Chapter 104: باب 104

شام گہری ہو کر آسمان پہ پھیلی تو آسمان اپنا نیلا رنگ بدل کر سیاہ ہونے لگا ستارے سارے آسمان پہ پھیلے ہوئے تھے نومبر کی ٹھنڈی ہوائیں کراچی کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے تھیں گو کہ کراچی میں زیادہ ٹھنڈ نہیں پڑتی تھی لیکن پھر بھی موسم اچھا خاصا ہوجایا کرتا تھا ایسے ہی خوشگوار سے موسم میں عمر حیات کے کمرے میں جاؤ تو ہا لے سلطان سنگھار میر کے سامنے بیٹھی تھی عمر اسکے عقب میں بیڈ پہ بیٹھا تھا لیپ ٹاپ پہ گاڑیوں کے نئے ماڈل دیکھتا ہوا ساتھ ہی ہر پانچ منٹ بعد سردار کو کال کرتا ہوا ہا لے اپنے بالوں میں برش پھیر رہی تھی سست روی سے اداسی سے

تمھارے بالوں کا رنگ خراب ہو رہا ہے وہ اسی طرح لیپ ٹاپ پہ سر جھکائے کہہ رہا تھا ہا لے چونک گئی تھی پھر بالوں کو آگے کیا آہ انکا رنگ واقعی خراب ہو رہا تھا وہ کھردرے بھی ہو گئے تھے

کل جا کر انکا کلر چینج کرواؤ واپس اپنے بلیک ڈآئی پہ آجاؤ تمھارے بال ویسے خوب صورت تھے

ہا لے مسکرائی تھی بلاخر اس نے کسی چیز کی تو تعریف کی تھی "اچھا تمھارے میرے سیاہ بال پسند تھے؟ وہ مسکرا ہٹ دبائے پوچھ رہی تھی ویسے عمر میں نے سنا ہے تم میری محبت میں فیل ہو گئے تھے

اب کے عمر نے سر اٹھایا تھا آنکھوں میں کچھ خفگی تھی "ویسے ہا لے میں نے سنا ہے تم لوگوں کو جا کر کہتی ہو میری آواز اس کرہ عرض کا سب سے خوبصورت ساؤنڈ ہے وہ بھی عمر تھا کہاں پیچھے رہنے والا تھا

ہا لے کو شاک ہی تو لگا تھا "یہ میرا پرسنل سیشن تھا عمر روحی نے تم سے کیسے شیئر کیا

آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ یہ سب کچھ روحی نے نہیں بتایا آپ کے ہینڈ بیگ میں وائس ر یکارڈر لگایا تھا میں نے وہ کہتے ہوئے اٹھا تھا اور بیڈ کے کنارے آ کر بیٹھا ہا لے اب بھی خفگی سے اسے دیکھ رہی تھی

آؤ تمھارے بالوں میں تیل لگا دوں وہ بیڈ کی پائنتی کے قریب التی پالتی مارے بیٹھا تھا اور مسکراتے ہوئے آفر کر رہا تھا ہا لے بھی مسکرائی تھی کچھ دیر بعد وہ نیچے فرش پہ بیٹھی تھی ہاتھ میں تیل سے بھری چھوٹی سی پیالی اٹھا رکھی تھی جس میں سے وہ وقفے وقفے سے تیل ہاتھ میں بھرتا تھا اور اسکے بالوں میں لگاتا تھا

آج شمس آیا تھا میرے پاس تمہارا حصہ دینا چاہتا ہے وہ اور کل ڈنر پہ بھی بلا رکھا ہے میں ہاں کہہ آیا ہوں ہا لے نے جواب نہیں دیا وہ بس سنتی رہی

کل ہم جائیں گے تم چاہو تو مہر کو کنفرنٹ کر سکتی ہو اس سے بات کرو تمھارے دل کا بوجھ ہلکا ہو جائے گا می وہ پر سے بولا تھا پھر ایک پل کو ٹھہرا "کیا تمھیں اعتراض ہوگا اگر میں اپنے ابا کو گھر لے آؤں ؟

وہ ہتھیلی سے اسکے سر میں مالش کرتے ہوئے پوچھ رہا تھا دور کہیں شاید وہ جواب جانتا بھی تھا ہا لے چند پل خاموش رہی پھر آہستگی سے بولی

. . . وہ تمھارے ابا ہیں . مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اگر تم انہیں یہاں لے آؤ لیکن میں تم سے ایک ریکو یسٹ کرونگی کہ مجھے کچھ وقت دو میرے دل میں انکے خلاف بہت کچھ ہے بس تھوڑا وقت دو تاکہ میں خود کو سمجھا سکوں

عمر نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلا دیا تھا وہ جانتا تھا ہا لے اتنی جلدی دل سے بات نہیں نکالے گی

اچھا یہ سب چھوڑو تم مجھے پیسے دو تاکہ میں نیا ہیئر کلر کرواؤں ہیئر کٹ لوں اور کیریٹن ٹریٹمنٹ بھی

ہاں ہاں میرے باپ کی شوگر مل لگی ہے ناں یا پھر میرے پاس کوئی درخت ہے جہاں سپہ اگتا ہے پچاس روپے والا جیو کلر لگاؤ اور خاموشی سے بیٹھ جاؤ

ہا لے حسب توقع بھڑک گئی تھی "چھوڑو میرے بال کوئی ضرورت نہیں اس سب کی پیسے دیتے و قت تو تمہاری جیب میں سانپ بیٹھ جاتے ہیں ناں وہ آٹھ نے لگی تھی لیکن عمر نے اسکے دونوں کندھوں پہ ہاتھ رکھ کر اسے دوبارہ واپس بٹھا دیا

