ہسپتال کیسا ہوتا ہے؟
بے رحم سرد
ہارون کو آئی سی یو لے جایا گیا تھا جہاں اسکی سرجری ہو رہی تھی سر کا زخم گہرا تھا
ایک بازو ٹوٹ گیا تھا
ویٹنگ روم میں بیٹھی لڑکی بس فرش کو گھور رہی تھی آنسو ٹپ ٹپ اسکی آنکھوں سے بہہ رہے تھے
آج کے بعد اگر تم چاہو گی تب بھی میں تمھیں نظر نہیں آؤں گا
وہ کیوں تھا ایسا اس نے کیوں کہا ایسا ؟
کچھ ناراضگیوں کو موت سے پہلے ختم ہوجانا چاہیے موت سے پہلے انکا ختم ہونا محبت ہوتی ہے
سماعتوں میں اس کے فقرے گونج رہے تھے
دل جیسے رک رک کر چل رہا تھا
اسکا دل چاہ رہا تھا کہ بس ہارون کو دو منٹ کے لئے ہوش آجائے اور وہ اس تعلق کی ناراضگی ختم کر لے اسے ہارون عزیز تھا
ہر تعلق میں اتنی محبت تو ہونی چاہیے کہ اس میں ناراضگی ختم کرنے کے لئے موت کا انتظار نہ کرنا پڑے آنسو بھل بھل بہہ رہے تھے دل کی اذیت میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا
تم مجھے عزیز ہو ہا لے
یار ایسا نہ کیا کرو کیا پتہ یہ آخری بار ہو
اس نے چاہا تھا وہ اپنے کانوں کو بند کر لے
اس نے چاہا تھا وقت پیچھے چلا جائے کوئی ناراضگی کوئی غصہ کچھ بھی ہارون سے زیادہ قیمتی نہیں تھا
اس نے تھک کر پیچھے کو ٹیک لگا لی بند آنکھوں سے آنسو بہنے لگے
اس کے قریب کوئی آ کر بیٹھا سرمئی ٹریک سوٹ والامرد اس کے سینے پہ خون کے دھبے تھے
آپ دعا کریں انجری بہت گہری ہے وہ بہت تکلیف جھیل رہا ہے میں چاہتا ہوں وہ بچ جائے
میں بھی
ہا لے بند آنکھوں کے ساتھ بڑبڑائی
آپ دعا کیوں نہیں کرتیں ؟ وہ اسکو نہیں دیکھ رہا تھا وہ ہا لے کو روتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا تھا عجیب بے کلی سی ہوتی تھی
میں اس سے دعا نہیں مانگوں گی وہ میری نہیں سنتا اسکے لہجے میں بے بسی تھی
وہ مجھ سے ناراض ہے میں دعا مانگوں گی تو وہ سزا کے طور پہ ہارون کو چھین لے گا
اسکی آواز زکام زدہ تھی آنسو ایک پل کو بھی رکے نہیں تھے
دونوں کے درمیان خاموشی چھا گئی
تم دعا مانگو وہ تم سے تو راضی ہے وہ کافی دیر بعد منت کے انداز میں بولی
میں اس سے مانگتا نہیں ہوں میں دل میں خواہش کر لیتا ہوں اور وہ دے دیتا ہے
اس نے کندھے اچکائے
میں اسے مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی عمر
یکدم وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی
عمر نے اسکی طرف دیکھا
وہ چہرہ ہاتھوں میں چھپائے بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رو دی
وہ سمجھتا ہے میں اس سے ناراض ہوں میں ناراض نہیں تھی میں ہارون سے ناراض ہو ہی نہیں سکتی
وہ آوازوں کے ساتھ بری طرح رو رہی تھی
عمر کرب سے اسکو دیکھتا رہا
میں اس سے دور تھی میں حسن سے دور تھی کیونکہ میں جانتی تھی میرا رنگ سیاہ ہونے والا ہے وہا چھے لوگ تھے وہ سب سینٹ تھے میں بری بن گئی تھی میرا رنگ سیاہ ہوتا جا رہا تھا میں خود کو ایک کوڑھ کا مریض سمجھتی جا رہی تھی ح
جس طر
آہستہ آہستہ کوڑھ اسکے سارے جسم میں پھیلتا جاتا ہے اسی طرح میرا سر مئی رنگ سیاہ ہوتا جا رہا تھا مجھے ہر رات اپنے جسم کا ایک ایک ٹکرا سیاہ ہوتا جا رہا تھا
اسکی آواز بلند ہوتی جا رہی تھی آنسوؤں میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا
میں جب جب ان سیاہ ٹکڑوں کو دیکھتی تھی میرے دل میں ان لوگوں سے میرے خاندان سے دور رہنے کا فیصلہ جڑ پکڑتا جاتا تھا
کچھ وقت پہلے تک ہم سب ایک جیسے تھے
