ایک ماہ بعد ایک ماہ بعد
یہ ایک ماہ بغیر کسی بد مزگی کے گزر گیا تھا مہر ماہ اور سفیر ملک میں نہیں تھے ان دونوں نے اپنا ہنی مون پلان کیا تھا اور اب دو دن پہلے ہی واپس آئے تھے ہا لے سلطان اور عمر حیات کی زندگی بھی نارمل ہونے لگی تھی کس طرح کی نارمل یہ سب آپ جانتے ہی ہوں گے یہ رات کے آٹھ بجے کا وقت تھا عمر آفس سے گھر آ چکا تھا اور اس وقت ہا لے کے ساتھ کچن میں تھا وہ اسکے لئے آج اسپیشل ڈنر تیار کر رہی تھی عمر اسکے عقب میں بیٹھا تھا کرسی کھینچے ہر معاملے میں اپنی ٹانگ اڑاتا ہوا چولہے پہ نان اسٹک کڑھائی چڑھی ہوئی تھی جس میں آج دیسی کھانا بن رہا تھا ہا لے سلطان کی اسپیشل ملائی بوٹی
بیگم صاحبہ اتنی ملائی نہیں ڈالتے تم کیا کر رہی ہو؟ اس نے ملائی کا پیکٹ کڑھائی میں ڈالتی ہا لے کو کوئی سویں بار ٹوکا تھا
تمھیں پتہ ہے عمر مجھے اس سارے عرصے میں تم سے شدت والی محبت کی ہوئی تھی؟ وہ ہنڈیا میں چمچ چلاتے ہوئے پوچھ رہی تھی عمر اشتیاق سے آگے کو ہو بیٹھا
کی ؟
جب ڈاکٹر نے تمہاری زبان بند کروا دی تھی آہ کتنے ہا لے نے سوچ کر ہی مزہ لیا تھا آہ سکون کے دن تھے وہ بھی اور یہاں عمر کاسارا مزہ خراب ہو گیا تھا "میری زندگی کے سب سے برے دن تھے یہ سوچو جو انسان اپنی آواز سن کر جیتا مرتا ہو اسکی آواز ہی بند کر دو ؟ یہ کہاں کا انصاف ہوا؟
ہا لے نے گھوم کر اسکو دیکھا تھا ڈھیر سارا اشتعال اندر دبا رکھا تھا کیا کرے وہ اس آدمی کا
کبھی مجال ہے جو تم نے میری تعریف کی ہو عمر
کرتا تو ہوں مجھے تمہاری آنکھیں بہت پسند ہیں وہ اسے دیکھتے ہوئے نرمی سے کہہ رہا تھا ہا لے کے چہرے پہ چمک آئی تھی
اچھا ایسا کیا ہے میری آنکھوں میں ؟ وہ اب کے اشتیاق سے بولی تھی
زیادہ کچھ نہیں یہ بس میری آنکھوں جیسی ہیں سیم سیم وہ بے نیازی سے کہتا ایک بار پھر ہا لے کو تپا گیا تھا تم ناں عمر . . . . تم تم مجھ سے ہرگز بات مت کیا کرو سخت زہر لگتے ہو مجھے وہ غصے سے کہتی دوبارہ اپنی ہانڈی کی طرف متوجہ ہو چکی تھی کھلے بال اسے بے حد تنگ کئے ہوئے تھے اب کی بار ہانڈی میں چمچ چلا تے ہوئے اسکے انداز میں جارحیت تھی
عمر خاموشی سے اپنی جگہ سے اٹھ آیا اور اسکے عقب میں آ کر ٹھہرا ہا لے نہیں مڑی وہ اسی طرح زور زور سے چمچ چلاتی رہی
میں تمھیں کیا کیا بتاؤں ہا لے ؟ تم غصے میں بھی اچھی لگتی ہو تم پیار سے بات کرتے ہوئے بھی اچھی لگتی ہو وہ نرمی اور آہستگی سے کہنا شروع ہوا تو ہا لے یکدم ٹھہر گئی تھی
تم مجھے ہر وقت ہر لمحہ اچھی ہی لگتی ہو سب سے زیادہ اچھی پتہ ہے کب لگتی ہو؟ وہ اسکے بال سمیٹ تے ہوئے پوچھ رہا تھا ہا لے کچھ نہیں بولی جب تم پیسے بچانے کی بات کرتی ہو تب مجھے بے حد اچھی لگتی ہو وہا سکے بالوں کو جوڑے میں باندھ تا ہوا بولا تھا ہا لے نے کراہ کر آنکھیں بند کی تھیں یہ آدمی نہیں سدھر سکتا
تم ساری کی ساری اچھی ہو بس اگر ذرا سی کفایت شعاری سیکھ لو ہا لے اب کے پلٹی تھی
تم مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو؟
ساری دنیا سے زیادہ تم میرے لئے سب سے قیمتی ہو وہ سنجیدگی سے بولا تھا
پیسے سے بھی زیادہ ؟
ہر گز نہیں پیسہ میرا پہلا اور آخری عشق ہے وہ قطعی لہجے میں بولا تھا ہا لے کا دل چاہا تھا اسکا سر پھاڑ دے عمر بھی اب حالات کی کشیدگی نوٹ کر چکا تھا سو فورا پینترا بدل لیا
