Chapter 4: باب 4

دیکھی جائےگی وہ اسکو تپا تے ہوئے بولی تھی

تمھیں ترس نہیں آتا مجھ پہ ؟ کبھی خود کو میری جگہ پہ رکھو تو پتا چلے کے تمہاری باتیں کیسے میرے لئے زہر ثابت ہوتی ہیں اور ایسا ویسا زہر بھی نہیں سلو پوئزن ہاں یہی بالکل یہی کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں کوئی پودا ہوں جسے تم بے دردی سے جڑ سے کھینچنے میں بھی ذرا سی بھی دقت نہیں محسوس کرتی ہا لے میرے لئے تو یہ سوچنا بھی سوہان روح ہے کے میں کبھی تم سے کچھ عرصے کے لئے بھی الگ رہوں گا اور تم اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہوئے ذرا بھی نہیں سوچتی ہو کسی کے ساتھ اتنا کرو جتنا بعد میں خود برداشت کر سکو وہ ہارے ہوئے لہجے میں بولتا کہیں سے بھی کچھ دیر قبل قہقہے لگا نے والا ہارون شاہد نہیں لگ رہا تھا

بد دعا دے رہے ہو؟ ہا لے نے دکھ سے پوچھا تھا

میں ایسا کر سکتا ہوں میں اسنے انگلی سے سینے پہ دستک دی تھی؟ ہا لے یاد رکھنا اگر پوری دنیا بھی تمھیں چھوڑ دے تو میں تمہارے ساتھ کھڑا رہونگا پوری دنیا تمھیں اداس کر دے تو میں ہنسا ؤں گا پوری دنیا جب اگر تمہارے خلاف بولے گی تو ہارون شاہد تمہارے حق میں بولے گا پوری دنیا اگر تمھیں دھتکارے گی تو میں اپناؤں گا تم مجھے ہمیشہ اپنا ہم قدم پاؤ گی کیوں کے تم ہا لے " تم "دنیا ہو میری بددعا بہت بڑی بات ہے میں تو تمھیں کانٹا بھی نہ چبھنے دوں وہ بول رہا تھا اور ہا لے سن رہی تھی

آئ ایم سوری ہارون میں مذاق کر رہی تھی میرا ارادہ تمھیں ہرٹ کرنے کا نہیں تھا وہ شر مندہ سی بولی تھی کوئی بات نہیں وہ کہہ کر چپ ہو چکا تھا یونیورسٹی کے گیٹ پہ ہا لے اتر گئی تھی ہارون نے اس سے کہہ دیا تھا کے وہ آج یونی نہیں آ یگا لیکن اسکو پک کرنے آ جائے گا ہا لے خاموشی سے اندر چلی گئی تھی

***

اب بتاؤ میرا بچہ اداس کیوں ہے سب کے ناشتہ کرنے کے بعد فروا مہر کو اپنے کمرے میں لے آئ تھیں اور اب محبت سے اس سے سوال کر رہی تھیں

اسنے ایک بار بھی میری طرف نہیں دیکھا وہ افسردہ سی بولی تھی

بیٹا وہ تھکا ہوا تھا ورنہ کیا پہلے اس نے کبھی ایسا کیا ہے تمہارے سوا بھلا کسی کو دیکھا ہے؟

ممانی جان یہ سب تو آپ کہتی ہیں ناں میں نے تو کبھی یہ سب نوٹ نہیں کیا وہ مجھ سے زیادہ توجہ ہا لے کو دیتے ہیں صبح اسکو دیکھتے ہی جیسے بہت خوش ہوگئے تھے میں نے بالکنی سے دیکھا تھا

کیا تمھیں اپنی بہن سے خوف محسوس ہورہا ہے؟ فروا نے چبھتے ہوئے لہجے میں پوچھا تھا

ممانی جان آج تو آپ نے یہ بات کہہ دی اور میں نے سن لی دوبارہ اگر آپ نے میری بہن کا نام بھی لیا تو میں آپکا لحاظ نہیں کروں گی میں اپنی بہن پہ ایسے سو سفیر سلطان قربان کر سکتی ہوں اتنا حوصلہ ہے مجھ میں یہاں بات آپ کے بیٹے کی ہو رہی ہے میری بہن کے ساتھ آپ کے جو بھی اختلا فات ہیں لیکن میں اسکی بے عزتی برداشت نہیں کروں گی وہ دو ٹوک لہجے میں بولتی انکو بہت کچھ باور کرا گئی تھی

اوہ ہنی تم تو برا مان گئی میں نے تو ویسے ہی بات کی تھی سفیر بس تمہارا ہے وہ اسکے کندھوں پہ ہاتھ رکھتی لہجے میں شیرنی سموے بولی تھیں

. اسنے نرمی سے انکے ہاتھ اپنے کندھوں سے ہٹاے تھے سفیر میرا ہے یہ بات سفیر کو خود کہنی ہوگی آپ اب مجھ سے اس بارے میں تب بات کرینگی جب آپ سفیر سے بات کر چکی ہوں وہ اٹل لہجے میں بو لی تھی لیکن بیٹا سفیر ابھی ۔۔۔۔ انہوں نے کچھ کہنا چاہا تھا جب مہر نے انکی بات کاٹ دی تھی

30 سال کا ہو گیا ہے سفیر میچ یور ہے بزنس سیٹل ہے اسکا کامیاب انسان ہے وہ دولت قیم پاور کیا ہے جو اس کے پاس نہیں ہے اب آپ یہ تو بالکل مت کہیے گا کے وہ ابھی شادی یا پھر کسی کمٹمنٹ کے لئے تیار نہیں ہے وہ گویا انکو وارن کرتی کمرے سے جاچکی تھی

پیچھے فروا بیگم اپنا سر پکڑ کے بیٹھ چکی تھیں یک دم انہوں نے ایک جھٹکے سے سر اٹھا یا تھا

اب انکا دماغ ایک نئے جال کا تانا بانا بن رہا تھا

دھوپ کی تمازت سے اسکا رنگ سنہری ہورہا تھا وہ بار بار چہرے اور گردن پہ آیا پسینہ صاف کرتی اسکی ملتا شی نگاہیں ہارون کو ڈھو نڈ رہی تھیں اچانک اسکی نظر سامنے سے آتے سفیر پہ پڑی وہ متوازن چال چلتا ہلکی سی مسکراہٹ لئے ہا لے کو اپنی جانب آتا دکھائی دیا تھا دھوپ اور گرمی کا اثر اسکی موجودگی میں زائل ہو چکا تھا یہ دھوپ اب اسکو بہار کی شام لگ رہی تھی وہ اب اس کے قریب آ چکا تھا سورج کی روشنی اب اسکی پشت سے ٹکراتی ہا لے کے جسم پہ پڑے بغیر مایوس لوٹ جاتی تھی وہ ہا لے اور سورج کی روشنی کے درمیان دیوار بن کے کھڑا تھا اب وہ اسکی چھاؤں میں تھی وہ سائبان تھا مضبوط سائبان کم از کم ہا لے سلطان کو تو یہی لگا تھا

میں نے بتایا تھا ہارون کو کہ میں تمھیں پک کروں گا اور اسکو یہ بھی کہا تھا تمھیں نہ بتائے تمھیں انتظار کرنا پڑا ہوگا ناں ؟ مجھے دیر ہوگئی شاید وہ معزرت خوا لہجے میں بول رہا تھا

کوئی بات نہیں اتنی بھی دیر نہیں ہوئی وہ خوش دلی سے بولی تھی اس کے لئے تو وہ ساری زندگی انتظار کر سکتی تھی بس ایک بار وہ کہہ کے تو دیکھے وہ دل ہی دل میں بولی تھی

چلو چلتے ہیں آج تمھیں کسی اچھی جگہ کھانا بھی کھلاؤں گا اسنے ہا لے کو اپنے پلان سے آگاہ کیا تھا

ہا لے خاموشی سے اس کے پیچھے چلنے لگی تھی گاڑی کے قریب پہنچ کے سفیر نے اسکے لئے گاڑی کا دروازہ کھولا تھا اسکو بٹھانے کے بعد وہ گھوم کے آیا تھا اور ڈرائیونگ سیٹ سنمبھالی تھی

اب بتاؤ کہاں کھانے چلیں ؟ وہ پوچھنے لگا

ہا لے نے پہلے میوزک آن کیا اپنی پسند کا ایک انگلش گانا لگایا اور پھر آرام سے سفیر کی طرف مڑی

نہیں آج نہیں اصل میں آج مدحت کی بارات ہے شام تک پہنچنا ہے مجھے آل ریڈی لیٹ ہوں میں وہ ایسا کریں آپ بھی چلیں میرے ساتھ وہاں کیا خیال ہے؟ ویسے آپکا الگ سے کارڈ بھی بھیجا تھا انہوں نے مدحت کا بھائی کل بھی آپکا پوچھ رہا تھا

