لیکن تمھیں یہ نقلی فائل ملی کہاں سے شمس نے دانت پہ دانت جما کر ضبط سے پوچھا تھا ہا لے معصومیت سے مسکرائی تھی اس نے یاد کرنا چاہا اسے یہ فائل کہاں سے ملی تھی
فروا سلطان کے قتل کی دوسری رات ،رات دو بجے
سلطان منزل گھپ اندھیرے میں ڈوبا تھا ہر طرف تاریکی تھی موت کا سناٹا اب تک اس محل میں گونج رہا تھا ایک انسان کی موت پورا گھر خالی کروا دیتی ہے
دبے قدموں سے مہر ماہ سلطان کے کمرے میں جاؤ تو وہاں تین لوگ موجود تھے انکے ہاتھ میں ٹارچر تھیں اور وہ الماری کے اندر بنے ڈیجیٹل لاکر کا کوڈ کھولنے کے لئے بے تاب نظر آتے تھے
حسن ،ہا لے ،عمر ان تینوں نے اپنی اپنی باری کا کوڈ لگانا تھا سب سے پہلے عمر آگے آیا تھا اس نے چند ہندسے دبائے
لیکن اگلے ہی لمحے
In correct password
اسکا منہ چڑا رہا تھا اس نے سفیر کی ڈیٹ آف برتھ ڈالی تھی وہ ہی گیا اب کے ہا لے کی باری تھی
وہ قریب آئی نیلے رنگ کی نیل پینٹ سے سجی انگلیوں سے چند ہندسے دبائے
In correct password
وہ کوفت سے پیچھے ہوئی تھی بے زاری حد سے سوا ہونے لگی اس نے مہر ماہ کی اپنی ڈیٹ آف برتھ ڈالی تھی حسن سنجیدہ چہرے کے ساتھ آگے آیا تھا اس کے ذہن میں کوئی اور ہی منظر تھا
(میں نے ابا کے لئے سفیر کو چھوڑ دیا حسن میں مجبور تھی میں کیا کرتی حسن میں کیا کرتی وہ رو رہی تھی ہا لے کی)منگنی والی رات وہ رو رو کر حسن کو کچھ بتا رہی تھی
وہ جو ہندسے دبا رہا تھا اسے یقین تھا وہ درست ہوں گی وہ اندازے نہیں لگا رہا تھا وہ اس عورت کی مینیٹلیی دیکھ کر "پاسورڈ کھول رہا تھا ہر انسان اپنا پاسوورڈ "اپنے مطابق "رکھتا ہے "کھولنےو الے کے مطابق نہیں جس دن یہ بات سمجھ آگئی اس دن آپ کے لئے کوئی بھی پاسوورڈ کھولنا مشکل نہیں رہے گا اور اسی لمحے کریکٹ پاسوورڈ کی یب بجی تھی لاکر کھل چکا تھا
عمر ستائش سے حسن کے کندھے کو تھپکتے ہوئے آگے بڑھ آیا اسکی انگلیوں نے آگے بڑھ کر دو فائلز نکال لی تھیں
ایک اٹارنی فائل اور دوسری مالکانہ حقوق کی فائل
اپنی محبت اپنی نفرت اپنی کمزوری کسی کے آگے عیاں کر دینا کبھی کبھی آپ کےلئے برا ثابت ہو سکتا ہے
***
دھوپ کی شدت میں تیزی نہیں تھی یہ کراچی کے سرما کی دھوپ تھی اسٹیج اب کے مختلف تھاا یک لمبے صوفے کے ساتھ ایک چھوٹی میر کا انتظام بھی ہو چکا تھا اسی میر پہ اس وقت چار فائلز رکھی تھیں دو وہ جو شمس سلطان کے پاس تھیں اور دو وہ جو ہا لے اور عمر کے پاس تھیں دو ادھیڑ عمر مرد ان صوفوں پہ بیٹھے تھے اور فائل ہاتھ میں اٹھائے آنکھ کے قریب کئے لکھائی کا معائنہ کر رہے تھے شمس بار بار پہلو بدل رہا تھا اسکا حلق خشک ہو رہا تھا وہ بس یہاں سے بھاگ جانا چاہتا تھا وہ یہ ساری فائلز اٹھا کر رپوش ہوجانا چاہتا تھا لیکن اسکے سامنے پولیس کھڑی تھی وہ سیاہ وردی والے لوگ جن کے منہ گالیاں اور ہاتھ تھپڑ اٹھانے کے لئے بنے تھے وہ مارتے ہوئے گالیاں بکتے ہوئے یوں بے نیاز ہوتے تھے جیسے یہ تو انکا پیدائشی حق ہے
انکے ساتھ ہی وہ لوگ بھی کھڑے تھے حبکو اگر آپ نے انگلی سے چھوا تو وہ بازو کا الزام لگا دیں گے وہ جو آپ کا چہرہ ایک پل میں پوری دنیا کو دکھا سکتے ہیں وہ جن کے چینل پہ چلنے والی ایک پٹیآ پکی زندگی تباہ کر سکتی ہے جب سامنے ایسے ظالم لوگ کھڑے ہوں تو تمھیں چاہیے کہ بھاگنے کے موقعے ہوتے ہوئے بھی کھڑے رہو
معائنہ مکمل ہو چکا تھا سفاری سوٹ والا ایک آدمی ہاتھوں کی انگلیوں کو باہم پھنسائے بولنے کے لئے تیار تھا ہر شخص کان بن گیا سب کے جسم سماعت بن گئے