اچھا چھوڑو ساری باتیں چلو تمھیں کسی اچھی جگہ کھانا کھلا کر آتا ہوں
ہا لے نے چند پل اسکو مشکوک نظروں سے دیکھا تھا پھر ہار مان لی "اوکے میں چینج کر کے آتی ہوں "وہ کہتے ہوئے باہر جانے لگی جب عمر نے اسکا ہاتھ پکڑ لیا
میں نے کہا تھا ناں تم ہر وقت ہر حال میں مجھے بس اچھی ہی لگتی ہو وہ بولتے ہوئے اسی طرح اسکا ہاتھ پکڑے باہر نکل گیا
ہا لے اب اس سے کچھ کہہ رہی تھی لیکن آواز واضح نہیں تھی آوازیں مدھم ہوتی چلی گئیں
***
مرزا ہاؤس میں اس وقت کافی رونق تھی فہیم مرزا نے اپنے چند دوست گھر بلا رکھے تھے جن میں کوئی وکیل تھا تو باقی انکے بزنس پارٹنرز آج وہ یہاں اہم اعلان کرنے والے تھے مرزا ہاؤس کے لان میں چند ٹیبلز لگے تھے بیرے کھانا اور ڈرنکس سرو کرتے نظر آ رہے تھے انہی ٹیبلز میں ایک پر شمس سلطان اور فروا بھی بیٹھے تھے چہرے پہ جھوٹی مسکراہٹیں سجائے فہیم کے اعلان کے منتظر دفتعا فہیم اپنے میر کے گرد لگی کرسی کے برابر اٹھ کھڑا ہوا مسکراتے ہوئے حاضرین کو دیکھا اسکے ساتھ ہی یاقوت کھڑا تھا مرجھایا ہوا لاغر سا
میں فہیم مرزا میں نے اپنی زندگی میں ہر طرح کے حالات دیکھے وہ بولنے لگا تو سب ٹھہر کر اسے سننے لگے میں نے بھوک دیکھی میں نے غربت دیکھی اسکے بعد اچھا وقت دیکھا عیاشیاں دیکھیں مجھے اس دنیا میں سب ملا وہ فخر سے کہہ رہا تھا
عزت دولت محبت . . خوشی طاقت ساری دنیا کی ساری نعمتیں ملیں لیکن ایک چیز جو مجھے ان سب پہ بھاری ہے جو میری آنکھوں کی ٹھنڈک میرے دل کا چین ہے جسے میں ایک ہزار قتل بھی معاف کر سکتا ہوں وہ میرا بیٹا ہے لوگوں کی آنکھوں میں رشک در آیا تھا سب گردنیں اٹھا اٹھا کر فہیم کے ساتھ کھڑے یاقوت کو دیکھنے لگے میرا بیٹا میری زندگی میں آنے والی سب سے بڑی خوشی ہے سب سے بڑی دولت اور سب سے بڑی محبت جب یاقوت پیدا ہوا تھا تب ڈاکٹر نے میری اہلیہ سے اور مجھ سے کہا تھا کہ اب ہم دوبارہ ماں باپ نہیں بن سکتے وہ ایک کہتاپل کو رکا تھا پھر اپنا بازو یاقوت کے کندھے پہ رکھا اور رہا "مجھے ایک پل کو لگا جیسے بہت برا ہوا ہے میرے ساتھ لیکن پھر اگلے ہی پل جب میں نے یاقوت کو دیکھا تب میں نے ڈاکٹر سے کہا تھا کہ اس بچے کے بعد مجھے کسی اور کی ضرورت بھی نہیں وہ گردن اٹھا کر تفاخر سے کہہ رہا تھا اسکے انداز سے غرور کی بو آتی تھی
وہ چھوٹا سا بچہ آج بہت بڑا ہوگیا ہے وہ میرے کندھے کو آنے لگا ہے اور آج میں نے اسکی سالگرہ کے موقعے پہ اسے اپنا سارا بینک بیلنس اپنی ساری جائیداد اپنی زندگی کی ساری جمع پو نجی اپنے بیٹے کے نام کر دی ہے
یکدم تالیاں پیٹی گئیں سراہا گیا مبارک باد دی گئی لوگ عش عش کر اٹھے تھے یاقوت کسی روبوٹ کی مانند کھڑا تھا فہیم اب بھی کہہ رہا تھا
میرا بیٹا اب سے سارے معملات دیکھے گا میرا بیٹا اب سے میری ایمپائر کا مالک ہوگا بلکہ میرا بیٹا ہی کچھ عرصہ بعد ہونے والی نیلامی میں اب ہیون پراجیکٹ خریدے گا کیونکہ اسکے دل میں رحم ہے ہم شمس سلطان کی مدد کریں گے کہ وہ بچوں کو اس برے ماحول سے نکال کر کسی اچھی جگہ لے جائے جہاں یہ ڈرگز اور برائی نہ ہو
میرا بیٹا کہتا ہے حسن اس پہ تمام ہوا میں آج کہتا ہوں دنیا کی ساری محبتیں میرے بیٹے پہ تمام ہوئیں وہ محبت سے ایک بار پھر بولا تھا یاقوت کا دم گھٹ رہا تھا وہ اتنا اچھا نہیں تھا جتنا اسے بتایا جا رہا تھا