لے لو جتنے پیسے چاہیے لے لو وہ جل کر بولا تھا جس حساب سے تم خرچہ کرر ہی ہو ناں مجھے لگتا ہے عنقریب میں تین تلوار کے چوک پہ بھیک مانگوں گا

اور مزے کی بات بتاؤں عمر ؟ تمھیں کوئی بھیک بھی نہیں دے گا وہ مزے سے بولی تھی

اب تم مجھے انڈر اریسٹیمیٹ کر رہی ہو جب میں اماں کے کوکنگ کلاسز میں کھانا بنایا کرتا تھا ناں تو لڑکیوں کے کھانے جل جاتے تھے لیکن وہ پھر بھی مجھ سے نظر نہیں ہٹائی تھیں وہ فخر سے بتا رہا تھا

اب ظاہر ہے تم بھی انکی حوصلہ افزائی کرتے ہی ہو گے

عمر نے مسکرا ہٹ دبا ئی تھی "لو میں بھلا کیا کرتا تھا ذرا سی اپنے ڈمپلز کی نمائش کر دیتا تھا اور لڑکیوں کے دلوں پہ چھری چل جایا کرتی تھی

عمر اب یہ بہت زیادہ ہو رہا ہے یہ نہ ہو کہ میرے برداشت کی حد ختم ہو جائے ہا لے نے وارن کیا تھا

ویسے سوچنے کی بات ہے ہا لے تم اگر ابھی ان بے ضرر لڑکیوں سے جل رہی ہو تب کیا ہوگا جب مجھے جنّت میں ستر حوروں کے ساتھ دیکھو گی وہ اب اسکے بالوں کی چٹیا گوندھ رہا تھا

ہا لے نے اپنے بال چھڑوائے تھے اب وہ پلنگ کی پائنتی پہ اپنا سر ڈھلکائے عمر کو دیکھ رہی تھی "جنت میں جانے والوں کی ہر خواھش پوری ہوتی ہے ناں ؟

ہاں بالکل ہوتی ہے عمر نے تائید کی تھی

پھر میں جنّت میں جا کر دعا کروں گی کہ اللہ سائیں تمھیں جہنم میں پھینک دے نہ حوریں ہونگی نہ جلن عمر کا چہرہ فق ہو گیا تھا ہا لے مسکراتے ہوئے اٹھی تھی

میں تو پچھلے پانچ منٹ سے کچھ بولا ہی نہیں تمھارے علاوہ کسی لڑکی کو دیکھنا بھی حرام ہے مجھ پہ وہ گھبرا ہی تو گیا تھا

ہا لے مسکراتے ہوئے اب اپنے بالوں کو آئینے میں دیکھ رہی تھی دھمکی کام کر گئی تھی

***

اگلی اگلی رات رات وقت وقت ساڑھے نو ساڑھے نو بجے بجے کے کے قریب قریب

سلطان سلطان منزل میں آج بچھی ہوئی کھانے کی میر تو یوں لگتی تھی جیسے کسی محل کا شاہی کھا نا ہو کونسا کھانا تھا جو آج وہاں موجود نہیں تھا کونسا مشروب تھا جسکی کمی محسوس ہوتی خوش گپیوں کے درمیان کھانا کھایا جا رہا تھا سربراہی کرسی پہ شمس بیٹھے تھے انکی دائیں طرف سفیر اوراسکے ساتھ مہر ماہ اسی طرح انکی بائیں جانب ہا لے سلطان تھی اور اسکے ساتھ بیٹھا عمر حیات ہا لے کے ساتھ والی کرسی پہ یوسف سلطان بیٹھے تھے وہ ہا لے کی موجودگی سے بے تحاشا خوش تھے اور آج انہوں نے اسی لئے سربراہی کرسی چھوڑ ہا لے کے ساتھ والی کرسی چن لی تھی ہا لے سب سے بات کر رہی تھی دادا سے اپنی ماں سے فروا سے اور یہاں تک کہ سفیر سے بھی سفیر نے بھی اس سے ہلکی پھلکی بات کی تھی وہ چاہے ماضی میں جیسا بھی رہا ہو لیکن ایک ماضی وہ بھی تھا جس میں سفیر اسکا بہترین دوست رہا تھا

عمر تمہارا خیال تو رکھتا ہے ناں ؟ یوسف سلطان نے سرگوشی کی تھی ہا لے مسکر ادی وہ کم از کم اس اس آدمی سے ناراض نہیں رہ سکتی تھی

بہت خیال رکھتا ہے دادا جان بہت اچھا ہے تھوڑا پیسے کے معاملے میں کنجوس ہے باقی سب ٹھیک ہے وہ بھی انہی کی طرح سرگوشی کر رہی تھی یوسف سلطان تو پھولے نہیں سما رہے تھے آج ہا لے بالکل نارمل تھی نہ اس نے پچھلی باتیں دہرائیں تھیں نہ اس نے کوئی بات کہی تھی

معراج کا شاگرد ہے کنجوس تو ہوگا ناں ویسے ایک بات ہے لڑکا ہے ہینڈسم دادا کی بات پہ ہا لے نے انکو گھورا تھا میں کیہڑی گھٹ شئے ہاں (میں کونسا کوئی کم ہوں)وہ اسکی بات پہ نم آنکھوں سے ہنس پڑے تھے

