عمر حیات کی گاڑی اپنی رفتار سے سڑک پہ رواں دواں تھی ان دونوں کے درمیان کوئی بات نہیں ہو رہی تھی دونوں اپنی اپنی سوچو میں گم تھے بیکری پہنچ کر انہوں نے کیک پک کر لیا تھا اس وقت انکا رخ واپس کیفے کی جانب تھا ہا لے اسٹوریج باکس کو کھولے اس میں سے کچھ نکالنے والی تھی لیکن اس میں پڑے چند مڑے بڑے کاغذات دیکھ اس نے انکو باہر نکالا عمر نے کن اکھیوں سے اسے کاغذات نکالتے دیکھا تھا لیکن خاموش رہا ہا لے نے کاغذات نکالے انکو سیدھا کیا لیکن جونہی اسکی نظر بڑے بڑے جلی حر وف پہ پڑی اسکا دل دھک سے رہ گیا وہ ایک طلاق نامہ تھا عمر کا ہا لے کے نام طلاق نامہ چند پل کے لئے اسے اپنے اوپر ساری دنیا گھو متی محسوس ہوئی تھی اسکے ہاتھ کپکپائے تھے آنکھوں کے کنارے گیلے ہو گئے وہ بس ساکت اور شل سی اس کاغذ کے ٹکڑے کو دیکھتی رہی دل یکدم خالی ہو گیا تھا
ابھی صرف طلاق نامہ بنوایا ہے کچھ دنوں تک میں سائن کر دوں گا پھر تم بھی سائن کر لینا وہ عام سے انداز میں کہہ رہا تھا جیسے کوئی خبر سنا رہا ہو البت دل کو کوئی مٹھی میں لے کر دبا رہا تھا
اسٹاپ دا کار . . . . ہا لے مشینی انداز میں بولی تھی عمر اس پہ دھیان دئیے بغیر گاڑی چلاتا رہا
اسٹاپ دی کار وہ اپنی پوری قوت سے دھاڑی تھی عمر نے مٹھی بھینچ لی اور گاڑی روک دی اب وہ اپنی طرف سے نکل کر باہر آیا تھا سنسان خالی سڑک یہ وہی سڑک تھی جہاں وہ پہلی بار ملے تھے ہا لے نے جارحانہ انداز میں اپنی جانب کا دروازہ کھولا اور باہر آئی تھی
تم یہی چاہتی تھی ناں ؟ اب مل رہا ہے تو کیا تکلیف ہے؟ وہ سخت کوفت زدہ تھا
جہنم میں جاؤ تم ابھی کے ابھی دو ناں طلاق ان پیپرز کا کیا جھنجھٹ جب تمھیں چھوڑنا ہی ہے توا بھی چھوڑو وہ بھی چیخی تھی
عمر نے خود کو کمپوز رکھنے کی کوشش کی "میں تمھیں مزید ہرٹ نہیں کرنا چاہتا ہا لے تم میرے لئے اہم ہو اچھا یہی ہے کہ ہم بہتر طریقے سے الگ ہو جائیں ایک دوسرے کو نقصان دئیے بغیر وہ تحمل سے کہہ رہا تھا
تم میرے بغیر جی لو گے؟ اسکی بات پہ عمر ٹھہر گیا تھا ایک پل کو دل بند ہوا تھا
میں نے جینے کی خواہش چھوڑ دی ہے ہا لے سلطان مجھے بس جج صاحب اور ہیون کے لئے زندہ رہنا ہے اور میں رہ لوں گا ہا لے چند پل اسے دیکھتی رہی دونوں کے بیچ لمبی خاموشی تھی آسمان پہ کھڑا چاند انہیں خاموشی سے تک رہا تھا بہتی ہوا انکے دکھ میں نم تھی تاریک ویران سڑک غم زدہ تھی اسی پہر ہا لے سلطان نے چاند کی دمکتی روشنی میں کھڑے شخص کو دیکھا
جب میں تم سے پہلی بار ملی تھی . . . . تو تم مجھے بہت قریبی لگے تھے
(اسکی آنکھوں کے آگے اس تاریک سیاہ رات کا منظر گھوم گیا تھا سڑک پہ پڑا کوئی نوجوان کراہ)اسکی آنکھوں کے آگے اس تاریک سیاہ رات کا منظر گھوم گیا تھا سڑک پہ پڑا کوئی نوجوان کراہ رہا تھا اور اسے رہا تھا اور اسے پکار رہا تھا اسکی پکار رہا تھا اسکی آواز صحرا کے پیاسوں کی تاثیر مٹاتی تھی آواز صحرا کے پیاسوں کی تاثیر مٹاتی تھی
)میں جینا چاہتا ہوں)میں جینا چاہتا ہوں
وہ بولی تو ہر شے ساکت ہو کر اسے سنے گئی
جب میں نے تمھیں دوسری بار دیکھا تھا تو مجھے تمہاری تکلیف سے تکلیف ہوئی تھی تمہارا چہرہ شناسا لگا تھا مجھے تمہاری آنکھوں کے سحر سے خوف آیا تھا
