Chapter 70: باب 70

حسن . . وہ بلند آوازمیں پکاری حسن کے قدم تھم گئے وہ مڑا لیکن ہا لے کو اسکے چہرے پہ سوائے اجنبییب کے کچھ اور نہ نظر آیا وہ سپاٹ آنکھوں سے اسکو دیکھ رہا تھا شام ڈھلنے لگی تھی

جب تم میرے لئے مر ہی گئی ہو تو اب میرے پیچھے کیوں آ رہی ہو؟

ہا لے ٹھہر گئی اسکی آنکھیں نم ہونے لگیں

تم میرے بھائی ہو تمہاری ضرورت ہے مجھے اس طرح چھوڑ دو گے کیا؟ وہ دکھ سے کہہ رہی تھی

حسن اسی طرح بے تاثر آنکھوں کے ساتھ اسکو دیکھتا رہا

تم نے چھوڑا تھا ہا لے جب مجھے تمہاری ضرورت تھی تم نے چھوڑا مجھے اور اب مجھے تمہاری کوئی ضرورت نہیں میں اب بے حس ہو گیا ہوں میری طرف سے اب تم مر گئی

یہ اسکا حسن نہیں تھا یہ اسکا بھائی نہیں تھا یہ ویسا ہو کر بھی ویسا نہیں تھا

حسن میری بات تو سن لو ایک بار میں تمہاری پرواہ کرتی ہوں میں نے جو کچھ کیا تمہاری بھلائی کے لئے کیا وہ ابھی کچھ اور کہتی کہ حسن حلق کے بل دہاڑا

. . بسسسس

بہت بول چکی تم وہ اتنی بلند آواز میں دہاڑا کہ ہا لے ساکت رہ گئی

یہ اسکا حسن نہیں تھا

اگر میری اتنی پرواہ تھی تو مجھے تب کیوں چھوڑا جب میرے باپ کی قبر کی مٹی بھی گیلی تھی وہ سرخ آنکھوں کے ساتھ بلند آواز میں پوچھ رہا تھا

میرے پاس پاکٹ منی تک نہیں تھی اور تم نے تم نے بابا کے اکاؤنٹ سے وہ آخری چند لاکھ بھی نکال لئے یہ پرواہ کی تم نے؟

حسن آرام سے بات کرو تم مجھ پہ چیخ نہیں سکتے اس نے ہلکی آواز میں کہا کانپتی ہوئی شاک زدہ آواز

چیخوں گا میں چیخوں گا تم ایک خود غرض لڑکی ہو تمھیں اپنے خاندان کی کوئی پرواہ نہیں تم نے مجھے چھوڑ دیا اماں کو چھوڑ دیا ہارون کو چھوڑ دیا وہ تمہاری وجہ سے مر رہا ہے تمہاری وجہ سے

وہ اسکے سامنے کھڑا بلند سے بلند آواز میں غرا رہا تھا آنکھیں سرخ انگارا ہو رہی تھیں گردن کی نسیں ابھر آئی تھیں

تمھیں صرف اور صرف خود سے پیار ہے صرف اور صرف اپنے آپ سے محبت ہے تمھیں بس پیسے سے محبت ہے اپنے مرے ہوئے باپ کا پیسہ نکالنے تم انکے مرنے کے اگلے ہفتے ہی . . . . چلی گئی تھی لالچی خود غرض اسکے اگلے الفاظ اسکے منہ میں ہی رہ گئے ایک زوردار تھپڑ نے اسکے چودہ تبق روشن کر دے تھے

وہ شیرنی کی طرح زخمی آنکھیں اسکی آنکھوں میں ڈالے کھڑی تھی

حسن بے یقینی سے اسے تک رہا تھا

لعنت ہو تم پہ حسن سلطان لعنت تم ھرگز بھی میرے باپ جیسے نہیں ہو تمھیں یہ سب بولنے سے پہلے مر جانا چاہیے تھا ہاں تم مر جاؤ تم مر جاؤ حسن

وہ مارے بے بسی کے چیخ پڑی رو پڑی

وہ اسی طرح بے یقینی سے چہرے پہ ہاتھ رکھے پیچھے ہوتا گیا ہا لے اب بھی چیخ رہی تھی

تم مر جاؤ تاکہ میں دوبارہ تمہاری شکل بھی نہ دیکھ سکوں یا تم مر جاؤ یا پھر خدا کرے میں مر جاؤں دفع ہوجاو مر جاؤ تم

وہ نیچے بیٹھ گئی حسن وہاں نہیں رکا یہ کوئی اور تھی یہ اسکی بہن نہیں تھی یہ وہ نہیں تھی جسے لوگ حسن کی دوسری ماں کہتے تھے

مر جاؤ جہنم میں جاؤ اپنی شکل نہ دکھانا دوبارہ مر جاؤ تم میں اب تمھیں کبھی نہیں دیکھنا چاہتی تم مر جاؤ مر گئے تم میرے لئے

وہ نظروں سے اؤجھل ہو گیا تھا لیکن وہ اب بھی اس زمین پہ بیٹھی اسے کوس رہی تھی

یہ اسکا بھائی نہیں تھا وہ اپنے بھائی کو ایسا نہیں کہہ سکتی تھی

شام سے رات ہو چکی تھی وہ حسن سے مل کر آنے کے بعد سے اب تک اسی طرح لان میں رکھے صوفے پہ گردن ڈھلکائے لیٹی تھی

