Chapter 102: باب 102

ایک لمحے کو بس ایک لمحے کو اسکے ذہن میں عمر کا نام آیا تھا اور پھر اگلے ہی پل اس نے جھٹک ایک لمحے کو بس ایک لمحے کو اسکے ذہن میں عمر کا نام آیا تھا اور پھر اگلے ہی پل اس نے جھٹک بھی دیا وہ خود کو اب بھی دیا وہ خود کو اب تک تاویل دے رہی تھی کہ عمر واپس آئے گا اور کہہ دے کہ مہر ماتک تاویل دے رہی تھی کہ عمر واپس آئے گا اور کہہ دے کہ مہر ماہ سچی تھی عمر جھوہ سچی تھی عمر جھو ٹا لیکن اسی لمحے اسکا موبائل ٹا لیکن اسی لمحے اسکا موبائل بجنے لگا اس نے گردن گھما کر دیکھا موبائل بیڈ پہ پڑا تھا امیر آدمی کالنگ کے الفاظ جگمگا بجنے لگا اس نے گردن گھما کر دیکھا موبائل بیڈ پہ پڑا تھا امیر آدمی کالنگ کے الفاظ جگمگا رہے تھے یہ نام اس نے رہے تھے یہ نام اس نے خود خود سیو سیو کیاکیا تھا تھا

ہا لے نے مرے مرے ہاتھوں سے فون اٹھایا عمر نے بس اسے لائن پہ رہنے کو کہا تھا اگلے ہی پل اسے مہر ماہ کی آواز سنائی دی تھی ہا لے اپنی جگہ سن رہ گئی عمر اسے گاڑی میں بیٹھنے کا کہہ رہا تھا وہ جوابا کچھ کہہ رہی تھی پھر ہلکی سی بحث کے بعد وہ گاڑی میں آ بیٹھی تھی

عمر اس سے کچھ کہہ رہا تھا جواب میں وہ تڑخ کر بولی تھی "ہاں بھیجا اسکو ڈاکٹر کے پاس اب کیا کر لو گے میرا بچہ مار دو گے آؤ مارو ؟

ہا لے سلطان کو اپنی زندگی میں آپ پہلی بار حسد بولتا ہوا سنائی دیا تھا وہ برف بن گئی مجسم برف

گاڑی میں بیٹھے عمر حیات نے طنزیہ نظروں سے مہر کو دیکھا تھا "تمھیں کیا لگتا ہے تم میری اولاد کو کچھ کرو گی تو میں تمھیں بخش دوں گا؟ خون کا بدلہ خون عزت کا بدلہ عزت اور جو تم نے کیا ہے اسکا بدلہ بھی تمھیں ملے گا مہر ڈارلنگ وہ بڑے ہی آرام سے بول کر مہر کے حواس خطا کر گیا تھا ساتھ ہی اس نے ایک جھٹکے سے گا ڑی گھمائی تھی مہر اسے روک نہیں سکی وہ جانتی تھی اب بہت دیر ہو چکی ہے عمر اتنی تیز ڈرائیو کر رہا تھا کہ مہر کو اپنا سانس رکتا محسوس ہو رہا تھا صرف ایک بار صرف ایک بار اس نے گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش کی تھی جسکے بدلے میں عمر نے اپنا موبائل اسکی گود میں ڈال دیا تھا موبائل پہ ایک ویڈیو چل رہی تھی مہر کی سلطان منزل سے نکلنے کی ویڈیو پھر باہر کھڑے ہو کر عمر سے بات کرنے کی ویڈیو وہ سن تھی مارے بے بسی کے اسکی آنکھیں بھرنے لگی تھیں لیکن وہ کچھ نہیں کر سکی ایک خالی فیکٹری نما جگہ پہ لا کر عمر نے گاڑی روک دی تھی وہ نیچے اتر آیا تھا پھر باہر سے ہی مہر کی جانب کا دروازہ کھول اسے باہر نکالا تھا

فیکٹری کے دروازے پہ پہلے ہی دو لوگ کھڑے تھے چھوٹے بالوں والی لیل اور اس کے ساتھ کھڑا ہارون شاہد مہر ماہ کو لگا تھا آج اسکی موت طے ہے

دوائی لاؤ ہارون عمر نے پکارا تو ہارون چھوٹے چھوٹے قدم لیتا انکی جانب چلا آیا تھا مہر ماہ پیچھے کو ہونے لگی نہیں ہارون نے جو ڈبی عمر کی جانب اچھالی تھی رات کی تاریکی میں بھی وہ بتا سکتی تھی کہ یہ وہی ڈبی تھی جو اس نے کسی کو دی تھی بے اختیار اسکا ہاتھ اپنے معدے سے ذرا سا نیچے گیا تھا آنسو لڑھک لڑھک کر اسکے گالوں پہ پھسل رہے تھے

(بیڈ پہ بیٹھی ہا لے سلطان کا چہرہ خشک تھا جو وہ سن چکی تھی غیر متوقع اور غیر یقینی تھا اسے اپنی ساری دنیا گھومتی محسوس ہو رہی تھی دفتعا اس نے اپنی آنکھیں پونچھ کر صاف کی تھیں کب تک وہ اسی طرح ایکسپلائٹ ہوگی؟ کب تک خود ترسی کے آنسو بہائے گی اب بسسس