اچھا اوکے جیسا تم کہو وہ تو جیسے اشارے پہ بیٹھا تھا فوری مان گیا تھا

واقعی چلیں گے آپ ؟ وہ خوش ہوئے بولی تھی

میں تمھیں منع کر سکتا ہوں ؟ وہ اسکی آنکھوں میں دیکھتا بولا تھا

یہ تھیم ویڈنگ ہے آپ کو وائٹ اور بلیک میں سے ہی کچھ پہننا ہوگا اسنے بات بدل لی تھی

تم کیا پہنو گی؟ اسنے سوال کیا تھا

میں آف وائٹ اور ریڈکمبینشن کا ڈریس پہن رہی ہوں

لڑکیوں کی تھیم یہی ہے ہا لے نے جواب دیا تھا

ریڈ تم پہنو گی تو بیچاری دولہن کیا پہنے گی؟ یہ تو دلہن کا کلر ہے یار یہ زیادتی ہے وہ گویا افسوس کر رہا تھا

دلہن اورنج کلر پہنے گی آپکو نہیں پتا اس کے چونچلے اس نے یہ تھیم ویڈنگ کا شو شا بھی اسی لیئے چھوڑا تھا تاکہ اس کے اسپیشل دن پہ اسکے یس ڈر کا کلر سب سے مختلف ہو آپ کو پتہ تو ہے ریڈ کلر دلہن کا ہے بلکہ سب کو ہی پتہ ہوتا ہے لیکن پھر بھی جب آپ کسی شادی میں جائیں گے نوٹ کیجیئے گا سات یا آٹھ عورتوں نے ریڈ کلر ضرور پہنا ہوگا ایویں انکو شوق ہوتا ہے دلہن کی لائم لائٹ چرانے کا وہ اسکو ایسے بتا رہی تھی جیسے سفیر کوئی بچہ ہے

تم نے بہت ریسرچ کر رکھی ہے سفیر نے مسکرا کر پوچھا تھا

ہاں ناں آپکو پتہ ہے میں اپنی شادی پہ یہ برائیڈل شاور یہ قوالی نائٹ ڈھو لکی مایوں مہندی یہ سب ڈرامے بازی ہر گز نہیں کروں گی بس سادہ سا نکاح ہوگا اور ولیمہ اور پتہ ہے ۔۔۔ ۔ یہاں وہ رک گئی تھی اسکی زبان کو بریک لگا تھا اسنے خود کو کوسا تھا (کیا انہوں نے مجھ سے پوچھا یہ سب جو میں شروع ہوگئی اللہ اللہ کیا سوچ رہے ہونگے گھر پہنچتے ہی اپنی زبان کاٹ دوں گی نہ یہ ہوگی نہ میں بکواس کروں گی وہ دل ہی دل میں خود سے)عہد کر رہی تھی سفیر بھی بغیر کچھ بولے خاموشی سے ڈرائیو کرنے لگا تھا گھر پہنچ کے وہ جلدی جلدی نیچے اتر گئی تھی وہ جلد از جلد منظر سے غائب ہونا چاہتی تھی ہارون نے ان دونوں کو سامنے سے آتے دیکھ مٹھی یاں بھینچ لی تھی وہ پلر کی اوٹ میں تھا وہ دونوں اسکو نہیں دیکھ سکتے تھے ہا لے تیز تیز قدم اٹھاتی اوپر جانے لگی تھی ابھی وہ سیڑھیوں پہ پہنچی ہی تھی کے سفیر کی آواز نے اس کے قدم جکڑے تھے

میں بھی بالکل یہی چاہتا ہوں جو تم چاہتی ہو لیکن ممی اس بات پہ راضی نہیں ہوں گی آخر میں ان کا اکلوتا بیٹا ہوں مگر میں کوشش کروں گا کے تمہاری خواہش پوری کر سکوں وہ اتنے آرام سے یہ بات کہہ گیا تھا جیسے کے وہ ہا لے کو کوئی جوڑا دلانے کی بات کر رہا ہو یا جیسے موسم کا حال سنا رہا ہو وہ چلا گیا تھا مگر ہا لے ابھی بھی بت بنی کھڑی تھی اسکے پیر ہلنے سے انکاری تھے اسکو لگ رہا تھا شاید وہ جم چکی ہے وہ سر تا پیر برف کا بت بن چکی ہے

(یہی حال پلر کی اوٹ میں کھڑے ہارون شاہد کا بھی تھا لیکن اسکو یقین سا تھا کے اب ہا لے سفیر کو کوئی کرارا سا)جواب دیگی اور ہارون کے پانچ سال پہلے شروع ہونے والے سارے وسوسے ختم کر دیگی

Did he just proposed me

(ہارون شاہد کو لگا تھا کسی نے بیلچہ اٹھا کے اسکے منہ پہ دے مارا ہو آج سے پہلے اسکو ہا لے کی آواز کبھی اتنی بری نہیں لگی تھی جتنی اسکی یہ بڑبڑاہٹ لگی تھی اسکو لگا تھا جیسے کوئی اسکے جسم سے قطرہ قطرہ خون نچوڑ رہا ہو اسکو اپنی)سماعت پہ یقین نہیں آرہا تھا وہ دھیرے دھیرے زمین پہ بیٹھتا چلا گیا تھا

وہ بڑبڑائ تھی وہ کونسی کیفیت تھی جو ہا لے کو اس وقت اپنے حصار میں لئے ہوئے تھی خوشی، حیرت ،حیا شاک وہ کیا کرے روئے ہنسے حیران ہو یا شرم ائے کیا وہ ہا لے کے دل کا حال جانتا تھا ہا لے سلطان کی دنیا سفیر سلطان ہے؟ کیا وہ یہ بات جانتا تھا یہ وہ یہ سب صرف اپنی طرف سے کہہ گیا ہے؟ اسے ہا لے کی جذبات معلوم ہی نہیں کیا یہ آگ دونوں طرفہ تھی؟ کیا وہ بھی اسکو چاہتا تھا؟ اور اگر چاہتا تھا تو کیا اتنا آسان تھا محبت کو پا لینا ؟ وہ بات جو اسنے خود سے بھی نہیں کی تھی کیا وہ جان گیا تھا؟ کیا اسکی آ نکھیں راز نہیں رکھ سکی تھیں ؟ کیا سفیر کی آنکھوں میں دکھنے والا اپنا عکس وہم نہیں تھا ان گنت سوچیں تھیں جو اس وقت اسکے ذہن میں آ رہی تھیں اسکا دل کیا تھا وہ چیخ چیخ کے پوری دنیا کو بتائے کے سفیر سلطان ہا لے کا ہے وہ بتائے کے محبت کو مانگنا ضروری نہیں وہ بن مانگے بھی مل جاتی ہے وہ بتائے کے جتنی محبت وہ سفیر سے کرتی ہے وہ اس سے کہیں زیادہ کرتا ہے وہ سب کو بتا دے کے ہا لے سلطان کو اس دنیاکی تمام نعمتیں مل چکی ہیں چند منٹ پہلے کھڑے ہوتے وقت ہا لے کے ہاتھ خالی تھے لیکن اب پوری دنیا پلٹ چکی تھی ہا لے کے ہاتھ میں ساری کائنات تھی کچھ لمحات قبل وہ جن کیفیات میں تھی وہ ان گنت تھیں لیکن اب ان "تمام کیفیات کو جھٹک چکی تھی اب ایک ہی کیفیت تھی "سرشاری

(زمین پہ اکڑ وں بیٹھے ہارون شاہد نکلی ' غم 'بھی کئی کیفیات سے گزر رہا تھا شاک ف اسکو اپنا دل پھٹتا محسوس ہو رہا تھا اسکا دل کر رہا تھا وہ ابھی جا کے اس سفیر سلطان کا گریبان پکڑے اور اس سے پوچھے کس نے اسکو حق دیا ہے کسی کے دل کو یوں مٹھی میں لینے کا وہ وہاں سے بھاگ جانا چاہتا تھا لیکن اسکے پیر ہلنے سے انکاری تھا ہارون شاہد کی دنیا لٹ چکی تھی اسکے پاس اب کھونے کو کچھ نہیں تھا اسکا دامن خالی تھا)

سفیر سلطان ہا لے سلطان کا ہے اسے سر شار ہی تو ہونا چاہیے تھا ◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

یہ منظر ایک چوتھے سے محلے کا تھا جہاں ایک دو منزلا گھر کے باہر کئی لوگ کھڑے چلا رہے تھے

