Chapter 74: باب 74

مسز حیات کیا عمر حیات نےآپ کو کسی دھمکی کے تحت اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے؟

کیا آپ اپنے باپ کے قاتلوں کے بارے میں کچھ جانتی ہیں؟ آپ اپنے چچا کے ساتھ کیوں نہیں تھیں کیا آپ کے تعلقات درست نہیں ہیں؟ آپ کے والد نے ہیون پراجیکٹ آپ کے چچا کے حوالے کیوں کیا کچھ بولیں مسز ہا لے ؟

اسکے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا اسی وقت ہجوم میں سے کوئی آیا ہا لے نے پلکیں جھپکیں وہ دراز قد سیاہ آنکھوں والا آدمی تھا وہ میڈیا کے بندوں کو ہٹایا ہوا آگے آ رہا تھا اس نے ہا لے کے گرد اپنا بازو پھیلا لیا اور اسی طرح اسے اپنے بازو کے حلقے میں لئے آگے بڑھنے لگا اس شور اس ہجوم سے دور

لوگ انکے پیچھے بھاگ رہے تھے سوال کر رہے تھے ہا لے کو اپنے کان بند ہوتے محسوس ہوئے می وہ بس اس آد کی گرفت میں مضبوط قدم اٹھاتی آگے جا رہی تھی عمر ایک ہاتھ سے لوگوں کو ہٹایا جا رہا تھا اسکا چہرہ سنجیدہ سپاٹ تھا اس نے اپنی گاڑی کے قریب پہنچ کر دروازہ کھولا اور ہا لے کو اندر بٹھانے لگا دفتعا وہ رکی گردن اونچی کر کے عمر کو دیکھا جیسے کہنا چاہتی ہو مجھے بات کرنے دو پس منظر میں رپوٹرز کا شور تھا

عمر نے کندھے ڈھیلے چھوڑ دئیے آنکھوں ہی آنکھوں سے اسے اجازت دی وہ گردن کرائے ہوئے آگے آئی رپورٹرز ٹوٹ پڑے لا تعداد سو ال آوازیں گڈمڈ ہونے لگیں

میں یہاں صرف ان سوالوں کے جواب دوں گی جن کے دینا چاہوں گی وہ سینے پہ ہاتھ باندھے گویا ہوئی اگر آپ لوگوں میں سے کسی کی بھی آواز اب آئی تو میں واپس چلی جاؤں گی

مجمعے میں پن ڈراپ سائلنس پھیل گیا وہ اسے بولنے دینا چاہتے تھے انکو سرخیا ں چاہیے تھیں

پہلی بات میرے اور میرے چچا کے درمیان کو بد مزگی نہیں ہے وہ میری یہاں آمد سے بے خبر تھے اس لئے میں انکے ساتھ نہیں تھی

میرے بابا کے قاتلوں کے بارے میں اگر میں کچھ جانتی ہوتی تو اب تک اس طرح خاموش نہ بیٹھی ہوتی میرے بابا نے ہیون پراجیکٹ میرے چچا کو کیوں دیا یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے اس وقت ملکی معاملہ مرے بابا کا قتل ہے آپ سب اس پہ توجہ دیں اور ایک آخری بات اس نے ایک نظر مجمعے کو دیکھا پھر اپنے ساتھ کھڑے عمر حیات کو اے ایس پی عمر حیات میرے اغوا میں شامل نہیں تھے میرا الزام بے بنیاد تھا رپوٹرزبھو نچکے رہ گئے عمر نے اتنی زور سے گردن موڑ کر اسکو دیکھا کہ گردن کے چٹخنے کی آواز آئی

میرے سامنے ایسے حالات رکھے گئے واقعات ایسے ہو گئے کہ مجھے ایک غلط فہمی ہو گئی لیکن آج میں آپ سب کے سامنے یہ بتانا چاہتی ہوں کہ اے ایس پی عمر حیات کسی بھی طرح سے میرے مجرم نہیں ہیں

عمر بس اسکو دیکھے گیا کبھی یہ عورت بھرے مجمعے میں اس پہ الزام لگاتی تھی اور کبھی بھرے مجمعے میں ان الزاموں کی تردید کرتی تھی وہ اسکی تردید پہ خوش ہوا تھا لیکن حقیقت یہ تھی کہ وہ الزام لگاتے ہوئے بھی کبھی بری نہیں لگی تھی

میں پولیس کے اعلی حکام سے گزارش کروں گی کہ عمر حیات کے لئے ایک فیئر ان کوا ئیر بٹھائی جائے جس میں میں خود آ کر ان تمام الزامات کی ایک بار پھر تردید کروں گی ملک کو ایک قابل اور ہونہار افیسر کو نہیں کھونا چاہیے

وہ بول کر ہٹی گاڑی کے کھلے دروازے سے اندر جا کر بیٹھی عمر سر جھٹکتا دوسری طرف سے گھوم کر آیا رپوٹرز بالکل فلموں اور ڈراموں کی طرح "بس ایک سوال بس ایک سوال "کی رٹ لگاتے انکے پیچھے کافی دور تک گئے گاڑی نظروں سے اوجھل ہو گئی لوگ وہیں کھڑے رہے اپنے اپنے کیمروں کی طرف منہ کئے تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے

گاڑی عمر حیات کے بنگلے کے باہر آ کر رکی ان دونوں نے سارے راستے ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں کی تھی ہا لے آنکھیں موندے سیٹ کی پشت سے ٹیک لگائے بیٹھی رہی عمر اپنی طرف سے اترنے لگا لیکن ہا لے کی آواز پہ ٹھہر گیا