(وہ ہسپتال کے بیڈ پہ نیم دراز تھا اسکا چہرہ سنجیدہ اور سپاٹ تھا لیکن اسکی آنکھیں وہ عام آنکھیں)وہ ہسپتال کے بیڈ پہ نیم دراز تھا اسکا چہرہ سنجیدہ اور سپاٹ تھا لیکن اسکی آنکھیں وہ عام آنکھیں نہیں تھیں وہ نہیں تھیں وہ ساحر تھیں ساحر تھیں
اسکی زخمی چہرہ زخمی وجود ہا لے کو دل میں کھب گیا تھا اسکی زخمی چہرہ زخمی وجود ہا لے کو دل میں کھب گیا تھا
)کیا آپ دوبارہ آئیں گی؟)کیا آپ دوبارہ آئیں گی؟
وہ نم آنکھوں اور لرزتے ہوئے لہجے میں کہہ رہی تھی عمر کا دل جیسے رک رک کر چل رہا ہو وہ دم سادھے اسے سنے گیا ہا لے کہہ رہی تھی
جب میں نے تمھیں تیسری بار دیکھا تھا . . . وہ ایک پل کو رکی تھی تب مجھے تم سے محبت ہو گئی تھی عمر
(وہ شاپنگ مال میں کھڑی تھی)وہ شاپنگ مال میں کھڑی تھی کسی نے اسکو عقب سے پکارا تھا وہ ٹھہری تھی سیاہ آنکھو کسی نے اسکو عقب سے پکارا تھا وہ ٹھہری تھی سیاہ آنکھوں والا مرد کچھ کہہ رہا تھا ں والا مرد کچھ کہہ رہا تھا وہ سن رہی تھی وہ کہہ رہا تھا وہ سن رہی تھی وہ کہہ رہا تھا
کسی کو اگر آپ سے محبت ہے تو اسے آپ کے سفید اور سیاہ سے بھی محبت ہونی چاہیے اسے آپ کسی کو اگر آپ سے محبت ہے تو اسے آپ کے سفید اور سیاہ سے بھی محبت ہونی چاہیے اسے آپ کے پنک سے کے پنک سے . . . . بھی محبت ہونی چاہیے . . . . بھی محبت ہونی چاہیے
یہ محبت ہوجانے کا لمحہ یہ محبت ہوجانے کا لمحہ) تھا) تھا
عمر کی آنکھوں کی پتلیاں ساکت ہو گئی تھیں اسکا دل ٹھہر گیا تھا ہا لے سلطان اسکے سامنے کھڑی تھی وہ عورت جس کے عشق میں اس نے چار سالوں کا بن باس کاٹا تھا وہ جس کی لئے کئی راتیں جاگ کر گزار یں تھیں جس کے لئے دل ٹوٹا شہر چھوٹا تھا وہ آج اسکے سامنے کھڑی تھی اس سے اظہار محبت کر رہی تھی آج اسے لگا تھا اسکی اماں صحیح کہتی ہیں اسکا بخت واقعی سکندر ی بخت ہے
میں تمھارے ساتھ جینا چاہتی ہوں عمر وہ ہلکی نم آواز میں کہہ رہی تھی ایک وقت تھا جب تم نے کہا تھا تم جینا چاہتے ہو اور میں رک گئی تھی کیا آج تم میرے لئے نہیں رکو گے؟
عمر کو لگا تھا وہ سانس نہیں لے سکے گا
آئی لو یو عمر آئی ریئلی ریئلی لو یو میں تمھارے بغیر نہیں جینا چاہتی تم میرے لئے ضروری ہو سا نس لینے جتنے ضروری تمھیں دیکھ کر دل سے ہیپی اینڈنگ اور ٹریجک اینڈ نگز کا خیال نکل جاتا ہے تمھارے سا تھ بس endings Together
کا خیال آتا ہے
You are the best man in the intire world مجھے تم سے محبت ہے بے انتہا محبت
عمر اسے دیکھتا رہا گیلی ہوتی آنکھوں اور دھڑکتے ہوئے دل کے ساتھ پھر وہ اسکے کان کے قر یب جھکا تھا نہ کرو میں رونے لگوں گا وہ ہلکی آواز میں بولا تھا ہا لے مزید تیزی سے رونے لگی تھی اسکا چہرہ گیلا ہوگیا تھا عمر مسکرا رہا تھا وہ دل کھول کر مسکرا رہا تھا
"پروپوز کرو مجھے بد تمیز انسان وہ اپنا چہرہ صاف کرتے ہوئے بولی تھی عمر کو حیرت ہوئی تھی اس دن ریستوران میں کیا تو تھا اب دوبارہ کیا پروپوز کروں ؟
وہ پروپوزل جس میں مجھ سے زیادہ تمہاری تعریفیں تھیں ؟ گھٹنوں کے بل بیٹھو اور مجھے پروپوز کرو
نیچے کنکر ہیں بچھ جائیں گے وہ معصومیت سے کہہ رہا تھا
عمررررررر . . . . ہا لے چیخ پڑی تھی وہ "اوکے اوکے کول "کہتا سڑک پہ گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا تھا ہا لے کی آنکھوں میں آنسو تھے چمک تھی چہرہ رویا رویا عمر مسکرا رہا تھا آسمان پہ کھڑا چند دلچسپی سے انہیں دیکھ رہا تھا اسنے ہا لے کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا تھا
