Chapter 109: باب 109

بوفے ٹیبل کے قریب سفیر سلطان اپنے وکیل کے ساتھ کھڑا تھا اس نے سیاہ ٹکسیڈو پہن رکھا تھا بھورے بال جیل سے جمے تھے آنکھیں خالی خالی تھیں اسکا چہرہ کسی گہرے غم کی مثال لگتا تھا اسکا وکیل کوئی چالیس پینتالیس کےلگ بھگ تھا سیاہ ہی ڈنر سوٹ میں ملبوس وہ اپنی پلیٹ میں چمچ ہلاتے ہوئے سفیر سے بات کر رہا تھا سفیر اسکی بات سن کر برہمی سے کچھ کہہ رہا تھا ذرا قریب آ کر انکی باتیں سننا چاہو گے؟

!! !! میں آپ سے کہہ رہا ہوں ناں جمشید صاحب میں اس عورت سے اب نہیں ملوں گا میاں ب اسکی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتا اور کیس واپس لینے کی یا اسے معاف کرنے کی بات ہے تو یہ میری لاش بھی نہیں کرے گی !! اسکا لہجہ اٹل تھا حتمی آخری

جمشید نے غور سے اسکی بات سنی تھی پھر سر کو سمجھنے والے انداز میں ہلایا تھا اور کہنے لگا

!! ،،سفیر آپ لاسٹ ٹائم اس سے کب ملے تھے؟ مس مہر نے کہا ہے کہ آپ نے جب انہیں طلاق دی تب وہ حاملہ تھیں اورپھر آپ کا بچہ کسی حادثے میں نہیں رہ سکا لیکن اس سارے میس کے بعد بھی وہ دعوی کرتی ہیں ،،!! کہ وہ آپ کی بیوی ہیں

سفیر اسکی بات سن کر سوچ میں پڑ گیا تھا سامنے سے آتی سورج کی میٹھی منظر گرم کرنیں اسکے چہرے پہ پڑیں تو تحلیل ہونے لگے وہ اب کہیں اور تھا کسی اور جہاں میں یہاں مشینوں کی آواز تھی یہاں دوائیوں کی بد بو تھی کھڑکی کے بلائنڈز سے چھن کر آتی دھوپ سفیر کے چہرے پہ پڑ رہی تھی وہ ہسپتال کے کمرے میں تھا بیڈ کے سامنے کرسی پہ بیٹھا چبھتی نظروں سے بیڈ پہ نیم دراز مہر کو دیکھتا ہوا وہ نقاہت زدہ سی تھی آنکھوں تلے حلقے اور . . . . . . . . . مرجھایا ہوا چہرہ مردہ آنکھوں سے سفیر کو یک ٹک دیکھتی ہوئی

!! جانتی ہو مہر ماہ جب مجھے معلوم ہوا کہ میرا بچہ مر گیا ہے تو مجھے کیسا لگا تھا؟ !! وہ سارے وقت میں پہلی بار بولا تھا مہر نے جواب نہیں دیا وہ کیا جواب دیتی ؟ سفیر خود ہی کہنے لگا

پہلے تو مجھے بہت دکھ ہوا تھا۔ لیکن پھر میں بہت خوش ہوا بہت زیادہ خوش وہ ایسے انداز میں بولا کہ مہر ماہ بے یقینی سے اسے دیکھنے لگی۔ میں اپنے بچے کے بارے میں سوچ چکا تھا میں نے سوچ رکھا تھا کہ اسے کم از کم تمھارے حوالے نہیں کروں گا۔ میں اسکے پیدا ہونے کے پہلے منٹ میں اسے تم سے دور لے جاتا لیکن جانتی ہو کیا؟ وہ پھر بھی حاسد رہتا اسکے اندر شر رہتا وہ بالکل تمھارے جیسا ہوتا۔

سفیر عجیب سے لہجے میں کہہ رہا تھا مہر کا دل دکھا تھا اس کی آنکھیں بھرنے لگی تھیں پچھلے کچھ دنوں سے اس نے سفیر سے بس چاہ اور نرمی سمیٹی تھی اب اسکے ایسے الفاظ سماعتوں کو زخمی کررہے تھے

میں ان نو ماہ کا قرض نہیں چکا پاتا اور پھر ایک اور مہر ماہ چند اور زندگیاں برباد کرتی۔ اسی لئے اچھا ہی ہوا وہ مر گیا۔ میرے دل کا ایک حصہ میری اولاد کے ساتھ مرا ہے مہر وہ اٹھتے ہوئے بولا تھا اسکی آواز میں دکھ تھا۔ لیکن میں اس مرے ہوئے حصے کے ساتھ جی لوں گا لیکن ایک اور مہر ماہ اور چند اور تباہ ہوتی زندگیاں یہ میں نہیں دیکھ سکتا۔ اس نے سر کو نفی میں ہلایا تھا

مہر ماہ بھیگے چہرے کے ساتھ اسے دیکھتی رہی !! ابا سے کہیں مجھ سے ملنے آجا ئیں ،،!! وہ اسکی تمام باتوں کے جواب میں بس یہی بولی تھی سفیر کی آنکھیں زخمی ہونے لگیں

اب ان سے تمہارا کوئی تعلق نہیں تمہارا تعلق میرے زریعے ان سے جڑا تھا ناں میں ابھی کے ابھی اس تعلق کو بھی ختم کر دیتا ہوں سفیر کی آخری بات پہ مہر کی آنکھوں میں خوف پھیلا تھا وہ اٹھ کر بیٹھنے لگی تھی لیکن اب شاید اس میں اتنی سکت نہیں تھی اسکے سامنے کھڑا سفیر سلطان اسکی آنکھوں میں دیکھ کر کچھ کہہ رہا تھا

