دونوں نے گھور کے اس کو دیکھا تھا
کیا مطلب میلو ڈرامہ ختم نہیں ہوا ابھی تک ؟ اس کے لہجے میں حیرت تھی
کڑوے کریلے تم کس خوشی میں تیار ہو کے آئے ہو تمہارا ولیمہ ہے جو یہ آتشی گلابی شرٹ پہن کے گھومنے نکلے ہو؟ ہا لے کمر پہ ہاتھ رکھے دانت کچکچاتے ہوئے بولی تھی
لیکن یہ تو پنک ہے ہی نہیں یہ تو پیچ کلر کا شیڈ ہے
ہاں لاڈ صاحب سے غلطیاں نکلوالو
اچھا بس بس چلو اب سفیر جم گیا ہوگا باہر مہر نے بیچ بچاو کرواتے ہوئے کہا تھا اور آگے بڑھ کے ہا لے کا ہاتھ تھام لیا تھا وہ اپنی بہن کا بڑھا ہوا ہاتھ نہیں جھٹک سکتی تھی یہ طے تھا اور جب وہ معاف کر دیتی تھی تو بس کر دیتی تھی دل میں بغض اور عناد کو جگہ دینے والوں میں سے نہیں تھی وہ اس کا ماننا تھا کسی کومعاف کرو تو دل سے اور اتنے خلوص سے کرو کہ جب اس کو معاف کر دو تو دل میں کوئی میل نہ بچے اور اگر بچتا ہے تو اس کو معاف کرنے کی اداکاری بھی نہ کرو
تھوڑی دیر بعد وہ سلطان منزل سے باہر آگئے تھے مہر نے گھر میں پہلے ہی بتا دیا تھا جب وہ باہر نکل کے انہوں نیچے نے سفیر کو کار کے بونٹ پہ بیٹھے دیکھا وہ موبائل پہ کچھ دیکھ رہا تھا ان کو دیکھ کے اتر آیا تھااس نے بلیک ٹی شرٹ کے ساتھ بلیک ہی پینٹ پہن رکھی تھی وہ سادہ سے حلئیے میں بھی ہا لے کے دل کو دھڑ کا گیا تھا
وہ تینوں بھی گاڑی کے پاس آگئے تھے مہر فرنٹ سیٹ کا دروازہ کھول کے اندر بیٹھ گئی تھی حسن اور ہا لے پچھلی سیٹ پہ چلے گئے تھے جب بھی سفیر کے ساتھ انہوں نے کہیں جانا ہوتا تھا مہر آگے ہی بیٹھتی تھی ایک استحقاق سا تھا اس کے انداز میں جیسے یہ جگہ اس کی ہی ہے وہ کبھی معراج شمس حتہ کہ یوسف سلطان کے سامنے بھی آگے بیٹھنے سے نہیں ہچکچائی تھی آج بھی وہ اسی حق کے ساتھ سفیر کے ساتھ والی سیٹ پہ بیٹھ چکی تھی
بہت بہت مہربانی آپ دونوں کی جو باہر نکلنے کی زحمت کی بندہ ناچیز کو اپنی آمد کا شرف بخشنے کا شکریہ وہ جلے کٹے لہجے میں بولا تھا
میں تو کب کا تیار تھا بھائی یہ ان دونوں نے ہی دیر لگائی ہے اپنے میک اپ کے چکر میں لکھوا لیں آپ دو دو کلو میک اپ تو ضرور تھوپا ہوگا
کیوں بھئی کیا کہہ رہا ہے یہ سفیر نے مسکراہٹ ضبط کرتے ہوئے پوچھا تھا
بچے ہمارے لئے بنا ہے تو ہم نے ہی لگانا ہے نہ تمھیں چاہیے تھا تو بتا دیتے تمہارے بھی گالوں اور ہونٹوں پہ ٹنٹ لگاتی اور آنکھوں پہ لائنر کیوں لگانا ہے؟ مہر نے بھگو کے ماری تھی
ہا لے کے لبوں پہ شیطانی مسکراہٹ آئی تھی اس نے سر سیٹ کی پشت پہ ٹکا دیا تھا جیسے کلیجے تک ٹھنڈ اترتی محسوس کی ہو
جبکہ حسن تو تلملاتا رہ گیا تھا لیکن کچھ بول بھی نہیں سکتا تھا ہا لے کی بات الگ تھی لیکن وہ مہر کے ساتھ ادب کے دائرے میں ہی رہتا تھا
دیکھو مہر یہ بہت ہی پرسنل اٹیک تھا میرے چھوٹے بھائی پہ کچھ تو خیال کرو یار اس کو دیکھو غور سے اور بتاؤ بھلا وہ جتنا مرضی میک اپ کر لے شکل تو وہی رہیگی نہ چھیلے ہوئے آلو جیسی سفیر بھی کہاں باز رہا تھا
اور بس ہا لے کے اندر کی بڑی بہن جاگ چکی تھی
خیر اب ایسی بھی کوئی بات نہیں اتنا ہینڈسم ہے میرا بھائی اس کو کیا ضرورت میک اپ کی اور چھیلا ہوا آلو بس میں ہی کہہ سکتی ہوں اور کوئی نہیں ہا لے نے گویا اعلان کیا تھا
حسن کی آنکھیں چمک اٹھی تھیں اماں سہی کہتی تھیں ہا لے حسن کی دوسری ماں ہے وہ بالکل دیسیح ماؤں کی طر ہر وقت حسن کے کھانے پینے صحت کاخیال رکھتی لیکن اس کو ذلیل کرنا بھی اپنا فرض سمجھتی لیکن جونہی کوئی بھی اس کے سامنے یا اسکے پیٹھ پیچھے حسن کے بارے میں کچھ کہتا وہ اسکا دفاع کرنے پہنچ جاتی
اچھا بابا نہیں کہتے کچھ آپ کے بھائی کو یہ بتائیں کیا کھائیں گے آپ سب سفیر کو ہا لے کی یہ عادت بہت پسند تھیح کہ وہ عام لڑکیوں کی طر ہر بات پہ ہاں میں ہاں نہیں ملاتی تھی بلکہ اپنے موقف پیش کر کے اگلے کو لاجواب کرتی تھی
