وہ مسلسل اسکی طرف متوجہ تھا
ہا لے نے گردنکڑا لی
میں کھوکھلی بہادر بن گئی
میں نے اپنا خوف اندر دبا دیا اور گردن سیدھی کر لی میرے سیشنز ہوتے رہے اور میں وہی کرتی رہی جو ڈاکٹر چاہتا تھا میں بہت اچھی اداکار تھی دو آنسو جھوٹے ڈرامے اور سنجیدہ اداکاری میرے لئے کبھی مشکل نہیں رہی میں نے اداکاری کی کہ میری بیماری ختم ہو گئی ہے
کئی سیشنز اور
Virtual therapies
کے بعد بلاخر میں ایک دبی ہوئی بیماری کے ساتھ آزاد تھی میں بلی ہونے سے بچ گئی میں ہارون کی گارجین رہی میں اسکول کیbossy بچی رہی میں روئی نہیں جھکی نہیں کمزور نہیں پڑی زندگی اچھی چلی کبھی دوبارہ ایسا تجربہ نہیں ہوا لیکن پھر ایکد ن مجھے تمہاری گاڑی میں بند کر دیا گیا
اسکی آنکھیں زخمی ہو گئیں لہجہ رندھ گیا
کرب سا کرب تھا جو ہر جانب پھیل گیا
مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ میں اندر سے دروازہ کھول سکتی ہوں مجھے ویسی ہی گھٹن ویسی ہی گھبر اہٹ محسوس ہوئی دبی ہوئی بیماری قبر کھول کر واپس نکل آئی
میں وہاں سے نکل سکتی تھی لیکن میں نہیں نکل پائی میں اندر سے وہی ڈری سہمی بچی تھی میں بہادر کبھی بھی نہیں تھی میں کھوکھلی بہادر تھی
اور پھر میرا سارا وجود کھوکھلا ہو کر ڈھے گیا اس دن وہ بیماری ایک آسیب کی طرح پھر سے چمٹ گئی
میں اب بھی کھوکھلی بہادر ہوں بیماری اب بھی اندر ہے دور کہیں پڑی سسک رہی ہے علاج ما نگ رہی ہے لیکن وہ لمحہ بھر کو رکی
میں اسے پھر دبا دوں گی
اس نے عمر کی آنکھوں میں دیکھا پھر اپنی کلائی پہ خراشوں کے مٹے مٹے نشان دیکھے
اسکی آنکھوں میں معذرتی تاثر ابھرا
اس دن کے لئے ایک بار پھر سوری مجھے معاف کر دینا میں نے تمھیں ہرٹ کیا
وہ بولتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوئی
بالکنی کا دروازہ پار کیا اور کمرے میں چلی آئی
اسکے پیچھے عمر حیات ایک بار پھر اس دن کو اپنی یاد کا حصہ بنانے لگا
تکلیف ایک بار پھر حد سے سوا ہونے لگی
***
بالکنی کے صوفے پہ دراز عمر حیات کسی اور دن کے بارے میں سوچ رہا تھا وہ خود کو اس دن کے لئے معاف نہیں کر سکتا تھا لیکن کیا وہ خود کو معاف کرنا چاہتا تھا؟
یہ شاہ تاج کے گھر کی پارٹی والے روز سے دو روز بعد کا واقعہ ہے
ہارون کچھ کام لے کر عمر کے پاس آیا ہوا تھا اسے گھر میں غیر معمولی خاموشی محسوس ہوئی لیکن یہ بس چند پلوں کے لئے ہی تھی اگلے ہی لمحے اسے اوپری منزل سے ہا لے کی دلدوز چیخوں کی آوازیں سنائی دیں
اسکا دل اچھل کر حلق میں آگیا
وہ دیوانہ وار اوپر کی جانب بھاگا اسے گھر کے راستوں کا علم نہیں تھا وہ بس آوازوں کے تعاقب میں بھاگ رہا تھا وہ ایک کمرے کو دیکھتا جاتا اسے لگ رہا تھا کچھ برا ہے کچھ ہے جو نہیں ہونا چاہیے
ہا لے تکلیف میں تھی اور ہارون کو اسے تکلیف میں دیکھنا مشکل تھا
وہ اوپری منزل کی طرف آیا
آوازیں واضح ہوئیں سامنے بالکل سامنے ہا لے کا کمرہ تھا جہاں سے آوازیں آ رہی تھیں
وہ دروازہ بجا رہی تھی چیخ رہی تھی
ہارون کا دل رک رک کر چلنے لگا
وجہ وہ چیخیں نہیں تھیں وجہ وہ منظر تھا وجہ عمر حیات تھا وہ ہا لے کے کمرے کے دروازے سے ٹیک لگا ئے بیٹھا تھا کمرے کی چابی اسکے ہاتھ میں تھی
یکدم ہارون جیسے ہوش میں آیا عمر اسے دیکھ چکا تھا وہ ہارون کے اپنے نزدیک پہنچنے سے پہلے اٹھا اور برق رفتاری سےاس کے قریب پہنچ کر اسکی گردن دبوچ کر دیوار سے لگا دی
اسکی آنکھوں میں سختی تھی اور چہرہ غیر انسانی سا تھا