وہ شیشے کی جانب آئی تھی ڈریسنگمرر پہ پڑی سرخ لپسٹک اٹھائی اور ہونٹو پہ مل لی کچھ لپسٹک خراب ہوئیں تھی کچھ ٹھوڑی پہ لگ گئی تھی لیکن وہ بے نیاز تھی اب اس نے جھک کر دراز سے اپنے زیورات کے ڈبے نکالنے شروع کیے تھے اور پھر بلاخر اسکی آنکھوں کو ایک بھاری سیٹ پسند آگیا تھا اس نے ہار نکالا اور گردن تک لے گئی زخمی سرخ آنکھیں بکھرے بال رویا رویا چہرہ سرخ لپسٹک اور اٹھی ہوئی گردن میں دمکتا ہار آج کو ہا لے کوئی روکے تو منہ کی کھائے اسکا رخ نفیسہ حیات کے کمرے کی جانب تھا

اگلے چند لمحات میں وہ انکے کمرے میں تھی نفیسہ اپنے بیڈ سے ٹیک لگائے آنکھوں پہ نظر کا چشمہ لگائے کتاب ہاتھ میں لئے ہوئے تھیں انہوں نے ہا لے کی اس حالت کو دیکھا اور پھر سیدھی ہو بیٹھیں اب کے انکی آنکھوں میں تفکر تھا البت وہ بولی کچھ نہیں انہوں نے ہا لے کے بولنے کا انتظار کیا وہ چند لمحہ انہیں دیکھتی رہی پھر آہستگی سے بولی

عمر . . کون ہے؟

خود کیوں نہیں کھوج لگا لیتیں سست لڑکی . . . وہ مسکرا کر بولیں تھیں لیکن ایک میٹھا طنز بھی شامل تھا

وہ آپ کا بیٹا نہیں ہے ناں ؟ نفیسہ کی مسکرا ہٹ سمٹی تھی

تم کیا کہنا چاہ رہی ہو؟

یہی کہ وہ آپ کا ساگ بیٹا نہیں ہے آپ نے اسے پیدا نہیں کیا آپ شاید اسے کہیں سے اٹھا کر لائیں تھیں یا پھر شاید کوئی اسے آپ کو دےگییا تھا کیوں یہی ہے ناں سچ ؟ ہا لے کے لہجے میں بھی طنز ہی تھا

تم ایسا کیسے کہہ سکتی ہو؟

ہا لے دو قدم آگے آئی "اس لئے کیونکہ آپ نے مجھے بتایا کہ جب اولاد نہیں ہوتی تو لوگ کیسے کیسے جملے کستے ہیں جب آپ ہر امید کھو دیتے ہیں تب کیا ہوتا ہے لیکن آپ نے کبھی مجھے یہ نہیں بتایا کہ ایک معجزہ ہوتا ہے اور اللہ آپ کو اولاد سے نواز دیتا ہے آپ نے یہ نہیں بتایا کیونکہ آپ کے یہاں یہ معجزہ ہوا ہی نہیں آپ نے عمر کی پرورش کی ساری باتیں بتا دیں لیکن کبھی اسکی پیدائش کے وقت کی تکالیف کا ذکر نہیں کیا کیونکہ آپ نے اسے پیدا کیا ہی نہیں یہ سچ ہے ناں آنٹی ؟ وہ آخر میں گیلی آواز کے ساتھ بولی تھی دور کہیں شدت سے اسکا دل چاہتا تھا یہ جھوٹ ہو لیکن نفیسہ نے اثبات میں سر ہلادیا تھا

ہا لے کی آنکھوں سے گرم گرم آنسو بہنے لگے

رات کے اندھیرے میں فیکٹری کےباہر کھڑے ان چار لوگوں کے درمیان واپس آؤ تو عمر نے دوائی کی ڈبی مہر کے ہاتھ میں دے رکھی تھی

اسے کھاؤ مہر ماہ یہ اتنا ہی ڈوز ہے جتنا تم نے میری بیوی کو دیا تھا اسکے لہجے میں سختی تھی کہیں دور تک کوئی رعایت نہیں تھی

عمر پلیز دیکھو ہم بات کر لیتے ہیں میں . . . میں سمجھاتی ہوں آئی کین ایکسپلین مہر ماہ روتے ہوئے آگے بڑھنے لگی تھی

میں دس تک گنوں گا مہر ماہ عمر نے سختی سے اسے جھڑ کا تھا اگر ان دس منٹ کے اندر اندر تم نے یہ دوائی نہیں کھائی تو میں ابھی اور اسی وقت سفیر کو فون کروں گا اور اسے ہماری تصاویر بھیجوں گا جیسے تم نے بھیجی

مہر ماہ اونچی آواز میں رونے لگی تھی عمر کہے گیا

میں اسے ویڈیوز بھیجوں گا جیسے تم نے بھیجیں اس وقت میں گدھ ہوں میں نوچ بھی سکتا ہوںا ور چیر بھی سکتا . . . ہوں فیصلہ تمھارے پاس ہے ایک

عمر پلیز میری بات سنو

. . . . دو

تم جو کہو گے میں کروں گی

. . . . تین

میں معافی مانگتی ہوں مجھے معاف کر دو

. . . . . چار

میں ہا لے سے بھی معافی مانگ لوں گی وہ اونچا اونچا رو رہی تھی

. . . . . پانچ

میرا بچہ مر جائے گا عمر وہ بے بسی سے چیخ پڑی تھی عمرنے گویا کان لپیٹ لئے ہوں

. . . . چھ

. . . . عمر پلیز عمر مجھ سے غلطی ہوگئی پلیز مجھے معاف کر دو میرا بچہ مر جائے گا

. . . . . سات

میں اندھی ہوگئی تھی مجھے کچھ پتہ نہیں چل سکا آئی ایم سوری اسکا گلہ بیٹھنے لگا تھا

