کیوں؟ بس یہی بس یہی پوچھا تھا انہوں نے
وہ میری عورت کی بات کر رہا تھا وہ اس کے بارے میں غلط بات کر رہا تھا اس نے ایک مجمع میں میری بیوی کو گالی دی ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی اور پھر آخر میں اس نے مجھ سے کہا کہ میں اسے طلاق دے دوں کیا ان سب کے بعد اسکو ایک سبق دینا میرا حق نہیں تھا کیا یہ میرا فرض نہیں تھا کہ میں خود کو ایک غیرت مند مرد ثابت کروں میں نے بس وہی کیا شمس صاحب میں نے اپنی عزت دار بیوی کی عزت رکھی یہ بات میں آپ کو اس لئے بتا رہا ہوں کیونکہ آپ ایک غیرت مند انسان ہیں لیکن اگر آپ کو اب بھی لگتا ہے کہ میں غلط ہوں تو آپ میرے سسر ہونے کی حیثیت سے مجھے سزا دے سکتے ہیں
وہ ٹھہر ٹھہر کر کہہ رہا تھا بلکہ کہہ کیا رہا تھا وہ اپنے انداز سے اپنے سحر میں جکڑ رہا تھا
شمس سحر زدہ سے اسکو سن رہے تھے
میں ایک فیملی پرسن ہوں شمس صاحب حسن میری بیوی کا بھائی ہے وہ ڈسٹرب ہے تو میری بیوی ڈسٹرب ہے اور بیوی کے ڈسٹرب ہونے سے سارا گھر ڈسٹرب ہوجاتاہے میں آج آپ سے اپنے سا رے اختلاف ختم کرنے آیا ہوں
وہ سنجیدہ سا ہو کر بیٹھا کوئی اور عمر لگ رہا تھا معاملہ فہم ذہین غیرت مند
شمس متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا
ٹھیک ہے میں پچھلی تمام باتوں کو بھولنے کے لئے تیار ہوں اور ویسے بھی تم نے ہا لے سے بھاگ کر شادی نہیں کی نہ کوئی اغوا کا قصہ رہا ہے میرے بیٹے کی باتوں پہ مت جاؤ وہ اپنی ماں پہ گیا ہے تم مجھ سے بات کرو اور میں تم سے کیونکہ کہیں نہ کہیں ہم دونوں ایک جیسے ہیں
عمر مسکرایا
اسی وقت شمس نے کال پہ دو کافی لانے کو کہا
شمس اسے پسند نہیں کرتے تھے کیونکہ انکو لگتا تھا کہ وہ انکی بھتیجی کے ساتھ انکی عزت خراب کرنے میں پیش پیش رہا ہے لیکن جب حقیقت واضح ہو گئی اور وہ خود بات کرنے اور تعلقات بہتر کرنے آیا تھا تو ایسے شاندار آدمی کو اپنی دامادی میں لینے میں کیا قباحت تھی؟ بلکہ یہ زہین آنکھوں والا مرد اعزاز تھا
ان دونوں کو اسی خوشگوار ماحول میں چھوڑ کر ہم ذرا کہانی کے دوسرے سرے کی جانب جاتے ہیں
فروا سلطان گاڑی کی پچھلی سیٹ پہ براجمان نکسک سے تیار کہیں جا رہی تھی
اسکی منزل شاید کسی کو ڈرانا تھا یا پھر کسی کے ڈر کو ابھارنا تھا لیکن اس نے غلط عورت چن لی تھی
کائی سبز ڈیزائنر ڈریس میں ملبوس بھورے بالوں کو اسٹریٹ کر کے شانوں پہ ڈالے آنکھوں اور چہرے پہ میک اپ کی کئی تہیں لگائے وہ بوڑھی فتنہ کہیں جانے کو تیار تھی
وہ جس سے ملنے جا رہی تھی اسکی دانست میں وہ عورت ایک بار پہلے بھی اس سے مل چکی تھی فر وا نے موبائل پہ چلتی انگلیاں روک دیں ابھی منزل میں کافی وقت تھا کیوں نہ پرانی ملاقات کو تازہ کیا جائے ؟
نفیسہ حیات عمر کو اپنے گھر لے آئی تھیں اسکی اس دن کی بگڑی طبیعت سنبھل گئی تھی چار دنوں میں ہی انکو اس بچے سے لگاؤ ہو گیا تھا وہ اب اسے چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں لیکن اگر وہ اس بچے کو ساتھ رکھ لیتیں تو شاید ان میں اور اس بچے کو کچرے کی نذر کرنے والوں میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا
انہوں نے اپنی گاڑی سلطان منزل کے باہر روکی پھر ایک نظر اگلی سیٹ پہ آرام دہ بستر میں سوئے عمر کو دیکھا وہ معصومیت سے آنکھیں پٹپٹاتے ہوئے انکو دیکھ رہا تھا نفیسہ نے ان آنکھوں میں خود کو ڈوبتا محسوس کیا چار دن ان چار دنوں میں وہ انکے لئے سانس لینے جتنا ضروری ہو چکا تھا انکی راتیں جاگتے ہوئے گزرنے لگیں تھیں اور دن اس بچے کی دیکھ بھال میں
وہ چند لمحہ اس بچے کو دیکھتی رہیں پھر اسے اپنے بازوؤں میں اٹھا لیا وہ روتا نہیں تھا راتوں میں بھی بس جاگتا رہتا لیکن روتا نہیں
انہوں نے نرمی سے اسکا ماتھا چوما پھر اس کے گالوں کو لبوں سے چھوا
