Chapter 111: باب 111

،،!! خوابوں کی دنیا سے نکل آئیں شوہر صاحب کل کپڑے دھونے ہیں ایک ہفتے کے جمع ہوئے رکھے !! ،، ہیں

،،!! اور یہاں اے ایس پی عمر حیات کے خواب چکنا چور ہوئے تھے !! میں اگلے تین دن گھر نہیں آ رہا

وہ اعلان کر کے اپنی پلیٹ کی جانب متوجہ ہو چکا تھا اسکا تو سارا موڈ ہی غارت ہو گیا تھا

ہال کی مدھم بتیاں انکو کھانا کھاتے ہوئے دیکھتی رہیں زندگی نے بلاخر ایک سکون کا سانس خارج کیا تھا

***

!! ،،!! ،،چند سال بعد

یہ عمر حیات کے گھر میں واقع اوپن کچن کا منظر تھا جہاں سے کھانے کی اشتہا انگیز مہک آٹھ رہی تھی وہ ایپرن باندھے ہوئے تھا اسکے سیاہ بال آج بھی ماتھے پہ گرے ہوئے تھے اور اسکی سیاہ آنکھیں وہ آج بھی اتنی ہی جاذب نظر تھیں وہ چولہے پہ رکھے برتن میں چمچ چلا کر پلٹا تو اسکے سامنے ہی گول میر کے گرد رکھی کرسیوں پہ دو بچے بیٹھے تھے

ایک بھرے بھرے گالوں والا بچا تھا اسکی آنکھیں سیاہ تھیں لیکن معصوم سادہ اپنی ماں کی طرح اسکا سارا دھیان میر پہ رکھے اس آمیزے کی طرف تھا جسے اب اسکا باپ ان دونوں کے لئے تیار کرنے والا تھا

دونوں سے یاد آیا اسکے ساتھ والی کرسی پہ ایک بچی بیٹھی تھی پھول دار فراک پہنے اسکے لمبے بال پشت پہ پھیلے تھے جن کے اوپر گلابی ہیئر بینڈ لگا تھا اسکی آنکھیں زہین تھیں ایکسرے کرتی ہوئی وہاس آمیذے میں ڈلنے والے اجزاہ نوٹ کر رہی تھی وہ اپنے بھائی سے چھوٹی تھی لیکن اپنے باپ کی فیورٹ تھی عمر کے لئے احرام اسکا بیٹا تھا جبکہ الہام اسکی ماں وہ ہر وقت بیٹی بننے کی بجائے ماں بنی رہتی تھی

اوکے بیٹا اب آپ مجھے بتانا لاسٹ ٹائم ہم نے پزا بناتے وقت کونسے

stneidirgnI

استعمال کئے تھے؟ وہ اپنے دونوں بچوں کو دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا اسکےمی لہجے میں اپنے بچوں کے لئے بے پناہ نر تھی

بابا لاسٹ ٹائم آپ نے میرے پزا میں چیز بہت کم ڈالا تھا احرام نے گویا باپ کی بات سنی ہی نہیں تھی اسے بس ذائقے کی فکر تھی

جبکہ الہام جلدی جلدی سارے اجزاہ گنوا رہی تھی عمر مسکراتے ہوئے اسے دیکھتا رہا جب وہ بول کر چپ ہوئی تو اس نے ذرا کی ذرا نظر اٹھا کر احرام کو دیکھا

!! احرام . . بیٹا آپ کو یاد نہیں کیا آجزاہ تھے؟ وہ نرمی سے جتا کر بولا تو احرام نے سر اٹھایا اپنی گول گول آنکھوں سے باپ کو دیکھا

یہ تو آپ کا کام ہے ناں بابا ؟ میرا کام تو ٹیسٹ یاد رکھنا ہے اس نے اب بھی میر پہ رکھے پزا سے نظر نہیں ہٹائی تھی عمر کھول کر رہ گیا تھا پہلے اسکی ماں تھی جسے اسکے کھانوں میں ںقص دکھتا تھا اور اب اسکا بیٹا تھا جو اپنی ماں کے جتنا ہی کھانے پینے کا شوقین تھا لیکن مجال ہے جو وہ عمر کی کوئی بات یاد رکھ لے ،مجال ہے جو وہ سوائے پاس ہونے کے کوئی اضافی نمبرز لے آئے

ہاں اگر اس سے پوچھو اسکول کے باہر کس ٹھیلے پہ کیا بکتا ہے تو اسے سب یاد تھا اور بات یہا ختم نہیں ہوتی تھیں ہر ایک ٹھیلے سے اپنی گاڑی رکوا کر وہ کچھ نہ کچھ خرید کر لانا اپنا فرض سمجھتا تھا وہ اسکول میں ہر اس بچے کے ساتھ ٹفن ایکسچینج کرنا اپنا فرض سمجھتا تھا جس کے پاس کچھ بھی چٹخارے دار ہو

الہام اسکے برعکس تھی اسے پڑھائی سے اور کتابوں سے فرصت نہیں ملتی تھی وہ اسکول کے ہر سپورٹس مقابلے میں حصہ لیتی تھی اور اپنے بھائی اور ماں کو ٹھیلے اور ڈھابوں کا کھانا کھاتے دیکھ بالکل اپنے باپ کی طرح ہی ناک بھوں چڑھا لیتی تھی

!!!! احرام اب آپ یہاں غور سے دیکھنا اور یاد رکھنا میں کیا کیا چیزیں استمعال کر رہا ہوں