غیر ارادی طور پہ وہ عمر کا انتظار بھی کر رہی تھی نہ جانے کیوں دل کو اسکے ہونے سے ڈھارس ہوتی تھی وہ ساتھ ہوتا تھا تو لگتا تھا مسائل حل ہو جائیں گے اچھا وقت آ جائے گا لیکن وہ جونہی نظر وں سے دور ہوتا تھا مسائل بلا کی طرح منہ کھولے اسے نگلنے کو بے تاب ہوتے تھے

وہ اس طرح کے مسائل میں کبھی پڑی ہی نہیں تھی زندگی ونڈر لینڈ سے جہنم کی بنی پتہ ہی نہیں چلا

اسے لگتا تھا جیسے کسی نے اسکی پیٹھ پہ بھاری بوجھ لاد دیا ہو وہ جسکا وزن اٹھانا اسکے بس کی بات نہیں تھی وہ ہر گزرتے دن تھکتی جاتی تھی

اسکا فون کب سے بجے جا رہا تھا جسے اٹھانے کی زحمت وہ نہیں کر رہی تھی

یہ کوئی دسویں رنگ تھی جسے اب ہا لے نے بے زاری سے اٹھایا غیر شناسا نمبر اسے اب عادت تھی ان کالز کی ہیلو کہتے ہوئے اس نے موبائل کان سے لگا لیا

جی میں ہا لے سلطان بات کر رہی ہوں . . جی بھائی ہے وہ میرا آپ کہاں سے بات کر رہے ہیں؟

سامنے سے کچھ کہا گیا تھا وہ اٹھ کھڑی ہوئی

کونسا تھانہ چارج کیا ہے؟

وہ پرس اپنی کہنی پہ اٹکا تی کہہ رہی تھی

خبردار جو تم لوگوں نے ایف آئی آر کاٹی ہو وہ بولی نہیں تھی غرآئی تھی

میں دس منٹ میں پہنچ رہی ہوں اگر تم لوگوں نے میرے بھائی کے خلاف ایف آئی آر کاٹی تو دیکھنا میں تم سب کا کرتی کیا ہوں

وہ بات کرتے ہوئے باہر نکل آئی

گاڑی نکالو عثمان اس نے چوکیدار کے ساتھ بیٹھے عثمان سے کہا وہ فورا تا بعداری سے کھڑا ہوا

ہا لے بار بار عمر کو کال ملائے جا رہی تھی بیل جا رہی تھی لیکن مجال ہے جو وہ کال پک کر لے

راستے میں اس نے لیل کو کال کی تھی لیکن اسکا نمبر بھی بند جا رہا تھا وہ اپنے گھر سے کسی کو کال نہیں کر سکتی تھی اسکی ناک آڑے آتی تھی

دفتعا اسے یاد آیا عمر نے کل شام اسکے موبائل سے نفیسہ حیات کو کال کی تھی اس نے سن رکھا تھا کہ وہ وکیل ہیں وہ ان معملات کے بارے میں جانتی ہوں گی لیکن وہ انہیں کیسے اور کس رشتے سے کال کرے فطری جھجھک اڑے آگئی

پھر نہ جانے کس طرح اسکی انگلیوں نے میکانکی انداز میں انکے نمبر پہ کال کر لی یہ غیر ارادی تھا بیل جا رہی تھی اگلے دس سیکنڈ بعد کال پک کر لی گئی

ہیلو ؟

سنجیدہ ٹھہرا ہوا لہجہ

ہا لے کی ہتھیلیاں بے اختیار پسینے سے بھرنے لگیں اس نے بغیر کچھ کہہ کر کال کاٹنے کا فیصلہ کیا لیکن سپیکر سے آتی آواز پہ ٹھہر گئی

ہا لے بیٹے کیا ہوا ہے؟ وہ نرمی سے پوچھ رہی تھیں

آپ . . . آپ کو کیسے پتہ میں ؟ میں ہا لے ہوں اسکی باتوں میں عموما روانگی ہوتی تھی لیکن نہ جانے کیوں اسے اس عورت سے رعب سا محسوس ہوا

عمر نے بتایا تھا یہ تمہارا نمبر ہے میں نے سیو کر لیا تھا تم یہ بتاؤ سب ٹھیک ہے؟ وہ ایسے بات کر رہی تھیں جیسے ہا لے کو جانتی ہوں

اسکی جھجھک زائل ہونے لگی

اصل میں مجھے آپ سے ایک لیگل ایڈوائس چاہیے اس نے تھوک نگلا وہ تھانے کے کافی قریب تھے اسے جلد از جلد کچھ چاہیے تھا

میرا بھائی . . اس پہ جھوٹ الزام لگا ہے یہ جھوٹا الزام ہے وہ بالکل ایسا نہیں ہے

معراج سلطان کا بیٹا ہے وہ میں جانتی ہوں غلط کام نہیں کرے گا تم آگے بتاؤ نفیسہ نے اسے نرمی سے ٹوکا ہا لے کا اعتماد بحال ہونے لگا