آئس کریم کھا لیتے ہیں مہر کی طرف سے جواب آیا تھا
جو بھی آپ سب کھانا چاہیں بتا دیں ٹریٹ میری طرف سے ہے
اگر یہ ٹریٹ آپ کے واپس آنے کی خوشی میں ہے تو آپ ہمیں ٹرخانے کی کوشش مت کریں ہا لے بو لی تھی ارے نہیں وہ ٹریٹ قرض رہی مجھ پہ یہ تو بس ویسے ہی تم سب کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے ہے وہ یہ نہیں کہہ "سکا کے" بس تمہارے ساتھ وقت گزارنے کے لئے
چلیں پھر پیزا کھلا دیں اور بروسٹ حسن نے اپنی پسند بتائی تھی
نہیں مجھے تو سپرنگ رولز اور فرائیڈ چکن کھانا ہے ہا لے نے بھی فرمائش کی تھی
اور مہر تم ؟
جو آپ کھلا دیں مہر نے کندھے اچکائے تھے
تم خود بتاؤ نہ ظاہر ہے کچھ تو فیورٹ ہوگا تمہارا بھی دیکھو حسن اور ہا لے نے بھی اپنی پسند بتائی ہے اپنی رائے دینا سیکھو لڑکی سفیر نارمل سا بولا تھا جبکہ مہر ماہ کے چہرے پہ سایہ سا لہرایا تھا
(چچی نے تو کہا تھا سفیر کو وہ لڑکیاں بالکل پسند پسندنہیں ہیں جو ہر بات پہ اپنی رائے دیتی رہیں)
بجو کے لئے بیف برگر لے آئیں حسن نے اسکی مشکل آسان کی تھی
ہاں ٹھیک ہے یہی لے آئیں وہ بجھے دل کے ساتھ بولی تھی
تھوڑی ہی دیر میں وہ چاروں شہر کے ایک بہت بڑے ریستوران میں بیٹھے کھانا کھا رہے تھے ان تینوں کے لاکھ منع کرنے کے باوجود سفیر ان کو یہاں لے آیا تھا کراچی کا ایسا کوئی ریستوران شاید ہی ہو جہاں ہا لے اور ہارون نے کھانا نہ کھایا ہو کوئی ڈھابہ کوئی کیفے ایسا نہیں تھا جسکا ہا لے کو پتہ نہ ہو گھر کا کھانا تو وہ شازونازر ہی کھاتی تھی وہ اپنی ساری پاکٹ منی ساری سیونگز یا تو کھانے پہ اڑاتی یا ڈائمنڈزپہ کھانا اور ڈائمنڈز اور اسکی کمزوری تھے وہ اچھا کھانا کھانے کے لئے گھنٹوں کا سفر کرنا بھی برداشت کر لیتی تھی سفیر کو بھی جب کوئی بزنس ڈنر ارینج کرنا ہوتا یا کسی دوست کو کھانا کھلانا ہوتا وہ ہا لے سے ہی رابطہ کرتا اور آج تک کبھی مایوس نہیں ہوا تھا جبکہ مہر ان سب چیزوں سے بہت دور تھی اسے گھر کا کھانا اور گھر میں رہنا ہی پسند تھا رہا سفیر تو اسکو کھانا کھا نے سے زیادہ کھلانا پسند تھا وہ جب بھی اسلام باد سے واپس آیا ہا لے لازمی ٹریٹ لیتی اور نہیں ہارون اور اس کا جھگڑا ہو جاتا وہ ہمیشہ ہی کہتا
ہا لے تمھیں چار گھنٹے کی ڈرائیو پہ بھی کہیں کھانا کھانا ہو تو مجھے بتاؤ یار ہم دونوں جائیں گے میں لے کے جاؤں گا تم اس سفیر کو کیوں بولتی ہو میں مر گیا ہوں کیا مجھے کہو میں تو تمھیں کبھی منع نہیں کرتا پھر کیوں کرتی ہو ایسا تمہارے پاس اگر اتنے ہی پیسے ہیں تو جا کے کسی یتیم خانے کو دان کردو مجھے نہیں ضرورت تمہاری مہربانیوں کی چچازاد ہے میرا لوں گی ٹریٹ
کاش تم اس چچا زاد کے آگے بھائی لگانا بھی شروع کر دو تو میرے دل کو قرار آجائے
اس ریستوران میں بھی وہ ہارون کے ساتھ آ چکی تھی اور یہاں کا کھانا اس کو زیادہ پسند نہیں آیا تھا لیکن سفیر کو یہ جگہ پسند تھی سو وہ خود پہ جبر کرکے بیٹھی تھی اسے ہارون شدت سے یاد آرہا تھا آج پہلی بار تھی جب وہ لوگ اس کے بغیر آئے تھے ہر دفع وہ ساتھ آتا تھا سفیر سے لاکھ اختلاف سہی لیکن ہارون اس کو اکیلے تو مر کے بھی نہ جانے دے حالانکہ حسن اور مہر بھی ہمیشہ ساتھ ہی آتے تھے لیکن ہارون کے لئے وہ پھر بھی "اکیلی "ہی تھی آپی آپ نہیں کھا رہیں تو میں کھا لیتا ہوں یہ بھی حسن کا نادیدہ پن اسکو حال میں کھینچ لایا تھا
ہاں بیٹا پیٹ کی پیاس نے تمھیں آپ بولنا بھی سکھا ہی دیا تمھیں تو میں سہی کھلاتی ہوں ذرا ہاتھ تو لگاؤ نہ میری پلیٹ کو آیا بڑا
خود بھی تو نہیں کھا رہیں ہارون بھائی کے خیالوں میں گم ہیں اور پیٹ کی پیاس نہیں بھوک ہوتی ہے وہ منہ بنا کر بولا تھا
ان دونوں کی لڑائی کو انجوائے کرتا سفیر حسن کی بات پہ ٹھٹھکا تھا جبکہ مہر خاموشی سے اپنی پلیٹ میں چمچ چلا رہی تھی جیسے اس کو فرق ہی نہیں پڑتا کسی چیز سے