تم نے اسے قتل نہیں کیا کہہ دو تم نے یہ نہیں کیا وہ بند آنکھوں سے بڑ بڑائی

میں نے نہیں کیا قتل وہ واحد چیز ہے جو عمر نہیں کر سکتا آپ کو میرا یقین کرنا ہے تو کریں ورنہ مجھے پرواہ نہیں ہا لے اسی طرح بیٹھی رہی

تم جھوٹ بول رہے ہو اگر تم سچے ہو تو کل رات جو ہوا وہ کیا تھا؟ یا تو کل رات جھوٹی تھی یا تم اب جھوٹ بول رہے ہوتم جھوٹے ہو عمر اسکی آنکھیں ہنوز بند تھیں چہرے پہ گہرا صدمہ بے یقینی اور تھکان تھی

""کل رات

وہ عمر سے اپنے بچپن کی باتیں کرتے ہوئے کب سوئی اسے پتہ بھی نہیں چلا رات کے قریب تین بجے اسکی آنکھ گاڑی کی آواز سے کھلی وہ مندی مندی آنکھیں لئے اٹھ کر بالکنی تک آئی یہاں سے پو رچ کا منظر نظر آتا تھا لیکن جو منظر اس نے دیکھا وہ اسکی روح کھینچ لینے کے لئے کافی تھا

وہاں عمر حیات تھا اسکے ہاتھ میں ایک بھاری ہتھوڑا تھا جس سے خون کی بوندیں اب بھی ٹپک رہی تھیں اسکی سفید شرٹ پہ خون ہی خون تھا

اسکا چہرہ عجیب تھا بے حد عجیب غیر انسانی سا سخت اور بے تاثر

اپنے اوپر کسی کی نظروں کا ارتکاز محسوس کرتے ہوئے اس نے آنکھیں اٹھا کر اوپر دیکھا لیکن اسکی آنکھوں میں کچھ نہ ابھرا نہ گلٹ نہ خوف کچھ بھی نہیں وہ چند پل بے تاثر نگاہوں کے ساتھ اسکو دیکھتا رہا پھر مڑ گیا

ہا لے اسی جگہ کھڑی رہی ساکن شل

صبح اٹھ کر وہ اسکے ساتھ نارمل رہی یوں گویا وہ اسکے معملات میں دخل نہیں دینا چاہتی تھی یا پھر اسے لگتا تھا عمر خود بتا دے گا لیکن آج ڈاکٹر عبدالحفیظ پیرزادہ کے موت کی خبر سن کر اسے یقین سا ہو چلا تھا کہ کچھ ہے جو عمر نے کیا ہے یا تو وہ قتل ہے یا پھر قتل میں شراکت داری

موجودہ لمحہ

آپ لو لگتا ہے میں قتل کر سکتا ہوں ؟ ایک بار میری آنکھوں میں دیکھ کر بول دیں کہ میں قاتل ہوں وہ چہرہ اسکی طرف کئے سنجیدگی سے پوچھ رہا تھا

ہا لے چند لمحہ گیلی آنکھوں سے اسکو دیکھتی رہی پھر دھیرے سے نفی میں سر ہلا دیا

تم قاتل نہیں ہو سکتے عمر قاتل نہیں ہو سکتے مجھے بتاؤ حقیقت کیا ہے کچھ بولو عمر مجھے صفائی دو وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی

عمر اذیت سے اسکو دیکھتا رہا میں نے کوئی قتل نہیں کیا اس نے ایک ایک لفظ پہ زور دیا ہاں میں کل رات وہاں گیا تھا ہتھوڑی پہ لگا وہ خون اصلی تھا لیکن میں نے اسے نہیں مارا میں نے بس اسکی ٹانگیں مفلوج کی تھیں تاکہ وہ اب کسی بھی مریض کی پکار پہ نہ جا سکے کیونکہ وہ اس لائق ہی نہیں تھا

ہا لے نے چہرہ اٹھا کر اسکو دیکھا آنسو تھمنے لگے وضاحتوں پہ یقین آنے لگا

وہ تھانے سے چھوٹنے والا تھا دو دن بعد وہ علاج کے بہانے ملک سے باہر جانے والا تھاا ور میں اسے جانے نہیں دے سکتا تھا اسکی وجہ سے میرا واحد رشتہ مجھ سے چھوٹ گیا کیا میں اسے جانے دیتا ؟

ہا لے نے ایک بار پھر نفی میں سر ہلا دیا

ڈاکٹر کی موت خون بہنے سے نہیں ہوئی اسے کسی نے گلہ گھونٹ کر مارا ہے اسے مرنا تھا یہ طے تھا اب اگر آپ کی آنکھوں سے ایک بھی آنسو نکلا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا وہ سختی سے کہتا اپنی جانب سے اتر کر آیا

پھر گھوم کر ہا لے کی جانب سے دروازہ کھولا وہ آہستگی سے نیچے اتر آئی

اور دونوں اندر کی جانب بڑھ گئے ایک ایک اپنے انجام کو پہنچے گا یہ طے تھا

وہ اپنے کمرے میں آیا تو اسکا چہرہ بے چین سا تھا مہر ماہ بازو آنکھوں پہ رکھے بیڈ پہ لیٹی تھی اسکی اہٹ سن کر اٹھ بیٹھی

سفیر الماری میں منہ دئیے کچھ ڈھونڈ رہا تھا اسکا انداز بے چین تھا ہاتھ کانپ رہے تھے جسم میں جیسے بے قراری سی تھی مہر خاموشی سے اسکی ساری کاروائی دیکھتی رہی

