تو بناؤ جلدی سے اور پلیز کچھ ہلکا پھلکا سا بنانا کل بھی ہا لے نے گھی سے بھرے پراٹھے اور میٹھی چائے پلا دی تھی آج ایکسٹرا ورک آوٹ کرنا پڑا ہے مجھے وہ بےچارگی سے بتا رہا تھا
وہ دونوں اب چلتے ہوئے کچن کی جانب جا رہے تھے
تو آپ منع کر دیتے نہیں کھاتے مہر کچن میں آتے ہوئے سہو لت سے بولی تھی
یہی تو بات ہے اسکو کون منع کرے وہ عام سے لہجے میں بولا تھا مگر اسکی آنکھوں کی چمک وہ عام نہیں تھی مہر نے جواب نہیں دیا تھا وہ رک کے اسکی آنکھوں میں دیکھ رہی تھی
تو غیبت ہو رہی ہے میری یہاں ؟ ہا لے کی مشکوک آواز پہ سفیر ٹھٹھک کے مڑا تھا جبکہ مہر ماہ کو کوئی حیرت نہیں ہوئی تھی وہ اب ہا لے کے ان چھا پوں کی عادی ہوگئی تھی
تم روز اتنی جلدی اٹھ جاتی ہو کزن کیا رات میں سوتی نہیں ہو؟ سفیر اب شیلف پہ بیٹھا اس سے سوال کر رہا تھا میں اپنی آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کر کے اٹھی ہوں اور آپکی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ الحمدٰ للّ میں بھی مسلمان ہوں اور یہ فجر کا وقت ہے ظاہر ہے مجھے اٹھنا ہی تھا وہ آرام سے بتا رہی تھی
اچھا اب ادھرآؤ میرے ساتھ ناشتہ بنوا دو مس مسلمان مہر ماہ انڈہ پھینٹتے ہوئے بو لی تھی
سوری آپی ایسے نہ شکروں کے لئے ہا لے سلطان ناشتہ نہیں بناتی سفیر کو جتا تی نظروں سے دیکھتی وہ باہر نکل گئی تھی
یہ ایسی ہی ہے ایک پل میں آسمان پہ بیٹھا دیتی ہے اور اگلے لمحے زمین پہ گرا دیتی ہے مہر ماہ مصروف سی بولی تھی کوئی بات نہیں اس کی باتوں کا برا نہیں مانتا میں میں جا کے فریش ہو جاتا ہو کہتا ں تم ناشتہ بنا کر مجھے بلا لینا وہ یہ کمرے کی طرف چلا گیا تھا
مہر اس کی چوڑی پشت کو دیکھتی رہ گئی تھی اسے کچھ عجیب لگا تھا بہت عجیب
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
نوال شاہد نے ساری رات ہارون کے سرہانے بیٹھ کے گزاری تھی شاہد کو انہوں نے رات ہی کال کر کے گھر آنے کو کہا تھا وہ ایک لمحے کو سوئی نہیں تھیں شاہد حسین تھوڑی دیر پہلے پہنچے تھے وہ ان کی گاڑی کی آواز سن چکی تھیں لیکن ہارون کے پاس سے اٹھنے کی جرات نہیں کر سکیں
دس منٹ بعد شاہد انکو کمرے میں آتے دکھائی دئیے
کیا ہو گیا ہے تمھیں اتنی عجلت میں کیوں بلایا ہے مجھے جانتی بھی ہو کتنا کام انکے باقی الفاظ منہ میں ہی دم توڑ گئے جب انہوں نے ہارون کو بچوں کی طرح ماں کی گود میں لیٹے دیکھا سائیڈ ٹیبل پہ پڑی دوائیوں نے ان کی ح رو کھینچ لی تھی
کیا پھر سے وہی سب وہ بامشکل بولے تھے
ہاں پھر سے وہی سب نوال نے انکی طرف دیکھے بغیر جواب دیا تھا
وجہ ؟ سوال ہوا تھا
ہا لے سلطان جواب آیا تھا
اسی وقت ہارون کی آنکھ کھلی تھی اسکا سر بری طرح دکھ رہا تھا
پانی اس کی نقاہت زدہ آواز سن کے شاہد کو لگا تھا جیسے کسی نے ان کا دل مٹھی میں لیا ہو
ہارون بیٹا کیا ہوا ہے؟ تم۔ ٹھیک تو ہو
یہ کیوں آئے ہیں یہاں مما انکو بولیں یہاں سے چلے جائیں میں ان سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا وہ اب رات کی طرح چلا نہیں رہا تھا اس کے لہجے میں بے بسی تھی
ہارون تم جو کہو گے میں کروں گا بس مجھ سے منہ نہ پھیرو پلیز بیٹا
پیا آپ جائیں آپ کچھ نہیں کر سکتے میرا سب کچھ ختم ہو گیا ہے کچھ نہیں بچا میں خالی ہاتھ ہوں پاپا وہ مجھ سے دور جارہی ہے میرے ہاتھ خالی ہیں یہ دیکھیں ناں
وہ اپنے ہاتھ ان کے آگے کرتا بکھرے ہوئے لہجے میں بول رہا تھا وہ اب پھر سے رو رہا تھا
شاہد حسین نے اسکے ہاتھ باری باری چومے تھے
نہیں میرا بیٹا تم بتاؤ ہوا کیا ہے کچھ تو بولو
پاپا سفیر اس سفیر نے مجھ سے سب چھینا ہے اس نے ہا لے سے کہا ہے کے وہ اس سے شادی کریگا میں آپکو کہتا تھا نہ کہتا تھا پھپھو سے بات کریں آپ نے نہیں سنی نہ میری آپ نے کبھی میری نہیں سنی