اسکے آنسو رک گئے شاید وہ تھک چکی تھی لیکن اس نے بولنا بند نہیں کیا
کھانا شاپنگ پڑھائی گھومنا یہی سب ہماری زندگی تھی وہ نم سرخ آنکھوں کے ساتھ کہہ رہی تھی
انکی زندگی اب بھی ویسی ہے اچھی صاف اور میں ؟
میں گندی ہوگئی میں کوڑھ کی مریض ہوگئی میں جہاں جہاں جاتی ہوں لوگ مجھے معنی خیزی سے دیکھتے ہیں جملے کستے ہیں باتیں کرتے ہیں پہلے ایسا نہیں تھا پہلے لوگ میری خوبصورتی کی تعریف کر تے تھے میرے ہیروں کی بات کرتے تھے اور میرے ساتھ کھڑے دونوں مردوں کو مجھ پہ فخر ہوتا تھا
وہ رکی زخمی آنکھوں سے عمر کو دیکھا عمر اسے ہی دیکھ رہا تھا
اب اگر وہ میرے ساتھ جائیں گے تو لوگ طنز کریں گے باتیں کریں گے
میرے دونوں عزیز مرد کچھ دن برداشت کریں گے پھر غصہ ہوں گے پھر لڑیں گے وہ خود کو نقصان دیں گے باتیں کرنے والے لوگوں کو ماریں گے اور آخر میں وہ مجھ سے بے زار ہو جائیں گے
وہ رکی لہجے میں دنیا بھر کا دکھ سما گیا
وہ بے زار ہو جائیں گے اور ہا لے مر جائے گی میں انکی آنکھوں میں اپنے لئے محبت دیکھنے کی عادی ہوں فخر دیکھنے کی عادی ہوں میں نفرت بے زاری نہیں سہہ سکوں گی
انکو لگتا ہے ہا لے انکو نفرت بے زاری کی وجہ سے سے ناراضگی کی وجہ سے چھوڑ رہی ہے وہ دونوں نہیں جانتے میں انکو محبت کی خاطر چھوڑ رہی ہوں میں انکو "انکے "لئے چھوڑ رہی ہوں
اس نے چہرہ جھکا لیا آنسو ایک بار پھر بہنے لگے
عمر کچھ نہیں بولا وہ بس چپ چاپ بیٹھا رہا
پھر وہ اٹھا
میں اسکے گھر والوں کو اطلاع کر آؤں سرجری ختم ہونے میں بہت وقت ہے وہ کہہ کر ہا لے کی جانب دیکھے بغیر باہر نکل گیا
پیچھے وہ ایک بار پھر اذیت میں گھری بیٹھی رہ گئی
کتنی دیر گزری اسے پتہ نہیں چلا وہ بس آنکھیں بند کئے روتی گئی اور ہارون کے ساتھ گزرے وقت کو یاد کرتی رہی
روم نمبر125کے ساتھ آپ ہیں؟
اس آواز پہ وہ اچھل کر کھڑی ہوئی تھی
سسٹر اسکے سامنے کھڑی پوچھ رہی تھی
ہا لے نے بس اثبات میں سر ہلایا
اسی لمحے اس نے نوال اور شاہد کو فق ہوتے چہروں کے ساتھ اسکی طرف آتے دیکھا
کیا ہوا ہے؟
کیا کیا ہے تم نے ہارون کے ساتھ بولو ؟ نوال اسکے اوپر جھپٹ پڑی تھیں
ہا لے نے سرد نظروں سے انکو دیکھا
آپ کا بیٹا میرا دوست ہے میرا خاندان ہے اگر آپ نے اسکی اس حالت کا الزام مجھ پہ لگانے کی کو شش بھی کی تومیں بھول جاوں گی کہ آپ میری لگتی کیا ہیں وہ ایسے رعب دار ایسے ٹھنڈے لہجے میں بولی کہ نوال کو بے اختیار اس سے خوف آیا
ہا لے باہر نکل گئی شاہد اور نوال اسکی تقولید میں چلتے گئے
آئی سی یو کے باہر انہوں نے ڈاکٹر کو اپنی جانب آتے دیکھا
میرا بیٹا میرا ہارون کیسا ہے؟ اسکی کنڈیشن کیسی ہے اب ؟
شاہد نے آگے کو ہو کر بے قراری سے پوچھا تھا
روڈ ایکسیڈنٹ میں اتنے گہرے زخم عموما لگتے نہیں ہیں لیکن آپ کے بیٹے کے سر میں انٹر نل بلیڈ نگ بہت ہو گئی تھی ہم نے پوری کوشش کی لیکن ہم بچا نہیں سکے
وی آر سوری سر
اس لمحے اس پل سارے شہر کی ساری آوازیں بند ہو گیں
ہر طرف سکوت چھا گیا
نو ال دھاڑے مار مار کر رو رہی تھی شاہد چیخ رہے تھے رو رہے تھے
ہا لے گھٹنوں کے بل اس فرش پہ گر گئی
کھلے بال چہرے کے اطراف میں گر گئے چہرہ چھپ سا گیا
نوحہ بین ماتم دوست کے مرنے پہ کیا کرے ؟
آنسو اسکی آنکھوں سے نکل کر فرش پہ گر رہے تھے
دل پھٹ رہا تھا روح قبض ہو رہی تھی سانس اکھڑ رہا تھا
وہ فرش پہ چہرہ جھکائے بس بے آواز رو رہی تھی