لوگوں میں ہلچل سی مچ گئی تھی اب انہیں یاقوت مرزا سے تعلقات بڑھانے تھے وہ اٹھ اٹھ کر اپنی جگہ سے آ رہے تھے مبارک باد کامیابی کی دعائیں یاقوت کچھ نہیں سن رہا تھا کچھ نہیں دیکھ رہا تھا اسے بس ذرا فاصلے پہ بالکنی میں بیٹھی نر مین دکھ رہی تھی وہ اسی کی آواز سے زخمی ہو رہا تھا
ایک ماہ گزر گیا تھا لیکن وہ اپنی بات سے ٹس سے مس نہ ہوئی تھی اگر وہ لڑکی نہیں تو یہ کامیا بیاں یہ مبارک باد یہ سب بے کار ہی تو تھا
ریستوران کا اوپن ہال لائٹس کی وجہ سے جگمگ کر رہا تھا گول میزوں کے گرد دو دو اونچی کرسیاں لگائی گئی تھیں دور اسٹیج پہ کوئی گلوکار بیٹھا تھا جو مدھم سے سروں پہ موسیقی کی دھن بکھیر رہا تھا سارا ما حول اسی میوزک کی فسوں خیزی میں ڈوبا ہوا سا تھا ایسی ہی ایک گول میر کے گرد عمر حیات اور ہا لے سلطان بھی بیٹھے تھے
وہ دونوں کھانا کھاتے ہوئے ہلکی پھلکی باتیں بھی کر رہے تھے کافی دیر سے عمر کو اپنے اوپر کسی کی نظروں کا ارتکاز محسوس ہو رہا تھا اس نے پلٹ کر دیکھا تو اسکی دائیں طرف والی میر پہ تین لڑکیاں بیٹھی تھیں جو اسی طرف دیکھ رہی تھیں انکے ہاتھ میں موبائل بھی تھا شاید انہوں نے عمر کی تصویر لی تھی عمر کی نظروں کے ارتکاز میں ہا لے نے بھی دیکھا تو لڑکیوں نے کھسیانی سی ہو کر رخ بدل لیا
مجھ پہ نظر رکھا کریں زمانہ بہت خراب ہے وہ آہستگی سے بولا تھا ہا لے نے گھور کر اسکو دیکھا تھا
تم زمانے سے زیادہ خراب ہو
سوچ لیں میں ہاتھوں سے نکل جاؤں گا وہ مسکراتے ہوئے وارن کر رہا تھا
تم ہاتھوں میں آئے کب تھے؟ اور ویسے بھی ان پر کٹی کبوتریوں سے جلنے کی ضرورت نہیں مجھے میں جانتی ہوں I am the woman you love with all your heart
وہ بے نیازی سے بولی تو عمر کا حلق تک کڑوا ہوگیا تھا
اچھا چھوڑو ان سب باتوں کو مجھے یہ بتاؤ تمہاری زندگی کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟ عمر اسکو دیکھتے ہوئے بولا تھا
ہا لے نے چمچہ پلیٹ میں رکھا اور مسکرا کر آگے کو ہوئی "میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی کھا نا ہے جب مجھے اچھا کھانا ملتا ہے ناں میری روح تک تازہ ہوجاتی ہے
عمر جل کر رہ گیا تھا "مجھے لگا تھا تم کہو گی عمر میرے سر تاج میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی آپ ہیں ہا لے نے اسکے انداز پہ مسکرا ہٹ ضبط کی تھی
میرے سرتاج آپ کے ساتھ زندگی گزارنے کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ آپ کھانا اچھا بنا لیتے ہیں وہ جتا کر بولی تھی اچھا یہ بتاؤ تمہاری زندگی کی سب سے بڑی خوشی کیا ہے؟ ہا لے نے سو ال بدلا تھا
عمر چند لمحہ اسے دیکھتا رہا پھر ذرا آگے کو جھکا "پیسہ "میرا واحد عشق اور میری واحد خوشی ہے
اور تمہارا سب سے بڑا خوف ؟ وہ بغیر رکے پوچھ رہی تھی "تمھیں کھو دینا میں تمھیں کھونے سے ڈرتا ہوں وہ بغیر جھحھکے بولا تھا
اچھا تمہاری زندگی کا سب سے برا لمحہ کونسا ہے جس پہ آج بھی غصہ آتا ہو؟
عمر کے تاثرات اب بدلے تھے وہ تھوڑا سا ہرٹ لگتا تھا "میری زندگی کا سب سے برا لمحہ وہ ہے جب تم نے شاہ تاج کے گھر کے باہر ہارون کا ہاتھ پکڑ کر کہا تھا کہ عمر حیات نے تمھیں بند کر دیا ہے
ہا لے کا رنگ تاریک پڑا تھا عمر سرعت سے بات بدل گیا "تمہاری زندگی کا سب سے بڑا خوف کیا ہے ہا لے حیات ہا لے اسکی بات پہ تھم سی گئی تھی گلے میں بہت کچھ اٹکا تھا بابا کی موت کی خبر دادا کا مفلوج ہونا ہارون کا ایکسیڈنٹ سب اسکے ذہن میں بجلی کے کودنے کی مانند آیا تھا