اسکا حلیہ ابتر تھا بال بکھرے ہوئے آنکھیں خشک اور سرخ تھیں سفیر ہنوز اپنی الماری میں کچھ ڈھونڈ رہا تھا کیا ڈھونڈ رہے ہو تم ؟ اسکی خشک آواز پہ سفیر کے ہاتھ تھم گئے اس نے مڑ کر حیرانی سے مہر کو دیکھا وہ بیڈ سے اٹھ کر اس کے قریب آ رہی تھی

کیا ہوا برا لگ رہا ہے؟ زہر لگ رہی ہوں میں ؟ لیکن اپنے بارے میں کیا خیال ہے تمہارا ؟ وہ تندہی سے پوچھ رہی تھی

یہ کس طرح بات کر رہی ہو تم مجھ سے شوہر ہوں تمہارا کیا ساری تمیز بھول گی ہو؟

اوہ دی گریٹ دی لیجنڈ سفیر شمس سلطان کو یاد آگیا کہ انکی کوئی بیوی بھی ہے ہاں ؟ وہ پھنکاری سفیر کے لئے یہ مہر ماہ نئی تھی

وہ مارے شاک کے کچھ کہہ ہی نہ سکا

کیا ہے اس ہا لے میں ایسا جو تم مجھے نہیں دیکھتے ہو؟ وہ بلند آواز میں چلائی تم نے مجھے میری بہن سے نفرت کرنے پہ مجبور کر دیا ہے میں گھر توڑنے والی بنگئی ہوں میں نے اپنی بہن کا گھر خراب کر نے کی کوشش کی میں نے تمھارے لئے ساری دنیا چھوڑی خدا چھوڑا لوگ چھوڑے کیریئر چھوڑا اور تم نے کیا دیا مجھے کیا کیا تم نے میرے لئے ؟

میں نے تم سے یہ سب کرنے کو نہیں کہا تھا سفیر نے اسکو نا گواری سے ٹوکا

لیکن میں نے کیا ناں وہ پہلے سے زیادہ بلند آواز میں دھاڑی میں نے یہ سب کیا کیونکہ میں تم سے محبت کرتی ہوں میں نے تمھارے لئے ساری زندگی قربانی دی کیا میں محبت کی ایک نظرeserved نہیں کرتی ؟ وہ مارے بے بسی کے رو پڑی

ہاں نہیں ہوں میں ہا لے جیسی وہ اعلی ہے میں کمتر ہوں وہ حسین ہے میں ویسی نہیں نہیں ہوں لیکن تم میری محبت تو دیکھو تم میرا جنون دیکھو کیا میں تمہاری ذرا سی توجہ کی حقدار نہیں ہوں

سفیر بس اسکو دیکھتا رہا

میں اچھی بھلی جاب کرتی تھی میرا فیوچر میرا کیریئر سب روشن تھا لیکن میں نے تمہاری خاطر سب چھوڑا میرے لئے تم سے زیادہ اہم کچھ بھی نہیں تھا کبھی بھی نہیں تھا کیا ہا لے دے گی تمھیں ایسی محبت کیا کوئی کرے گا تم سے ایسی محبت ؟ اسکی آواز بلند سے بلند ہوتی جا رہی تھی حلق دکھ رہا تھا آنکھیں سرخ انگارہ ہو رہی تھیں تم اسکے خواب دیکھو اسکو سوچو اسکو چاہو مجھے فرق نہیں پڑتا چاہے تم میرے وجود میں اس کو ڈھونڈو لیکن مجھے اپنے قریب رکھو پلیز میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں سفیر میں تمہارے بغیر زندگی نہیں گز ار سکتی میں نے تم پہ تم سے جڑے خوابوں پہ ایک عمر خرچ کی ہے تم مجھے ایسے کیسے چھوڑ سکتے ہو تم میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہو؟ وہ اسی طرح بہہتے آنسوؤں کے درمیان کہتی رہی سفیر سن ہوا اسے سنے گیا

تم قاتل ہو ڈرگ ایڈکٹ ہو لیکن کیا میں نے کبھی تم سے کچھ کہا کیا میں نے تمھیں کبھی چھوڑا تم مجھے اپنے پیروں میں رکھ لو اگر میں اس کو بھی اعزاز سمجھ سکتی ہوں تم خدا کے لئے مجھ سے محبت کر و تمھیں خدا کا واسطہ ہے مجھے ہا لے والی نظر سے دیکھو وہ بلک بلک کر رونے لگی تھی

سفیر کو بے اختیار اس پہ ترس آیا ہاں وہ ترس ہی تھا اسکے بال بکھرے ہوئے اور لباس ملگجا تھا اسکے چہرے پہ صاف لکھا تھا کہ وہ بھیک مانگ رہی ہے اور امیروں کی ایک خصلت ہوتی ہے وہ بھیک دے دیا کرتے ہیں سفیر دو قدم آگے آیااور مہر کے بالکل قریب رک گیا اسکا پہلو میں گرا ہاتھ اٹھایا اور اسی ہاتھ سے اسے ذرا سا اپنی جانب کھینچ کر کندھے سے لگا لیا

وہ اسکے کندھے سے لگ کر مزید بلند آواز میں روتی گئی اس کے چہرے پہ کوئی سکون کوئی شانتی نہیں تھی کیا تم نے کبھی بھکاریوں کے چہروں پہ سکون دیکھا ہے؟

