تارکول کی خالی سڑک اس وقت خون سے تر تھی ایک27 یا28 برس کا نوجوان اس وقت سڑک پہ پڑا کر اہ رہا تھا اسکے آس پاس خون تھا سرخ سیال اسکے جسم سے نکلتا ہوا سڑک کو بھگو رہا تھا درد حد سے سوا تھا اس نوجوان کے پیٹ اور بازو پہ گولی لگی تھی یہ اس کے دشمنوں کا کام تھا یہ بات وہ جانتا تھا اسے درد ہورہا تھا بہت درد ہورہا تھا لیکن وہ برداشت کر رہا تھا نہ جانے کیوں اسکے کراہنے میں ایک مصنوعی پن سا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ یہ سب جان بوجھ کے کر رہا تھا اسکا فون اسکی پینٹ کی جیب میں تھا وہ چاہتا تو پولیس یا پھر اپنے کسی گھر والے یا دوست کو کال کر کے بلا سکتا تھا ہسپتال بھی قریب ہی تھا وہ اگر چاہتا تو بہت مشکل سے ہی سہی لیکن کسی طرح وہاں جا سکتا تھا لیکن شاید وہ اس درد سے لطف اندوز ہورہا تھا وقفے وقفے سے کراہنے کے بعد وہ چپ ہوجاتا تھا بالکل ساکت شاید وہ اس کھیل سے محضوض ہورہا تھا تقریباً5 منٹ بعد اسے دور سے ایک گاڑی کی ہیڈ لائٹس اپنی آنکھوں میں چبھتی محسوس ہوئی تھی اسنے ناگواری سے اس گاڑی کو قریب آتے دیکھا تھا چند لمحوں بعد ہی وہ گاڑی اسے اپنے بالکل قریب آتی نظر آئی تھی گاڑی کے شیشے شاید کھلے تھے کیوں کے وہاں سے کسی کے چیخ چیخ کے بو لنے کی مدھم سی آواز اسے یہاں تک سنائی دے رہی تھی اسے چلانے والی شاید ایک لڑکی تھی جو کے بغیر سڑک پے دیہان دئیے
اپنے موبائل نے کسی سے کال نے بات کرتے ہوئے بری طرح چیخ رہی تھی اسنے پیلے اور ہرے رنگ کے امتزاج کا جوڑا پہن رکھا تھا وہ لڑکی اب بھی چیخ رہی تھی جب میں نے آپ سے کہا بھی تھا کوہ ڈریس نتاشا پہن چکی ہے اور اب میں کسی صورت اس ڈریس کو ہاتھ نہی لگاونگی تو اپنے کسسے پوچھ کے خریدا وہ ڈریس مقابل شاید اپنے حق میں کچھ بول رہا تھا کے گاڑی کی ہیڈ لائٹس کی روشنی میں اسکی نظر سامنے سڑک پہ پڑے وجود پہ پڑی تھی اسنے فل سپیڈ سے بریک لگائی گاڑی کے ٹائر بری طرح چرچراے تھے اسے لگا تھا کو ئی چرسی یا کوئی فقیر وہاں سو گیا ہوگا غصے سے لال وہ کار سے باہر نکلی لیکن سامنے والے کی حالت دیکھ کے بے اختیار اپنے دونو ہاتھ ہونٹوں پے رکھ لئے اور اپنی چیخ کا گلا گھونٹ دیا سڑک پے پڑے نوجوان نے با مشکل آنکھیں کھول کے اپنے سامنے کھڑے وجود کو دیکھنا چاہا لیکن بصارت دھندھلی ہو رہی تھی وہ لڑکی اب بھی پھٹی پھٹی آنکھوں سے اسکو دیکھ رہی تھی فون اسکے کانپتے ہاتھوں سے چھوٹ چکا تھا وہاں سے اب بھی کسی کے ہیلو ہیلو کی آواز آ رہی تھی ہا لے کیا تم سن رہی ہو؟ فون سے آتی آواز نے اسکی توجہ اپنی جانب کھینچی تھی اسنے مرے مرے ہاتھوں سے فون اٹھایا اور کال ڈس کنیکٹ کردی اسنے روشنی میں سامنے پڑا وجود تو دیکھا تھا لیکن اس کے جسم سے نکلے خون سے تر روڈ کو نہیں ورنہ وہ گاڑی سے باہر آنے کی ہمت نہیں کرتی اب وہ تیز تیز قدم اٹھاتی اپنی گاڑی کی جانب چل رہی تھی کے اس زخمی کی آواز نے اسکے قدم زنجیر کئے تھے "میری م مدد دد کر ر۔۔ رو زخمی کی گھٹی گھٹی آواز اسکو سنائی دی تھی لیکن وہ مڑی نہی چند لمحے چند سانسیں وہ وہیں جمی کھڑی رہی اسنے ایک قدم آگے بڑھایا ہی تھا کے ایک بار پھر اسکی آواز لڑکی کی سماعت سے ٹکر ای تھی
