Chapter 8: باب 8

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

وہ کئی گھنٹوں سے ایک غیر مرئی نکتے پہ نظریں جمائے بیٹھا تھا جب سے ہا لے گئی تھی اس کو کسی پل چین نہیں تھا سوچ سوچ کے اسکا دماغ پھٹ رہا تھا وہ کس طرح اس کے بغیر رہے گا کل تک ہا لے دنیا تھی آج وہ ایک سراب بن گئی تھی جس کے پیچھے ہارون نے اپنی زندگی لگا دی دی تھی اسکی زندگی تو ہا لے سے شروع ہوتی تھی اور ہا لے پہ ختم ہوتی تھی اسے سمجھ نہیں آ رہا تھا کیا کرے سارے پلانز تو ہا لے کے ساتھ بنتے تھے دن اس کے سا تھ طلوع ہو کے اسی کے ساتھ غروب ہوتا تھا تھا یکدم ساری زندگی جیسے رک سی گئی تھی اس کے پاس کرنے کو کوئی کام تھا نہ جانے کو کوئی جگہ کیا واقعی اس نے خود کو ویسٹ کر دیا تھا کیا اسنے ہا لے کے علا وہ دنیا میں کچھ اور دیکھا ہی نہیں تھا اور اگر ایسا نہیں تھا تو اسکو چین کیوں نہیں آ رہا تھا جو آئینہ اس نے کل دیکھا تھا اس میں نظر آنے والے اپنے عکس سے وہ نظریں چرا رہا تھا وہ اپنی سوچوں میں غرق تھا جب شاہد کمرے کا دروازہ ناک کر تے ہوئے اندر آ گئے اور آ کے اس کے پاس بیٹھ گئے

اب کیسی طبیعت ہے تمہاری ؟

ٹھیک ہوں پیا وہ بد قت بول پایا

باہر چلیں کہیں تم میں نوال ایک فیملی کی طرح ؟ وہ اس کے چہرے کو غور سے دیکھتے ہوئے کہہ رہے تھے دل نہیں چاہ رہا وہ بے دلی سے بولا تھا

ہا لے سے ملنے چلے جاؤ یا اس کو یہاں بلا لو

میں فلحال اس کا سامنا نہیں کر سکتا اتنی ہمت نہیں ہے مجھ میں ہاں میں کل جو فیصلہ کر چکا ہوں اس پہ قائم رہوں گا لیکن مجھے ڈر ہے کہ اس کے سامنے میں اپنا ضبط کھو دوں گا ابھی مجھے اپنی ذات پہ بہت کام کرنا ہے میں نے وقار رکھ تو لیا ہے لیکن میری تکلیف ابھی شروع ہوئی ہے کچھ وقت لگے گا مجھے خود کو سمبھالنے میں

کل تو تم کچھ اور کہہ رہے تھے

پیا میری بیماری بڑی ہے اس کا علاج وقت مانگے گا یہ بچپن سے میرے وجود کو کھوکھلا کر رہی ہے میری زندگی سے سارے رنگ چوس لئے ہیں اس نے میرا سب کچھ صرف ایک وجود سے جوڑ دیا ہے وہ چاہے تو ہنسوں وہ کہے تو روؤں بھیک مانگتے مانگتے مجھے پتہ ہی نہیں چلا میں نے کی خود کو کھو دیا کب اپنی عزت کرنی چھوڑ دی کی اپنی خوشی کو کسی سے منسوب کر لیا کچھ نہیں پتہ مجھے یہ میرا ڈارک فیز ہے مجھے اس سے نکلنا ہے کیسے میں نہیں جانتا ہا لے کو میرا روگ نہیں بنانا پیا اس کو محبت ہی رہنا ہوگا وہ میرے لئے نہیں بنی وہ میری نہیں ہو سکتی یہ بات میرے دل کو کھا رہی ہے میرے پاس تو بس وہی تھی میں اس کے علاوہ کیا کروں کیا سوچوں میں سمجھ نہیں پا رہا اتنے سال اس کو اپنا سمجھ کر جیتا رہا ہوں ایک دن میں کیسے بھلاوں وہ اپنی کنپٹی کو سہلاتا کرب سے کہہ رہا تھا ہارون مت دو اتنی بڑی قربانی جب برداشت نہیں ہو رہا تم سے ایک دو دن کی بات نہیں ہے یہ ساری زندگی کا سوال ہے تم اس کے بغیر ایک پل نہیں رہ سکتے اور اب تم اتنا بڑا فیصلہ کر رہے ہو کیوں خود پہ ظلم کرتے ہو تم نہیں ہو اتنے مضبوط مت آزماو خود کو ہارون نہیں لو اپنے صبر کا امتحان تم اس کو نہیں بھول سکتے