اگر تم نے کوئی آواز نکالی تو خدا کی قسم میں تمہاری لاش کتوں کو کھلاؤں گا وہ اسکے کان کے پاس دبا دبا غرا رہا تھا ہارون نے اپنا پورا زور لگا کر اسے دھکا دیا وہ بغیر لڑکھڑائے پیچھے کو ہوا
ہارون شاہد کو اپنی جان ہا لے سے زیادہ عزیز نہیں ہے اگر تم نے اسے تکلیف دی تو خدا کی قسم تمہا ری لاش کتوں کو بھی نصیب نہیں ہوگی
وہ اسی کے لہجے میں بولا
عمر نے ایک دو لمحہ اسے سخت آنکھوں سے دیکھا
ہارون اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑا رہا
میں اسکی بیماری چیک کر رہا ہوں تم دخل مت دو
اب کے اسکی آواز ہلکی تھی
کمرے کے دروازے کو دھڑادھڑ بجانے کی آوازیں مسلسل آ رہی تھیں
وہ عمر کو الزام دی رہی تھی ہارون کو پکار رہی تھی وہ ایک بار پھر واقعات مکس اپ کر رہی تھی
یہ کیسا طریقہ ہے کسی کی بیماری معلوم کرنے کا کیا تمہارا دماغ خراب ہوگیا ہے؟ وہ مر جائے گی
ہارون دروازہ کھولنے کو آگے بڑھا
کلسٹر و فوبیا چاہے آخری اسٹیج پہ پہنچ جائے بندہ مرے گا نہیں
ہارون کے قدم نہیں تھمے
اگر تم نے اس وقت دروازہ کھول دیا تو تمہاری دوستی پہ ایک بار پھر لعنت ہو تم ایک بار پھر اسکا نقصان کر رہے ہو تم پہ لعنت ہو
اب کے اسکے قدم تھمے آنکھیں زخم زخم ہوئیں دل کو جیسے کسی نے آرے سے چیر دیا ہو
وہ وہیں کھڑا رہا ساکت جامد
عمر قدم قدم چلتا اسکے قریب آ کر رکا
پس منظر میں ہا لے کی چیخیں بلند ہونے لگیں
انکی تکلیف سے مجھے بھی تکلیف ہوتی ہے لیکن تم یوں سمجھ لو کہ میں تھرما میٹر لگا کر انکا بخار چیک کر رہا ہوں مجھے علاج چاہیے یہ بیماری انکو ہانٹ نہیں کر سکتی میں کرنے نہیں دوں گا مجھے بخار چیک کرنے دو تاکہ مجھے علاج کرانے میں آسانی ہو
اسکا لہجہ ہر قسم کے جذبات سے عاری تھا
تھوڑی دیر بعد وہ دونوں اسی دروازے سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے
ہارون بار بار اضطرابی کیقیب میں اپنے ہاتھ کی مٹھی کھول بند کر رہا تھا
عمر آنکھیں موندے دروازے سے ٹیک لگائے سکون سے بیٹھا تھا
ہر آہ ہر بکا کے ساتھ اسکا دل ڈوب کر ابھرتا تھا
یکدم ساری آوازیں بند ہو گئیں خاموشی ہی خاموشی چھا گئی شاید وہ تھک چکی تھی یا شاید گلہ بیٹھ گیا تھا
عمر خاموشی سے اٹھا لمحے کے ہزارویں حصے میں اسکے تاثرات بدل گئے
اب وہ اداکار عمر تھا
ہارون اسکے ساتھ اٹھا تھا وہ پریشان تھا گلٹی تھا اور اداکار نہیں تھا
دروازہ کھلا وہ آگے آیا ہا لے دروازے کے بالکل ساتھ دیوار سے لگی بیٹھی تھی
اسکے بال بکھر گئے تھے چہرہ رویا رویا تھا
لیکن اسکی کلائیاں . . اسکی کلائیاں بری طرح زخمی تھیں اس نے نوچ نوچ کر انکو زخمی کر دیا تھا
عمر نیچے بیٹھ گیا اسکے پاس گھٹنوں کے بل
وہ بار بار اس سے کچھ پوچھ رہا تھا کچھ کہہ رہا تھا
وہ پریشان تھا اور اس بار یہ اداکاری نہیں تھی
وہ بس یک ٹک اسے دیکھے گئی
ایک آنسو لڑھک کر گال پہ پھسل گیا
میں نے پھر سے واقعات مکس اپ کر لئے ناں ؟ وہ عمر کو دیکھتے ہوئے رندھی ہوئی آواز میں بولی
عمر کے دل کو جیسے کسی نے زور سے جکڑا تھا
ہا لے نے اسکے پیچھے کھڑے ہارون کو نہیں دیکھا
سیاہ آنکھوں والا مرد اسکے آگے گھٹنوں کےبل بیٹھا تھا اور ہارون جانتا تھا جب جب یہ آدمی آجاتا ہے ہا لے اسکو نہیں دیکھتی
ادھوری محبت ایک بار پھر سوئے سوئے ڈنک مارنے لگی
میں نے پھر تمھیں الزام دیا ناں وہ بس آنکھیں اسکے چہرے پہ ٹکا ئے پوچھ رہی تھی
سیاہ آنکھوں والا مرد اسکی کلائی دیکھ رہا تھا پریشانی سے کچھ کہہ رہا تھا
ہارون کو اپنا آپ غیر اضافی لگا