نہ جانے کہاں سے آ کر چند آنسو انکی آنکھوں سے ٹوٹ کر گرے وہ نہیں جا نتی تھیں وہ کیوں رو رہی تھیں لیکن بس وہ اس بچے سے دور نہیں جانا چاہتی تھیں کیوں یہ وہ خود بھی نہیں جانتی تھیں
وہ اسکو سینے سے لگائے گاڑی سے باہر آئیں اسی پل کوئی عجلت میں سلطان منزل کے شاہاںہ دروازے سے باہر نکلا
اپنے سامنے کھڑی سیاہ آنکھوں والی عورت کو دیکھ سامنے سے آتی فروا ٹھٹھک سی گئی اسے حیرت اس عورت کے یہاں ہونے پہ نہیں تھی اسے حیرت اس بچے کے یہاں ہونے پہ تھی چند پل وہ اس اسی طرح ساکت و جامد کھڑی رہی
میں نگین وہاج سے ملنا چاہتی ہوں کیا مل سکتی ہوں ؟ سامنے کھڑی با وقار عورت پوچھ رہی تھی
فروا نے لمحے کے ہزارویں حصے میں جمع تفریق کی تھی پھر اپنے سفید پڑتے چہرے کو با مشکل نارمل رکھا گردنکڑا لی
میں ہی ہوں نگین وہاج تمھیں کیا کام ہے؟
نفیسہ نے آنکھیں چھوٹی کرکے اسکو دیکھا پھر دو قدم آگے آئیں
اگر تم نگین وہاج ہو تو پھر میں لیڈی ڈیانہ ہوں
فروا نے ضبط سے اسکو دیکھا
میرا وقت نہ برباد کرو اور مجھے نگین وہاج سے ملنے دو کسی کا بچہ اس سے الگ ہے کیا یہ کوئی صحیح بات ہے وہ اس بچے کی ماں ہے کیا گزر رہی ہوگی اس پہ ؟
فروا نے اسکے چہرے کو غور سے دیکھا
میں بتاؤں کیا گزر رہی ہے اس عورت پہ ؟ اسکی آنکھیں سرد تھیں
نفیسہ نے ایک ہاتھ سے بچے کو سینے سے لگا رکھا تھا فروا نے اسکا پہلو میں گرا ہاتھ پکڑا اور اسے ذرا پیچھے لے گئی یہاں سے یہ محل نما گھر واضح نظر آ رہا تھا دوسری منزل کی بالکنی سے ایک منظر نظر آتا تھا
صوفے پہ بیٹھا ایک خوشحال کپل عورت کے ہاتھ میں ایک بچی تھی اور مرد اسے پچکار رہا تھا
نفیسہ یک ٹک انکو دیکھے گئی یقینا یہ عورت نگین وہاج تھی
دیکھو ان دونوں کو کتنے خوش ہیں یہ بچہ ان دونوں کا ہے کیا تمھیں لگتا ہے انکو اس بچے کی کو ئی ضرورت ہے؟ نفیسہ اب بھی اوپر دیکھ رہی تھی یک ٹک بنا پلک جھیلکے
فروا بولے گئی
تم یہاں نگین سے ملو گی یہ بچہ اسے تھما دو گی شاید وہ تمہاری بات کا یقین کر بھی لے اور اس بچے کو اپنے پاس رکھ لے لیکن تم سوچو بی بی میں اس بچے کا کیا کروں گی جب میں اسے اتنے بڑے ہسپتال سے کچرے کے ڈھیر تک پہنچا سکتی ہوں تو رات کے وقت اس کے منہ پہ تکیہ رکھ کر اسکا گلہ گھونٹ دینا کیا یہ میرے لئے مشکل ہے؟
یکدم نفیسہ نے بچے کو سینے میں بھینچ لیا
یہ بچہ اور اسکا بخت میں نے لکھا ہے اس کے بخت میں میں نے در بدری لکھی ہے تم چاہے اسے یہاں چھوڑ کر چلی جاؤ لیکن میری بات یاد رکھنا میں اسے زندہ نہیں چھوڑوں گی بہتر یہی ہے اسے لے کر چلی جاؤ یہاں سے فروا نے نخوت سے ہاتھ جھلایا
نفیسہ نے اب کے بالکنی سے نظریں موڑ لیں اس نے ٹھنڈی ٹھار نظروں سے فروا کو دیکھا
میں اس بچے کو لے کر جا رہی ہوں اس لئے نہیں کہ میں تم سے خوف زدہ ہوں بلکہ اس لئے کہ میں ایک دن تمھیں دکھا دوں گی کہ اس بچے کا بخت پہلے دن سے "تخت "تھا یہ کچرے سے میرے پاس آیا ہے یہ خدا کی طرف سے انعام ہے
تم کہتی ہو تم اسے مارو گی میں تم سے کہتی ہوں دعا کرنا کہ یہ مر جائے اگر یہ زندہ رہا تو تمھیں جینے نہیں دے گا وہ کہہ کر مڑ گئی عمر کو ہنوز سینے سے لگا رکھا تھا البتہ اب سینے پہ دھرا بوجھ ہلکا ہو گیا تھا یہ بچہ اسکا تھا یہ اسکا عمر تھا اپنی گاڑی کے قریب پہنچ کر اس نے آسمان کو دیکھا
لب مسکراہٹ میں ڈھلے
میں اس تحفے کے لئے ساری زندگی آپ کی شکر گزار رہوں گی اللہ اس نے زیر لب کہا پھر گاڑی میں بیٹھنے کے لئے دروازے کے ہینڈل پہ ہاتھ رکھا
دفتعا اسے اپنے عقب سے ایک آواز آئی
تم کیا کام کرتی ہو؟ فروا کی چبھتی ہوئی حقارت زدہ آواز
نفیسہ نہیں مڑی
میں بچوں کو قرآن پڑھاتی ہوں میں عمر کو بھی قرآن پڑھ اؤں گی
اس نے مڑے بغیر کہا
فروا کی گردن مزید اکڑ گئی
ایک قرآن پڑھانے والی کسی بچے کو کیا پر تعیش زندگی دے گی اس نے کروفر سے سر جھٹکا اور اندر چلی گئی واپس حال میں آؤ تو فروا کی گاڑی اب حیدر آباد کی حدود میں داخل ہونے لگی تھی