اگر میری جگہ رستم ہوتا تو کیا آپ اس کو بھی یہی کہتے ؟ وہ ان کی آنکھوں میں دیکھ کر سوال کر رہا تھا

یہ سوال نہیں خنجر تھا جو اس وقت شاہد حسین کے سینے کو چیر گیا تھا آج اتنے سالوں بعد پہلی دفع ہارون نے اپنی ذبان سے رستم کا نام لیا تھا وہ دونوں بیٹے انکے دو بازو تھے آج انہوں نے ایک بازو کے کٹنے کی تکلیف ایک بار پھر محسوس کی تھی وہ بغیر کچھ کہے جانے کو اٹھ کھڑے ہوئے تھے وہ ابھی دروازے کی چوکھٹ پہ تھے جب ان کو ہارون کی آواز نے روک لیا

آئی ایم سوری پیا آئی ایم سوری فار ایوری تھنگ کیا نہیں تھا اس آواز میں دکھ ،شرمندگی ،پچھتاو اوہ مڑے نہیں اور ن چودہ سال بعد آج ہارون نے اس بارے میں بات کی تھی جس بارے میں بات کرنے سے وہ اس لئے ڈرتا تھا کہ کہیں اس کے پیارے اس سے ناراض ہو کر اس کو غلط سمجھ کر اسکو چھوڑ نہ دیں لیکن آج وہ خوف نہیں تھا کیا وہ واقعی ٹھیک ہونا چاہتا تھا؟

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

سفیر کو اسلام آباد سے آئے دس دن ہو گئے تھے وہ صبح میں آفس چلا جاتا اسکی واپسی دیر سے ہی ہوتی ان دنوں وہ ہا لے کے ساتھ بھی وقت نہیں گزار پا رہا تھا کام کا بوجھ اس کو ہلکان کیئے دے رہا تھا لیکن وہ پھر بھی دن میں چند منٹ کے لئے اس کو کال کر لیتا تھا ہا لے بھی ڈرائیور کے ساتھ یونیورسٹی جا رہی کیونکہ ہارون نے فلحال یونیورسٹی نہ جانے کی قسم کھا رکھی تھی اس دن کے بعد ہا لے اس سے ملنے بھی نہیں گئی تھی دونوں ایک دوسرے سے کتراتے پھر رہے تھے ایک ان دیکھی سی دیوار تھی جو ان دونوں کے درمیان حائل تھی لیکن ہا لے نہ سوچ لیا تھا آج وہ اس کو لے کر کسی اچھی جگہ کھانا کھانے جائے گی اسلئے اس نے ہارون کو کال کرنے کا ارادہ کیا اسکی چھٹی ہونے میں ابھی پندرہ منٹ تھے کال جا رہی تھی ہارون اپنے کمرے کی بالکنی میں بیٹھا کوئی کتاب پڑھ رہا تھا بلکہ یہ کہنا بہتر ہوگا کتاب دیکھ رہا تھا کیونکہ کتاب میں لکھا ایک بھی لفظ اسکی یادداشت کا حصہ نہیں بن رہا تھا اس کا دماغ کہیں دور ہی تھا جب اس نے سکرین پہ ہا لے کا نام چمکتے دیکھا وہ چند لمحے سانس روکے پلکیں چھیکائے ساکت سا سکرین کو دیکھے گیا چند لمحے مزید سرکے موبائل بج بج کر بند ہو چکا تھا کال کٹ چکی تھی اس نے جھپٹ کے موبائل کو اٹھایا تھا اس نے کیوں نہیں اٹھائی کال افف کیا وہ دوبارہ کال کرے گی اور اگر نہیں کی تو؟ اتنے میں موبائل ایک بار پھر تھرتھرا یا تھا ہارون نے ایک سیکنڈ ضائع کئے بغیر کال پک کی تھی

