Chapter 106: باب 106

فروا سلطان کے کمرے کا دروازہ ہلکی سی آواز کے ساتھ کھلا تھا مہر ماہ عجیب سا چہرہ لئے اندر آئی تھی فروا جو کہ بیڈ پہ بیٹھی تھی وہ دیوانہ وار اسکی طرف لپکی تھی مہر کا چہرہ ہاتھوں میں بھرے وہ بس اس سے مختلف سوال کیے گئی کتنا سکون تھا جو اسے دیکھ کر ملا کرتا تھا اسکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے مہر کی نظر یں خالی تھیں بے جان سی وہ فروا اس سے کچھ کہہ رہی تھیں کچھ پوچھ رہی تھی لیکن مجال ہے جو وہ کچھ بتا دے کچھ کہہ دے اسکے دماغ میں کچھ اور چل رہا تھا صبح کی ملاقات اور چند منٹ پہلے موصول ہوئے کچھ ثبوت

(وہ مہر ماہ کو ہیون میں دیے جانے والے کمرے میں بیٹھا تھا مہر ماہ اسکے سامنے بیٹھی تھی تیز وہ مہر ماہ کو ہیون میں دیے جانے والے کمرے میں بیٹھا تھا مہر ماہ اسکے سامنے بیٹھی تھی تیز نظروں سے اسے نظروں سے اسے دیکھتی ہوئی ،،مجھے ایسے مت دیکھو مہر ماہ یہ میں نہیں ہوں جو تمھیں اس حال میں لایا ہوں یہ تمہار دیکھتی ہوئی ،،مجھے ایسے مت دیکھو مہر ماہ یہ میں نہیں ہوں جو تمھیں اس حال میں لایا ہوں یہ تمہاری ڈیئرسٹ ی ڈیئرسٹ پھپھو ہیں جنکی وجہ سے تم پھپھو ہیں جنکی وجہ سے تم یہاں ہو اگر کل رات وہ تمھارے لئے اسٹینڈ لے لیتیں تو آ یہاں ہو اگر کل رات وہ تمھارے لئے اسٹینڈ لے لیتیں تو آ)ج تم یہاں نہ ہوتی)ج تم یہاں نہ ہوتی آپ ابھی کے ابھی سفیر کو بلوائیں اور ان سے کہیں کہ میں ان کے ساتھ انکے گھر میں رہوں گی مہر ماہ عجیب سے روبوٹک انداز میں کہہ رہی تھی فروا رک سی گئی اسکی آنکھوں میں تحیر تھا اور کچھ کچھ بے بسی بھی

(عمر حیات کے ساتھ اسکی ماں بیٹھی تھی لان کے صوفوں میں سے ایک پہ بیٹھے وہ دونوں کل عمر حیات کے ساتھ اسکی ماں بیٹھی تھی لان کے صوفوں میں سے ایک پہ بیٹھے وہ دونوں کل رات کا واقعہ ڈسکس رات کا واقعہ ڈسکس کر رہے تھے نفیسہ پر سوچ نظروں سے عمر کو دیکھ رہی تھیں ،،تم نے آگے کا کیا سوچا ہے؟ کر رہے تھے نفیسہ پر سوچ نظروں سے عمر کو دیکھ رہی تھیں ،،تم نے آگے کا کیا سوچا ہے؟

سوچنا کیا ہے اماں کچھ وقت تک ہیون میں پڑی رہے گی اسکے بعد دیکھیں گے کیا کرنا ہے میں سو چنا کیا ہے اماں کچھ وقت تک ہیون میں پڑی رہے گی اسکے بعد دیکھیں گے کیا کرنا ہے میں چاہتا ہوں اسے چاہتا ہوں اسے معلوم ہو کہ بے بسی کیا ہے معلوم ہو کہ بے بسی کیا ہے

