Chapter 75: باب 75

حسن کی آنکھوں میں نمی چمکی ہا لے سرد برف تاثرات سے عمر کو دیکھتی مڑ گئی وہ اتنی جلدی قائل ہونے والوں میں نہیں تھی

کیا آپ اسے اپنے جیسا بنانا چاہتی ہیں؟ عمر کی بلند آواز پہ اسکے دور جاتے قدم تھمے کیا آپ چاہتی ہیں کہ وہ ہر سال آپ کی طرح سیلی لایا کرے ہا لے کی آنکھیں زخمی ہوئیں دل ایک ہزار بار ٹوٹا تھا یہ وار مختلف اور کاری تھا ح وہ مڑی یہ وہ ہا لے نہیں تھی یہ ڈھے گئی تھی ایک بھربھری دیوار کی طر

آپ کا سبجیکٹ میتھ تھا آپ نے خود کو لٹریچر میں گھسیٹا آپ نے اپنے دماغ اور اپنے دل پہ ظلم کیا خود پہ ظلم کرنے والے اللہ کو پسند نہیں آپ کیوں اپنے بھائی کو ویسا بنا رہی ہیں؟

اسکے لہجے میں کوئی طنز نہیں تھا تو کوئی نرمی بھی نہیں تھی حسن اسے روکنا چاہتا تھا لیکن نہیں روک سکا

ایک دنیا تھی جو ہا لے کو سنتی تھی ایک دنیا تھی جو اسے انکار نہیں کرتی تھی جو اسکے سامنے بولنے کی جرات نہیں کرتی تھی اور اسی دنیا میں ایک عمر حیات تھا جسکی باتیں وہ سن لیتی تھی جس کی آواز پہ رک جا تی تھی جو اسے سنا بھی سکتا تھا اور ناں بھی کہہ سکتا تھا

تم کیا چاہتے ہو حسن ؟ ہا لے سرخ آنکھوں اور دکھتے ہوئے حلق کے ساتھ پوچھ رہی تھی حسن نے گردن نہیں اٹھائی

میں تم سے پوچھ رہی ہوں حسن گردن اونچی کرو اور جواب دو اب کے اسکا لہجہ سخت تھا

میں میڈیکل پڑھنا چاہتا ہوں اسکے حلق سے پھنسی ہوئی آواز نکلی

اور بابا کا خواب انہوں نے تمہارے لئے کچھ اور سوچا تھا

حسن کی گردن اب کے اٹھی تھی میں بابا کو سمجھا سکتا تھا اگر . . . وہ ہوتے تو وہ سمجھ بھی جاتے کیونکہ وہ بابا تھے تم کسی کی کب سنتی ہو؟ اسکی آواز بالکل باریک اور ہلکی تھی

ہا لے کے ہونٹوں پہ ایک طنزیہ سی مسکراہٹ آئی

تم اسکی دیکھا دیکھی میرے منہ کو آنے لگے ہو حسن جاؤ جو کرنا ہے کرو میں گاڑی میں انتظار کر رہی ہوں وہ مڑ گئی ہتھیلی کی پشت سے آنکھیں رگڑتی وہاں سے چلی گئی

کئی لمحات تک اسکی ہیل کی بازگشت سنائی دیتی رہی

چلو تمہارا فارم فل کریں عمر کہتا ہوا آگے جانے لگا

ہمیں یہ سب نہیں کرنا چاہیے تھا وہ میری بہن ہے وہ ناراض ہو گئی ہے حسن گلٹی تھا اسکی آنکھیں نم تھیں وہ دن کے چوبیس میں سے اٹھارہ گھنٹے ناراض ہی رہتی ہیں میں انکو منا لوں گا تم چلو اندر

وہ بے زاری سے کہتا آگے بڑھ گیا حسن نے تشکر سے اسکی پیٹھ کو دیکھا تھا

یہ آدمی کتنے مسائل حل کر لیتا تھا

حسن کو ڈراپ کر کے وہ لوگ گھر پہنچے راستے میں عمر نے اس سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ہا لے کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا وہ خاموش ہو گیا جانتا تھا وہ حسن کے داخلے پہ غصہ نہیں ہے وہ حسن کے عمر کو "بتانے "پہ غصہ ہے

پوزیسونس یو نو

عمر صاحب بیگم صاحبہ کے چچا اندر آئے بیٹھے ہیں وہ کافی دیر سے آپ کا انتظار کر رہے ہیں شانو نے اندر آتے دونوں نفوس کے سروں پہ دھماکہ کیا

آپ اچھا سا کھانا تیار کروائیں اور ٹیبل پراپر سیٹ رکھیں عمر نارملی کہہ کر آگے جانے لگا ہا لے شاکڈ سی چوکھٹ میں کھڑی رہی اسکی آنکھوں میں بے یقینی تھی اسکی نظروں میں "تم مجھے دھوکہ دینا کب چھو ڑو گے عمر "بس یہی کرب تھا وہ خاموشی سے آگے آیا ہا لے کے برف ہوتے وجود کو دیکھا پھر گہری سانس بھرتے ہو نے اسکا ایک ہاتھ پکڑ لیا

