Chapter 2: باب 2

میں نگین سلطان ہوں بابا میری انا اتنی اونچی ضرور ہے کے میں بھوکی مرنا پسند کروں گی میں دن رات کی مار برداشت کر لونگی لیکن مانگ کے نہیں کھاوںگی وہ بے بسی سے بس اسکو دیکھ کے رہ گئے تھے مجھ سے بات کر لیتی مجھے بتا دیتی کیا مجھ پہ بھروسہ نہیں تھا؟

بابا آپ جانتے ہیں میں اپنی غلطی مان لیتی ہوں بچپن سے اور خود کو اسکی سزا بھی خود ہی دیتی ہوں ابھی میری سزا کا وقت ہے جب یہ سزا ختم ہوگی تب پوری دنیا دیکھی گی میں (انگلی سے اپنے سینے پہ دستک دی)نگین سلطان اسکا کرتی کیا ہوں فلحال مجھے سزا کاٹنے دیں بابا ۔۔۔۔۔ ۔

اور اس معصوم وجود کا کیا قصور ہے اسکے لئے کونسی سزا منتخب کی ہے تم نے ؟

اسی وقت حسینہ ہسپتال کے روم میں داخل ہوئی تھیں

نگین نے نا سمجھی سے باپ کو دیکھا اور یوسف سلطان کے صبر کی حد ختم ہو چکی تھی وہ لمبے لمبےڈگ بھرتے وہاں سے نکل گئے تھے

بھابی یہ بابا کیا کہہ رہے تھے

حسینہ بیگم نے افسوس سے اپنی بند کی یہ حالت دیکھی تھی کیا تھی وہ اور کیا ہوگئی تھی

تم ماں بننے والی ہو

حسینہ نے انکے سر پہ بم پھوڑا تھا

وہ حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات سے اپنی بھابی کو دیکھنے لگی تھیں

بھابی یہ کیا یہ سچ ہے جو آپ نے ابھی کہا کیا یہ ؟ یا اللہ میں کیسے بے خبر رہی ؟ بھابی میرا بچا ٹھیک تو ہے نا ؟ مطلب آج جو ککچھ ہوا اسکے بعد ؟(وہ خود کو پڑنے والی مار کو "جو کچھ ")کا نام دے رہی تھیں بھابی کچھ بولیں نا ؟ وہ انکے منہ سے کچھ سننے کو بیتاب تھیں

ہاں یہ سچ ہے لیکن تم اتنی خوش کیوں ہورہی ہو اسنے جو کچھ تمہارے ساتھ کیا ہے اسکے باوجود تم اسکا بچہ پیدا کروگی ؟ آج اگر بابا تمھیں یہاں نہ لے کر آتے تو یہ بچہ ہوتا ہی نہیں اور تم نے ۔۔۔۔ ۔

بھابی بس چپ ہو جائیں بہت سن لیا میں نے وہ بولی نہیں تھی غرآآئ تھیں اپکی ہمّت کیسے ہوئے یہ سب کہنے کی آپ میرے بچے کو مارنا چاہتی ہیں آپ ایسا سوچ بھی کیسے سکتی ہیں؟ یہ خون ہے میرا اور اگر کسی نے بھی اسکو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی تو میں بھول جاوں گی میرا اس سے رشتہ کیا ہے

اور یہاں انکی آواز کا نپی تھی غصے سے بے بسی سے

حسینہ بیگم کو خود بھی احساس ہو گیا تھا کے وہ کیا کہہ بیٹھی ہیں

I am sorry مجھے یہ نہیں کہنا چاہیے تھا

حسینہ بیگم نے شرمندگی سے کہا تھا اور کمرے سے باہر چلی گئیں

اسکے بعد بابا کی لاکھ منع کر نے بھائیوں کے لاکھ دلاسوں کے باوجود وہ ایک پل کو وہاں نہیں رکی تھیں

گھر آ کے انہوں نے وہاج کو سب بتا دیا وہ بہت خوش ہوگئے تھے انہوں نے نگین کو مارنا چھوڑ دیا تھا اسکا خیال رکھنے لگے تھے وہ ان سے اتنی محبت کرتے کے وہ خود حیران تھیں کیا یہ چند ماہ پہلے والا وہاج ہے؟ دن سکوں سے گزر رہے تھے وہاج نے ان سے لڑنا تک چھوڑ دیا تھا

وہ بس اس دنیا میں نئے آنے والے وجود کے لئے دیوانے ہوئے جا رہے تھے زندگی یکدم پر سکون ہوگئی تھی

یوسف سلطان اس دن اپنے دونوں بیٹوں اور داماد کے ساتھ شہر سے باہر کسی مذہبی اجتماع میں شرکت کرنے گئے تھے جب نگین کے یہاں بچے کی پیدائش کاوقت قریب آگیا تھا حالانکہ ابھی کچھ دن با قی تھے حسینہ نے وہاج کو کال کر کے سب بتا دیا تھا ان کے ہاتھ پیر پھولنے لگے تھے وہ جلد از جلد اپنی بیوی کے پاس اس مشکل وقت میں پہنچنا چاہتے تھے لیکن اس وقت نگین کو ہسپتال لے جانا زیادہ ضروری تھا انہوں نے حسینہ بیگم سے کہہ دیا کے وہ نگین کو ہسپتال لے جائیں وہ جلد ہی پہنچ جائیں گے یوسف سلطان اور ان کے دونوں بیٹے بھی از حد پریشان ہو چکے تھے کیوں کے اس وقت گھر میں صرف نگین اور حسینہ تھیں وہ سب اسی وقت گھر کے لئے روانہ ہو چکے تھے