میکوں سرائکی اج کاں پہلے اپنی مٹھی کڈھئیں کائی نئیں لگی (مجھے سرآئیکی آج سے پہلے اتنی میٹھی کبھی نہیں لگی)وہ کہہ رہے تھے مجھے معاف کرنا ہا لے میں مجبور اور کمزور تھا تمہاری جدائی اب میرے بس کی بات نہیں تم اب مجھے چھوڑنا مت وہ جیسے التجا کر رہے ہوں ہا لے کے دل کو کسی نے پکڑ کر دیا یا تھا اس نے زخمی آنکھوں سے سامنے بیٹھی مہر کو دیکھا جو انہی دونوں کو دیکھ رہی تھی

ہم دونوں کو کوئی دور نہیں کر سکتا دادا وہ بلند آواز میں بولی تھی سب کھانا روک کر اسے دیکھے گئے ہم ایک خون ہیں ایک نسل میں آپ کے بیٹے کا خون ہوں میں آپ کی اولاد میں سے ہوں ہم میں فا صلے آ سکتے ہیں بد گمانی آ سکتی ہے لیکن تیسرا نہیں آ سکتا ہے ناں دادا ؟ وہ کہہ تو یوسف سلطان سے رہی تھی لیکن اس نے آنکھیں مہر کے چہرے پہ گاڑ رکھی تھیں

یوسف سلطان نے اسکا ہاتھ تھام کر چوما تھا ہا لے انکے کندھے سے لگ گئی تھیا ب بس مہر کی برداشت اب ختم ہو چکی تھی وہ اٹھ کھڑی ہوئی وہ آنکھوں میں تپش لئے ہا لے کو دیکھ رہی تھی

آجاؤ ہا لے تمھیں اپنی شاپنگ دکھاؤں تمھیں دیکھنی تھی ناں ؟ وہ لفظوں پہ زور دے رہی تھی

مہر . . . بیٹے اسے کھانا کھا لینے دو شمس نے ٹوکا تھا لیکن ہا لے "میں وا قعی دیکھنا چاہتی ہوں "کہتے ہوئے اٹھی تھی عمر نے ایک نظر ہا لے کو دیکھا ہا لے نے پلک جھپک کر اسے تسلی دی تھی

ان دونوں کا رخ اب کے مہر ماہ کے کمرے کی جانب تھا نہ جانے کیا تھا جو اب ہونے جا رہا تھا

وہ اسے لئے اپنے کمرے میں چلی آئی تھی اب وہ دونوں ایک دوسرے کے روبرو تھیں بھوری آنکھوں نے سیاہ آنکھوں میں دیکھا تھا "چلی جاؤ ہا لے پلیز اسکی آنکھوں میں منت تھی اسکے لہجے میں منت تھی

مجھے میرا جواب دے دیں میں چلی جاؤں گی لیکن آپ جانتی ہیں میرے جانے سے کچھ نہیں ہوگا میں ہمیشہ یہیں رہوں گی سفیر کے دل میں اور دادا کے دل میں آپ مجھے وہاں سے کیسے نکالیں گی؟ ہا لے کی آواز میں رنج تھا مجھے بس میرا جواب دیں "کیوں "؟ آخر آپ میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتی ہیں آپ کو تو مجھ سے محبت تھی ناں ؟ وہ نہیں رونا چاہتی تھی لیکن آنسو خود بخود اسکی آنکھوں سے پھسل رہے تھے مہر ماہ نے چند لمحہ اسکو دیکھا اور پھر اسکا ہاتھ پکڑے فرش پہ بیٹھ گئی

میں تم سے آج بھی اتنی ہی محبت کرتی ہوں ہا لے . . . . اس نے اپنا ہاتھ ہا لے کے چہرے پہ رکھا تم میرے لئے آج بھی ضروری ہو میں آج بھی تمھیں ہرٹ نہیں کرنا چاہتی وہ گیلی آواز میں کہہ رہی تھی

ہاں میں مانتی ہوں میری وجہ سے تمھیں بہت کچھ سہنا پڑا بہت کچھ برداشت کرنا پڑا لیکن ہا لے کیا میں نے بچپن سے یہی سب نہیں سہا ؟ کیا میں نے ایک پر فیکٹ لائف گزاری ؟ کیا میں تمہاری وجہ سے انگور نہیں ہوئی؟ کوئی مجھے نہیں دیکھتا تھا کیونکہ آگے تم تھیں لیکن میں نے کبھی شکایت نہیں کی کیا میں نے کی؟ ہا لے نے سختی سے لب بھینچ لئے وہ رونا نہیں چاہتی تھی

میں نے تم سے محبت کا حق ادا کیا اور آج اگر تمھیں مجھ سے محبت کرنے کا حق ادا کرنا پڑ رہا ہے تو تم پیچھے ہٹ رہی ہو کیا میں وہی نہیں ہوں جس نے تمھیں تب محبت دی جب تمہاری سگی ماں نے تمھیں چھوڑ دیا تھا؟ تاسف سے پوچھ رہی تھی وہ کیا میں وہی نہیں ہوں جس نے ہر بات میں ہمیشہ تمہارا ساتھ دیا ہاں میں نے بہت کچھ غلط کیا تھا اب بھی کر رہی ہوں لیکن تم مجھ سے محبت کرتی ہو ہا لے کیا میرا تم پہ اتنا بھی حق نہیں؟