مجھ پہ بھروسہ رکھیں میں آپ کو کبھی دھوکہ نہیں دوں گا اپنے ازلی خوبصورت لہجے میں کہتا وہ اسکا ہاتھ پکڑے آگے بڑھتا چلا گیا ڈرائنگ روم کے دروازے پہ وہ دونوں ایک پل کو ٹھہرے تھے

چند آنسو اور تھوڑی سی اداکاری آپ کے لئے کبھی مشکل نہیں رہی اٹس شو ٹائم اس نے ہا لے کے قریب ہلکی سی سرگوشی کی

اندر شمس بیٹھے تھے ٹانگ پہ ٹانگ چڑھائے ریڈنگ گلاسز لگائے اپنے موبائل پہ کچھ دیکھتے ہوئے ان دونوں کو دیکھ کر اٹھ کھڑے ہوئے عمر مسکراتا ہوا آگے آیا اور ان سے مصافحہ کیا ہا لے آگے نہیں آئی اس کی آنکھوں کے کنارے بھیگ رہے تھے تھپڑ ذلت بے بسی گھر سے نکالا جانا بابا کی آخری پکار یک بہ یک سب یاد آ رہا تھا دل کو کوئی مٹھی میں پکڑ کر دبا رہا تھا

ہا لے بچے کیا تم مجھے معاف نہیں کر سکتی ہو؟ وہ اپنی جگہ پہ کھڑے تاسف سے کہہ رہے تھے

ہا لے نے عمر کو دیکھا اسکی آنکھیں زخمی تھیں وہ پلکیں جھٹکا کر تسلی دے رہا تھا

میں تمہارا حصہ بھی تمھیں دینے کو تیارہوں عمر کو اپنے ساتھ کاروبار میں شامل کر رہا ہوں میں یہاں اس گھر میں تمھارے باپ کی حیثیت سے آیا ہوں وہ لہجے کو شیریں بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے لیکن وہ اچھے اداکار نہیں تھےکم از کم ہا لے سے زیادہ اچھے اداکار نہیں

آپ کون کون سا حصہ دیں گے چچا ؟ میرا گھر میرے ذیور میرے باپ کی سیونگز میرا آخری اثاثہ ان سب کے بارے میں کیا خیال ہے؟ نہ چاہتے ہوئے بھی اسکا لہجہ تلخ ہوا

با خدا میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا بچے وہ پیسے کتنے ہوں گے کوئی دو تین کروڑ ؟ میرے پاس اس سے زیادہ رقم اب بھی میرے اکاؤنٹ میں پڑی ہوگی اور کیا میں بھائی کا پاسورڈ جانتا ہوں ؟ تما یک بے تکی بات کا الزام مجھ پہ لگا رہی ہو

End of discussion عمر کہتے ہوئے آگے آیا

آپ ہمارے گھر پہ آئے ہیں ہمارے لئے معزز ہیں سارے اختلافات اب ختم ہا لے کو آنکھوں میں تنبیہ کی وہ بھی تھم سی گئی

کچھ دیربعد وہ تینوں گول میر کے گرد کھانا کھا رہے تھے شمس کو ڈنر تک کے لئے روک رکھا تھا

شمس نے کباب کا ٹکرا منہ میں رکھا اچھی طرح چبایا پھر عمر کو دیکھتے ہوئے بات کا آغاز کیا

ہاں بھئی عمر اب تو میں تمھارے گھر آگیا کیا اب میں تمھارے اس زہین دماغ سے کام لے سکتا ہوں ؟

عمر نے پانی کا گلاس منہ سے لگایا دو گھونٹ پی کر اس نے گلاس واپس رکھا

یہ ذہین دماغ اپنے حساب سے اپنی مرضی کے ماحول میں کام کرتا ہے آپ مجھے میری مرضی کا ماحول دیں گے تو میرا دماغ آپ کو آپ کی مرضی کا رزلٹ دے گا

ہا لے ان دونوں سے بے نیاز گردن جھکا ئے اپنی پلیٹ میں چمچ گھما رہی تھی

شمس نے نیکپن سے منہ تھپتھپایا عمر نے چاولوں کا ڈش انکے آگے کیا

نہیں میں ڈائٹ پہ ہوں انہوں نے کہتے ہوئے پیچھے کو ٹیک لگا لی

اور کیا ہے تمہاری مرضی کا ماحول ؟

عمر نے سادگی سے کندھے اچکائے پہلا میں معراج سلطان کے آفس سے کام کروں گا ہا لے نے گر دن اٹھا کر بے یقینی سے اسکو دیکھا دوسرا آپ اپنے بیٹے کو اسکی حد میں رکھیں گے تیسرا میں ورکر بن کر نہیں پارٹنر بن کر کام کروں گا چاہے ایک پرسنٹ کا پارٹنر رہوں یا پھر پانچ پر سیب منظور ہے تو میں کل سے جوائن کر لوں گا وہ کھانے سے ہاتھ روکے ہوئے تھا

شمس نہ جانے کیوں اس سے مرعوب ہوتے چلے گئے شاید وہ اس دن سے اس سے مرعوب تھے جب معراج سلطان آخری وقت پہ اسے پکار رہے تھے کچھ تھا اس میں کہ اس پہ اعتبار کرنے کو اس کے ہاتھ میں سب کچھ دے دینے کو جی چاہتا تھا