حسینہ بیگم نے بہت مشکل سے نگین کو سمبھالا تھا فروا بھی گھر پہ نہیں تھیں ان کے بھائی کی بیوی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا وہ بھی ہسپتال میں تھیں انہوں نے اپنی بھابی کو بھی اسی ہسپتال آنے کا کہا حسینہ کو بھی یہ مشورہ درست لگا تھا انہوں نے فوری طور پہ ایمبولینس کو کال کی تھی اور ان کو لے کے ہسپتال آ گئی تھیں آد ھے گھنٹے بعد ہی یوسف سلطان کو دو خبریں ملی تھیں

نگین کے یہاں بیٹی ہوئی تھی اور فروا بیگم کی بھابی اس دنیا سے جا چکی تھیں

فروا پہ تو گویا آسمان ٹوٹ پڑا تھا دو ماہ پہلے انکے بھائی ایک دھماکے میں شہید ہو چکے تھے اور اب بھابی ماں باپ تو ان کی شادی کے کچھ ہی عرصہ بعد وفات پا گئے تھے بھائی دو ماہ قبل جگر کے عارضے کی وجہ سے فوت ہو گئے تھے اان کے بھائی اپنی بہن پہ جان دیتے تھے انکی بھابی بھی بہت اچھی ثابت ہوئی تھیں فروا کا غم بہت بڑا تھا سلطان منزل کے سب مکینوں نے فروا کی ہر طرح سے دل جوئی کی تھی وقت پر لگا کے اڑ رہا تھا وہاج اور نگین کو تو مہر ماہ کی صورت ایک نئی زندگی مل گئی تھی یوسف سلطان کے اندیشے بھی کم ہو گئے تھے نگین کو خوش دیکھ کے وہ بھی خوش ہوگئے تھے گوکہ انہوں نے وہاج کو معاف نہیں کیا تھا لیکن اپنی بیٹی کی خوشی میں خوش تھے

اور پھر چار ماہ بعد نا جانے ایسا کیا ہوا تھا کے نگین طلاق کا داغ سر پہ سجا کے اپنا سب کچھ لٹا کے باپ کے در پہ آن پڑی تھیں

یوسف سلطان یہ صدمہ برداشت نہیں کر سکے تھے انکو ہارٹ اٹیک ہوا تھا لیکن وہ بچ گئے تھے

نگین کو اس حادثے کے بعد چپ سی لگ گئی تھی نا ہستی نہ بولتی تھیں کئی کئی گھنٹے چپ چاپ پڑی رہتیں کوئی ایک ہزار دفع بھائی اور بھابھیوں نے طلاق کی وجہ پوچھی تھی لیکن انکی چپ نہیں ٹو ٹی تھی

مہر ماہ کو حسینہ بےگم نے اپنی آغوش میں لے لیا تھا وہ انکو ماما کہتی تھی

اسی طرح آٹھ سال گزر گئے اسی وقت میں اللہ نے حسینہ بیگم کو ہا لے سلطان سے نوازا تھا لیکن انکی محبت مہر ماہ سے کم ہونے کے بجا ئے اور بڑھ گئی تھی یہی حال فروا کا بھی تھا انہوں نے بھی مہر ماہ کو بالکل سفیر جیسا پیار دیا تھا ان کو جتنی نفرت نگین سے تھی اس سے کئی زیادہ محبت مہر سے تھی

ان آٹھ سالوں میں بھی نگین کی چپ کا روزہ نا ٹوٹا تھا البتہ وہ ہا لے کو اپنی گود میں لے کے گھنٹوں اسسے باتیں کرتی تھیں

اسی طرح ایک دن ہا لے کو سخت بخار ہوگیا تو حسینہ بیگم کے ہاتھ پیر پھولنے لگے تھے کیوں کے معراج گھر پہ نہیں تھے اور شمس اور یوسف صاحب حج پہ گئے ہوئے تھے بھابی کی حالت دیکھتے ہوئے نگین نے ہا لے کو اٹھایا اور ڈرائیور کو گاڑی نکالنے کا کہا

حسینہ حیرت سے انکی کاروائی دیکھ رہی تھیں ان آٹھ سالوں میں نگین ایک بار بھی گھر سے باہر نہیں نکلی تھیں خیر اپنی حیرت کو جھٹکتی وہ بھی انکے ساتھ ہسپتال کی جانب چل دیں

ہا لے کا چیک اپ ہوگیا تھا اور اب دو سالہ ہا لے پھپھو کی گود میں تھی گاڑی ح تھوڑی ہی دور گئی تھی کے بری طر ٹریفک میں پھنس چکی تھی قریب آدھے گھنٹے وہاں پھنسے رہنے کے بعد کہ اچانک ہا لے کی نظر سڑک کے پار بلی کے بچوں پہ پڑی تھی سفید اور بھورے پیارے سے بلی کے بچے اور اب اسنے اس طرف اشارہ کر کر کے رونا شروع کر دیا تھا ہا لے بہت ضدی تھی وہ کبھی بھی اس طرح چپ نہ ہوتی ٹریفک جام تھا اسلئے حسینہ بیگم نے ڈرائیور سے ایک بلی کا بچہ اٹھا کے لنے لانے کو کہا لیکن نگین نے اچانک سے کہہ دیا کے وہ خود جا کے لے آ ئیگی اپنی ہا لے کے لئے پہلے تو حسینہ بیگم نے روکنا چاہا لیکن پھر کچھ سوچتے ہوئے چپ چاپ انہیں جانے دیا