سفیر کو ڈرگز دینا دادا کو وہیل چیئر پہ بٹھا دینا اسے کیسے جسٹیقائی کریں گی؟ یہ کیسی محبت ہے آپ کی؟ جس نے مجھ سے میرا باپ چھین لیا اسکی آواز میں گہرا کرب تھا یہ کیسی محبت ہے جس نے آپ سے قتل کر وا دیا جس نے مجھے ذلیل کروایا میرا خاندان مجھ سے چھین لیا کیا آپ اسے محبت کہتی ہیں؟ ہا لے کے لہجے میں حقارت تھی

یہی تو محبت ہے . . . . ہر محبت میں آپ کو کچھ نہ کچھ کرنا ہوتا ہے میں نے تمہاری محبت میں بہت کچھ سہا تھا اب تمہاری باری تھی ابا اور سفیر کے لئے میں نے خود کو بے وقار کر دیا اب انکی باری تھی ہر کوئی اپنا اپنا حصہ نبھا رہا ہے ہا لے تمھیں اگر مجھ سے کبھی محبت رہی ہے تو تمھیں شکایت کا حق نہیں ہے کیا تم نے کبھی مجھ سے محبت کی ہے؟ وہ اسکی آنکھوں میں جھانک رہی تھی

ہا لے نے نم آنکھوں سے نفی میں سر ہلا یا تھا مہر کا دل رک سا گیا "مجھے آپ سے محبت کرنے کا وقت . . ملا ہی نہیں . آپ ضرورت بنیں خوف بنیں . . . طلب بن گئیں لیکن آج تک مجھے لگتا ہے میں آپ سے محبت نہیں کر سکی اور اب یہ جاننے کے بعد کہ آپ میرے باپ کی قاتل ہیں میں آپ سے نفرت بھی نہیں کر پا رہی وہ بے بسی سے بولی تھی آپ میرے لئے کچھ نہیں ہیں کچھ بھی نہیں مجھے آپ کے لئے کچھ محسوس نہیں ہو رہا میرا دل خالی ہے اگر کوئی آپ کو میرے سامنے مار دے تو مجھے فرق بھی نہیں پڑے گا لیکن میں آپ کو اپنے ہاتھوں سے مار کر بھی خود پہ ظلم نہیں کر سکتی آپ میرے اغوا میں شامل تھیں آپ نے سفیر کو تصاویر بھیجیں اور اسکے بعد جو کچھ بھی کیا سب معاف کر دوں گی لیکن جو آپ نے میرے باپ کے ساتھ کیا ہے میں اسکے لئے آپ کو کبھی معاف نہیں کروں گی

. . . . ہا لے میں

آپ کی محبت بس لینا جانتی ہے آپ حرص کی ماری عورت ہیں آپ کو پتہ ہی نہیں کہ محبت بس دینے کا نام ہے آپ کسی کو مفلوج کر کے اسے جھکانا محبت سمجھتی ہیں اور میں اس مفلوج جسم کوا پنے ہاتھ سے کھڑا کرنے کو محبت سمجھتی ہوں آپ کسی کو ذہنی اذیت دینا محبت سمجھتی ہیں اور میں اسی انسان کی ذہنی اذیتوں کے صد باب کو محبت سمجھتی ہوں آپ کہتی ہیں آپ نے یہ سب سفیر کے لیے کیا ۔؟ اس نے ایک پل کو رک کر مہر کی آنکھوں میں دیکھا

آپ جھوٹ کہتی ہیں یہ سب کبھی بھی سفیر کے لئے نہیں تھا یہ سب ہمیشہ آپنے یوسف سلطان کے لئے کیا تھا سفیر بس ایک کھلونا تھا جسے آپ نے استمعال کیا ہا لے اٹھ کھڑی ہوئی تھی مہر ماہ اسے دیکھے گئی

اب بس مہر ماہ اب میں "تمھیں "مزید اپنے خون کے تعلقات سے کھیلنے نہیں دوں گی اب ابا اور سفیر کے ساتھ مزید گیمز نہیں اب مزید کسی کا باپ قتل نہیں ہوگا کیونکہ . . . . وہ رکی مہر کو کچھ عجیب لگا تھا

اندر آؤ سفیر سلطان یہ الفاظ نہیں تھے سیسہ تھے مہر جل کر راکھ ہو چکی تھی اور ہا لے کی آنکھو میں ویسا ہیں . . . . . انتقام تھا جیسا اس روز شاہ تاج کے گھر جانے پہ

وہ اندر آیا تھا یہ سفیر کوئی اور تھا بے یقین شاکڈ آنکھیں پتھر آیا ہوا چہرہ شل سا جسم وہ جیسے اپنے قدموں پہ ہی کھڑا نہیں ہو پا رہا تھا ہا لے نے عمر کے نمبر پہ میسج چھوڑا تھا

سب کو لے کر آجاؤ جادو گرنی کو جلا وطنی کی سزا سنائی جائے گی

وہ اب گردن سیدھی کئے سفیر کو دیکھ رہی تھی سفیر آگے آیا تھا مہر ماہ کا چہرہ سفید پڑ چکا تھا وہ ابھی سے مردہ ہوگئی تھی

میں . . . . میں آیکسپلین کر سکتی ہوں سفیر اسکی آواز کسی کھائی سے آتی تھی "یہ سب اس . . . طرح نہیں ہے یہ میں . . . آپکو بتا رہی ہوں . . . میں ہا لے جھوٹی ہے میں آپ کو سمجھاتی ہوں اسکے الفاظ بے ربط تھے زبان پہ لکنت طاری ہو گئی تھی سفیر بس اسے دیکھے گیا

لوگوں کے قدموں کی چاپ سنائی دینے لگی تھی کوئی وہیل چیئر گھسیٹتا ہوا ادھر ہی آ رہا تھا مہر ماہ کو آج پتہ چلا تھا سماعتیں کتنا بڑا عذاب ہوتی ہیں

How could you do this to me ?

