Chapter 105: باب 105

جن لوگوں کی اپنی زندگیhorrible

رہی ہوتی ہے ناں وہ دوسروں کے لئے مسیحا بن جاتے ہیں ہرانسان کا و یک پائنٹ اسکا ماضی ہوتا ہے جیسے چاہو کھیل لو سفیر کا ویک پائنٹ اسکے باپ کا ماضی میں اسکے ساتھ کیا جانے والا سلوک ہے میں بس اسکے ذہن میں چند باتیں ڈال دوں گی اور بس مہر ماہ ایک بار پھر ملکہ بنے گی

عمر غور سے سن چکا تھا اور اب اسکے ذہن میں یکدم کوئی جھماکا ہوا تھا وہ مسکرایا تھا "کل کی کل دیکھی جائے گی مہر ماہ سلطان آؤ آج میں تمھیں کہیں چھوڑ آوں وہ شا ئستگی سے آفر کر رہا تھا

تم دنیا کے پہلے دشمن ہو گے جو اپنے دشمن سے ایک چھت چھین کر دوسری فراہم کر رہا ہے وہ نہ چا ہتے ہوئے بھی کہہ گئی تھی

مجھے برابری پسند ہے تمھیں بے گھر کر کے لڑوں گا تو مزہ نہیں آئے گا ہم دونوں برابری کی سطح پہ ہوں گے تب ہی تو مزہ آئے گا

مہر ماہ نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلایا تھا اور پھر بغیر کچھ کہے گاڑی کی جانب بڑھنے لگی کچھ تھا اس میں پر اعتماد سا پلانڈ سا اور کچھ کچھ پر یقین سا

. . آخر کیا؟ عمر کو بس سرا دھونڈنا تھا .

***

عمر حیات کے بنگلے کا لاؤنج بے ترتیب تھا صوفے کے کشن نیچے گرے پڑے تھے ٹی وی پہ جیوگرافی چینل خوامخواہ ہی چل رہا تھا حلانکہ کوئی اسے دیکھ بھی نہیں رہا تھا ہا لے سلطان صوفے کے بازو پہ سر رکھے ہوئے تھی پیر لمبے کر کے صوفے کے دوسرے سرے پہ رکھ چھوڑے تھے اسکے ہاتھ میں موبائل تھا وہ شاید انسٹاگرام کی ریلز دیکھ رہی تھی لیکن شدید بے چینی کے عالم میں یوں جیسے وہ یہ کرنا نہیں چاہتی تھی لیکن مجبور تھی یوں جیسے وہ خود کو نارمل اور بے نیاز ظاہر کر رہی ہو لیکن اس کام میں وہ بری طرح ناکام ہو رہی تھی دفتعا اسے اپنے چہرے پہ کسی کی نظریں محسوس ہوئیں ہا لے نے یونہی لیٹے لیٹے گردن موڑ کر دیکھا تھا سامنے نفیسہ حیات تھیں لاونج کے دروازے پہ کھڑی وہ کافی دیر سے اس پہ نگاہیں جمائے ہوئے تھیں ہا لے انکو دیکھتے ہوئے اٹھ بیٹھی تھی چہرے پہ اب بھی بے چینی تھی نفیسہ اسے دیکھتے ہوئے آگے آئیں

!!!! تم نے کہا تھا تم میوزک چھوڑ چکی ہو وہ طنز نہیں کر رہیں تھی یوں جیسے بس یاد دلا رہی ہوں

ہا لے کی آنکھوں میں تحیر سا در آیا "ہاں میں چھوڑ چکی ہوں اب ٹریول کرتے ہوئے کام کرتے ہوئے میں میوزک بالکل بھی نہیں سنتی یہاں تک کہ میں نے اپنے موبائل سے سارا میوزیکل کا نٹینٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے نہ کچھ ہوگا نہ سن سکوں گی وہ صحیح کہہ رہی تھی اس نے اپنی بری عادت کافی حد تک کنٹرول کر لی تھی

گناہ جب چھوڑا جاتا ہے تو پورا کا پورا چھوڑا جاتا ہے ہا لے سلطان گناہ آدھے پونے نہیں چھوڑے جاتےمی وہ پر سے کہتی صوفے پہ آ کر بیٹھی تھیں