!! میں سفیر سلطان ولد شمس! سلطان اپنے مکمل ہوش و حواس میں مہر ماہ غیاث الدین کو طلاق دیتا ہوں

طلاق دیتا ہوں

طلاق دیتا ہوں وہ بول کر ایک بھی نگاہ غلط اس پہ ڈالے بغیر باہر نکل گیا تھا اسکے پیچھے وہ لڑ کی اب سن تھی اسکی سما عتوں میں زہر انڈ یلا گیا تھا قریب تھا کہ وہ سبز پڑنے لگتی اسکی آنکھیں ایک نکتے پہ جم گئی تھیں جسم ہر قسم کی جنبش سے انکاری تھا

اسکا انجام طے ہو چکا تھا اب وو ساری زندگی اپنے اعمالوں کا بوجھ ڈھو نے والی تھی شاید کمر دکھ جا ئے شاید ٹوٹ . . . . . جائے

یکدم سورج کی روشنی میں تیزی آگئی تو سفیر نے اپنا چہرہ موڑ لیا وہ حال میں تھا اور اسکے سامنے اسکا وکیل کھڑا تھا !! جلد از جلد طلاق کے پیپرز بنوائیں اور اسے کورٹ میں جمع کروا ئیں مزید اس عورت کی بکواس نہ سنوں میں وہ انگلی اٹھا کر تنبیہ کرتا آگے بڑھ گیا تھا

لان کے آخری کونے میں دو چھوٹے چھوٹے بچے باہر نکل آئے تھے ان کی آیا خوف زدہ سی انکو اندر لے جا رہی تھی سفیر نے انکو دیکھا دل کے زخموں پہ جیسے کسی نے نمک ڈال دیا ہو اس نے آنکھیں کھول کر بند کیں ڈھیر سارا کرب اندر اتارا اور آگے بڑھ گیا

اسے رکنا نہیں تھا اگر رک جاتا تو شاید نمک کا مجسمہ بن جاتا

***

لان میں لگی کرسیوں پہ لوگ بیٹھ چکے تھے کئی امراہ اپنے کارڈز ہاتھ میں لئے بیٹھے تھے یہی کارڈ بلند کر کے وہ رقم بڑھا سکتے تھے ابتدائی کر سوں پہ شمس ،میر واعظ فرید اور عمر حیات بیٹھے تھے انکے عقب میں دو لائن چھوڑ کر ہا لے سلطان بیٹھی تھی اسکے ساتھ حسن تھا ہارون تھا اور لیل تھی سفیر یہاں نہیں رکا تھا وہ جا چکا تھا اس سے یہاں رکا ہی نہیں گیا تھا

ڈائس کے پیچھے ایک شخص آ کر کھڑا ہوا تھا ہا لے نے اسے چونک کر دیکھا تھا وجہ اسکا چہرہ اسکے برانڈڈ کپڑے نہیں تھے وجہ تھی اسکی نیلی آنکھیں ہا لے نے فورا اپنے موبائل پہ ایک پیغام ٹائپ کیا اور اسے عمر کے نمبر پہ بھیج دیا عمر کے موبائل پہ پیغام جگممگآیا تو اس نے ذرا کی ذرا گردن موڑ کر ہا لے کو دیکھا تھا اسکا چہرہ سرخ تھا ہا لے محضوض ہو رہی تھی اسے نیلی آنکھوں سے بہت کچھ یاد آیا تھا جاننا چاہو گے کیا؟

!! ایک ہفتہ قبل

عمر حیات کے بنگلے پہ شام کے نیل اہٹ ختم ہو گئی تھی رات کا اندھیرا ہر سو پھیل رہا تھا لاؤنج میں بیٹھی ہا لے سلطان ٹی وی کی بڑی سکرین پہ کوئی ترکش ڈرامہ دیکھ رہی تھی اسی لمحے لاؤنج کی چوکھٹ پار کرتا عمر حیات اندر آیا رف ٹراوزر اور شرٹ میں ملبوس بالوں کو ماتھے پہ گرائے وہ ہا لے کے قریب صوفے پہ آ کر بیٹھا تھا ایک نظر ٹی وی کو دیکھا اور پھر غور سے ٹی وی دیکھتی ہا لے کو ہیرو نے ہیروئن سے کچھ کہا تھا اب کے وہ مسکر ائی تھی

اتنے غور سے کیوں دیکھ رہی ہو؟ اور ہنس کیوں رہی ہو؟ وہ تیوری چڑھائے پوچھ رہا تھا

یہ لڑکا . . . ااس نے انگلی سے ٹی وی کی جانب اشارہ کیا مجھے اسکی نیلی آنکھیں بہت پسند ہیں خوب صورت ہیں ناں

!! عمر نے ایک سرسری نگاہ ٹی وی پہ ڈالی !! ہاں ٹھیک ہی ہیں لیکن میری آنکھیں زیادہ پیاری ہیں

ہا لے نے گردن موڑ کر اسے دیکھا تھا غور سے اسکین کرنے کے انداز میں پھر فورا نفی میں سر ہلایا !! اؤنہوں تم !! سے زیادہ حسین ہیں اسکی آنکھیں