شاہد صاحب کے دل کو جیسے قرار آیا تھا سفیر نے بس پرو پوز ہی تو کیا ہے مطلب بات اتنی نہیں بگڑی
تو بیٹا یہ سب سفیر نے کہا ہا لے نے اسکو کیا جواب دیا ؟ وہ اسکی باقی با توں کو نظر انداز کر چکے تھے
وہ چپ تھی بابا اس نے کچھ نہیں کہا
بس پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں میں ابھی معراج بھائی سے بات کرتا ہوں تمہاری اور ہا لے کی منگنی کروا دیتے ہیں ویسے بھی ہم پہلے بھی رشتہ مانگ چکے ہیں انکار نہیں ہوگا میں آپا سے منت کر لوں گا انہوں نے جیسے چٹکیوں میں حل نکالا تھا
پیا ہا لے نے کچھ نہیں کہا وہ چپ تھی ہارون ایک ایک لفظ پہ زور دے کر بولا تھا
اسکی چپ کا مطلب ہے اس کو کوئی مسئلہ نہیں ہے ورنہ ہا لے جیسی لڑکی چپ نہیں رہتی وہ اسکو اسی وقت کلیئر کرتی وہ سفیر کا سر پھاڑ دیتی پیا وہ چپ تھی کیوں کے وہ راضی تھی
اور یہاں شاہد کو لگا تھا بات بگڑ چکی ہے
آپ کو یاد ہے جب میں بارہ سال کا تھا ہم آؤ ٹنگ کے لئے گئے تھے مجھے ایک سائیکل پسند آ گئی تھی میں نے آپ سے کہا تھا یہ مجھے لے دیں
شاہد دم سادھے اسکو سنے جا رہے تھے
آپنے کہا تھا ہم واپسی پہ لے لیں گے میں نے کہا بھی تھا ابھی لیتے ہیں لیکن آپ نہیں ما نے میں چپ ہو گیا ہم واپس گئے وہ سائیکل بک چکی تھی پیا جس طرح آپ نے اس دن دیر کر دی اب بھی بہت دیر ہو چکی ہے بالکل اسی طرح بالکل اسی دن کی طرح اس کے بعد میں نے کبھی سائیکل نہیں لی پاپا آپ نے دیر کردی پیا اب کچھ نہیں ہو سکتا کچھ بھی نہیں ہو سکتا وہ بڑبڑاتے ہوئے دوبارہ لیٹ گیا تھا گھٹنوں کو پیٹ سے لگائے وہ کوئی روٹھا بچہ لگ رہا تھا
شاہد حسین کو تو سانپ سونگھ گیا تھا انکو یاد تھا اس واقعے کے بعد ہارون نے ایک مہینہ ان سے بات نہیں کی تھی تب تو بس سائیکل تھی اب تو اس کے ہاتھ سے دنیا گئی تھی اب نہ جانے کیا ہوگا لیکن انہوں نے امید نہیں چھوڑی تھی وہ معراج کا نمبر ڈائل کرتے کمرے سے نکل گئے تھے
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
ناشتے کی ٹیبل لگ چکی تھی سب ناشتہ کرنے میں مگن تھے جب ہا لے ڈآئننگ میں داخل ہوئی وہ دادا جان کے پاس بیٹھنے کی بجائے اپنے بابا کے ساتھ والی کرسی پہ بیٹھ گئی تھی
دادا جان جو اسکو دیکھ کے مسکرانے لگے تھے اچانک انکی مسکراہٹ تھمی تھی آنکھوں میں تحیر اتر آیا تھا ہا لے ہمیشہ ان کے ساتھ ہی بیٹھتی تھی بلکہ جب حسن اسکو چڑانے کے لئے اسکی جگہ پہ بیٹھ جاتا تو وہ ہنگامہ ہوتا کے الامان
سب لوگ خاموشی سے ہا لے کی کاروائی دیکھ رہے تھے مگر کوئی کچھ بولا نہیں تھا
ہا لے کیا اب بھی نیند سے جاگی نہیں ہو یہ تو مہر کی جگہ ہے؟ چچی میٹھی چھری بنی خود کو کہنے سے باز نہیں رکھ پائی تھیں
چچی نیند تو شاید آپکی آنکھوں میں بھر گئی ہے پراٹھے پہ جام لگا رہی ہیں آپ ہا لے تپا نے والی مسکراہٹ سے بولی تھی
چچی کے تو مانو کپڑوں کو بھی آگ لگ گئی تھی خونخوار نظروں سے ہا لے کو بس دیکھ کے رہ گئی تھیں کہ دادا کی موجودگی میں کچھ اور کہہ بھی نہیں سکتی تھیں
ہا لے بچہ آؤ میرے پاس آ کے بیٹھو دادا نے محبت سے اسکو بلایا تھا
نہیں دادا جان میں نہیں ٹھیک ہوں مہر جوس دینا دادا کو نارمل لہجے میں جواب دے کر اگلا جملہ مہر سے کہا تھا دادا جان کا چہرہ سرخ ہو چکا تھا حسینہ بیگم نے بھی ناگواری سے اسکو دیکھا تھا دادا چند لمحے شاک سے اسکو دیکھتے رہے اسکے بعد تیزی سے وہاں سے نکلتے چلے گئے
(ہا لے کے دل کو کچھ ہوا تھا لیکن ڈھیٹ بنی)بیٹھی رہی
سب نے حیرت سے انکو جاتے ہوئے دیکھا تھا ایک ہا لے تھی جو پر سکون سی بیٹھی پراٹھے کے ساتھ انصاف کر رہی تھی
یہ کیا حر کت تھی ہا لے ؟ شمس چچا نے ناگواری سے پوچھا تھا