یہ سائن جعلی ہیں !! انہوں نے شمس کی آسمانی فائل ہوا میں بلند کی تھی نیوز چینل پہ پٹیاں چلنے لگی تھی تھیں صحافی زور زور سے بولنے لگے تھے شمس کا چہرہ لٹھے کی مانند سفید پڑ رہا تھا اسکا انت قریب تھا
آپ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں یہ سائن اصلی ہیں وہ پھٹی ہوئی آواز میں چلایا تھا دل کو البتہ کو ئی زور زور سے جکڑ رہا تھا
سفاری سوٹ والا آدمی مسکرایا تھا !! جو سائن آپ کے پاس ہیں وہ لفظ ٹیڑھے ہیں جبکہ معراج سلطان کی لکھائی میں کبھی بھی ٹیڑھ پن نہیں آتا وہ سیدھے صاف الفاظ لکھتے تھے
احمد علی شاہ کہہ رہے تھے اور باقی سب دم سادھے انکو سن رہے تھے
!! دوسری بات یہ کہ الفاظوں کا ایک دوسرے کے ساتھ فاصلہ آپ کی فائل میں نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ معراج سلطان لفظ مناسب فاصلے پہ لکھتے تھے
وہ جلدی میں بھی سائن کر سکتے ہیں شمس نے نا گواری سے ٹوکا تھا اسکا جسم اسکا ساتھ چھوڑ رہا تھا اسے اپنے آگے موت دکھ رہی تھی لیکن وہ ایک آخری کوشش کر کے دیکھ لینا چاہتا تھا میر واعظ نے اب کے دوسرے آدمی نوید علی کو اشارہ کیا تھا وہ بولنے لگا
!! آپ صحیح کہہ رہے ہیں شمس صاحب سائن جلدی میں بھی ہو سکتے ہیں لیکن معراج سلطان ایک جج تھے وہ دن میں ان گنت سائن کرتے تھے جلدی انکا معمول تھا اور ہم نے انکی تمام سائن چیک کی ہیں نوید نے کہتے ساتھ دو تین فائل اٹھا کر ہوا میں بلند کیں
،،ان تمام فائلز میں معراج سلطان کی سائن ہر پنے پہ موجود ہے لیکن یہ تمام سائن مختلف ہیں جو سائن آپ کی فائل پہ موجود ہے وہ معراج سلطان کی ہے ہی نہیں وہ سائن زبردستی لئے گئے ہیں یوں جیسے کسی نے انکا ہاتھ پکڑ کر سائن کروایا ہو
پولیس والوں نے اب کے ہتھکڑی بھی نکال لی تھی بے زاری سے وہ یہ سارا ڈرامہ ختم ہونے کا انتظار کر رہے تھے رپورٹرذ کمیرے کے سامنے کھڑے مزید بلند آواز میں چیخنے لگے تھے ہر ایک کو جلدی تھی ہر ایک یہ خبر پہلے پہنچانا چاہتا تھا فہیم مرزا کا حلق خشک ہونے لگا تھا
آپ ایک آخری بات بتانا بھول گئے نوید صاحب عمر نے مسکرا کر کچھ جتایا تھا
!! نوید تسلی دینے والے انداز میں پلک جھپک گئے اور شمس سلطان کی فائل پہ موجود سا ئن پہ ہاتھ رکھا "!! یہ یہاں بالکل اپنے نام کے اختتام پہ معراج سلطان ایک چھوٹا سا سٹار بناتے تھے یہ سٹار انکی سائن کا حصہ تھا آپ کی فائل میں وہ سٹار بھی نہیں ہے اور سب سے اہم بات معراج سلطان اپنی قلم پہ گرفت بہت سخت رکھتے تھے یوں کہ انکی لکھی عبارت صفحے کی دوسری جانب بھی ہلکی ہلکی دکھائی پڑتی تھی آپ کی فائل میں وہ بھی نہیں ہے سو ثابت ہوا کہ شمس سلطان کے پاس ایک جعلی فائل اور نقلی دستخط ہیں جبکہ عمر حیات اور انکی اہلیہ کے پاس جو دستاویزات ہیں وہ اصلی ہیں
یکدم شور بڑھ گیا تھا پولیس اہلکار اسٹیج پہ چڑھ آئے تھے شمس بے یقینی سے انہیں کھڑا دیکھ رہا تھا اسے یقین نہیں آتا تھا کہ یہ سچ ہے میر واعظ برف تاثرات سے شمس کو دیکھ رہا تھا ایس آئی نے اب شمس کے ہاتھ میں ہتھ کڑی ڈال دی تھی میڈیا والے چلا چلا کر حلق پھاڑ رہے تھے ملک کو سب سے بڑی نیوز مل چکی تھی