وہ بے یقینی سے بولا تھا میں نے تمہارا کیا بگاڑا تھا میں تو میں نے تو کبھی تمہارا برا نہیں چاہا مہر میں تو تمہارا دوست تھا ناں ؟ وہ اتنا حیران تھا کہ حد نہیں

مہر کی آنکھوں میں بے بسی اور طیش کے مارے آنسو بھرنے لگے اس نے مدد طلب نظروں سے ہا لے کو دیکھا تھا لیکن وہ نظر پھیر گئی تھی

میں نے کبھی تمھیں کوئی تکلیف نہیں دی اور تم تم اس حد تک گر گئیں ؟ تمھیں لگا میں پاگل ہوں ؟ تم نے ہا لے کے ساتھ اتنا برا کیا؟ اب کے سلطان منزل کے تمام مکین اندر آ چکے تھے

تمہاری جرات کیسے ہوئی گھٹیا عورت . . . . سفیر پوری قوت سے دھاڑا تھا مہر سہم کر پیچھے ہٹی فروا نے باقاعدہ دل پہ ہاتھ رکھاتھا یوسف سلطان نہ سمجھی سے سب دیکھ رہے تھے باقی سب ریلکس تھے گویا سب جانتے تھے

میں آپ کو سمجھاتی ہوں سفیر میں آپ کو سب بتاتی ہوں مجھے بس ایک موقع دیں میں آپ کو ہر بات سمجھا سکتی ہوں وہ روتے ہوئے بول رہی تھی

کیا سمجھاؤ گی تم مجھے ہاں کیا سمجھاؤ گی وہ چیخ رہا تھا تم مجھے یہ سمجھاؤ گی کہ کیوں تم نے میری منگیتر کا نام کسی اور کے ساتھ جوڑا یا پھر یہ سمجھاؤ گی کہ کہ کیوں تم نے میرے چچا کا قتل کیا اس کی آخر بات پہ ہر ایک نے دم سادھ لیا تھا سفیر جنونی انداز میں غرا رہا تھا

تم مجھے یہ سمجھاؤ کہ کیوں آخر کیوں تم نے مجھے ڈرگز دینا شروع کیں اور کیوں تم نے میرے دادا کو مفلوج کر کے بٹھایا بولو ورنہ آج میں تمھیں جان سے مار دوں گا سفیر کا بس نہیں چلتا تھا کہ اسکے ٹکڑے ٹکڑے کر دے اسکی حالت پہ کسی پاگل کا گمان ہوتا تھا مہر ماہ بس بے آواز آنسو بہآتی رہی

یہ جھوٹ ہے سفیر یہ سب جھوٹ ہے میں آپ سے ابا سے میں بہت محبت کرتی ہوں میرا یقین کریں اس نے قریب آنے کی کوشش کی تھی سفیر پیچھے ہٹا تھا تم صحیح کہہ رہی ہو مہر یہ جھوٹ ہے یہ سب جھوٹ ہی تو ہے اب وہ چلا نہیں رہا تھا وہ بس پیچھے ہوتا گیا یہاں تک کہ دروازے کے ساتھ کا کھڑا ہوا تمام لوگ خاموش تھے تماشائی تھے

آج میں تمھیں بتاؤں گا سچ کیا ہے ہمارے تعلق کی تو بنیاد ہی جھوٹ تھی ناں اور سفیر سلطان کو کبھی بھی جھوٹ پسند نہیں رہے وہ سرد فیصلہ کن نگاہوں سے اسے دیکھ رہا تھا مہر کا دل کانپ گیا تھاآ ج میں تمھیں بتاؤں گا کہ جس نام کو اپنے ساتھ جوڑنے کے لئے تم نے اتنے جتن کئے وہ نام میں ایک سیکنڈ کے اندر تم سے کیسے چھین سکتا ہوں فروا نے آگے بڑھ کر سفیر کی کہنی تھا منی چاہی جسے وہ بری طرح جھٹک گیا تھا

میں سفیر سلطان ولد شمس سلطان اپنے مکمل ہوش و حواس میں تمھیں طلاق دیتا ہوں

ساری آوازیں رک گئیں سارے چہرے دھندلے ہو گئے سب وجود بے کار ہو گئے مہر ماہ پتھر کا بت بن گئی تھی وہ آگے بڑھ کر سفیر کے منہ پہ ہاتھ رکھ دینا چاہتی تھی لیکن یہ نہ جانے کیوں دنیا کا سب سے مشکل کام لگا میں تمھیں طلاق دیتا ہوں مہر ماہ

ہا لے نے ایک نظر عمر کو دیکھا تھا وہ آنکھوں ہی آنکھوں میں اسے تسلی دے رہا تھا وہ بتا رہا تھا کہ سر اور حسد کا انجام ہمیشہ برا رہا ہے

طلاق دیتا ہوں میں تمھیں جاؤ اب آزاد ہو تم وہ حقارت سے کہہتے ہوئے اسکے قریب آیا اور اسکا بازو پکڑا تھا "آج تم بھی اس گھر سے نکالی جاؤ گی جیسے تمہاری وجہ سے ہا لے نکالی گئی تھی وہ اسے بازو سے پکڑ کر کھینچ رہا تھا مہر ماہ کسی ڈلی کی طرح اسکے ساتھ کھنچتی چلی گئی تھی