نفیسہ اسے دیکھ کر رہ گئیں "تم اتنے بے وقوف تو کبھی بھی نہیں تھے عمر نفیسہ اسے دیکھ کر رہ گئیں "تم اتنے بے وقوف تو کبھی بھی نہیں تھے عمر . . . تم اسے وقت دو گے تاکہ کم بیک تم اسے وقت دو گے تاکہ کم بیک کر سکے ؟ وہ مہر ماہ ہے کیا کر سکے ؟ وہ مہر ماہ ہے کیا تم اسے جانتے نہیں؟ اگر وہ کل رات کمپوزڈ رہ سکتی ہے تو آج تم اسے جانتے نہیں؟ اگر وہ کل رات کمپوزڈ رہ سکتی ہے تو آج رات تک حل بھی نکال رات تک حل بھی نکال)سکتی ہے بھولو مت وہ تمھارے جیسی ہے نفیسہ کی بات پہ ایک لمحے کو عمر ٹھہر سا گیا تھا)سکتی ہے بھولو مت وہ تمھارے جیسی ہے نفیسہ کی بات پہ ایک لمحے کو عمر ٹھہر سا گیا تھا۔ ۔

دیکھو بچے اس وقت وہ غصے میں ہوگا میں آرام سے ٹھہر کر اس سے بات کروں گی تم تب تک میرے ایک فلیٹ میں رہو گی آؤ میں تمھیں لے چلتی ہوں آئی ایم سوری مہر میں رات تمھارے لئے آ نہیں سکی میں لیکن اب بس اب میں تمھیں پروٹیکٹ کروں گی تم فکر مت کرو مہر وہ اسکے کندھوں پہ اپنے ہاتھ رکھے تیز تیز بول رہی تھیں مہر ماہ کو بس اسکے لب ہلتے ہوئے معلوم ہو رہے تھے ذھنکہیں اور تھا سماعتیں کسی اور کو سن رہی تھیں (کمرے میں واحد روشنی وہی تھی جو کھڑکی سے آتے ہوئے عمر کے چہرے پہ پڑ رہی تھی مہر اندھیرکمرے میں واحد روشنی وہی تھی جو کھڑکی سے آتے ہوئے عمر کے چہرے پہ پڑ رہی تھی مہر اندھیرے میں تھی ے میں تھی عمر کہہ رہا تھا ،،تمہاری پھپھو تمہاری زندگی کا سب سے بڑا عذاب ہیں یوسف صاحب تم سے انہی کی عمر کہہ رہا تھا ،،تمہاری پھپھو تمہاری زندگی کا سب سے بڑا عذاب ہیں یوسف صاحب تم سے انہی کی وجہ سے وجہ سے نفرت کرتے تھے سفیر نفرت کرتے تھے سفیر کی بے رخی اور ریجکشن تم نے انہی کی وجہ سے سہی اگر وہ تمھیں کی بے رخی اور ریجکشن تم نے انہی کی وجہ سے سہی اگر وہ تمھیں مینوپلیٹ نہ کرتی تو تم مینوپلیٹ نہ کرتی تو تم کبھی بھی ایسی نہیں بنتی مہر وہ بولتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوا تھا اب کے روشنی اسکی پیٹھ پہ کبھی بھی ایسی نہیں بنتی مہر وہ بولتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوا تھا اب کے روشنی اسکی پیٹھ پہ پڑ رہی تھی پڑ رہی تھی

اس عورت نے ساری زندگی تمھیں اپنے طریقے سے چلانا چاہا تم سے وہ سب کروایا جو ہواس عورت نے ساری زندگی تمھیں اپنے طریقے سے چلانا چاہا تم سے وہ سب کروایا جو وہ چاچا ہتی تھی کیا کبھی اس ہتی تھی کیا کبھی اس نے تمھیں تم پہ کوئی اختیار دیا ؟ کیا کبھی اس نے تمھیں اپنے لئے کوئی فیصلہ لینے دنے تمھیں تم پہ کوئی اختیار دیا ؟ کیا کبھی اس نے تمھیں اپنے لئے کوئی فیصلہ لینے دیا ؟ یا ؟

مہر یک ٹک اسے دیکھ رہی تھی اسے لگا وہ سانس نہیں لے سکے گی مہر یک ٹک اسے دیکھ رہی تھی اسے لگا وہ سانس نہیں لے سکے گی

تم آج حاسد ہو شر پسند ہو تو صرف فروا سلطان کی وجہ سے اس نے صرف اور صرف اس نے تمھیں ایسا بنا تم آج حاسد ہو شر پسند ہو تو صرف فروا سلطان کی وجہ سے اس نے صرف اور صرف اس نے تمھیں ایسا بنا یا یا)لیکن تم تم تو آج بھی نہیں سمجھ سکیں تف ہے تم پہ وہ حقارت سے بولا تھا)لیکن تم تم تو آج بھی نہیں سمجھ سکیں تف ہے تم پہ وہ حقارت سے بولا تھا