وہ دوبارہ ٹیوی کی جانب متوجہ ہو چکی تھی لیکن عمر اسے یوں دیکھ رہا تھا گویا کہہ رہا ہو !! ،،کسی کی اتنی مجال کہ وہ !! ،،تمھیں مجھ سے زیادہ خوب صورت لگے ؟

بند کرو ٹی وی چلو مجھے چائے بنا کر دو وہ اٹھ کھڑا ہوا تھا ہا لے نے حیرت سے اسے دیکھا تھا

ابھی تو بنا کر دی تھی عمر اچھا صبر کرو یہ قسط ختم ہو جائے تو بنا دیتی ہوں

نہیں مجھے ابھی کے ابھی چائے چاہیے تمھیں شوہر کا خیال نہیں ہے اور اس نیلی آنکھوں والے کی تعریف کرنی ہے ہا لے نے اب کے اسے مسکراہٹ دبا کر دیکھا تھا معاملہ اب اسے سمجھ آیا تھا عمر اسے کوئی ٹین ایجر لگا تھا

تجمل رہے ہو؟

ہنہہ مجھے کیا ضرورت اس سے جلنے کی وہ شان بے نیازی سے بولا تھا لیکن اسکے کان سرخ ہور ہے تھے غصے سے شاید جلن سے

!!! ویسے اس آدمی کو ذرا سی بھی اداکاری نہیں آتی نہ اسکو بولنے کا ڈھنگ ہے اور نہ بات کرنے کا ! عمر نے ہا لے کی معلومات میں اضافہ کیا

وہ جیسا بھی ہے مجھے اسکی آنکھیں پسند ہیں ہا لے جتا رہی تھی

عمر نے ضبط کر لیا ،،میں نے ترکش کباب کے ساتھ افغانی پلاؤ بنایا ہے چلو کھانا کھاتے ،،!! ہیں

مطلب تم مجھے ڈرامہ دیکھنے نہیں دو گے؟

اگر تم اسی طرح اسکی تعریف کرتی رہیں تب تو ہرگز نہیں ہاں اگر تم یہ کہہ دو کہ میری آنکھیں اس کی آنکھوں سے زیادہ خوبصورت ہیں تب کچھ ہو سکتا ہے اس نے کندھے اچکائے تھے ہا لے نے ٹی وی آف کیا مسکراہٹ دباتی وہ اٹھ کھڑی ہوئی تھی

!! میں ٹی وی دیکھنا چھوڑ سکتی ہوں لیکن اپنے شوہر کی جھوٹی تعریفیں نہیں کر سکتی نیلی آنکھیں زیادہ پیا ری ہیں ! ،،وہ اسکے قریب سرگوشی کرتی فورا باہر کی جانب لپکی تھی

عمر نے دانت پا دانت جما لئے !! میں تمھیں اسکے لئے معاف نہیں کروں گا اچھا !! ،،اور میری آنکھیں زیادہ پیاری ہیں تمھیں کہنا پڑے گا وہ پیچھے سے بلند آواز میں پکار رہا تھا

آگ لگے ان ترکوں اور انکی نیلی آنکھوں کو وہ بڑبڑا تے ہوئے باہر نکل گیا تھا

آج حال میں موجود وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے مسکرا رہے تھے عمر نے اسے دیکھتے ہوئے میسج ٹائپ کیا تھا

!! کیا وہ نیلی آنکھیں واقعی خوبصورت تھیں ؟

ہا لے نے چہرہ جھکا کر پیغام پڑ ھا پھر مسکراتے ہوئے کچھ ٹائپ کیا

،،!! وہ آنکھیں خوبصورت تھیں لیکن تمہاری آنکھوں سے زیادہ نہیں ،،!! عمر اپنے موبائل کی سکر ین پہ یہ پیغام پڑھتے ہوئے مسکرایا تھا پھر فون واپس جیب میں ڈال دیا بلاخر وہ اپنی تعریف کروا چکا تھا

می ! آہ یہ سیلف آبسیسڈ آد

اسٹیج پہ ڈائس کے پیچھے کھڑا شخص شمس سلطان کی تعریفوں میں رطب الشان تھا اسکے الفاظ شمس کی وہ خوبیاں بھی بیان کر رہے تھے جو شاید اس میں موجود ہی نہ ہوں اسٹیج کے دائیں بائیں اور سامنے کھڑے کیمرہ مین اپنے کیمرے میں اس سارے منظر کو محفوظ کر رہے تھے اسٹیج پہ سامنے دیکھتے ہوئے ہارون شاہد نے بے زاری سے منظر گردن موڑ لی تھی وہ کم از کم یہ نہیں دیکھنا چاہتا تھا اس نے آنکھیں بند کیں ایک بھولا بسرا آنکھوں کے پردے پہ چلنے لگا

!!!! مہر ماہ سلطان کے جیل جانے کے ایک دن بعد رات آٹھ بجے

عمر حیات کے بنگلے پہ اس وقت دعوت کا سماں تھا یہ دعوت بھی عمر ہی کی جانب سے تھی کچھ عرصہ ہوا تھا وہ سپہ خرچ کرنے لگا تھا لمبی میر کے اطراف میں کرسیاں لگی تھیں انہی کرسیوں پہ اس وقت لیل ،ہار ون ،حسن ،عمر حیات اور ہا لے سلطان بیٹھے تھے سربراھے کرسی پہ عمر اسکی دائیں جانب ہا لے اور بائیں جانب حسن ہا لے کے ساتھ والی کرسی پہ ہارون اور ہارون کے سامنے لیل چمچوں اور کانٹوں کے بیچ ہلکی پھلکی باتیں ہو رہی تھیں !! ویسے ایک اہم خبر ہے جو میں ہا لے کو بتانا چاہتا ہوں حسن کھانے سے ہاتھ روکے بیٹھا ہا لے کو دیکھ رہا تھا سب لوگ اسے دیکھنے لگے

