کیا میں پچھلے پانچ منٹ سے کچھ بولا ہوں؟ میں تو بس یہاں خاموش لیٹا ہوں
ڈاکٹر حیرت اور پریشانی سے اسکو دیکھے بغیر باہر چلے گئے تھے
یہ کیسا آدمی تھا؟
بل لیگا مجھ سے میرے باپ کی شوگر ملز لگی ہیں نا
عمر حیات بڑ بڑایا تھا
ہارون پچھلے دس منٹ سے ہا لے سے اپنی عزت افزائی کروا رہا تھا
اللہ اللہ ہارون تم یہ کیسے کر سکتے ہو (ترکش ڈراموں کا اثر تھا کے اب وہ ہر بات پہ اللہ اللہ کہنے) لگی تھی
تم نے میری عزت دو کوڑی کی کر دی اگر تم نے بل نہیں دیا تھا تو مجھے بتا دیتے میں نے کر تی لیکن کم از کم مجھے اس طرح ذلیل تو نہ کرواتے اققف وہ ڈاکٹر کیسے دیکھ رہا تھا مجھے تو لگا تھا کے ابھی دو روپے کا سکہ نکال کے میرے ہاتھ پہ رکھ کے خیرات دے گا
بس بھی کر دو ہا لے اب ایسا بھی کوئی غضب نہیں ہوا ہے وہ آدمی مجھے زہر لگا تھا تو کیوں دیتا اسکا بل اور ویسے بھی اس ڈاکٹر کو دھمکایاتو تھا میں نے لیکن تمھیں پتا نہیں کیسے خبر ہوگئی یار اور حد ہے یار ایک تھرڈ پرسن کی وجہ سے تم مجھ سے لڑ رہی ہو وہ دکھ سے بولا تھا
بات تھرڈ پرسن کی نہیں ہے بات کمیٹمنٹ کی ہے جب تم نے کمیٹمنٹ کر لی تو توڑی کیوں بات میری عزت کی ہے بات ہم دونوں کے بیچ قائم بھروسے کی ہے ہارون تم نے جھوٹ بولا ہے مجھ سےسہ اور اب میں تم پہ بھرو نہیں کرونگی میں نے مشکل میں تمھیں کال کی مطلب تمھیں کچھ سمجھا تب ہی تو بلایا ناں اور تم نے کیا کیا میرے ساتھ میری بےعزتی کروادی وہ غصے میں نہیں تھی نہ طنز کر رہی تھی وہ بس ہارون کو بتا رہی تھی ہا لے تم ایک انجان شخص کی وجہ سے مجھ سے لڑ رہی ہو میں تمہارا بیسٹ فرینڈ ہوں ہا لے ہم بچپن سے ساتھ ہیں اور وہ لڑکا جس سے ملے ابھی تمھیں ایک دن بھی نہیں ہوا تم اسکی وجہ سے مجھ پہ بھروسہ کرنا چھوڑ رہی ہو تم ?اس شخص کو مجھ پہ ترجیح دے رہی ہوhow could you
وہ غصے اور غم کی ملی جلی کیفیات میں بول رہا تھا
نہیں ہارون میں تم پہ بھروسہ کرنا "تمہاری " (تمہاری پہ زور دیا تھا)وجہ سے چھوڑ رہی ہوں ایک دن یا ایک گھنٹہ اہمیت نہیں رکھتا کمیٹمنٹ اہمیت رکھتی ہے اور اب اس آدمی کو اس بات کے بیچ میں مت لانا اب اس بارے میں تب بات کرنا جب تمھیں میرا پوائنٹ آف ویو سمجھ آجائے وہ سپاٹ لہجے میں بولی تھی
ہا لے لیکن تم۔ ۔۔۔ ہارون مجھے گھر چھوڑ دو وہ اسکی بات کاٹتے ہوئے بولی تھی یہ ایک اشارہ تھا کے وہ اب مزید اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی
ہارون لب بھینچ کے خاموش ہو چکا تھا جانتا تھا اب زمین یہاں کی وہاں ہوجاے ہا لے اس بارے میں بات نہیں کریگی اس اجنبی کے لئے ہارون شاہد کی نا پسندیدگی کا گراف تھوڑا اور اوپر جا چکا تھا باقی راستہ خاموشی سے کیا تھا گھر پہنچتے ہی ہا لے اسکی طرف دیکھے اور اسکو اندر چلنے کا کہے بغیر اندر چلی گئی تھی ایسا پہلی بار ہوا تھا وہ دونوں جتنے بھی ناراض ہوں ہا لے اسکو اندر آنے کا ضرور کہتی تھی
اب ہارون کو واقعی فکر لاحق ہو چکی تھی کیوں کے ہا لے کبھی بھی بات کا بتنگڑ نہیں بناتی تھی وہ اسی بات پہ خفا ہوتی تھی جو خفا ہونے کے قابل بھی ہو اب اسکو اپنی غلطی کا اندازہ ہو رہا تھا کے وہ اپنی شدّت پسندی کی وجہ سے ہا لے کو ناراض کر بیٹھا ہے
اسنے ہتھیلی کا مکا بنا کے اس ٹیر نگ پہ مارا تھا اور گاڑی کا رخ ہسپتال کی جانب موڑ دیا چیزیں وہیں سے ٹھیک ہوئی تھیں جہاں سے خراب ہوئی تھیں
