کیسے ہو یہ کیا حالت بنا رکھی ہے وہ اس کے قریب بیٹھی اس کو تشویش سے دیکھتی ہوئی بولی تھی
)(کیوں اس کا بولنا جسم کی غذا کا کام کرتا تھا
میں ٹھیک ہوں وہ سپاٹ لہجے میں بولا تھا
کیا ہوا ہے یہ سب کیسے ہوا
تم جاؤ ہا لے مجھے ضرورت نہیں کسی کی تم سب میرے ساتھ یہی کرتے ہو میری کسی کو ضرورت نہیں پیا تم مما سب ایک جیسے ہو کسی کو مجھ سے پیار نہیں ہے کسی کے لئے ضروری نہیں ہوں میں وہ دبا دبا سا چلایا تھا)(اس کا دل دکھا تھا
ہا لے کئی سالوں سے اسکے ایسے خود ترسی بھرے جملے سنتی آئی تھی لیکن اب بس
ہارون کب تک اس طرح سے کرتے رہو گے آج بتا ہی دو تمھیں لگتا ہے اس طرح بچے بننے سے تمھیں محبت مل جائے گی بچپن میں اپنے بابا کے لئے یہ سب کرتے تھے اور اب پتہ نہیں کیوں (کیا وہ واقعی اس کیوں کا جواب نہیں جانتی تھی ؟) گرو اپ ہارون اس طرح بھیک ملتی ہے محبت نہیں کیا تم نے کبھی سڑک کے کنارے کھڑے بھکاریوں کو دیکھا ہے پھٹے پرانے کپڑے مفلس حال فاقہ زدہ شکلیں رحم کی بھیک مانگتے اللہ کے واسطے دیتے جھڑ کیاں دینے پہ بھی سامنے سے نہ ہٹنے والے زرہ سی بھیک ملنے پہ وہ لوگ وہاں سے ہی تو جاتے ہیں لیکن تم نے کبھی ان کے چہروں پہ خوشی دیکھی ہے؟ وہ خوش نہیں ہوتے ہارون ان کا حرس نہیں ختم ہوتا کیوں کے بھیک ضرورت پوری کرتی ہے خوشی نہیں دیتی بھیک دل نہیں بھر تی
وہ بپھر ہی تو گئی تھی
اور دوسری طرف کوئی سفید پوش انسان اسکو اگر کمپنی سے ذرہ سا بونس ملے یا فیکٹری سے زرہ سی تنخواہ میں اضافہ ہو جائے وہ پھولے نہیں سماتا کیوں کے یہ کام اس نے اپنے وقار کو قائم رکھ کے کیا ہوتا ہے تم اگر بھیک میں محبت چاھتے ہو تو بتاؤ ؟ بننا ہے بھکاری ؟ خود کو دیکھو ہارون اپنا چہرہ دیکھو بلکہ میں دکھاتی ہوں وہ موبائل کا فرنٹ کیمرہ آن کر کے ہارون کے سامنے کرتی بولی تھی دیکھو اس میں اپنا چہرہ کسی فٹ پاتھ کے بھکاری جیسا لگ رہا ہے یا نہیں بکھرے بال میلا کچیلا لباس سوجی آنکھیں اور آنکھوں میں رحم کی بھیک تم کہیں سے بھی وہ سفید پوش انسان نہیں لگ رہے جس کو بونس میں دی جانے والی تنخواہ سے خوشی ہو پتہ ہے وہ سفید پوش کیوں خوش ہوتا ہے اس لئے نہیں کے وہ محنت کی کمائی لے رہا ہے وہ تو اسکی پے ہے اس کی محنت اس کو تنخوہ کی صورت مل رہی ہے بونس انعام ہوتا ہے ہارون اسی طرح محبت بھی "انعام" ہے ٹھیک نہیں مرد بنو ہارون مرد تم تو مرد بننا ہی بھول گئے اصل مرد کو اپنا وقار بہت عزیز ہوتا ہے تمہارے اندر کا بچہ مرتا ہی نہیں ہے ہاں ٹھیک ہے آپ اپنے اندر کے بچے کو زندہ رکھو لیکن جب اسکی ضرورت ہو تب تم آج بھی دو سال کے بچوں کی طرح روتے ہو تمھیں آج بھی یہی لگتا ہے اگر تم روگے تو تمہارے پیرنٹس تمھارے لئے تمہارا قوی رٹ کھلونا لے آئیں گے تم خود کیا ہو؟ کیا کیا ہے تم نے زندگی میں ؟ میں تمھیں ڈی گریڈ نہیں کر رہی نہ تمھیں کم تر سمجھتی ہوں لیکن تم خود کو ویسٹ کر رہے ہو کیوں تاکہ میرے اور اپنے پیرنٹس کے قریب رہ سکو ہو تم اپنی عزت نہیں کرتے اسی لئے تمھیں
وہ بول رہی تھی اور ہارون دم سادھے سانس روکے سن رہا تھا
تمھیں کبھی کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوا کسی کے آگے جھکنے سے تم نے کبھی محسوس ہی نہیں کیا کے تم خود کو ڈی گریڈ کر رہے ہو کیوں کے تم نے کبھی خود کو کوئی مقام دیا ہی نہیں تم ہارون تم فیصلہ کر لو تمھیں بھکاری بننا ہے یا اپنا وقار قائم رکھنا ہے با وقار بنو ہارون با وقار مرد ایسے ہی اچھے لگتے ہی بولتے بولتے اس کا سا نس چڑھ گیا تھا اس کا چہرہ سرخ ہو گیا تھا
