سفیر مارے شاک کے بس دو ہی الفاظ بول سکا
سفیر سلطان آپ ڈرگز لیتے ہیں آپ کے جسم میں ڈرگز کی بھاری مقدار پائی گئی ہے تقریبا ڈیڑھ دو ماہ سے آپ ڈرگز لے رہے ہیں اپنی ڈرنک کے ساتھ لیکن شاید کبھی کسی دن آپ خود کو روکتے ہوئے ڈرگز نہیں لیتے اور اسی دن آپ کے جسم میں بے چینی بے سکونی رہتی ہے
وہ بول رہے تھے اور مہر ماہ دم سادھے انکو سنے جا رہی تھی یہی حالت سفیر کی بھی تھی
سفیر سلطان اور ڈرگز امپاسییل
آپ ایک کام کریں اگر آپ واقعی اسے چھوڑنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو کچھ دوائیں اور تجاویز دیتا ہوں آپ ان پہ عمل کر کے دیکھیں یہ آپ کا زندگی کی طرف قدم ہے آپ
میں ڈرگز نہیں لیتا سفیر نے سفید پڑتے چہرے کے ساتھ گردن نفی میں ہلائی
وہ سخت بے یقین تھا
بلکہ میں نے کبھی کسی بھی قسم کی ڈرگز کو چھوا تک نہیں میں جانتا ہوں یہ کتنی نقصان دہ ہے
نقصان دہ تو خیر الکحل بھی ہے ڈاکٹر نے لقمہ دیا
سفیر آگے کو ہوا
میں سولہ سال کی عمر سے الکحل لے رہا ہوں میں جانتا ہوں کب کتنی مقدار لینی ہے لیکن میں ڈرگز نہیں لیتا یہ جھوٹ ہے
اس نے جیسے اپنا یقین دلانا چاہا
سفیر آپ جھوٹ بول سکتے ہیں میں بول سکتا ہوں لیکن وہ رکے انگلی سے اسکی رپورٹس فضا میں بلند کیں رپورٹس جھوٹ نہیں کہتیں آپ ڈرگ لیتے ہیں اور یہ بات یہ رپورٹس کہہ رہی ہیں میں نہیں
سفیر بے دھم سا ہو کر پیچھے کو ہوا
مہر نے اپنا بیگ جھپٹنے کے انداز میں اٹھایا
اور سفیر پہ
لعنت ہو تم پہ والی نظر ڈال کر باہر نکل گئی
میرا علاج کیا ہے ڈاکٹر ؟
وہ خالی خالی آواز میں پوچھ رہا تھا
ڈاکٹر اب کچھ کہہ رہے تھے کچھ بتا رہے تھے سفیر بے دلی سے سنتا رہا
وہ ڈرگز نہیں لیتا تھا یہ بات وہ سر پہ قرآن رکھ کر کہہ سکتا تھا
لیکن کیا اسکے پاس ہا لے کے بعد کوئی تھا جو اسکا اعتبار کرتا ؟
***
وہ گھر سے ایک ضروری کام کا کہہ کر باہر نکلا تھا اب کے اسکا حلیہ مختلف تھا سفید کف شرٹ کے ساتھ سیاہ جینز اور ماتھے پہ بکھرے بال
مہنگی رسٹ واچ برانڈڈ جوتے وہ کہیں جانے کے لئے تیار تھا بالکل تیار اس نے گاڑی نکالی اور اسے ایک انجانے راستے کی جانب موڑ دیا
اسکا چہرہ سنجیدہ اور سپاٹ تھا وہ جسکی وجہ سے اس نے اپنی محبوب عورت کیئے زاری اور نفرت برداشت کی تھی انکا حساب بھی تو ہونا چاہیے ناں ؟
گاڑی ایک درگاہ کے باہر رکی موبائل پہ چلتے ٹریکر نے یہاں رک جانے کا عندیہ دیا وہ رک گیا آنکھوں کی تپش اور دل کی جلن بڑھتی چلی گئی
وہ نیچے اترا درگاہ کے زینے چڑھتا اوپر آیا
در گاہ کے احاطے میں شام کے اس وقت زیادہ رش نہیں تھا بلاخر وہ اسے نظر آ ہی گیا
درگاہ کے ایک کونے میں ایک درویش کے سامنے وہ بیٹھا ہوا تھا جس طرح عیسائے اپنے مذہبی امام کے سامنے اپنا گناہ قبول کرتے تھے اسی طرح نوح مرزا یہاں اس درگاہ میں آ کر اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا تھا
عمر چھوٹے چھوٹے قدم لیتا اسکے قریب گیا چمکتے ہوئے بوٹوں کو اپنے قریب دیکھ اس نے سر نظریں اٹھائیں سورج کی الوداع کرتی کرنیں اسکی آنکھوں میں چبھیں ستھری کرنیں اور اسکی سنہری آنکھوں میں سے زیادہ سنہرا کون تھا فیصلہ کرنا مشکل ہوا
تو تم اپنے گناہوں کا اعتراف کرنے یہاں آتے ہو؟ عمر نے اسکو دیکھتے ہوئے پوچھا
میں گناہ نہیں کرتا وہ سنجیدگی سے کہتا اٹھا میں حافظ قرآن ہوں مجھے پتہ ہے گناہوں کے اعتر اف خدا کے سامنے کئے جاتے ہیں بندوں کے آگے گناہ کی تشہیر ہوتی ہے
وہ بولتے ہوئے اٹھا
عمر نے اسکو داد دینے والے انداز میں دیکھا
مطلب تم یہاں اعتراف نہیں جشٹیفکیسں دینے آتے ہو؟
اماں کہتی ہیں گناہ کے بعد اسکی جشٹیفکیسں گناہ سے بڑا گناہ ہوتی ہے
وہ دونوں ساتھ چلتے ہوئے احاطے سے دور ذینوں کی طرف جا راہے تھے
میں تم سے کچھ پوچھنے آیا ہوں اعتراف کرو گے یا پردہ ڈالو گے؟