کیا میں نے تو کچھ نہیں کیا؟ میں نے کچھ بولا کیا؟ وہ معصومیت کے سارے ریکارڈ توڑتے ہو ئے پوچھ رہی تھی یہ بات میں بتاؤں کے تم نے کیا بولا ہے تم نے بابا کو منع کیسے کیا اتنی ہمت ہوگئی ہے تمہاری بہت ڈھیل دے دی ہے بابا نے تمھیں اسلئے تو ہمارے سروں پہ چڑھ رہی ہو تم اتنی بدتمیز ہوگئی ہو کے بابا کو جو اب دو گی اب تم اوپر سے ڈرامے کر رہی ہو کے تم نے کچھ کیا ہی نہیں
بابا آرام سے یار بچی ہے سفیر نے اپنے باپ کو باز رکھنے کی کوشش کی تھی
بچی ہے تو بچی بن کے رہے ناں ماں کیوں بن رہی ہے ہماری اسکو تو ۔۔۔ ۔
بس شمس بہت سن لیا میں نے اور بہت کہہ چکے تم میری بیٹی سے آرام سے بات کرو یہ میری بیٹی کا اور بابا کا معاملہ ہے وہ اسکو خود حل کر لینگے وہ اپنی جگہ سے اٹھ کے شمس صاحب کے مقابل کھڑے ہوگئے تھے تم شمس تم میری بیٹی سے آرام سے بات کرو بالکل ویسے جیسے میں تمہارے بیٹے سے کرتا ہوں وہ میری بیٹی ہے اس گھر کی ملاذمہ نہیں جو تم اس کو جھڑ کو گے وہ بھی بلاوجہ آئندہ خیال رکھنا وہ بالکل یوسف صاحب کی طرح بولتے تھے نرم مگر دو ٹوک لہجہ آخر میں شمس صاحب کا کندھے تھپتھپایا تھا اور وہاں سے نکلتے چلے گئے تھے
حسن اماں اور فروا حیرت سے یہ ساری کاروائی دیکھ رہی تھیں جبکہ مہر ماہ پتھر کا بت بن چکی تھی اسے سمجھ آ گئی تھی کے ہا لے یہ سب کیوں کر رہی ہے
سفیر آپ مجھے یونی چھوڑ دیں گے؟ ہارون آج آیا نہیں ہے نہ کال پک کر رہا ہے ہا لے اپنی جگہ سے اٹھتی ہوئی نارمل سی بولی تھی
)(جیسے تھوڑی دیر پہلے جو کچھ ہوا اس پہ مٹی ڈال دی ہو
ہاں ضرور میں کار میں بیٹھا ہوں تم آجاؤ وہ بھی اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا تھا
تھوڑی دیر بعد وہ سفیر کے ساتھ یونی جانے کے لئے نکل چکی تھی
اچھی لگ رہی ہو سفیر نے اسکو دیکھتے ہوئے کہا تھا
کب نہیں لگتی ؟ اسنے ابرو اچکا کر پوچھا تھا
اتنا غرور ؟
غرور نہیں خود شاسائی
اچھا یہ سارا کیا سین کریٹ کیا ہے تم نے ؟ سفیر نے بات بدل لی تھی
جیسے آپ کو نہیں پتہ اتنے آپ کاکے وہ اسکو تپا رہی تھی
ساتھ ہاتھ بڑھا کر اپنا پسندیدہ میوزک آن کیا تھا
خیر مٹی ڈالو مجھے یہ بتاؤ کل جو کچھ میں نے کہا اس بارے میں کیا سوچا ہے؟ سفیر اپنے مطلب کی بات پہ آیا تھا ہا لے کا دل زور سے دھڑکا تھا رنگ ہلکا گلابی ہوا تھا اسکو توقع نہیں تھی کے سفیر اس طرح آرام سے یہ بات کر دیگا کیا کہا تھا مجھے کچھ ٹھیک سے یاد نہیں حشاید آپنے کہا تھا آپ بھی میری طر سادگی سے شادی کرنا چاہتے ہیں اسکا بھلا کیا جواب ہوا وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولی تھی
ہا لے میں نے تمھیں پروپوز کیا تھا شادی کے لئے میں نے کہا تھا میں تمہاری ساری خواہشیں پوری کروں گا اور کچھ باتیں جو میں نے نہیں کہی تھیں وہ اب کہتا ہوں وہ یونیورسٹی کے گیٹ پہ گاڑی کو روک چکا تھا اور اب پوری طرح ہا لے کی طرف متوجہ تھا
ہا لے سلطان میں سفیر سلطان تم سے محبت کرتا ہوں اتنی کے ساری زندگی تم جیسا عذاب سر پہ مسلط کرنا چاہتا ہوں اتنی کے میں ساری زندگی تمہارے اور امی کے جھگڑے برداشت کر سکتا ہوں اتنی کہ میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں کیوں کے اب لگتا ہے کے تمہارے بغیر گزارا نہیں ہوگا کیا تم بھی ایسا چاہتی ہو؟ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ کے اتنی محبت سے کہہ رہا تھا کہ ہا لے کو لگا تھا اسکا دل خوشی سے ہی بند ہو جایگا
کیا وہ اس شخص کو انکار کر سکتی تھی اسنے اپنے دل سے پوچھا تھا جواب "نہیں "میں آیا تھا
دادا تے چچی نال تساں گالھ کریسو باقی اماں اور بابا کوں میں آتے دیکھ گھن ساں تے بچی میں تساں تے ترس کھا کے ہا چا کریںدی ہاں
(دادا اور چچی سے آپ بات کریں گے اماں اور بابا کو میں خود دیکھ لوں گیر ہی میں تو آپ پہ ترس کھاتے ہوئے)ہاں کر ہی دیتی ہوں
وہ مسکراتے ہوئے بولی تھی
سفیر سلطان کو لگا تھا دنیا اب اسکی ہے اسنے ہا لے کے اقرار پہ اپنے دل کو رکتا محسوس کیا تھا