میں تم سے محبت کرتی ہوں بہت محبت لیکن ہر دن یہ بات نہیں بتاؤں گی تمہارا باپ تم سے محبت کرتا ہے لیکن وہ کاروبار چھوڑ کر تمہارے لئے گھر نہیں بیٹھے گا تمھیں اپنے دل سے محبت کا حرص ختم کر نا ہوگا ورنہ تم ایک دن سب کھو دو گے
ہارون شل سا اس کو دیکھےجا رہا تھا اس میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ وہ کچھ بول سکے اسکو لگ رہا تھا اس کی زبان مفلوج ہو گئی ہے یہ کیسا آئینہ تھا جو آج ہا لے نے اسکو دکھایا تھا اس آئینے میں اگر ہارون شاہد خود کو دیکھے تو اپنی عزت نہ کرے کیا وہ محبت پانے کے لئے بھیک مانگنے لگ گیا تھا؟ کیا وہ ساری عمر بھیک میں ملی محبت کے سہارے جئے گا؟ کیا وہ کبھی اپنی عزت نہیں کر سکے گا؟ کیا محبت عزت اور وقار سے زیادہ ضروری ہے؟
دونوں کے درمیاں ہولناک خاموشی کا وقفہ آیا تھا ہا لے اب اس کے قریب سے اٹھ کر کھڑ کی کے پاس کھڑی ہو گئی تھی لیکن ہارون کی نظر یں اب بھی اسی نقطے پہجمی تھیں اس کو اب بھی لگ رہا تھا ہا لے اس کے سامنے بیٹھی ہے
قریب دس منٹ کے بعد اسکو ہا لے کی آواز اپنی سماعتوں پہ دستک دیتی سنائی دی
تم کل مجھ سے ملنے آئے تھے؟ اب وہ خود کو قدرے پر سکون کر چکی تھی تب ہی عام سے لہجے میں پوچھا تھا (کاش یہ کہہ دے کہ میں نہیں آیا تھا ہا لے نے دل سے دعا کی تھی)
ہاں آیا تھا تم سفیر سے بات کر رہی تھیں تو میں واپس آگیا اس نے سچ بولا تھا لہجہ اب کسی بھی قسم کے جذبات سے عاری تھا چہرہ سپاٹ ہا لے فیصلہ نہیں کر سکی کہ اس نے کچھ سنا تھا یا نہیں
ہا لے چپ تھی وہ کچھ بولی نہیں تھی کچھ بولنے کو تھا کیا؟
ہارون سفیر نے مجھے پروپوز کیا ہے چند لمحوں بعد ہا لے اپنی تمام تر ہمت متمجع کر کے بولی تھی
ہارون نے زخمی نظروں سے اس کو دیکھا تھا افف یہ نظریں کیا نہیں تھا ان میں درد ، تکلیف ، ،محبت
میں نے سن لیا تھا اس نے ہا لے پر سے نظریں ہٹا لی تھیں وہ اب کھڑکی کی طرف دیکھتا بولا تھا
میں نے ان کو ہاں کہا ہے
)(ہارون کو لگا تھا کسی نے اسکا دل برچھی سے کاٹ دیا ہو درد حد سے سوا تھا
میں یہ بھی جانتا ہوں وہ نہیں جانتا تھا اس نے یہ لفظ کیسے ادا کئے تھے وہ چیخنا چاہتا تھا لیکن زبان مفلوج تھی چیزیں توڑنا چاہتا تھا لیکن ہاتھ بے جان تھے وہ یہاں سے اٹھ کے بھاگ جانا چاہتا تھا لیکن وہ بیٹھا تھا خود پہ ضبط کر کے دل پہ جبر کر کے
تمھیں کیسے پتہ ؟
میں تمہاری آنکھیں پڑھ سکتا ہوں ہا لے وہ اب بیڈ شیٹ کے ڈیزائن پہ انگلی پھیر تا بولا تھا
تمھیں برا تو نہیں لگا کے میں نے تمھیں کل کیوں نہیں بتایا ؟ اس کے لہجے میں وسوسے تھے
تم مجھے کیوں بتاتی ؟ کوئی کسی کو نہیں بتاتا کے اس کی دنیا لٹ چکی ہے کوئی کسی کو نہیں بتاتا کے اسکا سانس لینا اب دو بھر ہوگا کوئی کسی کو نہیں بتاتا کے اب اسکا دل ویران جنگل رہیگا کوئی کسی کو نہیں بتاتا کے اب وہ ساری عمر ایک آدھی ادھوری زندگی جئے گا اپنی محبت کے بغیر کوئی کسی کو یہ نہیں بتا تا کے اب اس کے جسم سے روح نکالی جائے گی لیکن وہ یہ سب صرف سوچ ہی سکا تھا اور جب بولا تو بس اتنا
نہیں مجھے پتہ تھا تم مجھے خود آ کر بتاؤ گی اتنا تو یقین تھا مجھے ہماری دوستی پہ