شمس کھڑے ہو گئے

اوکے مجھے منظور ہے تم پندرہ فیصد کے حصے دار ٹھہرے عمر انکی تقلید میں اٹھا

آپ کو مبارک ہو شمس صاحب وہ اٹھتے ہوئے بولا

لڑکے جاب تمھیں ملی ہے مجھے تمھیں مبارک باد دینی چاہیے

عمر مسکرایا عمر حیات اگر کسی کے ساتھ کام کرنے لگے تو یہ اسکی خوش نصیبی ہوتی ہے میری نہیں

شمس نے زوردار قہقہہ لگایا

ہا لے نے تکان سے اسکو دیکھا

آہ یہself obsessed می آد

چند لمحات بعد وہ اسے دروازے تک چھوڑ آیا تھا وہ واپس ہا لے کے کمرے تک آیا لیکن دروازہ لاکڈ تھا

اس ناراض بیوی کو مناتے مناتے ساری عمر گزر جائے گی

شادی کرنا دنیا کی سب سے بڑی جھک ہے وہ ہولے سے بڑبڑایا اور اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا

مرزا ہاؤس کی ساری بتیاں اس پہر روشن تھیں ملازمین کو چھٹی دے دی گئی تھی اس وقت ہر جانب ہو کا عالم تھا لاؤنج میں رکھے صوفوں پہ تین نفوس براجمان تھے سربرآہی صوفے پہ فہیم مرزا اور انکے ساتھ بیٹھا یاقوت جسکی گردن اور چہرے پہ اب بھی زخم کے نشان تھے کرخت چہرہ لئے بیٹھے فہیم اور انکی دائیں جانب رکھے صوفے پہ بیٹھا نوح مرزا اسکا چہرہ سپاٹ تھا خالی تھا

نر مین کو ہوش میں آئے چار دن ہو چکے تھے

تو بلاخر تم سچ جان گئے فہیم کی ٹھنڈی آواز پہ نوح نے سر نہیں اٹھایا بلکہ تم اس کے علاوہ بھی بہت کچھ جانتے ہو جو کہ تمھیں نہیں جاننا چاہیے تھا یاقوت نے غیر آرام دہ سا پہلو بدلہ

تم جب تک خاموش تھے میں خوش تھا اور خوف زدہ بھی لیکن آج میں تم سے خوف زدہ نہیں ہوں اب کے ح نو نے گردن اٹھائی تم کیا کر سکتے ہو زیادہ سے زیادہ میرے بیٹے کو مار دو گے؟ مجھے مار دو گے؟ آؤ مارو ہمیں وہ اسے اکسا رہے تھے

نوح کے ہاتھ کی مٹھی بھینچتی جا رہی تھی کنپٹی کی رگ پھڑک رہی تھی

ہمیں مارنے سے کیا ہوگا نوح ؟ ہم مر جائیں گے اور تم زندہ رہ جاؤ گے زندہ رہ جانا موت سے بڑا عذاب ہوتا ہے یاقوت کے پاس تمہاری بہن کی ویڈیو ہے تصاویر ہیں نوح کی آنکھ سے ایک آنسو نکل کر گال پہ بہہ گیا

کسی بھی مرد کے لئے اس سے جڑی عورت کا محفل میں کیا جانے والا تذکرہ موت ہوتا ہے

وہ ویڈیوز اور تصاویر اتنے لوگوں کے پاس راکھوا چکا ہوں کہ تم لوگوں کو مارتے مارتے تھک جاؤ گے لیکن ان تصاویر کو حاصل نہیں کر سکو گے یاقوت نے انکو ٹہوکا دیا تھا لیکن وہ بے نیاز سے کہے جار ہے تھے

ویسے اتنی اچھی کوالٹی میں نہ سہی لیکن کچھ ویڈیوز اور تصاویر تمہاری ماں کی بھی ہیں میرے لا کر میں نوح نے گردن جھکا دی آنسوؤں میں روانی آگئی روح قبض ہونے لگی سانس اکھڑنے لگی

اسٹاپ اٹ ڈیڈ . . یاقوت نے ناگواری سے ان کو ٹوکا تھا

. . . . . . . . پورنو گرافی کی ایسی کئی سائٹس ہیں جہاں تمہاری ماں اور بہن

بسسس پلیز بسسس کر دیں وہ بے بسی سے بولا خدا کا واسطہ ہے چپ ہو جائیں وہ سرخ آنکھوں کے ساتھ ہاتھ انکے آگے باندھے کہہ رہا تھا یاقوت نے آنکھیں پھیر لیں نہ جانے کیوں دل میں ایک ٹیس سی اٹھی تھی لیٹس میک آ ڈیل فہیم رعوںت سے بولے تمہاری اس داغدار بہن سے میرا بیٹا شا دی کر لے گا

. . . ڈیڈ آپ کیا کہہ رہے ہیں

یاقوت نے انہیں روکنا چاہا لیکن وہ کہے گئے وہ جو تمہارا ہوٹل ہے وہ اپنی بہن کو جہیز میں سیکو رٹی کے طور پہ دے دینا کیا خیال ہے؟ نوح جانتا تھا یہ کوئی مشورہ یا صلاح نہیں ہے یہ حکم ہے دھمکی ہے

