Chapter 107: باب 107

کانفرنس روم سے نکلتے عمر حیات کے ہاتھ میں اسکا موبائل تھا وہ بار بار ہا لے کو کال ملا رہا تھا اور وہی ایک ٹون !!!! آپ کے مطلوبہ نمبر سے اس وقت رابطہ ممکن نہیں

وہ جھنجھلا رہا تھا اسے اب غصہ آ رہا تھا راہ داری میں چلتے ہوئے ایک ورکر کے موبائل سے آواز نکل کر عمر کے کانوں تک آ رہی تھی وہ شاید خبریں سن رہا تھا

،،اہم ترین خبر سے آپ کو اگاہ کرتے چلیں گولڈ سٹی مال میں دھماکے کی وجہ سے چالیس افراد جان بحق ہو چکے ہیں

عمر سن ہو گیا تھا اس کے اس پاس حرکت کرتی ساری دنیا تھم گئی تھی

متعدد افراد زخمی اور زخمیوں کی حالت . . . آواز آگے بڑھ گئی تھی اب کچھ بھی واضح سنائی نہیں دے رہا تھا لیکن ان آواز وں کے بیچ بھی ایک آواز تھی جو عمر کو سنائی دیتی تھی اپنے دل کی دھڑکن کی معمول سے زیادہ تیز رفتار اسکے قدم اسکا بوجھ اٹھانے سے قاصر تھے اسکا سارا جسم کانپ رہا تھا

اس نے کانپتے ہاتھوں سے اپنے موبائل پہ انگلیاں چلائیں آنکھیں مردہ ہہو گئی تھیں یوں جیسے ہر خوشی ہر رمک روٹھ گئی ہو اسکے موبائل کی سکرین پہ ہا لے کی لوکیشن واضح ہوئی تھی

"گولڈ سٹی مال "لوکیشن بتاتا سبز ٹک جیسے تمسخر سے اس پہ ہنسا تھا اگلے ہی لمحے وہ دیو انہ وار راہ داریوں میں بھاگ رہا تھا کون سامنے آیا اس نے کس کو دھکا دیا کون گرا اور کس نے اسے پلٹ کر کچھ سخت سست کہا اس وقت اسے کوئی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی آس پاس بس خاموشی تھی عمر کو ایک آواز سننی تھی ورنہ وہ بہرہ ہوجاتا ایک چہرہ دیکھنا تھا ورنہ وہ اندھا ہوجاتا وہ مسلسل ہا لے کے نمبر پہ کال ملا رہا تھا لیکن بے سود اسکی آنکھیں پاگلوں کی طرح اسکی تلاش میں تھیں عمر کو اپنا دل رک رک کر چلتا ہوا محسوس ہوا تھا

پارکنگلاٹ میں اس نے بے چینی سے اپنی گاڑی ڈھونڈنی چاہی لیکن گاڑیوں کی ایک لمبی قطار میں اسے اپنی گاڑی کافی دور کھڑی نظر آئی وہ ایک منٹ کا انتظار بھی نہیں کر سکتا تھا پاس ہی ایک ورکر اپنی گاڑی کا دروازہ کھول رہا تھا عمر ایک جست میں اس تک پہنچا تھا اسکے کوٹ سے پکڑ کر اسکا رخ اپنی جانب کیا اور اسکے ہاتھ سے چابی جھپٹ لی ورکر ہکا بکا رہ گیا تھا عمر نے اسی ہاتھ سے اسکو دور کیا اور خود گاڑی میں بیٹھ گیا بیچارہ ورکر اسکے عقب میں کھڑا سر . . . سر پکارتا رہ گیا تھا

وہ گاڑی چلاتے ہوئے بھی ایک ہاتھ سے مسلسل موبائل پہ ہا لے کو کالز کئے جا رہا تھا جواب ندارد اسکی آنکھیں سرخ ہو گئی تھیں دل جیسے ڈوب کر ابھر رہا تھا اسے آج تک اتنی بے بسی کبھی محسوس نہیں ہو ئی تھی وہ آج تک اتنا پریشان کبھی نہیں ہوا تھا وہ کبھی اپنے بالوں میں ہاتھ پھیر تا تھا تو کبھی کنپٹی کو زور سے دباتا تھا

گاڑی کو اندھا دھند بھگاتے ہوئے اسے کسی چیز کا ہوش نہیں تھا اور پھر اگلے چند منٹ میں وہ مال کی بلڈنگ کے سامنے تھا بلڈنگ راکھ کا ڈھیر بن چکی تھی جگہ جگا سے سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا کہیں کہیں آگ لگی تھی لوگ چیختے چلاتے ہوئے کہا اپنے عزیزوں کی لاشوں کے کٹے پٹے ٹکڑے دیکھ رہے تھے کچھ اب بھی اپنے قریبی لوگوں کی تلاش میں تھے پولیس با مشکل انہیں روکے ہوئے تھی عمر عمارت کو دیکھتے ہوئے ایک پل کے لئے سن ہو گیا تھا اسکے کان جیسے سماعت سے محروم ہو گئے ہوں اس نے ہا لے کو نہیں دیکھا تو شاید وہ سانس نہیں لے سکے گا وہ میکانکی انداز میں قدم آگے بڑھا رہا تھا موبائل پہ ہا لے کی تصویر لگی تھی جسے وہ ایک ایک کو دکھا رہا تھا