رک جاؤ پل ۔۔ پلیز وہ بد قت بول پا رہا تھا اور وہ لڑکی مڑی تھی (اگر ہا لے سلطان کو پتا ہوتا کے پیچھے مڑ کے دیکھنے سے اسکی زندگی اتنی تبدیل ہوجایگی تو وہ ایک منٹ یہاں نہ رکتی)وہ قدم قدم چلتی اسکے قریب آ چکی تھی اور اب گھٹنوں کے بل اسکے قریب بیٹھ چکی تھی اور اپنا چہرہ اسکے قریب کر کے اس سے اسکی حالت پوچھ رہی تھی اس زخمی حالت میں بھی اسکی آنکھوں میں تحیر اتر آیا تھا کے رات کے اس پہر یہ لڑکی ایک زخمی کو دیکھ ک یہاں سے بھاگ کیوں نہی گئی اسکے آواز دینے پہ رک کیوں گئی اس لڑکی ک انے آنے سے پہلے یہاں سے ایک گاڑی ور ایک بائیک گزری تھی لیکن ایک زخمی کو دیکھ کوہ بھاگ کھڑے ہوئے کے کہیں انکے گلے ہی نہ پڑا جائے اور یہ لڑکی
اپنے کندھے کے جھنجھوڑے جانے پے اسے احساس ہوا کے وہ اس سے کچھ پوچھ رہی تھی تم کون ہو؟ کیا ہوا ہی تمھیں ؟ کیا میں تمہارے گھر والوں کو کال کروں ؟ نمبر بتاؤ مجھے اپنا تم سن رہے ہو مجھے وہ اسکو بولنے کا موقع دئیے بغیر اپنی کہے جا رہی تھی؟ یا اللہ میں کیا کرو اسکا وہ بڑبرائی تھی سنو تم کچھ بولو گے تبھی تو میں تمہاری ہیلپ کرونگی بولو بھی ؟؟؟ ؟ اب وہ جھنجھلائ تھی اسکی خاموشی سے
میرا کوئی نہی ہے تبھی اس زخمی وجود کی سرد سی سرگوشی آواز اسکے کانوں سے ٹکر ای
اسے بے اختیار خوف محسوس ہوا تھا کیا میں اس سے ہمدردی کر کے غلط تو نہیں کر رہی اسے اپنے خیالوں سے اس زخمی کی آواز نے نکالا تھا
کیا آپ مجھے ہسپتال لے جا ینگی ؟ میں اب جینا چاہتا ہوں یہ الفاظ کہتے ہوئے وہ خود حیران تھا تھوڑی دیر پہلے تک وو یہاں سسک سسک کے مرنے کو تیار تھا اور اب؟ وہ زندہ رہنا چاہتا تھا لیکن کیوں اس لڑکی کو دیکھتے ہی اسنے زندہ رہنے کا فیصلہ کیوں کرلیا ؟ ایک گاڑی والے اور بائیک والے کو اسنے کیوں چپ چاپ گزر جانے دیا اگر اسے جینا ہی تھا وہ اتنا کمزور تو نہیں تھا کے کسی سے مدد کے لئے یوں منت کرتا وہ بھی ایک لڑکی سے
دیکھو میرے ساتھ کوئی چالاکی کی تو جان سے مار دونگی تمہیں سمجھے ہیلپ کر رہی ہوں محسن ہوں تمہاری دھوکہ دیاتو دیکھ لینا ویسے کرنی تو نہیں چاہیے تمہاری مدد لیکن کیا کروں اتنا بڑا دل ہے میرا اسکی بات نے وہ خیالوں سے باہر آیا تھا اب وو اسکو اٹھنے کا کہہ رہی تھی درد کو برداشت کرتے وہ بامشکل اٹھنے کی کوشش کرنے لگا اس لڑکی نے اسکو نوجوان کو اٹھنے میں مدد دی وہ کھڑا ہو چکا تھا لیکن اتنی سی کوشش میں مقابل بری طرح ھانپ چکی تھی اللہ کیا کھاتے ہو تم؟ وہ ہانپتے ہوے بولی تھی اب وہ اسکا بازو اپنے کندھے پے ڈال کے اسکو گاڑی تک لے کے جارہی تھی اس سارے وقت میں وہ زخمی چپ رہا تھا نوجوان کو پسنجر سیٹ پے بیٹھا کے اسنے گاڑی اسٹارٹ کی تھی نام کیا ہے تمہارا ؟
لڑکی نے سوال کیا تھا؟ نوجوان ہنوز خاموش ہی تھا
میرا نام ہا لے سلطان ہے اب تم بتاؤ تمہارا نام کیا ہے ساتھ ہی بڑبڑای تھی نخرہ تو دیکھو
عمر ۔۔۔۔۔ عمر حے ۔۔۔۔ حیات وہ نقاہت سے بولا تھا
اب کے ہا لے کو شرمند گی ہوئے تھی وہ زخمی تھا اور وہ اس سے کیسے سوال پوچھ رہی تھی
تمھیں درد تو نہیں ہورہا ؟ ہا لے نے فکر مندی سے پوچھا تھا
"نہیں" یک لفظی جواب آیا تھا ہم جلدی پہنچ جایںگنے ہا لے نے اسکو تسلی دی تھی لیکن کافی دیر بعد بھی اسکی طرف سے کوئی جواب نہ پا کر ہا لے بھی خاموش ہو چکی تھی باقی راستہ خاموشی سے کیا تھا ہسپتال کے دروازے پے پہنچتے ہی وہ بغیر کچھ کہے کار سے اتر گئی تھی 5 منٹ بعد وو عمر حیات کو2 وارڈ بوئز کے ساتھ آتی دکھائی دی تھی درد اب برداشت سے باہر تھا اسکی آنکھیں آہستہ آہستہ بند ہونے لگی تھیں آخری الفاظ جو اسنے سنا تھا وہ یہ تھے