نوح اپنے کئے کاموں پہ پردہ نہیں ڈالتا شاید تم جان چکے ہو کہ تمہاری عورت کو ہماری طرف سے اغوا کیا گیا تھا خیر مجھے لگا تھا تم جلدی جان جاؤ گے لیکن تم نے تو بہت وقت لگادیا
وہ درگاہ کے زینوں پہ آ کر نیچے بیٹھ گئے ایسے کہ عمر اوپری ذینے پہ اور نوح نچلے ذینے پہ
کیا اب مجھ سے بدلہ لینے آئے ہو؟ ۔
نوح نے اسکی آنکھوں میں اپنی آنکھیں گاڑ دیں
عمر مسکرایا
تم سے بدلہ تو میرا خدا لے چکا ہے وہ اسکے قریب جھکا آواز آہستہ کر لی
میں تمہاری بہن کے ساتھ ہونے والی حادثے سے واقف ہوں
نوح کو لگا تھا جیسے آسمان اس کے سر پہ آن گرا ہو
لیکن مجھے دکھ ہے اور ایک سوال بھی کہ کب تک آخر کب تک ہمارے گھروں کو عورتیں اپنے باپ بھائی شوہر کے کئے گئے گناہوں کا عذاب خود پہ جھیلیں گی؟
مکافات عمل میں ہمیشہ گھر کی بہن یا بیٹی کیوں گھسیٹی جاتی ہے کیوں کبھی مرد کو اسکے گناہ کی سزا خود نہیں جھیلنی پڑتی ؟
کیوں ہمیشہ نوح مرزا کا گناہ نر مین کے سر آجاتا ہے؟
اپنی بکواس بند کرو وہ یکدم دھاڑا تھا اسکی آنکھیں سرخ تھیں غیرت سے ذلت سے
درگاہ کے کبوتروں نے اپنے کانوں پہ ہاتھ رکھ لئے درویشوں نے نا گواری سے اسکو دیکھا لیکن وہ پھٹ پڑا تھا میں نے ایسا کوئی گناہ نہیں کیا جسکی سزا میری بہن کو ملے میں نے نیکی کی تھی خدا نے میری نیکی قبول ہی نہیں کی وہ خدا چھوٹی چھوٹی غلطیاں دیکھتا ہے لیکن بڑی بڑی نیکیوں کو وہ دیکھتا ہی نہیں
اسکی آواز میں نمی گھلتی جا رہی تھی
میں نے ایک عورت کو اغوا کیا ہاں میں نے غلط کیا وہ اپنے سینے پہ انگلی رکھے کہہ رہا تھا عمر خاموش سا اسکو دیکھتا رہا لیکن میں نے اس عورت کو کوئی نقصان پہنچنے نہیں دیا میں نے اسکی عزت کی حفاظت کی میں نے اسے ایک ایسے مرد کے حوالے کیا جو خود تو مر سکتا ہے لیکن اس عورت پہ آنچ بھی نہیں آنے دے سکتا میں نے نیکی کی لیکن خدا نے قبول نہیں کی اسے میری نیکیاں کبھی اچھی لگی ہی نہیں
وہ تھک کر نیچے بیٹھ گیا شکستگی سے کرب سے
عمر ویسی ہی پر سکون ٹھنڈی ٹھار نظروں سے اسے دیکھتا رہا
تم نے کوئی نیکی نہیں کی نوح عمر کی آواز اسے چابک کی طرح لگی وہ بل کھا کر رہیگا
اس عورت کو میرے حوالے کرنا "نیکی "نہیں "جشٹیفکیسں "تھی جو ایک لمبے عرصے تک تما پنے گلٹ کو دیناچاہتے تھے
نوح پھٹی پھٹی آنکھوں کے ساتھ اسے دیکھے گیا
بلکہ تم نے اسے میرے حوالے بھی نہیں کیا تم نے اسے ایک دو ٹکے کے ڈرائیور کے حوالے کیا کیا تمھیں اس ڈرائیور پہ بھی یقین تھا؟
تم نے اسے گاڑی کی ڈگی میں بند کر دیا جیسے وہ کوئی سامان ہو تم نے اسے ذہنی مریض بنا دیا ہے تمھیں لگتا ہے یہ نیکی ہے؟
الفاظ تھے کہ سیسہ نوح کو لگا وہ جل رہا ہے پگھل رہا ہے
اگر تم اسے بغیر نکاح کے بغیر کسی تعلق کے میرے حوالے بھی کرتے تو یہ نیکی نہیں ہوتی میں مرد ہوں اور وہ عورت کیا آگ کی حفاظت پیٹرول سے کروائی جاتی ہے؟
یہ سوال نہیں تھا لیکن پھر بھی نوح کو اسکا جواب "ناں "ہی لگا
تم گلٹی تھے نوح تم جب بھی گناہ کرتے ہو تم گلٹی ہوتے ہو لیکن معافی مانگنے کے بجائے اپنی حاصلا کرنے کی بجائے تم جشٹیفکیسں ڈھونڈتے ہو
اور اس بار تمہاری جشٹیفکیسں میں تھا خدا نے تمہاری جشٹیفکیسں تمھارے منہ پہ دے ماری ہے اب اپنے گناہوں کوown کرنا سیکھو
ایک عورت کے لئے ایک غیر محرم مرد کبھی بھی تحفظ نہیں ہوتا وہ مرد چاہے دو سال کا بچہ ہو یا سا ٹھ سال کا بوڑھا وہ رہتا مرد ہی ہے اور غیر محرم بھی
سو آئندہ وہ اپنی جگہ سے اٹھا
اپنے گناہوں میں میرا نام جشٹیفکیسں کے طور پہ نہ لینا تمہاری بہن کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ تمہارا مکافات تھا جو اس معصوم نے جھیلا
لعنت ہو تم پہ نوح مغل لعنت
نوح نے اتنی زور سے گردن اٹھائی کہ گردن چٹخنے کی آواز آئی
)(اس نے مجھے مغل کہا؟