ہا لے سلطان کیا تمھیں عمر حیات اپنے تمام تر فراڈ اپنی تمام تر وجاہت پیسے کی محبت اور دو معصوم ڈمپلز کے ساتھ قبول ہے؟
ہا لے بے ساختہ ہنس پڑی تھی پھر نم آنکھوں کے ساتھ اثبات میں سر ہلایا
قبول ہے . . . قبول ہے . . . قبول ہے اس نے سر ہلا ہلا کر اقرار کیا تھا
عمر حیات کیا تمھیں ہا لے سلطان اپنے تمام تر حسن اپنی تمام تر محبت اور اپنے ہارون اور حسن کے ساتھ قبول ہے؟ وہ آنکھوں میں شرارت لئے پوچھ رہی تھی عمر نے اسکی آخری بات پہ برا سا منہ بنایا تھا اور اٹھ کھڑا ہوا آخری کی بات نکال دو باقی تم ہر طرح سے قبول ہو قبول ہو اور قبول ہو وہ سر کو خم دیتا کہہ رہا تھا ہا لے محبت سے بس اسے تکے گئی
میری انگوٹھی کہاں ہے؟ یکدم اسے کچھ یاد آیا تھا
ایسے ہنگامی پروپوزل پہ بندہ ملتا ہے صرف انگوٹھی نہیں
تم تو اس دن ریستوران میں بھی انگوٹھی نہیں لائے تھے ہا لے کو ایک اور صدمہ لگا تھا عمر مسکر ایا تھا
ہاں تو میں جانتا تھا تم انکار ہی کرو گی خوامخواہ کا خرچہ ہوجاتا
ہا لے نے اسے ملامتی نظروں سے دیکھا تھا پھر یکدم عمر کی آنکھیں چمکی تھیں وو اسی طرح واپس گھٹنوں کے بل بیٹھا ہا لے کا ہاتھ ہنوز تھام رکھا تھا اب اس نے اپنی پینٹ کی جیب سے چابیوں کا چھوٹا سا گچھہ نکالا تھا اور انکے ساتھ لٹکی کی چین کی گول رنگ ہا لے کی انگلی میں پہنا دی
وہ ایک بار پھر ہنس دی تھی عمر اسے کی چین پہناتے ہوئے اٹھا تھا اب وہ اسکے عین سامنے کھڑا تھا چاند کی روشنی خالی ویران سڑک ہلکی ہلکی ہوا اور پھر اس نے اپنے ہاتھ ہا لے کے سامنے پھیلا دیا تھا وہ اسکا اشا رہ سمجھتے ہوئے مسکرائی تھی اور اپنا ہاتھ اسکے ہا تھ پہ رکھا
وہ اسکا ہاتھ پکڑے اسے گول گول گھما رہا تھا اسکے بال اس کی فراک سب ہوا کے دوش پہ اڑ رہے تھے زندگی مکمل تھی حسین تھی ہمیشہ کے لئے
نوح مرزا کے فلیٹ میں اس وقت گمبھیر خاموشی تھی ٹی وی لاؤنج میں رکھے صوفے پہ اس وقت نوح بیٹھا تھا سنہری آنکھوں میں تپش لئے وہ اپنے سامنے بیٹھے یاقوت مرزا کو دیکھ رہا تھا یاقوت مر جھایا ہوا سا لگتا تھا اسکے چہرے پہ ڈھیر ساری اداسی تھی جسے وہ چاہ کر بھی نہیں چھپا سکتا تھا
میں تم سے صرف اتنا کہہ رہا ہوں کہ تم نر مین سے بات کرو ایک بار یاقوت نے کئی بار دہرآئی جانے والی بات ایک بار پھر دہرا دی تھی میں اسکے بغیر نہیں رہ سکتا میں نہیں رہنا چاہتا پلیز اسے سمجھاؤ وہ منت کر رہا تھا
نوح کی آنکھوں میں استہزاہ تھا "میں کیوں اس سے کچھ بھی کہوں ؟ کیا میں بھول گیا ہوں کہ تم نے اور تمھارے باپ نے میرے ساتھ کیا کیا؟ میرے خاندان کے ساتھ کیا کیا؟ وہ تلخی سے کہہ رہا تھا یاقوت کی گردن جھک گئی تھی تم دونوں نے مل کر میرا خاندان تباہ کیا اور اب یہی بہتر ہے کہ تمہارا خاندان بھی تباہ ہو
میرے ساتھ تباہ ہونے والوں میں تمہاری بہن بھی ہوگی یاقوت کی بات پہ وہ مسکرایا تھا
میری بہن کے لئے میں ہر دور میں کافی ہوں تم اسکی فکر مت کرو اپنا سوچو اللہ سے تو مانگ لی معافی لیکن کہانی کے وکٹم سے کیسے مانگو گے؟ شرم نہیں آتی تمھیں وہ جس کے گنہگار ہو اسے چھوڑ کر تم خدا کے پیچھے بھاگ رہے ہو وہ تیز تیز بول رہا تھا اور یاقوت کا مارے شرم کے زمین میں گڑ جانے کو جی چاہ رہا تھا