ہسپتال . . . . میری زندگی کا سب سے بڑا خوف ہسپتال ہیں وہ خواب سے کیفیت میں بولی تھی مجھے سب سے برا لمحہ وہ لگتا ہے جب ہم ہسپتال کے بینچ پہ بیٹھ کر اندر سے آنے والی اطلاع کا انتظار کرتے ہیں سوری ایک بہترین لفظ ہے لیکن یہی لفظ اگر ڈاکٹر بول دے تو برچھی کی طرح بچھ جاتا ہے
وہ اداسی سے کہہ رہی تھی عمر اسکو سنتا رہا "ہم ہسپتالوں سے نکل آتے ہیں عمر لیکن ہسپتال ہما رے اندر سے نہیں نکلتا وہ خوف وہ بے بسی وہ اپنے کسی قریبی کا اندر ہونا اور باہر بیٹھ کر انتظار کی سولی پہ لٹکنا یہ ہمارے اندر سے کبھی نہیں نکلتا ہسپتال اور بیماریاں انسانوں کو خوف زدہ کر دیتی ہیں میرا سب سے بڑا خوف یہی ہے کہ ایک دن میں کسی ہسپتال کے بینچ پر بیٹھی ہوں گی اور اندر میرا کوئی قریبی ہوگا پھر ڈاکٹر آ کر کہہ دے گا آئی ایم سوری عمر نے اسکے ہاتھ کے اوپر اپنا ہاتھ رکھا تھا ہا لے خاموش ہو گئی کچھ پل اسی طرح آکورڈ سی خاموشی میں ڈوبے رہے پھر عمر نے اپنے کوٹ کی جیب سے ایک مخملی ڈبیا نکالی تھی
اب کے ہا لے کے چہرے پہ چمک در آئی عمر نے ڈبی کھولی تو اس میں سے جگمگ کرتی ہیرے کی انگوٹھی تھی اللہ اللہ عمر تمھیں یاد تھا کہ تم نے مجھے انگوٹھی نہیں دی؟
وہ اپنا ہاتھ عمر کے ہاتھ میں دیتی ہوئی جوش سے کہہ رہی تھی عمر مسکراتا رہا
ظاہر ہے بیگم یاد تو رہے گا ناں جب آپ میری گاڑی کی چابی پہ قبضہ مافیا بن جائیں گی تو مجھ غر یب کو یاد تو رہے گا ہا لے نے اسکی بات پہ غور نہیں کیا وہ اپنا ہاتھ اونچا کر کے دیکھ رہی تھی ہر تارہ سے ہر زاویے سے
اچھی لگ رہی ہے ناں ؟ اس نے اپنا ہاتھ عمر کے آگے کیا تھا
پندرہ لاکھ خرچ ہوئے ہیں اچھی تو لگے گی وہ اسی طرح مسکراتا رہا ہا لے نے تاسف سے اسے دیکھا تھا
میں اس بات کے بدلے یہ جواب چاہتی تھی "پہلے اتنی اچھی نہیں تھی لیکن تمھارے ہاتھ میں اچھی لگ رہی ہے کیا عمر تم تو ذرا بھی رومانٹک نہیں ہو
جہاں میرے پیسے خرچ ہوتے ہوں وہاں رومانس نہیں ہارٹ اٹیک آتا ہے وہ جتا کر بولا ابھی ہا لے کچھ کہتی جب اسکی نظر سامنے سے آتی ایک خوش شکل عورت پہ پڑی تھی وہ اپنی ساتھی عورت سے بات کرتی ہوئی اسی طرف آ رہی تھی
ارے . . . یہ تو میری ڈاکٹر ہیں ہا لے نے ہاتھ سے اشارہ کر کے بتایا تھا عمر نے اسکی انگلی کے تعاقب میں دیکھا اور پھر وہ سانس نہیں لے سکا
ہر شے ساکت ہو گئی تھم گئی
یاقوت مرزا کے کمرے میں مدھم بتیاں جل رہی تھیں نر مین اپنے بیڈ کے قریب جائے نماز بچھا ئے بیٹھی تھی اسے تیز روشنیوں کی عادت نہیں رہی تھی وہ نماز بھی اسی طرح پڑھتی تھی ہلکی مدھم روشنی بس جسد ہ کرنے کی جگہ پہ روشنی ہونی چاہیے باہر سے آتا شور غل تھم گیا تھا شاید لوگ اپنے گھروں کو جا چکے تھے
دفتعا اس کے کمرے کا دروازہ کھلا اور کوئی اندر داخل ہوا یہ وہی تھا اسکا شوہر اور ماضی کا مجرم بھی کیا ضروری ہے اگر مرد شوہر بن جائے تو اسے لازمی معاف بھی کر دو ؟ یہ وہ بات تھی جو اجکل نر مین ہمیشہ سوچا کرتی تھی اس نے سلام پھیر کر ہاتھ دعا کے لئے اٹھا ئے تھے یاقوت چھوٹے چھوٹے قدم لیتا اسکے قریب چلا آیا پھر یونہی فرش پہ اسکے پاس بیٹھ گیا تھا وہ دعا مانگتی رہی اور یاقوت پلک جھیلکے بغیر یاسین سے اسے دیکھتا رہا وہ دعا مانگ چکی تو خالی خالی نظریں اٹھا کر یاقوت کو دیکھا