میں تمھیں ہرٹ نہیں کرنا چاہتی تھی عمر میں نے یہ سب جان بوجھ کر نہیں کیا میں پتہ نہیں کیوں کیسے میں بس واقعات مکس اپ کر لیتی ہوں آئی ایم سوری عمر آئی ایم سوری
وہ اب رو پڑی تھی
گلٹ سے دکھ سے یا شاید بے بسی سے
وہ عمر پہ الزام لگانے کے لئے معافی مانگ رہی تھی اور وہ معاف کر رہا تھا
ان دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہوجاتا کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی دور میں لیکن کچھ تھا جو ٹو ٹا ہوا رہتا ہمیشہ وہ ہارون کا دل تھا
وہ پلٹ گیا خاموشی سے وقار سے اسے اس طرح پلٹنے کی عادت تھی
وہ اپنی خوشی کو ہا لے کی خوشی پہ ترجیح دیتا منظر سے غائب ہو گیا
پیچھے ان دونوں کی سیاہ آنکھیں ایک دوسرے پہجمی تھیں
ایک میں الزام دینے کا گلٹ تھا اور دوسری میں چاہتے ہوئے بھی الزام قبول نہ کر پانے کا گلٹ تھا
لیکن ان دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہوجاتا کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی دور میں
***
نیو یارک کی شامیں اکثر نوجوانوں کے لئے رنگین ہوا کرتی ہیں
صاف ستھری روشنیوں سے جگ مگ کرتی سڑک پہ اس وقت یاقوت مرزا کی گاڑی بڑے کروفر سے اپنے ٹائر رکھتی جا رہی تھی
سیاہ فام امریکی ڈرائیور گاڑی ڈرائیور کر رہا تھا یاقوت پچھلی سیٹ پہ بیٹھا تھا اس کے ساتھ ایک لڑکی بھی تھی لیکن کچھ وقت پہلے تک
کچھ منٹ قبل ہی وہ اس لڑکی کو اس کے فلیٹ کے باہر چھوڑ کر آیا تھا
وہ آج پھر سے ایک بھر پور شام گزار کر واپس آ رہا تھا نیلی سلک شرٹ نیچے کے سفید اور نیلی دھاری دار پینٹ سلیقے سے جمے بال محسور کن خوشبوؤں میں رچا بسا وہ اپنی تیاری سے یہ ثبوت دے رہا تھا کہ
حسن مجھ پہ تمام ہوا
چند دنوں سے وہ جسhome sickness کا شکار تھا وہ ختم ہو چکی تھی اور اب وہ اور اسکی عیاشیا ں جوبن پہ تھیں اسکی گاڑی ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے سامنے آ کر رکی وہ ایک شان سے باہر آیا
لابی کے بعد راھداریاں عبور کرتا وہ بلاخر ایک کمرے کے باہر آ کر رکا کی کارڈ سے دروازہ کھولا اندر آیا
لیکن اگلے پل ہی ناک پہ لگنے والے ایک مکے کی وجہ سے لڑکھڑا کر گرا
ابھی وہ سیدھا ہوتا کہا سکو اپنے پیٹ پہ زور دار لات پڑی وہ درد سے دوہرا ہونے لگا
اس نے با مشکل اٹھنے کی کوشش کی اپنا چہرہ اٹھا کر اس آدمی کو دیکھنے کی کوشش کی جو بغیر آواز کئے بس اسے مارے جا رہا تھا
لیکن جونہی وہ ذرا سا اوپر کو ہوا اسکے چہرے پہ بھاری بوٹ کی زوردار ضرب لگی
یاقوت کو لگا اب وہ کبھی دیکھ نہیں پائے گا اسکی بصارت دھندلی ہونے لگی
مقابل بس اسے مارے گیا کبھی وہ اسکے سینے پہ لات مارتا تو کبھی اسکے چہرے پہ اپنا بوٹ
یاقوت کراہ رہا تھا گالیاں دے رہا تھا
لیکن جونہی وہ چہرہ اٹھا کر اسے دیکھنے لگتا
وہ پھر سے ایک ایسا کاری وار کرتا کہ یاقوت کی روح تک بلبلا جاتی
کہا تھا ناں میری بہن سے دور رہو ؟
یہ آواز یاقوت اس آواز کو لاکھوں میں بھی پہچانتا تھا
اسکا سانس رک گیا اسے لگا اب وہ کبھی سانس نہیں لے سکے گا
نوح مرزا نے اسے آ لیا تھا
وہ بس ساکت اس ٹھنڈے فرش پہ پڑا رہا
ساری حسیات ختم ہو گئیں ہر درد مٹ گیا موت کا خوف غالب آگیا
میں نے تم سے کہا تھا یاقوت میری بہن سے دور رہو
وہ سرد آواز میں کہتے اسکے قریب پنجوں کے بل بیٹھا
جینز کے اوپر سیاہ ہڈ سر پہ گرائے چہرے پہ ماسک اور
اسکے ہاتھوں میں دستانے تھے
یاقوت کے ناک سے خون بہہ رہا تھا ماتھے پہ جامنی نشان بن گیا تھا جسم کا جوڑ جوڑ دکھ رہا تھاا سکی آنکھیں خوف کے باعث پوری کی پوری پھیل گئیں
ڈیڈ . . . ڈیڈ تمھیں جان سے مار دیں گے