. . . . آٹھ

اب کے عمر نے بولتے ہوئے موبائل اپنے سامنے کیا تھا

. . . . . . تو

وہ کال ملا رہا تھا مہر ماہ گھٹنوں کے بل نیچے بیٹھ گئی تھی آنکھیں بری طرح برس رہی تھیں منت کرتے لب خاموش ہو گئے تھے

. . . . . . دس

اس نے ڈبی کھول لی تھی اسکی آنکھیں ساکت ہو گئی تھیں وہ بس ڈبی میں موجود سفید چورے نما پاؤڈر نکال کر . . . . . ہتھیلی پہ رکھ گئی گولیوں کا چورا اور اسکے بچے کی موت ح

وہ کسی جنونی کی طرح سارا کا سارا سفید چورا کھاتے چلی گئی کسی برسوں کے بھوکے کی طر آج اسے اندازہ ہوا تھا کا نوں کے کچے مرد سے شادی کرنا کیا ہوتا ہے اگر یہاں اسکی جگہ ہا لے سلطان ہوتی تو اسے کم از کم یہ خوف نہ ہوتا کہ اسکا مرد کسی کی باتوں میں آ کر اسے چھوڑ دے گا

وہ نیچے زمین پہ بیٹھی کسی منحوس گدھ کی مانند لگ رہی تھی عمر اسکے قریب پنجوں کے بل بیٹھا تھا اسے تاسف سے دیکھتا ہوا پیش سے دیکھتا ہوا

کمرے میں موجود الماریوں سے ایک ایک چیز باہر نکالی گئی تھی فرش پہ کاغذات بکھرے پڑے تھے کمرے میں موجود الماریوں سے ایک ایک چیز باہر نکالی گئی تھی فرش پہ کاغذات بکھرے پڑے تھے کپڑے کپڑے جیولری اور نہ جانے کیا کیا اگر وہ آرگنائزڈ آدمی اپنے کمرے کی یہ حالت دیکھ لیتا یقینا بےجیولری اور نہ جانے کیا کیا اگر وہ آرگنائزڈ آدمی اپنے کمرے کی یہ حالت دیکھ لیتا یقینا بے ہوش ہوجاتا ہا لے ہوش ہوجاتا ہا لے سلطان الماری میں سر دیے بیٹھی تھی سلطان الماری میں سر دیے بیٹھی تھی ایک ایک کاغذ باہر نکالتی اسکی آنکھیں خشک ایک ایک کاغذ باہر نکالتی اسکی آنکھیں خشک تھیں چہرہ خالی تھیں چہرہ خالی

دفتعا اسکے ہاتھ مطلوبہ کاغذ لگے تھے وہ اسکا نکاح نامہ تھا ہا لے نے جھپٹنے نے انداز میں دفتعا اسکے ہاتھ مطلوبہ کاغذ لگے تھے وہ اسکا نکاح نامہ تھا ہا لے نے جھپٹنے نے انداز میں سارے ورق کھولے تھے سارے ورق کھولے تھے اور اب اسکی نظریں عمر حیات کے نام پہ تھیں نام یہی تھا لیکن اسکے آگے کچھ درج تھا اور اب اسکی نظریں عمر حیات کے نام پہ تھیں نام یہی تھا لیکن اسکے آگے کچھ درج تھا

!! عمر حیات !! عمر حیات"!! ولد وہاج علی خان"!! ولد وہاج علی خان

ہا لے بے یقینی سے پیچھے ہٹی تھی "آپ کا چہرہ میرے کسی عزیز سے ملتا ہے "اسکے کا نوں ہا لے بے یقینی سے پیچھے ہٹی تھی "آپ کا چہرہ میرے کسی عزیز سے ملتا ہے "اسکے کانوں میں کوئی آواز گونجی تھی میں کوئی آواز گونجی تھی مجھے آپ سے عقیدت ہے جیسے گھر کے کسی بڑے سے ہوتی ہو مجھے آپ سے عقیدت ہے جیسے گھر کے کسی بڑے سے ہوتی ہو

وہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے ان کاغذات کو دیکھے گئی ساری دنیا رک گئی تھی سارے مناظر دوہ پھٹی پھٹی آنکھوں سے ان کاغذات کو دیکھے گئی ساری دنیا رک گئی تھی سارے مناظر دھنذھید لے ہو گئے تھے لے ہو گئے تھے بس کچھ آنسو تھے جو ٹوٹ کر آنکھوں سے گرے تھے بس کچھ آنسو تھے جو ٹوٹ کر آنکھوں سے گرے تھے

یہ انسان اور آنسوؤں کا ساتھ ابدی کیوں ہے؟ یہ انسان اور آنسوؤں کا ساتھ ابدی کیوں ہے؟

سلکک کے سیاہ گاؤن میں ملبوس لڑکی کی حالت یوں تھی جیسے کوئی مردہ ہو وہ شل سی زمین پہ بیٹھی تھی آنکھیں ہر قسم کے جذبات سے عاری تھیں سرخ خالی مردہ آنکھیں

اسکی ٹھوڑی اور لبوں پہ وہی سفید پاؤڈر لگا تھا وہ اپنی ساری زندگی ہارے بیٹھی تھی عمر اب اسکے قریب سے اٹھا تھا میں وہاج خان نہیں ہوں جس کے بچے اس سے دور کر دو گے وہ ہلکی آواز میں بولا تھا جتا تی ہوئی آواز

میں عمر حیات ہوں میرا خاندان میری بیوی میرے بچوں کو آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو نوچ کھاؤں گا وہ کہتے ہوئے اپنی گاڑی کی طرف مڑ گیا لیل اسکے ساتھ تھی