تو یہ طے ہوا کہ تم مجھے معاف نہیں کرو گی؟ وہ بولا تو ڈھیر سارا رنج اسکی آواز میں شامل ہو گیا
ہر معافی نامے کے کچھ اصول اور شرائط ہوتے ہیں تم شرطیں پوری کر دو معافی نامہ لے جاؤ
اور چاہے ان شرطوں کے بدلے میری جان چلی جائے ؟ میرا دل مر جائے ؟
جو لوگ دوسروں کا دل مار چکے ہوں انہیں تیار رہنا چاہیے کہ جب اللہ کی لاٹھی برسے گی تو انھیں بھگتنا تو پڑے گا ہی وہ کھوکھلے لہجے میں بولی تھی
چند پل خاموشی رہی نر مین اسی طرح جائے نماز پہ بیٹھی رہی اور یاقوت اس ٹھنڈے فرش پہ
.میں تم سے . . . محبت کرنے لگا ہوں . . . تمھیں چھوڑنا موت جیسا ہے . . میں اپنے ہاتھوں سے کیسے خود پہ موت کا فرمان جاری کروں ؟ اسکی آواز . . آج اسکی آواز میں وہی دلوں کو چیر تا ہوا دکھ تھا
محبت تو میں بھی کرتی ہوں بلکہ میں نے اس دن کا انتظار کئی سالوں سے کیا تھا کہ اس طرح کسی دن تم میرے سامنے بیٹھو اور کہو نر مین مجھے تم سے محبت ہے وہ دن اگیا ہے لیکن میرا دل مر گیا ہے اب کچھ محسوس نہیں ہوتا یاقوت اسکی آنکھیں گیلی ہو رہی تھیں
اب تم سامنے بیٹھو تو پیار نہیں آتا تم چلے جاؤ تو میں تمہاری واپسی کا انتظار نہیں کرتی بس مختصر یہ کہ میں تمہاری عزت نہیں کرتی وہ بے بسی سے بولی تھی
میں نے بہت کوشش کی میں اس رات کو بھول جاؤں تمہاری عزت کروں تم سے وفادار رہوں تم سے کرب نہ کھا ؤں لیکن جانتے ہو کیا؟ اس نے یاقوت کی زخمی سی آنکھوں میں دیکھ کر پوچھا
دل مر گیا ہے یاقوت . . .اور قاتل تم خود ہو میں تمھیں معاف کر سکتی ہوں لیکن تمھارے ساتھ نہیں رہ سکتی میں تم سے اتنی محبت کرتی ہوں کہ ساری زندگی تمھارے ساتھ رہ کر تم سے بے زار نہیں رہنا چا ہتی میں بس تم سے الگ ہونا چاہتی ہوں وہ بھاری ہوتے دل کے ساتھ کہہ رہی تھی یاقوت کے دل پہ ہر ہر لمحہ بوجھ بڑھتا جا رہا تھا میں چاہتی ہوں ہم الگ ہو جائیں تاکہ محبت کیsanity برقرار رہے تاکہ عزت جو محبت کی پہلی سیڑھی ہے کوئی لڑکی اس پہ سمجھوتہ نہ کر لے مجھے وہ ناول وہ فلمیں ہمیشہ ان کمقرٹیبل کرتی ہیں جن میں ریپسب اوریا پھر لڑکی کے اغوا کار کو آخر میں معاف کر کے اسکے ساتھ رہا جاتا ہے میں یہ نہیں کر سکتی اس نے نم آنکھوں کے ساتھ زور زور سے نفی میں سر ہلایا یہ مجھ سے نہیں ہوگا
یاقوت نے تھوک نگلا تھا اداس آنکھیں نر مین کے چہرے پہ جمائیں پھر آہستگی سے بولنے لگا "ڈیڈ کہتے ہیں ہمارے معاشرے کی عورتوں کے لئے مرد بے ساکھی ہوتا ہے ایک چھوٹی تو لازمی دوسری چاہیے ہوگی عورت ہمیشہ اس مرد کے ساتھ رہتی ہی جو اسکے لئے مضبوط اور پائیدار بے ساکھی بنے کیا میں کبھی تمھیں مضبوط اور پائیدار نہیں لگا ؟ کیا تم میرے بعد کی بے ساکھیوں کے ساتھ رہ لو گی؟
نر مین نے مسکرا کر اسے دیکھا تھا تلخ مغرور مسکراہٹ "تم سہی کہتے ہو کچھ عورتوں کے لئے واقعی مرد بے ساکھی ہوتے ہیں ان کے بغیر گر جاتی ہیں گرا دی جاتی ہیں لیکن انکو سوچنا چاہیے کہ گرنا برا نہیں ہو تا گر کر نہ اٹھ پانا برا ہوتا ہے وہ خود کو اٹھا نہیں پاتیں اور پھر بے ساکھی چن لیتی ہیں وہ سانس لینے کو رکی تھی یاقوت یک ٹک اسے دیکھے گیا
پھر کچھ ہوتی ہیں میرے جیسی حبکو لنگڑا کر چلنا قبول ہوتا ہے لیکن بے ساکھی بنا مرد نہیں مجھے ٹوٹی ٹانگ منظور ہے لیکن کسی کا دیا ہوا سہارا نہیں میں گر کر مٹی میں خاک آلود ہو سکتی ہوں لیکن کسی کی ترس خیرات میں ملی چادر نہیں لوں گی وہ اٹھی ہوئی گردن کے ساتھ کہہ رہی تھی