کچھ ناراضگیوں کو موت سے پہلے ختم ہوجانا چاہیے موت کے بعد انکا ختم ہونا مجبوری ہوتی ہے موت سے پہلے انکا ختم ہونا محبت ہوتی ہے ہر تعلق میں اتنی محبت تو ہونی چاہیے کہ اس میں نار اضگیوں کے ختم ہونے کے لئے موت کا انتظار نہ کیا جائے
شاہد کے رونے کی آواز نوال کا دھاڑیں مار مار کر رونا ہا لے کے بے آواز آنسو
ساری آوازیں بے معنی تھیں بس ہارون شاہد کی موت سے قبل گونجی ہوئی آواز معنی رکھتی تھی
ساری دنیا بھی اگر تمھیں چھوڑ دے تو ہارون شاہد وہ واحد آدمی ہوگا جو تمھارے ساتھ ہوگا
وہ سہی کہتا تھا وہ دنیا تھا
ہارون مر گیا تھا ہا لے کو لگا ساری دنیا مر گئی
وہ ہسپتال کے سامنے والے بینک سے کچھ کیش نکلوانے گیا تھا
اپنے ٹریک سوٹ کی جیب میں رقم اڑستا وہ واپس ہسپتال آیا
اسکی حالت ابتر تھی سینے پہ جا بجا خون کے دھبے تھے بال بکھرے ہوئے تھے آنکھیں سرخ
وہ کال پہ بات کرتا ہوا آ رہا تھا دفتعا وہ رکا ایک وارڈ کے باہر اسکے قدم تھمے وارڈ کے اندر سے کو شنا سا آواز آئی رہی تھی
وہ اس آواز کو جانتا تھا لمحے کے ہزارویں حصے میں اس نےاس آواز کو ڈی کوڈ کیا تھا
وہ آہستگی سے وارڈ کا دروازہ کھولتا اندر آیا البتہ اسکا چہرہ عجیب تھا
وارڈ میں ایک قطار سے ذرا ذرا سے فاصلے پہ بیڈ لگے تھے
کوئی تیسرے بیڈ پہ وہ عورت بیٹھی تھی جس کی آواز پہ عمر یہاں تک آیا تھا
اسکے قدم من من بھر کے ہو رہے تھے آنکھوں میں عجیب خوف تھا
ہاں عمر حیات کی آنکھوں میں آج خوف تھا
وہ عورت اب ڈاکٹر پہ چیخ رہی تھی اسکی حالت پہ کسی پاگل کا گمان ہوتا تھا
میرا علاج کرو خدا کا واسطہ میرا علاج کرو وہ ڈاکٹر کے سامنے ہاتھ جوڑے کہہ رہی تھی
پھر اپنے سر پہ زور زور سے ہاتھ مار رہی تھی
یہ دیکھو یہاں یہاں کچھ ہے کوئی کیڑا ہے جو رینگ رہا ہے میرے سر میں کچھ ہے اسکو نکالو خدا کے لئے اسکو نکالو وہ رو رہی تھی پاگلوں کی طرح دہائی دے رہی تھی
یہ وہی تھی بخدا یہ وہی تھی عمر اسکے بیڈ کے عین عقب میں کھڑا تھا ہاتھ پہلو میں گرے تھے
وہ اٹھائیس سالہ عمر نہیں تھا یہ اٹھارہ سالہ عمر تھا خوف زدہ سا ٹوٹا ہوا سا
دیکھیں بی بی آپ کا سارا علاج ہو چکا ہے ہر طرح کے ٹیسٹ کر کے دیکھ لئے ہیں کوئی مرض کو ئی بیماری ہے ہی نہیں ہم علاج کریں تو بھلا کس مرض کا ؟ ۔
وہ بے زاری سے کہہ رہے تھے اتنے بڑے ہسپتال کا اتناکالیفائیڈ ڈاکٹر ایک عورت کی بیماری کیوں نہیں سمجھ رہا ؟ عمر ساکت قدموں سے آگے آیا اس عورت کے بالکل سامنے آ کر کھڑا ہوا
اب کے عورت نے نظریں اٹھا کر اسکو دیکھا تھا عمر اسے دیکھے گیا اسکے لب آہستگی سے پھر پڑھائے
زری خالہ ؟
اسکی آنکھیں بے یقین تھیں
یہ وہ عورت نہیں تھی یہ اس کی زری خالہ ہو کر بھی ویسی نہیں تھی
بکھرے بال اجڑا حلیہ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے زرد پیلی پھٹک رنگت
تم عمر ہو ناں ؟
وہ اسکو دیکھتے ہوئے اٹھ کھڑی ہوئی
آنکھوں میں شناسائی ابھری
عمر تم ؟ . . تم عمر ہو؟
دیکھو میں تمہاری خالہ ہوں میں زری ہوں ادھر دیکھو بچے وہ اس کے چہرے کو ہاتھوں کے پیالے میں بھر کے پوچھ رہی تھی
عمر کی سماعتوں میں کوئی اور فقرے گونج رہے تھے
تمہاری ماں تمھیں کچرے کے ڈھیر سے اٹھا کر لائی تھی اسکا مقصد تمھیں پالنا نہیں تھا
عمر دیکھو یہ ڈاکٹر میرا علاج نہیں کر رہا دیکھو میرے سر میں کیڑے رینگ رہے ہیں عمر دیکھو . . . . . . .