عمر نے تنبیہ کی تھی اسی لمحے اسکی ماں اندر داخل ہوئی تھی اس نے لمبی سفید قمیض کے سا تھ بڑے بڑے پائینچوں والا ٹراؤزر پہن رکھا تھا لمبے سیاہ بال پشت پہ پھیلے تھے کانوں میں ہیرے پہنے وہ خوبصورت لگ رہی تھی اور کچھ جلدی میں بھی گئے وقتوں میں وہ زیادہ نہیں بدلی تھی لیکن وزن کچھ کچھ بڑھ گیا تھا

!! چلو چلو بیٹا احرام دیر ہو رہی ہے تمھارے ماموں کی کال آنے والی ہے !! ،،وہ اپنے بیٹے کا ہاتھ پکڑے اسے کرسی سے اتار رہی تھی احرام خوش ہو گیا تھا کھانا کھانے کا خیال چھوڑ وہ نیچے اتر آیا تھا

!! الہام بیٹا آجاؤ آپ بھی

نہیں اماں میں بابا کے ساتھ کام کر رہی ہوں اس نے تمیز سے جواب دیا تھا جس پہ عمر نے اسے فخر یہ نظروں سے دیکھا تھا پھر انہی نظروں سے ہا لے کو دیکھا جیسے کہہ رہا ہو

!! جاؤ !! جاؤ لے جاؤ اپنے چٹورے بیٹے کو

ہا لے بھی احرام کا ہاتھ پکڑے ہوئے باہر جانے لگی تھی لیکن پھر وہ ٹھہری تھی نیچے جھک کر احرام کے گال کو چھوا

!! مجھے احرام کے ڈمپل سب سے زیادہ پسند ہیں بالکل اپنے بابا پہ گیا ہے !! وہ جتا تے ہوئے کہتی باہر چلی گئی تھی عمر تو ما نو کھول کر رہ گیا تھا

وہ ہر دفع ہا لے سے یہی کہتا تھا کہ احرام ذرا بھی اسکے جیسا نہیں ہے اگر کوئی اسکے جیسا ہے تو اسکی بیٹی اور ہا لے ہر دفع اسے اسی گڑھے کی یاد دلا جاتی تھی جو الہام کے گال میں نہیں پڑتا تھا

سچ تھا وہ سارے کا سارا اپنی ماں جیسا ہو کر بھی اپنے باپ جیسا تھا

کینیڈا کے ایک شہر میں اس وقت شام کے سائے پھیل رہے تھے ہلکی ہلکی برف باری اب تھم چکی تھی لوگ شام کا سہنا نا وقت پارک میں چہل قدمی کرتے ہوئے گزار رہے تھے ذرا ہی فاصلے پہ ایک کافی شاپ تھی جہاں سے روسٹ ہوئے کافی بینر کی خوشبو سارے پا رک میں پھیل رہی تھی

ایسے میں اگر پارک کے نسبتا خالی کونے کی جانب آؤ تو وہاں دو ایک آدمی بیٹھا تھا نیلا لمبا اوور کوٹ پہنے سیاہ بالوں کو جیل سے اچھے سے جمائے ہاتھوں میں دستانے اور پیروں میں لمبے بوٹ پہنے وہ آج بھی اپنی تیاری سے ثبوت دیتا تھا

!! ،،حسن مجھ !! ،،پہ تمام ہوا

وہ شاید کسی کا انتظار کر رہا تھا اور اسی لمحے اس کا انتظار جیسے ختم ہو گیا تھا سامنے سے کو ئی آ رہا تھا کوئی سنہری آنکھوں والا مرد اور اسکے ساتھ چلتا ہوا سبز آنکھوں والا خوبصورت بچہ وہ یاقوت جیسا دکھتا تھاا سکی آنکھیں اپنے ماں پہ گئی تھیں بس ورنہ وہ اپنے باپ کا پرتو تھا اس نے سامنے ہی اپنے باپ کو دیکھا تو اپنے ماموں سے ہاتھ چھڑواتا ہوا اپنے باپ کی جانب دوڑا تھا یاقوت ہنستے ہوئے اسے اپنے قریب آتا دیکھتا رہا وہ اس کے پاس پہنچا تو اس نے اپنے بیٹے کو بازؤں میں بھر لیا تھا اور اسے گول گول گھمانے لگا

بچہ کھلکھلا رہا تھا ہنس رہا تھا اسکی ہنسی کی جلترنگ ہر سو گونج رہی تھی اسکے باپ کے چہرے پہ ایک الوہی سی چمک تھی نوح ان سے فاصلے پہ کھڑا انہیں دیکھے گیا تھا

کچھ وقت بعد یاقوت اور نوح ایک سنگی بینچ پہ بیٹھے تھے مرجان مرزا پارک میں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا یاقوت مسکراتے ہوئے اسے دیکھ رہا تھا اسکے ہاتھ میں کافی کا کپ تھا جس کے گھونٹ وہ وقفے وقفے سے لے رہا تھا

!! ،،اپنی بیوی اور بچے کو آ کر لے جاؤ یاقوت یہ مجھ پہ بوجھ بنتا جا رہا ہے !! ،،نوح کی آواز پہ اس نے گردن موڑی تھی

