مغرب کے قریب قریب میت گھر والوں کے حوالے کی گئی تھی مہر ماہ اب تک ہسپتال میں تھی وہ اپنی وجہ سے ہی اپنی اولاد کھو چکی تھی چاندنیوں پہ بیٹھی سیپ ارا ہاتھ میں لی ہوئی عورتیں رو نہیں رہی تھیں بلکہ سفیر کے علاوہ تو کسی کی بھی آنکھ نے آنسو نہیں بہایا تھا وہ اب بھی اپنی ماں کے پیروں کے قریب بیٹھا تھا ہلکی بے حد ہلکی آواز میں روتا ہوا اسے نہیں پرواہ تھی کسی مہر کی کسی شمس کی اسے بس اسکی ماں کے ساتھ کچھ وقت چاہیے تھا حسینہ بیگم اور نفیسہ حیات بھی انہی عورتوں کے ساتھ بیٹھی تھیں لان کی دوسری جانب مرد تھے سفید کر تا پہنے ہوئے شمس سلطان سرخ آنکھوں کے ساتھ پرسا وصول کر رہا تھا اسکے سخت چہرے پہ آج کرب تھا یوسف سلطان اپنی وہیل چیئر پہ ہی بیٹھے تھے لوگ آتے تھے ان سے تعذیت کرتے تھے اور مڑ جاتے تھے
لان کو چھوڑ کر باہر دروازے کی جانب آؤ عمر حیات کی گاڑی باہر رکتی ہوئی نظر آئے گی وہ دونوں ایک ساتھ گاڑی سے باہر آئے تھے گھر کے باہر گاڑیوں کا بے تحاشا رش دیکھ ہا لے کو خطرے کی گھنٹی سنائی دی تھی اس نے ہول کر عمر کی جانب دیکھا تھا اسکا چہرہ خالی تھا سپاٹ سا جیسے وہ جانتا ہو یہاں کیا ہوا ہے
عمر . . . یہاں کیا ہوا ہے پلیز کچھ برا نہ بولنا . . . اسکا دل جیسے بند ہو رہا ہو جن لوگوں نے اپنے عزیزوں کے جنازے دیکھ رکھے ہوں وہ غیر وں کی بھی خیر مانگتے ہیں
مہر ماہ نے فروا کا قتل کر دیا ہے وہ خبر سنانے والے انداز میں بولا تھا ہا لے کے دل کو دھکا سا لگا تھا اس نے عمر کو نہیں دیکھا وہ تیز تیز قدم اٹھاتی اندر جانے لگی تھی لان کی جانب آتے ہوئے اسکی آنکھیں بھر نے لگی تھی اسی لان میں ایک دن اسکے باپ کا جنازہ تھااور آج اسی لان میں قاتلوں کی لاش تھی کیا لے کر گئی وہ عورت یہاں سے ؟
یہ محل ہیرے جواہرات ؟ اپنے رشتے دار ؟ کوئی بھی تو اسکے ساتھ نہیں گیا اگر کچھ گیا تھا تو وہ اسکے اعمال تھے اب آگے کا ساتھ بس اسکے اور اسکے اعمال کا تھا ہا لے ذرا فاصلے پہ کھڑی رہی سفیر میت کے قدموں کی جانب بیٹھا تھا سر جھکائے ہوئے اسکی آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں اسے دیکھ کر ہا لے کے دل کو کچھ ہوا تھا چاہے اس نے ماضی میں جو سلوک رکھا ہو لیکن وہ ایک وقت میں اسکا دوست تھا ہا لے اسے دیکھتے ہوئے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا تی اسکے قریب جا رہی تھی پھر اس نے خود کو سفیر کے قریب گھٹنوں کے بل بیٹھتے ہوئے دیکھا