میں نے کئی بار سوچا میں تم سے کیسا انتقام لوں کیا کروں ؟ لیکن آج میں نے فیصلہ کر لیا کہ میں تم سے کوئی انتقام نہیں لوں گا اور یہی میرا انتقام ہوگا
تم یہی چاہتے تھے ناں کہ میں تمھیں سزا دوں تاکہ تم ضمیر کی قید سے آزاد ہو سکو ؟
نوح شل تھا ساکت اسکا چہرہ سفید پڑ رہا تھا
عمر اس پہ ایک آخری نظر ڈال کر نیچے اترتا چلا گیا دفتعا وہ رکا
نیچے سے گردن اٹھا کر اس پچھتاوں میں گھرے انسان کو دیکھا
خدا لا علمی انکو دیتا ہے جن پہ اس نے کرم کرنا ہو وہ بلند آواز میں وہیں سے پکارا
میں ایک عرصہ لا علم رہا کیونکہ مجھے وہ پسند کرتا ہے میں سوچ رہا ہوں یہ کرم تم پہ کیوں ہے؟
تم نے مجھے لا علمی کا عذاب دیا تھا ناں نوح آج میں تمھیں علم دیتا ہوں یقین مانو یہ اس سے زیا دہ بڑا عذاب ہے تمہاری بہن کا مجرم تمہاری ماں کے مجرم کا بیٹا ہے تمھارے گھر کو گھر کے چراغ سے آگ لگی ہے
جاؤ میں تم پہ ایک بار پھر لعنت بھیجتا ہوں
تمھیں یہ عذاب پل پل مارے خدا کرے
وہ کہتا ہوا باقی بچے ذینے بھی طے کر گیا
نوح اسی طرح کھڑا رہا
برف . . مجسم . . بے حرکت
اسکے کانوں میں بس ایک ہی فقرہ گونج رہا تھا
وہ میری نہیں تمہاری بہن ہے
سارا دن عجیب بے کلی میں گزرا وہ ہسپتال سے آ تو گئی تھی لیکن مجال ہے جو ایک لمحہ کو بھی چین آیا ہو
اس نے کئی بار ڈاکٹر کو کال کر کے ہارون کی طبیعت پوچھی تھی
وہ اداس تھی بے حد اداس ساتھ ساتھ اسے بار بار ہارون کی باتیں یاد آ رہی تھیں
کیا وہ واقعی ٹاکسک تھی؟
کبھی اسے لگتا وہ ٹاکسک تھی لیکن اگلے ہی لمحے وہ اس خیال کو جھٹک دیتی
ہارون کو چاہیے میں جیسی ہوں مجھے اسی طرح قبول کرے یہ بات وہ خود کو ایک ہزار دفع کہہ چکی تھی
اسکے موبائل پہ مہر ماہ کی کالز آ رہی تھیں لیکن وہ پک نہیں کر رہی تھی وہ بس اپنے کمرے میں فرش پہ بیٹھی اوپر گھومتے پنکھے کو دیکھ رہی تھی
چپ گمصم دل ویران تھا خالی تھا
اگر ہارون کو کچھ ہوجاتا تو وہ خود کو کس طرح معاف کرتی ؟
دفتعا اس کے کمرے کا دروازہ ہلکی سی چر کی آواز کے ساتھ کھلا
اسے پتہ تھا کون ہوگا وہ اسی طرح بیٹھی رہی وہ اسی صبح والے سفید لباس میں تھی خون کے دھبے دامن پہ لگے ہوئے تھے بال الجھے بکھرے ہوئے
نہ جانے اسکے بکھرے بال دیکھ عمر کو انہیں سنوارنے کا خیال کیوں آیا تھا
وہ خاموشی سے اسکی الماری کی طرف گیا لباس الٹ پلٹ کئے پھر ایک جوڑا نکالا
انہی قدموں واپس آیا اسکے قریب پنجوں کے بل بیٹھا
لباس اسکی گود میں دھر دیا
جائیں چینج کر آئیں وہ نرمی سے بولا
ہا لے نے خالی خالی آنکھوں سے اسکو دیکھا
ان میں سوال تھے شکوے تھے بہت کچھ اور بھی تھا
عمر نے محض پلکیں جھٹکا کر اسے تسلی دی جیسے کہہ رہا ہو وہ سارے جواب دے گا
وہ بے دلی سے اٹھی جوڑا ہاتھ میں پکڑے واش روم میں گھس گئی
پندرہ منٹ بعد وہ سادہ سے سرمئی جوڑے میں ملبوس باہر آئی گیلی لٹیں ٹاول سے ڈھک رکھی تھیں
عمر شاید کسی کام سے باہر گیا تھا اسی لمحے وہ خود بھی واپس آگیا
اسکے ہاتھ میں ٹرے تھا جس میں ایک چاکلیٹ کیک رکھا تھا
تمہارا برتھ ڈے ہے؟ وہ بے اختیار پوچھ بیٹھی
عمر ہنس دیا
اگر ہوتا بھی تو آج مناتا نہیں
کیوں؟
سرمئی بلے کے سوئم کے گزرنے کا انتظار کرتا وہ بولتے ہوئے آیا کیک بیڈ کے عین بیچ و بیچ رکھا
زیادہ دیر تک اگر بال ٹاول میں لپیٹ کر رکھو تو روکھے اور خشک ہونے لگتے ہیں
وہ کیک رکھ کر ہا لے کو دیکھتے ہوئے بولا
تمھیں بہت پتہ ہے اس نے طنز کیا البتہ بالوں سے ٹاول نکال لیا
میرے حسین ریشمی اور چمکدار بالوں کا یہی تو راز ہے وہ ایک شان سے بولا
ہا لے نے گہرا سانس لیا
می آہ یہ سیلف آبسسیسڈ آد
آپ جانتی ہیں ٹاکسک تعلق کیسا ہوتا ہے؟
وہ بیڈ پہ بیٹھا پوچھ رہا تھا ہا لے کے بال برش کرتے ہاتھ تھم گئے
اس نے مڑ کر عمر کو دیکھا
وہ سنجیدہ تھا