میرا بھائی آج اسکا اپنے فٹبال کے ساتھیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا بات ہاتھا پائی تک چلی گئی اب ان بگڑے بچوں نے بدلہ لینے کے لئے میرے بھائی کو ٹریپ کیا ہے انہوں نے اپنی ہیوی بائیک کی گمشدگی کا الزام مرے بھائی پہ لگا دیا ہے اور اب وہ اس پہ ایف آئی آر کٹوانا چاہتے ہیں مجھے سمجھ نہیں آ رہا میں کیا کروں ؟ ۔

تم ان پہ اپنی کار چوری کی ایف آئی آر کٹوا و

ہا لے کو لگا اس نے غلط سنا ہے

جی ؟

نفیسہ کہے گئیں

بالکل تم تھانے جاؤ اور ان پہ اپنی گاڑی کی گمشدگی کی ایف آئی آر کٹواو اپنے ڈرائیور اور چوکید ار سے جھوٹی گواہی دلواو کہ انہوں نے ان بگڑے بچوں کو کئی بار گھر کے آس پاس مشکوک حرکتیں کرتے دیکھا ہے تم ان پہ دوسری ایف آئی آر کرواؤکہ یہ بچے آج تمھارے گھر کے باہر آئے تھے اور تمھیں ہراساں کر نے کی کوشش کی میڈیا بلواو انکو سب بتاؤ تم ایک ایف آئی آر کے بدلے دس ایف آئی آر کرواؤ تم اس وقت ملک کی وکٹم ہو اور وکٹم کی ہر بات پہ یقین کر لیا جاتا ہے

ہا لے نے موبائل کو گھور کر دیکھا (یہ کیسی کر)منلانہ سوچ والی ساس تھی

لیکن ان سب سے کیا ہوگا آنٹی مجھے اپنے بھائی پہ ایف آئی آر ہونے سے روکنا ہے اس طرح تو جھگڑا بڑھے گا اس نے تحمل سے اپنی بات سمجھانے کی کوشش کی

اس طرح جھگڑا ختم ہوگا اور صلح ہوگی بچے وہ اسی پر سکون انداز سے بولیں

وہ امیر گھرانوں کے بچے ہیں تم ان سے بات کرو گی سر چڑھیں گے پیسے دو گی تو انکو ضرورت نہیں ہوگی وہ یہ سب کچھ بس تعصب کی وجہ سے کر رہے ہیں وہ بس تمھیں اور تمھارے بھائی کو ذلیل کرنا چاہتے ہیں

Guilty pleasure

یو نو تم کچھ بھی کر لو وہ تمہاری بات نہیں سنیں گے لیکن جب تم الزام کے بدلے الزام لگاؤ گے تو وہ خوفزدہ ہوں گے امیر ہو یا چاہے غریب ہو وہ بس ایک چیز سے ڈرتا ہے اپنے بچے کے فیوچر خراب ہونے سے ایک ایف آئی آر بس ایک ایف آئی آر انکے بچوں کا فیوچر تباہ کر دے گی اور وہ لوگ مر کر بھی ایسا نہیں چاہئیںل گے تم بالک ایزی ہوجاؤ اور جاکر الزام کے بدلے الزام لگاؤ ہماری پولیس خود تمہاری صلح کروائے گی انکو اپنے رجسٹر کے پنے بھرنے سے سخت کوفت ہوتی ہے

اب کے ہا لے پوری طرح مسکرائی تھی اسے نفیسہ کی باتیں سمجھ آ رہی تھیں

بات اگر بڑھ جائے تو بس ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پہ ڈال دو دو جھوٹے آنسو اور وکٹم بننے کی پوری اداکاری تم ملک کے وکٹمز ہو تمہارا باپ قتل ہوا ہے یہ غم منانے کا نہیں اپنے غم کو بیچنے کا وقت ہے

تھینکیو آنٹی تھینکیو سو مچ وہ ممنو نیت سے کہنے لگی

عمر نے آپ کے بارے میں جو باتیں کی تھیں آپ اس سے بالکل مختلف ہیں وہ نہ جانے کیوں کال کاٹ ہی نہ سکی یہ عورت اسے اچھی لگی تھی

نفیسہ مسکرائی

اچھا کیا کہتا ہے تمہارا شوہر ؟

وہ ہمیشہ دینی باتیں بتاتا ہے آپ کے حوالے سے مطلب مجھے لگا آپ کافی بیک ورڈ اور دینی ٹا ئپ ہونگی لیکن جو کچھ آپ بتا رہی ہیں آپ بالکل مختلف ہیں

وہ ہا لے تھی ایک بار اسکی جھجھک ختم ہوئی پھر وہ آپ سے ہر طرح کے سوال کرے گی

وہ تمھیں اپنی اماں کے بارے میں بتاتا ہے تم بیرسٹر نفیسہ حیات سے بات کر رہی تھیں اور یقینا مرے بتائے فراڈ کے متعلق بات کر رہی ہو تو میں تمھیں بتا دوں ایک جمع چار کرنا وکیلوں کا فیورٹ کام ہوتا ہے

وہ بول رہی تھیں اتنے میں گاڑی تھانے کے باہر رکی

میں تھانے پہنچ گئی ہوں مجھے رکھنا ہوگا ہا لے گاڑی کا دروازہ کھولتی باہر آتے ہوئے بولی

نفیسہ نے سر ہلایا

تم نے دینی لوگوں کے بارے میں جو بات کی اس پہ ہم دوبارہ بات کریں گے اوکے ؟ عمر کو کال کر لو اسے تمہارا یہاں آنا اچھا نہیں لگے گا