گھر میں داخل ہوتے ہی وہ سیدھی کچن میں گئی تھی جہاں مہر ماہ اسکو کافی بناتی دکھائی دی تھی وہ دبے قدموں اندر داخل ہوئی تھی اور پیچھے سے جا کے مہر کو گلے لگا لیا تھا اسے لگا تھا مہر چونک جائے گی اسکی توقع کے بر عکس مہر سکون سے کھڑی رہی تھی اسے ذرا حیرت نہیں ہوئی تھی اسنے مسکراتے ہوئے ہا لے کو اپنے سامنے کھڑا کیا تھا جو کے منہ بسورے کھڑی تھی آپکو ہمیشہ کیسے پتا چل جاتا ہے میرے آنے کا ؟
تمہاری قدموں کی چاپ سے مہر نرمی سے مسکرا کے بولی تھی
(مہر ماہ کی رنگت صاف تھی سیاہ آنکھیں جن کے پپوٹے قدرتی طور پہ سوچے ہوئے معلوم ہوتے تھے کھڑی ناک بال کمر سے نیچے تک آتے تھے انکا اصلی رنگ سیاہ تھا لیکن ہا لے کی فرمائش پہ انکو بھورا ڈآئ کروا رکھا تھا وہ قد میں ہا لے سے چار انچ بڑی تھی دبلی پتلی سی مہر ماہ زیادہ خوب صورت نہیں تھی لیکن پر کشش تھی اس نے سائکالوجی میں ماسٹرز کر رکھا تھا اور اپنے سبجیکٹ میں گولڈ میڈلسٹ تھی دو سال ایک نجی ادارے میں جاب)کرنے کے بعد اس نے بلا وہ جاب چھوڑ بھی دی تھی
قدموں کی چاپ لیکن وہ تو سب کی ایک جیسی ہوتی ہے
نہیں تو جس طرح لوگوں کے رنگ قد بال شکل ایک جیسی نہیں ہوتی اسی طرح انکے قدموں کی چاپ بھی ایک جیسی نہیں ہوتی وہ بھی مختلف ہوتی ہے ہر کسی کے قدموں کی چاپ اسکی شخصیت کے مطابق ہوتی ہے وہ اپنی اسی نرم سی مسکراہٹ کے ساتھ بتا رہی تھی جو اسکا خاصہ تھی
اچھا تو یہ یہ بات ہے چلیں پھر بتائیں ماما کی چاپ کیسی ہے
با وقار مہر جھٹ سے بولی تھی
ہارون کی؟
اسکی چاپ ایسی ہے جیسے کسی بندے کے پیچھے پولیس لگی ہو ساتھ ہنسی تھی
سفیر کی؟
وہ سوال پہ سوال کر رہی تھی
دل روک دینے والی بے اختیار اسکے منہ سے پھسلا تھا
کیا کیا کیا دل روک دینے والی وہ بھلا کیسے ؟ اسکا انداز تقشیشی تھا
میرا مطلب تھا کے جب بھی آتا ہے اتنے غصے یا عجلت میں آتا ہے کے بندے کا دل ہی رک جائے کے اب کیا گناہ ہوگیا ہم سے اسنے بات سنمبھال لی تھی
اچھا یہی بات ہے ناں ؟ وہ گویا اب بھی شک میں تھی
لو اور بھلا کیا بات ہوگی مہر ہلکے پھلکے لہجے میں بولی تھی
خیر مجھے کھانا دے دیں بھوک لگی ہے ہا لے نے گویا اس بات پہ مٹی ڈال دی تھی
ہاں تم چلو میں آتی ہوں مہر نے کہا تھا
کھانا کھا کے ماما کے کمرے میں جا چکی تھی اب وہ انکی گود میں سر رکھے لیٹی تھی
بال دیکھو کتنے روکھے ھوگے ہیں انہوں نے ٹوکا تھا
آپی کے بالوں سے تو اچھے ہیں وہ ماں کو چڑانے کو بولی تھی جانتی تھی حسینہ بیگم مہر کے بارے میں ایک لفظ نہیں سنیں گی
ماما کے کپڑے نکالتی مہر اسکی چالاکی سمجھ چکی تھی تبھی اپنے کام میں مگن رہی اور مڑ کے دیکھنے کی زحمت نہیں کی تھی
پرے ہٹو میری بچی کے خلاف ایک لفظ نہیں سنوں گی
انہوں نے ہا لے کی کمر پہ دھموکا جڑا تھا
افف ظالم حسینہ یہ کیا کر دیا وہ انکی گود سے اٹھتے ہوے مسکین شکل بنا کے بولی تھی
کپڑے نکالتی مہر بھی اسکی اداکاری پہ ہنس دی تھیں
ماں کو نام سے بلاتی ہے رک ذرا حسینہ بیگم نے جوتے کی تلاش میں نظریں دوڑ آئ تھیں اور جلد ہی کامیاب ہو چکی تھیں انکا ارادہ سمجھتی ہا لے چھپاک سے کمرے سے باہر بھاگ چکی تھی اور حسینہ بیگم کا فلائنگ چپل کمرے کے اندر آتے حسن سلطان کے سینے پہ آ کے لگا تھا وہ بیچارہ بوکھلا ہی تو گیا تھا
یار اماں آپ کے فضائی حملے کب ختم ہونگے ؟ وہ منہ بنا کے بولا تھا
ارے میرا بچہ مجھے کیا پتا کے تم اچانک سے آجاو گے میں تو اس ہا لے کمبخت کو مار رہی تھیوہ اسکو پچکارتے ہوئے بولی تھیں اور اپنے بازو وا کر دئیے تھے آجا میرا بیٹا
اماں بری بات ہے کمبخت نہی کہتے کسی کو وہ انکے گلے کا ہار بنتے ہوئے بو لا تھا
ہا لے اور حسن مہر کے بر عکس ماں کو زیادہ تر اماں بلاتے تھے