یہ چند دن بعد کا ذکر ہے آج حسن سلطان صبح سے ہی عمر کے گھر آیا ہوا تھا وجہ تھی اسکا داخلہ جو کہ ہا لے نے کروانا تھا اسکے اپنے ایگزام بھی شروع ہو چکے تھے کل اسکا پہلا پرچہ تھا

عمر اور حسن باہر لاؤنج میں بیٹھے تھے ہا لے اپنے کمرے میں تیار ہو رہی تھی اس نے نیلی ٹخنوں تک آتی سادہ فراک کے ساتھ سفید دوپٹہ لے رکھا تھا بال کرل کر کے ایک طرف کو ڈالے وہ اب کانوں میں ٹا پس پہن رہی تھی جب اسکا موبائل زوں زوں کی آواز سے تھرتھرآیا

نفیسہ آنٹی کالنگ کے الفاظ جگمگائے تو اس نے لپک کر فون اٹھایا ساتھ سا تھ شرمندگی بھی ہوئی انہوں نے اسکی کتنی مدد کی تھی اور اس نے شکریہ تک کا فون نہیں کیا اس نے کال اٹھائی سلسلا جڑا

کیا میں تمھیں ویڈیو کال کر لوں ؟

سلام دعا کے بعد انہوں نے پوچھا تھا ہا لے نے جی ضرور کہہ کر اجازت دے دی چند لمحہ بعد اسکے موبائل کی سکرین جل بجھ کرنے لگی ہا لے نے ایک نظر خود کو آئینے میں دیکھا وہ پہلی بار اپنی ساس سے مل رہی تھی وہ بھی آنلائن آہ لڑکیوں کے مسائل کال ملی موبائل کی سکرین پہ نفیسہ کا چہرہ نظر آیا ہا لے ایک پل کو ٹھہر سی گئی اسے اس عورت سے ایک رعب سا محسوس ہوا وہ اتنی خوبصورت نہیں تھی لیکن کچھ تھا جو اسے اوروں سے ممتاز بناتا تھا

تم بہت خوبصورت ہو انہوں نے پہلی بات یہی کہی

آپ سے بہت کم ہا لے نے کھوئے کھوئے انداز میں کہا نفیسہ ہلکا سا مسکرائیں

کافی دیر تک وہ دونوں ہلکی پھلکی باتیں کرتی رہیں

تم اس دن کچھ کہہ رہی تھیں مذہبی لوگوں کے بارے میں اب بتاؤ مجھے تمھیں مذہبی لوگ کیوں پسند نہیں ہیں یا پھر ایسا کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کون مذہبی ہے اور کون نہیں؟

ہا لے نے گہرا سانس لیا آج بلاخر وہ اپنے دل کا سارا بھڑاس نکالے گی جن جن مذہبی لوگوں نے اسے ان کمقرٹیبل محسوس کروایا وہ ان سے ان دیکھا انتقام لے گی ہاں وہ یہی کرے گی

مجھے مذہبی لوگوں سے سخت چڑ ہے وہ بولی تو اسکی آواز میں کئی سالوں سے جمع شدہ نفرت باہر آنے لگی میں جب جب بڑی بڑی داڑھی والے مردوں اور حجاب کرنے والی عورتوں سے ملی ہوں مجھے انکے سامنے ہمیشہ اپنا آپ چھوٹا لگا ہے کیونکہ وہ ایسا ظاہر کرتے ہیں جیسے ساری دنیا کی پاکیزگی انکے اندر ہے جیسے ساری دنیا کا علم انکے پاس ہے

وہ بنا رکے کہے جارہی تھی

اگر جو کبھی ایسے لوگوں کو پتہ چل جائے کہ ہم نماز یا قرآن نہیں پڑھتے تو پھر آپ دیکھئے گا کس طرح یہ لوگ آپ کو حقارت کی نگاہ سے دیکھیں گے کس طرح یہ لوگ آپ کو کمتر محسوس کروائیں گے آ نٹی میں نے ہمیشہ انکے منہ سے سنا ہے یہ حرام وہ حرام یہ جائز وہ نہ جائز جہنم برزخ سزا آگ آخر یہ کیسا دین ہے جس میں کوئی رحم نہیں ہے؟

بولتے ہوئے اسکا سانس چڑھ گیا تو وہ خاموش ہو گئی اسے یقین تھااب نفیسہ اسے دو باتیں سنا کر اسے کافر ملعون کہہ کر فون کاٹ دیں گی لیکن خلاف توقع انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا وہ بس خاموش جانچتی نظر وں سے انکو دیکھے گئیں

مذہبی کون ہوتا ہے ہا لے ؟ انکا لہجہ پر سکون تھا

ہا لے نے متعجب ہو کر سکرین کے پار اس عورت کو دیکھا پھر جواب دینے کو الفاظ متجمع کئے ہر وہ انسان جو ہر . . بات پہ جائز نہ جائز حلال حرام جہنم دوزخ کی رٹ لگائے رکھے اور

وہ مذہبی نہیںertremist ہوتا ہے بچے اور ہا لے ٹھہر سی گئی نفیسہ کہتی رہیں

ہر وہ انسان جو کسی نہ کسی مذہب کو مانتا ہے یا اسکا پیروکار ہوتا ہے وہ مذہبی ہوتا ہے اب چاہے وہ نماز پڑھتا ہو یا نہ پڑھتا ہو روزے رکھتا ہو یا نہیں چرچ جاتا ہو یا نہیں لیکن وہ مذہبی ہوتا ہے کیونکہ اسکا اسکا تعلق مذہب سے جڑا ہوتا ہے

