اب کیا تم مجھ پہ ہاتھ اٹھاو گے؟ وہ برا مان کر بولی تھی چہرہ اسکی ہتھیلی سے نہیں اٹھایا لاتی عمر کا بالوں کو تھپکتا ہاتھ جو کہ رک گیا تھا اسے اپنے ہی ہاتھ سے پکڑ کے ایک بار پھر خود کو ہی تھپکی دینے لگی
میرا صرف بات کرنا ہی اتنا برا لگ رہا ہے اور تم کر چکی ہو وہ بھی صحیح ؟ عمر اسکے چہرے کو دیکھا ہوا کہہ رہا تھا اصل میں پتہ ہے کیا ہا لے ہمارے معاشرے میں عورت کی تھپڑ یا تو جسٹن فائڈ ہوجاتی ہے یا پھرromanticise مرد مارے تو جانور عورت مارے ہمارے ناول فلم اور ڈراموں میں بھی تو یہی دکھایا جاتا ہے عورت کا مرد کو تھپڑ مارنے پہ ہمیشہ لوگ نم آنکھوں سے مسکرا دیتے ہیں اور سینromanticise ہو جاتا ہے حلانکہ یہ بھی اتنا ہی غلط اتنا ہی جرم ہے جتنا ایک مرد کا عورت کو مارنا سو غلطی مانو اور اسے جسٹیقائڈ نہ کرو آخر میں اس نے نرمی سے بات ختم کی تھی
کیا اب تم مجھ سے ناراض نہیں ہو؟ وہ چہرہ اٹھاتے ہوئے کہہ رہی تھی
گو کہ تم نے مجھ سے ایک مہذب انسان کی طرح معافی نہیں مانگی لیکن یہاں بیٹھ کر میری محبت میں جو آنسو بہا ئے ہیں انکی خاطر معاف کیا
ہا لے نم آنکھوں سے مسکرائی تھی "تمھارے لئے نہیں روئی میں میرے اپنے ایک ہزار مسائل ہیں وہ گردنکڑا کر بولی تھی
ہاں ہاں اور ان ایک ہزار مسائل کا حل تمھارے شوہر کا حسین ڈمپل والا مسکراتا چہرہ ہے ہے ناں ؟ ویسے میں سوچ رہا ہوں اتنے دن بغیر میری آواز سنے تم رہ کیسے لیں ؟ وہ سوچتے ہوئے کہہ رہا تھا
میں الحمداللہ بہت خوش اور سکون سے رہی ہوں تمھارے طعنوں اور ہمیشہ اپنے حسن کی تعریفوں سے دور وہ کہتے ہوئے اٹھی تھی
مان لو ہا لے حیات تم نے عمر حیات کو بہت مس کیا ہے عمر مسکراتے ہوئے بلند آ واز میں بولا تھا ہا لے دھیان دئیے بغیر آگے جانے لگی اسی لمحے درمیان میں رکھی چھوٹی سی میر پہ رکھا ڈیکوریشن پیس نیچے گرکر چکنا چور ہوگیا ہا لے نے بے اختیار اپنا ماتھا چھوا تھا
ماشاءاللہ توڑ دیا ؟ دو اور توڑو میں تو چرس بیچ کر کماتا ہوں وہ اسکے طنز پہ مڑی تھی چہرہ سرخ ہوگیا
اللہ اللہ کتنا بولتے ہو تم
اللہ اللہ سنتی تو تم ایک بھی نہیں وہ اسی کے انداز میں بولا تو ہا لے نے بے چارگی سے اسے دیکھا
تم کیوں کرتے ہو میرے ساتھ ایسا ؟ وہ عاجز آگئی تھی عمر مسکراتے ہوئے آگے کو ہوا
کچھ دن پہلے تم خود ہی شکایت کر رہی تھیں کہ تمہاری کوئی نند نہیں ہے اور نہ ہی ساس کو فیملی پولیٹکس میں انٹرسٹ ہے تو اب میں ان دونوں کی کمی پوری کر رہا ہوں کیسی ہے میری پرفارمنس ؟
میں تھوڑی دیر اور رو لوں ؟ وہ معصومیت سے بولی
رونا ہے تو کوئی اور جگہ دیکھو میرا حسین ہاتھ تمہارا تکیہ نہیں ہے وہ ہاتھ جھلاتے ہوئے بولا تھا