جب محلے والوں نے تمہاری ماں سے تمھیں نکالنے کو کہا تب وہ ضد میں آگئی بچے وہ ضدی عورت ہے اس نے تمھیں ضد میں اپنے پاس رکھا اسے تم سے کوئی محبت کوئی لگاوٹ نہیں تھی وہ بس ضدی تھی
عمر دیکھو میں تمہاری خالہ ہوں تمہاری ماں ایک ضدی عورت میرا علاج تمہاری ماں نے تمھارے ساتھ زیاد تی کی
میرے سر میں کیڑے
تمہاری ماں تمھیں کہیں اور لے جا سکتی تھی تمہاری تربیت تعلیم کے لئے لیکن وہ ایک ضدی عورت تھی اسے محلے والوں کو دکھانا تھا کہ . . . وہ
منظر گڈمڈ ہونے لگے آوازیں مکس اپ ہونے لگیں عمر کا چہرہ خوف سے سفید پڑنے لگا
وہ بس ساکن کھڑا رہا اس نے سانس تک روک رکھی تھی
زیادتی کا الزام اسکی ماں کو گالیاں بکتے لوگ جنوں یوں کی طرح لوگوں کو مارتا عمر خون سے تر اسکے ہاتھ انسانیت سے خالی دل
یکدم وہ پیچھے ہٹا
زری کے ہاتھ ہوا میں معلق رہ گئے
عمر ڈاکٹر کی جانب مڑا
انکے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟
اس نے کانپتی آواز میں بس ایک ہی سوال کیا
ڈاکٹر نے گہری سانس لی
یہ سارے مریض پرانے کراچی سے آئے ہیں انہوں نے کہنا شروع کیا
امیر شبر(کراچی کا سب سے امیر آدمی) ان کا علاج کروانا چاہتے ہیں خدمت خلق یو نو
یہ بی بی یہاں کئی بار آ چکی ہیں ہم نے انکے سارے ٹیسٹ کئے ہیں انکے ساتھ کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں سب رپورٹس کلیئر ہیں اب آپ بتائیں ہم آخر کیا کریں ؟
وہ بے زاری سے کہہ رہے تھے
عمر کے کانوں میں نفیسہ کی گھٹی گھٹی چیخیں گونجیں
خدا تمھیں غارت کرے زری
ڈاکٹر بول کر چلا گیا تھا زری اب عمر سے کچھ کہہ رہی تھی
عمر بس کھڑا تھا چپ گمصم
عمر تم مجھے سن رہے ہو ناں ادھر دیکھو میری بات سنو
زری نے اسکو بازو سے کھینچ کر اپنی جانب کیا
وہ خالی خالی نظروں سے اسکو دیکھتا رہا
وہ رونے لگی تھی اپنے سر پہ تھپڑ مار مار کر رونے لگی تھی
یہ دیکھو یہ کیڑے پھر آ گئے میرا سر پھٹ رہا ہے عمر کچھ کرو کچھ کرو خدا کے لئے کچھ کرو
وہ اسکا بازو جھنجھوڑ رہی تھی
عمر نے کندھے سے پکڑ کر اسکو ہسپتال کے بیڈ پہ بٹھایا
خود اسکے سامنے بیٹھ گیا
یہ بیماری نہیں ہے خالہ
وہ آہستگی سے بولا
دوائیوں کی پھیلی ہوئی باس بولتے شور مچاتے لوگ درد سے کراہتے ڈاکٹر کی جھڑک کھاتے لوگ ان سب سے بے نیاز وہ بیڈ پہ اسکے سامنے بیٹھا کہہ رہا تھا
یہ عذاب ہے یہ بد دعائیں ہیں معافی مانگیں واپس جائیں اماں سے معافی مانگیں وہ معاف کر دیتی ہیں میں ان سے کہوں گا وہ آپ کو معاف کر دیں آپ
***
اسکی آواز دم توڑ گئی جب وہ پاگل جنونی عورت اسکے سینے پہ دھکا مارتے ہوئے اٹھی عمر نے اسکی آنکھیں دیکھیں ان میں شر تھا
کس بات کی معافی ہاں ؟
وہ سرخ آنکھوں کے ساتھ غرآئی تھی
عمر کوا سکی آواز میں ابلیس کی آواز شامل ہوتی محسوس ہوئی
میں نے جو کچھ کیا بالکل سہی کیا ایک ہزار بار موقع ملا تو ایک ہزار بار یہی کروں گی وہ ہزیانی اند از میں چلائی تم آسیب تھے اور آسیب رہے تمہاری ماں ایک بے وقوف اور ضدی عورت تھی میں نے تمھارے اور تمہاری ماں کے ساتھ جو کچھ کیا وہ سہی تھا زری کو اپنے گناہوں پا شرمندگی نہیں ہے کوئی شرمندگی نہیں ہے
وہ بلند آواز میں چلا رہی تھی لوگ مڑ مڑ کر انکو دیکھنے لگے تھے
وہ اب بھی مغلضات بکتی جا رہی تھی لیکن عمر مزید برداشت نہیں کر سکا
دس سالوں کی تکلیف ایک بار پھر عود کر آئی تھی
آنسو ذلت درد تکلیف سب کچھ دل میں دبا کر سرخ ہوتی آنکھوں کے ساتھ وہ وارڈ سے باہر آیا
اسکی ٹانگیں کانپ رہی تھیں ذلت نے ایک بار پھر سر جھکایا تھا