مجھے آپ کا فلیٹ نہیں چاہیے مجھے کوئی جگہ نہیں چاہیے مجھے بس یہاں اس گھر میں سلطان منزل میں رہنا ہے آپ کو ایک بات سمجھ کیوں نہیں آتی مہر ماہ غرا رہی تھی فروا دو قدم پیچھے ہٹی تھی

مجھے ابا چاہیے سفیر چاہیے میں عمر سے ہار نہیں سکتی آپ کو مجھے یہاں رکھنا ہوگا ورنہ آپ ابھی مجھے جانتی نہیں ہیں مہر کی آواز ہلکی اور لہجہ سخت تھا فروا کی آنکھوں سے بے بسی کے آنسو بہہ نے لگے تھے

میں تمھیں یہاں نہیں رکھ سکتی مہر تم میری مجبوری سمجھو شمس مجھے طلاق دے دے گا وہ اپنی بات پہ زور دے رہی تھی مہر ماہ نفی میں سر ہلاتے ہوئے پیچھے کو ہونے لگی

(آپ کیا چاھتی ہیں اماں میں کیا کروں ؟ مجھے واقعی کچھ سمجھ نہیں آ رہا عمر صوفے پہ آگے کو ہو)آپ کیا چاھتی ہیں اماں میں کیا کروں ؟ مجھے واقعی کچھ سمجھ نہیں آ رہا عمر صوفے پہ آگے کو ہو کر بیٹھا تھا نفیسہ کر بیٹھا تھا نفیسہ پرسرار سا مسکرا ئیں تھیں پرسرار سا مسکرا ئیں تھیں

،،دشمن کو اسکے ہی طریقے سے مار،،دشمن کو اسکے ہی طریقے سے مارتے ہیں عمر حیات وہ تمھارے حربے پہچان لے گی اپناتے ہیں عمر حیات وہ تمھارے حربے پہچان لے گی اپنا وار نہیں سمجھ پائے گی وار نہیں سمجھ پائے گی اسے لوگوں کے دماغ میں باتیں ڈالنے کا شوق ہے ناں تم بھی وہی کرو اسے لوگوں کے دماغ میں باتیں ڈالنے کا شوق ہے ناں تم بھی وہی کرو

عمر نے ناک سے مکھی آڑآئی تھی ،،وہ جینیئس ہے اماں فورا سے پہلے سمجھ جائے گی میں اسے ٹرعمر نے ناک سے مکھی آڑآئی تھی ،،وہ جینیئس ہے اماں فورا سے پہلے سمجھ جائے گی میں اسے ٹر یپ کررہا ہوں یپ کررہا ہوں اسکے سر اور حسد سے میرا اسکے سر اور حسد سے میرا مقابلہ نہیں ہے مقابلہ نہیں ہے

تمھیں کیا لگتا ہے عمر جینیئیس لوگوں کے پاس دماغ نہیں ہوتا نفیسہ آنکھوں میں چمک لئے تمھیں کیا لگتا ہے عمر جینیئیس لوگوں کے پاس دماغ نہیں ہوتا نفیسہ آنکھوں میں چمک لئے کہہ رہی تھیں کہہ رہی تھیں "!! جس طرح ایک جینیس انسان کا دماغ عتاب ہے اس طرح عذاب بھی ہے اس وقت مہر ماہ کے پاس گئی "!! جس طرح ایک جینیس انسان کا دماغ عتاب ہے اس طرح عذاب بھی ہے اس وقت مہر ماہ کے پاس کئی سوچیں ہیں اسکا دماغ الجھا ہوا ہے تم مزید الجھا دو اور بس ہو سوچیں ہیں اسکا دماغ الجھا ہوا ہے تم مزید الجھا دو اور بس ہو گیا تمہارا کام گیا تمہارا کام

)وہ چٹکیوں میں حل نکال چکی تھی اور اب عمر سوچ میں پڑ گیا تھا)وہ چٹکیوں میں حل نکال چکی تھی اور اب عمر سوچ میں پڑ گیا تھا