ہارون جو دل میں ہے کہہ دو میں سن رہی ہوں اس طرح کیوں خود کو تکلیف دے رہے ہو ناراض ہو تو چلاو اداس ہو تو مجھ سے بات کرو میں دوست ہوں تمہاری اس کے لہجے میں بے بسی سی تھی
ایک لمحے کو ہارون نے سوچا لعنت ڈالو وقار پہ مٹی ڈالو اپنی عزت پہ ہا لے اگر بھیک ہے تو ٹھیک ہی سہی کم از کم میرے ساتھ تو ہوگی لیکن بس ایک لمحے کو
میں ٹھیک ہوں ہا لے تم پریشان مت ہو کوئی بات ہوگی تو ضرور بتاؤں گا وہ تم لوگوں نے آگے کا کیا سوچا ہے؟ یہ سوال اس نے اپنا وقار قائم رکھنے کو پوچھا تھا لیکن دل کے ٹانکے گویا اکھڑ سے گئے تھے
سفیر بات کریں گے چچی سے اور میں بابا سے پھر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے سب سے بڑا مسئلہ تو یہ تمہارا پروپوزل ہے صبح ماموں نے بات کی ہے امی اور بابا سے اب اس شوشے سے جان چھڑواوں تو آگے کا کچھ سوچیں گے (مسئلہ ہارون کا رشتہ)رشتہ مسئلہ ہے؟
تم سفیر سے پیار کرتی ہو؟ یہ سوال افف یہ سوال اس کی رگوں سے خون نچوڑ گیا تھا اسکا گلا خشک ہو گیا تھا اس نے سائیڈ ٹیبل سے پانی کا گلاس اٹھانا چاہا جب ہا لے نے اٹھ کے جگ سے پانی نکالا اور گلاس اس کی طرف بڑھایا ہارون ایک ہی سانس میں سارا پانی پی گیا تھا اس کا جسم کانپ رہا تھا اسکا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا اس نے ابھی تو بس سوال کیا تھا جواب کی ازیت تو ابھی باقی تھی
پیار کا تو نہیں پتہ لیکن وہ جب جب میرے سامنے ہوتا ہے میرے دل کو سکون ملتا ہے وہ جب بولتا ہے نہ میرے کانوں کو سیراب کرتا ہے(ہارون نے بیڈ شیٹ کو زور سے مٹھی میں بھینچ لیا تھا) میں اس کے ساتھ خود کو محفوظ سمجھتی ہوں (مجھے سننا ہوگا مجھے اپنا وقار رکھنا ہوگا)وہ اگر مجھ سے رخ پھیر لے تو میرا دل کٹنے لگتا ہے مجھے اب لگتا ہے کے میرا اس کے بغیر گزارا نہیں ہے (ہارون کا دل چاہا تھا وہ اس کے منہ پہ ہاتھ رکھ دے لیکن ہائے رے یہ وقار)اگر یہ محبت ہے تو ہاں مجھے اس سے محبت ہے وہ آنکھوں میں چمک لئے جذب کے عالم میں بول)رہی تھی (ہارون شاہد کا دل ٹوٹا تھا اعتراف سن کر
اور میں میں کہاں ہوں ان سب میں ؟
تم میں تم سے بھی بہت محبت کر تی ہوں ہارون تم میرے لئے بہت خاص ہو تم بیسٹ فر ینڈ ہو میرے ہم ساتھ ہنسے ہیں ساتھ روئے ہیں کھیلے ہیں گرے ساتھ ہیں اٹھے ساتھ ہیں تم میرا کمقرٹ زون ہو میں تمھیں کبھی بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی سفیر تو صرف محبت ہے تم سے تو ہزار تعلق ہیں میرے وہ دل سے بولی تھی اس کے لہجے میں بس خلوص تھا
)(کاش وہ اسکی محبت ہوتا باقی سب کچھ نہیں
خیر وہ تمہاری ڈائن چچی کو منانا بہت مشکل ہے خون چوس لے گی وہ اپنا بھی اور تمہارا بھی لیکن ما نے کی نہیں لکھوا لو وہ اب مسکرا کے بولا تھا
ہٹو بدتمیز ساس ہیں میری ہا لے نے اس کو دھموکا جڑا تھا
ہاں ڈائن ساس سٹار پلس تو اب سلطان منزل میں لگا کرے گا لوگ دور دور سے آئیں گے یہ دیکھنے کے آج سالن میں نمک زیادہ ہونے پہ پھڈہ ہوا ہے یا پھر چچی کا نیا سوٹ جلنے پہ ہا لے کو سفیر نے دو ہاتھ لگائے ہیں وہ مسکراہٹ دبائے ہا لے کے مستقبل کا خوفناک نقشہ کھینچ رہا تھا
اللہ اللہ ہارون تمہارے منہ میں خاک بلکہ پورے تھر کےّ صحرا کی ریت ہو کالی زبان والے منہ بندر کھو اپنا وہ بس غصے کی تیز ہیں باقی وہ بہت سویٹ ہیں اور سفیر مجھ پہ ہاتھ اٹھانا تو دور اونچی آواز میں بھی بات نہیں کر سکتے اس کے لہجے میں مان تھا