،،اجازت ہے عمر بھائی ؟ ،،وہ عمر کو دیکھتے ہوئے ایسی معصومیت سے بولا کہ عمر کو اپنے آس پاس خطرے کا الارم بجتا محسوس ہوا اس نے بدقت !! ہاں ہاں بولو !! کہہ کر اجازت دی تھی

جانتی ہو ہا لے جب وہ سطر !! جادو اسکی منشاہ نہیں مجبوری تھی !! اسکا مطلب ہم نے تم سے پوچھنے کو کہا تو عمر بھائی (اس نے بھائی پہ زور دیا تھا)نے کیا کہا تھا؟

عمر نے آنکھوں ہی آنکھوں میں حسن کی منت کی تھی ہوگا وہ اے ایس پی لیکن بیوی کے سامنے بڑے بڑے سورماؤں کی نہیں چلتی ہا لے نے کھانے سے ہاتھ روک لیا

کیا کہا تھا؟

اس نے بولا کہ اب تمہاری بہن بتائے گی؟ وہ جو بچپن سے فیل ہوتی آ رہی ہے وہ جسکی ہر پیپر میں سیلی آتی ہے ہارون بھائی آگے آپ بتاؤ اس نے اب بات جیسے ہارون کے ساتھ میں دی تھی

عمر کے چہرے پہ جیسے کوئی سانپ ڈنک مار گیا ہو

ہارون نے سب کو ایک نگاہ دیکھا !! عمر نے کہا تھا کہ میری بیوی کو تو اپنے کورس کی کتابوں کا نہیں پتہ ہوتا چلی ہے مثالیں حل کرنے اس سے اچھا ہے میں شانو سے پوچھ لوں اور اس قدر مبالغہ آرائی پہ عمر کا دل چاہا تھا ہارون کا سر دیوار میں مار دے ہا لے سنجیدگی سے انہیں سن رہی تھی

عمر نے کہا تھا ہا لے دس دفع پیدا ہو کر آجائے تب بھی اس بات کا مطلب نہیں سمجھ پائے گی عمر حیات کی بیوی بن کر بھی اسے کچھ عقل نہیں آئی اس سے زیادہ عقل مند تو نرسری کلاس کا بچہ ہوگا اب کے لیل بولی تھی عمر بے چارگی سے انہیں دیکھے گیا کاش وہ اپنے حق میں کچھ کہہ پاتا

اب وہ تینوں چہرہ اٹھائے ایک نئی جنگ عظیم کا انتظار کر رہے تھے

!! ،،مجھے میرے شوہر پہ یقین ہے وہ تمھاری طرح شیطان کا چیلا نہیں ہے میرے بارے میں ایسی بات کہہ ہی نہیں سکتا ،،!! لو جی سب برباد گیا حسن نے چمچہ پلیٹ میں پٹخا تھا ایک کینہ توڑ نظر ہارون اور لیل کے لتاڑے ہوئے چہرے پہ ڈالی

!! ،،اتنی اوور ایکٹنگ کی ضرورت نہیں تھی ویسے !! اگر آپ دونوں کو ملانے کی بجائے یہ کیس میں نے خود ہینڈل کیا ہوتا تو اب تک یہ دونوں آٹھ بار لڑ چکے ہوتے وہ خفگی سے کہتا پلٹ گیا تھا ہارون اور لیل کندھے اچکائے دوبارہ کھانا کھانے میں مصروف ہو گئے

. . شکر ہے ہا لے تمھیں میرا یقین ہے ورنہ

کوئی یقین نہیں ہے مجھے میں جانتی ہوں تمہاری اس ایناکونڈا کے زہر سے بھری زبان میری شان میں کیا کچھ کہہ چکی ہوگی کمرے میں چلو دیکھتی ہوں تمھیں

اور یہاں عمر حیات کے اندر کا مسکین شوہر دھاڑے مار مار کر رویا ہوگا

گزرے وقت کو چھوڑ کر ہارون واپس حال میں آیا تو ڈآئس کے پیچھے کھڑا آدمی اب بھی کچھ کہہ رہا تھا وہ سر جھٹک کر اسکو سننے لگا بے زاریت حد سے سوا ہونے لگی تھی

***

،،!! کیا تم تیار ہو؟

یہ وہ پیغام تھا جو عمر نے ابھی ابھی ٹائپ کر کے ہا لے کو بھیجا تھا نیلامی شروع ہو چکی تھی مختلف لوگ اپنے کارڈز بلند کئے ہوئے تھے میر واعظ فرید ٹانگ پہ ٹانگ جمائے بیٹھا تھا یوں جیسے وہ آخر میں سب سے بڑی بولی لگائے گا اور فاتح بن جائے گا

سکرین پہ نظر آتا عمر حیات کا میسج پڑھ ہا لے کے چہرے کے تاثرات میں بے چینی گھل گئی تھی اسکے چہرے پہ تکان واضح تھی اسکی انگلیوں نے پیغام ٹائپ کیا تھا

!! ہم میں اور ان میں کوئی فرق نہیں عمر قاتل تو ہم بھی ہیں . . . لکھ کر بے زاری سے موبائل پرے ڈال دیا عمر نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا اور پھر سر جھٹکا ذہن کے پردوں پہ کوئی اور منظر چلنے لگا تھا