میرا شوہر ہے یہ ڈاکٹر صاحب ایسے کیسے نہیں کرینگے آپ علاج ؟
دیکھیں بی بی یہ پولیس کیس ہے ہم پہلے پولیس کو انفارم کرینگے اسکے بعد ہی ہم کچھ کر سکتے ہیں
ور اگر تب تک میرا شوہر مرگیا تو کیا کرینگے آپ ؟ ؟
یہ آپ کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں اپنی سرخ ہوتی آنکھوں سے وہ چند لمحے ڈاکٹر کو دیکھتی رہی جب سے وہ آئی تھی تب سے یہی بحث چل رہے تھی اس وقت رات کے3 بج چکے تھے اب تک ناجانے گھر میں بجو اسکے لئے کتنے جھوٹ بول چکی ہونگی اب اسکی برداشت کی حد ختم ہو چکی تھی اور سامنے کھڑا ڈاکٹر اب اپنے فون کے بٹن دبا رہا تھا شاید وہ پولیس کو کال کر رہا تھا اگر پولیس آجاتی تو کیا ہوتا؟ بابا کو پتا چل جاتا کے وہ مد حت (ہا لے کی دوست)کے گھر پے نہیں ہے بلکہ سڑکوں کی خاک چھان رہی تھی یہ بھی قبول تھا لیکن وو اس وقت رات کے3 بجے ایک انجان زخمی آدمی کو اپنی گاڑی میں بٹھا کے ہسپتال لے کے آپ ہے تو اسکی موت پکی تھی اسکا ذہن اب جمع تفریق کر رہا تھا اس سے پہلے کے ڈاکٹر پولیس کو کال کرتا اسنے ڈاکٹر کا فون انکے ہاتھ سے اچک لیا تھا ایک منٹ ڈاکٹر صاحب میں کال کرلیتی ہوں
جیسی اپکی مرضی یہ کہ کے ڈاکٹر آگے بڑھ گئے جب کے ہا لے اب اس سوچ میں تھی کے کیا کیا جائے ڈاکٹر سے بحث میں ویسے بھی10 منٹ برباد ہو چکے تھےاس وقت ایسا کون تھا جو اسکی مدد کرتا ؟ بجو اونہوں وہ تو خود اتنی ڈرپوک ہیں مدحت یار اسکا تو آج مایوں ہے فراز اوہ نہیں اسکو تو آتے ہوئے بھی2گھنٹے لگ جائنگے کون یہاں جلدی آ سکتا تھا اور پھر اچانک اسکے ذہن میں کچھ کلک ہوا ایک شخص اب بھی تھا جو اسکی مدد کر سکتا تھا جو ہا لے کے کہنے پے آگ میں بھی کود سکتا تھا اسکا خیال آتے ہی ہا لے کی آنکھیں چمک اٹھی تھیں اور اب اسکی انگلیاں ہارون شاہد کا نمبر ڈائل کر رہی تھیں۔ ۔
تقریباً10 منٹ بعد ہارون ہسپتال ک کوریڈ ور میں آتا دکھائی دیا تھا اسکی آنکھیں سرخ تھیں اور بال بکھرے ھوئے وہ یقیناً نیند سے جاگا تھا ہا لے کو اپنے سامنے دیکھ کے وہ دوڑتا ہوا اس تک آیا تھا
ہا لے تم ٹھیک ہونا ؟ تمھیں کہاں لگی ہے؟ تم یہاں کیوں کھڑی ہو ڈاکٹر کہاں ہے؟ تم کیسے کار چل ۔۔ ۔
اققف بس بھی کرو یار میں بالکل ٹھیک ہوں یہ آدمی عمر کی طرف اشارہ کر کے کہا اسکا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے میری کار سے ڈاکٹر سے بات کرو اسکا علاج شروع کرا دو پلیز لیکن یہ سب ۔۔ یہ سب میں بعد میں سمجھا دونگی
اچھا میں ابھی آیا یہ ک کے وہ ڈاکٹر کے کیبن کی طرف بڑھ گیا اور پھر ہا لے سلطان نے5 منٹ بعد دو میل نرسز کو عمر حیات کو آئ سی یو میں لیجاتے ہوئے دیکھا اور آسودگی سے آنکھیں موند لیں لیکن ابھی کہاں اب بتاؤ مجھے یہ کیا چکّر ہے اپنے عقب سے آتی ہارون کی آواز نے وہ جی بھر کے بد مزہ ہوئی تھی
اس وقت میں بہت تھک چکی ہوں یار بعد میں بتا دوں گی وہ کوفت سے بولی تھی
ہا لے مجھے پاگل بنانا بند کرو اس لڑکے کو گولی لگی ہے یہ پولیس کیس ہے اب کے اسکی آ واز میں غصہ تھا اچھا یہ تو بتاؤ تم نے اس کھڑوس ڈاکٹر کو کیا بتایا جو وہ علاج کرنے کو تیار ہوگیا ہا لے کا انداز ٹالنے والا تھا