!! ،،پھر اچھا یہی ہے کہ اس بوجھ کے نیچے دب کر مر جاؤ !! ،،وہ سہولت سے بولا تھا

!! کیونکہ سچ یہی ہے کہ میری اور میرے خاندان کی اس حالت کے پیچھے کہیں نہ کہیں تم بھی ذمہ دار ہو نوح!! نر مین میر !! ،،ے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اور اب شاید میں بھی نہیں رہنا چاہتا

وہ دوبارہ گردن موڑ کر اپنے بیٹے کو دیکھ رہا تھا

،،وہ آج بھی میری عزت نہیں کرتی لیکن آج میں اپنی عزت کرتا ہوں میں اس انسان کے ساتھ ساری زندگی نہیں گزار سکتا جس سے میں محبت کرتا ہوں لیکن ہم دونوں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتا !! ،،

تو کیا تم اب اس طرح ٹریجک اینڈنگ کے ساتھ رہوگے ؟ کیا مل رہا ہے تمھیں ایسی اینڈنگ تو تم نے بھی خواب تک میں نہیں سوچی ہوگی نوح برہم ہوا تھا یاقوت نے کندھے اچکائے

،،ہمیں ہمیشہ سے بتایا گیا تھا شہزادے کا شہزادی سے مل جانا ہیپی اینڈنگ ہے لیکن کہانی میں شہزادے اور شہزادی کے علاوہ بھی کئی کردار ہوتے ہیں ،، وہ اپنے بیٹے پہ نظر جمائے بول رہا تھا

!! ،،ہمیں ہیپی اینڈ نگز کا مطلب ہی غلط بتایا گیا ہے آپ کی خوشی آپ سے جڑی ہونی چاہیے ایک شخص سے نہیں شہزادے یا شہزادی سے نہیں میں اپنی زندگی میں خوش ہوں میرا بیٹا میری ہیپی اینڈنگ ہے میرا کاروبار میری ساکھ میری ہیپی اینڈنگ ہے

تم سے کس نے کہا کہانی نے میرے ساتھ انصاف نہیں کیا؟ وہ گردن موڑے نوح کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال چکا تھا نوح نے جزبز ہو کر ادھر ادھر دیکھنا شروع کر دیا تھا یاقوت غور سے اسے دیکھتا رہا

!! ،،کہانی میں ٹریجک انجام تمہارا ہے نوح تم اپنا سارا کاروبار ڈبو کر بیٹھے ہو کیونکہ تمھیں سکو چلانا ہی نہیں آیا تما کبھی آقا بن ہی نہیں سکے غلامی تمھارے اندر سرایت کر گئی تمہاری بیوی تم سے طلاق لے کر چلی گئی اور اب تمہارا ،،!! بچہ بھی تم سے مل نہیں پاتا یہ ہوتی ہے ٹریجڈی

اسے میں نے خود چھوڑا تھا نوح نے صفائی دینی چاہی

یاقوت تلخی سے ہنسا تھا !! تم آج بھی ویسے ہو تمھارے پاس آج بھی جشٹیفکیسنر کا انبار ہے !! ،،

نوح نے کچھ کہنے کو لب کھولے تھے جب مرجان خفا خفا سا انہیں اپنی جانب آتا دکھائی دیا یا قوت اسے دیکھ کر ایک بار پھر دل سے مسکرا رہا تھا وہ قریب آ کر سینے پہ ہاتھ باندھے خفگی سے کھڑا ہو گیا تھا

!! ،،!! ،،کیا ہوا مرجان ؟ کچھ کہہ دیا کیا ان گوروں نے ؟

یاقوت اسکے بازوؤں کی قینچی سیدھی کر رہا تھا !! جوزف کہتا ہے وہ بہت خوبصورت ہے حلانکہ دنیا کا سب سے حسین بچہ تو میں ہوں !! ،،اس نے شکوہ کیا تھا

یاقوت مسکرایا !! جوزف اپنے پیرنٹس کے لئے سب سے حسین ہے اور تم میرے لئے ہر بچہ اپنے پیرنٹس کے لئے دنیا کا سب سے حسین !! ،، بچہ ہوتا ہے

تو . . ایسا نہیں ہوتا مرجان زور دے کر بولا تو یاقوت نے اسکو اچھنبے سے دیکھا تھا

!! ماما کے لئے میں حسین نہیں ہوں وہ آج بھی کہتی ہیں حسن یاقوت پہ تمام ہوا

وہ بالکل اپنی ماں کی نقل اتارتے ہوئے بولا تھا یاقوت کا وجود جیسے زنجیر ہو گیا ہو ایک سرسراتے جھونکے نے جیسے اسے برف کر دیا تھا وہ ساکت رہ گیا تھا لب ہلکے سے وا رہ گئے

!! کیا تمہاری ماں واقعی ایسا کہتی ہیں !؟ وہ بدقت بول پایا تھا مرجان نے زور زور سے اثبات میں سر ہلا یا تھا ایک کرب ناک سا تاثر تھا جو یاقوت کے چہرے پہ پھیل گیا تھا اس نے سر جھٹکا اور اب مرجان سے اسکے اسکول کے متعلق چوتھے چھوٹے سوال کر رہا تھا

مان لو یاقوت مرزا تمہاری اینڈنگ بھی ٹریجڈک ہے !! ،،نوح اسکے کان کے قریب بولتے ہوئے اٹھا تھا اور کافی شاپ کی جانب مڑ گیا یاقوت نے چند لمحہ اسکی بات پہ غور کیا پھر سر جھٹک دیا