اس نے آنکھیں بند کر لیں دل کی جلن زرا کم ہوئی
وارڈ کے اندر کھڑے فرہاد غفار نے ایک میسج ٹائپ کیا تھا
مجھے عمر حیات کا خوف مل گیا ہے مادام
اور باہر کھڑے دیوار سے ٹیک لگائے عمر حیات کو دیکھ کر کوئی بھی کہہ سکتا تھا کہ وہ "خوف زدہ "ہے
***
تھوڑی دیر بعد وہ واپس ویٹنگ روم تک گیا ہا لے کو وہاں نہ پا کر اسے ذرا حیرت ہوئی اب کے وہ بالکل مختلف عمر تھا سنجیدہ زیرک
اس نے پاس کھڑی نرس سے ہا لے کے بارے میں استسقار کیا اس نے لا علمی سے کندھے اچکا دیے
وہ خود ہی اسکو ڈھونڈتا اوپر چلا گیا یکدم اسے کچھ آوازیں آئیں نوال کے چیخنے کی رونے کی وہ بار بار ہا لے کا نام لے کر کچھ کہہ رہی تھیں
عمر فورا سے پہلے اس طرف بھاگا تھا راہداری میں کھڑے ہو کر اس نے اپنی نظروں کی سیدھ میں دیکھا
اسے لگا اسکا دل رک گیا ساری دنیا کی حرکت رک گئی
ہا لے سفید ماربل کے فرش پہ بیٹھی تھی اسکی کوئی آواز نہیں نکل رہی تھی وہ بس بے آواز رو رہی تھی
بینچ پہ بیٹھے شاہد حسین پہ غشی طاری ہو رہی تھی ڈاکٹرز کی ٹیم انکو سنبھال رہی تھی دلاسا دے رہی تھی
عمر قدم قدم چلتا انکے قریب آیا وہ ہا لے کے بالکل پاس آ کر رکا پھر اسکے قریب اسی طرح گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا ہا لے نے روئی روئی آنکھیں اٹھا کر اسکو دیکھا
عمر نے بے اختیار اپنے دل کو کٹتا محسوس کیا
اگر ان ایک آنکھوں سےآنسو بہنا رک جائیں تو عمر حیات کے لئے نعمتوں کی کوئی حد نہیں تھی
کیا ہوا ہے؟
اس نے نرمی سے پوچھا
ہارون . . عمر ہارون
وہ بس تین الفاظ کہہ کر ایک بار پھر رو دی
یہ ہارون کا کمرہ نہیں ہے الفاظ تھے کہ دھماکہ ہا لے کو اپنے کان پھٹتے محسوس ہوئے
وہ115میں ہے آپ کو نمبرز یاد نہیں رہتے ناں ؟
اسکی آواز اب بھی ہلکی اور نرم تھی
ہا لے بس اسکو دیکھے گئی آنسو خودبخود رک گئے دنیا ایک بار پھر زندہ ہونے لگی
عمر نے اسکے آگے ہاتھ پھیلایا ہا لے نے اپنا کانپتا ہاتھ اسکے ہاتھ پہ رکھ دیا
یہ لمس ہمیشہ سے تحفظ رہا تھا مان رہا تھا اعتبار رہا تھا رات کے آخری پہر بھی اور دن کے جلتے آجا لے میں بھی وہ اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے اسکے پیروں پہ کھڑا کر چکا تھا پھر اسی طرح اسکا ہاتھ پکڑے وہ ڈاکٹر کی جانب بڑھا ایک ہاتھ سے اس نے ہا لے کا ہاتھ تھام رکھا تھا اور دوسرے سے ڈاکٹر کا گریبان
ایک جانب لمس میں نرمی تھی اور دوسری جانب شدت
کیا بکواس کی ہے تم نے ان لوگوں سے ہاں ؟ ہاروں مر گیا؟
وہ اس پہ غرا رہا تھا
اور وہ جو روم نمبر115 . میں ہے وہ تمہارا باپ ہے؟ بول کیا تماشا ہے یہ
اسکی آواز بلند تھی اور ہاتھ سختی سے اسکی گردن کو دبا رہا تھا
ہا لے اسکے ساتھ کھڑی رہی اسے لگا اگر عمر نے اسکا ہاتھ چھوڑ دیا تو آج وہ زمین بوس ہوجائے گی
دیکھیں سر میرا . میرا گریبان چھوڑ یہ
وہ با مشکل بول سکا
بول کس کی بات کر ہے ہو تم ؟ کیا نام ہے تمھارے مریض کا ؟
وہ پہلے سے زیادہ بلند آواز میں دھاڑا
. ہارون . . ہارون وقار وہ اکھڑتے ہوئے سانس اور خوف کے درمیان بولا
روتی آنکھیں چمک اٹھیں بین کرتے چہرے شانت ہوئے
نے وہ حبکو لگا تھا دنیا مر گئی انکے لئے خدا نے معجزے کرد
ہا لے نے خالی خالی آنکھوں سے عمر کو دیکھا
عمر جل کر بڑبڑایا
میرا دل جلانے کے لئے پیدا ہوا ہے وہ سرمئی بلا ہنہہ کہیں مر ہی نہ جائے
تھوڑی دیر بعد وہ سب آئی سی یو کے باہر کھڑے تھے
ہسپتال کے کمروں کے باہر کھڑے ہو کر کیا جانے والا انتظار دنیا کا سب سے برا انتظار ہوتا ہے
دفتعا دروازہ کھلا ڈاکٹر کبیر باہر آئے