تیرہ دن قبل . . . مہر ماہ کی گرفتاری کے دو دن بعد

جیل خانے کی سلاخوں کے پیچھے وہ بیٹھی تھی بال بکھرے ہوئے لباس مٹی الا روکھے ہاتھ پیر بے جان جلد دو دن بس دودن میں جیل اسکی ساری اکڑ نکال چکا تھا قید آپ کو وہ سب کچھ سکھا دیتی ہے جو حالات یا زندگی نہیں سکھا سکتی جس وقت ایک لیڈی اہلکار اسے بلانے آئی مہر ماہ تیزی سے اٹھی تھی اب وہ لیڈی اہلکار کے ساتھ راہ داریاں پار کرتی تیز تیز جا رہی تھی اسکے چہرے پہ ایک امید تھی ملاقاتی کمرے میں لا کر اسے جب بٹھایا گیا تو وہ ذرا سا چونکی تھی سامنے سے آتے عمر حیات کو دیکھ کر چونکی تھی اس نے یہ توقع نہیں کی تھی ملا قاتی کمرہ کیا تھا؟ بس ایک چھوٹا سا تنگ کمرہ جس میں ایک روشن دان لگا تھا کمرے کے عین وسط میں ایک چھوٹی لکڑی کی میر کے گرد دو کرسیاں رکھی تھی اسی میر کے اوپر ایک پیلا بلب جل رہا تھا یہ تقشیشی کمرہ تھا لیکن اس وقت ملاقاتی کمرہ تھا ہیلو مہر ڈارلنگ عمر بشاشت سے کہتا آگے آیا تھا کرسی کو موڑا یوں کہ پچھلا حصہ آگے لے آیا اور دونوں ٹانگیں دائیں بائیں کر کے کرسی کی پشت کے ساتھ ٹھوڑی ٹکا کر بیٹھ گا مہر ماہ سلگتی نظروں سے اسے دیکھ رہی تھی

میں جانتی ہوں عمر تم کیا کر رہے ہو میرے ساتھ میں سب سمجھ رہی ہوں تم اور میں ایک ہیں میں تمہا را دماغ پڑھ سکتی ہوں عمر اسکو دلچسپی سے دیکھے گیا

بتاؤ پھر مدر گوتھل کی اماں کیا چل رہا ہے میرے دماغ میں ؟

مہر ماہ سخت آنکھوں سے اسے دیکھتی ہوئی میر پہ آگے کو ہوئی !! کل رات میرا کمرہ بدل کر مجھے ان عورتوں کے ساتھ رکھا گیا جو چار چار قتل کر چکی ہیں اور کل سے ہی اب تک وہ ایک ہزار بار ایسی حرکت کر چکی ہیں کہ میں ان سے بحث کرو اور وہ مزید آگے ہوئی

.وہ . . . مجھے . . . مار . . دیں اس نے الفاظ ادا کر دئیے تم یہاں اس جیل کی چار دیواری میں مجھ مروا دو گے اور میں کچھ نہیں کر پاؤں گی میں جانتی ہوں میں تو یہ بھی جانتی ہوں کہ میرے پاس صرف آج یا کل کا دن ہوگا اس لئے وہ مسکراتی ہوئی پیچھے کو ہو بیٹھی

!! ،،اس لئے میں نے تمہاری ٹراماز کی ماری بیوی کو یہ بتا دیا ہے کہ وہ بھی میرے جیسی ہے اسکے ہاتھوں پہ بھی خون لگا ہے وہ بھی قا تلہ ہے وہ بھی قیامت کے روز کعبہ کو ڈھا دینے جتنے گناہ کی حامل ہوگی

وہ بول رہی تھی اور عمر آنکھیں چھوٹی کئے اسے دیکھ رہا تھا اسکا چہرہ سپاٹ تھا بے تاثر

!! گھر جاؤ اور جا کر دیکھو تمھاری اپروول کی ماری بیوی ایک بار پھر خود کو اندھیروں میں دھکیل چکی ہوگی اور اس بار عمر اس بار تم اسے واپس نہیں لا سکو گے قتل بہت بڑا گلٹ ہے بہت بڑا آخر میں بالکل آخر میں اسکی آنکھوں میں تکلیف آئی تھی یوں جیسے بھوری آنکھوں کو کچھ یاد آیا ہو

عمر سیدھا ہو بیٹھا کمر سیدھی کیے بالکل اسکی آنکھوں کی سیدھ میں دیکھتا

،وہ چاہے ٹراما کی ماری ہویا چاہے اسکی انسکیورٹیز ہوں اب اسے ان سب سے باہر آنا ہوگا وہ اپنے اندھیر وں میں روشنی خود پیدا کرے گی ہا لے وہ عورت ہے جسسے

میں نے محبت کی ہے مہرماہ تم دیکھنا وہ سہارے کے لئے میرا ہاتھ بھی نہیں تھامے گی اسے بے سا کھیاں نہیں پسندح تمہاری طر

وہ بولتے ہوئے اٹھ کھڑا ہوا تھا !! اور رہی تم تو تمھارے لئے میں نے موت نہیں زندگی چنی ہے مہر ماہ کو لگا تھا جیسے کسی نے اسکے چہرے پہ زور دار تھپڑ دے مارا ہو وہ تڑپ کر اٹھ کھڑی ہوئی تھی اسکی آنکھیں خوف سے پھیل گئی تھیں