میری بیوی کو دیکھا ہے کہیں ؟ وو ہر ایک سے پوچھ رہا تھا وہ ناکہ توڑ کر آگے جانا چاہتا تھا جب دو اہلکاروں نے اسکے سینے پہ ہاتھ رکھ کر اسے روکا تھا عمر نے ٹھنڈی برف نظروں سے انہیں دیکھا تھا

،،اے ایس پی عمر حیات ،،وہ چبا چبا کر بس اتنا بولا تھا اہلکار ادب سے ہی گئے وہ جانتے تھے پو لیس میں کوئی سسپینڈ یا معطل نہیں ہوتا کم از کم پاکستان پولیس میں نہیں پولیس والوں کی واپسی سوائے قبر کے ہر جگہ سے ممکن ہوتی ہے

وہ ناکہ ہٹایا آگے بڑھ آیا تھا جگہ جگہ لاشیں . . زخمی لوگ . . کٹے ہوئے اغصاہ وہ بے جان قدم اٹھاتا آگے بڑھ رہا تھا کانوں میں اسکی آواز گونج رہی تھی آنکھوں کے آگے کچھ منظر ابھر رہے تھے

(انگریزی طرز پہ بنے کیفے میں مدھم روشنیوں کے بیچ ایک درمیان میرکے گرد لگی کرسیوں)انگریزی طرز پہ بنے کیفے میں مدھم روشنیوں کے بیچ ایک درمیان میرکے گرد لگی کرسیوں پہ وہ دونوپہ وہ دونوں بیٹھے ں بیٹھے تھے ہا لے مسکراتے ہوئے عمر کو دیکھ رہی تھی تھے ہا لے مسکراتے ہوئے عمر کو دیکھ رہی تھی

اچھا بتاؤ ناں !! عمر تم مجھے ہنی مون پہ کہاں لے کر جاؤ گے؟ ،،!! بلکہ میں بتاتی ہوں ہم یورپ چلتے اچھا بتاؤ ناں !! عمر تم مجھے ہنی مون پہ کہاں لے کر جاؤ گے؟ ،،!! بلکہ میں بتاتی ہوں ہم یورپ چلتے " ہیں " ہیں

عمر نے اسکو ایسے دیکھا تھا جیسے اسکا دماغ چل گیا ہو ،،جتنا خرچہ یورپ جانے کا ہے ناں میری ساعمر نے اسکو ایسے دیکھا تھا جیسے اسکا دماغ چل گیا ہو ،،جتنا خرچہ یورپ جانے کا ہے ناں میری سال بھر کی تنخول بھر کی تنخو اہ اہ بھی پوری نہیں ہوگی بھی پوری نہیں ہوگی

اچھا ٹھیک ہے پھر ترکی چلتے ہیں ہا لے کچھ سوچ کر بولی تھی عمر ایک بار پھر ناک بھوں چڑا چھا ٹھیک ہے پھر ترکی چلتے ہیں ہا لے کچھ سوچ کر بولی تھی عمر ایک بار پھر ناک بھوں چڑ ھا چکا تھا ھا چکا تھا

،،ہر گز نہیں ہم ترکی جائیں گے اور وہاں تم نے اگر کسی ترک لڑکے کی نیلی آنکھوں کی تعریف،،ہر گز نہیں ہم ترکی جائیں گے اور وہاں تم نے اگر کسی ترک لڑکے کی نیلی آنکھوں کی تعریف کر دی تو ؟ میں تو کر دی تو ؟ میں تو خوامخواہ اسے غیرت کے نام پہ قتل کر دوں گا ،،!! اسکے ایسے خوف ناک نقشہ کھینچنے پہ ہا لے خوامخواہ اسے غیرت کے نام پہ قتل کر دوں گا ،،!! اسکے ایسے خوف ناک نقشہ کھینچنے پہ ہا لے بد مزہ ہو گئی تھی عمر بد مزہ ہو گئی تھی عمر نے اسکو اس طرح دیکھا تو تسلی دینے والے انداز میںنے اسکو اس طرح دیکھا تو تسلی دینے والے انداز میں آگے ہوا آگے ہوا

،،،،،!! اچھا اب کوئی اچھی سی جگہ بتاؤ وہاں لے جاؤں گا وعدہ ،،،،،!! اچھا اب کوئی اچھی سی جگہ بتاؤ وہاں لے جاؤں گا وعدہ

تم مجھے لالو کھیت لے چلو بلکہ رہنے ہی دو تم وہاں کے نان پکوڑوں کے بل پہ بھی چار بار بےتم مجھے لالو کھیت لے چلو بلکہ رہنے ہی دو تم وہاں کے نان پکوڑوں کے بل پہ بھی چار بار بے ہوش ہو کر اٹھو گے ہوش ہو کر اٹھو گے "!! وہ جلے کٹے لہجے میں بول کر دوبارہ اپنی کافی پینے لگی تھی "!! وہ جلے کٹے لہجے میں بول کر دوبارہ اپنی کافی پینے لگی تھی

عمر نے بھی کچھ سوچتے عمر نے بھی کچھ سوچتے ہوئے اپنی کافی کا مگ اٹھا لیا تھا ،،صحیح کہتی ہو ہم غریب لو ہوئے اپنی کافی کا مگ اٹھا لیا تھا ،،صحیح کہتی ہو ہم غریب لوگوں کے گھومنے کو تو کوئی جگہ گوں کے گھومنے کو تو کوئی جگہ ،،!!)بچی ہی نہیں ،،!! وہ صدمے سے بولا تھا ،،!!)بچی ہی نہیں ،،!! وہ صدمے سے بولا تھا