میںMNA کا بیٹا ہوں کیا کچھ اور کہنے کی ضرورت تھی؟
یار کتنے مزے ہیں نا تمہارے ؟؟؟ وہ اب بھی اصلی موضوع سے بچنا چاہتی تھی
ہا لےdont pretend to be innocent مجھے پوری بات بتاؤ
اور اب اس نے ہار مان لی تھی
اچھا سنو میں گزر رہی تھی ایک روڈ سے اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
اور پھر ہا لے نے اسکو پوری راوداد سنا دی تھی
اور ہارون کے کاٹو تو لہو نہیں بدن میں
کافی دیر بعد وہ بولا تو اسکی آواز میں حیرت تھی غصہ تھا بے بسی تھی
How could you do this how dare you halay i can't believe it i just can't وہ تمہارے ساتھ کیا کچھ نہیں کر سکتا تھا ہا لے تم سوچ بھی نہیں سکتیں اسکو گولی لگی ہے وہ گنڈا ہوسکتا ہے دہشت گرد ہوسکتا ہے ریپسٹ ہوسکتاہے وہ دو منٹ کے اندر تمھیں مار کے تمہاری لاش کو ٹھکانے لگا دیتا اور تمھیں ذرا خوف نہیں آیا تمھیں میرا خیال نہیں آیا ہا لے تم ۔۔ ۔
اققف بس بھی کرو وو اسکی بات کاٹ کر بولی تھی میں زندہ سلامت کھڑی ہوں نا تمہارے آگے کچھ نہیں ہوا مجھے وہ اسکی بات کاٹ کر بولی تھی
بکو مت وہ چلایا تھا
اٹھو ابھی کے ابھی تم گھر جاوگی ابھی اور اسی وقت وہ اسکو بازو سے پکڑ تے ہوئے بولا تھا
ہارون میری بات سنو مجھے وہاں رکنا تھا وہ آدمی بس5 منٹ ور ہارون پلیز بات سنو میں اسکو دیکھنا چاہتی ہوںا سکو ضرورت ہوگی اسکے بلز پے کر ۔۔۔۔ ۔
بس ہا لے بس اس وقت میرے ضبط کا مزید امتحان نہ لو تم گھر جاوگی وہ لڑکا مرتا ہے تو مرے جہنم میں جاتا ہے تو جائے لیکن تم ہا لے تم گھر جاؤگی اور اب میں تمہاری زبان سے ایک لفظ نہ سنوں انکی بات ابھی آدھے میں تھی جب انہوں نے ڈاکٹر کو آئی سی یو سے باہر آتے دیکھا وہ دونوں اچھنبے سے انکو اپنے قریب آتے دیکھتے رہے دیکھیں پیشنٹ کا خون کافی بہہ گیا ہے آپ لوگ فوری طور پہ بلڈ کا انتظام کریں
بلڈ گروپ کیا ہے اس کا ہارون نے بے تاثر لہجے میں پوچھا تھا
او نیگیٹو آپ کو جلدی کرنا ہوگی یہ ارجنٹ ہے ان کو بلڈ کی سخت ضرورت ہے اب کہ ہارون بھی پریشان ہو گیا تھا کچھ بھی ہو وہ ایک انسان تھا اتنا بے حس نہیں تھا کہ کسی کو مرتا دیکھے
آپ ارینج کر دیں ہم نے کر دیں گے ہارون نے حل نکالا تھا
یہrare بلڈ ہے اس وقت ہم نہیں ارینج کر سکتے آپ کو خود کچھ کرنا ہوگا آپ دونوں میں سے کوئی بھی دے سکتا ہے جس کا بلڈ گروپ میچ ہوجائے
آپ کسی بلڈ بینک سے چیک کر لیں ہارون نے ہمت نہیں ہاری تھی
یہ سب آپ کا کام ہے اس وقت ہسپتال کے بلڈ بینک میں صرف ایک ہی بوتل ہے اس گروپ کی وہ ہم آپ کو تب دے سکتے ہیں جب آپ بدلے میں ایک بوتل ارینج کروا دیں اور آپ کے پیشنٹ کی حالت کافی نازک ہے آپ کے پاس پندرہ منٹ ہیں ہمیں بتا دیں جلدی
اس پورے وقت میں ہا لے بالکل پرسکون سی کھڑی تھی
ڈاکٹر ہمیں بس دو منٹ دے دیں ہا لے مطمئن سی بولی تھی ڈاکٹر واپس مڑ گئے تھے
ہارون غور سے ہا لے کو دیکھ رہا تھا اور اگلے ہی لمحے وہ نفی میں سر ہلانے لگا نہیں ہا لے ایسا بالکل بھی نہیں ہوگا اپنے ذہن سے یہ سوچ نکال دو
ہارون میرا اور اس کا بلڈ گروپ سیم ہے وہ اب پر جوش سی تھی
بالکل بھی نہیں میں خود جا کے اس کا گلہ دبا دوں گا اگر تم نے ایسا کچھ سوچا بھی تم نہیں دوگی خون سمجھی تم میں یہ نہیں کرنے دوں گا
یار یہ ایک ایڈوینچر ہوگا سمجھو تو سہی میں نے آج تک بلڈ ڈونیٹ نہیں کیا مجھے فیل کرنے دو میں دیکھنا چاہتی ہوں کیسا محسوس ہوتا ہے کسی کو اپنا خون دے کر