!! مر !! جان مرزا کی مسکراہٹ اسکی ہیپی اینڈنگ تھی اور وہ اسی میں خوش تھا

لاؤنج کے صوفے پہ آلتی پالتی مارے بیٹھی ہا لے سلطان کے آگے لیپ ٹاپ رکھا تھا جس کی سکرین پہ حسن کا چہرہ نظر آتا تھا ان چند سالوں میں وہ کافی بڑا ہو گیا تھا آنکھیں مزید زہین اور خوبصورت ہو گئی تھیں قد کاٹھ نکل آیا تھا ہلکی بڑھی ہوئی شیو اور اسکی شوخی اسکا تو آج تک کوئی جواب نہیں تھا وہ بائییس تیئیس سال کی عمر میں تھا اور اسکی یونی ورسٹی کی آدھی لڑکیاں اسکے سینس آف ہیومر کی دلدادہ تھیں وہ آجکل انگلینڈ میں تھا اپنی پڑھائی مکمل کر رہا تھا

حسن مجھ صاف صاف بتاؤ کہیں تم نے چھپ چھپا کر کوئی گوری تو نہیں پھنسا رکھی ؟ آہ اسکی بہن وہ آج بھی بچوں کی طرح اسکی تفشیش کرتی تھی

حسن مسکراتے ہوئے اسے دیکھ رہا تھا !! اب تم سے کیا چھپانا ہا لے اور کیا راز رکھنا آج میں تمھیں سچ بتا ہی دیتا ہوں وہ ایسے انداز سے بولا تھا کہ ہا لے کا دل ہول نے لگا تھا اس نے لیپ ٹاپ مزید آگے کر لیا

میں نے یہاں چار شادیاں کر رکھی ہیں اور ہر بیوی سے تین تین بچے ہیں میرے میں تو کبھی کبھی خود بھول جاتا ہوں کون سے والے کا کیا نام ہے اور کونسی والی کس والی سے ہے

حسن تم سدھر جاؤ اور صاف صاف بتاؤ مجھے آج کل کیا کر رہے ہو تم ؟ وہ ایک بار پھر مشکوک ہوئی تھی

حسن نے کندھے اچکائے !! ،،کیا کرتا ہوں ؟ کچھ بھی تو نہیں بس شام میں تین چار گرل فرینڈز رات میں ڈرگز شراب کلینگ اور ہاں اگر کبھی کبھی موڈ بن جائے تو اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر سٹریٹ کر ائمز میں بھی حصہ لیتا ہوں وہ سادگی سے بتا رہا تھا اور یہاں ہا لے کی بس ہو چکی تھی

عمررر ر . . . عمر یہاں آؤ عمر وہ بلند آواز میں اسے پکار رہی تھی عمر کچن سے آتا دکھا ئی دیا ساتھ میں الہام بھی تھی وہ صوفے کی جانب چلا آیا تھا احرام پہلے ہی ہا لے کیے ساتھ جڑ کر بیٹھا تھا

عمر تم اسے دیکھ رہے ہو ناں یہ مجھے صحیح سے کچھ نہیں بتا رہا

ہاں بھئی کیا تکلیف ہے؟ وکیوں تنگ کر رہے ہو میری بیوی کو؟ خرچہ پانی بند کروانا ہے؟ وہ دبنگ انداز میں صوفے پہ بیٹھتے اور سکرین اپنی جانب گھماتے ہوئے پوچھ رہا تھا

!! ارے دیکھو میں تو ڈر گیا میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں کہیں تم مجھے تھانے میں تو بند نہیں کر رہے ؟ سامنے بھی حسن تھا

تمھارے ہاتھ کانپیں یا ناں لیکن اگر رقم بھیجتے ہوئے میرے ہاتھ کانپنے لگے ناں تو تمہاری روح ضرور کانپ اٹھے گی شرافت سے انسان بن کر رہو اور بھولو مت کہ تمہاری جائیداد کی اٹارنی میرے پاس ہے وہ آج بھی ویسا ہی تھا وہ تو ذرا بھی نہیں بدلہ تھا وہ عمر حیات تھا

حسن اب کے دھیما پڑا تھا ہا لے اور عمر کو کھا جانے والی نظروں سے دیکھا

مجھے !! ناں تم لوگوں سے بات ہی نہیں کرنی میرے بچوں سے بات کرواؤ وہ بولا تو عمر نے بھیا کتا کر لیپ ٹاپ کا رخ بچوں کی جانب کر دیا تھا

ہیلو ماموں آپ کیسے ہو؟ یہ الہام تھی ہلکی آواز میں پوچھتی ہوئی حسن نے فورا منہ بنا لیا تھا

کتنی بار . . کتنی بار کہا ہے مجھے ماموں نہ کہا کرو ارے تم لوگوں سے چند ایک سال ہی بڑا ہوں میں !! حسن کہو مجھے

الہام اب اس سے کچھک ہہ رہی تھی اور وہ مسکراتے ہوئے سن رہا تھا ہا لے اٹھ گئی تھی اسکے پاس ابھی کرنے کو بہت کام تھے حسن اب اگلے کئی گھنٹے ان سے بات کرنے والا تھا