چل آیا بڑا مجھے سکھا نے والا وہ خفگی سے بولی تھیں اسکو ہنوز اپنے سینے سے لگا رکھا تھا
ہا لے اور مہر اب تک اسکو جوتا پڑنے پہ ہنس رہی تھیں
اوئے حسن غلام (وہ اسکا نام بگاڑ کے سلطان کو غلام کہتی تھی) کدھر آوارہ گردی کر رہے تھے تم کل سے میں دو بار گھر آئ ہوں لیکن تم نہیں تھے
پہلی بات یہ کے میرا نام حسن سلطان ہے اور دوسری بات میں لڑکا ہوں اور تم لڑکی تمھیں بتانے کا پابند نہیں ہوں البتہ تم مجھے یہ بتاؤ کے تم مدحت کے گھر میری اجازت کے بغیر کیسے رکی ؟ وہ اسکو تپا تے ہوئے بولا تھا تمھیں تو میں ابھی بتاتی ہوں وہ جار حانہ تیور لئے اسکی جانب بڑھی تھی
اس سے پہلے کے جنگ عظیم سوم شروع ہوتی مہر نے بیچ بچاو کراتے ہوئے ہا لے کی توجہ اس کے آج رات کے فنکشن پہ پہننے والے سوٹ کی جانب دلوائی تھی
ہا لے یہ دیکھو اسکے بارڈر کا کام ادھڑ رہا ہے ابھی سے وہ فکر مندی سی بولی تھی
ہا لے اس وقت حسن پہ مٹی ڈال کے اپنے جوڑے کی جانب متوجہ ہو چکی تھی
اللہ اللہ یہ کیا ہوگیا اب میں کیا کروں گی؟ آپی آپنے اسکو اس وقت کیوں نہیں چیک کیا تھا میں چھوڑوں گی نہیں اس دکان والے کو وہ سخت غصے میں آ چکی تھی (حسن کوئی میسج دیکھتے ہوئے کمرے سے جا چکا تھا) ہا لے کوئی بات نہیں تم کوئی دوسرا سوٹ پہن لینا
مہر نے بڑے آرام سے حل بتایا تھا
ناں تو بی بی تمنے اپنی آنکھیں ادھار دے رکھی تھیں کسی کو خود دیکھ لیتیں
اماں یار میں غم میں ہوں وہ روہانسی سی بولی تھی
ہونہہ کوئی غم میں نہیں نا شکری ہو تم وہ بڑبڑائ تھیں
آپی تھیم ویڈنگ ہے یہ سب لڑکیاں شآکنگ پنک پہن رہی ہیں میرے پاس بس یہی سوٹ تھا اس کلر کا وہ سر پکڑے بیٹھ چکی تھی
حسینہ بیگم ہا لے کو اپنے حال پہ چھوڑ کے کچن کی طرف چلی گئی تھیں کے رات کا کھانا تیار کرو انا تھا
لیکن ہا لے یہ تو مرجنڈہ پنک ہے وہ حیرت سے بولی تھیں (دراصل ہا لے کو رنگوں کے سہی نام نہیں) آتے تھے ہاں آپ میری تصیح کروائیں مسئلہ نہ حل کیجئے گا وہ پیر پٹختی وہاں سے نکل گئی تھی
پیچھے مہر ماہ گہری سانس بھر کے رہ گئی تھی
ایک تو رات نیند نہیں پوری ہو ئی تھی دوسری ہارون سے ناراضگی اور تیسرا اسکا جوڑا خراب ہو چکا تھا آج کا دن ہی خراب تھا
مدحت کی مہندی کا فنکشن اسکے گھر کے لان میں ہی ارینج کیا گیا تھا چوں کے یہ تھیم ویڈنگ ویڈنگ تھی سو سب نے اسی لحاظ سے لباس پہن رکھے تھے
ہا لے نے گرین سادہ سوٹ کے ساتھ شا کنگ پنک کامدار دوپٹہ پہن رکھا تھا جو کے اسنے اپنے جہیز کے کپڑوں سے نکا لا تھا (یہ بات اماں کو پتہ نہیں تھی)بال کرل کر کے کھلے چھوڑ دیے تھے اور موڈ سخت خراب تھا اسکے برعکس مہر ماہ نے شا کنگ پنک شارٹ شرٹ کے ساتھ گرین دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا اور بہت اچھے موڈ میں تھی حسن اور مہر ماہ کسی فیملی کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھے مہر ماہ نے کئی بار اسکو بلانا چاہا لیکن بے سود اب وہ منہ سجاے ایک کونے میں الگ تھلگ بیٹھی تھی ہارون کے رات والے رویئے کے بارے میں سوچ رہی تھی جب ہارون نے دور سے اسکو وہاں بیٹھے دیکھا تھا وہ قدم قدم چلتا اسکے پاس جاآر ہا تھا اب وہ اسکے قریب پہنچ کے اسکے ساتھ جڑ کے بیٹھ چکا تھا ہا لے اسکی موجودگی محسوس کر چکی تھی دل میں خوش بھی ہو ئی تھی مگر ظاہر نہیں ہونے دیا تھا
اب بھی ناراض ہو نرمی سے پوچھا گیا تھا وہ سیدھا پوانٹ پہ آیا تھا مگر جواب ندا رد
آئ ایم سوری ہا لے رئیلی آئ ایم مجھے یہ نہیں کرنا چاہیے تھا یار بس میں غصے میں تھا مجھ سے بات تو کرو یار ایسے تو میرا دم گھٹ جائے گا وہ جیسے بے بسی سے بولا تھا