!! جب میوزک چھوڑ دیا تو انسٹاگرام کی ریلز پہ میوٹ لگا دو ٹک ٹاک ان انسٹال کرو کبھی سنا ہے شرابی نے تین گلاس چھوڑ کر ایک گلاس پینا شروع کر دیا اور وہ جسٹیقائی ہوگیا ؟

ہا لے الجھ سی گئی تھی

لیکن آنٹی میوزک میری بہت گہری عادت ہے کچھ عادتوں کو نکلنے میں وقت تو لگتا ہے ناں ایسے کھینچ کر کیسے نکال دوں

نفیسہ کی آنکھوں میں نرم سا تا ثر تھا

!!"وہ اچھائی ہوتی ہے جسے اپنے اندر آہستہ آہستہ ڈالا جاتا ہے تاکہ وہ بوجھ نہ بن سکے برائی کو ہمیشہ جڑ سے اکھاڑ کر پھینکا جاتا ہے تاکہ وہ نکل جائے کہیں دور چلی جائے یوں سمجھو تمہا را جسم ایک موبائل فون ہے اور برائی ایک وائرس کیا تم اسے ہلکا ہلکا نکالو گی؟ آج آدھا کل تین چوتھائی ؟ کیا تم اسے ایک ہی دفع نہیں نکلوانا چاہو گی ہا لے محو سی انکو سن رہی تھی اسکی آنکھیں ٹکر ٹکر نفیسہ کا چہرہ دیکھ رہی تھیں "اگر وائیر سکا علم ہوگیا ہے اور اسے ایک بھی دن موبائل میں جان بوجھ کر رہنے دو گی تو بہت کچھ ہے جو ڈیمج ہوگا کیا تم ڈیمج ہو نا چاہتی ہو؟ ہا لے نے بے اختیار نفی میں سر ہلا دیا تھا وہ ساس نہیں تھیں زندگی کا دیا ہوا بونس گفٹ تھیں ہا لے انہیں دیکھ کر مسکرائی تھی اسے لگا تھا شاید نفیسہ اس سے مہر کے بارے میں کچھ پوچھیں گی شاید وہاں ہونے والا قصہ معلوم کریں گی لیکن انہوں نے کچھ نہیں پوچھا تھا وہ اسے وقت دینا چاہتی تھیں

انٹی . . آپ بہت مختلف ہیں وہ انکے چہرے کو ستائش سے دیکھتے ہوئے بول رہی تھی "آپ خاند انی سیاست سے بہت دور ہیں آپ اچھی ساس ہیں آپ سازش نہیں کرتیں ہا لے کو سمجھ نہیں آیا تھا وہ کیا کہے نفیسہ دھیرے سے ہنس دی تھیں

میں سازشیں کرتی ہوں لیکن مختلف قسم کی مجھ سے کھانے میں مرچ زیادہ ڈال دینا اور استری رکھ کر کپڑے جلا دینا اس سب کی توقع مت رکھنا لیکن اگر تم اسکے علاوہ میرے ساتھ مل کر کوئی سازش کر نا چاہتی ہو تو میں تیار ہوں بلکہ میں بہت بور ہو گئی ہوں کوئی سازش ڈھونڈنی پڑے گی

آپ اسے چھوڑیں اس وقت میرے ساتھ بیٹھ کر سازش کریں یہ عمر کی آواز تھی وہ پریشان سا چہرہ لئے اندر آ رہا میٹھا نفیسہ نے ایک نظر اسکو دیکھا پھر ہا لے کو "کیا یہ وہی سیلف آبسسیڈ آد نہیں ہے جسے سب پتہ ہوتا ہے؟ وہ سرگوشی کر رہی تھیں ہا لے پھیکا سا مسکرا دی تھی دل اندر سے ڈوب رہا تھا نفیسہ عمر کو دیکھتے ہوئے اٹھی تھیں یہ میرے سونے کا وقت ہے اور تم جینٹل مینز کی طرح اپنی بیوی کو وقت دو سازشیں صبح کریں گے فریش دماغ کے ساتھ وہ عمر کا کندھا تھپکتے ہوئے اٹھی تھیں اور باہر نکل گئی تھیں انکو جاتا دیکھ ہا لے ایک بار پھر صوفے کے ہتھے پہ سر رکھ کر لیٹ گئی