ہیلو ہاری کیسے ہو فون سپیکر میں اس کی چہکتی ہوئی سی آواز سنائی دی تھی ہارون نے سکون سے آنکھیں موند لی تھیں کتنے دنوں بعد یہ مہربان آواز سنی تھی دل پہ جیسے ٹھنڈی سی پھوار پڑی تھی

ہاری آواز آ رہی ہے؟ تم سن رہے ہو کچھ بولو بھی

ہاں میں سن رہا ہوں اس کے حلق سے پھسی پھسی سی آواز نکلی تھی

میں یونی میں ہوں تم آ سکتے ہو مجھے پک کرنے ؟

ہارون نے سر بالکنی کی گرل کے ساتھ سر ٹکا رکھا تھا آنکھیں ہنوز موند رکھی تھیں شاید وہاس آواز کو مکمل یکسوئی کے ساتھ سننا چاہتا تھا

ہارون کچھ بولو گے بھی ؟ میں کچھ پوچھ رہی ہوں جواب تو دو ؟ وہ اب ذرا بلند آواز میں بولی تھی دس منٹ تک آ رہا ہوں میں وہ اسی طرح آنکھیں موندے ہلکا سا بڑبڑآیا تھا اور ساتھ ہی کال ڈسکنیکب کر دی تھی ہاں وہ ٹھیک ہونا چاہتا تھا لیکن کوئی بھی مرض ہاتھ سے کھینچ کرنا خنوں سے نوچ کر نہیں نکالا جا سکتا ہر علاج وقت مانگتا ہے روزانہ کا ڈوز مانگتا ہے کسی بھی بیماری کو ایک دن میں نہیں نکالا جا سکتا اوراس بیماری سے منہ موڑ کر تو ہرگز نہیں اگر اس کو ٹھیک ہونا تھا تو اسے اپنی بیماری کو سامنے بٹھانا تھا اسکو کہنا تھا کہ وہ اب اس کو مزید ہانٹ نہیں کر سکتی اب مزید اسکو جھکا نہیں سکتی اب اس کو ختم ہونا ہوگا کیونکہ اب اس کا جسم اس بیما ری سے تنگ آگیا ہے اس کے جسم کو سکوں چاہئے آزادی چاہئے اور یہ حق ہے اسکا وہ ہا لے سے ملے گا کیوں کہ بیماری ہا لے نہیں ہے بیماری اس کے دماغ میں ہے ہا لے تو دل ہے

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

یہ سلطان منزل کے لاؤنج کا منظر تھا جہاں حسینہ بیگم سنگل صوفے پہ بیٹھی تھیں اور مہرماہ ان کے قدموں میں بیٹھی تھی وہ اس کے سر میں تیل سے مالش کر رہی تھیں ساتھ ہی ہا لے کو غائبانہ صلواتیں سنا رہی تھیں

نہ تم مجھے یہ بتا دو بس کہ کونسی لڑکیاں آئے روز باہر کا کھانا کھاتی ہیں جو میری اس نالائق اولاد کو گھر میں چین ہی نہیں آتا کیسے کیسے کھانے بناتی ہوں میں لیکن مجال ہے جو یہ لڑکی گھر کا کھانا چکھ بھی لے

ماما اسکو پسند ہے آپ کیوں بلا وجہ اس کے پیچھے لگی رہتی ہیں کھانے دیں نہ اس کو جو دل کر تا ہے

موٹی ہوتی جا رہی ہے وہ دیکھا ہے تم نے اس کو کبھی غور سے ارے گھر کا کھانا اپنی نگرانی میں بنواتی ہوں میں اور یہ ہوٹلوں کا کھانا ایک تو اتنا آئلی اوپر سے پتہ نہیں سبزی اور گوشت دھو کر بھی استعمال کر تے ہیں یا نہیں وہ سخت خفا تھیں

ماما آپ ٹینشن کیوں لیتی ہیں وہ ہا لے ہے کم از کم وہ اس معاملے میں وہ بیسٹ ہے آپ سبزی اور گوشت نہ دھلنے کی بات کرتی ہیں لیکن اگر کھانے میں نمک کا ایک دانہ یا پھر ذرا سی بھی مرچ کم یا زیادہ ہو اس سے نہیں بچ سکتا کیا کیا پچھلا ہفتہ بھول گئی ہیں آپ ؟ جب نرگس نے چکن دھوئے بغیر وائٹ کڑاہی بنائی تھی اور پھر ایک نوالہ لیتے ہی ہا لے نے کہہ دیا تھا چکن سہی دھلا نہیں ہے اور وہی ہوا نرگس نے واقعی نہیں دھویا تھا ماما وہ کھانے کے معیار پہ سمجھوتہ نہیں کر سکتی لکھوا لیں مہر نے تفصیل سے جواب دیا تھا