عمرررررر . . . وہ پوری قوت سے چیخی تھی عمر اچھا اچھا اب کچھ نہیں کہتا "والے انداز میں اٹھا تھا
اب وہ اسکے قریب کھڑا کچھ کہہ رہا تھا ہا لے نہ چاہتے ہوئے بھی ہنس پڑی تھی اس آدمی کے ساتھ گزارا مشکل تھا نا ممکن نہیں
***
اگلے دن وہ ایک بار پھر ڈاکٹر غزالہ روحی کے کلینک چلی آئی تھی آج کا سفر لمبا اور تھکا دینے والا تھا وہ اس عورت کے پاس کئی بار آ چکی تھی لیکن جتنا لمبا سفر آج لگا تھا پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا وہ ایک بار پھر اس نیلے صوفے پہ بیٹھی تھی آج پھر بھو رے بال چہرے کے اطراف میں کر رہے تھے آج پھر وہ مضطرب تھی
غزالہ روحی اسے غور سے دیکھ رہی تھی "کیا تم بلیم گیم کھیلنا چاہتی ہو؟ کیا تم دماغ کو قید سے آزاد کرنا چاہتی ہو؟ یہ ضروری ہے ہا لے تمھیں یہ کرنا چاہیے جب تک اصل مجرم کو بلیم نہیں کرو گی تمہارا دماغ اسی طرح تھکا رہے گا ہا لے نے نظریں اٹھا کر اسے دیکھا تھا "میرے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اسکی وجہ میں خود ہوں وہ شکست خوردہ تھی . . . . روحی نے نا گواری سے پہلو بدلا تھا میں سیلف بلیمنگ کی بات نہیں کر رہی ہا لے تم
میں سیلف بلیمینگ نہیں کر رہی اس نے اپنے الفاظوں پہ زور دیا تھا میں ہا لے سلطان میں اپنی کہانی کی ولن خود ہوں میں کبھی اپنے حق کے لئے نہیں بول سکی میں نے خود کو بے توقیر کیا میں نے ڈاکٹر وہ انگلی سے سینے پہ دستک دے رہی تھی میں نے کسی انسان کو یہ حق دیا کہ وہ مجھے ذہنی مریض بنا دے مجھے اپنا غلام بنا دے کیونکہ میں ایک لالچی لڑکی تھی مجھے میری ماں کی توجہ چاہیے تھی وہ ہلکی ڈسٹرب آواز میں کہہ رہی تھی ہاں میں بھی needy اور desperate تھی
اپنی ماں کی محبت کے لئے میں ایسی تھی اسی لئے میں نے سب برداشت کیا ہر بات جو وہ مہر ماہ مجھ سے کرتی تھی ہر وہ ظلم جو اس نے میرے ساتھ کیا میں اس میں شامل تھی اسکی آنکھیں بھر رہی تھی روحی یک ٹکا سے دیکھے گئی میں وہ مظلوم تھی جو اپنے لئے جان بوجھ کر آواز نہیں اٹھاتی تھی کیونکہ میں لالچی تھی کیونکہ میں محبت کھو جانےسے ڈرتی تھی میں بزدل تھی میںکیا کرتی یہ میرے بس میں نہیں تھا اگر میری ماں مجھے میرے حصے کا پیار دے دیتی تو میں ایسی نہ بنتی اسکی آنکھیں زار و قطار بہہ رہی تھیں
!! ہر انسان اپنی کہانی میں کہیں نہ کہیں ولن ضرور ہوتا ہے اگر آپ نے ریڈ فلیگر اگنو رکر کے کسی انسان کو اپنی زندگی میں آنے دیا اور اس نے آپ کو ہرٹ کیا تو ولن وہ نہیں آپ خود ہیں