وہ خود کو گھسیٹتے ہوئے پیچھے جا رہا تھا آنکھیں خوف زدہ چہرہ زخمی
نوح اب اپنی جیب سے ایک پتلی رسی نکال رہا تھا
یاقوت کا سانس حلق میں اٹکا
. . . . یہ . . یہ . یہ کیا کر رہے ہو یہ تمہارا پاکستان نہیں ہے تم مجھے مار نہیں سکتے
یہاں کی سیکورٹی یہاں کا سسٹم . . یہ یہ پاکستان نہیں ہے وہ اب دیوار سے جا لگا
نوح سرد برف آنکھیں لئے اسکی جانب بڑھا ایک لات اسکے سینے پہ ماری وہ درد سے دوہرا ہوا اب کے وہ برق رفتاری سے اسکی گردن میں رسی ڈال چکا تھا
اس ہوٹل کی سیکورٹی اسکا سسٹم یہ سب نوح نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے وہ اسی طرح کھڑے کھڑے اسکے کان کے پاس جھکا
اسکی آواز میں کوئی زہر تھا یاقوت کا سارا جسم سبز پڑتا جا رہا تھا
کیا تم بھول گئے میں تمھارے باپ کا کیا ہوں ؟ میں نے خود کھڑے ہو کر اس ھوٹل کو اپنی آنکھوں کے سامنے بنوایا ہے بلکہ تمھارے باپ کا ہر ہوٹل میری آنکھوں کے سامنے بنا ہے میرے اپرو ہوئے نقشوں پہ بنا ہے اس نے کہتے ہوئے پھندا تنگ کیا
تم مجھے اس سیکورٹی سے ڈراو گے وہ سیکورٹی جس کے ہاتھ میں ہتھیار کونسے ہوں گی یہ بھی میں نے طے کیا تھا؟ اب کے اس نے پھندہ مزید کسا یاقوت بری طرح کھانسنے لگا خود کو چھڑوانے کے لئے جدو جہد کر نے لگا تم نے کیا کہا یہ پاکستان نہیں ہے یہاں ویسا کمزور قانون نہیں ہے؟ لیکن مجھے بتاؤ اگر اس مضبوط قانون کو تمہاری لاش ہی نہ ملے تو ؟
یاقوت کی آنکھیں باہر کو ابلنے لگیں خوف سے اسکی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے
میں تمہاری لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسی ہوٹل کے کچن لے جاؤں گا اور لوگوں کو ہاٹ ڈاگ کی جگہ تمہارا گوشت کھا نے کو ملے گا اتنا بس اتنا آسان ہے میرے لئے ایک قتل
اسکی آواز سفاک تھی وہاں کوئی رحم نہیں تھا
نوح نے اسکی پیٹھ پہ گھٹے سے ضرب ماری یاقوت کی روح تک کو تکلیف ہوئی
اسے لگا یہ موت ہے وہ مر رہا تھا اور اس کے پاس اپنے بچاؤ کا سامان نہیں تھا اسکے پاس کچھ نہیں تھا
پھندہ ہر لمحہ تنگ ہوتا جا رہا تھا سانس اکھڑ رہا تھا
. . ممم . . میرے . . . میرے پاس . . . اس ایونٹ کی . . . تصاویر ہیں
وہ گھٹی گھٹی آواز میں بولا
میرے . . پاس نر مین . . . . . تصاویر ہیں
وہ بند ہوتی سانسوں کے ساتھ آخری کوشش کر رہا تھا
نوح بغیر کسی تاثر کے پھندہ کستا گیا
اگر تم . . . تم . . نے مجھے . . مار دیا تو . . . . ساری تصاویر . . . سب . . سب کچھ . . ایک پورن سائٹ پہ اپلوڈ ہو جائے گا پھندہ سست ہوگیا یاقوت بے دھم ہو کر نیچے گر گیا
نوح بے یقینی اور اذیت سے پیچھے ہٹا
یاقوت بری طرح کھانس رہا تھا فرش پہ پڑا کراہ رہا تھا اسکی حالت غیر ہونے لگی تھی
نوح اپنی جیکٹ سے پستول نکالتے ہوئے ایک بار پھر اس پہ جھپٹا
بتاؤ کس کے پاس ہیں وہ تصاویر ؟
وہ سرخ آنکھوں کے ساتھ غرآیا
یاقوت کی حالت ایسی نہیں تھی کہ وہ کوئی بھی جواب دے پاتا لیکن موت کا خوف سب کروا لیتا ہے
قیس . . . نبیل . . صائم . سب . . سب کے پاس ہیں اگر تم نے مجھے مار دیا تو وہ لوگ اسے پالو ڈ کر دیں گے اگر انہوں نے نہیں کیا تو کوئی اور کر دے گا تم مجھے مارنا افورڈ نہیں کر سکتے
وہ سیدھا ہو بیٹھا
نوح کا گن تانے ہوئے ہاتھ کپکپایا
یہ کیسا عذاب تھا یا خدایا یہ کیسا عذاب تھا؟ ۔
اسکی آنکھ کے ایک کونے سے آنسو بہہ نکلا
پستول ہاتھ سے چھوٹ کر گر پڑی
اس نے آگے بڑھ کر ایک اور لات اسکے چہرے پہ دے ماری
یاقوت کا سر ڈھلکا اور اگلے ہی لمحے وہ بے سدھ ہو کر فرش پہ گر گیا