)(سفیر کا نام اس کے منہ سے سن کے ہارون کا دل کرچی کر چپ ہو رہا تھا
چلو دیکھیں گے ہا لے بیگم
خیر تم آرام کرو میں گھر جا رہی ہوں لیٹ ہوں کافی وہ جانے کو اٹھ کھڑی ہوئی تھی
تھوڑی دیر رک جاؤ ؟ اس کی گرے آنکھوں میں ایک آس سی تھی
میں کل صبح آؤں گی سفیر کے ساتھ وہ اپنے ہاتھ کی بند مٹھی اسکی مٹھی سے ٹکراتی ہوئی بولی تھی
اققف یہ سفیر ہارون نے کرب سے آنکھیں میچ لی تھیں
ہا لے دروازے کی طرف بڑھ گئی تھی اس سے پہلے وہ باہر نکلتی ہارون کی آواز نے اس کو روک لیا تھا
جوکچھ تم نے تھوڑی دیر پہلے کہا وہ اس لئے تھا نہ کیوں کے مقابل تم ہو؟ اس کے لہجے میں طنز سا تھا
ہا لے چند لمحے خاموش رہی تھی اور پھر مڑے بغیر بولی تھی
نہیں وہ سب اس لئے کہا کیوں کے تم میرے "دوست " ہو مقابل کوئی بھی ہوتا میں یہی کہتی میں تمھیں تمہارا وقار اور عزت عزیز رکھنے کا کہتی وہ مڑی نہیں تھی کہہ کے چلی گئی تھی اور اپنے پیچھے ہارون شاہد کو پتھر کا بت بنا گئی تھی
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
ممی کدھر ہیں آپ ممی یار کدھر ہیں آپ
سفیر اپنی الماری میں منہ دئیے ممی کو آوازیں دیے جا رہا تھا جب مہر ماہ وہاں سے گزری سفیر کی آواز کم چیخیں زیادہ سن کر مہر اس کے کمرے میں چلی گئی تھی
کوئی چیز چاہئے آپکو مجھے بتا دیں اس نے آفر کی تھی
یار میری ایک شرٹ تھی لاسٹ ٹائم جب میں آیا تھا تب یہیں رکھی تھی اب مل کے ہی نہیں دے رہی ممی کو بھی کب سے آوازیں دے رہا ہوں پتہ نہیں کہاں رہ گئی ہیں وہ سخت جھنجھلایا ہوا تھا
ممانی جان اپنی کسی دوست کے ساتھ لنچ کرنے گئی ہیں مجھے بتا دیں کس کلر کی شرٹ تھی میں دیکھ دیتی ہوں وہ اب الماری کے قریب آ کے کھڑی ہوگئی تھی
یار (سفیر کو ہر بات پہ یار کہنے کی بہت عادت تھی) لائٹ پرپل کلر کی تھی میں نے ایک دفع بھی نہیں پہنی بلکہ ویٹ میرے پاس پک بھی ہے آن لائن آرڈر کی تھی فرحان نے سب فرینڈز کے لئے
مل جائے گی اور کیا بچوں والے شوق ہیں فرحان کے بھی ہمیشہ میچنگ شرٹ ہی پہننی ہے
سفیر تب تک تصویر ڈھونڈ چکا تھا اب اس نے موبائل مہر کے آگے کیا تھا یہ دیکھو یہ ہے
مہر نے آنکھیں سکیڑ کے چند سیکنڈ اس تصویر کو دیکھا تھا اور پھر وہ ہستی ہی چلی گئی منہ پہ ہاتھ رکھ کر زور زور سے وہ بس ہنسے جا رہی تھی اسکی آنکھوں میں پانی بھر گیا تھا لیکن وہ ہنسے جا رہی تھی
کیا کوئی دورہ پڑ گیا ہے تمھیں جو ایسے ہنس رہی ہو سفیر دانت پیس کے بولا تھا
یار بند کرو ہنسنا مہر اب بس چپ کر جاؤ وہ کوفت سے بولا تھا
اوکے اوکے آئی ایم سوری وہ اپنی آنکھوں سے پانی صاف کرتی بولی تھی یہ شرٹ ہا لے نے بخش (وہ گھر کی کل و)تقی ملاذمہ زینت کا بیٹا تھا جس کی پڑھائی کا ذمہ ہا لے نے لے رکھا تھا کو دے دی تھی اس کی فیرول پارٹی پہ پہننے کے لئے اققف سفیر میرے پیٹ میں درد ہو گیا ہنس ہنس کے وہ پیٹ پہ ہاتھ رکھے صوفے پہ بیٹھ گئی تھی کیا مطلب ہے بخش کو دے دی لیکن کیوں؟ وہ اب الجھا ہوا تھا
لاسٹ ویک اس نے آپ کو کال کر کے پوچھا تھا نہ کے آپکی کوئی شرٹ ہے جس کو آپ استعمال نہ کرتے ہوں آپ نے اس کو کہا تھا لوینڈر کلر کی شرٹ لے لے آپکی وارڈروب سے تو اس نے لے لی مہر اب بھی ہنس رہی تھی
میں نے لوینڈر کلر کہا تھا یہ لائٹ پرپل ہے وہ صدمے سے بو لا تھا