،،نکالو انکو گھر سے باہر نکالو ارے نہ جانے کس کا بچہ اٹھا کے لے آئ ہے شریفوں کا محلہ ہے یہ ایسی ویسی عورتوں کی کوئی جگہ نہیں یہاں نہ جانے کس کا گندا خون اٹھا کے لے آئ ہے اور بیٹا بھی بنا لیا ارے میں تو کہتی ہوں اس بچے کو ہی کہیں پھینک آؤ خس کم جہاں پاک بھانت بھانت کی بولیاں تھیں جو اس وقت اسکے کانوں میں پڑ رہی تھیں وہ اس وقت ایک نو زائدہ بچے کو سلانے کی کوشش کر رہی تھی جب اپنے گھر کے باہر سے آتے شور نے اسکا سکون غارت کیا تھا

اسنے دوپٹہ اچھے سے اوڑھا بچے کو کاٹ سے اٹھایا اور دروازہ کھول کے باہر نکل گئی

وہ ایک اونچے لمبے قد سیاہ آنکھوں اور خوبصورت چہرے والی عورت تھی

ہاں بھائی اب بتاؤ کس کس کو کیا کیا تکلیف ہے؟ زیادہ وقت نہیں ہے میرے پاس بچہ رو رہا ہے میرا وہ جیسے کوفت سے بولی تھی

ارے کونسا بچہ کہاں کا بچہ تمہارا تو شوہر مر چکا ہے اور تم تو بانجھ ہو یہ بچہ کہاں سے اٹھا کے لے آئی اور کس کا خون ہے یہ ایک موٹی سی عورت گلہ پھاڑ کے چلائ تھی

اچھا بس یہی مسئلہ ہے یا کوئی اور تکلیف بھی ہے کسی

کو وہ عورت اب پر سکون تھی

اب کی بار ایک آدمی کی آواز اسکے کانوں میں پڑی تھی

ارے نہ خاندان کا کوئی اتا پتا ہے نہ یہ پتا ہے کے یہ بچہ حلالی ہے بھی کے نہیں ایسے کیسے ہم اس کو اس محلے میں رہنے دیں ؟

بس یا کچھ اور بھی پوچھنا ہے؟ اس عورت نے مجمع کی جانب نظر دوڑاتے ہوئے سوال کیا تھا

پہلی بات میرا شوہر جئے یا مرے تم لوگوں کا اس سے کوئی واسطہ نہیں دوسرا یہ بچہ میں جہاں سے بھی لاؤں تم لوگوں کو بتانے کی پابند نہیں ہوں یہ کس کا خون ہے اس بات کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے اور جسکو اس بچے کا خاندان جاننا ہے وہ یہ جان لے کے یہ میرا بیٹا ہے نفیسہ حیات کا بیٹا "عمر حیات "آج سے اسکا یہی خاندان ہے اسکی یہی پہچان ہے اور ایک اور بات یہ محلہ تمہارے باپ کا نہیں جو مجھے یہاں سے نکال سکو یہ گھر میرے باپ کا ہے میرا جو دل کریگا اس میں وہ کروں گی جسکو رکھنا ہوگا اسکو رکھوں گی آج کے بعد اگر کسی نے میرے بیٹے کی طرف انگلی بھی اٹھائی میں ہاتھ کاٹ دوں گی اسکا چلو اب سب دفع ہوتے نظر آؤ مجھے میرے بچے کی نیند خراب کردی وہ بیحد پر سکون لہجے میں بولتی واپس جانے کو مڑی تھیں

نفیسہ ہم پولیس کو بلا لینگے ایک آدمی نے دھمکی دی تھی

آہستہ بولو میرا بیٹا ابھی بہت چھوٹا ہے اور رہی بات پولیس کی تو شاید تم بھول رہے ہو کے میں کوئی عام عورت نہیں ہوں میں "میں بیرسٹر نفیسہ حیات ہوں" وہ ایک ایک لفظ پہ زور دیتی بولی تھی

اور قانون کو تم سب سے بہتر جانتی ہوں بلاؤ پولیس کو تم سب جو جو یہاں کھڑے ہو اس وقت ایک ایک پہ اپنے اتنے کیس کروں گی تمہاری نسلیں بھی پیشیاں بھگتیں گی میرا دیور اس وقت پولیس میں ایس پی ہے اس حساب سے پولیس میں میرے اتنے جاننے والے ہیں جتنے اس محلے میں لوگ ہیں ایک اور بات اگر پولیس آئ تو مجھے ساتھ لے جائے یا نہیں آدھا محلہ ضرور جیل جائے گا

یہ عورت منہ سے الفاظ نہیں لوگوں کو اوقات نکالتی تھی شاید ہی کبھی تم لوگوں نے ایسی رعب دار ایسی معتبر عورت دیکھی ہو

حیدر صاحب آپنے جو گلی کے نکڑ پہ دکان کھولی ہے نا وہ قبضے کی زمین ہے اس بات کا ثبوت ہے میرے پاس ہے آپکو تو غیر قانونی طور پہ قبضے کے کیس میں ڈالوں گی

اور نجمہ بیگم وہ اب اس موٹی عورت کی طرف اشارہ کر کے بولی تھی

تم نے جو اپنے بیٹے کی موت کے بعد اپنی بہو کے اوپر تیزاب پھینک کے اسکو مارنے کی کوشیش کی تھی اسکے لئے تمہاری بہو کو2 منٹ میں تھانے لے جا کے تم پہ اقدام قتل کرواوںگی

اور عشرت بیگم تمہارے بیٹے پہ جو ریپ کیس ہے ناں اسکو دوبارہ شروع کروانا میرے لئے کوئی مشکل بات نہیں وہ جیسے سوچ کے ہی محضوض ہو رہی تھی

کسی اور کو کوئی تکلیف ہے یا جاؤں میں وہ جیسے بہت جلدی میں تھی

مجمع کو تو گویا سانپ سونگھ گیا تھا تبھی ایک لڑکا آگے آیا جو کے حیدر صاحب کا بیٹا تھا

ارے نہیں نہیں وکیل میڈم یہ تو بہت بھلآئ کا کام ہے ہم سبکو غلط فہمی ہوگئی تھی بس آپ تو ما شاءالل بہت نیک کام کر رہی ہیں کسی بے سہارا کو سہارا دے رہی ہیں اللہ آپکو اجر دیگا اور آپکے بیٹے کو لمبی عمر دے رہی بات خاندان کی تو ظاہر ہےآپ لے کے آپ ہیں تو کسی اچھے خاندان کا ہی ہوگا یہ بچہ آپ جاکے آر ام کریں میں ان سب کو دیکھ لوں گا وہ لڑکا چاپ لوسی کی حدوں کو پار کرتا ہوا بولا تھا

نفیسہ حیات نے ایک ملا مت بھری نظر سب لوگوں پہ ڈالی اور گیٹ کھول کے اندر چلی گئی

مجمع آہستہ آہستہ چھٹنے لگا تھا نفیسہ حیات کا جھوٹا اعمال نامہ لے کے آنے وا لے اپنا اصلی چہرہ چھپاتے پھر رہے تھے

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

ہا لے جب اوپر آئ تو مہر ماہ اسکا رات کے فنکشن کا جوڑا استری کر رہی تھی اسنے بلند آواز میں سلام کیا تھا لیکن جواب نہیں ملا ہا لے کو دیکھ کے آج وہ مسکرائی بھی نہیں تھی لیکن ہا لے نے غور نہیں کیا وہ کسی الگ ہی جہاں میں پہنچی ہوئی تھی وہ گنگناتی ہوئی فریش ہونے جارہی تھی جب اپنے عقب سے آتی مہر ماہ کی آواز پہ ٹھٹھکی تھی مدحت کی مایوں کی رات تم کہاں تھیں ؟

(افف انکو کیسے پتا چلا ہا لے کو کوفت ہوئی تھی)

جھوٹ بولنا فضول تھا کیوں کے وہ جانتی تھی مہر سوال تب کرتی ہے جب وہ سب جانتی ہو

آپ جانتی تو ہیں اسنے بات گھمائی تھی

)(ذرا دیکھوں تو انکو کیا پتا ہے

ہا لے بکو مت سچ سچ سب بتاؤ وہ غصے میں تھی

ایک دوست کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا وہیں گئی تھی

(لفظوں کی یہ ہیر پھیر اسکی زندگی میں کونسا طوفان لائے گی وہ ابھی اس بات سے بے خبر تھی)

کونسا دوست ؟ اسنے چبھتے ہوئے لہجے میں پوچھا تھا

ہے ایک آپ نہیں جانتیں اسنے تھوک نگلا تھا

آپ نہیں جانتیں انسٹاگرام پہ دوستی ہوئی تھی ہماری

واہ ہا لے سلطان واہ اب سلطان فیملی کی لڑ کیاں انسٹاگرام کے دوستوں کے لئے رات کو تین بجے سڑکوں پہ آوارہ گردی کریں گی تف ہے تم پہ ہا لے اسنے دونوں ہاتھ اوپر اٹھا لئے تھا گویا کسی نا دیدہ ہستی کو شاباش دی ہو آپی پلیز میں کوئی آوارہ گردی نہیں کر رہی تھی اسکو چوٹ لگی تھی میں بس اسکو دیکھنے ہسپتال گئی تھی اور کچھ نہیں آپ میرا یقین کریں ہا لے روہانسی ہوگئی تھی وہ جھوٹ نہیں بولنا چاہتی تھی لیکن سچ بول کے قیامت بھی نہیں لانا چاہتی تھی وہ جانتی تھی اگر اسنے سچ بتایا تو مہر ماہ طوفان کھڑا کر دے گی لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی ایک ذرا سا جھوٹ کون سی آندھی لے کے آئے گا