شاید وہ بے ہوش ہو گیا تھا
نوح اپنے سر کو دونوں ہاتھوں میں تھامے آہستہ آہستہ فرش پہ بیٹھتا چلا گیا
وہ مکمل ہار چکا تھا
پھر وہ طیش سے اٹھا اسکا چہرہ سرخ بھبھوکا ہو رہا تھا اتنے سالوں سے دبائی نفرت اب لاوے کی طرح پھٹنے لگی تھی وہ اٹھا اور یاقوت کے منہ پہ پوری قوت سے اپنا بھاری بوٹ دے مارا
وہ جو بے ہوش تھا اب کے اسکی آنکھیں وا ہونے لگیں
تمھارے باپ نے مری ماں کے ساتھ جو کچھ کیا مجھے سب پتہ تھا میں سب کچھ جانتا تھا وہ حلق کے بل چیخا میں اپنی ماں کے لئے کچھ نہیں کر سکا میں کمزور تھا میں بزدل تھا میں نےا پنے باپ کی معذوری اپنی آنکھوں سے دیکھی تھی وہ تمھارے باپ کو عطاء کردہ تھی
وہ یاقوت کے سینے پہ ٹھوکر مارتا تو ککبھی ٹانگوں پہ اس پہ ایک جنون سوار تھا آنسو اسکی آنکھوں سے بہہ رہے تھے چہرے سرخ تھا یاقوت بس ادھ مردہ سا ہوا مار کھا ئے جا رہا تھا
میرا باپ مر گیا میری ماں مر گئی میں بھری دنیا میں اکیلا ہو گیا تمھارے باپ نے تمھارے باپ نے ان دونوں کو مار ڈالا جب وہ کسی کام کے نہ رہے تو مار ڈالا وہ زخمی آنکھوں سے بلند آواز میں دھاڑ رہا تھا
کتنے سالوں کا غبار تھا جو نکل رہا تھا
ابا نے می کہا ماں کو بچا لینا اماں نے کہا میری نیرو کو بچا لینا میں نے تمہارے باپ کی غلا اپنی بہن کے لئے منظور کی مجھے میری بہن عزیز تھی وہ میرے ماں باپ کی آخری نشانی تھی میرا واحد خاندان تھی
اسکے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا لیکن اسکی بلند آواز ویسی ہی رہی زخمی بے بس
میں اگر نیرو کو لے کر بھاگ جاتا تو تمہارا باپ مجھے ڈھونڈ کر مجھے مار دیتا لیکن اگر میں کیا بن کر تمھارے گھر کے باہر پہرہ دیتا تو میری بہن بھی محفوظ رہتی میں نے اپنا حق چھوڑ دیا میں نے غلامی چن لی اپنی بہن کی خاطر تمہارا کتا بن کر رہا لیکن میری بہن پھر بھی محفوظ نہیں رہی
وہ مارتے مارتے تھک گیا تھا تب ہی کرنے کے انداز میں فرش پہ بیٹھ گیا یاقوت کو دیکھ کر لگتا تھا جیسے وہ ابھی کے ابھی مر جائے گا
خدا تمھیں غارت کرے یاقوت خدا تمھیں برباد کرے خدا تمہاری نسل برباد کرے وہ اپنے دونوں ہاتھ زمین پہ مار مار کر بد دعا ئیں دے رہا تھا
خدا تمھیں موت دے خدا تمھیں عذاب دے خدا غارت کرے تمھیں
دور کہیں مکافات عمل نے سر اٹھا کر نوح کی بربادی دیکھی تھی
دوسروں کی بیٹیوں کی عزت پہ کاروبار کرنے والوں کی اپنی عزتیں پھر محفوظ نہیں رہتیں
آج وقت نے اپنے سیاہ پنوں پہ ایک اور بربادی لکھی تھی
عمر کے بنگلے پہ اتری صبح کافی مصروف تھی ہا لے سلطان آج از خود کچن میں کھڑی اپنے بھا ئی کے لئے ناشتہ بنوا رہی تھی
عمر کو کہیں جانا تھا اسکا سارا سامان اپنے کمرے میں رکھا تھا اور حسن کمرے کی چٹخنی لگا کر سویا تھا
وہ جلے پیر کی بلی کی طرح اپنے ہی کمرے کے باہر چکر لگا رہا تھا
تھک ہار کر وہ ناشتہ کرنے چلا آیا
ہا لے نے ڈھیلے نارنجی کرتے کے ساتھ سفید ٹراؤزر پہن رکھا تھا بالوں کا اونچا جوڑا بنائے وہ شانو سے کام کروا رہی تھی لیکن اسکے ہاتھ کا بنا پراٹھا دیکھ ہا لے جان گئی کہ عمر کے اندازے درست تھے
اسی وقت حسن بھی نکھار نکھار سا دھلے دھلائے منہ کے ساتھ آتا دکھائی دیا عمر میر کے گرد رکھی کرسی پہ بے نیاز بیٹھا تھا
عمر بات سننا ذرا ہا لے نے اسکو اپنی جانب متوجہ کیا اس نے ایک بے نیاز نگاہ اٹھا کر اسکو دیکھا
ہا لے نے تھوک نگلا
وہ شانو کو پراٹھے بنانے نہیں آ رہے میں سوچ رہی تھی اگر تم کشمیری پراٹھے بنا دیتے تو ؟ اس نے بات ادھوری چھوڑ دی