***

اسلام آباد کے ایک پوش ایریا میں بنی ایک اونچی عمارت میں بنا ایک آفس ہماری کہانی کا حصہ ہے اس آفس میں دبے قدم داخل ہو کر اگر کمپنی کے سی آی اؤ کے کمرے میں آؤ تو وہاں تمھیں پاور سیٹ سے ٹیک لگائے بیٹھا سفیر سلطان نظر آئے گا ایش گرے ڈنر سوٹ میں ملبوس بھورے بال جیل سے جما کر پیچھے کو کیے وہ سامنے بیٹھی لڑکی کو دیکھ رہا تھا جو کم و بیش اسی کی ہم عمر تھی گوری گلابی رنگت والی

شہلا رحمن

شہلا اسکی کولیگ تھی وہ دونوں پچھلے کئی سالوں سے ایک ساتھ کام کرتے آ رہے تھے اور اب چند دن پہلے ہی شہلا کے پروپوز کرنے پہ سفیر اس سے شادی کرنے کی حامی بھر چکا تھا اس وقت وہ دونوں اسی معاملے میں کافی چیزیں ڈسکس کر رہے تھے

؛؛تم اپنے خاندان سے کسی کو نہیں بلوا رہے سفیر ؟ اسکی آواز نرم تھی دل پہ پھوار کی طرح پڑتی ہوئی سفیر مسکرایا تھا

؛؛میں بلا چکا ہوں مادام اپنی کزن کو کال کی تھی میں نے وہ آجائی گی اور دادا تو ہیں ہی میرے ساتھ ؛؛

اور اگر وہ نہ آئی ؟ تم نے کہا تھا ناں تم لوگ اچھے ٹرمز پہ نہیں ہو؟ شہلا کو بس ایک ہی صدمہ تھا سفیر کے خاندان کے نہ آنے کا اچھے ٹرمز کی بات پہ سفیر بجھ سا گیا تھا پھر نظر اٹھا کر شہلا کو دیکھا

؛؛وہ ہا لے سلطان ہے دلوں میں بغض نہیں رکھتی مجھے یقین ہے وہ آجائے گی میری اپنے بھائی حسن سے بھی بات ہوئی ہے اگلے ہفتے وہ بھی چھٹی لے کر آ رہا ہے بڑی امی اور باقی سب بھی ہوں گے تم فکر کیوں کرتی ہو؟ آخر میں وہ ہلکے پھلکے لہجے میں بولا تو شہلا کے تاثرات ڈھیلے پڑے تھے اس نے چند لمحہ سفیر کو دیکھا اور پھر ہلکی آواز میں پوچھنے لگی

؛؛تم خوش ہو ناں سفیر ؟ میرا مطلب ہے اگر تم چاہو تو ہم مزید انتظار کر سکتے ہیں میں ساری زندگی تمہا را انتظار کر !! سکتی ہوں ؛؛

سفیر نرمی سے مسکرایا تھا !! میں نے خوش ہونا اور بخت کی تقسیم پہ سوال اٹھانا چھوڑ دیا ہے تم فکر مت کرو میں خوش ہوں بہت خوش تم میری ہیپی اینڈنگ ہو میری کمپنی میری ہیپی اینڈنگ ہے میں تمھارے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کے لئے بالکل تیار ہوں ؛؛اس نے یقین دھانی کروائی تو شہلا کے کندھوں سے بوجھ سرک گا تھا

وہ اب شادی کے کارڈ کی بابت کچھ کہہ رہی تھی سفیر مسکراتے ہوئے اسے سن رہا تھا وہ اسے مسکرانے پہ مجبور کر !! دیتی تھی

رات گہری ہو کر عمر حیات کے بنگلے پہ اتر آئی تھی جنوری کا مہینہ تھا زیادہ نہ سہی لیکن تھو ڑی بہت ٹھنڈ تو کراچی میں پڑ ہی رہی تھی ایسے میں لان کے صوفے پہ بیٹھی ہا لے سلطان مسکراتے ہوئے اپنے سامنے سے آتے شوہر کو دیکھ رہی تھی اسکے ہاتھ میں ٹرے تھی جس میں سبز چائے رکھی تھی اور ساتھ رنگین میٹھی ٹکیاں

آہ کوئٹہ کی وہ سرد رات ایک جھماکے سے یاد آگئی تھی وہ قریب چلا آیا کپ اٹھا کر ہا لے کے ہاتھ میں تھمایا اور ہاتھ پہ پھیلی شال پھیلا کر اسکے گرد اوڑھ دی اس سردی میں یہ شال غنیمت تھی اپنا کپ اٹھا کر وہ اسکے پاس ہی بیٹھ گا تھا

تمہارا چٹورا بیٹا سو گیا؟

ہا لے نے گھوم کر اسکو دیکھا تھا !! ہاں سو گیا جس طرح تمہاری چغل خور بیٹی سو گئی حساب بے باک ہوا

میری بیٹی چغل خور نہیں ہے وہ بس اپنے باپ سے باتیں نہیں چھپاتی عمر فورا دفاع کر گیا تھا ہا لے نے ایک ہاتھ سے شال اس کے اوپر پھیلائی تھی اب وہ دونوں ایک ایک پلو سنبھالے بیٹھے تھے سبز چائے ہاتھ میں لئے ایک دوسرے کے قریب

اچھا عمر یہ بتاؤ دونوں بچوں میں تمہارا فیورٹ کون ہے؟ وہ جانتی تھی عمر اپنی بیٹی کا نام لے گا لیکن !! میری فیورٹ تو آج بھی تم ہو !! وہ اسے لا جواب کر گیا تھا

ہا لے کھل کر مسکرائی تھی دل جیسے اندر تک شانت ہو گیا ہو وہ کم اظہار کرتا تھا لیکن جب کر تا تھا دل کو چھو لیتا تھا