عمر اور ہا لے اپنے دل میں سکون سا اترتا محسوس کرنے لگے تھے پولیس اسے لے کر جا رہی تھی وہ کھنچتا چلا جا رہا تھا کسی قسم کی مزاحمت کسی قسم کی زور آزمائی وہ کچھ بھی نہیں کر رہا تھا میڈیا کے نمائندوں کو بڑی مشکل سے ہیون کی عمارت کے اندر رکھا گیا تھا شمس سلطان کے قدم بلاخر اس مقدس عمارت سے باہر تھے رپورٹرز اب ہا لے اور عمر پہ جھپٹ پڑے تھے سوال . . . الزامات کی تردید . . کہانی انہیں سب جانتا تھا عمر نے ایک نظر ہا لے کو دیکھا اور پھر اس نے پلکیں جھٹکا کر اجازت دی تھی یوں جیسے کہہ رہی ہو !! تم !! جاؤ میں سنبھال لوں گی
وہ میر واعظ کے ساتھ تیزی سے اسٹیج سے اتر گیا تھا نمائندوں کو ہا لے اور ہارون مصروف کر چکے تھے سفیر خاموشی سے ایک جانب بیٹھا تھا اسکا دل مر چکا تھا وہ بس بغیر کچھ کہے اور سنے لاش کی مانند بیٹھا تھا
کچھ دیر بعد اگر ہیون کی عمارت سے باہر آؤ تو پولیس موبائل میں شمس سلطان کے اسامنے میر وا عظ بیٹھا تھا اسکا چہرہ یوں تھا جیسے سالم برف اسکی آنکھیں یوں تھیں جیسے نری موت
میں نے کہا تھا ناں شمس دھوکہ نہیں پسند مجھے ؟ وہ شمس کے خوف زدہ چہرے کو دیکھتے ہوئے کہہ رہا تھا
!! ،،میں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں جب زمین خریدنے آتا ہوں تو خریدے بغیر واپس نہیں جاتا کہا تھا ناں ؟ اسکا لہجہ ایسا تھا کہ کوئی بھی خوف کھا جائے
مجھے اب اپنا گھر بیچو اپنی کمپنی بیچو یا پھر میں نہیں جانتا تمھارے پاس اب بیچنے کو کتنے اثاثے ہیں لیکن میں بس یہ جانتا ہوں کہ تم مجھے حساب دیے بغیر قبر میں بھی نہیں جا سکتے اسکے لہجے کی ٹھنڈک شمس کو یوں لگا تھا جیسے اسکی ریڑھ کی ہڈی جم رہی ہو اس نے بہت سارا تھوک نگلا تھا چہرے پہ بدقت نارمل رہنے کے تاثرات رکھے
. !! ،،میں اس میس سے نکل آؤ گا میر صاحب میں. . .
اسکے اگلے الفاظ اسکے منہ میں رہ گئے تھے
!! ،،مجھے تمہاری واپسی سے کوئی سروکار نہیں مجھے یہ بتاؤ تم میرے ہاتھوں میں آج کیا دے رہے ہو ؟!! میر نے اسکی بات تندہی سے کاٹی تھی شمس بے بسی بھرے ضبط سے اسے دیکھ کر رہ گیا
میں اپنا گھر اور اپنی کمپنی آپ کو بیچ دوں گا ابھی کے ابھی بس مجھے انکے کا . . . غذات لانے ہوں گے اور ایک دو
مخل ہونے کے لئے معذرت اس دلکش آواز پہ وہ دونوں گاڑی کے باہر کی جانب گردن موڑ گئے تھے مسکر اتا ہوا عمر حیات لیکن ایسی مسکراہٹ تو شاید ابلیس کی ہوتی ہو
عمر . . . یہ سب کیاہے ؟ شمس اسے دیکھ تڑپ کر بولا تھا گو کہ اسے اب بھی امید تھی کہ عمر شاید اسے بچا لے گا
!! ،،میں تمھیں سب دوں گا جو تمھیں چاہیے بس ایک بار صرف ایک بار مجھے یہاں سے نکالو تم نکال سکتے ہو عمر وہ جیسے جتا رہا تھا عمر نے اس پہ ایک بے نیاز نظر ڈالی اور پھر میر واعظ کی جا نب مڑا
،،!! میر صاحب . . . اس آدمی سے میرا کوئی تعلق نہیں لیکن آپ ،آپ کو دس سالوں سے جانتا ہوں آپ ہیون کے سب سے پرانے ڈونر ہیں اس لئے میں آپ کو اس آدمی کی سچائی بتا دینا چاہتا ہوں اس نے کہتے ساتھ ہاتھ میں پکڑی فائل انکے آگے کی تھی
یہ فائل اس فائل میں عاق نامہ ہے شمس سلطان کے نام انکے والد کی جانب سے عاق نامہ اور بے زاری نامہ (بے ،زاری نامہ ایک قسم کا قانونی اعلان ہوتا ہے یہ اس صورت میں کیا جاتا ہے جب آپ کے گھر کا کوئی باپ ،بیٹا ،بھائی،چچا یا پھر کوئی بھی فرد کسی ایسے کام میں ملوث ہو جس سے آپآ پکا خاندان یا آپ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہو یا پھر اس شخص سے جڑے لوگ اپنے قرض یا پھر کسی بھی قسم کے نقصان کی بھرپائی آپ سے چاھتے ہوں تب آپ انکے خلاف ایک بے زاری نامہ بنوا سکتے ہیں جسکا مطلب یہ ہوگا کہ اس شخص کے قول و فعل سے آپ)کا کوئی واسطہ نہیں ہوگا