اسے دیکھا ہے؟ یہ میری بیوی ہے . . اسے کہیں دیکھا ہے؟ وہ ایک آدمی کو ہا لے کی تصویر دکھا رہا تھا آدمی اسے جھڑک کر آگے چلا گیا تھا عمر اسے جاتا دیکھتا رہا

(کچن میں خانوں کی اشتہا انگیز خوشبو پھیلی تھی عمر نے ایپرن باندھ رکھا تھا اور ہا لے کے)کچن میں خانوں کی اشتہا انگیز خوشبو پھیلی تھی عمر نے ایپرن باندھ رکھا تھا اور ہا لے کے سامنے اپنی بنائی نئی ڈش سامنے اپنی بنائی نئی ڈش رکھ رہا تھا رکھ رہا تھا

تم شیرف بھی ناں بس باتوں کو بڑھا چڑھا کر بتاتے ہو سادہ بریانی کو کلکتہ بریانی بنا دیا تم شیرف بھی ناں بس باتوں کو بڑھا چڑھا کر بتاتے ہو سادہ بریانی کو کلکتہ بریانی بنا دیا اور عام سے سفید اور عام سے سفید چاول بنا کر کہتے چاول بنا کر کہتے ہو چائنیز ہے حلانکہ ٹیسٹ تو سیم ہوتا ہے بس بھاری بھاری نام رکھ لیتے ہو وہ اسکی بنائی پلیٹ ہو چائنیز ہے حلانکہ ٹیسٹ تو سیم ہوتا ہے بس بھاری بھاری نام رکھ لیتے ہو وہ اسکی بنائی پلیٹ کو دیکھتے ہوئے کہہ کو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی رہی تھی

عمر کو تو صدمہ ہی لگ گیا تھا !! ،،تو مت کھایا کرو ناں اگر اتنا ہی برا لگتا ہے وہ جل کر بولا تو ہاعمر کو تو صدمہ ہی لگ گیا تھا !! ،،تو مت کھایا کرو ناں اگر اتنا ہی برا لگتا ہے وہ جل کر بولا تو ہا لے نے پلیٹ آگے لے نے پلیٹ آگے سرکا لی سر کا لی

،،میں تو مجبور ہوں شوہر کے کھانے سے انکار کر کے جہنم میں تھوڑی جانا ہے؟ وہ مسکراہٹ ضبط کیے،،میں تو مجبور ہوں شوہر کے کھانے سے انکار کر کے جہنم میں تھوڑی جانا ہے؟ وہ مسکراہٹ ضبط کیے کہہ رہی کہہ رہی تھی عمر ڈھیر سارا اشتعال اندر دبائے اسے دیکھ کر رہ گیا تھی عمر ڈھیر سارا اشتعال اندر دبائے اسے دیکھ کر رہ گیا

!! اس نے چاولوں کا ایک چمچ لیا اسے منہ تک لے گئی اور پھر بری طرح بد مزہ ہوئی تھی !! اس نے چاولوں کا ایک چمچ لیا اسے منہ تک لے گئی اور پھر بری طرح بد مزہ ہوئی تھی

یہ تو عام چاول ہیںیہ تو عام چاول ہیں!! عمر ؟!! عمر ؟

ہم شیقس تو بس بڑے بڑے نام رکھ لیتے ہیں ناں ؟ وہ جل کر بولا تھا ہا لے بے اختیار پچھتا ئی ہم شیقس تو بس بڑے بڑے نام رکھ لیتے ہیں ناں ؟ وہ جل کر بولا تھا ہا لے بے اختیار پچھتائی) تھی) تھی

آگے بڑھتے ہوئے اسکے پیروں میں کچھ لگا تھا عمر نے جھک کر دیکھا وہ موبائل تھا آدھا جلا ہوا لیکن جب عمر نے اسے پلٹ کر دیکھا تو اسکا سانس تک رک گیا اسکی آنکھیں پتھرا گئیں ایک لمحے کو دل بند ہو گیا

بیک کور پہ ہا لے اور عمر کی تصویر لگی تھی آدھی جلی ہوئی لیکن وہ اسے پہچانتا تھا اسے بے اختیار آکسیجن کی کمی محسوس ہوئی تھی اسے اپنی آنکھیں گیلی ہوتی محسوس ہوئیں دل کو جیسے خنجر سے چیر دیا گیا ہو