میں بہت ہرٹ ہوں ڈاکٹر میں بہت زیادہ ہرٹ ہو گئی ہوں میرے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس میں مہر ماہ شامل تھی اس بات نے میرا دل توڑ دیا ہے میں ایک لمبا عرصہ کسی پہ یقین نہیں کر سکوں گی میں ایک لمبا عرصہ دوست نہیں بناؤں گی میں بہت بری طرح ٹوٹ گئی ہوں میں کیا کروں وہ چہرہ ہاتھوں میں دئیے ہچکیوں کے ساتھ رونے لگی تھی
تم ہرٹ ہو سمجھ آتا ہے لیکن تم شاکڈ نہیں ہو روحی سوچ سوچ کر کہہ رہی تھی تم کیوں شاکڈ نہیں ہو کیا تمھیں مہر پہ شک تھا یا پھر تم یہ بات تین دن پہلے نہیں جانی تمھیں یہ بات پہلے سے پتہ تھی اوہ میرے خدا تمھیں یہ بات پتہ تھی ناں ؟ اس نے جیسے پہیلی حل کر لی تھی
ہا لے نے آہستگی سے چہرہ اٹھایا تھا گیلی آنکھوں سے اپنے سامنے بیٹھی لڑ کی کو دیکھا اور دھیرے سے اثبات میں سر ہلا دیا "جادو اسکی منشاہ نہیں مجبوری تھی "میں جانتی تھی یہ کون لکھ سکتا ہے اس نے جیسے اعتراف کیا ہو "میں جان گئی تھی جب عمر مجھ سے پوچھنے آیا تھا میں اسی دن جان گئی تھی لیکن بس چپ تھی وہ یا سیت سے بول رہی تھی آواز میں رنج تھا
میں چاہتی تھی یہ جھوٹ نکل آئے میں چاہتی تھی میرے اندازے غلط ہوں لیکن نہیں ہو سکے ہاں میں کڈ شا نہیں ہوں کیونکہ میرے شاک کا فیز گزر چکا ہے میں اب قبول کر چکی ہوں آپ کو پتہ ہے ڈاکٹر کو ئی انسان اٹھ کر یونہی ہماری کہانی کا ولن نہیں بن جاتا ہم اسے یہ موقع دیتے ہیں وہ روحی کود یکھتے ہوئے بول رہی تھی جس طرح ٹریفک سگنلز ہوتے ہیں اسی طرح ریلیشن شپ سگنلز بھی ہوتے ہیں ایک سرخ بتی کئی بار جلتی بجھتی ہے اس پہ رک جانا ہوتا ہے اپنی یا سامنے والے کی اصلاح کرنی ہوتی ہے لیکن میں نہیں رکی اس نے جیسے خود کا مذاق اڑآیا ہو میں نہیں رکی کیونکہ اگر رک جاتی تو میرے لئے مزید مشکلیں بن جائیں میں ڈر گئی تھی میرے لالچ اور محبت کی بھوک نے مجھے سب سہنے پہ مجبور کیا مہر ماہ میری کہانی کی ولن نہیں ہے میں اپنی کہانی کی ولن ہوں جب میں اپنے لئے نہیں بول سکی اپنے لئے نہیں اٹھ سکی جب میں نےچا ہتے ہوئے اسکا ظلم برداشت کیا تو میں مظلوم نہیں ہوں میں ظالم ہوں اپنی جان کے ساتھ
ظلم کیا میں نے اس نے اب سر صوفے کی پشت سے ٹکا دیا تھا روحی آگے کو ہو بیٹھی
دیکھو ہا لے ہم چاہے ظالم تھے یا اپنے ساتھ اچھے نہیں رہے لیکن کسی بھی انسان کو حق نہیں تھا کہ وہ ہمارے جسم یا روح کو تکلیف دے چلو اگر اس نے دی بھی اور ہم نے سہہ لی تو اسکی بھی ایک حد ہوتی ہے وہ عورت تمھارے بچوں تک آگئی ہے حد ختم ہو چکی ہے
ہا لے کی آنکھوں میں مرچیں سی بھرنے لگی تھیں "اب تمھیں چاہیے کہ تم ظالم کا ہاتھ روکو اسکا ظلم روکو تمہاری مینٹل ہیلتھ خراب ہو رہی ہے اب تمھیں چاہیے کہ بس کر دو جاؤ ہا لے سلطان کنفرنٹ کرو اسے پوچھو اس سے کہ کس نے حق دیا اسے کہ تمھارے ساتھ برا کرے اگر نہیں پوچھو گی تو ایک بار پھر اپنی جان کے ساتھ ظلم کرو گی