جیسے آپ کو نہیں پتہ ہا لے کو کلرز کی کتنی پہچان ہے؟
یہ پچھتر ہزار کی شرٹ اب بخش پہن کے گھومے گا وہ اب بھی شاک میں تھا مجھے نہیں پتہ تھا کے ہا لے کلر بلائنڈ ہے خیر تم کوئی شرٹ اور نکال لو گی پلیز؟
جی میں نکال دیتی ہوں آپ فریش ہو جائیں
تم بہت اچھی ہو مہر سچ میں ویسے یہ ہا لے ہے کہاں ؟
وہ ہارون سے ملنے گئی ہے آتی ہی ہوگی کال کی تھی میں نے تھوڑی دیر پہلے
اچھا ٹھیک ہے ممی کو بتا دینا میرا ایک بزنس ڈنر ہے رات کو دیر سے آؤں گا میں
اوکے کہہ دوں گی مہر اپنی مخصوص مسکراہٹ سے اسکو جاتا دیکھتی رہی
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
رات کے آٹھ بج چکے تھے ہا لے اپنے کمرے میں بیٹھی نوٹس بنا رہی تھی اس نے زرد شارٹ شرٹ کے ساتھ وائٹ ٹراؤزر پہن رکھا تھا پاس بیٹھی مہر ماہ کسی کتاب کے مطالعے میں غرق تھی حسن صوفے پہ آڑھا ترچھا لیٹا تھا یوسف صاحب نے رات کے کھانے پہ بھی ہا لے کو بلانا چاہا لیکن وہ شائستگی سے انکار کر کے اپنے کمرے میں چلی آئی تھی
ہیلو انڈے کی زردی حسن کی تپا دینے والی آواز سن کے وہ بری طرح جھنجھلائی تھی
کیا ہے حسن غلام کیوں چین سے نہیں بیٹھے دے رہے کہیں تم چاہتے کیا ہو آخر میں بابا کے پاس جاؤں گی اب شکایت لے کر پڑھنے نہیں دے دیگا یہاں کوئی وہ آدھے گھنٹے سے یوں ہی ہا لے کو تپا رہا تھا
میں تو بس یہ پوچھ رہا ہوں ہارون بھائی کیسے ہیں اب ؟
پچھلے آدھے گھنٹے سے تم یہی تو پوچھ رہے ہو اور اب اگر میرے اس قیمتی جوڑے کی وجہ سے تم نے مجھے انڈے کی زردی بلایا تو اس پر کٹی کا نمبر بابا کو دے آؤں گی وہ باقاعدہ انگلی اٹھا کے اس کو وارن کرتی بولی تھی
اچھا ٹھیک ہے نہیں کہتا کچھ بس تم مجھے دس ہزار دے دو میں یہاں سے چلا جاتا ہوں وہ جیسے احسان کرنےوالے انداز میں کہہ رہا تھا
مہر ماہ کو جیسے ان دونوں سے غرض ہی نہیں تھی وہ سنجید گی سے اپنے کام میں مگن تھی
مجھے لگتا ہے تمہارا نہ دماغ خراب ہو گیا ہے کوئی وزنی پتھر تو نہیں گرا سر پہ شکل تمہاری دس روپے والی نہیں ہے اور یہاں تم مجھ سے دس ہزار لو گے کیا میرے ماتھے پہ پاگل لکھا ہے جو اب تمھیں پیسے دوں گی پچھلی بار تمہاری مدد کی تھی اسکا جرمانہ اب تک بھگت رہی ہوں نکلو یہاں سے شاباش وہ اسکو انگلی سے باہر نکلنے کا اشارہ کرتی بولی تھی
لیکن حسن پہ کوئی خاطر خواہ اثر نہیں ہوا تھا
ٹھیک ہے جیسا تم چاہو میں پھر اماں کے واٹس ایپ پہ انکو مدحت باجی کی مہندی کی پکس بھیجنے لگا ہوں جس میں آپ نے وہ پنک دوپٹہ پہن رکھا ہےجو کے اماں نے آپ کے جہیز کے لئے رکھا تھا کیا کہتی ہیں پیاری آپا ؟ وہ دل جلانے والی مسکراہٹ کے ساتھ بولا تھا
تم مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہو؟ ہا لے کو یقین نہیں آیا تھا
افف تم دونوں باہر دفع ہوجاؤ پڑھنے دو مجھے مہر نے کتاب سے نظریں اٹھائے بغیر ان دونوں کو ڈیٹا تھا لیکن وہ دونوں بھی سدا کے ڈھیٹ تھے کوئی اثر لیا ہی نہیں
نہیں کوشش نہیں کر رہا میں تمھیں دھمکا رہا ہوں وہ ایک ایک لفظ پہ زور دیتے ہوئے بولا تھا
آپی آپ دیکھ رہی ہیں اس جھینگے کو یہ مجھے دھمکی دے رہا ہے میں اسکو آج زندہ نہیں چھوڑوں گی آپ اسکو نکال دیں باہر ورنہ آج سے آپ کا ایک ہی بھائی ہوگا سفیر سلطان بس