عمر گاڑی کا دروازہ کھول تے ہوئے رکا تھا ذرا فاصلے پہ کھڑے ہارون کو دیکھا "گھر چھوڑ آؤ اپنی بہن کو سرمئی بلے "وہ اونچا پکار کر بولا تھا ہارون نے اسے نہیں دیکھا وہ اب بھی مہر ماہ کو دیکھ رہا تھا وہ بچپن سے اسے دیکھتا آیا تھا آخر کب کب اسکی نظر اتنی ہٹی کہ مہر ماہ اتنی بڑی گدھ بن گئی ؟

کچھ وقت بعد عمر حیات کی گاڑی کراچی کی سڑکوں پہ دوڑ رہی تھی "تم نے بہت غلط کیا عمر لیل بے چینی سے بولی تھی

زیادہ اچھی بننے کی ضرورت نہیں ہے میں جانتا ہوں میں نے کیا کیا ہے عمر نے اسے جھڑ کا تھاا ور ویسے بھی کوئی دوائی نہیں تھی اس میں بس سادہ آٹا اور نمک تھا میں کسی کے بچے نہیں مار سکتا وہ لا پرواہی سے بولا تھا لیل نے اسکو فخر سے دیکھا کند ھوں سے بہت بڑا بوجھ سرکا تھا

وہ چاہے جو مرضی کہہ لے لیکن وہ عمر حیات تھا انسانیت سے نہیں کر سکتا تھا

رات اچھی خاصی بیت چکی تھی جب عمر حیات گھر واپس آیا تھا وہ سیدھا اپنے کمرے میں آیا تھا دروازہ دھکیل کر اندر داخل ہوا تو سامنے ہی بیڈ پہ اسکی بیوی بیٹھی تھی عمر نے ایک نظر اسکی پیٹھ کو دیکھا پھر گہری سانس بھرتا آگے آیا کمرے کی بکھری حالت دیکھ اسے اندازہ ہو چکا تھا کہ اسکے پیچھے یہاں کیا کچھ ہوا ہو گا اسکی آواز سن ہا لے نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا تھا عمر بھی رک گیا ہا لے کی آنکھیں خالی تھیں جیسے بہت کچھ پتہ چل گیا ہو یا پھر بہت کچھ تکلیف دے رہا ہو

عمر آگے بڑھ آیا چھوٹے چھوٹے قدم لیتا وہ اسکے قریب چلا آیا اور اسکے قریب بیڈ پہ آ کر بیٹھا ہا لے اب بھی اسے دیکھ رہی تھی بے یقینی سے نئی نئی نظروں سے

تم . . . کون ہو . عمر ؟ اسکی آواز خالی تھی ہر جذبے سے خالی یہ سوال اس نے کئی مرتبہ پوچھا تھا لیکن تب یہ سوال تھا آج یہ سوال نہیں تھا بس وضاحت تھی جو طلب شدہ تھی عمر نے دھیرے سے اسکا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا پھر اگلے چند لمحات میں وہ اسے سب بتا چکا تھا اسکا معراج سے ملنے سے لے کر آج تک کی ساری داستان بغیر رکے بغیر اٹکے وہ سب بتا گیا تھا ہر لفظ کے ساتھ ہا لے کا دل ڈوب کر ابھرتا تھا وو ساکت ہوئی سب سن رہی تھی جس لڑکی کو آج تک اپنا خاندان اپنا سب سے قریبی انسان سمجھا تھا وہ تو کوئی اور تھی

تم نے مجھ سے اپنی حقیقت کیوں چھپائی ؟ اسے کسی بات سی فرق نہیں پڑتا تھا

میں نے نہیں چھپائی تم نے کبھی ڈھونڈنے کی کوشش ہی نہیں کی ہا لے

سچ یہ نہیں ہے عمر وہ اٹھ کھڑی ہوئی تھی اسکی آنکھیں اب کے مختلف تھیں کچھ انجان سی کچھ کچھ مختلف سی "سچ یہ ہے کہ تم نے مجھ سے جھوٹ بولا سچ یہ ہے کہ تم اس گھٹیا آدمی کے بیٹے ہو

میرے باپ کے بارے میں تمیز سے بات کرو عمر درشتی سے تو کتے ہوئے اٹھا تھا

کیوں تمیز سے بات کروں ہاں کیوں . . . . تم جھوٹ بولو تم دھوکہ دو سب جسٹیقائیڈ اگر میں اس گھٹیا آدمی اس وائف بیٹر کے بارے میں کچھ کہوں تو تمھیں برا لگ رہا ہے وہ بری طرح چلا رہی تھی عمر کا چہرہ غصے سے سرخ ہوا تھا کان کی لوئیں تک تپ گئی تھیں

میں کہہ رہا ہوں تمیز سے بات کرو ہا لے . . . . عمر اب کے تحمل سے بولا تھا

. . . میں نفرت کرتی ہوں اس آدمی سے اسکے ذکر سے اور تم اسی وہاج کے بیٹے ہو

ہاں میں وہاج کا بیٹا ہوں جس طرح تم معراج کی بیٹی ہو عمر چبا چبا کر بولا

معراج سلطان کہو . . . وہ پوری قوت سے چلائی تھی

وہاج خان کہو . . . وہ اس سے زیادہ بلند آواز میں چلایا تھا اسی لمحے عین اسی لمحے ہا لے نے اپنے ہاتھ اونچا کیا تھا لیکن ابھی وہ عمر کے چہرے کو چھو پاتا عمر اسے پکڑ چکا تھا