کیا مطلب ہارون کو کیوں یاد کریگی یہ اس وقت ؟ وہ پوچھ ہی بیٹھا تھا
ہر دفع یہ ہارون بھائی کے ساتھ آتی ہے ناں اس لئے حسن نے جواب دیا تھا ہا لے نے سفیر کا موڈ خراب ہوتے دیکھ لیا تھا
ظاہر ہے وہ ہر جگہ ہمارے ساتھ نہیں آ سکتا ہم کزنز ہیں ایک گھر میں رہتے ہیں اب کیا کہیں بھی جائیں گے تو اس کو بھی ساتھ لانا ہوگا
وہ بھی میرا کزن ہے گھر کا فرد بھی اور میرا بیسٹ فرینڈ بھی آپ اس کو بیشک ساتھ نہ لائیں لیکن میں جہاں بھی جاؤں گی اس کو یاد کروں گی آپ کیا اب میرے ذہن پہ بھی پہرے بٹھا یں گے وہ اس انداز میں بولی تھی کے مہر نے سر اٹھا کے اس کو دیکھا تھا
ہا لے سفیر کا یہ مطلب نہیں تھا تم غلط سمجھی ہو وہ بس ایسے ہی بات کر رہے تھے
نہیں مہر اس کو مت ٹوکو یہ واقعی سہی کہہ رہی ہے میری بھی غلطی ہے ہارون کو پوچھ لینا چاہیے تھا مجھے اوپر سے وہ بیمار بھی ہے صبح تمھیں یونی چھوڑنے جاؤں گا تو اس سے بھی مل لیں گے اوکے ؟ وہ سیکنڈ ذ کے اندر خود پہ کنٹرول کر چکا تھا
صبح دیکھیں گے وہ لا پروائی سے بولی تھی حسن اور مہر تو بس اس کو دیکھ کے رہ گئے تھے سفیر بھی خاموش ہو چکا تھا تھوڑی دیر بعد وہ لوگ کھانا کھا چکے تھے سو گھر کی طرف روانہ ہو گئے تھے سفیر نے دوبارہ ہا لے سے کوئی بات نہیں کی تھی گھر تک کا سفر خاموشی سے گزرا تھا گھر پہنچ کر سب اپنے اپنے کمروں کی طرف بڑھ گئے تھے ◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
رات کے بارہ بج چکے تھے جب ہا لے کچن میں اپنے لئے کافی بنا رہی تھی وہ کافی بنا کر جیسے ہی کچن سے باہر نکلی تھی کہ اس کو سامنے فروا کھڑی دکھائی دی
یہ شاہی سواری اس وقت کدھر سے آرہی ہے؟ وہ اپنی زبان پہ کنٹرول نہیں رکھ پائی تھیں
ویسے تو اس وقت میرا کوئی موڈ نہیں کسی جوابی حملے کا لیکن میرے منہ لگے بنا آپ کو بھلا نیند کہاں آئے گی تو میں آپ کو بتا ہی دیتی ہوں کہ یہ شاہی سواری آپ کے ولی عہد شہزادہ سفیرکے ساتھ کھانا کھانے گئی تھی اور تھوڑی دیر پہلے ہی لوٹی ہے اسکی آنکھوں میں ایک الوہی سی چمک تھی اس کے لہجے کا مان ہان یہی مان اس وقت فروا کو ٹھٹھکا تھا
بات سنو لڑکی سفیر بھائی بولا کرو تم نو سال بڑا ہے وہ تم سے اب کوئی بچی نہیں ہو تم جو اسکو نام سے پکارتی ہو اچھا تو یہ بات ہے پھر تو میں آپ کو بتاتی چلوں کہ نہ ہی میرا دین اور نہ میرے ملک کا قانون ان کو میرا بھائی بناتا ہے اور رہی آپ تو سارا گھر جانتا ہے ہا لے سلطان آپ کی کتنی سنتی ہے وہ انکو تپا تے ہوئے بولی تھی
یہ تین چار سال پہلے تک تو تمھیں دین اور قانون بھولا ہوا تھا اب اچانک کیسے یاد آگیا تب تو تم اس کو بھائی بلاتی تھی
تب میں بچی تھی معصوم سی کم عمر سی ننھی کلی اب یہ کام کرنے لگا ہے وہ انگلی سے اپنی پیشانی پہ دستک دیتی کہہ رہی تھی اس نے مجھے غوروفکر کرنا سکھایا اور جب میں نے تحقیق کی تو مجھے علم ہوا وہ دو قدم آگے آکے ان کے کان کے پاس جھکی تھی
کہ سفیر میرا بھائی نہیں ہے وہ ایک ایک لفظ پہ زور دیتی بولی تھی اور ان کے قریب سے گزرتی اوپر کی طرف چلی گئی تھی پیچھے فروا پیر پٹختی رہ گئی تھیں
وہ بالکل نگین کی طرح زہر اگلتی تھی انہوں نے اعتراف کیا تھا
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
وہ اپنے گھر کے چھوٹے سے باغیچے میں گھاس پر بیٹھی تھیں پہلے یہ گھاس بہت گھنی تھی لیکن جب سے عمر نے وہ چھوٹی سی سائیکل لی تھی ان کے باغیچے کی گھاس اجڑ کے رہ گئی تھی عمر کا جب دل کرتا وہاں سے گھاس کو اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے توڑتا ایک شاپر میں جمع کرتا اس شاپر کو سائیکل پہ لٹک اتا اور سیدھا نفیسہ کے پاس پہنچ جاتا