سفیر . . . ہا لے نے پکارا تو جھٹکا کھا کر سیدھا ہوا اسکی آنکھیں سوج چکی تھیں وہ شاید بری طرح روتا رہا تھا ہا لے کو دیکھ اسکی آنکھیں ایک بار پھر تیزی سے بہنے لگی تھیں
!! میری ماں کو معاف کر دینا ہا لے پلیز !! انہوں نے تمھارے ساتھ جو بھی کیا پلیز انکو معاف کر دو وہ اسکے سامنے ہاتھ جوڑ چکا تھا ہا لے بس اسے دیکھتی رہی نم گیلی آنکھوں سے
ہم نے تمھارے ساتھ بہت برا کیا ہا لے پلیز ہمیں معاف کر دو ،میں معافی مانگتا ہوں تم سے میں تم سے ہر گناہ کی معافی مانگ رہا ہوں وہ بلند آواز میں روتے ہوئے بول رہا تھا لوگ اسے دیکھنے لگے تھے
"پلیز میری ماں کو اور مجھے معاف کر دو چاہے مجھے معاف نہ کرو لیکن پلیز میری ماں کو معاف کرد و پلیز وہ ہاتھ باندھے سر جھکائے بری طرح گڑ گڑا رہا تھا ہا لے نے اسکے جڑے ہوئے ہاتھ آزاد کر دئیے سفیر رک کر اسے دیکھے گیا
!! میں نے . . سب معاف کیا وہ ہلکی آواز میں بولی تو سفیر کے دل سے بوجھ ہٹا میں نے آپ کو معاف کیا آپ کی ماں کو بھی معاف کیا اللہ انکے لئے آسانیاں کرے وہ بھاری دل کے ساتھ کہہ رہی تھی میں نے آپ سب کو اللہ !! ،،کی خاطر معاف کیا
سفیر ممنون تھا اسکا دل ہلکا ہو گیا تھا اسی پل ہارون سادہ شلوار قمیض میں ملبوس اسی جانب آ تا دکھائی دیا وہ سفیر کے قریب پنجوں کے بل بیٹھا آ کر بیٹھا تھا
،،آنٹی کو لے کر جانا ہوگا سفیر اٹھو ہمت کرو ،،وہ نرمی سے بولا تو سفیر کے دل پہ ایک بار پھر بوجھ بڑھا آنکھیں ایک بارپھر بھر رہی تھیں ہارون اسے بازو سے پکڑ کر کھڑا کر چکا تھا انکے درمیان جو بھی اختلاف سہی لیکن ہارون شاہد کسی کی ماں کے مرنے پہ انتقام لینے والوں میں سے نہیں تھا
لان کی دوسری جانب شمس سلطان کے ساتھ عمر حیات کھڑا تھا وہ تعذیت کر چکا تھا چند ایک بتاوں کے بعد وہ ہلکی آواز میں اب کوئی اور بات کہہ رہا تھا
،،آپ فکر نہ کریں شمس صاحب نیلامی کی تاریخ میں نے آگے کروا دی ہے ایک ماہ بعد کی تاریخ ہے میں آپ کا غم سمجھ سکتا ہوں وہ بات تو شمس سے کر رہا تھا لیکن اسکی نظریں لان کی دوسری طرف ہا لے پہ ٹکی تھیں !! میں جانتا ہوں کس طرح کسی اپنے کو کھو دینے کا خیال ہی آپ کی روح کھینچ لیتا ہے میں سب جانتا ہوں !! ،،اللہ !! ،،آپ کو صبر دے
شمس نے سر کو خم دیا تھا عمر اب لان کی دوسری جانب بڑھ گیا تھا کچھ ہی وقت میں میت کو کندھا دیا جانے لگا تھا ایک جانب عمر،ہارون ،سفیر ،اور سردار چار مر دوں کے مضبوط کندھے