سرجری کامیاب ہوئی آپ کو مبارک ہو
ہا لے کا رکا ہوا سانس بحال ہوا عمر نے کوئی تاثر نہیں دیا البتہ دل پہ لدا بوجھ ہٹا شاہد اور نوال خوشی سے روئے تھے ہنسے تھے
ہم کب مل سکیں گے؟ سوال کرنے والا عمر تھا
فلحال تو نہیں کم از کم ایک دو دن نہیں اگر آپ کو ملنے کی اجازت دے بھی دیں تو آپ نے ان سے کوئی بات نہیں کرنی صرف سرجری کامیاب ہوئی ہے اصل تکلیف تو اب شروع ہوئی ہے کافی عرصہ اب وہ شاید چڑ چڑے رہیں یا شاید درد ہوتا رہے لیکن وہ زندہ ہیں آپ کو ایک بار پھر مبارک ہو
انہوں نے شاہد کا کندھا پھیکا تھا پھر ذرا رکے
عمر کی طرف اشارہ کیا
یہ نوجوان آپ کے بیٹے کو ہاتھوں میں اٹھا کر لایا ہے ایم این اے صاحب ہم سے زیادہ آپ کو انکا شکر گزار ہونا چاہیے
شاہد نے تشکر سے اس کو دیکھا
آپ میرے آفس آجا ئیں پلیز ہمیں بات کرنی ہے وہ شائستگی سے کہہ کر مڑ گئے
شاہد اس کے قریب آئے ممنو نیت سے اسکو دیکھا
میں تمہارا شکریہ کس طرح ادا کروں ؟
وہ ابھی کچھ اور کہتے جب عمر نے انکی بات کاٹ دی
اپنے جیب سے ایک چھوٹی پرچی نکال کر انکے ہاتھ میں رکھی
ہا لے ان حالات میں بھی ہنس دی چور چوری سے جائے لیکن عمر حیات اپنے پیسوں کے عشق سے نہ جائے یہ رہا بل اب تک آپ کے بیٹے پہ میری حق حلال کی کمائی کے پندرہ لاکھ لگ چکے ہیں اور میرا دل بیٹھا جا رہا ہے شام تک سارے پیسے میرے اکاؤنٹ میں ڈلوا دیجئے گا ورنہ شاید آپ کے بیٹے کی جگہ میں ہسپتال میں داخل ہوں گا
وہ لئے دیے انداز میں کہہ کر مڑا پھر رکا
نوال کے چہرے کو دیکھا
آئندہ میری بیوی سے اس لہجے میں بات مت کیجئے گا میری بیوی کو طعنے دینے کی بجائے بہتر ہے کہ آپ اپنے بیٹے کو سڑک کراس کرنا سکھائیں
نہ زیادہ نرم اور نہ کوئی بد تمیزی وہ نارمل انداز میں کہہ کر اب کے ہا لے کی طرف مڑا
آپ میرے ساتھ آئیں گی یا اس انو کھے لاڈلے کے دیدار کا شرف حاصل کرنے کے بعد آئیں گی
اس نے گویا کوئلے چبا رکھے تھے
ہا لے مسکراہٹ دبائے اسکے ساتھ چل دی
پیچھے شاہد اور نوال حق دق کھڑے رہ گئے
کافی دیر بعد شاہد کی ہلکی سی آواز آئی تھی
یہ ہارون کا دوست ہے یا دشمن ؟
یہ رقیب ہے
نوال نے و ثوق سے کہا
راہداریوں کے پار وہ اب بھی جلا کٹا لگتا تھا
میرا پورا دن ضائع کروا دیا اتنے پیسے بھی لگ گئے وہ آپ کے ماموں میرے پیسے تو دے دیں گے ناں ؟
اسے تو ایک ہی خوف لاحق تھا
اللہ اللہ دے دیں گے تمھارے پیسے بی پی کیوں لو ہوا جا رہا ہے تمہارا ؟
وہ چڑ گئی تھی
آپ بی پی کی بات کر رہی ہیں میرے اکاؤنٹ سے دس روپے بھی نکل جائیں تو میرا دل بیٹھ جاتا ہے
وہ گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھتے ہوئے کہہ رہا تھا
ہا لے نے جواب نہیں دیا
وہ اندر بیٹھی سر کو سیٹ کی پشت سے ٹکا دیا
ہارون زندہ تھا اس سے بڑی آسو دگی کیا ہو سکتی ہے
دفتعا وہ چونکی عمر اسے دیکھ رہا تھا ہا لے نے اسکو "کیا ہے؟ والی نظروں سے دیکھا
جو باتیں آج آپ نے ویٹنگ روم میں کہیں وہ کوڑھ کے مریض اور خاندان سے دوری یہ سب آپ سے کس نے کہا وہ سنجیدہ تھا حد درجہ سنجیدہ
ہا لے کو وہ عجیب لگا چند لمحہ قبل والا عمر اور یہ عمر ان دونوں میں کتنا فرق تھا
ہا لے میں کچھ پوچھ رہا ہوں اب کے وہ ذرا زور سے بولا
(یہ معراج سلطان کے قتل کے ایک ہفتہ بعد کا ذکر ہے
ہا لے فون کان سے لگائے مہر ماہ سے بات کر رہی تھی
ہارون نے کچھ بھی جان بوجھ کر تو نہیں کیا ہوگا ناں اور حسن میں اس سے بھیort outs کر لوں گی کل آؤں گی اسے لینے وہ ہلکی تکان زدہ آواز میں کہہ رہی تھی