سفیر پلیز وہ کہاں جائے گی پلیز یہ مت کرو فروا منت کر رہی تھی جب شمس آگے آئے تھے

اگر اب تم ایک لفظ بولی تو میرے منہ سے تین لفظ سنو گی وہی تین لفظ جو تھما رے بیٹے نے کہے تھے

تم مجھے طلاق نہیں دے سکتے وہ بے یقینی سے بڑبڑائی تھی

آزما لو . . . وہ وثوق سے بولا سفیر ان دونوں کی پرواہ کئے بغیر اسے گھسیٹتا ہوا باہر لے کر جا رہا تھا مہر ماہ کوئی مزاحمت نہیں کر رہی تھی وہ شاید شاکڈ تھی یا پھر شاید پتھرا گئی تھی وہ اسے دروازے تک لا کر در وازے کے باہر کر چکا تھا تمہاری اور میری طلاق ابھی نہیں ہوئی کیونکہ تمھارے پاس میری امانت ہے لیکن یاد رکھنا یہ جس دن اس دنیا میں آئے گا تم یہی الفاظ ایک بار پھر سنو گی ایک قاتل کے ساتھ تم رہ سکتی ہو میں نہیں حساب لوں گا میں تم سے وہ دروازہ اسکے منہ پہ مارتا اندر چلا گیا تھا

رات آدھی بیت چکی تھی عمر اپنی بیوی کے ساتھ اپنے گھر جا چکا تھا فروا کو غشی کے دورے پڑ رہے ہوں جیسے وہ بہو کے ساتھ بیٹا بھی کھو چکی تھی کتنی بار کتنی دیر تک وہ سفیر کے کمرے کے کمرے کے باہر کھڑی دروازہ بجاتی رہی تھی کتنی بار اس نے کہا تھا وہ بے قصور ہے اسے گنتی بھول گئی تھی اسکے بیٹے کو وہ بھول گئی تھی تھک ہار کر وہ واپس چلی گئی تھی ہارے ہوئے شکستہ قدموں سے عمر اور مہر کی حقیقت بھی کھل چکی تھی کوئی شاکڈ تھا کوئی انکاری ہر ایک کے اپنے غم تھے اپنے مسائل رات کے اس پہر سفیر سلطان کے کمرے کا در وازہ کھول کر اسکا باپ اندر داخل ہوا تھا اسکا بیٹا فرش پہ بیٹھا تھا گھٹنے سینے سے لگائے سر گرائے اسکی بھوری آنکھوں سے آنسو نکل رہے تھے دل فت پھٹ رہا تھا جیسے وہ بکھرا ہوا لگتا تھا شمس چھوٹے چھو ٹے قدم لیتا اسکے قریب چلا آیا تھا اسے دیکھ کر آج دل پسیجا تھا وہ دھیرے سے اسکے ساتھ فرش پہ بیٹھ گیا سفیر کچھ نہیں بولا وہ بس خاموشی سے بیٹھا رہا کافی دیر تک خاموشی رہنے کے بعد شمس نے بولنا شروع کیا تھا

یہ زندگی ہے سفیر . . . اس میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے عورت کے لئے اسکو ضائع مت کرو انکی آواز نرم تھی وہ . . . ایک بری عورت تھی

آپ ٹھیک کہتے ہیں وہ واقعی ایک بری عورت تھی سفیر نے انکی بات کاٹی تھی اس نے کبھی بھی مجھے یہ نہیں سکھایا کہ کسی سے غلطی ہو جائے تو اسے معاف کر دیتے ہیں اگر تم ہار گئے تو کو ئی بات نہیں اگر تم گرپڑے ہو تو کوئی بات نہیں وہ واقعی بری عورت تھی شمس نے اسے اچھنبے سے دیکھا تھا آخر وہ کسکی بات کہہ رہا تھا سفیر اس سے بے نیاز اپنی رو میں کہے گیا

اس نے مجھے ہمیشہ کہا گردن اٹھا کر چلو سفیر کی آواز گیلی اور رنجیدہ تھی اسے مجھے بتانا چاہیے تھا کہ اگر گردن درد کرنے لگے تو کچھ دیر کے لئے کسی اپنے کے کندھے پہ سر رکھ سکتے ہو اس نے کیوں نہیں بتایا ڈیڈ ؟ وہ گردن موڑ کر کرب سے پوچھ رہا تھا شمس اب سمجھے تھے وہ اپنی ماں کی بات کر رہا تھا

اس نے مجھے دھوکہ جھوٹ نفرت سکھائی اس نے معاف کرنا رحم دلی رکھنا نہیں سکھایا اس نے غلطیوں پہ انکو سدھارنا نہیں انکو چھپانا سکھایا سفیر اب رونے لگا تھا وہ اتنے سالوں کے آنسو اب بہا دینا چاہتا تھا

وہ واقعی بری عورت تھی ڈیڈ اور میرے لئے اس بری عورت کو آپ نے چنا وہ رک رک کر کہہ رہا تھا بولتے ہوئے بھی جیسے تکلیف ہو رہی ہو "وہ عورت میری پرورش اچھے سے نہیں کر سکی اور اس عو رت نے میری زندگی برباد کر دی ڈیڈ مجھ سے میری محبت چھین لی اگر آپ اسے اس دن اس ہوٹل میں طلاق دے دیتے تو میں اس طرح ذلیل نہ ہوتا سفیر کی حالت بہت خراب لگتی تھی یوں جیسے اب کبھی خود کو کھڑا نہیں کر سکے گا وہ بہت بری طرح ڈھے گیا تھا