انکے عقب میں کھڑی کئی عورتیں اور فضا میں گونجتے نعرہ تکبیر کی بلند صداؤں میں میت کو اسکی آخری آرام گاہ کی طرف لے جایا جانے لگا
!!!! اب اسکا معاملہ اللہ کے حوالے تھا !! کیا تمھیں اس سطر سے خوف نہیں آیا ؟
!! ایک ماہ بعد نیلامی کا دن
صبح ساڑھے دس بجے
یہ صبح دسمبر کی ایک خوبصورت صبحوں میں سے ایک تھی ٹھنڈی ہواؤں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا گو کہ ہوائییں یخ بستہ نہیں تھیں لیکن اہلیان کراچی اسی میں خوش تھے انکے لئے یہی سردی تھی عمر حیات کے بنگلے پہ یہ صبح باسی ہو کر مرجھا چکی تھی اس وقت یہ صبح ایسی تھی جیسے خز اں کے پیلے زرد پتے ہوں
عمر اور ہا لے سلطان کے مشترکہ کمرے میں آؤ تو ہا لے سلطان ڈریسنگمرر کے سامنے بیٹھی تھی اس نے وہی سرخ ساڑھی پہن رکھی تھی جسے وہ کچھ عرصہ قبل مال میں خرید نہیں سکی تھی
اس وقت وہ نیلامی میں جانے کو تیار تھی لیکن دل تھا کہ بھر بھر آتا تھا پچھلا ایک مہینہ اچھا گزرا تھا عمر اسکے ساتھ تھا وہ خوش تھی اماں ،حسن ،ہارون ،دادا سب اسکے ساتھ تھے راضی تھے زندگی واپس ڈگر پہ آگئی تھی مہر ماہ کو چند دن قبل ہی پولیس گرفتار کر گئی تھی اس سے پہلے وہ ہسپتال میں ایڈمٹ رہی تھی
ہا لے سلطان اس وقت سنگھار میر کے سامنے بیٹھی تھی اسکی آنکھیں بار بار پھر آتی تھیں جسکی وجہ سے کئی بار وہ اپنا میک اپ صاف کر کے دوبارہ لگانا شروع کرتی تھی عمر جو کہ اسکے عقب میں بیٹھا اپنے جو توں کے تسمے باندھ رہا تھا وہ کافی دیر سے اسکی کاروائی نوٹ کر رہا تھا بلاخر اب وہ اٹھ آیا تھا سیاہ ڈنر سوٹ میں ملبوس بالوں کو جیل سے جمائے ہلکی بڑھی ہوئی شیو میں وہ کافی اچھا لگ رہا تھا چھوٹے چھوٹے قدم لیتا وہ ہا لے کے سامنے ڈریسنگ ٹیبل پہ آ کر بیٹھا تھا وہ پلکیں جھپک جھپک کر آنسو اندر اتار رہی تھی اسکے ہاتھ میں مسکا را تھا عمر نے خاموشی سے اسکے ہاتھ سے مسکارا لے لیا ہا لے نے مزاحمت نہیں کی
!! رونا ہے ؟!! اسکے سنجیدگی سے پوچھنے پہ ہا لے نے گیلی آنکھوں کے ساتھ بچوں کی طرح زور زور سے سر ہلایا تھا اور پھر اسکی آنکھوں سے نہ رکنے والا آنسوؤں کا سلسلا شروع ہو گیا عمر خاموشی سے اسکے بالوں پہ ہاتھ پھیر تا رہا جیسے ہم کسی بچے کے سر پہ ہاتھ پھیرتے ہیں