میں آپ کو کل پھر سے کال کروں گی بائے ہا لے نے کال کاٹ دی

آسمان کو دیکھا

میں جانتی ہوں آپ میری نہیں سنو گے پتہ نہیں میں آپ سے ناراض ہوں یا آپ مجھ سے لیکن پلیز میرے بھائی کو اس سب سے بچا لینا

وہ یاسین سے کہتی اندر چلی گئی عثمان اسکے لاکھ منع کرنے کا باوجود اسکے پیچھے آیا تھا

تھانے میں بے ہنگم سا شور تھا باتیں قہقہے گالیاں عجیب و غریب قسم کے مجرم بے زار تھانے دار

وہ سیدھا اے ایس آئی کی میر تک گئی

ہا لے سلطان اس نے نام بتایا میرا بھائی کہاں ہے سنجیدہ دو ٹوک لہجہ

ایک جانب بینچ پہ ایک معمر آدمی بیٹھا تھا اسکے ساتھ دو اور لوگ بھی تھے ان سب کا مطالبہ ایک ہی تھا

“ ایف آئی آر

ہا لے نے اس معمر آدمی کو غور سے دیکھا

یہ تو دانش شہزاد تھا شمس چچا کا بہت اچھا دوست یقینا وہ حسن کی شکایت لے کر انکے پاس گئے ہوں گے اور شمس نے سفیر کا بدلہ لینے کے لئے حسن کی پشت پناہی کرنے کی بجائے اسے سزا دینے کا فیصلہ کیا ہوگا

ہک ہاہ

ہا لے نے لمحوں میں اسکا پلان ڈی کوڈ کیا تھا

بی بی دیکھیں پارٹی ایف آئی آر کا کہہ رہی ہے ہم نے بس آپ کی خاطر اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا انکی وجہ سے اب تک کھانا بھی نہیں کھایا پھر ہمارے کھانے کا انتظام کر لیں ذرا

اے ایس آئی کی بات پہ اس نے گردن موڑی تھی

وہ کھلم کھلا اس سے رشوت مانگ رہا تھا

میں اپنے بھائی سے مل لوں پھر آپ کو کھانا بھی کھلاؤں گی اور وہ اٹھی جیب بھی گرم کروں گی اچھے سے اے ایس آئی نے سپاہی کو اشارہ کیا وہ ہا لے کے آگے آگے چلتا گیا

ذرا فاصلے پہ سامنے بالکل عین سامنے وہ تھا اسکا بھائی حسن سلطان سادہ ٹی شرٹ اور شارٹس میں ملبوس وہ گھبرایا ہوا تھا اسکا رنگ سفید تھا لیکن وہ اپنی گردن سیدھی کئے کھڑا تھا

ہا لے کو دیکھ کر اسکا سرخ چہرہ برہمی سے دھک نے لگا

وہ سلاخوں پہ ہاتھ رکھے آگے ہوا

تم یہاں کیا کر رہی ہو؟ وہ دبا دبا غرآیا

جاؤ یہاں سے ابھی کے ابھی جاؤ یہ جگہ تمھارے آنے کی نہیں ہے

اسکا بس نہیں چلتا تھا کہ سلاخیں توڑ کر باہر آجائے

میری بات سنو حسن میں تمھیں نکال لوں گی تم پریشان مت ہونا وہ اسے تسلی دے رہی تھی

تم یہاں سے جاؤ مجھے تمہاری موجودگی پریشان کر رہی ہے تم کیوں میری جان کے پیچھے پڑ گئی ہو خدا کا واسطہ ہے یہاں سے جاؤ

وہ بے بسی سے کہہ رہا تھا اسکی غیرت گوارہ نہیں کرتی تھی کہ اسکی بہن یوں تھانے میں ایک ہزار مردوں کے بیچ اسکے لئے خوار ہو

بی بی یہ دلاسا تسلی بعد میں کر لینا پہلے بات کر لو سپاہی نا گواری سے بولا تھا

اے میری بہن سے تمیز سے بات کرو حسن غرآیا تھا

اسکے کان تک سرخ ہو گئے تھے بازو کی نسیں ابھر آئی تھیں

ہا لے تم جاؤ میں کہتا ہوں جاؤ عمر کو بھیجو وہ ان سب کو ہینڈل کر لے گا عمر کو بھیجو تم جاؤ

وہ اسکی منت کر رہا تھا

ہا لے مڑ گئی وہ اسکی نہیں سن سکتی تھی

وہ واپس میر تک آئی ٹانگ پہ ٹانگ چڑھا لی اب کے اس میر کے اس پار ایس ایچ اؤ بیٹھا تھا

جی بی بی اب آپ کیا کہتی ہیں صلح صفائی کریں گی یا پھر

***

ہم ایف آئی آر کریں گے مشتعل دانش آگے آیا میرے بیٹے کو مارا پیٹا ہے ارے جانوروں کی طرح ہا تھ چلتے ہیں اس کے بھائی کے اوپر سے میرے بیٹے کی امپورٹڈ بائیک بھی چوری کی ہے اس کے بھائی نے ہم ایف آئی آر کے بغیر ٹلیں گے نہیں