مگر وہ اب بھی خاموشی سے گردن موڑے حسن کو کسی لڑکی سے بات کرتے دیکھ رہی تھی (اسکو تو دیکھ لونگی) ہا لے مجھے بس تمہارا اسکی فکر کرنا اچھا نہیں لگا تھا
ہنوز خاموشی
ہا لے یار کچھ تو بولو وہ اب بھی خاموش تھی
اور پھر اچانک ہارون اٹھا تھا اور پورے قد کے ساتھ اسکے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا تھا
اللہ اللہ ہارون کیا کر رہے ہو اٹھو سب دیکھ رہے ہیں وہ بوکھلا تے ہوئے بولی تھی
یار میں سمجھ گیا ہوں اب ایسا نہیں ہوگا کبھی آئ سویر پلیز معاف کردو
ہاں ہاں کیا معاف اب اٹھو وہ اسکو بازو سے پکڑتے ہوئے بولی تھی ہارون کھل کے مسکرا دیا تھا
مہر ماہ جو کب سے ان دونوں کو ہی دیکھ رہی تھی اب انکے قریب آ چکی تھی
ہارون یہ سب کیا تھا اس نے آتے ہی سنجیدہ لہجے میں سوال کیا تھا
ہارون نہ سمجھی سے اسکو دیکھنے لگا تھا ہا لے بھی اپنی بہن کو دیکھ رہی تھی آپی کیا ہو گیا؟
یہاں کتنے سارے لوگ ہیں اندازہ ہے کیا سوچتے ہونگے وہ تم دونوں کو عقل ہے یا نہیں؟ اس شادی میں تم لوگ عام لوگ نہیں ہو سب جانتے ہیں کہ تم ہائی کورٹ جج معراج سلطان کی بیٹی ہو اور تم اب اسکا اشارہ ہارون کی طرف تھا
تم ایم این اے شاہد حسین کے بیٹے ہو کوئی ہوش ہے تم دونوں کو؟ یہ پبلک پلیس ہے تم دونوں کا گھر نہیں یہاں اگر سو دوست ہیں تو ہزار مخالف بھی ہیں وہ انکو ڈپٹتے ہوئے بول رہی تھی
تم کیا کہ رہی ہو یار ہم دوست ہیں یہ مجھ سے ناراض تھی اور میں اسکو منا رہا تھا بس اور مجھے لوگوں کی کوئی پروا نہیں ہارون غصے سے بولا تھا اسے مہر ماہ کا یہ انداز اچھا نہیں لگا تھا
ہارون آرام سے ہا لے نے تنبیہ کی تھی
تمھیں نہیں ہوگی لیکن مجھے ہے اسی لئے میں اپنی بہن کو لے کے جا رہی ہوں اور تم دیکھ لو آس پاس بہت لڑکیاں ہونگی انکے قدموں میں جا کے بیٹھو اور بنواو اسکینڈل چلو ہا لے ساتھ ہی ہا لے کا بازو پکڑ کے اپنے ساتھ کھینچتی چلی گئی تھی
پیچھے ہارون تلملاتا رہ گیا تھا
ہا لے کا بازو پکڑے وہ اب لوگوں سے کافی دور لے آئ تھی یہاں بہت کم لوگوں کی نظر جاتی تھی آپی سن تو لو ہا لے اپنا بازو چھڑ واتے ہوئے بولی تھی اب وہ دونوں آمنے سامنے کھڑی تھیں
تم نے مجھے بہت مایوس کیا ہے ہا لے مہر ماہ دکھ سے بولی تھی
آپی آئندہ ایسا نہیں ہوگا ہا لے شرمندہ سی بولی تھی
تمھیں اندازہ بھی ہے کتنے لوگ دیکھ رہے تھے
آئندہ ایسا نہیں ہوگا آپی ہا لے زور دے کے بولی تھی
مجھے تمہاری پرواہ ہے ہا لے میں نہیں چاہتی کوئی تمہارے بارے میں غلط بات کرے اور یہاں ہا لے نے مہر کو گلے لگا لیا تھا اور اسکے کان کے پاس یقین دیھانی کروائی تھی
آئندہ ایسا نہیں ہوگا
مہر ماہ نے ایک گہری سانس خارج کی تھی اور ہا لے کو نرمی سے خود سے دور کیا تھا
چلو مسز جبران تمہارا پوچھ رہی تھیں کب سے اور اسکو لئے آگے بڑھ گئی تھی
ہارون دور سے ان دونوں کو مسکراتے ہوئے دیکھتا رہا تھا اور پھر خاموشی سے ایک ٹیبل پہ بیٹھ گیا تھا اسکا موڈ سخت خراب ہو چکا تھا
کھانا کھل گیا تھا ہا لے اور مہر ماہ اپنی پلیٹس میں کھانا نکال رہی تھیں کہ عقب سے آتی ہارون کی آواز پہ ایک ساتھ مڑی تھیں
I am sorry
وہ شرمندہ سا بولا تھا
مہر نے حسن کو دیکھتے ہوئے آئندہ خیال رکھنا کہہ کر بات ختم کر دی تھی حسن ہونقوں کی طرح سب کو دیکھ رہا تھا
کوئی مجھے بھی بتایگا یہاں کیا چل رہا ہے بل آخر اسنے پوچھ ہی لیا تھا
تم تو چپ ہی رہو گیںنڈے ہر بات اس حسن غلام کو بتاؤ جیسے ہمیں اور کوئی کام نہیں ہے ہونہہ ہا لے اسکو تپا تے ہوئے بولی تھی