)(مہذب بننے کی ساری ایکٹنگ بس ساس کے سامنے کرنی ہوتی ہے

عمر دوسری جانب سے اسکے پیروں والی جگہ پہ آ کر بیٹھ گیا ہا لے نے پیر سمیٹ لئے جنہیں عمر نے سیدھا کر کے اپنی گود میں رکھ لیا

کیوں پریشان ہو؟ نرم سا استفسار ہا لے نے آنکھیں بند کر کے کھولی تھیں میں پریشان نہیں ہوں عمر وہ بولی تو اسکی آواز تکان زدہ تھی اسکے چہرے پہ بہت سارا اضطراب تھا

!! ،،کیا تم مہر ماہ کے لئے برا فیل کر رہی ہو؟ اگر ہاں تو میں تمھیں جج نہیں کروں گا تم بتا سکتی ہو مجھے وہ فکرمندی سے کہہ رہا تھا ہا لے کے چہرے پہ مزید بے چینی پھیل گئی "میں برا فیل نہیں کر رہی . . . عمر میں تھک گئی ہوں وہ جیسے بے بس ہوگئی تھی

مجھے نہ اس عورت کے لئے نفرت محسوس ہوتی ہے نہ محبت میں اب اسکے لئے کچھ بھی محسوس نہیں کر رہی وہ میرے لئےerist ہی نہیں کرتی ہا لے اٹھ بیٹھی تھی اسکے چہرے پہ اب کے بس تھکن تھی گہری تھکں میں اس انتقام اس نفرت کے چکر سے باہر آنا چاہتی ہوں میں فیریٹیل میں جینے والی لڑکی ہوں مجھ سے مسائل نہیں دیکھے جا رہے مجھے میرا باپ بے قصور چاہیے عمر میں بس اب اختتام چاہتی ہوں اسکی آنکھوں میں آنسو جمع ہونے لگے تھے اس نے گردن جھکا دی تھی

میں تمھارے ساتھ ایک اچھی زندگی گزارنا چاہتی ہوں جس میں کوئی نفرت کوئی انتقام نہ ہو میں ی . . سس . . وہ ''بولتے بولتے رکی تھی جیسے جھنجھلا گئی ہو !! کیا میں تم سے کچھ مانگ سکتی ہوں ؟

پیسوں کے علاوہ کچھ بھی وہ انگلی اٹھا کر بولا تو ہا لے دھیرے سے ہنس دی پھر امید سے اسے دیکھا

کیا تم یہ سب ختم کر سکتے ہو؟ یہ نفرت یہ بدلہ میں تھک گئی ہوں پلیز جسٹ

i eparWffo t

جتنا جلدی ہو سکے اسے ختم کرو وہ واقعی بے حد تھکی ہوئی لگتی تھی عمر نے پلکیں جھٹکا کر اسے تسلی دی تھی مجھے بس ایک ہفتہ دے دو پھر ہم آزاد ہوں گے کوئی انتقام کوئی نفرت نہیں ہوگی بس تم اور میں امی وکے ؟ وہ پر سے بولا تھا ہا لے نے دھیرے سے اثبات میں سر ہلا دیا تھا پھر عمر کو دیکھا

تمھیں پیسہ زیادہ پیارا ہے یا میں ؟

عمر نے کان کی لو کھجآئی ""!! سپہ "!! اس نے یک لفظی جواب دیا تھا ہا لے ہنس پڑی !! ایک دن آئے گا عمر حیات جب تم پیسے سے زیادہ مجھ سے محبت کرو گے اس نے کہتے ہوئے دوبارہ سے سے سر کو صوفے کے ہتھے پہ ٹکا دیا تھا اور پیر دوبارہ سے اسکی گود میں رکھ دئیے

Keep dreaming

عمر ہولے سے بڑبڑایا

اگلی صبح ہا لے سلطان کیفے کی اوپری منزل میں کھڑی پینٹ کرتی ہوئی دکھائی دے گی اسکے ہاتھ میں جامنی رنگ کی بالٹی تھی جسے وہ دیوار پہ یوں مل رہی تھی جیسے ڈھیر سارا غصہ اسی پہ اتار رہی ہو جیسے ساری بے چینی یہیں ختم کر رہی ہو نیچے زمین پہ جگہ جگہ پینٹ کے ڈبے بکھرے پڑے تھے کہیں دیوار کو رگڑ کر اتارا گیا چونا ڈھیر ہوا پڑا تھا کہیں بڑے بڑے کاٹن میں سامان بند کیا جا رہا تھا ہارون ہا لے کے دائیں جانب والی دیوار پہ پینٹ می کر رہا تھا پر سے محبت سے اور کبھی کبھی سختی سے