!! مجھے ڈر لگ رہا ہے عمر . . . مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے مجھے لگتا میں بابا کے سر پہ لگے یہ دھبے نہیں اتار سکوں گی وہ روتے ہوئے بلند آواز میں کہہ رہی تھی
مجھے لگتا ہے سب برا ہوگا کچھ بھی کبھی بھی اچھا ہو ہی نہیں سکتا بابا کو بے گناہ ثابت کرنا یہ میرے لئے بہت مشکل ہے عمر میں بہت ڈر رہی ہوں وہ اسکا ہاتھ بلند کر کے اپنی آنکھیں اس کے ہاتھ پہ ٹکا ئے روتی چلی گئی تھی وہ ایک ہاتھ سے کبھی اسکے بالوں کو تھپکتا کبھی اسکے آگے کرنے والے بالوں کوکا نکے پیچھے اڑس رہا تھا کافی دیر تک وہ روتی رہی تھی اور پھر خود ہی تھک گئی عمر نے اسکی آنکھیں ٹشو سے تھپتھپائیں پھر ہلکی آ واز میں اسکے کان کے قریب کہنے لگا
،،!! تمہاری آنکھیں مجھے تمہاری آنکھیں بے حد پسند ہیں میں انہیں دیکھ کر جیتا ہوں ان آنکھوں کو دیکھ کر جینے والوں کو کیوں مارتی ہو ؟!! وہ شکوہ کر رہا تھا
تم اتنی ظالم کیسے ہو سکتی ہو؟ وہ اسکی آنکھیں خشک کر چکا تھا پھر ہاتھ سینے پہ باندھے پیچھے کو ہو بیٹھا
،،!! جس جس نے ہمارے ساتھ برا کیا ہے میں انہیں چوک پہ کھڑا کر کے درے ماروں گا تمھیں مجھ پہ یقین ہے ناں ؟ وہ ایسے مان سے بولا تھا کہ ہا لے بے اختیار گردن اثبات میں ہلا نے لگی عمر اسکی نم آنکھوں کو دیکھے گیا اور پھر وہ ہلکا سا جھکا تھا
نرمی سے اسکی دونوں آنکھوں کو باری باری لبوں سے چھوا اور پھر پیچھے ہو گیا ہا لے نے خفت سے ادھر ادھر سر گھمایا تھا عمر آج پہلی بار اسکا اتنا سرخ ہوتا چہرہ دیکھ محضوض ہوا تھا
!! ماشاءاللہ تم شرماتی بھی ہو مجھے لگا تھا سوائے میرا خون اور بینک بیلنس چوسنے کے تمھیں اور کچھ نہیں آتا !! وہ کھلے دل سے طنز کر رہا تھا
ہا لے نے کلس کر اسکو دیکھا تھا !! مجھے ایک اور کام بھی آتا ہے آواز نکالے بغیر بندہ مارنا اورا گر مجھے بیوہ ہونے کا خوف نہ ہوتا تو اب تک یہ کر چکی ہوتی !! وہ ایک بار پھر اپنے چہرے پہ فاؤنڈیشن ملنے لگی تھی
عمر اسی طرح مسکراہٹ دبائے اسے دیکھتا رہا
!! یہ ظلم نہ کرنا تمہارا تو کچھ نہیں جائے گا لیکن اس دنیا سے ایک حسین انسان کم ہو جائے گا
عمر رررر اب تم مجھے تیار ہونے دو گے کہ نہیں؟
تم چاہے جو مرضی کر لو جتنی مرضی تیار ہو جاؤ میرے جیسا حسن کہاں سے لاؤ گی؟ صاف ظاہر تھا وہ اسے تپا رہا تھا ہا لے اسکی طرف دیکھے بغیر بلش آن کٹ اٹھا چکی تھی
!! ویسے اس دن کوئی کہہ رہا تھا کہ میرے چہرے کے بغیر دنیا اندھی اور میری آواز کے بغیر کان بہر ے ہو جاتے ہیں وہ برش سے گلابی افشاں گالوں پہ بکھیرتے ہوئے عام انداز میں بولی تھی