میرے جیسی لڑکیوں کے لئے مرد بے ساکھی نہیں "بازو "ہوتے ہیں تحفظ اور مان ہوتے ہیں ہم دو ہز ار اکیس کی لڑکیاں ہیں ہمیں سہارا دو گے تو ہاتھ جھٹک دیں گے لیکن اگر اسی ہاتھ سے ہمارا ہاتھ تھام کر ساتھ چلو گے تو قبول کر لئے جاؤ گے تم ابھی تک بے ساکھی ہو یاقوت بازو بننے میں وقت لگے گا تمھیں
وہ بول کر اٹھ گئی تھی جائے نماز لپیٹ کر اب بیڈ کی سائیڈ دراز میں رکھ رہی تھی
یاقوت کو واقعی لگا تھا ابھی بازو بننے میں وقت لگے گا
***
ریستوران کے اوپن ایریا میں عمر حیات شل سا ہا لے کو دیکھ رہا تھا اسی وقت ڈاکٹر ذیبش انکے قریب سے گزر کر آگے جانے لگی تھیں جب ہا لے کی آواز پہ وہ رک گئیں
یہ تمہاری ڈاکٹر کیسے ہو سکتی ہے؟ عمر کی آواز میں کچھ تھا کہ ٹھٹھکا جائے جبکہ ہا لے اب اٹھ کھڑی ہوئی تھی وہ فق ہوئے چہرے والی ڈاکٹر ذیبش سے کچھ کہہ رہی تھی شاید عمر کا تعارف شاید کوئی رسمی باتیں جبکہ ذیبش سن تھی جیسے کوئی چوری پکڑی گئی ہو
ہا لے سلطان میں پوچھ رہا ہوں یہ تمہاری ڈاکٹر کیسے ہو سکتی ہے؟ عمر ہلکی مگر سخت آواز میں پو چھ رہا تھا ہا لے کو واضح طور پہ برا لگا تھا
یہ میری سائیکائٹرسٹ ہیں عمر میں پچھلے ایک ماہ سے ان سے سیشنز لے رہی ہوں اور یہ ایک بہتر ین ڈاکٹر ہیں وہ کچھ جتا کر بولی تھی ذیبش وہاں سے جانا چاہتی تھی لیکن عمر نے برق رفتاری سے اٹھ کر اسکا راستہ روکا تھا اسکی آنکھوں میں ایسی سختی تھی کہ الامان
یہ تمہاری سائیکاٹرسٹ کیسے ہو سکتی ہے جبکہ یہ خود ایک گائناکالوجسٹ ہے وہ ایک ایک لفظ چبا چبا کر بولا تھا ہا لے کو لگا تھا جیسے اس نے کچھ غلط سن لیا ہو اس نے آس پاس نظر دوڑائی لوگ انہیں دیکھ رہے تھے انکے قریب ہی جس میر پہ لڑکیاں بیٹھی تھیں ان میں سے بھی ایک بول اٹھی تھی
آپ کے ہسبنڈ صحیح کہہ رہے ہیں ڈاکٹر ذیبش تو گائنی ہیں انہوں نے ہی تو میری ڈلیوری کروائی تھی ہا لے نے آہستگی سے گردن موڑ کر ڈاکٹر ذیبش کو دیکھا تھا اور اگلے ہی لمحے وہ تیز تیز قدم اٹھاتی وہا سے بھاگ رہی تھیں عمر نے اس عورت کو نہیں روکا اسے فلحال اپنی عورت کا سچ چاہیے تھا وہ جو سن ہو ئی اسکے سامنے کھڑی تھی وہ جس کے پاس کوئی جواب نہیں تھا
عمر نے اس کا ہاتھ پکڑا اور خاموشی سے اسے لئے وہاں سے نکلتا چلا گیا پیچھے ویٹر بل کے لئے چیخ رہا تھا جسے اسی میر والی لڑکی نے دھیرج رکھنے کو کہا تھا "انکی طرف سے میں نے کر دوں گی وہ نرمی سے بولی تھی
عمر اسکا ہاتھ پکڑ کر گاڑی تک لایا تھا اسکے لمس میں سختی نہیں تھی تو نرمی بھی نہیں تھی وہ بس شدید غصے میں لگتا تھا ہا لے نے اس کو پہلے کبھی اتنے غصے میں نہیں دیکھا تھا
وہ لب بھینچے ہوئے گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا وہ ہا لے سے کچھ نہیں کہہ رہا تھا اور کہتا بھی تو شاید ہا لے سن نہ پاتی وہ شل تھی شاکڈ تھی ہر چیز سلو موشن میں ہوتی نظر آ رہی تھی وہ ریستوران سے نکل آئے تھے وہ گاڑی میں بیٹھے تھے وہ گھر آ گئے تھے عمر اس کے موبائل پہ اسکی اور مہر ماہ کی چیٹ کھولے ہوئے تھا ہا لے اس سے یہ بھی نہ کہہ سکی کہ یہ میٹرز کے خلاف ہے لیکن وہ سیدھا مہر کی چیٹ کیوں کھول رہا تھا وہ اتنی سن تھی کہ یہ بھی نہ پوچھ سکی وہ اپنے مشترکہ کمرے میں آ گئے تھے ہا لے اسی طرح ساکت سی بیڈ پہ بیٹھی تھی عمر قدرے جھکا ہوا تھا اسکے کندھوں پہ ہاتھ رکھے اس سے کچھ پوچھ رہا تھا ہا لے کو آواز نہیں آ رہی تھی اسے کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا ہا لے میں پوچھ رہا ہوں کیا کیا کہا ہے اس ڈاکٹر نے تم سے . . . کتنی دوائیاں دی ہیں . . . . . اور تم کتنی کھا چکی ہو آوازوں کا راستہ صاف ہوا تو اسے بس یہی سنائی دیا تھا ہا لے سے کوئی جواب نہ بن پڑا وہ بس خالی خالی آنکھوں سے اسے دیکھ رہی تھی