ہر گز نہیں یہ نہیں ہوگا میں پتہ کرتا ہوں کسی بلڈ بینک سے میں ارینج کر لوں گا وہ اب چڑ کر بو لا تھا
ہا لے نے چند لمحے اسکی آنکھوں میں دیکھا تھا ہارون بے بسی سے اس کو دیکھتا رہا اور پھر ہارے ہوئے انداز میں گردن جھکا دی وہ اپنی بات منوانا جانتی تھی
I hate you for this
وہ دبا دبا چلایا تھا ہا لے نے گویا سنا ہی نہیں
ہا لے نے ڈاکٹر سے بات کر لی تھی کچھ ضروری ٹیسٹس کے بعد اب وہ ایک بیڈ پہ لیٹی تھی ایک تیس پینتس سالہ مسیح نرس اس کی کلائی پہ کینولا فکس کر رہی تھی وہ جتنی مطمئن تھی ہارون اتنا ہی بے چین
آرام سے لگاؤ تم نے تو بازو سرخ کر دیا ہے اسکا وہ نرس کو جھڑک رہا تھا
سر آپ لگا لیں آ کر اگر اپنی بہن کی اتنی فکر ہو رہی ہے وہ نرس شدید کوفت زدہ نظر آتی تھی ہا لے نے اپنی مسکراہٹ دبا ی تھی
تم مجھے سکھاؤ گی بہن نہیں ہے یہ میری سمجھی تم کام کرو اپنا یہاں لوگوں کے رشتے نہ بنا نے لگ جاؤ
شوہر تو ان کے اندر ہیں بھائی ہی ہوں گے نہ آپ مجھے سکھا رہا ہے جیسے دس سال سے یہاں جھک مارتی رہی ہوں میں وہ اب بھی جلی کٹی لگتی تھی
میں تمہاری شکایت کر دوں گا ہسپتال کے انتظامیہ سے دو منٹ کے اندر یہاں سے غائب ہو جاؤ ورنہ اس جاب سے ہاتھ دھو لو تم
وہ بڑبڑاتی ہوئی وہاں سے نکل گئی تھی
جیسے جیسے خون کی بوتل بھرتی جا رہی ہارون کا دل بیٹھا جا رہا تھا یار یہ بہت زیادہ بھر گئی ہے اب کیا سارا خون نکال لیں گے نرس چلو اب اس کو ہٹاو بھی تم لوگ تو قصائی ہی بن گئے ہو
ہارون پلیز تم چپ کر کے نہیں بیٹھ سکتے ہا لے کو کوفت ہوئی تھی لیکن جواب ندارد یہ بھی ایک انداز تھا کے وہ ناراض ہے اس سے قریب ایک گھنٹہ بعد ہارون تنے ہوئے تاثرات کے ساتھ ہا لے کے ساتھ چلتا ہوا اپنی کار تک آیا تھا
ہا لے کو کار میں بیٹھانے کے بعد وہ ڈرائیونگ سیٹ پے آ کے بیٹھا تھا اور ہا لے بھی خاموشی سے بیٹھ چکی تھی اسکا دل چاہ رہا تھا ہاتھ بڑھا کر میوزک ہی آن کر دے لیکن خود پہ جبر کئے بیٹھی رہی میوزک کے بغیر اسکا ایک منٹ بھی نہیں گزرتا تھا کجا کہ اتنا لمبا سفر کافی دیر خاموشی چھآئ رہی اس کے بعد ہارون نے بولنا شروع کیا تھا میں نے شام تمھیں کال کی تھی تم نے کہا تم مدحت کے گھر کروگی رات اور رات کے3 بجے تم مجھے کہتی ہو کے تمہارا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے میں مرنے والا ہوگیا تھا یہ سن کے ہا لے یہاں آ کے مجھے کیا دیکھنے کو مل رہا ہے کہ ہا لے بی بی ایک انجان آدمی کو اپنا شوہر کہہ کے اسکا علاج کرا رہی ہوا ور پھر اس کو بلڈ بھی ڈونیٹ کرنا ہے بی بینے تمھیں کچھ اندازہ ہے اگر وہ لڑکا کچھ کر دیتا ؟؟ یا پھر پولیس آجاتی ؟ چلو وہ بھی چھو ڑو ہسپتال میں کوئی اکیلی لڑکی سمجھ کے کچھ کر دیتا ؟ ؟ ہا لے ہر کوئی بھروسے کے قابل نہیں ہوتا ہے تمھیں پتا ہے پورا راستہ تمہاری سلامتی کی دعا کرتا آیا ہوں میں اور تم
اچھا اب بس کر و اور میری سنو ہا لے جیسے بور ہوچکی تھی اس تقریر سے میں نے جب اسکو سڑک پہ دیکھا پہلے میں واقعی ڈر گئی تھی تم سب کا خیال بھی آیا تھا یہ بھی سوچا تھا کے وہ میرے ساتھ برا کر سکتا ہے لیکن صرف 2منٹ کے لئے میں نے خود کو اسکی جگہ پہ رکھا اور بس میں نے اسکی مدد کر نے کا فیصلہ کر لیا اور بلڈ ڈونیٹ کرنا ثواب ہے اور اب اگر تم نے ایک لفظ بھی اور کہا تو میں کار سے اتر جاوں گی اور آئندہ کبھی تمھیں مدد کے لئے نہیں