اسکا جی چاہا تھا خود کو شوٹ کر دے آنکھ سے آنسو گرنا بند ہو چکے تھے اسکی ساری دنیا برف ہو چکی تھی

جب تمھارے سارے ھوٹلز میرے پاس میرے نام ہیں تو اس ایک ھوٹل کا کیا کرو گے؟ اپنی بہن کا سو چو یار یاقوت جیسا لڑکا اسے کہاں ملے گا؟

وہ یاقوت کے ساتھ نہیں رہ سکتی میں وہ ہوٹل آپ کے نام کر دوں گا لیکن میری بہن یاقوت سے شا دی نہیں کرے گی وہ گردن جھکائے پھٹی ہوئی آواز میں بولا

یاقوت بس خاموش تماشائی بنا بیٹھا رہا لب کاٹتا بے چین

تمھیں کیا لگتا ہے میں تم سے بھیک مانگ رہا ہوں ؟ وہ حقارت سے بولے میں تمھیں حکم دے رہا ہوں نوح اور دھمکی بھی اگر اگلے ہفتے تک سارے انتظامات نہ ہوئے تو اپنی بہن اور ماں کی عزت نیلام کرو انے کے لئے تیار ہو جاؤ اور ایک اور بات اگر تمھیں لگتا ہے کہ تمہاری بہن یاقوت کے ساتھ اچھی زندگی نہیں گزار سکتی تو فلمیں دیکھو ناول اٹھا کر پڑھو لڑکیاں اپنے گناہ گاروں کو معاف کر ہی دیتی ہیں جب مرد اغوا کار یا ریپسٹ سے شوہر بن جائے تو لڑکیوں کو ان سے محبت ہو جایا کرتی ہے اور پتہ ہے کیا؟ لڑکیاں محبت سے دستبردا . . ری نہیں دیا کرتیں جذباتی یو نو

وہ بول کر رکے نہیں لمبے لمبےڈگ بھرتے با ہر نکل گئے

نوح اسی طرح برف بنا بیٹھا رہا ذلت . رسوائی . غیرت . . یاقوت اسکو دیکھتے ہوئے اپنی جگہ سے اٹھا اور اسکے قریب آیا

دیکھو نوح تم اس طرح مت بیٹھو یار میں تمھیں ایسے نہیں دیکھ سکتا وہ تاسف سے کہہ رہا تھا

نوح نے ٹھنڈی زخمی آنکھیں اٹھا کر اسکو دیکھا

خدا تمھیں غارت کرے یاقوت اللہ تمھیں برباد کرے خدا مجھے تمہاری بربادی دکھائے

وہ پھٹے ہوئے دل کے ساتھ کہتا اٹھا اور منظر سے غائب ہو گیا

پیچھے کھڑے یاقوت کا دل نہ جانے کیوں ڈوب کر ابھرا تھا

اگلا سارا دن عمر مصروف رہا اور ہا لے ناراض وہ ہارون سے ملنے دوبارہ بھی گئی تھی

شام گئے وہ گھر آیا تو رات پھیلنے کی تیاری کر رہی تھی آسمان سرمئی سے سیاہ ہوتا جا رہا تھا ور تارے کسی موتی کیا تھال کی طرح آسمان پہ بکھر گئے تھے

وہ گھر آیا تو فریش ہو کار کچن میں چلا آیا آج اپنے لئے کچھ اچھا بنانے کا دل چاہا تھا

اس نے آج کوئی سبزی بنانی تھی دوسرے چولہے پہ بخش کھڑا روٹی بنا رہا تھا وہ ٹیلنٹڈ ماں کا ٹیلنٹڈ بیٹا تھا تھوڑی دیر بعد اسکی ابلی ہوئی سبزیاں تیار تھیں یہ عمر کی پسندیدہ غذا تھی اور اسکی صحت کا راز بھی بخش روٹی بنا کر اپنا کھانا لے کر جا چکا تھا

عمر نے برتن میں کھانا نکال کر رکھا وہ جیسے ہی باہر جاکر ہا لے کو بلانے کے لئے مڑا اسے وہ سامنے ہی نظر آ گئی نائٹ سوٹ میں ملبوس بالوں کو ڈھیلے جوڑے میں باندھے سوئی سوئی آنکھیں لئے اسکے ہاتھ میں واٹر بوتل تھی شاید وہ پانی لینے آئی تھی

عمر کو دیکھ کر بھنویں بھینچ گئیں چہرے پہ غصہ آگیا (دو آنسو اور ذرا سی اداکاری ہا)ں میں اسے اداکار لگتی ہوں ؟ ہیلو پارٹنر . . وہ اس کو دیکھتے ہوئے دلکشی سے مسکرایا ہا لے بغیر جواب دئیے فریج سے پا نی نکالنے لگی پھر ٹھاہ کی آواز سے دروازہ بند کر دیا (یہ ہم پاکستانی آخر کب تک اپنا غصہ چیزوں پہ نکا)لیں گے؟

دیکھیں اس طرح ناراض نہ ہوں ورنہ میں مر جاؤں گا وہ مسکرا ہٹ دبائے کہہ رہا تھا ہا لے اب فریج والی بو تل)سے اپنی بوتل بھرنے لگی (اسے یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

عمر آگے آیا

ہاں ٹھیک ہے مان لیا آپ کی آواز میری آواز جتنی پیاری نہیں ہے لیکن یقین کریں مجھے بہت پسند ہے