آپ مجھے اس گھر میں لائیں گی ہاں یا ناں وہ حلق کے بل چیخ رہی تھی میں آپ سے کوئی دلاسا یا تسلی نہیں چاہتی میں بس ہاں یا ناں میں جواب چاہتی ہوں فروا سلطان وہ جنونی لگ رہی تھی یوں جیسے اسکے بس میں ہو تو فروا کا گلہ ہی دبا دے سرخ آنکھوں کے ساتھ غرآتی ہوئی وہ تمھیں خوف زدہ کر سکتی تھی

میری بات سمجھنے کی کوشش کرو مہر پلیز میں تمھیں یہاں نہیں لا سکتی فروا بے بسی سے بو لی تھی

مہر تلخی سے ہنسی تھی اسکی آنکھیں اس وقت غیر انسانی تھیں اس نے فروا کے سینے پہ دونوں ہاتھوں سے دھکہ دیا تھا وہ سر کے بل بیڈ پہ جا گری حیرت تھی کہ شاک وہ اٹھ ہی نہ سکی مہر ماہ اسی طرح کی غیر انسانی اور سرخ ہوتی آنکھوں کے ساتھ بیڈ کی دوسری طرف سے چڑھ آئی تھی فروا بے حس و حرکت بیڈ پہ پڑی تھی اور مہر ماہ اسکے سر پہ کھڑی تھی اسکی آنکھیں کسی بھی قسم کے رحم سے خالی تھیں یوں جیسے وہ گدھ بن چکی ہو

آپ کی وجہ سے سفیر ساری زندگی مجھ سے دور رہا اس نے ساری زندگی مجھے دیکھا تک نہیں وہ عجیب سے مشینی انداز میں کہہ رہی تھی فروا کی آنکھوں کی پتلیاں ساکت ہو گئیں

مہر ماہ کے ہاتھ اب اسکی گردن پہ تھے بالکل ویسے ہی جیسے کسی دور میں معراج سلطان کی گردن پہ

آپ کی وجہ سے ابا مجھ سے نفرت کرتے رہے آپ ہیں وجہ آپ سب چیزوں کی وجہ ہیں وہ چیخ رہی تھی بری طرح حلق پھاڑ پھاڑ کر چیخ رہی تھی ساتھ ساتھ ہاتھوں کا دباؤ گردن پہ بڑھا رہی تھی

میں نے سب سہا سب کچھ خاموشی سے سہا ہر ایک سے ساری زندگی ذلیل ہوتی رہی سفیر ابا . . . ہا لے اور باقی سب بھی آپ کبھی بھی کبھی بھی میرے ساتھ کھڑی نہیں ہوئیں تھیں آپ نے کبھی بھی مجھے سپورٹ نہیں کیاح آپ نے میرے اندر بدلہ ڈالا حسد ڈالا اسکی آواز دھیمی ہو رہی تھی سرد برف جیسی چھری کی دھار کی طر چبھتی ہوئی

فروا کی آنکھیں ابل رہی تھیں وو ہاتھ پیر نہیں چلا رہی تھی نہ جانے کیوں وہ بسح اب تک شاکڈ تھی بری طر کھانستے ہوئے وہ آٹھ نے سے قاصر تھی فروا کے آگے اسکی ساری زندگی کسی فلم کی مانند چل رہی تھی

میں نے آپ پہ بھروسہ کیا ممی . . . . وہ بے بسی سے بولی میں نے ہمیشہ آپ پہ بھروسہ کیا لیکن آپ کبھی بھی مرے ساتھ نہیں تھیں آپ مجھ سے کبھی محبت نہیں کر سکیں آپ بس مجھ سے محبت کرتی تھیں صرف خود سے فروا اب زور زور سے ہاتھ مار رہی تھی اسکی آنکھ سے آنسو نکل رہے تھے چہرہ سفید پڑ رہا تھا آنکھیں جیسے ابھی ابل کر باہر گر پڑیں گی لیکن اس میں اتنی سکت نہیں تھی کہ وہ اٹھ پاتی یا پھر اس سے یہ سکت چھین لی گئی تھی اسکی سانسوں کی ڈور ٹوٹ رہی تھی گلے سے خر خر کی آوازیں نکل رہی تھی