؛؛سفیر کی کال آئی تھی شادی کر رہا ہے وہ ہا لے نے اطلای دی تھی

اس سے کہہ دو ہم نہیں آ رہے خرچہ ہو جائے گا اس نے کہتے ساتھ اپنی چائے کا گھونٹ بھرا تھا

؛؛تم ڈی ایس پی بن چکے ہو لیکن آج بھی اپنے ہی کنجوس ہو مجھے یقین نہیں آرہا

عہدہ بڑھنے کہ ساتھ ساتھ میری پیسے سے محبت بھی بڑھ رہی ہے کیا کروں وہ اسکے ہاتھ میں میٹھی ڈلی دیتے ہوئے کہہ رہا تھا

تمھیں پیسہ زیادہ پسند ہے یا میں ؟ وہ بالکل سنجیدہ ہو چکی تھی عمر نے ایک نظر اپنے خالی کپ کو دیکھا اور پھر ہا لے کے ادھ بھرے کپ کو

!! ظاہر ہے تم !! وہ کہتے ساتھ اسکے ہاتھ سے کپ لے گیا تھا ہا لے نے جانے دیا وہ اس آدمی کو کئی ہزار بار اپنی چائے پلا سکتی تھی !! ۔

کتنے سال گزر گئے عمر پتہ ہی نہیں چلا ہا لے یاسین سے بولی تھی آسمان پہ کھڑا چند محو سا انکو تک رہا تھا

تمھیں کیسے پتہ چلے گا اصل پتہ تو میرے بینک اکاؤنٹس کو چل رہا ہے وہ جل کر بولا تو ہا لے نے کلس کر اسکو دیکھا تھا پھر یکدم پیر نیچے اتارے

!! تم . . . تمھارے ساتھ کوئی رومانٹک بات کرنا ہی فضول ہے ادھر دو میری شال اس نے جھپٹ کر اس کے کندھوں پہ ڈالی ہوئی شال اتار لی تھی اور تیز تیز قدم اٹھاتی اندر بڑھنے لگی جب عقب سے آتی عمر کی آواز پہ اسکے قدم زنجیر ہوئے تھے

؛؛کیوں ہر وقت پیسہ پیسہ کرتی ہو تم پہ تو عمر ساری دنیا لٹا سکتا ہے ؛؛اہالے تھم گئی تھی اسکے لب مسکراہٹ میں ڈھلے تھے لیکن وہ مڑی نہیں

اور عمر حیات ایسا کیوں کرے گا؟ کیونکہ میں اس کے جج صاحب کی بیٹی ہوں ؟ یا پھر میرا چہرہ اسکے کسی عزیز سے ملتا ہے؟ وہ بغیر مڑے پوچھ رہی تھی

Because you are the woman I love with all my heart

وہ پکارا تو ہا لے بے اختیار مسکرائی تھی

اصولا تو اب تمھیں بھی کچھ کہنا چاہیے . . دمام

اب کے وہ مڑی تھی چند لمحہ اسکو دیکھا

!! ؛؛تمہاری آواز اس کرہ ارض کا سب سے خوبصورت ساؤنڈ ہے ؛؛!! وہ عمر کو دیکھ کر بولی تھی

نہ کرو میں رونے لگوں گا وہ ایسے انداز سے بولا تھا کہ ہا لے ہنس پڑی تھی وہ اسے ہنستے ہوئے دیکھے گیا تھا

شادی کے چھ سالوں میں وہ اسے دو تحفے دے گئی تھی اور عمر حیات کے لئے پہلے سے بھی زیادہ عزیز ہو گئی تھی وہ ہنس رہی تھی پورے چاند کی رات میں اسکے اوپر چاند کی روشنی پڑ رہی تھی عمر مبہوت سا اسے دیکھ رہا تھا

بلا شبہ وہ آج بھی اسکا پسندیدہ منظر تھی

بینر بلاسم کی اوپری منزل پہ اس وقت ہا لے سلطان اپنے آفس میں بیٹھی تھی کام کم تھا سوا سنے ہارون کے ساتھ ویڈیو کال ملا رکھی تھی لیپ ٹاپ کے چوکھٹے میں وہ نظر آ رہا تھا ہمیشہ کی طرح ہشاش بشا ش مسکراتا ہوا

اب آجاؤ ہارون دو سال ہو گئے تمھیں لندن گئے ہوئے ہا لے اسے گھرک رہی تھی ہارون ہنس دیا تھا

اب اس بار آؤ تو انٹی سے کہتی ہوں تمھارے لئے لڑکی دیکھ رکھیں شادی کروائیں گے تمہاری وہ جیسے سارے فیصلے کئے بیٹھی تھی

!! تم لڑکی ڈھونڈو میں انکار نہیں کروں گا وعدہ ہے ہارون نے جیسے ہتھیار ڈالے تھے ہا لے نے منہ یے کے زاو بگاڑ لئے تھے

اتنے اچھے نہیں ہو تم بنو مت !! اب آجاؤ یار میں تمھیں بہت مس کر رہی ہوں

جو آپ کا حکم اگلے ہفتے آجاتا ہوں ؟ وہ مسکرا کر بولا تو ہا لے بھی ہنس دی تھی

چند ایک باتوں کے بعد وہ کال کاٹ چکی تھی یہاں سے دور لندن کے ایک فلیٹ میں بیٹھا ہارون شاہد گہری سا نس لے کر رہ گیا تھا اسکے چہرے ھپ آج بھی پہلے دن جیسا کرب آیا تھا