تم میرے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے عمر وہ بولی تو اسکی آواز کانپ رہی تھی عمر کا چہرہ بے تاثر رہا

،،تم . . تم یہ نہیں کر سکتے تمھیں یہ حق نہیں ہے . . . . تم مجھے مار دو پلیز میں یہاں اس ماحول میں کیسے رہوں گی آر یو کریزی ؟ وہ دہل گئی تھی عمر پیچھے ہٹتا جا رہا تھا اسکے ہر قدم کے ساتھ مہر ماہ کو اپنا دل بیٹھتا محسوس ہو رہا تھا

تم یہاں رہو گی مہر ماہ کیونکہ میں تمھیں بتانا چاہتا ہوں کہ موت ہر بار سزا نہیں ہوتی کئی بار زند گی زیادہ بھیانک ہوتی ہے تمہیں مار دوں گا تو ایک جھٹکے میں ختم ہوجاؤ گی لیکن اگر زندہ رہو گی تو ہر دن اپنی موت مانگو گی خدا کے کے عمر یہ مت کرو تم . . . تم اچھے آدمی ہو میں غلطی ہوگئی مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی میں واپس آنا چاہتی ہوں مجھے یہاں سے نکالو پلیز عمر وہ گگھیا رہی تھی عمر چوکھٹ تک آ چکا تھا مہر ماہ کے سفید پڑتے وجود کو دیکھا اسے سکون نہیں مل رہا تھا لیکن کچھ تھا کہ زخموں پہ ٹھنڈک کی طرح لگ رہا تھا

میں یہاں ہر ہفتے آؤں گا مہر میں تمھیں آ کر اپنے پورے ہفتے کی کہانی سناؤں گا میں تمھیں بتاؤں گا کہ آج میں نے ہا لے کو کیا بنا کر کھلایا میں نے آج اسے کہاں شاپنگ کروائی آج اس سے کتنی محبت بھری باتیں کیں تم حسد اور جلن کی ماری عورت تمھارے لئے یہی سزا ہوگی کہ تم ان باتوں کو سن کر پل پل مرو وہ چوکھٹ پار نہیں کر سکا بس کھڑا رہا

مہر ماہ کی خوف زدہ آنکھیں اب بھل بھل آنسو بہا رہی تھیں سانس رک رک کر آ رہا تھا روح جیسے قبض ہو رہی تھی !! مجھے مار دو عمر . . . تمھیں اللہ کا واسطہ ہے مجھے مار دو میں یہاں نہیں رہ سکتی میرے ساتھ یہ ظلم مت کرو مجھے ایسی سزا مت دو پلیز مجھے مار دو وہ بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی جی چاہ رہا تھا اپنی چلتی نبض خود ہی روک لے

تمھیں یہاں یہ عورتیں اتنا ماریں گی کہ تم آٹھ بھی نہ سکو تم زخم زخم ہوجاؤ اور پھر وہ تمھیں ایک ہفتہ سکون سے رہنے دیں گی تاکہ تمھارے زخم بھر سکیں اور اسکے بعد وہ تمھیں پھر زخم دیں گی اور انکے زخم صرف چند دنوں کے لئے ہوں گی وہ کبھی بھی تمھیں جان سے نہیں ماریں گی کیونکہ تمھیں پل پل مر نا ہے تم یہاں رہو ساری زندگی رہو میں یہاں آتا رہوں گا ایک دن اپنے بچے یہاں لاؤں گا جب تم حسد کی آگ میں جلو گی تب مجھے سکون نصیب ہوگا تمہاری سزا موت نہیں زندگی ہے مہر ماہ

وہ بول کر چوکھٹ سے ہٹ گیا تھا مہر ماہ دیوانہ وار اسکے پیچھے بھاگی تھی لیکن عمر نہیں رکا اسکے دل کو کچھ ہو رہا تھا وہ جتنا نارمل دکھ رہا تھا اتنا تھا نہیں مہر کو لیڈی اہلکاروں نے بازوؤں سے جکڑ رکھا تھا وہ ہذیانی انداز میں چیخ رہی تھی

مجھے مارو عمر . . . خدا کے لئے مجھے جان سے مار دو مجھے زندہ کیوں چھوڑا ہے . . . میں مرنا چاہتی ہوں خدا کے لئے مجھے مارو وہ چیخ رہی تھی کسی پاگل جنونی کی طرح خود کو چھڑوا رہی تھی جیل خانے میں اسکی چیخیں اسکا ماتم گونج رہا تھا

زندگی واقعی اسکے لئے سزا ثابت ہونے والی تھی اور وہ یہ بات اچھی طرح جانتی تھی اسے اپنے حصے کی سزا مل چکی . . . تھی لیکن کوئی تھا جو اب بھی باقی تھا

وہ رش ڈرائیونگ کرتا گھر کی طرف جا رہا تھا اسکے ذہن میں بس ہا لے تھی صرف ہا لے اسکا ہاتھ بار بار پیشانی کو مسل رہا تھا کیا کرے کہاں جائے ؟ پتہ نہیں مہر ماہ اس سے کیا کہہ چکی ہوگی اللہ ہی جانے وہ کیا پیغام بھجوا چکی ہوگی اسے بس فورا گھر جانا تھا

یہاں سے چند کلو میٹر دور غزالہ روحی کے کلینک میں نیلے صوفے پہ ہا لے سلطان بیٹھی تھی اسکے سامنے روحی بیٹھی تھی غور سے ہا لے کو دیکھتی ہوئی ہا لے کا چہرہ خالی تھا اس پہ کوئی گلٹ نہیں تھا کوئی دکھ نہیں تھا وہ گردن تانے ہوئے بیٹھی تھی