پاگل ہو گیا تھا میں بھری دوپہر میں چرس پی آیا تھا وہ جل کر کہتے ہوئے اٹھا تھا اور دروازے کی طرف بڑھ گیا ہا لے برش چھوڑ اسے پکار بیٹھی
!! تمھیں پیسہ زیادہ پسند ہے یا میں !!؟ عمر چوکھٹ پہ رک گیا سنجیدگی سے ہا لے کو دیکھا
،،تم ،،بس ایک لفظ اور ہا لے طمانیت سے مسکرائی تھی اور اپنا رخ واپس سنگھار میر کی جانب موڑ لیا وہ اب آسودگی سے مسکراتے ہوئے اپنا میک اپ کر رہی تھی
سیلف آبسیسڈ آدمی سر جھٹکتے ہوئے باہر نکل گیا تھا
ہیون کے وسیع و عریض لان میں اس وقت سفید چادر چڑھائی ہوئی کرسیاں لگی تھیں قطار در قطار ان کر سیون کی تعداد جہاں ختم ہوتی تھی وہیں سے زمین سے چند انچ اونچا اسٹیج لگا تھا جس پہ چڑھ کر جانے کے لئے تین ذینے تھے ابھی لوگوں کی آمد شروع ہو چکی تھی کرسیاں بھرتی جا رہی تھیں یہاں سے دور ذرا فاصلے پہ شاہانہ طرز کو بو فے ٹیبلز سجی تھیں جن پہ تا حد نگاہ کھانے کے برتن سجے تھے انکی اشتہا انگیز مہک ناک کے نتھنوں سے ٹکراتی تو روح تک تازہ ہوجاتی تھی انہی میزوں کے گرد ہارون شاہد اور لیل سکندر کھڑے تھے لیل نے آف وائٹ ساڑھی پہن رکھی تھی جس کے بارڈر پہ ستھری کام ہو رکھا تھا چھوٹے والوں کو کرل کئے بڑی بڑی آنکھوں سے ہارون کو دیکھتی وہ خوبصورت لگ رہی تھی
!! تو پھر طے ہوا کہ تم مجھے پروپوز نہیں کر رہے ؟ وہ ہارون کو دیکھتے ہوئے مصنوعی افسوس سے کہہ رہی تھی نیوی بلیو ڈنر سوٹ والا لڑکا مسکرایا تھا اسکی سرمئی آنکھوں میں چمک تھی
!! ہم دوست ہی اچھے ہیں ابھی ایک دوسرے کی جن باتوں پہ دل دکھتا ہے بعد میں ان پہ غصہ آئے گا تم دوست بن کر نخرے کرتی اچھی لگتی ہو بیوی بن کر نخرے کرو گی تو زہر لگو گی وو جتا کر بولا تو لیل مسکرا ئی پھر اسکی نظروں کی سیدھ میں دیکھا وہ آنکھوں میں چمک لئے سامنے سے آتی ہا لے کو دیکھ رہا تھا
تم بھی دوست بن کر کسی عورت کو ایسے دیکھتے ہوئے برے نہیں لگو گے اگر شوہر بن کر دیکھا تو آنکھیں نوچے جانے کا خدشہ ہے لیل وارن کر رہی تھی اتنے میں ہا لے انکے قریب آ چکی تھی عمر ذرا فاصلے پہ شمس کے ساتھ رک گیا تھا
وہ تینوں اب اپس میں باتیں کر رہے تھے ہا لے مسکرا رہی تھی چہرہ چمک رہا تھا یہ کسی قسم کا ہائی لائٹر نہیں تھا یہ کسی قسم کی سن لائٹ نہیں تھی یہ کچھ الگ سی چمک تھی
red is made for you halay!!