ہا لے ٹکٹکی باندھے اسے دیکھ رہی تھی "اس سے کیا ہوگا؟ کیا میرے ساتھ ہوا کچھ بھی ظلم بدل سکتا ہے ،؟
روحی مسکرائی تھی "اس سے یہ ہوگا کہ تمھارے اندر سے پچھلے گلٹ نکل جائیں گے تمہارا دماغ پر سکون ہوگا تمہارا جسم اور دل تم سے خوش ہوں گے کہ تم ان دونوں کے لئے بولی ہو تمھیں نہیں لگتا کہ ہر ظلم کی ایک حد ہوتی ہے اور اگر وہ حد ختم ہو جائے تو اس کے خلاف بول آٹھنا چاہیے ؟
ہا لے کچھ نہیں بولی اس نےبس سر کو ہلکی سی جنبش دی تھی کافی دیر دونوں کے درمیان خاموشی رہی ہا لے کچھ سوچ رہی تھی اور روحی اسکا دماغ پڑھ۔ نے کی کوشش کر رہی تھی
تم اپنی ماں کو معاف کیوں نہیں کر دیتی ہا لے ؟ اسکی بات پہ ہا لے کو یوں لگا تھا جیسے کسی نے کھینچ کر تھپڑ دے مارا ہو وہ سن ہو گئی "جب تم چھوٹی تھی تب تمھیں تمہاری ماں کا پیار نہیں ملا میں مانتی ہوں وہ سنجید گی سے بت بنی ہا لے کو دیکھتے ہوئے بولتی رہی
لیکن بچوںکے پاس ماں باپ کا پیار پانے کے ہزاروں طریقے ہوتے ہیں تم نے کوئی طریقہ کیوں نہیں اپنایا ؟ جانتی ہو کیوں؟ کیونکہ تمegoist تھیں تم نے بھرم رکھ لیا کھو کھلے بہادروں کی طرح ماتھے پہ لیبل سجا لیا کہ تمھیں ماں کی ضرورت نہیں ہے حلانکہ تمھیں تھی روحی زور دے کر بولی تھی
ہا لے نے کچھ کہنا چاہا لیکن پھر چپ کر گئی "تم اپنی ماں کے آگے جھکنا نہیں چاہتی تھی کیو نکہ تم پہ شروع ہی سے بہت سارے بوجھ ڈال دئیے گئے تھے تم مزید جھکتی تو شاید گر جاتیں لیکن گرنا تو برا نہیں ہوتا گر کر اٹھ نہ پانا برا ہوتا ہے تم یہ نہیں سمجھی
ہا لے نے لب اپس میں پیوست کر لئے دل کو اندر سے کوئی جکڑ رہا تھا
ماؤں کو معاف کر دینا چاہیے ہا لے کیونکہ مائیں ہمیشہ معصوم ہوتی ہیں کبھی اپنی ماں سے زیادہ معصوم کوئی انسان دیکھا ہے؟
ہا لے نے زور زور سے نفی میں سر ہلایا تھا "انہوں نے جو کچھ بھی کیا شاید اسکے پیچھے کو ئی وجہ ہو لیکن بہرحال وہ تمہاری ماں ہیں انہیں معاف کرو تاکہ دل کے بوجھ ہلکے ہو سکیں ماں باپ تو اولاد کو قتل بھی معاف کر دیتے ہیں پتہ نہیں ہم کیوں انکی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو قتل سے بھی بڑا سمجھ لیتے ہیں نئی شروعات کرو ہا لے سلطان کسی مہر کسی شمس اور کسی فروا کو حق نہیں ہے کہ تمھیں اذیت دیں تم پہ بس تمہارا حق ہے وہ نر می سے بولی تو ہا لے نے نم آنکھوں کے ساتھ سر ہلا دیا اور ایک گہری سانس خارج کی
ایک تازہ سانس اپنے ساتھ انصاف اور ایک نئی زندگی کے نام