کہتی تو ٹھیک ہو بڑی ہی کائیاں ہے کل مجھے کہتی ہے کہ آپ سے ساری دنیا کے کھانے بنوا لو لیکن آپ روٹی نہیں بنا سکتیں آپ اس کے کنارے کچے اور موٹے کر دیتی ہیں

اچھا پھر کیا کہا آپ نے مہر دلچسپی سے پوچھا تھا

کیا کہنا تھا میں نے اٹھایا جوتا اور بھاگ گئی کمبخت ویسے ایک بات ہے کہتی تو وہ بھی ٹھیک ہے میری پھپھو مرحوم بھی جب ابا سے ملنے گاؤں سے شہر آتی تھیں تو اگر کبھی بھی میں ان کے لئے روٹی بناتی وہ فورا سمجھ جاتیں اور کہتی تھیں حسینہ اللہ دشمن کو بھی تیرے ہاتھ کی بنی روٹی نہ کھلائے وہ مہر کے کان کے پاس جھکی سرگوشی نما آواز میں کہہ رہی تھیں

کچھ بھی ہو مجھے تو آپ کے ہاتھ کی روٹی بہت پسند ہے مہرماہ محبت سے کہہ رہی تھی

بھلا کوئی تمہارے جیسا ہو سکتا ہے کیا تم تو جان ہو میری اچھا یہ بتاؤ یہ ہارون بھی اس کے ساتھ گیا ہے نہ ؟

جی ماما مجھے تو یہی کہہ رہی تھی کہ ہارون اس کو پک کریگا پھر واپسی پہ ڈراپ بھی کر دے گا

آج آ لینے دو اس کو یہ ہارون والا قصہ بھی ذرا ختم کروں اب تو شاہد نے باقاعدہ رشتہ ڈالا ہے اب کیا اچھا لگتا ہے دونوں کا ساتھ گھومنا پھرنا آج شام نوال کو چائے پہ بلا رکھا ہے میں نے اسی سلسلے میں اور یہ بی بی اب تک اس کے ساتھ سڑکیں ناپ رہی ہیں پاگل کر دیگی مجھے یہ لڑکی کسی کی نہیں سنتی حسینہ آج سخت غصے میں تھیں واہ بھابی واہ بڑی بیٹی کی تو ابھی بات بھی پکی نہیں ہوئی اور چھوٹی کے سسرالیوں کو بلا لیا آپ کے بھی اپنے ہی اصول ہیں فروا نے لاؤنج میں داخل ہوتے ہی اپنی زبان کے جوہر دکھائے تھے

مہر تم جاؤ بیٹا اپنے کمرے میں ہا لے کو کال کر کے گھر آنے کا بولو انہوں نے فروا کی بات کامی جواب دئیے بغیر نر سے مہر ماہ سے کہا تھا وہ خود بھی اس سارے منظر میں خود کو مس فٹ محسوس کر رہی تھی تب ہی جلدی جلدی اٹھ کر وہاں سے نکل گئی تھی

فروا تمھیں آج تک یہ نہیں پتہ چلا کہ کونسی بات بچوں کے سامنے کرنی ہے اور کون سی نہیں رہی بات رشتے کی تو شاہد اور نوال دو بار مجھ سے اور معراج سے ہا لے کی بابت بات کر چکے ہیں اور رہی بات مہر کی تو اس کے لئے میری کزن کے بیٹے اکرام کا پروپوزل آیا ہے دو مہینے ہوئے ہیں جرمنی سے واپس آیا ہے کل ہی بات کی ہے رضیہ نے مجھ سے بابا اور معراج سے بات کر کے اسی ہفتے بلا لوں گی انکو بھی تم کیوں پر یشان ہوتی ہو وہ بظاہر مسکراتے ہوئے بتا رہی تھیں لیکن فروا کا دماغبھک سے اڑا تھا