مہر اور ہارون دلچسپی سےیہ جنگ عظیم دیکھ رہے تھے
اور وہ تب بھی گیا تھا تم تو جیسے ملکہ ہو ناں کہیں کی گینڈہ میں ہوں تو تم کیا ہو ذرا پلیٹ دیکھو اپنی
تمھیں تو بیٹا میں دیکھ لوں گی یہ سارے گر تم اس پر کٹی کبوتری سے سیکھ کے آئے ہو ناں جس سے ابھی بات کر رہے تھے
آپی آپ دیکھ رہی ہیں ناں اسکو میری دوست کے بارے میں کیسے بات کر رہی ہے حسن نے گویا دہا ئی دی تھی ہا لے خبر دار جو میرے بھائی کی دوست کو کچھ کہا ہو تو جو کہنا ہے جتنی بےعزتی کرنی ہے میرے بھائی کی کرو مہر مسکراہٹ دبا کر بولی تھی
ہارون بھائی آپ ہی کچھ بول لیں
اچھا بس اب میرے چیتے کو کوئی تنگ نہیں کریگا وہ فورا حسن کا دفاع کرتے ہوئے بولا تھا
اسی طرح ہنستے مسکراتے فثکسںن ختم ہوا تھا اور ہارون نے انکو گھر چھوڑا تھا گھر آ کے وہ دونوں اتنے تھکے ہوئے تھے کے مہر ماہ کے کمرے میں ہی سو گئے تھے بیڈ پہ مہر اور ہا لے جب کے حسن صوفے پہ ہی سوگیا تھا
صبح میں ہا لے کی آنکھ الارم کی آواز سے کھلی تھی اسکی نیند الارم کے بغیر نہیں کھلتی تھی اس لیے وہ فجر کا الارم لگا کے سوتی تھی الارم کو بند کر کے وہ اٹھی تھی وضو کیا جا نماز بچھا کے نماز پڑھنے کھڑی ہو چکی تھی نماز پڑھ کے اسنے مہر کو جگایا تھا اور اب مہر نماز پڑھ رہی تھی جبکہ ہا لے حسن کو اٹھانے لگی تھی جو کے گدھے گھو ڑے بیچ کے سو رہا تھا حسن کو اٹھا کے وہ لان میں چہل قدمی کے لئے آئ تھی کے چوکیدار کو مین گیٹ کھولتے دیکھا اس وقت کون ہوگا وہ حیرت سے سوچنے لگی لیکن اسکو زیادہ دیر سوچنا نہیں پڑا تھا جب اسنے سفیر سلطان کو حویلی میں داخل ہوتے دیکھا پہلے حیرت سے اور پھر خوشی سے وہ بھاگتے ہوئے اسکے پاس پہنچ چکی تھی سفیر نے بھی اسکو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھ لیا تھا تب ہی اسکی اپنی جگہ پہ ٹھر چکا تھا
(سفیر کی آنکھیں بھی مہر ہی کی طرح بھوری تھیں لیکن اسکی آنکھیں اپنی ماں پہ گئی تھیں صاف رنگ اونچا لمبا قد کسر تی بازو وہ با قاعدگی سے جم جاتا تھا ستواں ناک اور ہمہ وقت ہونٹوں پہ سجی مسکراہٹ وہ کافی ہینڈسم تھا) وہ اسکے قریب پہنچ چکی تھی اور اب اسکی سانس پھول چکی تھی کیوں کے وہ اس سے کافی دور کھڑا تھا
السلام و علیکم کیسے ہیں آپ ؟ وہ پھولی سانسوں کے درمیان با مشکل بولتی اسکے بالکل سامنے کھڑی تھی
وہ ہا لے سے کافی زیادہ فرینک تھا ہا لے کا فیورٹ کزن اور ہارون شاہد کا جانی دشمن
وعلیکم السلام میں ٹھیک ہوں تم سناؤ وہ بدقت بول پایا تھا اور ہا لے کے چہرے سے نظر ہٹائی
میں بھی بالکل فٹ وہ چہکتے ہوئے بولی تھی سفیر کو دیکھ کے وہ بہت خوش ہو جاتی تھی
آپ تو کل آنے والے تھے ناں وہ پوچھ رہی تھی
اگر کل آتا تو کیا تمہارا اتناsurprised چہرہ دیکھ سکتا کیا اور اگر یہ چہرہ دیکھنا تھا تو آج تو آنا بنتا تھا وہ ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ بتا رہا تھا
تو آپ میرے لئے آے ہیں؟
کوئی شک اسنے ہا لے کی آنکھوں میں دیکھ کے پوچھا تھا
نہیں بالکل نہیں وہ مسکرا کر بولی تھی
کچھ بنا دوگی کھانے کو بھوک سے مر رہا ہوں اندر داخل ہوتے ہی سفیر اس سے بولا تھا
(شالا جیویں) اللہ ٹیکوں میڈی وی حیائی ڈے چھوڑے
وہ دل ہی دل میں اسکے لئے دعا کر گئی تھی وہ جب خوش ہوتی تھی یا دکھی تو اپنی مادری زبان سراءیکی خود با خود اسکے منہ سے نکلتی تھی
کیا ہوگیا ہا لے ؟ وہ اسکی آنکھوں کے آگے ہاتھ لہراتا اسکو اپنے حواس میں واپس لایا تھا
ج۔ جی میں بناتی ہوں آپ منہ ہاتھ دھو لیں وہ جلدی جلدی بولی تھی