اس جگہ اگر کوئی فارغ انسان تھا تو وہ عمر حیات تھا جو صوفے پہ لمبا لیٹا ہوا تھا موبائل پہ نیٹ فلیکس لگائے وہ ہر پانچ منٹ بعد قہقہے مار کر ہنستا تھا اسی لمحے ویٹر کافی کا ٹرے لئے ہوئے آیا تو ہا لے نے برش پھینک دیا اب بس اب نہیں ہوتا تھا

اس نے کافی کا مگ لیا اور عمر کے ساتھ صوفے پہ آ کر بیٹھنے لگی وہ اسکے پیر ہٹا رہی تھی اسی پل اسکا مگ چھلکا تھا اور ذرا سی کافی عمر کے پیر پہ گری وہ زخمی شیر کی مانند اٹھ بیٹھا تھا

تم ایک کام کیوں نہیں کرتیں ایک ہی بار مجھے جلا کر راکھ کر دو یہ قطرہ قطرہ موت کیوں دے رہی ہو؟ وہ موبائل صوفے پہ رکھے بازو سینے پہ باندھے پوچھ رہا تھا ہا لے نے جواب نہیں دیا وہ بس بے زاری سے سر ڈھلکائے صوفے پہ لڑھک گئی تھی ہارون اپنی کافی کا مگ لئے انکے سامنے رکھے صوفے پہ آ کر بیٹھا تھا

تھک گئی ہو؟ عمر ہا لے سے پوچھ رہا تھا ہا لے نے اپنا بازو صوفے کی پشت پہ پھیلا دیا تھا وہ و اقعی تھکی ہوئی لگتی تھی عمر سیدھا ہو بیٹھا اور اسکی انگلیوں کو اپنی انگلیوں میں باہم پھنسا کر پوری طرح موڑا تھا ہا لے کو بے حد اچھا لگنے لگا یہ ایک تھیراپی ہوتی ہے

ھارون غور سے عمر کو دیکھ رہا تھا عمر کی نظر اس پہ پڑی تو ہارون نے اپنا بازو آگے پھیلا دیا چہرے پہ بلا کی ،،معصومیت طاری کئے وہ گویا کہہ رہا ہو ،،پلیز میرا بازو بھی دبا دو

گردن کے بارے میں کیا خیال ہے؟ عمر ہلکی آواز میں بولا تو ہارون سخت بد مزہ ہوا تھا کیا تھا جو ہاتھ دبا دیتا تم ایک کام کرو ہا لے عمر فورا سے جوش سے کہنے لگا تھا ،،تم یہ سب کام چھوڑو تم شاپنگ کرنے چلی جاؤ پورا دن اپنے ساتھ گزارو چھا کھانا کھاؤ تم بہت اچھا فیل کرو گیا

،،میں اپنے پیسے برباد نہیں کر سکتی سوری

میرے پسے لے لو انکے ہا لے جھٹکے سے آنکھیں کھول بیٹھی تھی بے یقینی سے عمر کو دیکھا ،،،!! نہ کرو میں رونے ،،!! لگوں گی

عمر دھیرے سے ہنس دیا تھا پاس بیٹھے ہارون نے لا حول پڑھا تھا

صحیح کہہ رہا ہوں میرے کارڈ استمعال کر لو اس نے کھلے دل سے آفر کی تھی

ٹھیک ہے پھر تم بھی ساتھ چلو ہم اچھا کھانا کھائیں گے ہا لے تیار ہو گئی تھی

عمر اسے دیکھ کر رہ گیا تمھیں کھانے سے اتنی محبت کیوں ہے؟

کھانا ہمیں مرنے سے بچاتا ہے عمر

اوکے اوکے نو آرگیومیٹیس لیکن میں ساتھ نہیں جاؤں گی پیسوں کی حامی بھر کر ہی مجھے ہارٹ اٹیک آ چکا ہے اب اگر میرے سامنے خرچ کرو گی تو وہیں تڑپ تڑپ کر مر جاؤں گا