ہا لے جو بھی ہو یہ غلط تھا بہت غلط شہر کے حالات کا نہیں پتہ تمھیں جو تم اکیلی نکل پڑی تھیں ؟ کیا ہوتا اگر وہ لڑکا مر جاتا اسکو کچھ ہوجاتا یا اگر وہاں پولیس آجاتی میرے خدایا مجھے تو سوچ سوچ کے ہول اٹھ رہے ہیں مہر کا بس نہیں چلتا تھا کے ہا لے کو کھینچ کے کے دو تھپڑ دے مارے

آپی میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں آئندہ ایسا کچھ نہیں ہوگا میں کبھی ایسی کوئی غلطی نہیں کرونگی بلکہ میں اس لڑکے سے دوستی بھی ختم کر دوں گی بس اب آپ یہ بات یہاں ختم کردیں پلیز ہا لے نے گویا منت کی تھی کونسے ہسپتال میں ہے وہ ؟ مہر نے ٹھہرے ہوئے لہجے میں پوچھا تھا

جناح ہسپتال ہا لے مدھم آواز میں بولی تھی

اس لڑکے سے دوستی ختم کرو اور آیندہ ہم اس بارے میں بات نہیں کریں گے اگلے ایک مہینے تک تم کہیں بھی اکیلی نہیں جاؤگی میں ساتھ جاؤں گی اسنے فیصلہ سنایا تھا

جیسا آپ کہیں لیکن ایک مہینہ زیادہ ہے بہت یار پلیز رحم کریں

دو مہینے وہ سرد آواز میں بولی تھی

اچھا اچھا جیسا آپ کہیں گی وہی ہوگا مان گئی میں اب بس کردیں

سارے ہٹلر کے جانشیین میرے ہی گھر پیدا ہوئے تھے وہ بڑ بڑائ تھی

میں سن رہی ہوں ہا لے اب تین مہینے

ہا لے نے بے بسی سے اپنی بڑی بہن کو دیکھا تھا اور اس سے پہلے کے اسکی سزا سال تک پہنچتی اسنے وہاں سے بھاگ جانے میں عافیت سمجھی

اسکا سارا موڈ بر باد ہو چکا تھا لیکن سفیر کا خیال آتے ہی وہ پھر سے کھل اٹھی تھی وہ دونوں ایک ہیں اسے اور کیا چاہئے تھا

مدحت کی بارات کا فنکشن شہر کے ایک بہت بڑے حال میں تھا ہا لے نےآف وائٹ پیروں تک آتی گھیر دار فراک کے ساتھ ریڈ دوپٹہ لیا ہوا تھا بال ڈھیلے جوڑے میں باندھ رکھے تھے جس سے نکلتی با لوں کی کئی لٹیں اسکے چہرے پہ جھول رہی تھیں گلے میں گلو بند اور کانوں میں بڑے بڑے آویزے پہنے وہ بہت پیاری لگ رہی تھی اور آج تو چہرے پہ ایک الگ ہی نکھار سا تھا سفیر کی محبت کا نکھار

سفیر نے سفید شلوار قمیض کے ساتھ بلیک کوٹ پہن رکھا تھا اسکی بھو ری آنکھوں میں آج ایک الگ ہی چمک تھی مسکراہٹ اسکے ہونٹوں سے جدا نہیں ہوتی تھی مہر ماہ نے ریڈ کامدار جوڑے کے ساتھ وائٹ دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا بال آج بھی کھلے تھے لیکن آج اسکا موڈ ذرا خراب تھی وہ بے دلی سے بیٹھی یہاں وہاں موجود لوگوں کو دیکھ رہی تھی ہا لے اسٹیج پہ مدحت کے ساتھ بیٹھی تھی اور سفیر کو کئی کاروباری لوگ گھیرے ہوئے تھے ہارون اور حسن آج نہیں آئے تھے

ہارون صبح تک تو آنے کو تیار تھا لیکن تھوڑی دیر پہلے اسنے مہر کے کال کرنے پہ آنے سے منع کر دیا تھا حسن دادا کے ساتھ رکا تھا فروا بیگم اور حسینہ بیگم کو خاندان میں ایک شادی پہ جانا تھا مہر بری طرح بور ہو رہی تھی جب اسنے سفیر کو اپنی جانب آتا دیکھا وہ سانس روکے اسکو دیکھے جا رہی تھی کوئی اتنا پیارا کیسے ہو سکتا ہے؟ کوئی کیسے آپکی اجازت کے بغیر آپ کے دل کا مالک بن سکتا ہے؟ اسکو دیکھ کے کیوں دل بے اختیار ہو جاتا تھا؟ کیوں اسکے مخاطب نہ کرنے پہ دل اداس ہوجاتا ہے

یہاں کیوں بیٹھی اکیلی بور ہوجاؤ گی سفیر کی آواز اسکو حواسوں میں لائی تھی

میں سب کے ساتھ بیٹھ کر بھی بور ہی ہوتی اسلئے یہاں آگئی وہ نارمل لہجے میں بو لی تھی

سفیر اب اسکے سامنے والی کرسی پہ بیٹھ چکا تھا

اچھا سب کے ساتھ بیٹھ کے بھلا کون بور ہوتا ہے؟ اسنے استسقار کیا تھا

انسان کو خوش ہونے کے لئے ہجوم کی ضرورت نہیں ہوتی اگر اسکا دل خوش ہے تو وہ ایک ویران جنگل یا پھر اکیلے کمرے میں بھی خوش ہو سکتا ہے اور اگر اسکا دل اداس ہو تو یہ محفلیں یہ رونقیں یہ لوگ یہ سب کچھ بیکار ہے مہر ٹیبل کے کونے کو ناخن سے کھرچتے ہوئے جذبات سے عاری لہجے میں بولی تھی

اچھا مجھے تو ایسا نہیں لگتا وہ اسٹیج پہ بیٹھی ہا لے کو دیکھتا بول رہا تھا مجھے لگتا ہے آپ کے پاس ایک ایسا شخص ضر ور ہوتا ہے جو آپ کو تب سن سکتا ہے جب آپ کا دل بوجھل ہوں

(اسے وہ وقت یاد آیا جب ایک حادثے میں اسکے بچپن کے دوست کی موت ہوگئی تھی اور ہا لے نے اسکو سنا تھا ان دونوں کے بچپن کی شرا رتیں جوانی کے قصے اسنے باقی لوگوں کی طرح اسکو صبر کی تلقین کرنے کے بجائے)اسکا دل ہلکا کیا تھا

آپکو تب موٹیوٹ کرے جب ساری دنیا آپکو یہ کہہ رہی ہو کے یہ کام آپسے نہیں ہوگا

(اسے یاد آیا کس طرح ہا لے نے اسکی اسلام آباد میں کمپنی کی نئی برانچ کھولنے پہ اسکی حوصلہ افزائی کی تھی نہ کے)باقی لوگوں کی طرح اسکے حوصلے پست کئے تھے

جب آپکا ڈارک فیز چل رہا ہو تب آپکو سہی مشورہ دے جس سے آپ بغیر جھحھکے کوئی بھی بات کہیں

(اسے یاد آیا جب کمپنی کو سفیر کی ایک ڈیل کی وجہ سے نقصان ہوا تھا اور وہ ڈپریس ہو کے گھر بیٹھ چکا تھا تب کس طرح ہا لے اسکو نہ صرف ڈاکٹر کے پاس لے گئی بلکہ کسی کو یہ بات پتہ بھی نہیں چلنے دی کہ سفیر ذہنی طور پر ڈسٹرب ہے اور اسنے ہا لے سے کھل کے بات بھی کی تھی کے اب وہ کوئی بھی ڈیل کرتے ڈرتا ہے ہا لے نے اسکو)ٹوکا نہیں تھا

ایسا انسان جو آپکو خوشی دے جسکی محبت بے لوث ہو وہ شخص آپکے دل کا مو سم بھی اچھا کر سکتا ہے اور آپکی تنہائی کا ساتھی بھی بن سکتا ہے ہجوم واقعی آپکو خوش نہیں کر سکتا لیکن ہجوم میں بیٹھا وہ ایک شخص کر سکتا ہے اسکی بات ختم ہوگئی تھی مگر وہ اب بھی ہا لے کو ہی دیکھ رہا تھا