،،! تصویر بس ہا لے کی !! ،،جانب سے جلی ہوئی تھی

(وہ دونوں لاونج کے صوفوں پہ بیٹھے تھے ہا لے کے ہاتھ میں پاپ کارن کا پیالہ تھا لاؤنج اند)وہ دونوں لاونج کے صوفوں پہ بیٹھے تھے ہا لے کے ہاتھ میں پاپ کارن کا پیالہ تھا لاؤنج اند ھیرے میں ڈوبا ہوا تھا ھیرے میں ڈوبا ہوا تھا سامنے لگی سکرین پہ کوئی شادی کا سین چل رہا تھا عمر نے اس سین کو دیکھا پھر گردن موڑ کر ہاسامنے لگی سکرین پہ کوئی شادی کا سین چل رہا تھا عمر نے اس سین کو دیکھا پھر گردن موڑ کر ہا لے کو دیکھا لے کو دیکھا ،،ویسے اگر ہماری شاد،،ویسے اگر ہماری شادی اتنی جلدی میں نہ ہوئی ہوتی تو میں نے بھی بڑے بڑے خواب دیکھےی اتنی جلدی میں نہ ہوئی ہوتی تو میں نے بھی بڑے بڑے خواب دیکھے تھے وہ چمکتی تھے وہ چمکتی آنکھوں سے کہہ رہا تھا !! انڈور ،اوٹ ڈور گروم شوٹ برانڈد کپڑے بلکہ میں تو اپنی شیروانی پہ ہیرے آنکھوں سے کہہ رہا تھا !! انڈور ،اوٹ ڈور گروم شوٹ برانڈد کپڑے بلکہ میں تو اپنی شیروانی پہ ہیرے کے لگوا تا کے لگوا تا اور خرچے کی لسٹ دیکھنے کے بعد وہی ہیرا چاٹ کر مر جاتے تم ہا لے سکرین کو دیکھتے اور خرچے کی لسٹ دیکھنے کے بعد وہی ہیرا چاٹ کر مر جاتے تم ہا لے سکرین کو دیکھتے ہوئے بولی تھی !! ویسے دیر ہوئے بولی تھی !! ویسے دیر تو اب بھی نہیں ہوئی ہم ولیمہ کر سکتے ہیں اب کے ہا لے نے بھی گردن موڑ لی تھی عمر نے اپنا تو اب بھی نہیں ہوئی ہم ولیمہ کر سکتے ہیں اب کے ہا لے نے بھی گردن موڑ لی تھی عمر نے اپنا رخ ٹی وی کی جانب رخ ٹی وی کی جانب کر لیا کر لیا

)چھ مہینے پرانی دلہن کے ساتھ کون ولیمہ کرتا ہے؟ وہ جل کر بولا تھا)چھ مہینے پرانی دلہن کے ساتھ کون ولیمہ کرتا ہے؟ وہ جل کر بولا تھا

آس آس پاس پریشان حال زخمی روتے ہوئے لوگ تھے کوئی بچ جانے پہ تشکر کے آنسو بہا رہا تھا کوئی کسی کو کھو دینے پہ رو رہا تھا کسی کو اپنے زخم کراہنے پہ مجبور کئے ہوئے تھے ایسے میں وہی ایک تھا جو ہر ایک سے بے گانا بس پاگلوں کی طرح اسے ڈھونڈ رہا تھا ایک ہاتھ میں اپنا موبائل تھا اور دوسرے ہاتھ میں ہا لے کا جلا ہوا موبائل اسے دیکھ کر بے اختیار ترس آیا تھا

آپ نے اسے دیکھا ہے؟ وہ اب ایک عورت کو روک کر پوچھ رہا تھا اسکے ساتھ ایک آدمی بھی تھا ابھی عورت کچھ کہتی کہ وہ بے زاری سے بول اٹھا

،،ارے اب تک تو ہڈیاں بھی گل گئی ہوں گی اسکو دیکھا اسکو دیکھا دماغ نہ خراب کرو ابھی میں . . . . اسکے باقی کے سارے الفاظ منہ میں رہ گئے عمر اسکو گردن سے دوبچے ہوا میں بلند کر گیا تھا پھر اسی طرح جھٹکے سے نیچے کیا اور اپنا بازو اسکی گردن پہ لپیٹ دیا

می،،زندہ گاڑ دوں گا اگر کسی نے کہا اسے کچھ ہوگیا ہے ،،وہ ایک ایک لفظ چبا چبا کر بولا تھا آد کا دم گھٹنے لگا تو عمر نے جھٹکے سے اسے چھوڑا تھا وہ ھانپنے لگا تھا بری طرح کھانستے ہوئے وہ خوف زدہ نظروں سے عمر کو دیکھ رہا تھا سخت نظروں سے اسے گھورتے ہوئے وہ ہوش میں نہیں لگتا تھا عمر اس پہ لعنت بھیج کر ابھی آگے جاتا کہ اس عورت کی آواز پہ رک گیا

!! اسے یہا ،،ں ڈھونڈنا بے کار ہے !! اگر یہاں ہوتی بھی تو مر گئی ہوتی

عمر کے دل کو جیسے کسی نے مٹھی میں لے کر زور سے دبا دیا ہو وہ پلٹ بھی نہ سکا اسے لگا اس نے ہا لے کو کھو دیا ہے اور پھر وہ دھیرے دھیرے اس ملبے والی زمین پہ بیٹھتا چلا گیا دل خالی تھا ہاتھ خالی تھے وہا ندر سے مکمل خالی تھا وہ ہا لے کو دیکھنا چاہتا تھا وہ اسے دیکھ کر کہنا چاہتا تھا

،،میں تمھارے ساتھ جینا چاہتا ہوں !! بے بسی کے مارے اسکی آنکھیں جلنے لگی تھیں

سلطان منزل کے باہر پولیس کی گاڑی کا سائرن بجا تو سفیر کے پورے جسم میں جیسے شرارے دوڑ گئے تھے وہ پلنگ پہ لیٹے اپنی بے جان ماں کے قریب سے اٹھا تھا حسینہ کو آگے سے ہٹایا وہ جھپٹنے کے انداز میں مہر ماہ کو بازو سے پکڑ کر کھڑا کر چکا تھا اسکی آنکھیں خون چھلکا رہی تھیں یوں جیسے ابھی اوراسی وقت وہ اسکا قتل کر دے گا ،،تم انسان ہو یا جانور . . . . تم کسی کی ماں کو کیسے مار سکتی ہو وہ اپنی پوری قوت سے چلایا تھا مہر ماہ کچھ نہیں بولی وہ اب بھی شاکڈ تھی