تھپڑromanticise نہیں کروں گا ہا لے سلطان وہ جتا تے ہوئے بولا تھا ایک لمحے کو ہا لے ٹھہر گئی عمر بھی ٹھہر گیا تھا وہ شرمندہ تھی ڈھیروں شرمندہ یہ کیا کر رہی تھی میں ؟ وہ خوف زدہ آنکھوں سے عمر کو دیکھے گئی اس نے آرام سے ہا لے کی کلائی چھوڑ دی تھی ہا لے کو اندازہ تو اسی لمحے ہو گیا تھا کہو ہ غلط کر چکی ہے لیکن آہ اب کوئی فائدہ نہیں تھا

عمر بڑے بڑے ڈگ بھرتا کمرے سے باہر نکل گیا تھا ہا لے کا دل یکدم خالی ہوگیا وہ بے دھم سی ہو کر بیڈ پہ گر سی گئی

پیشمانی سی پیشمانی تھی

***

سلطان منزل میں موجود اپنے کمرے میں بیٹھی مہر ماہ سلطان اس وقت ابتر حالت میں تھی مٹی مٹی ہوا نائٹ سوٹ بکھرے سرخ بے جان آنکھیں وہ بے حد ٹوٹی ہوئی لگ رہی تھی چہرے سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے شاید وہ ابھی منہ دھو کر آئی تھی لیکن ویرانی تھی کہ ختم نہیں ہوتی تھی

اسی لمحے کمرے کا دروازہ کھلا تھا نکسک سے تیار مسکراتا ہوا سفیر سلطان اندر آیا اسکے ہاتھ میں سرخ پھولوں کا بکے تھا وہ شاید بے حد خوش تھا لیکن اس کا دماغ اگلے ہی پل بھک سے اڑا تھا مہر کو اس طرح فرش پہ بیٹھے دیکھ وہ دیوانہ وار اس کے قریب چلا آیا تھا

کیاہوا ہے مہر . . .تم یہاں اس طرح کیوں بیٹھی ہو . . . تمہاری طبیعت ٹھیک ہے تم ٹھیک ہو؟ وہ اسکے چہرے کو ہاتھوں میں بھرے پریشانی سے پوچھ رہا تھا اسکا دل جیسے اچھل کر حلق میں آیا تھا

مہر کچھ نہیں بولی وہ بس خالی خالی آنکھوں سے اسے دیکھتی رہی سفیر کو مزید پر یشانی ہونے لگی تھی "مہر پلیز کچھ بولو . . . کیا ہوا ہے کچھ کہو ؟ کیا کسی نے کچھ کہا ہے؟ کیا ممی نے کچھ کہا ہے؟ کچھ بولو پلیز

مہر کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے تھے تیزی سے روانی سے "ہمارا بچہ سفیر ہمارا بچہ مر جائے گا وہ ہچکیوں کے درمیان با مشکل بول سکی تھی سفیر سن ہو گیا "مجھے لگتا ہے ہم اپنا بچہ کھو دیں گے مجھے معاف کر دینا سفیر اگر ایسا ہو جائے تو مجھے معاف کر دینا وہ بچوں کی طرح ہچکیاں لے کر رو رہی تھی

میں ایسا نہیں چاہتی سفیر میں ایسا بالکل نہیں چاہتی مجھے معاف کر دینا مجھے پلیز معاف کر دینا وہ سفیر کے ہاتھوں پہ چہرہ گرائے بلند آواز میں گریہ کر رہی تھی سفیر نے گہری سانس لے کر خود کو کمپوز کیا نرمی سے اپنا ہاتھ مہر کی گرفت سے چھڑوایا مہر بس روئے گئی اسے بس رونا تھا

سفیر الماری سے اسکی شال نکال کر لایا تھا اور اب فرش پہ بیٹھی مہر کے گرد وہ اس بھوری شال کو اوڑھ رہا تھا "ہم ابھی کے ابھی ڈاکٹر کے پاس جا رہے ہیں تم بس ڈپریسڈ ہو اور کچھ نہیں وہ مہر کا ہاتھ پکڑ کر اسے کھڑا کر رہا تھا وہ کھڑی ہو چکی تھی سفیر اب اسی طرح اسکا ہاتھ پکڑے اسے باہر لے کر جا رہا تھا مہر ماہ کے لئے یہ ہاتھ بے ساکھیوں جیسا تھا ہاں اسکے سہارے وہ چل سکتی تھی

یہاں سے نکل کر اگر فروا سلطان کے کمرے میں جاؤ تو وہ اپنی بالکنی میں فون کان سے لگائے کھڑی نظر آئے گی ڈاکٹر ذیبش کام ہوگیا ؟ وہ مسکراتے ہوئے پوچھ رہی تھی

کام ہوگیا ہے فروا . . . ہاں میں نے ہا لے کو بس وٹامن پلز ہی دی ہیں سپیکر میں ذیبش کی آواز گونج رہی تھی اور جب آپ کے کہنے پہ میں اس ریستوران گئی تب وہی ہوا عمر نے مجھے پہچان لیا تھا اور اب تک تو وہ ساری حقیقت جان چکا ہوگا لیکن مجھے بس ایک بات سمجھ نہیں آ رہی آپ کو اس لڑکی سے نفرت ہے ناں پھر آپ اسے کیوں پروٹیکٹ کر رہی ہیں؟ وہ بے چینی سے بول رہی تھی

فروا کی مسکراہٹ مزید گہری ہوئی . . . میں اسے پروٹیکٹ کر رہی ہوں جس سے محبت کرتی ہوں اسکے اندھیرے بہت گہرے اور سیاہ ہو چکے ہیں اب اسکی واپسی ضروری ہے میں بس اسکے لئے شیطان سے فرشتہ بن رہی ہوں میرے لئے ساری دنیا سے اہم بس وہی ہے اوراسے میں اس طرح تاریکیوں کی نظر ہونے نہیں دوں گی تمھیں تمہاری قیمت مل جائے گی آخر میں اس نے نخوت سے کہہ کر کال کاٹ دی

آسمان پہ بھرے ہوئے ستاروں کو دیکھ اب وہ طمانیت سے مسکرا رہی تھی اندھیرے جلد چھٹنے والے تھے اور پھر بس روشنی ہوگی فرشتوں کے نور کی روشنی. . . .