)(یہ شاید انکی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی

نگین نے ہا لے کو حسینہ بیگم کو تھمایا اور سڑک کے اس طرف چلی گی تھیں

ایک پیارے اور سب سے چھوٹے بچے کو لے کے وہ جونہی مڑی تھیں اسی وقت ٹریفک چل پڑی تھی وہ گاڑی کی کھڑ کی سے جھانکتی مسکراتی ہوئی ہا لے کو دیکھ کے خود بھی مسکراتی ہوئ گاڑی کی جانب آرہی تھیں کے اچا نک ایک تیز رفتار ٹرک آئی تھی اور انکو کچلتی ہوئی چلی گئی تھی

حسینہ نیچے بیگم چند لمحے پھٹی پھٹی آنکھوں سے یہ منظر دیکھتی رہہیں (ڈرائیور تب تک اتر کے بھاگتے ہوئے حادثے کی جگہ پہ پہنچ چکا تھا اب وہ شاید ایمبولنس کو کال کر رہا تھا) انہوں نے وہاں سے اٹھنے کی کوشش کی لیکن انکا جسم ہلنے سے انکاری تھا اور پھر کانپتے ہاتھوں سے انہوں نے گاڑی کا دروازہ کھولا تھا اور اندھا دھند بھاگتے ہوئے نگین تک پہنچی تھیں لوگوں کے رش کو چیر تے ہوئے وہ اب انکے پاس پہنچ چکی تھیں گھٹنوں کے بل انکے قریب بیٹھ کے وہ اب نگین سے کچھ کہہ رہی تھیں اب وہ انکا چہرہ اپنے گھٹنے پہ رکھ کے انکو اٹھانے کی کو شیش کر رہی تھیں انکی آنکھوں سے آنسوں گر رہے تھے وہ رو رہی تھیں بےتحاشا رو رہی تھیں

بھا بھہ ۔۔۔۔ بھابی نگین سلطان کی ٹوٹی پھوٹی آواز سنائی دی تھی جی بھا بھی کی جان میں تمھیں کچھ نہیں ہونے دوگی تم اٹھو ہمّت کرو

اتنے میں ایمبولنس کی آواز بھی قریب آنے لگی تھی

ایمبولنس کب آئی نگین کو کب اس میں ڈالا گیا ہا لے کہاں تھی ڈرائیور ان سے کیا کہہ رہا تھا انکو کچھ پتا نہیں تھا انکو کچھ سمجھ نہیں آہا تھا وہ رو رہی تھیں اور بس رو رہی تھیں

ااپ ۔۔۔۔ اپ سس سب پو چھ پوچھتے تھ ۔۔۔۔۔۔ تھ تھے ن ناک کے اسنے مجھے کیوں طلاق دی وہ بہت تکلیف سے بول پا رہی تھی

جیسے ہی وہ ایمبولنس میں آ کے بیٹھی تھیں انکو نگین سلطان کی ٹوٹی پھٹی آواز حواسوں میں لیا تھی

نگین میرا بچہ تم چپ رہو بس مجھے کچھ نہیں سننا تم ٹھیک ہوجاؤ گی

بھابی اسنے کہا کہ وہ توڑ توڑ کے لفظ ادا کر رہی تھیں

)(اب وہ بلا ارادہ اپنا چہرہ نگین کے پاس لے آپ تھیں

بھی ۔۔۔ بھی آ ۔۔۔ ج پل ۔۔ پل یز مجھے بول۔۔۔۔ نے ۔۔۔ دیں

وہ تکلیف اور بے بسی سے لفظوں کو توڑ توڑ کے ادا کر رہی تھیں

اچھا میں سن رہی ہوں میرا بچہ میں سب سنوں گی

اسنے کہا کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اگلے2 منٹ نگین سلطان مسلسل بولی تھیں اور حسینہ کو اپنے چند لمحے قبل بولے گے الفاظ پہ جی بھر کے پچھتاوا ہوا تھا (میں تمھیں سنوں گی) نگین سانس لینے کور کیں تھیں

نگین سلطان نے گویا حسینہ کی روح نکال دی تھی وہ الفاظ "الفاظ"نہیں تھے کوڑے تھے جو حسینہ بیگم کو لگے تھے نگین چپ ہوجاؤ وہ خدا کے لئے حسینہ بدقت بول پائی تھیں

لیکن نگین نہیں سن رہی تھی وہ بس بول رہی تھیں

(اتنے میں وہ ہسپتال پہنچ چکے تھے

حسینہ کا دل چاہا تھا کے وہ نگین کے منہ پہ ہاتھ رکھ کے اسکو چپ کروا دیں لیکن انہیں اپنے ہاتھ بے جان محسوس ہوئے تھے

میں کیا بتاتی بھابی ۔۔۔۔۔۔۔۔ نگین اب بھی بول رہی تھیں بلکہ وہ بول نہیں رہی تھیں ایک پگھلا ہوا سیسسہ تھا جو وہ آج اپنی بھابی کے کانوں میں انڈیل رہی تھیں

اور پھر وہ چپ ہوگئی تھیں نگین سلطان چپ ہو چکی تھیں شاید ہمیشہ کے لئے

(چھ سال انہوں نے اس پل کا انتظار کیا تھا کے نگین انکو کچھ بتا دے لیکن بے سود آج انکی خواہش پوری ہوئی)تھی لیکن کیا انہوں نے یہ چاہا تھا کے انہیں یہ سب اس طرح پتا چلے

نگین سلطان کی آنکھیں بند ہو چکی تھیں آخری لفظ جو انہوں نے کہا تھا وہ تھا

"میری بیٹی "

کوئی اب نگین کو اسٹریچر پہ لٹا رہا تھا کوئی انکو دلاسا دے رہا تھا کوئی ان سے ان کے گھر کے کسی مرد کا نمبر پوچھ رہا تھا پوچھ رہا تھا لیکن انکو کوئی آواز سنائی نہیں دیتی تھی انکو ان لوگوں کے بس ہونٹ ہلتے معلوم ہو رہے تھے ایک آواز تھی جو اب بھی کانوں میں گونج رہی تھی