لیں اماں آج کا سودا لے آیا ہوں میں وہ بالکل ساتھ والوں کے سرمد کی طرح بولتا جیسے سرمد اپنی ماں کو سودا لا کے دیتا تھا عمر بالکل اسی طرح نفیسہ کے محبوب باغیچے کی گھاس توڑ کے لاتا وہ ہزار دفع کہہ چکی تھیں کے ان کو سودا نہیں چاہئے وہ خود جا کے لے آئیں گی لیکن عمر نے نہ گویا نہ سننے کی قسم کھا رکھی تھی اب تو تین دنوں سے وہ گھاس بھی نہیں لایا تھا وہ گھاس پہ ہاتھ پھیرتے ہوئے سوچ رہی تھی انکی بچپن کی سہیلی زرینہ ان کے ساتھ ہی گھاس پہ بیٹھی تھیں
نفیسہ تم پریشان مت ہو عمر ٹھیک ہو جائے گا وہ ان کے گھٹنے پہ ہاتھ رکھتی بولی تھیں
اور وہ کیس اسکا کیا کروں میں زری ادھورا چھوڑ دوں اس لڑکی کو انصاف کی امید دلائی ہے میں نے اس کے باپ سے وعدہ کر چکی ہوں میں اس کی ماں کے آنسو مجھے سونے نہیں دیتے اور وہ لڑکی چالیس دن تک مختلف لوگوں سے ہوس کا نشانہ بنتی رہی ہے صرف اس لئے کیونکہ وہ دس درندہ صفت انسان یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ اس لڑکی کا ہونے والا بچہ ان دس لوگوں میں سے کس کا ہوگا میں اس بچی کو کیا جواب دوں
تم کیس مت چھوڑو دیکھ لو شاید عمر کا علاج پاکستان میں ہی ہو جائے
حیدرآباد کے ایک ایک ڈاکٹر کو عمر کی رپورٹس دکھا چکی ہوں کوئی بھی راضی ہی نہیں ہوتا اس کے کیس میں ہاتھ)ڈالنے کو کراچی اور اسلام آباد میں بھی محسن (دیور بات کر چکا ہے لیکن بے سود امریکا کے ایک سرجن ہیں محسن کے دوست ہیں انہوں نے حامی بھری ہے سرجری کے لئے وہ چاہتے ہیں اگلے مہینے تک آجا وں میں عمر کو لے کر لیکن میں کیا کروں کیسے جاؤں عمر نے مجھے آزمائش میں ڈال دیا ہے وہ واقعی پر یشان تھیں ان کی سیاہ آنکھوں میں تکلیف تھی
تو کیا کرو گی اب تم ؟ کیا تم عمر کو گود لینے پہ پچھتا رہی ہو؟
اللہ نہ کرے میں کبھی عمر کے ہونے پہ پچھتاؤں بس میں خود کو بالکل بے بس سمجھ رہی ہوں اس وقت میں بہت مضبوط ہوں لیکن عمر کی بیماری مجھے توڑ رہی ہے کوئی بھی ماں اپنے بچے کی بیماری نہیں دیکھ سکتی یہ اس کے لئے سب سے مشکل چیز ہوتی ہے میں جب جب عمر کو دیکھتی ہوں نہ جب جب اس کو تکلیف ہوتی ہے میرا جی چاہتا ہے میں ساری دنیا اپنے بیٹے پہ قربان کر دوں بس کوئی اس کی یہ تکلیف دور کر دے اس کی بیماری مجھے کھائے جا رہی ہے میں کیا کروں ؟
نفیسہ تم یہ کیس چھوڑ دو عمر کو لے کے امریکا چلی جاؤ زری نے وہ بات کہہ دی تھی جو ابھی تک وہ خود بھی خود سے نہیں کہہ پائی تھیں
اور وہ لڑکی اس کا کیا ہوگا تم جانتی تو ہو یہ کتنا ہائی پروفائل کیس ہے اس میں ملوث لوگ کوئی عام لوگ نہیں ہیں کوئی آئی جی کا بیٹا ہے تو کوئی میجر کا کوئیMPA کا بھتیجا ہے تو کوئی کسی بزنس ٹائیکون کا بھانجا میں غرور نہیں کر رہی لیکن یہ بتاؤ کیا کوئی اور وکیل ہے اس شہر میں جو یہ کیس لے گا؟ ان دس لڑکوں نے مل کر چالیس دن تک ایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ہے اس لڑکی کے ماں باپ میں وعدہ کر چکی ہوں ان سے کہ میں یہ کیس کسی صورت نہیں چھوڑوں گی کیا کیا نہیں کیا ان لوگوں نے اس کیس کو ختم کرنے کے لئے اس بچی کے ماں کو معذور کر دیا اس کے باپ کی نوکری ختم کروا دی انکی عزت دو کوڑی کی نہیں رہی اس معاشرے میں ایسے میں ان کے پاس بس ایک ہی چیز ہے ایک ہی فقرہ ہے جسکی خاطر وہ یہ سب برداشت کر رہے ہیں "انصاف "بس ایک یہی لفظ انکی امید ہے میں یہ بھی چھین لوں بتاؤ نہ زری میں کیا کروں ؟
تم تصویر کا ایک رخ دکھا رہی ہو مجھے دوسرا رخ میں دکھاوں تمھیں ؟ وہ عام سی صو رت والی مخلص عورت رسان سے بولی تھی