!!!! تین دن بعد !!!! تین دن بعد

یہ اتوار کا دن تھا نومبر کا لمبا چوڑا اور بورنگ سا دن ان تین دنوں میں کچھ غیر معمولی نہیں ہوا تھا سوائے اس کے کہ ہا لے سلطان نے مہر ماہ کی کالز لینا چھوڑ دیا تھا سوائے اسکے کہ ڈاکٹر نے مہر کو اسکے بچے کے خیر و عافیت سے ہونے کی خبر سنائی تھی سوائے اسکے کہ عمر اور ہا لے کے درمیان بول چال بند تھی ہا لے کو اب بھی کچھ وقت چاہیے تھا کہ وہ ان حقائق کو پراسیس کر سکے یہ عمر حیات کے بنگلے کے پورچ کا منظر تھا وہ ہاتھ میں گاڑی کی چابی لئے کہیں جانے کو تیار تھا اسی لمحے گھر کا دروازہ کھلا اور کوئی گاڑی اندر داخل ہوئی عمر آنکھیں سکیڑے اس گاڑی کو دیکھے گیا پھر اگلے ہی لمحے وہ چونکا تھا گاڑی سے نکلنے والی مہر ماہ تھی نکسک سے تیار بھورے بالوں کو شانوں پہ پھیلائے آنکھوں پہ سیاہ چشمہ لگائے وہ گردن تانے ہوئے تھی وہ گاڑی سے باہر نکلی تو عمر اسکے سامنے ہی کھڑا تھا مہر ماہ رک گئی

میں اپنی بہن سے ملنے آئی ہوں کچھ غلط فہمیاں ہیں جو ہمارے درمیان ہیں ہمیں کلیئر کر لینی چاہیے ہے ناں ؟

وہ تمہاری شکل پہ تھوکے گی مہر ماہ عمر تلخی سے بولا تھا اسے عمر حیات پہ اعتبار ہے وہ تمہارا ہا تھ پکڑ کر تمھیں گھر سے نکال دے گی اور کہے گی "مجھے میرے شوہر پہ اعتبار ہے "کیا تم پھر بھی اس سے ملنا چاہتی ہو؟ وہ کچھ جتا رہا تھا جیسے اس روز کے جھگڑے کے بعد بھی اتنے روز کی بول چال بند ہونے کے بعد بھی انکے در میان موجود "اعتبار "نہیں ٹوٹا ہوگا نہ میلا ہوا ہوگا

Lets see

وہ ابرو اچکا کر کہتی اندر بڑھ گئی عمر اسے لا ؤنج میں لے آیا تھا ہا لے وہیں بیٹھی تھی لیپ ٹاپ گود میں رکھے بالوں کا گول مول جوڑا باندھے وہ سکرین کو تکتی ڈسٹرب لگ رہی تھی دفتعا اس نے چہرہ اٹھایا تھا سا منے اسکے دو لوگ تھے وہ دونوں اسے بے حد عزیز تھے

تم میری کالز نہیں پک کر رہیں ہا لے . . . وہ چوکھٹ میں کھڑی شکوہ کر رہی تھی تم مرے میسخر کا جواب نہیں دے رہیں کیا تم مجھ سے بد گمان ہو؟ وہ یاسین سے کہہ رہی تھی عمر بس اسے دیکھ کر رہ گیا تھا ہا لے البت کچھ نہیں بولی

میں تمہارا برا چاہوں گی کیا؟ سوچو ہا لے کیا میں مہر ماہ سلطان تمہارا برا چاہ سکتی ہے؟ میں نے تمھیں ڈاکٹر ذییس نوید کا نمبر بھیجا تھا تم ڈاکٹر ذیبش بنگش کے پاس چلی گئیں ہا لے تم نمبرز یاد نہیں رکھ پاتیں بلکہ یہ سب کچھ اس نے کیا ہے ہا لے یہ سب اس عمر نے کیا ہے وہ اچانک سے پینترا بدل گئی تھی عمر اب بھی کچھ نہیں بولا آج وہ نہیں بولے گا یہ طے تھا

مہر ماہ آگے بڑھ آئی تھی "یہ پہلے دن سے ہم دونوں کے تعلق سے چلتا تھا ہا لے کئی دفع کئی دفع فون کر کے مجھے کہہ چکا تھا کہ میں تم سے دور رہوں کیونکہ میں تمہارا بھلا چاہتی تھی کیونکہ میں اسکے مکروہ عزائم سے واقف تھی عمر نے اسکو بیچ میں ٹوکا تھا "یہ میرے بارے میں کم تمھارے اپنے بارے میں زیادہ بات ہو رہی ہے وہ سنجیدگی سے بولا تو مہر کو جیسے ایک اور موقع مل گیا "دیکھا تم نے ہا لے تم نے دیکھا ناں یہ میرے ساتھ یہی کرتا ہے یہ چاہتا ہی نہیں ہے کہ میں تمھارے ساتھ رہوں تمھیں گائیڈ کروں تمھیں اس سڑی ہوئی شادی میں پسنے نہ دوں وہ ہاتھ اٹھا اٹھا کر تیز تیز بول رہی تھی ہا لے خاموشی سے یک ٹک اسے سنے گئی عمر اب آگے بڑھ آیا تھا یہ ساری بکواس کرنے سے بہتر ہے ہے کہ تم ہا لے کو بتا دو کہ اسکے اغوا میں تم شامل رہی ہو عمر تلخی سے بولا تھا تم آج تک ہر معاملے میں شامل رہی ہو اور یہ بھی بتاؤ کہ اس کے باپ کو قتل کرنے والی بھی تم تھیں اسکی آخری بات پہ بھی ہا لے چو نکی نہیں تھی وہ بس مہر کے چہرے کو ٹکٹکی باندھے دیکھے گئی وہ دونوں اب آپس میں بھڑ پڑے تھے