اللہ اپنے حقوق چھوڑ دیتا ہے بندوں کے نہیں جاؤ یاقوت مرزا پہلے اسکے بندوں کو راضی کرو پھر وہ خود ہی راضی ہو جائے گا
یاقوت چند پل اسی طرح گردن جھکائے بیٹھا رہا پھر سر اٹھایا اسکی آنکھیں نم تھیں وہ یونہی نم نہیں ہواکرتی تھیں "کہانی کے وکٹم تو تم بھی ہو ہم نے تمہارا سپہ کھایا تمہارا بینک بیلنس کھایا آج تک تمھارے ھوٹلز پہ راج کر رہے ہیں کیا تم معافی دے چکے ہو؟
نوح کی آنکھوں میں کچھ ابھرا تھا کوئی بے بسی کوئی کرب سا!! میں نے ہار مان لی ہے یاقوت کیو نکہ جس جنگ میں مرد کے گھر کی عورتوں کا ذکر آتا ہو مرد وہاں ہتھیار پھینک دیتا ہے یا پھر زبانیں کاٹ دیتا ہے میں زبانیں نہیں کاٹ سکا تم لوگ مجھ سے اونچے تھے میں نے ہتھیار ڈال دئیے کیونکہ میں یہی کر سکتا تھا
یاقوت خاموشی سے اسے تکے گیا پھر اٹھ کھڑا ہوا "تم ٹھیک کہتے ہو خدا سے پہلے اسکے بند وں کے حق دینے چاہیے میں کوشش کروں گا کہ تمھارے حق میں کوتاہی نہ ہو وہ بول کر رکا نہیں لمبے لمبےڈگ بھر تا باہر نکل گیا پیچھے نوح مرزا نے تلخی سے سر جھٹکا تھا اسے اب نہیں تھا یقین ان باپ بیٹے کے و عدوں پہ
اب اس گھٹن زدہ ماحول سے نکل کر ہم واپس اسی سڑک پہ جائیں گے جہاں ہا لے سلطان عمر حیات کے ساتھ روڈ کے کنارے بیٹھی تھی بال سمیٹ کر آگے کو کئے چہرے پہ ڈھیر ساری چمک لئے وہ عمر کو کچھ بتا رہی تھی انکے سامنے وہی دو منزلا کیک رکھا تھا جو ہارون کے لئے لے کر جانا تھا لیکن بقول ہا لے کہ "ان دونوں کی برتھ ڈے لوگوں کی وجہ سے خراب ہوئی ہے سو آج انکی برتھ ڈے ہے کیک کی پہلی منزل کا آدھا حصہ کھایا جا چکا تھا ہا لے کے ہاتھ کیک سے لتھڑے ہوئے تھے عمر گردن ڈھلکا ئے اسے دیکھ رہا تھا
اچھا ایک بات بتاؤ اگر میں تمھیں اتنا ہی پسند تھا تو تم نے میرے پروپوزل کو ناں کیوں کہا؟ عمر اسے دلچسپی سے دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا ہا لے کے کیک منہ تک لے کر جاتا ہاتھ رکا تھا اسکی آنکھوں میں کچھ اداس سا در آیا تھا میں سمجھ نہیں پا ئی تھی عمر وہ بولی تو اسکی آواز بے حد ہلکی تھی جب مجھے اندازہ ہوا کہ تم صحیح آدمی ہو تب تک بہت دیر ہو چکی تھی میری شادی طے ہو چکی تھی چھوڑو ناں پرانی باتیں اب تو ہم ساتھ ہیں ناں ہا لے نے ہاتھ جھلایا تھا
عمر نے اثبات میں سر ہلایا "!! ویسے تم نے اس رات مجھے اپنا شوہر کہا تھا ناں مجھے یاد ہے
ہاہ . . تم تو بے ہوش نہیں تھے؟ ہا لے نے منہ پہ ہاتھ رکھ لیا تھا
عمر نے نفی میں سر ہلایا میں آپ کی بات سن کر بے ہوش ہوا تھا
خوشی سے ؟ وہ اشتیاق سے بولی
میں صدمے سے بے ہوش ہوا تھا مادام وہ کچھ جتا کر بولا تھا ہا لے نے ڈھیر سارا غصہ اندر دبایا تھا
کیا تم کبھی کوئی اچھی بات منہ سے نہیں نکال سکتے ؟ کبھی میری تعریف کرو کبھی مجھ سے پیاری پیاری باتیں کرو کیا یہ نہیں ہوتا تم سے ؟ وہ تاسف سے کہہ رہی تھی
عمر نے کیک کا ایک بڑا ٹکرا منہ میں رکھا اچھے سے کھایا پھر کہنا شروع کیا "تمھیں کیا لگتا ہے میرا دل نہیں چاہتا تمہاری تعریف کروں ؟ چاہتا ہے بہت چاہتا ہے جب جب میں تمھیں دیکھتا ہوں تم مجھے بے حد خوبصو رت لگتی ہو
ہا لے مسکرائی تھی لیکن بس ایک ہی لمحے تک "پھر جب میں خود کو دیکھتا ہوں ناں میں سوچتا ہوں بھلا ایسا حسن تمھارے پاس کہاں اور پھر میں تعریف کا ارادہ چھوڑ دیتا ہوں خوامخواہ الفاظ برباد کیوں ہوں وہ اپنی باتوں سے ایک بار پھر ہا لے کو تپا گیا تھا