کیا مطلب ہے آپ کا مہر کے لئے آپ سفیر کے علاوہ کسی اور کا سوچ بھی کیسے سکتی ہیں مہر میری بہو بنے گی یہ تو طے ہے بچپن سے آپ ابھی منع کریں رضیہ آپا کو یہ رشتہ نہیں ہو سکتا

اچھا مہر تمہاری بہو بنے گی اور یہ کس نے طے کیا؟

میں نے آپ سے بات کرنے والی تھی بھابی میں بس سفیر کے سیٹل ہونے کے انتظار میں تھی

سفیر کو اپنے دادا کا بزنس سمبھالتے ہوئے چھ سال ہوگئے ہیں فروا اب تک وہ سیٹل نہیں ہوا؟ تیس سال کا ہوگیا ہے وہ ان تیس سالوں میں تم کیا تم نے ایک بار بھی سفیر کے لئے مہر کا ہاتھ مانگا ہے؟ تمھیں لگتا ہے میری مہر کوئی گری پڑی ہے جس کو میں تمہارے بیٹے کے انتظار میں بٹھا دوں ؟ میری بیٹی اٹھائیس سال کی ہونے والی ہے اور کتنا انتظار کروں میں ؟ میں نے فیصلہ کر لیا ہے مہر کی شادی اکرام سے ہوگی بس

صرف دو دن کا وقت دے دیں مجھے اتنا تو کر ہی سکتی ہیں آپ کیا سفیر صرف میرا بیٹا ہے آپ کا کچھ نہیں لگتا ؟ آپ بھول گئی ہیں شاید مجھے ممی کہنے سے پہلے اس نے آپ کو امی بلایا تھا آپ یہ کریں گی اس کے ساتھ ؟ ہاں ٹھیک ہے میں نے وقت ضائع کیا ہے لیکن بس دو دن اور سفیر کی خاطر اتنا تو کر سکتی

سفیر مجھے اپنی اولاد کی طرح عزیز ہے فروا لیکن آج تک اس نے کبھی مہر کے لئے انٹرسٹ شو نہیں کیا کم از کم مجھے کبھی ایسا نہیں لگا دوسری طرف ہارون ہے تین بار اس کے والدین مجھ سے ہا لے کے حو الے سے بات کر چکے ہیں وہ بھی ہارون کی خواہش پہ اور سفیر کیا اس نے کبھی تم سے مہر کے بارے میں بات کی ہے؟ میری بیٹی مجھے اس دنیا میں سب سے زیادہ عزیز ہے اس کے مقابلے میں کوئی بھی نہیں ہے میں اسکی عمر سفیر کے آسرے میں ضائع نہیں کروں گی ان کا لہجہ بے لچک تھا

فروا چند انیے خاموش رہیں نہ وہ حسینہ کو مجبور کر سکی تھیں اور نہ ہی اموشنلی بلیک میل ایسی کیا چیز تھی کونسا آخری پتا تھا جس کو وہ پھینکیں تو تو بازی ان کی ہوجائے ؟ کیا اب بھی کوئی شے کوئی چال باقی تھی؟ اور پھر اچانک کچھ یاد آنے پہ ان کی آنکھیں چمکی تھیں یہ بازی اب بھی ان کی تھی

آپ ہا لے کی شادی تو اس کی پسند سے کروا رہی ہیں لیکن مہر اس سے کبھی پوچھا بھی ہے کہ وہ سفیر کے علاوہ کسی سے شادی کرے گی؟ کیا مہر کی آنکھوں کو کبھی پڑھا ہے ان میں سفیر کا عکس نہیں دکھتا آپ کو آپ ہا لے کے دل کا حال جان سکتی ہیں کیونکہ وہ آپ کے وجود کا حصہ ہے آپ کی سگی اولاد ہے لیکن آپ مہر کے دل کا حال نہیں جان سکتیں کیوں کہ آپ اس کی ماں نہیں ہے وہ آپ کے وجود کا حصہ نہیں ہے آپ اس پہ ظلم کر سکتی ہیں بھابی کیونکہ اس کی تکلیف اسکی ماں ہی محسوس کر سکتی ہے آج مجھے پتہ چل گیا ہے کہ کسی کو بیٹی کہنے سے کوئی بیٹی بن نہیں جاتی مہر کو اپنی محبت کھونی پڑے گی اور وجہ آپ ہوں گی اگر اس کی ماں زندہ ہوتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا خیر آپ بلا لیں رضیہ آپا کو میں تیاری کر لوں گی