جواب ندارد اس نے پانی بھرا اور بغیر کچھ کہے عمر کے آگے سے گزرنے لگی

آپ نے بے یقینی دیکھی ہے؟ یہ لہجہ مختلف تھا ہا لے رک گئی لیکن مڑی نہیں میں نے دیکھی ہے معراج سلطان کی آنکھوں میں دیکھی ہے بوتل پہ ہا لے کی گرفت سخت ہوئی آنکھیں خودبخود گیلی ہونے لگیں

میں اس بے یقینی کو نہیں بھول پایا جو آخری وقت میں میں نے جج صاحب کی آنکھوں میں دیکھی تھی جیسے انکا بھائی تو یہ کر ہی نہیں سکتا جیسے کوئی انسان ان سے ساری زندگی کی جمع پونجی لے ہی نہیں سکتا ہا لے کے دل کو جیسے کوئی زور سے دبا رہا ہو اسکا باپ کوئی اسکے باپ کو کیسے مار سکتا ہے؟

میں شمس کی آنکھوں میں ویسی بے یقینی چاہتا ہوں اب کے ہا لے مڑی تھی اسکے سامنے کھڑا وہ دراز قد آدمی کہہ رہا تھا

میں چاہتا ہوں شمس مجھ پہ اعتبار کرے اور پھر اسکا اعتبار ٹوٹے اسکو دھچکا لگے جیسے جج صاحب کو لگا تھا اور اسکے لئے مجھے اسکے قریب رہنے کی اور آپکو اداکاری کرنے کی ضرورت ہے کی آپ میرے لئے اور اپنے بابا کے لئے اتنا نہیں کر سکتیں ؟

کافی دیر تک وہ خاموش رہی پھر خالی نگاہیں اٹھا کر اسکو دیکھا

تم آئندہ میرے علم میں لائے بغیر کچھ نہیں کرو گے

عمر نے "جی بالکل "کہہ کر اسکی یقین دہانی کروا دی

کتنا تابعدار تھا ناں وہ ؟

ہا لے چند لمحہ اسے مشکوک نظروں سے دیکھتی رہی وہ معصومیت اور مسکینیت کے سارے ریکارڈ تو ڑتا اسکے سامنے کھڑا رہا

زہر لگ رہے ہو وہ کہتے ہوئے ڈائننگ ٹیبل پہ آ کر بیٹھی

مطلب اچھا لگ رہا ہوں عمر مسکراتا ہوا اس کے سامنے والی کرسی سنبھال چکا تھا

اب وہ دونوں کسی دوسرے موضوع پہ بات کر رہے تھے

سبز سبزیاں مسکراتے ہوئے انکو دیکھتی رہیں

جولائی کا مہینہ شروع ہوگیا تھا آج ہا لے کا دوسرا پرچہ تھا وہ پرچہ دے کر آئی تو شانو نے کھانا لگا دیا کھانا کھاتے ہوئے وہ بار بار شانو کو دیکھ رہی تھی جو آج ضرورت سے زیادہ میٹھی بن رہی تھی ہا لے نے اپنا ہاتھ روک لیا کچھ کہنا ہے؟ اس کے اتنے ڈائریکٹ سوال پہ شانو ذرا سا گڑبڑائی پھر اپنے تمام دانتوں کی نما ئش کرتے ہوئے بولی

باجی میرے بھائی کی شادی ہے مجھے چھٹی چاہیے عمر صاحب سے نہیں کہہ سکتی آپ مہربانی کر دو جی وہ لجاجت سے کہہ رہی تھی

ھمم ٹھیک ہے پندرہ دن کی چھٹی لے لو اس نے بڑے آرام سے کہہ دیا

ارے نہیں نہیں باجی پندرہ دن بہت ہیں میں تو دس دن میں آجاؤں گی تنخوا کی کٹوتی ہوجائے گی تو گھر کیسے چلے گا

ہا لے نے پانی پیا اور اٹھ کھڑی ہوئی پھر اپنے پرس سے چند نوٹ نکالے

خاندان سے زیادہ اہم کچھ نہیں ہوتا کام ہوتے رہیں گے تم جاؤ شادی انجوائے کرو اس نے نوٹ اسکی ہتھیلی پہ رکھتے ہوئے کہا

شانو نم آنکھوں سے اسکو دعائیں دینے لگی

عمر کا آج شمس کے آفس میں پہلا دن تھا ہا لے بوجھل دل کے ساتھ کا ڈرائیور کے ساتھ گاڑی میں باہر نکل آئی وہ گاڑی کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہی تھی جب عثمان کی آواز پہ چونکی

میڈم یہ آپ کا فون اس نے آئی فون تھرٹین اسکی طرف بڑھاتے ہوئے کہا

کل گاڑی سروس کے لئے لے گیا تھا یہ فون پچھلی سیٹ میں پھنسا ہوا تھا میں واپس کرنا بھول گیا معذرت اس نے اضافہ کیا

ہا لے نے نا سمجھی سے موبائل تھاما اور پھر اس کا دل دھک سے رہ گیا آس پاس کی ساری آوازیں سارا شور پل بھر کو تھم سا گیا