ہا لے میں کچھ پوچھ رہا ہوں جواب دو . . . . کہاں ہے دوائی کیا کھایا ہے تم نے ؟ وہ دوبارہ پوچھ رہا تھا نہ سختی سے نہ نرمی سے بس خود پہ ضبط کئے ہوئے
ہا لے نے اب بھی جواب نہیں دیا اس نے بس بیڈ کی سائیڈ دراز کی جانب اشارہ کر دیا عمر ایک ہی جست میں دراز تک پہنچا تھا جھپٹ کر ساری دراز الٹ پلٹ ڈالی اور پھر اسکے ہاتھ میں ایک شیشی آئی تھی اس کے سینے پہ کچھ درج تھا عمر نے اس ڈبی کی تصویر لی اور واٹس ایپ پہ کسی کو سینڈ کی ساتھ ہی اس نمبر پہ کال کرنے لگا کال بند کی تو میسج کرنے لگا وہ بس ہذیانی سا لگ رہا تھا ہا لے اسے نہیں دیکھ رہی تھی وہ اب بھی کچھ نہیں دیکھ رہی تھی نہ سن رہی تھی اسے اب بھی لگتا تھا عمر کو غلط فہمی ہوئی ہوگی
کال کا سلسلہ مل گیا تو عمر نے فون سپیکر پہ ڈالا وہ کمرے میں دائیں بائیں چکر لگا رہا تھا
ہاں انعم جو تصویر بھیجی ہے وہ دوائی کس چیز کی ہے؟
آگے سے کچھ کہا گیا تھا کچھ سخت سست عمر نے کوفت سے سر جھٹکا تھا "تم بتا رہی ہو یا نہیں؟
آگے سے گہری سانس لی گئی تھی
Birth controlling pills
ہیں یہ اب سن لیا ؟ عمر کا موبائل کو تھاما ہوا ہاتھ ایک لمحے کو کانپا تھا ہا لے کا پورا وجود کانپ گیا تھا وہ دونوں اپنی جگہ سن تھے فون کے اس بار کوئی کہے جا رہا تھا
یہ بہت ہائی ڈوز ہے عمر اس سے عورت کی اپنی صحت بھی خراب ہوتی ہے اور آگے بچوں کے معاملے میں بھی بہت زیادہ کامپلیکیشنز ہوتے ہیں ویسے کون لے رہا ہے انکو ؟
عمر نے جواب نہیں دیا اس نے کال کاٹ دی دل کو جیسے کسی نے برچھی سے چیر دیا ہو روح تک بلبلا گئی تھی ہا لے اب بھی اسے دیکھ رہی تھی شل ساکن
تم نے اچھا نہیں کیا ہا لے . . . . . اس نے شکوہ کیا تھا ہا لے نے نم آنکھوں سے اسکو دیکھا تھا اور پھر اس کے حلق سے اٹک اٹک کر چند جملے نکلے تھے
. .تمھیں غلط لگ رہا ہے وہ . . وہ ایسا نہیں . . . کر سکتی . . وہ میری بہن ہے میری ماں جیسی ہے
عمر کی آنکھیں ویسی ہی رہیں سخت بے تاثر وہ دو قدم آگے آیا ہا لے کی آنکھوں میں دیکھا
وہ تمہاری بہن نہیں ہے اس نے ایک ایک لفظ پہ زور دیا ہا لے بے اختیار روپڑی تھی
. . . میں جانتی ہوں وہ میری پھپھو کی بیٹی ہے میں بس
وہ . . . . . تمہاری . . پھپھو کی بیٹی بھی نہیں ہے اب کے ہا لے رونا بھول اسے دیکھے گئی
تمہاری پھپھو کے یہاں ایک بیٹا ہوا تھا بیٹی نہیں
آسمان سے پتھروں کا تھال سا تھا جو ہا لے کے اوپر گرا تھا شاک سا شاک تھا
تمہیں جاننا تھا ناں میں کون ہوں ؟ جاؤ ہمارا نکاح نامہ اٹھا کر میرا نام دیکھو
وہ بول کر پیچھے ہٹا تھا ہا لے اب بھی سن تھی
عمر اب اپنی دراز سے اپنی گن نکال رہا تھا ہا لے اسے نہیں دیکھ رہی تھی وہ حسن کو کال ملا رہا تھا ہا لے نہیں سن رہی تھی وہ باہر نکل گیا تھا ہا لے محسوس نہیں کر سکی تھی
اسے آج پہلی بار لگا تھا کہ اب بس ہا لے اب ریڈ فلیگر پہ آنکھیں کھولو اب سرخ بتی کو نظر نداز نہ کروا