میں کل رات سڑکوں پہ پھرتی رہی لیکن آپ میرے لئے نہیں آئیں میں نے گلی گلی ننگے پیر وں کے ساتھ خاک چھانی لیکن آپ نہیں آئیں آپ اب بھی نہیں آتیں لیکن اب دیکھیں اب میں آگئی ہوں وہ چبا چبا کر بول رہی تھی اب میں آپ کو آزاد کروا دوں گی آپ مجبور ہیں ناں اب آپ ہر مجبوری سے آزاد ہونگی اس نے کہتے ساتھ پاس پڑا کشن اٹھا کر فروا کے چہرے پہ رکھ دیا تھا سارا چہرہ ڈھک گیا مہر ماہ شیطانی آنکھیں لئے جنونی انداز لئے اسکے اوپر بیٹھی اسکا سانس قید کرتی رہی

آپ ختم ہو جائیں گی . . . . . آپ نے جس طرح مجھے ختم کیا آج آپ اسی طرح ختم ہوں گی وہ غرآرہی تھی ساتھ ساتھ بے بسی سے چیخ بھی رہی تھی آپ نے مجھ سے میرا بچپن چھینا مجھے چھیننا اور مانگنا سکھایا میں مہر ماہ میں بھی ہارون شاہد جیسی بن سکتی تھی اگر آپ مجھے وقت دیتیں اگر آپ مجھ پہ کام کرتیں وہ درد سے پھٹی ہوئی آواز میں چلائی تھی میری جوانی آپ نے غلام بنا دی میرے دل کو اسیر بنا دیا آپ کو کوئی حق نہیں تھا یہ کر نے کا کسی کو کوئی حق نہیں تھا مہر ماہ پہ بس مہر ماہ کا حق تھا وہ دھاڑی تھی اور اسکی اسی دھاڑ کے ساتھ فروا کا حرکت کرتا جسم ساکن ہوگیا ہر حرکت دم توڑ گئی ہر شے ساکن ہوگئی مہر نے اپنے ہاتھ روک لئے اڑھا ترچھا پڑا کشن گر گیا تو فروا کا چہرہ نمایاں ہوا

لٹھے کی مانند سفید اور مردہ اسکے چہرے پہ کچھ نہیں تھا سوائے موت کے اسکی آنکھیں چھت سے جا لگی تھیں اور وہ آنکھیں اب تک بے یقین اور شاکڈ تھیں سانسوں کی ڈور ٹوٹ چکی تھی ہر حرکت ہر آواز تھم چکی تھی خاموشی ایک لمبی خاموشی تھی جو ہر سو پھیل گئی تھی کچھ وقت قبل جو عورت پورے قد کے ساتھ کھڑی تھی کچھ وقت قبل جو مزاحمت کر رہی تھی جو بول رہی تھی وہاب نہیں تھی یہی ہے انسان کی اوقات

فروا کا جسم بے جان ہو چکا تھا روح اور سانسیں روٹھ گئی تھیں اب اسکا معاملہ اللہ کے ساتھ تھا اور جب معاملے اللہ تک پہنچ جائیں تو تمھیں چاہیے کہ خوف کھاؤ

نوح مرزا کے آپارٹمنٹ پہ اس وقت چار لوگ مو جود تھے یاقوت ،نر مین ،نوح اور ایک وکیل جس کے ہاتھ میں چند کاغذات تھے ٹی وی لاؤنج میں رکھے صوفوں میں سے ایک پہ یاقوت اور نر مین ساتھ بیٹھے تھے اور دوسرے پہ نوح اور ایک ادھیڑ عمر وکیل

میں اپنی بیوی سے ایک آخری دفع بات کرنا چاہتا ہوں مجھے اسپیس چاہیے وہ نوح کی جانب دیکھتے ہوئے بولا تھا نر مین گردن جھکا ئے بیٹھی رہی نوح اٹھا تھا ساتھ وکیل صاحب کو اشارہ کیا وہ اسکی تقولید میں اٹھے تھے چند پل بعد وہ باہر نکل گئے تھے اب کے یاقوت پوری طرح گھوم کر نر مین کو دیکھنے لگا اسکی آنکھیں نم تھیں بہ چین اور کرب زدہ سی حلقے بڑھ گئے تھے

اب بھی وقت ہے نیرو . . . . ہم دونوں کے پاس اب بھی وقت ہے خدا کے لئے ضد چھوڑ دو میں مر جا ؤں گا ،،وہ گویا منت کر رہا ہو نر مین نے خالی خالی آنکھیں اٹھا کر اسے دیکھا تھا خاموشی سے . .انتہا ئی خا موشی سے