یہ اسکے بابا کا فون وہ اس فون کور کو پہچانتی تھی اسکے دل میں ٹیس سی اٹھی آنکھوں کے کنارے بھیگنے لگے اس نے فون کو آن کرنا چاہا لیکن اس میں چارجنگ نہیں تھی اس نے موبائل کو بس سینے سے لگا لیا آنسو قطرہ قطرہ آنکھوں سے بہہ نے لگے

لوگ چلے جاتے ہیں مر جاتے ہیں چیزیں رہ جاتی ہیں ان چیزوں کو دیکھ کر محسوس ہونے والا دکھ دنیا کے ہر دکھ سے بڑا ہوتا ہے

تھوڑی دیر بعد عثمان نے گاڑی ایک بڑے شاپنگ مال کے سامنے روکی وہ موبائل کو پرس میں ڈالتی باہر نکل آئی آج بڑے دنوں بعد اسکا دل کچھ خریدنے کو چاہا تھا حسن کے لئے اپنے لئے اور شاید عمر کے لئے بھی

وہ اندر چلی آئی سب سے پہلے اس نے حسن کے لئے کچھ شرٹس اور جوتے خریدے اسکے بعد عمر کے لئے اسکا توڑا جانے والا پر فیوم خریدا

تھوڑے بہت سامان اپنے لئے اور مہر کے لئے خریدے وہ جب بھی شاپنگ کرتی تھی اپنے جیسی سیم چیز مہر کے لئے لازمی خریدتی تھی

مال میں گھومتے ہوئے ایک مہنگی دکان کے باہر وہ ٹھٹھک کر رکی اگلے ہی پل اسکی آ نکھوں میں ستائیس ابھری وہ مسمرائز سی ہوئی بس گلاس وال کے اندر دیکھے گئی

اندر ایک سرخ نری سرخ ساڑھی تھی وہ اتنا سرخ تھا کہ آنکھوں کو چبھتا تھا ساڑھی بالکل سادہ تھی بس گلے پہ اور بازو ؤں پہ سنہری پٹی لگی تھی ہا لے کے قدم میکانکی انداز میں اندر کی جانب بڑھے اندر آ کر اس نے قریب سے اس ساڑھی کو چھو کر دیکھا اسکے لب ہلکی سی مسکراہٹ میں ڈھلے تھے

میم آپ کو کچھ چاہیے سیلز بوائے کی آواز پہ وہ مڑی تھی اس نے ساڑھی کی طرف اشارہ کیا

مجھے یہ . . یہ چاہئے اسکے لہجے میں بچوں جیسا اشتیاق اور بے چینی تھی

شیور میم میں ابھی پیک کروا دیتا ہوں وہ مسکراتے ہوئے بولا

ہا لے فورا کیش کاؤنٹر تک آئی اور اپنا کارڈ انکے حوالے کیا لیکن اگلے ہی لمحے اسکا چہرہ تا ریک پڑا تھا

سوری میم آپ کے کارڈ میں چند ہزار کا بیلنس ہے یہ ساڑھی تین لاکھ کی ہے کیا آپ کیش پے کر سکتی ہیں؟ ہا لے کا چہرہ بجھ سا گیا اس کے پاس کیش نہیں تھا حسن کا داخلہ کتابیں کپڑے اور باقی سارے آخرا جات پہ پیسہ پانی کی طرح بہا تھا اور اسکے پاس صرف وہی رقم تھی جو اس نے عمر سے اپنے زیورات کی مد میں لے رکھی تھی وہ کسی کو کال نہیں کر سکتی تھی دنیا میں ایسا کوئی نہیں تھا جسے ہا لے مدد کے لئے بلا ئے اور وہ جو دنیا تھا وہ آ نہیں سکتا تھا اس نے ایک اس کے تحت سفید پڑتے چہرے کے ساتھ عمر کو کال ملائی کال پک ہونے کے ساتھ اگلے دو سیکنڈ میں ہی کی گئی

میں مصروف ہوں بس تین لفظ کہہ کر اس نے کال کاٹ دی ہا لے کے منہ پہ جیسے مطا نچہ لگا ہو

اس نے با مشکل اپنے تا ثرات نارمل رکھتے ہوئے سیلز گرل کی جانب دیکھا

میں کل تک اسے خرید لوں گی کیا آپ میرا انتظار کر سکتی ہیں؟

شیور میڈم ہمارے پاس یہ لاسٹ کاپی ہے اسے ہم پیک کر کے آپ کے لئے رکھ دیں گے آپ کل آ کر لے جائیے گا اس نے مسکرا کر تسلی کروائی تو ہا لے مڑ گئی

اسے کچھ برا لگ رہا تھا بہت برا

یہاں سے چند کلو میٹر دور عمر سلطان اپنے آفس میں تھا اسے ہیون کی فائل چاہیے تھی اصل فائل جو معراج سلطان کے پاس تھی اسے یہ یقین تھا کہ وہ فائل یہاں نہیں ہوگی لیکن وہ ایک بار اپنے دل کی تسلی کر لینا چاہتا تھا اسے یقین تھا معراج سلطان نے ہیون اسکے نام کر دیا ہوگا بس ایک بار صرف ایک بار وہ فائل ہاتھ لگ جائے اس نے آفس کا چاپ چاپ چھان مار لیا تھا لیکن مجال ہے جو فائل ملی ہو وہ ایک بار پھر تھک کر پاور چیئر پہ آ بیٹھا اس نے سفید ڈریس شرٹ پہن رکھی تھی کوٹ اسٹینڈ پہ ٹنگا تھا بال ماتھے پہ بکھرے ہوئے تھے اسکی سیاہ آنکھوں میں سوچ کی پر چھائیاں تھیں