بکو مت ہا لے سوچ سمجھ کر بولا کرو جو منہ میں آتا ہے بس بول دیتی ہو دفع ہوجاؤ دونوں یہاں سے دوبارہ نظر نہ آنا مجھے مہر ماہ کتاب کو پھینک کے چیختے ہوئے بولی تھی
ہا لے تو حیران نظروں سے بس اسکو دیکھ کے رہ گئی تھی اسے لگا تھا اسکی بہن نے "حسن" کے مرنے کی بات پہ اتنا ری ایکٹ کیا وہ نہیں جانتی تھی کہ اس نے "خود " کے مارے جانے پہ ایسا ری ایکٹ کیا ہے
آپی آئی ایم سوری میرا یہ مطلب نہیں تھا آپ اوور ری ایکٹ کر رہی ہیں وہ اپنی حیرانی چھپاتی با مشکل بو لی تھی ہا لے میں کہتی ہوں دفع ہوجاؤ یہاں سے وہ پھر چلائ تھی
حسن ہا لے کے بازو کو پکڑ کر تقریبا گھسیٹتا ہوا وہاں سے لے گیا تھا اور اپنے کمرے میں لے جا کے اس کو اپنے بیڈ پہ بٹھا دیا تھا خود وہ اس کے ساتھ بیٹھ گیا تھا
ہمہ وقت مسکرانے والی بڑی سے بڑ ' پر سکون'ہا لے اب بھی بے یقین تھی کیا یہ مہر ماہ تھی کالم ی بات کو بھی پر سکون انداز میں ڈیل کرنے والی وہ تو آج تک ہا لے پہ چلائ نہیں تھی اور آج ایسا بھی کیا ہو گیا ہے آج
آپی کو غصہ آگیا ہوگا ہا لے تم ٹینس مت ہو وہ ٹھیک ہو جائیں گی صبح تک فلحال تم ان کے پاس مت جانا خوامخواہل بات بڑھے گی ریلیکس رہو تم پانی لاؤں تمہارے لئے ؟ وہ تھوڑی دیر پہلے والے حسن سے بلک مختلف لگ رہا تھا اسکی آنکھوں میں اپنی بہن کے لئے فکر تھی
میں ٹھیک ہوں تم جاؤ بجو کو دیکھو اسکی رنگت متغیر ہو گئی تھی اسکو بہت برا شاک لگا تھا
میں کہیں نہیں جاؤں گا نہیں ہوں میں میں اماں کو بلا کے لاؤں اس کو اپنی عمر کے مطابق یہی حل سوجھا تھا اونہوں چھوڑو وہ ابھی سوئی ہیں ان کو ڈسٹرب مت کرو تون ونج فلحال میکوں اکیلا چھوڑ میڈا ہاں پیا ویند اہے (تم جاؤ فلحال مجھے اکیلا چھوڑ دو)میرا دل بیٹھا جا رہا ہے
میں نہیں جاؤں گا کہیں بھی ادھر ہی ہوں تمہارے پاس وہ ضدی لہجے میں بولا تھا اور پھر آرام سے ہا لے کا سر اپنے کندھے سے لگایا تھا ہا لے کو اس کے کندھے مضبوط لگے تھے وہ اس کا بھائی تھا اس کا ماں جایا
میڈی بھینڑ توں میڈا ساہ ایں (میری بہن تم میری سانس ہو) وہ محبت سے بولا تھا
حسن کے کمرے سے ذرا دور اگر مہر کے کمرے میں جائیں تو وہ سر ہاتھوں میں دئیے نیچے فرش پہ بیٹھی تھی اس کے چہرے پہ ملال تھا بھوری آنکھوں میں تاسف تھا وہ کیسے اپنے بہن بھائیوں سے ایسے بات کر سکتی ہے رات کا سارا غباراس نے ہا لے پہ نکال دیا تھا پچھتا وہ شدید تھا لیکن ہا لے کیسے سفیر کواس کا بھا ئی بول سکتی ہے کیا وہ بس اتنی سی بات پہ اپنی بہن کو ڈانٹ سکتی ہے وہ اپنی سوچوں میں غرق تھی جب اس کو سفیر کی کال موصول ہوئی اسنے بے دلی سے کال اٹینڈ کی تھی جبکہ دوسری طرف وہ ہشاش بشا سا تھا
کیا کر رہی ہو کزن ؟
کچھ نہیں بس بیٹھی ہوں وہ لہجے کو نارمل رکھتی بولی تھی
تو پھر کیا خیال ہے کھانا کھایا جائے ساتھ ؟
میں کھا چکی وہ اب بھی بے دل تھی
کافی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اس نے ہار نہیں مانی تھی
جیسا آپ چاہیں وہ تھکے تھکے سے انداز میں بولی تھی
سفیر کی بات وہ نہیں ٹال سکتی تھی اسکو اندازہ ہو گیا تھا
تو بلاؤ اپنی بہن کو بھی اور آجاؤ باہر میں گیٹ پہ کھڑا ہوں جلدی آنا وہ لائن ڈسکنیکٹ کر چکا تھا مہر ماہ تھکے تھکے قدموں سے حسن کے کمرے کی جانب بڑھ گئی تھی
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
سلطان منزل کو یونہی چھوڑ کر اگر شاہد ولا میں قدم رکھو تو ہارون شاہد کا کمرہ ویسا ہی بوجھل تھا