وہ بلند آواز میں انگلی اٹھائے دھمکا رہا تھا

ہا لے نے سکون سے انکو دیکھا

میں بھی ایف آئی آر کروں گی وہ ایس ایچ او کی جانب مڑی

کاٹیں ایف آئی آر میری گاڑی گمشدہ ہے اور میرا شک انکے بیٹے نبیل پہ ہے اور اسکے ساتھ ان دونوں کے بیٹے ہاتھ سے بینچ پہ بیٹھے دونوں آدمیوں کی طرف اشارہ کیا

جواد اور احمد یہ دونوں بھی شامل تھے

کاٹیں ایف آئی آر جلدی کریں یہ اگر میرے بھائی کے خلاف ایک ایف آئی آر کٹوارہے ہیں تو میں دس کٹواؤں گی میرا بھائی تھانے میں ہے تو انکے بچے بھی بغیر اے سی اور مچھروں میں سوئیں گے آج جمعہ ہے کل کورٹ بند ہے دو دن بعد کورٹ کھلے گا پھر دیکھیں گے کس کے حق میں فیصلہ ہوتا ہے

یہ کوئی بائیس تیئیس سالہ الہڑ لڑکی نہیں لگ رہی تھی یہ سنجیدہ معاملہ فہم اور کاپیاں تھی

ایس ایچ او نے مقابل لوگوں کو دیکھا

وہ آس بازی کے پلٹ جانے پہ جتنا حیران ہوتے اتنا کم تھا

دیکھیں ٹھیک ہے آپ کے بھائی پہ ایف آئی آر نہیں ہوگی ان میں سے ایک نے کہنا شروع کیا

لیکن آپ کے بھائی کو ہمارے لڑکوں سے معافی مانگنی ہوگی اور آئندہ اس قسم کی حرکتیں نہ کر نے کا وعدہ کرنا ہوگا

ہا لے نے سینے پہ بازو باندھ کر سکون سے انکو دیکھا

ٹھیک ہے وہ معافی مانگ لے گا وہ کہتے ہوئے اٹھی

ایس ایچ او کی جانب دیکھا پھر ان تینوں کی جانب دیکھا

وہ معافی مانگ لے گا اور اسکے بعد میں ایک الگ ایف آئی آر کروں گی اور اس میں لکھو اؤں گی کہ جب میں اپنے بھائی کا میچ دیکھنے گراؤنڈ گئی تب آپ کے تینوں بچوں نے مجھے ہراساں کیا میرے ماضی اور مستقبل کے بارے میں نا زیبا باتیں کی ایک ہجوم کے سامنے میرے کردار کی بات کی اور اگر ایف آئی آر نہ کاٹی گئی تو میں یہی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پہ لگاؤں گی

آپ کے بچے

Harassers

کے طورپہ جانے جائیں گے انکی فیمیل دو ستیں انکا بائیکاٹ کر دیں گی انکے میل دوست ان سے ملنے سے کترائیں گے آپ کے بچے وہ انکی آنکھوں میں دیکھتی ہوئی ٹھنڈے پر سکون لہجے میں کہہ رہی تھی

یس برباد ہو جائیں گے میں انکا فیوچر تباہ کر دوں گی لیکن خیر فلحال معافی ضروری ہے اا یچ او صاحب پلیز میرے بھائی کو بلوا دیں وہ آخر میں معصومیت سے بولی

ہم بات ختم کرنے کو تیار ہیں بس ہمارے بچوں کا نام نہ آئے ان تینوں نے ایک ساتھ ہتھیار ڈالے تھے ہا لے مسکرائی

ایس ایچ اوکے چمچے نے گلہ کھنکھار کر انکو اپنی جانب متوجہ کیا

آپ دونوں بس اپنی بات کریں گے یا صاحب کے چائے پانی کا انتظام بھی کریں گے؟

اتنی دیر سے صاحب کو بٹھا رکھا ہے تم لوگوں کا نوکر ہے کیا؟

ہاں ہے نوکر عوام کا نوکر ہی تو ہے

ابھی ان میں سے کوئی کچھ کہتا جب اپنے عقب سے آتی آواز پہ سب ٹھٹھک گئے

وہ عمر حیات تھا صبح والی کف شرٹ میں ملبوس اسکا چہرہ سپاٹ تھا

ہا لے کو وہاں دیکھ اسکے جبڑے کی رگیں تک تن گئی تھی وہ یہاں موجود واحد عورت تھی زندگی میں پہلی بار عمر کو ہا لے کی موجودگی بری لگی تھی

وہ آگے آیا اسکے لئے کرسی رکھی گئی ایس ایچ او آگے پیچھے گھومنے لگا حسن کو باہر لایا گیا وہ جیسے ایک پیر پہ کھڑا رہا تھوڑی دیر بعد وہ حسن کو چھڑوا کر باہر لے آئے تھے عمر کے تاثرات سپاٹ اور سخت تھے

وہ دونوں اپنی گاڑی کی جانب جا رہے تھے حسن انکے آگے تھا باہر سڑک پہ آ کر اس نے ہا لے کو کہنی سے کھینچ کر گاڑی کے ساتھ لگایا