اس نے میر کی دراز سے ڈائری نکال لی ساتھ ایک پین نکالا اب وہ سر جھکائے کچھ لکھ رہا تھا

،،میں اسے بھول نہیں سکتا ،،کم از کم اس زندگی میں نہیں یا پھر شاید اگلے چند سالوں تک نہیں وہ گردن جھکا ئے لکھ رہا تھا

نہ میں اسکا جوگ لے کر بیٹھا ہوں نہ سر میں خاک ڈالی ہے لیکن دل کے زخم آج بھی ادھڑے ہوئے ہیں وہ آج بھی اتنی ہی شدت سے یاد آتی ہے اور میں اسکی یاد کو روک نہیں پاتا وہ ایک لمحے کو ہاتھ روک کر بیٹھا چند گہرے سانس لئے اور ایک بار پھر کاغذ پہ جھکا

اسکی یاد روکنا ایسے ہے جیسے سانس روکنا اور تم نے انسانوں کو اپنی سانس روکتے ہوئے بہت کم دیکھا ہوگا مسئلہ یہ نہیں ہے کہ وہ یاد آتی ہے مسئلہ یہ ہے کہ جب یاد آتی ہے تو آج بھی پہلے دن کی طرح تکلیف کیوں ہوتی ہے وہ لکھتا جا رہا تھا لکھنا تھیراپی تھا اور وہ صحت مند رہنا چاہتا تھا

!! میں بخت کی تقسیم سے نہ خوش نہیں ہوں لیکن میں بس اسکی یاد پہ بے حس ہونا چاہتا ہوں لیکن شاید یہ جھوٹ ہے میں ایسا نہیں چاہتا میں ٹھیک ہوں خوش ہوں با وقار ہوں اس نے سر جھٹکا تھا

،،!! آج اتنے سالوں بعد میں زندگی میں ایک اچھی جگہ اچھے مقام پہ ہوں خوش ہوں لیکن اگر آج بھی مجھے !! ،،زندگی سے کچھ مانگنے کا موقع ملا تو میں اسے مانگوں گا

اس نے بے دلی سے ڈائری بند کی اور سیدھا ہو بیٹھا

!! ہارون شاہد سے یہ کہہ دینا کہ وہ ہا لے کو بھول جائے یہ ایسا تھا جیسے سانس لینا چھوڑ دو میں اسے اپنی زندگی کے آخری لمحے تک یاد رکھوں گا !! یہ اس نے لکھا نہیں تھا یہ بس خود سے دہرایا تھا

میری ہیپی اینڈنگ یہ ہے کہ میں نے کسی اور کو اپنی زندگی میں شامل نہیں کیا میں اپنے ساتھ اپنے اصل کے ساتھ اپنے رنگوں کیے ساتھ خوش ہوں ہر کہانی میں کچھ نہ کچھ ادھورا رہ جاتا ہے اس کہانی میں ،میں سہی

ہر کہانی میں ہیپی اینڈنگ شہزادی کا مل جانا نہیں ہوتا کچھ کہانیوں میں آپ کا اصل آپ کو مل جانا بھی ہیپی اینڈنگ ہوتی ہے

وہ اٹھ کر کھڑکی کے پاس چلا آیا تھا سامنے سڑک پہ ہی کچھ بچے فٹبال ہاتھوں میں لئے گراؤنڈ کی طرف جا رہے تھے کھڑکی میں کھڑے ہارون کو دیکھا اور پھر سب نے یکبارگی سے اسے پکارا تھا وہ اسے دیکھ کر چہک رہے تھے

ہارون مسکراتے ہوئے کھڑکی سے ہٹ گیا تھا اب وہ فلیٹ کا دروازہ کھولے نیچے جا رہا تھا

. . پر سکون . . با وقار

کراچی کی ایک چھوٹی سی ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر اس وقت ایک چھوٹے کٹے بالوں والی لڑکی ایک بنگلے کے باہر کھڑی تھی چھوٹا سا ایک منزلا بنگلا

لیل سکندر نے اسے اپنے آٹھ سال کی محنت سے بنایا تھا یہ اسکا گھر تھا وہ ویڈیو کال پہ ہار ون کو گھر دکھا رہی تھی آگے پیچھے گھوم گھوم کر روتے ہوئے ہر طرح سے بس وہ چاہتی تھی سب دیکھ لیں لیل سکندر کے پاس اب اپنا گھر ہے

میں بہت خوش ہوں ہارون بہت بہت زیادہ وہ موبائل کو چہرے کے آگے کئے روتے ہوئے کہہ رہی تھی ساتھ ساتھ ہنس بھی رہی تھی

!! مجھے لگتا تھا عمر مجھے نہیں مل سکا تو میری اینڈنگ ٹریجک ہوگی میرے لئے اب کوئی خوشی نہیں آئے گی لیکن میں بھول گئی تھی کہ میری خوشیاں مجھ سے جڑی ہیں عمر حیات سے نہیں اپنی اصل خوشی میں خود ہوں