تمہارا دماغ خراب ہے؟ تم کیا چاہتی ہو؟ کہ معراج بابا مر گئے تو اب حسن اور ہارون کو بھی مار دو اس نے جھڑ کا تھا میں ایسا کیوں چاہوں گی میرا یہ مطلب نہیں تھا وہ حیران تھی لیکن وہ مہر کو کچھ نہیں کہہ سکتی تھی وہ اسکے اپرول کے لئے کچھ بھی کر سکتی تھی
آہ یہneedy اورdesprate بچی
معراج بابا تو قدرتی موت مر گئے لیکن کیا ہارون اور حسن کو ذلت کی موت دینا چاہتی ہو؟
تم ایک بدنام اور رسوا لڑکی ہو اب تمہارا معاشرے میں کوئی مقام نہیں ہے تمہاری کوئی حیثیت نہیں ہے ہا لے وہ دونوں مرد اگر تمھارے ساتھ رہے تو یا لڑ لڑ کر مر جائیں گے یا پھر غیرت سے تم ان دونوں کو کیسی موت دینا چاہتی ہو؟
مہر بندھی سے کہہ رہی تھی ہا لے کے پاس سارے الفاظ ختم ہو گئے
مہر ذرا دھیمی ہوئی
دیکھو ہا لے میں تم سے محبت کرتی ہوں تم میرے لئے بیٹی کی طرح ہو تم سمجھ رہی ہو ناں ؟
میں تمھارے ساتھ مخلص ہوں مائیں مخلص ہوتی ہیں ہا لے
جادوگرنی ایک بار پھر اپنا جادو چلا رہی تھی اور فیریٹیل کی شہزادیاں ہمیشہ جادو کے سحر)میں آجایا کرتی ہیں ہا لے . . . . عمر کے بلند آواز پہ اسے ہوش آیا
جس نے بھی کہا وہ مجھ سے مخلص اور وفادار ہے ہا لے نے دو ٹوک جواب دیا
. . آپ اس پہ اعتبار کیسے کر سکتی ہیں آپ ایک
کیا تم اپنی ماں پہ شک کر سکتے ہو؟
ہا لے نے بازو سینے پہ باندھ کر ٹھنڈے لہجے میں پوچھا تھا
ایک لمحے کو جیسے ساری گردشیں رک گئیں
عمر کا چہرہ تاریک ہوا
اس نے رخ موڑ لیا
کوئی بچہ اپنی ماں پہ شک نہیں کر سکتا وہ کیسے کر سکتی تھی؟
تھوڑی دیر تک وہ خاموشی سے ڈرائیو کرتا رہا
تمھیں کیسے پتہ میں نمبرز سے خوف زدہ ہوں ؟
ہا لے کے چہرے پہ چوری پکڑے جانے والا تاثر تھا
عمر نے جواب نہیں دیا
اسکے ذہن میں کچھ چل رہا تھا کہیں کچھ دن پہلے کی باتیں
کچھ وقت کے لئے چند دن پیچھے چلتے ہیں
یہ ہا لے کے شاہ تاج کے گھر کے باہر گاڑی میں لاک ہوجانے والی رات کا ذکر ہے
لیل کے گھر کے باہر کھڑا عمر اور اسکے سامنے مجرم سا ہارون شاہد
میں تم سے آخری بار پوچھ رہا ہوں ہارون مجھے سچ سچ بتاؤ یہ سارا کیا چکر ہے؟ وہ کیوں اتنی خوف زکڈ دہ اور شا ہوجاتی ہیں؟
کیوں وہ مجھے چھوڑ کر تمھیں اپنا مسیحا سمجھ رہی تھیں ؟
وہ سخت نظروں سے اسکو دیکھتے ہوئے بول رہا تھا
ہارون نے گردن اٹھا کر اسکو دیکھا
اسے کلسٹر و فوبیا ہے (کلسٹر و فوبیا ایک نقسیآتی بیماری ہے اس بیماری میں مریض کو گھٹن کا احساس ہوتا ہے اور اپنا سانس رکتا محسوس ہوتا ہے اس بیماری
کے افراد لفٹ ،چھوٹے بند فلیٹ کمروں یا پھر کسی بھی طرح کی کم ہوا دار یا پھر بند جگہوں سے خوف کھاتے ہیں اس بیماری کی علامت میں بند جگہ پہ گھٹن یا گرمی کا احساس ہونا سانس بند ہونا پسینہ آنا ہے یہ بیماری ہر ایک کے لئے مختلف ہے اسکے شروعاتی اسٹیجز نارمل ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی فرد اسکے آخری اسٹیج تک پہنچ جائے تو اسے شدتی پینک اٹیک ہو سکتے ہیں اور اسکے لئے ایک نارمل زندگی گزارنا مشکل ہوجاتا ہے)
اس نے مجھے مسیحا سمجھا کیونکہ وہ اپنے بچپن میں تھی اور وہاں کوئی عمر حیات نہیں تھا وہ واقعات مکس اپ کر رہی تھی کیونکہ اسکا فوبیا آخری اسٹیج پہ ہے اسے بہت شدت سے پینک اپیکس ہو رہے ہیں
عمر مشکوک ۔ نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا
لیکن اس نے گاڑی کا دروازہ اندر سے کھولا کیوں نہیں ہاں ؟ وہ اب کے مزید سختی سے بولا
کیونکہ وہ نہیں کھول سکتی تھی ہارون اس سے زیادہ تیز آواز میں چلایا