(حادثے کی جگہ سے کچھ مرد اور عورتیں انکے ساتھ ہسپتال تک آے تھے اکیلی عورتیں سمجھ) کر

بھابی اسنے کہا کہ اور بس اس آواز کے بعد کوئی آواز نہ آئی تھی نگین کے سوا اور کچھ سنائی نہیں دیتا تھا

(لوگ انکو تسلی دے رہے تھے کے انکی عزیز نند ٹھیک ہو جائیں گی لیکن حسینہ کو نا جانے کیوں یہ لگا تھا کے آج کے بعد وہ نگین کی آواز نہیں سن پائی گی

جاتے جاتے تم مجھے یہ کس راز سے آشکار کر گئی ہو انہوں نے خود کو کہتے سنا تھا

(حسینہ وجدان نہیں جانتی تھیں کے یہ راز نہیں چابک ہے اور اگلے کئی سال انکو یہ چابک کھانا)ہوگا چپ چاپ

***

نگین کو ہسپتال لا یا جا چکا تھالیکن ڈاکٹر نے انکو دیکھتے ہی کہہ دیا تھا

we are sorry she is no more

اگر آپ تھوڑی دیر پہلے آجاتے تو شاید کچھ ہو سکتا (جو دو عورتیں انکے ساتھ تھیں وہ اب حسینہ بیگم کو سنبھال رہی تھیں)معراج سلطان کو ڈرائیور نے کال کر دی تھی کون کون آیا نگین اور انکو کب گھر لایا گیا انکو کچھ یاد نہیں تھا مہر ماہ کہاں ہے ہا لے کیوں رو رہی ہے انکو کچھ پتا نہیں تھا وہ ذہنی طور پہ اب بھی اس سرد سی ایمبولنس میں نگین سلطان کو بولتے ہوئے سن رہی تھیں

نگین کو گئے10 روز ہو چکے تھے

یوسف سلطان آج واپس آے تھے بیٹی کے غم نے انکو توڑ کے رکھ دیا تھا انکو دورے پڑنے لگے تھے نشہ آور دوا یوں کے زیر اثر جب تک رھتے تب تک نارمل رہتے تھے لیکن جیسے ہی ہوش میں آتے نگین ۔۔ میری بیٹی میری بچی چلاتے رہتے ہر آنے جانے والے سے پوچھتے کیا تم نے میری بیٹی کود یکھا ہے میری نگین کو دیکھا ہے کہتا کوئی اسے لا دو کوئی میری بچی کو لا دو کھانا پینا ترک کر دیا تھا جب بھی کوئی یا سمجھاتا کے نگین نہیں رہی تو ہزیانی انداز میں چیخنے لگتے

تم سب جھوٹے ہو وہ کیسے مر سکتی ہے میں نے اسکی لاش نہیں دیکھی میں نے اسے دفنایا نہیں ہے وہ نہیں مر سکتی تم سب کے سب اس وہاج کے ساتھ ملے ہوئے ہو اسی نے میری بیٹی کو مجھ سے دور کیا ہے اللہ غا رت کرے اسکو اللہ برباد کرے اسکو میری بچی کو کھا گیا اللہ اسکو چین نہ نصیب کرے اللہ اس پہ یہ زمین تنگ کردے اسی طرح چیختے چلاتے بیہوش ہوجاتے

معراج اور شمس سلطان بھی غم سے چور تھے لیکن انکو بہادر بننا تھا انکو حوصلہ رکھنا تھا وہ رو نہیں سکتے تھے نہ بابا کی طرح بددعا دے کے اپنا دل ہلکا کر سکتے تھے وہ اس غم کو اندر ہی اندر سہنے پہ مجبور تھے سفیر اور مہر بھی اس حادثے کے بعد سہم سے گئے تھے

وقت کا کام ہے گزرنا اور وہ گزر جاتا ہے کسی کے زخم بھریں یا ادھڑ یں وقت کسی کے لئے نہیں رکتا یوسف سلطان اب بہتر ہورہے تھے اور وجہ تھی "ہا لے سلطان "وہ ہوبہو نگین تھی یوسف سلطان گھنٹوں اس میں اپنی نگین کو دیکھتے اور اب تو یہ حالت تھی کے اسکو دیکھے بغیر وہ کھانا تک نہ کھاتے ہا لے انکا مرہم تھی وہیں مہر کو وہ نظر اٹھا کے بھی نا دیکھتے جہاں وہ دکھ جاتی چپ چاپ وہاں سے چلے جاتے وہ بولتی تو ہاں یا ناں میں جواب دیتے انکی حالت کے پیش نظر کسی نے بھی انسے اس بارے میں بات نہیں کی مہر کی پرورش کا ذمہ مکمل طور پہ حسینہ اور معراج نے لے لیا تھا اور اسکو اپنی بیٹی کی طرح پالا تھا

حال

تم نے ہا لے سے کال کر کے پوچھا ہے وہ کب آ رہی ہے؟

ناشتے کے دوران یوسف سلطان نے معراج صاحب سے پوچھا تھا

جی بابا پوچھ لیا تھا وہ شام تک آ جائے گی انہوں نے جواب دیا تھا

نہیں اس سے کہو یونیور سٹی جانے سے پہلے مجھ سے مل کے جائے

لیکن وہ نہیں آ سکتی بابا اسنے کہا تھا کہ ۔۔۔۔ ۔

میرے معملات میں دخل مت دیا کرو فروا انکی بات پوری ہونے سے پہلے ہی بابا کی نرم مگر دو ٹوک آواز سنائی دی تھی