میں تمھارے سوئم پہ آدھے کراچی کو بریانی کھلاؤں گا ہارون نے اطلاع دی تھی ہا لے ان دونوں کو چھوڑ آٹھ گئی تھی

عمر نے ایک نظر ہارون کو دیکھا پھر ویٹر کو آواز دے کر بلایا

،،تم جیسے حاسدوں کی وجہ سے اپنا صدقہ دیتا رہتا ہوں میرے مرنے سے دنیا کا آدھا حسن مر جائے گا تم جیسے بلوں کو کیا فرق پڑے گے ہنہہ ،، اس نے کہتے ہوئے اپنی جیب سے چند نوٹ نکال کر ویٹر کو تھمائے تھے !! یہ کسی غریب !! کو دے آؤ

،،وہ تو شکر ہے کہ میری اماں صبح صبح مجھ پہ آیات الکرسی پڑھ کر دم کرتی ہیں ورنہ تم جیسے لوگوں کے سر سے مجھے کون بچاتا ؟

ہارون جلبھن گیا تھا ضبط کرنے کے چکر میں وہ سرخ ہو رہا تھا ویٹر مسکراتے ہوئے چلا گیا تھا

ہارون اب بھی اسے خونخوار نظروں سے دیکھ رہا تھا

!!!! کاش وہ اسکا گلہ دبا سکتا کاش

***

سلطان منزل کی اونچی شاندار عمارت اپنی پوری شان اپنے تمام تر جلال کے ساتھ کھڑی تھی اس عما رت سے کئی لوگ گئے تھے تھے کئی آئے تھے یہ عمارت کئی راز سینے میں دفن کئے ہوئے تھی یہا تنی اونچی تھی کہ اسے دیکھنے کے لئے تمھیں گردن اونچی کرنی پڑے گی جیسے ابھی کوئی لڑکی اپنی گردن اونچی کئے کھڑی تھی اسکی آنکھیں خالی تھیں اسکی گردن میں سریا سا فٹ تھا یوں جیسے کبھی بھی اسے کوئی بھی شکست دے ہی نہیں سکتا تھا اسکی آنکھیں بھوری تھیں سوچے ہوئے پپوٹوں والی بھوری آنکھیں

وو آگے بڑھ آئی گارڈ نے ادب سے اسکے لئے دروازہ کھولا تھا وہ ایسے چل رہی تھی جیسے یہ سب اسکا ہو یہ ساری جگہ یہ محل اسکی ملکیت ہو لان میں بیٹھے حسن اور حسینہ بیگم نے اسے دیکھا تھا کچھ تھا جو حسن کو ٹھٹھکا تھا مہر کی آنکھوں میں اداسی نہیں تھی وہ ہاری ہوئی بھی نہیں تھی لیکن اسکی آنکھوں میں ٹھنڈک تھی جیسے وہ سوچ کر آئی تھی اسے کرنا کیا کیا ہے وہ برف کی ملکہ لگ رہی تھی ٹھنڈی پر سکون

یوسف سلطان کے کمرے کے دروازے پہ پہنچ کر وہ مسکرائی تھی نم آنکھوں سے یہ دوری وہ ایک رات بھی برداشت نہیں کر سکی تھی اس نے دروازہ دھکیلا تو سامنے کا منظر واضح ہوا وہ بوڑھا نحیف وجود بیڈ کراوون سے ٹیک لگائے بیٹھا تھا انکے ہاتھ میں موبائل تھا جس سے ہا لے سلطان کی آواز ابھر رہی تھی مہر کے دل کو گھونسہ سا لگا تھا وہ کتنا عرصہ اسے دور رکھ رہی تھی اور ایک رات صرف ایک رات میں وہ واپس اپنی جگہ پہ آ چکی تھی کیسا بخت تھا اسکا ؟ کیوں تھی وہ مہر سے اتنی اونچی ؟ شاید اس لئے کہ اس نے اپنا وقار رکھا تھا سر پہ وقار رکھ کر چلو گے تو ہر جگہ نمایاں اور اونچے نظر آؤ گے خدارا کوئی یہ بات اس بھوری آنکھوں والی لڑکی کو سمجھا دے وہ زخمی آنکھیں لئے یوسف سلطان کو تک رہی تھی