جس شخص کا باپ ہی اسے ڈساون کر چکا ہے اسکے پاس کونسا گھر اور کونسی جائیداد ؟ عمر سادگی سے کہہ رہا تھا پھر ایک نظر شمس کو دیکھا
،،!! آپ مجھے سب کچھ دے سکتے ہیں لیکن معراج سلطان نہیں اور انکو چھیننے پہ میں آپ کو سا ری زندگی معاف نہیں کر سکتا ،،!! وہ دھیرے سے کہہ کر مڑ گیا تھا اب وہ شمس کا انجام جانتا تھا
شمس ہذیانی انداز میں چیخ رہا تھا عمر کو پکار رہا تھا وہ بار بار میر واعظ فرید کوا پنی بے گناہی کا یقین دلا رہا تھا لیکن اب شاید دیر ہو چکی تھی میر اسے دیکھے بغیر گاڑی سے اترا تھا
اس نے موبائل کان سے لگا رکھا تھا آس پاس اسکے گارڈز کھڑے تھے پولیس موبائل اب دورجا رہی تھی لیکن شمس کی آوازیں یہاں تک آتی تھیں انہی آوازوں کے درمیان میر واعظ کی ہلکی آ واز بھی سنائی دیتی تھی
!! میں جس چوتھے کام کے لئے مشہور ہوں وہ اس آدمی کے تھانے پہنچنے سے پہلے ہوجانا چاہیے !! ،،اس نے بات ختم کر کے فون پرے اچھال دیا تھا آنکھوں پہ سیاہ چشمہ لگائے اب وہ دور جا رہا تھا
لیکن وہ کسی کا انت بے حد قریب لا چکا تھا
ہیون کی عمارت کے اندر شور ذرا دیر کو تھما تھا اب وہاں سکوت تھا لیکن مکمل سکوت تو اب بھی نہیں تھا وقفے وقفے سے ایک آواز گونجتی تھی جو حقائق سے پردہ اٹھا رہی تھی جس آواز نے ایک بار الزام دھرا تھا آج وہی آواز حق کی بات کر رہی تھی وہ شمشیر تھا ڈی آئی جی شمشیر
کمیرے مائیکس اور فلیش لائٹس کے درمیان کھڑا وہ کہہ رہا تھا
،،! معراج سلطان کے خلاف ملنے والے تمام ثبوت جھوٹ کا پلندہ تھے اور کچھ نہیں انکے اپنے ہی بھائی نے جائیداد کی خاطر ایک فرشتہ صفت انسان کو نہ صرف قتل کروایا بلکہ ان پہ کئی سارے گھٹیا جرائم پلا نٹ کئے مجمعے میں کھڑے حسن کی آنکھیں بھیگ رہی تھیں ہا لے سلطان نے آسود گی سو آنکھیں بند کر لیں تھیں جیسے ایک خوبصورت موسیقی سنتے وقت وہ مدہوش سی ہو
پولیس کے سامنے ایسے گواہ اور ثبوت لائے گئے کہ پولیس گمراہ ہو گئی لیکن پولیس نے عمر حیات جو کہ مرحوم معراج سلطان کے داماد اور بھتیجے ہیں انکی ایک ریکو یسٹ پہ انکی انصاف کی اپیل پہ دوبارہ کا روائی شروع کی تو چند ایسے حقائق سے پردہ اٹھا جو ہمارے لئے بھی شاکنگ تھے میں آپ سب سے معذرت چاہتا ہوں لیکن نہ میں نے پچھلی بار کوئی ذاتی دشمنی نبھائی نہ اب میں کسی کو فیور دے رہا ہوں پولیس ثبوت اور گواہوں پہ کام کرتی ہے میں نے اور میری ٹیم نے اپنا کام غیر جانب داری سے کیا لیکن ایک بار پھر ہم معراج سلطان اور انکے خاندان سے معذرت چاہتے ہیں
عمر حیات نے سینے پہ ہاتھ رکھ کر سر کو ہلکا سا خم دیا تھا یوں جیسے معذرت قبول کی ہو لیلا لٹے قدم پیچھے ہوتی جا رہی تھی اس کا سفر ختم ہوا اب اسے یہاں نہیں رہنا تھا اسکا کہانی سے جانے کا وقت ہوا چاہتا تھا اور وہ دبے پاؤں جا رہی تھی ویسے ہی جیسے وہ آئی تھی اس کا آنا ٹھنڈی ہواؤں جیسا تھا وہ جا رہی تھی اپنے پیچھے خزاں چھوڑ کر عمر حیات کی جانب سے ملنے والے ثبوتوں کی بنا پہ اور ہا لے سلطان کی درج کروائی گئی ایف آ ئی آر کی بنیاد پہ ہم نے شمس سلطان کو گرفتار کر لیا ہے ہمارا کام تھا سچ اور ثبوت سامنے لانا آگے کا فیصلہ عدالت کا ہوگا اور مجھے یقین ہے عدالت انسانیت کے مسیحا اور فرشتہ صفت انسان معراج سلطان کو انصاف ضرور دے گی اس سارے میس میں جو آدمی برابر کا شریک دار تھا وہ فہیم مرزا تھا شمشیر کے ہاتھ کے اشارے پہ مجمعے میں کھڑا فہیم بدکا تھا