میکوں اج کاں پہلے سیرایکی ایڈی مٹھی کد ھیں نہیں لگی جیتلی اج لگی ہے
)(مجھے آج سے پہلے سیرایکی اتنی میٹھی کبھی نہیں لگی جتنی آج لگ رہی ہے
وہ دونوں چوکیدار کی آواز پہ ہوش میں آئے تھے جو کے انکو گاڑی سائیڈ پہ لگانے کا کہہ رہا تھا
ہا لے ہنستی ہوئی گاڑی سے اتر گئی تھی سفیر مسکرا کے اسکو جاتا دیکھتا رہا
کوئی اتنا پیارا کیسے ہنس سکتا ہے اس نے دل میں سوچا تھا
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
اماں یہ "گندہ خون "کیا ہوتا ہے چھ سالہ عمر اپنی ماں کے پاس بیٹھا معصومیت سے پوچھ رہا تھا
نفیسہ حیات کو لگا تھا جیسے کسی نے انکے اوپر الٹی چھری پھیر دی ہو وہ تڑپ ہی تو اٹھی تھیں
یہ تم سے کس نے کہا ہے بیٹے ؟ انہوں نے با مشکل خود کو نارمل رکھتے عمر سے پوچھنا چاہا
ولید بھائی کہہ رہا تھا کے میں گندہ خون ہوں اور آپ میری اصلی ماں بھی نہیں ہو
(ولید اس کریانہ والے کا بیٹا تھا جس کو کچھ سال قبل نفیسہ نے پورے محلے کے سامنے بے عزت کیا تھا) وہ اب اقصیٰ (ندیم کی بیٹی)کو میرے ساتھ کھیلنے بھی نہیں دیتا اماں
وہ پھولے گالوں اور صحت مند جسم والا بچا نروٹھے پن سے کہہ رہا تھا
بیٹا کوئی گندہ خون نہیں ہوتا ہر انسان کا خون پاک ہوتا ہے کیوں کے یہ اسکو اللہ کی طرف سے ملنے والی نعمت ہے گندہ تو لوگوں کا ذہن ہے اور تم میرے بیٹے ہو ندیم سے بات کروں گی میں وہ آئندہ تمھیں اقصیٰ سے کھیلنے دے گا
عمر خاموش ہو گیا تھا وہ باقی بچوں کی طرح زیاد سوال نہیں تھا وہ ایک سوال ایک ہی بار کرتا تھا اگر اسکی تسلی نہیں بھی ہوتی تو وہ بتاتا نہیں تھا کچھ عرصہ پہلے اس نے اسی طرح اپنی ماں سے سوال کیا تھا
اماں ناجائز کیا ہوتا ہے؟
اس کے اس سوال پہ نفیسہ کی روح تک کانپ گئی تھی
اور پھر ہر آئے دن یہی سب ہونے لگا کبھی محلے کے لوگ عمر کو گندہ خون کہہ کے اپنی بچیوں کے ساتھ کھیلنے نہ دیتے تو کبھی اسکو ناجائز کہہ کے مار مار کے گھر سے نکال دیتے نفیسہ انکا منہ نہیں بند کر سکتی تھیں ایسے میں ایک ذری تھیں جو انکی دوست اور محرم راز تھیں وہ نفیسہ کی بچپن کی دوست تھیں انکا کا جب بھی دل اداس ہوتا تب وہ اسی کے گھر چلی جاتی تھیں نفیسہ کے گھر سے دو گھر چھوڑ کے تیسرا گھر زری کا تھا اس تپتی دوپہر میں بھی وہ عمر کو ساتھ لئے زری کے گھر پہ ایئر کولر کے سامنے بیٹھی تھیں عمر زری کے بیٹے واصف کے ساتھ کھیل رہا تھا وہ جب کورٹ جاتیں تب عمر کو زری کے ہی گھر چھوڑتی تھیں اب تو خیر سے وہ بھی اسکول جانے لگا تھا اور واپسی پہ وین اسکو زری کے گھر ہی چھوڑا کرتی تھی جب شام میں نفیسہ واپس آتیں عمر کو ساتھ لے جائیں
تم محلہ چھوڑ کیوں نہیں دیتی نفیسہ ؟ کب تک اس چھوٹے سے محلے میں خود کو اور عمر کو ذلیل کرتی رہوگی اللہ نے تمھیں اتنا دیا ہے تم تو کسی بھی پوش علاقے میں گھر لے سکتی ہو زری انکو شربت کا گلاس تھماتی ہوئی فکر مند سی بولی تھیں
کیسے چھوڑ دوں زری میں نے تو شادی کے بعد اپنے شوہر کے لئے بھی یہ جگہ نہیں چھوڑی وہ گھر میرے باپ کی نشانی ہے اس کی ایک ایک اینٹ میں ابا کی خون پسینے کی کمائی ہے اس کے ایک ایک پودے میں اماں کی خوشبو ہے انہوں نے پیٹ کاٹ کاٹ کے یہ گھر بنوایا تھا میں نے اپنا بچپن اپنی جوانی اس گھر میں گزاری ہے اپنے مرحوم شوہر سے وعدہ کیا تھا کہ اس گھر سے بس میری لاش ہی نکلے گی اور پھر عمر اسکا اسکول ہے یہاں تو میں اسکو تمہارے پاس چھوڑ دیتی ہوں کہیں اور گئی تو کہاں چھوڑوں گی اس کو میرا دماغ اب کام نہیں کر رہا کچھ سمجھ نہیں آرہا کیا کروں
عمر کا ذہن خراب ہو رہا ہے نفیسہ وہ لوگوں کی باتوں کو صرف سنتا نہیں ہے وہ ان سب باتوں کو ذہن نشین کرتا جا رہا ہے جب سب کی تم بات کر رہی ہو وہ سب اب دنیا میں نہیں ہیں اس دنیا میں عمر ہے اور تم ہو اب تمھیں اس بچے کا سوچنا چاہئے وہ بہت زہین ہے آج تو وہ بس ناجائز کا مطلب پوچھ رہا ہے کل اس کے معنی جان گیا تو اچھا نہیں ہوگا تم یہ شہر ہی چھوڑ دو کراچی چلی جاؤ یہ مردوں کا معاشرہ ہے نفیسہ تم اکیلی عورت کس کس کا مقابلہ کروگی ؟