ہا لے نے گلہ تر کیا الفاظ متجمع کئے
وہ تعلق جس میں آپ پہ ہر معاملے میں زور زبردستی کی جاتی ہو آپ کو گالیاں دی جاتی ہوں بے عزت کیا جاتا ہو . . اور
اس نے الفاظ ڈھونڈنے چاہے لیکن نہیں ملے
مجھے نہیں پتہ وہ چڑ گئی
پھر واپس بیڈ تک آئی
کیا تمھیں پتہ ہے؟
عمر نے اسکو نہیں دیکھا اس نے کیک کا ایک موٹا سا پیس کاٹا اور اسکے سامنے کیا
وہ میٹھا نہیں کھاتی تھی چاکلیٹ تو کبھی نہیں لیکن اس نے تھام لیا نہ چاہتے ہوئے بھی
ٹاکسک تعلق وہ ہوتا ہے جس میں ہمیشہ آپ یا آپ کا دوست /پارٹنر ہر وقت آپ کی خامی کی بات کر تے رہیں کبھی آپ کو آپ کی اچھی بات پہ داد نہ دیں کبھی بھی کسی بھی اچھے کام پہ آپ کی تعریف نہ کریں کیا آپ ایسی تھیں ؟
ہا لے نے کیک کا ایک چھوٹا سا کونہ دانتوں سے کترا پھر ایک بڑا حصہ پھر ایک اور بائٹ دیکھتے دیکھتے وہ سارا ٹکرا کھا گئی
اسکا ذہن کہیں اور تھا
(ہا لے یہ دیکھو میں نے کوئزکامپٹیشن میں فرسٹ پرائز لیا ہے
وہ یونی ورسٹی کی راہداری میں تھے ہارون بھاگ کر با مشکل اس کے قریب پہنچا تھا
ہا لے نے ایک نظر اسکے گلے میں پڑے میڈل کو دیکھا پھر اسکے خوشی سے تمتماتے چہرے کو
اس نے ہارون سے اس مقابلے میں حصہ نہ لینے کو کہا تھا لیکن اس نے لیا اور اب وہ فرسٹ آیا تھا ہا لے کو نہ جانے کیوں اسکی یہ خوشی بری لگی
گلے میں پڑے میڈل کو چھوڑو ہارون امتحان میں آئی سیلی پہ غور کرو پڑھائی میں اپنے ہی اچھے ہو نے تو سپلیاں نہ لانی پڑتیں
)ہارون کا چہرہ تاریک ہوگیا تھا
وہ چپ خاموش بیٹھی رہی کہنے کو کچھ تھا ہی نہیں
عمر نے کیک کا ایک اور ٹکرا کاٹ کر اسکو تھمایا اس نے چپ چاپ لے لیا اور منہ تک لے گی
ایک ایسا تعلق جس میں بار بار آپ کی تذلیل کی جاتی ہو بلا وجہ بلا جواز آپ کی کسی بھی بات کو لے کر جھگڑا شروع کیا جاتا ہو آپ کو ڈی گریڈ اور بے عزت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا جاتا ہو
ہا لے نے یاد کرنا چاہا کہ ایسا کب ہوا تھا ایسا ان گنت بار ہوا تھا وہ کسی ایک واقعے کو یادداشت کا حصہ بنانے سے قاصر رہی
وہ بس خاموشی سے اسکو سنتے ہوئے کیک کھاتی گئی
ایسا تعلق جس میں آپ اگلے کو خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں لیکن وہ ہر بار ایک نیا جھگڑا ایک نئی بات لے کر آپ سے لڑنے لگ جائے اور ااپکی ساری کوششیں ضائع ہو جائیں
یہ واقعہ انکی دوستی میں کوئی ایک ہزار بار دہرایا جا چکا تھا ہا لے کو لگتا تھا یہ دوستی کے چھوٹے موٹے جھگڑے ہیں آج اسے پتہ لگا تھا یہ ٹاکسکنس ہے
وہ کیک کا ایک اور مو ٹا ٹکرا کھا گئی
سیاہ آنکھوں والا مرد کہے گیا
ایک ایسا تعلق جس میں جب بھی آپ کو اسکی ضرورت ہو یا آپ اس سے بات کرنا چاہییں تو اب مزید پر یشان ہو جائیں یا پھر آپ کو محسوس ہو کہ اسے آپ کی تکلیف سے فرق ہی نہیں پڑتا آپ کی باتیں اسے آپ کا غم لگ ہی نہیں رہیں اور آپ مسلسل نظر انداز ہو رہے ہیں
اس نے بولتے ہوئے کیک کا ایک اور ٹکرا اسکو تھمایا وہ بچوں کی طرح چاکلیٹ سے لتھڑی ہوئی انگلیوں کے ساتھ کیک کھاتی رہی
ایسا تعلق جس میں کبھی کسی موقع پہ آپ کا ساتھ نہ دیا جاتا ہو آپ کو ہر قسم کی سپورٹ سے محر وم کیا جاتا ہو اگرآپ کسی کام کو کرنے سے پہلے رائے چاہتے ہوں گے تو ہمیشہ آپ کو ناکامی کے خوف سے ڈرایا جاتا ہو اگر آپ کی مدد کے معاملے میں اب اس میں اگر وہ کہیں مجبور ہے یا مدد نہیں کر سکتا تو وہ ایک الگ بات ہوگی وہ کیک کا ایک اور بڑا ٹکرا بھی کھا گئی انگلیاں چاکلیٹ سے بھر گئیں چہرے اور کپڑوں پہ بھی ذرا ذرا چاکلیٹ لگ گیا
وہ کوئی بگڑی بچی لگ رہی تھی
عمر اسکو دیکھتے ہوئے اٹھا اسکی سنگھار میر تک گیا گیلے وینس کے دو ٹکڑے اٹھائے اور اس تک واپس آیا میں اس ٹانک پہ مزید آدھا گھنٹہ بات کر سکتا ہوں لیکن آپ مجھے یہ بتائیں کیا ان سب با توں سے آپ خود کو ریلیٹ کرتی ہیں؟