میں عمر حیات . . میں اایس پی عمر حیات گھر میں بیٹھ کر پراٹھے بناؤں گا؟ وہ اپنے سینے پہ انگلی رکھے بے یقینی سے پوچھ رہا تھا
سسپنڈڈ اے ایس پی . . ہا لے نے آہستگی سے جملہ مکمل کیا تو عمر کے مانو پتنگے ہی لگ گئے
ابھی وہ کچھ کہتا کہ حسن اسکے پاس رکھی کرسی پہ آ کر بیٹھا
عمر خاموش ہو گیا ہا لے کو "اس بارے میں بعد میں بات کریں گے "والی نظروں سے دیکھا پھر اٹھ کر چولہے کی طرف چلا گیا
یہ تو طے تھا کہ اب اے ایس پی صاحب پراٹھے بنائیں گے شانو نے پانی لا کر حسن کے سامنے رکھا حسب توقع اس نے ناک بھنویں چڑھا لیں
کیا آپ جانتی نہیں ہم کس خاندان سے ہیں؟ اس نے سنجیدگی سے شانو کو مخاطب کیا
ہم سلطان ہیں اور اپنی بہن بیٹی کے گھر کا پانی ہم پہ حرام ہے جاؤ جوس لے کر آؤ
ہا لے اسکی اداکاری پہ ہنس دی
عمر کے پیڑے کو بتلیے ہاتھ کی نسیں ابھرنے لگیں
تھوڑی دیر بعد وہ تین پراٹھے اور آملیٹ لئے کچن میں آیا پلیٹ حسن کے آگے پٹاخ کی آواز کے ساتھ رکھی حسن نے نادیدوں کی طرح پلیٹ اپنے آگے سرکا لی
ویسے بہن کے گھر کا نمک بھی حرام ہوتا ہے عمر نے حسن کو دیکھ کر کہا
ہا لے نے اسے تادیبی نظروں سے گھورا لیکن وہ جیسے زبان کی کھجلی کے آگے بے بس تھا
حسن کے ہاتھ ایک لمحہ کو تھمے تھے لیکن بس ایک ہی لمحہ اگلے پل اس نے آرام سے اپنا نو الا چبایا پھر عمر کو دیکھا تم نے میری آنکھیں کھول دیں میں تمہارا شکریہ کیسے ادا کروں گا؟
اگلی بار میرے لئے بغیر نمک کے سالن نکالنا میں اپنا نمک کا پاٹ گھر سے لے کر آؤں گا
ہا لے نے گردن نیچے کر کے مسکراہٹ دبائی
عمر کا چہرہ سرخ ہوا وہ کیوں بھول گیا تھا کہ یہ معراج سلطان کا بیٹا ہے انہی ح کی طرح حاضر جواب اور انہی کی طر کڑوا کریلا
تمہاری اماں کا فون آیا تھا صبح سامان بان دھو اور روانہ ہو جاؤ بہت ہو گیا تمہارا
عمر کافی کا آخری گھونٹ بھرتے ہوئے اٹھا
حسن نے ایک نظر اسکو دیکھا پھر ہا لے کو
ایویں اپنے شوہر کی اتنی تعریف کرتی ہو ایسا کچھ خاص بھی نہیں تھا ناشتہ وہی عام سا ذائقہ وہ نیکپن سے ہاتھ صاف کرتے آرام سے بولا
عمر کو جیسے چھوٹا سا ہارٹ اٹیک ہی آگیا
سہی کہتے ہو ہا لے نے تائید کی ایسا کچھ خاص بھی نہیں ان پراٹھوں میں عام ہی تھے خوامخوا کے کشمیری پراٹھے ہنہہ
اور یہاں عمر حیات کو ایک بہت بڑا ہارٹ اٹیک آیا تھا
کشمیری پراٹھے میں دو بل زیادہ آتے ہیں وہ مارے شاک صدمے کے بس یہی کہہ سکا
اسی وقت داخلی دروازے سے لیل آتی دکھائی دی وہ تینوں خاموش ہو رہے
حسن نے گردن اونچی کر کے اسکو دیکھنا چاہا عمر اسکے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا
ہا لے اٹھ کر لیل سے ملی
اس نے گھٹنوں تک آتی ڈھیلی ڈھالی شرٹ کے ساتھ نیلی جینز پہن رکھی تھی گردن کو چھوتے بال چھوٹی پونی میں بند تھے
وہ حبکو لگتا ہے کہ سانولا رنگ خوبصورت نہیں ہوتا انکو چاہیے تھا کہ ایک بار لیل کو دیکھیں
حسن یک ٹک اسکو دیکھتا رہا عمر بار بار نا محسوس انداز میں اسکے سامنے ٹھہر جاتا تاکہ وہ لیل کو دیکھ نہ سکے کچھ دیر بعد وہ تینوں لاؤںج میں رکھے نیلے صوفوں پہ جم کر بیٹھے تھے ہا لے سنگل صوفے پہ بیٹھی تھی لیل لمبے صوفے پہ اور حسن اسی صوفے پہ اس سے ذرا فاصلے پہ بیٹھا تھا
وہ حسن کو کچھ بتا رہی تھی اور وہ چہرہ ہتھیلی پہ گرائے محو سا اسکو سن رہا تھا
وہ تیار ہو کر نیچے اتر آیا لاؤںج کے دھانے پہ کھڑا اب وہ کہیں جانے کو تیار تھا
سیاہ کف والی والی شرٹ کے نیچے نیلی جینز پہنے بالوں کو جیل سے جمائے آ ستینوں کو فو لڈ کئے وہ کافی وجیہ لگ رہا تھا