انہوں نے عمر کو اسکول سے نکلوا دیا تمہارے بینک اکاؤنٹس فریز کروادئیے روز جب تم کورٹ جا تی ہو تو ان کے بھیجے ہوئے غنڈے تمھیں ہرآساں کرتے ہیں آدھی رات کو تمہارے گھر کے شیشے توڑ جاتے ہیں جب تم بیکری سے سامان لینے کے لئے اترتی ہو تو تمہاری گاڑی کو بیچ سڑک پہ جلا دیا جاتا ہے کوئی بھی ڈاکٹر تمہارے بیٹے کا علاج نہیں کرتا وہ درد سے تڑپتا رہتا ہے لیکن کوئی ڈاکٹر اس کو ایک پین کلر دینے کو تیار نہیں اگلے ہفتے تک تمہارے گھر میں کھانے کا سامان بھی ختم ہو جائے گا اور تمہارے پاس اتنے پیسے نہیں ہوں گے کہ تم عمر کا علاج اور گھر کا راشن ساتھ میں مینٹین کر سکو نفیسہ نے اسکی باتوں پہ کرب سے آنکھیں میچ لی تھیں آنسوؤں کا ایک گولہ تھا جو گلے میں اٹک گیا تھا
لیکن نہیں میری دوست تم کیس مت چھوڑنا یہ ضروری ہے ان کو انصاف دلانا بہت آسان ہے بہت سستا ایک ہی قیمت ہے اسکی بس ایک قیمت وہ بہت سکون سے نارمل لہجے میں بول رہی تھیں
کیا بتاؤ مجھے کیا قیمت ہے؟ نفیسہ کو ایک موہوم سی امید نظر آئی تھی
عمر کی موت بس یہی قیمت ہے اس کیس کو جیتنے کی اور نفیسہ کو لگا تھا زری نے انکے دل کو مٹھی میں لے لیا ہو زری تمہاری زبان نہ مفلوج ہوئی یہ سب کہنے سے پہلے شرم آنی چاہیے تمھیں تم اتنی آسانی سے میرے عمر کے لئے ایسا لفظ کیسے استعمال کر سکتی ہو
می میں پچھلے ایک مہینے سے تمھیں محبت پر پیار ہر انداز سے سمجھا چکی ہوں نفیسہ لیکن تم تمہاری سوئی ایک ہی جگہ اٹک گئی ہے کیس کا کیا ہوگا کیا تم نے یہ سوچا ہے عمر کا کیا ہوگا؟ میں تمہاری دوست ہوں تمہارا آئینہ میں وہی بات کروں گی جس میں تمہارا فائدہ ہو تمہاری بھلائی ہو تمہاری خوشی ہو اور یہ سب کچھ بس ایک انسان سے جڑے ہیں "عمر " لیکن ٹھیک ہے اگر تم پھر بھی کنویں میں کودنا چاہتی ہو تو ٹھیک ہے میں سا تھ کو دوں گی جو بھی تمہارا فیصلہ ہے میں تمہارے ساتھ ہوں تم دو چیزیں ساتھ ساتھ نہیں کر سکتی کیس یا عمر میں سے کسی ایک چیز کو چننا پڑیگا ویسے مجھے ایک بات بتاؤ اگر عمر تمہاری سگی اولاد ہوتا کیا تم تب بھی اسی طرح سوچتی رہتیں ؟ یا پھر ایک منٹ کے اندر فیصلہ کرتیں ؟
زری کی باتوں پہ نفیسہ نے زخمی نظروں سے اس کو دیکھا تھا ان کی آنکھوں میں درد تھا بے بسی تھی کیا تھا جو اس وقت اس مضبوط عورت کی آنکھوں میں نہیں تھا
میں یہ کیس نہیں چھوڑ سکتی میں پاکستان کے ایک ایک شہر میں جاؤں گی ایک ایک ہسپتال میں عمر کی رپورٹس لے کر جاؤں گی کوئی تو ایسا ڈاکٹر ہوگا جو مرے عمر کا علاج کریگا کوئی تو ہوگا جس کو اپنے فرض سے محبت ہوگی میں ہار نہیں مانوں گی عمر میری کمزوری نہیں ہے وہ طاقت ہے میری اور ایک بات اور اگر عمر کی جگہ میری سگی اولاد ہوتی تب بھی میرے لئے فیصلہ لینا اتنا ہی مشکل ہوتا جتنا اب ہے کیوں کہ جس پیشے سے میں منسلک ہوں وہ بہت مقدس ہے اسکا تقدس میرے لئے ہر چیز سے زیادہ اہم ہے وہ یہ کہتی عمر کے کمرے کی جانب بڑھ گئی تھیں جبکہ زری وہیں اسی آدھی اجڑی گھاس پہ بیٹھی رہ گئی تھیں
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
اگلی صبح بہت ہی گرم طلوع ہوئی تھی سورج تو جیسے اپنے تمام حساب بے باک کرنے کو تھا ہا لے اپنے کمرے میں کھڑی بال برش کر رہی تھی اس نے سفید لمبی قمیض کے ساتھ سفید ہی ٹراوزر پہن رکھا تھا جبکہ سبز دوپٹہ گلے میں جھول رہا تھا سیاہ آنکھوں میں ہلکا سا کاجل لگا کے پنک لپ ٹنٹ لگا کے وہ یونی جانے کو تیار تھی جب ملاذمہ نے اسکو دادا کا پیغام دیا وہ اپنی سٹڈی میں اس کا انتظار کر رہے تھے ہا لے نے سر ہلا کے ملا ذمہ کو جانے کا اشارہ کیا اور خود پہ ایک آخری نظر ڈالتی مطمئن سی سٹڈی کی جانب بڑھ گئی تھی دادا جان کی سٹڈی ہمیشہ کی طرح نفاست سے سیٹ تھی تینوں دیواروں پہ کتابوں کے بڑے بڑے ریکس تھے نہ جانے کہاں کہاں سے یہ کتابیں انہوں نے جمع کی تھیں ان میں سے ایک چوتھائی حصہ ہا لے اور سفیر کا دیا ہوا تحفہ تھیں
السلام علیکم دادا جان اس نے سلام میں پہل کی تھی
وعلیکم السلام کیسا ہے میرا بچہ ؟
ٹھیک ہوں آپ بتائیں وہ اب بھی دروازے پہ ہی کھڑی تھی