میرے پاس جو سیونگز ہیں وہ تو ساری عمر کی پڑھائی کے لئے ہیں اگر اس کو گھر خریدنے پہ لگا دیا تو کیا ہوگا کیسے پڑھاوں گی اسے وہ کسی عام اسکول میں نہیں جاتا اس شہر کا سب سے بڑا اسکول ہے وہ میں اس کو ہمیشہ بیسٹ دینا چاہتی ہوں زری
پڑھے گا تو وہ تب جب اس کا ذہن پر سکون ہوگا تمہارا چھ سالہ بیٹا آئے دن محلے کے لوگوں سے پٹ کے آتا ہے گالیاں اور نہ جائز ہونے کے طعنے سن کے آتا ہے
(انکی بات پہ نفیسہ نے کرب سے آنکھیں میچ لی تھیں) اب یہ مت کہنا کے تمھیں بتایا کیوں نہیں بتانے سے کیا ہوگا کر ہی کیا سکتی ہو تم ؟ کسی کی زبان نہیں روک سکتی تم خیر ابھی تو وہ بچہ ہے کچھ سالوں بعد جب وہ بڑا ہو جائے گا تب سوچا ہے کیا ہوگا؟ وہ مارنے والوں کو مار کے آئے گا گالیاں دینے والوں کو دو گالیاں زیادہ دے کے آئے گا یہ فیوچر ہوگا اس کا اس کے لئے کر رہی ہو اتنی محنت ؟ زری کہہ کے خاموش ہو چکی تھیں نفیسہ بھی خاموشی سے عمر کو دیکھنے لگی تھیں دس منٹ بعد جب زری نفیسہ کو چھوڑ نے گیٹ تک آئیں تب انہوں نے اپنی دوست کو کہتے سنا
زری رحمان بھائی سے کہو میرے لئے کوئی گھر ڈھونڈ دیں میں اسی مہینے عمر کو لے کے یہاں سے شفٹ ہونا چاہتی ہوں لیکن شہر نہیں بدلوں گی اور پھر وہ کہہ کے رکی نہیں تھیں عمر کا ہاتھ تھامے وہاں سے نکلتی چلی گئی تھیں زری نے افسوس سے ان کو جاتے دیکھا تھا نفیسہ کا جانا انکا دل اداس کر رہا تھا
یہ اس کے چار دن بعد کا ذکر ہے کا ذکر ہے جب نفیسہ کچھ پریشان سی کورٹ سے واپس آئی تھیں عمر اپنی ماں کو چپ دیکھ کے بے چین ہوا یہ وہ وقت تھا جب عمر کو ہر ٹینشن کا حل آئس کریم لگتی تھی اور پھر نفیسہ کے لاکھ روکنے پہ وہ نفیسہ کے لئے آئس کریم لینے محلے کی دکان پہ گیا تھا مگر تھوڑی ہی دیربعد روتا ہوا واپس آیا تھا نفیسہ کے پوچھنے پہ جو کچھ عمر نے بتایا وہ سن کر نفیسہ کے پیروں تلے زمین نکل گئی تھی بس یہاں انکے برداشت کی حد ختم گئی تھی غم و غصے کی شدت سے انکو رونا آنے لگا تھا مگر وہ کوئی کمزور عورت نہیں تھیں اگلے ہی دن انہوں نے ندیم کے باپ پہ غیر قانونی قبضے کا کیس دائر کر دیا تھا
اور پھر دو مہینے کے اندر اندر دکان کو سامان سمیت سیل کردیا گیا تھا گوکہ اب بھی انکا دل خوش نہیں ہوا تھا لیکن دل کے ایک کونے کو ذرا سا سکون آیا تھا
اس کے بعد کچھ عرصے تک راوی چین ہی چین لکھتا رہا اور پھر کچھ ہی وقت بعد محلے والوں نے پھر سے ان کے ساتھ بیر باندھ لیا تھا لیکن اب یہ ضرور ہوا تھا کے انہوں نے نہ اب کبھی عمرکومارا تھا اور نہ اس دن دکان پہ کی جانے والی حرکت دہرائی تھی لیکن لفظوں کے تیر برابر چلاتے تھے نفیسہ فجر کے بعد بچوں کو قرآن پڑھاتی تھیں اب محلے کے لوگوں نے اپنے بچوں کو یہ کہہ کے ہٹا لیا تھا کے جس گھر میں ایک ایسا بچہ ہو جس کا گھر بار اور نہ خاندان کا اتا پتا ہو جس کے بارے میں یہ تک نہ پتہ ہو کے وہ جائز بھی ہے یا نہیں بھلا اس گھر میں وہ اپنی بچیوں کو کیسے بھیجیں ؟
نفیسہ کے دل کٹتا تھا انکی باتیں سن کر لیکن وہ کچھ نہیں کر سکتی تھیں ویسے بھی کچھ عرصے میں وہ یہاں سے چلی ہی جاتیں عمر انکے وجود کا حصہ بےشک نہیں تھا لیکن انہوں نے اس سے محبت بیٹوں سے زیادہ کی تھی اور پھر ان ہی دنوں عمر کو سر درد کی بہت شکایت رہنے لگی تھی نفیسہ بہت پریشان ہو گئی تھیں ایک دن جب وہ انکو چیک اپ کے لئے لے گئیں تو ڈاکٹر نے انکو کچھ ٹیسٹ کروانے کو کہا تھا دو دن بعد ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی تھی وہ رپورٹ نہیں تھی زہر کی شیشی تھی جس نے نفیسہ کے سارے جسم میں زہر بھر دیا تھا اس رپورٹ میں لکھے الفاظوں نے نفیسہ کے جسم سے روح کھینچ لی تھی اس رپورٹ میں لکھا تھا