شمس کا دماغبھک سے اڑا تھا سفیر کو یہ بات کس نے بتائی ؟ وہ ان سب سے بے نیاز کہے گیا

ایک برا باپ گھر خراب کرتا ہے اور ایک بری ماں نسل خراب کرتی ہے آپ نے اس عورت کو نسل خراب کرنے دیا آپ اس عورت کو میرے لئے لائے آپ نے میرے لئے ایک غلط ماں چن کی ڈیڈ وہ اب بلند آواز میں رو رہا تھا شمس کو بے اختیار کچھ ہوا تھا

آپ . . . ذمہ دار ہیں اآج میں یہاں اس حالت میں ہوں تو آپ ذمہ دار ہیں بری عورت کو گھر آپ لائے تھے اسکی بھوری آنکھوں میں سرخی تھی میری تو ساری زندگی خراب ہوگئی یار میری بیوی میرا بچہ کچھ بھی نہیں بچے گا لیکن میں آپ کے جیسا نہیں بنوں گا ڈیڈ میں آپ کے جیسا نہیں بنا وہ ہتھیلی سے آنکھیں رگڑتے ہوئے شمس کو دیکھتے ہوئے بول رہا تھا

میں نے باپ ہونے کا حق ادا کیا ہے میں نے اپنی اولاد کے لئے بری ماں نہیں چنی میں نے اپنی اولاد کو وہ نہیں دیا جو آپ نے دیا تھا میری اولاد میری طرح نہیں ہوگی وہ نفرت حسد اور سر سے دور رہے گی میں اسے مہر ماہ جیسی ماں نہیں دوں گا میں ایسا نہیں کروں گا وہ کرب اور بے بسی سے کہہ رہا تھا شمس بس اسے دیکھ کر رہ گئے سفیر نے واپس سر گھٹنوں پہ گرا دیا تھا وہ بس دہرا رہا تھا "میں اپنی اولاد کو بر "ی ماں سے بچاؤں گا

یہاں سے باہر نکل کر گھر کے لاونج میں آؤ تو فروا بے چینی سے ٹہل رہی تھی اسکا چہرہ لٹھے کی مانند سفید تھا بھوری آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں دل تھا کہ بیٹھا جاتا تھا نہ جانے مہر کہاں ہوگی ایک یہی سوال تھا جو وہ خود سے کے جا رہی تھی وہ مختلف نمبرز ملا رہی تھی وہ نہ جانے کن کن لوگوں کو کال کر رہی تھی لیکن بے سدھ اسی لمحے لاونج کی چوکھٹ پہ حسینہ معراج نظر آئیں وو بازو سینے پہ باندھے فروا کو دیکھ رہی تھیں فروا کی نظر ان پہ پڑی تو وہ رک سی گئی

میں جب سے اس گھر میں آئی تھی ناں فروا سب مجھ سے کہتے تھے میں فروا سے مختلف ہوں وہ اسے دیکھتے ہوئے سکون سے کہہ رہی تھیں نہ مجھ میں تم جیسا ڈریسنگ سینس تھا نہ میں تمہاری طرح خوبصورت تھی اور نہ ہی مجھے بات کرنے کا ویسا ڈھنگ تھا جیسا تمھیں وہ ایک ایک لفظ ٹھہر ٹھہر کر ادا کر رہی تھیں انکے لہجے میں نہ حقارت تھی نہ طنز

آج تک اس گھر میں تم میرے لئے ایک اعلی انسان رہی ہو نہ چاہتے ہوئے بھی میں تم سے مرعو ب رہی ہوں میں رشتے اور عمر میں تم سے بڑی ہوں لیکن پھر بھی کچھ تھا کہ میں تمھارے آگے بول نہیں . . پاتی تھی لیکن آج . حسینہ سرد سا مسکرائی تھیں آج تم جانتی ہو فروا تم آج کتنی

relateable

لگ رہی ہو تم بالکل وہی لگ رہی ہو جو چند ماہ پہلے میں تھی وہ جس کی جوان بیٹی گھر سے غائب تھی

انکی آنکھوں میں سرخی اتری تھی لہجہ کانپ گیا تھا فروا کی آنکھوں میں بے بسی بھر رہی تھی

میرا شوہر ہسپتال میں پڑا تھا میرا بیٹا لوگوں کی عجیب نظریں سہہ رہا تھا میں اندر ہی اندر اپنی بیٹی کی موت کی دعا کر رہی تھی فروا نے چونک کر انکو دیکھا تھا حسینہ نے کہنا جاری رکھا

ہاں میں نے اسکے مر جانے کی دعا کی تھی کیونکہ واپس آ کر بھی اسکے حصے میں جہنم آتی لیکن میری بیٹی کا بخت اونچا تھا اسکے لیے عمر حیات آگیا تھا تم سوچو تمہاری مہر کے لئے کون آئے گا شیطانو ں کے لئے کوئی نہیں آتا فروا انہیں جب عرش سے پھینکا جاتا ہے تو وہ اکیلے رہ جاتے ہیں یا پھر انہیں ملنے والے لوگ ان سے بڑے شیطان ہوتے ہیں

وہ چوکھٹ سے ہی گئی تھیں اور فروا شل کھڑی رہی زندگی میں واقعی آپ کے پاس ایک عمر حیات ہونا چاہیے اس نےا عتراف کیا تھا