تمھیں ذرا غیرت ذرا شرم نہیں آئی تم میری ماں کو کیسے مار سکتی ہو وہ نم گیلی آنکھوں کے ساتھ چلا رہا تھا اسکی آواز میں غصے سےزیادہ غم تھا

!! میں ان سے ناراض تھا یار . . . کم از کم تم مجھے ان سے معافی مانگ لینے دیتی تم اتنی بے حس کیسے ہو سکتی ہو وہ بولتے ہوئے بھی رو رہا تھا جنکے ماں باپ اس دنیا سے اس طرح چلے جائیں کہ وہ ان سے ناراض ہوں یا پھر بچے ان سے ناراض ہوں تو پیچھے رہ جانے والی اولاد کا دکھ آپ نہیں سمجھ سکتے

میں تمھیں چھوڑوں گا نہیں مہر ماہ میں تمھیں ابھی اور اسی وقت پولیس کے حوالے کروں گا تم ابھی مجھے جانتی نہیں ہو وہ اسے بازو سے پکڑے گھسیٹتے ہوئے کمرے سے باہر لے کر جا رہا تھا مہر ماہ مزاحمت نہیں کر رہی تھی وہ بس اسکے ساتھ کھنچتی چلی جا رہی تھی جو عورت اسکا مضبوط سہارا تھی وہ اب نہیں رہی تھی اور اسکے نہ رہنے کی وجہ وہ خود تھی

پتھریلیروش پہ پولیس کی بھاری نفری کھڑی تھی دو خر انٹ قسم کی موٹی موٹی عورتیں اور انکے ساتھ کھڑا حسن سلطان جس کی آنکھیں زخمی اور سرخ تھیں ان میں آج ترحم نہیں تھا وہ اپنے باپ کے قتل کا بد لا چاہتی تھیں سفیر نے پھینکنے والے انداز میں ایک جھٹکے سے مہر ماہ کو انکے حوالے کیا تھا یہ جھٹکا اسی جھٹکے سے مہر ماہ ہوش میں آئی تھی

اسے لے جائیں یہ قاتل ہے میری ماں کا قتل کیا ہے اس نے سفیر گیلی بیٹھی ہوئی آواز میں نفرت سے کہہ رہا تھا اسکا دل پھٹ رہا تھا

فربہ سی پولیس کانسٹیبل مہر ماہ کو بازو سے پکڑے کھڑی تھی لیکن عین اسی پل مہر اپنا با زو چھڑوا کر آگے لان کی طرف بھاگی تھی اس نے ابھی چند ہی قدم اٹھائے ہوں گے کہ نیچے پڑے پتھر پہ اسکا پیر رپٹا تھا اور وہ منہ کے بل پتھریلیروش پہ گری تھی یہ سب اتنا اچانک ہوا تھا کہ کوئی بھی کچھ سمجھ ہی نہیں سکا

لیکن اگلے ہی پل مہر کی دل خراش چیخوں نے پورے سلطان منزل کو باور کروا دیا تھا کہ آج آٹھ نے والا جنازہ صرف ایک نہیں ہوگا

اسے یہاں مت ڈھونڈو کیونکہ وہ یہاں نہیں ہے وہ عورت ایک بار پھر بولی تھی عمر اب بھی نہیں پلٹا تھا اسکا سینہ جیسے کوئی جکڑ رہا تھا اسے لگا تھااب شاید وہ کبھی سانس نہیں لے سکے گا

وہ یہاں تھی لیکن دھماکے سے پہلے باہر نکل گئی تھی عمر کو لگا جیسے کسی نے اسکے جلتے دل پہ ٹھنڈی پھوار ڈال دی ہو وہ بے یقینی سے مڑا تھا اٹھتے ہوئے اسکے جسم میں نئی سانس بھری جا رہی تھی عورت اب بھی کہہ رہی تھی ،،ہاں وہ یہاں نہیں رکی تھی۔ اس نے کہا تھا وہ اپنے شوہر کے بغیر شاپنگ نہیں کرے گی۔ الفاظ نہیں تھے آب حیات تھے جو قطرہ قطرہ عمر حیات کو پلائے جا رہے تھے۔ میں نے یہاں اسکا فون گرا ہوا دیکھا تھا میں یہی فون اٹھا کر اسکے پیچھے گئی تھی۔ لیکن اسکی گاڑی بہت تیز تھی وہ آگے نکل گئی تھی۔ میں اسکے پیچھے گئی لیکن زیادہ دور نہیں جا سکی تھی کہ دھماکے کی آواز سن لی میں محفوظ رہی کیونکہ میں مال سے کا فی دور تھی

اسکا ۔۔۔۔۔۔ فون . . . . کیسے جلا . . وہ اٹک اٹک کر بول پایا تھا

،،!! یہ فون میرے پاس تھا میرا شوہر اندر تھا میں اس فون سے اپنے شوہر کو ٹرائے کر رہی تھی اور پو لیس اہلکار ،،!! نے میرا فون میرے ہاتھ سے لے کر پھینک دیا

وہ کہاں گئی کیا آپ کو کچھ بتایا ؟ عمر بے قراری سے بولا تھا اسکی آنکھیں بھیگ رہی تھی حلق دکھ رہا تھا وہ ابھی کے ابھی اسے دیکھنا چاہتا تھا