فہیم مرزا کے خلاف ہمارے پاس تمام ثبوت ہیں اور انکے خلاف ایف آئی آر کٹوانے والا کوئی اور نہیں بلکہ انکے بیٹے کا گارڈ ہے نوح مغل
رپورٹرز کا شور بلند ہوا تھا مختلف سوال مختلف باتیں فہیم اڑتی ہوئی رنگت کے ساتھ کھڑا تھا اسکے جسم سے جیسے روح کھینچی جا رہی ہو وہ الٹے قدموں سے پیچھے ہونے لگا تھا لیکن اپنے عقب میں کھڑے مسکراتے ہوئے پولیس افسر کو دیکھ اسکا خون خشک ہو گیا تھا
دوسری گواہی فہیم مرزا کے بیٹے یاقوت مرزا کی ہے جنہوں نے اپنے ہی باپ کے خلاف ایف آ ئی آر کٹوائی ہے کہ اسکا باپ زبردستی اسے نوح مرزا کی پراپرٹی جو کہ غصب ہوئی ہے اس پراپرٹی پہ فہیم اپنے بیٹے سے کام کروانا چاہتا ہے شمشیر سانس لینے کو رکا تھا
،،!! لیکن یاقوت مرزا نے اعلی ظرفی کا ثبوت دیتے ہوئے نوح مغل کی ساری پراپرٹی اسکے حوالے کر دی ہے اور اپنی بیوی جس سے انکا زبردستی نکاح کروایا گیا تھا وہ اسے طلاق دے کر کینیڈا روانہ کر چکے ہیں تاکہ وہ انہیں اپنے ہی باپ کے عتاب سے بچا سکیں
!! بڑی سی سکرین پہ اپنے باپ کے خلاف یہ ساری باتیں سنتا ہوا یاقوت سخت بے چین تھا اسکی روح جھنجھوڑی جارہی تھی وہ جیسا بھی تھا اسکا باپ تھا اسے اس طرح مجمعے میں ذلت اٹھا تے دیکھ اسکا دل بری طرح دکھ رہا تھا
مجمحعے میں سے اب فہیم مرزا کو لے جایا جا رہا تھا وہ بری طرح بکتے جھکتے ہوئے جا رہا تھا یکدم وہ خود نیچے کو چھڑوا کر زمین پہ بیٹھ گیا تھا وہ خود کو بری طرح مار رہا تھا چیخ چلا رہا تھا اسکے ساتھ جو کچھ ہوا تھا وہ اسکا ذہنی توازن بگاڑ دینے کے لئے کافی تھا اسکا پیسہ اسکے اثاثے اوہ خدایا وہ برباد چکا تھا
یہاں سے چند کلو میٹر دور ایک کچی بستی میں نوح مغل اپنی گاڑی سے اتر رہا تھا اسکا چہرہ خوشی سے تمتما رہا تھا سنہری آنکھیں سکون سے چمک رہی تھیں اسکے ہاتھ میں پیسوں سے بھرا بریف کیس تھا جسے وہ گاڑی کی چھت پہ رکھے ہوئے تھا کچی بستی کے بچے سوٹڈ بوٹڈ آدمی کو دیکھ بھاگتے ہوئے اسکی طرف دوڑ رہے تھے
وہ خوشی سے سرخ پڑ تے چہرے کے ساتھ رقم کو مٹھیوں میں بھرے آسمان کی جانب اچھال رہا تھا قیمتی کاغذ ذرا سا اوپر ہو کر نیچے گر رہے تھے وہ دوبارہ مٹھیاں بھر بھیر پیسہ ہوا میں اچھال رہا تھا ساتھ ساتھ چلا رہا تھا
! ،،!! ،،میں نوح مغل ہوں اور میں آزاد ہوں
اسکی آواز ناچتے گاتے بچوں کے شور میں بھی نہیں دی رہی تھی اسکی آواز پر جوش تھی بے صبر تھی
،،!! میں نوح مغل ہوں اور میں آزاد ہوں
وہ ایک بار پھر اسی طرح چلایا تھا اب وہ مسلسل چلا رہا تھا بچے مرد عورتیں سب پیسے چن رہے تھے سب اسے دعائیں دے رہے تھے لیکن اسے کسی کا ہوش نہیں تھا اسے کسی کی پرواہ نہیں تھی جو کچھ اسے یاقوت نے لوٹایا تھا وہ اسکے لئے آب حیات تھا
دور سے دیکھو تو فضا میں نوٹ یوں اڑ رہے تھے جیسے روئی کے گالے نوح مغل چلا چلا کر اپنی آزادی کا پتہ دے رہا تھا
لیکن کیا وہ واقعی آزاد ہو سکتا ہے؟
***
پولیس موبائل سائرن بجاتی اپنی منزل کو جا رہی تھی شمس سلطان کے ساتھ دو سپاہی بیٹھے تھے وہ بار بار اپنی گردن پہ ہاتھ پھیر تا تھا تو کبھی چہرے پہ سخت اضطراب کے عالم میں اسے جیسے کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا اسکا دل جیسے ڈوب ڈوب کر ابھر رہا ہو اس سے اسکی متاع حیات چھین لی گئی تھی وہ پیسہ جو اسکے لئے سب کچھ تھا وہ اب اسکا نہیں تھا شمس کو یوں لگ رہا تھا جیسے کوئی چھری سے اسے ذبح کر رہا ہو ہاں بالکل ایسا ہی