!! مجھے علاج چاہیے ڈاکٹر !! اور اس بار یہ عمر کے لئے یا پھر لوگوں کے لئے نہیں ہوگا نہ کسی خوف کسی محبت کے لئے مجھے علاج میرے لئے چاہیے۔ میرا جسم تھک گیا ہے۔ مجھے اب بس سکون چاہیے۔ آپ مجھے بتائیں مجھے کیا کرنا ہوگا جس طرح کی تھیرپی آپ چاہتی ہیں میں کروں گی۔ لیکن بس مجھے آزادی دلوائیں میرے کندھوں سے بیساکھی ہٹا کر مجھے میرے پیروں پہ کیسے چلنا ہے یہ سکھا دیں پلیز

روحی مسکرائی تھی !! شروع سے شروع کرو ہا لے سلطان اور مجھے جھول والی بے تکی سی کہانی سناؤ وہ کہانی جو سچ ہے کیونکہ تمہارا سچ ہی تمہاری نجات ہے ہا لے نے گیلی آنکھوں کے ساتھ اثبات میں سر ہلایا تھا کندھوں کا بوجھ سرکنے لگا تھا اور آج وہ سچ بولنا شروع ہوئی تھی اور پھر اگلے دو گھنٹے وہ دونوں بات کرتی رہیں تھیں جو دل میں تھا ہا لے کہہ چکی باتوں کا بوجھ اترا تو وہ باہر نکل آئی تھی عمر سامنے ہی کھڑا تھا گاڑی سے ٹیک لگائے تشویش سے اسے دیکھتا ہوا البت ہا لے کمپوذڈ تھی وہ چوتھے چھوٹے قدم لیتی اسکے قریب چلی آئی تھی عمر غور سے اسے دیکھ رہا تھا وہ اسکے قریب آ کر رکی گردن اٹھا کر عمر کو دیکھا وہ اسے ہی تک رہا تھا

تم پہلے سے جانتی تھی ناں ؟ وہ اسکا چہرہ پڑھ سکتا تھا ہا لے نے اسکی آنکھوں سے نظر نہیں ہٹائی !! ہارون شاہد مجھ سے کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا عمر وہ میرے لئے جھوٹ بول سکتا ہے لیکن مجھ سے کبھی نہیں یہ یاد رکھنا اگر تمھیں مجھ سے کچھ چھپانا ہو تو ہارون کو ساتھ مت لے جانا

عمر اب بھی فکر مندی سے اسے دیکھ رہا تھا ہا لے نے اسکی کہنی پہ ہاتھ رکھا تھا !! میری فکر مت کرو عمر میں سب جانتی ہوں ہاں وہ آدمی مجھ سے قتل ہوا ہے اور یہ گلٹ ساری زندگی میرے ساتھ رہے گا میرا دل ٹوٹ گیا ہے لیکن ہے سب جان بوجھ کر نہیں کیا میں نے میں وقت لوں گی اور شاید ٹھیک ہو جاؤں اس نے ہلکے سے کندھے اچکا دئیے

مجھے لگا تھا تم مجھے سے ناراض ہوگی کہ میں نے تم سے جھوٹ بولا ہے

اب ایسے ری ایکٹ مت کرو جس سے مجھے لگے کہ تم شرمندہ ہو کیونکہ تم نہیں ہو عمر ہا لے زور دے کر بولی تھی تم مجھ سے جھوٹ بول سکتے ہو لیکن جب میں پوچھوں تو سچ بولا کرو کیونکہ میں تب پوچھوں گی جب سچ جانتی ہوں گی وہ کہتے ہوئے اپنی جانب سے گاڑی کا دروازہ کھولنے لگی تھی جب عمر کی آواز پہ ٹھہر گئی

کیا تم ٹھیک ہو؟ الفاظ چابک کی طرح دل پہ لگے تھے آنکھیں زخمی ہو گئیں وہ دروازہ اسی طرح آدھا کھولے کھڑی رہی وہ اسکے سامنے دوسری جانب کھڑا تھا فکر مند سا

،،ہا لے چند لمحہ اسکو دیکھتی رہی پھر دھیرے سے نفی میں سر ہلا دیا عمر کو یوں لگا تھا جیسے کسی نے اسکے دل میں کانٹا چبھو دیا ہو !! قتل آپ کو کبھی بھی پہلے جیسا نہیں رہنے دیتا عمر اس آدمی کے ساتھ میرے دل کا ایک حصہ مرا ہے اور میں اب ساری زندگی اس گلٹ میں رہوں گی کہ میں قاتل ہوں ساری زندگی یہ خوف ہو گا کہ نہ جانے اللہ مرے ساتھ کیا معاملہ کرے گا وہ ہلکی آواز میں کہہ رہی تھی عمر مغموم ہوا تھا

!! میں اس آدمی کے خاندان کو نفیسہ آنٹی کے ساتھ جا کر دیت ادا کر آئی ہوں میں نے اسکے بچوں کا اسکول اپنی ذمہ داری لے لیا ہے لیکن میں پھر بھی سکون میں نہیں ہوں شاید ساری زندگی ایسی رہوں وہ بے چارگی سے کندھے اچکاتی گاڑی میں بیٹھ گئی تھی

عمر کا دل بھاری سا ہونے لگا تھا اس لڑکی کو اذیت میں دیکھنا اسکے لئے سب سے بڑی اذیت تھا

