہ رہی تھی عمر نے اسکو خفگی سے دیکھا پولیس والا میں ہوں اور آپ مجھ سے رشوت مانگ رہی ہیں؟ وہ گارڈز کی موجودگی کے باعث دھیمی آواز میں بات کر رہا تھا
کھڑے رہو یہیں اور اپنا آئی ڈی کنفرم کرواؤ وہ تمکنت سے آگے بڑھنے لگی جب اپنے عقب سے آتی عمر کی "منظور ہے "کی آواز پہ رکی پھر ایڑھیوں کے بل گھوم کر اسکو دیکھا
شوہر ہے میرا اندر آنے دو وہ عمر کے چہرے کو دیکھتی مسکراتے ہوئے بولی وہ منہ پھلا ئے خفا خفا سا اندر چلا گیا پیچھے گارڈز آپس میں سرگوشی کرنے لگے
ہا لے میڈم نے ہمیں اپنے ہی شوہر کو اندر جانے سے روکنے کا کیوں کہا؟
دوسرا گارڈ جواب میں کچھ کہہ رہا تھا اندر جاؤ تو ہارون ہسپتال کے تکیوں کی مدد سے کمر سیدھی کئے نیم دراز تھا وہ اب کافی بہتر تھا چہرے کے داغ مندمل ہونے لگے تھے زخم بھر رہے تھے اسکا سانولا چہرہ اپنے "دوستوں "کو دیکھ کر کھل اٹھا تھا
کمرے میں بیٹھنے کے لئے کوئی کرسی کوئی صوفہ نہیں تھا یہ وزٹرز کے لئے اشارہ تھا کہ یہاں زیادہ دیر نہ بیٹھا جائے وہ تینوں ہارون کے دائیں بائیں کھڑے تھے لیل کے ہاتھ میں ایک پھول تھا ہارون نے مسکراتے ہوئے وہ پھول لینے کو ہاتھ بڑھایا
لیل نے اسکے بڑھے ہوئے ہاتھ پہ چت رسید کی
تمھارے لئے نہیں ہے یہ میرے حسین ریشمی بالوں کے لئے ہے کہتے ہوئے اس نے پھولا پنے چھوٹے بالوں میں اٹکا یا سانولا چہرہ دمک رہا تھا
ہارون نے خفگی سے ہاتھ پیچھے کر لیا
اب ذرا سرکو بھی کیا سارے بیڈ پہ پھیل کر بیٹھے ہوئے ہو یہ عمر تھا جو اسکی ٹانگوں کو سمیٹ رہا تھا ہارون جلدی سے ذرا سا پیچھے ہوا ٹانگیں سمیٹ کر سمٹ کر بیٹھ گیا
ہا لے اور عمر اس بچی ہوئی جگہ پہ بیٹھ گئے لیل اسکے ٹو ٹے ہوئے بازو والی سائیڈ پہ بیٹھ گئی
اب مناظر کچھ اس طرح تھے کہ ہارون سکڑا سمٹا ہوا سا نیم دراز کم بیٹھا ہوا تھا عمر اسکے پیروں کے قریب دائیں جانب اور ہا لے با ئیں جانب لیل اسکے کندھے کے بالکل ساتھ جڑ کر بیٹھی تھی
ہاں بھئی پھر کیسا رہا سب ؟ بچ کیسے گئے تم ؟ سوال کرنے والی لیل تھی
ابھی وہ کچھ جواب دیتا کہ
. . یاد ہے لیل وہ ہمارا یونی قیلو امان اسکا بھی تو ایسا ہی ایکسیڈنٹ ہوا تھا ناں ؟ کیسے تڑپ تڑپ کر مرا تھا بیچارہ وہ افسوس سے کہہ رہا تھا ہارون کے چہرے پہ سایہ سا لہرایا لیل اسکی تائید کر رہی تھی
، . . میر کیس اتنا کریٹکل نہیں تھا بس بازو ٹوٹا ہے اور سر میں کچھ چوٹیں آئی ہیں وہ بدقت بول سکا میں تو بچ گیا ہوں اس نے سب کو یقین دلانا چاہا
اب کے ہا لے کی باری تھی
ویسے ہاری تمھیں یاد ہے وہ جو ملائکہ تھی ہماری کالج فیلو ؟ وہ سوچتے ہوئے کہہ رہی تھی اس بیچاری کا اپریشن بھی تو کامیاب ہوگیا تھا ناں ؟ لیکن پھر آپریشن کے پندرہویں دن بیچاری مر گئی چہ چہ چہ