یکدم پولیس موبائل ایک جھٹکے سے رکی تھی شمس نے جال یوں کے پار سے دیکھا وہ ایک لوگوں کا ہجوم تھا جو گاڑی کے دائیں بائیں آگے پیچھے سے گاڑی کو گھیرتا جا رہا تھا شمس کا دل بے اختیار سکڑ کر پھیلا تھا وہ جانتا تھا اب کیا ہوگا اوہ خدایا کم از کم یہ نہیں
لوگوں نے ہاتھ میں معراج سلطان کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے انکے چہرے مشتعل تھے انکے نعرے نفرت انگیز تھے گاڑی کے اندر بیٹھا شمس اچھی طرح جانتا تھا یہ لوگ معراج سلطان کو جانتے تک نہیں ہوں گے یہ بس ایک ٹریپ ہوگا اور کچھ نہیں یہ بس ایک کور اپ ہوگا
اگلے ہی لمحے گاڑی پہ ڈنڈوں کی برسات شروع ہو گئی تھی شمس نے دیکھا کہ پولیس کچھ نہیں کر رہی نہ انہیں روک رہی ہے نہ شمس کو بچا رہی ہی وہ سن رہ گیا تھا اسے لگا اب وہ کبھی حرکت نہیں کر سکے گا ااسی لمحے کئی لوگ پولیس موبائل میں گھس آئے تھے اہلکاروں کے سروں پہ ڈنڈے برسائے
شمس خوف سے پیچھے کو جا رہا تھا دور کہیں وہ خود کو خود ختم کر لینا چاہتا تھا لیکن ان لوگوں سے بچ جانا چاہتا تھا کوئی اسے ان لوگوں سے بچا لے
اگلے ہی لمحے لوگ اسے کالر سے پکڑے دبوچ چکے تھے وہ خود کو ان لوگوں سے بچانا چاہتا تھا لیکن اتنی سکت خود میں پاتا نہیں تھا اگلے چند لمحوں میں وہ مشتعل لوگ اسے سڑک پہ لا چکے تھے لوگ ویڈیو بنا رہے تھے لوگ بچا نہیں رہے تھے شمس خوف اور بے یقینی سے کھڑا تھا اسکے قدم ہلنے سے انکاری تھے چند ایک لوگ اب اسے مار رہے تھے وہ نیچے گر گیا تھا سڑک کے بیچوں بیچ وہ گرا پڑا تھا اور لوگ اسے لاتیں اور ٹھڈے مار رہے تھے وہ اپنے اوپر ہاتھوں سے پہرہ بنا رہا تھا لیکن بے سود لوگ زیادہ تھے اور وہ اکیلا تھا وہ بری طرح زخمی ہو چکا تھا اب کے لوگ ہٹے تھے شمس کو لگا اس کی جان بخشی ہو گئی تھی وہ زخمی ٹوٹتے وجود کے ساتھ پڑا کر اہ رہا تھا جب اسے اپنے نیچے اوپر ایک مائع سا ڈلتا محسوس ہوا اور یہاں شمس یوسف سلطان کا اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا سانس رہ گیا تھا وہ ششدر رہ گیا اسکے حلق سے پھنسی پھنسی آواز نکلنے لگی
پلاسٹک کے گیلن پکڑے لوگ اسکے اوپر پیٹرول چھڑک رہے تھے پولیس والے زخمی ہونے کا ناٹک کئے ایک طرف کو پڑے تھے اور لوگ ،لوگ تو ویڈیو بنا رہے تھے لوگ بچا نہیں رہے تھے
مجھے معاف کر دو . . . خدا کے لئے مجھے بخش دو وہ اپنے زخمی وجود کو گھسیٹتے ہوئے پیچھے ہوتا جا رہا تھا لیکن اسکے سامنے کھڑے انسان نما جلاد انکی آنکھوں میں ڈھونڈنے سے بھی ترحم نہیں ملتا تھا
!! خدا کے لئے مجھے بخش دو میرے ساتھ ایسا مت کرو تمھیں اللہ کا واسطہ ہے ایسا مت کرو !! ،،وہ گگھیا رہا تھا زخمی ہاتھ جوڑے ان سے منت کر رہا تھا لیکن یہاں اسکی کون سننے والا تھا؟
اگلے ہی لمحے ایک آدمی نے اپنا لائٹر سلگا یا اور شمس کے اوپر اچھال دیا آگ بھڑک اٹھی تھی جہنم جیسی آگ نے چند لمحوں میں اسکے سارے جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اسکی چیخیں دلخراش تھیں وہ تڑپ تڑپ کر مر رہا تھا جسم بھٹی میں سلگ رہا تھا آس پاس اسکے جلتے بدن کا تعفن آٹھ رہا تھا
میر واعظ کے بارے میں جو چھوتھی بات مشھور تھی وہ یہی تھی "!! وہ اپنے سے وعدہ خلافی کرنے والوں کو سڑک !! پہ زندہ جلا دیا کرتا تھا