اس نے لیپ ٹاپ کھولا یو ایس بی لگائی (سکندر شاہ نے اسکے بقایا سامان کے مد میں اسکا کیمرہ واپس دیا تھا لیکن اس کمیرے میں لگا میموری کارڈ خالی تھا صفا چٹ صاف لیکن اس میں ایک تصویر تھی جس پہ ایک سیاہ کورا یکی گراؤنڈ اور اس پہ ایک سطر لکھی تھی

جادو اسکی منشاء نہیں مجبوری تھا

وہ ایک ہزار بار اس لائن کو پڑھ چکا تھا لیکن مجال ہے جو کچھ سمجھ آیا ہو وہ کتابی کیڑا تھا لیکن اس نے یہ سطر کسی کتاب میں نہیں پڑھی تھی اس سے بڑے بڑے سوال حل کروا لو اس سے کئی کئی پنے سیاہ کر والو لیکن عمر حیات کو بس پہیلی سلجھانے کا نہ کہو

یہ کام اسکے بس کا نہیں تھا اس نے ایک بار پھر اس سطر کو دیکھا اسے لگا جیسے یہ سطر اسکا منہ چڑا رہی ہو تھک کر اس نے لیپ ٹاپ کی سکرین گرا دی

اسے ایک بار پھر بس سکون چاہیے تھا صرف سکون اور اسے سکون بس معراج سلطان کے پاس ہی ملا کرتا تھا اس نے آنکھیں بند کیں اور کسی منظر میں خود کو غرق کر لیا

عمر کی حقیقت معلوم ہونے پہ معراج سلطان اس سے نظر نہیں ملا پاتے تھے ان دونوں کی کوئی ملا قات اس دن کے بعد سے نہیں ہوئی تھی اس وقت بھی وہ ہیون ہسپتال میں کام کر رہا تھا جب کسی نے آ کر اسے معراج سلطان کا پیغام دیا

وہ خاموشی سے باہر چلا آیا ہسپتال کے باہر وہ گاڑی سے ٹیک لگائے کھڑے تھے آج وہ مختلف تھے سنجیدہ اور ریزرو عمر کو ان سے رعب سا محسوس ہوا وو آگے بڑھ آیا آج معراج سلطان کے ساتھ کوئی ڈرائیور نہیں تھا وہ ڈرائیونگ سیٹ پہ جانے لگے عمر نے انکے ہاتھ سے چابی لے لی انہوں نے خاموشی سے دے دی شاید وہ ضد نہیں کرنا چاہتے تھے وہ گاڑی میں آ کر بیٹھا معراج نے بس اسے جگہ کا نام بتایا عمر خاموشی سے ڈرائیو کرتا رہا

تمہاری ماں مر چکی ہے کافی دیر بعد معراج سلطان ہلکی آواز میں بولے

عمر کے دل کو یکدم کسی نے پکڑ کر دبایا تھا لیکن اسکے تاثرات نارمل رہے

جانتا ہوں. . اس نے دو لفظی جواب دیا میں یہ بھی جانتا ہوں میرے باپ نے میری ماں کو طلاق دے دی تھی اور یہ بھی کہ کوئی وجہ نہیں جانتا

تمھیں کیسے پتہ ؟ وہ حیران نہیں ہوئے ہیون میں ہر کوئی یہ بات جانتا تھا امیروں کے راز راز نہیں رہتے مجھے سب پتہ ہوتا ہے یہ جملہ آج اسنے پہلی دفع کہا تھا باقی راستہ خاموشی سے کیا ایک بہت بڑے جینٹس بوتیک کے سامنے گاڑی رکی وہ دونوں باہر آئے معراج اندر نہیں گئے انہوں نے پیغام بھجوایا چند لمحوں بعد اندر سے ایک آدمی آتا دکھائی دیا وہ کچھ کچھ عمر جیسا تھا یا پھر عمر اسکے جیسا تھا؟

عمر نے اس آدمی کو دیکھا اور پھر وہ سانس نہیں لے سکا اسکے لب ہلکے وا تھے آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں یہ اسکا باپ تھا جسکا انتظار وہ اٹھارہ سال تک کرتا رہا یہ وہی شخص تھا عمر بغیر پلک جھیلکے سانس روکے اس آدمی کو دیکھے گیا محرومی بچپن کی ساری خواھشات باپ کا محبت بھرا لمس ادھوری زندگی ہر چیز جیسے ڈنک مارنے لگی

اسکے حلق میں گرہیں پڑنے لگیں آنسو بہنا چاہتے تھے لیکن عمر کی آنکھ کے پانی کوا تنی جرات نہ تھی کہ وہ وہ اسکی مرضی کے بغیر گرپڑتا