ہا لے کو اپنا سانس بھی رکتا محسوس ہوا وہ شل اور ساکن ہو کر انکو سن رہی تھی

ہمارے یہاں دو طرح کے مذہبی ہوتے ہیںertremist اور دوسرے "سادہ "جن لوگوں کی بات تم کر رہی ہو وہertremist ہیں بات باپ پہ حلال حرام جہنم دوزخ جزا سزا یہ ان ہی لوگوں کا کام ہوتا ہے انکو لگتا ہے اگر ہم کسی کو موت کا خوف دلوائیں گے تو وہ اللہ کے پاس بھاگا دوڑا چلا آئے گا اگر ہم کسی کو عذاب قبر سے ڈرا ئیں گے تو لوگ نمازیں اور قرآن پڑھنے لگیں گے یہ لوگ برے نہیں ہوتے انکا انداز بیان برا ہوتا ہے ان کاا پنی بات آپ تک پہنچانے کا طریقہ برا ہوتا ہے یہ لوگ چاہتے ہیں انکی بات پہلی ہی دفع میں مان لی جائے حق آیا ہے تو پہلی پکار پہ لبیک کہہ دیا جائے لیکن یہ لوگ نہیں سمجھ پاتے کہ یہ انبیاہ کا دور نہیں ہی جہاں لوگوں کو روشنی کی تلاش رہا کرتی تھی جہاں وہ اپنے اندھیروں سے بے زار رہا کرتے تھے یہ مختلف دور ہے آج کے لوگوں کے دلوں پہ پکی مہر یں آج کے دلوں پہ زیادہ زنگ ہے اور آج کی آنکھ کے آگے موبائل فونز ہیں ان پہ زیادہ توجہ زیا دہ محنت کی ضرورت ہے یہ لوگ محنت سے ڈرتے ہیں

ہا لے محو ہو کر انکو سن رہی تھی نفیسہ نرم آواز میں کہے جا رہی تھیں

دوسری طرف آتے ہیں سادہ لوگ یہ لوگ ایک لمبی اسٹرگل کے بعد دین تک آ ئے ہوتے ہیں اس راہ میں انکے دل ٹوٹے ہوتے ہیں پھر جڑے ہوتے ہیں انہوں نے اپنے اندھیرے اپنے ہاتھ سے ہٹائے ہوتے ہیں یہ لوگ rare ایسے لوگ آپ کی اسٹرگل سمجھتے ہیں ہر مذہبی انسان کا طریقہ غلط نہیں ہوتا بچے تم نے اپنے گرد ایسا دائرہ بنا لیا ہے کہ تمھیں اپنے جیسے لوگ ملے بغض رکھنے والے اور اپنی بات منوانے والے

ہا لے کا ارتکاز ٹوٹا تھا یہاں اسکو برا لگا تھا

آپ میرے بارے میں ایسا کیسے کہہ سکتی ہیں ابھی ہمیں بات کئے ہوئے کوئی ایک گھنٹہ بھی نہیں ہو اس نے واضح طور پہ برا منایا تھا (نہ بھلا ساس ہے تو کیا ہر بات سہہ)جاؤں

نفیسہ مسکرا دیں

کچھ دیر پہلے تک تم کیا کہہ رہی تھیں ؟ غور کرو تمھارے دل میں ان لوگوں کے لئے کتنا زہر تھا تمھارے منہ سے انکے لئے کف نکل رہا تھا یہ آج یا کل کا بغض نہیں ہے یہ کئی سالوں کا بغض و عناد ہے جسے تم نے دل میں جگا دے رکھی ہے

ہا لے کا چہرہ لمحے بھر کو تاریک سا ہوا نفیسہ کہتی رہیں

تم میں اور ان میں کیا فرق ہے؟ تم نے انکی بات نہیں مانی تو انہوں نے کہہ دیا کافر ملعون دھتکاری ہوئی لیکن تم نے کیا کیا؟ تم نے ان گنتی کے چار لوگوں کے ساتھ ہر مذہبی انسان کا امیج جوڑ لیا تم نے ہر مذہبی انسان کے بارے میں بغض رکھا بچے تم میں اور ان میں کوئی فرق نہیں رہا اپنے دائرہ مثبت بناؤ تمہارا دائرہ ایک مقناطیس کی طرح ہوگا اب یہ تم پہ ہے کہ تم اس مقناطیس پہ پازیٹو چارج لگاتی ہو یا نیگیٹو یاد رکھو تم جیسی خود ہو تمھیں ویسے ہی لوگ ملیں گے

میرے اچھے ہونے سے مجھے اچھے لوگ کیسے مل سکتے ہیں میرا دائرہ دوسرے انسان کے دائرے پہ کس طرح اثر انداز ہو سکتا ہے؟ وہ الجھن کا شکار تھی

اپنا انسٹا گرام کھولو سکرین کے پار سے انکی آواز ابھری

ہا لے نے نا سمجھی اور غائب دماغی سے اپنا آئی پیڈ اٹھایا ڈیٹا آن کیا اور انسٹا گرام کھولا

اپنے انسٹا کی فیڈز مجھے دکھاتی جاؤ انہوں نے ایک اور حکم صادر کیا ہا لے کے لئے یہ کھیل دلچسپ ہوتا جا رہا تھا اس نے فیڈز کھولیں آئی پیڈ کی سکرین کو موبائل کی جانب موڑا اور انگوٹھے سے فیڈز کو اوپر نیچے کرتی گئی نفیسہ سنجیدگی سے دیکھتی رہیں ھمم ہیرے ،کھانا ،فیشن انہوں نے تین الفاظ دہرائے اچھا اب ایسا کرو اپنی سرچ آپشن میں جاؤ اور کچھ ادبی پلیٹ فارمز کو فالو کرو