تمھیں پتہ ہے عمر تم مجھے کتنے زہر لگتے ہو؟ وہ ضبط سے پوچھ رہی تھی
اتنا کی تم ساری زندگی اس زہر کے ساتھ ہنسی خوشی گزار سکتی ہو اس نے کہتے ساتھ جھک کر ہا لے کے ہاتھ میں پکڑے کیک کا کونا کترا تھا
اس سے پہلے کہ ہا لے کوئی جواب دیتی اسے ہلکی سی بہت ہلکی سی فون کے بجنے کی آواز سنا ئی دی
تمھیں آواز آ رہی ہے کوئی ؟ اس نے عمر سے پو چھا تھا
پچھلے آدھے گھنٹے سے ہم دونوں کے فون گاڑی میں پڑے بج رہے ہیں مجھے ساری آوازیں آ رہی ہیں وہ بے نیازی سے بولا تھا ہا لے ہول کر اٹھی تھی "اللہ اللہ عمر تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں اققف ہم لیٹ ہو گئے
عمر بھی اٹھا تھا "کیوں بتاتا ؟ ابھی وہ سرمئی بلا اتنا بھی اہم نہیں ہوا میرے لئے کہ اسکی وجہ سے تمھارے ساتھ اتنے اچھے پل برباد کر دوں وہ جل کر کہہ رہا تھا وہ دونوں اب گاڑی کی طرف جا رہے تھے "ویسے میں نے تمہارا پروپوزل قبول کر لیا لیکن یہ مت سمجھنا کہ میں گھر کے کپڑے دھوؤں گا عمر نے یاد دھا نی کروائی تھی
اور تم بھی یہ مت سمجھنا کہ میں اپنا سر نیم چینج کر لوں گی
اسکی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ضرورت پڑی تو میں اپنا نام عمر سلطان رکھ لوں گا وہ شان بے نیازی سے کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھا تھا
ہا لے اب اس سے کچھ کہہ رہی تھی وہ پھر کوئی جلا دینے وال جواب دے رہا تھا گا ڑی اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی تھی لیکن اگر تم چاند کی ہلکی سی روشنی میں اس سڑک پہ نظر دوڑاو تو طلاق کے کاغذات مڑے بڑے سے نظر آئیں گے
ایک مضبوط تعلق میں کسی تیسرے کی اوقات یہی ہونی چاہیے
***
بینر بلاسم پہ ہارون اور حسن کی سالگرہ کا کیک کاٹ لیا گیا تھا اب کھانے کا دور چل رہا تھا لمبی میر پہ سارے لوگ اکھٹا ہو رکھے تھے سب کے چہرے خوش تھے دمک رہے تھے عمر ہا لے کے ساتھ والی کرسی پہ بیٹھا تھا حسینہ بیگم بار بار ہا لے کو اشارہ کر رہی تھیں کہ شوہر کی پلیٹ میں کچھ ڈالے آہ یہ دیسی مائیں حبکو آج بھی لگتا ہے کہ مرد کے دل کا راستہ پیٹ سے ہو کر گزرتا ہے ہا لے کے دائیں طرف مہر ماہ بیٹھی تھی جو بار بار اسکی انگلی میں پہنی کی چین کی رنگ دیکھ رہی تھی اسے اچھی طرح یاد تھا یہاں سے جانے سے پہلے اس کے ہاتھ میں یہ نہیں تھی
کیا عمر نے تمھیں پروپوز کیا ہے؟ بلاخر وہ اسکے کان کے قریب ہو کر پوچھ بیٹھی تھی عمر بظا ہر تو لا پرواہ تھا لیکن اسکے کان اسی طرف لگے تھے مہر کی بات پہ ہا لے کا چہرہ ایک بار پھر روشن ہوا تھا
میں نے عمر کو پروپوز کیا ہے بجو وہ اسی طرح ہلکی آواز میں بولی تھی
لیکن اصولا تو اسے پروپوز کرنا چاہیے تھا ہے ناں ؟ ہا لے نے اپنا ہاتھ کھانے سے روکا "مجھے نہیں لگتا کہ کسی کو یہ بتانے میں کہ آپ اس سے محبت کرتے ہیں آپ کا لڑکا ہونا ضروری ہے محبت ہے تو پھر جینڈرز کی کیسی تقسیم ؟ وہ سادگی سے کہہ کر دوبارہ کھانا کھانے لگی تھی ان دونوں کو یہاں چھوڑ کر میر کی دوسری طرف ہارون اور لیل کی جانب آؤ تو انکے درمیان بھی اسی طرح ہلکی پھلکی گفتگو ہو رہی تھی
ویسے میں نے سنا ہے کہ میں تمھارے پیا کو بہو کی صورت بہت پسند آگئی ہوں ؟ وہ اپنی بڑی بڑی آنکھیں ہارون کے چہرے پہ ٹکا ئے پوچھ رہی تھی ہارون بری طرح بد مزہ ہوا تھا لیل کہے گئی