،،میں نہیں جانتی ،،عورت نے لا علمی سے کندھے اچکا دئیے اور آگے بڑھ گئی عمر اب تیز تیز قدم اٹھاتا باہر کی جانب جا رہا تھا ملبے والی زمین اٹھتا ہوا دھواں وو سب سے بے نیاز تھا اسے بس جلد از جلد ہا لے کے پاس جانا تھا چلتے ہوئے اس نے اس ایریا کی ریستورانز کی لسٹ کھول رکھی تھی مختلف ریسیوران کیفے ،ہوٹل وہ کہاں جائے کیا کرے ؟ اور پھر اپنی گاڑی کے قریب پہنچ کر ایک نام پہ اسکا دل شانت ہوگیاتھا اسے معلوم ہوگیا تھا وہ کہاں ہوگی عمر نے اپنا چہرہ آسمان کی جانب اٹھایا تھا اسکی آنکھیں گیلی تھیں چہرے پہ کالک لگی تھی

!! ،،میں ساری زندگی آپ کا شکر گزار رہوں گا اللّہ . .بس اتنا کہہ کر وہ دوبارہ گاڑی میں بیٹھ چکا تھا گاڑی اب بھی تیز رفتار تھی اسکا دل اب بھی دھڑک رہا تھا وہ بے چین اب بھی تھا یہ طے تھا کہ وہ اسے دیکھے بغیر پر سکون نہیں ہو سکتا

ایک چھوٹے سے ریستوران کے سامنے گاڑی روکتے ہوئے اس کا دل بے تیز دھڑک رہا تھا کیا ہو جو وہ یہاں نہ ہوئی؟ کیا ہو جو وہ واپس مال چلی گئی ہو؟ کیا ہو جو وہ عورت جھوٹ بول رہی ہو؟ ہزار اندیشے تھے ہزار وسوسے تھے لیکن وہ بس اپنے دل کی سن رہا تھا وہ دل جو اسے بتا رہا تھا کہ عمر حیات کے ساتھ اب مزید زیادتی نہیں ہوگی اسکی حالت عجیب تھی بکھرے بال شرٹ پہ لگاے سیاہ داغ ایسے ہی چند ایک داغ چہرے پہ بھی تھے سب سب سے زیادہ عجیب اس و قت اسکی آنکھیں تھیں سرخ،گیلی اور بے قرار

وہ گول چکر دار زینے چڑھتے ہوئے اوپر جا رہا تھا ذہن میں اسکی آواز گونج رہی تھی

(میری ہیپی پلیس میرے ایک دوست کا ریستوران ہے میں جب بھی سٹریسیڈ اور پریشان ہوتی ہوں تو(میری ہیپی پلیس میرے ایک دوست کا ریستوران ہے میں جب بھی سٹریسیڈ اور پریشان ہوتی ہوں تو وہی جاتی وہی جاتی)ہوں)ہوں

ذینوں سے گزرتا ایک ویٹر اس سے ٹکرایا تھا اسکے ہاتھ میں پلیئر تھا مختلف کھانے بلکہ کئی سارے کھانے وہ اداس سا مسکرایا ویٹر اس سے معذرت کرتا آگے چلا گیا

(جب میں وہاں جاتی ہوں تو وہاں کی اوپری منزل بس میری ہوتی ہے میں وہاں بڑی سی ٹی وی پہ ایک اچھی(جب میں وہاں جاتی ہوں تو وہاں کی اوپری منزل بس میری ہوتی ہے میں وہاں بڑی سی ٹی وی پہ ایک اچھی سی سی فلم لگا فلم لگا دیتی ہوں اور پھر اگلے کئی گھنٹے فلم دیکھتی رہتی ہوں اور اپنی پسند کا پلیئر دیتی ہوں اور پھر اگلے کئی گھنٹے فلم دیکھتی رہتی ہوں اور اپنی پسند کا پلیئر) انجوائے کرتی رہتی ہوں) انجوائے کرتی رہتی ہوں وہ آخری ذینے پہ تھا بس اس زینے کے پار وہ ہوگی یا پھر شاید نہیں ہوگی اسکے نہ ہونے کا سوچ کر اسکا دل خالی سا ہوگیا تھا وہ کب اتنی ضروری ہوگئی کہ اسکے بغیر ساری زندگی اندھی اور ساری دنیا بے آواز لگے ؟ عمر نے یاد کرنا چاہا تھا

(ہاں میں جانتی ہوں اب تم جل رہے ہو گے وہ عمر کے چہرے کو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی)ہاں میں جانتی ہوں اب تم جل رہے ہو گے وہ عمر کے چہرے کو دیکھتے ہوئے کہہ رہی تھی

،،لیکن امیر ہونے کا ایک فائدہ ہوتا ہے آپ کے دوست بھی امیر ہوتے ہیں اور امیر دوست آپ کو غیر مشر،،لیکن امیر ہونے کا ایک فائدہ ہوتا ہے آپ کے دوست بھی امیر ہوتے ہیں اور امیر دوست آپ کو غیر مشر وط وط فیورز دیتے فیورز دیتے ،،!! ہیں جیسے میرے دوست مجھے دیتے ہیں ،،!! ہیں جیسے میرے دوست مجھے دیتے ہیں

)چھوڑو میں بھی کسے بتا رہی ہوں میرا بیچارہ غریب شوہر)چھوڑو میں بھی کسے بتا رہی ہوں میرا بیچارہ غریب شوہر