ہارون اسکو دیکھتے ہوئے ستائش سے بولا تھا ہا لے نے مسکراتے ہوئے سر کو خم دیا !! تم پہ بھی نیوی بلیو بہت اچھا لگتا !! ہے
ہارون کا دل چاہا تھا سر پیٹ لے ،،یہ نیوی بلیو نہیں ہے ہا لے وہ بے چارگی سے بولا تھا ساتھ ساتھ ذھن کے پردے پہ چند دن قبل کا منظر ابھرا تھا
فروا سلطان کے قتل کے چند دن بعد
یہ ایک نجی آرٹ گیلری کا منظر ہے جسے نئے ابھرتے آرٹسٹس کے لئے بنا یا گیا تھا تاکہ جب وہ اپنے آرٹ کی نمائش کروانا چاہیں تو انہیں زیادہ دقت نہ ہو اس وقت یہ آرٹ گیلری ہارون شاہد کے بنائے شاہکار وں سے سجی تھی وہ اپنے باپ کے ساتھ اور اپنے دوستوں کے ساتھ آنے والے ہر نئے آدمی کو اپنی پینٹنگز کی ڈیٹیلز دے رہا تھا وہ سرآہا جا رہا تھا وہ سراہے جانے کے قابل تھا
سب لوگوں سے بچ بچا کر وہ اب گیلری کی لمبی پتلی سی گلی نما جگہ کی طرف آیا تھا دونوں دیواروں پہ لگی پینٹنگز اور تنگ سی جگہ پہ کھڑے عمر اور ہا لے ،ہا لے ستائش اور فخر سے ہر ایک پینٹنگ کو دیکھ اور تعریف کر رہی تھی اور اس وقت عمر کو سخت زہر لگ رہی تھی وہ برا سا منہ بنائے اسکے ساتھ کھڑا تھا
یہ دیکھو عمر . . .یہ پینٹنگ ہارون نے پورے چھ ماہ لگا کر بنائی ہے ہا لے نے ایک پینٹنگ کی جانب اشارہ کر کے بتایا تھا
!! ہاں تو ایک آدمی بنانے میں چھ مہینے کون لگاتا ہے ؟!! ناکام پینٹرر ہنہہ
!! ایک آدمی کو پکڑنے میں چار ماہ کون لگاتا ہے ہنہہ ناکام پولیس والا!! جواب ہارون کی جانب سے آیا تھا وہ جینز کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے انکے عقب میں کھڑا تھا عمر اسکی بات پہ اندر تک جل گیاتھا
ہارون یہ پنک کلر اس پینٹنگ میں کتنا اچھا لگ رہا ہے ناں ؟ وہ مسمرائز سی ہوئے کہہ رہی تھی
یہ پنک نہیں پیسٹل پرپل ہے ہا لے سلطان ہارون نے تصیح کی
اور یہ سلور دیکھو ناں یہ کتنا اٹریکٹ کر رہا ہے وہ اب اسی پینٹنگ میں ایک اور جگہ کی نشان دہی کروا رہی تھی ہارون نے اب کے عمر کو دیکھا تھا وہ بے زاری سے کندھے اچکا کر رہ گیا
!!!! یہ سلور نہیں ہے ہا لے یہ گرے کا ایک شیڈ ہے
اب کے ہا لے مڑی تھی اسکے چہرے پہ دبا دبا غصہ تھا ،،ہاں ٹھیک ہے مجھے رنگوں کے نام نہیں آتے ہاں میں انکو نہیں پہچان پاتی ہاں یہ بھی ٹھیک ہے کہ مجھے اس دیوار کا کلر آف وائٹ ،چھت کا کلر براؤن اور یمھاری شرٹ کا کلر ایش گرے لگ رہا ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کلر بلائنڈ ہوں اچھا وہ تلملاتی ہو ئی وہاں سے نکل گئی تھی پیچھے عمر اور ہارون آف وائٹ دیواروں ،براؤن چھت اور ہارون کی ایش گرے شرٹ کو دیکھے گئے