ہا لے نے ایک نظر اسکو دیکھا
پھر بے اختیار چند لمحہ وہ اسکو دیکھتی رہی
عمر نے اسکی نظروں کا ارتکاز نوٹ کیا
چار لوگوں کے درمیان مجھے ایسے نہ دیکھا کریں میں شرماتا بھی ہوں
اسکی آواز پہ وہ جھینپ گئی
میں تمھیں نہیں دیوار کو دیکھ رہی تھی
کل ہی تڑوا دوں گا اسے بھلا اس میں ایسا کیا ہے جو آپ میرا حسن چھوڑ اسے دیکھ رہی ہیں
وہ خفا ہوا
ہا لے کو اس پہ سخت تپ چڑھی
ہاں بھئی ٹھیک ہے اس نے کہا تھا نارمل کپل بن کر رہے لیکن یہ کچھ زیادہ نارمل تھا
اب کے عمر کی نظر حسن پہ پڑی وہ ان سب سے بے نیاز کسی فدا ہوئے عاشق کی طرح لیل کو دیکھ رہا تھا عمر کلستا ہوا آگے آیا ان دونوں کے درمیان صوفے پہ بیٹھ گیا
ہا لے اور لیل نے دھیان نہیں دیا وہ اپنی بات میں مگن تھیں لیل کو اپنے لئے جیولری لینی تھی اور جب بات ہیروں کی ہو تو عورتوں کے لئے باقی سب غیر ضروری ہوجاتا ہے
تم سے بارہ سال بڑی ہے وہ انسان بن جاؤ
وہ اسکے پاس جھکا
محبت عمریں کہاں دیکھتی ہے وہ کھویا کھویا سا بولا
وہ آگے کو ہوا اور پھر اسی طرح چہرہ ہتھیلی پہ گرائے لیل کو دیکھے گیا
پندرہ منٹ کے اندر تمھیں محبت بھی ہو گئی ؟ عمر نے دانت کچکچائے
اونہوں اٹھارہ منٹ دس سیکنڈ اسے یہاں آئے ہوئے اتنا وقت ہوا ہے اور اس وقت میں اس نے آٹھ بار میرا نام لیا ہے مجھے تو لگتا ہے دنیا میں سب سے پیارا نام میرا ہے
وہ دونوں ہلکی آواز میں سرگوشیاں کر رہے تھے
دیکھو تم اپنی عمر کی کوئی لڑکی دیکھو
میں نے اپنے دل کی ملکہ ڈھونڈ لی ہے اب تمھارے مشورے بے کار ہیں
وہ سیدھا ہو بیٹھا سنجیدگی سے عمر کو دیکھا
پھر آواز مزید آہستہ کر لی
میں اس دنیا کا سب سے بڑاrasict
ہوں لیکن دیکھو میں اسکو اسی رنگ کے ساتھ قبول کر رہا ہوں اسکی محبت نے چند منٹ میں مجھے اتنا بدل دیا ہے سوچو آگے کیا ہوگا؟
وہ اتنا سنجیدہ تھا کہ عمر کچھ کہہ ہی نہ سکا
تم اس عورت کو جانتے نہیں ہو بیچ کھائے گی تمھیں وہ اب بھی اسے باز رکھنا چاہتا تھا
میں اس کے لئے بکنے کو تیار ہوں
اسی وقت لیل اٹھی عمر اور ہا لے اسکے ساتھ اٹھے
الفا میں تمہاری زوجہ کو کچھ وقت کے لئے ساتھ لے کر جا رہی ہوں
عمر نے اوکے شیور کہہ کر اجازت دی
ہا لے اوپر تیار ہونے کے جانے لگی لیل اسکے پیچھے جا رہی تھی دفتعا وہ رکی گردن ڈھلکائے خود کو دیکھتے حسن کو دیکھا
پھر عمر کو دو قدم آگے بڑھی حسن کے بالکل قریب آ کر رکی
تم بہت کیوٹ ہو حسن میرا اگر کوئی بھائی ہوتا تو بالکل تمھارے جیسا ہوتا اسکے بال ہلکے سے بگاڑے پھر آگے بڑھ گئی
حسن پہ گویا قیامت ٹوٹ پڑی
عمر نے مسکراہٹ دبائی
پہلا بریک اپ مبارک ہو وہ اسکا کندھا تھپتھپاتے آگے بڑھ گیا
تم ایسے نہیں جا سکتے حسن نے اسے پیچھے سے پکارا سولہ سال کی عمر میں میری پچیس منٹ کی محبت مجھ سے بچھڑ گئی یا اللہ میں کیا کروں کہاں جاؤں ؟
عمر نے مڑ کر نہیں دیکھا وہ آگے بڑھتا چلا گیا
تم اس دکھ کی گھڑی میں مجھے چھوڑ کر نہیں جا سکتے صدمے سے مر بھی سکتا ہوں میں رکو
وہ اسکے پیچھے بھاگا تھا
دیکھو مجھے
Anriety attack
ہو رہا ہے دیکھو میں مر جاؤں گا مجھے چھوڑ کر مت جاؤ
وہ پورچ میں کھڑی اپنی گاڑی میں بیٹھا حسن گاڑی کے باہر ہی کھڑا تھا
اگر ہا لے اسکو دیکھ لیتی تو جان جاتی کہ وہ ڈرامہ کر رہا ہے وہ اسکی ہر دوست کے گھرسے جانے کے بعد یہی کرتا تھا دیکھو اگر تم نے مجھے اس درد میں نہیں سنبھالا تو میں اپنی نس کاٹ لوں گا
اسکی آخری دھمکی کارگر ثابت ہوئی عمر ایک پل کو رکا
گاڑی کے شیشے کے پار سے اسکو دیکھا پھر شیشہ نیچے کیا