تم کبھی بھی ہا لے کی خیر خوا نہیں تھی تم لالچی اور حریص عورت ہو وہ انگلی اٹھا کر کہہ رہا تھا

میں اگر لالچی اور حریص ہوں تو تم خود کیا ہو گھٹیا انسان ہو تم اپنی بیوی کو طعنے دینے والے

وہ ایسا نہیں ہے ہا لے خواب کی سی کیفیت میں ہلکی آوازúمیں بولی تھی لیکن ان دونوں کی بلند آوازوں میں اسکی آواز دب کر رہ گئی

ساری دنیا جانتی ہے مہر ماہ تم کیا ہو اور میں کیا کیا تم وہی نہیں ہو جس نے مجھے سفیر اور ہا لے کی تصاویر بھیجی تھیں تاکہ میرا دل میری بیوی کی جانب سے خراب ہو سکے

تم خود کیا ہو عمر لالچی جھوٹے انسان جو اپنی بیوی کا پیسہ چھپا کر رکھ لیتا ہے جو اسکے اثا ثے چھپا لیتا ہے

عمر ایسا نہیں ہے ایسا مت بولیں اسکے لب آہستگی سے پھڑپھڑآئے تھے لیکن اسکی آواز اب بھی ان دونوں تک نہ پہنچ سکی مہر ماہ اب بھی چلا رہے تھی

تم اپنی بیوی کو بانجھ ہونے کے طعنے دیتے ہو تم ایک شکی مزاج آدمی ہو ڈوب مرنا چاہیے تمھیں . . . گھٹیا انسان تم میرے شوہر سے تمیز سے بات کرو ہا لے اپنی پوری قوت سے دھاڑی تھی اسکی آنکھیں سرخ تھیں عمر اور مہر بھونچکا رہ گئے تھے وہ انگلی اٹھائے مہر کو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی "میرا شو ہر ایسا آدمی نہیں ہے میرا شوہر شکی مزاج نہیں ہے وہ ایک ایک لفظ پہ زور دے رہی تھی مہر گنگ رہ گئی "مجھے میرے شوہر پہ اعتبار ہے مکمل اعتبار وہ مر جائے گا لیکن میرا برا نہیں چاہے گا لالچی اور حریص آپ ہیں میرے گھر سے نکل جائیں ابھی اور اسی وقت وہ اب بھی غرا رہی تھی وہ عمر کو ڈفیٹد کر رہی تھی وہ مسکرایا تھا آج اتنے دنوں بعد مسکرایا تھا

مہر ماہ شل تھی ہا لے نے اسکا ہاتھ پکڑا "ایسے نہیں مانیں گی ناں آپ ایسے تو بالکل نہیں سنیں گی وہ اسے کھینچتے ہوئے لے کر جا رہی تھی مہر کوئی مزاحمت نہ کر سکی گھر کے دروازے پہ لا کر مہر کا با زو اس نے ایک جھٹکے سے چھوڑا تھا

آئندہ اگر میرے شوہر کے بارے میں بکواس کرنی ہو تو میرے گھر مت آنا وہ انگلی اٹھا کر تنبیہ کر رہی تھی میں تمہاری بہن ہوں ہا لے وہ مارے شاک کے بس یہی کہہ سکی تھی

آپ میری بہن نہیں ہیں آپ آستین کا سانپ ہیں اور آپ میری بہن ہو بھی کیسے سکتی ہیں ہماری تو نسل بھی نہیں ملتی

مہر انہی پھٹی پھٹی نظروں سے اسے دیکھے گئی اسکی آنکھیں اسکا جسم شاکڈ تھا "میں نے سا ری زندگی تمھارے لئے کیا کچھ نہیں کیا ہا لے . . . میں نے ہمیشہ تمہارا بھلا چاہا ہے میں نے

مھارے لئے قربانیاں دی ہیں میں نے تم سے محبت کی ہے عمر جھوٹا ہے تم سے ساری دنیا میں اگر کوئی سب سے زیادہ محبت کرتا ہے تو وہ میں ہوں ہا لے دو قدم آگے آئی اسکی آنکھیں بھرنے لگی تھیں "اس . . دن . . وہ . . دروازہ . . بند کرنے وا لی آپ تھیں میں نے آپ کے قدموں کی چاپ پہچان لی تھی وہ اسکے قریب سرگوشی کر رہی تھی ہلکی بے حد ہلکی آواز میں یوں جیسے آج بھی یہ راز وہ ہوا کو بھی نہیں سنانا چاہتی تھی

مہر ماہ سن رہ گئی اسکے لب ہلکے سے وا تھے "قدموں . کی چاپ تو سب کی ایک جیسی ہوتی ہے وہ بولی ضرور تھی لیکن اسے اپنا ہی لہجہ اجنبی لگا تھا

جس طرح انسانوں کے چہرے، رنگ، آواز مختلف ہوتی ہے اسی طرح انکے قدموں کی چاپ بھی مختلف ہو تی ہے یہ آپ ہی نے کہا تھا آپ نے کہا تھا سفیر کی چاپ دل روک دینے والی ہے اماں کی چاپ با وقار ہے آج میں آپ کو بتاؤں آپ کے قدموں کی چاپ کیسی تھی؟ ہا لے کی آواز زخمی تھی جیسے کئی سالوں سے خنجر سہہ سہہ کر تھک گئی ہو