مہر جیسے کسی ٹرانس کی سی کیفیت میں اسکی باتیں سن رہی تھی وہ جونہی چپ ہوا مہر اس ٹرانس سے نکلی تھی کیا سب کے پاس ایسا شخص ہوتا ہے مہر نے اسکو دیکھتے ہوئے پوچھا تھا

نہیں سب کے پاس نہیں ہوتا صرف انکے پاس ہوتا ہے جو خوش نصیب ہوں

وہ ہا لے کو دیکھ کے مسکراتے ہوئے بول رہا تھا

مہر اسکی نظروں کا ارتکاز نہیں دیکھ رہی تھی وہ بس سفیر سلطان کو دیکھ رہی تھی یا شاید وہ اس وقت کچھ اور دیکھنا نہیں چاہتی تھی

مطلب کوئی انسان آپکو آپکے ڈارک فیز سے نکال سکتا ہے؟ کوئی انسان آپکو بولنے پہ مجبور کر سکتا ہے؟ یا آپکی اداسی کو خوشی میں بدل سکتا ہے یہ کہنا چاھتے ہیں آپ ؟

بالکل نہیں کوئی بھی انسان آپکو آپکے ڈارک فیز سے نہیں نکال سکتا جب تک آپ خود نہ چا ہیں وہ آپکو راہ دکھا سکتا ہے اس راہ میں مشعل آپنے خود جلانی ہوتی ہے کوئی انسان آپکو بولنے پہ مجبور نہیں کر سکتا جب تک آپ نہ چاہیں اور یہ تو ہرگز نہیں ہو سکتا کے کوئی آپکو خوش کر دے آپکی اداسی کو کہیں دور پھینک کے ہنسا دے آپکو خوش آپ تب ہونگے جب آپ ہونا چاہیں گے وہ آپکے لئے کوشش کر سکتا ہے اور ایسے لوگ انمول ہوتے ہیں جو آپ کے لئے کوشش کریں

وہ ہنوز ہا لے کو ہی دیکھ رہا تھا

اور جن کے پاس نہ ہو وہ لوگ کیا کریں ؟ ایسا شخص ڈھونڈیں یا پھر اس انتظار میں بیٹھیں کے انکے لئے بھی ایسا شخص آگیا مہر نے سوال کیا تھا

ایک انسان میں اپنی خوشی ڈھونڈنا غلط ہے آپکے پاس ایسا شخص ہے تو خوش ہو جائیں اور اگر نہیں ہے تو اداس رہنے ماتم کرنے یا لوگوں سے توجہ کی بھیک مانگنے سے یا پھر انتظار کر نے سے آپ خوش نہیں ہوں گے ایسی صورت میں خوشی کو اپنے اندر ڈھونڈیں کوئی مشغلہ ڈھو نڈیں وہ کام کر یں جس سے خوشی ملتی ہو لیکن کام کا مثبت ہونا شرط ہے

کیا آپ کے پاس ایسا شخص ہے مہر ماہ نے نہ جا نے کس خیال کے تحت یہ سوال کیا تھا

اسنے ہا لے سے نظر نہیں ہٹائی تھی اور لمحے اسکی نظر بھی سفیر پہ پڑی تھی دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تھا وہ منظر مکمل تھا اسکو دیکھتے ہوئے سفیر نے سرگوشی نما آواز میں کہا تھا

ہاں مہر میرے پاس وہ ہے سفیر سلطان کے پاس وہ ہے اسکی آواز میں سر شاری تھی

مہر نے اب بھی اسکی توجہ کا مرکز نہیں دیکھا یا دیکھ کے نظر انداز کیا تھا مہر کے موبائل پہ چچی کی کال دیکھ وہ سفیر کے پاس سے اٹھ کے ذرا دور گئی تھی کے وہاں میوزک کا شور زیادہ تھا

جی چچی جان بولیں وہ کال پک کرتے بولی تھی

سفیر کہاں ہے تم اسکے ساتھ ہو ناں ؟

جی چچی وہ نہیں بیٹھے ہیں

اور وہ تمہاری فتنہ بہن کہاں ہے سپیکر سے چچی کی آواز ابھری تھی

چچی میری بہن کے بارے میں کچھ نہیں سنوں گی میں پلیز بعد میں بات کرینگے اسکی آواز تھکی تھکی سی تھی چچی شاید کچھ کہہ رہی تھیں لیکن مہر کال کاٹ چکی تھی

تم ٹھیک تو ہو ناں مہر ؟ اپنے عقب سے آتی سفیر کی فکر مند سی آواز پہ وہ اپنی جگہ سے اچھلی تھی

سوری یار میں تمھیں ڈرانا نہیں چاہتا تھا اب کہ وہ معاذرت سے بولا تھا

نہیں اٹس اوکے میں ٹھیک ہوں بس تھوڑا تھک گئی ہوں

چلو میں تمھیں گھر چھوڑ آتا ہوں یا ڈاکٹر کے پاس چلتے ہیں وہ ہنوذ فکر مند تھا

نہیں نہیں میں ٹھیک ہوں زحمت نہ کریں آپ وہ اب ہلکے پھلکے لہجے میں بولی تھی

میں پریشان ہوگیا تھا یار

میرے لئے ؟ وہ حیرت سے پوچھ رہی تھی

جی نہیں وہ جو پیچھے ریڈ جوڑے والی لڑکی ہے نہ اسکے لئے بیچاری نے کتنا ہیوی ڈریس کیری کیا ہوا ہے ہے ناں اف آپ سے باتوں میں نہیں جیت سکتی میں وہ ہار مانتے ہوئے بولی تھی ہا لے کے پاس چلتے ہیں وہ بہانہ بنا کر اسے ٹال گئی تھی

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

تھوڑی دیر بعد وہ تینوں ایک ہی ٹیبل پہ بیٹھے کھانا کھا رہے تھے

ویسے بجو میں سوچ رہی تھی بابا سہی کہہ رہے تھے مدحت کے پاپا کے بارے میں وہ کانٹے کے ساتھ سلاد کا ٹکرا منہ میں رکھتی بولی تھی

کیا کہتے ہیں بابا ؟ اسنے مسکرا کے پوچھا تھا

)(سفیر کی ذرا سی فکر پہ اسکی مسکراہٹ واپس آ چکی تھی

یہی کے یہ سارا پیسہ ڈرگز کی سپلائی سے آیا ہے

مہر کو پانی پیتے پیتے اچھو لگا تھا

خدا کا خوف کرو لڑکی ہم انکی بیٹی کی شادی میں آے ہوئے ہیں کسی نے سن لیا تو کیا ہوگا؟ مہر نے گویا اسکی عقل پہ ماتم کیا تھا

ناں تو انکو یہ سب پہلے سوچنا چاہیے تھا ناں بندہ ایسے کام ہی نہ کرے کے کسی کے سننے کا خوف ہو اس پہ جیسے کوئی اثر ہی نہیں ہوا تھا

سفیر مسکرا کے اسکی ساری باتیں سن رہا تھا وہ سفیر سے کترا رہی تھی لیکن اس پہ کچھ بھی ظاہر نہی ہونے دینا چاہتی تھی وہ مسکراہٹ دبا ئے اسکی ساری کاروائی دیکھ رہا تھا

تم یہ سب کیسے کہہ سکتی ہو ہا لے کوئی ٹھوس ثبوت ہے تمہارے پاس ؟ سفیر کے ڈائریکٹ اسکو مخاطب کرنے پہ وہ ذرا گڑ بڑائی تھی لیکن اگلے ہی سیکنڈ خود کو کمپوذ کر لیا تھا

کیٹرنگ سے لے کر ڈیکوریشن تک ڈریسنگ سے لے کر جیولری تک ہر چیز پہ پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا ہے مدحت کے والد ایک کالج میں پرنسپل ہیں زیادہ سے زیادہ کتنی پے ہوگی؟ تین لاکھ ؟ چار لاکھ ؟ یا پانچ لاکھ چھ لاکھ کا تو کل مدحت نے لہنگا پہنا تھا چلو اگر اس سے زیادہ بھی ہوئی تب بھی انکی تنخواہ میں یہ سب ہونا نہ ممکن ہے سائیڈ بز نس انکا کوئی ہے نہیں اور بیٹے بھی دونوں ابھی پڑھ رہے ہیں پیسہ آیا کہاں سے ؟ وہ مکمل جاسوس بنی پوچھ رہی تھی سفیر نے اب باقاعدہ تالی بجا کے اسکو شاباش دی تھی بھئی کمال ہے کزن تم تو جاسوس نکلی پکی والی کیا یہ انگلش پڑھ کے خود کو ضایع کر رہی ہو یار تمھیں تو فو رس جوائن کرنی چاہیے

ہے ناں میری بھی یہی وش ہے لیکن امی جوتے ماریں گی اس نے آخر میں جس انداز سے کہا تھا سفیر اپنا قہقہہ روک نہیں پایا تھا