وہ ایک نئی ملاقات کے لئے تیار تھی لیکن میں نے کہا ناں اس نے غلط عورت چن لی تھی
***
شمس سلطان کے آفس کا ماحول خوشگوار سا تھا عمر اور شمس کے آگے کافی کے مگر رکھے تھے اور اب تک وہ کئی کاروباری مسائل پہ گفتگو کر چکے تھے شمس کو اسکی ہربات قابل غور اور ہر مشورہ مقید لگا تھا اور بزنس میں کبھی بھی اچھے مشورے دینے والے کو جانے نہیں دیتے
تم کہاں پولیس میں خوار ہونے چلے گئے یار تمھیں تو کاروبار کرنا چاہیے تھا کہیں سے نہیں لگتا تم کوئی اے ایس پی ہو شمس ہنس کر بولے تھے
عمر مسکر آیا . . پولیس مجھے پسند ہے کاروبار میں سوچ بچار سے کام لینا ہوتا ہے اور پولیس میں ہاتھوں سے کام لیا جاتا ہے مجھے یہی پسند ہے
اور رہی بات کاروبار کی سمجھ بوجھ کی تو میں نے بزنس مینجمنٹ پڑھ رکھا ہے میں اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کر سکتا ہوں ملٹی ٹیلنٹڈ یو نو
وہ نارمل لہجے میں کہہ رہا تھا
شمس نے کافی کا گھونٹ بھرتے اثبات میں سر ہلایا
ابھی تو تم سسپنڈڈ ہو ناں ؟ تم مجھے کیوں نہیں جوائن کر لیتے ؟ یہ کمپنی یہ پاور ان سب میں پولیس کی جاب سے زیادہ سکوپ ہے
شمس کا لہجہ سرسری تھا لیکن حقیقت یہ تھی کہ وہ انکار نہیں سننا چاہتا تھا ان زہین آنکھوں اور اس چلتے دماغ کو وہ اپنے کاروبار لئے استمعال کرنا چاہتا تھا
عمر نے بغور اسکا چہرہ دیکھا
میں یہاں معملات درست کرنے آیا ہوں جاب لینے نہیں اگر آپ کو جاب اافر کرنی ہے تو میرے گھر آ نا ہوگا اس نے کہتے ہوئے کافی کا مگ ہونٹوں سے لگایا
شمس کھل کر مسکرائے دل پہ لدا بوجھ ہٹا وہ گھر بلا رہا تھا مطلب انکار نہیں کرے گا
میں ضرور آؤں گا میں کل تمھارے گھر آؤں گا اور تمہاری بیوی سے بھی معملات درست کر لوں گا آخر کو اب اسکے باپ کی جگہ ہوں میں
عمر نے محض سر ہلایا دل کو جیسے کسی نے مٹھی میں پکڑ کر دبایا ہو
پھر وہ اٹھ کھڑا ہوا بس اس سے زیادہ وہ برداشت نہیں کر سکتا تھا
اسکا چہرہ نارمل تھا لیکن آنکھیں سرد سے سرد تر ہوتی جا رہی تھیں
کل ملیں گے شمس صاحب اب بس وہ بہت برداشت کر چکا تھا
اس نے مصاقحے کے لئے ہاتھ بڑھایا لیکن پھر اسکا ہہاتھ ہوا میں ہی معلق رہ گیا دائیں جانب لگی دیوار گیر ایل سی ڈی پہ بغیر آواز کے کوئی نیوز چل رہی تھی
لیکن چلتے ہوئے مناظر کی بھی اپنی ہی ایک آواز ہوا کرتی ہے
عمر نے اسکی نظروں کی تقلید میں دیکھا
اور پھر نیچے چلتی خبروں کی پٹی پہ نگاہ دوڑائی
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عبدل حفیظ جو کہ جسٹس معراج قتل کیس میں ملوث تھے انکا اانتقال ہوگیا ہے بتایا جاتا ہے کل رات تھانے میں انکی طبیعت خراب ہو گئی اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث انہوں نے دم توڑ دیا
شمس نے سفید پڑتے چہرے کے ساتھ وہ خبر دیکھے اور پھر لڑکھڑاتے قدموں سے آگے آیا آفس کا دروازہ کھولا اور باہر نکل گیا
عمر بے تاثر نگاہوں سے ٹی وی کو تکتا رہا
اسکے ذھن میں اب بھی کئی آوازیں گونج رہی تھی
ڈاکٹر کو بلاؤ شمس عمر کو بلاؤ
اس کے دل کو نہ سکون ملا تھا نہ کہیں دور اسکی روح کو قرار ملا تھا
کیونکہ وہ جانتا تھا اگر یہ سب مر جائیں تب بھی وہ جج صاحب کو واپس نہیں لا سکے گا اور اگر رہنا انکے بغیر ہی تھا پھر کسی انتقام پہ کونسی خوشی کسی بدلے پہ کونسا سکون
آفس کی دیواروں نے اس کے جامد وجود کو دیکھ رخ پھیر لیا
کون کمبخت عمر حیات کو اداس دیکھنا چاہے گا؟
گاڑی ایک چھوٹے سے محلے میں آ کر رکی یہ محلہ نسبتا صاف ستھرا تھا گلی میں کھیلتے بچے اور گھروں سے آتی عورتوں کی آوازیں یہ ظاہر کرتی تھیں کہ یہ ایک چھوٹا سا محلہ جہاں گھروں کی دیواریں ساتھ والے گھر وں سے جڑی ہوتی ہیں