یہاں کافی اندھیرا تھا یہ جگہ تھانے سے ذرا آگے تھی

کس کی اجازت سے آئیں تھیں یہاں ؟ اس نے ایک ایک لفظ چبا چبا کر پوچھا

میں . . میں نے کال کی تھی وہ بدقت بول پائی

کتنے مرد تھے وہاں جانتی ہیں؟ کیسی نظر تھی انکی ؟ جرات کیسے ہوئی آپ کی وہ بلند آواز میں چلایا

ہا لے بس اسکو دیکھے گئی یہ عمر نہیں تھا یہ عمر ہو ہی نہیں سکتا تھا عمر کبھی ہا لے پہ چلا نہیں سکتا تھا

میں تمہاری پابند نہیں ہوں جہاں میرا دل چاہے گا وہاں جاؤں گی میرے شوہر بننے کی کوشش نہ کرو مت بھولو یہ ایک کاغذی رشتہ ہے وہ بھی اپنے نام کی ایک تھی اسی کے لہجے میں جواب دیتی اپنا بازو چھڑوانے لگی

حسن بس انکو دیکھتا رہا وہ

بکواس بند کریں اپنی اس نے انگلی اٹھا کر وارن کیا اس وقت میرا دماغ سخت گھوما ہوا میں آپ کی کوئی بکواس سننا نہیں چاہتا مجھے بس یہ بتائیں آپ کی جرات کیسے ہوئی یہاں آنے کی میں بھونک کر گیا تھا ناں بولا تھا ناں میں نے کچھ بھی ہو تو مجھے کال کرنا سمجھ نہیں آتی دماغ میں کچھ گھستا نہیں ہے؟

وہ سرخ آنکھیں لئے بلند آواز میں بول رہا تھا کہنیاں اب تک جکڑ رکھی تھیں

میری بہن سے اس طرح بات مت کرو

دفتعا وہ دونوں ٹھٹھکے وہ دونوں حسن کی موجودگی کو فراموش کئے ہوئے تھے

وہ سرخ سنجیدہ آنکھیں لئے آگے آیا عمر متعجب تھا ہا لے کی کہنیوں پہ اسکی گرفت ہلکی تھی حسن نے ایک جھٹکے میں اسکا بازو آزاد کروایا

تم بیچ میں مت آؤ میں اپنی بیوی سے بات کر رہا ہوں عمر نے نا گواری سے ٹوکا

تمہاری بیوی ہونے سے پہلے وہ میری بہن ہے اور میری بہن سے اس طرح بات مت کرو وہ تمہا ری بیوی ہے غلام نہیں نہ ان دونوں کی طرح اسکا لہجہ بلند تھا نہ اس میں کوئی طنز تھا وہ بس ہا لے کا بازو پکڑے کھڑا تھا اور وہ شل سی اسکے ساتھ کھڑی تھی

جو بھی مسئلہ ہے گھر جا کر سلجھاؤ لیکن میری بہن سے اس طرح بات کی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا

وہ تنبیہ کرتے ہوئے سنسان سڑک پہ آگے بڑھ گیا

ہا لے نم ہوتی آنکھوں کے ساتھ اسکے پیچھے جانے لگی عمر گہری سانس بھرتا اپنا غصہ قابو کرتا انکے پیچھے چلنے لگا سڑک پہ چلتے حسن کے قدم شکستہ اور خوف زدہ تھے نہ جانے کیوں ایک خالی پن سا تھا جو دل کو جکڑ رہا تھا یہی حال ہا لے کا بھی تھا اسکا دل کیا تھا وہ حسن پہ آئی سب تکالیف خود پہ لے لے یہ وہ بچہ تھا جسے ماں کی طرح پالا تھا اپنا وقت پیسہ جزبات سب اس پہ خرچ کیا تھا ایسا نہیں تھا کہ انکے درمیان لڑائی نہیں ہوتی تھی لیکن ایسا بھی نہیں تھا کہ صلح نہ ہوتی ہو

وہ تیز تیز قدم اٹھاتا غیر متعین کردہ سمت کی طرف جا رہا تھا

آئی ایم سوری حسن

اپنے پیچھے سے آتی ہا لے کی آواز پہ وہ لمحہ بھر کو رکا انکے پیچھے مناسب فاصلے پہ چلتا عمر بھی رکا

حسن کی آنکھیں اس نیم اندھیرے میں بھی زخمی سی لگتی تھیں وہ بچہ بہت ہرٹ لگتا تھا

تم سوری نہیں ہو ہا لے وہ عجیب سے لہجے میں بولا

اور اگر ہو تو کس کس بات کے لئے ؟

آنسو بہنے لگے وہ سولہ سال کی عمر میں چار گھنٹے تھانے رہ کر آیا تھا وہ ڈرا ہوا تھا خوف زدہ تھا

بابا مر گئے اور میں تب سے تمھارے ساتھ مل کر رو نہیں سکا کیا تم اسکے لئے سوری ہو؟

اسکی آواز کپکپائی

ہا لے کی آنکھوں سے موٹے موٹے آنسو بہنے لگے

اماں بیمار تھیں میں اکیلا تھا میرے پاس رقم نہیں تھی میرے پاس کوئی اپنا نہیں تھا تم اسکے لئے سوری ہو؟ اسکا لہجہ بلند ہوا آنکھوں کا زخمی پن دل چیر نے لگا