ہا لے ابھی اگر تمہارے منہ سے ایک لفظ بھی نکلا ناں میں نے یہیں جوتا اتار لینا ہے مہر ماہ طیش سے بولی تھی اچھا بھئی چپ ہوں وہ جل کے بولی تھی

ویسے یہ ہارون کیوں نہیں آیا ؟ اسنے بات پلٹ دی تھی

اسکی طبیعت نہیں ٹھیک مہر نے جواب دیا تھا

سب سیٹ کر دونگی اسکی طبیعت میں صبح ہونے دیں ذرا کر لے آرام اسنے جتنا کرنا ہے اسکی اتنی ہمت مجھے بتانا بھی گووارہ نہیں کیا دیکھ لوں گی اسکو وہ چلتے ہوئے بول رہی تھی

تم نے تو کہا تھا کے ریڈ اور آف وائٹ کی تھیم ہے لڑکیوں کی لیکن یہاں تو سب نے سلور اور ریڈ پہنا ہے سفیر نے ذرا جیسے یاد آنے پہ پوچھا تھا

وہ اصل میں مجھے کلرز کے بارے میں زیادہ پتہ نہیں ہے ہا لے کان کھجاتی شرمندہ سی بولی تھی ابھی سفیر کوئی جواب دیتا کے اسکو دادا کی کال موصول ہوئی تھی اگلے دو منٹ تک وہ دادا سے بات کرتا رہا اور جیسے ہی کال ختم ہوئی اسنے ہا لے اور مہر کو اٹھنے کا کہا تھا

دادا جان نے کہا ہے اب بس گھر پہنچو ان سے اپنے پوتا اور پوتی کی جدائی برداشت نہیں ہورہی اب سفیر مسکراتے ہوئے بتا رہا تھا جب اسنے مہر ماہ کے چہرے کو تاریک ہوتے دیکھا ہا لے نے بھی مہر کی طرف دیکھا تھا اور اب ان دونوں کو صور تحال کی سنگینی کا احساس ہوا تھا سفیر جی بھر کے شرمندہ ہوا تھا

انہوں نے یہ بھی کہا کے انکو اپنی نواسی بھی یاد آرہی ہے اسنے اپنے حساب سے بات سنمبھالنے کی کوشش کی تھی لیکن مہر ماہ کے چہرے کی زخمی مسکراہٹ اسکو مزید گلٹ میں مبتلا کر گئی تھی

جیسے میں جانتی نہیں ہوں انکو ہے ناں ؟ میں کار میں انتظار کر رہی ہوں آپ دونوں آجاو وہ اسی زخمی مسکراہٹ سے کہتی لوگوں کے درمیان راستہ بناتی تیز تیز چلتی خارجی دروازے کی جا نب بڑھ گئی تھی

دادا کو ایسا نہیں کرنا چاہیے ہا لے افسوس سے بولی تھی

کبھی کبھی وہ بہت روڈ ہوجاتے ہیں مہر کے ساتھ یہ زیادتی ہے انکو ایسا نہیں کرنا چاہیے جو کچھ ہوا اس میں مہر کا قصور نہیں تھا اسکو کس گناہ کی سزا دے رہے ہیں دادا جان سفیر بے بسی سے بولا تھا

ایسا نہیں تھا کے اس نے دادا جان سے اس بارے میں بات نہیں کی تھی وہ کافی بار اس بارے میں بات کر چکا تھا لیکن دادا جان کا رویہ بہتر ہونے کے بجاے اور خراب ہوگیا تھا ایسا نہیں تھا کے وہ مہر کو جھڑ کتے تھے یا اس پہ غصہ ہوتے وہ اسکو مخا طب ہی نہیں کر تے تھے وہ اگر کھانا لاتی تو وہ چپ چاپ کھا لیتے لیکن اگر وہی کھانا ہا لے لے جاتی تو دادا اس کے ساتھ گھنٹوں باتیں کرتے اس کھانے کو ڈسکس کرتے وہ انکو دوائی دیتی تو سو نخرے کرتے لیکن جب بھی مہر یہ سب کام کرتی تو وہ ایسے چپ چاپ بیٹھے رہتے گویا کسی نے ان سے قوت گویائ چھین لی ہو سفیر کے بات کرنے سے یہ ہوا تھا کے اب انہوں نے مہر کا لایا ہوا کھانا کھانا چھوڑ دیا تھا اسکی لائی ہوئی چائے پڑے پڑے ٹھنڈی ہوجاتی اسکی دی ہوئی دوائی وہ کچرہ دان کی نظر کر دیتے مہر ماہ چپ چاپ یہ سب سہ رہی تھی اس نے کبھی کسی سے شکایت تک نہیں کی تھی لیکن وہ یہ بھی جانتی تھی سب لوگ اسکے ساتھ یوسف سلطان کا یہ سلوک دی دیکھ کر برا لگنے کے باوجود کچھ کر نہیں سکتے تھے

وہ تینوں گاڑی میں آ کے بیٹھے تھے ہا لے پچھلی سیٹ پہ تھی جبکہ مہر سفیر کے ساتھ آگے بیٹھی تھی غیر معمولی خاموشی سے سفر کٹ رہا تھا جب مہر کے کانوں میں سفیر کی آواز آپ

مہر یار اب تم اداس تو مت ہو نہ میں کروں گا دادا جان سے بات وہ ٹھیک ہوجایں گے تم ٹینس مت ہو وہ بو ڑھے ہوگئے ہیں یاد نہیں رہا ہوگا کے تم بھی ہمارے ساتھ ہو وہ اسکو تسلی دے رہا تھا

میری موجودگی کو تو وہ اتنے سالوں سے بھولے ہوئے ہیں جب سے میں پیدا ہوئی ہوں وہ کھڑ کی سے باہر سڑک پہ دوڑتی ہوئی گاڑیوں کو دیکھتی دکھ سے بول رہی تھی وہ شاید ہرٹ ہوئی تھی بہت زیادہ ہرٹ

میں آج ہی دادا سے بات کروں گا سفیر نے یقین دہانی کرائی تھی

پہلی بار جب اپنے بات کی تھی تب ابّا نے میرا لایا ہوا کھانا کھانا چھوڑ دیا تھا دوسری بار جب آپنے بات کی تھی تب انہوں نے میرے ہاتھ کی چائے پینی چھوڑ دی تھی تیسری بار جب آپنے بات کی تھی تب انہوں نے میرے ہاتھ سے دوائی لے کے ڈسٹ بن میں پھنک دی تھی چوتھی بار جب آپ نے بات کی تھی تب انہوں نے میری طرف دیکھنا چھوڑ دیا تھا وہ ہنوز باہر دیکھتے ہوے بول رہی تھی اسکی آواز اتنی ہلکی تھی جیسے خود سے بات کر رہی ہو لیکن اسکا لہجہ ہاں اسکا لہجہ اس میں کچھ ایسا تھا کے ہا لے نے بے اختیار کرب سے آنکھیں میچ لی تھیں

خدا کے لئے اب بات مت کریے گا اس بار شاید وہ مجھے "سلطان منزل " سے ہی نہ نکال دیں مجھ سے یہ آخری چیز مت چھینیں پلیز اس نے سفیر کی طرف دیکھ کے کہتے ہوئے بامشکل خود کو رونے سے باز رکھا ہوا تھا مہر تم تو بہت سٹرانگ ہو یار اس طرح مت بولو مجھے دکھ ہورہا ہے میں تمھیں ایسے نہیں دیکھ سکتا سفیر اسکی آنکھوں میں دیکھتا بے بسی سے بول رہا تھا

یہ دنیا سٹرانگ لوگوں کا اتنا امتحان کیوں لیتی ہے سفیر ؟ وہ یہ کیوں نہیں سمجھتی کے ہم بھی تو انسان ہیں ہمارے سینے میں بھی دل ہے پتہ ہے کبھی کبھی میں سوچتی ہوں امی کو اکیلے نہیں مرنا چاہیے تھا انکو چاہئے تھا کہ وہ اس سڑک پہ مجھے بھی ساتھ لے کے مرتیں یا پھر جب انکی طلاق ہوئی تھی نہ تب میرا گلہ گھونٹ دیتیں بروکن فیملی کے ہر بچے کو مر جانا چاہئے ہے ناں ؟ اسکے حلق میں آنسوؤں کا ایک گولہ سا اٹکا تھا وہ ذرا دیر کو رکی تھی سوالیہ نظروں سے سفیر کو دیکھتی رہی شاید اپنے سوال کا جواب چاہتی تھی اور چند لمحے بعد پھر سے بولنا شروع ہو چکی تھی

جب دو لوگوں کے درمیان طلاق ہو ناں انکو چاہئے اپنے بچوں کے گلے گھونٹ دیا کریں انکو چوک پہ پھانسی دے دیں انکو گولی مار دیں مگر انکو اس طرح زمانے کی ٹھوکر یں کھانے کے لئے نہ چھوڑیں اسکی آواز نم تھی وہ جیسے بہت تکلیف سے بول پا رہی تھی