ہارون اسکو مسکراتے ہوئے سن رہا تھا وہ دونوں ایک دوسرے سے قریب تھے

!! میں نے اپنی ہیپی اینڈنگ پا لی ہے لیل سکندر اپنی ہیپی اینڈنگ ہے میرا گھر میری ہیپی اینڈ نگ ہے اور ہارون شاہد تم جیسا دوست میری ہیپی اینڈنگ ہے میں خوش ہوں بخت کی تقسیم سے بھی اور اپنی اینڈنگ سی بھی تم خوش ہو ناں ہارون ؟۔۔ وہ اب رک کر ہارون سے پوچھ رہی تھی

شکر ہے آدھے گھنٹے کی کال میں دس منٹ گھر دکھانے دس منٹ رونے اور دس منٹ اپنی ناکام محبت کی داستان سنانے کو بعد تمھیں یاد آگیا کہ میں بھی موجود ہوں وہ جل کر بولا تو لیل بھیگی آنکھوں سے ہنس دی تھی

میں تمھیں اندر سے گھر دکھاتی ہوں وہ چہکتے ہوئے کہتی اندر چلی گئی تھی

***

کراچی کے ایک بہت بڑے اور مہنگے اسکول کے باہر عمر حیات اپنی گاڑی روک چکا تھا اگلی سیٹ پہ اسکے ساتھ ہا لے بیٹھی تھی اور پیچھے اسکی اولاد

احرام آج تم اپنا لنچ کھاؤ گے ہرگز بھی تم کسی بچے سے اسکا کھانا لے کر نہیں کھاؤ گے او کے ؟ عمر نے گردن موڑ کر اسے دیکھتے ہوئے پوچھا تھا

وہ ہمیشہ کی طرح !! جی بابا !! تابعداری سے کہہ گیا تھا

کل میں نے تمھیں کچھ اور بھی سکھایا تھا کیا تمھیں یاد ہے؟ اب کے عمر سنجیدہ تھا بے حد سنجیدہ

دونوں بچوں نے فورا سے اثبات میں سر ہلایا تھا اور پھر اگلے ہی لمحے ہا لے کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

!! ؛

a good touch . This is

This is a bad touch

وہ دونوں اپنے جسم کے مختلف حصوں پہ ہاتھ رکھ کر بتا رہے تھے ہا لے ہول کر رہ گئی تھی

!! عمر کیا کر رہے ہو وہ دونوں ابھی بچے ہیں !! نا گواری سے ٹوکنے پہ عمر اسکی طرف مڑا تھا وہ دیسی ماں تھی اسکی ایسی فکر بنتی تھی

بچے ہیں اسی لئے بتا رہا ہوں بڑے ہو کر سب کو پتہ لگ جاتا ہے لیکن تب تک کئی بچے جسم انی استحصال کا نشانہ بن چکے ہوتے ہیںوہ بول کر گاڑی سے باہر نکل گیا تھا اور پھر دونوں بچوں کو گاڑی سے باہر نکا لا اور اپنے بازوؤں میں اٹھا لیا وہ دونوں اس سے بہت کچھ کہہ رہے تھے عمر اسی طرح انکی سنتے ہوئے انہیں گیٹ سے اندر چھوڑ آیا وہ دونوں اسے ہاتھ ہلاتے ہوئے اندر چلے آئے تھے

؛؛کیا تمھیں چاکلیٹ پسند ہے؟ آدھی چھٹی کے وقت جب الہام اپنے اسکول گراؤنڈ میں بیٹھی تھی تب اسکے پاس رکتے ہوئے ایک لڑکے نے پوچھا تھا وہ کوئی سولہ سترہ برس کا لڑکا تھا

بابا نے کہا ہے

اسٹرینجرز سے کچھ بھی قبول نہیں کرتے

لڑکا اب اسکے قریب بینچ پر بیٹھ گیا تھا سبز درخت انہیں دیکھ رہے تھے

لیکن میں اسٹرینجر تو ہرگز نہیں ہوں میں تمھارے بابا کو جانتا ہوں اتنے اچھے سے جتنے اچھے سے انکو میں جانتا ہوں اور کوئی نہیں جانتا اسکے لہجے میں کچھ تھا کہ ٹھٹھکا جائے الہام نے گردن موڑ کر اسکو دیکھا تھا وہ خوبصورت دکھتا تھا گر موڈ سا

آپ بابا کو کیسے جانتے ہو؟ وہ معصومیت سے پوچھ رہی تھی

!! ،،تمھارے بابا بھی اداکار ہیں اور میں بھی فرق یہ ہے کہ انکی اداکاری اصلی ہوتی ہے اور میری جعلی میری اداکاری سے کسی کے گھر خراب نہیں ہوتے لیکن تمہارے بابا خاندان توڑ دیتے ہیں !! وہ بہت خوبصورت بولتا تھا کاش وہ اچھی باتیں کرتا

مرے بابا نے کہا ہے اسٹرینجر سے بات مت کرنا

وہ کہہ کر اٹھ گئی تھی لڑکا زخمی آنکھیں لئے اسے جاتا ہوا دکھاتا رہا یکدم اسکے پیچھے ایک شور سا بھاگا تھا وہ اسی اسکول میں پڑھتا تھا لیکن آج کافی دنوں بعد آیا تھا وجہ اسکی مقبولیت تھی

اپنے بابا سے کہنا ہم بہت جلد ملیں گے اجنبی نہیں شناسا بن کر وہ کہتے ہوئے مڑ گیا تھا ہجوم اب بھی اسکے پیچھے تھا وہ اسکا نام لے لے کر ااسے پکار رہے تھے

. . . . . . . . . . برہان پیرزادہ

برہان پیر زادہ . . . . . . . ! !! ختم شد

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.