اچھا اچھا بس اب وہ اسکی بات کاٹتے ہوئے بولا تھا زیادہ جھانسی کی رانی بننے کی ضرورت نہیں بڑی آیی تمھیں پتا ہے
I am still shocked yaar
تم اسکا خون دیکھ کے بھی نہیں ڈری
اب تم چپ کروگے یا میں یہاں سے کود جاؤں
اچھاrelar یہ بتاؤ اب اسکا کرنا کیا ہے
کیا مطلب کیا کرنا ہے اسکا علاج ہوگا اور وہ چلا جایگا جہاں سے آیا تھا تم نے اسکے بلز تو کلیئر کر دیے نا ؟
ابا تنا بھی کنگال نہیں ہوں
اسکی بات پہ وہ ہلکا سا ہنسی تھی اسے ہنستے دیکھ ہارون بھی مسکرا دیا تھا
کہاں چھوڑوں اپنے گھر یا مدحت کے ؟
مدحت کے گھر چھوڑ دو
اس وقت جاؤگی برا نہیں لگے گا؟
آج ساری رات جاگنے کا ارادہ تھا وہاں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ابھی تک سب شغل لگا رہے ہیں میں نے میسج کر کے پوچھ لیا ہے
تم ویک تو نہیں فیل کر رہی ؟
نہیں میں ٹھیک ہوں اینرجی ڈرنک کام دکھا رہی ہے
ویسے تم نے اسکو اپنا شوہر کیوں کہا ابھی تک دل جل رہا ہے میرا وہ اپنے چہرے کے زاویے بگاڑ کے بولا تھا وہ ہینڈسم ہی اتنا تھا ہا لے مسکراہٹ دبا کے بولی تھی
بدلے میں ہارون نے اسکو گھوری سے نوازا تھا
بکو مت
یار میں کیا بولتی مجھے پتا تھا وہ اسکو ایسے ایڈمٹ نہ کرتے کبھی بیچارہ بہت زخمی تھا رحم آگیا مجھے
اتنے میں وہ مدحت کے گھر پہنچ چکے تھے
کل آنا مہندی پہ اوکے ؟
تم نے آج بہت غلط کیا ہے میں اس بارے میں تم سے بات کروں گا کل معاف نہیں کیا میں نے اندر جاؤ اب صبح لینے آؤں گا میں بائے
اچھا صبح وقت پے آجانا ہسپتال چلیں گے میں اسکو دیکھنا چاہتی ہوں
میں ٹاانگیں توڑ دوں گا وہ غرا یا تھا
اچھا اچھا دیکھ لوں گی تمھیں صبح10 بجے آجانا اور پھر بغیر اسکی کوئی بات سنے ہا لے گیٹ کے اندر چلی گئی تھی وہ بھی ٹھنڈی سانس بھرتا گاڑی میں جا بیٹھا تھا
اب یہ تو طے تھا کے صبح10 بجے ہارون شاہد آگیا اور ہا لے کو ہسپتال لے جایگا
فجر کی اذان بلند ہو چکی تھی اذان کی آواز سن کر وہ کلمہ پڑھتی اٹھ بیٹھی تھی پیروں میں سلیپر اڑس کر وہ وضو کرنے واش روم میں بند ہوچکی تھی
تھوڑی دیر بعد جب وہ باہر نکلی تو اسکے چہرے سے پانی کے شفاف قطرے ٹپک رہے تھے اسنے جاے نماز بیچھاٴی اور سنّت کی نیت باندھ لی
تھوڑی دیر بعد جب اسنے دعا کے لئے ہاتھ اٹھاے تو اسکے چہرے پہ ایک الگ ہی مسکراہٹ تھی
یا اللہ وہ شخص جو میرے دل کا چین ہے اسے جلد میرے سامنے لے آ میرے مالک اس شخص کے علاوہ یہ دنیا بے رنگ ہے آپکو پتا ہے جی چاہتا ہے وہ سامنے بیٹھے اور میں اسکو دیکھتی جاؤں یا اللہ وہ کیوں ہے اتنا پیا را اسکے الفاظ بے ربط تھے لیکن اگر کوئی اسکی مسکراہٹ دیکھ لیتا تو سمجھ جاتا کے یہ شخص مہر ماہ کے لئے ساری دنیا ہے وہ جاے نماز تہہ کر کے اٹھی بیڈ کی سائیڈ ٹیبل سے موبائل اٹھایا اور ہا لے کو کال ملانے لگی
تیسری بیل نے کال ریسیو ہو ہوچکی تھی
السلامعلیکم ہا لے کیسی ہو؟ اسنے محبت سے پوچھا
مہر پلیز اس وقت سونے دیں کیا صبح صبح آپکو کوئی کام نہیں؟ وہ جو ایک گھنٹہ پہلے سوئی تھی مہر کی کال سے بری طرح بیزار ہوئی تھی
جبکہ مہر کے چہرے پے ہنوز نرم سی مسکراہٹ تھی
نماز پڑھلو میری بہن
اچھا نہ پڑھ لونگی ابھی میں کال کاٹ رہی ہوں