ڈرائیور نے گاڑی کا دروازہ کھولا فروا نزاکت سے باہر آئی آنکھوں لگا سیاہ چشمہ اور کہنی پہ ٹنگا برانڈڈ بیگ سبز ہائی ہیلز کو جما جما کر چلتی وہ ایک گھر دروازے کے باہر آ کر رکی یہ گھر باقی گھروں کی نسبت اچھی حالت میں تھا پکا دو منزلا مکان تازہ رنگ و روغن مضبوط صاف ستھری دیواریں گھر کے اندر شاید کوئی اونچا لمبا درخت بھی تھا جس کی شاخیں دروازے کے باہر سے جھانکتی نظر آتی تھیں
دروازہ ایک ادھیڑ عورت نے کھولا اسکے ہاتھ میں پوچھا تھا شاید وہ ملازمہ تھی اورصفائی کر رہی تھی نوارد کو آنے کا راستہ دے کر وہ ہی گئی اور اپنی مالکن کو آوازیں دینے لگی
فروا آس پاس نظر دوڑاتے ہوئے اندر آئی گھر کے اندر چپس کا فرش بچھا تھا اس گھر میں اگر کسی سے کی بہتات تھی تو وہ پودے تھے
دیواروں کے ساتھ گملے میں رکھے پودے لان میں رکھے پودے کیاریوں میں سجے پودے بلا شبہ یہ سبز پودے اور پھول آنے والوں کی آنکھوں کو راحت دیتے تھے چھوٹا دو منزلا گھر صاف ستھرا اور خوب خوب صورت تھا لانگ ٹائم فروا سلطان
آواز پہ وہ مڑی اسکے عقب میں وہ عورت کھڑی تھی سنجیدہ معتبر سی عورت اسکی سیاہ آنکھیں آج بھیج اسی طر چمک رہی تھیں چہرہ بوڑھا ہو گیا تھا بال کنپٹی سے سفید ہو رہے تھے وہ سیاہ چکن کاری کے سوٹ میں با وقار سی لگ رہی تھی
لانگ ٹائم نفیسہ حیات وہ مسکرائی پھر دو قدم آگے آئی
تم مجھے پہچانتی تو ہو ناں ؟ فروا نے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا
تم نگین وہاج ہو ہے ناں ؟
اور تم لیڈی ڈیانہ اس نے جملہ مکمل کیا تو دونوں ہلکا سا ہنس دیں تم نے کہا تھا تم بچوں کو قرآن پڑھاتی ہو لیکن تمھارے گھر کو دیکھ کر تو کچھ اور ہی لگتا ہے
وہ اطراف میں دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی
میں بیرسٹر تھی اور اب ایک لاء کالج میں وائس پرنسپل نفیسہ نے جوابد یا
فروا مڑی تیز نظروں سے اسکو گھورا
میں بس تم سے ایک سوال کرنے آئی ہوں صرف ایک
عمر کون ہے؟ اس نے ایک ایک لفظ پہ زور دیا
عمر وہ بچہ ہے جسے تم نے کچرے کے ڈھیر پہ پھنکوا دیا تھا میں نے تم سے کہا تھا دعا کرنا وہ مر جائے اگر وہ بچ گیا تو تمھیں زندہ نہیں چھوڑے گا لیکن لگتا ہے تمہاری دعاؤں میں اثر نہیں ہے یا پھر عمر کے لئے میری کی گئی دعائیں زیادہ اثر انداز تھیں تمھیں کیا لگتا ہے؟ وہ بازو سینے پہ باندھے سکون سے پوچھ رہی تھیں
فروا کے رنگ ایک لمحے کو متغیر ہوا دل کو جیسے کسی نے زور سے پکڑ کر دبایا ہو اسے اپنے آس پاس بین کرنے کی آوازیں سنائی دینے لگیں
تم باز نہیں آئیں ناں ؟
فروا نے دانت پیستے ہوئے کہا تو بلاخر تم نے اس بچے کو ہماری زندگیوں میں شامل کر ہی دیا نفیسہ کیا تم ہماری پہلی ملاقات بھول گئی ہو؟ آج میں ہماری دوسری ملاقات میں بھی تمھیں وہی کہوں گی جو اس دن کہا تھا اسے ہماری زندگی سے نکال لو نفیسہ حیات
نفیسہ پر سکون سی انکو دیکھتی رہیں
تم غلط ہو فروا یہ ہماری دوسری نہیں تیسری ملاقات ہے لیکن فرق بس یہ ہے کہ اس ملاقات میں تم نقا ھت زدہ اور بیمار تھیں تمھیں یاد نہیں ہوگا ہے ناں ؟ فروا اچھنبے سے اسکو دیکھتی رہی
چلو میں تمھیں ایک کہانی سناتی ہوں
وہ مزے سے کہتی آگے آئیں
بیس سال پہلے کی بات ہے میں اپنے بیٹے کو اسلام آباد لے کر گئی تھی ایک دن میرا بیٹا بیمار ہو گیا میں اسے ہسپتال لے گئی اور وہاں جا کر پتہ ہے میں نے کیا دیکھا ؟ وہ آنکھوں میں حیرانی سموئے اسے دیکھنے لگیں فروا کے چہرے پہ اب بھی نہ سمجھی تھی
وہاں مجھے تم دکھیں تمھارے ہاتھ میں ایک بچی تھی چھوٹی سی پیاری معصوم بچی
فروا کا چہرہ سفید پڑا وہ بے یقینی سے پیچھے کو ہوئی
تمہارا شوہر تم سے وہ بچی چھین رہا تھا تم رو رہی تھی اسکی منت کر رہی تھیں تم بیمار اور زرد تھیں چو نکہ تم لوگ ہسپتال کے عقبی حصے میں تھے سو کوئی اور تمہارا جھگڑا نہیں دیکھ سکا تم روتی چیختی رہیں لیکن تمھارے شوہر نے اس بچی کو تمھارے ہاتھ سے چھین کر کوڑے کے بڑے سے ڈرم میں پھینک دیا رات کا وقت تھا ڈا کٹرز کی ایک فوج کھڑی تھی جسے نہ جانے کتنے پیسے کھلا کر تم لوگوں نے یہ گناہ سر زد کروایا