مہر ہم سب ہیں ناں ہم سب تم سے پیار کرتے ہیں تم میری بہترین دوست ہو بڑی امی کی جان بستی ہے تم میں میری امی تمھیں اتنا چاہتی ہیں تایا ابا ،ڈیڈ کیا وہ سب کچھ بھی نہیں سفیر نے جیسے اسکو بہلانا چاہا تھا لیکن وہ نہیں سن رہی تھی

پتا ہے کبھی کبھی مجھے لگتاہے کاش میں بھی ہا لے کی طرح امی پہ چلی جاتی ہا لے تو امی کی بیٹی نہیں ہے لیکن ابّا پھر بھی ہا لے میں انکو دیکھتے ہیں اگر میں بھی امی کی طرح دکھتی تب شاید وہ مجھ سے بھی پیار کرتے لیکن شکل سے تو کچھ نہیں ہوتا نہ سفیر ؟ رشتے تو خون کے ہوتے ہیں میں انکا خون تو ہوں ناں ؟ کیا انکا خون کبھی خوش نہیں مارتا ؟ کیا میرے وجود سے امی کی خوشبو نہیں آتی انکو ؟ کبھی تو مجھے بھی گلے سے لگا کے دیکھیں میرے سر پہ بھی ہاتھ رکھ دیں امی تو انکی محبوب اولاد تھیں ناں میں انکا ہی خون ہوں انکی ہی بیٹی ہوں کیوں نہیں مانتے وہ یہ بات ؟ بولتے بولتے وہ شاید تھک چکی تھی تبھی آنکھیں موند لی تھیں سر سیٹ کی پشت پہ گرا دیا تھا اور آہستہ سے بڑ بڑ ائ تھی

امی کو چاہیے تھا مجھے ساتھ لے کے مرتیں

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

ہا لے مسرور سی سیڑھیاں چڑھتی اوپر جا چکی تھی مگر ہارون شاہد اپنی جگہ سے ہلا تک نہیں تھا ہارون کو لگا تھا شاید اب وہ کبھی اٹھ نہیں سکے گا ہا لے اوپر جاتے ہوئے اسکی روح بھی لے گئی تھی اسکو درد ہو رہا تھا بے تحاشا درد اسے لگ رہا تھا کوئی اسکے دل کو مٹھی میں لے رہا ہے ہاں اسکے دل میں درد ہو رہا تھا اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کے ہا لے اس کے علاوہ کسی اور کی ہو سکتی ہے وہ تو ہارون کی تھی قسمت نے یہ کیسا کھیل کھیلا تھا لا تعداد سوچیں تھیں جو اس وقت ہارون شاہد کے ذہن میں آ رہی تھیں کافی دیر بعد وہ مرے مرے قدموں سے اٹھا تھا اور سلطان منزل سے نکل گیا تھا وہ کب گاڑی میں بیٹھا کس طرح گھر پہنچا کمرے میں کب گیا اسکو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا ہر چیز سلو موشن میں ہوتی نظر آرہی تھی وہ اپنے کمرے میں آ کے دھڑام سے منہ کے بل اپنے جہازی سائز پلنگ پہ گر گیا تھا کافی دیر یوں ہی پڑے رہنے کےبعد وہ اسی حالت میں چیخ چیخ کے اپنی ماں کو آوازیں دینے لگا تھا

ماما ۔۔۔۔۔۔ ماما ۔۔۔۔۔ مما میں مر رہا ہوں مما میں مر جاؤں گا ممماا مر رہا ہوں میں مما وہ ہزیانی انداز میں بیڈ پہ اوندھے منہ لیٹے اپنی ماں کو آواز دے رہا تھا

اور پھر دو منٹ بعد ہی نوال شاہد بھاگتی ہوئی اس تک آپ تھیں اس کے کمرے میں پہنچ کے کچھ دیر تو وہ بالکل گم سم کھڑی رہیں ہار ون کی حالت دیکھ کے انکا کلیجہ منہ کو آگیا تھا اور پھر اگلے ہی لمحے انہوں نے کھینچ کے ہارون کو اٹھایا تھا اور اپنے سینے سے لگا لیا تھا

میرا بیٹا میرا ہارون کیا ہوا ہے میری جان کیوں ایسی حالت بنا رکھی ہے ہارون بچے بولو تمہاری ماں ہوں میں مجھے بتاؤ میرا دل پھٹ رہا ہے؟ وہ روتے ہوئے ہارون کا منہ چوم رہی تھیں اور اس سے سوال کیے جار ہی تھیں ماما درد ہورہا ہے بہت درد ہارون انکے سینے سے چہرہ نکال کر بولا تھا

کہاں درد ہے میرے بیٹے کو مجھے بتاو کیا ہوا ہے وہ اسکے چہرے کو ہاتھوں کے پیالے میں بھر تے ہوئے بول رہی تھیں

"یہاں" ہارون انکا ہاتھ پکڑ کر دل پہ رکھتے ہوئے بولا تھا

ماما میری روح نکل رہی ہے دل بند ہو رہا ہے میں مر جاؤں گا ماما میں مر جاؤں گا پلیز کچھ کریں ماما مجھے مرنا نہیں ہے بہت تکلیف ہو رہی ہے مجھے برداشت نہیں ہو رہا وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رہا تھا

وہ ایسا ہی تھا کمزور معصوم ذرا ذرا سی بات پہ آسمان سر پہ اٹھا لینے والا

میرا بچہ کیا ہوا ہے ہا لے نے کچھ کہا ہے ناں مجھے بتاؤ کیا کہا ہے اس نے وہ بامشکل اسکو چپ کر واتے ہوئے پوچھ رہی تھیں

مما ہا لے مما وو وہ میری نہیں رہی وہ کسی اور کی ہوگئی ہے میں یہ سب نہیں دیکھ سکتا میرا دل پھٹ جائے گا کچھ کریں مما پاپا کو بلایں انکو بولیں ان سے کہیں ہارون شاہد مر رہا ہے اسکا دل بند ہو رہا ہے مما کچھ کریں مجھے ہا لے لا کے دیں پلیز مما پاپا کو فون کریں انکو بلایں انکو بولیں میں مر جاؤں گا میرا دل پھٹ جائے گا اسکے الفاظ بے ربط تھے

اس نے چھین لیا ہا لے کو مما اسنے ڈاکا مارا ہے میرے حق پہ اسکو اللہ نہیں بخشے گا ہے ناں مما اسکو اللہ معاف نہیں کریگا ناں ؟ اسنے رک کے اپنی ماں سے پوچھا تھا ہاں میرا بیٹا اسکو نہیں معاف کریگا اللہ وہ بے بسی اور دکھ سے اپنے بیٹے کو دیکھتی ہوئی بول رہی تھیں

مما بہت درد ہو رہا ہے میرے سارے وہم سچ نکلے ہارون شاہد ہار گیا ہے مجھ سے میری دنیا چھین لی ہے اس نے اسکو ترس نہیں آیا مجھ پہ وہ کیسے میرے ساتھ ایسا کر سکتا ہے اسکو بولیں یہ گھر دولت سب لے لے مجھ سے میری ہا لے کو واپس کر دے وہ جو بولے گا میں کروں گا وہ ہزیانی انداز میں چیخ چیخ کے روتے ہوئے کہہ رہا تھا نوال شاہد اسکو سینے میں بھینچے ہوئے تھیں اور اس کو تھپکتے ہوئے دلاسے دینے کی کوشش کر رہی تھیں اچانک ہارون انکی گرفت سے خود کو چھڑ واتے ہوئے ڈریسنگ ٹیبل کی جانب بڑھا تھا نوال بے بسی سے اسکو دیکھتی رہ گئی تھیں انکو پتہ تھا اب کیا ہوگا

اور پھر اگلے ہی پل وہ ڈریسنگ کی ایک ایک چیز اٹھا اٹھاکے زمین پہ مارتا جا رہا تھا کر سی کو ٹھوکر مار کے دور پھینک دیا تھا اور پاگلوں کی طرح چیخ چیخ کے بول رہا تھا

اسے ایک بار پھر بچپن والا دورہ پڑا تھا

نہیں بلایں گی ناں آپ پاپا کو نہیں کرینگے آپ لوگ میرے لئے کچھ بھی ؟ میں نہیں ہوں ناں آپکا بیٹا آپکو پروا ہی نہیں ہے میری میں خود کو مار دوں گا مما سب کو مار دوں گا ہا لے میری ہے وہ اسکو مجھ سے نہیں چھین سکتا اس نے اب اپنے بالوں کو مٹھی میں جکڑ لیا تھا بلایں اپنے شوہر کو کریں کال ابھی کے ابھی بلائیں انکو بولیں ایک بیٹا تو مر گیا اب دوسرے کے مرنے سے پہلے اسکو بچا لیں وہ بری طرح چیخ رہا تھا