وہ اوپری منزل کے فرش پہ قدم رکھ چکا تھا لکڑی کا بنا نفیس انٹیریئر صوفوں کے درمیان سجی لمبی میزیں ٹی وی پہ چلتی فروزن اور . . . . اور ان سب کے درمیان میں وہ بھی تھی اپنے پلیئر سے ایک ایک چیز دھیان سے لمبی میر پہ رکھواتی سیاہ تازہ ڈآئی شدہ بالوں کو انگلیوں سے کان کے پیچھے اڑستی وہ عمر کو نئی زندگی دے رہی تھی وہ آگے نہیں جا سکا اسکی آنکھیں اس منظر پہ جم گئی تھیں وہ بس اس منظر کو دل میں اتار لینا چاہتا تھا کیوں تھی وہ ایسی ؟ کیوں اسکے بغیر زندگی اضافی تھی کیا ہے یہ محبت جو ایک سیلف آبسسیسڈ انسان سے کسی کی آنکھوں کی تعریف کرواتی تھی یہ کیسا جذبہ تھا جو ایک پیسوں کے جنونی انسان سے اپنی ساری جمع پونجی ایک عو رت پہ لٹا دینے کو مجبور کر دیتا تھا عمر کو اس لمحے محبت سے خوف آیا تھا

وہ اسکی جانب نیم رخ کئے ہوئے تھی جسے اب وہ پلٹ چکی تھی اب بس اسکی پشت پہ پھیلے سیاہ بال نظر آتے تھے ویٹر اب پلٹ رہا تھا اسی لمحے عمر نے اسکی جانب قدم بڑھا ئے تھے یہ قدم زندگی کی طرف تھے وہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتا اسکی جانب آ رہا تھا ہا لے کا دھیان اؤلف پہ تھا جو آنا سے بات کر رہا تھا وہ جس صوفے پہ بیٹھی تھی وہ نئی طرز کے تھے یوں کے گول آئی میں بنے ہتھے اور کسی انسان کی کمر کو با مشکل ڈھانپتی اسکی پشت اسکے بال صوفے کی پشت کے سرے کو چھو رہے تھے

وہ اسکے قریب پہنچ گیا تھا ہا لے کچھ محسوس کر کے پلٹ نے لگی تھی جب عمر کی آواز پہ تھم گئی

،،میں بہت ڈر گیا تھا ہا لے وہ آہستگی سے بولا تو ہا لے ٹھہر سی گئی عمر اب کے جھکا تھا ٹھوڑی اسکے کندھے پہ رکھے وہ اسکے دونوں ہاتھ تھام چکا تھا ہا لے نے سانس تک روک لی

اسی لمحے عقب میں کھڑے ویٹر نے مسکراتے ہوئے انکی چند پکچرز اتار لی تھی اور پھر آگے بڑھ گیا واپس عمر کی طرف آؤ تو وہ ہا لے کے کندھے پہ ٹھوڑی رکھے ہوئے تھا اسکی آنکھیں بند تھیں جیسے وہ اسے محسوس کر رہا ہو ،،میں نے تمھیں نہیں دیکھا اور مجھے لگا میں اندھا ہوگیا ہوں ،،!! وہ سرگوشی کر رہا تھا ہا لے کا دل اس کے ایک ایک لفظ پہ رک رہا تھا

،،!! ،،مجھے تمہاری آواز نہیں سنائی دی اور مجھے لگا میں بہرہ ہوگیا ہوں

مرے قدموں کے ساتھ تمھارے قدم نہیں تھے اور مجھے لگا میں معذور ہوگیا ہوں وہ اتنی ہلکی آواز میں ایسے کرب سے کہہ رہا تھا کہ ہا لے کا دل سکڑ کر پھیلا تھا اگلے کئی لمحے وہ کچھ نہ بولا بس ٹھوڑی اسکے کندھے پہ جمائے کھڑا رہا نفی وقت بعد ہا لے نے ہی بات کا آغاز کیا تھا

،،تمھیں،،!! پیسہ زیادہ پیارا ہے یا میں ؟

تم . . .وہ فورا بولا تھا مجھے تم عزیز ہر چیز سے زیادہ ہر پیسے ہر ہیرے جواہرات سے زیادہ تم مجھے اتنی عزیز ہو کہ میں تم پہ دنیا کے سارے بینکس کا پیسہ لٹا سکتا ہوں میں تمھارے لئے خود کو بھی بیچ آؤں

نہ کرو میں رونے لگوں گی ہا لے اس انداز سے بولی کہ عمر ہنس پڑا تھا بے بسی سے شدت سے

اس نے آنکھیں کھول لی تھیں اور سیدھا کھڑا ہوگیا تھا خوف تھا کہ ختم نہیں ہوتا تھا ڈر تھا کہ جا تا ہی نہیں تھا وہ گھوم کر دوسری جانب رکھا صوفہ ہا لے کے صوفے کے عین سامنے رکھ چکا تھا اسکی آنکھیں گیلی تھیں سرخ اور کرب زدہ بھی ہا لے کے سامنے بیٹھتے ہوئے اس نے ہا لے کے ہاتھ تھام لئے تھے