سڑک پہ زندہ جلتے ہوئے شمس سلطان کو آج اسکا انت پتہ چل گا تھا آج جب اسکے جسم کا ہر ہر زرہ جھلس رہا تھا اور اسکی چیخیں عرش تک جا رہی تھیں تو لوگوں کو اندازہ ہو گیا تھا کہ کس طرح آپ کا حسد آپ کو جلا دیتا ہے جیل کی کوٹھڑی میں نیل زدہ چہرہ لئے اکڑ وں سی بیٹھی مہر ماہ ہر آہٹ پہ ڈر جاتی تھی ہر قدم پہ خوف زدہ تھی اسکے چہرے کے نیل اسکی سیل میٹس کی نشانیاں تھیں اسکے زخمی وجود اور ٹوٹتے بدن نے آج اسکو شاید سبق دے دیا تھا کہ گدھوں کا بخت کیا ہوتا ہے اور اپنے بخت سے لڑائی کیا ہوتی ہے اس کی بھوری آنکھ کے نیچے ایک بڑا سا نیلا نشان تھا آنسو جب اس نشان سے ٹکراتے تھے تو اسکا پورا جسم کانپ جاتا تھا تکلیف حد سے سوا ہونے لگتی تھی شاید اسکے لئے زندگی واقعی سزا تھی
پولیس اہلکاروں کے ساتھ گھسیٹتا ہوا جاتا فہیم مرزا اپنا ذہنی توازن کھو چکا تھا اسے رہ رہ کر بس اپنا بیٹا یاد آ رہا تھا وہ رہ رہ کر پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں کو نوچتا تھا وہ ذرا آگے جاتے تو وہ خود کو چھڑوا لیتا تھا اور زمین پہ بیٹھ کر اپنے سر میں خاک ڈالنے لگ جاتا تھا اسکا اندر جل رہا تھا روح دل دماغ سب جل رہے تھے
ہر کوئی جس نے حسد پھیلایا تھا وہ اپنی سلگا ئی آگ میں جل رہا تھا ہر ایک کی آگ مختلف تھی لیکن ہر ایک کی آگ جھلسا رہی تھی ایسے میں دو مرد اور بھی تھے جو اصلاح پا گئے تھے جنہوں نے وقت رہتے خود کو معاف کروایا تھا اور اپنی غلطیاں گناہ قبول کر لئے تھے
!! ،،بخت کبھی بھی ان لوگوں کے لئے ظالم نہیں رہتا جنہوں نے اپنی اصلا !! ،،ح کر لی ہو
!!!! ایک ہفتہ بعد
یہ ایک ہوٹل کے بینکوئٹ کا منظر تھا چھت سے لٹکتے فانوس اور انکی مدھم روشنی ہال میں بیٹھے لوگوں کے چہرے پہ پڑ رہی تھی جتنے بھی لوگ تھے سب نے یا تو سیاہ پہن رکھا تھا یا پھر سفید یہ معراج سلطان کا میموریل ڈنر تھا اور ہال میں بیٹھے سب لوگ یا تو انکے کولیگز تھے یا ہیون سے جا چکے انکے بچے یا پھر انکا خاندان اور دوست ایک ایسی ہی گول میر کے گرد سلطان اور حیات فیملی جمع ہو رکھی تھی
ان سے ذرا فاصے والی میر پہ لیل ،ہارون اور یاقوت بھی تھے یاقوت یہاں کیوں تھا کسی نے نہیں پوچھا وہ بس بیٹھا رہا لوگوں کی باتیں سنتا رہا تھا عمر حیات کی میر پہ اسکے دائیں طرف نفیسہ حیات بیٹھی تھیں سیاہ جوڑے میں ملبوس سیاہ ہی دوپٹہ سر پہ اوڑھے ہوئے عمر کی بائیں جانب وہاج خان بیٹھے تھے سفید سوٹ میں بالوں کو اچھے سے جمائے اور انکے ساتھ والی کرسی پہ حسن تھا ایک کرسی خالی تھی لیکن اگر تم نظر اٹھا کر اسٹیج کی جانب دیکھو تو اس کرسی کی مالکن تمھیں اسٹیج پہ کھڑی نظر آئے گی ہا لے سلطان حسینہ آج نہیں آئیں تھیں انکا دلا تنا اداس تھا کہ وہ آ ہی نہ سکیں
سیاہ کورا سیاہ کافتان پہنے بالوں کو جوڑے میں لپیٹے کانوں میں دمکتا ہوئے ہیرے پہنے وہ گردن اٹھا ئے ہال میں بیٹھے لوگوں کو دیکھ رہی تھی اسے بلایا گیا تھا تاکہ وہ کچھ بولے اپنے باپ کی یاد تازہ کرے
. . . . ہیلو ایوری بڈی
اس نے اعتماد کے ساتھ کہنا شروع کیا تھا یہ اعتماد اسکے سامنے بیٹھا شوہر اور اسکا بھائی دے رہا تھا جب آپ کے گھر کے مرد آپ کے ساتھ کھڑے ہونے لگیں تو باقی ساری دنیا خود بخود آپ کو راستہ دینے لگے گی اور اگر یہی مرد آپ کے خلاف کھڑے ہو جائیں یا پھر آپ کو سپورٹ نہ دے سکیں تو باقی ساری دنیا آپ کے پیروں میں پتھر مار مار آپ کو گرائے گی
!! ،،آج مرے بابا کی برتھ ڈے ہے اسٹیج پہ کھڑی ہا لے کہہ رہی تھی آج کا دن وہ میرے ساتھ اور میرے بھائی کے ساتھ گزارتے تھے نہ کوئی گیدرنگ نہ کوئی دوست نہ کاروبار بس ہم اور ہماری فیملی وہ بوجھل دل کے ساتھ کہہ رہی تھی لوگ آنکھوں میں نرمی لئے اسے دیکھ رہے تھے