سوچو ہارون کتنا مزہ آتا جب تمھارے پیا میرے پاس آتے اور کہتے "بیٹا اب میں اپنے پھول سے بچے کو تمھارے حوالے کر رہا ہوں اسے زندگی کی طرف لانا تمہارا کام ہے بیٹا میرے ہارون کے دل میں اپنی محبت ڈال دو آہ کتنا فلمی سین ہوتا وہ مزے سے کہہ رہی تھی جبکہ ہارون کو نہ جانے کیوں شرمندگی ہوئے جا رہی تھی تم اپنا منہ بند نہیں رکھ سکتی سوچ لو گھر نہیں چھوڑ کر آؤں گا میں اس نے دھمکی دی تھی جبکہ لیل اسکے چہرے کو دیکھ کر تو اور ہی خوش ہوئی تھی
نہ کرو تم شرما رہے ہو آہ ہارون شاہد تم شرما رہے ہو بس اب تو فائنل ہو گیا بھیجو اپنے پیا کو میں تمہا ری زندگی میں رنگ بھرنے کو تیار ہوں تمھارے لئے تو میں الفا کو بھولنے کے لئے بھی تیار ہوں وہ کس خوش دلی سے آفر کر رہی تھی ہارون کی گردن مزید جھک گئی تھی
تم مجھ سے فلرٹ کر رہی ہو باز آجاؤ وہ بے حد ہلکی آواز میں بولا تھا لیل کا دل چاہا تھا قہقہے لگا کر ہنسے
پھر کیا کرو گے؟ ٹویٹر پہ می ٹو کا ہیش ٹیگ لگاؤ گے؟ وہ معصومیت سے پوچھ رہی تھی اب کے ہارون کا ضبط جواب دے گیا تھا اس نے گردن موڑ کر اسے دیکھا تھا
میں تمھارے اس حسین چہرے کو پینٹ کروں گا اور وہ انتہائی غصے سے پھر میں اسی پینٹنگ کی تصویر لے کر اپنے انسٹاگرام پہ لگاؤں گے تمھیں ٹیگ کر کے اب بتاؤ میرا رشتہ قبول ہے؟
ریجیکٹڈ ہنہہ ہے ہی کیا تمھارے پاس سوائے پیسے کے وہ ایک شان بے نیا زی سے بولی تھی ہارون دوبارہ سے اپنا کھانا کھانے لگا تھا البت اسکی نظر بار بار ہا لے کی انگلی کی طرف ضرور جاتی تھی وہ گا ڑی میں رکھا ادھ کھایا کیک بھی دیکھ چکا تھا دل جیسے بند ہوا تھا لیکن کچھ لوگ ہوتے ہیں جو باتیں پوچھ کر خود کو بے وقار ظاہر نہیں کرتے لیکن ہوتے تو وہ لوگ ہی ہیں ناں ؟ دل تو انکے بھی ہوتے ہیں
اسی میر پہ ذرا ہارون اور لیل کی کرسیوں سے دو کرسیاں چھوڑ حسن سلطان بیٹھا تھا وہ آج سترہ سال کا ہو گیا تھا کچھ کچھ بڑا بڑا لگنے لگا تھا وہ اس کے ساتھ گھنگریالے بالوں والی نورے بیٹھی تھی حسن کو نہ جانے کیوں اسکے ساتھ بیٹھ کر ہی خوشی ہو رہی تھی
آپ کچھ لیں ناں ؟ وہ نورے کو مخاطب کر رہا تھا وہ بھی معصومیت سے اسے دیکھ رہی تھی
لینا تو میں چاہتی ہوں لیکن تم بتاؤ کیا وہ مان جائے گا؟ مجھے اس کا نمبر چاہیے وہ حسن کے کان کے قریب جھکی تھی حسن کو چھوٹا سا ہارٹ اٹیک آیا تھا
کس کی بات کر رہی ہیں؟ وہ بدقت بول پایا تھا نورے نے ہارون کی جانب کن اکھیوں سے اشارہ کیا تھا "یہ ہینڈسم پینٹر افف تمھیں نہیں پتہ یہ میرا کرش ہے بس ایک بار مجھے اسکا نمبر مل جائے وہ ہارون کو دیکھتے ہو ئے کہہ رہی تھی جبکہ حسن کا دل کرچی کرچی ہوا تھا
کیا تم مجھے اسکا نمبر لا کر دے سکتے ہو؟ اب کے وہ حسن کی جانب مڑی تھی
میں اپنی دو گھنٹے کی محبت کو اپنے ہاتھوں سے کسی نہ محرم کا نمبر لا کر نہیں دے سکتا معذرت لیکن اتنا بے غیرت نہیں ہوں ابھی وہ دانت کچکچاتے ہوئے بولا تھا
نورے تو ہیں ہیں کرتی رہ گئی جبکہ حسن ایک بار پھر اپنے کھانے کی طرف متوجہ ہو گیا تھا لو جی ایک بار پھر دل ٹوٹ گیا تھا