ویسے کل ہارون کے آپریشن کا بھی پندرہواں دن ہے ناں ؟ عمر نے لقمہ دیا
ہارون کا گلہ خشک ہونے لگا اس مدد طلب نظروں سے گردن موڑ کر لیل کو دیکھا اس نے آنکھیں جھٹکا کر تسلی دی جیسے کہہ رہی ہو میں ہوں ناں
ارے تم لوگ کیوں اسکو ڈرا رہے ہو کوئی نہیں مرتا وہ اس نے ڈیٹا بس یہ ٹوٹا بازو یہیں رہ جائے گا میرے خیال سے اب اسکا بازو کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتا کیوں عمر ؟ ساتھ عمر کو دیکھا ہارون فق ہوتے چہرے کے ساتھ باری باری انکو دیکھے گیا
ہاں بالکل سہی کہہ رہی ہو اب اسے ایک ہی ہاتھ سے پینٹ کرنا ہوگا کیا ہیش ٹیگ تھا اسکا اس نے سوچنے کی اداکاری کی
the TPA ہا لے نے یاد دھانی کروائی
ہاں تو دی ٹی پی اے اب سے دی ایک ہتھیا پینٹر بن جائے گا
ویسے ہاری اب ایک ہاتھ سے پینٹ کرتے اچھے لگو گے کیا ایسا کرو مستری بن جاؤ بہت اسکوپ ہے میرے کچھ جاننے والے ہیں میں تمھیں رنگ روغن کا کام دلوا دوں گی عمر تمہارے جاننے والے بھی ہوں گے؟ آخری بات عمر کو دیکھ کر پوچھی عمر نے "جی جی بہت ہیں "کہہ کر ہارون کا پارہ آسمان پہ چڑھا دیا
اسکی رنگت سرخ ہو چکی تھی چہرہ غصے سے تمتما رہا تھا
نکلو تم سب کے سب ابھی کے ابھی یہاں سے دفع ہوجاؤ وہ غصے سے بولا جب سے آئے ہو مرنے مارنے کی باتیں کئے جا رہے ہو نکلو سب ورنہ میں اپنے گارڈز بلوا لوں گا اسکی آواز بلند نہیں تھی لیکن وہ تینوں چالاک لوگ معصوم ہارون کو ڈرا چکے تھے
اچھا اچھا زیادہ معصوم کلی بننے کی ضرورت نہیں عمر نے ہاتھ جھلایا پھر اٹھ کر اپنے لائے ہوئے ریسیوران پا رسلز کی جانب گیا ہارون کی آنکھیں چمک اٹھیں اسے لگا ضرور اسکے "دوست "اسکے لئے کچھ اچھا کھا نے کو لائے ہوں گے
لیکن اگلے ہی لمحے اسکی امیدوں پہ پانی پھر گیا جب عمر نے لارج پزا کے تین بڑے بڑے ٹکڑے لئے ایک ہا لے کو دوسرا لیل اور تیسرا اپنے ہاتھ میں لئے دوبارہ اپنی جگاپہ آ بیٹھا ہارون کی جی للچانے لگا تھا اس نے ہا لے کو آس بھری امیدوں سے دیکھا
تمہارا اسٹمک ڈسٹرب ہو جائے گا اس نے بے نیازی کہا پتہ ہے ہارون اسکا ٹیسٹ کیسا ہے؟ اس نے آنکھیں بند کر کے پوچھا پھر پزا کا ٹکرا ہارون کے منہ کے قریب لے گئی
یہ بالکل ویسا ہے جیسا ہم نے اٹلی میں کھایا تھا آہ اٹلی کے پزا اس نے بول کر مزہ لیا پزا اب بھی اسکے منہ کے قریب تھا ابھی ہارون آگے بڑھ کر نوالا لیتا ہا لے نے پزا کھینچ لیا
وہ اپنا دل مسوس کر رہ گیا اسی وقت نرس اندر داخل ہوئی ان سب کے ہاتھ میں پڑا دیکھ وہ فورا انکے سر پہ آن پہنچی
تقریبا پانچ منٹ تک وہ انکو صلواتیں سناتی رہی اور ہارون مزے سے سنتا رہا آخر میں وہ ان سب کے ادھ کھائے پزا اور باقی بچا پزا اپنے ساتھ لے گئی