معراج تم سفیر کو کال کر کے پوچھو کب تک ہوگا اسکا کام مکمل اور اسکو یہ بھی کو کہہ دو ویک اینڈ پہ گھر چکر لگائے بات ہوئی تھی میری بابا اگلے مہینے تک ہو جایگا سب کچھ دراصل لیگل معملات میں کچھ وقت تو لگ ہی جاتا ہے اور وہ پرسوں آرہا ہے

اتنے میں معراج صاحب کا فون بجا تھا اور وہ معذرت کرتے اٹھ گئے تھے

معراج سلطان ہائی کورٹ جج تھے جبکہ شمس سلطان نے اپنے بابا کے کاروبار کو آگے بڑھاتے ھوئے لیدر امپورٹ ایکسپورٹ کے کاروبار میں اپنی قسمت آزمائ تھی جو کے انکے لئے بہت اچھا ثابت ہوا تھا اب وہ شہر کے مشہور کاروباری شخصیت تھے اور بابا انکے کام سے بہت خوش تھے سفیر سلطان نے بھی پڑھائی مکمل کر کے بابا کے ساتھ بزنس جوائن کر لیا تھا اس نے4سال قبل اسلام آباد میں اپنی کمپنی کی ایک اور برانچ کھو لی تھی جس کی وجہ سے وہ اسلام آباد ہوتا تھا اور ہر پندرہ دن یا مہینے بعد گھر آیا تھا اور یوسف سلطان کو سفیر کی ایک یہی بات پسند نہیں تھی

نگین کی موت کے بعد بابا نے بہت مشکل سے خود کو سمبھالا تھا اب وہ کافی حد تک چڑچڑے ہو چکے تھے لیکن ہا لے اور سفیر انکو بہت اچھی طرح ڈیل کر لیتے تھے وہ جب تک ہا لے کو نہ دیکھتے انکا دن نہیں شروع ہوتا تھا اب انہوں نے سفیر کو اسلا آباد چھوڑ کے کراچی شفٹ کا حکم دیا تھا جس کو ماننے کا سفیر پابند تھا وہ خود بھی گھر سے دور رہ کے تھک چکا تھا اسلئے اپنے ایک دوست کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے اسلام آباد والی برانچ اسکے حوالے کر کے آج کل کراچی آنے کو پر بول رہا تھا

مدحت کے کمرے میں بیٹھی ہا لے اپنے موبائل پہ سکر و لنگ کر رہی تھی جب اسکو معراج سلطان کی کال موصول ہوئی تھی اسنے حیرت سے موبائل کو دیکھا اور کال اٹینڈ کی تھی

خیریت ہے جج صاحب ایک گھنٹے میں دو دو کالز کیا گزارا نہیں ہورہا بیٹی کے بغیر ؟ یا پھر کو ئی مجرم نہیں ملا آج کی تاریخ میں سزا سنانے کو؟ کال اٹینڈ کرتے ہی انکو کچھ بولنے کا موقع دئیے بغیر وہ شوخی سے بولی تھی

آپکی اطلاع کے لئے عرض ہے کے جج صاحب کو آپکی کوئی یاد نہیں آ رہی اور نا ہی شہر میں مجرموں کا قحط پڑا ہے بلکہ آپکے دادا صاحب کا حکم ہے کے آپ یونی جانے سے پہلے ان سے مل کے جا ینگی اور ہا لے کا جواب سنے بغیر کال کاٹ دی تھی

لیکن بابا میری بات تو سن ۔۔۔۔۔ ہیلو ہیلو بابا شٹ یار کال کیوں کاٹ دی

مجھے ہسپتال جانا تھا پہلے اور اب یہ نیا حکم

اسنے کال لوگ کھولی اور ہارون شاہد کا نمبر ڈائل کرنے لگی ساتھ ہی کچھ بڑ بڑا رہی تھی

ہیلو ہارون کی نیند میں ڈوبی ہوئی آواز سنائی دی تھی

مدحت کے گھر پہنچو دس منٹ کے اندر ہا لے نے حکم صادر کیا تھا

For your kind information

یہ تمہارے ڈرائیور کا نہیں ہارون شاہد کا نمبر ہے ایم این اے کے بیٹے ہارون شاہد کا بات آئ دماغ میں یا نہیں؟ وہ جل کے بولا تھا

(جبکہ پھرتی سے اپنے بستر سے اٹھ کے اب باتھ روم کی طرف جا رہا تھا تو یہ طے تھا کے ہارون شاہد ہا لے)سلطان کو منع نہیں کر سکتا

And for your kind information

ہارون شاہد صاحب میری گاڑی رات ہسپتال سے تمہارے گارڈز لے کے گئے ہیں وہ بھی تمہارے کہنے پہ اور اگر میں۔ ۔ ۔

رائل بلیو شرٹ پہن کے آیا وہی جو میں نے دی تھی اچھی لگتی ہے تم پہ اسکو بولنے کا موقع دئیے بغیر ہا لے اپنی بات کر کے کال کاٹ چکی تھی (اگلے کی بات سنے بغیر کال کاٹنا شاید ان باپ بیٹی کا پسند)یدہ کام تھا