بیٹا ہارون کیا بات ہوئی تم دونوں کی؟ نوال ہارون کے سرہانے بیٹھی اس کے بالوں میں انگلیاں چلاتے ہوئے پوچھ رہی تھیں شاہد صاحب بھی اسکے پاس ہی بیڈ پہ بیٹھے فکر مندی سے اپنی اکلوتی اولاد کو دیکھ رہے تھے اسکی سرمئی آنکھیں اب بھی سرخ اور سوجی ہوئی تھیں ہارون نے یہ آنکھوں کا رنگ اپنے باپ سے چرایا تھا
پھپھو آپکو کال کر کے منع کر دیں گی آپ خاموشی سے انکار سن لیجیئے گا وہ بظاہر نارمل سا بولا تھا لیکن اس کی آنکھوں کی ازیب اس کے باپ نے دیکھ لی تھی
ارے ایسے کیسے انکار کریں گے ہم نے رشتہ مانگا ہوا ہے کوئی آج کی بات نہیں ہے یہ دو سال پہلے سے بات کر چکے ہیں ہم اور تم کل تک تو اس کے عشق میں دیوانے ہوئے جا رہے تھے آج ایسا بھی کیا ہو گیا کیا کہہ کے گئی ہے وہ سچ سچ بتاؤ نوال غم و غصے سے بولی تھیں
پاپا پلیز ان سے کہیں بس کر دیں مجھے تکلیف ہو رہی ہے اس نے جیسے اپنے باپ سے التجا کی تھی وہ اٹھ کے اس کے پاس آ کر بیٹھ گئے تھے ہارون بھی اٹھ کے بیٹھ گیا تھا
پاپا آپکو یاد ہے جب میں چھوٹا تھا تو آپ مجھے وقت نہیں دیتے تھے میں شروع سے ہی شدت پسند ہوں یہ تو سب جانتے ہیں میں جب جب روتا تھا یا توڑ پھوڑ کرتا تھا تب آپ میرے پاس آجاتے تھے مما میرا خیال رکھتی تھیں مجھے لگا آپکی توجہ پانے کا یہی طریقہ ہے اور میں ہر دوسرے دن یہی سب کرنے لگا آپ بھی مجھے وقت اور پیار دینے لگے اور مما نے بھی اپنی ایکٹیوٹیز کم کر لیں میں خوش ہو گیا سب اچھا جا رہا تھا لیکن پھر
وہ رکا
پھر کہنا شروع کیا
آپ حیدرآباد چلے گئے مجھے اچھا نہیں لگا اور میں نے وہی سب شروع کر دیا تب پھپھو نے مجھے سمجھایا کے بیٹا پاپا کو تنگ نہ کرو ان کا کام ہی ایسا ہے میری وجہ سے آپکا حرج بھی ہوتا ہے یہ بھی بتایا انہوں نے اور کہا بڑوں کی بات مانا کرو اور صبر کیا کرو
میں نے بڑے غور سے سنی ان کی بات اور پورا ایک ہفتہ صبر سے آپکا انتظار کیا بڑوں کی بات ماننے کو کہا گیا تھا مما کی ہر بات مانی میں نے مانی تھی نہ مما ؟ وہ رک کے اپنی ماں کی طرف گردن موڑے معصومیت سے پوچھ رہا تھا ہاں میری جان تم نے مانی تھی میری ہر بات مانی وہ نم آنکھوں سے بھیگے لہجے میں بولی تھیں
اور پھر آپ واپس آگئے میں بہت خوش ہوا آپ ہمیں گھمانے لے گئے اور تب مجھے وہ سائیکل پسند آئی وہ استہزائیہ سا ہنسا تھا
آپ نے بولا میں لے دوں گا اور میں نے مان لی آپ کی بات میں نے کیا صبر پھپھو کی بات مان لی لیکن آپ نہیں دلا سکے تب مجھے پھپھو اور آپکی سب باتیں جھوٹی لگنے لگیں مجھے لگا اگر میں آئندہ بھی چپ رہا تو اس سائیکل کی طرح سب کچھ مجھ سے دور ہو جائے گا میرے سارے پیارے آپ ہا لے مما سب دور ہو جائیں گے مجھ سے کاش آپ اس دن میری بات مان لیتے تو میں ساری زندگی بھکاری نہیں بنا رہتا میں بھی اپنی عزت کرتا پیا میں خود کو مقام دیتا لیکن آج آج میں نے اپنا بھرم رکھ لیا ہے
مما میں بھکاری نہیں بن سکا میں نے وقار رکھ لیا محبت کو جانے دیا محبت ویسے بھی جا چکی تھی میں قید نہیں کر سکتا تھا کیسے کرتا قید ؟ محبت تو جذبہ ہے انسان تو نہیں کوئی پرندہ تو نہیں اس لئے جانے دیا اس کا جانا میرے دل کو مار گیا ہے لیکن میں ٹھیک نہیں مانگوں گا ہارون شاہد بھکاری نہیں بنے گا مما ہارون شا ہداپنی عزت کرے گا وقار کو محبت پہ فوقیت دے گا وہ ضبط سے سرخ آنکھیں لئے کہہ رہا تھا