وہ چلی گئی تو عمر اٹھ کھڑا ہوا ہا لے اسکے ساتھ اٹھی
ہارون نے اسکو اٹھتے دیکھا نہ جانے کیوں اسے اپنا دل بیٹھتا محسوس ہوا اسکے بیمار چہرے پہ جو مسرت تھی یکدم بے چینی میں بدل گئی
چلو اب ہم نکلیں گے کچھ شاپنگ کرنی ہے پھر ملیں گے تم سے بھی ہا لے اس کو دیکھتے ہو ئے بولی دفتعا وہ رکی اپنے کندھے پہ ینگے پرس کو کھنگالا اور اندر سے چھوٹی چھوٹی کلرٹیوبز نکالی ہار ون یکدم سیدھا ہو بیٹھا اسکی آنکھوں میں الوہی سی چمک جاگ اٹھی
ہا لے اب اپنے پرس سے چھوٹا سا ایک نوٹ بک جتنا کینوس نکال رہی تھی ساری چیزیں نکال کر اس نے ہارون کے آگے بیڈ پہ رکھ دیں
ویسے آج کل نرسز بھی فارم میں ہیں مریض کو ایک زہر بھرا انجکشن مار دیتی ہیں اور کام ختم لیل اب ہارون سے دھیمی سر گوشی کر رہی تھی ہارون نے اسکو نہیں دیکھا وہ ہا لے کو دیکھتا رہا
کیا میں مر سکتا ہوں ؟
ہا لے نے سارے کلرز اور کینوس اٹھا کر اسکی گود میں رکھے پھر ہتھیلی کی بند مٹھی اسکی جانب بڑھائی ہار ون نے مسکراتے ہوئے اسکی مٹھی سے اپنی مٹھی ٹکرائی
تم دنیا ہو کیا تم نے کبھی دنیا کو مرتے دیکھا ہے؟ مسکراتے ہوئے اسکی تسلی کروائی جیسے ایک ماں اپنے بچے کو دلاسا دیتی ہے
اگر یہ دوستی پارٹ ٹو کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہو تو ہم چلیں ؟ عمر کی بے زار آواز پہ وہ مڑی تھی پھر وہ دونوں دروازے تک بحث کرتے ہوئے گئے
اب تم کب تک میرے سر پہ مسلط رہو گی؟ ہارون نے خود سے جڑ کر بیٹھی لیل کو دیکھا لیل نے مسکراتے ہوئے آنکھیں پٹپٹائیں
کیا تم میرا چہرہ پینٹ کر سکتے ہو؟ وہ معصومیت سے پوچھتی ہوئی اس وقت واقعتا پیاری لگ رہی تھی ہارون نے تکان سے گردن پیچھے پھینک دی
آہ اب یہ دن بھی دیکھنا تھا
وہ دونوں لڑتے جھگڑتے بلاخر اسی مال کے بو تیک پہنچ گئے تھے جہاں ہا لے نے وہ ساڑھی دیکھیل تھی وہ بالک بچوں کی طرح بے چین اور خوش تھی سارا راستہ وہ عمر کو اس "پلین سادہ "ساڑھی کی خصوصیات بتاتی آئی تھی وہ دونوں اس بوتیک میں داخل ہوئے آج اس سیلز گرل کی جگہ کو ئی اور لڑکی کھڑی تھی ہا لے مسکراتی ہوئی اسکی جانب بڑھ آئی کل جس لڑکے نے ساڑھی دکھائی تھی وہ بھی ہا لے کو پہچانتے ہوئے آگے آآیا
ہیلو . کل میں نے یہاں ایک ساڑھی کا آرڈر بک کروایا تھا مجھے وہی چاہیے اس نے لڑکے سے کہا لڑ کے نے افسوس سے نفی میں گردن ہلائی
سوری میم وہ ساڑھی آج صبح ہی سیل ہو گئی ہے ہا لے کا رنگ ایک پل کو سفید ہوا تھا اصل میں صبح کی شفٹ میں . . . ہمارے دوسرے کولیگز تھے تو
اسی ایڈیشن کی کوئی دوسری ساڑھی ؟ ہا لے نے ہونٹوں پہ زبان پھیرتے بدقت پوچھا