میں نے بہت کوشش کی ہے یاقوت وہ بولی تو اسکی آواز شکستہ تھی میں نے تمہاری عزت کرنے کی بہت کوشش کی لیکن میں نہیں کر پائی بے بسی کے مارے اس نے مٹھی بھینچ لی تھی

میں نے بہت چاہا کہ جب تم چھوو تو کرب نہ آئے جب تم محبت کی بات کرو تو دل ایمان لائے تم گھر آؤ تو میں بیویوں کی طرح تمہاری خدمت کروں تمھارے کام کروں وہ بولتے بولتے رکی تھی پلکوں پہ ٹھہرے آنسو ٹوٹ کے یاقوت کی مٹھی پہ گرے تھے

"میں ہر کوشش کے بعد ہار گئی ہوں نہ میں تمہاری عزت کر سکی نہ تمھارے لمس پہ ملنے والی اذیت بھول سکی اور نہ ہی میں تم سے وفادار رہ سکی میں تمھیں معاف کر چکی ہوں لیکن میں تمھارے ساتھ نہیں رہ سکتی کیو نکہ میں اچھی بیوی نہیں بن سکتی اس نے زور زور سے نفی میں سر ہلایا تھا یاقوت کے دل کو کوئی مٹھی میں پکڑ کر دبا رہا تھا تکلیف حد سو سوا ہونے لگی تھی

میں محبت کی خاطر مزید گنہگار نہیں ہو سکتی میں اللہ کی نظر میں ایک بری بیوی بن کر نہیں رہ سکتی مجھ آزاد کرو یہ آزادی میرا حق ہے مجھے حق ہے کہ میں اپنی مرضی کے انسان سے نکاح کروں اور پھر میرا فرض ہے کہ میں اسکی اطاعت کروں میں تمہاری اطاعت نہیں کر سکتی یاقوت میں کبھی تمہاری عزت نہیں کر سکتی وہ روتے ہوئے کہہ رہی تھی یاقوت کو اپنی ساری زندگی میں اتنی تکلیف نہیں ہوئی تھی جتنی آج ہو رہی تھی وہ رو نہیں رہا تھا اسکے آنسو دل پہ گر رہے تھے

مجھے بتاؤ یاقوت کیا تم میرے ساتھ رہ سکتے ہو؟ اگر میں تمہاری عزت نہ کروں ؟ اگر میں تمھارے لمس پہ کرا ہیت کھاؤں ؟ تمھارے ساتھ ہر دن ہر رات مجھے اسی سیاہ رات جیسی لگے کیا تم یہ چاھتے ہو؟ اورا گر چاھتے ہو تو ہاں بول دو خدا کی قسم میں تمھارے ساتھ رہنے کو تیار ہوں وہ پورے وثوق سی بولی تھی

تم ایک بار کہہ دو کہ تمھیں مجھ سے محبت چاہیے بس عزت نہیں تمھیں اسی رات کی طرح میں چاہیے ہوں . . . . . میری مرضی نہیں میں

وکیل صاحب اندر آئیں یاقوت نے درشتی سے اسکی بات کاٹی تھی دل کانپ رہا تھا جسم سے جیسے سانسیں جدا ہو رہی ہوں وکیل اندر آیا تھا نوح اسکے ساتھ تھا وکیل نے چند کاغذات اسکے سامنے رکھے تھے یا قوت کے دل کو جیسے دھکا سا لگا ہو وہ ضبط کئے بیٹھا رہا

یہاں سائن کریں وکیل کے کہنے پہ اس نے ایک نظر نر مین کو دیکھا اسکی بھیگی آنکھیں التجا کر رہی تھیں نر مین نے رخ پھیر لیا یاقوت کی روح تک زخمی ہو گئی اس نے کانپتے ہاتھوں سے ایک جگہ دستخط کر دیا تھا یوں لگا تھا جیسے اپنی ہی موت کا پروانہ لکھ دیا ہو دو اور جگہ دستخط کروانے کے بعد وکیل نے وہی کایے غذات نر مین کو دے د تھے