جب کے دوسری طرف ہارون کلستا رہ گیا تھا اور جل کے بڑ بڑایا تھا

وہ رائل بلیو نہیں نیوی بلیو ہے ہونہہ

ہارون ہا لے کے ماموں شاہد حسین کا بیٹا تھا ہا لے کا اوور پوزیسو بیسٹ فرینڈ وہ اسکے قریب کسی بھی انسان کو برداشت نہیں کرتا تھا یہاں تک کے اسنے ہا لے سے کہہ رکھا تھا کے ہا لے سے شادی بھی وہ ہی کریگا (جس پہ ہا لے نے اسکو بھگا بھگا کے مارا تھا)وہ کہتا تھا کے اگر ساری دنیا بھی اسکو چھوڑ دے تو ہارون شاہد وہ واحد بندہ ہوگا جو ہا لے کے ساتھ کھڑا رہے گا اسکی اور ہا لے کی عمر میں تین سال کا فرق تھا لیکن ہا لے اسکو برابر خوار کرواتی تھی ہارون کی ماں نے معراج سلطان اور حسینہ بیگم سے ہارون کی خواہش پہ اسکے اور ہا لے کے رشتے کی بات کر رکھی تھی جس کے جواب میں انہوں نے ہا لے کی پڑھائی ختم ہونے تک کا وقت مانگ رکھا تھا البتہ انہوں نے کہیں اور رشتہ نہ کرنے کی یقین دہانی ضرور کروا دی تھی ہا لے اور ہارون اس بات سے واقف تھے لیکن ان دونوں کے درمیان ایسی کوئی بات فلحال نہیں ہوئ تھی

پندرہ منٹ بعد جب ہا لے گیٹ سے باہر نکلی تو اسکو ہارون گاڑی کے ساتھ ٹیک لگائے کھڑا نظر آیا تھا اسکی آنکھیں اب بھی سرخ تھیں شاید اسکی نیند پوری نہیں ہوئ تھی اسنے وہی بلیو شرٹ پہن رکھی تھی اور اسکے نیچے نیلی جینز وہ بہت ہینڈسم تھا 5فٹ 9انچ قد ہلکا سانولا رنگ کسر تی بدن اور سرمئی آنکھوں والا ہارون شاہد کافی اچھا دکھتا تھا اسکا حلیہ لا پرواہ سا تھا

جبکہ ہا لے نے اسکے برعکس سیاہ لمبی قمیض کے ساتھ سیاہ ہی پاجامہ پہن رکھا تھا اور گلابی دوپٹہ کندھے پہ جھول رہا تھا ہلکا میک اپ کھلے ہوئے بال اسکا حلیہ کہیں سے بھی لا پرواہ نہیں تھا ہا لے کا رنگ گورا تھا بے تحاشا گورا بڑی بڑی سیاہ آنکھیں ناک کٹاؤ دار ہونٹ اور کمر سے تھوڑا اوپر تک آتے سیدھے بھو رے بال وہ حسین تھی بے تحاشا حسین بالکل نگین کی طرح وہ ہو بہو نگین سلطان کی کاپی تھی پہلی بار دیکھنے والے اسکو نگین ہی کی بیٹی سمجھتے تھے

ہارون غصے سے اسکو گھور رہا تھا ہا لے نے قریب پہنچ کے اسکے پیٹ پہ زور سے مکا مارا تھا وہ بلبلا کے رہ گیا تھا !!!! یہ کیا کیا ظالم وہ چلایا تھا

رات مجھ پہ غصہ کرنے اور ابھی لیٹ آنے کا انعام

ہا لے سکون سے بولی تھی

دیکھ لونگا میں تمھیں ہا لے

ہاں تو دیکھو کس نے منع کیا ہے وہ جلتا بھنتا گاڑی میں آ کے بیٹھا تھا اور20 منٹ بعد ہا لے کے ساتھ اسکے گھر میں داخل ہوا تھا

ہا لے جلدی سے دادا کے کمرے کی طرف بڑھ گئی تھی یوسف صاحب اسے دیکھ کے جیسے کھل اٹھے تھے دادا کی جان آگئی میری بیٹی انکا لہجہ محبت سے چور تھا دادا یہ کیا بلیک میلینگ سٹارٹ کردی ہے اپنے پتا ہے کس طرح بھاگی بھاگی پہنچی ہوں میں وہ خفا خفا سی بولی تھی جبکہ اسکے اس طرح خفا ہونے پہ بھی دادا جان کھل کے مسکرا دیے تھے

میرا بچہ دادا نے اپنے بازو وا کیئے تھے نگین بھی بالکل اسی طرح خفا ہوتی تھی

)(ہا لے کے ساتھ بات کرتے ہوئے انکی ہر دوسری بات نگین پہ ختم ہوتی تھی

وہ ہلکا سا مسکراتے ہوئے انکے سینے سے لگی تھی

پھر تھوڑی دیر تک وہ دونوں باتیں کرتے رہے تھے اسکے بعد ہا لے ہار ون کے ساتھ یونیورسٹی کے لئے روانہ ہو چکی تھی2 بجے وہ وہاں سے فارغ ہونے کے بعد ہارون اسکو پک کرنے آ گیا تھا

تم کیوں آ گیئے میری کار بھجوا دیتے سیٹ بیلٹ لگاتی ہا لے نے اس سے پوچھا تھا

اگر تمھیں لگتا ہے اس غنڈے کے پاس میں تمھیں اکیلے جانے دیتا تو تم غلط ہو کزن صاحبہ وہ تپا نے والی مسکراہٹ کے ساتھ بولا تھا

کیوں تم میرے بھائی ہو یا باپ ؟

دونوں نہی البتہ مستقبل کا شوہر ضرور ہو سکتا ہوں وہ سکون سے بولا تھا

دل کے بہلانے کو غالب خیال اچھا ہے وہ طنز کرتے ہوئے بولی تھی

اتنے میں ہا لے کو مدحت کی کال آگئی تھی تو ہارون چپ ہوگیا تھا

)(جانتا تھا اب یہ کال ہسپتال پہنچنے کے بعد ہی بند ہوگی

ہسپتال پہنچ کے ہا لے نے کال ڈسکنیکٹ کی تھی اور گاڑی سے اتر گئی تھی

آئ سی یو کے باہر وہ دروازے کے بیچ میں کھڑا ہو چکا تھا اب کیا ہے؟ ہا لے بری طرح جھنجھلائی تھی