ایلیٹ کلاس کی مغرور لڑکی نے اثبات میں سر ہلا دیا
کیا آپ خود کو بدلنا چاہتی ہیں؟ اس نے گیلے وینس سے اسکی انگلیاں صاف کرتے ہوئے پوچھا
اب پلیز یہ مت کہئے گا کہ میں جیسی ہوں ٹھیک ہوں
ابھی ہا لے کچھ کہتی کہ وہ بول اٹھا
ہا لے دھک سے رہ گئی اسکا سر جھکا ہوا تھا وہ اپنے کام میں مصروف تھا پھر اسے کیسے پتہ چلا ؟
اب اس نے دوسرے ہاتھ کی انگلیاں صاف کرنی شروع کیں
یہ فیس بک اور انسٹاگرام کےquotes وہیں اچھے لگتے ہیں انسان کو ہر دور میں ہمیشہ خوح دکی گرومنگ اور اصلا کی ضرورت ہوتی آپ جیسے ہیں ویسے ٹھیک کبھی نہیں ہوتے کیا ایک جوڑا جسے آپ کئی بار پہن چکے ہیں کئی فنکشنز اس جوڑے میں اٹینڈ کر چکے ہیں وہی جوڑا ہمیشہ پہنے رہ سکتی ہیں؟
اس نے گردن اٹھائی اب اس نے وینس ہا لے کے ہاتھ میں تھمایا اور اسکے چہرے کی جانب اشارہ کیا
وہ مرے مرے ہاتھوں سے چہرہ صاف کرنے لگی
کیا گھر کو ہر روز صفائی کی ضرورت نہیں رہتی ہم گھر کیوں صاف کرتے ہیں؟ اسے رہنے دیں نہ گندہ جو ہے جیسا ہے ٹھیک ہے
چہرہ صاف نہیں ہو رہا تھا اسکے ہاتھوں کی حرکت سست تھی عمر نے اسکے ہاتھ سے وینس لے لیا
ایسا نہیں ہوتا ہا لے پرانے کپڑے پہنو گے تو پھٹ جائیں گے جسم نظر آئے گا آپ سے بد بو آئے گی کوئی انسان آپ کے قریب نہیں آئے گا
اس نے نرمی سے وینس اسکے چہرہ پہ لگانا شروع کیا دائیں طرف سے چہرہ صاف ہونے لگا چاکلیٹ کے گہرے بھورے دھبے صاف ہونے لگے
گھر خراب ہوگا تو خود کو کرا ہیت آئے گی کیڑے مکوڑے پیدا ہوں گے کھانا پا نی مردار ہوگا
اور پھر گھر کے مکین تک آپ سے بے زار ہو جائیں گے خود کو بدلیں ہا لے مثبت تبدیلیاں بری نہیں ہوتیں وہ ضروری ہوتی ہیں
چہرے کے بائیں جانب چلتا اسکا ہاتھ رکا
چہرہ اب صاف تھا دودھیا بے داغ
اس نے اپنے کیک کا ٹرے اٹھایا اور جانے کو مڑا وہ اسی طرح بیٹھی رہی
چاکلیٹ انسان میں خوشی کے ہارمونز پیدا کرتا ہے آپ نے تو آدھا کیک کھا لیا اور اب تک اسی طرح بیٹھی ہیں؟ وہ مسکراہٹ دبائے کہہ رہا تھا
ہا لے نے اسکے کیک کے خالی ٹرے کو دیکھا اور پھر اپنے ہاتھ دیکھے
اللہ اللہ میں سارا کھا گئی
وہ صدمے سے بڑبڑائی
اللہ اللہ میری ساری ڈائٹ خراب ہوگئی
اللہ اللہ میں آج تمہارا قتل کر دوں گی عمر حیات
وہ غراتے ہوئے اٹھی تھی
عمر حیات کے بنگلے پہ اس وقت جنگ عظیم سوئم کا وقت ہوا چاہتا ہے
صبح کی خوش گواری ختم ہو گئی تھی پیلی دھوپ نے سارے میں اپنے پر پھیلا رکھے تھے
وہ ہینڈ بیگ کندھے پہ لگائے ہسپتال جانے کو تیار تھی
آج کا دن ایک نئی شروعات کے نام
چاہے مرض کوڑھ کا ہو یا کینسر کا وہ ہارون کو نہیں چھوڑے گی اس نے طے کر لیا تھا
اس نے آج گہرے گلابی رنگ کا جوڑا پہن رکھا تھا گلے میں ہم رنگ دوپٹہ بھورے بال پشت پہ پھیلے تھے کانوں میں ڈائمنڈ ٹاپس وہ حسین ترین لگ رہی تھی پرس کا اسٹریپ کندھے پہ ٹکا ئے وہ جانے کو تیار تھی اس نے عمر کو اپنے کمرے سے باہر آتے دیکھا وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرائے کلفتیں دور ہونے لگیں
آج اسکی انکوآئری تھی
وہ دونوں گاڑی میں بیٹھے ہسپتال کی طرف جا رہے تھے ہا لے کو ہسپتال چھوڑ کر عمر کو سردار کے ساتھ نکلنا تھا وہ ہسپتال کے باہر کھڑا کالز کئے جا رہا تھا
ہسپتال کے باہر پہنچ کے وہ دونوں باہر آئے سردار سامنے ہی کھڑا تھا منہ کے زاویے بگاڑے سخت تپا ہوا عمر نے اسکے قریب پہنچ کر ہاتھ کا پنجہ اس کے ہاتھ سے ملایا
آدھے گھنٹے سے انتظار کر رہا ہوں تم نے تو کہا تھا تم راستے میں ہو وہ بے زاری سے کہہ رہا تھا
آدھا گھنٹہ پہلے تک تو یہ تیار بھی نہیں تھا ہا لے نے لقمہ دیا
سردار جلبھن گیا
میں تیار نہیں تھا یا آپ کے الائینر کی سیب سیدھی نہیں جا رہی تھی؟ وہ ہا لے کے کان کے پاس جھکا
ہا لے نے کلس کر اسکو دیکھا