فروا لڑکھڑانے لگی نفیسہ نے آگے بڑھ کر اسکی کلائی کو زور سے دبوچا سرخ ہوتی آنکھیں اسکے چہرے پہ گاڑ دیں فروا کو دیکھ کر لگتا تھا وہ ابھی مر جائے گی
تم نے اپنی بیٹی کو مرنے دیا کیونکہ وہ صرف تمہاری بیٹی تھی
فروا کے آنسو بہہ نے لگے اولاد کا غم ایک بار پھر جان کو آنے لگا
وہ اس جاپانی بزنس مین کی بیٹی تھی اس کے نقوش بڑی حد تک اپنے باپ سے ملتے تھے لیکن وہ تمہاری بیٹی بھی تو تھی ناں تم نے اپنی بیٹی کو مار دیا فروا
نفیسہ نے اسکا ہاتھ چھوڑا وہ بے دھم سی ہو کر نیچے گری اسکا چہرہ یکدم بو ڑھا لگنے لگا تھا اسکی رنگت نچڑ نے لگی تھی سانس رک رک کر چل رہا تھا
تم اپنی بیٹی مارو شوہر کو مارو یا بیٹے کو لیکن اگر تم نے میرے بیٹے کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا ناں خدا کی قسم میں تمھارے پورے خاندان کو تباہ کر دوں گی میرے بیٹے کے نام میں دو با "ر زندگی "آتا ہے اگر تم نے اسکی زندگی سے کھیلنے کی کوشش کی تو میں تمہارے سارے خاندان کے حصے میں موت لکھوں گی وہ اس کے سر پہ کھڑی غرا رہی تھیں
فروا مرے مرے انداز سے واپس اٹھی اسکی آنکھیں نیم مردہ تھیں زبان گنگ
سیاہ عمالوں کا افشاں ہونا ہر بار پہلے دن جیسی ذلت دیتا ہے انسان کبھی بھی اپنے سیاہ اعمالوں کے ساتھuse to نہیں ہو سکتا
تمہاری بات کا یقین کون کرے گا؟ فروا کو اپنی آواز کسی کھائی سے آتی محسوس ہوئی آنکھیں اب بھی مردہ تھیں گردن اٹھانے کی سکت اس میں رہی ہی نہ تھی
نفیسہ مسکرائی دل کھول کر مسکرائی
یقین تمہارا چہرہ دلائے گا خود کو دیکھو فروا اپنا چہرہ دیکھو اور پھر بتاؤ کیا یہ جھوٹ ہے اور اگر جھوٹ ہے تو مجھے جھٹ لاؤ میں زیادہ کچھ نہیں کروں گی میں بس یہ بات تمھارے بیٹے کو بتاؤں گی اور مجھ یقین ہے کہ وہ اتنا غیرت مند ضرور ہوگا کہ تمھیں دھکے مار کر اپنے گھر سے نکال دے یا پھر شاید خود کو مار دے کسی کو کیا پتہ انہوں نے کندھے اچکائے
میں اندر جا رہی ہوں اور جب واپس آؤں تو مجھے نظر مت آنا ورنہ سفیر سلطان کا نمبر ہے میرے پاس وہ بول کر اندر کی طرف بڑھ گئیں
پیچھے کھڑی فروا سے اپنی ٹانگوں پہ کھڑا ہونا مشکل ہو گیا وہ ذلت کے بیلچے سے زخمی چہرہ لئے واپس مڑ گئی کیا اب تمھیں یقین آیا کہ اس نے غلط عورت چن لی تھی؟
***
ہسپتال کی سفید راہداریاں حبس کے باعث نم سی تھیں جون کے آخری ایام تھے گرم ہوا کے تھپیڑ ے جسم کو جھلسا دیتے تھے
وہ ہلکے جامنی رنگ کے لان کے سوٹ میں ملبوس تھی بھورے بالوں کی ڈھیلی چٹیا باندھ رکھی تھی جس سے چند لٹیں نکل کر چہرے پہ جھول رہی تھیں اسکی سیاہ آنکھیں سنجیدہ تھیں ہسپتال کے کمرے کے باہر دو گارڈز کھڑے تھے ہا لے نے بس ایک نظر ان کو دیکھا وہ دونوں تابعداری سے راستہ دینے لگے
وہ ہارون کے گارڈز تھے ہا لے کوراستہ نہ دے کر مرنا تھا کیا؟
وہ پرائیویٹ روم کا پر تعیش دروازہ دھکیل کر اندر آئی اندر کا ماحول ایسا تھا جیسے کوئی فائیو اسٹار ہوٹل کا کمرہ ہو وہ سامنے ہی تھا ہسپتال کی وردی میں بیڈ پہ لیٹا ہوا اسکے چہرے پہ نیل تھے آنکھ کے قریب ایک زخم بھی تھا باقی کا جسم جہاں جہاں سے نظر آ رہا تھا بس سفید پٹیوں میں قید تھا وہ قدم قدم چلتی آگے آئی اسکے بیڈ پہ اسکے پیروں کے قریب بیٹھ گئی دل کو جیسے کسی نے مٹھی میں لے کر دبایا ہو ہارون کو اس حالت میں دیکھنا دل چیر دیتا تھا وہ شاید دوائیوں کے زیر اثر سو رہا تھا اسکی سانولی رنگت زرد پڑ گئی تھی سرمئی آنکھیں بند تھیں بال جو ہمیشہ سلیقے سے جمے رہتے تھے آج وہ ذرا ذرا سے نظر آ رہے تھے باقی سارا سر پٹیوں سے جکڑا ہوا تھا