وہ اس وقت وہی چھٹی کلاس والی بچی تھی جسے اسکی ٹیچر نے کلاس میں بند کر دیا تھا دروازہ کھولنا اسکے لئے نہ ممکن تھا کیونکہ وہ بائیس سالہ ہا لے نہیں تھی وہ بارہ سالہ ہا لے تھی جسکا دروازہ لاکڈ تھا جو چھوٹی بچی تھی جسکا دم گھٹ رہا تھا جس کے لئے دو گھنٹے کلاس روم کا دروازہ کھولنے کوئی نہیں آیا جسکا بیسٹ فرینڈ ہارون تھا
وہ سرخ ہوتی آنکھیں عمر کے چہرے پہ گاڑے ہوئے بلند آواز میں کہہ رہا تھا
عمر رک گیا مٹھی بھینچ کر غصہ قابو کرنا چاہا
اسکے ساتھ کیا مسئلہ رہا تھا
اب کے وہ آرام سے بولا
ہارون نے خود کو نارمل رکھنے کی کوشش کی
کلسٹر و فوبیا
بکو مت کلسٹر و فوبیا کا اندھیرے سے کیا تعلق اسے اندھیرا کیوں دکھتا ہے عمر نے اسے جھڑ کا
اسے اندھیرا نہیں دکھتا وہ اپنی آنکھیں بند کر لیتی ہے جب بھی کسی بند گھٹن زدہ جگہ پہ موجود ہو وہ اپنی آنکھیں بند کر لیتی ہے اس لئے اسے اندھیرا دکھتا ہے لیکن وہ اندھیرے سے خوف زدہ نہیں ہے کیا وہ اپنے روم کی ساری بتیاں بند کر کے نہیں سوتی ؟
ہارون اسکو دیکھتے ہوئے پوچھ رہا تھا
اور عمر کو اچھے طریقے سے یاد تھا وہ اپنے کمرے میں ایک ذرا سی بھی روشنی برداشت نہیں کرتی
ٹھیک ہے یہ کوئی اتنی بڑی بیماری نہیں ہے کیا اسکا علاج نہیں ہوا؟ کونسا اسٹیج تھا؟
عمر نے جیسے خود کو تسلی دینی چاہی
ہا لے کی بیماری کبھی پہلے اسٹیج سے شروع ہوئی ہی نہیں اسے بچپن میں بھی لاسٹ اسٹیج تھا اور آج بھی ہارون نے سر جھٹک دیا
وہ کبھی بھی بری سٹوڈنٹ نہیں تھی وہ اچھے مارکس لیتی تھی ٹاپ نہیں کرتی تھی لیکن پاس ہو جایا کرتی تھی لیکن اس واقعی کے بعد وہ "نمبرز "سے خوف زدہ ہوگئی اب اسے کبھی بھی نمبرز یاد نہیں رہتے
نمبرز اسکا خوف ہیں
ہارون بتا رہا تھا اور وہ سن رہا تھا
معراج انکل نے اسکا بہت علاج کروایا اس بیماری کے لئے زیادہ تر سیشنز کی ضرورت نہیں پڑ تی لیکن ہا لے کی بیماری ٹراما بن گئی تھی کچھ عرصہ علاج ہوا لیکن پھر ہا لے نے کہا اسے یہ سب نہیں چاہیے اور اس نے اداکاری کرنی شروع کر دی اس نے مجھ سے ساتھ دینے کو کہا میں راضی نہیں ہوا لیکن جب ہا لے نے کہا کہ اگر میں نے . . .اسکی بات نہ مانی تو وہ مجھے چھوڑ دے گی تب میں ڈر گیا اور راضی ہوگیا وہ میری دوست تھی اور
لعنت ہو ایسی دوستی پر عمر نے حقارت سے کہا
ہارون نے گردن اثبات میں ہلائی
واقعی لعنت ہو ایسی دوستی پہ
میں تم سے کچھ پوچھ رہی ہوں
ہا لے کی آواز پہ وہ ہوش میں آیا
خالی خالی نظروں سے اسکو دیکھتے عمر نے گردنکڑا لی
مجھے سب پتہ ہوتا ہے
لو جی . . آگیا انکا علم بیچ میں
ہا لے نے ڈھیر سارا اشتعال اندر دباتے ہوئے گردن موڑ لی
اس انسان کو جھیلنا اسکے بس کی بات نہیں تھی
ڈاکٹر جلیس اطہر کا کلینک اس وقت آکورڈ سی خاموشی میں ڈوبا تھا
ڈاکٹر جلیس صاف رنگت اور مناسب نقوش والے پینتالیس کے قریب کے آدمی تھے
سادہ سے حلیے اور سرخ آنکھوں کے ساتھ بیٹھا سفیر سلطان اور مہر ماہ انکے سامنے والی کر سیو ں پہ براجمان تھے سفیر کو کئی دن سے سر درد متلی اور جیسے کسی نشے کی سی طلب ہوتی تھی وہ الکحل کا جتنا زیادہ استمعال کرتا اتنا ہی اسے لگتا جیسے کہیں کچھ کمی ہے کچھ ہے جو پورا نہیں ہو رہا
تنگ آ کر بلاخر وہ چیک اپ کےلئے آ گیا تھا
ڈاکٹر جلیس چند منٹ تک اسکے کئے گئے ٹیسٹس کی رپورٹس دیکھتے رہے پھر انہوں نے سر اٹھایا
آپ ڈرگز لے رہے ہیں؟ انہوں نے ٹھنڈے لہجے میں پوچھا
ایک پل کو جیسے سب کچھ ساکت ہو گیا ہو
کلینک کے صوفے ڈاکٹر کے عقب میں رکھی سجاوٹی الماری سبز دیواریں ہر ایک نے جیسے منہ پہ ہاتھ رکھ لیا ہو کیا مطلب ؟