""عمر حیات کو برین ٹیومر ہے
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
ہا لے کو یونیورسٹی سے پک کرنے معراج صاحب خود آئے تھے راستے میں انہوں نے گاڑی ایک ریستوران پہ روکی تھی ہا لے کو حیرت نہیں ہوئی تھی وہ جانتی تھی جج صاحب اب اپنی عدا لت یہاں شروع کریں گے ہارون اسکی کال نہیں اٹھا رہا تھا اسکو پریشانی ہوئی تھی لیکن اس نے شام میں اس کے گھر جانے کا سوچ رکھا تھا
یہ ایک فائیو سٹار ریستوران تھا ہا لے آ تو گئی تھی لیکن اب شدید بور ہو رہی تھی کیوں کے معراج اصل بات شروع کر ہی نہیں رہے تھے اتنے میں کھانا آ چکا تھا فرائیڈ رائس مٹن میٹ بالز اور رشین سلاد دیکھ ہا لے کی بھوک چمک اٹھی تھی معراج نے ذرا سے چاول اسکی پلیٹ میں ڈالے تھے ہمیشہ کی طرح وہ رغبت سے کھانے لگی تھی ایک چمچہ منہ میں رکھتے ہی لذت سی مل جاتی اچھا کھانا اسکی کمزوری تھی
شاہد نے آج مجھ سے تمہارے اور ہارون کے رشتے کی بات کی ہے وہ چاہتے ہیں کے ابھی منگنی ہو جائے شادی ایک سال بعد کر لینگے یا جب تم چاہو انہوں نے ہا لے کے سر پہ بم پھوڑا تھا
ہا لے کو بے اختیار چاولوں کا ذائقہ کڑوا لگا تھا
آپ نے کیا کہا اس نے بظاہر نارمل لہجے میں پوچھا تھا لیکن اسکے پانی کا گلاس اٹھاتے ہاتھ کانپے تھے دل زور سے)دھڑکا تھا (بابا نے ہاں نہ کی ہو اللہ پلیز
میں نے ظاہر ہے تم سے بات کرنے تک کا وقت مانگا ہے لیکن مجھے تو بظاہر اس رشتے میں کو ئی کمی نہیں نظر آتی ہارون تمہارا دوست ہے ایک دوسرے کو جانتے بھی ہو اچھی خاصی انڈرسٹینڈنگ بھی ہے مجھے تو ہر لحاظ سے یہ رشتہ بہتر لگا ہے وہ ایسے بات کر رہے تھے جیسے ہا لے کے کوئی دوست ہوں
اماں نے کیا کہا؟
وہ تو ساتویں آسمان پہ ہیں صبح سے لیکن تھوڑی پریشان بھی ہیں ہارون کی طبیعت بہت خراب ہے رات سے کیا کچھ ہوا ہے تم دونوں کے بیچ ؟ وہ اچانک اتنا بیمار کیسے ہوگیا ؟ وہ سوچتی نظروں سے اسکو دیکھتے ہوئے پوچھ رہے تھے کیا وہ زیادہ بیمار ہے کیا ہوا ہے اس کو چلیں بابا اس کو دیکھ کے آتے ہیں وہ پریشان ہو چکی تھی تب ہی کھانا چھوڑ اٹھ کھڑی ہوئی تھی
اس عجلت کا مطلب میں ہاں سمجھوں ؟ بابا نے مسکراتے ہوئے پوچھا تھا
اللہ اللہ بابا میں اس وقت پریشان ہوں پتہ نہیں اس کو کیا ہوا ہوگا کل تک تو بالکل ٹھیک تھا وہ اپنا بیگ اور موبائل اٹھاتے ہوئے بول رہی تھی
معراج صاحب نے بل پے کیا اور ہا لے کےساتھ ریستوران ساتھ نکلتے چلے گئے تھوڑی دیر بعد وہ ہارون کے گھر کی طرف جارہے تھے ہا لے نے فون کر کے اماں کو بتا دیا تھا کہ وہ آج لیٹ آ ئے گی معراج صاحب ڈرائیو کرتے ہوئے گاہے بگاہے اس پہ نظر بھی ڈالتے تھے
پریشان مت ہو اب ٹھیک ہے وہ اس کو مضطرب دیکھ کے تسلی دیتے ہوئے بولے تھے
بابا وہ بہت حساس ہے بالکل بچوں کی طرح اب پھر پتہ نہیں کیا چیز دل کو لگا لی ہوگی وہ شدید ڈسٹرب تھی کیا اسکی اس حالت کا تعلق تم سے ہے؟ انہوں نے ڈائریکٹ سوال کیا تھا
آپ کو کیوں ایسا لگتا ہے میں بھلا کیا بول سکتی ہوں اسکو
)(اف کاش وہ جج نہ ہوتے اتنے ڈائریکٹ سوال
وہ کل دؤپہر گھر آیا تھا اور ہا لے سے مل کے بھی نہیں گیااور نہ مدحت کی بارات پہ آیا تھا گھر جانے کے بعد اسکی حالت ایسی ہے جب سے بابا نے اسکو یہ بتایا تھا اسکا دل میں کھٹکا سا تھا کہیں اس نے کچھ سن تو نہیں لیا ؟ وہ اس سے چھپانا نہیں چاہتی تھی لیکن اسکو اس طرح سے پتہ لگے یہ بھی اس نے کہاں چاہا تھا
مجھے کیا اس وقت کوئی بھی تمھیں دیکھ لے اسکو یہی لگے گا ہا لے تم ٹینس ہو بار بار انگلیاں چٹخا رہی ہو تم جلدی وہاں پہنچنا چاہتی ہو لیکن جیسے جیسے گھر قریب آرہا ہے تمہارا اضطراب بڑھتا جا رہا ہے تمہارے چہرے پہ سائے لہرا رہے ہیں تم اس سے غصہ بھی نہیں ہو کے اس نے تمھیں کال کیوں نہیں کی کیوں کے تمہارے حواس کام نہیں کر رہے شاید تم گلٹی ہو