ہا لے نے سکرین ایک بار پھر اپنی جانب کر لی ایک دو نامور انگریزی رائیٹرز کو سرچ کیا اور پھر فالو کر لیا اب اپنی فیڈ کو ری فریش کرو اور ایک بار پھر مجھے دکھاؤ

ہا لے کی انگلیاں میکانکی انداز میں چل رہی تھی سکرین ایک بار پھر نفیسہ کی جانب کرتے ہوح ئے وہ بری طر ٹھٹھکی

اب اسکی فیڈ میں کوئی ہیرے کوئی کھانا نہیں تھا وہاں ان فالو کئے ہوئے ادبی شخصیات کی پو سٹس تھیں اور کچھ اسی طرح کے دوسرے اکاؤنٹ فالو کرنے کا شجیسن اسکا دل دھک سے رہ گیا

نفیسہ بغیر اسکی فیڈ دیکھے کہتی رہیں

یہ مت سمجھنا کہ یہ قانون صرف انسٹا پہ لاگو ہوتا ہے یہ اصل زندگی کے لئے بھی ہے تم اپنے دائرے میں جن لوگوں کو لانا چاہو گی وہی آئیں گے تم خود کو بدلو باہر کی دنیا خود بخود بدلے گی

ہا لے نے سمجھ کر سر ہلایا وہ مرعوب ہوئی تھی لیکن بتایا نہیں وہ لوگوں کی تعریف نہیں کرتی تھی اسے لگتا تھا "اگر تعریف کر دی تو سر پہ چڑھ کر ناچیں گے "یہ اسکی زندگی کا اصول تھا

ویسے آپ اپنے الفاظ اور توانائی مجھ پہ ضائع کر رہی ہیں میں اب دین سے کوسوں دور آ گئی ہوں میں نے کئی مہینوں سے کوئی نماز نہیں پڑھی کوئی دعا نہیں مانگی مجھے تو لگتا ہے میںtheista بن گئی ہوں وہ سکرین کو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی دور اندر کہیں دل ایک پل کو لرزا تھا

نفیسہ چند انیے اسکے چہرے کو دیکھتی رہیں موبائل کی سکرین کے چوکھٹے میں نظرآ تی اس کی آنکھوں میں کئی سوال تھے

تم جس کو نہ ماننے کا دعوی کرتی ہو وہ کون ہے؟

خدا

خدا کون ہے؟

یہ کیسا سوال ہے؟ اسے اچھنبا ہوا آنکھوں میں نا سمجھی تھی

تم تو اسے جانتی ہی نہیں پھر ماننے نہ ماننے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جو ہستی تمھارے لئے سوالیہ نشان ہے تم اسے نہ ماننے کا دعوی کیسے کر سکتی ہو؟

ہا لے لمحے بھر کو گڑبڑائی تھی

میں تمھیں کل پھر کال کروں گی تم مجھے بتانا اللہ کون ہے پھر میں تمھیں بتاؤں گی اسے ماننا کیوں ضروری ہے انہوں نے کہتے ہوئے رابطہ منقطع کر لیا

ہا لے گہری سانس بھرتی پیچھے کو ہو بیٹھی

خدا کون ہے؟ اسکا جواب تو اسے واقعی نہیں پتہ تھا

وہ تیار ہو کر نیچے آئی تو حسن لاؤنج کے صوفے پہ نیم دراز سا کوئی گیم کھیل رہا تھا وہ عموما یہی کرتا رہتا تھا ہا لے کو کبھی کبھی حیرت ہوتی تھی کہ وہ سارا دن گیمز کھیلنے کے باوجود ٹاپ کیسے کر جاتا ہے؟

وہ لائیبرری سے چھٹی لے کر آیا تھا ہا لے کے لاکھ منع کرنے کے باوجود اس نے جاب نہیں چھو ڑی تھی "کم از کم وہ کتابوں کے بیچ ہے "بس یہی تسلی وہ خود کو دیتی رہتی تھی

سفید شرٹ کے ساتھ نیلی جینز پہنے بالوں کو سلیقے سے سجائے وہ کالج جانے کے لئے پر جوش تھا

اے گینڈے بتاؤ میں کیسی لگ رہی ہوں وہ اپنے پرس میں چیزیں ڈالتی مصروف سی پوچھ رہی تھی حسن نے سر نہیں اٹھایا

. . . . تم حسن پری تم جان جہاں تم سب سے حسین

اققف بکو مت ہا لے نے چڑکر اسے ٹوکا

ادھر دیکھو مجھے اور بتاؤ کیسی لگ رہی ہوں میں پتہ ہے ناں آج ہمارے آدھے رشتے دار اور جاننے والے اسی کالج آئیں گے وہ اب اسکے بالکل سامنے کھڑی تھی

حسن نے موبائل ایک طرف رکھ کر گہری سانس بھری وہ جانے کے لئے لیٹ ہو رہے تھے اور یہاں اسکی بہن بس ٹھیک ہی لگ رہی تھی اس نے بازو سینے پہ باندھے

وہ جو چھ فٹ ایک انچ کے مرد سے تمہاری شادی کروائی ہے اس سے جا کر پوچھو ناں میں اب مزید تمہاری جھوٹی تعریف نہیں کر سکتا

خسسسسنننں وہ پوری قوت سے چیخی حسن نے اپنے دونوں ہاتھ سرینڈ ر کرنے کے انداز میں اٹھا لئے