شور کی آواز سن کر ملاذمہ دوڑتی ہوئی آئ تھی اور پھر اگلے ہی پل کمرے کی حالت اور ہارون کا جنونی انداز دیکھ کر باہر کی جانب بھاگی تھی اسکو پتہ تھا اب کیا کرنا ہے

نوال بیگم اٹھ کے اس کے پاس جانے لگی تھیں جب ہارون کی دہاڑتی آواز نے انکے پیروں کو زنجیر کیا تھا میرے قریب مت آنا ورنہ میں خود کو مار لوں گا

اور نوال بے بسی سے ہونٹ کاٹتے بہتے ہوئے آنسوؤں سے وہیں کھڑی رہ گئی تھیں انکا دل کٹ رہا تھا ہارون کو ایسے دیکھ کر انہوں نے فون اٹھایا تھا اور ڈاکٹر بصیر کا نمبر ملانے لگی تھیں ہارون مسلسل چیخ رہا تھا جب انکو ہارون کے تینوں گارڈز اندر آتے دکھائی دئیے تھے انکے پیچھے ملاذمہ بھی تھی تینوں بھاگتے ہوئے آئے تھے اور برق رفتاری سے اسکو اپنے بازؤں میں جکڑ لیا تھا وہ تھک چکا تھا تبھی مزاہمت ترک کر کے خود کو ان کے حوالے کر چکا تھا

آدھے گھنٹے بعد نوال نے ڈاکٹر بصیر کو آتے دیکھا تھا ہارون انکی گود میں سر رکھے کسی سہمے ہوئے بچے کی طرح لیٹا ہوا تھا ڈاکٹر نے ہارون کا چیک اپ کر کے اسکو سکون آور انجیکشن دے دیا تھا وہ کسی معصوم بچے کی طرح اپنی ماں کی گود میں سو رہا تھا

ڈاکٹر نے نوال بیگم کو اسکی حالت کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا انکا کہنا تھا کے ہارون نے کسی بات کی بہت زیادہ ٹینشن لے لی ہے اور اسکا نروس بریک ڈاؤن ہوتے ہوتے بچا ہے اسکو خوش رکھیں اور پریشانی کی باتوں سے دور رکھیں ڈاکٹر یہ کہہ کر جا چکے تھے لیکن نوال شاہد کا سکون غارت کر گئے تھے

دراصل شاہد اور نوال کو اللہ نے دو جڑواں بیٹوں سے نوازا تھا جیسا کہ عموما ایسے کیسز میں ہوتا ہے ایک بچہ کمزور ہوتا ہے اور دوسرا مضبوط اس کیس میں ہارون وہ کمزور بچہ تھا اس کے اعصاب شروع سے کمزور تھے لیکن اپنے بھائی کی موت کے بعد وہ بہت چڑچڑا ہو گیا تھا حوہ ہر چھوٹی چھوٹی بات پہ اسی طر توڑ پھوڑ کرتا رہتا زیادہ تر ایسا تب ہوتا جب اسکی اور ہا لے کی لڑائی ہوتی تھی وہ خود پہ قابو نہیں رکھ پاتا تھا ڈاکٹرذ کا کہنا تھا کے اسکو غصے پہ قابو پانے کی ضرورت ہے لیکن ہارون کی ماں کبھی بھی اسکو کسی انسٹیٹیوٹ میں داخل کروانے کے لئے راضی نہیں ہوئی تھیں تب انہوں نے ہارون کو یہ کہہ کے ڈرایا تھا کے اگر اسنے اپنی یہ حر کتیں نہیں چھوڑیں تو وہ اسکو امریکا بھیج دیں گی ہا لے سے دور اسکا نتیجہ یہ نکلا کے اب اس نے غصہ کافی حد تک کنٹرول کر لیا تھا کسی سے لڑنا جھگڑنا بھی چھوڑ دیا تھا اور اب تو پچھلے دس سالوں سے اسنے ایسی کوئی توڑ پھوڑ یا چھوٹی چھوٹی باتوں پہ غصہ کرنا بھی چھوڑ دیا تھا نوال بیگم کو لگا تھا ہارون ٹھیک ہو چکا ہے لیکن وہ غلط تھیں کم از کم آج انکو اس بات کا یقین ہو چکا تھا کہ بچوں کو ڈرا دھمکا کے انکی بری عادتیں نہیں چھڑوائی جا سکتیں بیماریاں علاج سے ٹھیک ہوتی ہیں دھمکیوں سے نہیں آج انہوں نے یہ اعتراف کیا تھا

◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾◾

ساری رات مہر ماہ نے آنکھوں میں کاٹی تھی یوسف صاحب کی باتوں سے جو تکلیف ہوئی تھی اسکو آج وہ سب باتیں یاد آ رہی تھیں وہ رونا چاہتی تھی لیکن آنسو شاید گلے میں اٹک گئے تھے اسکی ماں نے چھ سال تک اسکو پیار تک نہیں کیا تھا بس خاموشی سے اسکے کام کرتی رہتیں کبھی کبھی تو اسکے کام بھی اپنی بھابی کے ذمہ کر کے خود گھنٹوں بیٹھی جانے کیا کیا سوچتی رہتیں وہ بچی تھی ماں کی تکلیف نہیں جانتی تھی لیکن پھر بھی وہ چاہتی تھی کے اسکی ماں بھی فروا ممانی اور ماما کی طرح اسکے ساتھ شاپنگ کرے اسکو اپنے ہاتھ سے کھلائے مہر ماہ شروع سے ہی بہت حساس تھی اسکو اپنی ماں کی چپ بہت بری لگتی تھی لیکن وہ ابھی اس سب کی وجہ اور مطلب سمجھنے کے لئے بہت چھوٹی تھی

فجر کی اذان ہوئے پندرہ منٹ گزر چکے تھے جب مہر کے وجود میں ہلکی سی جنبش ہوئیا سنے رات والا ڈریس پہن رکھا تھا مٹا مٹا سا میک اپ وہ آہستہ سے اٹھی تھی بالوں کو جوڑے میں باندھا الماری سے سادہ کاٹن کا سیاہ سوٹ نکالا اور واش روم میں گھس گئی دس منٹ بعد وہ گیلے چہرے کے ساتھ باہر آئ تھی اسکے چہرے سے اب بھی پانی کے شفاف قطرے ٹپک رہے تھے دوپٹہ نماز کے سٹائل سے لپیٹ رکھا تھا بیڈ کی سائیڈ دراز سے جائے نماز اٹھا کے وہ بالکنی میں آگئی تھی

نماز پڑھ کے جونہی اسنے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے اسکی آنکھیں بھیگنے لگی تھیں چند ہی لمحوں میں اسکا چہرہ آنسوؤں سے بھیگ چکا تھا

یا اللہ میرا کیا قصور ہے؟ میں نے آخر ایسا کیا گناہ کر لیا ہے جس کی سزا ختم ہی نہیں ہو رہی ؟ ابّا مجھ سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں؟ وہ کیوں نہیں مجھ سے ہا لے جتنا پیار کرتے ؟ میں تو نگین سلطان کی بیٹی ہوں ناں ؟ پھر کیوں نہیں وہ مجھ میں اپنی بیٹی کو نہیں دیکھتے ؟ یا اللہ مجھ پہ رحم کر میرے مالک میں بھی تو تیری بندی ہوں ان کے دل میں میرے لئے محبت ڈال دے اللہ پلیز وہ روتے ہوئے ہچکیوں کے درمیان کہتی جا رہی تھی کافی دیر روتے رہنے کے بعد اب اسکا دل ہلکا ہوگیا تھا وہ اٹھی تھی جا نماز تہہ کر کے رکھی اور دوبارہ بالکنی میں آ کے کھڑی ہوگئی تھی

اسکی نگاہ جب نیچے لان کی جانب گئی تو اسکو سفیر نظر آیا وہ شاید جا گینگ سے واپس آیا تھا اسکے بھورے بال ماتھے پہ بکھرے تھے وہ مسکراتے ہوئے مہر کو نیچے آنے کا اشارہ کر رہا تھا اسکو دیکھتے ہی ساری کلفت دور ہوگئی تھی دل کا موسم خوش گوار ہو گیا تھا کونسا غم کہاں کا غم اسکو کسی چیز کی پرواہ نہیں تھی اگر یہ بھوری آنکھوں والا شخص اس کے ساتھ ہو یہ شخص مہر ماہ کا عشق تھا اس بات میں کوئی شک نہیں تھا

وہ جب نیچے گئی تب تک سفیر بھی گھر کے اندر آ چکا تھا

ناشتہ ملے گا کزن ؟ اسکو دیکھتے ہی وہ ہشاش بشاش سا بولا تھا

جی بالکل کزن کیوں نہیں ملے گا وہ خوش دلی سے بولی تھی؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.