وہ شل سی انکو سنے جا رہی تھی
آپکو کیسے پتہ وہ بہت دیر بعد بولی تھی
میں تمہارا باپ ہوں ہا لے تم سے واقف ہوں عام حالات میں اس وقت تم ناراض ہوتی کے اس نے تمھیں بلا یا کیوں نہیں جب وہ بیمار ہے
کون بیمار بتاتا ہے کال کر کے بھلا اس نے بات کا اثر زائل کرنا چاہا
ہارون شاہد جواب فوری جواب آیا تھا
شاید ایسا ہی کچھ ہو میں یقین سے نہیں کہہ سکتی بس مجھے ایس الگ رہا ہے اللہ کرے ایسا نہ ہو بس اس نے دعا کی تھی ہا لے کوئی ایسی بات ہے جو تم چاہتی ہو ہارون کو پتہ نہ چلے ؟
بابا آپ کیا ہیں؟ کوئی کالا جادو تو نہیں سیکھ رہے کسی بنگالی بابا سے میں تو بالکل حیر ان ہی ہو رہی ہوں آج
میں ہر دفع ہی مسئلہ بوجھ لیتا ہوں اور تم ہر دفع اتنی ہی حیران ہوتی ہو وہ کندھے اچکاتے ہوئے بولے تھے یہ بات تو بالکل درست کہی تھی انہوں نے وہ ہر دفع اسکا مسئلہ بغیر کہے سمجھ جاتے تھے کبھی کبھی تو ہا لے کو لگتا تھا وہ اصل مسلے سے واقف ہیں اور ہا لے سے چھپا رہے ہیں
آپ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں نہ بابا ؟ اس نے بات ہی گھما دی تھی
ظاہر ہے تم میری پہلی اولاد ہو وہ سڑک پہ نظریں جمائے بولے تھے
کیا آپی سے بھی زیادہ ؟
ساری دنیا سے زیادہ تم میرا پہلا اینجل ہو ہا لے ان کے لہجےمیں محبت تھی بے تہا شا محبت
اور آپی ؟ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں آپ ؟
بہت زیادہ وہ میری بھانجی ہے ظاہر سی بات ہے میں اس سے محبت کرتا ہوں
مطلب مجھ سے کم محبت ہے ان سے وہ جیسے خوش ہوئی تھی اپنے باپ کے بارے میں وہ کافی شدت پسند تھی شادی کے دس سال تک ہماری اولاد نہیں ہوئی اس سارے عرصے میں تمہاری ماں بہت ڈپریس رہی اسکو لگتا تھا ہماری کبھی اولاد نہیں ہوگی اس نے کافی دفع مجھ سے بچہ اڈاپٹ کرنے کی بات بھی کی لیکن میں نہیں مانا اور جب نگین کے ہاں مہر ماہ پیدا ہوئی تو ایسا نہیں لگتا تھا کے وہ نگین کی بیٹی ہے تمہاری ماں ہر دو دن بعد اس سے ملنے چلی جاتیں ڈھیروں تحفے لے کے ہرہفتے وہاج اور نگین کو ڈنر اور لنچ کے لئے دعوت دے آتی وہ گولڈن ٹائم تھا ہم سب بہت خوش تھے وہاج بہت اچھا ہو گیا تھا وہ نگین کو بہت خوش رکھتا تھا اپنی بیٹی سے بھی بہت محبت کرتا تھاسب ٹھیک تھا خیر حسینہ نے مہر کو اپنی بیٹی مان لیا تھا میں کبھی نہیں مان سکا مجھے یقین تھا اللہ مجھے میری اولاد دے گا یہ نہیں تھا کے مجھے اس سے کوئی مسئلہ تھا میں اس سے بہت زیادہ پیار کرتا تھا لیکن اپنا خون اپنی اولاد ایک الگ احساس ہوتا ہے ایک الگ فیلنگ میں کبھی مہر کے لئے ایسا نہیں فیل کر سکا اور پھر جب چار سال بعد اللہ نے مجھے تم سے نوازا وہ وقت وہ فیلنگ ہا لے میں اگر چاہوں بھی تو بیان نہیں کر سکتا مجھے لگا تھا اللہ نے مجھے زمین پہ ہی جنّت دے دی ہے ان کے لہجے میں تشکر تھا خوشی تھی حیرت تھی یا محبت تھی ہا لے فیصلہ نہیں کر پائی
اتنا پیار کرتے ہیں آپ مجھ سے ہا لے کی آنکھیں نم ہوئی تھیں وہ ان کے کندھے سے لگ چکی تھی
وہ لوگ ہارون کے گھر پہنچ چکے تھا گارڈ نے انکو دیکھ کے گیٹ کھول دیا تھا
ہا لے ہنوز انکے کندھے سے لگی بیٹھی تھی
ہا لے بچہ ہم پہنچ گئے ہیں
I love you baba وہ سر اٹھاتے ہوئے نم آنکھوں سے بولی تھی
نہیں ہا لے میں تمہاری پاکٹ منی نہیں بڑھاؤں گا اور نہ اگلے دو مہینے تک تمہارے اکاؤنٹ میں کوئی پیسے ڈلواؤں گا کیوں کے یہ میری بیوی کا حکم ہے تم نے ان کی حکم عدولی کی ہے اب ان سے ہی رابطہ کرو انہوں نے ہا لے کی نم آنکھوں کو دیکھتے نفی میں سر ہلایا تھا
اے لو سارا اموسیل سین غارت ہوگیا تھا
آپکو لگتا ہے میں یہ دو لیٹر آنسو پاکٹ منی کے لئے نکال رہی ہوں وہ صدمے سے بولی تھی
مجھے لگتا نہیں ہے مجھے یقین ہے