حسینہ کے کاٹو تو لہو نہیں بدن میں وہ اپنی جگہ پہ برف ہو چکی تھیں وہ بالکل ساکت سی بیٹھی فروا کی باتیں سن رہی تھیں ان کے دل میں ایک درد سا اٹھا تھا ان کی آنکھوں میں ایک زخمی سا تاثر ابھرا تھا

فروا تم بات کر لو سفیر سے اسی مہینے مہر اور سفیر کی رسم کرنا چاہتی ہوں میں اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور ایک بات اور مہر کی ماں نہیں مری میں ہوں اسکی کی ماں وہ نہیں کھوئے گی اپنی محبت میں اس کو وہ سب دوں گی جو ایک ماں اپنی بیٹی کو دیتی ہے وہ رندھی ہوئی آواز میں کہہ رہی تھیں

جیسا آپ چاہیں بھابی میں آج ہی بات کروں گی سفیر سے آپ تسلی رکھیں انکا تیر نشانے پہ لگا تھا انہوں نے حسینہ کی دکھتی رگ پہ ہاتھ رکھا تھا فروا نے اپنا کام کر دیا تھا انہوں نے حسینہ کے "گلٹ " کو ہوا دی تھی جو کام کوئی دلیل کوئی مجبوری کوئی محبت کوئی دھمکی نہیں کروا سکتی وہ کام" گلٹ " کروا سکتا ہے

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

وہ یونیورسٹی کے گیٹ پہ کھڑی تھی جب دو ہارون کی گاڑی اس کے سامنے آن کھڑی ہوئی ابھی وہ دروازہ کھول کر اندر بیٹھتی کہ اس نے سفیر کی سیاہ اوڈی کو ہارون کی گاڑی کے بالکل قریب رکتے دیکھا وہ دونوں ایک ساتھ باہر نکلے تھے ہا لے نے اچھنبے سے اپنے سامنے کھڑے سفیر کو دیکھا جبکہ ہارون سفیر کو دیکھ کر ہارون کے قدم تھمے تھے وہ اپنی گاڑی کے پاس ہی کھڑا ہوگیا تھا آگے نہیں آیا تھا

آپ یہاں کیسے ؟ مجھے بتایا کیوں نہیں؟ ہا لے حیرت سے پوچھ رہی تھی

تمھیں لینے آیا ہوں سرپرائز دینا چاہتا تھا اسلئے نہیں بتایا اس نے ہارون کو دیکھ لیا تھاتب ہی نارمل سے لہجے میں بول رہا تھا لیکن اس کے چہرے پہ برہمی واضح تھی

لیکن میں نے تو ہارون کو بلایا ہے وہ مجھے لینے آیا ہے آپ کو آیا تھا تو مجھے بتا دیتے خیر اب تو میں ہارون کے ساتھ لنچ کرنے جا رہی ہوں اگر آپ بزی نہیں ہیں تو آپ بھی جوائن کریں ہمیں وہ خوشد لی سے آفر کر رہی تھی ہارون کی نظریں اپنے جوگرز پہجمی تھیں اس نے ایک بار بھی نظر اٹھا کر ان دونوں میں سے کسی کو نہیں دیکھا تھا کیا مطلب ہے تمہارا میں تم لوگوں کو جوائن کروں ؟ میں تمھیں لینے آیا ہوں تم میرے ساتھ جانے سے انکار کر رہی ہو؟ کیا یہ کہنا چاہ رہی ہو تم ؟ ہارون کی وجہ سے مجھے واپس بھیج دوگی تم ؟ سفیر کے تا ثرات سخت ہو چکے تھے آپ بات کو بڑھا رہے ہیں آپ اگر آنے سے پہلے مجھے بتا دیتے تو میں ہارون کو کال نہ کرتی وہ میرے بلانے پہ یہاں آیا ہے میں اس کو کیسے واپس بھیج دوں اور آپ کے ساتھ چلی جاؤں

تو میں چلا جاؤں ؟ تم نہیں جاؤگی میرے ساتھ انکار کروگی مجھے ؟ تمھیں وہ زیادہ عزیز ہے؟