آہٹ پہ یوسف سلطان نے چہرہ موڑا تھا وہ انکے سامنے کھڑی تھی آنکھوں میں یا سیت لئے انہیں دیکھتی ہوئی وہ بچپن سے انہی محروم نظروں سے انہیں دیکھتے رہنے کی عادی تھی یوسف سلطان نے موبائل کی سکرین ہاتھ مار کر بجھا دی تھی بازو سینے پہ باندھے وہ اسے دیکھے گئے مہر ماہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتی انکے قریب چلی آئی اور انکے قریب بیڈ پہ بیٹھ گئی اسکی نظریں بے قرار تھیں کافی دیر تک انکو اسی طرح دیکھتے رہنے کے بعد اس نے آہستگی سے ان کا ہاتھ تھاما تھا پھر ذرا سا اونچا کر کے لبوں سے لگا لیا

مہر ماہ کا سب سے قیمتی تعلق آپ ہیں ابا اس نے دھیرے سے سرگوشی کی تھی یوسف سلطان کچھ نہیں بولے ،،میں نے جو کچھ بھی کیا آپ کے لئے کیا سفیر اور باقی لوگ کبھی بھی میرے لئے کچھ نہیں تھے اگر آپ صرف آپ میرے ساتھ رہنے کے لئے راضی ہو جائیں تو میں ساری دنیا چھوڑ سکتی ہوں ابا وہ آہستگی سے اپنی بات کا باور کروا رہی تھی

میں ہا لے سے عمر سے سفیر سے ان سب سے دور ہو جاؤں گی صرف آپ صرف آپ چاہیے مجھے آپ مہر ماہ کے لئے سب سے قیمتی ہیں میں آپ کے بغیر رہنے کا سوچتی ہوں تو دل بند ہوتا ہے اسکی بھوری آنکھوں سے چند آنسو ٹوٹ کر گرے تھے اس نے آنکھوں میں امید لئے انکو دیکھا تھا

میں ایک عرصہ آپ کے ساتھ رہی ہوں میں نے آپ کی خدمت کی ہے آپ سے محبت کی ہے ابا . . . وہ و قت جب آپ کے ساتھ کوئی نہیں تھا تب میں تھی کیا آپ کو میرے لئے کچھ محسوس نہیں ہوتا کیا میری کوئی اوقات نہیں ہے؟ میں آپ کے لئے کیا ہوں ابا مجھے بتائیں میں آپ کے لئے کیا ہوں وہ انکی آ نکھوں دیکھتی گیلی آنکھوں سے پوچھ رہی تھی

یوسف سلطان چند لمحہ سرد برف آنکھوں سے اسے دیکھتے رہے تھے پھر آگے کو ہو کر اس کے منہ پہ تھوک دیا ہاں واقعی انہوں نے اسکے منہ پہ تھوکا تھا مہر ماہ شل رہ گئی بے یقینی اور شاک ایسا تھا کہ چند پل کے لئے وہ سانس بھی نہ لے سکی وہ بغیر پلک جھپکائے انکو دیکھے گئی اسے اپنی ساری زندگی میں کبھی تنی تحقیر نہیں ملی تھی برف کیا ملکہ پگھل کر بہہ گئی تھی

مرے نزدیک تمہاری یہ اوقات ہے یہی وقعت ہے اگر آئندہ بھی میرے سامنے آؤ گی تو آئندہ بھی یہی ہوگا میں تم سے اور تمہاری شکل سے نفرت کرتا ہوں جیسے ایک زمانے میں وہاج خان سے کرتا تھا تم جانتی ہو ناں میری نفرت کیسی ہوتی ہے؟ انکا لہجہ ٹھنڈا تھا ہڈیوں کو جماتا ٹھنڈا لہجہ

مہر ماہ خاموشی سے اٹھ کھڑی ہوئی تھی وہی تھوکا ہوا چہرہ لئے وہ مرے مرے قدم اٹھاتی با ہر چلی گئی تھی وہ جان گئی تھی یوسف سلطان کی نفرت کیسی ہوتی ہے لیکن اب وہ کسی اور کو یہ دکھانے جا رہی تھی کہ مہر کی نفرت کیسی ہوتی ہے