***
معراج سلطان کے آفس میں بیٹھا عمر حیات کام میں مصروف دکھائی دیتا تھا لیپ ٹاپ پہ کھٹا کھٹ ٹائپ کرتے ہوئے اسکا دھیان کہیں اور نہیں جا رہا تھا وہ فوکسڈ تھااس نے سفید ڈریس شرٹ پہن رکھی تھی کوٹ اسٹینڈ پہ ٹنگا تھا بال حسب عادت ماتھے پہ گرائے ہوئے تھے دفتعا آفس کا دروازہ ہلکا سا بجا تھا وہ سیدھا ہو بیٹھا جانتا تھا آنے وا لا شمس سلطان ہی ہوگا اس کی توقع کے عین مطابق شمس اندر آیا تھا ایش گرے ٹو پیس سوٹ میں ملبوس بالوں کو اچھے سے سیٹ کئے وہ ترو تازہ لگ رہا تھا عمر اسکی موجودگی محسوس کر چکا تھا لیکن سر نہیں اٹھایا شمس اسکے اس رویے کے عادی ہو چکے تھے وہ متوازن چال چلتا ہوا آیا عمر کے سامنے والی کرسی کھینچی اور ہاتھ میں پکڑی فائل میر پہ دھر دی
کیا تم میرا ایک حکم مانو گے؟
میں آپ کا ملازم نہیں پارٹنر ہوں سو آپ مجھ سے فیور لے سکتے ہیں حکم نہیں دے سکتے عمر نے ٹوکا تھا شمس مسکرا دیے نہ جانے کیوں انہیں یہ آدمی برا نہیں لگتا تھا
یہ فائل اپنی بیوی کو دے دو اس میں وہ ساری رقم کی ڈینیل ہے ہے جو میں ہر ماہ بھائی کو اپنی کمپنی سے دیا کرتا تھا چند ماہ سے نہیں دے سکا وہ ایک پل کو رکا تھا عمر کے ٹائپ کرتے ہاتھ بھی رک گئے تھے
لیکن اب میں سب فکس کر لوں گا وہ ایک عزم سے بولا تھا میں ہا لے اورحسن کو اتنی ہی رقم دیا کروں گا جتنی انکا حق ہے میں سب ٹھیک کرنا چاہتا ہوں کیا تم میری مدد کر دو گے؟ ؟
آپ کو کیوں لگتا ہے کہ میں ایسا کر سکتا ہوں ؟ میں اپنی بیوی کے لئے کما سکتا ہوں اسے آپ کے پیسوں کی ضرورت نہیں ہے عمر سنجیدگی سے بولا تھا شمس کی آنکھوں میں اب کے گلٹ تھا
انہیں ضرورت ہو یا نہ ہو مجھے ہے . . . . میں ایسا آدمی نہیں تھا عمر میں کبھی بھی اپنے بھائی کا برا نہیں چاہتا تھا it just happened . . It just
وہ بے بسی سے بولا
اور میں کچھ نہیں کر سکا لیکن میں انکے بچوں اور بیوی کے لئے بہت کچھ کروں گا تم دیکھ لینا میں فرشتہ بن کر دکھاؤں گا
عمر نے استہزاہ سے سر جھٹکا تھا "ان کے بچوں کو صرف اور صرف ہیون چاہیے دے سکتے ہیں؟ شمس اسکی بات پہ ٹھہر گیا تھا ظاہر ہے اسکا جواب ناں ہی ہوگا لیکن خیر میرا ان سب سے کوئی تعلق نہیں آپ میرے پا رٹنر ہیں میں آپ کو فیور دوں گا یہ فائل اور آپ کی آئندہ بھیجی جانے والی رقم ہا لے اور حسن قبول کر لیں گے
شمس ممنو نیت سے اسے دیکھے گیا "کل میں اپنے گھر میں ایک فیملی ڈنر رکھ رہا ہوں کیا تم اپنی بیوی کو لے آؤ گے؟ میں خاندان جوڑنے پہ یقین رکھتا ہوں سو فکر نہ کریں میں لے آوں گا آپ بس اس بات کا دھیان رکھیے گا کہ آپ کی بیوی کسی قسم کی بدمذگی نہ کر دیں عمر متانت سے بولا تھا