ہا لے بس اسکو سنتی رہی آج اسے بولنے کا حق تھا

شمس چچا نے مجھے اتنا مارا اتنا مارا کہ میں دو دن چل پھر بھی نہیں سکا اور میرے پاس پین کلر تک کے پیسے نہیں تھے اور میرے پاس تم نہیں تھی کیا تم اسکے لئے سوری ہو؟

وہ رو رہا تھا بلند آواز میں روتے ہوئے کہہ رہا تھا نیم اندھیری سڑک کو اس پہ ترس آیا

میرے باپ کا قتل ہوا تھا یہ جاننا میرا حق تھا لیکن تم نے چھپایا کیا تم اسکے لئے سوری ہو؟

برونو مر گیا میں ایک بار پھر اکیلا ہو گیا بھری دنیا میں بالکل اکیلا اور تم تب بھی میرے سا تھ نہیں تھیں تم مجھے اپنا بیٹا کہتی تھیں اور تم نے مجھ پہ ہاتھ اٹھایا کیا تم ان سب کے لئے سوری ہو؟

اسکی ہچکیاں بندھ گئیں تھیں روتے ہوئے اسکی آواز کانپ رہی تھی آنکھیں سرخ غمزدہ تھیں

سب کہتے تھے یہ لڑکی ہے اور اس کے پاس تم سے زیادہ آزادی ہے تم سے زیادہ پیسہ ہے تمھارے گھر والے اس سے تم سے زیادہ پیار کرتے ہیں لیکن میں کبھی تم سے جیلس نہیں ہوا کوئی بہنوں سے جیلس ہوتا ہے ہے کیا؟ سب نے مجھے تمھارے خلاف کیا لیکن میں تمھارے ساتھ کھڑا رہا سب تمھارے خلاف بولتے تھے میں تمھارے حق میں بولتا تھا اور تم نے کہا میں مر جاؤں ؟

اسکی آواز زکام زدہ تھی وہ با مشکل بول رہا تھا

آنسو جیسے آج نہ بہے تو پھر کبھی نہیں نہیں گے

ہا لے بس مغموم سی اسکو دیکھ رہی تھی اسکا دل ٹوٹ رہا تھا روح قبض ہو رہی تھی

میں تم سے محبت کرتا تھا اور تم نے کہا تم مر جاؤ تم نے کہا خدا کرے تم مر جاؤ حسن کیا کوئی کہتا اپنے بیٹے کو ایسے ہے؟ وہ چلایا

تم کہتی ہو تم سوری ہو لیکن تم کہتی ہو حسن مر جائے میں تمہاری کس بات پہ یقین کروں ؟

وہ بے بسی سے کہہ رہا تھا

یکدم حسن نے اپنی آنکھیں صاف کیں

اور اب اگر تم سوری ہو بھی تو مجھے فرق نہیں پڑتا وہ تلخی سے بولا

ہا لے نے قدم اسکی جانب بڑھائے فاصلے اسنے بڑھائے تھے ختم بھی اسی کو کرنے تھے

مجھے تمہاری ضرورت نہیں ہے مجھے تم نہیں چاہیے ہو مجھے کوئی نہیں چاہیے وہ درد سے پھٹی ہوئی آواز میں چلایا ہا لے بس خاموش قدم اسکی جانب بڑھاتی رہی

تم جاؤ اپنے شوہر کے ساتھ رہو میرا کیا ہے میں تو تمھارے لئے مر گیا ناں میرے قریب مت آؤ وہ غر آیا میں تم سے نہیں ملنا چاہتا آئندہ میرے سامنے بھی مت آنا ہم دونوں بہن بھائی نہیں ہیں ل

ہا لے اسکے بلک قریب آ کر رکی وہ اس سے چھوٹا تھا لیکن اسکا قد ہا لے سے بڑا تھا وہا سکا بھائی تھا اسکا محافظ تم بہت بری بہن ہو بہت بری ماں ہو تم نے کہا تھا حسن مر جائے تم دیکھنا حسن مر جائے گا

وہ درد سے کہہ رہا تھا

نے ہا لے نے خاموشی سے اپنے دونوں بازو اسکے گرد حمائل کرد اور سر اسکے سینے پہ رکھ دیا

حسن بولتے بولتے رک گیا الفاظوں نے مرتے دم کی آخری ہچکی لی اور دم توڑ دیا

یکدم وقت رک گیا تھم گیا

عمر حیات نے طنزیہ سر جھٹکا

میلو ڈرامہ

آئی ایم سوری حسن آئی ایم سوری ہر چیز کے لئے سوری میں تم سے دور رہی اسکے لئے سوری برے وقت میں تمہارا ساتھ نہیں دے سکی اسکے لئے سوری

وہ روتے ہوئے اسکے سینے سے لگی کہے جا رہی تھی حسن شل کھڑا رہا

مجھے لگا میں سرمئی سے سیاہ ہوجاؤں گی اور تم مجھے ڈساون کر دو گے میں ڈر گئی تھی میں تمھیں کھونے سے ڈر گئی تھی میں فیریٹیل کی شہزادیوں کی طرح چالوں کا حصہ بن گئی تھی مجھے لگا میں ان سب میں تمھیں کھو دوں گی میں تمھیں نہیں کھونا چاہتی تھی آئی ایم سوری

وہ بلک بلک کر رو رہی تھی حسن نے مدد طلب نظروں سے عمر کو دیکھا عمر نے بقاعدہ لعنت بھیجنے والے انداز میں منہ پھیر لیا