سلطان منزل کے باہر عمارت کی اوٹ میں عمر حیات کی گاڑی کھڑی تھی اسکے پیچھے ہی ایک اور گاڑی تھی جس کے اندر لیل اور ہارون بیٹھے تھے اسی اثناہ میں انہوں نے سلطان منزل کا محل نما دروازہ کھلتے ہوئے دیکھا سلک کے سیاہ نائٹ گاؤن میں ملبوس مہر ماہ باہر آتی دکھائی دی روشنیوں کی وجہ سے اس نے اپنی آنکھوں کے آگے ہاتھ رکھا ہوا تھا چوکیدار اس سے کچھ پوچھ رہا تھا وہ جواب میں کچھ بتاتے ہوئے آگے بڑھ آئی تھی عمر کی گاڑی کے قریب آ کر وہ رکی تھی شیشے کو پار سے وہ اسے ہی دیکھ رہا تھا
کیوں بلایا ہے مجھے اس وقت ؟ وہ گاڑی کے شیشے پہ جھکی تھی اسکی آواز میں غراہٹ تھی
فورا سے پہلے گاڑی کے اندر آ کر بیٹھو ورنہ ابھی کے ابھی تمھارے شوہر کو کال کر کے یہاں بلا لوں گا اور تم جانتی ہو ناں وہ اپنی عورتوں پہ یقین کرنے کے معاملے میں کتنا برا ہے؟ عمر کا انداز مشینی تھی یوں جیسے اسے کبھی کسی جذبے نے چھوا ہی نہ ہو
کیا بکواس ہے تم اتنا کیسے کر سکتے ہو؟ جاؤ یہاں سے ابھی کے ابھی ورنہ بہت برا ہوگا
عمر نے جیسے اسکی سنی ہی نہ ہو اس نے اپنا موبائل اٹھایا اور سفیر کا نمبر ملا نے لگا اور اب مہر کو اندازہ ہوا تھا کہ اس نے باہر آ کر کتنی بڑی غلطی کر دی تھی ابھی کال جاتی کہ مہر نے جھپٹ کر اسکے ہاتھ سے موبائل گرا دیا تھا اور خود دوسری طرف سے گھوم کر آئی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے اس نے ٹھاہ کی آواز سے دروازہ بند کیا تھا عمر کے سکون میں رتی برابر فرق نہیں آیا تھا
کیوں بلایا ہے مجھے ؟ وہ پھنکاری تھی
تم نے میری بیوی کو جس ڈاکٹر کے پاس بھیجا وہ سائیکاٹرسٹ نہیں تھی مہر کا رنگ فق ہوا تھا لیکن اس نے ظاہر نہیں ہونے دیا
میری بیوی اب تک ایک ماہ کی دوائی لے چکی ہے اور جانتی ہو میرا کتنا نقصان ہوا ہے؟ اسکے لہجے میں سختی تھی نہ طنز لیکن کچھ تھا جو عجیب تھا خوف زدہ کرتا تھا میں نے تم سے کہا تھا مہر ماہ میں ایک پانی سے گلنے والا گوشت نہیں ہوں تم نے بڑے بڑے مردار کھائے ہوں گے تم ہو گی کوئی گدھ لیکن میں تم سے بڑا گدھ ہوں نوچنے کے بدلے میں نوچوں گا
مہر ماہ پیچھے کو ہوئی تھی اس لمحے اسے عمر سے خوف آیا تھا لیکن اگلے ہی لمحے عمر نے اسکی کوشش ناکام کر دی تھی اس نے سختی سے مہر کا بازو دبوچ لیا تھا وہ سن رہ گئی آس پاس موت کا سناٹا پھیل گیا تھا
(اپنے اپنے کمرے کمرے میں میں بیٹھی بیٹھی ہا لے ہا لے سلطان سلطان پہیہ جیسے جیسے سوگ سوگ طاری طاری تھا تھا اسے اسے عمر عمر کی کی باتیں باتیں اب اب تک تک سمجھ سمجھ نہیں نہیں آ رہی رہی تھیں تھیں وہ وہ ہرہر دفع دفع کہتا کہتا تھا تھا کھوج کھوج لولو اوراور وہ وہ ہرہر دفع دفع نہیں نہیں کھوج کھوج پا تی پا تی تھی تھی آخر آخر کیاکیا تھا تھا جو جو اسکا اسکا راز راز تھا تھا؟ وہ وہ سوچے سوچے گئی گئی اسکا اسکا ذہن ذہن خا لی خا لی تھا تھا کو ئی کو ئی بات بات کو ئی کو ئی اشارہ کچھ بھی تو نہیں تھا جو اسکی اشارہ کچھ بھی تو نہیں تھا جو اسکی طرف اشارہ کرتا اور یہ کیا طرف اشارہ کرتا اور یہ کیا بکواس کی تھی اس نے کہ مہر بکواس کی تھی اس نے کہ مہرماہ اس کی پھپھو کی بیٹی نہیں ہے اور اگر وہ نہیں ہے تو پھپھو ماہ اس کی پھپھو کی بیٹی نہیں ہے اور اگر وہ نہیں ہے تو پھپھو کی وہ اولاد نرینہ کون ہے کی وہ اولاد نرینہ کون ہے؟ ؟