آپ یہاں کیوں آئے ہیں نگین کی موت کے ساتھ ہمارا ہر تعلق ختم ہو گیا تھا عمر نے اس آدمی کو کہتے سنا معراج دو قدم آگے آئے ٹھنڈی سیاہ آنکھیں اسکے چہرے پہ گاڑ دیں میں تمھارے بیٹے کو تم سے ملوانے آیا ہوں دیکھو اسے یہ تمہارا بیٹا ہے تمہارا اور نگین کا بیٹا انہوں نے عمر کی جانب اشارہ کیا وہاج نے نا سمجھی سے عمر کی جانب دیکھا اور پھر وہ سانس نہیں لے سکا

میں کیسے مان لوں یہ میرا بیٹا ہے یہ جھوٹ بھی ہو سکتا ہے؟ کافی دیر بعد وہ بولا تو اسکی آواز کہیں دور سے آتی محسوس ہوئی

عمر نے آنکھیں اٹھا کر اسکو دیکھا ان میں زمانے کا کرب تھا وہاج کو اپنا دل رکتا محسوس ہوا

ایک بار یہی بات اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہہ دو یہ تمہارا بیٹا نہیں ہےا نہوں نے استہزا سے کہا وہاج نے ایک بار پھر اسکے چہرے کو دیکھا کون کہتا تھا وہ اسکا بیٹا نہیں ہے وہ آگے بڑھا اس نے ہاتھ بڑھا کر عمر کے چہرے کو چھونا چاہا وہ زخمی آنکھوں سے بدک کر دور ہٹا

وہاج کا ہاتھ ہوا میں معلق رہ گیا اسکی آنکھیں پوری طرح بھیگ گئیں تھیں

آپ اب مجھے بیٹا مانیں یا نہیں میں آپ کو باپ نہیں مانتا میں آپ سے بد گمان ہوں اور یہ بد گام ںی میں نے ورثے میں لی ہے وہ پیچھے ہوتے ہوئے کہہ رہا تھا آپ غلط تھے آپ نے میری ماں کے ساتھ غلط کیا اور میں آپ کو کبھی معاف نہیں کروں گا کیونکہ میں نے ضد بھی ورثے میں لی ہے وہ سنجیدہ بے لچک لہجے میں کہتا پیچھے ہوا تھا وہاج مانو پتھر کا بت بن گیا ہو ساکت شل

میں انکے ساتھ نہیں رہنا چاہتا کیا آپ مجھے اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں؟ . . . ماموں جان اس نے آخری لفظ کا اضافہ کیا

معراج نے بے بسی سے دانت پہ دانت جما لئے پھر عمر کا ہاتھ پکڑے آگے بڑھ گئے

وہاج شل سا زمین پہ بیٹھتا چلا گیا اسکے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا اس واقعے کے بعد وہ کو ئی ایک ہزار بار ہیون آیا تھا لیکن عمر اس سے نہیں ملتا تھا حقیقت یہ تھی کہ وہ چھپ چھپ کر انکو دیکھا کرتا تھا سحر ت سے محبت سے لیکن وہ اس ضد اور بد گمانی کا کیا کرتا جو اسے ورثے میں ملی تھی؟

اس نے آنکھیں کھولیں مناظر بدلے ہوئے تھے سیاہ آنکھوں والا مہربان آدمی اسکے پاس نہیں تھا

اور اس کا نہ ہونا کیسی اذیت تھی یہ کوئی عمر سے پوچھتا

وہ گھر آئی تو اسکا موڈ سخت آف تھا بے زاری سی بے زاری تھی غصہ تھا کہ کم نہیں ہوتا تھا بے بسی تھی کہ آنکھیں بھرتی جا رہی تھیں

وہ بیڈ پہ آ کر بیٹھی دانت سختی سے دانتوں پہ جما لئے یہ پہلی بار تھا جب ہا لے کے پاس کچھ خریدنے کو پیسے نہیں تھے لیکن کیا یہ واقعی پہلی بار تھا سوچ سوچ کر اسکا دماغ پھٹنے لگا تھا دفتعا اسکے کھلے ہوئے لیپ ٹاپ کی گھنٹی بجنے لگی اس نے مڑ کر دیکھا

نفیسہ کی کال تھی ہا لے نے گہرے سانس لے کر خود کو ریلکس کیا بالوں میں ہاتھ پھیر کر انکو ٹھیک کیا کچھ بھی ہو وہ عمر کے ساتھ رہے یا نہ رہے لیکن نفیسہ"ساس "تھیں اور ساسوں کا رعب تو پھر ہوتا ہی ہے اس نے ویڈیو کال اٹینڈ کر لی اب لیپ ٹاپ کے چوکھٹے میں نفیسہ کا چہرہ نظر آ رہا تھا وہی باوقار معتبر چہرہ ہا لے کو دیکھ کر وہ مسکرائیں تم آج ڈل لگ رہی ہو کچھ ہوا ہے کیا؟ وہ اسکو بغور دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھیں ہا لے نے بدقت اپنے چہرے پہ مسکراہٹ)سجائی (افف یہ ساسوں کی نظر

ایسا کچھ نہیں ہے بس پیپرز کی وجہ سے تھک جاتی ہوں

نفیسہ نے مزید نہیں کردیا

آپ اس دن مجھ سے کہہ رہی تھیں کہ میں نہیں جانتی خدا کون ہےآپ کو واقعی ایسا لگتا ہے کیا؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.