لڑکے نے ایک بار پھر نفی میں گردن ہلائی اب کے ہا لے کا دل ڈوب کر ابھرا تھا بات ایک ساڑھی کی نہیں تھی بات مالی خود مختاری کی تھی بات اسکی پازیٹو "انا "کی تھی بات اس کی "ناک "کی تھی آج تک کبھی ایسا نہیں ہو سکا تھا کہ اسے کچھ پسند آئے اور ہا لے سلطان اسے خرید نہ سکے
عمر اب بلند آواز میں ان سے کچھ کہہ رہا تھا شاید لڑ رہا تھا جھگڑ رہا تھا ہا لے بت سی بن گئی تھی
اسکے پاس تین تین مردوں کے کارڈز ہمہ وقت رہا کرتے تھے آج اسکے پاس وہ تینوں مرد نہیں تھے اسے لگتا تھا اسے دادا اور ماموں کی ضرورت نہیں ہے لیکن کیا واقعی کیا ہا لے انکے بغیر کچھ تھی؟ اپنے گھر کے مردوں کے کارڈز کے علاوہ کیا اسکے پاس "اپنا "کچھ بھی تھا؟
اس نے غائب دماغی سے لڑتے ہوئے عمر کو دیکھا
آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں بک کیا ہوا آرڈر کس طرح بیچ سکتے ہیں وہ برہمی سے کچھ کہہ رہا تھا ہا لے کچھ کہہ بھی نہ سکی وہ بغیر کچھ کہے بوتیک سے باہر نکل گئی اسکے دماغ میں جھکڑ چل رہے تھے چہرہ سفید پڑتا جا رہا تھا اور دل دماغ بس ایک بات پوچھ رہا تھا
"ہا لے سلطان تمھارے پاس اپنا کیا ہے "؟
ہسپتال کا کمرہ ویسا ہی تھا جیسا وہ دونوں چھوڑ کر گئے تھے اب البتہ ایک چیز کا اضافہ تھا ایک عدد "صوفہ "وہی صوفہ ہارون کے بیڈ کے دائیں طرف رکھے چہرہ ہارون کی جانب موڑی لیل سکندر بیٹھی تھی اسکے لب ہلکی سی مسکراہٹ میں ڈھلے تھے چہرہ خوشی سے تمتما رہا تھا اسکے گال بغیر کسی بلش آن کے اس وقت گلابی ہو رہے تھے بیڈ پہ تکیوں کے سہارے نیم دراز ہارون شاہد منہمک سا اپنے کام میں مصروف تھا اسکے سینے سے ذرا پیچھے کر کے چھوٹا سا اسٹینڈ لگایا گیا تھا جس پہ اسکا نوٹ بک جتنا لمبا اور بڑا کینوس فٹ تھا یہ اسٹینڈ بالکل اسی طرح لگا تھا جیسے ہسپتال میں بیڈ پہ لیٹے مریض کے کھانے کا ٹیبل ہوتا ہے (امیروں کے چونچلے یو نو)ہارون کلر پلیٹ کو اپنے سینے پہ رکھے ہوئے تھا اور ہر تھوڑی تھوڑی دیر بعد وہ ایک نظر لیل کو دیکھتا پھر برش کے با لوں کو رنگوں میں ڈبوتا اور پھر وہ کورا سفید کینوس ایک نئے رنگ سے آشنا ہوجاتا
میرے بال لمبے رکھنا اچھا لیل کی تنبیہ پہ اس نے ہاتھ روک کر اسکو دیکھا
کیوں؟ تمھارے چھوٹے بال بھی خوبصورت ہیں . . . وہ لمحہ بھر کو رکا کیا تمھیں لمبے بال پسند ہیں؟ وہ اسے غور سے دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا
بہت بہت زیادہ جتنے لمبے بال ہا لے کے ہیں ناں اتنے لمبے بلکہ اس سے بھی زیادہ وہ جیسے ایک خواب کی سی کیفیت میں کہہ رہی تھی
پھر تم لمبے بال رکھتی کیوں نہیں؟ کیا تمھارے بالوں کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے؟