میری شرٹ اتار کر مرنا اگر اس پہ کوئی خون کا داغ لگا تو تمھارے جنازے کو کندھا دینے والا بھی کو ئی نہیں ہوگا چوکیدار نے دروازہ کھولا عمر نے گاڑی زن سے آگے بڑھائی
پیچھے حسن اپنی پچیس منٹ کی محبت کے غم میں کھڑا رہ گیا
سلطان ہو لڈ نگز کی بلڈنگ اپنی پوری تمکنت سے کھڑی عمارت تھی
نرم دھوپ چھن سے اسکے اوپر گررہی تھی
وہ مغرور اٹھی ہوئی عمارت تھی
عمر نے اپنی گاڑی پارکنگلاٹ میں کھڑی کی اب اسکا رخ شمس کے آفس کی طرف تھا
کسی نے اسکو روکا نہیں شاید اسکا داخلہ اب ممنوع نہیں تھا وہ ریسیپشنسٹ کے ڈیسک تک آیا
ڈیسک کے پار کھڑی لڑکی کا اسے دیکھ خون خشک ہوا عمر اسے دیکھ کر مسکرایا دونوں بازو ڈیسک پہ رکھے وہ اسکی طرف جھکا
آپ . . آپ کیا چاہیے ؟ سر اس نے آخر میں سر کا اضافہ کیا
زیادہ کچھ نہیں بس مسکراؤ میں تمہارا ہونے والا باس ہوں
وہ لڑکی ڈرا ڈرا سا مسکرائی
کھل کر مسکراو
اس نے با چھیں پوری کھول دیں لیکن صاف معلوم ہوتا تھا کہ وہ جھوٹی ہنسی ہے
عمر سخت بد مزہ ہوا
پھر بھی اس نے ہمت نہیں ہاری
اچھا اب ادھر دیکھو جیسے میں مسکرا رہا ہوں ویسے مسکراو
لڑکی رونے والی ہو گئی لیکن پھر بھی نظر اٹھا کر اسکو دیکھا
عمر کھل کر مسکرایا دونوں گالوں کے گڑھے واضح ہوئے
لڑکی نے ڈبڈبآئی آنکھوں سے اسکو دیکھا پھر اسی کی طرح باچھیں کھول دیں
اسکی نم آنکھوں کے ساتھ کھوکھلی ہنسی ہنستی وہ انتہائی بری لگ رہی تھی
عمر بد مزہ ہو کر لا حول پڑھتا آگے بڑھ گیا
آنے دو مجھے یہاں اسکو تو پکا فائر کروں گا وہ فیصلہ کر کے آگے بڑھ گیا
وہ لفٹ کے زریعے اوپری منزل پہ آیا شمس کے آفس کا دروازہ دھکیل کر اندر آیا
وہ آفس میں کسی ورکر پہ چیخ رہے تھے
عمر کو دیکھ کر ٹھٹھکے
مجھے اجازت لینے کی عادت نہیں ہے اس نے کندھے اچکا کر اعلان کیا
شمس خلاف توقع کچھ نہیں بولے انہیں یہ زہین آنکھیں یہ روشن پیشانی پسند تھیں
شمس نے ورکر کو جانے کا اشارہ کیا البتہ عمر سے اب بھی کچھ نہیں کہا وہ آیا کرسی کھینچ کر بیٹھا
اسکے دل میں کوئی اسے زور سے جکڑ رہا تھا یہ اسکے جج صاحب کی جگہ تھی اس نے دل کو ہلکی پھیکی دی تسلی دی شمس گھوم کر آائے تمکنت سے اپنی کرسی پہ براجمان ہوئے
میں آپ سے اپنے معملات درست کرنے آیا ہوں مردوں کی طرح بات کرنے آیا ہوں اگر آپ بھی "مردوں "کی طرح مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں تو میں یہاں رکوں گا ورنہ جس طرح آیا تھا اسی طرح چلا جاؤں گا اسکا لہجہ سنجیدہ تھا پروفیشنل سا
شمس آگے کو ہوا پھر "کہو "کہہ کر اسکی حوصلہ افزائی کی
شمس صاحب میں جانتا ہوں حسن کو تھانے بھجوانے کے پیچھے آپ تھا
شمس نے کچھ کہنا چاہا لیکن عمر کو دیکھ کر خاموش ہو گیا اس نے بولنا جاری رکھا
نہ آپ انکار کریں گے نہ اقرار کیونکہ سچ سے ہم دونوں واقف ہیں میں کہنا یہ چاہتا ہوں کہ آپ نے صحیح کیا لیکن میری وجہ سے وہ بچہ ان معملات میں گھسیٹا جائے یہ مجھے کچھ خاص پسند نہیں آیا
شمس کی آنکھوں میں اچھنبا ابھرا وہ اسے صحیح کہہ رہا تھا زندگی میں پہلی بار کسی نے انکو صحیح کہا تھا
تم نے میرے بیٹے کو تھانے بھجوا دیا ہمارے شیئرز کس بری طرح گرے ہیں کوئی اندازہ ہے؟ اسکے بعد ظاہر ہے مجھے بھی کچھ نہ کچھ تو کرنا تھا تمھیں یہ بتانے کے لئے کہ اس سا رے قصے کے پیچھے میں تمہاری موجودگی سے واقف ہوں
عمر نے اثبات میں سر ہلایا
بالکل اسے تھانے میں نے بھجوایا تھا لیکن کیا آپ نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ میں نے ایسا کیوں کیا تھا؟