!! حال . . دوپہر ایک بج کر نو منٹ نیلامی کی تقریب

جی تو کیا کوئی ٹیم ریڈ سے زیادہ کی بولی لگا رہا ہے کوئی ہے میدان میں۔ کوئی ہے جو میر واعظ فر ید سے زیادہ بولی لگائے ؟

. . . ٹیم ریڈ ون

. . . . . ٹیم ریڈ ٹو

آپ میری جگہ کو میری مرضی کے بغیر کیسے بیچ سکتے ہیں یہ آواز ،یہ آواز ہا لے سلطان کیتھی جو اپنی کرسی سے اٹھ کھڑی ہوئی تھی اور اب سیدھ میں دیکھتے ہوئے پوچھ رہی تھی اسکی آواز میں کچھ تھا کہ خوف کھایا جائے کچھ تھا کہ ڈرا جائے یہ جملہ ایسا تھا جیسے کسی فلم کا کلائمیکس

!! اس جگہ کی اٹارنی میرے پاس ہے اور مالکانہ حقوق میری بیوی کے پاس عمر بولتے ہوئے اٹھا تھا

!! آپ کو کس نے یہ حق دیا کہ ہماری پراپرٹی کو ہماری مرضی کے بغیر بیچ دیں ؟ وہ چلتا ہوا اسٹیج پہ آ رہا تھا شمس سن ہوگیا تھا اسکے حلق سے کوئی آواز نہیں نکلتی تھی وہ بس پھٹی پھٹی نظروں سے عمر کو دیکھ رہا تھا اسی لمحے کئی لوگ کمیرے اٹھائے ان آتے دکھائی دیے تھے انکے پیچھے سیاہ وردی پہنے ہوئے عمر کے پیٹی بھائی بھی آ رہے تھے دیکھتے ہی دیکھتے ایک جنگ سا سماں بن چکا تھا شمس بے یقین نظروں سو عمر کو دیکھ رہا تھا اسکی آنکھوں میں اعتبار ٹوٹنے کی کرچیاں تھیں

تم کیسے کہہ سکتے ہو یہ جگہ تمہاری ہے؟ میر واعظ کی ٹھنڈی ہڈیوں کو جما دینے والی آواز پہ عمر نے ہاتھ میں پکڑی موٹی فائل ہوا میں لہرائی تھی

!! میر صاحب میں ثبوتوں کے ساتھ آیا ہوں !! فہیم مرزا شمس سلطان اس وقت ہر کوئی اگر کسی سے ڈر رہا تھا تو وہ تھا اس فائل کا اصلی نکل آیا میر واعظ اٹھا تھا اسکے گارڈذ نے بندوقیں سیدھی کر لیں میر نے ہاتھ کے اشارے سے انہیں شانت رہنے کو کہا تھا وہ اب قدم اٹھاتا اسٹیج کی جانب آ رہا تھا جہاں عمر حیات پہلے ہی کھڑا تھا ہاتھ میں فائل لئے گردن سیدھی کیے اسٹیج پہ چڑھتے میر نے ایک نظر پلٹ کر شمس کو دیکھا تھا

!! تمہارا یوں خاموش بیٹھ جانا مجھے یوں لگ رہا ہے جیسے دھوکہ میرے قریب ہے وہ سرد لہجے میں بو لا تو شمس گڑبڑا کر اٹھ کھڑا ہوا اس نے ایک نظر عمر کو دیکھا تھا یوں جیسے یقین کر لینا چاہتا ہو کہ آج اسے بھی دھوکہ دیا جا کہتا چکا تھا میڈیا کے نمائندے کمیرے سیدھے کیے کھڑے تھے وہ منتظر تھے کہ اب کون کیا ہے

میں میر واعظ فرید . . وہ اسٹیج پہ رک کر سارے مجمعے کو دیکھتے ہوئے بول رہا تھا ،،میں یہاں ہونے والی چالوں سے لا علم ہوں۔ لیکن اگر مجھے یہ علم ہو گیا کہ یہاں کسی کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ تو میں اسے سزا ضرور دلواوں گا وہ شمس اور عمر کی جانب مڑا تھا لوگوں کا شور میڈیا کے بلند آواز میں چبھتے سوالات اور ان سب کے بیچ کھڑے تین لوگ میر ،عمر اور شمس جبکہ چوتھا انسان چلتے ہوئے اسٹیج کی جانب آ رہا تھا اسکے ہاتھ میں ایک خاکی فائل تھی

وہ جس کے پاس مالک انا حقوق تھے وہ آ رہی تھی اسکی چال شہزادیوں جیسی تھی اسکی آنکھیں عام تھیں لیکن انکا تاثر اچھے اچھوں کو دہلا سکتا تھا یہ وہ لڑکی تھی جس نے زندگی کے اتار چڑھاؤ دیکھے تھے جو گری تھی زخمی ہوئی تھی لیکن نہ اس نے زخموں کا ماتم کیا نہ اس نے گرنے پہ سہارے مانگے وہ ہا لے سلطان تھی فیری ینلر میں رہنے والی حقیقی لڑکی

اگر یہ جگہ آپ کی تھی توآپ اب تک خاموش کیوں تھیں ؟ میر اسٹیج پہ کھڑی ہا لے سے پوچھ رہا تھا

فائل چوری ہو چکی تھی میر صاحب اور مجھے میرے چچا سے جان کا خطرہ تھا اگر میں یہ فائل وقت سے پہلے دکھا دیتی تو کیا ہوتا شاید آپ نہیں جانتے ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.