!! تم کیوں ہو ایسی ؟ وہ ایسے پوچھ رہا تھا جیسے بے بسی کی انتہا پہ ہو !! ،،تم مجھے ہپناٹائز کر رہی ہو ہا لے . . . . تمھارے بغیر میں خود کو اندھا بہرہ اور معذور محسوس کررہا تھا تم مجھ پہ جادو کر رہی ہو اور میں سحر زدہ ہو چکا ہوں وہ اسکے ہاتھ تھامے اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بول رہا تھا ہا لے یک ٹک اسے دیکھے گئی بغیر کچھ کہے بغیر پلک تک جھیلکے

تمھیں کیا ہوا ہے عمر ؟ وہ فکر مندی سے بولی تھی اگر تمھیں ٹینشن ہو رہی ہے تو فکر مت کرو بل میں خود دے ،،دوں گی

عمر اسے دیکھتے ہوئے بے بسی سے ہنسا تھا وہ کہاں سے گزر کر آیا تھا وہ کیا دیکھ کر آیا تھا اور یہاں اسکی بیوی کیا "سوچ رہی تھی "کچھ نہیں ہوا . . . اس نے نرمی سے یقین دہانی کروائی

سب ٹھیک ہے !! تم اگر میرے ساتھ ہو تو سب ٹھیک ہے ،،تم صحیح کہتی ہو کھانا ہمیں مرنے سے بچاتا ہے آج ہم دونوں ڈھیر سارا کھانا کھائیں گے اپنے موبائل آف کر دیں گے اور بس ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاریں گے وہ جیسے سب کچھ پلان کر چکا تھا ایک ہاتھ سے ہا لے کا ہاتھ پکڑے ہوئے دوسرے ہاتھ سے اپنا موبائل جیب سے نکال رہا تھا اور پھر اس نے اپنا موبائل آف کر کے میر پہ ڈال دیا ہا لے تو بس اسے دیکھ کر رہ گئی تھی آج رات تک ہم نہیں رہیں گے تمہاری پسند کی فلم دیکھیں گے کھانا کھائیں گے اور تم مجھ سے باتیں کرنا میں سنوں گا اوکے ؟ وہ دھیرے سے پوچھ رہا تھا ہا لے نے اثبات میں سر ہلا دیا تھا

عمر آگے کو ہو بیٹھا تھا ساری ڈشز نان ویج تھیں لیکن وہ ہچکچایا نہیں ایک ہاتھ سے ہا لے کا ہاتھ پکڑے وہ دوسرے ہاتھ سے نوالا بنا رہا تھا

عمر . .ہاتھ تو چھوڑ دو ہا لے نے جیسے اسے یاد دلایا تھا وہ بے نیاز رہا

اس ہاتھ کی اصل جگہ یہی ہے سو یہ نہیں رہے گا اس نے کہتے ساتھ اپنا نوالا وائٹ کڑ اھی کی پلیٹ میں ڈبویا تھا پھر ایسا ہی ایک چھوٹا سا نوالا بنا کر ہا لے کے منہ تک لے گیا وہ خاموشی سے نوالہ چبانے لگی

میرا دوست اتنا بھی اچھا نہیں ہے ہم پورا دن یہاں رہیں گے تو ہمیں پے کرنا ہوگا وہ اسے وارن کر رہی تھی کوئی بات نہیں میرے پاس بہت پیسے ہیں تم پہ تو ساری دنیا لٹآئی جا سکتی ہے بس اب مزید اس سے برداشت نہیں ہو سکا تھا

،،!! سچ سچ بتاؤ عمر کہیں بھری دوپہر میں بھانگ تو نہیں پی کر آئے ؟ وہ مشکوک نظروں سے اسے دیکھ رہی تھی ایسی باتیں کرو گے تو میں مر جاؤں گی اسکی آخری بات پہ عمر نے اسے ایسی نظروں سے دیکھا تھا کہ ایک پل کو ہا لے تھم گئی اسکے ہاتھ پہ گرفت بنائے ہوئے عمر کا ہاتھ کانپا تھا وہ کچھ نہ بولا بس اسے دیکھتا رہا

میری اتنی فکر نہ کرو عمر اب میں واقعی رونے لگوں گی اسکے کہنے پہ عمر کے تاثرات ذرا سے نرم ہوئے تھے اس نے ایک اور نوالا بنایا اور اسکے منہ تک لے گیا ہا لے نے خاموشی سے آگے بڑھ کر نوالا منہ میں لے لیا

وہ اب اس سے ہلکی پھلکی باتیں کر رہا تھا اسکا دھیان خود پر سے ہٹا رہا تھا اور جلد ہی وہ کامیاب ہو بھی گیا تھا ہا لے سب کچھ چھوڑ چھاڑ اسکے ہاتھ سے کھانا کھاتی رہی اور بولتی رہی اگر ذرا سا نظر اٹھا کر دیکھو تو اسکا ہاتھ اب بھی عمر کے ہاتھ میں تھا اسے جیسے خوف سا لاحق تھا کہ یہ ہاتھ کہیں اس سے چھوٹ جائے گا

محبت کبھی کبھی آپ کو بے حد خوف زدہ کر دیتی ہے

سلطان منزل میں صف ماتم بچھ چکا تھا لان میں سفید چاندنیاں بچھی تھیں جن کے گرد عورتیں بیٹھی تھیں سپارے سب کے ہاتھوں میں تھے لیکن کسی کا دھیان ان سیپاروں پہ نہیں تھا یہ وقت عشاہکے قریب کا تھا جنازہ رات میں ہی اٹھایا جانا تھا صبح سے لے کر اب تک لاش ہسپتالوں کے دھکے کھاتی رہی تھی وجہ . . تھی پوسٹ مارٹم

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.