رات کے اندھیرے میں جب ہر سو ہو کاعالم تھا جب سارے میں اندھیرے نے اپنی دھاک بٹھا رکھی تھی ایک ایسے ہی پہر میں سیاہ تارکول کی سڑک پہ ایک لڑکی سڑک کے کنارے بیٹھی تھی اسکے بھورے بال کندھوں سے ڈھلک رہے تھے اسکی آنکھیں خاموش تھیں وہ خوف زدہ بھی لگتی تھی کافی دور سے چل کر آئی تھی شاید وہ آنکھیں اٹھا کر اپنے آس پاس دیکھتی کوئی سرد ہوا کاجھونکا کوئی سرسراتا پتہ اسے ہر آہٹ خوف زدہ کر رہی تھی

اسی تاریکی میں نہ جانے کتنے پہر مزید بیتے جب اسے اپنی آنکھوں میں چبھتی ہوئی لائٹس نے آنکھوں پا ہاتھ رکھنے پہ مجبور کر دیا کچھ ہی وقت میں اس نے ایک گاڑی کو اپنے قریب رکتے دیکھا گاڑی میں سے باہر نکلنے والا نوجوان عمر حیات تھا اسکی آنکھوں میں مہر کو دیکھ کر کوئی تمسخر نہیں اترا تھا وہ اسے دیکھ کر بس کچھ سوچ رہا تھا شاید مہر ماہ خالی خالی نظروں سے اسے دیکھتی رہی

آؤ تمھیں تمھارے ٹھکانے چھوڑ آؤں عمر نے آفر کی تھی اب تمہارا ایکس ہسبنڈ تمھیں لینے تو آئے گا نہیں کیا بہتر نہیں ہے کہ تم مرے ساتھ چلو ۔ شریف انسان ہوں میں یقین کرو عمر نے اپنے دونوں بازو اٹھا لئے تھے جیسے قسم کھائی ہو مہر ماہ یک ٹک اسے دیکھے گئی

تم کہتے ہو تم گدھ ہو لیکن رات کے اس پہر تم نوچنے کا بجائے بچانے آئے ہو تم کہتے ہو تمھارے اندر میرے جیسا شر ہے لیکن تم اس وقت میری اس حالت کی وجہ سے گلٹی ہو ہے ناں ؟ عمر کچھ نہیں بولا البتہ اسکی مسکراہٹ غائب ہوئی تھی تم کبھی بھی ہم جیسے نہیں بن سکتے عمر تمھارے اندر اچھائی بھری ہے اور تم اسے چاہ کر بھی نہیں نکال پا رہے انتقام تمھیں گلٹی کر رہا ہے وہ بولتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوئی تھی عمر کی آنکھوں میں اب کے جھنجھلاہٹ تھی

طلاق ہو گئی ہے تمھیں اور اب بھی تمہاری اکڑ نہیں ٹوٹ رہی تمھیں کیا لگتا ہے میں تمھیں اس لئے لینے آیا ہوں کیونکہ مجھے تم پہ ترس آ رہا ہے؟ نہیں مہر ماہ میں تمھیں اس لئے لینے آیا ہوں تاکہ تمھیں دکھا سکوں کہ یتیمی کیا ہوتی ہے تمھیں معلوم ہو سکے کہ کھانا کھانے کے لئے محنت کرنا کیا ہوتا ہے اپنے گھر سے دربدر ہونا کیا ہوتا ہے آج تم سب دیکھو گی کیونکہ میں تمھیں کسی محل میں نہیں یتیم خانے لے کر جا رہا ہوں

مہر ماہ کی گردن اب ابھی اٹھی ہوئی تھی وہ کہیں سے بھی کچھ وقت قبل سفیر کی منت کرنے والی مہر ماہ نہیں لگ رہی تھی وہ کمپوزڈ تھی اسے یقین تھا کہ وہ کچھ کر لے گی اور اس کا یہی یقین عمر کو کھٹک رہا تھا

میں یتیمی کی زندگی نہیں گزاروں گی عمر اور نہ ہی سفیر میرا آیکس ہسبنڈ ہے ہماری طلاق نہیں ہوئی وہ کچھ جتا رہی تھی (جب عورت حاملہ ہو تو اسے شوہر کی جانب سے طلاق نہیں ہو سکتی یہاں تک کہ بچہ دنیا میں آ جائے)میں واپس اسی گھر میں جاؤں گی اور حکومت کروں گی مجھےبس پانچ منٹ چاہیے تھے صرف اور صرف پانچ منٹ اور اب میرے پاس پلان ہے تم کل کے ڈھلتے سورج میں مجھے میرے محل میں پاؤ گے یاد رکھنا وہ تفا خر سے کہہ رہی تھی اور اب بہت کچھ تھا جو عمر کو کھٹکا تھا

تم کیا کرنے والی ہو؟ عمر ذرا سا مشکوک ہواتھا مہر مسکرائی تھی "میرے پاس ان لوگوں کا وارث ہے اور یہ وارث انکی کمزوری ہے سفیر ایک محروم بچپن گزار چکا ہے میں بس اسے چند باتیں یاد دلاؤں گی صرف چند باتیں اور واقعات جن میں وہ اپنے باپ کے لئے ترسا جن میں اسے اپنی ماں کی توجہ نہیں ملی اور بس وہ اپنی اولاد کو اس جہنم میں جینے نہیں دے گا

بھوری چمکتی آنکھوں سے کہتی ہوئی وہ کہیں سے بھی پیشمان یا پھر خوف زدہ نہیں لگتی تھی ابلیس کہاں پیشمان ہوتے ہیں؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.