نوال اسکو نہیں دیکھ پا رہی تھیں اس لئے روتی ہوئی کمرے سے باہر چلی گئی تھیں
Papa can i hug you I'm in pain
وہ جس طرح سے کہہ رہا تھا شاہد حسین نے اسکو کھینچ کے اپنے سینے سے لگا لیا تھا
میرا بیٹا میں تمہارے ساتھ ہوں تم نے اچھا کیا اس کو جانے دیا اب تم اس سے نظریں ملا کے بات کر سکتے ہو اب تم با وقار بن سکتے ہو تم بھکاری نہیں ہو تم با وقار ہو میرا بچہ
پاپا میرا دل دکھ رہا ہے بہت تکلیف ہو رہی ہے برداشت نہیں ہو رہا مجھ سے میں کیا کروں وہ رو رہا تھا بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کے میں اس کے آگے جھکوں گا نہیں میں ٹھیک بھی نہیں لوں گا محبت کی میں اپنا وقار بھی رکھوں گا لیکن میرا دل یہ ٹوٹ گیا ہے میں اس کا کیا کروں میں جب جب اس کے منہ سے سفیر کا نام سنتا ہوں نہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے کوڑا مارا ہو بہت درد ہوتا ہے بہت زیادہ
وہ کہیں سے بھی چوبیس سالہ لڑکا نہیں لگ رہا تھا وہ ایک دو سال کے بچے کی طرح روتے ہوئے اپنے باپ کو جیسے کوئی شکایت کر رہا تھا
پاپا اللہ مجھے صبر دے گا نہ اس نے اپنے باپ سے الگ ہوتے ہوئے پوچھا تھا
بہت زیادہ بہت صبر دے گا وہ تمھیں تم سوجاؤ ہارون تمھیں آرام کی ضرورت ہے وہ اسکو لٹاتے ہوئے بولے تھے
ان کا بیٹا اعصاب کا کمزور تھا بچپن سے وہ ذرا ذرا سی باتوں کو دل سے لگا لیتا تھا اور کئی کئی دن یا تو اس بات سے اداس رہتا یا پھر غصہ کر کے یا چیزیں توڑ کے اپنی ناراضگی ظاہر کرتا آج اپنے بیٹے کو اس حالت میں دیکھ کے ان کو لگا تھا کے ہارون تو کبھی بڑا ہوا ہی نہیں وہ تو اندر سے وہی ڈرا سہمہ سا بچہ ہے جیسا کے اپنے جڑواں بھائی کی موت کے بعد تھا بالکل ویسا آج ان کو یہ چوبیس سالہ ہارون ایک بار پھر وہی دس سالہ ہارون لگا تھا جس نے اپنی ایک غلطی کی وجہ سے اپنے بھائی کو کھو دیا تھا وہ تب بھی اتنا ہی ڈرا اور سہمہ ہوا تھا جیسا کے آج کاش ہارون شاہد سے وہ غلطی نہ ہوئی ہوتی
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
ہا لے باہر آجاؤ سفیر انتظار کر رہے ہیں ہمارا مہر ماہ کمرے کے دروازے سے جھانکتے متوازن لہجے میں بولی تھی اس کے ایک ہاتھ میں میرون کلر کی شال تھی لہجہ ایسا تھا جیسے ابھی تھوڑی دیر قبل ان کے درمیان کچھ ہوا ہی نہیں تھا
حسن دونوں کو باری باری دیکھ رہا تھا جبکہ ہا لے چند لمحے اسکی آنکھوں میں دیکھتی رہی اور جب بولی تو اسکی آواز سرد تھی میں نہیں جاؤں گی آپ نے جانا ہے تو جائیں
اس نے کوئی ایسی بھی بات نہیں کی تھی جو آپی کو اتنا غصہ آ جائے
تم چاہتی ہو میں معافی مانگوں ؟ وہ بازو سینے پہ لپیٹے سکون سے بولی تھی
میں نے ایسا کچھ نہیں کہا میں نہیں جاؤں گی مطلب نہیں جاؤں گی
اسی وقت حسن چپکے سے اٹھ کے الماری سے اپنی شرٹ نکال کے باتھ روم میں گھس گیا تھا
مہر اپنے اسی پر سکون انداز میں قدم قدم چلتی اس کے قریب بیڈ پہ بیٹھ گئی تھی
ہا لے نے رخ موڑ لیا تھا
آئی ایم سوری اینڈ آئی مین اٹ اسکی لہجے میں معذرت تھی اس نے نرمی سے ہا لے کا بازو پکڑ کے اس کو کھڑا کیا تھا ہاتھ میں پکڑی شال اس کے کندھوں پہ پھیلائ تھی ہا لے گویا بت بن چکی تھی تب ہی حسن باتھ روم کے دروازے سے نمودار ہوا تھا اس نے اب دوسری شرٹ پہن رکھی تھی بال سلیقے سے بنے ہوئے تھے
میں تو تیار ہوں چلیں ؟