!! ،،آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن وہ میرے دل میں ہیں ہمیشہ . . میں نے اپنے بابا کو بہت جلدی کھو دیا مجھے لگتا تھا ایک دن وہ وقت آئے گا جب بابا بوڑھے ہو جائیں گے تب میں انکے ساتھ وقت گز ار لیا کروں گی ابھی تو دوست پارٹیز اور ٹریولنگ کا وقت ہے وہ ایک لمحے کو رکی تھی حلق میں بہت کچھ اٹکا تھا لوگ اسکے بولنے کے منتضر تھے
!! ،،وہ وقت نہیں آیا اور بابا چلے گئے !! اسکی آنکھوں سے دو آنسو ٹوٹ کے گرے تھے عمر نے رخ موڑ لیا اسکے لئے یہ اذیت ہر اذیت سے بڑی تھی کہ وہ ہا لے کو روتے ہوئے دیکھے ان سب سے بے نیاز وہ کہے جا رہی تھی
!! ،،ہم سب کو لگتا ہے ایک دن ایک وقت آئے گا جب ہمارے ماں باپ بوڑھے ہو جائیں گے اور ہم انکی بہت !! ساری خدمت کریں گے ہم انکی نیک اولاد بن جائیں گے اور سب اچھا اچھا ہوگا فیریٹیل یو نو
ہال میں سوگ واری سے کیفیت طاری ہوگئی لوگ گردن اونچی کئے بس اسے دیکھ رہے تھے
!! لیکن میری ایک بات یاد رکھیں نہ آپ کے والدین اچانک سے بوڑھے ہوں گے نہ انکو اچانک کوئی بیماری آن گھیرے گی جیسے جیسے ہم بڑے ہو رہے ہیں ہمارے والدین بوڑھے ہو رہے ہیں یہی ہلکا جوڑوں کا درد ایک دن بے حد بڑھ جائے گا یہی ہر وقت کی خارش کسی دن بڑی بیماری بن سکتی ہے خدا کے لئے اپنے والدین کے ساتھ وقت گزاریں
آخر میں وہ اس طرح سے بولی تھی کہ کئی دل زخمی ہوئے تھے
!! ،،میرے بابا چلے گئے اور میں انکے ساتھ وقت نہیں گزار سکی میں اس بات کے لئے ساری زند گی گلٹی رہوں گی وہ دکھتے ہوئے حلق کے ساتھ کہہ رہی تھی آنسو بہہ جانا چاہتے تھے جنہیں وہ روکے ہوئے تھی
!! اپنے والدین کے کام آج سے ہی اپنے ذمہ لے لیں جانتے ہیں وہ کونسی اولاد ہوتی ہی جو ماں باپ سے بے زار اور انکے کاموں سے بے زار ہوجاتی ہے؟
ہال میں پن ڈراپ سائلنس پھیل گیا تھا سب لوگوں کو اسکی چپ کے بعد بولنے کا انتظار تھا
!! وہ کوئی نا فرمان اولاد نہیں ہوتی وہ بس عام انسان ہوتے ہیں ہا لے نے کہنا شروع کیا تو لوگوں نے اسے نا پسندیدگی سے دیکھا تھا
!! ،،ہم انسانوں کے اوپر اگر ایک ڈھیر سارا بوجھ ڈال دو گے تو پہلے پہل ہم اچھے اور ناءیس بننے کی خاطر یا پھر مجبوری کی خاطر یا گلٹ کی خاطر سب کر لیں گے لیکن اچانک سے آن پڑا ہوا بوجھ ایکد ن ہمیں تھکا دے گا اور ہم انسان ہیں فرشتے نہیں ہم سے غلطیاں ہونگی لیکن اصلاح ہر دور میں ضروری ہے
لوگوں کے تاثرات نرم پڑے تھے اسکا شوہر اسے دیکھ کر مسکرا رہا تھا
!! ،،آج سے اگر اپنے والدین کے چھوٹے چھوٹے کام اپنے ذمہ لے لیں گے تو آگے جا کر آپ کو ذمہ داری بوجھ نہیں لگے گی آگے جا کر آپ کا دل گلٹی نہیں ہوگا غم اوکے ہے گلٹ کو دل کا راستہ نہ دکھائیں پلیز وہ اپنی بات ختم کر چکی تھی
یکدم لوگ زور زور سے تالیاں پیٹنے لگے تھے وہ ان سب کو دیکھتے ہوئے مسکراتے ہوئے چلی آئی تھی عمر کے قریب کرسی کھینچتے ہوئے وہ مسکرا رہی تھی انکے عقب والی میر پہ بیٹھا ہارون شاہد اب مڑ کر ان سے کچھ کہہ رہا تھا
ہر ایک کے چہرے پر سکون تھے مسکراتے ہوئے
کیا کل تم جلدی گھر آ سکتے ہو اے ایس پی صاحب ؟ ہا لے اس کو دیکھتے ہوئے دھیمی آواز میں پو چھ رہی تھی عمر پورے کا پورا اسکی طرف گھوم گیا تھا
!! ،،کیوں ؟ جلدی کیوں آیا ہے؟ بلکہ لیٹ می گیس تم نے میرے لئے کوئی اچھا سا کھانا تیار کیا ہوگا ہے ناں ؟ یا پھر تم کافی بنا کر میرا انتظار کرو گی؟