تم نے کہا تھا ساری دنیا بھی اگر مجھے چھوڑ دے تو تم وہ واحد انسان ہو گے جو میرے ساتھ رہو گے اس نے ہلکی آواز میں کہنا شروع کیا آج میں تمھیں بتانے آئی ہوں کہ اگر تم میرے ساتھ ہو تو مجھے ساری دنیا کی کوئی ضرورت نہیں
اسکی آنکھیں نم ہونے لگیں تھیں گلہ خشک تم کہتے ہو میں ٹاکسک ہوں صحیح کہتے ہو میں ہوں لیکن کیا تم نے کبھی غور کیا میں ایسی کیوں ہوں میں تمھارے معاملے میں ہی ٹاکسک کیوں ہوں ؟ وہ گردن جھکائے ہارون کے پیروں پہ نظریں جمائے کہہ رہی تھی
تم دس سال کے تھے جب رستم مر گیا وہ تمہارا گارجین تھا تمہارا پروٹیکٹر تھا وہ چلا گیا تو تم اکیلے ہو گئے مجھے کہا گیا ہارون کے ساتھ رہو ماموں اماں بابا سب نے کہا ہارون کے ساتھ رہو اسکی دوست بنو اسکی گارجین بنو
حلق میں آنسوؤں کا گولہ اٹکنے لگا وہ بس ہلکی آواز میں بولتی رہی شاید وہ سن رہا تھا شاید نہیں
کسی نے نہیں پوچھا کہ میں کیا چاہتی ہوں کسی نے نہیں پوچھا میں تمہاری گارجین بننا چاہتی ہوں یا نہیں کسی نے نہیں پوچھا میں تمہاری پروٹیکٹر بننا چاہتی ہوں یا نہیں تم بس ایک ان چاہا بوجھ تھے جو میری پیٹھ پہ لاد دیا گیا لیکن میں نے شکایت نہیں کی میں سلطان ہوں بھرم رکھنے تب بھی آتے تھے وہ ہلکا سا ہنسی
پس منظر میں بس مشینوں کی آواز آتی تھی
مجھ سے کہا گیا میں تمھارے لئے فیصلے لیا کروں میں نے لئے ہاری وہ بے بسی سے بولی میں نے اپنا بیسٹ دیا جہاں میں نے تمھارے لئے سہی فیصلے کئے وہیں کچھ غلط بھی کئے میرا قصور نہیں تھا میں کم عمر تھی یا پھر میرے حساب سے وہی فیصلے سہی تھے بارہ سال کی عمر میں نے اس بچے کا سر اس لئے نہیں پھاڑا تھا کیونکہ اس نے میری کاپی چوری کی تھی میں نے اسکا سر اس لئے پھاڑا تھا کیونکہ میں نے اسکو تمھیں بلی کرتے دیکھا تھا میں نے تمھیں اسکول کے واش روم میں روتے ہوئے دیکھا تھا
اب کے آنسو بہنے لگے صد شکر کہ ہارون سو رہا تھا ورنہ اس وقت وہ دونوں رو رہے ہوتے
میں اس میڈم کے گھر کے باہر ہارن اس لئے نہیں بجاتی رہی کیونکہ انہوں نے مجھے ڈانٹا تھا میں نے وہ سب اس لئے کیا کیونکہ میں جانتی تھی انکی بیٹی نیہا تمھیں ہراساں کرتی ہے
وہ میرے فیصلے تھے ہارون جو میں نے تمھیں پروٹیکٹ کرنے کے لئے لئے تھے بابا اس میڈم کی بیٹی کے بارے میں جان گئے تھے تب ہی انہوں نے مجھے کچھ نہیں کہا ماموں اس بچے کے بارے میں جان گئے تھے اس لئے انہوںنے بھی مجھے کچھ نہیں کہا ان سب کو لگا میں ہارون کی گارجین ہوں جسے چاہوں فیصلے لوں جیسے چاہے اسے ٹریٹ کروں وہ میرے بڑے تھے لیکن انہوں نے میری اصلاح نہیں کی تمہارے لئے مجھے کھڑا کیا گیا دوسروں کی ٹانگیں زیادہ دیر تک آپ کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتیں میں بھی نہیں کر سکی میں تھک گئی
اس نے شکستگی سے نفی میں سر ہلایا
میں تمھیں پروٹیکٹ کرتے ہوئے تمہارے لئے فیصلے لیتے ہوئے تھک گئی لیکن میں اس بوجھ کو اتار نہیں سکتی تھی کیونکہ میں سلطان تھی وہ روتے ہوئے تلخی سے ہنسی
میرا رویہ تمھارے ساتھ برا ہوتا گیا میں تم پہ حکم صادر کر نے لگی تمھیں کنٹر ول کرنے لگی کیونکہ مجھے یہ سہی لگتا تھا کیونکہ مجھے بتایا گیا یہی سہی ہے کیونکہ کبھی کوئی میری اصلاح کے لئے آیا ہی نہیں کیونکہ تم نے کبھی ہا لے کو "ناں "کہا ہی نہیں میں گارجین بنتے بنتے ٹاکسک بن گئی لیکن اس سب میں یہ ہوا کہ بوجھ بنی دوستی دل کی دوستی بن گئی تم ہمارا تعلق سب ضروری ہوگیا میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں ہارون
وہ بلند آواز میں رونے لگی ہارون کے ساکت ہوئے وجود میں جنبش ہوئی اسکی آنکھ سے ایک آنسو ٹوٹ کر تکیے میں جزب ہوا تو وہ جاگ رہا تھا؟
میں تم سے محبت کرتی ہوں ہاری بہت زیادہ حد سے زیادہ میں ایسی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتی جس میں ہا لے کے ساتھ ہارون نہ ہو