اب کے اس نے خالص دیسی بھائی بہنوں والا انداز اپنا لیا

اوکے اوکے کول تم بہت پیاری لگ رہی ہو سچ میں تمہارا الائنر تمہارا میک اپ اور تمہار بلش آنا

ایک منٹ ایک منٹ وہ جو اپنی تعریفیں خوشی خوشی سمیٹ رہی تھی اسکی آخری بات پہ ٹھہر گئی

گدھے . گینڈے میں نے بلش آن لگایا ہی کی ہے؟ وہ غراتے ہوئے بولی

اسی پل عمر لاؤنج کے دروازے پہ نمو دار ہوا

وہ دیکھو آ گیا تمہارا چھ فٹیا وہ مزے سے کہتے ہوئے اٹھا اور چھپاک سے باہر بھاگا

ہا لے نے با مشکل اپنا غصہ قابو کیا پھر عمر کی جانب مڑی

وہ نیلی بٹنوں والی شرٹ کے ساتھ اسی رنگ کی جینز پہنے آستینوں کو موڑے تیار کھڑا تھا ہا لے نے آنکھیں چھوٹی کر کے اسکو دیکھا

(یہ لاڈ)صاحب کیوں اتنا تیار ہو کر جا رہا ہے؟

حقیقت تھی کہ وہ اچھا لگ رہا تھا

زہر لگ رہے ہو وہ اسکے پاس سے گذرتے ہوئے کہتی چلی گئی عمر مسکرایا

اسکا مطلب ہے اچھا لگ رہا ہوں وہ اپنی تیاری کو داد دیتا باہر نکل گیا

وہ دونوں ایک دوسرے کی لغت خوب سمجھتے تھے

تھوڑی دیر بعد وہ تینوں گاڑی میں بیٹھے کالج کی جانب جا رہے تھے دفتعا عمر کا فون بجا

لیل کالنگ کے الفاظ جگمگائے پچھلی سیٹ پہ ذرا آگے کو ہوئے بیٹھے حسن کی ذیرک نگا ہوں نے فورا سے پہلے نام پڑھ لیا دل زخم زخم ہوا

خبردار جو اس بے وفا عورت کا فون اٹھایا ہو تو میری محبت کی ذرا جو قدر کو ہو اس نے وہ زخمی انداز میں بولا عمر نے اس پہ لعنت بھیجتے ہوئے کال اٹینڈ کر لی

حسن بپھر سا گیا

تم دیکھ رہی ہو ناں اپنے شوہر کو کیسے میرا دل جلا رہا ہے اور یہ عورت پورے پچیس منٹ محبت کی تھی میں نے اس سے کیا صلہ دیا ؟ دھوکہ بے وفائی مجھے تو اب لگتا ہے میں ساری زندگی کسی سے محبت نہیں کر سکوں گا وہ اداکاری میں کمال رکھتا تھا

ہا لے کی نظریں اپنے موبائل پہجمی رہیں

پچھلے کچھ مہینوں تک مدحت تمہاری پہلی اور آخری محبت تھی ہے ناں ؟ ہا لے کے میٹھے طنز پہ حسن گڑبڑا سا گیا ہاں تو اس کی شادی ہو گئی اب کیا ساری زندگی اسکا جوگ لے کر بیٹھا رہوں میں نے موو آن کر لیا ہے وہ گردن اٹھائے شان سے کہہ رہا تھا

اس بار بھی موو آن کر لو سمپل ہا لے نے چٹکیوں میں حل نکالا تھا

حسن کچھ کہتا پھر رک گیا کالج آ گیا تھا اسکے چہرے پہ سایہ سا لہرایہ تھا لمحے کے ہزارویں حصے میں عمر نے اسکا تاریک پڑتا چہرہ دیکھ لیا تھا

آپ اندر چلیں میں اور حسن گاڑی پارک کر کے آتے ہیں اس نے ہا لے سے کہا وہ سر ہلاتے ہوئے اپنا پرس اٹھائے باہر نکل گئی

عمر گاڑی سے باہر آیا شہر کے سب سے بڑے اور مہنگے کالج کی بلند مغرور عمارت کو دیکھا حسن اسکے پیچھے ہی باہر آیا تھا

کیا تم اس کالج میں نہیں پڑھنا چاہتے ؟ عمر نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا حسن نے جواب نہیں دیا

تمہارے سبجیکٹس کیا ہیں؟ تم کس چیز میں داخلہ لینے آئے ہو؟ وہ اب سنجیدہ تھا

حسن نے گردن اٹھا کر اس کے چہرے کو دیکھا

اینجینئرنگ وہ میرا داخلہ انجینئرنگ میں کروا رہی ہے میں میڈیکل کرنا چاہتا ہوں مجھے وہی پسند ہے لیکن میں ہا لے کو منع نہیں کر سکتا وہ ہمیشہ میرے ساتھ زبردستی کرتی ہے اسکے حلق میں کچھ اٹکا تھا

بچوں کو اگر انکی مرضی کے سبجیکٹس پڑھنے کو نہ ملے تو دل کے ساتھ ساتھ انکا دماغ بھی مر جاتا ہے والدین کو لگتا ہے کہ جو سبجیکٹ انہوں نے منتخب کیا ہے اس میں انکے بچے کا فیوچر روشن ہے لیکن دماغ اور شوق کا کیا؟ وہ تو ایک ان چاہے سبجیکٹ کی وجہ سے اندھیرے میں چلے جاتے ہیں