کتنی گہری نظریں تھیں اسکی
خیر مجھے چند گھنٹے لگ جائیں گے آپ یہاں سے گھر جائیے گا اور شام کو حسن کا میچ ہے آپ وہاں بھی جائیں گی اوکے؟
وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا
کوئی مسئلہ ہو کوئی بات ہو آپ فورا مجھے کال کریں گی میں لیل کو کال کر دوں وہ آپ کے ساتھ جائے گی؟
ہا لے نے اسکی آنکھوں میں دیکھا وہ فکر مند تھا دور کہیں شاید ڈرا ہوا بھی
میں اپنا خیال رکھ سکتی ہوں عمر نرمی سے یقین دہانی کروائی
ہارون اور حسن میرے لوگ ہیں میں انکو اپنے طریقے ہ سے ہینڈل کر لوں گی لیل تم یا کوئی اور مجھے اس معاملے میں کسی کی ضرورت نہیں پڑے گی تم شہر سے باہر نہیں جا رہے بس چند گھنٹوں کی بات ہے تم آجاؤ گے
وہ رکی آنکھوں میں شرآرت ابھری
آئی جی سر بابا کے دوست ہیں کہو تو سفارش لگوا دوں ؟
وہ لا حول پڑھتا مڑ گیا
اگر نہیں مانتا تو مٹھی گرم بھی کر سکتے ہیں
وہ بلند آواز میں پکار اٹھی
ایک بار پھر سے لا حول ولا
وہ بغیر مڑے کہتا گاڑی میں بیٹھ گیا
ہا لے اسکو جاتا دیکھتی رہی پھر قدم اندر کی جانب موڑے
وہ ہسپتال کی پتھریلیروش کے بعد ٹھنڈی یخ راہداریاں عبور کرتی ہارون کے کمرے کی طرف بڑ ھتی چلی گئی فلحال اسے بات کرنے کی اجازت نہیں تھی لیکن اسے دیکھا جا سکتا تھا وہ بس اسے دیکھنے آئی تھی
راہداری کی سیدھ میں اس نے دیکھا ہارون کے کمرے کے باہر سفید شلوار قمیض میں سرمئی آنکھوں اور صاف رنگت والے شاہد حسین کھڑے تھے وہ کسی سے فون پہ بات کر رہے تھے ہا لے کو دیکھ کر چند الوداعی قلمات کہہ کر کال کاٹ دی
وہ گہرا سانس بھرتی قدم قدم چلتی انکے قریب آ کر رکی
وہ جب بھی اس طرح انکے پاس آتی تھی شاہد اسکے دونوں ہاتھ اٹھا کر باری با ری چومتے تھے کئی بار تو ہا لے دن میں کوئی دس دفع جا کر انکے سامنے اپنے ہاتھ کر دیتی اور وہ ہنستے ہوئے اسکے ہاتھ پھر سے چومتے تھے
وہ انکے قریب آ کر رکی چند پل انکو دیکھتی رہی
لانگ ٹائم ماموں . . ویاسیت سے سے بولی
ہاتھ پہلو میں گرے رہے وہ اسکے مٹی والے ہاتھ چوم سکتے تھے لیکن اپنے بیٹے کے خون سے رنگے ہاتھ نہیں لانگ ٹائم . . ہا لے انکا لہجہ ٹھنڈہ تھا
وہ دو قدم آگے آئے
پہلو میں گرے اسکے دونوں ہاتھ فضا میں بلند کئے
ہا لے کا سانس تک رک گیا
انہوں نے باری باری اسکے دونوں ہاتھوں پہ بوسہ دیا
لیکن آج اسے اس لمس میں نہ محبت محسوس ہوئی نہ عقیدت نہ کوئی اور جذبہ وہ ٹھنڈہ بے جان بے زار لمس تھا وہ اسی طرح اسکا ہاتھ پکڑے اسے سامنے پڑے بینچ پہ بٹھا گئے خود اس کے ساتھ بیٹھے
چند پل خاموشی کا راج رہا
ہا لے نے گلہ کھنکھار کر بات کا آغاز کیا
میں ہارون کو دیکھنے آئی ہوں پچھلے دنوں جو کچھ بھی ہوا ہم سب بھول کر ایک نئی شروعات کریں گے کیا میں اس سے مل لوں ؟
وہ کیوں پوچھ رہی تھی یہی سوال وہ خود سے کرنا چاہتی تھی ہارون سے ملنے کے لئے بھی اجازت ؟
اسکا پیچھا چھوڑ دو ہا لے وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ کر بولے
ہا لے کو لگا اسے سننے میں غلطی ہوئی ہے بچپن سے اس نے یہی سنا تھا
""ہارون کے ساتھ رہو ہا لے
اور آج ؟ وہ آج اتنی آسانی سے کیسے کہہ سکتے تھے کہ ہا لے اسے چھوڑ دے ہا لے ہارون کو چھوڑ دے
He is all i have
وہ کہے جا رہے تھے اسکو میرے پاس رہنے دو پلیز اس سے دور ہوجاؤ تم کر سڈ ہو تمھارے ساتھ کھڑے تمھارے لوگ کر سڈ ہوتے جا رہے ہیں میرے پاس بس وہی ہے اس پہ اپنا رنگ مت چڑھاؤ پلیز اسے چھوڑ دو
He is all i have
وہ ایک ہی سطر دہرا رہے تھے
ہا لے کی آنکھیں گلابی پڑنے لگیں چہرہ سرخ ہوا کرب سے تاریک بھی پڑا
میں اسکی گارجین ہوں میں اسکی دوست اسکی پروٹیکٹر ہوں میں تو آپ کا فیورٹ بچہ ہوں ماموں آپ میرے ساتھ ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟
Dont you love me anymore ?