میں نے غلط فیصلے لئے ہاری میں نے صحیح فیصلے بھی لئے میں نے اپنی عقل اپنی عمر کے حساب سے ہر طرح کے فیصلے لئے میں نے کبھی تمہارا برا نہیں چاہا میں نے کبھی تمھیں ہرٹ نہیں کر نا چاہا میں کبھی بھی ٹاکسک نہیں بننا چاہتی تھی
میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں ہارون میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں میں تمھیں کھونا نہیں چاہتی وہ بری طرح روتے ہوئے کہہ رہی تھی ڈاکٹر نے کہا ہارون مر گیا مجھے لگا ساری دنیا مر گئی
اچھا یہ بکواس کی اس نے ؟ وہ پٹ سے آنکھیں کھولے اٹھ بیٹھا ذرا پوچھوں تو اس سے میری تتلی والی پینٹنگ اسکا باپ پوری کرے گا؟
ہا لے نم آنکھوں سے ہنس دی کھلکھلا کر دل سے
وہ اسی طرح لیٹے لیٹے اسکو ہنستے ہوئے دیکھتا رہا
تم جاگ رہے تھے ناں بد تمیز وہ آنسو صاف کرتے ہوئے بولی
درد بہت ہے سونے کہاں دیتا ہے وہ آرام سے بولا ہا لے کے دل کو کچھ ہوا وہ جانتی تھی وہ تکلیف میں ہے کیا زیادہ درد ہے؟ اسے فکر لاحق ہوئی
ہارون نے نفی میں سر ہلایا
زیادہ نہیں بس کمر اٹھنے نہیں دیتی سر میں ٹیسیں اٹھتی ہیں بازو الگ ٹوٹا ہوا ہے سہی کھیل گئی فروا چڑیل وہ بڑبڑایا ہا لے نہ چاہتے ہوئے بھی ہنس دی تمھیں کس نے کہا تھا اس سے پنگا لینے کو عمر نے بتایا مجھے کہ تم نے اسکے سر پہ بندوق رکھ دی تھی یہ تو ہونا ہی تھا وہ مزے سے بولی
وہ دونوں نارملی باتیں کر رہے تھے ایک سچی اور کھری دوستی میں ناراضگی کے بعد اگر صلح ہو جا نے تو فارمٹلینر کہیں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں پچھلی باتیں خود بخود ذہن سے محو ہونے لگتی ہیں دل میں نئی جگہیں اور نئی برداشت پیدا ہوجاتی ہے قربانی اور ایثار پہلے سے زیادہ بڑھ جاتا ہے بس شرط یہ ہے کہ دوستی "سچی "اور "کھر ی "ہو ویسے تمھیں ذرا رحم نہیں آیا اس میڈم کے ساتھ یہ سب کرتے ہوئے بیچاری ایک ہی لڑکی تھی جو میرے پیچھے آیا کرتی تھی ورنہ تمہارے خوف سے تو کوئی لڑکی مجھے دیکھتی بھی نہیں تھی وہ آنکھیں پو ری کھولے نچلا ہونٹ دانتوں تلے دبائے صاف ظاہر تھا ہا لے کو تنگ کر رہا ہے
ہا لے نے اپنی آنکھیں گھمائیں
وہ تمھیں دیکھتی نہیں تھی تمھیں ہراس کرتی تھی
جو بھی تھا کیا میں نے تمھیں شکایت دی؟ اچھی بھلی لڑکی میرے ہاتھ سے نکل گئی کتنی خو بصورت تھی ناں ؟ اس نے ہا لے کو دیکھ کر تائید چاہی
.فروا آنٹی نے تو بس بیڈ پہ بٹھادیا ہے ناں میں تمھارے ٹکڑے ٹکڑے کر سکتی ہوں اگر تم .
آہ . . آہ ہا لے . . . آہ یکدم ہارون کراہنے لگا ہا لے کے سارے الفاظ اسکے منہ میں رہ گئے
وہ ایک ہاتھ سے اپنا سر پکڑے درد سے دوہرا ہو رہا تھا بری طرح کراہتے ہوئ وہ تھوڑی دیر پہلے والا ہارون ل بالک نہیں لگ رہا تھا
ہا لے کو ڈاکٹر کی ساری باتیں یاد آنے لگیں ڈاکٹر نے کہہ رکھا تھا اس سے زیادہ بات نہ کی جائے اسکے ذہن پہ زور نہ ڈلوایا جائے
وہ فورا اٹھ کر باہر بھاگی تھوڑی دیر بعد وہ ڈاکٹر کے ہمراہ واپس آئی
انہوں نے ہارون کا چیک اپ کیا اسے نیند کی دوائی دی اور ہا لے کو کچھ دن تک اسے آرام کرنے دینے کو کہا وہ خاموشی سے ساری ہدایت سنتی رہی ڈاکٹر چلا گیا وہ وہیں بیٹھی رہی
کافی دیر تک بس ہارون کو دیکھتی رہی پھر اسکا فون بجا مدحت کا میسج تھا
جس ڈاکٹر نے تمھارے بابا کا علاج کیا تھا انکی ڈیتھ ہوگئی ہے کیا تم نے دیکھا ؟
ہا لے کا دماغبھک سے اڑا وہ لڑکھڑاتے قدموں سے دیوانہ وار باہر بھاگی
عمر نے اسے مار دیا عمر ایسا کیسے کر سکتا ہے؟
وہ کس طرح ہاکی ہسپتال سے دوسرے ہسپتال پہنچی کیا ہوا کس نے کیا کہا اسے کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا اسے کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا اسکے کان سائیں سائیں کر رہے تھے رنگت متغیر ہو چکی تھی