***

سلطان ہول ڈنگز کے کانفرنس روم میں لمبی میر بچھی تھی جس کے اطراف میں پاور چیئرز رکھی تھیں جن پہ اس وقت کئی سوٹڈ بوٹڈ افراد بیٹھے تھے کمرے میں نیم اندھیرا تھا جو واحد روشنی تھی وہ بس دیو ار پہ نصب بڑی سکرین کی تھی جس کے آگے عمر حیات کھڑا تھا ماتھے پہ بکھرے بال سنجیدہ چہرہ اور ہاتھ اٹھا اٹھا کر اپنی بات سمجھاتا عمر حیات کمرے میں موجود افراد انکا دھیان اس وقت بس عمر حیات پہ تھا وہ جو ایک لمبی چوڑی پر یزنٹیشن دے رہا تھا تھوڑی تھوڑی دیر بعد وہ سکرین کے بیچ و بیچ آ کر کھڑا ہوجاتا اور سکرین پہ لکھے الفاظ اسکے سینے اور چہرے پہ لکھے نظر آتے تھے نیلی روشنی میں کھڑا اپنی بات سمجھاتا وہ واقعی الف الگ رہا تھا کچھ لوگ ہوتے ہیں جو پیدائشی طور پہ قیادتانہ مزاج ساتھ لاتے ہیں یہ مرد ان لوگوں میں ایک تھا وہ اپنی بات ختم کر چکا تھا مزید چند باتوں اور الوداعی قلمات کے بعد مجمع چھٹ گیا تھا لوگ ایک ایک کر کے نکلنے لگے تھے انکے چہرے بتاتے تھے کہ وہ یہاں سے خوش ہو کر گئے ہیں کمرہ خالی ہوگیا تو عمر نے آگے بڑھ کر دیوار پہ لگے سوئچ بو رڈ پہ ہاتھ مارا روشنی سی روشنی پھیل گئی اور اسی روشنی میں سربراہی کرسی پہ بیٹھا شمس نظر آیا وہ مضطرب سا تھا اور کچھ کچھ غائب دماغ بھی عمر میر پہ رکھے سامان اٹھا رہا تھا فائل چیزیں اور با قی کچھ سامان

آپ پریشان ہیں؟ وہ سامان سمیٹتے ہوئے بغیر سر اٹھائے بولا تھا شمس چند لمحے عجیب سی نظر وں سے اسے دیکھتے رہے ،،تم نگین کے بیٹے ہو؟ ،،وہ جیسے حسرت سے پوچھ رہے تھے عمر کے ہاتھ ایک لمحے کو رک گئے اس نے جواب نہیں دیا مگر

وہ میری بہت پیاری بہن تھی. . . مجھے اس سے بہت محبت تھی بہت زیادہ وہ گئے وقتوں کو یاد کر کے یاسین سے کہہ رہے تھے معراج بھائی ہم سے بڑے تھے اور زیادہ میچور بھی لیکن میں اور نگین ہم ہمیشہ ساتھ رہتے تھے وہ مجھ سے بالکل ویسی محبت کرتی تھی جیسے کوئی ماں اپنے بچے سے شمس کی آنکھوں میں اب کے ہلکی سی نمی چمکی عمر خاموشی سے انہیں سنتا رہا

میں اسے بہت مس کرتا ہوں عمر . . . کل رات سے مجھے لگتا ہے جیسے میں اسے کبھی بھولا ہی نہیں تھا اس نے میری ضد میں آ کر غیاث سے رشتہ توڑ دیا وہ میری ضد میں تمھارے باپ سے ملی تھی کیا تمہارا باپ زندہ ہے؟ شمس جیسے یاد آنے پہ پوچھ رہا تھا