نوح آٹھ کھڑا ہوا تھا وکیل اسکے ساتھ اٹھا تھا وہ دونوں انڈے کی جانب بڑھ گئے کئی لمحات یا قوت شل سا بیٹھا رہا پھر اس نے ہلکے سے گردن موڑ کر نر مین کی آنکھوں میں دیکھا پھر آہستگی سے اپنا ہاتھ نر مین کے معدے سے ذرا نیچے والی جگہ پہ رکھا وہ ساکت رہ گئی تھی اسے لگا تھا اب وہ کبھی سانس نہیں لے سکے گی اور وہ واقعی ایک پل کے لئے سانس نہیں لے سکی یاقوت اسی طرح ہاتھ رکھے بیٹھا رہا کئی پل بیتے کئی ساعتیں بیتیں

طلاق تمہاری آزادی کا پروانہ ہے . . . لیکن میں جانتا ہوں ہماری طلاق نہیں ہوئی نہ بو گی وہ آہستہ آہستہ بول رہا تھا با مشکل خود سن پا رہا ہو جیسے

تم دونوں اپنا خیال رکھنا . . . . وہ بولتے ہوئے اٹھا تھا اور پھر بغیر اسکی طرف دیکھے باہر نکل گیا اسکے پیچھے نر مین اب تک ساکت تھی شل تھی

کیا وہ جانتا تھا؟ اور اگر جانتا تھا تب بھی اس نے یہ خالی خولی سا آزادی کا پروانہ اسے کیوں تھما دیا ؟ کیا وہ واقعی تعلق میں محبت سے عزت کو ترجیح دے گیا تھا؟ کیا وہ واقعی سڑے ہوئے تعلق سے زیادہ نرم سی محبت کو ترجیح دے گیا تھا یا پھر . . . ایک برے باپ کے بدلے ایک نئے آنے والے کو اچھی ماں پہ ترجیح دے گیا تھا؟

اپارٹمنٹ کے باہر لوہے کے دروازے سے ٹیک لگائے بیٹھا یاقوت بری طرح رو رہا تھا اسکی آنکھیں بھل بھل بہہ رہی تھیں دل کٹ رہا تھا روح جیسے اندر تک کسی نے چیر دی ہو خون ہی خون رسنے لگا تھا

!! محبت پہ عزت کو ترجیح دینا ہر ایک کے بس !! کی بات نہیں ہوا کرتی

وہ اسکے ٹھنڈے ساکت وجود کو دیکھتے ہوئے بری طرح چونک اٹھی تھی اسکی آنکھیں خوف سے پھیل گئیں اس نے اپنا ہاتھ منہ پہ رکھ کر اپنی چیخوں کا گلہ گھونٹ دیا تھا اس لمحے مہر ماہ کو اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ کیا کر چکی ہے اس سے کیا ہو چکا ہے وہ ساکن تھی برف کے مجسمے کی طرح جمی ہوئی وہ آہستہ گی سے بیڈ سے اتر آئی تھی اسکے قدم بھاری تھے اور شاید ہلکے بھی یوں جیسے زمین پہ پڑ ہی نہ رہے ہوں اسی لمحے کمرے کا دروازہ کھلا تھا

تمہاری جرات کیسے ہوئی . . . . . . سفیر کے اگلے الفاظ اسکے منہ میں ہی رہ گئے اس نے بیڈ پہ نظر پڑتے ہی بے اختیار دیوار کا سہارا لیا تھا چند لمحے پھٹی پھٹی نظروں سے وہ فروا کے ساکت وجود کو دیکھتا رہا اسے مہر ماہ کی موجودگی بھول گئی تھی مہر ماہ کو اسکی موجودگی بھول گئی تھی وہ دونوں اپنی اپنی جگہ ساکن تھے

چند لمحہ بعد سفیر نے اپنے قدم بیڈ کی جانب بڑھائے تھے ایک خوش فہمی سی تھی کہ اب بھی سب ٹھیک ہو سکتا ہے کیا پتہ وہ وقت پہ پہنچ گیا ہو وہ قدم بڑھا رہا تھا لیکن اسکے عقب میں کھڑی مہر ساکن تھی وہ سانس بھی نہیں لے پا رہی تھی اسے لگا تھا وہ مر چکی ہے

سفیر بیڈ کے قریب کھڑا تھا فروا کے سفید پڑتے وجود کو دیکھتے ہوئے اسکے دل کو کچھ ہوا تھا وہ ان چھت سے لگی آنکھوں کو نہیں دیکھ سکا اسکے جسم کا رواں رواں کانپ رہا تھا