اور اسنے کال کاٹ بھی دی تھی
مہر نے مسکرا کے سر کو نفی میں ہلایا اور زیر لب کہا
یہ نہیں سدھریگی
اور پھر ناشتہ بنانے چل دی
دوسری طرف ہا لے کی نیند خراب ہوچکی تھی
وہ تب تک اذان کو نظر انداز کرتی تھی جب تک اماں یا مہر میں سے کوئی نماز پڑھنے کاکہ نہ دے جیسے ہی کسی نے ک دیا لو جی ہا لے کا سکون غارت ہوگیا اب جب تک وہ پڑھ نہ لیتی اسکو سکون نہ آتا اسلئے مندی مندی آنکھوں سے اٹھی اور باتھ روم کی طرف چل دی
باہر سے آتا میوزک کا شور بھی ذرا دیر کو تھما تھا
وضو کر کے اسنے نماز پڑھی اسکی نماز بہت لمبی ہوتی تھی وہ نہیں پڑھتی تھی تو نہیں پڑھتی تھی لیکن جب پڑھنے کھڑی ہوتی تو بڑے ہی خشوع و خوض کے ساتھ پڑھتی تھی دعا مانگ کے جب وہ ابھی تو اسے بےا ختیا ر رات والا واقعہ یاد آیا جھر چھری لے کے اسنے سر کو جھٹکا اور فریش ہونے چل دی کیوں کے نیند تو اب آنی نہیں تھی ما ما ناشتہ تیار ہے مہر ماہ نے کچن میں آتی حسینہ بیگم کو اطلاع دی تھی
ہا لے کا فون آیا تھا کیا؟ انہوں نے پوچھا
جی ماما اس سے بات ہوگئی ہے
اچھا کب تک آرہی ہے وہ ؟ ؟
شام تک آجایگی
کیوں شام تک کیوں ابھی کیوں نہیں آرہی رات تو رک لی نہ وہاں اب اور کیا چاہیے
ماما چلیں ناشتہ کرتے ہیں پھر بات کرینگے
وہ انکو بھلاتے ہوئے بولی تھی اور پھر واقعی انکا دیہان اس بات سے ہٹا گئی تھی
یوسف سلطان اپنے علاقے کے زمیندار تھے ان کی شادی انکی کزن رفعت آرا سے ہوئی تھی جس سے ان کی تین اولادیں تھیں سب سے بڑے معراج سلطان دوسرے شمس سلطان اور سب سے چھوٹی بیٹی نگین سلطان تھی جس کی پیدائش کے وقت انکی بیوی کی وفات ہو گئی ان کی ان کی وفات کے بعد انہوں نے دوسری شادی نہیں کی جبکہ ان کے بچے بھی کافی چھوٹے تھے انکی ساری اولادوں میں دو دو سال کی عمر کا فرق تھا یوسف سلطان نے انکی پرورش بہت مشکل مگر بہت اچھے طریقے سے کی تھی انکی پڑھائی اور تربیت سے لے کر انکی شادیوں تک انہوں نے کبھی بھی اپنی مرضی مسلط نہیں کی تھی سوائے نگین کی شادی کے معاملے میں معراج سلطان نے اپنی پسند کی شادی کی حسینہ وجدان سے پسند کی تھی تھیں شمس سلطان کی پسند فروا بیگ تھیں جو کہ نگین کی بیسٹ فرینڈ تھی لیکن شادی سے پہلے تک جیسے ہی ان کی شادی شمس سے ہو ئی نگین نے ان کو بھابی تو کیا دوست ماننے سے بھی انکار کر دیا تھا یوسف سلطان نے اپنے دونوں بیٹوں کی شادی انہوں نے ساتھ ہی کی تھی حسینہ بہت اچھی بیوی اور بہو ثابت ہوئی تھیں وہ بہت صابر اور شاکر تھیں اللہ نے انکو شادی کے10 سال بعد اولاد جیسی نعمت سے نوازا تو جہاں سلطان منزل میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی تھی وہیں فروا بیگم طیش میں آ چکی تھیں حالانکہ اللہ نے انکو شادی کے پہلے ہی سال سفیر سلطان سے نوازا تھا حسینہ جتنی نرم مزاج تھیں فروا اتنی ہی اکھڑ بدتمیز اور کائیاں تھیں
معراج سلطان کی بڑی بیٹی ہا لے سلطان جسکی عمر21 سال تھی انگلش میں ماسٹرز کر رہی تھی اور بیٹا حسن سلطان جسکی عمر 16 سال تھی جو کے میٹرک کر رہا تھا شمس کا بیٹا سفیر سلطان جس کی عمر30 سال تھی BBA کر کے دادا کے کاروبار کو آگے بڑھا رہا تھا تھا یوسف سلطان کی جان بستی تھی اپنے پوتے سفیر اور پوتی ہا لے سلطان میں وہ کہتے تھے کے سفیر انکی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے تو ہا لے انکے دل کا چین ہے وہ جب جب سفیر اور ہا لے کو دیکھتے انکا سیروں خون بڑھ جاتا حسن جب بھی یہ محبت کے مظاہرے دیکھتا منہ بنا کے کہتا "ہاں ایک میں ہی سوتیلا ہوں اس گھر میں "اور یوسف صاحب مسکرا دیتے تھے