ہا لے یہ پہلی اور آخری بار ہے آج کے بعد میں تمھیں یہاں نہ دیکھوں آج یہاں سے واپس جاتے ہوئے تم یہ بھول جاؤگی کہ کل رات تم کسی زخمی کو ہسپتال لے کے آئی تھی یا تمہارا اس سے کوئی بھی واسطہ ہے وہ زندہ ہے یا مر گیا اس بات سے تمہارا کوئی تعلق نہیں ہوگا تم یہ بات بھول جاؤگی کے کل کی رات تمہاری زند گی میں آئی بھی تھی سمجھ میں آگیا ؟

کچھ دیر پہلے والی شوخی اب مفقود تھی وہ آنکھوں میں گہری سنجیدگی لئے ہا لے کو دیکھ رہا تھا

ہاں یار سمجھ آگیا ہے مجھے اب جان چھوڑ بھی دو ایک کام کیا کر دیا دماغ خراب کر دیا ہے بھلا میرا اسسے کیا واسطہ)ہوگا

وہ جب اندر داخل ہوئی ڈاکٹر اسکا چیک اپ کر رہے تھے اسکو دیکھتے ہی طنزیہ مسکراتے ہوئے کہنے لگے ویلکم میڈم ویلکم رات آپ اپنے شوہر کو اس حالت میں چھوڑ کے چلی گئیں یہ بیچا رے صبح سے آپ کا پوچھ رہے تھے اپنی طرف سے وہ اپنا بدلہ لے چکے تھے

(اب ان بیچارے کا بھی کیا قصور تھا ہارون نے انکو پیسوں کے نام پہ ایک دھیلا بھی نہیں دیا تھا الٹا انکو ڈرا دھمکا کے ایک ایسے انسان کا علاج کروایا تھا جو کے سیدھا سیدھا پولیس کیس تھا)

ڈاکٹر صاحب آپ جا سکتے ہیں ہارون چبا چبا کے بولا تھا ڈاکٹر کھسیانی سی ہنسی ہنستا وہاں سے جاچکا تھا

ہا لے نے ہارون کو ایک نظر دیکھا تھا وہ اسکا اشارہ سمجھ چکا تھا

پانچ منٹ ہیں تمہارے پاس جو بات کرنی ہے کر لو وہ با آواز بلند کہتا وہاں سے جا چکا تھا

(اس سارے وقت میں عمر حیات نےبس ہا لے سلطان کو ہی دیکھا تھا بغیر پلک جھٹکے)

ہسپتال کے بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے بیٹھا نوجوان ستائیس یا اٹھائیس برس کا تھا اسکی آنکھیں سیاہ تھی زہین چمکتی ہوئی کسر تی جسم ماتھے پہ بکھرے سیاہ بال چہرے پہ سنجیدگی وہ کافی دراز قد بھی تھا مختصر یہ کہ وہ ایسے مردوں میں سے تھا جنہیں ایک بار دیکھ لو تو بار بار دیکھنے کا دل کرے وجہ اسکے چہرے کے خد و خال نہیں تھے وجہ ایک بے اختیار سی کشش تھی جو اسے دیکھتے ہی اپنی جانب کھینچتی تھی

ہا لے اب اسکے قریب آ چکی تھی اور پاس رکھی کرسی پہ بیٹھ چکی تھی عمر حیات سانس روکے اسکو اپنے قریب بیٹھا دیکھ رہا تھا وہ اپنی کیفیت سمجھنے سے قاصر تھا

تم کیسے ہو اب ؟ ہا لے کی آنرم واز اسکو واپس اپنے حواس میں لیا تھی

وہ ہنوز ہا لے کو دیکھتا جارہا تھا

میں کچھ پوچھ رہی ہوں تم سے ؟ اب کے ہا لے ذرا بلند آواز میں بولی تھی

"اب " بالکل ٹھیک ہوں وہ نرمی سے بولا تھا

(اسکی آواز بہت پیاری تھی سنجیدہ ٹھہرا ہوا لہجہ وہ اتنا آرام سے بولتا تھا کے اس کے لفظ گنے)جا سکیں

خیر مکمل ٹھیک تو اب بھی نہیں ہو آرام کی ضرورت ہے تمھیں ویسے تمھیں کس نے گولی ماری تھی؟ ہا لے نے پوچھا تھا

آپکی مدد کا شکریہ اسنے بات پلٹ دی تھی

کوئی بات نہیں خیر اب ذرا اپنے لڑائی جھگڑے چھوڑ دو مرتے مرتے بچے ہو تم اپنی فیملی کا سو چو ذرا کیا ملے گا اس غنڈہ گردی سے وہ سمجھانے والے لہجے میں بولی تھی

ایک گولی میرے پیٹ کو چھو کے گزری تھی اور ایک گولی میرے بازو میں لگی تھی میں مرتا نہیں دونوں زخم گہرے نہیں تھے اور میری کوئی فیملی نہیں ہے وہ نارمل لہجے میں بولتے گویا ہا لے کے علم میں اضافہ کر گیا تھا ہا لے کے تو سر پہ لگی تلوؤں پہ بچھی تھی

مطلب میں پاگل ہوں جو تمھیں اتنی مشکل سے یہاں لے کے آیی علاج کروایا پوری رات تمہارے لئے پریشان رہی ڈاکٹر کی اتنی منتیں کیں اپنے دوست کو پریشانی میں ڈالا پورے دو کلو خون نکال لیا ان ڈاکٹرز نے میرا اور تم کہہ رہے ہو تم کون سا مر جاتے