ارے نہیں نہیں اس کی فکر مت کرو ہم دونوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ اب کچھ برا نہیں ہوگا وہ ہا لے کے ساتھ اپنے تعلقات درست کر لے گی اور سب ٹھیک ہو جائی گا تم بس کل رات آجانا میں تمہارا انتظار کروں گا شمس اٹھ کھڑا ہوا تھا عمر نے بس سرہلانے پہ اکتفا کیا ہم دونوں ان الفاظوں کے پیچھے کیا راز تھا وہ سوچ میں پڑ گیا مصروف سی شاہراہ پہ واقع غزالہ روحی کے کلینک سے جب وہ باہر نکلی تو اسکے سامنے ہی کوئی کھڑا تھا گاڑی سے ٹیک لگائے مسکراتے ہوئے اسکو دیکھتا ہوا اسے دیکھ کر وہ بھی مسکرائی تھی ایک بھر پور مسکراہٹ
تم سے برداشت نہیں ہوا ناں میرا باہر آنا کیفے چھوڑ چھاڑ نکل آئے تم بھی وہ اسکے قریب آتے ہوئے بولی تھی ہارون مسکرایا تھا
ہم دونوں باسز ہیں اگر کیفے تمھارے غریب شوہر جیسے آدمی کا ہوتا تو الگ بات تھی ہم جب چاہے گھوم پھر سکتے ہیں میڈم وہ اسکے لئے گاڑی کا دروازہ کھول رہا تھا پھر اپنی طرف سے گاڑی کا دروازہ کھولا اور اندر آ کر بیٹھا اگر میرے غریب شوہر نے تمھارے یہ القابات سن لئے ناں زبان جلا دے گا تمہاری
فکر نا کرو وہ حسن پرست آدمی مجھ سے نہیں الجھے گا جانتا ہے میں چہرے بنانے میں کس قدر مہا رت رکھتا ہوں کیا ہو جو میں اسکی ایک آنکھ بھینگی کر دوں ؟ وہ گاڑی سٹارٹ کرتے ہوئے بولا تھا
نیلا تھوتھا کھا کر مارے گا خود کو یا پھر چوک پہ پھانسی لگا لے گا یہ آواز پچھلی سیٹ پہ بیٹھے حسن کی تھی ہا لے نے مڑ کر اسکو گھورا تھا
شرم کرو بہنوئی ہے تمہارا تمیز سے بات کرو اچھا وہ اسے گھرک رہی تھی ہارون مسکراتے ہوئے ان دونوں کی باتیں سن رہا تھا کچھ دیر بعد وہ ایک ریستوران میں بیٹھے تھے گول میر کے اطراف میں سجی کر سیاں اور چھت سے لٹکتے کرسٹل بالز والے خوبصورت ریستوران میں میر پہ ڈھیر سارا کھانا تھا
کتنا عرصہ ہو گیا ہاری ہم اس طرح کھانا کھانے نہیں آئے ہا لے یاسین سے کہہ رہی تھی ہارون بھی اداس سا مسکرایا تھا
تم عمر کے ساتھ رہ رہ کر کنجوس ہوتی جا رہی ہو اس لئے وہ اسے اداس نہیں کرنا چاہتا تھا سو بات بدل گیا
وہ کنجوس نہیں ہے بس پیسے میں اسکی جان اٹکی رہتی ہے ورنہ مجھ پہ خرچ کرنے میں تو بہت اچھا ہے وہ ہا لے فخر سے کہہ رہی تھی
بلی کے خواب میں چھچھڑے عمر حیات کے بس میں ہو تو ہوا کھائے اور پانی سونگھے لیکن پیسہ خرچ نہ کرے حسن نے ہاتھ جھلایا تھا
ہا لے تپ گئی تھی "ہم لوگ یہاں ساتھ وقت گزارنے آئے ہیں یا پھر میرے شوہر کو ڈسکس کرنے ؟ چپ چاپ کھانا کھاؤ گینڈا
اسے چھوڑو ہا لے تم میری بات سنو وہ جو عالیہ تھی ناں ہماری کلاس قیلو اس نے ارحم کو ڈمپ کرد یا اور وہ جو رحمان تھا ناں ہیٹ والا اس نے شادی کر لی اپنی ایکس کے ساتھ ہارون ایک بار پھر اپنے خبری موڈ میں آ چکا تھا ہا لے نے باقاعدہ کانوں کو ہاتھ لگا لئے تھے "اللہ اللہ اس رحمان نے شادی کر لی بلایا کیوں نہیں ہمیں ؟ اور اسکی منگیتر کا کیا بنا پھر ؟ وہ کھانا چھوڑ اب متجحسس تھی