حسن کے ہاتھ اب بھی شاک سے پہلو میں گرے تھے

مجھ سے غلطیاں ہوئیں حسن مجھ سے غلط فیصلے ہوئے مجھے لگا اگر تم پہ برا وقت تک آئے تو خاندان کو چھوڑ دو لیکن میں غلط تھی مجھے اپنے برے میں اپنے خاندان کے ساتھ مل کر ٹھہرنا تھا تاکہ وہ وقت مجھے چھوڑ دے فیریٹیل کی شہزادیوں سے غلطیاں ہوجاتی ہیں حسن مجھے معاف کر دو

اسکا پورا وجود ہچکولے کھا رہا تھا حسن نے اپنے دونوں بازو اس کے گرد باندھ لئے وہ اس سے چھو ٹا تھا لیکن یہ بازو مضبوط تھے محافظ تھے

آپ کا بھائی چھوٹا ہو یا بڑا اگر وہ آپ کے ساتھ آپ کے برے وقت میں کھڑا ہے تو ساری دنیا آیڑی چو ٹی کا زور لگا لے آپ کو گرا نہیں سکتی

وہ ان بازووں کا سہارا ملتے ہی اور بری طرح رونے لگی حسن بوکھلا گیا

اچھا اب بس بھی کر دو وہ جیسے منت کر رہا تھا

اسکے رونے میں اور زیادہ شدت آنے لگی وہ بچوں کی طرح رونے لگی

حسن اس کے بالوں پہ ہاتھ پھیر تا اسے سینے سے لگائے کھڑا رہا کافی دیربعد اسکی ہچکیاں تمھیں حسن نے اسے نرمی سے خود سے الگ کیا

اسکی آنکھیں بری طرح سوجھ گئی تھیں عمر نے فورا رخ پھیر لیا

ہا لے کے آنسوؤں سے زیادہ اذیت ناک کچھ اور نہیں تھا کچھ بھی نہیں

کیا تمھارے شوہر نے تمھیں بتایا ہے کہ رونے کے بعد تم کتنی بری لگتی ہو؟ وہ سنجیدگی سے پوچھ رہا تھا

ہا لے نے خفگی سے اسکو دیکھا

باقی کا میلو ڈرامہ گھر چل کر کر لیں ؟ عمر کی تپی ہوئی آواز پہ ان دونوں نے مڑ کر دیکھا

کیا آج رات میں تمھارے گھر پہ سو سکتا ہوں ؟ حسن نے اس کو دیکھتے ہوئےکہا

ہر گز نہیں عمر نے بندھی سے جواب دیا

بہت بہت شکریہ تمہارا اپنے ملازمین سے کہو کھانا اور بستر تیار رکھیں حسن سلطان آج جلدی سونا چاہتے ہیں وہ عمر کے قریب آیا

اور ہاں صبح صبح مجھے کسی قسم کا شور و غل نہیں پسند تو خیال رکھنا ورنہ ابھی تم حسن سلطان کے قہر سے واقف نہیں ہو چلیں بہنا ؟

آخر میں اس نے ہا لے کو دیکھ کر پوچھا

وہ مسکرا دی

ایک سیر تھا تو دوسرا سوا سیر

حسن نے ہا لے کا ہاتھ پکڑا اور آگے آگے چلنے لگا

عمر کلستا رہ گیا

کیا تمھیں ایک مرد کا "ناں "سمجھ میں نہیں آیا

وہ بلند آواز میں چلایا

حسن ہاتھ جھلاتا آگے بڑھ گیا

رات گہری ہو گئی لیکن ان دونوں کی باتیں ختم نہ ہوئیں کبھی وہ دونوں معراج سلطان کی کوئی بات یاد کر کے روتے رہتے اور کبھی کوئی بات یاد کر کے ہنستے تھے

کافی کے مگ ادھ کھایا پزا اور عمر کے لاؤنج کی بے ترتیب حالت وہ جتنا کلستا اتنا ہی حسن اسے چڑانے لگتا وہ چھوٹا معراج تھا تھا بالکل انہی کی طرح وہ عمر کے طنز کا جواب طنز سے دیتا تھا

اس وقت ہا لے اسے سارا گھر دکھا رہی تھی اس کے لئے عمر کے کمرے کے ساتھ وا لا کمرہ تیار کروایا گیا تھا لیکن جیسے ہی وہ عمر کے کمرے میں آیا اسکی آنکھوں میں شیطانی چمک در آئی وہ اپنے بیڈ پہ بیٹھا لیپ ٹاپ پہ مصروف تھا بلکہ مصروف کیا تھا ہا لے کو اپنی ناراضگی دکھا رہا تھا

میں آج یہاں سوؤں گا حسن کے اس اعلان پہ ہا لے بھی گڑبڑا گئی تھی

عمر نے بے یقینی سے اسکو دیکھا جیسے یقین کرنا چاہتا ہو کہ اس نے واقعی عمر حیات کے کمرے میں رہنے کی بات کی ہے اسکی اتنی جرات ؟

Novelzy · online novels

Stories you won’t put down

Romance, dark romance, mafia, werewolf, billionaire and more, released chapter by chapter. Start with free chapters on any device, unlock premium chapters with coins, and earn rewards as you read.