ممی . . . وہ ہولے سے پکار رہا تھا آنسو ٹوٹ کر اسکی آنکھوں سے کر رہے تھے دل کو جیسے کسی نے پھندے سے کس کر باندھ دیا ہو وہ آ ہستگی سے اس کے قریب بیڈ پہ بیٹھ گیا

،،ممی پلیز کچھ بولیں . . . ممی میں سفیر آپ کا بیٹا پلیز ممی کچھ بولیں آئی ایم سوری آئی ایم سوری پلیز ڈونٹ لیو می ممی پلیز وہ بہت ہلکی آواز میں کہہ رہا تھا اسکے آنسو بری طرح اسکے چہرے پہ گر رہے تھے

اسی لمحے دروازے پہ حسینہ اور حسن نمودار ہوئے تھے مہر ماہ فرش پہ بیٹھی تھی اسکی آنکھیں کسی غیر مرئی نکتے پہجمی تھیں وہ اپنے حال میں حاضر نہیں تھی

بڑی امی پلیز ممی کو دیکھیں سفیر انکو چوکھٹ میں کھڑے دیکھ بے بسی سے بولا تھا !! یہ کچھ بول نہیں رہیں پلیز میری ممی کو دیکھیں پلیز انکو اٹھائیں !! حسینہ تیز تیز قدموں سے چلتی اس کے قریب آئی تھیں فروا کا ٹھنڈا وجود دیکھ انکا دل رک سا گیا تھا وہ ہلکا سا جھکیں اسکی کلائی کو ہاتھ میں پکڑا وہ بے جان تھی ٹھنڈی یخ انہوں نے ایک جھٹکے سے اس کلائی کو چھوڑ دیا تھا پھر آگے بڑھ کر آہستگی سے فروا کی آنکھوں پہ ہاتھ پھیر کر انہیں بند کر دیا وہ بند نہ ہو سکیں شاید دیر ہو چکی تھی سفیر جو اب تک ایک امید سے انہیں دیکھ رہا تھا اسکے دل پہ جیسے کسی نے برچھی سے وار کر دیا ہو

وو اب بلند آواز میں رونے لگا تھا حسینہ نے اسکو اپنے سینے سے لگا لیا تھا وہ بچوں کیطر ح بلند آواز سے رو رہا تھا میری ممی . . . . پلیز انکو اٹھا دیں . . . پلیز میں بس تھوڑی دیر ان سے بات کر لوں پلیز وہ حسینہ سے لیٹ کر بلند آواز میں روتے ہوئے کہہ رہا تھا !! میں اپنی ماں سے ناراض تھا میں ان سے کیسے ناراض ہو سکتا ہوں کوئی پلیز میری ماں کو اٹھا دے پلیز ممی پلیز مجھے مت چھوڑیں ممی پلیز اٹھ جائیں

چوکھٹ میں شل کھڑے حسن کی آنکھیں بھر گئی تھیں اس نے بھی ایک اپنا کھویا تھا یہ دکھ وہ بھی جانتا تھا اگر آپ نے کسی اپنے کی لاش دیکھی ہے تو آپ کو ہر لاش میں وہی لاش نظر آئے گی ہر دفع درد ایک بار پھر تازہ ہو جائے گا یہ بات آج حسن کو معلوم ہو گئی تھی

سفیر اب بھی ہچکیوں کے ساتھ رو رہا تھا اسے بس اپنی ماں کے ساتھ ایک منٹ چاہیے تھا مہر ماہ اپنے گرد بازوؤں کا حلقہ بنائے ہوئے تھی آنکھیں ساکت تھیں جسم سن تھا اسے کوئی آواز نہیں سنائی دے رہی تھی سب خاموش تھا بے آواز تھا

اسی لمحے حسن کمرے سے باہر نکل گیا اس کے ہاتھوں میں اسکا موبائل تھا وہ پولیس کو کال کر رہا تھا ایک باپ کاقتل رائیگاں گیا تھا اب ایک ماں کے قتل کو رائیگاں جانے وہ نہیں دے سکتا تھاوہ کال کر کے اندر آیا تھا سفیر اب بھی رو رہا تھا حسینہ اسکو دلاسا دے رہی تھیں

ہر ایک کو اپنے انجام تک جانا تھا یہ تو طے تھا ناں

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.