مجھے میری کمٹمنٹ زیادہ عزیز ہے جو کہ میں ہارون کے ساتھ کر چکی ہوں جو انسان اپنی کمٹمنٹ پہ قائم نہیں رہتا جو بات کر کے مکر جائے ایسا شخص اپنی عزت نہیں کرتا اور جو اپنی عزت نہیں کرتا لوگ اسکی عزت نہیں کرتے اس لئے میں اپنی

کمٹممنب

پہ قائم ہوں وہ ایک ایک لفظ پہ زور دیتی ہوئی بولی تھی کیا ہوگا اگر وہ یہاں سے چلا جائے گا یہ اتنی بڑی بات نہیں ہے ہا لے تم مجھے انسلب کر رہی ہو اب وہ ذرا بلند آواز میں بولا تھا

تماشا مت بنائیں سفیر مجھ پہ چلانے کی ضرورت نہیں ہے میں آپ کے ساتھ نہیں جاؤں گی سنا آپ نے اب جا سکتے ہیں آپ وہ اب دبا دبا سا چلائی تھی آس پاس سے گزرتے سٹوڈنٹس ان کو دیکھ رہے تھے چہ میگوئیاں ہونے لگی تھیں ابھی سفیر کچھ کہتا کہ ہارون نے قریب آ کر ہا لے کو کہنی سے پکڑا تھا اور اپنا رخ سفیر کی جانب کر کے بولا تھا

یہ تمہارے ساتھ ہی جائے گی مجھے کسی دوست کی کال آگئی ہے مجھے وہاں جانا ہے تم گاڑی میں بیٹھو میں ذرا اس سے ایک بات کر لوں پھر آتی ہے یہ بھی اوکے ؟ وہ متوازن لہجے میں کہتا سفیر کو زہر لگا تھا سفیر خاموشی سے گا ڑی میں جا کر بیٹھ گیا تھا

تم اس وقت اس کے ساتھ جاؤ ہم بعد میں بات کریں گے اس بارے میں پلیز سب دیکھ رہے ہیں اس و قت تماشہ نہ لگاؤ بچوں کی طرح لڑ رہے ہو تم دونوں

میں نہیں جاؤں گی غلام نہیں ہوں ان کی وہ پھاڑ کھانے والے لہجے میں بولی تھی

ہا لے میری خاطر اس وقت چلی جاؤ دیکھو سب دیکھ رہے ہیں میں ریکو یسٹ کرتا ہوں

ہا لے نے تندہی سے اس کو گھورا تھا جہنم میں جاؤ تم ہارون وہ بڑبڑاتی ہوئی سفیر کی کار کی طرف بڑھ گئی تھی اس نے بیٹھتے ہی دروازہ ٹھا کی آواز سے بند کیا تھا ہارون گہری سانس بھر کے رہ گیاتھا وہ ان دونوں کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلاف کی وجہ نہیں بننا چاہتا تھا اس کے گاڑی میں بیٹھتے ہی سفیر گاڑی زن سے بھگا لے گیا تھا وہ اس کے ساتھ آ تو گئی تھی لیکن منہ سے ایک بھی لفظ نہ بولنے کی گویا قسم کھا رکھی تھی سفیر نے کئی بار اس کو مخاطب کرنا چاہا لیکن جواب ندارد

ہا لے میں پہلے ہی پریشان ہوں پلیز مجھے مزید تنگ نہ کرو میں تین بار سوری کر چکا ہوں اب بس بھی کر دو میں کسی اور بات پہ غصہ تھا

تو مجھ پہ اتاریں گے آپ اپنا غصہ کیوں کیا غلام ہوں آپ کی؟ میں ان لڑکیوں میں سے نہیں ہوں جو مرد کی ہر غلط بات اس لئے برداشت کر لیں کیوں کہ وہ غصے میں ہے آج آپ چیخ رہے ہیں مجھ پہ کل کو ہاتھ بھی اٹھا سکتے ہیں صرف اس لئے یونکہ آپ غصے میں ہیں؟ آپ اپنا غصہ مجھ پہ نہیں اتار سکتے سفیر میں ہرگز برداشت نہیں کروں گی یہ وہ جیسے پھٹ پڑی تھی

یار میرا یہ مقصد ہرگز نہیں تھا میں بس تم سے بات کرنا چاہتا تھا لیکن وہاں ہارون کو دیکھ کر مجھے غصہ آگیا کیونکہ

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.