رات گہری ہو کر سلطان منزل پہ اتر آئی تھی مہر ماہ سلطان اپنے کمرے میں ڈریسنگمرر کے سامنے بیٹھی تھی اپنا میک اپ صاف کر تی ہو ئی دفتعا اسکے کمرے کا دروازہ بجا مہر نے مصروف سے انداز میں اجازت دے ڈالی تھی نوارد فروا سلطان تھیں نائٹ سوٹ میں ملبوس بھورے بالوں کو ڈھیلے جوڑے میں باندھے بغیر میک اپ کے وہ کچھ عجیب لگ رہی تھی وہ مہر ماہ کے قریب چلی آئی پھر اسکے عقب میں ٹھہر کر شیشے میں نظر آتا اسکا سراپا محبت سے تکنے لگی
تم ماں بن کر بہت حسین لگو گی وہ آہستگی سے بولی تھی مہر تفاخر سے مسکرائی تھی "میں اس گھر کو وارث دینے والی ہوں مجھے حسین لگنے کا حق ہے ممی وہ جتا گئی تھی
فروا اب کے یاسین سے اسے دیکھے گئیں وہ اپنے ہاتھوں سے کڑے اتار رہی تھی "تم اس انتقام اس نفرت میں بہت آگے آگئی ہو مہر . . . . میں نے تمھیں بہت گہری پاتال میں پھینک دیا ہے ناں ؟
مہر نے ایک گہری سانس لی تھی بولی کچھ بھی نہیں
میں یہ نہیں کرنا چاہتی تھی مہر . . . میں نے کبھی بھی تمھیں اپنے جیسا نہیں بنانا چاہا تھا وہ رک رک کر کہہ رہی تھی موٹے موٹے آنسو اسکی آنکھوں سے نکل کر مہر کے بالوں میں جذب ہو رہے تھے "؛؛میں چاہتی تھی تم ایک اچھی ایک نیک زندگی گزارو تم میری طرح شیطان مت بنو لیکن دیکھو تم بن گئیں
مہر نے لب بھینچ لئے تھے فروا کہے گئیں "میں تمھارے ساتھ رہوں گی مہرساح ئے کی طرح فرشتوں کی طر گناہوں کی طرح میں نے کہا تھا ناں ؟ مہر نےا ثبات میں سر ہلادیا تھا
اب فرشتہ بننے کا وقت اگیا ہے میں اب تمہارا دائیں کندھے والا فرشتہ ہوں جو تمہاری نیکیاں لکھے گا بلکہ میں اس سے بھی اعلی ہوں میں تم سے نیکیاں کرواؤں گی جب جب تم کوئی غلط کام کوئی گناہ کرو گی میں اسے نیکی میں بدل دوں گی کیونکہ میں تمہارا فرشتہ ہوں
مہر ماہ نے گردن موڑ کر انکو دیکھا تھا اسکی آنکھوں میں کچھ عجیب سا تھا "آپ کو کیا لگتا ہے؟ مجھے شیطان بنانے والی آپ تھیں ؟ مجھے برا آپ نے بنایا ؟ فروا اسے دیکھتی رہیں مہر نے نفی میں سر ہلایا "میں شروع سے ہی ایسی تھی ممی بس تب میرے اوپر کچھ پردے تھے مجھے لگتا تھا میں نیک بن سکتی ہوں لیکن اب بس اب میں تھک گئی ہوں میرا اصل قبول کرنا میرے لئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا اور اب میں اسے قبول کر چکی ہوں میں خوش ہوں ٹھیک ہوں آپ میری فکر نہ کر یں
وہ فروا کے دونوں ہاتھوں کو تھام کر بولی تھی فروا مسکرا بھی نہ سکی اسکی آنکھوں میں اب بھی وحشت تھی !!"تم نے ہا لے کا اپائٹمنٹ لیا ہے تم اسکے ساتھ ایسا نہیں کر سکتیں مہر لوٹ آؤ اندھیرے اگے بہت تاریک اور سیاہ ہیں اس سے آگے جاؤ گی تو کھو جاؤ گی میں تمھیں اس سے زیادہ آگے نہیں جانے دے سکتی ہا لے کی شادی کو توڑنے کی ضد چھوڑ دو عمر حیات مر کر بھی اس پہ گو اپ نہیں کرے گا تم ہا لے کو جینے کیوں نہیں دیتیں ؟ بہن جیسی ہے وہ تمہاری وہ بے بسی اور منت سے کہہ رہی تھی
مہر نے سر جھٹکا تھا
!! ،، "اس شادی کو تڑوانے کی کوشش میں چھوڑ چکی ہوں آپ کو کیا لگتا ہے میں ہا لے کی دشمن ہوں ؟ مہر تندہی سے پوچھ رہی تھی نہیں ممی عورت ۔ عورت کی دشمن یہ کہانیاں اب نہیں بکتیں ہا لے بس مہرہ ہی اصل دشمنی میری عمر سے ہے
عمر سے ؟ فروا نے بے یقینی سے دھر آیا تھا ہاں عمر سے آپ کو نہیں لگتا میں شادی والی رات ہا لے اور ہارون کی تصاویر پلان کر سکتی تھی میں ان دونوں کو اتنا بد نام کر سکتی تھی کہ سفیر تو کیاخو د ہارون بھی ہا لے سے شادی نہ کرتا لیکن میں نے نہیں کیا کیونکہ مجھے ہا لے سے نہیں عمر سے مسئلہ ہے