جی . . وہ زندہ ہیں یہیں کراچی میں رہتے ہیں عمر کہتے ہوئے ایک کرسی پہ بیٹھ گیا

کیا وہ تمھارے ساتھ اچھا ہے؟ تم اتنے سال کہاں رہے ؟ کیا تم ٹھیک تھے؟ تمہارا بچپن کیسا تھا؟ شمس پے در پے سوال کیے گیئے آج انکی آنکھوں میں نرمی تھی وہ نرمی جو اپنے بیٹے کے لئے بھی نہیں آتی تھی عمر کو کوفت ہوئی تھی اس نے ایک عرصہ بغیر رشتے داروں کے گزارا تھا اور اب اچانک ہی اسکے پاس رشتے بھرنے لگے تھے وہ باری باری شمس کے سارے سوالوں کے جواب دیتا گیا اپنی مرضی کے اور اپنے مرضی کے حساب سے جو چاہا چھپا لیا جو چاہا بتا دیا شمس اشتیاق سے اسے سن رہے تھے کئی بار انکی آنکھیں نم ہو جاتی تھیں وہ بس ایک بار بس ایک بار اٹھ کر اسے چھو لینا چاھتے تھے اسے اپنے گلے لگا کر محسوس کرنا چاہتے تھے لیکن درمیان میں کئی سال تھے وہ چاہ کر بھی یہ فاصلہ طے نہیں کر سکے تھے یوں لگتا تھا جیسے سا منے نگین کا وجود ہو وہ کم از کم اسکی خوشبو محسوس کرنا چاھتے تھے

عمر نے ایک محتاط نظر انکو دیکھا یہ بہترین وقت تھا اپنی بات کہہ دینے کا اس نے گلہ کھنکھار کر کہنا شروع کیا ،،!! میں اگلے ہفتے اپنی بیوی کے ساتھ ملک سے باہر جا رہا ہوں شاید اگلے دو ماہ تک کے لئے ،،!! وہ عام انداز میں اطلاع دے رہا تھا شمس کا دماغبھک سے اڑا تھا

تم . . . تم ایسے کیسے جا سکتے ہو؟ دو ماہ بعد نیلامی ہونی ہے تم . . . عمر تم نہیں جا سکتے میں تمھیں جانے نہیں دوں گا وہ بوکھلا ہی تو گئے تھے

معذرت کے ساتھ لیکن میں آپ کا ملازم نہیں ہوں شمس صاحب . . وہ رسان سے بولا تھا میری بیوی بے حد سٹریس لے رہی ہے اور میں خود بھی یہاں نہیں رہ پا رہا ہوں میں ایک فیملی پرسن ہوں ظاہر ہے میرا گھر ،،!! ڈسٹرب ہے تو میں بھی ڈسٹرب ہوں

لیکن عمر تم ایسے کیسے جا سکتے ہو . . . سب کچھ تم سنبھال رہے تھے ایک یک چیز تم نے دیکھی ہے اور اب اب تما اس طرح کیسے جا سکتے ہو تم میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہو شمس کا بس نہیں چلتا تھا کہ کچھ کر ڈالیں وہ کسی بھی طرح بس کسی بھی طرح عمر کو روک لینا چاہتے تھے

ایک درمیانی راہ بھی ہے . . . اگر آپ

مجھے منظور ہے . . !! مجھے سب منظور ہے وہ اتنا بوکھلا یا ہوا تھا پوری بات سنے بغیر ہی کہہ اٹھا تھا

ہم ایک ہفتہ بعد نیلامی رکھیں گے اور جب میری بیوی ہیون خرید نہیں سکے گی تو ظاہر ہے وہ بہت اپ سیٹ ہوگی لیکن پھر میں اسے کہیں دور لے جاؤں گا اور کچھ عرصہ یہاں سے دور رکھوں گا فکر نہ کریں میں واپسی پہ آپ کو دوبارہ جوائن کر لوں گا لیکن اس وقت میں آپ کو بس ایک ہفتہ دے سکتا ہوں آپ دیکھ لیں کیا ہو سکتا ہے وہ بظاھر بے نیازی سے کہہ رہا تھا لیکن دور اندر کہیں اسکا دل بھی زور زور سے دھڑک رہا تھا کیا ہو اگر شمس نہ مانا تو ؟ ٹھیک ہے میں کر لوں گا شمس جیسے سب کچھ طے کر گیا تھا اب یہ نیلامی ایک ہفتہ بعد ہی ہوگی اور تمھارے ساتھ ہوگی میں اب تمہارے بغیر کچھ نہیں کروں گا شمس استحقاق سے کہہ رہا تھا عمر بس مسکرا دیا تھا اب وہ دوبارہ عمر سے کچھ سوالات کر رہا تھا

وہ جواب دیے گیا بغیر اکتائے بغیر تھکے

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.