میں آتا ہوں پانچ منٹ میں وہ یہ کہہ کے جا چکا تھا لیکن ہا لے کو اسکے کلون کی خوشبو اب بھی محسوس ہو رہی تھی اپنے آس پاس بیحد قریب
ہا لے نے جلدی جلدی چائے کا پانی رکھا کہ سفیر چائے کا دیوانہ تھا اسے ہر گھنٹے یہ مشروب درکار تھا
فریج سے آٹا نکال کے پیڑے بنانے لگی تھی اسکے بعد3 انڈے لئے اور انکو پھینٹنےلگی تھی
سفیر20 منٹ بعد باہر آیا تھا وہ شاید نہا کے آیا تھا کیوں کے گیلے بال ماتھے پہ گرے پڑے تھے ہا لے نے تقریبا سب کچھ بنا لیا تھا
اب وہ کچن کی طرف آ رہا تھا اسکے قدموں کی چاپ خاموشی میں ارتعاش پیدا کر رہی تھی
(مہر سہی کہتی تھی اسکی چاپ دل روک دیتی ہے ہا لے نے اعتراف) کیا تھا
واہ یار کزن تم تو بہت تیز ہو وہ ہشاش بشاش سا بولا تھا
بس دیکھ لیں کتنی ٹیلنٹڈ ہوں میں
ہاں بھئی مان گیا میں ویسے سب لوگ اٹھے کیوں نہیں اب تک اسنے پرا تھے کا نوالہ لیتے پو چھا تھا
ایکچولی بابا آوٹ آف سٹی ہیں چچا10 بجے اٹھتے ہیں ماما اس وقت اپنی تسبیح میں مصروف ہونگی مہر تلاوت کر رہی ہونگی اور حسن سو رہا ہے اسکی اجکل چھٹیاں چل رہی ہیں ہا لے نے تفصیل سے بتایا تھا
اور ممی ؟ انکو بھول گئی تم ؟ وہ ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ پوچھ رہا تھا
اصل میں ہم دونوں کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو ہماری صلح نہیں ہوسکی اسلیئے ہم دونوں ایکد وسرے کی سرحدوں سے دور رہتے ہیں لہٰذا میں انکے معمولات کے بارے میں قطعی لاعلم ہوں وہ اپنے ازلی شوخ لہجے میں بولتی سفیر کو ہنسنے پہ مجبور کر گئی تھی
)(ہنستے ہوئے اسکی آنکھیں کافی چھوٹی ہو جاتی تھیں
سفیر جب بھی آتا تھا اپنی امی اور ہا لے کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کی پوری کوشیش کر تا لیکن نتیجہ وہی ڈھکا کے تین پات
لیکن میرے حساب سے تو دشمن کی ہر حال پہ نظر ہونی چاہیے کب کیا کر جائے کیا پتا
ارے چھوڑیں یہ بوڑھے دشمن ہمارا کیا بگاڑ لیں گے وہ ہاتھ جھاڑتے ہوئے بولی تھی
مجھے لگتا ہے دشمن کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے نہ ہی اس پہ بوڑھا یا جوان سمجھ کر ترس کھانا چاہیے اگر دشمن خاموش ہے تواس خاموشی کو طوفان کا پیش خیمہ سمجھنا چاہئے ناں کے اسکی ۔۔۔۔ اچھا بس بھئی آپ تو بات کو کہاں سے کہاں لے گئے وہ اسکی بات کاٹ کر بولی تھی
میں تو سمجھا رہا تھا تمھیں
یہ بی بی نہیں سمجھنے کی میرا بچہ عقب سے آتی فروا بیگم کی آواز پہ دونوں نے پیچھے مڑ کے دیکھا تھا سفیر نے ماں کے قریب جا کے انکو سینے سے لگالیا تھا اور انکے بالوں پہ لب رکھ دیے تھے میری پیاری می وہ محبت سے بولا تھا لیکن امی کی طرف سے کوئی پیش قدمی نہ دیکھ اسکا شک یقین میں بدل چکا تھا کے وہ ناراض ہو چکی ہیں
ماں باپ سے ملے نہیں اور کھڑے ہوگئے اس سے باتیں بگھار نے وہ خفگی سے بولی تھیں
ممی آپ سب سو رہے تھے اور ہا لے باہر لان میں ہی تھی تو سلام کر لیا اور مجھے بھوک لگی تھی اسنے مجھے ناشتہ بھی بنا کے دیا وہ نرم سے لہجے میں بول رہا تھا
ہاں تو کیا ساری عمر سوتے رہتے سلام کر لیا تھا تو چلے جاتے اپنے کمرے میں لیکن نہیں ان بی بی کی پیشی بھی تو دینی تھی ناں پتا نہیں کیا کھلا دیا میرے بچے کو انڈا تک تو ابالنا آتا نہیں ناشتہ کروایگی
اس سے پہلے ہا لے کچھ سخت سناتی سفیر کی التجاءیہ نظروں کو دیکھ کے خاموشی سے وہاں سے چلی گئی تھی دیکھا دیکھ لیا نا کیسے ایسے ہی ذلیل کرتی ہے مجھے یہ فروا نے دہائی دی تھیں