یوسف صاحب کی سب سے چھوٹی اور محبوب اولاد نگین سلطان نے محبت کی شادی کی تھی یوسف سلطان نے منت سماجت کیا تھا جو انہوں 'بہت مخالفت کی غصہ نے نہیں کر کے دیکھا تھا لیکن وہ ڈٹی رہی اور آخر کار یوسف سلطان انکی ضد کے آگے ہار گے اور انکی شادی وہاج خان سے ہوگئی نگین سلطان نے و ہاج کے ساتھ صرف چند مہینے ہی سکون کے گزارے تھے اور پھر لڑائی جھگڑا یہاں تک کے وہ نازو پلی لڑکی کو جانوروں کیح طر مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے اور پھر آخر کار ڈیڑھ سال بعد نگین سلطان طلاق کا کاغذ لئے ایک بیٹی مہر ماہ وہاج کے ساتھ ایک بار پھر سلطان منزل آگئی تھیں دراصل وہاج شراب اور جوا کے عادی تھے نگین سلطان کی صورت انکو ایک بلینک چیک مل گیا تھا شادی کے کچھ ماہ تک نگین انکو روپے دیتی رہی تھیں لیکن جوں ہی انکی جمع پونجی ختم ہوئی لڑائی جھگڑے شروع ھوگے تھے جس محبت کے لئے وہ اپنے بھا ئی باپ اور گھر چھوڑ کے آئی تھیں وہ تو شاید کہیں دور جا کر سوگئی تھی کبھی کبھی وہ سوچتی تھیں کیا محبت اتنی جلدی ختم ہوجایا کرتی ہے؟ کیا وہاج کے لئے وہ بس پیسے دینے والی مشین تھیں ؟ کیا انہوں نے بابا کو ناراض کر کے غلط کیا؟ کیا یہ سب ایک سزا ہے؟ اور اگر سزا ہے تو کب ختم ہوگی؟ کیا پسند کی شادی اتنا بڑا جرم ہے؟ اب انکے پاس سوچنے کو ان گنت مسائل تھے سارا دن وہ یا تو پچھتاتی رہتیں یا پھر سوچتی رہتیں اور اگر اسد وران ایک بار بھی وہاج گھر آجاتے تو انکے معمول میں مار کھانا بھی شامل ہوجاتا اب کوئی اگر انسے پوچھتا پچھتاوا کسکو کہتے ہیں تو وہ ایک لمحہ کی تاخیر کے بغیر کہتیں "وہاج سے شادی کرنا " اک دن جب پیسے نہ دینے پہ وہاج نے انکو ہنٹر سے مارا تھا تب انکے برداشت کی حد ختم ہو چکی تھی انہوں نے اپنے چند کپڑے بیگ میں ٹھونسے اور گھر چھوڑنے کےّ ارادے سے باہر نکلی تھیں تبھی اچانک انہیں ایک زور دار چکر آیا تھا اور اس سے پہلے کے وہ گرتیں کسی کے مضبوط بازووں نے انکو سنبھال لیا تھا
جب انکو ہوش آیا تو خود کو ہسپتال کے بیڈ پہ پایا پاس ہی یوسف سلطان بیٹھے فکر مندی سے اپنی اولاد کو دیکھ رہے تھے اس اولاد سے انہوں نے سب سے زیادہ محبت کی تھی اسکو دیکھ دیکھ کے وہ جیتے تھے خا ندان میں کوئی ایسا گھر نہیں تھا جہاں سے نگین سلطان کا رشتہ نہ آیا انکی خوب صورتی کے خاندان میں چرچے تھے لیکن انہوں نے کیا کیا اپنے ساتھ ؟ اپنے بابا کے ساتھ وہ انکے چہرے کے زخموں کو اپنی انگلیوں کے پوروں سے چھو رہے تھے انکا ہونٹ سوجا ہوا تھا اور ماتھے پے نیل تھے جہاں جہاں سے بازو نظر آ رہے تھے وہاں کا حال بھی کچھ مختلف نہ تھا دونوں باپ بیٹی خاموشی سے ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے آخر کار یوسف سلطان کی نم آواز نے اس خاموشی کو توڑا تھا
کب سے برداشت کر رہی ہو یہ سب ؟ انہوں نے ضبط سے پوچھا تھا
چار ماہ سے نگین نے سپاٹ سے لہجے ں میں جواب دیا تھا
کیوں؟ دوبارہ سوال ہوا تھا
پیسے مانگتا ہے کہتا ہے باپ سے لے کے آؤ وہ اب بھی جذبات سے عاری لہجے میں بولی تھیں
تو تم کیوں نہیں آیی مرے پاس ؟