ہا لے جب بولنے پہ آ ئی تو غصے سے بولتی ہی چلی گئی تھی

آپکو میری وجہ سے زحمت ہوئی اسکے لئے معافی چاہتا ہوں وہ سکون سے بولا تو ہا لے ذرا ٹھنڈی ہوئی تھی خیر اب تم جو مرضی کرو میں تمھیں آخری بار دیکھناآ ی تھی اور اب میں چلتی ہوں تمہارے سب بلز پے ہو چکے ہیں اپنا خیال رکھنا اللہ حافظ

کل رات آپ ڈر کیوں کی تھیں؟ اسنے جیسے عجلت میں ایک بے تکا سوال کیا تھا شاید وہ اسے مز ید روکنا چاہتا تھا (کوئی بھی نارمل انسان کسی کو آدھی رات کے وقت سڑک کے بیچ خون میں لت پت دیکھ کے ڈرے)گا ہی ہا لے کے باہر جاتے قدم اسکی آواز پہ تھمے تھے

میں ڈری نہیں تھی اسنے مڑے بغیر جواب دیا تھا

تو پھر آپ نے جانے کی کوشش کیوں کی تھی؟ اسنے ایک اور سوال کیا تھا

میں دراصل کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی مجھے بہت برا لگتا ہے مجھے اسکی تکلیف فیل ہوتی ہے بس اسلئے کیا آپ کل پھر آ ینگی مجھے دیکھنے ؟ وہ جلدی جلدی سوال کر رہا تھا

اسنے پوری طرح گھوم کے مقابل کو گھور کے دیکھا تھا

کیوں تم مرے خالہ کے بیٹے لگتے ہو جو روز روز پہنچ جاؤں ملنے ؟ اتنی مشکل سے تو آج آئی ہوں لاڈ صاحب کے نخرے تو دیکھو

آخری فقرہ زیر لب ادا کیا تھا

ویسے ایک بات بتاؤ تم اتنے کمزور دکھتے تو نہیں ہو کے ہسپتال نہ جا پاتے یا کسی کو کال کرنے کی ہمت خود میں نہیں پاتے تو پھر کیوں تھے وہاں ؟ اور ابھی تم نے کہا کے گولی تمھیں چھو کر گزری تھی تم مرتے نہیں تو پھر مجھ سے یہ کیوں کہا تھا "میں جینا چاہتا ہوں " ہا لے نے تجسس کے مارے پوچھا تھا

میں نے کہا تھا میں مرتا نہیں مطلب میری سانسیں چلتی رہتیں لیکن میں جی نہیں پا تا اگر آپ چلی جاتیں وہ بہت نارمل لہجے میں بولا تھا

اسکے لہجے میں کچھ بھی ایسا نہیں تھا کہ غور کیا جائے

ان دونوں باتوں میں بھلا کیا فرق ہوا ہا لے حیران تھی

ہم جب اگلی بار ملیں گے تب بتاؤں گا وہ اسکو دیکھتے ہوئے بولا تھا

نہیں ہم نہیں ملیں گے)(اسے غلط لگتا تھا

عمر نے کچھ کہنے کو منہ کھولا ہی تھا کے ہارون اندر داخل ہوا اسے آتے دیکھ ہا لے نے آخری نظر عمر کو دیکھا تھا اسکی سیاہ نیچے آنکھوں کے ہلکے پڑ گئے تھے ہونٹ پیڑی زدہ لگ رہے تھے شاید اسکا کافی خون بہہ گیا تھا ہا لے کو بے اختیار اس پہ ترس آیا تھا لیکن پھر بغیر کچھ کہے وہ ہارون کے ساتھ دروازہ پار کر گئی تھی عمر اسکو جاتے دیکھتا رہا اسے وہ شخص اس وقت بہت برا لگا تھا اتنے میں ڈاکٹر دوبارہ اندر آ چکے تھے

جی تو عمر صاحب اب آپ کافی بہتر ہیں توبلز کے بارے میں بات کر لیں (کنجوس)ڈاکٹر

جی ضرور بلز کے ساتھ ساتھ پچھلے ہفتے لائی جانے والی ماہم فیروز کی بھی بات کر لیتے ہیں جنکا نوزائیدہ بچہ آپنے اپنی بھانجی انعم رحمان کو دے کے انکی مری ہوئی بچی فیروز صاحب کو یہ کہہ کے تھما دی کی انکا بچہ ماں کے پیٹ میں ہی مر گیا تھا وہ بھی ہسپتال لانے کے دو گھنٹے پہلے کیا کہتے ہیں پھر کروں فیروز صا حب کو فون اور انسے کہوں کے آپکی بھانجی کے بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں وہ ایسے بات کر رہا تھا جیسے ڈاکٹر کو کسی فلم کی کہانی سنا رہا ہو . ڈاکٹر کے کاٹو تو لہو نہیں بدن میں وہ سن سے اپنی جگہ جم چکے تھے آپپ آپ یہ سب کیسے جانتے ہیں؟ ڈاکٹر مارے شاک کے بس اتنا ہی کہہ سکے تھے

مجھے سب پتا ہوتا ہے عمر حیات مسکراتے ہوئے بولا تھا

مسکراتے ہوئے اسکے گال میں گڑھا بنتا تھا

خیر میری ڈسچارج فائل تیار کرو میں10 منٹ میں نکل رہا ہوں

لیکن آپکی کنڈیشن اس قابل ڈاکٹر کی بات پوری ہونے سے پہلے عمر نے انکو ایک گھوری سے نوازا تھا

میں کرتا ہوں ڈاکٹر جلدی سے بولے تھے پھر رک کے ذرا جھجھکتے ہوئے پوچھنے لگے آپ کسی سے کچھ کہیں گے تو نہیں؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.