ممی چلیں یار بابا کو اٹھاتے ہیں سفیر گویا بے بسی سے بولا تھا اور پھر انکو بازو کے حلقے میں لئے انکے کمرے کی جانب بڑھ گیا تھا ان دونوں کی صلح وہ نہیں کروا سکتا تھا آج اس نے یہ اعتراف کیا تھا
ہا لے اور چچی کا چھتیس کا آکڑا تھا یہ بات پورا گھر جانتا تھا اسکو چچی کو تپا کے گویا سکون ملتا تھا لیکن وہ کبھی بدتمیزی نہیں کرتی تھی ہمیشہ میٹھی چھری بنی رہتی جب چچی غصے سے سرخ ہوجاتیں تب ہا لے کے دل پہ جیسے ٹھنڈی پھوار سی پڑ جاتی لیکن اسے چچی سے محبت بھی بہت زیادہ تھی ابھی پچھلے مہینے جب انکو نمونیا ہوا تھا تو ہا لے تین دن تک ان کے کمرے میں سوئی تھی اور پوری پوری رات جاگ کے چچی کی خدمت کی تھی لیکن جونہی انکی طبیعت بہتر ہوئی ہا لے اور انکی جنگ دوبارہ شروع ہو چکی تھی یہ گولہ باری البتہ اس وقت تک ہوتی تھی جب یوسف سلطان کمرے میں ہوتے یا کہیں باہر گئے ہوتے تھے انکے سامنے کسی کی مجال جو ہا لے کو کچھ کہہ دے
جتنا وہ ہا لے سے خار کھاتی تھیں اتنی ہی محبت انکو مہر ماہ سے تھی وہ انکی آنکھوں کا تارہ تھی وہ اس سے اتنی محبت سے بات کرتیں اسکی پسند نہ پسند کا اتنا خیال کرتیں کے ہا لے کا دل بے ہوش ہونے کو چاہتا وہ شاپنگ کرنے جاتیں تو مہر کو ساتھ لے جاتیں پارلر جاتیں تو مہر انکا سایہ بنی رہتی حتہ کے اپنی کٹی پا رٹیز میں بھی وہ مہر کو ساتھ رکھتیں اور مہر بھی بغیر کسی چوں چراں کے انکا ہر حکم بجا لاتی شاید وہ اسی لئے فروا کی فیو رٹ تھی
تھوڑی دیر بعد ہا لے جب نیچے آئی تو دادا جان کی خوشی سے چور آواز اس کے کانوں سے ٹکر ای تھی وہ مسکراتے ہوئے سفیر سے کچھ کہہ رہے تھے ہا لے کو دیکھ کے آنکھیں مزید چمک اٹھی تھیں ہا لے نے آتے ہی انکے گال چومے تھے پھر دادا جان کے ساتھ والی کرسی پہ بیٹھے حسن کےّ بال بگاڑ تے ہوئے اسکے کان کے پاس جھک کے بولی تھی
چھیلے ہوئے آلو کھسکو پرے ورنہ اماں کو اس رات والی کبوتری کا نمبر دے دوں گی حسن نے بے بسی سے اسکو دیکھا تھا اور پیر پٹختا اٹھ کے سفیر کے ساتھ بیٹھ گیا تھا اب ہا لے اطمینان سے دادا جان کے ساتھ والی کرسی پہ بیٹھ گئی تھی اب حالات کچھ یوں تھے کے دادا جان بیچ میں بیٹھے تھےا وراپنے ساتھ والی دونوں کرسیوں پہ ایک جانب سفیر اور دوسری جانب ہا لے کو بٹھا رکھا تھا
انکا چہرہ خوشی سے دمک رہا تھا جبکہ سامنے بیٹھے ہارون کا اب ضبط کرنا مشکل ہوگیا تھا ہارون ایم فل کر رہا تھا ہا لے اور اسکی یونی ایک ہی تھی اس لیے وہ صبح ہا لے کو پک کرتا اور شام میں گھر بھی چھوڑتا تھا
بیٹا ہارون اب سفیر آگیا ہے تو ہا لے کو وہ پک اینڈ ڈراپ دے دیا کرے گا تم اب زحمت نہ کرنا اچانک ہی دادا کا حکم آیا تھا فروا بیگم تو جلبھن گئی تھیں لیکن کچھ کہہ بھی نہیں سکتی تھیں سو چپ رہیں
لیکن انکل میں کمقر ٹیبل ہوں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہا لے بھی میرے ساتھ اپنی مرضی سے جاتی ہے کیوں ہا لے ؟ اس نے ہا لے کو بیچ میں گھسیٹ لیا تھا
جیسے دادا جان کی مرضی میں کیا کہوں اگر سفیر کو کوئی مسئلہ نہیں تو ٹھیک ہے ہا لے معصو میت کے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے بولی تھی
نہیں مجھے تو کوئی مسئلہ نہیں سفیر خوش دلی سے بولا تھا
(اور کرو میرے ساتھ فراڈ)وہ دل ہی دل میں بولی تھی
جبکہ ہارون تو اسکی ادا کا ری پہ جل کے رہ گیا تھا
مہر ماہ سکون سے ناشتہ کر رہی تھی جب سفیر نے اسکو پکارا تھا
مہر جوس دینا پلیز مہر نے خاموشی سے گلاس بھر کے اسکو تھما دیا تھا وہ اپ سیٹ لگ رہی تھی فر وا چچی نے نوٹ کیا تھا لیکن فلحال خاموش تھیں