آج زندگی میں پہلی بار اس نے رنگوں کے نام صحیح لئے تھے کسی کے پکارنے پہ وہ حال میں واپس آیا تھا لیل اور ہا لے اب جیولری کے متعلق بات کر رہے تھے سرخ ساڑھی والی لڑکی خوش تھی ہارون بس اسے دیکھ کر خوش تھا
***
کرسیاں اور میزیں اب بھر نے لگی تھیں لوگ کے بولنے کی آوازیں بڑھ گئی تھی کئی امراہ اب بوفے ٹیبل کے قریب کھڑے تھوڑا بہت تھوڑا سا کھانا نکالے کھڑے تھے نیلامی شروع ہونے میں ابھی بس کچھ ہی وقت تھا اسی لمحے عمر سامنے سے یوسف سلطان کی وہیل چیئر گھسیٹ کر لاتا ہوا دکھائی دیا تھا وہ مسکرا کر انکے کان کے قریب کچھ کہہ رہا تھا اور وہ دل کھول کر ہنس رہے تھے ہا لے انہیں دور سے دیکھتے ہوئے مسکرا دی تھی یو سف سلطان کے کسی پرانے جاننے والے نے انکو روک لیا تھا حسن انکے قریب آ کر کھڑا ہوا تو عمر آگے بڑھ آیا ہا لے کی جانب وہ مسکراتے ہوئے اسے اپنی جانب آتا دیکھتی رہی وہ قریب چلا آیا تھا
ہم دونوں ٹویٹر پہ ٹرینڈ کر رہے ہیں وہ اسکے کان کے پاس جھکا تھا اس دن ریستو ران والی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں وہ آرام سے کہہ کر سیدھا ہواتھا ہا لے کے چہرے پہ بیک وقت خوشی اور جوش چھا گیا وہ اپنا مو بائل نکال چکی تھی
ہیش ٹیگ کیا ہے؟ کپل گولز ؟ یا ڈریمز ؟
!! ہیش ٹیگ ہے فراڈیا کپل آف دی ایئر ہیش ٹیگ ہے !! کیا سے کیا ہو گئے دیکھتے دیکھتے
اسکی بات پہ ہا لے کا جوش ٹھنڈا پڑ گیا تھا موبائل کی سکرین پہ حرکت کر تی انگلیاں ایک پل کو رک گئیں سامنے ہی ان دونوں کی تصویر تھی ایک تصویر میں وہ میڈیا والوں کے سامنے عمر کی شان میں قصیدے پڑھ رہی تھی اور دوسری تصویر میں وہ ریستوران میں اسکے قریب کھڑا تھا اور ہا لے مسکرا رہی تھی
ہیش ٹیگ فراڈیا کپل ہیش ٹیگ کیا سے کیا ہو گئے اس نے ایک نظر میم کو دیکھا پھر چہرہ اٹھا کر عمر کو دیکھا چند پل ایک دوسرے کو دیکھتے رہنے کے بعد وہ دونوں ہنس دئیے تھے اور کرتے بھی کیا؟
تم دادا جان کے ساتھ بہت کلوز لگ رہے ہو سچ سچ بتاؤ اس دن تمھارے درمیان کیا بات ہوئی تھی وہ مو ضوع بدل گئی تھی اب کے وہ مشکوک تھی عمر نے یاد کرنا چاہا انکے درمیان آخر کیا بات ہوئی تھی . . . . . ؟
. . . . چند دن قبل
عمر حیات کے بنگلے پہ یہ شام کافی پر رونق سی تھی لاؤنج میں بیٹھے سلطان منزل سے آئے مہمان کچن میں کھڑی نئی ملازمہ (جسے صرف کھانا بنانے کے لئے رکھا گیا تھا)آس پاس بیٹھے ہارون شاہد ،حسن اور لیل سردار بھی اپنی بیوی کے ساتھ نہیں تھا یہ عمر کے حساب سے اسکی شادی کی دعوت تھی ان سب لوگوں کی خوش گپیوں اور باتوں کو چھوڑ کر اگر بنگلے کے لان میں آؤ تو عمر حیات گھاس پہ بیٹھا تھا اسکے سامنے یوسف سلطان اپنی وہیل چیئر پہ بیٹھے تھے ساتھ ہی بخش کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں مختلف کاغذات تھے ان میں چند کاغذات اس نے یو سف سلطان کی گود میں رکھے تھے اور اب وہی کاغذات وہ عمر حیات کو دے رہے تھے