میں تمھیں دیکھ کے ٹھیک ہو گیا ان کے لہجے میں محبت تھی خالص محبت ہا لے کو اپنے رو ئیے پہ بے اختیار شرمندگی ہوئی تھی لیکن ڈھیٹ بنی کھڑی رہی
میرے پاس آ کے بیٹھو گی نہیں؟
مجھے کچھ کام ہے دادا لیٹ ہو رہی ہوں
مجھ سے زیادہ ضروری ہو گئے ہیں اب تمہارے کام ؟
نہیں آپ سے زیادہ ضروری کوئی نہیں اس نے سچ بولا تھا
پھر یہ تل تل کیوں مار رہی ہو مجھے ؟ کس بات کی سزا دے رہی ہو؟
میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتی دادا آپ سے یہ دوری میرے لئے بھی سزا سے کم نہیں لیکن آگے جا کے جو ازیت ملے گی اس کے مقابلے میں یہ سزا بہت کم ہے
کیسی سزا میری ذات سے بھلا کبھی تمھیں کوئی ازیت مل سکتی ہے؟ ایسا کیا ہے ہا لے جس نے تمہارے ذہن میں یہ خناس بھر دیا ہے تم مجھ سے کھل کے بات کرو کیا وجہ ہے ایسی کیا بات ہے جو تم مجھے نہیں بتا رہی ہو کیوں مجھے چپ کی موت مار رہی ہو؟
آپ سے میری دو دن کی بےرخی نہیں برداشت ہو رہی اور بجو انکے بارے میں کبھی سوچا ہے جن کوا تنے سالوں سے چپ کی مار مارے جا رہے ہیں آپ ؟ یہ تو ان کا ظرف ہے کے کبھی اف تک نہیںکیا انہوں نے آج آپکو اندازہ ہوا ان کی تکلیف کا ؟ آپ اپنی بیٹی کے خون کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہیں دادا جان اور اگر آپ ان کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں تو کل میرے ساتھ بھی کریں گے اس سے بہتر ہے ہم دونوں ابھی سے فاصلے رکھ لیں کیوں کہ آپ کا تو نہیں پتہ بعد میں مجھے بہت تکلیف ہوگی
تم اس کی وجہ سے میرے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھے ہوئے تھیں ؟ تم اسکی وجہ سے مجھ سے فاصلہ رکھ رہی تھی اس نے تمھیں مجھ سے دور کیا؟ میں دو دن سے تمہارے منہ سے ایک لفظ سننے کو بے تاب ہوں سوچ سوچ کے میرا ذہن مفلوج ہوا جا رہا ہے کہ ایسا بھی کیا ہوگیا کے تم نے مجھ سے بات تک کرنی چھوڑ دی ہے اور وجہ وہ مہرماہ وہاج ہے؟ ان کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا تھا
ہا لے نے افسوس سے ان کو دیکھا تھا
وہ صرف مہر ماہ وہاج نہیں مہر ماہ نگین بھی ہے دادا جان کبھی تو یہ وہاج نام کا ٹھپہ اس کے نام سے ہٹا کے دیکھیں وہ آپکی نگین کا خون ہے اس کا حق ہے آپ کی محبت پہ کیوں کسی کا حق مار رہے ہیں آپ ؟ ایک بار بس ایک بار ان کے سر پہ ہاتھ رکھ دیں وہ آپکو مایوس کبھی نہیں کریں گی وہ وہاج نہیں بنیں گی وہ اب ان کے پاس رکھی کرسی پہ آ کے بیٹھ گئی تھی
چند لمحوں تک وہ کچھ بول نہیں سکے اور جب بولے تو انکا لہجہ ایک ہارے ہوئے انسان جیسا تھا
میں اس کو جب بھی دیکھتا ہوں مجھے وہ نگین یاد آتی ہے جس کو میں نے وہاج کی مار کی وجہ سے ہسپتال کے بستر پہ دیکھا تھا اس کے بازوؤں پہ نیل تھے ہا لے اسکے ہاتھ اتنے کھردرے تھے جیسے کسی مزدور کا ہاتھ ہو اسکی آنکھیں پتہ ہے اسکی آنکھوں میں کتنا کرب تھا وہ بالکل سرخ تھیں جیسے پتہ نہیں کتنی راتوں سے سوئی نہ ہو انکی آواز کا نپی تھی انکی آنکھیں نم ہو رہی تھیں لیکن آج شاید وہ بولنا چاہتے تھے اسکی گردن پہ چلنے کا داغ تھا اسکا پورا منہ سوجا ہوا تھا میں نے شاید پہلی بار اس کو اتنے غور سے دیکھا تھا وہ چہرہ نگین کی وہ حالت میری آنکھوں میں حفظ ہو چکی ہے میں اتنے سالوں میں ایک بار بھی اس چہرے کو بھول نہیں پایا وہ مر گئی میں اسکا آخری دیدار بھی نہیں کر سکا کیا تم میری ازیت سمجھتی ہو؟ انہوں نے دانت پہ دانت جما کے خود کو رونے سے باز رکھا ہوا تھا ان کی آنکھوں میں بے پناہ ازیت تھی
دادا جان ان سب میں آپی کا کیا قصور ؟ وہ انکو اس حالت میں نہیں دیکھ پا رہی تھی لیکن اگر آج چپ رہتی تو شاید پھر کبھی نہ بول پاتی