تم اسے منع کیوں نہیں کر سکتے تمہارا فیوچر تمہاری مرضی ہے تم جو چا ہو پڑھو یہ آخر تم لوگ کیوں ہمیشہ اسکو سنتے ہو کوئی اسے کچھ کہتا کیوں نہیں؟ اب کے عمر بے زار ہوا تھا

حسن نے گردن جھکا لی وہ اب اپنے جوگرز سے زمین کو مسل رہا تھا

میں نے اسے بہت ہرٹ کیا ہے بابا کے قتل کا الزام ہارون کی بیماری کا الزام لالچی اور خود غرض ہو نے والی بات اب میں اسکے آگے گلٹی ہوں میں اسے کچھ نہیں کہہ سکتا وہ گیلی ہوتی آنکھوں کے ساتھ در وازہ پار کرتا اندر چلا گیا

عمر گہری سانس بھرتا اسکے پیچھے گیا تھا

تھوڑی دیر بعد وہ تینوں پرنسپل کے آفس میں بیٹھے تھے سادہ سی ساڑھی پہنے میر کے پیچھے سے جھانکتی کرسی پہ بیٹھی وہ بوڑھی ہوتی عورت مہربان اور ملنسار تھیں وہ نرمی سے ہا لے سے کچھ پوچھ رہی تھیں ہا لے آہستہ آہستہ جواب دے رہی تھی

اور حسن بچے آپ نے کون سے سبجیکٹس لئے ہیں؟ انہوں نے صوفے پہ بیٹھے حسن کو مخاطب کیا

حسن میڈیکل پڑھے گا ہا لے اور حسن نے بجائے عمر نے جواب دیا تھا

حسن کے چہرے پہ سایہ سا لہرایا ہا لے نے غیر آرام دہ ہو کر پہلو بدلہ

پرنسپل میڈم اب حسن سے کچھ کہہ رہی تھیں کچھ پوچھ رہی تھیں وہ فورا جواب دے رہا تھا اسے یہاں داخلے کے لئے کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں تھی وہ قابل تھا ہونہار تھا

چند لمحات بعد وہ تینوں آفس سے نکلے ہا لے کے چہرے پہ دبا دبا غصہ تھا حسن گھبر ایا ہوا سا تھا لیکن جو پر سکون تھا وہ بس عمر تھا وہ تینوں ایک ساتھ چلتے ہوئے باہر آ گئے تھے پلے گراؤنڈ کی جانب اس وقت وہاح ں کوئی زی رو موجود نہیں تھا

تمھیں کس نے کہا یہ سب کہنے کو؟ حسن میڈیکل نہیں پڑھے گا وہ انجینئیرنگ پڑھے گا اور یہ میرا فیصلہ ہے تمھیں ہمارے درمیان مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے وہ گویا پھٹ پڑی عمر کے سکون میں رتی برابر فرق نہیں آیا

یہ معاملہ آپ دونوں کا نہیں ہے معاملہ جج صاحب کے بچوں کا ہے اور میں اس میں دخل دے سکتا ہوں حسن میڈیکل ہی پڑھے گا کیونکہ وہ یہی پڑھنا چاہتا ہے اسکا لہجہ حد سے زیادہ سنجیدہ تھا

ہا لے بے یقینی سے اسکو دیکھتی رہی

تمھیں کیا لگتا ہے میں حسن کی دشمن ہوں بہن ہوں میں اسکی مجھے پتہ ہے میرے بھائی کے لئے کیا سہی ہے اور کیا غلط

آپ دشمن نہیں ہیں تو دوست بھی نہیں ہیں اسکی بہن بننے کے بجائے دوست بنیں جو سبجیکٹ آپ اسکے لئے چوز کر رہی ہیں وہ صحیح ہو سکتا ہے جو وہ خود چنے گا وہ اسکے لئے بہترین ہوگا آپ اسے فیصلہ لینے کیوں نہیں دے رہیں ؟ عمر کا لہجہ اب کے نارمل تھا

ہا لے کے اعضا مارے طیش کے کانپنے لگے تھے

وہ بچہ ہے اسکے فیصلے غلط ہو سکتے ہیں اس نے چبا چبا کر کہا

حسن خاموش تماشائیوں کی طرح انکو لڑتے ہوئے دیکھتا رہا

عمر خاموشی سے دو قدم آگے آیا

اسکا فیصلہ اگر غلط ہوا تو اسکے دو سال ضائع ہوں گے لیکن اگر آپ کا فیصلہ غلط ہوا تو اسکی ساری زندگی ضائع ہو جائے گی یہ دو سال ایک ان چاہا سبجیکٹ اسکی ساری توانائی چوس لے گا آپ کے بچے کو اگر اس کا پسندیدہ سبجیکٹ نہیں ملا تو وہ ان دو سالوں میں اپنی ہر امید کھو دے گا وہ فیصلے نہیں لے سکے گا اور پھر دو سال بعد آپ کو ایک کھو کھلا اور کم دماغ بچہ ملے گا جسکے اندر گلٹ بھرے ہوں گے کہ وہ اپنے لئے فیصلہ کیوں نہیں لے سکا کیوں اس نے دو سال تک ایک سبجیکٹ ایک ان چاہے سبجیکٹ کو جھیلا اسکے بعد اگر اس کے ہاتھ میں فیصلہ دے دیں وہ تب بھی کوئی فیصلہ نہیں لے گا وہ ایک گلٹی سبجیکٹس کا چوسا ہوا فیصلے نہ لے پانے والا فیلیئر ہوگا کیا آپ اپنے بھائی کو ایسا بنانا چاہتی ہیں؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.