آپ کے قدموں کی چاپ جلد باز تھی چوروں جیسی تھی آپ جانتی ہیں میں نے آپ کو کیسے پہچان لیا تھا؟ مہر ماہ کچھ نہیں بولی وہ اب تک شل تھی کوئی بچہ اپنی ماں کو نہیں بھولتا ہر بچہ اپنی ماں کی خوشبو پہچان لیتا ہے میں بھی پہچان لی تھی لیکن میں سلطان تھی مجھے بھرم رکھنے آتے تھے سو رکھ لئے لیکن آج نہیں وہ قطعی انداز میں بولی تھی

آج بالکل نہیں مہر ماہ . . . تب وکٹم میں تھی میں آج بھی آپ کی وکٹم ہوں لیکن میرا شوہر میں اسکے بارے میں کچھ سنوں گی تو مجھے اللہ کو جواب دینا ہوگا جب جب میں نے اپنے شوہر کی باتیں آپ سے کیں اس وقت کے لئے خدا مجھے معاف کرے عمر کہتا ہے تیسرا آدمی تعلق برباد کرتا ہے آج میں اپنے اور اسکے تعلق سے تیسرے شخص کو نکال رہی ہوں دوبارہ میرے سامنے نہ آیا وہ کہہ کر مڑی تھی دل پہ بوجھ تھاجو شاید ساری زندگی رہنے والا تھا لیکن اب بس ناں وکٹم بہت بن لئے اب بسسسس

C

وہ اندر لاونج میں واپس آئی تو عمر اپنی سابقہ جگہ پہ بیٹھا تھا ایک بازو صوفے پہ پھیلائے ایک ہاتھ میں موبائل پکڑے جیسے ابھی کچھ دیر قبل یہاں کچھ ہوا ہی نہ ہو ہا لے چند لمحہ ڈبڈبائی آنکھوں سے اسے دیکھتی رہی پھر اسکے قریب چلی آئی عمر نے اب بھی موبائل سے نظر نہیں ہٹائی ہا لے اس سے ذرا فاصلے پہ بیٹھ گئی عین وہاں جہاں اس کا پھیلا ہوا بازو ختم ہوتا تھا وہ بس خاموشی سے اس کے قریب بیٹھی رہی بیٹھی رہی کافی دیر بعد عمر نے نظر پھیر کر اسکو دیکھا تھا اسکی بھری بھری آنکھیں جیسے ابھی چھلک پڑیں گی

رونا ہے؟ . . . سنجیدگی سے پوچھا گیا

ہا لے نے معصومیت سے اثبات میں سر ہلا دیا عمر نے اپنے پھیلے ہوئے بازو کی ہتھیلی کھول دی ہا لے نے اپنا چہرہ اسکی ہتھیلی پہ ٹکا یا اور پھر اگلے ہی لمحے وہ زور زور سے رونے لگی تھی تین دن کے جمع شدہ آنسو ایک قطار کی صورت باہر نکلے تھے عمر سیدھا ہو بیٹھا کم از کم وہ روتی ہوئی بیوی کو اس طرح نظر انداز نہیں کر سکتا تھا ہا لے اگلے کئی منٹ روتی رہی تھی عمر بس نرمی سے اسکے بالوں پہ ہاتھ پھیر تا رہا جیسے وہ کوئی دو سال کی بچی ہو

آئی ایم سوری عمر آئی ایم سو سوری اس دن میں نے جو کیا اسکے لئے آئی ایم سوری وہ روتے ہوئے با مشکل بول سکی تھی عمر نے نفی میں سر ہلایا تھا

تمھیں سوری بولنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہا لے غلطی میری تھی وہ اسی طرح اسکے بالوں کو پھیکی دیتے ہوئے بولا تھا ہا لے کے آنسو تھم گئے وہ تعجب سے اسے دیکھے گئی

غلطی میری تھی کہ میں نے ہم دونوں کے درمیان کوئیboundry نہیں بنائی مجھے تمہارا ہاتھ تب روکنا چاہیے تھا جب تم نے میرے اوپر چائے گرائی تھی اگر اس دن ہاتھ روکا ہوتا تو آج ہاتھ آٹھتا نہیں

ہا لے کو ایک بار پھر ڈھیروں شرمندگی ہوئی تھی "مجھے آج تک لگتا تھا کہ اس دن میں نے تمھیں اس لیے نہیں روکا کیونکہ تم صدمے میں تھیں لیکن نہیں وجہ یہ نہیں تھی وہ بول رہا تھا اور ہا لے اسی طرح چہرہ اسکی ہتھیلی پہ ٹکا ئے اسے سن رہی تھی

وجہ یہ تھی کہ اس دن میں گلٹی تھا مجھے لگتا تھا تکلیف میرا حق ہے تھپڑ جلنا مر نا میرا حق ہے میں یہی ڈیزرو کرتا ہوں لیکن میں غلط تھا کوئی بھی واقعہ کوئی حادثہ یا موت یا پھر غم کسی کو بھی یہ حق نہیں ہے کہ وہ آپ سے آپ کے جسم پہ تشدد کروائے سو اگلی بار یہ ہاتھ آٹھنا بھی نہیں چاہیے ہا لے ورنہ ہمارا تعلق بہت مشکل ہو جائے گا میں کہہ رہی ہوں نا غلطی ہو گئی عمر اب کے ہا لے کو برا لگا تھا عمر نے سادگی سے اسے دیکھا تھا "اگر یہی سب میں کرتا تو ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.