میرا کیا قصور ہے اگر مجھے اس پہ پیار نہیں آتا ؟ میرا کیا قصور ہے اگر تمھیں دیکھ کے میری روح تک سرشار ہو جاتی ہے اور جب جب اسکو دیکھتا ہوں میرا خون کھولتا ہے مجھے لگتا ہے کسی نے میرے دل پہ پیر رکھ دیا ہو جھے کبھی اس سے نگین کی خوشبو نہیں آئی وہ میرے لئے کچھ نہیں ہے سوائے ایک ازیب کے میں اس کو کیوں دیکھوں جب میں نگین کو آخری بار نہیں دیکھ سکا تو اس کی اولاد کو کیوں دیکھوں ہا لے ایک دکھ مجھے نگین کی جدائی نے دیا ہے دوسرا اگر تم دینا چاہتی ہو تو ٹھیک ہے یوسف سلطان حاضر ہے بتاؤ کیا سزا ہے میری تم سے محبت کرنے کی بولو نہ ہا لے ایک ہی بار مار دو مجھے ؟
وہ بے اختیار اپنی جگہ سے اٹھی تھی اور یوسف سلطان کے سینے سے لگ گئی تھی اسکی آنکھیں نم ہو گئی تھیں وہ اپنے دادا کو اس حالت میں نہیں دیکھ سکتی تھی اگر مہر کے نصیب میں اس کے نانا کی شفقت اور محبت تھی تو وہ اس کو مل جائے گی لیکن وہ اب اپنے دادا جان کو کوئی دکھ نہیں دے گی اس نے فیصلہ کر لیا تھا آئی ایم سوری داداجان مجھے آپ سے ایسا رویہ نہیں رکھنا چاہئے تھا آئی لو یو میں دوبارہ کبھی ایسا کچھ نہیں کروں گی میں کبھی آپ سے دور نہیں جاؤں گی آپکو کبھی ہرٹ نہیں کروں گی وہ روتے ہوئے دادا جان کے سینے سے لگی کہے جا رہی تھی
دادا جان نے چند لمحے اسکو محسوس کیا تھا ایک سکون تھا جو انہوں نے اپنی رگوں میں اترتا محسوس کیا تھا
بس میرا بیٹا اب بس کر دو اتنا مت رو ہا لے بیٹا بس چند لمحے بعد وہ اسکے سر کو چومتے محبت سے کہہ رہے تھے لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوئی ارے نہیں ذرا دیکھو تو تمہارا میک اپ خراب ہو گیا ہے انہوں نے اپنا آ خری حربہ آزمایا تھا
اللہ اللہ کیا واقعی اس نے جھٹکے سے سر اٹھایا تھا اف آپ نے ایموشنل کر دیا میں اس کو فکس کرنے جا رہی ہوں کیا زیادہ ہی پھیل گیا ہے کاجل ؟ اس نے جاتے جاتے مڑ کے دیکھا تھا
نہیں اتنا بھی نہیں تم تو ہر حال میں حسین ہی بالکل نگین کی طرح ہا لے نے بس مسکرا کے انکو دیکھا تھا اور دروازہ کھول کے باہر نکل گئی لیکن سامنے کھڑے وجود کو دیکھ کر بری طرح ٹھٹھکی تھی
بجو آپ آپ کب آئیں یہاں وہ اپنی حیرت چھپاتی بامشکل بولی تھی
نرگس (ملاذمہ)نے کہا تھا ابّا نے کہا ہے میں کافی لے کر سٹڈی کے دروازے پہ کھڑی رہوں جب تک تم اور ابا اندر ہو جب تم جاؤگی تب وہ مجھے اندر بلا لینگے ہا لے انہوں نے نہیں بلایا یار اسکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے اسکی آنکھیں سرخ تھیں پپوٹے سوچے ہوئے تھے ٹرے میں رکھے کافی کے مگ اپنی بے قدری پہ ماتم کناں تھے
آپ نے کچھ سنا ہے ؟(کیا اس کو یہ پوچھنے کی ضرورت تھی؟
مجھے اسی لئے تو بلایا گیا تھا ہا لے وہ چاھتے ہی یہی تھے کہ میں سب کچھ سنوں انہوں نے مجھے اس لئے بلایا تھا تاکہ مجھے یاد دلا سکیں کہ میں کس کی اولاد ہوں میرا خون کونسا ہے میں اس شخص کی بیٹی ہوں جس نے ابا کی محبوب اولاد کو تکلیف دی تھی میرا یہ گناہ نہیں معاف ہو سکتا چاہے میں نمازیں پڑھوں تہجد ادا کروں یا زم زم سے دھل کے آجاؤں میرا خون نہیں بدل سکتا میں میں نہ جانے کس گمان میں جی رہی تھی کہ ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن ہا لے کچھ ٹھیک نہیں ہوگا آج مجھے یقین ہو گیا ہے میں ہمیشہ باپ کی محبت کے لئے ترسوں گی میں کبھی ابا کی محبت نہیں حاصل کر سکوں گی پتہ ہے کیوں کیوں کہ یہ میرے" بخت" میں نہیں ہے اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس سے میں نہیں لڑ سکتی اس کے آنسو متواتر بہہ رہے تھے
ہا لے کے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا تھا وہ اس سب کو فکس کرنا چاہ رہی تھی لیکن یہ مسئلہ تو مزید بگڑ گیا تھا
وہ ابھی آپ کو بلا لیں گے آپ کو غلط لگتاہے کہ انہوں نے آپ کو یہ سب سننے کو بلایا تھا اس نے تسلی دینی چاہی تھی
ہا لے ان مگر میں دیکھو کیا ہے اس نے ایک بے تکا سوال کیا تھا
کافی ہے بجو میں دیکھ چکی ہوں