اس نے دکھ سے پوچھا
I do
شاہد نے جھکے سر کے ساتھ اعتراف کیا میں تم سے محبت کرتا ہوں بہت محبت کرتا ہوں لیکن تم مجھے ایک بات بتاؤ اس دنیا میں مجھے سب سے زیادہ محبت کس چیز سے ہے؟
انہوں نے چہرہ اٹھا کر ہا لے کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے پوچھا
پودے . . آپ کو پودوں سے محبت ہے
درست . . اور میں ان پودوں پہ لگی امر بیل اپنے ہاتھوں سے کاٹتا ہوں
ہا لے کا دل دھک سے رہ گیا
تم پودوں پہ لگی امر بیل بن گئی ہو تم زندگی چھیننے لگ گئی ہو تم پودوں کو گرو نہیں کرنے دے رہی تم پودوں کو زندگی سے محروم کر رہی ہو وہ زندگی جن پہ انکا حق ہے وہ زندگی جس میں تمھارے بغیر انکی نشونما بہت اچھی ہو رہی ہے وہ خوش ہیں
انکا لہجہ ٹھنڈہ تھا برف جیسا ٹھنڈہ ہا لے سن رہ گئی
)(مہر ماہ ٹھیک ہی تو کہتی تھی
وہ اٹھ کھڑے ہوئے
تم میرا فیورٹ بچہ ہو میں تم سے محبت کرتا ہوں لیکن ہارون سے زیادہ نہیں اولاد کی محبت ہر شے پہ بھاری ہوتی ہے میں تمہاری خاطر ہارون کو نہیں کھو سکتا تم چلی جاؤ ہا لے پلیز
He is all i have
آخر میں وہ منت سے بولے تھے
آنکھوں میں جمع ہوئے آنسوؤں کی وجہ سے مناظر دھندلے ہو رہے تھے ٹانگوں کی جان جیسے نکلتی جا رہی تھی وہ اٹھی گردن کرائے رکھی
نم آنکھوں کا زعم نہ ٹوٹا
میں امر بیل نہیں ہوں ماموں میں آپ کے فیورٹ پودے کا پانی ہوں میٹھا ٹھنڈا پا نی
وہ انکی آنکھوں میں دیکھتی کہہ رہی تھی اسکی آواز میں ایک مان تھا ایک زعم تھا
میں آپ کے فیورٹ پودے کی زرخیز مٹی ہوں میں اسکی کھاد ہوں
اگر امر بیل کو نکال بھی دیں گے تو بغیر زرخیز مٹی اور کھاد کے پودا مر ہی جائے گا اب یہ آپ کے ہاتھ میں ہے آپ اپنے فیورٹ پودے کو کونسی موت دیتے ہیں
میں جا رہی ہوں اگر راہداری کے اختتام تک آپ نے ہمیشہ دہرایا جانے والا جملہ
ہارون کے ساتھ رہو ہا لے کہہ دیا تو میں رک جاؤں گی
ورنہ آپ اپنے پودے کی موت کے ذمہ دار خود ہوں گے
وہ بول کر پرس کندھے پہ اٹکائے آگے بڑھ گئی
قدم من من بھر کے تھے دل جیسے پسلیاں توڑ کر باہر آنے کو بے تاب آنسو بہنے کو بے صبر لیکن وہ چلتی رہی اور شاہد حسین اسکو جاتا دیکھتے رہے
راہداری کے سرےپہ وہ رکی بس ایک پل کو بس ایک لمحے کو اسے لگا اسے روک لیا جائے گا
. . . لیکن
کوئی آواز کوئی پکار اسکی سماعت کا حصہ نہ بن سکی
دل ایک چھناکے سے ٹوٹا روح تک زخمی ہوگئی
لیکن پھر وہ مڑ گئی
وہ کم از کم اتنی با وقار ضرور تھی کہ وہاں نہ رکتی
با وقار رہنا آپ کو کئی قسم کی ذلتوں سے بچا لیتا ہے
وہ جب رشتوں سے دور جا رہی تھی تب تو سارے رشتے ایک ہجوم کی طرح اسکے قریب آ رہے تھے لیکن آج جب اس نے ہاتھ بڑھایا تو اسکا ہاتھ بری طرح جھٹک دیا گیا تھا
خالی سڑکوں پہ گاڑی دوڑاتے ہوئے اسے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ شام کی ہوئی وہ دوپہر میں ہسپتال گئی تھی اور اب شام کے پانچ بج رہے تھے
حسن کا میچ شروع ہونے میں بس دس منٹ تھے اس نے گاڑی گراؤنڈ کی جانب موڑی
وہ اسکا بھائی تھا اسکا خون اسکے باپ کی پرچھائی وہ ان ہی کی طرح مہربان ہوگا وہ جانتی تھی
وہ جب گراؤنڈ پہنچی تو گراؤنڈ لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا آج سٹی ٹورنامنٹ کا فائنل تھا حسن کی ٹیم فائنلسب تھی
اسے اس سے بات کرنے کے لئے میچ کے ختم ہونے کا انتظار کرنا تھا
ٹیمیں میدان میں اتریں وسل بجی میچ شروع ہوا
سیاہ آنکھوں والا حسن سلطان گھٹنوں تک آتی پیلی شارٹس کے ساتھ اسی رنگ کی شرٹ میں ملبوس تھا وہ فارورڈ کھیل رہا تھا تھا
لڑکے مہارت اور چستی سے بال کو اپنے قدموں سے کبھی گراؤنڈ کے ایک کونے میں لے جاتے تو کبھی دوسرے حسن نہایت تکنیک اور مہارت سے بال کو آگے لے جا رہا تھا کئی لڑکوں نے اس سے بال چھنییے کی یا اسے گرانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ہر بار بچ جاتا