ہارون نے جوس کا گھونٹ بھرا "ہونا کیا تھا وہ اجکل ٹک ٹاک پہ سیڈ ویڈیوز بنا رہی ہے اور انسٹا پہ بھی ریلشن شپ ایڈوائس دیتی ہے تم انکو فالو تو کرو ناں رکو میں تمھیں اکاؤنٹ بھیجتا ہوں ہارون نے اپنا موبائل نکال لیا تھا وہ دونوں ایسےہی تھے کسی کا بریک اپ ہو کسی کا نیا نیا تعلق بنے شادی ہو یا پھر جھگڑا ہر بات پہ اسی طرح ڈسکشن ہوتی تھی کچھ عرصہ پہلے جو فاصلہ آگیا تھا وہ اب ایک بار پھر پر ہونے لگا تھا
حسن ان دونوں کی باتوں سے بور ہوگیا تھا قریب ہی کسی میر پہ اسکی کلاس فیلو آ کر بیٹھی تھی سو اب وہ اسکے ساتھ جا بیٹھا تھا ہارون اور ہا لے اب اکیلے تھے
تم کیسے ہو ہاری ؟ وہ غور سے اسکا چہرہ دیکھتے ہوئے پوچھ رہی تھی ہارون مسکرایا تھا "مجھے کیا ہوگا؟ بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں میں بس کیفے تھکا رہا ہے بزنس آسان نہیں ہے وہ ہلکے پھلکے انداز میں کہہ رہا تھا جبکہ ہا لے اب بھی اسی سنجیدگی سے اسے دیکھ رہی تھی
تم اپنا کام چھوڑ کر اس وقت میرے پاس ہو تاکہ میرے برے وقت میں مجھے اچھا محسوس کر وا سکو تم ساتھ ہو تو دل ہلکا ہے لیکن مسائل صرف مرے نہیں ہیں ہاری تمھارے بھی ہیں سو برابری کی سطح پہ آؤ اور بتاؤ کیا تم ٹھیک ہو؟ ہارون کے دل کو تقو یت ہوئی تھی وہ واقعی ٹاکسک نہیں رہی تھی وہ خود کو بدل رہی تھی ہارون اور اسکا تعلق برابری کی سطح پہ آ رہا تھا دوستوں کو چانسز دینے چاہیے اگر ایک ایک غلطی پہ دوست چھوڑے جائیں تو ایک دن ہم تنہا رہ جائیں گے
میں ٹھیک ہوں ہا لے . . . اب واقعی ٹھیک ہوں بس اگلے ہفتے میری پینٹنگز کی ایگز یبیشں ہے اسکی تیاری کر رہا ہوں اس نے بات ختم کرتے ہوئے چاولوں کا چمچ منہ میں رکھا تھا
نروس ہو؟ ہا لے نے نرمی سے پوچھا
ہم آرٹسٹ لوگ ہیں نروس نہیں ہوتے میں جانتا ہوں میری پینٹنگز کبھی دنیا کے عجائب میں شمار نہیں ہوں گی نہ ہی میں ان سے کما سکوں گا اور ناں ہی میں کوئی بے حد امیر اور مشہور آدمی بن جاؤں گا جیسے ڈراموں اور فلموں میں ہوتا ہے یہاں آپ کا دل ٹوٹا اور یہاں آپ نے محنت شروع کی اور آپ بے حد مشھور ہو گئے
وہ دونوں ایک ساتھ ہنسے تھے "لیکن میں خوش ہوں کیفے سے کمائی ہوجاتی ہے اور پینٹنگز مجھے خوش رکھتی ہیں میں ہیل ہو رہا ہوں وہ نرمی سے بولا تھا
ہا لے مسکرا ئی تھی ہارون اسکو دیکھ کر مسکرایا تھا وہ دونوں اب ہلکی پھلکی باتیں کر رہے تھے دوستوں کا ساتھ آپ کو کس قدر ہلکا پھلکا کر دیتا ہے ناں ؟