بلیک کافی ہے یہ اور ابا کو اس سے سخت چڑ ہے وہ مجھے کبھی نہیں بلائیں گے ہا لے کبھی نہیں کم از کم اس زندگی میں تو کبھی نہیں وہ دکھ سے کہتی ٹرے اسی طرح اٹھائے جانے کو مڑ گئی تھی پیچھے ہا لے نے افسوس سے اس کو دیکھا تھا سب اس کی وجہ سے ہوا تھا پچھتاوا بہت شدید تھا
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
وہ اپنے کمرے میں ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے بیٹھی اپنے چہرے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہی تھیں کبھی چہرہ دائیں موڑتیں تو کبھی بائیں کبھی چہرے کو اوپر اٹھا کر اپنی گردن پہ ہاتھ کو ہاتھ سے چھوتیں نیچے تو کبھی آنکھ کے پڑنے والے حلقوں کو انگلیوں کے پوروں سے محسوس کرتیں ان کی یہ کاروا ئی پچھلے آدھے گھنٹے سے جاری تھی شمس سامنے صوفے پہ کسی فائل کو دیکھتے ہوئے بیٹھے کئی بار ان کو بھی دیکھ چکے تھے اب ان کی صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا تھا
فروا بس بھی کر دو آدھا گھنٹہ ہو گیا ہے تمھیں یہاں بیٹھے ہوئے ایسا بھی کیا نیا ہے تمہا رے چہرے میں جس کو تم دیکھے ہی جا رہی ہو
مجھے لگ رہا ہے میرے حلقے بڑھتے جا رہے ہیں اور یہ تھوڑی کو دیکھو غور سے یہاں سے سکن لٹکنے لگ گئی ہے دیکھو ذرا وہ اب ان کی طرف گھوم گئی تھیں
مجھے تو ایسا کچھ نہیں لگ رہا تمھیں تو خامخواہ کا وہم ہوتا رہتا ہے پچھلے مہینے ہی تو سرجری کروائی تھی تم نے اب یہ نیا شوشا وہ سخت بیزار نظر آتے تھے
مجھے پتہ ہے تمھیں جو تکلیف اٹھ رہی ہے لیکن تم فکر مت کرو تم سے پیسے نہیں لوں گی میں میرا بیٹا آ گیا ہے اب تم اپنے باپ اور بھائی کی خیرات اپنے پاس رکھو وہ اب دوبارہ آئینے کی طرف متو جہ ہو چکی تھیں
جسے تم خیرات کہہ رہی ہو وہ میرے خون پسینے کی کمائی ہے وہ میں کماتا ہوں میرا بیٹا کماتا ہے نہ میں بھائی سے مانگ کر کھاتا ہوں نہ بابا سے دن رات گدھوں کی طرح کام کرتا ہوں میں اور اسی کام کی وجہ سے تم یہ ہر آئے دن سرجری اور پتہ نہیں کون کون سے ٹریٹمنٹ کروا رہی ہوتی ہو
اچھا اتنے ہی قابل ہو تو آج تک کیوں نہیں ملا تمھیں پاور آف اٹارنی وہ تو آج تک بھائی صاحب کے پاس ہے ایک چھوٹے سے چھوٹے کام کے لئے تمھیں کیوں اجازت لینی پڑتی ہے؟ کیا تم اپنی مرضی سے کمپنی کا گارڈ بھی بدل سکتے ہو؟ تمھیں تو اس کے لئے بھی بھائی صاحب کی اجازت درکار ہوگی کیوں؟ سہی کہا ناں وہ اندر تک جھلسا دینے والی مسکراہٹ کے ساتھ بولی تھی
اگر تمھیں یاد ہو تو کچھ عرصہ قبل بابا نے پاور آف اٹارنی مجھے دے دیا تھا انہوں نے اپنا دفاع کیا تھا
اچھا ایسا ہوا تھا کیا وہ سوچنے کی اداکاری کرنے لگیں
اوہ ہاں یاد آگیا مجھے بالکل تمھیں یہ پاور ملی تھی لیکن دو مہینے بعد ہیپا با نے تمھیں ذلیل کر کے یہ پاور پھر سے تمہارے بھائی کو دے دی تھی اور میں بتاؤں کیوں؟ کیونکہ تمہاری ایک غلط ڈیل کی وجہ سے کمپنی کو کروڑوں کا نقصان ہوا تھا بابا تو تمھیں کمپنی میں گھسنے بھی نہیں دینا چاہتے تھے اور تب کس نے بچایا تمھیں کس نے بچائی تمہاری ساکھ میں نے میرے اس عظیم دماغ نے میری عقل نے بچایا تمھیں میں نے وہ ساری بات میرے بیٹے کے سر ڈال دی تھی اور وہ یہ ماننے پہ مجبور ہوگیا کہ یہ اس نے کیا ہے اس نے بابا کے سامنے قبول کیا کہ یہ سکی غلطی تھی اور سفیر کو تو یوسف سلطان کا قتل بھی معاف ہے میں نے اور میرے بیٹے نے بچایا ہے تمھیں وہ اپنے سینے پہ انگلی سے دستک دیتی کہہ رہی تھیں
اس لئے اب تم اپنی قابلیت کے قصے مجھے تو مت ہی سناؤ شمس سلطان وہ نخوت سے کہتی رخ موڑ گئی تھیں جبکہ شمس چند لمحے بے بسی اور خفت سے انکو دیکھتے رہے اور پھر سر جھٹک کر ایک بار پھر اسی فائل کی ورق گردانی میں مصروف ہو چکے تھے انکی آنکھیں فائل پہجمی تھیں لیکن دماغ وہ کہاں تھا؟