عمر نے تمہارا کیا بگاڑا ہے؟ فروا اب بھی بے یقین تھیں
اس نے نہیں بگاڑا لیکن ہا لے کی شادی سے کچھ دن پہلے میں جان گئی تھی کہ معراج بابا اسے سلطان منزل لا رہے ہیں وہ اسے ابا سے ملوا رہے تھے اور عمر کی سچائی سب کو بتا دینا چاہتے تھے کیا میں ایسا ہو نے دے سکتی تھی؟ اس نے مکروہ آنکھیں فروا کے چہرے پہ گاڑ دیں
میرے لئے ساری دنیا سے زیادہ قیمتی چیز ابا ہیں ان پہ گو اپ نہیں کر سکتی میں نہ عمر کو نہ ہا لے کو میں کسی کو یہا جازت نہیں دوں گی کہ وہ ابا کو مجھ سے چھین لیں
اسکا مطلب . . . . اسکا مطلب سفیر بھی ایک مہرہ تھا تم جانتی تھیں کہ وہ گھر کا بڑا پوتا اور ابا . . . . کا لاڈلا ہے اس لئے . اوہ میرے خدا فروا بے یقینی سے پیچھے ہٹی تھی مہر اب بھی پر سکون تھی ل
آپ بلک سہی سمجھیں سفیر بس ایک مہرہ تھا مجھے بس ابا چاہیے تھے صرف ابا اور انکا پیار جو مجھے سفیر کے زریعے ہی مل سکتا تھا اگر کسی کو لگتا ہے کہ مہر کو سفیر سے محبت ہے تو وہ اس دنیا کا سب سے بڑا گدھا ہوگا مہر ماہ غیاث الدین کو بس یوسف سلطان سے محبت ہے وہ فخر اور محبت سے کہہ رہی تھی
فروا پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسے دیکھے گئیں وہ اندھیروں میں بہت آگے جا چکی تھی یہاں سے واپسی ممکن ہی نہیں تھی
تم ہا لے کے ساتھ کیا کرنے والی ہو؟ وہ کسی خوف کے تحت پوچھ رہی تھی
مہر نے نا پسندیدگی سے اسے دیکھا "ہا لے نہیں عمر کے ساتھ ممی وہ ایک گلٹ کی ماری لڑکی ہے اور عمر کی محبت میں بس اسکے گلٹس میں مایوسی اور نہ امیدی ڈال دوں گی وہ خود عمر کو چھوڑ دے گی آخر کو با وقار عو رت ہے میری ہا لے وہ ایک پل کو رکی تھی لیکن آپ فکر مت کریں میں اسکے ساتھ کچھ برا نہیں کروں گی وہ عمر سے واپس آجائے میں اسکی شادی ہارون سے کروا دوں گی ہا لے سے بہت محبت کرتی ہوں میں وہ آ نکھوں میں چمک لئے کہہ رہی تھی
فروا تمسخر سے مسکرائی تھی "تم اسے عمر سے دور کرو گی کیونکہ وہ ایک شاندار مرد ہے وہ اسے تمھارے خلاف اٹھنا سکھا رہا ہے لیکن ہارون وہ تو خود زیرو ہے تم اسے ہارون کے حوالے کروگی تاکہ وہ دونوں ایک گلٹی اور elbaersim
زندگی گزاریں تم ہا لے سے محبت کرتی ہو یا نہیں لیکن وہ تمہاری محبوب غلام ہے تم نہیں چاہتیں کہ اسے کوئی آزاد کرے ہے ناں ؟ فروا نے جیسے لمحوں میں سب کچھ ڈی کوڈ کر لیا تھا
مہر کے چہرے پہ کوئی تاثر نہیں آیا لیکن فروا کے تاثرات ذرا سے بدلے تھے ایک کرب تھا جس نے دل کو جکڑ لیا تھا "کسی کی اولاد نہیں مارتے مہر وہ یاسین سے بولی تھی چاہے اچھی ہو چاہے بری چاہے گوری ہو چا ہے کالی حرام ہو یا پھر ہلال کسی ماں سے اسکو اولاد نہیں چھینتے
اسکی آنکھوں کے آگے کئی برس پہلے کا منظر تھاوہ شمس کی منتیں کر رہی تھی وہ اپنی بیٹی کو مارنا نہیں چاہتی تھی لیکن اسکی سنی نہیں گئی
مہر کوئی جواب دیتی کہ سفیر اندر داخل ہوا وہ دونوں اپنی اپنی جگہ چونکی تھیں سفیر بھی ہلکا سا چونکا تھا
"آپ یہاں ؟ آج ہمارے کمرے کو شرف کیسے بخشا ؟ وہ مسکراتے ہوئے آگے آیا فر وا کے قریب رک کر اس کا کندھا چوما وہ اس کے بالوں پہ ہاتھ پھیر گئی تھی
اسی پہر اسی لمحے وہ فیصلہ کر چکی تھی کہ اب اسے واقعی فرشتہ بننا تھا وہ مہر کو کسی کی او لاد چھیننے نہیں دے گی اب وقت تھا کہ شیطان سے فرشتہ بنا جائے