ہسپتال کے باہر لوگوں کا ایک ہجوم تھا اس ہسپتال میں آخری بار ڈاکٹر عبدالحفیظ کو لایا گیا تھا اور اسی ہسپتال کے سرد خانے میں انکی لاش رکھی تھی موت کی وجہ گلہ گھونٹ کر مارنا لکھی گئی تھی
ہا لے مرے مرے قدم اٹھاتی ان لوگوں کے ہجوم میں کسی ایک چہرے کو تلاش کر رہی تھی وہ لوگوں کو ہٹائی جگہ بناتی آگے آگے جا رہی تھی وہ ہجوم کے آخری سرے پہ پہنچی مناظر واضح ہوئے آوازیں واضح ہوئیں کوئی جانا پہچانا سا چہرہ تھا جس کے آگے لوگوں نے مائیکس پکڑ رکھے تھے فلیش کی چمکتی روشنیوں میں اسکا چہرہ مکروہ سا نظر آتا تھا اسکی آنکھیں اگر آنسوؤں کی دھند میں لپٹی نہ ہوتیں اور ذہن کسی اور جملوں کی بازگشت نہ سن رہا ہوتا تو وہ اس چہرے کو پہچان لیتی مائیکس کے پیچھے کھڑا شخص کہہ رہا تھا اس نے ایک ہا تھ سے کسی نو دس سالہ بچے کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا بچے کاچہرہ آنسوؤں سے تر تھا
ڈاکٹر عبدالحفیظ پیرزادہ میرے بھائی کے قتل میں ملوث رہے انہوں نے میرے بھائی کے کمرے میں انتہائی خطر ناک لوگوں کو جانے اور میرے بھائی کا قتل کرنے کا موقع دیا
وہ لمحہ بھر کو رکا لیکن میں آج اس آدمی کو اس کے تمام عمال کے لئے معاف کرتا ہوں اللہ اسکے لئے بھلائیاں کرے
ہا لے اسکو سنتی رہی چپ گمصم
میں اس آدمی کی طرح نہیں ہوں جس نے میرے بھائی کے بچوں کو یتیم کر دیا میں شمس سلطان ہوں میں بچوں سے دشمنی نہیں کیا کرتا
اپنے موبائل کی سکرین پہ اسکی اس بات کو سنتے حسن نے طنزیہ سر جھٹکا تھا
میں آج سے برہان پیر زادہ کی ذمہ داری اپنے سر لیتا ہوں ہجوم میں داد ابھری کئی لوگوں نے اسکے حق میں نعرے بلند کئے شمس نے ہاتھ اٹھا کر انہیں خاموش رہنے کو کہا میں برہان پیر زادہ کی پڑھائی لکھا ئی اور باقی ضروریات زندگی کا اسی طرح خیال رکھوں گا جیسے اپنی اولاد وہ میرے ایمپائر میرے ہیون میں رہے گا مائیک تھامے لوگوں کے چہروں پہ نہ سمجھی اتری ہیون انکا پروجیکٹ کب بنا ؟ حسن کی آنکھیں سڑکیں ہا لے کے دل کا کرب گہرا ہوا
مختلف سوال کئے گئے شمس پر سکون انداز میں انکو سنتا رہا
میں آپ سب کی حیرانی سمجھتا ہوں لیکن میں آج آپ سب کو یہاں ایک بات بتا دینا چاہوں گا کہ ہیون اب میرا پراجیکٹ ہے تقریبا ایک سال قبل میرے بھائی نے میری کمپنی کے پچیس فیصد شیئرز کے بدلے ہیون میرے ذمے لگا دیا تھا پیپر ورک اور باقی ساری کاروائی میرا سیکریٹری میڈیا کو دے دے گا میرے بھائی معراج سلطان کے قتل کیس میں کوئی پیش رفت اب تک نہیں ہوئی میں اور میرے خاندان نے قانون پہ اندھا بھروسہ کرتے ہوئے تمام معملات اپنی پولیس کے سپرد کئے تھے ہمیں انصاف چاہیے حکومت کو چاہیے کہ ہما ری آواز کو سنیں انصاف ہر کسی کے لئے ہونا چاہیے نہیں اگر کسی غریب ٹیچر یا مزدور کے گھر کا آدمی قتل ہوا ہوتا تو پورا ملک موم بتی لے کر احتجاج کر رہا ہوتا لیکن ہم ہمارے لئے کیوں کوئی نہیں آ رہا ؟ وہ ہاتھ اٹھا اٹھا کر بول رہا تھا آنکھیں نم تھیں چہرہ زخم زخم
ہمارے لئے کوئی نہیں آتا کیونکہ ہم پریولیجڈ ہیں کیونکہ ہم امیر ہیں لیکن کیا ایسا ہونا ہماری غلطی ہے؟ سب کو لگتا ہے ہمیں انصاف مل جائے گا لیکنآج میں آپ کو بتا دوں کہ اس ملک کا قانون جس طرح غریب کو پتلیا ہے اسی طرح امیر کو بھی پیلتا ہے لیکن ہم پھر بھی قانون پہ اعتبار کئے بیٹھے ہیں کہ ایک نہ ایک دن ہمیں انصاف ضرور ملے گا اور ہمیں امید ہے ایک دن ایسا ضرور ہوگا ایف فار ٹوڈے
وکٹری کا نشان دکھاتا وہ اپنے لوگوں کی معیت میں نکلتا چلا گیا ہا لے اسی طرح دھند میں لپٹی آنکھوں کے ساتھ اسکو جاتا دیکھتی رہی یکدم لوگوں کی نظر ہا لے سلطان پہ پڑی کیمروں اور مائیکس کا رخ اسکی جانب کیا گیا وہ غائب دماغی سے انکو دیکھتی رہی مختلف سوال مختلف جملے
مسز ہا لے آپ کے شوہر اے ایس پی عمر حیات کیا آپ اب بھی اس بات پہ قائم ہیں کہ انہوں نے آپ کو اغوا کیا تھا؟