ویسے میں نے کوئی حکم عدولی نہیں کی بس حسن کو پیسے چاہئے تھے اور میں نے دئیے
اس نے اپنی مہینے کی پاکٹ منی ایک دن میں خرچ کی تھی بیٹا اور یہ بتانے کو بھی آمادہ نہیں تھا کے پیسے گئے کہاں اسی جرم کی سزا میں اسکے اکاؤنٹ تمہاری اماں نے فریز کئے تھے یہ بات جا نتے ہوئے تم نے اسکو رقم دی ہاں کیوں۔ کے وہ بھائی ہے میرا
اور وہ بیوی ہے میری وہ بھی دوبدو بولے تھے
ہا لے پیر پٹختی گاڑی سے باہر نکلی تھی ابھی وہ گھر کے اندر داخل ہوتی کے پیچھے سے آتی معراج سلطان کی آواز پہ اس کے قدم تھمے تھے
صبح جو کچھ کیا ہے تم نے مجھے آچھا بالکل نہیں لگا آئندہ میرے باپ سے اس طرح بات مت کرنا ان کے لہجے میں نہ غصہ تھا نہ نرمی انکا لہجہ دو ٹوک تھا
ہا لے نے زیادہ اثر نہیں لیا تھا وہ جانتی تھی بابا اسکو کھانا کھلانے نہیں" بات "کرنے لے کے گئے ہیں وہاں نہیں کہا کچھ تو یہا کہہ دیا اتنا تو وہ سوچ کے آئی تھیں
سر کو جھٹکتی وہ گھر کے اندر چلی گئی تھی ہارون کا کمرہ اوپر تھا وہ جلدی جلدی سڑھیاں چڑھتی جا رہی تھی جب سامنے سے آتی نوال بیگم کو دیکھ کے رک گئی تھی
السلام علیکم ممانی جان وہ محبت سے کہتی انکے گلے لگی تھی
وعلیکم السلام کیسی ہو؟ ممانی نے ہمیشہ کی طرح گرم جوشی نہیں دکھائی تھی
ٹھیک ہوں ہارون سے مل سکتی ہوں میں ؟ جواب دے کے ساتھ سوال بھی پوچھا تھا
سو رہا ہے وہ وہی جذبات سے عاری لہجہ
میں جگا دوں گی میں بہت پریشان ہوں اس کے لئے کل تک بالکل ٹھیک تھا اچانک اس کو کیا ہو گیا وہ واقعی فکر مند تھی
یہ تو مجھے تم سے پوچھنا چاہیے ہا لے وہ صبح شام تمہارے ہی ساتھ تو ہوتا ہے انہوں نے بظاہر نار مل لہجے میں پوچھا تھا لیکن نہ جانے کیوں ہا لے کو ان کا انداز طنزیہ لگا تھا
ممانی جان آپ صاف صاف یہ کہہ دیں کے آپ مجھے نہیں ملنے دیں گی میں چلی جا تی ہوں یہ لفظوں کے ہیر پھیر سے کیوں کام لے رہی ہیں وہ اگر شام تک میرے ساتھ ہوتا ہے تو میں اسکو باندھ کے نہیں ر کھیت وہ اپنی "مرضی "سے میرے ساتھ ہوتا ہے وہ بھی اپنے نام کی ایک تھی حساب چکا دیا تھا
وہ جب سے تم سے مل کے آیا ہے تب سے اس کی یہی حالت ہے اس کا مطلب کیا سمجھوں میں ایسا کیا کہہ دیا ہے تم نے میرے بیٹے کو جو وہ مرنے والا ہو گیا ہے ضرور تم نے کچھ تو کیا ہوگا ناں
ممانی جان میں آپکی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ مجھے مجبور کر رہی ہیں کے میں کوئی سخت لفظ استعمال کروں اتنا نازک بیٹا کیوں پیدا کیا آپ نے جو ذرا سا سخت لفظ کہنے سے اتنا بیمار ہو جاتا ہے؟ اور اگر میں نے کچھ کیا ہے تو آپ اپنے بیٹے سے پوچھیں نہ کے مجھ سے سوال جواب کریں وہ پھاڑ کھانے والے انداز میں بولی تھی
ممانی کلس کے رہ گئی تھیں
اب جاؤں ملنے یا مزید تفشیش کرنی ہے اس نے بازو سینے پہ باندھے سکون سے پوچھا تھا
جہنم میں جاؤ انہوں نے طیش سے کہا تھا
آپ کے بغیر کہیں نہیں جاؤں گی وہ اب بھی پر سکون تھی
ممانی اس کو وہیں چھوڑ کے وہاں سے چلی گئی تھیں
ان کے جاتے ہی ہا لے کے تاثرات بگڑے تھے
سب میرے ہی دشمن بن گئے ہیں اللہ پوچھے گا وہ بڑبڑاتی ہوئی ہارون کے کمرے کی جان بڑھ گئی تھی
◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾
وہ جیسے ہی اس کے کمرے میں داخل ہوئی ملگجے سے اندھیرے نے اس کا استقبال کیا تھا اس نے ہاتھ سے ٹوٹل کر سوئچ بورڈ ڈھونڈنا چاہا اور چند ہی سیکنڈز میں وہ سارے کمرے میں روشنی کر چکی تھی سامنے بیڈ کی طرف دیکھا تو ہارون کے بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے ٹیم دراز تھا اسکو دیکھ کے گہری سانس بھرتی وہ قدم قدم چلتی بیڈ تک آرہی تھی
ہارون آنکھیں موندے اسکے قدموں کی چاپ سن رہا تھا اس کے دل کو سکون مل رہا تھا نہ جانے کیوں اس نے آتے ہی اندھیرے ختم کر دیے تھے
(کیوں اس کی موجودگی ہارون کی دنیا روشن کرتی تھی؟