بال پول کے عین سامنے تھی وہ ابھی کک کرنے والا تھا جب پیچھے سے ایک حملہ ہوا
ارے دیکھو دیکھو اسکی گھر سے بھاگی ہوئی بہن بھی آج گراؤنڈ آئی ہے
یہ حملہ مختلف تھا یہ وار کاری تھا بس ایک لمحے کا کھیل تھا بال کو اس کے قدموں سے کوئی لے گیا
سپورٹس مین کی ایک لمحے کی کوتاہی ایک لمحے کی غفلت میچ کا پاسہ پلٹ دیتی ہے
حسن ضبط کرتے ہوئے ایک بار پھر بال کے آگے پیچھے بھاگنے لگا بال ایک بار پھر اسکے قدموں کی زینت بنا تھا وہ اس کھیل میں مہارت رکھتا تھا ایک بار پھر وہ انکو چکمہ دے کر بال ان سے دور لے گیا
لڑکے کلستے رہ گئے لیکن انکے پاس وار کرنے کو اور بھی بہت کچھ تھا
سنا ہے تمہاری بہن گھر سے بھاگ گئی تھی ایک اور لڑکا ایک اور لقمہ
وہ اسکے اس پاس بھاگتے اسکے قدم سے قدم ملانے کی کوشش کرتے ہوئے پھولے ہوئے سانسوں کے درمیان بول رہے تھے
حسن کا چہرہ سرخ ہوا لیکن وہ کچھ نہیں بولا وہ بس جبڑے بھینچے بال کو پول تک لے جانے کی کوشش کرتا رہا میں نے تو یہ بھی سنا ہے کہ اس اے ایس پی سے لمبا افیئر تھا تمہاری بہن کا
دیکھو ہم عمر میں کم ہیں لیکن اگر تمہاری بہن راضی ہو جائے تو ہمیں اسکے ساتھ وقت گزار نے کے لئے کوئی انکار نہیں ہے
قہقہے معنی خیزی غلاظت وہ ان سب سے بے نیاز بال کو بول کے عین سامنے لے گیا پیر ہوا میں بلند کیا ابھی وہ کک مارتا
اگر چاہو تو تمہاری بہن کو اسکے وقت کے لئے پے بھی کر سکتے ہیں
یہ آخری وار تھا اسکی غیرت اب مزید کچھ اور برداشت نہ کر سکی وہ بال اور میچ پہ لعنت بھیجے مڑا اور ایک زوردار مکا اس لڑکے کے جبڑے پہ دے مارا
لڑکے کے باقاعدہ دو دانت ٹوٹ کر گرے
ہا لے نے اپنی جگہ سے یہ منظر دیکھا وہ فورا اٹھ کر بھاگی
ساری ٹیم دوڑ کر انکی طرف آنے لگی لیکن حسن پہ گویا جنون سوار تھا
اس نے دوسرے لڑکے کے پیٹ پہ لات دے ماری وہ بلبلا کر رہ گیا انکی ٹیم کا ایک تگڑا لڑکا غصے سے اسکے قریب آیا اور اسکی ناک پہ مکا دے مارا خون فوارے کی طرح حسن کی ناک سے بہہ نکلا لیکن اسے جیسے کوئی پرواہ نہیں تھی
ریفری نے ریڈ کارڈ بلند کیا لیکن وہ کچھ نہیں دیکھ رہا تھا وہ اپنی ٹیم کے لڑ کوں سے خود کو چھڑاتے ہوئے ایک بار پھر اس لڑکے پہ چڑھ دوڑا اسکے سینے پہ لات مار کر اسکو نیچے گرایا
فٹبال کا میدان اکھاڑے میں بدل چکا تھا
وہ اس لڑکے کے اوپر بیٹھا اسکی ناک اور جبڑے پہ مکے مارے ہی جا رہا تھا کچھ لڑکے اوپر کھڑے ہو کر اسکی پیٹھ پہ لاتیں مار رہے تھے کوئی اسکی پسلی پہ مار رہا تھا لیکن تکلیف جیسے بند ہوگئی ہو
وہ اب تک ان الفاظوں کی تکلیف میں ڈوبا تھا
انتظامیہ نے انکو چھڑوایا لڑکے اب بھی بکتے جھکتے جا رہے تھے ہا لے اسکے قریب پہنچ گئی تھی
حسن منہ سے ایک لفظ نہیں بولا تھا اسکے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا تھا اسکی ناک سے اب بھی خون بہہ رہا تھا جسم بری طرح دکھ رہا تھا لیکن دل کی تکلیف ہر شے پہ بھاری تھی اگر کئی لوگوں نے اسے پکڑ نہ رکھا ہوتا تو تو اب تک ان لڑکوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر چکا ہوتا
ریفری نے اسے ریڈ کارڈ دے کر نکال دیا تھاوہ سرخ آنکھوں سے ان لڑکوں کو گھورتا رہا
ہا لے اسکے پاس کھڑی کچھ کہہ رہی تھی اسکا خون ٹشو سے صاف کر رہی تھی وہ فکرمند تھی
حسن اسکے ہاتھ کو ہٹایا باہر نکلتا چلا گیا وہ اسکے پیچھے پیچھے جا رہی تھی لیکن اسکی رفتار کے ساتھ قدم ملانا یہ اسکے بس کی بات نہیں تھی
حسن میری بات سنو رکو میں بات کرنے آئی ہوں
وہ اسکو پیچھے سے پکار رہی تھی
حسن پلیز رک جاؤ یار تم سنتے کیوں نہیں ہو آخر ؟