یہ تمہارا حصہ ہے بیٹے میں جانتا ہوں یہ تمھارے حصے کا آدھا بھی نہیں ہے لیکن فلحال مجھ سے یہی لے لو میری جائیداد پہ تو میرا بیٹا سانپ بن کر بیٹھا ہے وہ تاسف سے کہہ رہے تھے
میں جانتا ہوں ساری زندگی معراج نے تمھیں اپنے قدموں پہ کھڑا ہونے کا کہا تم سے کام کروایا تم سے مشقت . . . کروائی
میں اس سب میں خوش تھا عمر نے انکی بات کاٹی تھی یوسف سلطان ہلکا سا مسکرائے تھے !! جو کو ئی بھی میرے معراج کے ساتھ رہتا ہے وہ با وقار ضرور بن جاتا ہے جیسے کہ تم میں اگر معراج کی جگہ ہوتا تو تم سے کبھی کام نہ کرواتا وہ محبت سے اسے تک رہے تھے عمر کو خوامخوا عجیب محسوس ہوا اتنا عرصہ کوئی رشتہ نہیں ملا تھا اور اب تو جیسے رشتوں کی بارش ہو گئی تھی
میں شاید تمھیں اسی طرح بگاڑ دیتا جیسے ہا لے کو لیکن میں بس تمھیں کبھی کوئی تکلیف نہ دیتا تم بالکل میری نگین جیسے ہو وہ آس بھرے لہجے میں بولے تھے عمر مسکرادیا
لوگ کہتے ہیں میں بالکل اپنے باپ جیسا ہوں وہ عام سے انداز میں کہتا آگے کو ہو اور کاغذات واپس انکی گود میں رکھ دئیے تھے انکے دونوں ہاتھوں کو اپنے مضبوط ہاتھوں میں تھام لیا اور انکی آنکھوں میں دیکھ کر کہنا شروع کیا
مجھے یہ بھاری بھرکم کاغذات نہیں چاہیے نہ مجھے آپ سے لمبا چوڑا بینک بیلنس چاہیے مجھے آپ سے میری ساری زندگی کی دربدری میری خواہشات کے مرنے کے بدلے اور میرے جج صاحب کی کریڈیبلٹی کی خا طر صرف ایک کاغذ چاہیے صرف ایک وہ سنجیدہ تھا حد سے زیادہ سنجیدہ
یوسف سلطان نے غور سے اسے دیکھا تھا
تمھیں کیا چاہیے ؟ ،،عمر نے اپنی سیاہ آنکھیں انکی آنکھوں میں گاڑ دی تھیں اور پھر اسکے منہ سےبس ایک ہی لفظ نکلا تھا
عاق نامہ . . . مجھے آپکی جانب سے شمس سلطان کے کے نام عاق نامہ چاہیے اگر دے سکتے ہیں تو میری ساری عمر کی تکالیف مٹ جائیں گی آپ کے بے گناہ قتل ہوئے بیٹے کو انصاف ملے گا میں آپ سے اور کچھ نہیں مانگوں گا ہر حق آپ کو معاف کر دوں گا بولیں دے سکتے ہیں؟ وہ جیسے چیلنج کر رہا ہو
یوسف سلطان کچھ بھی نہیں بولے تھے وہ خاموش تھے لیکن یاد رہے وہ "ناں "بھی نہیں بولے تھے
عمر بتاؤ ناں ؟ ہا لے کی آواز پہ وہ چونک گیا تھا پھر نارمل انداز میں اسے دیکھا یوں جیسے اس پہ افسوس کر رہا ہوں
!! تم عمر حیات کی بیوی ہو تمھیں سب پتہ ہونا چاہیے وہ دل کو جلا دینے والے انداز میں بولتا آگے بڑھ گیا تھا ہا لے نے ایک بار پھر ڈھیر سارا غصہ اندر دبا لیا تھا