چلیں میں نکلتی ہوں اب سفیر چلیں ہا لے اٹھ کھڑی ہوئی تھی ساتھ سفیر کو مخاطب کیا تھا
ہارون بھی ساتھ ہی اٹھا تھا اور سفیر کی طرف دیکھتے ہوئے بولا تھا
سفیر تم آج تو پہنچے ہو آرام کرو کل سے تم ڈراپ کردینا ابھی تو میں آ گیا ہوں ویسے بھی چلیں ساتھ آخری فقرہ ہا لے سے کہا تھا
سفیر نے اوکے کہہ کے سر ہلا دیا تھا
ہا لے بھی خاموشی سے اسکے ساتھ آگئی تھی ہارون نے گاڑی جونہی روڈ پہ ڈالی تو گویا پھٹ پڑا تھا
ہا لے یہ سب کیا تھا بتانا پسند کروگی یہ سفیر کی آیا اور اب وہ تمھیں چھوڑنے جائے گا یہ نہیں ہو سکتا ہا لے میں ہونے نہیں دوں گا اور تم نے حامی کیسے بھر لی میں اب بھی حیران ہوں وہ دبا دبا سا غرایا تھا
ہا لے نے خاموشی سے میوزک آن کر دیا تھا چاہے آواز ہلکی ہو لیکن میوزک چلتا رہے
دادا جان کا حکم ہے میں بھلا کیا کہوں اسنے بڑے سکون سے جواب دیا تھا
ہارون نے ہاتھ بڑھا کر ٹیپ بند کر دیا تھا
ہا لے یار مجھ سے غلطی ہوگئی مانتا ہوں لیکن یہ سزا بہت زیادہ ہے سمجھو یار کیوں کسی کی بے بسی کا فائدہ اٹھا رہی ہو وہ جیسے رو دینے کو تھا پھر اچانک کچھ یاد آنے پہ گاڑی کو ایک سائیڈ پارک کر کے اپنا موبائل پینٹ کی پاکٹ سے نکال لیا ہا لے خاموشی سے اسکی ساری کار وائی دیکھ رہی تھی
کیا میں نے تمھیں یہ دیکھایا ہے؟ اسنے ایک ویڈیو پلے کر کے موبائل کا رخ اسکی جانب کیا تھا ویڈیو میں وہی ڈاکٹر تھا اور ہارون اسکو کچھ پیسے دے رہا تھا لیکن ڈاکٹر لینے سے انکاری تھا اور پھر کچھ حیل و حجت کے بعد اسنے پیسے لے لئے تھے ایک اور عجیب بات اس ویڈیو میں ہا لے کو دکھی تھی وہ یہ کے ڈاکٹر کا ہونٹ ذرا پھٹا ہوا تھا اور آنکھ کے نیچے نیل تھا ویڈیو ختم ہو چکی تھی
اب بھی معاف نہیں کروگی ؟ دیکھو میں نے اسکو پیسے بھی ادا کر دیے سارے یار دوست ہوں تمہارا کچھ تو خیال کرو
تم نے اسکو کس بات کی دھمکی دی تھی؟ اسکی بات کو خاطر میں لاے بغیر اسنے سوال کیا تھا
وہ ایکچولی ڈاکٹر نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اور اسکی دونوں بیویوں کو یہ بات معلوم نہیں وہ بڑی ڈ ھیٹائی سے بتا رہا تھا
وہ تو کل تک نہیں پتا تھا ناں اب تو آدھے کراچی کو پتا چل چکا ہوگا ہے ناں ؟ ہا لے اسکو شر مندہ کرنے کو بولی تھی
ہاں کسی نیک فرشتے نے انکی دونوں بیویوں کو یہ بات بتا دی کل شام وہ اب بھی بہت سنجیدگی سے بتا رہا تھا (جیسے)ہا لے کو پتا ہی نہیں کے وہ فرشتہ کون ہوگا
اور تمھیں کیسے پتا کے اسکی دو بیویاں ہیں سراسر تقشیشی انداز (افف یہ جج کی بیٹی)
وہ دراصل اسکی دوسری بیوی میری دوست تھی ہارون مسکراہٹ دبا کے بولا تھا
شرم کرو ہارون شاہد شرم وہ گویا عاجز آ چکی تھی
اب چلیں وہ اسکی بات کو نظر انداز کرتا بولا تھا
ویٹ اسکی آنکھ اور ہونٹ پہ زخم کیسا تھا؟ اچانک یاد آنے پہ وہ بولی تھی
وہ اصل میں گر گئے ہونگے جلدی میں رہتے ہیں ناں اسکی بے تکی بات پہ ہا لے کا قہقہہ بلند ہوا تھا اسکو ہنستے دیکھ وہ بھی ہنس دیا تھا اور پھر اگلے کئی منٹ وہ دونوں پاگلوں کی طرح ہنستے رہے تھے ہنس ہنس کے ہا لے کی آنکھوں میں پانی جمع ہونے لگا تھا پیٹ میں درد شروع ہوگیا تھا تب کہیں جا کے اسکی ہنسی تھمی تھیا
اللہ سمجھے تمھیں ہارون وہ بامشکل ہنستے ہنستے بول پائی تھی
اسنے جو میرے ساتھ کیا اس کے مقابلے میں تو یہ کچھ بھی نہیں تھا کل شام سے کانٹوں پہ لوٹ رہا ہوں میں وہ گاڑی دوبارہ سٹارٹ کرتا بولا تھا
ہاں ہاں اتنے تم جنگجو کی نسل ہا لے طنز کرنا نہیں بھولی تھی
اچھا اب تو نہیں جاؤگی نہ سفیر کے ساتھ ؟